وزیراعظم و وفاقی وزیر داخلہ، کیا اوورسیز پاکستانی سیکورٹی رسک ہیں؟

کچھ ایسا ہوا کہ کویت میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر بزنس مین محترم غلام حیدر شیخ نے مجھے فون کیا، شیخ صاحب اہل علم و قلم دوست بھی ہیں، ان سے مختلف معاملات پر گاہے بگاہے گفت و شنید رہتی ہے، دھیمے لہجے و حالات کی کسوٹی کے گرم و سرد تجارت کے ساتھ ان کا متحمل اسلوب و بیان کا قائل رہا ہوں، لیکن پہلی مرتبہ ان کے غصے میں شکایات سے میں ہڑبڑا گیا، کیونکہ اس کی سرشت سے جتنا واقف ہوں، بوجوہ میرے لئے ان کا غیض و غصب ہونا حیران کن ہی نہیں پریشان کن بھی تھا۔ انہوں نے پر شدید تنقید کی، اب اصل مدعے پر آتا ہوں۔

شیخ غلام حیدر شیخ نے پہلا سوال مجھ سے پوچھا کہ کیا، میں پاکستانی نہیں، کیا ہم اوورسیز پاکستانی نہیں، میں نے پورے یقین کے ساتھ جواب دیا کہ اگر کوئی یقین نہیں رکھتا تو اسے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، اوورسیز پاکستانی تو پاکستانی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں پیسے بنانے کی مشین سمجھا جاتا ہے، میں نے بے یقینی سے کہا، شاید ایسا نہیں، انہوں نے چراغ پا ہو کر کہا کہ ایسا ہی ہے۔

Read more

پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں اور رابطوں میں تیزی کیوں آ رہی ہے؟

پاکستان اور امریکی حکام کے مابین حالیہ دنوں میں رابطوں اور ملاقاتوں میں تیزی آئی ہے اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے تناظر میں آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

بعض ماہرین کے مطابق، افغان امن عمل اور طالبان پر پاکستان کے نام نہاد اثرورسوخ کے پیش نظر، امریکہ اب پاکستان کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔

امریکی حکام یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد کسی بھی کارروائی کے لیے پاکستان، امریکہ کو زمینی اور فضائی رسائی دے گا۔

Read more

مدارس کے نئے بورڈز کی تشکیل کیا حکومت کی ‘کامیابی’ ہے؟

پاکستان میں دیوبندی مدارس کی سب سے بڑی تنظیم ‘وفاق المدارس العربیہ’ کی جانب سے دو مدارس کا الحاق ختم کرنے کے فیصلے کو مبصرین حکومت کی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس مارچ میں مسالک کی بنیاد پر مدارس کے متعدد نئے بورڈز متعارف کرانے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ اب بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر پانچ بورڈز تشکیل دیے گئے تھے جس میں رواں ماہ مزید دو کا اضافہ ہوا ہے۔

Read more

محبوب کی مہندی، گلشن کا کاروبار اور 3.9 فیصد شرح نمو

ہمارے مدیر محترم کو محبوب کی مہندی کے ذکر سے گھبرانے کی چنداں ضرورت نہیں۔ آج ہم لکھنو کی سیاحت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ گلشن کے کاروبار سے خائف ہونے کا اندیشہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ اس شعبے میں تو برادر بزرگ ایاز امیر نے گویا اپنا اجارہ ہی قائم نہیں کیا، چام کا سکہ بھی جاری کر دیا۔ آج معیشت کا کچھ ذکر رہے گا۔ خدائے سخن میر سے بہرصورت مفر نہیں۔ جن بلاؤں کو میر سنتے تھے

Read more

انقلاب کے دعوؤں سے عمران سنڈروم تک

قومی پیداوار کے غیر دستاویزی اور متنازعہ دعوے کے بعد حکمران تحریک انصاف نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ کسی مافیا کے سامنے نہیں جھکے گی اور کرپشن میں ملوث ہر شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران ’کسی کو بھی این آر او نہ دینے‘ کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لودھراں میں جہانگیر ترین کی خواہش

Read more

سیاست اپنا رنگ بدلتی رہتی ہے

یہ کیسی عجیب بات ہے کہ جب کوئی حکومت انتخابات کے بعد وجود میں آتی ہے تو اس کی مخالف جماعتیں شور مچانا شروع کر دیتی ہیں کہ وہ دھاندلی کر کے آئی ہے۔ لہٰذا یہ جماعتیں اسے ایک قدم بھی بڑھانے نہیں دینا چاہ رہی ہوتیں اور اس کو پریشان کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل ہو جاتی ہیں۔ ایسا اگر نہ ہوتا تو آج ہم جن گمبھیر مسائل سے دو چار ہیں وہ نہ ہوتے مگر اس

Read more

تھیٹر پلے ”دی جاب“ کا تجزیہ

نائن الیون کے بعد پاکستان میں ہونے والے سنگین حالات کے پس منظر میں معروف پلے رائٹ اکرام بسرا کا یہ ڈرامہ اس وقت امریکہ کے تھیٹرز میں پیش کیا جا رہا ہے پلے کا ٹائٹل سامنے آتے ہی جو پہلا امپریشن ذہن پہ پڑتا ہے وہ جاب/نوکری سے ہی متعلق ہے۔ وائٹ بورڈ کے گرد پھیلا اندھیرا بالکل اسی طرح ہے جیسے کسی عام شخص کے لئے ایک نوکری کی چمک کے گرد پھیلتے ہوئے مسائل کی تاریکیوں کا

Read more

مرد کو نفرت کی زبان سمجھ آتی ہے

پیاری تحریم تمہاری تحریر کے سوال بتا رہے ہیں تم اس وقت پروپیگینڈا مہم کاشکار ہو گئی ہو۔ جیسا کہ ابلاغ عامہ کے طالب علم جانتے ہیں کہ جو جنگ لفظوں اور اسلحہ سے نہ جیتی جا سکے، اس کے لئے پرو پیگنڈا بہترین ہتھیار ہوتا ہیں۔ جنگ عظیم دوم میں اس نے بہت کام کیا۔ سو دوستم ہمارے لئے اقوال بھی ہیں، مطائبات بھی مگر اس مہم کے تحت کیمو فلاج سے زیا دہ کام لیا گیا ہے۔ ورنہ

Read more

پرانا ہی پاکستان؟

نیب اس لحاظ سے بدقسمت ادارہ ہے کہ اس کی کارکردگی پر اپوزیشن ہمیشہ تنقید کرتی رہی ہے کہ یہ حکومت وقت کا آلہ کار ہے اور انتقامی کارروائیوں پر احتساب کا ملمع چڑھا کر ہر حکومت کے مفادات کی آبیاری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تاجر اور صنعت کار بھی نیب سے شاکی رہتے ہیں، اب اس طویل فہرست میں خود وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہو گئے ہیں ”اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں، بیگانے بھی ناخوش“۔ وزیراعظم

Read more

پاکستان کو امہ کا رہنما تسلم کر لیا گیا؟

آپ میں سے کتنے لوگ ہیں جنہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سی این این پر گفتگو خود سماعت فرمائی اور اس گفتگو میں تنازع فلسطین کے حوالے سے جو پاکستانی موقف پیش کیا گیا اس پر اپنی رائے قائم کی۔ میں یہ دلچسپ ٹاکرا براہ راست نہ دیکھ سکا لیکن بعد ازاں یو ٹیوب پر دیکھا۔ ایک عام پاکستانی اپنی حکومت سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر معذرت خواہانہ سفارت کاری

