افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور عمران خان صاحب کی خوشیاں

بیس سال کی فوجی مہم جوئی کے بعد امریکہ کی فوجیں افغانستان سے رخصت ہو رہی ہیں۔ بلکہ بعض مقامات سے تو اتنے پر اسرار طریقہ پر رخصت ہوئیں کہ اتحادیوں کو بھی علم نہ ہوسکا۔ کیا یہ صرف ایک غیر ملکی افواج کی رخصتی کا معاملہ ہے یا اس کے ساتھ کوئی اور عمل بھی چل رہا ہے۔ یہ صرف امریکی افواج کی رخصتی نہیں ہو رہی بلکہ اس کے ساتھ افغان طالبان ایک کے بعد دوسرے مقامات پر

Read more

گوجرانوالہ جانے کو دل کرتا ہے

آج اظہر حفیظ صاحب کا آرٹیکل پڑھا کہ ’ لاہور جانے کو دل کرتا ہے‘ پڑھ کر آنکھیں کچھ دھندلا گئیں شاید ان میں کچھ پڑ گیا تھا کلکتے کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے جی ہاں بس ایسی ہی کیفیت ہو گئی تھی ہماری۔ اظہر صاحب کا انداز تحریر اور جو علم و ہنر اور تجربہ ان کا ہے ہم اس کے دور دور ”پا سکوں“ بھی نہیں

Read more

فاروق و فیاض کی بیگمات اور حریم شاہ کی دھمکی

حریم شاہ نے دھمکی دی ہے کہ فیاض چوہان اور فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ ان کے کرتوت ان کی بیگمات کو بتا دوں گی۔ باجی حریم آپ کو کیا لگتا ہے کہ ان کی بیگمات کچھ نہ جانتی ہوں گی۔ ارے بہن جی! بیویوں کے پاس اپنے اپنے شوہروں کے بارے میں وہ وہ خفیہ و حساس معلومات ہوتی ہے جو کہ شاید خود شوہروں کے پاس بھی نہ ہو۔ آپ کس خوش فہمی میں ہیں؟ حقیقت تو

Read more

غیرت کے بھنور میں پھنسی افغان قوم

افغان ایک بہادر اور غیرت مند قوم ہے۔ اس قوم نے سکندر مقدونی سے لے کر امریکی طاقت کا غرور خاک میں ملایا۔ افغانستان کی تاریخ کا باب جب بھی کوئی چھیڑتا ہے۔ تو اوپر ذکر کردہ دو لائنوں میں پورے پانچ ہزار سالہ تاریخ سمو دیتے ہیں۔ دراصل یہ تاثر بنایا گیا ہے کہ افغانستان کی تاریخ جنگ و جدل سے بھری پڑی ہے اور یہی وہ ان کی حقیقی تاریخ ہے۔ یہ ایک طرح کی حقیقت بھی ہے

Read more

انڈیا: مبینہ طور پر پولیس ہراسانی سے تنگ آ کر خاتون کی ’خودکشی‘ کا معاملہ کیا؟

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندا میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پولیس کی ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی ہے۔ خود کشی سے پہلے اس نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں بات بھی کی تھی۔

Read more

ہرلین دیول: ایک کیچ سے انگلینڈ سے انڈیا تک دھوم مچانے والی لڑکی کی کہانی

انڈیا بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا ہو لیکن بہترین کیچ پکڑنے والی ہرلین دیول کے نام کی دھوم انگلینڈ سے انڈیا مچی ہوئی ہے۔

Read more

پاکستان میں ہم جنس پرست لڑکیوں کی سرگرمیاں

”میں آپ کے شو دیکھتی ہوں ٹی وی پر“
”اچھا، شکریہ“
جواب دے کر میں اپنی خریداری میں پھر مصروف ہوگئی۔
”میں سوشل میڈیا پر بھی آپ کو فالو کرتی ہوں۔ آپ کا گیٹ اپ مجھے بہت اپیل کرتا ہے۔ “
وہ ایک بار پھر مجھ سے مخاطب ہوئی۔ میں نے مسکرا کر اسے دیکھا۔ اس کی عمر چھبیس ستائیس کے قریب ہوگی، میں جس شاپنگ سینٹر میں موجود تھی وہ کراچی کے ایک پوش علاقے میں واقع ہے۔ میں کاسمٹکس خرید رہی تھی، لہٰذا غور سے ہر چیز پر لکھی تحریر پڑھتی جارہی تھی۔ اتنے میں وہ اچانک میرے قریب آکر مخاطب ہوگئی۔ اس کا لباس کافی ماڈرن تھا۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اس نے بڑی مشکل سے خود کو لباس میں پھنسا رکھا تھا، ایسے میں اس کا کہنا کہ آپ کا گیٹ اپ مجھے اپیل کرتا ہے، میرے لیے حیرت کی بات تھی۔

Read more

بیوی یا لائسنس یافتہ سیکس ورکر؟

ریپ جنسی حملے کی ایک قسم ہے مگر ہر جنسی حملہ ریپ نہیں ہوتا۔ "ریپ ” کی اصطلاح اکثر بغیر فریق دوئم کی رضا کے دخول کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ دخول انسانی اعضا کے ساتھ فطری یا غیر فطری طریق سے ہو سکتا ہے۔ بہر حال یہ طے ہے کہ یہ بزور طاقت ہوتا ہے. یہ طاقت جسمانی ، جذباتی اور ذہنی دباؤ تینوں طرح کی ہو سکتی ہے۔ یہ زبردستی شکار کے حالات، حالت اور توانائی

Read more

انڈیا میں تقاریب میں ناچنے والی خواتین کا استحصال: ’مجھے پنجرے میں ناچنا پڑتا ہے، لوگ ہماری ویڈیو بناتے اور گالیاں دیتے ہیں‘

یہ لڑکیاں بہار کے کچھ علاقوں کی بعض شادیوں یا پارٹیوں میں مخصوص آرکسٹرا بینڈوں میں ناچتی ہیں اور گاتی ہیں لیکن پرفارمنس کے دوران انھیں اکثر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Read more

بھارت: مسلم خواتین کی آن لائن ’نیلامی‘ پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی مذمت، کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی — انسانی حقوق کے کارکنوں، خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رضاکاروں اور صحافیوں نے بھارت میں مسلمان خواتین کی تصاویر اور اُن سے متعلق معلومات بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

ڈیڈی! میں سائنٹسٹ بنوں گا

کھلونوں سے کھیلتے ہوئے بغیر سر اٹھائے میرے پانچ سالہ بیٹے نے پوچھا ڈیڈی تجربے کون لوگ کرتے ہیں۔ میں نے جواب دیا۔ Scientists پھر وہ بے اختیار بول پڑا ڈیڈی میں سائنٹسٹ بنوں گا۔ میں نے ایک لمحے کو کافی کا مگ سائیڈ پر رکھا اور سوچ میں پڑ گیا۔ پوری دنیا میں اس وقت 70,00000 سائنس دان زندہ ہیں جو کہ اب تک جتنے بھی سائنسدان گزرے ہیں ان کا ٪ 90 بنتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آج پوری دنیا میں سب سے زیادہ سائنسدان موجود ہیں۔ انسانی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں سائنسدان کبھی بھی نہیں رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ٪ 30 خواتین سائنسدان ہیں یا سائنس کے میدان سے وابستہ ہیں۔ جبکہ جنوبی ایشیا اور بالخصوص پاکستان میں یہ شرع بہت کم ہے۔

Read more

بری عورت کی کتھا (خط نمبر 5)

