اشتعال کی سیاست اور عمران خان کی جمہوریت پسندی

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے بنوں کی امن ریلی میں ہونے والی بدمزگی اور ہلاکت پر مقامی لیڈروں پر مشتمل جرگے کے تعاون سے ’امن‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقوعہ کی عدالتی تحقیقات بھی کروائی جائیں گی۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کامیاب ’مذاکرات‘ کیے ہیں۔ حکومت نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے اور اسرائیلی لیڈروں کو دہشت

Read more

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی اور یہ معاملہ کیسے متنازع ہوا؟

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت کی طرف سے تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔

Read more

جمہوریت ہی نہیں، اب پاکستان بھی اہم نہیں!

ملکی حالات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ ملکی سیاست دان خواہ ان کا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے، جمہوری لڑائی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ بلکہ گزشتہ چند روز کے دوران میں پیش آنے والے حالات اور بیانات کی روشنی میں تو یہ اندازہ ہونے لگا ہے کہ عوام کا نام لینے والی ان قوتوں کو اب ملکی مفادات سے بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہر گروہ اور لیڈر صرف اپنے مفادات کی لڑائی لڑنے میں دلچسپی رکھتا

Read more

نظریۂ ضرورت کا ترقی یافتہ ایڈیشن

12 جولائی 2024 ء ہماری قومی زندگی میں اِس لیے غیرمعمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اُس روز ہماری عدالتِ عظمیٰ نے 8 ؍اور 5 کی نسبت سے ایک ایسا فیصلہ صادر کیا ہے جس سے چیف جسٹس محمد منیر کا نظریۂ ضرورت ایک نئی شکل میں زندہ ہو گیا ہے۔ ایک طبقۂ فکر اِسے جمہوریت کی فتح قرار دَے رہا ہے اور اُن آٹھ معزز جج صاحبان کو مبارک باد پیش کر رہا ہے جنہوں نے مقتدرہ کے

Read more

مارکیٹ میں بکتے سودے میں نظر انداز ہوتے دہشت گردی کے محرکات

خیبر پختونخواہ کے چند صحافی دوست جن کی دیانت اور قوت مشاہدہ کو میں سنجیدگی سے لیتا ہوں گزشتہ کئی ہفتوں سے بہت پریشان ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف مختلف آپریشنوں کے دوران ان سے روابط استوار ہوئے تھے۔ وہ اس امر کو سراہتے کہ جوانی کے ایام گزر جانے کے باوجود میں اسلام آباد سے نکل کر ان مقامات تک پہنچ جاتا جو”خطرناک“ تصور ہوتے تھے۔ برسر زمین موجود رہ کر وہاں کے حالات کو ان دوستوں کی معاونت

Read more

معاشی اور سیاسی ابتری: ہوش مندی سے کام لیجیے

بجلی کی قیمت پھر بڑھ گئی۔ ریاستوں کو خطرات سے واسطہ پڑتا ہی رہتا ہے مگر ان خطرات سے اگر بر وقت نمٹا نہ جا سکے تو پھر یہ زبردست تباہی کا باعث ضرور بن جاتے ہیں اور ان خطرات میں صف اول میں معاشی ابتری ہوتی ہے بلکہ معاشی ابتری ہی تمام خطرات کی ماں ہوتی ہے اور یہ معاشی ابتری برے فیصلوں سے جنم لیتی ہے۔ اس میں کسی شک و شبہ کی سرے سے گنجائش ہی موجود

Read more

سیاسی تصادم میں غیر منتخب حکومت کے اندیشے

ملک میں جس قدر سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور قومی مسائل پر کسی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے، سیاسی لیڈر اتنی ہی شدت سے انتشار، ہیجان اور بے چینی پیدا کرنے کے لیے نازیبا، سخت اور اشتعال انگیز الفاظ کا استعمال کرتے ہیں یا حکومت ایسے اقدامات کا اعلان کرتی ہے جس سے مفاہمت کا راستہ مزید مشکل ہو جائے۔ حکومت نے اگر تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان کر کے عمران خان

Read more

سیاسی جماعتوں پر پابندی کیوں؟

قدیم یونان میں ریاستی فیصلے کرنے کا اختیار ہر شہری کے پاس تھا لیکن سقراط نے اس کے خلاف جاکر یہ دلیل دی کہ چونکہ ہر شہری کے پاس عقل و شعور کا وہ لیول نہیں ہو سکتا جو ریاستی فیصلوں کے لئے درکار ہوتا ہے اس لئے تمام شہریوں میں ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جائے جو سب سے زیادہ ہمت و حوصلے اور شعور والے ہوں۔ جب افلاطون نے اپنی آئیڈیل ریاست کا تصور دیا تو اس نے

Read more

اقربا پروری باعث تنزل و تباہی

کسی بھی فرد یا گروپ کو بنا اہلیت اور حق، ذاتی پسند و نا پسند کے معیار پر اہمیت دینا اور بلا استحقاق نوازے جانے کا عمل اقربا پروری کے زمرہ میں آتا ہے۔ اقربا پروری کا اثر براہ راست معاشرے کے سماجی، معاشی، سیاسی اور دیگر حالات پر پڑتا ہے۔ جو باوجود یہ کہ بعض مخصوص حالات اور ضروریات کے تحت مجبوری بن جاتی ہے۔ مگر اس میں بھی بنیادی کردار نیک نیتی کا ہونا لازمی ہے۔ مگر ایسے

Read more

ضیاء الحق دور میں ملٹری کورٹ اور حمید بلوچ کا ٹرائل

پانچ جولائی انیس سو ستتر کا بد قسمت دن پاکستان کی تاریخ میں تیسرے ملٹری رول کی ابتدا کا دن تھا جب جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سبک دوش کرتے ہوئے مسند اقتدار پر خود براجمان ہونے کا فیصلہ کیا۔ یوں پاکستان کا متفقہ طور پر منظور شدہ انیس سو تہتر کا آئین معطل ہو چکا تھا اور طاقت کی مرضی اور منشاء ہی کار مملکت خداداد سر انجام دینے کے لیے واحد اصول کی شکل

Read more

سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی آئینی و قانونی حیثیت

جمہور جس کو ہم عوام کی حکومت کہتے ہیں اس کا اطلاق ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے سے ہی ہوتا ہے۔ جمہوریت انہی معاشروں میں پنپ سکتی ہے جہاں عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کو آمریت کے سائے سے دور آزادی سے پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔ مگر ایسے معاشرے جن میں امن مہنگا ہو جائے تو مزاحمت کے ذریعے سے امن اور توازن لایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے کوئی بھی سیاسی جماعت آمریت کے اثرات

Read more

ہم چلے صدرِ پاکستان بننے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم چونکہ زمانہ طالبِ علمی میں اسکول کی بزمِ ادب کے صدر رہ چکے تھے اور اسٹیج پر جا کے بات کرنے کا شوق اور تجربہ بھی رکھتے تھے اور سونے پے سہاگہ کہ یار دوست مائیک پر بات کرنے کے ہمارے انداز و آواز کو بھی پسند کرتے تھے لہٰذا ہم دوستوں کے بہکاوے میں آ گئے۔ اُن کی ہاں میں ہاں ملاتے چلے گئے۔ قصہ یوں ہے کہ دوست کہنے لگے کہ

Read more

جموں کے ضلع ڈوڈہ میں چار انڈین فوجیوں کی ہلاکت: ’نریندر مودی گھر میں گھس کر مارنے کی باتیں کر رہے تھے، پھر یہاں کیا ہو رہا ہے؟‘