Read more

مسلم لیگ نون کا المیہ اور جہانگیر ترین

دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے ذرا قبل اور میاں نواز شریف کے لندن جانے کے بعد اور پھر پی ڈی ایم کے قیام کے ساتھ سیاسی و سماجی سطح پر پی ایم ایل این نے ایک مختلف سیاسی جماعت کا تاثر قائم کروایا۔ مسلم لیگ نون کی سیاسی تاریخ میں یہ ایک نیا موڑ تھا، مسلم لیگ نون کے مختلف سیاسی جماعت ہونے کے تاثر نے سیاسی ورکرز کے اندر رومانوی طرز کا تحرک پیدا کیا، شاید یہی

Read more

شرح نمو میں حیران کن اضافہ

پاکستان کو ہم بہت مان سے مملکتِ خداداد بھی پکارتے ہیں۔ اس پہلو کو نگاہ میں رکھیں تو کبھی کبھار معجزہ نماخبروں کا نمودار ہونا حیران کن نہیں ہونا چاہیے۔ حکومتی ناقدین کا ایک گروہ مگر جمعہ کی شام سے تلملایا ہوا ہے۔ اس روز نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس کمیٹی میں صوبائی حکومتوں سمیت معیشت کی نگہبان وزارتوں کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور اعدادوشمار جمع کرنے والے ادارے کی نمائندگی بھی لازمی

Read more

چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث سابق وزیر داخلہ چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے۔ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دن متعین تھا، بتایا گیا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں، معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم ہیں، حلف اٹھانے کا فیصلہ حکومت کے

Read more

سیاسی دنگل

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا موجودہ سیاسی صورتحال کو کس طرح سے دیکھا جا رہا ہے۔ ؟ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دھڑے بندیاں، پریشر گروپس کا بننا، سیاسی بلیک میلنگ، میل ملاقاتیں اور اس سے ملتی جلتی کچھ سرگرمیاں معمول کا حصہ رہی ہیں۔ اسی حوالے سے میڈیا ( الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل / سوشل ) پر تجزیے، تبصرے، مختلف قسم کی خبریں اور سازشی تھیوریاں بھی گردش کرتی رہتی ہیں۔ عوام کی ایک بڑی تعداد تو اب ان

Read more

شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے پاکستان واپسی پر استقبال اور سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

وزیر خارجہ کے دورے اور اس کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے فلسطین کا مقدمہ بہت خوبی سے لڑا اور جبکہ میاں جی نامی صارف کا کہنا تھا کہ (یہ استقبال) اس بات کا ثبوت ہے کہ جو کوئی ہمارے لیے لڑے گا ہم اس کا اس طرح استقبال کریں گے۔

Read more

پاسپورٹ کی عبارت میں تبدیلی کا مطلب اسرائیل کے لیے سفری پابندی ہٹانا، پالیسی میں تبدیلی نہیں: بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اتوار کے روز ایک بیان میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ نئے جاری کردہ ای پاسپورٹس میں عبارت ’اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے موزوں‘ ہٹانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے اسرائیل پر سے اپنی سفری پابندیاں ہٹا دی ہیں۔

Read more

اینکرز، سینیئر تجزیہ نگار، دانشور وغیرہ وغیرہ

1980 کی دہائی پوری دنیا میں رائٹ کے عروج کا اور لیفٹ کی سیاست کے زوال کا زمانہ ہے پاکستان میں ضیاء الحق کا زمانہ ہی وہ زمانہ ہے کہ جب یہاں رائٹ کے نظریات ریاست کا بیانیہ بن کر پوری طرح سے نافذ ہوئے (ویسے تو ہم نے 1949 میں قرار داد مقاصد منظور کر کے یہ اعلان کر دیا تھا کہ پاکستان کسی بھی اعتبار روشن خیال ریاست نہیں ہے) لیکن جس شدت کے ساتھ رائٹ ضیا الحق

Read more

چینی کا بحران اور قانون سے مدد

پاکستان میں چینی کا بحران کوئی نئی بات نہیں۔ کئی دہائیوں سے بہت سے معاملات کی طرح اس شعبے میں بھی بس اتنی ترقی ہوئی ہے کہ مزید شوگر ملیں برباد ہو گئیں۔ اس صنعت سے پاکستان کی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ جب بھی چینی کا بحران سر اٹھاتا ہے تو جو پہلی آواز کانوں میں پڑتی وہ ہے چینی چور۔ پچھلے دنوں ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو 1975 کے ایک اخبار کا تراشہ ہے۔

Read more

زمینی حقائق سے معاشی ترقی کا اندازہ کیجئے

قومی اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) جس میں اہم قومی ادارے اور اقتصادی ماہرین شامل ہوتے ہیں، نے قومی پیدوار میں چار فیصد کے لگ بھگ اضافہ کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ اندازہ تمام عالمی مالیاتی اداروں حتیٰ کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے تخمینہ سے بھی زیادہ ہے ۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی جی ڈی پی میں اضافہ کا اندازہ ڈیڑھ فیصد، عالمی بنک نے دو فیصد اور اسٹیٹ بنک نے تین فیصد لگایا تھا۔ حکومت کا

Read more

چوہدری نثار علی خان: پاکستانی سیاست کے ’پراسرار کردار‘ اچانک حلف اٹھانے پر کیوں راضی ہوئے؟

سیاسی مبصرین چوہدری نثار کے اس فیصلے کو تحریکِ انصاف کے اس اقدام سے منسلک کر رہے ہیں تاہم چوہدری نثار علی خان نے بذاتِ خود ایسا کوئی تاثر نہیں دیا ہے بلکہ اس کی دیگر وجوہات بیان کی ہیں۔

Read more

پھر صدر ایوب کے ساتھ ہوا کیا؟

عمران خان کے خیر خواہوں کی تعداد دن بدن گھٹتی جا رہی ہے۔ جبکہ دشمنوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اپنے دشمنوں کی صف میں عمران خان خود بھی کھڑے ہیں۔ کہنے والے یہ کہتے سنے گئے۔ اب نون لیگی کارکن بے شک اپنے گھروں میں آرام کریں۔ چین کی نیند سوئیں۔ تحریک انصاف کی حسن کارکردگی ہی نون لیگ کے لئے کافی و شافی ہے۔ جب اقرار نامے اور نکاح نامے کے

Read more

دھاندلی، پاکباز ووٹنگ مشینیں اور دست ہنر مند

سال ہا سال سے عوامی رائے کا تعین ہمارے لیے ایک نہ حل ہونے والا مسئلہ کیوں بن گیا ہے؟ انتخابات کی شفافیت پر ہمیشہ انگلیاں کیوں اٹھتی ہیں؟ نتائج کیوں نا معتبر ٹھہرتے ہیں؟ ووٹر کو کیوں یقین نہیں ہوتا کہ اس کا ووٹ واقعی اس کے پسندیدہ امیدوار کے حق میں گنا جائے گا؟ تمام تر حفاظتی تدابیر اور ناکہ بندیوں کے باوجود انتخابات کی ساکھ کیوں قائم نہیں ہو رہی؟ برسوں سے ہم ان گنجلک سوالوں کی گرہیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں ’جن کا واضح اور غیر مبہم جواب ذرا سی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا طفل مکتب بھی جانتا ہے۔ علامہ کے شعر کا پہلا مصرع قومی سطح کے اسی بے مثل ”تجاہل عارفانہ“ کی ترجمانی کرتا ہے۔

برسوں کے سفر رائیگاں کے بعد آج کل ہم ایک اور سراب کی طرف لپک رہے ہیں۔ اس کا نام ہے ”الیکٹرانک ووٹنگ مشین“ (ای وی ایم) ۔

Read more

کووڈ بی ون سِکس، ون سیون: کیا پاکستان کورونا وائرس کی انڈین قسم سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی ثبوت یا شواہد تو موجود نہیں کہ پاکستان میں کورونا کی انڈین قسم موجود ہے لیکن یہ اس وقت کی صورتحال ہے جو کچھ دن بعد بدل بھی سکتی ہے۔

Read more

حماس فلسطینی ریاست کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے!

حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل کے ساتھ 11 روزہ جنگ کو اپنی شاندار فتح قرار دیا ہے ۔ دوسری طرف اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو نے جنگ بندی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ پر تازہ ترین حملوں کو اسرائیل کی فتح قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ’حماس کو بھی اندازہ نہیں ہے کہ اسے کس قدر نقصان پہنچایا گیا ہے‘۔ غزہ اور فلسطینی علاقوں میں جنگ بندی پر خوشی کے مظاہر دیکھنے

Read more

موجودہ حکومت اور اس کے سکینڈل

تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے۔ اسے اوپر تلے کئی بحرانوں اور سکینڈلز کا سامنا رہا ہے۔ ادویات، چینی، آٹا اور پٹرولیم کے گھپلوں کے بعد آج کل راولپنڈی رنگ روڈ کا معاملہ حکومت کے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔ جسے نہ تو وہ نگل سکتی ہے۔ اور نہ ہی اگل سکتی ہے۔ کیوں کہ اس میں کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آنے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ تبدیلی سرکار کی اپنی ساکھ بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

Read more

کیا پی ایس ایل کے باقی میچز کراچی میں نہیں ہو سکتے تھے؟

کراچی — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بارے میں گزشتہ دنوں جتنے سوالات نے جنم لیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ہو گا، یا نہیں ہو گا۔ کراچی کو میزبانی ملے گی یا ابوظہبی کو، غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے یا نہیں۔ ان سب سوالات کے جواب کبھی ہاں تو کبھی ناں میں آتے تھے۔

Read more

موجودہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی تاریخ کا پراسرار واقعہ

وزیر اعظم عمران خان کو اس بات کا تو کریڈٹ دینا پڑے گا۔ کہ انہوں نے ہماری معیشت کو یرغمال بنانے والے مافیاز پر ہاتھ ڈالا انہیں بے نقاب کیا۔ اب یہ مافیاز جن میں لینڈ مافیا شوگر مافیا تیل پولٹری ادویات مافیاز دباؤ ڈال کر انہیں بلیک میل کر کے دوبارہ مراعات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں گنے کے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک بل پیش کیا گیا جس میں شوگر مل مالکان کی جانب سے کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ادائیگی کا ایک موثر شیڈول ترتیب دیا گیا۔ اگر شوگر ملز کسانوں سے گنا اٹھانے کے باوجود مقررہ مدت میعاد میں ادائیگی نہیں کرتیں تو ان پر ایف آئی آر درج کروائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح شوگر ملز کی جانب سے گنے کے کرشنگ سیزن کا بھی ایک ٹائم ٹیبل دیا گیا۔ ان سارے اقدامات کا مقصد شوگر مافیا کی جانب سے کسانوں کے معاشی استحصال کو ختم کرنا تھا۔

Read more

مڈل کلاس کو اداروں پر غصہ کیوں آتا ہے

کیا عمران خان جنگ ہار چکے ہیں؟ کیا عمران خان سے امیدیں وابستہ کرنے والی مڈل کلاس کی اداروں سے ناراضی کے دن آن پہنچے ہیں؟ سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کہ جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل جیسے اعلیٰ ترین آئینی ادارے کے بظاہر عضو معطل ہو جانے کے صحیح یا غلط تاثر نے جہاں ہماری معزز عدلیہ کی ساکھ کو شدید ضعف پہنچایا ہے، تو وہیں عین ممکن ہے کہ ایک خاص سیاسی خاندان کے مقدمات میں

Read more

پاکستان کی جی ڈی پی: معاشی ترقی کے چار فیصد تک بڑھنے کا حکومتی دعویٰ، حقیقت یا اعداد و شمار کا ہیر پھیر؟

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مجموعی ملکی پیداوار میں نمو کے اندازے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس کے 3.94 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے، جس نے ملک کے مرکزی بینک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک تک کے تخمینوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Read more

کیا عمران خان گرداب میں پھنس گئے ہیں؟

بظاہر لگتا ہے کہ وزیر عظم عمران خان اپنا قریباً تین سال کا اقتدار مکمل کرنے کے بعد گرداب میں پھنس گئے ہیں۔ عمومی طور پر کہا جا تا ہے کہ نئے سیا سی محاذ کھولنا کسی بھی سیا سی حکومت کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوتے لیکن پتہ نہیں پی ٹی آئی کی قیا دت اس اصول کے یکسر خلاف کیوں ہو گئی ہے۔ خان صاحب تو اب سہ مکھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ایک طرف انہیں اپوزیشن کی بڑھتی ہوئی یلغار کا سامنا ہے۔ دوسری طرف پا رٹی کے اندر جہانگیر ترین کی قیا دت میں مضبوط گروپ کی تشکیل نے حکمران جماعت کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کر دیا ہے اور تیسری طرف راولپنڈی کے رنگ روڈ میں مبینہ طور پر ملوث خان صاحب کے دست راست زلفی بخاری کے استعفے اور وزیر ہوا با زی غلام سرور خان کے استعفے سے ان کار نے بھی دلچسپ صورتحال پید اکر دی ہے لیکن وزیر اعظم حالات کی نزاکت کا ادراک کیے بغیر اپنی چال میں مست ہیں۔

Read more

کھیل تبدیل ہوا چاہتا ہے

ہائبرڈ بندوبست بے نقاب ہو رہا ہے۔ ایسا اس لیے نہیں ہو رہا کہ متحدہ حزب اختلاف اسے زمین پر پٹخنے میں کامیاب ہو گئی، بلکہ اس لیے کہ عمران خان اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مار رہے ہیں۔ تین برس سے بھی کم عرصے میں اُنہوں نے حزب اختلاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا جاری رکھا، عوام کو مشتعل کیا اور اُس اسٹبلشمنٹ کو ناراض کر دیا جو اسے اقتدار میں لائی تھی اور جس نے اس ہابئرڈ

Read more

جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات؛ ’صورتِ حال تبدیل ہو رہی ہے‘

لاہور — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے نامزد کردہ ارکانِ اسمبلی کے گروپ نے وزیرِ ِ اعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے جس میں وزیرِ ِ اعلیٰٰ نے گروپ کے اراکین کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ گروپ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Read more

کراچی میں ایک اور جوہری بجلی گھر کا افتتاح، ایٹمی توانائی پر اس قدر انحصار کیوں کیا جا رہا ہے؟

کراچی — پاکستان میں چین کے تعاون سے جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے ایک اور یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ قومی گرڈ کو 1100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے لیے تیار کیے گئے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-ٹو کی تعمیر سات سال میں مکمل ہوئی ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ جدید ترین نوعیت کا تھرڈ جنریشن نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے جو حفاظت کے اعلیٰ ترین انتظامات سے لیس ہے۔ اس میں داخلی اور خارجی تحفظ اور حادثات سے بچاؤ کے علاوہ، بقول ترجمان، ایمرجنسی کی صورت میں تحفظ اور تدارک کی جدید ترین صلاحیتیں شامل ہیں۔

Read more

سیاسی بغاوت

جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں نے اپنی ہی جماعت یا حکومت کے خلاف جو سیاسی بغاوت کی ہے وہ فطری امر ہے۔ کیونکہ جب سیاست عملی طور پر طاقت، اقتدار اور ذاتی مفادات کے تابع ہوگی تو ہمیں سیاسی طاقت ور گروپوں کی جانب سے اس انداز کی سیاسی بلیک میلنگ کی جھلکیاں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔ طاقت کے یہ مراکز عمومی طور پر اپنی اپنی جماعتوں اور قیادت پر اپنا سیاسی دباو بڑھا کر اپنی مرضی کے

