جہانگیر ترین کے حامی اراکین کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، نتیجہ کیا نکلا؟

وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے حامی ارکان پارلیمنٹ کے خدشات کے حل کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کرنے والے ارکان پالیمنٹ کی تعداد 33 ہے۔

Read more

وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل کو بیوروکریسی کیوں ناکام بنانا چاہتی ہے؟

پاکستان سٹیزن پورٹل پر پی ایم او میں درخواست ارسال کی کہ صحافی ہوں۔ بے روزگار ہوں۔ معذور ہوں۔ مریض ہوں۔ ریاست پاکستان کا شہری ہوں۔ حکومت مدد کرے۔ پورٹل سے درخواست فوری ضروری کارروائی کے لئے آگے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے عمل درآمد کرتے ہوئے درخواست ایم ڈی بیت المال کے سپرد کر دی کہ درخواست کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے۔ یہی کام ایم ڈی بیت المال نے کیا۔ درخواست ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کی اور بری الذمہ ہوئے کہ کام نمٹایا دیا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے بعد بدقسمتی سے کوئی زکوٰۃ کمیٹی، یونین کونسل یا کوئی اور ایسا راستہ نہیں تھا کہ آن لائن یہ فریضہ بطریق احسن انجام دیا جا سکتا۔ درخواست گزار سے رابطہ کیا گیا۔ کہا گیا کہ آپ مقامی زکوٰۃ کمیٹی سے رابطہ کریں یا پھر بیت المال کو براہ راست درخواست دیں۔ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

Read more

نواز شریف اور عمران خان: ایک موازنہ

”پاکستان کی سیاست بہت عجیب ہے“ ۔ یہ وہ فقرہ ہے جو ہم میں سے اکثر روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن دراصل ہماری سیاست عجیب نہیں بلکہ اس کو دیکھا اور پرکھا بڑے عجیب طریقے سے جاتا ہے، ہم میں سے اکثر تو صحیح اور غلط میں باآسانی فرق نہیں کر پاتے ، جس کی وجہ سے ہم آج بھی اس مقام تک نہیں پہنچ پائے جہاں باقی ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہمیں بھی ہونا چاہیے

Read more

عمران خان کے ’مغرب کو جاننے‘ پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل: ’کاش مجھے یونیورسٹی کا سیلیبس ایسے یاد ہوتا جتنا عمران خان کو مغرب یاد ہے‘

وزیر اعظم عمران خان مغربی ممالک میں گزارے ہوئے اپنے وقت کے تجربات کی روشنی میں عوام کو ان ممالک کے طرز عمل کے بارے میں بتانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اس مسئلے کے بجائے سوشل میڈیا پر یہ بات زیر بحث ہے کہ آخر عمران خان مغرب میں اپنی زندگی کا اتنا حوالہ کیوں دیتے ہیں؟

Read more

کورونا ڈپلومیسی

بھارت ان دنوں کوویڈ کے بدترین حملے کا سامنا کر رہا ہے۔ کورونا سے خوفزدہ لوگ اپنے ماں باپ اور بزرگوںکو سڑکوں پر پھینک کر بھاگ رہے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے نامور افراد بیرون ملک جا چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریض داخل کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔ برآمدوں‘ فٹ پاتھوں‘ ایمبولینسز اور کاروں میں لیٹے مریض آکسیجن کے سلنڈر سے زندگی پھیپھڑوں میں اتارنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ درجنوں ویڈیو دیکھ چکا ہوں‘ یوں لگتا ہے کہ

Read more

ہم نہیں سیکھیں گے!

یہ گھڑی موت کی ہے۔پاکستان اور بھارت کے عوام ایمبولینسوں میں ،ہسپتالوں کے مرکزی دروازوں اورکورونا وارڈ ز میں ،گھروں کے تاریک کمروں میں اور ہسپتالوں کی طرف دوڑتی ہوئی حالت میں مَر رہے ہیں اور بہت ہی بے بسی سے مَر رہے ہیں۔کہیں آکسیجن نہیں ،کہیں وینٹی لیٹر نہیں،کہیں ہسپتالوں میں خالی بیڈ نہیں،کہیں فارمیسی میں دوائیاں نہیں۔مگر میڈیکل سٹورز ماسک سے بھرے پڑے ہیں ،حتیٰ کہ گلی محلوں میں ماسک بیچنے والوں کی صدائیں گونجتی رہتی ہیں ،یہ

Read more

شہباز شریف کا امتحان!

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سات ماہ جیل کی ہوا کھانے کے بعد ضمانت پر رہا ہو گئے۔ اس طرح خواجہ آصف کے سوا مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت ضمانتوں پر رہا ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی کارروائی کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، پہلے عدالت عالیہ کے ڈویڑن بینچ کے ایک جج مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگرنے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

Read more

مذہب کے نام پر سیاست تباہی کا راستہ ہے

خبر ہے کہ جمعہ کے روز حکمران جماعت کے بعض ارکان نے ’کالعدم تحریک لبیک‘ کے مطالبوں والے پلے کارڈ اٹھا کر قومی اسمبلی میں اسپیکر کی کرسی کے سامنے اپوزیشن کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک ایم این اے نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، اس میں فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ درج تھا۔ اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر نے مجبوراً ایوان کی کارروائی غیر معینہ

Read more

موت گھر گھر کی کہانی

کورونا کی وبا نے ایسے مہلک وار کرنا شروع کردیئے ہیںکہ کل تلک جن کا تصور بھی محال تھا۔ہلاکتیں اب ہر گلی محلے کی کہانی ہے۔ احتیاط کا دامن نہ تھما تو جلدہی کورونا سے ہونے والی اموات گھر گھر کی کہانی ہوگی۔حقیقت یہ ہے کہ موت ہم سب کے تعاقب میں ہے اور ہم بے خبر گہری نیند سو رہے ہیں۔ کورونا کے تیسرے وار نے ہمارے پڑوس میں بھارت کی گلیوں اور بازاروں کو ویران کردیا۔گلی گلی شہرشہر

Read more

آپ کیسے بری الذمہ ہو سکتے ہیں؟

کورونا کی حالیہ لہر میں صورتحال خاصی تشویشناک ہو چکی ہے۔ گزشتہ برس کے آغاز میں جب پاکستان میں کورونا وائرس نامی موذی وبا نے سراسیمگی پھیلائی تو لاک ڈاؤن کو ہی بہتر حل جانا گیا۔ وبا کے آغاز میں احتیاط برتنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد کم رہی۔ لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لئے گھروں میں ہی مصروفیات ڈھونڈی گئیں۔ انہی ایام میں کالم نگاری میں میرے استاد محترم عمار مسعود بھائی نے ’بیگم کا ناشتہ‘ بنانے میں عافیت ڈھونڈی۔ کسی نے ”بار بی کیو“ میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور کسی نے برگر، پیزا اور کیک میں خوشنودی کے پہلو ڈھونڈے۔

پہلی لہر میں حالات کنٹرول میں رہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اپنے علاقائی، طبی اور جینیاتی اسباب کی وجہ سے اس وبا سے محفوظ رہا تھا لیکن اس بار صورتحال خاصی تشویشناک ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کی مختلف اقسام بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اب ویکسین بھی دستیاب ہے مگر مختلف شہروں میں مریضوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ قابل افسوس پہلو یہ ہے کہ اس ابتلا کے آغاز سے ہی حکومتی رویہ یہی غمازی کر رہا ہے کہ ’ساڈے تے نا رہنا، بس احتیاط کرنا‘

Read more

طالبان کا تصور جمہوریت اور اشرف غنی

آزاد اور خودمختار افغانستان میں مستحکم مرکزی حکومت کا قیام اور اسلامی نظام کا نفاذ اولین ترجیح ہو گا امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان کا دعوی ہے کہ وہ یہی دو اہم بنیادی اہداف حاصل کریں گے۔ امارت اسلامی افغانستان کو بدعنوانی، ظلم اور نا انصافی کے خاتمے اور ملک میں مرکزی اسلامی حکومت کے قیام کے لئے عمل میں لایا گیا تھا جسے امریکی شاطروں نے سازشیں کر کے ختم کر دیا تھا۔