محترم ڈاکٹر خالد سہیل! میں آپ کا جواب پڑھ کر بہت متاثر ہوئی ہوں کہ کس طرح چند الفاظ میں آپ نے زندگی اور کامیابی کے تعلق کو نہ صرف بخوبی سمیٹا بلکہ مختلف طرز کے لوگوں میں اس تعلق کی بدلتی صورتوں کی بھی نشاندہی فرمائی۔ سر۔ آپ نے مجھ سے پاکستان میں مقیم خواتین بالخصوص غیر روایتی خواتین کو درپیش آنے والے مسائل کے متعلق دریافت کیا ہے۔ آپ بھی اس بات سے واقف ہوں گے کہ پاکستان

Read more

مغربی ادب افلاطون سے پوسٹ ماڈرن ازم تک (ساتویں قسط)

مغربی ادب۔ رومانوی دور میں نیوکلاسیکل دور کے بعد کی اگلی صدی مغرب میں رومانوی ادب سے تعبیر کی جاتی ہے۔ گو کہ یہ دور اٹھارہویں صدی کے آخر سے انیسویں صدی کے درمیان کا عرصہ ہے مگر انیسویں صدی کی ابتدائی دہائیاں اس دور کا زریں وقت سمجھا جاتا ہے کیونکہ ’پری رومانس ازم‘ کے اس دور میں ہمیں جارج کریب، گولڈ اسمتھ، تھامس گرے اور ولیم کوپر جیسے شہرہ آفاق شاعر برطانوی ادب کی دنیا پر راج کرتے

Read more

کیا پاکستان کابل پر طالبان کی حکومت چاہتا ہے؟

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان نے مختلف علاقوں پر قبضہ کرنے کی سرگرمیاں تیز کردی تھیں۔ گزشتہ روز افغان طالبان کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے 85 فیصد رقبے پر اب ان کا قبضہ ہے۔ تاہم پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اس دعوے کو مبالغہ آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید پنتالیس سے پچاس فیصد علاقہ طالبان کے زیر کنٹرول

Read more

انڈیا میں ‘حقیقی انڈین ہونے کے لیے ہندو ہونا لازمی ہے‘

امریکی ادارے پیو ریسرچ سنٹر کے ایک تازہ ترین سروے میں انڈیا میں مذہب اور قومیت کے حوالے سے تحقیق کی گئی ہے۔ اسی سروے میں میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دو تہائی ہندو بین المذہبی شادیاں روکنا چاہتے ہیں۔ انڈیا میں مسلمانوں میں یہ تناسب اور بھی زیادہ ہے۔

Read more

کرک مندر توڑ پھوڑ کیس، ‘وعدے’ پورے نہ ہونے پر ہندو برادری کا اظہارِ تشویش

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مندر سے ملحقہ آرام گاہ کی تعمیر میں تاخیر اور گزشتہ برس مندر کو نذرِ آتش کرنے والے ملزمان کے خلاف درج مقدمہ مبینہ طور پر واپس لینے کے فیصلے پر ہندو برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقہ ٹیری میں ہندوؤں کے پیشوا پرم ہنس کی سمادھی اور ملحقہ مندر کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں 350 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Read more

بھارتی کشمیر: دارالحکومت منتقل کرنے کی روایت ‘دربار موؤ’ کیا اب ختم ہو رہی ہے؟

جموں و کشمیر بھارت کے زیرِ انتظام وہ واحد علاقہ ہے جس کا دارالحکومت موسم بدلتے کے ساتھ بدل جاتا ہے۔ سری نگر اس کا گرمائی اور جموں سرمائی صدر مقام ہے۔ یہ روایت یا مشق لگ بھگ ڈیڑھ سو برس پرانی ہے جسے ‘دربار موؤ’ کہا جاتا ہے۔

البتہ اب اس 149 برس پرانے ‘دربار موؤ’ کا یہ انوکھا عمل تقریباً ختم ہونا نظر آرہا ہے۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ کرونا وبا اور اخراجات سے بچنے کے لیے دارالحکومت کی ششماہی منتقلی کے عمل میں بتدیج کمی لائی جا رہی ہے۔

Read more

ڈی آئی جی کی محبوبہ (3)

دوسری قسط کا آخری حصہ تحقیق و تفتیش کا دائرہ وسیع ہوا تو یہ حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ عشق اور شادی دونوں میں ناخوش رہنے کے وافر مواقع ہیں۔ میاں کا مزاج اگر پرتشدد نہیں۔ اسے اپنی کمزوریوں کا شعور اور احساس ہے تو شادی کو نبھاﺅ۔ اسے گھر کے دروازے پر بے ضرر ٹاٹ کا پردہ بنا کر لٹکا لو۔ چینوں جاپانیوں نے اس میں اب نت نئے روپ نکال لیے ہیں۔ بہت سجل، نرم و نازک، من

Read more

پلّوی برنوال: انڈیا میں لوگ سیکس کے بارے میں بات نہیں کرتے، اس لیے میں ان کی مدد کرتی ہوں‘

بہت سے انڈین سکول سیکس ایجوکیشن فراہم نہیں کرتے، اور یہ والدین پر چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں سے جنسی تعلقات کے بارے میں بات کریں۔ سیکس کوچ پلّوی برنوال والدین کو بتاتی ہیں کہ بچوں سے اس موضوع پر کیسے بات کرنی ہے۔

Read more

انڈیا کی سکیلیٹن لیک: ہمالیائی جھیل جہاں موجود سینکڑوں انسانی ڈھانچے آج بھی ایک معمہ بنے ہوئے ہیں

تقریباً 80 سال پہلے ہمالیہ کی اس جھیل کے پاس سینکڑوں ڈھانچوں کی دریافت نے دنیا کو حیران کر دیا تھا اور اب اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ معمہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔

Read more

جب لڑکوں کا ریپ ہوتا ہے

جنسی زیادتی کا نشانہ لڑکا بنے یا لڑکی، دونوں کی شخصیت ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے، لیکن حیرت اور افسوس کا مقام ہے کہ لڑکوں پر ہونے والے اس ظلم کو قانوناً ریپ سمجھا ہی نہیں جاتا۔ تفصیل میں جانے سے پہلے میں اس معاملے کے کچھ پہلوؤں پر بات کرنا چاہوں گی۔ لڑکوں کا ریپ کرنے والے یا تو ’گے‘ ہوتے ہیں جنھیں صرف مردوں میں دل چسپی ہوتی ہے یا پھر ہو وہ مرد ہوتے ہیں جو کہ مرد

Read more

میں نے افغانستان کے حالیہ دورے میں کیا دیکھا؟

جمعہ، کابل افغانستان: وہ چھڑی کے سہارے اپنے دفتر کی سیڑھیاں اترا تو میں نے آگے بڑھ کراس سے مصافحہ کیا۔ کم و بیش چھ فٹ لمبا، بھرے ہوئے جسم اور ادھیڑ عمر کا یہ شخص سوویت یونین کے دور میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی ”خاد“ کے لئے کام کرتا تھا وہی خاد جس کے سوویت خفیہ ایجنسی کے جی بی سے قریبی روابط تھے اور جس پر پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے الزام بھی عائد کیے جاتے تھے۔

Read more

اسرائیلی خواتین کا لباس اور عدالتی فیصلہ

چند دن پہلے اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اٹارنی جنرل آف اسرائیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیت شمیس شہر میں ان اشتہاروں اور بینرز کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے مداخلت کریں جن پہ خواتین کو ”مکمل کپڑے پہننے“ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ بورڈز خواتین کو کپڑے پہننے کا طریقہ بتاتے ہیں، جس میں انھیں پورے بازو اور لمبی قمیص پہننے کی تلقین ہے اور چست لباس پہننے سے منع

