الیکٹرانک ووٹنگ، شفاف انتخابات

اگر تاریخی جائزہ لیں تو ادراک ہوتا ہے کہ ہارنے والے سیاستدان اور سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران نے اپنی شکست کو ہمیشہ دھاندلی کا نتیجہ کہا، جبکہ جیت کو ہمیشہ شفاف الیکشن کے کھاتے میں ڈالا۔ اسی روایت پر کاربند رہتے ہوئے 2018 ء کے عام انتخابات کو شکست کھانے والی پارٹیوں نے دھاندلی کا نتیجہ کہا یا پھر پاک فوج پر الزامات لگائے۔

Read more

طارق ملک: پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اب پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین نادرا طارق ملک کون ہیں؟

طارق ملک اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی چیئرمین اور اسی حکومت کے آخری چند ماہ میں چیئرمین نادرا کے عہدے پر فائز رہے اور پھر اس کے بعد آنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں بھی اس ادارے کے چیئرمین کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

Read more

سوری، ویکسین دستیاب نہیں ہے

پاکستان میں ماس ویکسینیشن مہم کے تحت شہریوں کو ویکسین لگنے کا عمل کامیابی سے جاری تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اچانک ہی لاہور، کراچی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے ویکسی نیشن کی قلت، نادرا کا سسٹم بیٹھنے اور ٹکٹنگ سسٹم کے کریش ہونے کی خبریں آئیں۔ بلاشبہ پاکستان حکومت کی جانب سے دیرآئد درست آئد کے مصداق ویکسی نیشن شروع کی اور اس احسن انداز سے شروع کی کہ شہری خود بخود ویکسی نیشن کی طرف مائل

Read more

عورت پاکستان سٹیٹ بینک کی گورنر بن گئی مگر بنک کے کاموں کے لیے عورتوں کو مرد گواہ کی ضرورت کیوں؟

پاکستان میں کئی خواتین اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ مرد رشتے دار کی تفصیلات کے بغیر اُن کے لیے بینکنگ خدمات حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے تاہم سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی تفریق پالیسی میں موجود نہیں۔

Read more

صحافیوں پر حملے: آئی ایس آئی اور بلاول کی بلے بلے

پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چئیرمین کے طور پر آئی ایس آئی کے ڈائیریکٹر جنرل لیفٹنینٹ جنرل فیض حمید کو صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں خط لکھیں گے۔ اس خط میں انہیں آگاہ کیا جائے گا کہ صحافیوں پر حملوں سے آئی ایس آئی کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یعنی ملک کی دوسری بڑی پارٹی کا سربراہ اور آئینی لحاظ سے ملک کے سب سے

Read more

پاکستان: مختلف سینٹرز پر کرونا ویکسین کی قلت کیوں ہو رہی ہے؟

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور کرونا وبا پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 17 جون تک 31 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں جب کہ 62 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل کے آغاز کے بعد 40 سال سے زائد عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی گئی۔ اس کے بعد سے ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، جب کہ 18 سال تک کی عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد ویکسین سینٹرز پر لوگوں کی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

Read more

طارق ملک کا تقرر اور آنے والے الیکشن

بالآخر طارق ملک صاحب کا تقرر بحیثیت چیئرمین نادرا کر دیا گیا اس میں کوئی شک نہیں کہ طارق صاحب بہت قابل اور ذہین ہیں لیکن جن حالات اور پس منظر میں ان کی تقرری کی گئی ہے۔ اس سے لوگوں کے ذہنوں میں شکوک شبہات جنم لے رہے ہیں۔ عام طور پر الیکشن قریب آنے پر برسر اقتدار پارٹی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کیا جائے گورننس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے

Read more

فواد چوہدری پاکستان کو کورونا سے بچا سکتے ہیں

عرض ہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ یا اس سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اور اگر ان کو ویکسین نہیں لگے گی، جو کہ اب تک نہیں لگ رہی، تو کورونا کے بڑھنے کا خدشہ موجود رہے گا۔

Read more

پولیس انفارمرز: پولیس کے لیے مخبری کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں اور یہ نظام کیسے چلتا ہے؟

پاکستان میں پولیس کا روائتی انفارمرز یعنی مخبروں کا نظام کس طرح کام کرتا ہے، مخبر جرائم پیشہ گروہوں میں گھل مل کر معلومات کیسے حاصل کرتے اور اسے پولیس تک کیسے پہنچاتے ہیں اور اس کے عوض انھیں ادائیگیاں کیسے کی جاتی ہیں اور سب سے بڑھ کر پولیس اپنے مخبروں کا تحفظ کیسے کرتی ہے۔ پڑھیے اس دلچسپ رپورٹ میں۔

Read more

ویکسین نہ لگوانے والوں کا علاج

ہماری قوم کا سب سے بڑا مسئلہ جہالت ہے۔ کرونا کی وجہ سے لاکھوں انسان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے تمام اقوام میں ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انسانی جان کو مقدم جانتے ہوئے اس کو بچانے کے لیے دن رات اس کے علاج کو بہتر سے بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ لیکن ہم اس قوم کے باسی ہیں جہاں عقل کی بات ہوئی وہاں ہی علم بغاوت بلند کر دیا جاتا ہے۔ مخالفت میں ایسی ایسی تاویلات پیش کی جاتی ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ محب وطن پاکستانیوں کو بات تبھی سمجھ آتی ہے جب ان پر پابندیاں عائد کر دی جائیں۔

Read more

کووڈ 19: پنجاب میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے سم کارڈ بند کرنے کی نوبت کیوں آئی؟

حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین پروگرام کو تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے لیکن اگر ایسا ہے تو حکومت کو موبائل فون بند کرنے جیسا اقدام کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

Read more

6 جون کا بحریہ ٹاؤن دھرنا: انتشار اور آتشزدگی کا آنکھوں دیکھا حال

سب نے بحریہ ٹاؤن کا نام تو سنا ہی ہوگا، جسے کچھ دل جلے بھیڑیا ٹاؤن بھی کہتے ہیں۔ اگر بحریہ ٹاؤن کا نام نہیں سنا تو ملک ریاض کا نام تو ضرور سنا ہوگا۔ جن کا نام لینے سے ہماری میڈیا پر سکتہ طاری ہوجاتا ہے۔ مذہب، سیاست، ریاست سب پر روانی سے تنقید کرنے والے اینکرز کی زبانیں گنگ ہوجاتی ہیں۔ صحافت کے میر کارواں، ہر آمر کو للکارنے والے، جرنیلوں کے گھروں کی خبریں لیک کرنے والے

Read more

کووڈ 19: پاکستان میں بسنے والی وہ کمیونٹیز جو شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ویکسین سے بھی محروم ہیں

پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کے علاوہ ایسے بنگالی اور افغان پناہ گزین جن کے پاس شناختی کارڈ یا پی او آر کارڈ نہیں، کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا کوئی انتطام موجود نہیں۔

Read more

آزادی صحافت: اسلام آباد میں صحافیوں پر حملوں کے مقدمے منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچ پاتے؟

