چین اور سعودی عرب سے موصولہ دو تصویریں

دو روز قبل ہمارے سیاسی وزیر خارجہ چین پہنچے تو ان کا شاہانہ اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چین کے وزارت خارجہ کے اعلٰی حکام نے کیا۔ وزیر خارجہ کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور انہیں ایک ایٹمی ملک کے وزیر کے طور پر عزت دی گئی۔ ہمارے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے چین کے وزیر خارجہ سمیت

Read more

حیات بلوچ کی اندوہ ناک موت کا نوحہ

کیسا روح فرسا، دل شکن اور جگر پاش و دلدوز منظر ہے۔ تپتی مظلوم زمین پر جوان بیٹے کا لہو لہو لاشہ پڑا ہے۔ جس کے ناتواں جسم میں آٹھ گولیاں پیوست کر دی گئی ہیں۔ حرماں نصیب باپ غم و اندوہ کی تصویر بنا بیٹھا ہے۔ ماں کی مامتا کی نظریں سوئے آسمان ہیں اور ہاتھ اللہ کے حضور اٹھے ہوئے ہیں اور سراپا سوال بنی زبان حال سے فریاد کناں ہے کہ اسے کس جرم میں مارا گیا

Read more

کپتان صاحب کی غلطیاں …

نا اہلی، بد انتظامی، نالائقی، بے تدبیری، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ میں لتھڑے نامکمل بی آر ٹی کے فرمائشی اور نمائشی افتتاح کے موقع پر لاڈلوں کے لاڈلے اور لعلوں کے لعل کپتان نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس سے قبل وہ میٹرو، اورنج لائنز اور موٹر ویز وغیرہ کو ملک کی ترقی کے لیے زہر قاتل سمجھتے تھے اور یہ کہ تب وہ غلطی پر تھے۔ کپتان کے اس اعتراف پر ہم غالب کی زبان میں یہی کہیں گے

Read more

عدالتی قتل اور عدالت میں قتل

اسلام، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، صحابۂ کرام رض، بزرگان دین اور اکابر سے محبت کا ثبوت دینے کے لیے مجھے اندھی نفرت کا سہارا کیوں لینا پڑتا ہے؟ حب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آبیاری کے لیے خون ریزی اور خوں خواری کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ خالص علمی معاملات میں ہم منطق کے بجائے تیغ و تفنگ سے لیس ہو کر زندگی کو حق و باطل کا معرکہ کیوں بنا دیتے ہیں؟ عقیدے

Read more

مطیع اللہ جان: کیا اسیری ہے، کیا رہائی ہے

مطیع اللہ جان نے سوال اٹھایا تو خود اٹھا لیا گیا۔ سلگتے سوال کا جواب نہ ہو تو سوال کرنے والا اسی عذاب سے گزرتا ہے۔ مطیع اللہ کی خود سری، شوریدہ سری اور باغیانہ روش نے ایک حشر اٹھا رکھا تھا۔ اس کو بزور مطیع و فرمانبردار بنانے والے آج عجیب مخمصے کا شکار ہوں گے۔ صحافتی برادری اور سول سوسائٹی نے اس واقعے کے خلاف جس طرح فوری، بھرپور اور منظم رد عمل دیا اس کی وجہ سے

Read more

آن لائن کلاسز کی مصیبت

کورونا کی وجہ سے طلبہ، اساتذہ اور والدین آن لائن کلاسز کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ چار سال سے چوبیس سال تک کی معصوم مخلوق آن لائن کلاسز اور امتحانات کے نام پر ایک طرح کی تعزیری مشقت سے گزر رہی ہے۔ دوسری طرف بڑی تعداد ان والدین پر مشتمل ہے جو انٹر نیٹ اور آن لائن کلاسز کی مخصوص ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت کی وجہ سے عجیب الجھن کا شکار ہے۔ میرے بہت سے دوست گورنمنٹ کالجز میں پڑھا

Read more

تائب ہونے والے دانش فروش، نااہل حکومت اور غیر فعال اپوزیشن

بزرگ اور کہنہ مشق کالم نگاروں، تجزیہ کاروں، اینکروں، صحافیوں، اتحادی پارٹیوں، ہم خیال سیاستدانوں، معروف دانشوروں اور عمران خان و پی ٹی آئی کے فدائی حامیوں کو آج جب حکمران پارٹی کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے مایوسی اور بددلی کی دلدل میں دھنستے ہوئے دیکھتا اور سنتا ہوں تو فیض احمد فیض کی ایک مشہور زمانہ غزل کا یہ مقطع بے طرح یاد آنے لگتا ہے

