’جج محمد بشیر‘ سے سسٹم کی جان کب چھوٹے گی؟

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو انتہائی بھونڈے انداز میں سزا سنانے کے ایک ہی روز بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ سے کم داموں تحائف خریدنے کے الزام میں طویل قید، جرمانہ اور نا اہلی کی سزا سنائی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کسی ضابطہ یا قانون کا لحاظ کیے بغیر یوں سزا کا اعلان کیا جیسے اس

Read more

میری اتوار کی ”آوارہ گردی“

اتوار کے دن اپنے گھر سے باہر کئی گھنٹے گزارے ہیں۔ ”آوارہ گردی“ اس کی وجہ نہیں تھی۔ ریٹائرڈ ہوا رپورٹر گھر سے اس لئے باہر آیا کیونکہ اس روز تحریک انصاف کے امیدواروں کو اپنے حلقوں میں متحرک ہونے کا حکم صادر ہوا تھا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے ذریعے یہ حکم صادر کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف نے واضح الفاظ میں یہ اعلان بھی کر دیا کہ تحریک انصاف کا نامزد کردہ جو امیدوار اپنے حلقے

Read more

ایودھیا سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں – مکمل کالم

گزشتہ ہفتے ایودھیا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کا افتتاح کیا، یہ وہ مندر ہے جسے پانچ سو سالہ پرانی بابری مسجد کو مسمار کر کے تعمیر کیا گیا ہے۔ ہندوؤں کا دعویٰ تھا کہ بابری مسجد اِس مندر کو گرا کر بنائی گئی تھی، بھارتی سپریم کورٹ نے ہندوؤں کا یہ دعویٰ تسلیم کر لیا اور رام مندر کی تعمیر کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی دل جوئی کی غرض سے پانچ ایکڑ

Read more

خصوصی عدالت کی جلد بازی نے نا انصافی کا ایک نیا باب رقم کیا

خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنا دی ہے۔ اگرچہ یہ انجام نوشتہ دیوار تھا لیکن گزشتہ چند روز کے دوران میں مقدمہ نمٹانے کے لیے خاص طور سے جس عجلت کا مظاہرہ کیا گیا، اس سے اس مقدمہ کی ساری کارروائی مشکوک ہو گئی ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ خصوصی عدالت کو اس جلد بازی کی کیا ضرورت تھی، البتہ عدالتی عجلت نے عوام کی نگاہ میں نا انصافی کا

Read more

استانی طاہرہ کی کہانی

میڈیکل کالج میں داخلے کی درخواست لاہور بھیجی جا چکی ہے۔ راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔ لیکن یہ چین ان محترمہ کو پسند نہیں جو بے چینی سے انگلیوں پر دن گن رہی ہیں۔ کب آئے گا جواب؟ کب فہرست لگے گی؟ کب پتہ چلے گا کہ کہ کون سا کالج؟ انٹر نیٹ اور فون کا زمانہ تو ہے نہیں۔ ساری کتابیں پڑھی جا چکی ہیں۔ ٹی وی صرف شام کو چلتا ہے۔ کوکنگ سیکھنے کا نہ بیٹی کو

Read more

عشق نامہ شاہ حسین تصوف، ملامت، سنگیت، کلام

شاہ حسین کے لیے فرخ یار کا اظہار عقیدت ایک تحقیقی کتاب کی شکل میں سامنے آیا جس سے اس دور کی پنجابی شاعری اور اس کے سیاق و سباق کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ فرخ یار کی یہ شان دار کتاب بک کارنر جہلم نے شایع کی ہے اور اس کی پیشکش بھی کتاب کی شایان شان ہے۔ چار سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل اس کتاب پر گفتگو کرنے سے پہلے مناسب ہے کہ اس کے مصنف پر

Read more

رومی کون؟

مولانا جلال الدین رومی ایسے عالم اور فقیہ تھے کہ زمانہ مانتا تھا۔ شریعت کا علم سیکھنے اور درپیش مسائل پر فتوے لینے کو لوگ دور دور سے آتے کہ وہ اپنے عہد کے سلطان العلما تھے اور سلطان الفقہا بھی۔ پھر یوں ہوا کہ ان کی ملاقات شاہ شمس الدین تبریزی سے ہو گئی اور کچھ یوں ہوئی کہ کایا کلپ ہو گئی؛ قال، حال میں منقلب ہوا اور ایک مولوی کی جگہ مولائے روم کا ظہور ہو گیا

Read more

برصغیر پاک و ہند میں افریقی نژاد شیدی برادری

اگر تاریخ کے اوراق کو دیکھا جائے تو قدیم زمانے میں افریقی افراد کو جس خطے سے ان کا تعلق ہے اسی نام سے پکارا جاتا تھا، مثال کے طور پر شیہان ڈی سلوہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر کے لیے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والوں کو حبشی، بحیرہ مکران سے تعلق رکھنے والوں کو مکرانی، زنجیبار سے تعلق رکھنے والوں کو زنجی، یہاں تک کے کافر اور بابورا بھی کہا گیا

Read more

مریم نواز کا مشورہ

مریم نواز شریف نے ایک بات خوب کہی، کہا : ’ ووٹ کا استعمال خوب سوچ سمجھ کر کریں کیوں کہ یہی ووٹ ہے جو ہماری نسلوں کے بہتر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔‘ مریم نواز اس جمعرات اپنے قومی اسمبلی لاہور کے حلقہ 119 میں تھیں۔ ان کی تقریر جمی ہوئی تھی، نسبتاً مختلف تھی اور جذباتی بھی۔ جذباتی تو وہ اس لیے تھیں کہ 2018 کے انتخابات میں بھی وہ اسی حلقے سے امیدوار تھیں لیکن اس سے

Read more

اتوار کا فلاپ شو اور اسٹبلشمنٹ سے صلح کی باتیں

عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف اتوار کے روز ملک میں کسی بھی جگہ پر کوئی موثر سیاسی مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔ کراچی میں پارٹی کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجہ میں متعدد افراد گرفتار ہوئے۔ گزشتہ سال 9 مئی کے بعد تحریک انصاف نے پہلی بار سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اہتمام کیا تھا لیکن ناکامی کی وجہ انتظامیہ کی مداخلت اور پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اڈیالہ

Read more

فلاحی، فاشسٹ، ہائبرڈ اور چھچھوری ریاست کا فرق

ہائبرڈ ریاست دراصل ریاست کے روپ میں ایک ایسی لیبارٹری ہوتی ہے جہاں ہر طرح کے سیاسی ، سماجی، معاشی و سٹرٹیجک تجربات کی سہولت میسر ہو۔ یہ تجربات جانوروں پر ہوں یا انسانوں پر۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات

Read more

تحریک انصاف کا انتخابی منشور: جمہوریت کے نام پر آمریت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا ہے۔ خود کو ملک کی سب سے بڑی اور مقبول پارٹی قرار دینے والی پی ٹی آئی نے انتخابات کے انعقاد سے محض 11 روز پہلے اپنا منشور عام کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) ایک روز پہلے اپنے منشور کا اعلان کرچکی ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران جو منشور پیش کیا ہے اسے منشور سے زیادہ نعروں کے مجموعے کا نام

Read more

گائنی فیمینزم: کیا اور کیوں؟

عورت کے ( خفیہ) معاملات میں دلچسپی کب شروع ہوئی، صحیح سے یاد نہیں، ہاں اتنا ضرور ہے کہ تجسس نے انتہائی چھوٹی عمر سے ہی برا حال کر رکھا تھا۔ ذہن میں لاوا سا پکتا رہتا اور سوالات کی بھرمار رہتی: کیوں؟ کہاں؟ کیسے؟ اور کب؟ ہر وقت نوک زبان پہ دھرے رہتے اور لوگ عاجز نظر آتے۔

بہت سی باتیں ایسی تھیں جو سمجھ سے باہر تھیں اور چھوٹی سی عقل کو حیران و پریشان کرتی تھیں۔ اگر سب کچھ خدا کی ترتیب ہے، اگر سب کچھ صدیوں سے ایسے ہی ہوتا چلا آیا ہے، اگر یہ سب زندگی کا حصہ ہے، اگر ہر بات کی سب کو خبر ہے اور کسی بھی کمی سے زندگی سوالیہ نشان بن جاتی ہے تو پھر ان سب باتوں کا ذکر سرگوشیوں اور اشاروں کنایوں میں کیوں؟