دس سال قبل سلیم شہزاد کا اغوا اور قتل ہو یا چند دن قبل اسد طور کے گھر میں گھس کر ان پر تشدد سوال ایک ہی ہے: آخر ملک کے دارالحکومت اور سب سے محفوظ سمجھے جانے والے شہر اسلام آباد میں صحافیوں کو نشانہ بنانے والے پکڑے کیوں نہیں جاتے؟

Read more

محمد خان جونیجو: پاکستان کے ’شریف‘ وزیرِ اعظم جو پارلیمان کی بالادستی کی کوشش کرتے کرتے برطرف ہو گئے

‘محمد خان جونیجو کی وزارت عظمیٰ کے تابوت میں آخری کیل اس وقت ٹھوکی گئی جب انھوں نے فوجی افسروں کی ترقیوں اور تقرریوں کی فائلیں ایوان وزیر اعظم میں روکنا شروع کر دیں۔ وہ بعض افسروں کی فائلیں ازخود طلب کرنے لگے تھے اور جو فائلیں بھجوائی جاتی تھیں ان کو روکنے لگ گئے تھے۔’

Read more

وزیراعظم و وفاقی وزیر داخلہ، کیا اوورسیز پاکستانی سیکورٹی رسک ہیں؟

کچھ ایسا ہوا کہ کویت میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر بزنس مین محترم غلام حیدر شیخ نے مجھے فون کیا، شیخ صاحب اہل علم و قلم دوست بھی ہیں، ان سے مختلف معاملات پر گاہے بگاہے گفت و شنید رہتی ہے، دھیمے لہجے و حالات کی کسوٹی کے گرم و سرد تجارت کے ساتھ ان کا متحمل اسلوب و بیان کا قائل رہا ہوں، لیکن پہلی مرتبہ ان کے غصے میں شکایات سے میں ہڑبڑا گیا، کیونکہ اس کی سرشت سے جتنا واقف ہوں، بوجوہ میرے لئے ان کا غیض و غصب ہونا حیران کن ہی نہیں پریشان کن بھی تھا۔ انہوں نے پر شدید تنقید کی، اب اصل مدعے پر آتا ہوں۔

شیخ غلام حیدر شیخ نے پہلا سوال مجھ سے پوچھا کہ کیا، میں پاکستانی نہیں، کیا ہم اوورسیز پاکستانی نہیں، میں نے پورے یقین کے ساتھ جواب دیا کہ اگر کوئی یقین نہیں رکھتا تو اسے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، اوورسیز پاکستانی تو پاکستانی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں پیسے بنانے کی مشین سمجھا جاتا ہے، میں نے بے یقینی سے کہا، شاید ایسا نہیں، انہوں نے چراغ پا ہو کر کہا کہ ایسا ہی ہے۔

Read more

دھاندلی، پاکباز ووٹنگ مشینیں اور دست ہنر مند

سال ہا سال سے عوامی رائے کا تعین ہمارے لیے ایک نہ حل ہونے والا مسئلہ کیوں بن گیا ہے؟ انتخابات کی شفافیت پر ہمیشہ انگلیاں کیوں اٹھتی ہیں؟ نتائج کیوں نا معتبر ٹھہرتے ہیں؟ ووٹر کو کیوں یقین نہیں ہوتا کہ اس کا ووٹ واقعی اس کے پسندیدہ امیدوار کے حق میں گنا جائے گا؟ تمام تر حفاظتی تدابیر اور ناکہ بندیوں کے باوجود انتخابات کی ساکھ کیوں قائم نہیں ہو رہی؟ برسوں سے ہم ان گنجلک سوالوں کی گرہیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں ’جن کا واضح اور غیر مبہم جواب ذرا سی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا طفل مکتب بھی جانتا ہے۔ علامہ کے شعر کا پہلا مصرع قومی سطح کے اسی بے مثل ”تجاہل عارفانہ“ کی ترجمانی کرتا ہے۔

برسوں کے سفر رائیگاں کے بعد آج کل ہم ایک اور سراب کی طرف لپک رہے ہیں۔ اس کا نام ہے ”الیکٹرانک ووٹنگ مشین“ (ای وی ایم) ۔

Read more

جعلی نادرا کارڈ کے اجرا کے خلاف کارروائی، ملک بھر میں گرفتاریاں

پاکستان کے ادارے نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن (اتھارٹی (نادرا) نے تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ملک بھر غیر قانونی طور پر ملکی اور غیر ملکی کارڈ جاری کرنے والے عناصر کے خلاف ملک گیر کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس میں ادارے کے افسران بھی شامل ہیں۔

Read more

سفیروں کی ناقص کارکردگی اور وزیراعظم کا خطبہ

اگرچہ یورپی قرارداد میں پاکستان پر جو فرد جرم عائد کی گئی ہے اس کا تمام تر تعلق ملک کی داخلی صورت حال، بدانتظامی، ناقص حکومتی کارکردگی اور نا اہلیت سے ہے لیکن متعلقہ سفیر کیا کر رہے تھے؟ اگرچہ جواباً جناب وزیراعظم سے پوچھا جاسکتا ہے کہ جہاں یورپی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے وقت ہمارے مخالف 681 اور ہمارے حق میں صرف 6 ووٹ پڑیں تو افلاطونی ذہانت کا مالک کوئی سفیر بھی کیا کر لیتا؟ وہاں تو آر۔ ٹی۔ ایس قسم کی کوئی چیز بھی نہ تھی کہ اس کا تار کھینچ لیا جاتا۔

کہا جاتا ہے کہ یورپی یونین کی یہ قرارداد ’فاٹف‘ کا شکنجہ مزید سخت کر سکتی ہے جس کا اجلاس اگلے ماہ ہو رہا ہے۔ یہاں پھر وہی نواز شریف اور اسحاق ڈار یاد آتے ہیں جو پاکستان کو بلیک سے گرے اور گرے سے وائٹ میں لائے تھے۔ پھر وسیع تر قومی مفاد میں ایک انقلاب عظیم بپا ہوا اور آج گرے سے نکلنے کے لالے پڑے ہیں۔ فاٹف کا کوئی ایک بھی مطالبہ پاکستانی سفیروں کے حوالے سے نہیں، اس کی ساری چارج شیٹ پاکستان کے داخلی معاملات سے تعلق رکھتی ہے۔

Read more

برقی ووٹنگ یا انتخابی عمل کسے بدلا جائے؟

تاریخ کے اوراق بتاتے ہیں کہ ساسانی دور حکومت میں بادشاہ سلامت کی خدمت میں رعایا و امراء جو نذرانے پیش کرتے تھے۔ ساسانی اسے ”آئین“ کہتے تھے۔ سیاسی تاریخ کے ارتقاء بالخصوص یورپ میں جمہوری جدوجہد کے عمال افکار فرانس اور برطانیہ میں شاہی اختیارات پر بتدریج پارلیمان کی بالادستی نے ” آئین“ کے لفظ کو توقیر بخشی، چنانچہ اب جدید سیاسی لغت میں آئین یا دستور حکمرانی کا سب سے اہم قانونی نظم بن گیا ہے جس میں