Read more

ڈی آئی جی کی محبوبہ ( 2 )

(گزشتہ قسط کا آخری حصہ) پاکستان سے دولت لوٹ کر مفرور یہ سیاسی اور سرکاری فرزندان توحید پیچھے رہ جانے والے سیاست دانوں، ہر قسم کے افسروں اور تھانے داروں کی کرپشن اور نا اہلی پر تبرہ بھیجتے ہیں۔ اللہ سبحانہ کو تواب الرحیم مان کر سب نے یہاں داڑھیاں رکھ لیں ہیں۔ دوران ملازمت جو مال کمایا ہے وہ بیگمات کے کولہوں کی چربی کے معاملے میں ہوا کی جسمانی خصوصیات (Physical Properties) کی مانند ہے۔ وزن بھی رکھتا

Read more

درد تو اچھا ہوتا ہے

درد سے ہمیں ہمدردی ہے۔ درد بے چارا پاکستانی فلموں کے ولن کی طرح ہر دم مطعون اور ملعون گردانا جاتا ہے۔ بس کچھ جو سمجھے تو خواجہ میر درد اسے سمجھے اور اپنا تخلص ”درد“ فرما کر اسے توقیر عطا فرمائی یا پھر شان الحق حقی نے درد کو لذت سے معمور کیا۔ کہتے ہیں لذت درد سے آسودہ کہاں دل والے ہیں فقط درد کی حسرت میں کراہے جاتے لیکن آج ہم ببانگ دہل اعلان کرتے ہیں کہ

Read more

کشمیر الیکشن اور تحریک آزادی کشمیر

حسب روایت آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں کروانے کی یقین دھانی کے ساتھ الیکشن کمیشن 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ سابقہ عام انتخابات کی تاریخ یہی بتاتی ہے کہ ان ”آزادانہ“ ، ”منصفانہ“ اور ”غیر جانبدارانہ“ عام انتخابات کا انعقاد ’اسلام آباد میں برسر اقتدار جماعت کے لیے آزاد جموں و کشمیر میں اپنی حکومت کے قیام کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے

Read more

مسعود اشعر اور ذوالفقارعلی بھٹو کی سیاسی لیپا پوتی

یہ بات 5 اپریل 2018 کی ہے۔ جب ملتان سے خالد مسعود خان۔ رضی الدین رضی۔ آصف کھیتران اور دیگر احباب نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد کے مہمان تھے۔ سالانہ کتاب میلے کا افتتاح 6 اپریل کو ہونا تھا۔ تو 5 اپریل کو ڈنر پر جناب مسعود اشعر کی ملتان کے احباب سے ملاقات ہوئی۔ کہنے لگے کہ میرا ملتان کیسا ہے؟ ہم نے کہا، آپ کے بغیر ملتان اداس ہے۔ اگر ملتان میرے بغیر اداس ہے، تو پھر اہل

Read more

برطانوی پیراکی ٹیم جن کا ’چھوٹی چھاتیوں اور چھوٹے کولہوں‘ کی وجہ سے مذاق اڑایا گیا

ہم میں سے بہت سے لوگوں چاہیں گے کہ ہم زیادہ ایتھلیٹک ہو جائیں، مگر پیشہ ور تیراک کیٹ شارٹمین اور ایزی تھروم کے لیے ان کی جسامت تضحیق اور بدسلوکی کا باعث بن گئی ہے۔

Read more

بھارت میں شہری بین المذاہب شادیوں کے خلاف کیوں ہیں؟

بھارت میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق 84 فی صد بھارت کے شہری سمجھتے ہیں کہ تمام مذاہب کا احترام کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی ادارے ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے حال ہی میں جاری کی جانے والی سروے رپورٹ کے مطابق بھارت کے بڑے چھ مذاہب ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، بودھ اور جین کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ انہیں اور دوسروں کو بھی اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

Read more

‘طالبان کی خواتین کی آزادی اور حقوق کے بارے میں حکمتِ عملی مبہم ہے’

‘افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ امن و امان کی صورتِ حال خراب ہو رہی ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں جہاں جہاں طالبان مسلط ہو رہے ہیں۔ وہاں انہوں نے روزمرہ زندگی کے حوالے سے کچھ پابندیاں بھی عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔

یہ کہنا ہے خدیجہ امین کا، جو نہیں چاہتیں کہ طالبان کا افغانستان کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیلے۔

Read more

غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں: افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان افغان تنازع کو شریعت کے بجائے امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔ افغان حکومت کے علاوہ کوئی بھی طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کر سکتا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہفتے کی صبح شمال مشرقی صوبے خوست میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ہے۔ نئے ایئر پورٹ کا افتتاح ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ملک کے شمال میں طالبان تیزی سے مختلف علاقوں پر قابض ہو رہے ہیں۔

Read more

انڈیا میں ممتاز خواتین کی انٹرنیٹ پر ’نیلامی‘

انڈیا میں ملک کی ممتاز اور سرگرم مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ ایک ایپ بنائی گئی جس میں ان عورتوں کے ناموں کی ایک فہرست بنا کر یہ دعوی کیا گیا کہ ان کی نیلامی کی جا رہی ہے۔

Read more

جیہان سادات: مصر کی خاتونِ اول جنھوں نے حقوقِ نسواں کی نوعیت بدل دی

جیہان سادات جن کے شوہر کو سنہ 1981 میں ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جانے والی فوجی پریڈ کے دوران قتل کردیا گیا تھا، ان کا 88 برس میں انتقال ہوگیا ہے۔

Read more

وبا سے 40 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کا شکار، ابھی یہ سلسلہ رکا نہیں؟

ویب ڈیسک — کووڈ 19 کی وبا نے دنیا بھر میں انسانوں کو اتنا بے بس کر دیا کہ زندگی بچانے کے سب سامان دھرے رہ گئے۔ اب ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصے کے بعد تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

ابھی یہ سلسلہ رکا نہیں۔۔۔کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ سامنے آ رہے ہیں اور خطرات ابھی باقی ہیں۔

Read more

انتہا پسندی کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے جنوبی پنجاب کے راہنماؤں کا اسلام آباد کا دورہ

یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا قیام 2010 ء میں عمل میں لایا گیا جس کے بنیادی مقاصد میں یوتھ ڈویلپمنٹ، انتہاپسندی اور شدت پسندی کا سدباب، فروغ امن و مذہبی ہم آہنگی اور شہری تعلیم و جمہوری اقدار کا پرچار شامل ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے اٹھائیس سے زائد اضلاع میں مذہبی ہم آہنگی، فروغ امن و جمہوریت اور شدت پسندی کے تدارک کے لیے درجنوں سیمینارز، ورکشاپس، معلوماتی دورے اور سرگرمیوں

Read more

باڈی شیمنگ: کاندھے جھکا کر چلتی ہوں تاکہ کسی کی نظر میرے سینے پر نہ جائے

عملی طور پر کسی بھی شخص کے لیے کیا یہ ممکن ہے کہ وہ ایک انسان کو اپنے جسم کے اندر پالے، پیدا کرے اور فوری طور پر ایسا دکھنے لگے جیسے اس کے جسم کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہ ہو؟ ہم نے چند خواتین سے ماں بننے کے بعد ان کے وزن پر ہونے والی تنقید اور اس کے ان کی ذہنی صحت پر اثرات کے بارے میں بات کی۔

Read more

افغان خواتین کے شیلٹر بچانے کے لیے کوشاں ماری اکرمی

کابل — افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک چھوٹے سے ریستوران کے باورچی خانے میں تندور کے گرد افغان خواتین جمع ہیں۔ یہ دوپہر کے کھانے کے لیے ریستوران میں آنے والوں کے لیے روٹیاں تیار کر رہی ہیں۔

یہ خواتین گھریلو تشدد کی متاثرین ہیں اور ان میں کئی ایسی ہیں جو کبھی اپنے گھر واپس نہیں جا سکیں گی۔

Read more

گوجرانوالہ میں بیوی کا چیلنج قبول کر کے ایکٹنگ کرنے والا شخص اغوا کے مقدمے میں گرفتار ہوگیا

گوجرانوالہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے اپنی سہیلی کے ساتھ مل کر اپنے سابقہ شوہر کو اغوا کے مقدمے میں پکڑوا دیا ہے۔

Read more

جب بے زاری آتی ہے!