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جموں کے ضلع ڈوڈہ میں مشتبہ شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم چار انڈین فوجیوں کی ہلاکت پر جہاں انڈین سوشل میڈیا پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خطے میں بڑھتے تشدد پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Read more

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان کیا ایک ’سوچا سمجھا‘ فیصلہ ہے یا ’جلد بازی‘ میں اٹھایا گیا قدم؟

ملک میں مشکل حالات کے تناظر میں غیر مقبول ہوتی ہوئی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کچھ عرصے قبل پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اب ایک ’آمرانہ‘ اور ’متنازع‘ فیصلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مگر کیا یہ حکومت کے لیے اتنا آسان ہو گا؟

Read more

مخصوص نشستیں: خو گر حمد کا گلہ

سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے اکثریتی فیصلہ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا۔ اس فیصلے سے جو بنیادی سوال پیدا ہوا وہ یہ ہے کہ ایک جماعت (سنی اتحاد کونسل) جس نے جماعتی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا اس کی مخصوص نشستوں کے متعلق درخواست قابل سماعت کس قانون کے تحت قرار پائی۔ فل بنچ کا

Read more

تحریک انصاف پر حملے میں حکومت مجروح ہو گئی

ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ پہلے قیادت اس معاملہ پر غور و خوض کرے گی، اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کی جائے پھر حتمی فیصلہ ہو گا۔ سوال ہے کہ کیا اسحاق ڈار اس بیان سے ایک روز پر پہلے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے اعلان پر سامنے آنے والے رد عمل کے بعد حکومت کو ’باعزت‘ طور سے پسپا ہونے کا موقع

Read more

انتہا پسندوں کی جمہوریت

1835 میں امریکی صدر پر پہلا قاتلانہ حملہ ہوا۔ اس کے بعد سے اب تک کے سولہ حملوں میں ملوث ملزمان کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب American Assassins: The darker side of politics میں مصنف کلارک لکھتے ہیں کہ زیادہ تر قاتلانہ حملوں کا مقصد امریکی حکومت کی پالیسی میں تبدیلی لانا تھا۔ قاتل ذہنی مریض تھا یا ایک عام انسان، وہ سیاست کی روش سے ناراض پایا گیا۔ موجودہ دور میں انتہا پسندی اور تشدد کو امریکی سیاست میں

Read more

”نظریہ ضرورت“ سے ”نظریہ سہولت“ تک!

سپریم کورٹ کے تیرہ رُکنی بینچ میں شامل آٹھ معزز جج صاحبان کے ”تاریخ ساز“ فیصلے کی رُو سے خواتین اور اقلیتوں کی متنازع نشستیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والی ”سُنّی اتحاد کونسل“ کو ملیں گی نہ اسمبلیوں میں موجود دوسری جماعتوں کو۔ اِن نشستوں کے حقدار، مختلف اسمبلیوں میں بیٹھے وہ افراد ہیں جنہوں نے کسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ یا نشان پر الیکشن نہیں لڑا، جو آزادانہ حیثیت سے انتخابی اکھاڑے میں اترے، جنہوں نے اسمبلیوں میں آ

Read more

تحریک انصاف پر پابندی : تصادم کی طرف خطرناک قدم

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے اور اس کے بانی چیئرمین عمران خان کے علاوہ سابق صدر عارف علوی اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف شق 6 کے تحت آئین سے غداری کا مقدمہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کے اس حالیہ فیصلہ کے خلاف پٹیشن بھی دائر کی ہے جس میں تحریک انصاف کو خصوصی نشستیں دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ ایسی ہی پٹیشن مسلم لیگ (ن)

Read more

حکومت نے عمران خان کی جماعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستانی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ جہاں ایک طرف حکومتی وزرا اور مسلم لیگ ن کے رہنما تحریک انصاف پر ’انتشار کی سیات کرنے‘ کا الزام لگاتے ہیں وہیں بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اس کا مقصد جماعت پر دباؤ بڑھانا ہے۔

Read more

ڈسٹوپین سسٹم کی جانب بڑھتی ہوئی دنیا

دنیا میں ڈسٹوپین ریاست کا کلچر عام ہوتا جا رہا ہے، ایک وہ ریاست جس کی جارج آرویل نے اپنے ناول ”1984“ میں منظر کشی کی تھی دنیا میں ہر جگہ اب وہ حقیقت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ ناول میں ایک ایسی ریاست کو بیان کیا گیا ہے جہاں اس کے شہری کو اتنی سنسرشپ کا سامنا ہوتا تھا کہ اسے اپنے خیالات کو بیان کرنے کے لئے کوڈ ورڈنگ استعمال کرنے پر بھی پابندی کا سامنا تھا۔ ناول

Read more

پُرامن اصلاحات کیوں کارآمد نہیں ہو سکیں؟

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے تیرہ میں سے آٹھ ججز کے تازہ فیصلہ نے آئین و قانون اور اپنے فہم و ادراک کو معیار بنا کر تشریحات کے ذریعے جہاں دستور کی بے ثباتی کو نمایاں کیا، وہاں یہی فیصلہ نظام عدل میں پائی جانے والی ذہنی تقسیم کو گہرا کر کے جاری سیاسی بحران کو بڑھا گیا گویا صرف اسی ایک فیصلہ نے سیاست کے سارے پرسپشن کو بدل دیا۔ یوں

Read more

مولانا فضل الرحمنٰ اور اپوزیشن گرینڈ الائنس

پاکستان کی 76 سالہ تاریخ سیاسی المیوں سے بھری پڑی ہے۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعد ہی سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ”بالادستی“ کی جنگ شروع ہو گئی تھی جو تا حال جاری ہے۔ کبھی عنان اقتدار اسٹیبلشمنٹ کے پاس آ جاتی ہے تو وہ دہائیوں تک ملک کے سیاہ سفید کی مالک بن جاتی ہے۔ کبھی صدارتی نظام ملک کی تباہی و بربادی کی بنیاد رکھ دیتا ہے۔ کبھی صدارتی نما پارلیمانی نظام اور کبھی پوری طرح

Read more

ٹرمپ پر حملہ: امریکہ میں صدارتی مقابلہ مزید تلخ ہو گا

امریکی ریاست پینسلوینیا میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں سابق صدر اور ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ایف بی آئی نے اسے قاتلانہ حملہ کی کوشش قرار دیا ہے۔ سیکرٹ سروس نے اس حملہ میں ملوث بیس سالہ شخص کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ٹرمپ محفوظ رہے ہیں لیکن ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہو گیا اور دو زخمی ہیں۔ امریکہ کے علاوہ دنیا بھر

Read more

بائیڈن کا خلل ِ دماغ اور مخصوص نشستوں کا فیصلہ

امریکی صدر بائیڈن کا بڑھاپا ٹرمپ کے مخالفین کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ انہیں خوف لاحق ہے کہ یوکرین کے صدر کو جس کا ملک ان دنوں روس کے ساتھ اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے ”پوٹن“ پکارتے ہوئے بائیڈن نے اپنا ”خللِ دماغ“ عیاں کردیا ہے۔ اس کے بعد وہ اگر رواں برس کے نومبر میں صدارتی انتخاب لڑنے کو بضد رہا تو اس کے بے شمار حامی بھی پولنگ بوتھ پر جانے کو آمادہ نہیں ہوں گے۔ یوں

Read more

پاکستانی امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کیا ہے، کیا کرتی ہے؟ ڈاکٹر نسیم شیخانی سے گفتگو