ہمیں زندگی یوں بسر کرنے کے پیچھے چھپی منافقت تب ہی سے چبھنے لگی۔

سکول میں لڑکیاں شرما شرما کر ایک دوسرے سے کانا پھوسی کرتیں، کن اکھیوں سے خود کو دیکھ دیکھ کر لجاتیں اور ہمیں سمجھ نہ آتا کہ بھئی کاہے کی شرم اور کس بات کی شرم؟ نہ یہ جسم ہم نے خود بنایا ہے اور نہ اس کے نشیب و فراز۔ ایسا تو نہیں ہوا نا کہ ہم لڑکیوں نے فرمائش کی ہو کہ اللہ میاں پلیز ہمارے سینے کا ابھار ایسا بنائیے گا، کمر میں خم رکھیے گا اور چال میں لٹک۔ جب ایسا کچھ بھی ہمارے ہاتھ میں نہیں اور ہماری روح بنا کسی چوائس یا انتخاب کے اس جسم میں ڈالی گئی ہے تو ہم اس بن خواہش لگی لاٹری جسم کے ساتھ اتنی شرمندہ اور ہچکچاہٹ زدہ زندگی کیوں گزاریں؟ اس کا ذکر چھپ چھپ کر کیوں کریں اور اس کے مسائل سے آنکھیں کیوں چرائیں اور کیوں بیماریوں کو سات پردوں میں چھپا کر رکھیں؟

Read more

کیا آپ کی داڑھی سفید ہو رہی ہے؟

تحریر: حامد یزدانی اور خالد سہیل ۔ ۔ ۔ حامد یزدانی کا خط ۔ ۔ ۔ ڈیئر ڈاکٹر خالد سہیل صاحب آداب و تسلیمات امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ گزشتہ روز آپ سے فون پر بات ہوئی تو اپنی خیریت اور تازہ ترین صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے میں نے جب یہ مصرع پڑھا: کہ آئینے میں اپنی شکل پہچانی نہیں جاتی تو آپ بے ساختہ ہنس دیے تھے اور پھر آپ نے اپنے مخصوص اور پرخلوص انداز

Read more

فیس بک نگری

آپ کے فیس بک فرینڈز ہوں گے میرے بھی ہیں اور کافی زیادہ ہیں یا شاید مجھے ہی زیادہ لگتے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے چار طلبا نے 2004 میں مل کر فیس بک بنائی۔ پہلے یہ صرف طلبا کے آپس میں رابطہ کرنے کے لیے بنائی گئی لیکن جلد ہی اسے عام لوگ بھی استعمال کرنے لگے اور فیس بک سوشل میڈیا کا مقبول ترین ذریعہ بن گیا۔ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تین ارب لوگ

Read more

مسلم لیگ (ن) کے انتخابی وعدے قابل عمل نہیں

مسلم لیگ (ن) نے آج لاہور میں اپنے انتخابی منشور کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف نے اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے۔ اسے ٹھیک کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ انتخابات سے محض دو ہفتے قبل جاری کیے گئے منشور میں مسلم لیگ (ن) نے بلند بانگ وعدے کیے ہیں لیکن منشور یا اس موقع پر کی گئی تقریروں میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ

Read more

تعصب کی عمر ایک ہزار برس نہیں ہوتی

22 جنوری 2024 کا دن ہندوستان کے 25 کروڑ مسلمانوں نیز کروڑوں غیر ہندو بھارتی شہریوں کے لیے اس اذیت کا رسمی پیغام لایا کہ ان کے ملک میں جمہوریت کے نام پر ایک مذہبی اکثریت نے اختیار، فیصلہ سازی اور وسائل کی تقسیم پر اجارے کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کے دستور میں 1976ءمیں منظور ہونے والی 42 ویں ترمیم آج بھی موجود ہے، جہاں لکھا ہے کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے۔ یہاں ریاست کا کوئی

Read more

ہمارے ڈنڈے والے استاد

لیکن بڑا خطبہ سب سے بڑے نگران نے دارالحکومت میں دیا اور سوشل میڈیا کےبھٹکائے ہوئے نوجوانوں کو تو سمجھ آئی یا نہیں آئی لیکن مجھے گھر بیٹھے گذشتہ صدی کے والدین کی یاد آگئی کہ ہڈیاں ہماری اور گوشت آپ کا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

قیام پاکستان سے قبل کے سنیما – قسط نمبر 1

اس عنوان سے میری ایک تحریر پڑھ کر بہت سے دوستوں کے فون آنا شروع ہوئے کہ حسب وعدہ پلازہ سنیما لاہور پر تفصیلی تحریر دیں۔ کسی سنیما پر لکھنا بظاہر آسان سی بات لگتی ہے لیکن جب لکھنے بیٹھو تو بقول کسی پنجابی بھائی کے "لگ پتہ جاتا ہے”. سنیما نہ صرف غریبوں کے لیے سستی تفریح کا ایک ذریعہ ہیں بلکہ ہم جیسے پاکستانی فلموں کے شائقین کے لیے راحت کا باعث بھی ہے۔ لیکن شومئی قسمت کہ

Read more

نواز شریف مشکل میں تو ہیں!

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ آج لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 130 کا دورہ کیا۔ تاہم ٹکسالی روڈ سے شروع ہو کر ضلع کچہری پر ختم ہونے والی اس ریلی کے دوران میں دونوں لیڈروں نے باہر نکلنے، عوام سے ملنے، بات چیت کرنے یا خطاب کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ البتہ شام کو ننکانہ صاحب میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے ضرور یہ تاثر

Read more

تحریک انصاف کے لئے میرا مخلصانہ مشورہ

شہباز شریف 1990 ء کی دہائی سے اکثر میرے پھکڑپن کا نشانہ رہے ہیں۔ جولائی 2017 ء کے مہینے میں لیکن تقریباً ہر روز میری تنقید کی زد میں رہے۔ وجہ اس کی یہ تھی کہ ان کے بڑے بھائی نے اس مہینے بیگم کلثوم نواز شریف صاحبہ کو بستر مرگ کے سپرد کرتے ہوئے اپنی دختر کے ہمراہ پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں کو احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کی ایماء پر بنائے مقدمات میں بدعنوانی کے

Read more

سلمان اکرم راجہ کا حلف اور دست بریدہ

شرمائی، لجائی انتخابی مہم میں زندگی کے کچھ آثار پیدا ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی میدان میں ہیں۔ 28 جنوری سے تحریک انصاف بھی انتخابی مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ پاکستان کی شاید مختصر ترین انتخابی مہم ہو گی۔ ہماری طویل ترین انتخابی مہم دسمبر 1970ءکے انتخابات میں قریب ایک برس چلائی گئی تھی۔ 70ءکے انتخابات اور فروری 2024ءکے انتخابات میں بہت سے مشترک دھارے موجود ہیں۔ دو خبروں پہ توجہ درکار ہے۔ جہلم

Read more

بھارت میں سیکولر ازم کا یوم تدفین

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ایودھیا کے رام مندر میں ’رام للا‘ کی مورتی کا افتتاح کیا۔ پانچ سو سال پرانی بابری مسجد کی جگہ پر بنائے جانے والے رام مندر کی تعمیر کا کام ابھی پورا نہیں ہوا لیکن اسی سال اپریل و مئی کے دوران ملک کے عام انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی نے رام مندر کے افتتاح کو سیاسی پیش قدمی کے طور پر استعمال

Read more

ایکس وائف کے نام کھلا خط

ایکس وائف کے نام کھلا خط ملتان روڑ لاہور 23۔ جنوری 2024 عزیز من، جان ایمن! السلام علیکم! میں خیریت سے ہوں، امید ہے آپ بھی خیریت سے ہوں گی۔ آپ سے رسم و راہ جدا کیے ایک زمانہ بیت چکا، اس کے باوجود ذہن و روح میں آپ کی موجودگی کا احساس رقصاں ہے۔ گزشتہ برس سے ہنوز سال کے اواخر تک آپ سے جدا ہو جانے کی جملہ واردات خود ساختہ جبری مشقت کے کوہ گراں تلے دبی