Read more

ایک سرمایہ دار جس نے کسی ملازم کو نہیں نکالا

ندیم عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہے انٹر کا طالب علم ہے گھر کا واحد فرد کفیل ہے اسلام آباد کے ایک بڑے شاپنگ مال میں ایک برانڈڈ شاپ پر کام کرتا تھا۔ گزری شب اس نے مجھے کال کی اور روہانسی آواز میں بولا کہ سر دکان کے مالک نے مجھے نوکری سے نکال دیا میرے لیے کہیں روزگار کا بندوبست کریں تاکہ جسم و جاں کے رشتے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سلسلہ بھی باقی رہے میں اسے کوئی تسلی بخش جواب تو نہ دے سکا مگر سرمایہ دار کے رویے نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

سرمایہ دار کبھی بھی اپنا نقصان برداشت نہیں کرتا بھلا وہ کیوں دھندا کم ہونے پر ملازمین کو کام پر رکھے۔ لینن سرمایہ داروں کے بارے میں کہتا ہے کہ جب وہ پھانسی کے پھندے پر جھول رہے ہوتے ہیں تو وہ اس وقت بھی یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ وہ رسی جس سے پھندا بنایا گیا ہے اس پر کتنا منافع کمایا جا سکتا تھا۔

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا 25واں یوم تاسیس: کیا عوام کے پیسوں سے چلنے والے چینل پی ٹی وی پر کسی سیاسی جماعت کی تشہیر مناسب ہے؟

مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت پاکستان میں ماضی کی حکمراں جماعتیں بھی کسی نہ کسی بہانے کبھی آٹے کے تھیلوں اور کبھی لیب ٹاپ پروجیکٹ کے ذریعے تشہیری مقاصد کے لیے اپنی تصاویر سرکاری منصوبوں پر استعمال کرتی آئی ہیں تو پھر پی ٹی وی پر اتنی تنقید کیوں؟

Read more

کرونا کی بگڑتی صورتِ حال: دہلی میں مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن، پاکستان کی مدد کی پیش کش

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث بگڑتی صورتِ حال پر پڑوسی ملک پاکستان کی جانب سے ضروری طبی سامان کی فراہمی کی پیش کش کی گئی ہے جب کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ بھارت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

بھارت میں اتوار کو ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین لاکھ 49 ہزار 691 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Read more

سی پیک کی خوشخبری اور سرینا ہوٹل دھماکہ

21 اپریل کی شب تقریباً دس بجے کوئٹہ کے واحد پانچ ستارہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں کار بم کا خوفناک دھماکہ ہوا جس میں پانچ افراد شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے کوئٹہ شہر جو کئی ماہ سے بم دھماکوں جیسی دہشت گردی سے محفوظ ہو چکا تھا. اس دھماکے سے ایک بار پھر گہرے خوف میں ڈوب گیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ نے اس دھماکے کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں مزید دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ رمضان کے مہینے میں عید سے قبل بازاروں میں خریداروں کے ہجوم کی روایت مذکورہ تنبیہہ سے مانند پڑ سکتی ہے تو ثانوی طور پر بازاروں میں خریداری کے لئے بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے جن میں کورونا سے احتیاط برتنے کے اقدامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، کورونا وباءکے بے قابو ہو جانے کے خطرات میں اضافے کا خدشہ دو چند ہو گیا ہے۔

Read more

معاشی ترقی کے لئے مذہبی انتہا پسندی ترک کرنا ہوگی

ہمارے وزیر اعظم بھی مزے کے آدمی ہیں۔ حالات کیسے ہی ہوں انہوں نے چند موضوعات اور تقریریں ازبر کی ہوئی ہیں۔ موقع بے موقع انہیں دہرا کر اہل وطن کو محظوظ ہونے کا موقع دیتے رہتے ہیں۔ ایک طرف کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کے لئے فوج طلب کی گئی ہے تو دوسری طرف عمران خان نے قوم کو خبر دی ہے کہ سیاحت سے ہونے والی آمدنی سے اس کے دلدر دور ہونے کا

Read more

کیا عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم ہو سکیں گی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم لیکن ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے اسلام آباد سے رابطوں کی تصدیق کی ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اشارہ ملنے پر انہوں اپنے حامی ارکانِ اسمبلی کے اعزاز میں افطاری کو منسوخ کیا ہے۔

ایک ماہ میں لگ بھگ یہ پہلا موقع ہے کہ جب جہانگیر ترین نے اسلام آباد سے رابطوں کے بارے میں کوئی دعویٰ کیا ہے۔

Read more

بھارت میں کرونا وبا کی دوسری لہر ‘سونامی’ ہے: دہلی ہائی کورٹ

بھارت میں یومیہ کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ وبا کے سبب دو ہزار 624 اموات ہوئیں۔

بھارت میں ایک روز قبل تین لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں 25 مریض آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ سینئر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ان اموات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں آکسیجن کی فراہمی دباؤ میں، حکومتی منصوبہ بندی کیا ہے؟

آکسیجن کی فراہمی کے بارے میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں آکسیجن کی کُل پیداوار کا 80 فیصد ہسپتالوں میں استعمال ہو رہا ہے اور حکومت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو وہ درآمد بھی کریں گے۔ لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت خالات خراب ہونے کا انتظار کر رہی ہے اور اس کے بعد وہ اقدامات لیں گے یا یہ بہتر نہیں ہے کہ پہلے پیش قدمی کرتے ہوئے آنے والے وقتوں کیا منصوبہ بندی کر لی جائے۔

Read more

علی زیدی سے منسوب ویڈیو کا سچ، عمران خان اور مقتدرہ

پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور حکومت کے وزیر علی زیدی سے منسوب کی گئی بات چیت سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے۔ علی زیدی کے مطابق یہ بات چیت فیک ہے لیکن اس میں بولنے والے نے جو تحریک انصاف، عمران خان اور حکومت کے بارے تحریک لیبک کے احتجاج کے تناظر میں کہا ہے۔ جس طریقے سے کہا ہے۔ روایتی طور پر بالکل درست ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ حکومت کیا ہے۔ عمران خان کو کون لایا ہے۔ لغویات اور فحش گوئی کا بھی جم کے مظاہرہ کیا گیا ہے۔

Read more

عثمان بزدار ”چھوٹے چور“ قابو کریں

چور، چور، چور ۔۔۔ یہ الفاظ بلکہ گردان بچپن سے سنتے چلے آئے ہیں، حکمرانوں سے لے کر گلی محلوں کے دکانداروں تک سب چور، ہر حکومت سیاسی مخالفین کو چور چور کہہ کر اقتدار حاصل کرتی ہے اور پھر ”کتی چوراں نال رل گئی“ والی مثال صادق آ جاتی ہے۔

تحریک انصاف نے 2018ء کے انتخابات سے قبل چور، چور کا اتنا ورد کیا کہ ہر دوسرا بندہ چور نظر آنے لگا، حد تو یہ ہے کہ زندگی میں کبھی یہ سوچا نہیں تھا کہ بیوی جیب سے چوری کر لے گی مگر خان صاحب کے ورد نے یہ شک بھی ڈال دیا، صبح اٹھتے ہیں جیب چیک کرنا پڑتی تھی کہ رات کے اندھیرے میں کمرے میں موجود اہلیہ محترمہ جیب پر واردات تو نہیں ڈال گئیں۔

Read more

تحریک لبیک، حکومت کی بدحواسیاں اور غلط فیصلے

تحریک لبیک کے ساتھ کیا گیا معاہدہ اولاً درست نہیں تھا کہ آپ ممالک کے ساتھ تعلقات ایسے داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ لیکن آپ نے اس وقت عاقبت نا اندیشی سے کام لیا اور ایک سادے کاغذ پر دستخط ثبت کر دیے اور اپنی دانست میں اسے کامیابی سے تعبیر کر لیا۔ چند ماہ کی کامیابی۔ جی ہاں حکومت وقت ٹیسٹ کرکٹ کا مزاج نہیں رکھتی بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کی مثال کو سامنے رکھ کے ہی حکومت کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ شاید اسی لیے چند ماہ پہلے کیے گئے معاہدے کو کامیابی تصور کر لیا گیا اور اس کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد حکومت شاید کچھ اور سکون میں آ گئی کہ شاید اب تحریک میں وہ پہلے سا دم خم باقی نہیں رہے گا۔