Read more

بھارت کی خطرناک صورتحال، پاکستان کے لیے سبق؟

بھارت کو آج ایسے ہی حالات کا سامنا ہے جیسے حالات کا سامنا کبھی برطانیہ، اٹلی اور سپین کو رہا ہے۔ اور امریکہ جیسی مضبوط طاقت بھی اس کا شکار ہوئی۔ برطانیہ میں عزیز و اقارب سے ہونے والی بات نے واضح کیا کہ نظام کی مضبوطی سے وہ لوگ بہرحال حکومتی اقدامات سے مطمئن ضرور ہیں۔ لیکن دوسری طرف بھارت سرکار موجودہ حالات میں یا تو اپنی صلاحیت کے مطابق کام کر نہیں پا رہی یا اس میں اس

Read more

وزیرِ اعظم کی بیرونِ ملک سفیروں پر تنقید، وزارتِ خارجہ کے سابق افسران کا شدید ردِ عمل

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے بیرون ملک پاکستانی سفرا سے خطاب کے دوران ان پر تنقید کے بعد وزارتِ خارجہ کے سابق افسران کی طرف سے شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

سابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو آگاہ ہی نہیں کیا گیا کہ سفارت خانہ کام کیسے کرتا ہے۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے سفارت کاروں کی اس طرح سر عام تذلیل کرنے سے دفترِ خارجہ کا حوصلہ مزید پست ہو جائے گا۔

Read more

عمران خان کی پاکستانی سفیروں کو ڈانٹ: کیا وزیراعظم نے سفارت خانوں کے کام کے متعلق ’انتہائی کم سمجھ بوجھ‘ کا مظاہرہ کیا؟

جہاں چند سابق سیکریٹری خارجہ عمران خان کی تنقید کو حقائق کے منافی قرار دے رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر صارفین ان کے اس بیان کی حمایت کرتے اور بیرونِ ملک سفارت خانوں پر تنقید بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Read more

دہائیوں کی گمشدگی کے بعد گھر لوٹنے والے کریم بخش کی کہانی جن کی بیوی نے ان کی راہ تکنا کبھی نہ چھوڑی

سنہ 1988 میں انھوں نے بہتر مستقبل کی تلاش میں کراچی جانے کی ٹھانی تو والدین نے اپنے اکلوتے بیٹے کی شادی اپنی لاڈلی بھتیجی سے طے کر دی۔ فیصلہ ہوا کہ رخصتی ایک سال بعد ہوگی، جب کریم کراچی سے واپس آئیں گے۔ لیکن وہ دن کبھی نہ آیا۔ کراچی پہنچنے کے کچھ ماہ بعد کریم کی طرف سے خط آنا بند ہو گئے اور ان کا گھر والوں سے رابطہ کٹ گیا۔

Read more

حکومت کا الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ، معاملہ ہے کیا؟

حکومتِ پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے 49 مجوزہ تبدیلیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے حزبِ اختلاف کو انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی دعوت بھی دی ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں حکومتی پیش کش کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔

​اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ حکومت نے بل کی تیاری میں انہیں مکمل طور پر نظرانداز کیے رکھا اور وہ حکومت سے اس بارے میں بات کرنا نہیں چاہتے۔

Read more

وفاقی محتسب کی کارکردگی اور دفترخارجہ کی ذمہ داری

یوں تو وطن عزیز میں انصاف کے حصول کے لیے بہت سے ادارے موجود ہیں تاہم وفاقی محتسب کے نام سے ایک ایسا ادارہ بھی 1983ء سے کام کر رہا ہے جہاں وکیل کی ضرورت ہے نہ فیس کی، نہ کسی نوعیت کے اخراجات کی۔ شکایت کنندہ صرف سادہ کاغذ پر بذریعہ ڈاک یا آن لائن درخواست دے سکتا ہے جس پر 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی شروع ہو جاتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 60 دن کے اندر فیصلہ

Read more

غریب کا پاکستان اور ہے

عرصہ دراز سے ہم ایک بات کا تجربہ کر رہے ہیں کہ جب مفلس پر ظلم ہو تو اس کے لیے انصاف کا نعرہ کوئی نہیں لگاتا۔ جبکہ کسی مشہور خاندان کے فرد کو کوئی ذرا سا برا بھی کہہ دے تو ہزاروں لوگوں تعزیت اور افسوس کرتے ہیں۔ غریب انصاف کے لیے عدالت کے دروازے پر برسوں تک دستک دیتا ہے۔ انصاف ملنا تو دور کی بات اس کو ذلیل خوار کر کے کسی کو کانوں کان خبر بھی

Read more

پرائمری سکول کا ہیڈ ماسٹر جو برطانوی وزیر اعظم سے زیادہ تنخواہ لیتا ہے

یہ کہانی برطانیہ کے جنوب مشرقی لندن کے ایک پرائمری سکول کے ہیڈماسٹر مارک المز کی ہے۔ مارک المز نے ٹڈمل پرائمری سکول کا چارج 2001 ء میں سنبھالا، اس وقت سکول کا شمار ناکام ترین سکولوں میں ہوتا تھا لیکن چارج سنبھالنے کے بعد سکول میں بہتری پیدا ہوتی گئی اور بہت جلد یہ لندن کے بہترین سکولوں میں شمار ہونے لگا۔ مارک المز وہی استاد ہے جس کی تنخواہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے زیادہ ہے

Read more

موئن جو دڑو کے کنگ پریسٹ کی تذلیل پر توہین مذہب کا مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ سندھ میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف موہن جو دڑو کے ‘کنگ پریسٹ’ کی توہین کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر کنگ پریسٹ کے مجسمے کو لعنت دینے کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔

Read more

پاکستانی سکھوں کی شادی کیوں رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی؟

سردار کہن سنگھ جی کی نوکری سکھ ہونے کی وجہ سے جنم استھان گوردوارہ ننکانہ صاحب میں بطور گروجی ہو گئی۔ یہ گوردوارہ متروکہ وقف املاک پاکستان جسے عرف عام میں ہندو اوقاف بھی کہا جاتا ہے کہ زیرانتظام ایک سرکاری نوکری تھی اور تمام تر سرکاری پروٹوکول جو اس نوکری کے ساتھ وابستہ تھے، آپ کو دیے گئے جس میں رہائش الیکٹرک سٹی یوٹیلٹی وغیرہ سب شامل تھے اور سب سے بڑی بات کہ یہ نوکری تاحیات تھی یعنی

Read more

پاکستان میں بنگالی برادری: جمناسٹکس کی ماہر کرن کی راہ میں شناختی دستاویزات کی رکاوٹ حائل

کرن اور اُن کی ٹیم نے حال ہی میں روس کی جانب سے منعقد ہوئے ایک آن لائن جمناسٹک مقابلے میں پہلی پوزیشن لی ہے پر اگر یہی مقابلہ میدان میں ہوا ہوتا تو وہ یہاں نہ جا پاتیں۔

Read more

نادرا کے قومی شناختی چیتھڑے سے زیادہ ہماری اوقات نہیں

یادش بخیر! آج یک شنبہ کو معاصر اخبارات کے ڈھیر کا جائزہ لیا تو نگاہ ”پاکستان“ اور ”اوصاف“ کے اولین صفحات پر جا ٹھہری۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مالیاتی اداروں کی دل داری کے حوالے سے شائع ہونے والی شہ سرخیوں نے ہمیں خامہ فرسائی پر مجبور کر دیا۔