Read more

جب لاہور ہائی کورٹ کے جج کو ’بااثر وکیل‘ نے گالیاں دیں

جون، جولائی 1993 کی ایک تپتی دوپہر، لاہور ہائیکورٹ کی سو سالہ پرانی عمارت کے ٹھنڈے برآمدوں سے گزرتا ہوا ایک رپورٹر خبر کی تلاش میں نئے بلاک کی بالائی منزل پر واقع ایک فاضل جج صاحب کے کمرہ عدالت میں داخل ہوتا ہے۔ کمرے میں عدالت کا عملہ، چند سائیلین اور ان کے وکلاء جج صاحب کی آمد کے منتظر ہوتے ہیں۔ ایئرکنڈشنرکمرے میں دیگر اخبارات کے چند رپورٹرز شدید گرمی سے پناہ لیے بیٹھے ہوتے ہیں۔ ایسے میں

Read more

ترین کے حامی اور یہی تنخواہ

جوانی میں جماعتِ اسلامی کے وفادار رہے عظیم چودھری صحافت میں آئے تو ’’لہوری گرڈ‘‘ کی وجہ سے میرے عزیز ترین دوستوں میں بھی شامل ہوگئے۔ مجھ سے کئی دہائیاں قبل مگر انہوں نے دریافت کرلیا کہ کل وقتی صحافت وطن عزیز میں معاشی تحفظ فراہم نہیں کرتی۔ کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔ اخبارات اگرچہ آج بھی صحافی کی نگاہ سے پڑھتے ہیں اور جمعرات کی صبح چھپے اس کالم میں ایک فاش غلطی تلاش کر لی۔ جنرل اسلم بیگ

Read more

ووٹ والے وزیراعظم اور آر ٹی ایس والے وزیراعظم

ذوالفقار علی بھٹو بھی کن پر آشوب ِحالات میں وزیراعظم بنے۔ ملک دولخت ہو چکا تھا جنگ ہاری جا چکی تھی اور دھرتی ماں کے ایک لاکھ بیٹے بد ترین دشمن کے عقوبت خانوں اور زندانوں میں پڑے تھے۔ لیکن یہ بچے کھچے پاکستان کا منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ھی تھا جو اس وقت تک چین سے نہیں سویا جب تک غالب آئے دشمن سے بھی اپنے ایک لاکھ قیدی نہیں چھڑوا لایا۔ اعتماد ایسا کہ شکست و ریخت

Read more

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان میں گرمی میں اضافے اور پانی کی کمی کا خطرہ

دنیا میں قطب جنوبی اور شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشئیرز پاکستان کے شمالی علاقوں میں واقع ہیں۔ 18 مئی کو پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں واقع شسپر گلیشئیر سے معمول سے زیادہ پانی کے اخراج کے بعد پاکستان اور چین کو ملانے والی شاہراہ قراقرم کو حفاظتی اقدام کے تحت عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

عالمی درجۂ حرارت میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کا شمالی خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے جب کہ مغربی حصہ گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

Read more

پاکستان میں کون سی کرونا ویکسینز استعمال ہو رہی ہیں اور یہ کتنی مؤثر ہیں؟

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر میں وائرس کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 24 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک جب کہ 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

وزیرِ اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان میں رواں سال جنوری میں پانچ لاکھ، فروری میں سات لاکھ، مارچ میں 10 لاکھ 60 ہزار اور اپریل میں 30 لاکھ ویکسین کی خوراکیں درآمد کی گئیں، جب کہ رواں ماہ مئی میں 67 لاکھ اور اگلے ماہ جون میں 63 لاکھ خوراکیں ملک میں آنے کی توقع ہے۔

Read more

جہانگیر ترین کا پریشر گروپ، ‘کہیں نہ کہیں سے ڈوریاں ہلائی جا رہی ہیں’

پاکستان میں دو روز سے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے بنائے جانے والے ‘ہم خیال گروپ’ اور اس کے حکومت پر ممکنہ اثرات پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی زیادہ توجہ پنجاب پر ہے اور وہ جب چاہیں یہاں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک ملک کے مقتدر حلقے نہیں چاہیں گے اس وقت تک تبدیلی نہیں آ سکتی۔

Read more

’آئی سٹینڈ ود عمران‘ بمقابلہ ’ریجیکٹڈ سیلیکٹڈ‘: عمران سپورٹرز کے بعد پی پی پی والے میدان میں

تحریک انصاف کے ترین گروپ کے سامنے آنے کے بعد ’آئی سٹینڈ وِد عمران خان‘ کے ہیش ٹیگ کے ذریعے حکومتی وزرا اور حکمراں جماعت کے کارکنان نے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کیا۔ مگر اب سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنے منفرد تبصرے پیش کر رہے ہیں۔

Read more

جہانگیر ترین گروپ بننے یانہ بنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟

یہ خبر سامنے آنے کے تھوڑی ہی دیر بعد جہانگیر ترین نے خود ہی اس کی تردید کردی کہ تحریک انصاف میں کوئی علیحدہ گروپ بنایا گیا ہے یا ان کے ساتھ یک جہتی دکھانے والے قومی و پنجاب اسمبلی کے ارکان تحریک انصاف سے علیحدہ ہورہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ علیحدہ گروپ بنانے کی تردید تو کی

Read more

نئے انتخاب کے منتظر ’’ذہن ساز‘‘

جہانگیر ترین کے وفادار اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ایک علیحدہ گروپ کی صورت منظر عام پر آگئے ہیں۔ عمران حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے میں یہ گروپ یقینا اہم کردار ادا کرے گا۔ انجام اس کا بھی تاہم ’’کمال کی ہٹی‘‘ جیسا ہوگا۔ یہ ہٹی ایم کیو ایم کے کئی برسوں تک جانثار رہے مصطفیٰ کمال نے ’’پاک سرزمین‘‘ سے محبت کے دعویٰ کے ساتھ چلانے کی کوشش کی تھی۔ لندن میں بیٹھا ’’بانی‘‘ اس کا

Read more

جہانگیر ترین کا ‘ہم خیال گروپ’، حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

پاکستان میں حکمراں جماعت تحریکِ انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے قومی اور پنجاب اسمبلی میں ہم خیال گروپ بنانے کے اعلان کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

جہانگیر ترین کے مخالف سمجھے جانے والے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ارکانِ پارلیمنٹ پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں۔ کیوں کہ خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ اراکینِ کی رُکنیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Read more

کوہ پیماؤں کی اُمید بر آئی، کے ٹو بیس کیمپ پر اب فور جی انٹرنیٹ چلے گا

"کوہ پیمائی ایک مشکل اور خطرناک کام ہے۔ ایک ایسا کھیل جس میں انسان اپنے خاندان سے دور رہتا ہے۔ پہاڑ پر چڑھتے ہوئے خیال آتا ہے کہ رابطے کیسے کریں گے۔”

یہ کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقہ شمشال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما مرزا علی بیگ کا جو پہاڑی علاقوں میں مواصلات کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پریشان تھے۔

Read more

بھارت میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی، یومیہ اموات میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں گزشتہ چند روز سے کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ البتہ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چند روز قبل تک بھارت میں کرونا کے یومیہ کیسز کی تعداد چار لاکھ سے زائد رپورٹ ہو رہی تھی جس میں اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو کرونا کے مزید دو لاکھ 67 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد دو کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 330 تک پہنچ گئی ہے تاہم اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