عذرا عباس کی نظمیں تو یقیناً آپ نے پڑھ رکھی ہوں گی۔ احساس اور درد کی شدت میں گندھے ہوئے الفاظ جو صرف ایک عورت ہی بیان کر سکتی ہے اور ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے۔ زندگی کی کھٹنائیوں اور نارسائی سے سجی ان نظموں کا کمال یہ ہے کہ آپ ان کو پڑھتے ہیں، الفاظ دل پہ اثر کرتے ہیں، لیکن آپ جونہی صفحہ پلٹتے ہیں، نظم کی حساسیت اور شدت آپ کو واپس لوٹ کے پھر سے

Read more

ڈی آئی جی کی محبوبہ (1)

پہلے میرے تین چار بیانات سن لیں تاکہ اس قصے کو پڑھتے وقت آپ کو میرے حوالے سے کوئی ویاکو لتا ( ہندی میں کنفیوژن) نہ ہو۔ مجھے ایسی بڑی گنجلک باتیں کرنے کا بہت شوق ہے مگر میں آگے چل کر بہت سادہ انداز اختیار کروں گی۔ آپ اگر توجہ اور دل چسپی سے میری داستان شرارت سنیں گے تو یہ چاروں باتیں آپس میں گہرا تال میل رکھتی ہیں۔ پہلی بات۔ یہ میرا ذاتی تجربہ اور مشاہدہ ہے

Read more

افغانستان میں طالبان کی ’واپسی‘ پر پاکستان کے قبائلی لوگوں میں تشویش: ’ہمارے کچھ خوف اب ابھی برقرار ہیں‘

نو جولائی 2010 کو سابقہ مومند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے خوفناک خودکش حملوں میں شمار ہوتا ہے۔ مگر اس دور میں یہاں طالبان کا کتنا اثر و رسوخ تھا، اس سے قبائلی تہذیب پر کیا اثرات مرتب ہوئے اور لوگوں میں اب بھی کیا خدشات پائے جاتے ہیں؟

Read more

طالبان کے زیرقبضہ افغان علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات

افغانستان میں طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد طالبان کے قبضے سے باہر علاقوں کی خواتین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارالحکومت’’قلعہ نو‘‘میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں خواتین بندوقیں اٹھائے ہوئے طالبان کے خلاف لڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی اور وسطی افغانستان میں

Read more

افغانستان کی تازہ ترین صورت حال

امریکہ بیس برس تک افغانستان میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنے کے بعد گیارہ ستمبر تک اپنی تمام فوجیں افغانستان سے نکالنے کا اعلان کر چکا ہے جس سے بڑے بڑے دارالحکومتوں میں کھلبلی سی مچ گئی اور اس خدشے کا اظہار کیا جانے لگا ہے کہ افغان حکومت اب چند ہفتوں کی مہمان ہے اور انخلا سے پہلے اگر شراکت داروں میں اقتدار میں شرکت کا کوئی معاہدہ طے نہ پایا، تو بدترین خانہ جنگی شروع ہو

Read more

پاکستانی کشمیر کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی زور آزمائی، کس کا پلڑا بھاری؟

پاکستان کے زیرِانتطام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہو رہے ہیں جس میں پاکستان کی اہم سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہے۔ جب کہ حالیہ ہفتوں میں جلسے جلوسوں کے ذریعے انتخابی سرگرمیاں بھی زور پکڑ چکی ہیں۔

البتہ مبصرین کہتے ہیں کہ ماضی کے انتخابی نتائج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اس خطے میں عموماً وہی جماعت حکومت بناتی ہے جسے اسلام آباد کی آشیرباد حاصل ہوتی ہے۔

Read more

عورت اور مذہب کو مسیحائی درکار ہے

مذہب اور اقدار کے نام پر گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) بل 2021 کو رد کیا گیا ہے۔ کیسا ہی عجب معاملہ ہے اس دین کے نام پر ظلم کو تجویز اور تفویض کیا جا رہا ہے جس نے اپنے ظہور کے ساتھ عرب سماج کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ وہ دین جس نے عرب خاندانی نظام کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کیا۔ عورت کو وراثت میں حق دینے کو کہا، تو نومولود بچیوں کو زندہ رکھنے پر

Read more

نواب اکبر بگٹی کی بیوہ نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی مدعیت میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلا کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کےتحت تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ مدعیہ شہزادی نرگس کے مطابق اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے

Read more

ہم سٹائل ایوارڈز میں ایسا کیا تھا؟ جیسی طلب، ویسی رسد

مملکت خداداد پاکستان کے اشرافیہ اس وقت بڑی مشکل میں ہیں۔ ان کا ایمان خطرے میں ہے اور خطرے میں ڈالنے والی ہیں یہاں کی بے حیا اور بے شرم عورتیں۔ غضب خدا کا اتنی بے حیائی! چھوٹے چھوٹے کپڑے پہن کر ہر جگہ منڈلاتی پھرتی ہیں۔ بندہ جائے تو کہاں جائے؟ اب تو گھر کے ٹی وی پر بھی آجاتی ہیں۔ بہت بری بات ہے، ایسی عورتوں کو تو زندہ جلا دینا چاہیے لیکن غور طلب بات یہ بھی

Read more

شاعری میں چھپے ماضی کے حقائق

قتیل شفائی نے کہا تھا: لاکھ پردوں میں رہوں بھید مرے کھولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے یہ سچ ہے کہ شاعری سچ بولتی ہے، اور جب شاعر کی قسمت ڈولتی ہے تو شاعری زیادہ ہی منہ پھٹ ہو کر سچ بولتی ہے اور شاعر کی اہلیہ کے سامنے اس کے راز کھولتی ہے، اس کے بعد بیوی کھولتی ہے اور کھول کھول کر ابلتی ہے تو شاعری چپ ہوجاتی ہے بس زوجۂ شاعر بولتی ہے۔ خیر یہ تو شاعر

Read more

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان صوبہ بادغیس اور بدخشاں میں لڑائی، جنگجوؤں کی پیش قدمی

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جہاں جنگجو فوجی اڈوں، سرحدی چوکیوں اور شہروں پر قبضے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان صوبہ بادغیس اور بدخشاں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ طالبان نے بدھ کو صوبہ بادغیس کے صوبائی ہیڈ کوارٹر ‘قلعہ نو’ کو پہلی مرتبہ نشانہ بناتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر اور جیل پر حملہ کر کے درجنوں قیدی رہا کرائے جس میں طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔

Read more

گھریلو تشدد کا قانون ہی ہماری بربادی کا باعث بھی بنے گا

انڈیا اور امریکہ تو برباد ہوئے اس گھریلو تشدد کی روک تھام کے قانون کے ہاتھوں۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ بل گیٹس اور ملنڈا اور عامر خان اور کرن راؤ کی طلاقیں صرف اس وجہ سے ہوئی ہیں۔