امریکہ میں بسے پاکستانی نژاد اطباء کی سب سے بڑی تنظیم کا نام اپنا ہے۔ آئیے آج ہم ڈاکٹر نسیم شیخانی سے اپنا کے بارے میں جانتے ہیں۔ شیخانی ایک انتہائی فعال سماجی شخصیت ہیں جو متعدد تنظیموں کے روح رواں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ خرم نیازی: ہمارے قارئین کو اپنے متعلق کچھ بتائیں۔ نسیم شیخانی: میرا تعلق کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ہے جہاں مجھے 1980 ء میں طلباء یونین

Read more

ضلعی عدلیہ کے مسائل اور ان کا حل

کسی بھی محاذ پر لڑنے کے لیے ہراول دستہ ہی سب سے اہم ہوتا ہے اگر اوپنر پرفارم نہ کر سکیں تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے۔ نظام عدل میں اصل ہیروز ضلعی عدلیہ ہے جو تمام تر قلعتوں کے باوجود اچھا پرفارم کرنے کی کوشش میں ہے۔ جوڈیشری میں سب سے زیادہ ورک لوڈ ججز کی کمی کا شکار ضلعی عدلیہ پر ہے۔ اندازہ لگائیں کے پنجاب میں 2015 سے آج تک صرف ایک سو نو (109) نئے

Read more

کیا انصاف کا بول بالا ہو گیا

مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے آٹھ پانچ کے تناسب سے اکثریتی فیصلہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی کہ جس جماعت نے کچھ مانگا ہی نہیں، اسے وہ سب کچھ دے دیا جس سے وہ دستبردار ہو چکی تھی۔ یہ فیصلہ بھی پاکستانی عدلیہ کے ماتھے کا جھومر بن کر بالکل اسی طرح چمکتا رہے گا جس طرح آج تک جسٹس منیر جسٹس مولوی مشتاق اور ان جیسے کئی انصاف پسند ججوں کے فیصلوں

Read more

الیکشن پیچھے رہ گئے، کپتان بہت آگے نکل گیا

پاکستان میں ہونے والے زیادہ تر عام انتخابات بدترین تنازعات کا شکار رہے ہیں، شاید ہی کسی الیکشن کے بعد ایوانوں میں دھونس دھاندلی کا شور نہ مچایا گیا ہو۔ 8 فروری 2024 ء کے عام انتخابات میں بھی فارم 45 اور فارم 47 کے تضادات کی داستانیں زبان زدعام ہیں۔ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی واضح جیت کو مبینہ طور پر کس طرح شکست میں تبدیل کیا گیا، اس واردات سے ہر کوئی آگاہ ہے۔ میں

Read more

عدالت حق تو دلوا سکتی ہے مگر اقتدار نہیں

باقی دنیا میں جمہوریت نمبرز گیم سمجھی جاتی ہے۔ یعنی جس نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں اسے حکومت سازی اور اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مگر ہمارے ہاں جس نے نمبرز گیم کے سراب سے دھوکہ کھایا وہ بے موت مارا گیا۔

Read more

حکمران جب کمزور پڑنے لگتے ہیں

ناکام یا ناکامی کے دہانے پر کھڑی ریاستوں میں وسائل اور اختیارات پر چند طاقتور گروہ قابض ہو جاتے ہیں تو اسے Elite capture کہا جاتا ہے۔ اِن الیٹ گروہوں کا پہلا ہدف آزاد عدلیہ ہوتی ہے۔ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے متعدد طریقے معروف ہیں۔ ریاستی دھونس دھاندلی حکمرانوں کے ہاں عام حربہ ہے۔ پاکستان کی تاریخ بظاہر طاقت کے زور پر ججوں سے من مانے فیصلے لئے جانے کی روایت سے داغدار ہے، تاہم ترقی یافتہ جمہوری

Read more

تبدیلی کی ہوا: مڈ ٹرم انتخاب ہی مسئلہ کا حل ہیں

عدالتیں دھڑا دھڑ عمران خان اور تحریک انصاف کو ریلیف دے رہی ہیں اور حکومت بدحواسی میں صرف یہ سوچ رہی ہے کہ کیسے بانی تحریک انصاف کو مستقل طور سے حراست میں رکھا جائے۔ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے ایک ’سیاسی فیصلہ‘ کے بعد آج اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے صریحاً غیرسیاسی حکم کے ذریعے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا گیا۔ عدت

Read more

انقلاب کی آہٹ

بچپن میں انقلاب کا لفظ اکثر سننے کو ملتا تھا۔ بعض اوقات حالات کا ستایا شخص جب جوش خطابت میں کہتا کہ اس ملک کو خونی انقلاب کی ضرورت ہے اور ایک خونی انقلاب ہی اس ملک کو بچا سکتا ہے تو لگتا کہ اس ملک کے تمام مسائل کا واحد حل ایک انقلاب ہی ہے۔ ہماری حالت منٹو کے کردار استاد منگو جیسی ہو گئی جس کا خیال تھا کہ ہندوستانیوں کی نجات ایک نئے آئین میں ہے۔ وقت

Read more

محدود اختیارات کے ساتھ اصلاح پسند صدر مسعود پزشکیان ایران میں کیسے تبدیلی لاسکیں گے

توقعات کے برعکس اصلاح پسند مسعود پزشکیان حالیہ ایرانی انتخابات میں کامیاب ہو کر صدر تو بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن کیا محدود اختیارات کے ساتھ وہ ایران میں کوئی تبدیلی لا پائیں گے؟

Read more

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: کیا سیاسی طوفان ٹل سکے گا؟

سپریم کورٹ نے اکثریتی فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی پارٹی تسلیم کرتے ہوئے خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ 13 ججوں پر مشتمل فل کورٹ نے جاری کیا ہے۔ اگرچہ یہ پٹیشن سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی تھی لیکن اکثریتی فیصلے میں مخصوص نشستوں کے لیے اس کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ البتہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو

Read more

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی اہل: کیا عمران خان کی جماعت سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن سکتی ہے؟

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد اب یہ بات اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ کیا عمران خان کی تحریک انصاف اب قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت بن سکتی ہے؟

Read more

تاریخ کی از سرِ نو ترتیب

تاریخ کو عموماً ماضی کا علم قرار دیا جاتا ہے۔ یہ عربی الاصل لفظ ہے جس کے معانی کسی واقعے کے ظہور کا وقت، کسی امر عظیم کے تعین کا وقت، زمانے کا عرصہ اور وہ علم جس میں گزشتہ واقعات پر سیر حاصل بحث کی جاتی ہے۔ انگریزی میں اس کے لیے ہسٹری) (Historyکالفظ استعمال ہوتا ہے جو لاطینی لفظ ہسٹوریا (Historia) سے ماخوذ ہے جس سے مراد کسی واقعہ کی تحقیق و تفتیش ہے۔ عام طور پر تاریخ

Read more

عمران خان کی سیاست

میں نے زندگی میں عمران خان کی پارٹی کو سپورٹ نہیں کیا اور نہ ہی ان کی سیاست سے مجھے کوئی دلچسپی رہی ہے۔ مگر سیاسی طالب علم ہونے کے ناتے میں عمران کی سیاست کو 90 کی دہائی سے دیکھتا آ رہا ہوں۔ 1992 کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب عمران خان نے جنگ اخبار میں آرٹیکلز لکھنا شروع کیے تو نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ اب عمران

Read more

خزانے کی تلاش میں انسانی قربانی کی روایت: جب مصر میں قدیم مقبرہ کھولنے کے لیے ایک بچے کے ہاتھ کاٹ دیے گئے