وفاق اور سندھ حکومت میں پانی کی کمی پر لفظی تکرار، مسئلے کا حل کیا ہے؟

سندھ میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) گزشتہ چند ہفتوں سے صوبے کو پانی کی کم فراہمی پر احتجاج کر رہی ہے۔ بیانات کے ساتھ سرکاری خط و کتابت کے ذریعے بھی صوبائی حکومت نے وفاق کو پانی کی کمی کے معاملے پر صوبے کی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

اس کے جواب میں وفاقی وزرا اور ملک میں پانی کی تقسیم کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے نے بھی جوابات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور سندھ کو پانی کی کم فراہمی کے الزامات کو رد کیا ہے۔

Read more

پی ٹی آئی سے ٹی نکلنے کے بعد

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ کپتان اور ترین کی یاری لیجنڈ فوک سنگر طفیل نیازی کے مطابق لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کر کے۔ اور اس یاری کے ٹوٹنے کی اطلاع میڈیا کو عون چوہدری اور ممبر صوبائی اسمبلی محمد سلیمان نعیم نے دی۔ اس موقع پر عون چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے نام سے قومی وپنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی الگ

Read more

لازوال دوستی کے ستر برس

پاکستان اور چین کی دوستی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ دونوں ممالک کی بے لوث اور مخلصانہ دوستی کو ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی قرار دیا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ تعلقات کا آغاز 1950 میں ہوا، پاکستان اسلامی دنیا کاوہ پہلا ملک ہے جس نے عالمی برادری کے دیگر چند ممالک کے ہمراہ چین کو آزاد ملک کے طور پر تسلیم

Read more

جہانگیر ترین ہم خیال ارکان کا پنجاب اسمبلی میں بھرپور سیاسی قوت دکھانے کا فیصلہ

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر خان ترین کے ساتھیوں کی جانب سے ارکانِ اسمبلی کو منگل کو دیے جانے والے ایک عشائیے کے دوران الگ سیاسی گروپ بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

تاہم جہانگیر ترین نے الگ کوئی گروپ بنانے کی تردید کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے حامی ارکان ان کے خلاف پنجاب حکومت کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

Read more

’ش‘ اعصاب پر سوار!

حسب توقع عید الفطر کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر ہی قائد حزب اختلاف، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا نام علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے لیے بدنام زمانہ ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق نیوی اور ائرفورس کو بھی شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے، بری فوج کا نام نہیں لیا

Read more

بلھے شاہ کا ”آئی صورت“ سچا رہنے کا فلسفہ

بلھے شاہ مصر رہے کہ ”رب“ کا ذکر ضروری نہیں۔ خالق کائنات اپنی ستائش کی بابت بے نیاز ہے۔ انسان کا بنیادی فریضہ یہ ہے کہ ”آئی صورتوں“ سچا رہے۔ ”آئی صورت“ کا مناسب مترادف اردو زبان میں غالباً لمحہ موجود ”ہو سکتا ہے۔ اسے ذہن میں رکھیں تو بلھے شاہ کا پیغام یہ ہے کہ جس موضوع کا ذکر ہو رہا ہے اس کے بارے میں فقط حقائق پر توجہ دی جائے۔ پیر کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس

Read more

پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی تشکیل کیوں ہوئی؟

حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اہم سیاسی اعلان جہانگیر ترین کی جانب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا گیا۔

Read more

ایشیئن ٹائیگر یا بھیڑ بکریاں

جب سال 2013 کا سورج طلوع ہوا تو ایک بار پھر ملک میں جنرل الیکشن کا چرچا تھا۔ 2013 کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی اور میاں نواز شریف تیسری بار ملک کے جمہوری وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ اس وقت تقریباً 4 فیصد معاشی شرح نمو پر ملنے والی حکومت میں میاں نواز شریف کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا جن میں مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ قابل ذکر تھے۔ حکومت

Read more

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر سے قبل ہی متنازع کیوں ہو گیا ہے؟

پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر کے اغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگیا ہے۔ قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Read more

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفی دے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا اور خود کو ہر قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا۔ اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا رنگ روڈ منصوبے سمیت رئیل اسٹیٹ کے کسی بھی منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی قسم کی تحقیقات کا سامنا

Read more

ڈنگ ٹپاو پالیسی

آپ میں سے اکثر لوگوں کو اس کام کا تجربہ نہ ہو۔ کہ اکثر شہر کے مخصوص چوکوں میں تعمیرات سے متعلقہ مستری اور مزدور صبح صبح کھڑے ہوتے ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی ان کو چھوٹی موٹی دیوار نالی یا فرش وغیرہ کی تعمیر کے لئے اپنے ساتھ لے جائے تو آٹھ گھنٹے کے کام کو اس طرح سرانجام دیتے ہیں کہ اس میں تعمیرات کا کام بمشکل دو سے تین گھنٹے ہوگا۔ پہلے آ کے مخصوص لباس

Read more

لیاقت خٹک کی بغاوت اور عمران خان کے ہاتھ سے نکلتا پختونخوا

پچھلے دنوں نوشہرہ میں ضمنی انتخابات سے قبل پرویز خٹک اور ان کے برادر خورد کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے متعلق ایک کالم میں دونوں بھائیوں کی سیاست کا ایک تقابلی جائزہ پیش کیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں بھائیوں کا سیاسی مزاج ایک دوسرے کے بالکل متضاد ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ لیاقت خٹک کی سیاست میں موجودگی ان کے بڑے بھائی پرویز خٹک کی مرہون منت ہے۔ لیاقت خٹک کی انتخابات میں ابتدائی کامیابی

Read more

پاک سعودی تعلقات میں نئے امکانات

وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب او راس کا مشترکہ اعلامیہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نئے سیاسی امکانات کو پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ کچھ عرصہ سے سیاسی پنڈتوں کے بقول پاکستان اور سعودی عرب تعلقات میں جو سرد مہری پائی جاتی تھی اس دورہ نے اس کی عملی طور پر نفی کردی ہے۔ بداعتمادی کے ماحول میں اعتماد سازی اور مستقبل میں مزید تعلقات کو بہتر

Read more

گمراہی سے گولی تک

سب سے پہلے تو لیاقت بلوچ صاحب کو ان کے بیٹے کی ٹورنٹو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی پر مبارکباد، اس میں نہ کوئی طنز ہے اور نہ کوئی طعنہ، خود باپ ہوں اس لئے ایک باپ کو اپنی اولاد کی کامیابی پر جو خوشی ہوتی ہے اس کا مجھے احساس ہے، لیکن بلوچ صاحب کے اس ٹویٹ سے اپنے خاندان کی گمراہی کے دن اور کچھ دبے ہوئے غم یاد آ گئے سوچا آپ کے سامنے آج کچھ اور اعترافات کروں، ہو سکتا ہے میرے اعتراف سے مزید لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آ جائے کہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے کس طرح سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے

Read more

تم عمران خان اور جنرل باجوہ سے کیا چاہتے ہو؟

مشرق وسطٰی یعنی Middle East دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا مسکن ہے۔ انسان افریقہ سے ہوتا ہوا مشرق وسطٰی آیا جہاں سے وہ یورپ اور ایشیاء تک پھیلتا چلا گیا۔ یہی خطہ وہ علاقہ بھی ہے جہاں یہودیت، عیسائیت اور اسلام نے جنم لیا۔ تاریخ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو فتوحات نصیب ہوئیں جبکہ یہودی تاریخی طور پر 1900 سال تک دیگر اقوام کے غلام رہے۔ یہودی اپنے آبائی وطن سے نکالے گئے تو اردگرد کے علاقوں میں پھیل