مملکت خداداد ماشاء اللہ اسلامی اور الحمدللہ جمہوری پاکستان کی موجودہ ”مدنی“ حکومت جس طرح ہمارے ”مربی“ آئی ایم ایف کے سامنے لیٹتی چلی جا رہی ہے ، اس پر اسے مبارک باد نہ دینا کم ظرفی ہو گی۔

Read more

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات ماضی کی طرز پر کرانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے صدارتی ریفرنس پر رائے کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ماضی کی طرح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی وجہ وقت کی کمی بتائی جاتی ہے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی تین مارچ کو پولنگ میں حصہ لیں گے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق اعلیٰ عدالت نے پیر کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے میں کہا تھا کہ سینیٹ انتخآبات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے اور بیلٹ پیپر کا خفیہ رکھنا حتمی نہیں ہے۔

Read more

ناتواں جمہوریت اور الزام کی سیاست

الیکشن کمیشن پاکستان کے الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں کا مرحلہ مکمل کر کے حتمی لسٹ جاری کر دی ہے۔ جب کہ دوسری جانب سینیٹ ووٹنگ کا طریق کار ابھی تک واضح نہیں ہوا، عدالت عظمیٰ میں صدارتی ریفرنس زیر سماعت ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ، ایوان بالا کے انتخابات میں ووٹنگ کے طریق کار کے حوالے سے کیا آئینی رائے دیتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ایک فیصلے کی وجہ سے پاکستان

Read more

پاکستانی لڑکیوں میں شادی کے بعد اپنے شوہر کا نام نہ اپنانے کا رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

’میں نے اپنی ساری زندگی ضحیٰ زبیری کے نام سے گزاری ہے۔ اور اب میں ایک دم سے اپنا نام تبدیل کر لوں یہ سوچ کر مجھے بہت عجیب لگا۔ اگر میں اپنا نام تبدیل کر لیتی تو شاید مجھے اپنا وجود فنا ہوتا محسوس ہوتا۔‘

Read more

زاہد محمود: ڈیبیو پر ہی تین وکٹیں حاصل کرنے والے لیگ سپنر کون ہیں اور ان کا قومی ٹیم کی نمائندگی کا سفر کیسا رہا؟

دائیں ہاتھ سے لیگ اسپن گوگلی کرنے والے زاہد محمود کی 20 رکنی اسکواڈ میں شمولیت پر ان کے شہر والے اتنے زیادہ خوش تھے اب تو یہ خوشی اس لیے دوہری ہو گئی ہو گی کہ زاہد محمود جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی حتمی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

Read more

کورونا ویکسین: سائنو فارم ویکسین کن افراد کے لیے موزوں نہیں ہے؟

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے اس ویکسین سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا ہے کہ یہ صرف 18 سے 60 برس کے افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے اور اسے فی الحال اس مرحلے پر صرف ان افراد کو لگانے کے لیے لائسنس فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Read more

کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگے گی

لاہور — کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی جسے اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویکسین لگانے کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔

Read more

کورونا وائرس: چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی مگر یہ ویکسین پہلے ملے گی کس کو؟

چین کی سرکاری دوا ساز کپمنی کی تیارکردہ ویکسین ’سائنو فارم‘ کی پانچ لاکھ خوراکیں چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں ویکسین کو محفوظ رکھنے اور ترسیل کے لیے جامع حکمت عملی اور اقدامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کی ویکسین کیسے لگوائی جاسکتی ہے اور رجسٹریشن کا طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے جلد چین سے درآمد شدہ ویکسین سائنو فارم لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جانیے یہ ویکسین پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی اور آپ یہ ویکسین کیسے لگوا سکتے ہیں۔

Read more

انکل وہاں اندھیرا ہے

بخدا یہ حسن اتفاق ہے کہ 16 اکتوبر 1951 کو سید اکبر راولپنڈی کے کمپنی باغ میں سٹیج کے سامنے عین ان کرسیوں پر جا بیٹھا جو پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کے لیے مختص تھیں۔

جب اس نے لیاقت علی خان کو دو گولیاں مار دیں تو ایک جذباتی سب انسپکٹر محمد شاہ نے سید اکبر کو گولیاں مار دیں۔ جو ہوا سامنے سامنے ہوا۔ اب اس کے پیچھے کوئی سازش ڈھونڈنا اور ڈانڈے ملانا دراصل بات کا بتنگڑ بنانا ہے۔

Read more

طالبان کے سابق امیر ملا اختر کے فرنٹ مین پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ

پاکستان میں حکام نے افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے فرنٹ مین قرار دیے جانے والے افغان باشندے عمار یاسر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

عمار یاسر ولد محمد یاسر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ افغان طالبان کے مرکزی رہنما ملا اختر منصور کا فرنٹ مین تھا۔ پاکستان میں رہ کر اس نے ملا اختر منصور کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا۔

Read more

پاکستان میں اگر والدین زندہ نہ ہوں تو بچے کا شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟

کراچی کی رہائشی شازیہ اپنی بھانجی کا ب فارم بنوانا چاہتی ہیں جن کے والدین کی وفات ہو چکی ہے مگر نادرا کی پالیسی اور قانون سے ناواقفیت کے باعث ان کے لیے یہ مرحلہ طویل ہو چکا ہے۔

Read more

سندھ کو مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کیوں؟

ملک کے سب سے گنجان آباد شہر کراچی میں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی سمیت درجنوں مسائل کا سامنا ہے جن کا حل آبادی کے مطابق وسائل کی فراہمی ہے۔ کراچی — وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حالیہ عرصے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں تین سال قبل ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو منظور کئے جانے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ وزیر

Read more

انسداد عصمت دری کا قانون

میں نے اپنے 18 ستمبر کے کالم ’نظام کی اصلاح کریں‘ میں کہا تھا کہ صرف سزاﺅں میں سختی مجرموں کو جنسی جرائم سے نہیں روک سکتی۔ اس سلسلے میں ہمیں مجرموں کو پکڑنے، ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے اور انہیں سزا دینے کے عمل کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہمارے نظام عدل میں بہت پیچیدہ سقم پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات عدم رپورٹنگ کی بنا پرمجرم کی یا تو گرفتاری عمل میں نہیں لائی

Read more

اپن کا کرانچی (1)

اقبال دیوان کے قلم سے کراچی کا ایک دل چسپ احوال قسط وار پیش خدمت ہے جسے مصنف "نیم ذاتی اور نیم سرکاری یادیں” قرار دیتے ہیں۔ یہ نہ تو تحقیقی مقالہ ہے نہ کوئی سرکاری گزٹ۔ دیکھی، پڑھی اور سنی گئی باتوں پر لکھا ایک مضمون ہے۔ طویل اور معلوماتی- کراچی شہر کو سمجھنے اور اس پر مزید تحقیق کرنے میں اس سے یقیناً مدد ملے گی۔ ہمارے دیوان صاحب کراچی کے باسی ہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ، مجسٹریسی، ڈسٹرکٹ انتظامیہ،