ہم نے جو طرز فغاں کی ہے قفس میں ایجاد

فیض گلشن میں وہی طرز فغاں ٹھہری ہے

Read more

جنسی ہراسگی کا آسان علاج

لاہور کے معروف نجی تعلیمی ادارے میں طالبات کے خلاف ہونے والا جنسی ہراسگی کا افسوسناک واقعہ پہلا سانحہ ہے نہ آخری۔ اس سے قبل بھی ملک میں اس طرح کے واقعات وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔ ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ایسے واقعات کے خلاف حسب توفیق آواز بھی اٹھاتے ہیں اور مذمت بھی کرتے ہیں۔ ایسے واقعات صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ مہذب مغربی ممالک سمیت دنیا کے ہر ملک میں ہوتے رہتے ہیں۔

Read more

کیا حکومت چند دن کی مہمان ہے؟

کورونا نہ آتا تو اس حکومت جس کا ہونا، نہ ہونا برابر ہے، کا رونا دھونا کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ کیونکہ جو بونا ہوتا ہے وہی کاٹا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے اندر اندر ہونے والے کچھ واقعات کو سرسری طور پر بھی دیکھا جائے تو بقول میر یہ حقیقت اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ

جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، صبح گیا یا شام گیا

یوں تو شروع دن سے ہی اس حکومت کی کوئی کل سیدھی نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شخص بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کی کل کل سے جان چھڑانا چاہتا تھا مگر مقطعے میں سخن گسترانہ بات یہ آن پڑی تھی کہ جو جواری گدھے کو گھوڑا سمجھ کر میدان میں لے آئے تھے انہوں نے اس پر سرمایہ کاری بہت بھاری کر رکھی تھی۔ اس لیے یہ ساری مارا ماری جاری رہی اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ حالیہ بجٹ میں سوائے دفاعی اداروں کے کسی شعبے کے لیے بھی خیر کی کوئی خبر نہیں تھی۔

Read more

ہر مخالف کو نہ غدار پکارا جائے!

اپنے شعبے کے استاد الاساتذہ اور ماہر پروفیسر ڈاکٹر پرویز ہود بھائی، کیمبرج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نوجوان استاد، مفکر، دانشور اور سماجی کارکن عمار علی جان اور کراچی کی حبیب یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والے معروف کالم نگار، ادیب اور دانشور جناب محمد حنیف کو ان کے اداروں نے بیک جنبش قلم فارغ کر دیا ہے۔ اختلاف رائے کی بنیاد پر تعلیمی اداروں سے نکالے جانے والے اس سانحے کے تناظر میں ہمارے دوست اور نوجوان نسل

Read more

زرتاج گل کی زر افشانیاں اور وزرا کی گل افشانیاں

وزیر ماحولیات جنہیں وزیر ”مخولیات“ کہنا چاہیے، نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں پھر ایک مسخرہ سا بیان داغا ہے۔ موصوفہ نے کووڈ 19 کی تشریح فرماتے ہوئے ایسا دقیق اور دور رس نکتہ بیان کیا کہ وزیر اعظم سمیت سننے والوں کے چودہ طبق روشن ہو گئے ہوں گے۔ فرمایا کہ اس کا یہ نام کووڈ 19 اس لیے پڑا کہ اس وائرس کے 19 پوائنٹس ہیں یا یہ 19 طریقوں سے انسان پر حملہ کرتا ہے۔ دنیا

Read more

جامعات میں قرآن پاک کے ترجمہ کا فیصلہ

پاکستان جیسے ملک میں مذہب کا کاروبار خوب چمکتا ہے۔ مذہب سے تعلق رکھنے والی درس گاہیں ہوں، درگاہیں ہوں یا خانقاہیں ;انہوں نے ہمیشہ خوب ترقی کی اور پھیلتی پھولتی رہی ہیں۔ پہلے تو ہمارے جید علمائے کرام، مذہبی سیاستدانوں اور سماجی خدائی فوجداروں نے نظریۂ پاکستان ایجاد کر کے اس میں خوب مذہب کا تڑکا لگایا۔ پاکستان کا مطلب کیا; لا الہٰ الا اللہ۔ جیسے مذہبی جذباتی نعرے ایجاد کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو باور کروایا گیا