Read more

علیزے شاہ: ہم سٹائل ایوارڈز میں نوجوان اداکارہ کے کپڑوں اور فیشن پر بحث

پاکستان میں ہمسایہ ملک انڈیا کی طرح ایوارڈ شوز کا زیادہ رجحان نہیں۔ مگر جب بھی کوئی ایسی تقریب ہوتی ہے تو اکثر ٹی وی اور فلموں میں دکھنے والے پسندیدہ اداکاروں اور اداکاراؤں کا فیشن بظاہر معاشرتی اقدار کی بحث میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

Read more

’مجھے افسوس ہے کہ میں نے 37 سال کی عمر تک سیکس نہیں کیا‘

اگرچہ اوسطاً ایک شخص اپنے لڑکپن میں سیکس کرتا ہے لیکن یہ سب کے ساتھ نہیں ہوتا۔ جوزف‘ 60 سال کے ہیں اور رنڈوے ہیں کے لیے یہ بات بہت شرمناک ہے۔ انھوں نے اپنی کہانی بی بی سی ریڈیو 5 سے شیئر کی۔ میں 30 کے پیٹھے تک کنوارہ تھا۔ مجھے نہیں معلوم یہ کتنا غیر معمولی ہے لیکن میرے لیے باعث شرم اور بدنامی تھی۔ میں حد سے زیادہ شرمیلا اور بے چین شخص ہوتا تھا لیکن اس

Read more

سنیماٹوگرافی: برصغیر میں دکھائی جانے والی لومیئر برادران کی پہلی فلمیں اور انڈیا میں فلم انڈسٹری کی ابتدا

فلم میں اگرچہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو آپ کے لیے حیران کن ہو، بس ایک ٹرین پلیٹ فارم پر آ کر رک رہی ہے۔ تاہم جب یہ منظر لندن میں بڑے پردے پر پہلی بار دکھایا گیا تو فلم کے ناظرین کو یوں لگا جیسے ٹرین پردۂ فلم سے نکل کر ان کی جانب آرہی ہے اور وہ چند ہی لمحوں میں اس کے نیچے آکر کچلے جانے والے ہیں۔

Read more

’سُلی ڈیلز‘: انڈیا میں مسلم خواتین کو ٹرول کرنے کے لیے بنائی گئی ایپ پر تنازع

فرض کیجیے ایک دن آپ صبح اٹھتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ انٹرنیٹ پر آپ کی تصاویر اور ذاتی معلومات ’نیلام‘ ہو رہی ہے اور کچھ لوگ آپ پر فحش تبصرے کر کے آپ کی بولی لگا رہے ہیں تو آپ پر کیا بیتے گی؟

Read more

گورباچوف نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا تھا؟

امریکہ نے بگرام کا اڈا خالی کر دیا۔ امریکی فوجوں کی واپسی کا اعلان کیا جا چکا۔ امریکی مان چکے کہ اب افغانستان میں ان کا قیام بے معنی ہے۔ اس صورت حال پر تبصروں و تجزیوں کی بھرمار ہے۔ مجھے اس موقع پر ایک امریکی لکھاری سٹیوکول کا ایک مضمون یاد آتا ہے، جو اس نے اس موضوع پر اس سال موسم بہار میں لکھا تھا۔ یہ مضمون ”دی نیویارکر‘‘ میں چھپا تھا۔ کول لکھتا ہے کہ سن دو

Read more

دلیپ کمار کی زبان ایک عہد کی زبان تھی جو ان کے ساتھ ہی رخصت ہو گئی

نہ میں دیوداس ہوں نہ میری کوئی پارو ہے اور جب پارو نہیں تو چندرمکھی کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ پھر بھی میں جب بھی اداس ہوتا ہوں دلیپ کمار کی فلم دیوداس ضرور دیکھتا ہوں۔

Read more

8 جولائی، 2021ء:  عبدالستار ایدھی صاحب کی پانچویں برسی 

رہنما وہ ہوتا ہے جو اپنی زندگی مخلصی سے عملاً انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دے۔ پاکستان میں اس کی سنہری مثال عبدالستار ایدھی تھے جن کے پائے کی انسان دوست شخصیت ملک میں پیدا ہی نہیں ہوئی ہے۔ آپ کی زندگی اس محاورے کی خوب صورت عملی عکاسی ہے ”نیت صاف۔ منزل آسان“ ۔ انسانیت کو تکالیف میں دیکھ کر کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع ایک چھوٹے سے کمرے میں جب انہوں نے خدمت خلق کا

Read more

محبت سے بے رغبتی

حضرت آدم علیہ السلام کو ”جنت“ میں ”احساس تنہائی“ دلایا گیا اور پھر اماں حوا کو ان کی ساتھی بنایا گیا، جب کہ اماں حوا کو تنہائی کے تجربے کے بغیر ہی حضرت آدم علیہ السلام کا ساتھ ملا۔ جنت میں ساری نعمتیں اور پسندیدہ ساتھی ہونے کے باوجود دونوں شیطان کے بہکاوے میں آ گئے اور انہیں جنت سے نکلنا پڑا۔ البتہ حوا اور آدم علیہما السلام کا ساتھ برقرار رہا۔ سو کہا جا سکتا ہے کہ حضرت انسان

Read more

اچھی صورت بھی کیا بری شے ہے

اچھی صورت بھی کیا بری شے ہے جس نے ڈالی بری نظر ڈالی جناب وزیر اعظم کو شاید یاد دہانی کی ضرورت ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ یہ ایسا ملک ہے جہاں مرد کو صرف عورت کا سراپا حسین لگتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ عورت کی ذات پرفیوم کی بوتل ہے جس کی خوشبو مرد کو اپنے اندر انڈیلنی ہے چاہے وہ سات پردوں میں ہی چھپی کیوں نہ ہو۔ چاہے

Read more

 آئینِ پاکستان کے تحت کسی جماعت کا کالعدم ہونا (حصہ دوئم)

ماضی میں ہم نے موجودہ حکمران جماعت و اتحادیوں سمیت اپوزیشن کی کئی جماعتوں کو سپریم کورٹ، قومی اسمبلی، پاکستان ٹیلی ویژن اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوتے دیکھا ہے۔ اس کی علاوہ چند جماعتیں ایسی بھی تھیں اور اب بھی موجود ہیں جنہوں نے بوری بند لاشوں کی سیاست کی اور اس کے علاوہ جو دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے روابط رکھنے میں ملوث رہی ہیں مگر ان میں کچھ آج بھی قائم و دائم

Read more

انسانی اسمگلنگ

جدید معاشرے کو درپیش مسائل میں سے ایک سب سے بڑا اور اہم مسئلہ انسانی اسمگلنگ رہا ہے، جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شکلیں اختیار کرتا رہا ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور واک فری فاؤنڈیشن کی ایک تحقیق کے مطابق انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے والوں کی تعداد تقریباً 40 ملین ہے۔ عالمی سطح پر، اس تجارت کے ذریعے ہونے والے منافع کے مارجن سے انسانی اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جو کہ

Read more

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو گھر کے اندر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں پولیس نے لڑکے اور لڑکی پر تشدداور ہراساں کرنے والے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی پولیس نے فوری کارروائی کی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

مدھوبالا کے شہزادے، راج کپور کے لاڈلے دلیپ کمار کی کہانی

پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کی مصروف ترین صرافہ گلی میں 11 دسمبر 1922 کی سخت سردیوں کی شام کا منظر ہے کہ جہاں ایک سنار نے آگ جلائی تو ایسی بھڑکی کہ جس نے نہ صرف اس دکان بلکہ گلی میں موجود دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چونکہ باقی دکانیں شام ڈھلے ہی بند ہو گئی تھیں تو یہ آگ زیادہ بے قابو ہو گئی ایسے میں گلی میں موجود تمام گھروں کے مرد