Read more

شیخ رشید کا اصل چیلنج

اِس وقت وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم عمران خان سمیت پوری کابینہ پر یہ منفرد فوقیت حاصل ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کام کرنے کا اتنا وسیع تجربہ رکھتے ہیں کہ اُن کے مقابلے کا پوری کابینہ میں کوئی دوسرا نہیں۔ وہ عام طور پر کوئی قدم اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت کے بغیر نہیں اُٹھاتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں کبھی برے دن نہیں دیکھتے۔ طاقتور حلقوں کے ساتھ وہ اپنے تعلقات کے

Read more

جنہیں کوئی ملک اپنانے کے لیے راضی نہیں، وہ پناہ گزین کہاں جائیں؟

کراچی — کراچی کے علاقے لانڈھی کی برمی کالونی کی رہائشی 52 سالہ شہناز بیگم ادھیڑ عمری کے باوجود ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ شہناز بیگم کے شوہر بیمار ہیں اور ان کے علاج معالجے اور گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے وہ روزگار چاہتی ہیں۔ لیکن شناختی کارڈ نہ ہونے کے سبب وہ جہاں بھی جاتی ہیں، انہیں انکار کر دیا جاتا ہے۔

یہ سلسلہ پچھلے 7 سال سے جاری ہے۔ سالوں کی بھاگ دوڑ اور کئی جگہ تعلقات استعمال کرنے کے باوجود بھی ان کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی اور معاملہ جوں کا توں ہے۔ جب کہ رواں سال تو کرونا کی وجہ سے ان کے کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

Read more

پاکستان: جنسی زیادتی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ‘اینٹی ریپ آرڈیننس’ منظور

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ آرڈیننس میں جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کے لیے اس کی رضا مندی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ انسدادِ ریپ آرڈیننس سے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات نہ صرف جلد نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل اور کیسز جلد نمٹانے کے لیے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ یہ خصوصی عدالتیں چار ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔

Read more

ریپ کا صدارتی آرڈیننس منظور: کیمیکل کیسٹریشن کی سزا پر عمل کیسے ہو گا؟

صدر پاکستان عارف علوی نے ریپ کے خلاف قوانین سے متعلق ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق کیمیکل کیسٹریشن کیسے ہو سکے گی، یہ عمل ہوتا کیا ہے اور ریپ کے مقدمات میں مجرموں کو یہ سزا دی کیسے جا سکے گی اور اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے بی بی سی نے میڈیکل کے شعبے کے ماہرین سے تفصیل سے بات کی ہے۔

Read more

Social media take up me you!

چند دن قبل میرے بڑے برادر فرخ کامرانی صاحب نے یک بڑی دلچسپ بات فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہمارے سماج کو تین بخاروں کا شکار ہوتا دیکھا۔ ان میں سے ہر بخار ایک سرسامی کیفیت لئے ہوئے تھا اور ان میں سے اول دو بخار کم و بیش ایک ایک دہائی جاری رہے۔ اس نوع کا پہلا (اور سب سے شدید) بخار تھا ’کمپیوٹر‘ ۔ اسی کی دہائی کے بالکل اواخر میں یہ لفظ

Read more

سابق طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیداد کی نیلامی

امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے سابق سربراہ مُلا اختر منصور کی پاکستان میں ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی عدالت کی زیرِ نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

ہفتے کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مُلا اختر منصور کی چھ جائیدادوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس میں سے ایک جائیداد فروخت کی جا چکی ہے۔

Read more

جبری تبدیلی مذہب سے تحفظ پر نیشنل کانفرنس کا انعقاد

لاہور: انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ادارہ برائے سماجی انصاف (سی ایس جے ) اور پیپلز کمیشن برائے اقلیتی حقوق (پی سی ایم آر) کے زیراہتمام جبری تبدیلی مذہب اور اقلیتوں کے تحفظ پر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں انسانی حقوق کے سینئر کارکنان اور سینکڑوں شرکاء نے آن لائن شرکت کی۔ کانفرنس کی قرارداد کو وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی شکل میں پیش کیا گیا جس میں اقلیتوں کو جبراً مذہب کی تبدیلی سے تحفظ کے لئے سات نکات کی سفارشات پیش کی گئی۔

افتتاحی کلمات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ایس جے، پیٹر جیکب نے کہا کہ جبراً مذہب کی تبدیلی کے رجحان سے مذہبی آزادی کے ساتھ پاکستان کے مذہبی تنوع کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ ادارہ برائے سماجی انصاف اور پیپلز کمیشن برائے اقلیتی حقوق (پی سی ایم آر) کی تجزئیاتی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بنیادی طور پر ہندو اور مسیحی نابالغ لڑکیوں کے جبری تبدیلی مذہب کے 162 واقعات شامل ہیں جن میں بتایا گیا ہے کے اقلیتی خواتین کو مختلف صنفی جرائم کا سامنا ہے۔

Read more

شناخت پراجیکٹ: کراچی میں ’لاوارث لاشوں‘ کو اُن کے اپنوں تک کیسے پہنچایا جا رہا ہے؟

شناخت پراجیکٹ کے تحت کراچی کی سڑکوں سے ملنے والی ’لاوارث لاشوں‘ کو ان کے ورثا تک پہنچایا جاتا ہے۔ اب تک تقریباً تین ہزار لاشوں کی شاخت ممکن ہوئی ہے، لیکن اس عمل میں ناکامی کا تناسب ’30 سے 35 فیصد‘ ہے۔

Read more

پنجاب میں جبراً مذہب تبدیلی کے کیسز سندھ سے زیادہ ہیں: رپورٹ

ایک حالیہ تجزیے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سات سال کے دوران مبینہ طور پر مذہب کی جبراً تبدیلی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہوئے جب کہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ تجزیہ پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوری ارتقا اور پسماندہ گروہوں کے لیے سماجی انصاف سے متعلق تحقیق اور وکالت سے منسلک ادارے ‘سینٹر فار سوشل جسٹس’ کی جانب سے کیا گیا۔

تجزیے کے مطابق اس سے قبل جمع کیے گئے اعداد و شمار میں سندھ پہلے نمبر پر تھا۔ تاہم اب پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جس پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کیوں کہ سندھ میں ہندو برادری کے زیادہ لوگ مقیم ہیں۔

Read more

ریپ کا شکار 15 سالہ لڑکی سے ملزم کی عدالت میں شادی کیسے ممکن ہوئی؟

وہ کونسی قانونی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ایک کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والا ملزم اسی لڑکی سے شادی کر کے قانون کے شکنجے سے بچ نکلا؟

Read more

ریپ کا شکار 15 سالہ لڑکی سے ملزم کی عدالت میں شادی کیسے ممکن ہوئی؟

وہ کونسی قانونی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ایک کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والا ملزم اسی لڑکی سے شادی کر کے قانون کے شکنجے سے بچ نکلا؟

Read more

ممبئی حملے، 26/11: کیس کے پراسیکیوٹر کا قتل، نامکمل ٹرائل کے بارہ سال اور 19 ملزمان تاحال مفرور