Read more

ہمارے وزیر اعظم جیسا پوری دنیا میں کوئی نہیں

اسی کی دہائی کے بھارت کے تیسرے درجے کے گیند باز راجر بینی اگر عمران خان کو گیند بازی کے گر سکھانے کی پیشکش کرتے تو دنیا کیا کہتی؟ ہمارے منصور اختر اور رضوان الزمان سنیل گواسکر، ویوین رچرڈ اور جاوید میانداد کو بلے بازی کے ٹپس دینے کی بات کرتے تو آپ کو کیسا لگتا؟ ہماری قومی فٹبال ٹیم کے کپتان رونالڈو اور میسی کو فٹ بال میں مہارت تام حاصل کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے تو

Read more

کورونا اور حکومت کا رونا دھونا قابو سے باہر

اللہ خیر کرے۔ حکومت کی طفلانہ اور ناقص حکمت عملی، ریاستی اداروں کی بے تدبیری، سپریم کورٹ کے بے سروپا فیصلوں، کابینہ کی غیر فعالیت اور عجلت پسند، جذباتی، غیر منطقی اور تماش بین قوم کے نا معقول رویے کی وجہ سے آج کورونا پاکستان کے تقریباً ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔ موت کے سائے ہر جگہ لہرا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش، ٹیسٹنگ کٹس اور کورونا سمیت جان بچانے والی بہت سی ادویات ناپید ہو چکی ہیں۔

Read more

کورونا کی کوکھ سے تبدیلی برآمد کرنے والے دانش فروش

سوشل میڈیا کے نو آموز اور نیم پختہ قلمی مجاہدین نے تو عالمگیر کورونا وبا کی آڑ میں مذہبی، سائنسی، طبی، سیاسی، تہذیبی، تمدنی، نفسیاتی، معاشرتی، سماجی، تعلیمی، کاروباری اور انتظامی حوالے سے جدت اور ندرت پیدا کرنے کے ایسے بے سروپا اور از کار رفتہ نسخے دینا ہی تھے جن کو سن کر ایک باشعور آدمی اپنا سر پیٹ کر رہ جائے کیونکہ ایسے اناڑی اور نکھد قسم کے شوقیہ مصلحین سے کسی ڈھنگ کی بات کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی مگر حیرت ہمیں ان نام نہاد پختہ کار اور کہنہ مشق دانشوروں کو اپنا چورن بیچتے ہوئے دیکھ کر ہوئی جو گا تو بے وقت کی راگنی رہے ہیں مگر اپنے تئیں یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ افراد معاشرہ کی فکری راہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

Read more

طیارہ حادثے میں شہید ہونے والا سید دانش اور اس کے دوست

سید دانش جیسے ہنس مکھ، خوبرو، خوش شکل، خوش اخلاق اور خوش گفتار نوجوان کو مرحوم لکھتے ہوئے کلیجہ منہ کو آتا ہے، روح تڑپ اٹھتی ہے اور دل گھائل ہو جاتا ہے۔ دانش بلا شبہ ان نوجوانوں میں سے تھا جو پہلی ملاقات میں ہی دل میں اتر جاتے ہیں۔ سرخ و سفید رنگ، گلابی ہونٹ، گہری نیلی آنکھیں جن میں اپنائیت جھلکتی تھی، ملائم، چمکیلے سنہری ریشمی بال اور داڑھی، روشن اور کشادہ پیشانی، موتیوں جیسے چمکتے دانت،

Read more

آرمی کی بیوی اور زوجۂ ملت وغیرہ

ابھی چند ہی روز قبل ہمارے ازلی دشمن ملک کے ایک معمولی ٹریفک سارجنٹ نے وہاں کے بزدل اور ادنٰی قسم کے آرمی چیف کا چالان کر دیا تھا کیونکہ چیف صاحب نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔ لیکن ہمارے ہاں کیونکہ ایک ادنٰی قسم کا سیاہ وردی پوش اعلٰی درجے کے خاکی وردی پوش کو تو کجا اس کی اہلیہ کو بھی بلڈی سولین کی طرح ناکوں پر نہیں روک سکتا ایسا کرنے کی کوشش کرے گا تو کرنیل جرنیلوں کی بیگمات اسے ناکوں چنے چبوا دیں گی۔