Read more

اور ”میری“ سوتی رہ گئی

جب میری رچرڈ ہین سے پہلی ملاقات ہوئی اس کی عمر پچیس سال کچھ ماہ تھی۔ اس کے چارٹ پہ یہی درج تھا۔ بھاری بھرکم جسم، گول مٹول چہرہ، دبی ناک، چھوٹی چھوٹی کھنچی ہوئی آنکھیں، جن میں جواں عمری کے باوجود جوانی کی مستی کی رمق تک نہ تھی۔ جھانکو تو لگے جیسے دور تک پھیلا درد کا صحرا ہو، جہاں تا حد نگاہ تنہائی کی خاک اڑ رہی ہو۔ نسبتا پتلے ہونٹ جنہیں وہ بات کرتے دانتوں سے

Read more

کروڑوں بچے سکول جا کر کیا کریں گے

یونیسکو کا ماننا ہے کہ دنیا کہ پچیس کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے۔ یہ ایک عالمی خبر ہے جبکہ پاکستانی خبر یہ ہے کہ دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے پاکستان میں سکولوں سے باہر ہیں۔ یعنی پاکستان میں چالیس فیصد بچے سکول نہیں جا رہے۔ اگر پنجاب کو بیچ میں سے نکال دیا جائے تو باقی پاکستان کے ساٹھ فیصد بچے سکول نہیں جا رہے، اگر صرف بلوچستان کو دیکھا جائے تو ستر فیصد بچے سکول نہیں جا رہے۔

Read more

دوسری شادی، تیسرا رخ

آج صبح سے سوشل میڈیا پر ایک ہی خبر ٹرینڈنگ پر ہے، کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی۔ معلوم نہیں یہ ان کی دوسری شادی ہے یا تیسری، شادی ہے اور کنفرم بھی ہے کہ ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید بھی پہلے سے نکاح میں تھیں اور کچھ عرصہ کے بعد ان کا نکاح ختم ہو گیا تھا۔ شادی کی تصاویر دیکھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں اپنے

Read more

8 فروری کے بعد کیا ہو گا؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گھبراہٹ، تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جھنجھلاہٹ اور مسلم لیگی (ن) قیادت کی پراسرار ’مسکراہٹ‘ سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کچھ ’بڑا‘ ہونے والا ہے۔ ایک پارٹی کی غیر متوقع کامیابی کے ساتھ ملک میں ’مستحکم‘ حکومت کے قیام کے علاوہ کوئی ایسا انتظام دیکھنے میں آ سکتا ہے جس میں احتجاج اور ملکی نظام کو چیلنج کرنے کے پرانے طریقے

Read more

ساحر لدھیانوی کا باورچی

پرکالا پروڈکشن کے دو حصے دار تھے ’داؤد مکرانی اور سندر بس جانی۔ دونوں بے حد چلتے پرزے تھے اور ہرجیت کمار اور آرادھنا کو لے کر ایک فلم بنا رہے تھے۔ یہ جوڑی ان دنوں فلم انڈسٹری میں اعلیٰ درجے کی جوڑی سمجھی جاتی تھی۔ پرکالا پروڈکشن کا دفتر بے حد شاندار تھا لیکن داؤد اور سندر کا ذاتی کمرہ جو دفتر کے بالکل آخر میں تھا سب سے شاندار تھا اور اسے بہت کم لوگوں نے دیکھا تھا۔

Read more

پڑوسی بدلے نہیں جا سکتے

دنیا کی موجودہ جغرافیائی حیثیت اب ایک اٹل حقیقت ہے۔ دنیا کے سارے ممالک کسی نہ کسی حوالے، ضرورت اور تعلق سے آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور اس دور میں آپ دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتے اس لیے بہتری اسی میں ہے کہ ساری دنیا سے بنا کر رکھیں۔ باقی دنیا سے پہلے ضروری ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے معاملات درست ہوں اس لیے کہ ہم چاہ کر بھی پڑوسی بدل نہیں سکتے۔ یورپ نے اس

Read more

مری کی مبینہ سردی اور موٹر وے کی سرد مہری – مکمل کالم

مری جانے کے لیے میں نے تین اوور کوٹ گاڑی میں لٹکائے، یہ سوچ کر کہ پہلا اس وقت پہنوں گا جب برف باری ہوگی، دوسرا اس وقت جب سردی میں باہر آگ جلا کر بیٹھیں گے اور تیسرا اس صورت میں اگر برف باری نہ ہوئی۔ وہ سردار جی یاد آ گئے جنہوں نے گھر میں تین تالاب بنوائے تھے، گھر کی رونمائی ہوئی تو مہمانوں کو بتایا کہ پہلے تالاب میں ٹھنڈا پانی ہے گرمیوں کے لیے اور

Read more

جنداللہ سے جیش العدل تک: ایران کو بلوچوں سے مسئلہ کیا ہے؟

ایران نے منگل کے روز پاکستان میں جیش العدل کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون سے حملے کیے ہیں۔ جیش العدل کیا ہے اور ایران کو اس سے کیا مسئلہ ہے؟ پاکستان اور ایران میں جاری بلوچ علیحدگی پسندی کی تحریکیں کیسے دونوں ممالک کے تعلقات میں رخنہ ڈال رہی ہیں؟ دو ہفتے قبل 3 جنوری کو ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر کرمان میں ہونے والے بم دھماکوں میں 103 افراد ہلاک ہوئے تھے جس

Read more

چپاتی کا انتخابی نشان

کالم لکھنے بیٹھا تھا کہ ایک برادر عزیز کا فون آ گیا۔ عام طور سے درویش کالم لکھتے ہوئے فون نہیں اٹھاتا۔ موسیقی کے اساتذہ اپنے فن کو ہوا میں گرہ لگانے سے تشبیہ دیتے ہیں۔ لکھنے والے کو تو گرہ لگانے کو کرہ ہوائی بھی میسر نہیں ۔ کاسہ سر میں رکھے مٹھی بھر مغز میں بچھی باریک شریانوں میں گندھا یاد، احساس، گزرے ہوئے واقعات اور آنے والی فصلوں کے انتظار کا ایک نادیدہ طلسم ہے۔ لکھنے والے

Read more

عمران خان کا ’لندن پلان‘ اور تحریک انصاف کا مستقبل

گزشتہ دو روز کے دوران اڈیالہ جیل میں اپنے مقدمات کی سماعت کے دوران میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کسی نام نہاد لندن پلان کا بار بار ذکر کیا ہے۔ اور دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی، نواز شریف کی واپسی اور تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ آج انہوں نے تحریک انصاف کے پلان ’سی‘ کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ

Read more

تحریک انصاف کی مقبولیت کی جان والا امریکی طوطا

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ خان صاحب کا دوسرا سیاسی جنم 30 اکتوبر 2011 کے جلسے سے ہوا، لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔ خان صاحب اپنے دوسرے سیاسی جنم کی بنیاد جنوری 2010 میں اس وقت رکھ چکے تھے جب خان صاحب برٹش ٹھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کے سیمینار میں شرکت کے لیے لندن گئے۔ خان صاحب کا سٹے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کے گھر پر تھا، یہیں پر خان صاحب کی اپنے سابق بردارِ نسبتی بین گولڈ

Read more

’کُج سانوں مرن دا شوق وی سی‘

گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان میں تمام فالٹ لائنز ایک ساتھ نا صرف متحرک ہوئی ہیں بلکہ خدانخواستہ آئندہ انتخابات تک امن وامان کی صورتحال کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔۔ ایک طرف جہاں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطرات ہیں تو دوسری جانب انتہا پسند قوتیں بھی ان فالٹ لائنز پر نظر رکھے بیٹھی ہیں اور موقع کی تلاش میں ہیں۔ اس صورتحال میں پرامن انتخابات کا انعقاد ریاست کے لیے یقینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