سنہ 2008 میں ہونے والی ممبئی حملوں میں نو حملہ آوروں سمیت 174 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے مابین تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔ 60 گھنٹوں تک جاری رہنے والے ان حملوں میں لگژری ہوٹلوں سمیت ممبئی کے مرکزی ریلوے سٹیشن، ہسپتال اور یہودی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Read more

پاکستان میں ریپ کے مجرموں کو ‘نامرد’ کرنے کا قانون کتنا مؤثر ہو گا؟

پاکستان میں وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرموں کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دی ہے جس کے تحت ریپ کے مجرموں کو دواؤں کے ذریعے نامرد کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے مجرموں کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کے اس عمل ‘کیمیکل کیسٹریشن’ مخصوص مدت یا زندگی بھر کے لیے ہو سکے گی۔

دنیا کے تین ممالک میں مجرموں کو نامرد کرنے کے قوانین موجود ہیں۔

قانونی اور آئینی ماہرین کی نظر میں قوانین سے پہلے پولیس اور عدالتی نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔

Read more

اقلیتوں کے تحفظ کے بل کی منظوری؟

کشمور میں 4 سالہ بچی اور اس کی ماں کے ساتھ اجتماعی جنسی تشدد کا واقعہ کوئی سرسری خبر نہیں تھی۔ جہاں میرے صحافی اور وکلا دوستوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی وہاں قومی ہیرو سندھ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کو بے ساختہ سلیوٹ بھی پیش کیا جس نے اپنی جوان بیٹی کی مدد سے جنسی تشدد کرنے والے وحشی اور درندہ صفت ایک مجرم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا پولیس

Read more

بیٹیوں کو عزت دو

پشاور سے کراچی تک اقلیتیں اپنی مغوی بیٹیوں کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔ لیکن ریاست کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ہر طرف ایک ہی آواز سنائی دے رہی ہے کہ آرزو کو آزاد کرو۔ ہما کو رہا کرو۔ شیزا کو رہا کرو۔ فرح شاہین کو رہا کرو۔ اور ہزاروں کمسن بچیوں کا یہ سلسلہ پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ثواب کے نام پر چھوٹی اور کمسن بچیوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور پھر ان

Read more

مذہبی بنیاد پرستی کا فروغ

13 سالہ آرزو جبراً تبدیلی مذہب کیس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کے نتیجے میں حکومت سندھ اور وفاقی وزیر محترمہ شیرین مزاری کا خصوصی دلچسپی لیناخوش آئند ہے۔ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ کے سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے 2 نومبر کی تاریخ مقرر ہوئی اور آئی جی پولیس نے سندھ پولیس کو آرزو راجہ کو بازیاب کرنے کا حکم دیا۔ اور اگلی تاریخ 5 نومبرمقرر کردی گئی۔ تاکہ آرزو راجہ کی عمرکا تعین، جبراً تبدیلی مذہب و

Read more

نو مسلم آرزو کی شادی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا فیصہ

سندھ ہائی کورٹ نے شادی کی عمر سے متعلق قانون ’چائلڈ میریج ایکٹ‘ میں شادی کی مقررہ عمر کو پہنچنے سے پہلے ایک مسیجی لڑکی کے ایک مسلمان لڑکے سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

Read more

مذہب کی مبینہ جبری تبدیلی پر سندھ ہائی کورٹ کا حکم: مسیحی لڑکی نو عمر قرار، مقدمے میں نو عمری کے قانون کی دفعات شامل

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتے مسیحی لڑکی کی عمر کے تعین کے لیے تشکیل کیے گئے میڈیکل بورڈ نے لڑکی کو نو عمر قرار دے دیا ہے جبکہ پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف نو عمری کے قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس: اختلافی نوٹس میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ نے کیا نکات اٹھائے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں صدارتی ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے جبکہ جسٹس مقبول باقر کے مطابق مرکزی دھارے کی کچھ سیاسی جماعتیں اور خفیہ ادارے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو راستے سے ہٹانا چاہتے تھے۔

Read more

سندھ ہائی کورٹ کا مبینہ نوعمر مسیحی لڑکی کو تین دن میں بازیاب کروا کر شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ لڑکی دارالامان بھیجا جائے اور ججز نے اپنے پہلے حکم سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا تھا پولیس کو تحقیقات سے نہیں روکا تھا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا بھی حکم دیا۔

Read more

مذہب کی مبینہ جبری تبدیلی: مسیحی لڑکی کے والدین کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

پاکستان کی ہندو اور مسیحی اقلیتی برادریاں اپنی لڑکیوں کے مذہب کی جبری تبدیلی کی شکایت ایک طویل عرصے سے کرتی آ رہی ہیں مگر اب تک اس کی روک تھام کے لیے طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

Read more

مذہب کی مبینہ جبری تبدیلی:’بیٹی خوبصورت تھی، معلوم نہیں کہ وہ کب سے آنکھ لگا کر بیٹھا تھا‘

پاکستان کی ہندو اور مسیحی اقلیتی برادریاں اپنی لڑکیوں کے مذہب کی جبری تبدیلی کی شکایت ایک طویل عرصے سے کرتی آ رہی ہیں مگر اب تک اس کی روک تھام کے لیے طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

Read more

مطیع اللہ جان اغوا کیس: ’نہ نادرا نے مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیا نہ این ایچ اے نے، صحافی کو اغوا کرنے والوں کی شناخت ممکن نہیں‘

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جی آئی ٹی رپورٹ کے مطابق موجودہ فوٹیج ’غیر معیاری‘ ہے جس میں گاڑیوں کے نمبرز بھی معلوم نہیں ہو سکے۔

Read more

حافظ حمد اللہ کی شہریت کی منسوخی: ’معاملے کو ہمیشہ کے لیے طے کریں گے‘

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے منگل کو دوران سماعت ریمارکس دیے کہ سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ کس بنیاد پر بلاک کیا گیا؟ نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

Read more

حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا معاملہ: ’جس کے بیٹے نے ملک کے وفاع کا حلف اٹھایا اس کے پاکستانی ہونے پر کیسے سوال اٹھایا جا سکتا ہے‘

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے حزبِ مخالف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرنے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’کیا حافظ حمد اللہ کا بیٹا ابھی ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ نہیں ہوا، اس صورتحال میں کیا اُن کی شہریت پر شک کیا جا سکتا ہے؟‘

Read more

آرمی چیف سے ملاقات نون لیگ کی پالیسی کے خلاف ہے: مریم نواز

ستمبر کا آخری ہفتہ رخصت ہونے کو ہے اکتوبر کی آمد آمد ہے۔ جو لوگ اسلام آباد رہتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اکتوبر میں اسلام آباد کا موسم انگڑائی لیتا ہے اور سرما کی آمد کی نوید دیتا ہے مگر لگتا ہے جس طرح پاکستانی سیاست میں گرمی عروج پر ہے موسم نے بھی اس سے اثر لے لیا ہے۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت ہونا تھی۔ سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت کا کیس، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا ایون فیلڈ ریفرنس اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہونا تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی۔