Read more

یہ کہاں کی دوستی ہے؟

کیا شریک کو شرک کہہ سکتے ہیں؟ یہ خاصا باریک سا نقطہ ہے اور اس پر اگر ہم کسی شریکے کا شکار ہو جائیں! پاکستان دوستی اور تعلقات کے معاملات میں اپنی زیادہ پہچان نہیں رکھتا۔ ہم دوست پسند ضرور ہیں مگر دوست نواز نہیں۔ ہم جن کو اپنا دوست خیال کرتے ہیں، وہ دوست سے زیادہ ہمارے مہربان ہیں۔ مہربانی بھی ایک طرح کی بھیک ہی ہوتی ہے جو بے بس ہو نے کی وجہ سے مانگی جاتی ہے۔

Read more

اسلامی تعاون تنظیم کا عناد بھرا اجلاس

اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے لیکن 57 اسلامی ممالک پر مشتمل اس تنظیم کے اجلاس میں تقریریں کرنے یا ایک دوسرے کی نیت پر شک کے سوا کوئی خاص مقصد حاصل نہیں کیا جاسکا۔ اجلاس کے دوران دیے گئے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مسلمان اور عرب ممالک فلسطینی کاز کے لئے یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اس انسانی بحران میں اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے میں زیادہ دلچسپی

Read more

خیبر پختونخوا: قدیم مذہبی مقامات مبینہ حکومتی ‘عدم توجہی’ کے باعث ویران

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں موجود مختلف مذاہب کی قدیم اور تاریخی عبادت گاہیں مبینہ طور پر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ حاصل نہیں کر پاتیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مقامات کی بحالی اور یہاں سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف وزیرِاعظم عمران خان کی خواہش کے مطابق بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، وہیں ایسے اقدامات سے مذہبی ہم آہنگی کو بھی تقویت ملے گی۔

Read more

کچھ اُدھر کا بھی اشارہ ۔۔۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کندھا دینے والے ایک صفحے پر دکھائی نہیں دیتے۔ یہ جی ایچ کیو،وزیر اعظم آفس اور دفتر خارجہ ہیں جن کی نمائندگی بالترتیب جنرل قمر جاوید باجوہ، عمران خان اورشاہ محمود قریشی کرتے ہیں ۔ یہ مضحکہ خیز صورت حال شاید ہی کسی اور جگہ اتنی واضح ہو جتنی بھارت کے حوالے سے۔یہ بات قابل غور ہے۔ اٹھارہ مارچ 2021 ء کو جلدبازی میں اسلام آباد میں ایک قومی سیمینار کا اہتمام ہوا۔ جنرل باجوہ

Read more

نا اہلی کا بوجھ اور سرخ سیب

وطن عزیز میں طلوع ہونے والا ہر دن حکومت کی ناکامی کا اعلان کر رہا ہے۔ دماغ کی بجائے ہمیشہ دل کی ماننے والے ہمارے وزیر اعظم لا تعداد مسائل کے شکار عوام کو مسلسل صبر اور نہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں۔ صرف جذباتی بیانات اور دعوؤں سے مسائل حل ہو سکتے تو ”عمرانی“ بیانات کی برکت سے آج پاکستان دنیا کی واحد سپر پاور ہوتا، لیکن کیا کیا جائے خیال اور حقیقت کی دنیا میں بہت فرق

Read more

عمران دوبارہ وزیراعظم نہیں بن پائیں گے: حامی صحافیوں کا تجزیہ

وزیراعظم عمرا ن خان کے حامی صحافیوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے۔ چار سینئر صحافی جو وزیراعظم عمران خان کے حامی شمار کئے جاتے ہیں ان کے خیال میں عمران خان آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے حامی اور ان کے حق میں خبریں، تجزیئے اور تبصرے نشر کرنے والے پروگرام میں صحافی صابر شاکر نے

Read more

جلنے والے کا منہ کالا

بچپن سے ہمیں گھر، اسکول، بچوں کے رسالوں اور تعلیمی نصاب کے توسط سے جو سبق آموز قصے سننے کو ملے۔ان میں اس نوعیت کے کئی واقعات بھی شامل تھے کہ ماضی کے مسلمان حکمران عوام کے دکھ درد اور مسائل سے خود کو باخبر رکھنے کے لیے کیا کیا جتن کرتے تھے۔ نوعمری میں سنا یہ واقعہ مجھے اب تک یاد ہے کہ ریاستِ مدینہ کے حکمران حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ راتوں کو بھیس بدل

Read more

اسرائیلی جارحیت پر عالمی سرد مہری اور مسلمانوں کی بے بسی

اسرائیلی بری، بحری اور فضائی فوج پوری طرح سے غزہ کے بیس لاکھ محصور اور لاچار باشندوں پر حملہ آور ہے۔ دنیا کے بہترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے گھروں کو بمباری سے تباہ اور بچوں اور نوجوانوں کو ہلاک کررہی ہے۔ اسے نام نہاد ’خو حفاظتی‘ کا نام دیاگیا ہے۔ امریکہ میں انسانی حقوق کی دھوم مچانے والی جو بائیڈن کی حکومت کو اس سنگین مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

Read more

‘انکل سرگم’ کے کردار کو زندگی دینے والے فاروق قیصر اپنے آخری سفر پر روانہ ہو گئے

معروف کالم نگار، ڈائریکٹر، پینٹر، پپٹیر، سکرپٹ رائٹر اور وائس اوور آرٹسٹ، کئی کتابوں کے مصنف اور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر جمعے کے روز انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔ رپورٹس کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جمعے کے روز ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ فاروق قیصر کے

Read more

اپنے کرداروں کے ذریعے بولنے والے فاروق قیصر ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے

کراچی — نامور مزاح نگار، اداکار، کارٹونسٹ اور شاعر فاروق قیصر کے انتقال نے جہاں ان کے لاکھوں مداحوں کو سوگ میں مبتلا کر دیا وہیں پاکستان میں پتلی تماشہ کا ایک باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔

پچھتر سالہ فاروق قیصر کا رواں ہفتے جمعے کی شب اسلام آباد میں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔

فاروق قیصر کی وجہٴ شہرت اسکرپٹ رائٹنگ اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی صوتی فنکاری تھی جس میں وہ پسِ پردہ رہ کر اپنے کرداروں سے وہ کچھ کہلواتے تھے جو خود نہیں کہہ سکتے تھے۔

Read more

انکل سرگم: معروف ٹی وی کردار کے خالق فاروق قیصر چل بسے

فاروق قیصر نے اپنے پرستاروں سے منھ کیا موڑا، ہر کسی کے ذہن میں اپنے بچپن کا وہ وقت گھوم گیا جب پڑھائی اور کھیل کود سے فارغ ہونے کے بعد گھر والوں کے ساتھ مزے سے اُن کے شو سے لطف اندوز ہوا جاتا تھا۔

Read more

شہباز شریف اور ڈیل کہانی

شہباز شریف کی رہائی کے ساتھ ہی مفاہمت اور ڈیل کی کہانیاں پھر زبان زد عام ہیں۔ چھوٹے میاں صاحب جیل میں ہوں یا باہر ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ حالیہ رہائی کے بعد گزشتہ چند دنوں میں برطانوی ہائی کمیشن اور چینی سفیر سے ہونے والی ملاقاتوں نے افواہ ساز فیکٹری کو ایک بار پھر ڈیل کی افواہیں پھیلانے کا موقع فراہم کر دیا۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ شہباز شریف کا جیل جانا بھی ڈیل کہلاتا ہے اور جیل سے باہر آنا بھی طاقتور حلقوں کی آشیرباد کا پھل قرار دیا جاتا ہے۔

Read more

عمران خان: کیا وزیرِ اعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیا گلی گئے؟