Read more

ایسے صحافی کی معافی پیشہ ورانہ غفلت کی تلافی نہیں ہو سکتی

ہم تو سمجھے تھے کہ صحافت نجابت اور شرافت کا نام ہے مگر انصافی بیگم اور ڈھول سپاہی کے شہرۂ آفاق معاشقے کے بعد صحافت اب غلاظت، خباثت اور ضلالت کا روپ دھارنے کی طرف مائل دکھائی دیتی ہے۔ نئے پاکستان کے قیام کے ساتھ ہی سیاست، عدالت، معیشت اور صنعت و تجارت کے ساتھ ساتھ صحافت بھی مثبت خبروں کا حکم دینے والوں کے شکنجے میں آ چکی ہے۔ بڑے میڈیا ہاؤسز، جید صحافیوں اور بلند آہنگ اینکر پرسنز نے جس طرح بادشاہ گروں کے اشارۂ ابرو پر تعمیر و ترقی کے ہفت اقلیم سر کرنے والی نواز حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر کے ملک کا بیڑہ غرق کیا وہ سلسلہ کسی طور رکنے میں نہیں آ رہا۔

Read more

کیا ”سائیں فردوس“ کو بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا حق نہیں؟

غور سے دیکھیں تو موجودہ حکومت تین مضبوط ستونوں پر کھڑی ہے۔ یہ ستون اس قدر مستحکم ہیں کہ بائیس کروڑ عوام کی دہائی، اتنی بڑی اپوزیشن کی کار فرمائی اور بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کی رونمائی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ یہ ستون بنی گالا کی روحانی پھونکوں، مولانا طارق جمیل کی درباری سرکاری دعاٶں اور ”حکمران اشرافیہ“ کی جادو کی چھڑی پر مشتمل ہیں۔ خود وزیر اعظم صاحب روحانیت کو سپر سائنس بناتے ہوئے ہر وقت

Read more

کیا کورونا عذاب الٰہی ہے؟

لا علمی، کم فہمی، کج بحثی، توہم پرستی، ضعیف الاعتقادی، روایت پسندی اور برہنہ جہالت کا ملغوبہ جب ضد، ہٹ دھرمی، انانیت، تعصب اور تنگ نظری کی بھٹی میں تیار ہوتا ہے تو وہی صورت حال جنم لیتی ہے جو آج کل ہمارے ہاں جنم لے چکی ہے۔ پھر ہمارے وارثان منبر و محراب اور حاملان جبہ و دستار کسی وبا، بیماری، ناداری و افلاس اور قدرتی آفات کو قوانین فطرت کا نتیجہ سمجھنے کے بجائے ان چیزوں کو قہر

Read more

عیشال کے خون ناحق سے لال لال فرش اور غم سے نڈھال والدین

پشاور کے علاقے تہکال کے ایک بد قسمت مکاں کی گڑیا کا نام عیشال تھا یا عشال، اب دو نقطوں کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ اس کے روزہ دار اور خوددار چچا نے اسے حرف غلط کی طرح مٹا دیا ہے۔ آٹھ سالہ عیشال کی معصوم شرارتیں روزہ دار چچا کی نیند میں خلل ڈال رہی تھیں۔ سو اسے ابدی نیند سلانا لازم تھا۔ اس کے خوشی سے بھرپور قہقہے ہر وقت برا فروختہ

Read more

ملک دشمن اینکر، بائیس کروڑ چور اور اعلٰی حضرت کا رقت آمیز دعائیہ شو

صادق و امین وزیراعظم نے اگر جیو چینل، انتظامیہ اور مالک کے حوالے سے دیے گئے اپنے سابقہ بیانات سے تائب ہو کر تاریخی یو ٹرن لینا ہی تھا تو تھوڑی سی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان بیانات کی وضاحت یا از سر نو ضرورت کے مطابق کوئی انوکھی توجیہ ہی کر دیتے۔ غدار اچانک وفاداربن ہی گئے تھے تو وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ اپنے پرانے الزامات واپس لے لیتے۔ حامد میر جیسے ملک دشمن اور