Read more

جنوبی افریقہ کو ہی غصہ کیوں آیا؟

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ پہلا ملک ہے جس نے ایک نسل پرست، نسل کش ریاست اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے) کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اب فیصلہ جب بھی ہو، جو بھی ہو ،کم ازکم یہ دیومالائی تاثر ٹوٹ گیا کہ اسرائیل کے گریبان پر کوئی مائی کا لال ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔ اچھی بات یہ ہے کہ کسی عرب یا مسلمان ملک کے ہاتھوں یہ

Read more

داناؤں کی بات نہ مانی کام آئی نادانی ہی

ہماری سب کاسٹ جھمے چنڈور ہے۔ جب بھی کوئی آدمی الٹا سیدھا کام کرتا تو اسے عموماً  جھما ہونے کا طعنہ دیا جاتا۔ اس سلسلے میں کچھ قصے کہانیاں ہمارے جھما قبیلے میں زبان زد عام تھے۔ جھموں کا ایک بڑا بابا نورا اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ایک فضلو نامی آدمی پاس سے گزرا۔ اس نے ایک ان بنی چارپائی اٹھائی ہوئی تھی اور ساتھ ہی چارپائی بننے کے لیے اس کا بان بھی اٹھایا ہوا تھا۔

Read more

چال ہم چلتے ہیں ہر بار غلط

سیاست کے میدان میں اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر پچھلے 75 سال کی بہت سی کہانیاں، فسانے اور حقیقتیں ہیں۔ سچ اور جھوٹ کے فیصلے تاریخ کیا کرتی ہے لیکن فرق ان کو پڑتا ہے جو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہتے ہوں اور آئندہ کے لئے اس کا دھارا موڑنے کے خواہشمند ہوں۔ وہ جن کا واحد مقصد حصول اقتدار ہو وہاں کوئی تاریخ کوئی کردار کوئی اصول، کوئی ضابطہ نہیں ہوتا۔ وہاں چاپلوسی ہوتی ہے، موقع کی تلاش ہوتی

Read more

ساقی فاروقی کا جھوٹ پکڑا گیا

ہر نسل کا اپنا سچ ہوتا ہے۔ اسی سچ سے اس عہد میں بسنے والوں کی قامت متعین ہوتی ہے۔ وقت کی گاڑی آگے بڑھ جاتی ہے اور اپنے پیچھے چھوڑی ہوئی دھول میں چہرے، آوازیں نیز خوب اور ناخوب کی میزان کے پلڑے اوجھل ہونے لگتے ہیں۔ تاریخ کی چادر پر مرجان ٹانکنے والے چیدہ چیدہ ساونت اپنے بعد بھی کچھ عمر پاتے ہیں مگر آخر فنا، آخر فنا۔ آج کتنوں کو یاد ہے کہ کس قبیلے کا کون

Read more

اب ”شکایتیں کیسی“ ؟

اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں سے میری گزشتہ دس سالوں سے بہت ہی کم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ رواں صدی کی پہلی دہائی تک اگرچہ روزانہ ہی تین سے چار سفارتکاروں سے روابط کے ذریعے ”خبر“ تلاش کرنے کی مجبوری لاحق ہوتی تھی۔ بہرحال اچھا وقت تھا۔ گزر گیا۔ ان دنوں سفارتکاروں کی سرگرمیاں فقط میڈیا کی بدولت نگاہ میں آتی ہیں۔ مذکورہ پیمانے سے جائزہ لیتے ہوئے بتدریج یہ محسوس کر رہا ہوں کہ برطانیہ کی پاکستان تعینات ہوئی

Read more

پرویز مشرف کیس کا فیصلہ: کیا آئینی جمہوریت کا راستہ ہموار ہو گیا؟

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت کی حیثیت اور فیصلہ بحال کر کے ملک میں آئینی جمہوریت کا راستہ ہموار کرنے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ تاہم اس ایک فیصلہ سے ملک میں جمہوریت کا مشکل سفر آسان نہیں ہو جائے گا اور نہ ہی اس پر وار کرنے والوں کے ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے گا۔ ضروری ہو گا کہ اب عدالتیں ہی نہیں بلکہ سیاسی پارٹیاں اور متعلقہ

Read more

تاحیات نا اہلی ختم کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ

پیر کے روز بالآخر سپریم کورٹ سے اس فیصلے کا ا علان ہو گیا جو حیران کن نہیں بلکہ متوقع تھا۔ گزرے برس کے 21 اکتوبر کے دن نواز شریف کی طویل وقفے کے بعد لندن سے اسلام آباد اور بعد ازاں لاہور آمد نے عندیہ دے دیا تھا کہ انہیں وزارت عظمیٰ کے منصب پر چوتھی بار بٹھانے کی کاوشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں سب سے بڑی رکاوٹ ”تاحیات نا اہلی“ تھی جو ثاقب نثار

Read more

کس برہمن سے پوچھیں کہ سال اچھا ہے؟ مکمل کالم

ایک زمانہ تھا جب مستقبل کی پیش گوئی جوتشی، دست شناس اور نجومی کیا کرتے تھے۔ اب زمانہ بدل گیا ہے، اب برہمنوں سے پوچھنے کی ضرورت نہیں رہی کہ یہ سال اچھا ہو گا یا برا، یہ کام اب سائنسی بنیادوں پر ہوتا ہے اور مستقبل کی خبر دینے والوں کو پروفیسر کہا جاتا ہے۔ یہ وہ پروفیسر نہیں جو طوطے سے فال نکلواتے ہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو شماریات اور اعداد و شمار کی مدد سے

Read more

اکبر الہ آبادی کا مضمون اور ایک قرارداد

اکبر آلہ آبادی کی شاعری میں بغاوت اور قدامت پسندی کے اجزا کو الگ الگ کرنا ایسا ہی دشوار ہے جیسا ہماری تاریخ میں آزادی کی جدوجہد اور قدیم بندوبست کے احیا میں فرق کرنا۔ 1857 کی جنگ قابض غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف بغاوت تھی یا مقامی باشندوں کے لئے حق حکمرانی کا حصول؟ اگر ہندوستان کے ساحلوں پر اترنے والے گورے اجنبی تھے تو وسط ایشیا سے نازل ہونے ہونے والے سلطان، مغل اور ابدالی حکمرانوں کا وادی

Read more

عمران خان کی خوش فہمیاں اور جھوٹے دعوے

عمران خان نے کہا کہ ’میں نے طاقت ور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش کی، جس کی مجھے سزا دی جا رہی ہے‘ ۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے خلاف جھوٹے وعدہ معاف گواہ بنا کر اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی سیاسی ایجنڈے

Read more

ایک اور ایک گیارہ: ایک اشتراکی معرکہ

مجھے یاد ہے بچپن سے لڑکپن تک ہمارا معمول یہ رہا کہ اِدھر گرمیوں کی چھٹیاں آغاز ہوتیں اور اُدھر ہم لائل پور یعنی فیصل آباد جانے کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے کیونکہ سکول بند ہونے سے ہفتوں پہلے ہی لائل پور سے نانا جان کی طرف سے دعوتی پوسٹ کارڈ موصول ہوجاتا تھا۔ دو ماہ وہاں کی کُھلی فضا میں گزارنے کے بعد لاہور کے قدیم علاقہ مزنگ کی گلیوں میں لوٹتے تو جانے کیوں وہ ہمیں پہلے

Read more

اب اسلام آباد کہاں اٹھا کے لے جانا ہے؟

تریسٹھ برس پہلے اگر سب کو برابری سے حصہ مل جاتا تو شاید دارالحکومت جنوب سے اٹھا کے شمال میں لے جانے کی ضرورت بھی نہ ہوتی۔ آج زیادہ گھمبیر حالات ہیں۔ چہار جانب رعایا ہاتھ پھیلائے کھڑی ہے۔ آپ کے پاس گھڑی ہے مگر وقت رعیت کے پاس ہے۔