عمران خان پابندی کے باوجود عید منانے نتھیا گلی جا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں جاسکتے؟ آپ مجھے کیسے روک سکتے ہیں؟ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے داخلی راستے مسلم آباد چوکی پر قائم چیک پوسٹ پر اپنے خاندان کے ہمراہ راولپنڈی سے آنے والے عادل تنولی پولیس اہلکاروں سے تکرار کر رہے تھے۔

Read more

لاپتہ افراد: ’عید کے دن لوگ ایک دوسرے کی غلطیاں معاف کرتے ہیں‘

رواں سال عید الفطر سے چند روز قبل بعض لاپتہ افراد کی بازیابی عمل میں آئی لیکن کئی لوگوں کے لیے یہ عید بھی اپنے پیاروں کی راہ تکتے گزری۔

Read more

شہباز شریف: مسلم لیگ (ن) کے صدر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے

بدھ کے روز وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔

Read more

’مرتے دم تک نہ بخشنے کا دعویٰ‘

تحریک انصاف کے متعصب ترین نقاد بھی جب فراخ دلی دکھانے کو ا ٓمادہ ہوں تو یہ تسلیم کرنے کو مجبور ہوجاتے ہیں کہ یہ وطن عزیز کی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے روایتی اور سوشل میڈیا کی حرکیات کو متاثر کن مہارت سے استعمال کیا۔ ترقی اور خوش حالی کی دوڑ میں مختلف وجوہات کی بناء پر پیچھے رہ جانے والوں کو عمران خان صاحب کی کرشماتی شخصیت کی بدولت پیغام یہ دیا گیا کہ قومی وسائل پر

Read more

اشرافیہ کا تسلط اور زنجیروں میں جکڑے عوام

فیصل آباد جڑانوالہ کے نواحی علاقے بنڈالہ میں ایک شخص نے بے روزگاری، غربت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے چاروں بچوں کو قریبی نہر میں پھینک دیا۔ عید پر کپڑے نہ بنانے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، بیوی معاشرے کے رواج کے مطابق ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی اور شوہر نے معاشی اور گھریلو مسائل کے حل کا نتیجہ یہ نکالا کہ اس نے اپنے چار بچوں جن کی عمریں بالترتیب سات، چھ،

Read more

جذباتی ہوئے بغیر

عمر کا ایک حصہ ہوتا ہی ایسا ہے جس میں انسان عقل و فہم سے اگرچہ عاری نہیں ہوتا لیکن فیصلوں اور رویوں کے انتخاب میں جذبات غالب رہتے ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ اس خاص عمر کے جذبات دماغ کے کسی خانے میں Save ہو جاتے ہیں، جو عمر کے کسی بھی حصے میں جذباتی پن کو عارضی طور پہ ہی سہی پر انگیخت کر سکتے ہیں۔ جیسے سترہ برس کی عمر میں مجھے نوجوانوں کی اکثریت کی طرح

Read more

جہانگیر ترین کو مضبوط سہارے کا مشورہ؟

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد جہانگیر ترین کی سربراہی میں وزیراعظم خان کے خلاف قائم ارکان اسمبلی کا باغی گروپ میڈیا پر آ کر یہ تاثر دے رہا ہے کہ سب اچھا ہو گیا ہے، مطلب وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین کو کلین چٹ لے کر دینے میں کردار ادا کریں گے۔ تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، مطلب جیسے وہ چاہ رہے تھے، ویسا ہی ہو گیا ہے۔ وہ جی خان صاحب ہمارے وزیراعظم ہیں۔ لیکن

Read more

کووڈ 19: پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق خدشات کی وجہ کیا؟

پاکستان کی وفاقی حکومت اس وقت پوری کوشش کر رہی ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کو ترجیح دیں لیکن ویکسین کے بارے میں دو رائے اور ہچکچاہٹ کے نتیجے میں یہ عمل خاصا سست روی کا شکار ہے اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بائیس کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف دو فیصد کو ہی ویکسین لگ سکی ہیں۔

Read more

آخر مفتی پوپلزئی ہی درست نکلے

جو اعلان پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی پوپلزئی 23 شہادتوں کے حوالے سے اندھیرا پھیلتے ہی کر چکے تھے، اسی نتیجہ تک پہنچنے کے لئے مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چھ گھنٹے کی طویل مشقت سے گزرنا پڑا۔ تب جاکر یہ دریافت ہوسکا کہ عید کا جمعرات کومناناہی صائب ہوگا۔ یہ بحث پاکستان تو کیا عالم اسلام میں بھی کبھی ختم نہیں ہوسکے گی کہ چاند دیکھنے اور اس کے مطابق اسلامی

Read more

عید الفطر: غیر معمولی طویل اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا

کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسے قابلِ اعتبار شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کی بنا پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعرات 13 مئی کو ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔

Read more

اسرائیل اور حماس کی لڑائی کا تیسرا روز، 43 فلسطینی اور پانچ اسرائیلی ہلاک

ویب ڈیسک — فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان بدھ کو مسلسل تیسرے روز لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 43 فلسطینی اور پانچ اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی علی الصباح حماس کے زیرِ کنٹرول علاقے غزہ پر سیکڑوں فضائی حملے کیے جب کہ حماس نے بھی اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور بیئر شیبہ پر متعدد راکٹ فائر کیے۔

Read more

بڑے بھائی کو ”راہ راست“ پر لانا مشکل

مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت اور محدود عرصے کے لئے بغرض علاج بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے باوجود لاہور میں ہی پائے جا رہے ہیں۔ میاں صاحب تو اپنی روایتی خوش لباسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالا سوٹ پہن کر براستہ قطر لندن جانے کے لئے پابہ رکاب تھے لیکن حکومت کے عزائم کچھ اور ہی تھے جن کا اندازہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے فوری ردعمل سے

Read more

یومِ تشکر: مکافاتِ عمل

اکتوبر 1999میں اقتدار سنبھالنے کے بعد جنرل مشرف کئی برسوں تک ہمارے ملک کے حتمی فیصلہ ساز رہے۔ جمہوریت کی چمپئن کہلاتی سیاسی جماعتیں ان کی مزاحمت میں قطعاََ ناکام رہیں۔وہ جسے ’’سول سوسائٹی‘‘ کہاجاتا ہے اس کے خود ساختہ کئی نامور نمائندے جمہوریت کی ’’اصل‘‘ شکل بحال کرنے کے بجائے اس امر پر شاداں محسوس کرتے رہے کہ فوجی وردی پہنے ہوئے بھی جنرل مشرف ’’روشن خیال‘‘ ہیں۔ ’’ملائوں‘‘ کو کسی خاطر میں نہیں لاتے۔ خواتین کو سیاسی اور

Read more

جب تک زندہ ہوں، شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور ہم پہلی اور دوسری لہر سے کامیابی کے ساتھ نکلے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، بھارت اور بنگلا دیش کے حالات سب کے

Read more

الٹی گنتی گننے والے

جولائی 2018 میں عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے میں ابھی چند دن باقی تھے۔ آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشورہ دیا کہ بطور نئے وزیراعظم وہ حسب روایت سب سے پہلے ریاض کا دورہ کریں۔ اس کے بعد چین کا لازمی دورہ بھی کریں۔ عمران خان نے جنرل باجوہ کی تجویز سے اتفاق کیا کیوں کہ دونوں ممالک پاکستان کے معاون و مدد گار ہیں۔ لیکن اس کے بعد عمران خان نے بہانے کرنا شروع

Read more

دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں

حکمرانوں کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ دوائیں مہنگی ہو رہی ہیں یا غذائیں کیونکہ ان کے پاس ڈھیروں دولت ہے۔ انہیں غریب عوام کے بارے میں بھی نہیں سوچنا کہ وہ کس حال میں رہ رہے ہیں ان کے بچوں کو تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر ہیں کہ نہیں۔ مگر غریب عوام ان کے ساتھ مسلسل جڑے ہوئے ہیں ان کے لیے دشمنیاں مول لیتے ہیں اپنے عزیزوں رشتہ داروں سے دور ہو جاتے ہیں اس

Read more

حقیقی ریاست مدینہ بنام وزیراعظم عمران خان!