Read more

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے فوج طلب

پاکستان میں حکومت نے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں عمل درآمد میں معاونت کے لیے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلے گی۔ لوگوں کی جانب سے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Read more

قومی اسمبلی کا اجلاس فرانسیسی سفیر پر قرارداد پر بحث کے بغیر غیر معینہ مدت تک ملتوی

پاکستان کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کا اجلاس فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرارداد پر بحث یا منظوری کے بغیر ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا تو حزبِ اختلاف کے اراکین نے قرارداد پر بات کرنا چاہی۔ تاہم اسپیکر نے وقفۂ سوالات کا آغاز کر دیا۔

Read more

تحریک لبیک پر پابندی سے مذہبی انتہا پسندی ختم نہیں ہو گی

عمران خان حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر، جس نے مبینہ توہین اسلام کے الزام میں فرانس کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے تھے، پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے میں پاکستان کی سنجیدگی کا اشارہ دینا ہے۔ تاہم پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کا مسئلہ تحریک لبیک پاکستان سے شروع نہیں ہوا تھا اور اس گروپ پر قانونی پابندی سے ختم بھی نہیں ہو گا۔

یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ پاکستانی سفارت کار دنیا کو یہ باور کروا سکیں کہ اس بار پاکستان واقعی اسلام پسند انتہا پسندوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Read more

دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم کے کھوکھلے دعوے

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ کے سیرینا ہوٹل میں کار دھماکہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ملک دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ ہار نہیں سکتا۔ یہ اسی سربراہ حکومت کا بیان ہے جس نے اس ہفتہ کا آغاز ہی ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مفاہمت سے کیا تھا اور قوم کے نام اپنے خطاب میں تسلیم کیا تھا کہ ان کی حکومت اور تحریک لبیک کے مقاصد

Read more

1953 کے پنجاب فسادات سے کالعدم تحریک لبیک تک: کیا پاکستان میں کچھ بدلا ہے؟

نسبتاً طویل مکالمے کا یہ حصہ ملک میں پہلے مارشل لا کا باعث بننے والی ایک پُر تشدد تحریک کے پس منظر، اس کے مختلف کرداروں، اُن کے مقاصد اور طریقہ واردات پر ہی روشنی نہیں ڈالتا بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ ریاست و سیاست سے وابستگی رکھنے والے عناصر اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کس حد تک چلے جاتے ہیں۔

Read more

آزاد صحافت کے بغیر اصلاح احوال ممکن نہیں

ایوب دور گزرے پچاس سال ہو گئے اور پچاس سال بیت جانے کے بعد بھی ہم آج عہد ایوبی کے دور میں سانس لے رہے ہیں۔ اظہار پر کڑی پابندیاں ہیں۔ کوئی سر پھرا بھڑاس نکالنے کے لیے اظہار کر دے تو اس کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ بات یہاں نہیں رکتی بلکہ گولیاں ماری جا رہی ہیں۔ اخبار نویس کے ہاتھ میں تو صرف قلم ہوتا ہے، توپ و تفنگ

Read more

پی ڈی ایم کے ضلع مالاکنڈ کی سیاست پر ممکنہ اثرات

سولہ ستمبر 2020ء کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی بنیاد رکھی اور چوبیس نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا جس میں موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا اور اسٹبلشمنٹ اور استخباراتی اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خاتمہ کے مطالبات شامل تھے۔ پہلے ہی دن سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم

Read more

حکومت کی مسلمہ نااہلی

حکومت کی نااہلی و نالائقی پر اگر کسی کو شک باقی تھا تو اب ختم ہو گیا ہو گا۔ وزیراعظم صاحب اٹھتے بیٹھتے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں کوئی بتائے کیا ریاست مدینہ ایسے معاہدے کرتی ہے جس پر عمل نہیں ہو سکتا اور بعد ازاں جنہیں توڑنا پڑے۔ پھر اگر کر ہی لیا تھا تو اچانک معاہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل مذہبی جماعت کے رہنما کی گرفتاری اور اس قدر سخت ردعمل کی کیا ضرورت پیش

Read more

‘فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت ہی کرے گی’

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے ردعمل میں فرانس کے ساتھ تعلقات اور سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پر پارلیمان کی سفارش کے بعد ہی حکومت کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر علوی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے فیصلے وفاقی حکومت کا استحقاق ہے تاہم پارلیمنٹ اپنی سفارشات سامنے لا سکتی ہے۔

Read more

عمران خان کے لب کون سی دیتا ہے؟

تحریک لبیک پر پابندی کے حوالے سے حکومت بدستور بے یقینی کا شکار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس کو بتایا ہے کہ حکومت پابندی ٹی ایل پی پر سے اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اس کے لئے تحریک لبیک کو عدالتوں سے ریلیف لینا پڑے گا۔ اس کے برعکس وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ٹی ایل پی، پابندی کےخلاف وزارت داخلہ سے اپیل کر سکتی ہے۔

Read more

شکر ہے، سی پیک تو ابھی زندہ ہے!

پاکستانی سیاست بھی کیا خوب ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ عوام کے مسائل اگر حل ہونے ہیں تو صرف ان ہی کے ذریعے ہوں اوراگر ان مسائل کے حل کا ذکر ہونا ہے تو انہی کے حوالے سے ہو تاکہ ان کا کریڈٹ بھی انہیں ہی ملے وہ چاہتے ہیں ہر بیماری ختم ہونی ہو تو اس کے علاج کے لئے لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ صرف انہی کے ذریعے ممکن ہوسکا ہے ہمارا المیہ

Read more

تحریک لبیک کا احتجاج اور حکومت کی سولو فلائٹ

پورے ملک میں چند روز قبل ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا جس پر بروز جمعہ متوقع ردعمل کو روکنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو بند کر دیا گیا۔ خدا کا شکر ہے کہ اس موقع پر تو کوئی ناگوار واقعہ پیش نہیں آیا لیکن اتوار کی دوپہر لاہور میں خون کا جو کھیل کھیلا گیا ، اس نے مشرف دور کے سانحہ لال

Read more

تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

پر امن احتجاج کسی بھی جمہوری معاشرے کا حسن ہوتا ہے۔ ایسے میں حکومت وقت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ احتجاجی مظاہرین کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کے مطالبات کو سنجیدکی سے لیا جائے۔ اور کسی بھی قسم کے انتشار سے گریز کیا جائے۔ دوسری طرف مظاہرین سے بھی اسی بات کی توقع کی جاتی ہے کہ وہ پرامن رہتے ہوئے ایک ذمہ دار قوم کا ثبوت دیں۔ تحریک لبیک کا احتجاج جس قدر بدانتظامی کا

Read more

پی ڈی ایم کے چراغوں میں روشنی کیوں نہ رہی؟

پچھلے چند دنوں سے ملک کا سیاسی ماحول دنوں کے حساب سے تبدیل ہو رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ عمران حکومت کے سامنے جہانگیر ترین فیکٹر طوفان بن کر کھڑا ہو چکا ہے۔ ایک سال کی خاموشی کے بعد ترین نے کھل کر اپنے پتے شو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے طلبی کے بعد ان کے تمام بنک اکاؤنٹس کا منجمد کیا جانا ان

Read more

تحریک لبیک کا احتجاج ختم لیکن گرفتار افراد کی رہائی پر ’کنفیوژن‘ موجود

پاکستان حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے مذاکرات کے بعد لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اپنا احتجاج تو ختم کردیا ہے لیکن اس معاہدے کے تحت احتجاج کے دوران جن سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ان کی رہائی سے متعلق حکومت کنفیوژن کا شکار ہے۔

Read more

وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک: قومے فروختند

پی ٹی ائی سڑکوں پر احتجاج کناں تھی تو جناب اسد عمر اس کے معاشی آدم آسمتھ بتائے جاتے تھے۔ پاکستان کا ایک لائق سپوت اور معاشی منتظم جس نے پچاس لاکھ روپے ماہانہ اجرت پر ایک کمپنی کے مالی امور سرانجام دیے۔ ان کی معاشی استعداد کار کے نتیجے میں مذکورہ کمپنی چند سال میں ترقی کے آسمان کو چھونے لگی تھی، پھر جناب اسد عمر 2018ء کے بعد ملک کے وزیر خزانہ بنے تو پچھلی حکومت کی مالی