قدیم تہذیبوں میں روحوں اور جنات کی خوشنودی اور خزانے کی تلاش کے لیے انسانی قربانی دینے کی مثالیں ملتی ہیں۔

Read more

’ایک گھبرائی ریاست اور منحوس چکر کے قیدی عوام‘

جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ریاست کا طیارہ بھی ایسی ہی حالت میں ہے۔ انجن کبھی آن ہوتا ہے کبھی آف مگر طیارہ ہل نہیں رہا۔ ۔کبھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ٹائروں کے بجائے اینٹوں پر کھڑا ہو۔ پر تاثر مسلسل یہ دیا جا رہا ہے کہ بس تھوڑی دیر میں ہی ہم ٹیک آف کرنے والے ہیں۔

Read more

سیاسی، مذہبی بھیڑ چال اور فکری آزادی

ترکیہ کے ایک پہاڑی علاقے کی ایک مشہور داستان ہے جس میں ایک بھیڑ نے پہاڑی سے چھلانگ لگائی اور اس کی دیکھا دیکھی پندرہ سو مزید بھیڑوں نے بھی وہی عمل دہرایا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چار سو پچاس بھیڑیں ہلاک ہو گئیں جبکہ بقیہ بچ گئیں کیونکہ ان کے نیچے لاشوں کا ڈھیر بن چکا تھا۔ اس طرز عمل کو ”ہرڈ تھیوری“ یا ”بھیڑ چال“ کہا جاتا ہے، جہاں ایک فرد کے عمل کو پورا

Read more

پاکستانی سیاست کا سوہارتو

دو ہزار اٹھارہ کے عام اور سینیٹ چیئرمین انتخابات میں پی ایم ایل (ن) ان کے اس وقت کے اتحادیوں اور جمہوریت کا ہر وقت ورد کرنے والے محمود خان اچکزئی، میر حاصل بزنجو مرحوم اور مولانا فضل الرحمن کی صفوں میں عجیب قسم کا ماتم بچھا ہوا تھا۔ طرح طرح کے دلائل گھڑ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ ان انتخابات پہ اسٹیبلشمنٹ اثرانداز ہوئی ہے۔ نون لیگ اور اس کے اتحاد یوں کی

Read more

آئی ایس آئی کو شہریوں کی کالز اور مسیجز تک رسائی کا اختیار کیوں دیا گیا اور اس پر اتنی تشویش کیوں؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کو قومی سلامتی کے مفاد میں شہریوں کی فون کالز اور میسجز ’انٹرسیپٹ‘ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس پر نہ صرف اپوزیشن رہنما بلکہ سماجی کارکن بھی اپنی تشویش ظاہر کر رہے ہیں جن کی رائے میں یہ اقدام آئین میں دیے گئے شہریوں کے حقوق کے خلاف ہے۔

Read more

ووٹ کو عزت دے کر بھی دیکھ لیں

حکومت ملک میں جمہوریت کا پرچار کرتی ہے لیکن ہر آنے والے دن کے ساتھ ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جن سے جمہوری نظام کے لیے جگہ کم ہوتی جا رہی ہے۔ میڈیا تو پہلے ہی ’نظربند‘ اور حکام کے چشم ابرو کا محتاج ہے، اب ایک حکم نامے کے ذریعے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز سننے اور ریکارڈ کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ عدالتوں میں پہلے سے شہریوں کی نجی زندگی کو متاثر

Read more

”تیزاب کا تالاب“ اور سنگدل تماش بین!

سات سال قبل، 2017 کے یہی روز و شب تھے جب ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعے شاہراہ مستقیم پر چلتے پاکستان کو بے برگ و ثمر دلدلی جنگلوں کی طرف دھکیل دیا گیا۔ یہ سوال اَن گنت مرتبہ پوچھا گیا اور شاید برسوں بعد تک بھی پوچھا جاتا رہے گا کہ نواز شریف کو سیاست بدر کر کے ایک ناپختہ کار طفلِ خود معاملہ کو ملک کی باگ ڈور سونپنا کیوں ناگزیر ٹھہرا تھا؟ کیا پاکستان زوال پذیر تھا؟

Read more

ارشد شریف کی بیوہ کو زرِ تلافی دینے کا حکم ’کینیا میں پولیس اہلکاروں کے لیے وارننگ شاٹ کے مترادف ہے‘

معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاکت پر کینیا کی ایک عدالت نے ان کی بیوہ جویریہ صدیق کو ایک کروڑ کینین شیلنگ یعنی قریب 78 ہزار امریکی ڈالر بطور زرِ تلافی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کاجیادو ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کو ’دانستہ، غیر ضروری اور غیر قانونی‘ قرار دیا ہے۔

Read more

مستند ہے اُن کا فرمایا ہوا

وہ صرف ضدی، ہٹ دھرم اور نرگسیت کا شکار ہی نہیں، اِس زعم میں بھی مبتلا ہے کہ اُس کا فرمایا مستند۔ اپنے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں اُس کے ارسطوانہ خطبات و بیانات لطائف میں ڈھل چکے۔ وہ اب جیل میں ہے لیکن ’’بوئے سلطانی‘‘ اب بھی موجود۔ وجہ یہ کہ جب عدلیہ اور فوج میاں نواز شریف کو مائنس کرنے پر تُلی بیٹھی تھی تب یہی لاڈلا اُن کی آنکھ کا تارا تھا۔ 2018 ء کے عام

Read more

امرت پال سنگھ: ’خالصہ راج کا خواب دیکھنا جرم نہیں ہے، اس سے دستبردار ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘

انڈیا کی ریسات پنجاب کے کھڈور صاحب پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان کے طور پر حلف لینے کے ایک دن بعد علیحدگی پسند رہنما امرت پال سنگھ نے خالصتان سے اپنی وابستگی کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’خالصہ حکومت کا خواب دیکھنا جرم نہیں ہے۔‘

Read more

کیا ایران کے طاقتور سیاستدان اقتدار میں آ کر علما کی جگہ لے پائیں گے؟

سپریم لیڈر کے علاوہ علما نے کئی سالوں میں بطور صدر، وزیر اعظم (آئینی ترمیم سے پہلے)، عدلیہ کے سربراہ اور سینکڑوں دیگر اہم عہدوں پر کردار ادا کیے ہیں۔ تاہم حالیہ برسوں میں سیاسی اور سماجی منظر نامے میں ان کی موجودگی میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے۔

Read more

پانچ جولائی: پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن

پانچ جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور متنازع دن ہے۔ اس تاریخ کو، سال 1977 میں، پاکستانی فوج نے جنرل محمد ضیاء الحق کی قیادت میں ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا، جس کے نتیجے میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو برطرف کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے دور رس اثرات آج تک پاکستانی معاشرت، سیاست اور قانون میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ مارشل لا کے نفاذ کی بنیادی وجوہات میں

Read more

جمہوریت کے دشمن

پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ اتنی شاندار نہیں کہ اس پر فخر کیا جا سکے بلکہ ہماری جمہوری تاریخ تو اتنی بھیانک ہے کہ اس پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ ماتم اس لئے کہ ملک میں جب بھی جمہوریت قتل ہوئی، سیاستدان اس کا حصہ تھے، جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا، سیاستدان اس کے ساتھی تھے۔ جس طرح کی ہماری جمہوری تاریخ ہے، اسی طرح کی ہماری عدالتی تاریخ ہے۔ آمرانہ قوتوں کو جب کبھی بھی ”انصاف“ کی