Read more

ٹائیگر فورس: متبادل سٹرٹیجک اثاثہ

ہماری قوم کی یہ عادت ہے کہ وہ مکھی کے زخم پر بیٹھنے کی طرح مثبت اور قومی تعمیر و ترقی کے کاموں میں بھی کیڑے نکالنے لگتی ہے۔ اس کی حالیہ  مثال ٹائیگر فورس جیسی تنظیم پر کیے جانے والے مخالفین کے پے در پے اعتراضات ہیں۔ پہلے تو اس کے اس رومانوی اور تاریخی قسم کے نام پر یہ اعتراض کیا گیا کہ یہ فورس تو کپتان کے ایک نہایت وفادار، بہادر اور پیارے ساتھی کے نام سے

Read more

عبادت گاہوں کو قتل گاہیں مت بنائیں

صدر پاکستان نے علمائے کرام سے مشاورت کے بعد رمضان المبارک میں نمازوں، نماز جمعہ اور نماز تراویح کے اہتمام کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ بیس نکاتی اعلامیے میں بیشتر ایسے نکات شامل ہیں جن کا کما حقہٗ پورا ہونا، نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی، کے مصداق ہے۔ ریاست اور حکومت اگر بار دیگر مذہبی رومانویت کے سامنے لم لیٹ ہو گئی ہے تو اس میں اچنبھے کی کوئی بات نہیں ہے۔ آج کے

Read more

وزیر اعظم صاحب! ٹسوے نہ بہائیں

حال ہی میں نئے پاکستان کے خالق، جادو ٹونے اور جادو کی چھڑی کی مشترکہ کامیاب پروڈکشن کے شاہکار ہمارے وزیر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں موصوف ہاتھ میں تسبیح اور عوام کو رولتے ہوئے انتہائی روہانسی شکل بنائے کرسی پر بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔ رونے کی اداکاری اور ریاکاری میں موصوف مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں البتہ کیمرہ مین کا فن پورے جوبن پر ہے جنہوں نے شنید ہے زمین پر لیٹ کر

Read more

جہانگیر ترین حکومت بنا سکتے ہیں تو گرا بھی سکتے ہیں

غالباً 2016 میں کپتان نے کے پی میں تحریک انصاف کی بری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ 2013 میں ہمیں پورے ملک کی حکومت نہیں ملی ورنہ نا تجربہ کاری، نالائقی اور غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے ہم پورے ملک کا بھٹہ بٹھا دیتے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کپتان کے اس اعتراف شکست کے محض دو سال بعد ہی مقتدر طاقتوں نے کیا دیکھ اور سوچ کر پورے ملک کا

Read more

کرونا: کہیں عید کا سماں، کہیں شامٍ غریباں

ضلع پونچھ (راولاکوٹ) تحصیل ہجیرہ گاٶں سیراڑی کا ایک چھوٹا سا قدرتی مناظر سے معمور قصبہ ہے۔ عبدالقدیر عرف مکھن اس قصبے کے ایک چھوٹے سے کچے مکان کا باسی تھا۔ عمر چالیس پینتالیس سال۔ ذریعہ روزگار دیہاڑی داری (مزدوری) مگر کرونا نے سب کام دھندے ٹھپ کر رکھے تھے۔ جس کی وجہ سے مکھن کو گزشتہ دس دن سے کوئی کام نہیں ملا تھا۔ سو وہ اپنی اہلیہ اور تین بھول سے بچوں کے ساتھ فاقہ کشی پر مجبور تھا۔ ننھے بچوں کی حالت زار والدین کے لیے سوہان روح تھی۔

Read more

کرونا وائرس اور انسانیت کی تذلیل کے واقعات

دن ہے 26 مارچ کا۔ شہر ہے کوٹلی آزادکشمیر۔ مقام ہے شہر کے نکڑ پر لگایا گیا پولیس کا ناکہ اور وقت ہے تقریباً دن دو بجے کا۔ کچھ نوجوان جانے انجانے میں لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکے کے پاس آتے ہیں۔ پولیس کے درجنوں جوان ان پر تشدد شروع کر دیتے ہیں۔ نوجوان وحشیانہ تشدد پر سر پر پاٶں رکھ کر بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔ پولیس کے لاٹھی بردار جوان، بھاگنے والے نوجوانوں کا پیچھا کرتے ہیں۔ نو جوان آگے آگے اور پولیس کے جوان ان کے پیچھے پیچھے۔