Read more

موٹروے ریپ کیس، ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، ملزم بیوی سمیت کھیتوں میں فرار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موٹروے پر زیادتی کیس کے بعد یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ 72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجاب انعام غنی کیساتھ نیوز کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون سے رابطہ ہوا ہے اور انصاف کا یقین دلایا اور پولیس اہلکار بھی رابطے ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Read more

موٹروے ریپ کیس کی ابتدائی رپورٹ

ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیق میں خاتون کی بیان کردہ ایف آئی آر کو درست پایا گیا ہے اور پولیس نے سرگرمی سے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کل یہ اندوہناک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا۔

Read more

وفاقی محتسب: ایک معتبر بارگاہ انصاف

ہمارے ہاں عمومی طور پر عوام الناس سرکاری محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے شکوہ کناں رہتے ہیں۔ روزمرہ زندگی میں انہیں جن اداروں سے پالا پڑتا ہے، ان میں سے بہت سوں کی کارگزاری کے ضمن میں انہیں شکایات رہتی ہیں۔ کہیں بجلی گیس کے اضافی بل۔ کہیں ناقص اور غیر معیاری تعلیم کے مسائل۔ کہیں میرٹ کی خلاف ورزی کا رونا۔ کہیں سرکاری افسران کے رویے کا گلہ۔ کہیں اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوحہ۔ کوئی نہ کوئی مسئلہ انہیں گھیرے رہتا ہے۔

اگر متعلقہ محکمے کی طرف سے شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو عام طور پر عوام کسی بارگاہ انصاف کا رخ کرنے کے بجائے، ادارے اور اس کے ملازمین کو برا بھلا کہہ کر یا اپنی قسمت کو کوس کر خاموش بیٹھ رہتے ہیں۔ ایسی باتیں بھی اکثر و بیشتر سننے کو ملتی ہیں کہ اس نظام کی اصلاح ممکن نہیں۔ بے بس عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سفارش اور رشوت کے بغیر عوام کی شنوائی نہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ہاں قائم عوامی ادارے شہریوں کی خدمت اور سہولت کے لئے زیادہ تحرک اور گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔

Read more

وفاقی محتسب میں چاند چہرہ ستارہ آنکھیں

ساری دنیا کے فکشن میں ایسے کئی کردار ملتے ہیں جو لوگوں تک انصاف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انصاف پہنچانے کی بابت یہ کردار فکشن میں ہیرو ہوتے ہیں۔ اگر فکشن کی بجائے حقیقی دنیا میں ایسے ہیرو کی صورت دیکھنی ہوتو وفاقی محتسب کے ہیڈآفس اسلام آباد جانا پڑے گا جہاں پر آپ کی ملاقات موجودہ وفاقی محتسب اعلیٰ سید طاہر شہباز سے ہوگی۔ پاکستان میں سینکڑوں چھوٹے بڑے سرکاری محکمے ہیں جن میں لاکھوں چھوٹے بڑے سرکاری

Read more

بی آر ٹی پشاور کا سفر

اپنے مقررہ میعاد سے کافی تاخیر اور موعودہ خرچ سے خاصی زیادہ رقم خرچ کرنے اور طویل انتظار کے بعد بالآخر بی آر ٹی کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس بات کا اقرار کیا کہ بی آر ٹی نہ بنانے کی میری بات غلط تھی اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک کا اس کو بنانے پر اصرار درست تھا۔ کہا جا رہا ہے سیاسی فائدے اور مزید تاخیر کی بدنامی سے بچنے کے لیے منصوبے کی تکمیل سے پہلے ہی اس پر سروس شروع کردی گئی ہے، اس کے ڈیزائن میں بنیادی خامیاں ہیں، یہ جلد خراب ہو جائے گی اور یہ خزانے پر بوجھ بن جائے گی۔

Read more

فیس بُک پر ممبر اسمبلی علی وزیر کی رہائی اور ’چمکتے لانگ بوٹ‘ نامی نظم شیئر کرنے پر نادرا افسر ملازمت سے برطرف

تقریباً ایک سال قبل 27 مئی کو جب شہریوں کے کوائف کے قومی ادارے نادرا کے ایک افسر رضا خان سواتی نے آزاد رکن قومی اسملبی علی وزیر اور ان کے دیگر ساتھیوں کی رہائی سے متعلق اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تو شاید اُس وقت انھیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اس کی انھیں کتنی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Read more

پی ایف یو جے نے مطیع اللہ جان کے اغوا پر تحقیقاتی اور مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) جو ملک کی تمام صحافی یونینوں کی بالائی تنظیم ہے، نے مطیع اللہ جان کے اسلام آباد کے ایک ہائی سیکیورٹی زون سے اغوا کے واقعے پر ایک چھے رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو اس معاملے پر تحقیقات اور پولیس کی تفتیش کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔

یونین نے مطیع اللہ جان کے توہین عدالت کے کیس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کی تفہیم کی حد تک ایک فریق بننے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Read more

جا چھوڑ دے میری وادی

پچھلے سال ہندوستا ن نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ذریعے مقبوضہ کشمیمر کو باقاعدہ ہندوستان میں شامل کرنے کے دیرینہ خواب کی تکمیل کے لیے انتہائی جارحانہ قدم آٹھایا۔ بعد ازاں، طویل لاک ڈاؤن اور جبر کی جو نئی داستانیں رقم ہوئیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ پانچ اگست کو اس جارحیت اور بربریت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ اقوام متحدہ اور باقی دنیا کا اس معاملہ میں کردار خلاف توقع نہیں تھا۔ لہٰذا ایک سال مکمل

Read more

مطیع اللہ جان: اغوا سے بازیابی تک کی کہانی مطیع اللہ کی زبانی

منگل کو اسلام آباد سے اغوا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان نے اس واقعے سے متعلق جمعرات کو اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر کے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق مختلف دعوے کیے ہیں۔

Read more

عبدالستار ایدھی اور کراچی کے ایک ’لاوارث بچے‘ کی کہانی جو اب خود چار بچیوں کا باپ ہے

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی آج چوتھی برسی منائی جا رہی ہے۔ ایدھی سینٹر کراچی میں پل کر جوان ہونے والے بدر نامی نوجوان آج خود چار بچوں کے باپ ہیں مگر ایدھی صاحب کی یاد آج بھی ان کے دل میں سمائی ہے۔

Read more

ڈیجیٹل پاکستان اور ڈیٹا پروٹیکشن

دسمبر 2019 کے آغاز میں وزیر اعظم پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان نامی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ قابل تحسین اقدام تھا لیکن ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے عمل میں کہیں پاکستانی شہریوں کی حقوق تلفی میں اضافے کا باعث تو نہیں بنے گا؟ پاکستان کا ڈیجیٹل سفر گزشتہ دو دہائیوں سے شروع ہے جس کے تحت نادرا، پنجاب میں زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنا، کسٹمز کے محکمے میں جدید ڈیجیٹل طریقے کو شامل کرنا سے لے کر پاکستان سٹیزنز پورٹل جیسے کام شامل ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا میں آئے روز انقلابات واقع ہو رہے ہیں اور آئندہ کسی بھی ملک کی ترقی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں آگے بڑھے بغیر ممکن نہیں۔ لہذا وزیر اعظم کا ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ اس ملک کو جدید دنیا میں آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Read more

ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی: بن ٹھن کے کہاں چلے!