Read more

فوج کا ’سیاسی انتباہ‘ اور تحریک انصاف کا یوٹرن

پاک فوج کے کور کمانڈرز کی کانفرنس نے حال ہی میں ’عزم استحکام‘ نامی فوجی آپریشن کے خلاف سیاسی رائے ظاہر کرنے والے عناصر کے بارے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ فوج قومی سلامتی کے مقاصد حاصل کرنے میں یکسو ہے۔ 265 ویں کور کمانڈر کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر جان بوجھ کر اس آپریشن کی غلط تشریح کر کے غیر ضروری تنقید کر رہے

Read more

جمہوریت تعویز گنڈے کا دھندا نہیں

6 دیوار سے لٹکے کیلنڈر پر کندہ تاریخیں تو محض گزرتے وقت کا خاموش نشان ہیں۔ انہیں انسانی ہاتھوں کی محنت اور کاسہ سر میں کارفرما شعور سے معنی دیے جاتے ہیں۔کل 4 جولائی تھا۔ امریکی 4جولائی 1776 ءکو اپنے اعلان آزادی کی منظوری کی یاد میں اسے یوم آزادی کے طور پر مناتے ہیں۔ ہماری تاریخ میں بھی 4جولائی کی آزمائش گزری ہے ۔ ہمارے منتخب اور زخم خوردہ وزیراعظم نواز شریف کو کارگل کی برف پوش چوٹیوں پر

Read more

گلگت۔ بلتستان: تاریخی، لسانی، نسلی اور مذہبی پس منظر

گلگت۔ بلتستان جو پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع ہے اپنی مخصوص جغرافیائی، تاریخی، ثقافتی، سیاسی اور تزویراتی لحاظ سے امتیازی مقام کا حامل رہا ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں یہ خطّہ مختلف ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے۔ ابتدائی دَور میں یہ علاقہ دردستان، قرون وسطیٰ میں بلورستان اور انیسویں صدی کے وسط سے بیسویں صدی کے ساتویں عشرے تک گلگت۔ بلتستان کے نام سے مشہور رہا۔ 1972ء میں اس وقت کی حکومتِ پاکستان نے انتظامی مقاصد کی

Read more

کیا قوم جنرل ضیا کے بھوت سے نجات پا سکے گی؟

47 سال پہلے 5 جولائی کو جنرل ضیا الحق کی شکل میں اس ملک پر طاری ہونے والی سیاہ رات ابھی تک مسلط ہے۔ نہ صرف ایک منتخب حکومت کے خلاف فوج کی بغاوت غلط تھی بلکہ اس دور حکومت میں بعض ایسی روایات کا آغاز ہوا اور بعض ایسے فیصلے کیے گئے کہ پاکستانی قوم ابھی تک ان کے چنگل سے باہر نہیں نکل سکی۔ اس مشکل کا ایک سبب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس حوالے سے

Read more

انسان دشمن جرگہ سسٹم کو ختم کیا جائے

سندھ آج سنگین اور خطرناک صورتحال سے دو چار ہے۔ ایک طرف اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے نام پر سندھ کی زمینیں، وسائل اور جزیرے غیر ملکی سرمایہ داروں کو فروخت کیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب قبائلی سرداری نظام اور کاروکاری کی فرسودہ روایات نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ وڈیروں اور سرداروں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اغوا، جرگوں، لوٹ مار اور ڈکیتیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں

Read more

’کوئی مجھے باہر نہیں نکال رہا‘: جو بائیڈن کا صدارتی انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ ڈیموکریٹس کو مہنگا پڑ سکتا ہے؟

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کے اراکین اگست میں ہونے والے پارٹی کنونشن میں باضابطہ طور پر صدر بائیڈن کی نامزدگی کے لیے ووٹ دیں گے جس کے بعد ہی ان کا نام ملک میں بیلٹ پر بطور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار چھپے گا۔

Read more

ججز کی تعیناتی میں سینیارٹی کا تنازع: لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کون ہیں؟

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی عدالت لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نامزد کرتے ہوئے ان کے نام کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔

Read more

امریکی قرارداد اور ماضی

کچھ دن پہلے امریکی کانگریس نے پاکستانی الیکشن کے بارے میں ایک قرار داد پاس کی، قرار داد کے مطابق کہا گیا کہ 2018 اور 2024 میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائیں، اس کے علاوہ پاکستان میں اظہار رائے پر قدغنوں سمیت ہونے والی تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی تحقیقات کی جائیں، امریکی کانگریس کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد میں پاکستان میں الیکشن کے دن ہونے والے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا

Read more

عمران خان کو رہا کرنے سے حکومت کمزور نہیں ہوگی

وزیر قانون نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے انسانی حقوق و جبری حراست کی اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے کہ سائفر کے علاوہ پہلے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی حراست اور سزا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس معاملہ کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ لیکن وہ ان مقدموں کے قانونی میرٹ اور عمران خان کی سیاسی حیثیت کے بارے میں کوئی رائے دینے میں ناکام

Read more

راہل گاندھی نے پارلیمان میں اپنی پہلی تقریر میں پیغمبر اسلام کا ذکر اور قرآنی آیت کا حوالہ کیوں دیا؟

راہل گاندھی نے ایک پلے کارڈ دکھاتے ہوئے پیغمبر اسلام کے نام کے ساتھ ’پیس بی اپون ہم‘ کا استعمال جبکہ مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس نے (خدا نے) فرمایا کہ ڈرو مت! میں تمہارے ساتھ ہوں، سنتا اور دیکھتا ہوں۔‘

Read more

اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: ’یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے‘، وزیرِقانون کا ردعمل

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قید کیا گیا تاہم پاکستانی حکومت نے اسے ملک کا داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

Read more

امریکی قرارداد۔ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی!

”تقدیسِ انتخابات“ کے نام پر پاکستان کی پشت پر تازیانے برسانے اور اسے ”نکو“ بنا کر عالمی برادری میں رسوا کرنے کیلئے امریکی قرارداد کی تعبیر و تفسیر کچھ ایسی مشکل نہیں۔ انتخابات ہوئے پانچ ماہ ہونے کو ہیں۔ امریکی ترجمان متعدد بار اپنا سرکاری موقف دے چکے ہیں کہ ”یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔“ یہ داخلی معاملہ یکایک اِس قدر سنگین عالمی مسئلہ کیسے بن گیا کہ امریکی کانگرس کو ایسی شعلہ بداماں قرارداد منظور کرنا پڑی؟ اس

Read more

خود پسند زہریلی سیاست

ہمارے تخلیقی اور غور و فکر کرنے والے محبی سلیم بھٹہ کا استدلال ہے کہ خود پسندی میں انسان اپنے آپ کو اپنی بعض صفات یا امتیازات کی وجہ سے سب سے بڑا شمار کرتا ہے، اپنی کامیابیوں کے گن ہر وقت گا کر ہر خاص و عام پر ہمہ وقت خود پسندی کی کہانیاں شروع کر دیتا ہے، اپنے اور نفس کے درمیان صرف اپنی صفائی پیش کرتا ہے کہ میں ایسا ہوں، میں ویسا ہوں۔ سلیم بھٹہ کہتے