Read more

اسلام میں خدا کا تصور: الکندی

پلوٹینس نے روم میں فلسفے کا ایک اسکول اس وقت کھولا جب یونانی تہذیب اپنے آخری لمحات میں تھی، اس وقت رومن تہذیب اپنے عروج پر تھی، اور نو قائم شدہ عیسائیت ایک مظلوم مذہب کی صورت میں رومن دنیا میں موجود تھی۔ پلوٹینس کی موت کے 50 سال کے اندر، رومن شہنشاہ کانسٹنٹائن اور ان کی با اثر یونانی ماں، ہیلینا، نے عیسائیت کو اپنا مذہب بنا لیا اور پھرپوری رومی سلطنت بشمول مشرق وسطیٰ اور یورپ کا بیشتر

Read more

نہرو خاندان کے رومان

جواہر لال نہرو اور لیڈی ماؤنٹ بیٹن کا پوتر پریم یوں تو پنڈت نہرو اور لیڈی ماؤنٹ بیٹن کی پریم کہانی بظاہر گھسی پٹی داستان رہ گئی ہے جو ہر اس پاکستانی کو معلوم ہو گی جو تقسیم ہند کے وقت باؤنڈری کمیشن کی نا انصافی میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن سمیت ان کے کردار کو پڑھ چکا۔ اسی طرح زیادہ تر پاک و ہند میں اسے دو دلوں کی پاک محبت ہی کا نام دیا جاتا ہے۔ مگر کیا واقعی

Read more

اداکارہ دیبا کے چلغوزے اور محفوظ صحافت

بہت وقت گزرا، اس بستی کے اک کوچے میں ابن انشا نام کا ایک دیوانہ رہا کرتا تھا۔عاشق ترا، رسوا ترا، شاعر ترا، انشا ترا۔ رواں جنوری کی گیارہ تاریخ کو اس جاں دادہ ہوائے سر رہ گزار کو اس سفر پر نکلے 46 برس پورے ہو جائیں گے، جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا۔ 15 جون 1927 کو جالندھر کی تحصیل پھلور میں پیدا ہونے والے شیر محمد خان کا آبائی تعلق راجستھان سے تھا۔ شمال مغربی ہندوستان کے

Read more

عمران خان کے مضمون پر نگران حکومت کی پریشانی

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے برطانوی جریدے ’اکنامسٹ‘ میں عمران خان کے نام سے چھپنے والے مضمون پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس برطانوی جریدے کے ایڈیٹر سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار حیران کن اور پریشانی کا سبب ہے۔ عمران خان نے گزشتہ روز ’اکنامسٹ‘ میں مہمان کالمسٹ کے طور پر لکھے گئے اپنے مضمون میں شبہ ظاہر کیا تھا

Read more

گھمنڈی

چادر میں چھپی ہوئی عورت کی آنکھیں اور چہرہ بتا رہا تھا کہ وہ ایک خوبصورت اور نازک سی عورت ہے۔ مجھے یقین نہیں آیا کہ اس عورت نے قتل کیا ہے۔ یہ کیسے قتل کر سکتی ہے، وہ بھی کسی مرد کو ۔ اس کا شوہر اپنے دو بچوں کے ساتھ اسے جیل میں ملنے آیا تھا۔ دونوں بچوں کی عمر چار پانچ سالوں سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس نے ان دونوں کو اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا،

Read more

379 جاپانی مسافر جلتے جہاز سے زندہ کیسے نکل آئے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر بالکل سامنے موت نظر آ رہی ہو تو آپ کیا کریں گے؟ اس موقع پر آپ صرف چیخیں چلائیں گے، بالکل منجمد ہو کر رہ جائیں گے یا دماغ استعمال کر کے بچنے کی کوئی ترکیب بھی نکالیں گے؟ اگر آپ ایسی صورت حال سے ابھی تک نہیں گزرے تو خدا کا شکر ادا کریں لیکن یاد رکھیں کہ ایسے موقع پر ہوش و حواس قائم رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے

Read more

تاحیات نا اہلی کا معاملہ عجلت میں حل نہ کیا جائے

سیاست دانوں کی تاحیات نا اہلی کیس میں سپریم کورٹ کے ججوں نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔ آج کی سماعت میں ججوں کی رائے کو پیش نظر رکھا جائے تو قیاس کیا جاسکتا ہے کہ عدالت عظمی یہ قدغن ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے مطابق آئینی شق 62 ایف کے تحت نا اہلی کی مدت پانچ سال تک محدود رہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج کی سماعت کے دوران واضح کیا

Read more

تاحیات آمریت کی خواہش قوم کی لٹیا ڈبو دیتی ہے

بنگلہ دیش میں ”عام انتخابات“ سات جنوری کو منعقد ہو رہے ہیں اور اس میں کسی شبہ کی سرے سے گنجائش موجود نہیں ہے کہ ان انتخابات کے نتائج بھی وہ ہی جاری کیے جائے گے جو اس سے قبل شیخ حسینہ واجد کی وزارت عظمیٰ کے تحت منعقد کیے گئے انتخابات کے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔ اپنے زیر تحت انتخابات منعقد کرائے گئے انتخابات میں وہ کیسے کامیاب ہوتی رہی ہے اس کی ایک ہلکی سی جھلک آپ

Read more

کیا فقط مذہب اخلاقی حِس بیدار کرتا ہے؟ مکمل کالم

فرض کریں کسی ریستوران میں چار احباب بیٹھے رات کا کھانا کھا رہے ہیں۔ پہلا دوست بھنے ہوئے گوشت کا مزہ لے رہا ہے، دوسرا سبزی خور ہے سو وہ پالک پنیر سے کام چلا رہا ہے، تیسرے نے سگریٹ سلگایا ہوا ہے اور وہ شراب کے ساتھ تلی ہوئی مچھلی کھا رہا ہے جبکہ چوتھا سگریٹ کو نفرت سے دیکھ رہا ہے مگر شراب اُس نے سب سے زیادہ چڑھا رکھی ہے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ اِن

Read more

اپنے گریبان میں جھانکنے کے حکم کی تعمیل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ صاحب نے لاہور میں ایک دھواں دھار پریس کانفرنس میں ان شہریوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا حکم دیا ہے جنہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے بلوچ بہن بھائیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرنے کی جسارت کی تھی۔ نگران وزیراعظم نے فرمایا کہ یہ 1971 ہے اور نہ اب کوئی بنگلہ دیش بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والے علیحدگی پسندوں کو دشمن ممالک کا ایجنٹ قرار

Read more

لاپتہ افراد کے حقوق اور سینیٹ کی قرارداد

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حال ہونا چاہیے۔ مختلف درخواستوں پر غور کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کو نہ تو سیاسی بنانا چاہیے اور نہ ہی اسے نظر انداز کرنا چاہیے بلکہ ہم سب کو مل کر اس کا حل تلاش کرنا ہے۔ اس کیس پر سماعت بدھ کو بھی جاری رہے گی۔ چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے کہ اب عدالتی کارروائی میں

Read more

نگران وزیر اعظم کی باتیں

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں ایک جذباتی پریس کانفرنس میں پہلی بار اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین کے احتجاج اور ان پر پولیس تشدد پر بات چیت کرتے ہوئے، ہر قسم کی نکتہ چینی کو مسترد کیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ 98 فیصد بلوچ پاکستان کے حامی ہیں۔ ملک میں ایک ’نیا بنگلہ دیش‘ بننے کی باتیں کرنے والوں کو خبر ہونی چاہیے کہ ’نہ یہ 1971 ہے نہ ہی کوئی بنگلہ دیش بننے

Read more

علیسہ کارسن، ”اس بازار“ کے لونڈے لپاڑے اور سوشل میڈیا

یہ سوشل میڈیا تو جھوٹ کا کارخانہ بن چکا۔ چھوٹے چھوٹے مفادات کے لئے لوگوں کو چونکانے، خوف میں مبتلا کرنے اور ان کی نیندیں اجاڑنے کا یہ دھندا کہیں رکتا دکھائی نہیں دیتا۔ ریاست کی کوتاہ نظری اور بے حسی کی حدیں تو مدت ہوئی عرش معلیٰ کو چھونے لگیں۔ میڈیا سوشل ہو، الیکٹرانک یا پرنٹ، ریاستی احتساب کی آنکھ سیاسی اور ادارہ جاتی مفادات سے آگے دیکھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔ گزشتہ شب، سونے سے ذرا پہلے،