 ”بھئی یہ بندش کون سے راگ میں ہے؟ “  ”کون سی بندش، ڈاکٹر صاحب؟ “  ”بن ٹھن کے کہاں چلے! ملکہ موسیقی روشن آرا بیگم نے گائی ہے۔ مدت ہوئی سنی تھی۔ اب یاد نہیں آرہا۔ آپ آئے تو خیال آیا کہ پوچھ لوں۔ آپ نے تو ضرور سنی ہوگی! “  ”نہیں سر، اتفاق سے میں نے یہ بندش نہیں سنی! آپ نے توجہ دلائی ہے تو کھوجتا ہوں۔ لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ موسیقی سے اس قدر

Read more

وزیراعظم صاحب! معذور افراد کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہے

کرونا وائرس کی وبا کے باعث زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں مگر معذور افراد کو دیگر طبقات کی نسبت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص کر ایسے معذور افراد جن پر خاندان کی ذمہ داریاں ہیں اور وہ گھر کے کفیل ہیں اورسفید پوشی کے باعث اپنی بھوک اور ضرورتوں کا ڈھول بجانے سے بھی قاصر ہیں۔ معذور افراد میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خاندان میں ایک سے زیادہ افراد باہم

Read more

نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو پروفیسر فتح محمد ملک

خوش قسمتی ہے کہ ہمارے درمیان علامہ محمد اقبال کے شدائی موجود ہیں۔ یہ ہماری فکری اور نظریاتی رہنمائی کر رہے ہیں۔ نئی نسل کو اقبال فراموشی سے بھی روشناس کر رہے ہیں۔ اور اقبال اور اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی بھی کر رہے ہیں۔ یہ ایک روشن خیال عالم ہیں تو دوسری طرف مذہب اور اعتدال پسند پروفیسر بھی اور طبیعت ایسی کہ آپ ان کے ساتھ گھنٹوں باتیں کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ تعلیم، ادب، اسلام، پاکستان،

Read more

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے پیسے لینے کا کیس

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کے مبینہ مالی بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو مشکلات کا سامنا۔

سرکاری افسران اور ان کی بیگمات سمیت 453 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 500 کے قریب سرکاری افسران کے کیسوں کا فیصلہ تاحال نہ کیا جا سکا۔ تحقیقات کے دوران اب تک 16 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ملزمان سے برآمد بھی کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ ایف آئی آر سندھ جبکہ دوسرے نمبر پہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے خلاف درج ہوئی ہیں، فہرست میں تیسرے نمبر پہ خیبر پختونخوا جبکہ چوتھے نمبر پہ پنجاب کے سرکاری ملازمین ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Read more

کرونا، پاکستان اور ہمارا اصل مسئلہ

سازشی تھیوریز کی تمام کہانیوں کے بعد اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہمارا اصل مسئلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں کچھ اہم نکات درج ذیل ہیں۔ 1) مستقبل میں پاکستان کی تباہی کرونا سے نہیں بلکہ جہالت سے ہو گی۔ 2) کرونا سے تو شاید ہم بچ جائیں مگر جہالت سے ہماری بربادی لازم ہے۔ 3ٓ) کرونا کو برا کہنے سے پہلے ہمیں سوچنا چاہیے کہ اس نے ہمیں سکھایا کہ قوم کو صحت کے شعبہ میں کن کن

Read more

معاشرے میں رضاکار / رضاکاریت کی افادیت

تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھے جائیں تو عالم انسانیت کے آغاز سے لے کر آج تک معاشرے میں رضاکار یا رضاکاریت کا عنصر ہمیں اسی آب و تاب سے نظر آئے گا جیسا ہمیں آج معاشرے میں نظر آتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ معاشرے میں رضاکار اور رضاکاریت نے وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنی ہیئت، فطرت، حیثیت، حتیٰ کے نام تک بدلا ہے لیکن مقصد ہمیشہ سے بلاغرض اور بلامعاوضہ انسانیت کی خدمت ہی رہی ہے۔ باقاعدہ

Read more

مردے وہاں نوکریاں یہاں

بلوچستان کے حقوق پر ڈاکا مارنا کوئی نئی بات نہیں۔ زیر زمین معدنیات اور وسائل پر قبضے بارے سوشل میڈیا کی آمد کے بعد کافی لکھا اور دکھایا جا رہا ہے۔ اب لوگوں کو اندھا تصور کر کے سب ہرا دکھانا صاحب اقتدار طبقے کے لیے نا ممکن ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب پاکستان کے دیگر لوگ بھی بلوچستان کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان پر بولنے لگے ہیں۔

Read more

خوش قسمت لاوارث اور بدقسمت لاوارث بچے

سرکاری آنکڑوں کے مطابق اس وقت پاکستان میں نابالغ یتیم بچوں کی تعداد بیالیس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ مگر ان میں سے کتنے اپنے دیگر رشتے داروں کے زیرکفالت ہیں، کتنوں کی دیکھ بھال کی ذمے داری ریاستی و غیر ریاستی فلاحی اداروں اٹھا رہے ہیں اورکتنے اپنی زندگی کو خود لڑھکانے پر مجبور ہیں۔ اس بابت جتنے منہ اتنی باتیں۔

جو بچے اپنا بوجھ خود اٹھا رہے ہیں ان میں بارہ سے پندرہ لاکھ کے درمیان پاکستانی بچے اسٹریٹ چلڈرن یعنی بڑے اور درمیانے پاکستانی شہروں کی سڑکوں اور گلیوں میں رہنے سہنے پر مجبور ہیں۔

Read more

بندیا رانا: ایک ذہین، باشعور اور بہادر خواجہ سرا جس نے ہار نہیں مانی

بندیا رانا نا صرف کراچی بلکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بسنے والے خواجہ سراؤں کے حقوق بحالی کے لیے ایک ایسا کردار ہیں جنہوں نے کٹھن سے کٹھن حالات میں اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ انھوں نے 2013 ء کے انتخابات میں کراچی سے حصہ لیا، مخالفین ان کے کاغذات نام زدگی منظور ہونے کے بعد اس قدر خوف زدہ ہو گئے کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ ان کی انتخابی مہم میں ہر طرح کی

Read more

عارضی دل کا عارضہ نہ ہوا

وضاحت لازم :زیر مطالعہ کہانی انسٹاگرام پر #HumansofNY کے ہیش ٹیگ تلے شائع ہوئی اور اسے ہمارے سمیت دنیابھر میں 5,33,327 پسند فرمایا۔ اس لیے اسے ہم نے حقائق اور جذبات کے بنیادی اہتمام کو وفاداری سے نبھاتے ہوئے اپنے رنگ میں لکھا۔ سیف الدین سیف نے کہا تھا سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں ٭٭٭          ٭٭٭ آئیے آپ کو ان ایام قرنطینہ میں ایک چھوٹی سی،

Read more