Read more

مساوی مشکلات اور ہم

*وطن عزیز میں مہنگائی نے اقلیت اور اکثریت میں فرق ختم کر دیا* ملک کی 97 فیصد عوام کے مہنگائی اور دیگر مسائل رنگ و نسل اور مذہبی شناخت سے بالاتر ہیں یا یہ کہا جائے 3 فیصد نے 97 فیصد عوام کو یہ یقین دلایا ہے کہ *مساوی حقوق* دینا ابھی ممکن نہیں، *مساوی مشکلات* سے فل حال کام چلایا جائے۔ کہتے ہیں عوام طاقت کا سرچشمہ ہوتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے یہی عوام مختلف اکائیوں میں

Read more

آپریشن عزمِ استحکام کے مخالف کون اور کیوں؟

ملک میں مستقل بنیادوں پر اَمن برقرار رکھنے کے لیے آپریشن عزمِ استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری قانون کے مطابق ایپکس کمیٹی نے دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران میں اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت سروسز چیفس اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک تھے۔ اس کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی اسے منظور کر لیا۔ آپریشن عزمِ استحکام

Read more

ترجیحات بدلنا ہو گی

تاریخ بڑی ظالم ہے انسان جس قدر بھی اس سے بچاؤ کی کوشش کرے یہ اس کی حقیقت اور سچائی ضرور اس کے منہ پر مارتی ہے۔ میں آپ کو زیادہ دور نہیں لے کر جاؤں گا۔ 2022 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت رجیم چینج آپریشن سے ختم کی گئی تو پاکستان مسلم لیگ کی دو شخصیات نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایسے بیان دیے جس سے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیا، ویسے اگر

Read more

جڑانوالہ سانحے کا پہلا عدالتی فیصلہ

ساہیوال کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک عیسائی نوجوان کو توہین مذہب کی مختلف دفعات کے تحت سزائے موت، 22 سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اس نوجوان نے توہین مذہب پر مشتمل مواد سوشل میڈیا پر پھیلایا تھا جس کی وجہ سے مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہوا اور اس کے نتیجے میں گزشتہ سال جڑانوالہ کی عیسائی آبادی میں تباہی و بربادی کی گئی تھی۔ ابھی تک

Read more

کیا عدالتوں سے رجوع صرف احمدیوں کا فرض ہے؟

خاکسار نے گزشتہ کالم میں مکرمی مجیب الرحمن شامی صاحب کے تین پروگراموں کا ذکر کیا تھا جن میں احمدیوں کی شکایات اور ان کے خلاف علماء کی شکایات کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس دوران محترمی شامی صاحب اور ان علماء کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جو کہ اس وقت احمدیوں کے خلاف سرگرم ہیں۔ شامی صاحب نے ایک بہت عمدہ بات فرمائی کہ استدلال اور دلائل کے ساتھ مکالمہ کرنا چاہیے۔ اسی ارشاد کے مطابق خاکسار اس موضوع

Read more

ایرانی صدارتی انتخابات امکانات

آج 28 جون 2024 بروز جمعہ ایران میں صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ صدر ابراہیم رائیسی کی رحلت کے بعد ایرانی آئین کے مطابق پچاس دنوں بعد یہ ہونا لازم تھے۔ ووٹوں کی گنتی کب ہوگی اور نتائج کب تک آئیں گے یہ تو حتمی طور کسی کو معلوم نہیں۔ البتہ قیافہ گو سمجھتے ہیں کہ شاید ایک ہفتہ تک حتمی نتیجہ سامنے آئے گا۔ البتہ اگر کہیں ضرورت پڑی اور دوبارہ انتخاب کروانا ہوا تو پھر 5 جولائی

Read more

غیرت ہے بڑی چیز۔۔۔۔

25 جون 2024 ء کو امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی جس میں 8 فروری 2024 ء کو ہونے والے انتخابات میں ہیر پھیر کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا گیا۔ پاکستان کے دفترِخارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ قرارداد پاکستان کے امورِ داخلہ میں غیر ضروری مداخلت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت ہے اور

Read more

آپریشن قلب ماہیت

ہماری ریاستی مقتدرہ نے پچھلی چار دہائیوں سے پروان چڑھتی انتہا پسندی، مہیب دہشتگردی اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ذہنی و سماجی انتشار پہ قابو پا کر معاشرے کی تطہیر اور مملکت کے نظم و ضبط کو بحال کرنے کی خاطر ”آپریشن عزم استحکام“ کے نام سے جس مساعی کی شروعات کا فیصلہ کیا، وہ ماضی قریب میں کیے جانے والے آپریشنز کے تلخ تجربات، گہرے ابہام اور معاشرے و ریاست کے مابین باہمی اعتماد کے فقدان کی وجہ سے

Read more

قرارداد مقاصد اور علامہ شبیر احمد عثمانی (8)

قرارداد مقاصد اور شبیر احمد عثمانی کے عنوان سے یہ بحث ایک سادہ سے جملے سے شروع ہوئی تھی ۔ عرض کی تھی کہ قرارداد مقاصد ان بنیادی سیاسی اور جمہوری اصولوں سے انحراف تھا جن کی بنیاد پر ہندوستان کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس پر دائیں بائیں سے ردعمل ظاہر ہوئے ۔ ابتدائی اعترا ض یہ تھا کہ علامہ شبیر احمد عثمانی کی توہین ہوئی ہے ۔ اس پر وضاحت کی گئی کہ تمام انسانوں کے

Read more

راہل گاندھی: انڈیا میں 10 سال بعد پہلے قائد حزب اختلاف مودی حکومت کے لیے کیا مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

راہل گاندھی اب ان حکومتی کمیٹیوں میں بیٹھیں گے جو اہم حکومتی فیصلے اور تقرریاں کرتی ہیں اور وہ انڈین پارلیمان میں طاقتور سمجھے جانے والے وزیر اعظم مودی کے خلاف توازن قائم کریں گے۔

Read more

مکرمی مجیب الرحمن شامی صاحب کی خدمت میں ایک سوال

کچھ روز قبل سینئر صحافی مکرم مجیب الرحمن شامی صاحب کا ایک پروگرام ’دنیا نیوز‘ پر نشر ہوا۔ اس میں انہوں نے فرمایا ’ایک اقلیت تو ایسی ہے کہ ہم اس کا نام بھی نہیں لے سکتے۔ وہ اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں ہم انہیں قادیانی کہتے ہیں۔ ان کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ آپ کو قربانی نہیں کرنے دیں گے۔ آپ کو نماز نہیں پڑھنے دیں گے۔ آپ بکرے جو ہیں ہم اٹھا کر لے جائیں گے۔

Read more

جمہوری ممالک میں فوج کا حکومتی معاملات میں عمل دخل

جیسا کہ آج ہم جانتے ہیں کہ مسلح افواج کے سیاسی کنٹرول کی جڑیں نمائندہ جمہوریت کے تصور میں پیوست ہیں۔ اس سے مراد عوامی خودمختاری پر مبنی سویلین اداروں کی بالادستی، دفاعی اور بشمول سکیورٹی پالیسی سازی فوجی قیادت پر ہے۔ یہاں یہ قابل ِ ذکر بات ہے کہ جمہوری ریاست میں آئین، ریاست اور مسلح افواج کو دو قسم کے ممکنہ خطرات سے بچانا ضروری ہوتا ہے۔ فوجی عزائم رکھنے والے سیاستدانوں سے اور سیاسی عزائم رکھنے والی