منصوبہ تو ذہن میں برسوں سے ہے اور منصوبہ بھی وہ جسے آپ ﷺ نے ریاست منصوبہ میں متعارف کرایا تھا۔ منصوبہ شہروں کی آبادکاری سے متعلق ہے اور اسی کے ساتھ امن و امان اور زندگی کی دوسری تمام سہولیات بھی نتھی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے جب ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی تو اس میں آباد کاری کا بھی ایک جامع نظام متعارف کرایا۔ بات آگے بڑھانے سے پہلے آبادی اور آبادکاری میں فرق ملحوظ خاطر رکھ لیا

Read more

کشمیر، متضاد بیانات اور وضاحتیں: سچ کیا ہے؟

مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارتی آئین کی شق 370 معطل کرنے کو بھارت کا داخلی معاملہ قرار دینے کے بعد اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق کوئی بھی پہلو بھارت کا داخلی معاملہ نہیں کیوں کہ کشمیر بین الاقوامی طور سے تسلیم شدہ تنازع ہے جسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ اس طرح وزیر خارجہ کو کشمیریوں کے احتجاج اور اپوزیشن کی نکتہ چینی کی وجہ سے

Read more

یروشلم کے بارودی حالات

کیسے ممکن ہے کہ رمضان کا مہینہ ہو اور بیت المقدس (یروشلم) سے تشدد کی اطلاعات نہ آئیں۔ اس بار بھی لیلتہ القدر اسرائیلی پولیس اور مسجد اقصی میں عبادت کے خواہش مند ہزاروں فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں میں بیت گئی۔

گزشتہ دس روز سے ہونے والے ہنگاموں میں پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر جواں سال ہیں مگر ان میں پندرہ برس سے کم عمر کے انتیس بچے بھی شامل ہیں۔ جو سیکڑوں فلسطینی گرفتار ہوئے ہیں ان میں بھی کم ازکم دس بچے ہیں۔ زخمیوں کو اٹھانے والی ایمبولینسوں کو بھی اسرائیلی پولیس نے بار بار روکا اور طبی امداد دینے والے ایک عارضی کلینک کو بھی نقصان پہنچایا۔

Read more

وزیرِاعظم عمران خان کا پمز ہسپتال میں ’ہائی رسک والے کورونا وارڈ کا یوں دورہ کرنا مناسب ہے؟‘

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان پیر کی شب دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال پمز میں پہنچ گئے جہاں انھوں نے کورونا کے مریضوں کے لیے مختص حصے کا دورہ کیا۔ ان کے اس دورے کی تصاویر اور ویڈیوز جلد ہی پاکستان میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

Read more

ریاست مدینہ یا ریاست یثرب کا سفر

ہماری قوم کے نصیب بھی کیا عجیب ہیں۔ نصیب لکھنے والے نے نصیب بنانے اور سنوارنے کے لیے بندے پیدا ہی نہیں کیے۔ اب پتا چلا کہ چند سال پہلے تبدیلی کے نام پر پڑھایا جانے والا نیا سبق دراصل مغربی تھنک ٹینک کی اختراع تھی جس میں کرپشن، میرٹ اور دیگر خرابیوں کے خلاف جہاد کے ساتھ ریاست مدینہ کی پیوند کاری بھی کی گئی تھی۔ بچارے عوام نے کرپشن فری پاکستان، میرٹ، گرین پاسپورٹ کی عزت، وسیع روزگار

Read more

آئی جی پنجاب سے ایک مکالمہ

پولیس میں اصلاحات ہمیشہ سے ایک اہم ایجنڈا رہا ہے۔ جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ پولیس کے نظام میں اصلاحات پر زور تو بہت دیتی ہے مگر عملی طور پر اس نظام کی بہتری میں کوئی بڑی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پولیس کا مجموعی نظام عوامی و سیاسی توقعات کے برعکس ہی رہا ہے۔ پاکستان میں اگر ہم ادارہ جاتی سطح پر لوگوں میں موجود تصورات کو جاننے یا جانچنے کی

Read more

دیسی مرد، ابھی تک دائیوں اور بائیوں کے خمار سے نہیں نکل سکا

دیسی مرد، ولائتی بھی ہو جائے، شہری ہو یا دیہاتی، جتنا مرضی پڑھ لے، کوئی بھی ڈگری حاصل کر لے، کسی بھی ادارے میں کام کر لے، پوری دنیا گھوم لے، نہ گھومے تب بھی رزلٹ ایک ہی ہے، اس میں سے دائیوں اور بائیوں کا خمار اور لطف نہیں نکلتا۔

اس کو منٹو بھی اس لئے پسند ہے کہ بائیوں کو شریف عورت سے بلند مقام دیتا ہے۔ ان کی مجبوری کا مرتبہ زیادہ ہے۔ (شاید شریف عورت کے پاس ایک خبیث مرد ہو تا ہے اس لئے۔ اب یہ شاید دل پہ لگانے والی بات تو ہے نہیں ) یہ عورتیں ان مردوں کو اس لئے عزیز ہیں کہ ان کی ذمہ داری ہوتی کوئی نہیں، چسکا مفت کا۔ جس نے سینکڑوں مرد بھگتائے ہوں، وہ مرد کی رگ رگ کو اچھے سے جانتی ہے۔ کیونکہ کاروبار کرنے کے لئے اس کے اصولوں سے واقفیت ضروری ہے۔ مگر یہ سب جانتے ہوئے بھی وہ بہت مظلوم عورت ہے یا بہت مشکوک عورت ہے یو نہی تاریخ کی چند حسین کتابوں میں لکھا رنجیت سنگھ کو قابو کرنے والی موراں بائی، جنرل رانی، مادام موسیقی، اور ان سب جیسی اور ہم عورتوں میں کوئی خاص فرق ان کو دکھائی نہیں دیتا۔ آہ

Read more

لاہور میں ایک چرچ کی فتح: سقوط ڈھاکہ کا قرض ادا ہو گیا

لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مسلمان نرسوں نے ایک چرچ پر قبضہ کر لیا۔ اور اس عظیم فتح کے بعد اس میں بیٹھ کر نعتیں پڑھیں۔ ادارے کا نام پڑھ کر پہلے یہ خیال آتا ہے شاید کچھ ذہنی مریضوں نے یہ دھاوا بولا ہو گا۔ لیکن بار بار تفصیلی خبر پڑھنے سے تصدیق ہو گئی کہ یہ کارنامہ ذہنی مریضوں نے نہیں بلکہ ان نرسوں نے سرانجام دیا تھا جن کا کام ان مریضوں کی نگہداشت

Read more

جدی پشتی نوکر

عاقب ستیانوی کا تعلق جھنگ سے ہے ’ان کی مشہور ترین نظم ”جدی پشتی نوکر“ کو سوشل میڈیا پر دو ملین سے زائد فالورز ملے۔ یہ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ایک ایسا احتجاج تھا جسے ہر سنجیدہ قاری نے نہ صرف محسوس کیا بلکہ عاقب ستیانوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایک سال ننکانہ صاحب میں ہونے والے مشاعرے میں جب ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے اس نظم کا پس منظر بھی جاننے کی کوشش کی۔ ان

Read more