Read more

داخلی انتشار و ریاست کا کردار

اس وقت ملک داخلی انتشار سے نکل چکا۔ لاہور میں پولیس کی کالعدم تحریک کے کارکنان پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سارے ملک میں ایک ہیجان کی کیفیت رہی۔ کسی کو نہیں معلوم تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ لیکن اب حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو چکے جس کے بعد توقع یہ کی جا سکتی ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں صورتحال نارمل ہو جائے گی۔ ان تمام تر حالات و واقعات کو

Read more

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بالی وڈ فلم کا کلپ پوسٹ ہونے کے چند گھنٹے بعد حذف ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا تعلق بہت گہرا مگر دلچسپ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو یہ سہرا جاتا ہے کہ پاکستانی سیاست میں سوشل میڈیا کو اپنا سیاسی بیانیہ بڑھانے اور مخالفین کو جواب دینے کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ انھوں نے ہی شروع کیا تھا اور ان پلیٹ فارمز پر ان کی جماعت کے حامیوں کی بھرپور نمائندگی نظر آتی ہے۔

Read more

غلطیاں نہ دہرائی جائیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو آج کل متحدہ عرب امارات ،ترکی اور ایران کے دورے پر ہیں ،نے پاکستان کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہ پاکستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان معاہدہ اور مختلف گروپوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہا ر کیا ہے کہ تمام فریق افغا نستان میں امن لائیں گے۔24 اپریل کواستنبول میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس جس میں

Read more

وزیراعظم کا خطاب اور سپیکر کی گھبراہٹ

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب معمولی واقعہ نہیں ہوتا۔ بحران کے دنوں میں ’’اچانک‘‘ ہو تو اس کا واحد مقصد بحران کا سبب ہوئے کسی موضوع کی بابت حتمی رائے کا اظہار ہوتا ہے۔اس تناظر میں گویا ریاست اور حکومت کی جانب سے بہت سوچ بچار کے بعد اپنائی پالیسی۔ پیر کی سہ پہر عمران خان صاحب نے قوم سے خطاب کیا۔ذاتی طورپر مجھے یہ خطاب قبل از وقت محسوس ہوا۔وجہ اسکی یہ تھی مذکورہ خطاب سے دو گھٹنے

Read more

پی ٹی آئی کی کہانی ختم تو نہیں ہو گئی ؟

پاکستان بھلے لوہے سے مضبوط ہو‘ سیاسی نظام کانچ کا ہے۔ چند ہفتے قبل پی ڈی ایم حکومت سے ٹکرا کر پاش پاش ہو گیا۔ وہ پی ڈی ایم جسے مشترکہ طور پر سینٹ میں اکثریت حاصل تھی اور جسے چند نشستوں کا کندھا مل جائے تو وہ مرکز اور پنجاب میں حکومتیں بدل سکتا تھا۔ پی ڈی ایم کو ٹکڑے کرنے والا حکومتی وجود اب خود ہوائوں سے لرز رہا ہے۔ کسی ریاست اور سماج کو استحکام اور خوشحالی

Read more

پاکستان، انڈیا تعلقات: متحدہ عرب امارات دو روایتی حریفوں کے درمیان ثالثی کا ’رسک‘ کیوں لے رہا ہے اور اس سے اسے کیا فائدہ ہو گا؟

متحدہ عرب امارات ماضی میں یمن سے لے کر افغانستان، لیبیا اور مشرقی افریقہ میں ہونے والی فوجی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے لیکن گذشتہ کچھ برسوں سے یہ ملک امن کے لیے ثالثی کرنے والی ریاست کی شبیہہ بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ دو روایتی حریفوں کے درمیان ثالثی کی کوشش سے امارات کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟

Read more

تحریک لبیک سے معاہدہ: جیتا کوئی بھی ہو، عوام ہار گئے

ملکی میڈیا میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں لیکن وزیر داخلہ شیخ رشید کے اس ویڈیو پیغام کے بعد کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں کو رہا کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمے بھی واپس لئے جائیں گے، اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ سعد رضوی کب رہا ہوتے ہیں۔ اس تنازعہ میں حکومت چاروں شانے چت ہوئی ہے۔ واضح ہؤا

Read more

اسے پرواز کرنے دو

قلم ہاتھ میں رکھنے والوں کے لے وہ بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے جب کوئی فرمائشی کالم لکھنے کا کہتا ہے۔ ایسا میرے ساتھ بار ہا ہو چکا ہے۔ ایک بار انفارمیشن ڈائریکٹر سرور خٹک نے تو حد ہی کردی اپنی کتاب دیتے وقت اس پہ لکھ بھی دیا کہ ”یہ کتاب میں اس شرط پہ دے رہا ہوں کہ آپ اس پہ کالم لکھیں گے“۔ میں اسے تکتا ہی رہ گیا اور مروتاً کچھ نہ کہہ سکا۔ اس واقعے

Read more

مغرب توہین رسالت پر معافی مانگے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے بعد عمران خان مسلم دنیا کے دوسرے حکمران ہیں کہ جنہوں نے توہین رسالت کے مسئلے پر کھل کر اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کیا ہے، ورنہ مسلم دنیا کے اکثر حکمران اس مسئلے پر خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی دنیا کے انتہا پسند توہین رسالت پر مسلمانوں سے معافی مانگیں، رسول اکرم ﷺ ہمارے

Read more

دوست، سیاست اور جہانگیر ترین

حکایات سعدی کے چرچے تو پوری دنیا میں ہیں ، ایک دن کسی نے شیخ سعدی سے پوچھا، دوست اور بھائی میں کیا فرق ہے تو انہوں نے لب کشائی کی، بھائی سونا ہوتا ہے اور دوست ہیرا۔ پوچھنے والے کو سمجھ نہ آئی تو وضاحت پوچھی، سعدی شیرازی نے جواب دیا کہ سونا اگر ٹوٹ جائے تو اسے جوڑا جا سکتا ہے مگر ہیرے کو دوبارہ بنانا مشکل ہے۔

سیاست جاننے والے کہتے ہیں کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا جبکہ سیاسیات کے استاد میکاولی کا یہ کہنا ہے کہ سیاست میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

Read more

قومی اسمبلی میں فرانس کے خلاف قرارداد کے بعد تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کی قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کے بعد کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان نے دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کالعدم ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ کے رہنما علامہ شفیق امینی نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا مرتبہ ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں اس نوعیت کی قرارداد آئی ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف میں پھر اختلافات، وجوہات کیا ہیں؟

خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات ایک بار پھر سامنے آئے ہیں۔

مبصرین کے مطابق تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے رہنماؤں کے میں اختلافات جولائی 2018 کے انتخابات کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے حصول پر شروع ہوئے تھے۔ البتہ صوبائی سطح پر اس وقت دو واضح گروہ ایک دوسرے کے مدِ مقابل سامنے آئے تھے جب 26 جنوری 2020 کو تین اہم صوبائی وزرا کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

Read more

نہیں ممکن وطن میں ظلم سہنا

سنہ 2014 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنی تو کچھ حلقے پریشان دکھائی دیے۔ آج کی حکمران پارٹی نے احتجاج شروع کر دیا۔ یہ احتجاج مذہبی رنگ اختیار کر گیا کہ ایک مذہبی جماعت کے سربراہ شوق شہادت میں غیر ملکی آسائش کو لات مار کر وطن عزیز کا درد لیے پاکستان آئے اور لاؤ لشکر لے کر عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔ اس جماعت کا لاؤ لشکر وہ خواتین اور ان کے معصوم بچے تھے جن کو ڈھال بنا کر پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر چڑھائی کی گئی۔ یہ مذہبی رہنما ملک میں خاصی عزت کے حامل تھے اور عوام ان کا احترام کرتی تھی۔ یہ اس سے قبل بھی ایک بار اسلام آباد پر چڑھائی کر چکے تھے۔ عسکری اداروں کی مداخلت اور سنگین دہشت گردی کے واقعات کے سبب ان کو پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

Read more

کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات: حکومت کو ٹی ایل پی سے متعلق اپنا رویہ تبدیل کیوں کرنا پڑا؟

کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے مطالبات تسلیم کرنے سے ’ریاست کی رٹ کمزور ہوتی ہے۔‘ جبکہ بعض سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی تنطیم امن و امان کے لیے خطرہ بن جائے تو ان سے مذاکرات میں کوئی حرج نہیں۔

Read more

سعد رضوی: تحریک لبیک کے سربراہ جیل سے رہا، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج

پاکستان کی حکومت اور تحریکِ لبیک پاکستان کے درمیان ’کامیاب مذاکرات‘ کے بعد جماعت کے امیر سعد رضوی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جبکہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی میں منگل کی شام پیش کی جا رہی ہے۔

Read more

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک میں ’مذاکرات‘: صورتحال بیان کرنے کے لیے سوشل میڈیا صارفین کو اشعار کا سہارا لینا پڑا

سڑکوں پر بگڑتی سنبھلتی صورتحال کا احاطہ کرتے وقت اکثر افراد کھلے عام اس متنازع موضوع کے بارے میں کھل کر تبصرے نہیں کر پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں اپنے الفاظ کم پڑ رہے ہوں وہاں اشعار کا سہارا لیا جا رہا ہے اور مبہم انداز میں اپنی دل کی بات کہی جا رہی ہے۔

Read more

امریکہ کی پاکستان کو ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

امریکہ نے پاکستان کو آب و ہوا کے مسائل پر ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرلیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے پاکستان کے وزیر ماحولیات کو خط لکھ کر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی جان کیری نے پاکستان کے وزیر ملک امین اسلم کو خط لکھا ہے۔

Read more

یہ حکومت کامیاب ہو سکے گی ؟

جولائی دوہزار اَٹھارہ کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار میں آئے تین برس کا عرصہ ہونے کو ہے۔اس مُدت میں کئی موڑ ایسے آئے ،جہاں حکومت کو یہ ثابت کرنا تھا کہ اِن پر عوام کے اعتماد کافیصلہ دُرست تھا۔مگر حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔ اس عرصہ میں حکومت عوام کے مسائل پر قابو پاتی، لیکن یہ اپنی توانائی اپنے لیے نئے مسائل پیدا کرنے پر صَرف کرتی

Read more

خدارا صحافت کو اپنے فرائض نبھانے دیں

پنجابی کا ایک محاورہ اس کالم میں بارہادہراتے ہوئے اُکتانہیں بلکہ تھک چکا ہوں۔ یہ محاورہ متنبہ کرتا ہے کہ اکثر اوقات ہاتھوں سے لگائی گرہوں کو دانتوں سے کھولنا پڑتا ہے۔کئی حوالوں سے ریاستی قوت بھی ’’دانت‘‘ کی مانند ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں یہ ’’دانت‘‘گزشتہ ہفتے کے آغاز سے مسلسل استعمال ہورہا ہے۔گرہیں مگر کھلنے کا نام نہیں لے رہیں۔ میری دانست میں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ’’دانت‘‘ کو گرہوں کے بجائے غیر متعلقہ جگہوں

Read more

آپ اپنی سوچ کیوں نہیں بدلتے؟

نومنتخب امیر سعد حسین رضوی نے گزشتہ معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت کو 20 اپریل سے احتجاج اور دھرنے کی کال دی ہوئی تھی۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکومت نے سعد رضوی کو گرفتار کر کے صورتحال پر تقریباً قابو پا لیا تھا مگر آج ہونے والے تصادم میں معصوم روزہ داروں کی شہادت نے حکومت کے لئے نئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

Read more

خوشحال پاکستان دیکھنے کے منتظر عوام

تحریک انصاف حکومت کے تمام تر کامیابیوں کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کئی گئی ہے، محض اٹھارہ دن بعد تیسرے وزیر خزانہ کی چھٹی اور چوتھے کی تقرری ظاہر کرتی ہے کہ معاملات ابھی تک حکومت کے قابو میں نہیں آ سکے ہیں، جبکہ اس کے اقتدار کی آئینی مدت ختم ہونے میں اب صرف دو سال باقی رہ گئے ہیں۔ اس دور میں وفاقی کابینہ میں کم

Read more

جمہوریت یا آمریت، فیصلہ ضروری ہے

یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ 1958 کے بعد سے بدترین آمریت کے جس دور کا آغاز ہوا تھا وہ تا دم تحریر جاری ہے اور یقین واثق ہے کہ اب یہ دور آمریت پاکستان کا مقدر بن کر مرزا غالب کے اس شعر کی مثل ہو چکا ہے جس میں فرمایا گیا تھا کہ قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں ایوبی اور یحیائی دور کے

Read more

تشدد اور قانون شکنی کے باوجود تحریک لبیک سے اظہار یک جہتی

حکومت نے لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے بعد اس کے قبضے سے گیارہ پولیس اہلکاروں کو رہا کروا لیا ہے۔ اس غیر قانونی تنظیم کے باقی ماندہ مطالبات پر مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج رات ہونے والا تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے امید ظہار کی ہے کہ بات چیت کامیاب ہوگی اور تمام مسائل گفت و شید سے حل کرلئے جائیں گے۔ تحریک لبیک نے ان مذاکرات

Read more

پاک، ایران سرحد کی بندش کے باعث بھوک اور پیاس سے چار مزدوروں کی مبینہ ہلاکت

پاکستان اور ایران کی سرحد پر بندش کے دوران چار پاکستانی مزدوروں کے بھوک اور پیاس سے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ’کیچ‘ میں پاک ایران سرحد کو حکام نے ’جالگی‘ کے مقام پر گزشتہ ایک ماہ سے بند کر رکھا ہے۔ اس علاقے سے بڑی تعداد میں ایرانی گاڑیوں کے ذریعے تیل اسمگل کیا جاتا ہے۔

Read more

لاہور واقعے پر اہلسنت علما کی کال پر جزوی ہڑتال، کئی شہروں میں کاروبار بند

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا ہے اور دوسرے دور میں امید ہے کہ معاملات طے پا جائیں گے جب کہ مفتی منیب الرحمٰن کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال ہے اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

شیخ رشید نے پیر کی علی الصباح جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

Read more

ٹی ایل پی اور میرا مقصد ایک لیکن سفیر واپس بھیجنا مسئلے کا حل نہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کی توہین کے معاملے پر کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان اور حکومت کا مقصد ایک ہی ہے تاہم فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنا مسئلے کا حل نہیں۔

پیر کو قوم سے اپنے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے اور تعلقات ختم کرنے سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Read more

کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

ہفتے کے دن بالآخر شوکت فیاض ترین صاحب نے بطور وزیر خزانہ ایوانِ صدر جاکر حلف اُٹھا ہی لیا۔انہیں یہ عہدہ سونپنے کی کاوش 2019میں بھی ہوئی تھی۔اسد عمر کی پالیسیوں سے ان دنوں ہمارے مختلف النوع دھندوں کے اجارہ دارمطمئن نہیں تھے۔وہ تواتر سے کسی موضوع یا شخصیت کے بارے میں عدم اطمینان کا اظہار شروع کردیں تو قومی سلامتی کے ذمہ دار بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔’’متبادل‘‘ کی تلاش شروع ہوجاتی ہے۔ مجھے ہرگز خبر نہیں کہ شوکت ترین

Read more

کیا کالعدم تحریک لبیک پاکستان شدت پسندی کا راستہ اپنا سکتی ہے؟

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کالعدم تحریک لبیک پر پابندی اور اس کی قیادت کی گرفتاری کے بعد اس جماعت میں طویل مدتی ردعمل کی کوئی سکت تو نہیں رہے گی تاہم اس دوران کسی نئی سنی بریلوی العقیدہ دہشت گرد تنظیم کے وجود میں آنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

پاکستانی جے ایف 17 اور کوریائی ایف اے 50 لڑاکا طیاروں کی جنگ میں برتری کس کو حاصل ہے؟

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے پاکستان میں ‘جے ایف۔17’ کے کرتب دیکھنے کے چند دن بعد ملائیشیا نے ‘لینگ کوائی انٹرنیشنل میری ٹائم ایروسپیس ایکسپو’ (لیما 2019) منعقد کی جہاں شاہی ملائیشین فضائیہ نے نہ صرف ‘جے ایف۔17’ بلکہ جنوبی کوریا کے تیار کردہ ‘ایف اے۔50’ گولڈن ایگل (سنہری عقاب) طیاروں کی مشقیں دیکھیں اور ان کی قابلیت کو جانچا۔