Read more

ایرانی صدارتی انتخابات امکانات

آج 28 جون 2024 بروز جمعہ ایران میں صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ صدر ابراہیم رائیسی کی رحلت کے بعد ایرانی آئین کے مطابق پچاس دنوں بعد یہ ہونا لازم تھے۔ ووٹوں کی گنتی کب ہوگی اور نتائج کب تک آئیں گے یہ تو حتمی طور کسی کو معلوم نہیں۔ البتہ قیافہ گو سمجھتے ہیں کہ شاید ایک ہفتہ تک حتمی نتیجہ سامنے آئے گا۔ البتہ اگر کہیں ضرورت پڑی اور دوبارہ انتخاب کروانا ہوا تو پھر 5 جولائی

Read more

پاکستان میں شدت پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان

گزشتہ دنوں بین الاقوامی میڈیا پر ایک اندوہ ناک واقعہ رپورٹ ہوا۔ خبر کے مطابق صوبہ ’خیبر پختون خواہ‘ کے ضلع سوات کی تحصیل مدین میں سیر کے لیے آئے ہوئے ایک 36 سالہ نوجوان کو پولیس اسٹیشن کے اندر قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بد نصیب سیاح سیالکوٹ سے چھٹیاں گزارنے کے لیے وادیِ سوات میں آیا ہوا تھا۔ وہ وہاں کے ایک پر فضا پہاڑی مقام مدین کے مقامی ہوٹل

Read more

نئی غلطیاں

  وقت کتنا بھی گزر جائے، دوستوں کی باتیں یاد رَہتی ہیں۔ ایک زمانے میں میرا مشاہد حسین سیّد سے بہت ملنا جلنا تھا اور مَیں اُن کی شخصیت سے بہت متاثر تھا۔ وہ ایک مرنجا مرنج انسان ہیں اور اُن کے ظاہر اور باطن میں کوئی فرق نہیں جبکہ بڑے بڑے سیاست دان بھی اپنے ظاہر کی حنا بندی کا بہت زیادہ خیال رکھتے اور اَپنا امیج بنانے کے لیے بڑے جتن کرتے ہیں۔ آج کل تو سارا کاروبار

Read more

عمران خاں کی سائفر کہانی اور امریکی کانگرس کی قرارداد

امریکی ایوان نمائندگان ہماری قومی اسمبلی جیسا ہے۔ اس کے 85 فی صد اراکین اگر باہمی اختلافات بھلاکر کسی معاملہ کی حمایت میں متحد ہو کر کوئی قرارداد منظور کریں تو اس کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ گوگل کھول کر کالم کی روانی میں رکاوٹ ڈالنا نہیں چاہتا۔ فقط یادداشت کی بنا پر یہ دعویٰ کر رہا ہوں کہ غالباً نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ ایوان نمائندگان کی اتنی بڑی تعداد نے جماعتی اختلافات سے بالاتر

Read more

پاکستان فلاحی جمہوری ریاست یا سیکورٹی ریاست؟

پاکستان 14 اگست 1947 سے جمہوریت اور ملٹری حکومت کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔ کبھی ہمارے ملک کو ملٹری آمروں کے سایوں نے اپنے گھیرے میں لیے رکھا تو کبھی جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا بھرپور موقع ملا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک جدید اسلامی اور فلاحی ریاست کے روپ میں دیکھنا چاہتے تھے۔ کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح جمہوریت پر یقین رکھتے تھے اور ان کی خواہش تھی۔ کہ پاکستان ایک رول ماڈل

Read more

ایک کہانی کچھ نئی کچھ پرانی (3)

جنتا نے ایک کان سے سنا دوسرے سے نکالا۔ بیشتر کو تو سمجھ ہی نا آ سکی معاملہ کیا ہے۔ دھارمک اکٹھ کے کرتا دھرتاؤں کے پیٹ میں کچھ دیر کے لیے ٹھنڈ پڑ گئی۔ حلقے والوں کے لیے البتہ ابتلاء اور آزمائش کا نیا دور شروع ہوا۔ رانا جی کی تانا شاہی میں ان کی پکڑ دھکڑ ہونے لگی۔ لوگ سنتے تو دانتوں میں انگلیاں داب لیتے، شبدوں میں بات کرنے پر پکڑا گیا تین سال قید، لباس پہن

Read more

سیاسی پناہ گزینوں کے پاکستانی پاسپورٹ روکنے کا حکومتی فیصلہ

پاکستان کی وزارت داخلہ نے پانچ جون کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت اب کسی بھی ایسے اوورسیز پاکستانی کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جو کسی ملک میں سیاسی پناہ کے اسٹیٹس پر مقیم ہیں یا پھر انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ دنوں یورپ کے دورے پر تھے۔ جہاں وہ اپنے ہم منصب یورپین وزرا ء سے ملاقاتوں میں انسانی سمگلنگ روکنے کے بلند و

Read more

مسئلہ اقلیتوں کے مدفن کا

شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ اور مناسب انتظام اور تدارک سے صرف نظر نہ صرف سے سماجی اور معاشی مشکلات میں اضافی ہو رہا ہے۔ اور تو اور ملک بھر میں قبرستانوں کے لیے جگہوں کمی اور ناپیدگی شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ مخصوص اور بڑے بڑے نجی، سرکاری اور نیم سرکاری ٹاؤن شپس اور سوسائٹیوں کے علاوہ دیگر کھمبیوں کی تعداد میں جو چھوٹے چھوٹے نجی سوسائٹیوں میں قبرستانوں کے کیے جگہ مختص کرانے کا تو

Read more

شکست تخت پہلوی (6) ۔ جاوید شاہ

ہر صبح شاہ اپنے چار سالہ بیٹے رضا کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے اپنی رہائش گاہ اختصاصی محل سے دفتر جاتے۔ وہاں سے شہزادے کی گورننس آ کر انہیں کنڈر گارڈن لے جاتی۔ لیکن 10 اپریل 1965 کی صبح ننھا شہزادہ ذرا جلدی چلا گیا کیونکہ آج ایک نیا بچہ کلاس میں آ رہا تھا جسے خوش آمدید کہنا تھا۔ معمول سے ہٹ کر اس دن شاہ بھی پیدل چلنے کے بجائے کار میں دفتر گئے اور اس فیصلے نے

Read more

سانحہ سوات:جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کے

ضلع سوات کے علاقہ مدین میں مشتعل ہجوم نے تو ہینِ قرآن کا الزام لگا کر سیالکوٹ کے ایک سیاح سلمان کو پولیس کی تحویل سے زبردستی نکال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کر دیا۔ سوشل میڈیا پر آنے والی ہولناک ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے اک شخص کو زمین پر لٹا کر مارا اور پھر اس کی نعش کو آگ لگا کر جلا دیا گیا۔ پاکستان میں توہین کے نام پر مشتعل

Read more

وزیر اعظم کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت: حکومت اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی راہ کیسے نکل سکتی ہے؟

بدھ کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ تحریک انصاف نے جواب میں حکومت کے سامنے شرائط کی ایک فہرست رکھ دی ہے۔ اب کیا یہ معاملہ آگے بڑھ سکے گا؟

Read more

انڈین پارلیمان کی تقریب حلف برداری میں اللہ اکبر اور جے شری رام کی گونج کیوں؟

گذشتہ دن منگل کے روز انڈین پارلیمان میں کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کے درمیان وہی ماحول نظر آیا جو انتخابات کے دوران تھا اور اللہ اکبر اور جے شری رام کے نعروں کے درمیان ‘ہندو راشٹر زندہ باد’ اور ‘فلسطین زندہ باد’ کے بھی نعرے لگے جس نے ایک قسم کے تنازعے کو جنم دیا ہے۔