Read more

سال 2023 اور پاکستانی معاشرے کی ذہنی صحت

یہ چند سال پہلے کا واقعہ ہے ملتان میں اپنے گھر کے قریب فارمیسی میں ایک نوجوان کو دیکھا جو سیلز مین (جو فارماسسٹ نہیں تھا) سے ایک ہائی پوٹینسی کی اینٹی انگزائٹی دوا مانگ رہا تھا اور وہ بھی کسی نسخے کے بغیر۔ سیلز مین نے 10 گولیوں کا ایک پتا بغیر کسی سوال کے اس کے حوالے کر دیا۔ میں نے اس سے کہا کہ آپ نے نوجوان کو کسی نسخے کے بغیر اتنی ہائی پوٹینسی کی دوا

Read more

سال 2023 میں طب کے میدان میں عظیم ترین پیش رفت

موروثی بیماری سکل سیل انیمیا کے علاج کے لئے نئی جینیاتی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے تیار کردہ دوا کی امریکہ اور برطانیہ میں فروخت کی اجازت بلاشبہ دنیائے طب کا وہ اہم ترین سنگ میل ہے جو 2023 ء میں عبور کر لیا گیا۔ سکل سیل بیماری ہماری حیات آکسیجن کی مسلسل سپلائی پر منحصر ہے۔ یہ آکسیجن اردگرد ہوا میں موجود ہوتی ہے اور سانس لینے سے پھیپھڑوں کے آخری حصے تک پہنچ جاتی ہے جہاں خون میں

Read more

اسلام میں خدا کا تصور: یونانی فلسفہ

جیسا کہ میں نے پچھلے مضمون میں ذکر کیا، مسلم فلسفیانہ فکر کے ارتقاء پر یونانیوں کے اثرات بہت زیادہ تھے۔ یونانی فلسفے کی اہم شخصیات افلاطون اور ارسطو تھیں۔ یہ دونوں شخصیات دو ہزار سال سے زیادہ عرصے سے انتہائی با اثر رہی ہیں۔ ان کا اثر آج بھی شدت سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی دنیا میں خدا کی فطرت کو سمجھنے کی فلسفیانہ کوششوں کو سمجھنے کے لیے افلاطون اور ارسطو کی تعلیمات کو سمجھنا ناگزیر

Read more

کیا نیو ائر نائٹ منانے والے مسلمان لعنتی اور اور گمراہ ہیں؟

ہم قادر مطلق کی چونکہ چنیدہ اور محبوب ترین مخلوق ہیں، اسی منفرد و خاص استحقاق کی وجہ سے ہمارے اپنے کوڈ آف ورلڈ یا لونگ ہیں جن کی پیروی کرنا دنیا کے تمام انسانوں پر لازم ہے، بھلے ان کا تعلق جس مرضی فلسفے یا فکر سے ہو کوئی فرق نہیں پڑتا، بس ہماری پیروی لازم ہے اور جو بھی رو گردانی کرے گا یا اختلاف کرنے کی جرات کرے گا وہ لعنتی، گمراہ، جہنمی، زندیق، سنکی، الحادی یا

Read more

مایوسیوں کے بادلوں میں چھپا نیا سال

2024 کا سورج ایک ایسے وقت طلوع ہو رہا ہے جب یورپ اور مشرق وسطی پر جنگ کے بادل چھائے ہیں۔ یوکرین جنگ نے معاشی لحاظ سے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور مستحکم اور ٹھوس بنیادوں پر استوار یورپی معیشتوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت و جنگ جوئی اور اس پر امریکہ کی خاموشی نے نہ صرف مشرق وسطی میں جنگ پھیلنے کے اندیشوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر

Read more

اتنا ظالم ہے کہ مظلوم نظر آتا ہے

بس ایک عام آدمی اور کرسی نشین میں اتنا فرق ہوتا ہے کہ عام آدمی کو نشہ کرنا پڑتا ہے۔ کرسی کا نشہ خود بخود ہوتا ہے۔ اس نشے پر قابو پا لیا جائے تو رعایا کے لیے رحمت، چڑھ جائے تو تہہ در تہہ عذاب ہے۔

Read more

دریائے سندھ، کالا باغ اور دھُند میں لپٹا ہوا ڈاک بنگلہ – مکمل کالم

شام ڈھلنے سے کچھ پہلے ہم کالا باغ پہنچ گئے، داؤد خیل سے یہ جگہ پندرہ بیس منٹ کے فاصلے پر ہے، کالا باغ کے علاقے میں داخل ہوتے ہی دریائے سندھ آپ کا استقبال کرتا ہے۔ دریا کو عبور کرنے کے لیے یہاں لوہے کا ایک پُل ہے جو انگریزوں نے 1928 میں تعمیر کیا تھا، اِس پُل پر ریلوے ٹریک بھی موجود ہے مگر اب وہ متروک ہو چکا ہے، پُل سے صرف گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہی

Read more

تھیوڈور ہرزل اور یہودی ریاست کا خواب

تھیوڈور ہرزل وہ پہلے یہودی تھے جنہوں نے یہودی ریاست کا خواب دیکھا تھا اور صیہونی تحریک کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ جب ہم تھیوڈور ہرزل کی سوانح عمری کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ بداپست میں دو مئی اٹھارہ سو ساٹھ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا خاندان مذہبی تھا لیکن مذہب کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ انہیں جرمن ادب بھی پڑھاتی تھیں۔ ہرزل کو خود بھی سکول کے زمانے میں

Read more

جنرل صاحب! زرعی انقلاب کی بجائے شفاف انتخابات یقینی بنائیے

چھوٹا منہ بڑی بات لیکن آرمی چیف سے پوچھنا تھا کہ کیا انہیں یہ عہدہ جلیلہ ملک میں زرعی انقلاب برپا کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔ ہر کسی کو ملکی بہبود کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت ہے لیکن انتخابات کے بارے میں چیف جسٹس کے الفاظ سے استفادہ کرتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ جنرل عاصم منیر سمیت ہر کوئی قومی معاملات کے بارے میں پریشانیوں پر اپنے گھر میں بات کر لے لیکن پبلک ڈومین

Read more

کیا ہم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے میں سنجیدہ ہیں؟

ملک میں نگران حکومت کے آتے ہی جو سب سے اچھی خبر سننے کو ملی وہ یہ تھی کہ گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ کے لیے جن افغان شہریوں کو پاکستان میں رکھا گیا تھا، ان کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں اخبارات میں خبریں آئیں اور بہت پروپیگنڈا ہوا کہ اب سب غیر قانونی افغان شہری اپنے ملک واپس جائیں گے۔ پاکستان کے شہری خوش ہو گئے کہ اب ان کے وسائل پر

Read more

میں احسن اقبال کو ووٹ کیوں دوں گا؟

میں نے 2007 ء میں اسلام آباد میں یونی ورسٹی میں داخلہ لیا تو نارووال سے اسلام آباد کے طویل سفر نے اس حسرت کو جنم دیا کہ کاش اپنے شہر میں بھی یونی ورسٹی ہوتی۔ یہی سوچا کرتا تھا کہ جو لیڈر بھی نارووال کو یونی ورسٹی دے گا میں اس کو ہی نارووال کے لیے منتخب کروں گا۔ یہ وہی برس تھا جب اس وقت کی قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو رہی تھی۔ ایک

Read more

عقاب صفت سفارت کاری کے نتائج

مکرمی نصرت جاوید اس بندہ کم مایہ ہی کے استاد نہیں، ان گنت پاکستانی صحافیوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارت، بے خوف خبر رسانی اور ذہنی دیانت جیسے اصولوں کی استقلال کے ساتھ پاس داری پر روشنی دکھانے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے اخباری کالم کا بالاستیعاب مطالعہ قومی معاملات کی تفہیم کے لئے ایک مسلسل درس کا درجہ رکھتا ہے۔ سفارتی زبان کی باریکیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ مثلاً جس صورت حال کو ایک نوآموز صحافی