Read more

دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے

انقلابی شاعر حبیب جالب نے کہا تھا کہ وہی حالات ہیں فقیروں کے، دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے اور وزیراعظم کی کابینہ کی حالیہ تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یقین ہو گیا ہے کہ دن پھرے ہیں تو فقط وزیروں کے وگرنہ عوام کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے وعدے کے ساتھ برسراقتدار آنے والی تبدیلی سرکار عوام کی معاشی حالت تو بہتر نہیں کر سکی ، البتہ چوتھی بار وزیرخزانہ تبدیل کر لیا ہے۔

مختلف وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ مقام حیرت ہے کہ جو وزیر با تدبیر ایک وزارت پر کارکردگی نہیں دکھا سکا وہ دوسری وزارت میں کیا جوہر دکھائے گا۔ وزیراعظم محض قلم دان ہی کیوں تبدیل کر رہے ہیں، وزیر ہی کیوں نہیں بدل لیتے کہ کچھ بہتری ہو جائے۔ مگر شاید یہ بھی بے سود ہی ہو گا کہ وزیرخزانہ تو تین بار تبدیل ہو چکا۔ اب چوتھے کی باری ہے ، دیکھتے ہیں کہ ان کی معاشی پالیسیوں کے طفیل غریب عوام پر من و سلویٰ کب اترنا شروع ہوتا ہے۔

Read more

لاہور کی صورت حال پر پولیس کا موقف

اٹھارہ اپریل کو صبح سویرے شرپسند عناصر نے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جہاں رینجر اور پولیس افسران عمارت میں محصور ہو گئے۔ تھانے کا گیٹ توڑ کر ڈی ایس پی نواں کوٹ، پانچ پولیس افسران اور چار رینجرز اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تنظیم کے مرکز لے جایا گیا۔ شرپسند عناصر نے کم از کم ایک آئل ٹینکر کو پچاس ہزار لیٹر پٹرول کے ساتھ مرکز میں پہنچا دیا۔ شرپسند عناصر مسلح تھے اور انہوں نے پولیس اور رینجرز پر پٹرول بموں سے حملہ کیا۔ پولیس اور رینجرز نے جوابی کارروائی کی اور تھانے کا قبضہ واپس حاصل کر لیا۔
پولیس نے نہ تو ایسا پلان بنایا تھا اور نہ ہی مسجد اور مدرسے کے خلاف آپریشن کیا۔ جو ایکشن کیا گیا وہ اپنے تحفظ اور عوام کے جان و مال کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔

Read more

یتیم و مسکین خانہ

معاہدے کی تاریخ قریب آنے تک حکومت کو یہ احساس ہو گیا کہ انھوں نے جو معاہدہ کیا ہے اس کو پورا نہیں کیا جا سکتا بجائے افہام و تفہیم سے کام لینے کے حکومت نے سعد رضوی کو ہی گرفتار کر لیا اور پر تشدد احتجاج کی داغ بیل ڈال دی۔ گرفتاری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور ساتھ ہی ساتھ اس نے احتجاج کو لپیٹ میں لیتے ہوئے ملکی کئی اہم سڑکیں بند کردیں۔ اس دوران دو قسم کی رائے سامنے آئی ایک احتجاج کے حق میں تھی تو دوسری احتجاج کے طریقہ کار کے خلاف

Read more

کرکٹ کھلاڑی اور انگلی

جب عمران خان ماضی میں اپوزیشن میں تھے اور حکومت کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور دھرنا دے رہے تھے تو اس وقت عمران خان اپنے اکثر تقاریر میں امپائر اور اس کی انگلی کا ذکر کرتے رہتے تھے۔ اپنے ہر تقریر میں ذکر کرتے تھے کہ جب امپائر کی انگلی اٹھی گی تو حکومت گر جائے گی۔ بہت سے لوگ حیران تھے کہ یہ امپائر کون ہے اور کس کی انگلی کی بات کر رہے ہیں صحافی بھی امپائر اور انگلی کے حوالے سے سوالات کرتے تھے۔ لیکن عمران خان جب حکومت میں آئے تو امپائر کے بارے میں جو نہیں بھی جانتے تھے وہ بھی جاننے لگ گئے۔

لوگ جرنل اور جنرل الیکشن کے فرق کو بھی جان گئے۔ عمران خان ماضی میں جو کرکٹ کھیلتے رہے ہیں وہ اس کرکٹ سے مختلف جو اب سیاست کے میدان میں کھیل رہے ہیں۔ اس کرکٹ میں قواعد و ضوابط بھی مختلف ہے۔ کرکٹ کی طرح اس میں دو ٹیموں کے بجائے کئی ٹیمیں کھیل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ یہی نہیں کپتان کو اپنی ٹیم کی سلیکشن کا بھی اختیار نہیں کپتان کو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کب اس کا کھلاڑی امپائر سے مل جائے کب اس کا کھلاڑی محالف ٹیم کے ساتھ مل جائے۔

Read more

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا: دوستی یا دشمنی، انتخاب پاکستان کے ہاتھ میں ہے، اشرف غنی

اتوار کو صدارتی محل ارگ میں پولیس فورس کے نوجوانوں کی تقریب سے خطاب میں افغان صدر نے پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستی یا دشمنی دونوں پاکستان کے ہاتھ میں ہیں۔

Read more

کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان لاہور میں جھڑپیں، پولیس افسر ‘اغوا’

حکومتِ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں پُرتشدد مظاہروں کے باعث کالعدم قرار دی جانے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک اور پولیس کے درمیان لاہور میں پھر جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پنجاب پولیس کے ایک بیان کے مطابق اتوار کی صبح تنظیم کے کارکنوں نے لاہور کے نواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا جہاں پولیس اور رینجرز کے اہل کار محصور ہو کر رہ گئے۔اس دوران ٹی ایل پی کے کارکن ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کر کے انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

Read more

شارجہ کا یادگار چھکا، جب چیتن شرما ولن اور میانداد ہمیشہ کے لیے ہیرو بن گئے

آخری گیند پر پاکستان کو فتح کے لیے چار رنز درکار، بھارت اور ٹرافی کے درمیان صرف ایک وکٹ کا فاصلہ اور یہ چھکا۔ پاکستان نے عالمی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

یہ نہ تو کسی بھارتی فلم کا منظر ہے اور نہ ہی کسی کے خواب کا خلاصہ، آج سے ٹھیک 35 برس قبل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مشہور چھکا جاوید میانداد کے بلے سے لگا جس نے بھارتی فاسٹ بالر چیتن شرما کا کریئر پروان چڑھنے سے پہلے ہی ختم کر دیا۔

Read more

یتیم خانہ چوک: لاہور میں پولیس اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں، متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملتان روڈ پر واقع یتیم خانہ چوک میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی کارکنوں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read more

شارجہ کا یادگار چھکا: توصیف احمد سنگل نہ لیتے تو جاوید میانداد چھکا کیسے مارتے؟

کسی فلمی کہانی کی طرح شارجہ کے مشہور چھکے کی کہانی بھی ہیرو کے گرد گھومتی ہے جو جاوید میانداد تھے۔ لیکن اس سائیڈ ہیرو کی اہمیت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے جس نے جاوید میانداد کو ہیرو بننے کا موقع فراہم کیا۔ شارجہ کی فلم میں یہ سائیڈ ہیرو توصیف احمد تھے۔

Read more

ہائی برڈ نظام کا تسلسل اور نیا ”برڈ“

جناب جہانگیر ترین مالی اور سیاسی طور پر موجودہ حکومت کے معماروں میں شمار جبکہ سیاسی سوچ و کردار کے حوالے سے مکمل طور پر جاری ہائی برڈ سیاسی ٹیکنالوجی کی پیداوار ہیں حکومت کے اندر ان کے اثر و رسوخ میں کمی اور بالآخر خاتمہ پچھلے برس کا واقعہ ہے ، حکومت سے علیحدگی کے بعد وہ چند ماہ ملک میں موجود رہے ، اس اثناء میں وہ خاموشی سے مصالحت کی کوشش کرتے رہے ۔ جب حالات میں

Read more

وزیر اعظم ہی بدل کر دیکھ لیں!