Read more

زعفرانی بھارت اور مدنی پاکستان

47 میں ہندوستان کے بٹوارے کی بنیاد مذہبی تشخص اور طرز معاشرت کا فرق تھا۔ صدیوں کی ہندوستانی شناخت کو رد کرنے والے علیحدگی پسندوں نے اپنے لیے مسلم اکثریت کے علاقوں میں ایک الگ مملکت حاصل کر کے خود کو محفوظ و مامون تصور کر لیا تھا۔ مذکورہ مملکت کے دونوں بازوں کے درمیان سینکڑوں میل کا زمینی فاصلہ حائل ہونے کے باوجود مذہبی ایکتا نے کروڑوں انسانوں کو مشرقی اور مغربی پاکستان کے دلفریب نعرے سے مطمئن و

Read more

مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت: ’سپریم کورٹ کا فیصلہ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تھا، اسے بلے کے نشان سے کنفیوز نہ کیا جائے‘

منگل کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی بینچ اپیل کی سماعت کر رہا تھا تو اس دوران ججز قانونی نکات اور آئین کی تشریح پر ایک دوسرے سے مختلف آرا رکھتے دکھائی دیے۔

Read more

ریاستیں ایک دوسرے سے کیا کیا سیکھتی ہیں؟

جس طرح انسان ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ اسی طرح قومیں بھی سیکھتی ہیں۔ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں۔ مثلاً آج ہم اسرائیل کو نوآبادیاتی آبادکاری (کولونیل سیٹلرازم) کی آخری نمایاں مثال سمجھ کے اس پر تھو تھو کر رہے ہیں۔مگر اسرائیل نے بھی تو آخر کہیں سے سیکھا ہوگا کہ کس طرح کسی زمین کے اصل مالکوں کو جلاوطنی ، غلامی اور نسل کشی کے ذریعے ایک کونے میں کر کے انھیں ہر اثاثے سے محروم کر

Read more

مذاکرات: ایلچیوں کو رسوا نہ کریں!

میڈیا چوپالوں کی گرم بازاری کے باوجود پی۔ ٹی۔ آئی سے یہ توقع عبث ہے کہ وہ سنجیدہ، بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے کوئی ٹھوس پیش رفت کر سکتی ہے۔ اِس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹھہراؤ، سبھاؤ، مکالمہ، بات چیت، افہام و تفہیم اس کی سرشت میں ہی نہیں۔ دوسرا سبب یہ کہ وہ سیاستدانوں کے بجائے آج بھی اُسی ”بارگاہِ فیض“ کی طرف دیکھ رہی ہے جہاں سے ماضی میں اُسے فیضان حاصل

Read more

قربانی اور میری مجموعی قومی آمدنی میں کمی

زندگی میں گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے والا ایک ہی ادارہ دیکھا۔ وہ تھی مسرت نذیر کی فلم ’یکے والی‘ میں ماماں جی کی عدالت۔ مسرت نذیر وہی فنکارہ ہیں جنہوں نے مدت ہوئی فلموں سے کنارہ کشی اختیار کی اور کینیڈا میں خاموش وقت گزار کر ’میرا لونگ گواچا‘ کی لَے پکڑی تو پاکستانی گائیکی کے منجمد پانیوں میں ہلچل مچ گئی۔ ماماں جی ماضی کے ایکٹر ظریف تھے جو بستی بستی گھوم کر ’پورا پورا انصاف

Read more

’آپریشن عزم استحکام‘: کیا چین کے سکیورٹی اور اندرونی استحکام کے مطالبے نے پاکستان کو متحرک کیا؟

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف ’آپریشن عزم استحکام‘ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی ذمہ داری فوج پر ڈال کر صوبائی حکومتیں بری الذمہ نہیں ہو سکتیں۔ ایک روز قبل ایک چینی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو اندرونی استحکام اور بہتر سکیورٹی سے مشروط قرار دیا تھا۔

Read more

سوات مدین واقعہ!

سوات کے سیاحتی مقام مدین میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل عوام نے سیالکوٹ پنجاب کے آئے ہوئے ایک سیاح کو قتل کر کے جلا دیا۔ اس واقعے کی نہ تحسین کی جا سکتی ہے اور نہ اس کی وکالت کی کوئی ضرورت ہے۔ ابھی تک کوئی واضح اور ٹھوس معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ اس اندوہناک واقعے کے اسباب کیا ہیں اور اس کے اصل محرکین کون ہیں۔ ابھی ابھی ایک تازہ ویڈیو سامنے

Read more

پولیس کسے پکڑے اور حکومت کیا کرے؟

وزیر منصوبہ بندی نے سوات میں ایک شخص کو توہین قرآن کے الزام میں زندہ جلا دینے کے واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے گروہی دہشت گردی ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعات کے محرکات کا جائزہ لے اور قومی لائحہ عمل بنائے۔ اس دوران میں مدین پولیس نے جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعہ

Read more

زخمی اونٹنی کی چیخ

زخمی اونٹنی کی چیخ بہت دور تک سنائی دی۔ بد قسمت اونٹنی کی ٹانگ جس طریقے سے کاٹی گئی، یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔ اس واقعہ میں ظلم، بربریت اور بے رحمی کی انتہا ہے۔ یہ کام ایک ایسی مخلوق نے کیا جو اپنے آپ کو اشرف مخلوقات قرار دیتی ہے۔ اپنے آپ کو انسان کہتی ہے۔ کوئی انسان بھلا کوئی ایسا کام کیسے کر سکتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے، جو ہر ایسے خوفناک واقعہ کے بعد اٹھایا جاتا

Read more

سوات کے مشتعل ہجوم کا پسِ منظر

دہشت گردی کے زخموں سے چُور سوات کے زخم ابھی پوری طرح مندمل نہیں ہوئے ہیں کہ مدین واقعہ کی شکل میں ایک بار پھر سوات کی مقدس مٹی کو لہولہان کر دیا گیا۔ سوات کی مٹی کو میں مقدس اس لئے کہتا ہوں کہ یہاں قدیم وقتوں میں کئی مذاہب نے جنم لیا، کئی تہذیبوں نے آنکھ کھولی اور اس کے پرامن اور پرسکون ماحول میں پرورش پائی جن کے قدیم آثار اب بھی سوات بھر میں اس کے

Read more

جمیل نقش کی یاد میں

یہ ایک مختصر سا تاثراتی مضمون ہے۔ کل دو ملاقاتوں پر محیط۔ ان دونوں ملاقات کا کل ملا کر دورانیہ تین گھنٹے سے شاید ہی کچھ زیادہ ہو۔ ہمارے ایک ماتحت ان دنوں بلدیہ جنوبی میں ڈائریکٹر پارکس ہوتے تھے۔ نستعلیق، خوش مزاج اور بڑے ہی باذوق، سندھ کے ایک بڑے شاعر کے داماد مگر بیگم سے نالاں۔ مصور جمیل نقش کے کوئی عزیز ان کے ماتحت ہوتے تھے۔ یوں ان کے جمیل نقش صاحب سے روابط ہو گئے۔ دنیا

Read more

صحیفے، زمینی حقائق اور پاک سرزمین

کہا جاتا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ اگر اس مفروضے کو چند لمحوں کے لیے سچ مان لیا جائے تو فقط تاریخ ہی نہیں غلطیاں، نظریے، آدرش اور مذہب بھی خود کو دہراتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ساری چیزوں کے دہرانے کو ہم تاریخ کا دہرانا کہہ سکتے ہیں؟ تو آسان جواب یہ ہے کہ کہہ سکتے ہیں۔ مگر تاریخ کا دہرایا جانا ایک بڑا واقعہ ہوتا ہے جو قوموں کی

Read more