Read more

ہیں پرانے وہی غم نئے سال میں

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شے اتفاقاً ہمارے سامنے آجاتی ہے اور پھر ہماری زندگی کا معمول بن جاتی ہے۔ اور پھر وہ معمول روایت سی بن جاتا ہے۔ پرانی یعنی ”زمانہ قبل از سوشل میڈیا“ کی بات ہے۔ میں نے یورپ میں قیام کے دوران میں اپنا پہلا نیا سال دریائے رائن کے کنارے واقع خوب صورت تاریخی شہر کولون میں منایا تھا۔ یہ انیس سو نوے کی بات ہے۔ رائن کی لہروں میں آتش بازی کے

Read more

گروہی خواہشات کی اسیر سیاست

پاکستان میں انتخابات کا غلغلہ ہے۔ ایک طرف معمول کی انتخابی سرگرمیاں دکھائی نہیں دیتیں تو دوسری طرف جوڑ توڑ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت ملک میں انتخابات دو حوالوں سے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ ایک تو یہ پاکستانی عوام کا بنیادی آئینی حق ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ دوسرے ملکی معاشی صورت حال میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کوئی مضبوط اور

Read more

ننگے پاؤں (3)

تختی کی گاچنی اور پہلا باغی میری ماں نے لکڑی کی تختی پر گاچنی ملی اور سوکھنے کے لئے اسے دھوپ میں رکھ دیا۔ اگلے دن میں نے سکول میں داخل ہونے جانا تھا جب میں ڈرا سہما سکول پہنچا تو سامنے سکول کیا تھا بس غالب کا معروف مصرع تھا بے درو دیوار سا اک گھر بنایا چاہیے ریلوے لائن کے قریب، چار دیواری کے بغیر ایک میدان سا تھا جس کے آخر میں کچھ کمرے تھے۔ چاردیواری ہی

Read more

نگران وزیر اعظم کا حکم نامہ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقاریب پر پابندی ہوگی۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اکیس ہزار شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 55 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ وزیراعظم نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے نئے سال کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا اور عوام سے اس موقع پر سادگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ فلسطینی کاز

Read more

شاہ محمود قریشی کو پولیس کے دھکے اور ریاست کی مجبوریاں

اڈیالہ جیل سے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری یوں تو پاکستان میں پولیس گردی کے تناظر میں کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن ملک میں ایک پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے بارے میں اختیار کیے گئے ریاستی طرز عمل کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کو ناراض کرنے والے افراد یا پارٹی کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔ یہ طریقہ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اس سے جمہوریت کے علاوہ

Read more

بلوچ مائیں، شرباکوف اور میکسم گورکی

اقتدار کے اختیار اور فرد کی آزادی کی جدلیات سے معاشرے کی سمت متعین ہوتی ہے۔ مجھے ہم وطن بلوچ بھائی بہنوں پر اسلام آباد میں ٹوٹنے والی افتاد پر بات کرنا ہے۔ بیرون ملک زیر تعلیم کامنی مسعود ان بلوچ ماﺅں کے بارے میں بے چین ہو رہی ہے جو 20 دسمبر کی شام تربت سے 1965 کلومیٹر سفر کر کے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ جوان اولاد کو یہ سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ سیاست، ریاست اور جرم کے

Read more

بلوچ مائیں، شرباکوف اور میکسم گورکی

اقتدار کے اختیار اور فرد کی آزادی کی جدلیات سے معاشرے کی سمت متعین ہوتی ہے۔ مجھے ہم وطن بلوچ بھائی بہنوں پر اسلام آباد میں ٹوٹنے والی افتاد پر بات کرنا ہے۔ بیرون ملک زیر تعلیم کامنی مسعود ان بلوچ ماﺅں کے بارے میں بے چین ہو رہی ہے جو 20 دسمبر کی شام تربت سے 1965 کلومیٹر سفر کر کے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ جوان اولاد کو یہ سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ سیاست، ریاست اور جرم کے

Read more

آرمی چیف کا مشورہ اور حقیقت احوال

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ہمیں بیان بازی اور منفی پروپیگنڈے سے بچنا چاہیے اور قومی معاملات میں حقائق کی بنیاد پر موقف اختیار کرنا چاہیے۔ کرسمس کے موقع پر جنرل عاصم منیر کا یہ پیغام نصابی طور سے تو درست ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں درست معلومات تک رسائی کے سب راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ایسے میں عوام کیوں کر جھوٹے پروپیگنڈے اور

Read more

تم جیو ہزاروں سال

چچا جان کا فون تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ ”میں نے اپنی وصیت بہت پہلے لکھ دی تھی۔ اب میں نے اپنے کریا کرم کے بارے میں بھی تفصیل سے لکھ دیا ہے۔“ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں آہستہ آہستہ بولتے ہوئے بتایا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ فون کے دوسرے سرے پر عادت سے مجبور وہ دھیرے دھیرے سے مسکرا بھی رہے ہوں گے۔ ”کریا کرم یعنی آپ آخری رسومات کے بارے میں کہہ رہے ہیں؟“ میں

Read more

کچھ جناح کے بارے میں

علامہ اقبال نے خواب دیکھا اور محمد علی جناح نے اس خواب کو اپنی ذہانت، سیاست فہمی اور تدبر سے حقیقت بنا دیا۔ قائد کی صلاحیتوں کی دنیا متعقد ہے۔ برطانیہ سے آزادی کی مہم میں شریک رہے۔ کانگرس کے ممبر بنے لیکن پھر مسلم لیگ میں شرکت کر لی اور الگ وطن کے لیے جان لڑا دی۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ ہند کے مسلمان مذہبی رہنما ان کے سخت مخالف تھے۔ انہیں مسلمانوں کا اپنے لیے الگ

Read more

کیا انتخابات سے ملک میں استحکام آئے گا؟

ہراساں کرنے کے الزامات، پولیس کی زیادتیوں اور منصفانہ ماحول فراہم کرنے کے وعدوں کے جلو میں آج عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ انتخابی موسم میں سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے مختلف پارٹیوں اور گروہوں کی طرف سے اعتراضات تو سامنے آتے رہیں گے لیکن کیا 8 فروری 2024 کو ملک میں ایسے شفاف اور منصفانہ انتخابات منعقد ہو سکیں گے جن پر فریقین متفق ہوجائیں اور ملک آگے بڑھ

Read more

نگران وزیر اعظم کی خواب گاہ سے براہ راست

نگران وزیراعظم نے ایک بلوچ صحافی کو بتایا کہ جب میں سونے جا رہا تھا تو میں نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ بلوچ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ اب میں نہیں جانتا کہ جب نگران وزیراعظم اپنی خوابگاہ کا دروازہ بند کر لیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

Read more

تحریک انصاف سیاسی افراتفری سے گریز کرے!

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر ملک میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو افراتفری پھیلے گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید وضاحت تو نہیں کی لیکن موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک انصاف کو درپیش چیلنجز کی روشنی میں تحریک انصاف کے قائدین کو مبہم اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کرتے

Read more

پروفیسر شیر علی: جہالت اور تنزل پذیر معاشرہ

پروفیسر شیر علی کے واقعے پر سب سے اہم نکتہ عبدالستار کا ہے۔ عبدالستار لکھتے ہیں کہ پروفیسر شیر علی ہار گیا اور ہجومی نفسیات یا ”ہرڈ مینٹیلٹی“ جیت گئی۔ روشن خیالی اور علم ہار گیا اور بے ہنگم طاقت جیت گئی، گلیلیو اور جان۔ ٹی۔ سکوپس کو 21 ویں صدی میں پھر سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا اور کلیسیائی ذہنیت سرخرو ہو گئی۔ علم کی معراج یہ ہے کہ آپ دلیل اور علم سے اس خلا کو