وزیراعظم عمران خان نے اڑھائی برس کی مختصر مدت میں چھٹی بار کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے شوکت ترین کو وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ صرف سترہ روز پہلے حماد اظہر کو اس امید کے ساتھ دیا گیا تھا کہ وہ ’مہنگائی پر قابو پانے کے لئے وزیر اعظم کے ایجنڈے کو پورا کریں گے‘ ۔ حیرت ہے کہ وہ کون معجزہ نما ہے جو دو ہفتے کی مختصر مدت میں پاکستان جیسی معیشت میں قیمتوں کو ایسی سطح پر لا سکتا ہے جس سے عمران خان بھی راضی ہوجائیں اور عوام بھی ان کی توصیف میں رطب اللسان ہوں۔

اس دوران عمران خان نے آج ٹویٹ پیغامات کے ایک سلسلہ میں کہا ہے کہ ’تحریک لبیک پر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی وجہ سے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت پابندی لگائی ہے۔ اس گروہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے اور تشدد کا استعمال کیا تھا۔ کوئی بھی قانون سے بالا نہیں ہے‘ ۔ اپنے ٹویٹ پیغامات کے سلسلہ میں وزیر اعظم نے لبیک تحریک پر پابندی کا جواز فراہم کرتے ہوئے یہ جتانا ضروری سمجھا ہے کہ ’میں اہل پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں لوگوں کی اطلاع کے لئے یہ واضح کر رہا ہوں‘ ۔ یہ ناقابل فہم ہے کہ وزیر اعظم کو خاص طور سے کن لوگوں کے لئے یہ وضاحت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی کیوں کہ اہل پاکستان نے تو اس ہفتے کے شروع میں تحریک لبیک کی قانون شکنی اور تشدد کے مظاہرے دیکھ بھی لئے تھے اور کسی حد تک ان کے اثرات سے متاثر بھی ہوئے تھے۔

Read more

تحریکِ لبیک کے خلاف کارروائی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے پر کی گئی: عمران خان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغرب میں دائیں بازوں کے سیاست دان اور آزادئ اظہار کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے انتہا پسندوں میں اپنے رویے پر ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں سے معافی مانگنے کی جرات ہونی چاہیے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ان انتہا پسندوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Read more

کیا تحریک لبیک پر پابندی ہی حل ہے؟

مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں شروع کیے جانے والے پرتشدد احتجاج، سڑکوں پر دھرنے، توڑ پھوڑ، آتش زنی، اہم شاہراہوں کی جبری بندش، شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم کرنے، پولیس پر حملوں، تصادم، بعض قیمتی جانوں کے اتلاف اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے پیدا ہونے والی افسوسناک صورتحال پر قابو پانے کے لئے بالآخر وفاقی کابینہ نے جہاں متاثرہ شہروں میں پیراملٹری فورسز طلب کرنے کی منظوری دے دی، وہیں وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Read more

ہمارے بچے کتب بین کیوں نہیں؟

گزشتہ دنوں، ہمارے چست، تندرست اور توانا وزیراعظم بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ قرنطینہ نشین ہونے کے بعد ان کی جو پہلی تصویر منظر عام پر آئی وہ ہمیں بہت خوش کر گئی۔ کیونکہ ان کے ہاتھ میں کتاب تھی۔ ان کی تقریروں سے لگتا ہے کہ وہ ایک صاحب مطالعہ شخص ہیں۔ عمران خان اقوام عالم کی ترقی و تنزلی کے راز ہائے سربستہ پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں اور تقابلی جائزہ بھی لیتے رہتے ہیں۔ ریاست

Read more

تحریک لبیک: کل اور آج

آج سے چند سال پہلے جب تحریک لبیک نے گزشتہ حکومت کے ایک وفاقی وزیر کے خلاف الیکٹورل اوتھ کے مسئلہ کو لے کر ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تو اس وقت کی اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف اور ان کے حامیوں نے نہ صرف اس تحریک (جو شدید جلاؤ گھیراؤ پر مشتمل تھی) سے بھرپور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی بلکہ عمران خان اس میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے پائے گئے۔

آج کے وزیرداخلہ شیخ رشید اس تحریک پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کو بے چین نظر آتے تھے ، اس وقت کا سو کالڈ آزاد میڈیا لمحے لمحے کی خبر دیتا دکھائی دیا، کہاں شیلنگ ہو رہی ہے، کہاں پولیس ابھی نہیں پہنچی، وزیر داخلہ ابھی اپنے گھر میں موجود ہیں، حکومت کن کن جگہوں پر ناکام نظر آ رہی ہے اور

Read more

تحریک لبیک پر پابندی:حکومت کب تک دہشت گردوں سے معاہدے کرے گی؟

پندرہ اپریل کو حکومت پاکستان نے قوم کو ایک عجیب اور نئی خبر سنائی۔ وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا، جس میں تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ یہ تنظیم دہشت گردی کی مرتکب ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے حالیہ دھرنوں کے ذریعہ ملک میں انتشار پھیلایا ہے۔ اور ہماری وزارت داخلہ نے اس کا یہ ثبوت پیش کیا کہ انہوں نے عوام کو خوفزدہ کیا۔ قانون نافذ کرنے والوں اور عام لوگوں پر حملے کیے۔ ملک بھر میں وسیع پیمانے پر راستوں کو روک کر بند کر دیا۔ گالیاں اور دھمکیاں دیں۔ حکومتی اور نجی املاک کو لوٹا اور برباد کیا۔ اور تو اور ایمبولنسوں کا راستہ بھی روکا۔ اور ملک میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا کی۔

Read more

پاکستان کا داخلی بحران خارجہ تعلقات اور سلامتی پر اثرانداز ہو گا

ایک روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ یہ تاریخ طالبان کے ساتھ معاہدہ میں منظور کی گئی یکم مئی کی تاریخ سے کئی ماہ آگے ہے، اس کے باوجود کوئی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے بعد وہاں امن و امان کی صورت حال کیا ہوگی۔ اور پاکستان کو اس سلسلہ میں کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان اس دوران اپوزیشن اتحاد کے جوڑ توڑ، تحریک انصاف میں پڑنے والی ممکنہ پھوٹ اور تحریک لبیک کے احتجاج کے بعد اس پر لگائی گئی پابندی سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم ملک کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے بعض ایسے اشاریے سامنے آئے ہیں جن پر غور کرنے اور ٹھوس حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ ورنہ ملک کا داخلی انتشار اس کے قومی سلامتی سے جڑے مفادات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یہ پہلو باعث حیرت نہیں ہونا چاہیے کہ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اس خطے میں اپنی فوجی سرگرمی ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، عین اسی بیچ متحدہ عرب امارات کے توسط سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کا ڈول ڈالا گیا ہے۔ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ کا کہنا ہے کہ ’ہو سکتا ہے کہ پاکستان اور بھارت بہترین دوست نہ بن پائیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ ان کے درمیان ایسے حالات پیدا ہوجائیں کہ وہ ایک دوسرے سے بات کرسکیں اور معاملات کو مل جل کر طے کر لیں‘ ۔

Read more

پی ٹی آئی کے چوتھے وزیر خزانہ شوکت ترین کیا توقعات پر پورا اتریں گے؟

تجزیہ کاروں کے بقول شوکت ترین بطور ایک بزنس مین، بینکر اور سابق وزیر خزانہ زیادہ کار آمد ہوسکتے ہیں، جس عمر میں وہ ہیں لگتا بھی ہے کہ وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Read more

جہانگیر ترین: قریب ترین سے دور ترین

سیاسی جلسے کا اسٹیج ہو یا نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنے کا کنٹینر، یوں سمجھ لیجیے ایک سیاسی ہمسفر جیسی زندگی گزر رہی تھی اور اب جدائی کا سفر ناقابل یقین کہانی کا سفر ہے۔ ایک طرف عمران خان کی شخصیت کا دبدبہ، چاہنے والوں کے لیے سحر انگیز شخصیت، ماضی کے حکمرانوں، شریف خاندان اور زرداری کے خلاف دھواں دار تقاریر، نوجوانوں کے ذہنوں کے گرد انقلابی خوابوں کا حصار کھینچنے والے خان صاحب اور دوسری طرف سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر، جیبوں میں اربوں کا سرمایہ، رحیم یار خان کے مخدوموں، ملتان کے گیلانیوں اور سندھ کے پیر پگارا سے رشتہ داریوں کی دامن سے گرہیں باندھے ترین صاحب۔

Read more

ٹی ایل پی پر پابندی؛ ‘کوئی جتھا حکومت کو ملکی مفاد کے خلاف فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتا’

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ محمد بشارت​ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی جتھا حکومت کو ملکی مفاد کے خلاف فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتا.

پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ محمد بشارت نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں مزید بتایا کہ ٹی ایل پی سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مسئلہ کافی دن سے چل رہا تھا۔ لیکن گزشتہ چند دِنوں میں جو واقعات ہوئے اُن کی نوعیت مختلف تھی۔ ان میں ایسے واقعات تھے جن میں براہِ راست ریاست کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Read more

وفاقی کابینہ میں پھر تبدیلیاں: شوکت ترین وزیرِ خزانہ اور فواد چوہدری دوبارہ وزیر اطلاعات مقرر

وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کیا ہے اور حماد اظہر سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے کر شوکت ترین کو خزانہ اور ریونیو کی وزارت سونپ دی ہے۔

وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق حماد اظہر سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزیرِ توانائی مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ شوکت ترین کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان دیا گیا ہے۔

Read more

کورونا کی تیسری لہر، ویکسین اور پاکستان

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر لاہور شہر میں باقاعدہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے تنبیہہ کی ہے کہ ملک بھر میں برطانوی قسم کا کورونا وائرس پھیل چکا

Read more

وزیراعظم صاحب، مردہ جسموں کے لئے پردے کے متعلق کیا حکم ہے؟

ابھی کچھ دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بڑھتے ہوئے ریپ کیسز کی وجہ فحاشی ہے۔

یہ بات ہے جون سن 2002 کی ہے جب پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے گاؤں میراں والا میں پنچایت کے حکم پر مختاراں مائی نامی ایک عورت کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ وہاں کے با اثر مستوئی خاندان کو شبہ تھا کہ مختاراں مائی کے بھائی شکور نے ان کی لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے ہوئے تھے۔ اسی وجہ سے پنچایت نے مختاراں مائی کو طلب کیا گیا اور سب کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنائی گئی۔

Read more

سیاسی مطلع کیا کہتا ہے

اگر حزب اختلاف یعنی پی ڈی ایم کی بات کریں تو وہ اب صرف دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ نون اور جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ پر مشتمل رہ گیا ہے۔ اب یہ امکان واضح ہوتا جا رہا ہے کہ عنقریب ایک نیا سیاسی اتحاد جنم لے گا، یوں ملک تین سیاسی فریقوں کے درمیان جنگ کا اکھاڑہ بن جائے گا۔ یعنی حکومت، پی ڈی ایم اور نیا سیاسی اتحاد۔ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے راستے جدا کر لینے کے بعد نئے سیاسی اتحاد کے قیام کے لیے کوششیں تیز کر چکی ہے۔

Read more

بابا جان: گلگت بلتستان کے ’چی گویرا‘ اور عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما مکمل صوبے کی حیثیت اور داخلی خود مختاری کیوں مانگ رہے ہیں؟

وادی ہنزہ میں بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لیے گذشتہ سال اکتوبر مرد و خواتین نے دھرنے دیے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل رہی۔

Read more

اگلا ’سعد رضوی‘ کون بنے گا؟

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی تجویز پر وزارت داخلہ اس بارے میں سمری حتمی فیصلہ کے لئے وفاقی کابینہ کو روانہ کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری زندگی متاثر کرنے اور ہسپتالوں کو آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ کسی تنظیم پر پابندی لگانے

Read more

محمد رضوان ‘وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر’ میں شامل، یہ اعزاز حاصل کرنے والے دیگر پاکستانی کرکٹرز

کراچی — ویسے تو پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو کئی ورلڈ کلاس وکٹ کیپر دیے، لیکن محمد رضوان میں جو بات ہے وہ کسی اور میں نہیں۔ نہ صرف وہ وکٹ کے عقب میں چاق و چوبند رہتے ہیں بلکہ وکٹ کے آگے بھی اپنا ٹیلنٹ منوا چکے ہیں۔

Read more

کپتان کے خلاف ترین کی بغاوت

جہانگیر ترین، وزیراعظم عمران کے خلاف آگے یوں بڑھ رہے ہیں کہ ایک طرف ان سے انصاف مانگ رہے ہیں تو دوسری طرف ان کی حکومت پر یہ بھی الزامات لگا رہے ہیں کہ انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ ان کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ پھر ساتھ اس بات کی دھمکی بھی دے رہے ہیں کہ ان کو دوست ہی رہنے دیا جائے ، دشمنی پر مجبور نہ کیا جائے۔ ادھر ان کے کیمپ سے یہ آوازیں بھی آ رہی ہیں کہ جہانگیر ترین کو دبایا گیا تو پھر ترین عمران خان چھوڑیں، بھٹو اور شیخ مجیب بن سکتے ہیں۔

Read more

توہین مذہب کے سوال پر حکومت اور سماج کیوں ناکام ہیں؟

تحریک لبیک کے احتجاج میں ملک بھر سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں لاہور کا ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے جسے مظاہرین نے تشدد سے ہلاک کیا۔ ٹی ایل پی کے رہنماؤں کے خلاف لاہور اور کراچی میں قتل کے علاوہ دہشت گردی کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ حکومتی سطح پر اجلاس منعقد ہونے کی خبریں ضرور سامنے آئی ہیں لیکن کسی سرکاری ترجمان نے امن و امان کی موجودہ

Read more

رمضان میں ورزش کے لیے بہترین وقت کیا ہے؟

کراچی — وزیرِ اعظم عمران خان سے حال ہی میں ٹیلی فون کے ذریعے عوام سے بات چیت کے سیشن دوران ایک شہری نے سوال کیا تھا کہ وہ رمضان میں کس وقت ورزش کرتے ہیں۔

شہری کے سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وہ رمضان میں ہمیشہ روزہ کھولنے سے پہلے ہی ورزش کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر آپ روزہ رکھ کر ورزش نہیں کر رہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ رمضان کو ضائع کر رہے ہیں۔

Read more

ویکسی نیشن مہم تیز نہ ہوئی تو پاکستان کی معیشت مزید متاثر ہو سکتی ہے: ماہرین کا انتباہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن مہم تیز نہ ہوئی تو اس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی پاکستان سمیت دیگر ممالک سے کہا ہے کہ وہ ویکسی نیشن مہم میں تیزی لائیں۔

ادھر پیر کو اقوامِ متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل فورم کے ورچوئل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک کو برابری کی بنیادی پر جلداز جلد ویکسین دستیاب ہونی چاہیے۔

Read more

وزیروں کی تبدیلی اور حوالدار کے پکوڑے

اپنے پسندیدہ شاعر احمد فراز کے فرزند شبلی فراز کو جب بھی باضابطہ سیاست کے بعد ان کے لئے مشکل ترین کام یعنی وزارت اطلاعات چلانے (حکومتی اقدامات کا دفاع کرنے ) میں لتھڑتے دیکھا افسوس ہی ہوا کہ اس کام کے لئے کیا مس فٹ بندہ ہے؟ کہاں آ پھنسا ہے؟ اتنی محنت کرنے کے بعد بھی اب خبریں گرم ہیں کہ شاید ان کو بدلنے کا موسم ہو چلا ہے۔ اپنی وزارت اطلاعات کے اس سارے عرصے میں میڈیا کو جوابات دیتے ہوئے ان کے منہ کے جو زاویے بنتے دیکھے اتنے شاید ہی کبھی دیکھے تھے۔ کبھی کبھی تو بہت واضح لگتا تھا کہ انہیں خود بھی اپنے جواب پر یقین نہیں ہے اور ان کے الفاظ اور زبان ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے تھے لیکن چونکہ ان کا کام ہی حکومت کا دفاع کرنا تھا تو وہ ایسا کرتے رہے۔

Read more