Read more

ایک ٹھرکی کی داستانِ حیات

میرا نام ہوشیار خاں ٹھرکی ہے اور تعلق عظیم ملک ٹھرکستان کے شمال مغرب میں بہتے ہوئے دریائے راوی کے کنارے ایک چھوٹے سے گاؤں تاڑ نظر سے ہے جس سے دریائے سندھ نکلتا ہے جو روس تک بہتا چلا جاتا ہے، میرے نام سے آپ بخوبی سمجھ گئے ہوں کہ یہ میرا اصلی نام نہیں ہے جو پیدائش کے موقع پر مجھے دیا گیا تھا، جب میں پیدا ہوا تو سردیوں کے دن تھے، پیدا ہوتے ہی ابا گود

Read more

ایک سرکاری شودر لڑکی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کی اوقات

”میں ایک ایسی شخصیت ہوں جس نے اپنے سکول کی فیس دینے کی خاطر وہاں بطور خاکروب کام کیا۔ میں نے اپنے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے لیے فٹ بال سیے۔ میں نے ٹیوشنیں پڑھائیں۔ اور پنجاب یونیورسٹی کے لا کالج جیسے اعلیٰ ادارے سے گریجویشن کی۔ میں نے مقابلہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے طور پر منتخب ہوئی۔ ازراہ کرم نوٹ کریں کہ بورڈ آف ریونیو نے یہ اسامی مشتہر کی تھی اور میں نے خود کو بورڈ پر مسلط نہیں کیا تھا۔ اب جبکہ میں سات برس سے سروس کر رہی ہوں اور دوسری کسی جاب کے لیے اوور ایج ہو چکی ہوں، تو میں نے اس حقیقت کو جانا کہ صوبائی انتظامیہ میں اور خاص طور پر میرے محکمے میں میری حیثیت ایک شودر سے بھی بدتر ہے۔ اس لیے میں سسٹم کا اعتبار کھونے کے بعد استعفیٰ دے رہی ہوں جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ میرا استعفیٰ منظور کیا جائے اور مجھے ایکسپرینس لیٹر جاری کیا جائے“ ۔

Read more

ادب میں فحاشی کا مسئلہ

فحاشی کا مسئلہ، بلاشبہ مذہبی اصلاح پسندوں اور ریاست کو طاقت کے اندھے استعمال کی غیر معمولی ترغیب دیتا ہے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اخلاقی اصلاح کے طوفانی جوش اور ریاستی جبر کو کسی ردّعمل کا سامنا نہیں ہوتا اور انھیں اپنی طاقت کے یک طرفہ استعمال کی کھلی چھٹی ملتی ہے۔ اصل یہ ہے کہ ادب کے خلاف فحاشی کی فردِ جرم، ادیبوں کے لیے ایک آزمائش تو ثابت ہوتی ہی ہے، انھیں ادب کی نہاد

Read more

افغان طالبان کا کنڑ، قندھار کی سرحدی چوکیوں پر قبضہ: سرحدی علاقوں میں آباد پاکستانیوں کو ’بُرے دن لوٹنے‘ کا ڈر

باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی نے تصدیق کی کہ گذشتہ ہفتے افغان طالبان کی جانب سے صوبہ کنڑ اور قندھار سے جڑی پاکستانی سرحد پر واقع افغان فوج کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ افغان طالبان یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کر رہے ہیں۔

Read more

عثمان مرزا: اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار، سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Read more

دانیال حسین: نوجوان جس نے ’لاٹری‘ جیتنے کی خاطر خواتین کا قتل کیا

لندن میں 19 سالہ دانیال حسین ابھی 18 برس کے ہوئے ہی تھے کہ انھوں نے دو بہنوں نکول سمالمین اور بلبا ہنری کو ایک پارک میں حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں بہنیں وہاں برتھ ڈے پارٹی منا رہی تھیں۔ مگر دانیال حسین نے ایسا وحشیانہ جرم کیوں کیا؟

Read more

نوجوان دیہی خواتین کے متاثرکن کاروباری اقدامات

زکیہ ایک نوجوان کاروباری خاتون ہیں جن کا تعلق لیہ سے ہے۔ زکیہ نے ایک دیہاتی علاقے میں پرورش پائی جہاں عام طور پر خواتین گھروں یا کھیتوں میں ہی کام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ زکیہ کے والد ان کے گھر کے واحد کمانے والے تھے۔ والد صاحب کی دو بیویوں کے سبب دو دو گھروں کے اخراجات اٹھانا ان کے بس کی بات نہ تھی۔ کم عمری سے ہی بہت سی ضروریات ادھوری رہیں تو زکیہ کو احساس ہونے

Read more

گھریلو تشدد کا بل اور ہمارا خاندانی نظام۔

چند روز قبل قومی اسمبلی نے گھریلو تشدد کا بل منظور کیا اور اس کو مزید بحث کے لئے سینیٹ بھیج دیا۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر شور مچا کہ یہ بل انتہائی متنازع ہے کیونکہ یہ ہمارے خاندانی نظام کو برباد کر دے گا۔ تو آئیں ذرا اس بل کا جائزہ لیتے ہیں کہ اس میں ایسا کیا ہے جس سے ہمارے شاندار خاندانی نظام کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔ بلکہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور کمزور افراد کے

Read more

انسداد گھریلو تشدد بل کی منظوری پر واویلا کیوں؟

خاتون میرے سامنے غم و حرماں اور کرب و اندوہ کی تصویر بنی بیٹھی تھی۔ آنسو اس کے غمزدہ اور پریشان چہرے کو بگھو رہے تھے۔ اس کے گال غصے، رنج اور پشیمانی کے جذبات سے تمتما رہے تھے۔ گریہ گلو گیر اور لہجہ درد کی تصویر بنا تھا۔ وہ بتا رہی تھی کہ بیس سالا شادی شدہ زندگی میں سوائے پہلے چند دن اس نے خوشی اور مسرت کا شاید ہی کوئی لمحہ دیکھا ہو۔ اس نے نہایت کرب

Read more

مارکسی راہنما سی آر اسلم کی یاد میں

دس جولائی کو برصغیر کے نامور مارکسی دانشور، انقلابی رہنما اور پاکستان میں ترقی پسند تحریک کے بانیوں کے سرخیل، استاد محترم سی آر اسلم کی چودھویں برسی ہے، جو 10 جولائی 2007 کو اپنے دوستوں، ساتھیوں اور رفیقوں سے 70 سالہ طویل سیاسی رفاقت نبھا کر رخصت ہو گئے تھے۔ بلاشبہ سی آر اسلم برصغیر کی ترقی پسند تحریک کا ایک اہم باب تھے۔ انیسویں صدی میں انگریز سامراج نے اپنی کپڑے کی صنعت کا خام مال پیدا کرنے

Read more

بین الافغان مذاکرات اور امن معاہدہ کے امکانات

پاکستان کے لئے افغانستان کے حوالے سے یہ اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ طالبان کے ترجمان نے افغان حکومت کے نمائیندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی و اتحادی افواج کے انخلا کے بعد اگر افغانستان میں امن کی کوئی امید کی جاسکتی ہے تو اس کا راستہ بین الافغان مذاکرات سے ہوکر ہی گزرتا ہے۔ یہ بات بھی مستحسن ہے کہ مذاکرات کا از سر نو آغاز کرنے کا اشارہ پاکستان یا امریکی حکام