Read more

ریاست، سیاست اور بلوچستان

انتخابی ہما ہمی میں اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کے بہیمانہ تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کے احتجاج اور وزیر اعظم کے ’حکم‘ پر خواتین و بچوں کی رہائی کا معاملہ اب پرانی خبر اور گزرے کل کی بات ہے۔ لیکن کیا کسی نے یہ سوچنے کی زحمت کی ہے کہ دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کی بات پر کان نہ دھر کر اور ’ہماری بات تو سن لو‘ کا جواب آنسو گیس، لاٹھی چارج اور واٹر

Read more

ایک انگوٹھی

پرویز مشرف سے میری بہت پرانی دوستی تھی، ان کے صدر، سپہ سالار، جنرل اور فوجی بننے سے بھی بہت پہلے۔ ہماری دوستی عہدوں اور اقتدار سے بالاتر تھی۔ اس زمانے کی دوستی جب دوستی میں کوئی غرض نہیں ہوتی ہے، کوئی مفاد وابستہ نہیں ہوتا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جو بے غرض ہوتی ہے۔ ان کے سپہ سالار بننے سے سات سال پہلے میں پاکستان کے حالات سے بیزار ہو کر پاکستان چھوڑ کر امریکا آ

Read more

ننگے پاؤں (2)

محبت کا مقناطیس مگر یہ تو پی ٹی وی سے منسلک ہونے سے بارہ برس پہلے کی بات ہے جب میں استاد امانت علی خاں اور استاد فتح علی خاں کے سحر سے آشنا ہوا۔ میں ان دنوں نیشنل کالج آف آرٹس میں آرکیٹکچر پڑھتا تھا۔ سالانہ ڈنر تھا اور حسین و جمیل استاد امانت علی خاں اور موٹی آنکھوں والے جادوگر استاد فتح علی خاں دلوں کو سروں کی میٹھی آنچ سے گرما رہے تھے۔ وہ رات میری بہترین

Read more

ہمارے بیانیے کا خارجہ ایڈیشن

برادرم یاسر پیرزادہ خوب لکھتے ہیں۔ تاریخ اور معاشرت کی پیچیدہ گتھیاں اس سہولت سے کھولتے چلے جاتے ہیں کہ باید و شاید۔ روز مرہ مشاہدات سے ایسے نادر نکات برآمد کرتے ہیں کہ بے ساختہ خواہش ہوتی ہے کہ اسلام آباد کی کسی بیانیہ ساز یونیورسٹی میں صحافت کے ان پیران فرتوت کے لئے ایک خصوصی ڈپلومہ کورس منعقد کر کے انہیں یاسر پیرزادہ کے کالم بطور لازمی نصاب بالجہر پڑھائے جائیں جو عشروں سے کورے کاغذ کی معصومیت

Read more

افغان جہاد، جمی کارٹر کا فتوی اور امریکہ کی نصرت

28 دسمبر 1979 کو اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر کو ان کے دفتر میں افغانستان پر روسی حملے کے حوالے سے ایک طویل بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد ان سے اجازت لی گئی کہ امریکہ روس کے خلاف افغان جنگجووں کی مالی اور مہلک ہتھیاروں سے مدد کرے گا۔ جو جنگجو اس جہاد میں حصہ لیں گے ان کی تربیت پاکستان میں کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے 2.1 ارب ڈالر امریکہ سی آئی اے

Read more

انتخابات کے التوا کی سازش

چیف جسٹس آف پاکستان نے بیک جنبش قلم انتخابات کے التوا کی سازش ناکام بنا دی۔ یہ ایک مبارک فیصلہ ہے۔ اس کی برکت سے قومی زندگی پر چھائی ہوئی ہر نحوست ان شا االلہ چھٹ جائے گی اور معاملات سیاست و ریاست سیدھی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔ قومی معاملات کا سیدھی راہ پر گامزن ہو جانا یقیناً اطمینان بخش ہے لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ آخر وہ کون ذات شریف ہے جسے انتخابات کی تمنا

Read more

کون انتخابات میں تعطل چاہتا ہے؟

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے حلقہ بندیوں اور انتخابی طریقہ کار میں عدم توازن پر سوال اٹھاتے ہوئے موجودہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں تنظیموں کی طرف سے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ایک ہی موقف اختیار دہرایا ہے۔ وکلا تنظیموں کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی بنیاد پر اضافی حلقے بنائے ہیں اور حلقہ بندیوں میں

Read more

تحریک انصاف کے لئے گھٹن کا ماحول ختم کیا جائے

یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ گزشتہ شب تحریک انصاف کے ورچوئیل جلسے کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس سست تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو اس ’جلسے‘ میں شرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں اب انٹرنیٹ تک رسائی معمول کے مطابق ہے تاہم سوشل میڈیا کی رفتار کم کرنے کی شکایات کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔

Read more

پاکستان تحریک انصاف کے ’نادان دوست‘

انگریزی کا ایک محاورہ متنبہ کرتا ہے کہ جہنم کے راستے بظاہر ’نیک نیتی‘ سے کیے فیصلوں کی بدولت ہی گریز کے قابل نہیں رہتے۔ ہماری اشرافیہ کے چند عناصر اور ان کی خواہشوں کو ’تجزیہ‘ کی صورت بیان کرنے والے ’صحافی‘ بھی اکثر ’نیک نیتی‘ ہی سے وطن عزیز کو مصیبتوں کی جانب دھکیلتے رہے ہیں اور اس ضمن میں اپنی تاریخ سے حوالوں کا ذکر شروع کروں تو کالم نہیں کتاب لکھنا پڑے گی۔ بہتر یہی ہے کہ

Read more

سیئو نی میرا ماہی میرے بھاگ جگاون آ گیا

وہ یحییٰ خان جو 14 دسمبر کو مشرقی کمان کو ’جہاں رہو خوش رہو‘ کا پیغام دے کر ٹاٹا کر چکا تھا اور 16 دسمبر کی شام سرینڈر کی اطلاع بھی مل چکی تھی۔ 17 دسمبر کو سہہ پہر ڈھائی بجے مغربی محاز پر جنگ بندی کے بعد شام کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہا تھا ’جنگ جاری رہے گی، چپے چپے پر، کھیتوں میں، کھلیانوں میں۔‘

Read more

ایک پر اسرار کائنات : 95 فیصد کائنات تو پوشیدہ ہے؟

جب ہم آنکھوں سے یا انتہائی جدید ترین دوربین سے آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو ایک ناقابل یقین حد تک بڑی کائنات ہمارے سامنے ہوتی ہے۔ سورج، سیاروں اور ان کے چاندوں پر مشتمل پورا سیاروں کا نظام ہے، وہاں اربوں ستارے ہیں جو کہکشائیں بناتے ہیں، اور کھربوں کہکشائیں ہیں۔ معمول کے ستاروں کے علاوہ، نیوٹران ستارے، سپر نووا، اور بلیک ہولز جیسے دیگر اجسام فلکی بھی ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی اور وسیع کائنات ہے۔ ہمیں یہ

Read more

احمد سلیم: کلاسیکی مارکسسٹ اور جبر و اختیار کی جدلیات

احمد سلیم طویل علالت کے بعد 11 دسمبر کو رخصت ہو گئے۔ 26 جنوری 1945 کو منڈی بہاؤالدین کے قصبے میانہ گوندل میں پیدا ہونے والے محمد سلیم خواجہ کی زندگی تین نکات سے عبارت رہی، علم کی ایسی لگن جس نے بلامبالغہ سینکڑوں کتابوں، تحقیقی مقالوں اور تراجم کی صورت اردو، پنجابی اور سندھی سمیت پاکستان کے ذخیرہ علم کو ثروت مند کیا۔ وہ جمہوریت پسند مارکسسٹ تھے چنانچہ مزدوروں، عورتوں، مذہبی اقلیتوں اور اختیار کی ایک غیرمنصفانہ تقسیم

Read more

عمران خان کے سر پر سزائے موت کا سایہ

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں ان کیمرا سماعت کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے خفیہ سماعت میں صرف ملزمان کے اہل خانہ کو شریک ہونے کی اجازت دی ہے لیکن یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ عدالتی کارروائی کے بارے میں کسی قسم کی کوئی بات عام نہیں کی جا سکے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ گو کہ سائفر معاملہ میں ان

Read more