Read more

62-63  کا حمام اور ننگے صادق و امین

اس ملک کا پہلا صادق و امین جنرل ضیاء تھا۔

جو خود ایک ایسا نفسیاتی مریض تھا جسے بھٹو دشمنی میں جل کر سیاہ ہو چکے مولویوں اور فتویٰ سازوں نے وردی کے اوپر امیرالمومنین کی شیروانی پہنائی تھی۔

انہوں نے اسے اس ذہنی بیماری میں مبتلا کر دیا تھا کہ ایک بھٹو کو پھانسی چڑھا کر تم بخشے جا چکے ہو۔ تمہارے تمام پوشیدہ گناہ کبیرہ بھی اور صغیرہ بھی معاف ہو چکے ہیں۔ اب تم باوضو ہو۔

ہر انسان کی طرح وہ بھی اپنی ذاتی زندگی میں گناہوں اور خطاؤں سے گزرا ہی ہو گا۔

Read more

اسرائیل کی حکومت کو عرب شہریوں سے متعلق متنازع قانون کی تجدید میں ناکامی

ویب ڈیسک — اسرائیل کی پارلیمان میں حکومت کو وہ قانون دوبارہ منظور کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے تحت اسرائیل کے عرب شہریوں پر پابندی عائد کی جانا تھی کہ وہ مغربی کنارے یا غزہ سے تعلق رکھنے والے شریکِ حیات کو ساتھ نہ رکھ سکیں اور نہ ہی ان کو شہریت حاصل ہو۔

Read more

کرونا وبا کے سائے تلے ستارے ‘کان فلم فیسٹیول’ میں جلوے بکھیرنے کے لیے تیار

ویب ڈیسک — کرونا وائرس کے سائے تلے فرانس کے ساحلی شہر کان میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے ‘کان فلم فیسٹیول’ کا آغاز آج بروز منگل سے ہو گا۔

فرانس میں کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خوف سے ‘کان فلم فیسٹیول’ کے منتظمین اور حکام ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں عوام طالبان کے خلاف مسلح کیوں ہو رہے ہیں؟

اسلام آباد — "میں مزار شریف کا رہائشی ہوں۔ میری یہاں دُکان ہے۔ جب صوبہ بلخ کے چند اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہوا تو مجھے فکر لاحق ہوئی کہ کہیں اس کے بعد طالبان مزار شریف کا رخ نہ کر لیں۔”

یہ کہنا ہے ایمل کا، جو افغانستان کے شمال میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی سے پریشان ہیں۔

Read more

افغانستان میں 20 برس تک جاری رہنے والی جنگ سے کیا کھویا، کیا پایا؟

افغان جنگ کے آغاز سے اب تک 2400 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور 20 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ (فائل فوٹو) افغانستان میں جنگ کے 20 برس کے دوران اربوں ڈالرز خرچ کیے گئے جب کہ کئی ممالک کے کی افواج کے ہزاروں اہلکاروں نے خدمات انجام دیں اور اب یہ جنگ اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔ ان دو دہائیوں میں کیا کچھ ہوتا رہا؟ امریکہ کو اس جنگ میں کیا نقصان ہوا اور فائدے کیا

Read more

جنسی نشہ

میرا، وینا اور منی شنی کی مشتبہ ویڈیو لیکس ہو نے تک ہی بات رہتی مگر ایسا ممکن نہیں تھا کیونکہ جب ایسی بات چل نکلتی ہے تو اس کے راستے تو بہت ہوتے ہیں مگر منزل کوئی نہیں ہوتی ہے۔

پاکستان میں ویڈیو لیکس کا راستہ اہم سرکاری عہدے داروں، ججوں اور صحافیوں کے گھر سے بھی گزرا اور آج کل ویڈیو لیکس کا ہر راستہ مولوی حضرات سے گزر رہا ہے۔ ہر دوسرے دن ایک انتہائی متلی کی کیفیت میں مبتلا کر نے والی کوئی غلیظ سی ویڈیو جگہ جگہ منہ مارتی نظر آتی ہے۔ سوشل میڈیا کو استعمال کر نے والا کوئی ذی روح یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اب تک اس کا فون اس تیزابی بارش سے پاک رہا ہو۔ نہ دیکھنا یا فوراً ہی ڈیلیٹ کر دینا اپنی اپنی یہ آپشنز بہر حال ہر ایک کے پاس موجود ہیں۔

Read more

مردوں کی جنسی مجبوریاں اور ان کی وجوہات

محترمہ ڈاکٹر لبنیٰ مرزا صاحبہ نے ایک اہم موضوع ”خواتین میں جنسی خواہش کی کمی“ کے موضوع پر ایک مضمون تحریر فرمایا ہے۔ موضوع تو بہت نازک ہے۔ لیکن پھر بھی اس موضوع کے بارے میں دوسرے فریق، یعنی، مرد کی طرف سے اسی موضوع کے بارے میں موقف پیش کرنا اس معاملے کا دوسرا پہلو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہے۔ جنس کی نوعیت انسان کی عمر کے مختلف حصوں میں اپنی عملیت میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

جس طرح مکڑی سپائڈر کی ایک قسم نر کو مختلف طریقوں سے ملتفت کرتی ہے۔ لیکن جوں ہی نر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیتا ہے۔ اور اس مادہ کو نئی نسل کی پیدائش کی بنیاد پڑنے کا یقین ہو جاتا ہے تو وہ نر کو ہلاک کر دیتی ہے۔ گویا جنس کی ایک مخصوص عمر میں شدت فطرت کی طرف سے نسل

Read more

حبس زدہ معاشرے کی سیاست

اس حبس زدہ معاشرے میں جہاں معصوم زینب سے لے کر موٹر وے پر سفر کرتی خواتین جنسی درندگی کا نشانہ بن گئیں اور دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں میں مستقبل کے معمار اساتذہ اور ملاؤں کی جنسی ہوس کا نشانہ بن گئے۔ کتنی ہی مجبور عورتوں نے پیٹ کا جہنم بھرنے کی خاطر اپنی عصمتوں کا سودا کر لیا۔ ایسے ملک کے ذرائع ابلاغ کو اس سب کچھ کے باوجود اگر کچھ نظر آیا تو حریم شاہ کی شادی کا اعلان۔ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل کے حل کی بجائے حریم شاہ کے ممکنہ دولہا کی تلاش شروع کردی گئی۔ اس کیفیت کو معروف شاعر شاکر شجاع آبادی نے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے کہ ساڈی دھاڑ سنڑی نہ کہیں شاکر، اوندی ہنجھ نکھتی ہل ہل پئے گی۔

Read more

انصار عباسی صاحب پلیز فحش پروگرام دیکھنا چھوڑ دیں

آج ہی انصار عباسی صاحب کی ایک دل خراش ٹویٹ نظر سے گزری۔ یقین ہی نہیں آیا کہ ایسی بات عباسی صاحب جیسا نیک اور برگزیدہ بندہ کہہ سکتا ہے۔ وہ فرماتے ہیں

”جس بے حیائی بے شرمی کا مظاہرہ #HumStyleAwards میں کیا گیا اس پر حکومت، پیمرا کیوں خاموش ہے، اس پر میڈیا کیوں نہیں بول رہا۔ ایسی بے شرمی بے غیرتی پھیلانے والوں کے خلاف حکومت کو قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔ “

ہمارا گمان یہ تھا کہ انصار عباسی صاحب علم و تقوے میں ہم سے کیا بڑے بڑے مفتیان کرام سے بڑھے ہوئے ہوں گے۔ لیکن یہ ٹویٹ دیکھ کر علم ہوا کہ انصار عباسی بھی نہایت شوقین مزاج لگتے ہیں۔ چن چن کر بے حیائی والے پروگرام اتنی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ جدید تحقیق کے مطابق جو افراد فحاشی دیکھنے میں اپنا وقت صرف کرتے ہیں ان کے دماغ کے بعض اہم حصے بہت چھوٹے ہو جاتے ہیں اور پھر ان کو حکیمی کشتوں سے بھی آرام نہیں آتا۔

Read more

قومی بچت سکیموں کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ، پنشنرز اور بوڑھے افراد کے لیے کتنا نقصان دہ؟

ریٹائرمنٹ کے بعد قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری ایک معقول نفع کمانے کا پرکشش ذریعہ تھا تاہم ٹیکس کی شرح بڑھنے سے اس آمدنی میں کٹوتی ہوگی اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی کی شرح بلندی کی جانب گامزن ہے۔

Read more

طالبان کی پیش رفت کو روکنے اور اپنی افواج کی حمایت کے لیے افغان خواتین نے اسلحہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے: ’ہمیں طالبان سے کسی اچھائی کی توقع نہیں‘

افغانستان میں جاری کشیدگی اور طالبان کی جانب سے پیش قدمی کے بعد جہاں افغانستان میں ایک خوف پایا جاتا ہے وہیں خواتین بھی میدان عمل میں آگئی ہیں اور گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں افغان خواتین بھاری اسلحہ اٹھائے کھڑی ہیں۔

Read more

دودو بھیل کی مبینہ تشدد سے ہلاکت: ’بھائی کا بدن جھلسا ہوا تھا اور جسم پر زخموں کے 19 نشانات تھے‘

رجسٹرار کی جانب سے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی مٹھی کو بھیجے گے خط میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے اخبارات میں دودو بھیل کے مبینہ تشدد سے قتل کے خلاف احتجاج کی خبر کا نوٹس لیا ہے۔

Read more

انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ: انڈین افواج کی ’متحدہ کمان‘ کا منصوبہ کیا ہے اور اس پر فضائیہ کو کیا تحفظات ہیں؟

انڈیا میں بری، بحری اور فضائیہ یعنی فوج کے تینوں ونگوں کو ملا کر ‘انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ’ تشکیل دینے کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اس کے ساتھ یہ مباحثہ بھی جاری ہے کہ اس کے متعلق فوج کے اعلی عہدیداروں کے بیانات کے کیا مطالب ہیں۔

Read more

پانچ جولائی: اب بھی رات کی رات پڑی ہے – ٹیکسٹ اور ویڈیو کالم

خود راستی اور پارسائی کے متعلقات سے شغف رکھنے والے خواتین و حضرات مضطرب نہ ہوں، میں 5 جولائی 1977 ء اور اس کے بعد گزرنے والے گیارہ برس کے مرکزی کردار کی مذمت تو ایک طرف، ذکر کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔ تاریخ کے طالب علموں کے لئے کتاب مقدس کی نصف آیت ہی کافی ہے، لم یکن شی۔ مذکوراً (کہ وہ ذکر کے قابل چیز نہ تھا) ۔ اس عشرہ زیاں میں جو ہوا، وہ ایک الگ تھلگ حادثہ نہیں تھا، نا اہلی، کوتاہی، سازش، جرم اور نا انصافی کا ایک تسلسل تھا۔ ایک کے بعد ایک برس گزرتا رہا، ربیع میں تعطل تھا اور خریف میں عبور، کاشت کاری کی مہلت ہی نہیں مل سکی۔ اپنی مٹی کی تحقیق نہیں کی، بیج کی جانچ نہیں کی، موسموں کی خبر نہیں رکھی، سو لاحاصلی کی فصل کاٹتے رہے۔ ایسی ہی ایک رات 5 جولائی 77 ء کو اتری جس کے بعد منزلوں منزلوں راہ تاریک تھی۔

Read more

بغداد کی رات اور شہرزاد کی کہانی

صاحب، گزشتہ شب کی کہانی کا دامن پکڑ کے کچھ اور کھوجنے کا ڈھنگ تو ہم نے شہر زاد سے ہی سیکھا ہے جس کے عاشق ہم اوائل عمری میں ہوئے۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ بات درد سے شروع ہوئی، فیض کی نظم تک پہنچی اور ان اشعار کی آفاقیت سراہتے ہوئے درد کی ان اصناف تک پہنچ کے ٹھہر گئی جن کے ذکر سے بہت سوں کے پر جلتے ہیں۔  شاعر کے لئے درد جذب وجنوں و

Read more

پاکستان میں حساب نسواں کے زریں اصول

چونکہ ہمارے ملک میں خواتین کے خلاف جرائم ”معاشرتی“ اور ملی نوعیت کا رخ اختیار کر لیتے ہیں، اس لئے خواتین کے خلاف جرائم پر آپ کو اقدامات تو کیا بات بھی کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ خواتین جو فتنہ در فتنہ اپنے دامن میں چھپائے رکھتی ہیں، اب ملکی وقار اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ پہلے پہل یہ روشن اقدار اور شاندار روایات کے لئے ایک عدد عارضہ تھیں، وہیں ملکی وقار کے درپے

Read more

طالبان کی ذہن سازی کا ماحول

طالبان کون ھیں اور کہاں، اور کس مقصد کے لئے ان کی ذہن سازی اور تربیت کی گئی ھے، سب میری نظروں کے سامنے گزرا ھے۔ صرف ایک مثال دیتا ھوں جس سے ان کا پورا تصور مذہب واضح ھو جائے گا: جب لال مسجد کے مولانا عبداللہ کو قتل کیا گیا، اس وقت میں رپورٹنگ کر رھا تھا۔ اس کے بڑے بیٹے مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد میں پریس کانفرنس بلائی اور اعلان کیا کہ اس کے باپ کو

Read more

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے سات افراد نذر آتش: ’اس حادثے نے پوری کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا، اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں‘

کینیڈا کے مغرب میں واقع البرٹا صوبے کے ایک چھوٹے قصبے چیسٹرمیر کے ایک گھر میں تین جولائی کو ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ میں سات پاکستانی نژاد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد سے مقامی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں چار بچوں سمیت ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ ایک مرد اور پانچ بچوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

Read more

انڈیا میں ایک دہائی میں بہت کچھ بدلا مگر ایک چیز ہے جس میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں

ورلڈ بینک کے ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ پچھلی چند دہائیوں سے انڈیا کے دیہاتوں میں جہیز کا نظام بہت حد تک ایک سطح پر رہا ہے۔ لیکن یہ عمل بلا روک ٹوک جاری ہے۔

Read more

عامر خان، کرن راؤ: طلاق کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ تو خوش ہیں مگر چند سوشل میڈیا صارفین اتنے برہم کیوں ہیں؟

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے اپنی طلاق کے اعلان کے ایک دن بعد کہا کہ وہ دونوں بہت خوش ہیں۔

Read more

امریکہ میں نوکریاں زیادہ اور امیدوار کم، وجہ کیا ہے؟

کرونا وبا کی بندشوں کے بعد معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے امریکہ میں روزگار کے مواقعوں کی بہتات ہے لیکن شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ بے روزگار افراد ملازمت کے حصول کے لیے پہلے جیسی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے۔

کئی ایسے افراد جو برسرِ روزگار نہیں وہ بھی پہلے سے زیادہ تنخواہوں کے خواہش مند ہیں یا کرونا وبا سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر عوامی خدمات کی کمپنیوں میں کام کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

Read more