Read more

کرونا وائرس اور ہماری تنگ نظری

لکھنے کا ارادہ تو کسی اور موضوع پر تھا مگر لیہ میں ہونے والے افسوس ناک بلکہ خونی واقعے نے اس پر خامہ فرسائی پر مجبور کر دیا۔ حکومت پنجاب نے لیہ میں تبلیغی جماعت کے تقریباً دو سو افراد کے لیے قرنطینہ مر کز بنایا تھا۔ پولیس کی خاطر خواہ نفری باہر پہرہ دے رہی تھی کیونکہ بے شمار لوگ اپنے فہم دین، جہالت، دقیانوسی خیالات اور فرسودہ تصورات کی وجہ سے قرنطینہ کو جیل سمجھ کر وہاں سے

Read more

میو ہسپتال میں ایڑیاں رگڑتے بڑے میاں اور ریاست مدینہ

میں اس کہنہ سال و بے بس بڑے میاں کا نام نہیں جانتا۔ شاید میو ہسپتال کا طبی عملہ بھی اس کے نام سے واقف نہیں۔ جہاں وہ گئی شب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر واش روم کے فرش پر دم توڑ گیا اور اس کے بے دم ہوتے ہی انسانیت بھی دم توڑ گئی۔ وہ زندہ دلوں کے شہر لاہور کی کسی دور افتادہ گلی کے کسی خستہ مکاں کا مکیں تھا۔ بے اماں اور تہی داماں تھا۔ کرونا کی

Read more

مثبت خبریں، تبلیغی جماعتیں اور کرونا کا کہرام

ہماری قوم مجموعی طور پر بھیڑ چال کا شکار ہے۔ جہاں اندھی تقلید پرستی، مکھی پہ مکھی مارنے کی روش اور ڈھیروں فکری مغالطے ڈیرہ جمائے بیٹھے ہوں وہاں بعض کلیشے، تراکیب اور جملے اس قدر زبان زد خاص و عام ہو جاتے ہیں کہ کچھ عرصے بعد اس قوم و معاشرے کا ٹریڈ مارک بن جاتے ہیں اور سادہ لوح، معصوم اور فہم و فراست سے عاری لوگ بغیر سوچے سمجھے محل و بے محل ان کا پرچار کرتے

Read more

درباری مولوی، دعا کا فلسفہ اور کرونا وائرس

دعا اللہ اور بندے کے درمیان تعلق کا نام ہے یہ تعلق جس قدر توانا ہو گا دعا میں اسی قدر تاثیر ہو گی۔ دعا عالم تنہائی میں مکمل توجہ اور یکسوئی سے خالق حقیقی کے دربار میں بھیجی جانے والی مخلص درخواست ہے۔ دعا میں مسجع و مقفیٰ اسلوب، شکوہٍ الفاظ و تراکیب، نادر تشبیہات و استعارات اور شاعرانہ زبان و بیان کے اہتمام کی ضرورت تو کجا، الفاظ کی بھی حاجت نہیں ہوتی۔ دعا تو عالم جذب و

Read more

شہباز کی پرواز اور کرونا کی ساز باز

آج وزیر اطلاعات فردس اعوان سمیت حکومت کے وزرا، اراکین اور ترجمان شیریں بیان نیچی نظروں، جھکی گردنوں اور خمیدہ کمروں کے ساتھ ماضی قریب کے اپنے وہ بلند بانگ دعوے، اعلانات اور غرور و تکبر میں ڈوبے ہوئے بیانات کی بازگشت سن کر اپنے نیم مردہ ضمیروں پر ہلکا پھلکا ہی سہی ایک بوجھ تو محسوس کر رہے ہوں گے جو انہوں نے نواز شہباز کی لندن روانگی کے بعد تواتر اور تسلسل سے دیے ہیں۔ یہ یہ لوگ

Read more

قلم بولتا رہا: حماد حسن سچ بولتا رہا

لگ بھگ ڈیڑہ سال قبل راقم نے اردو کالم نگاری کی مقبول ترین سائٹ ”ہم سب“ پر لکھنا شروع کیا تو اردو کے جیّد، اکابر اور ممتاز کالم نگاروں کی فکر انگیز، دماغ افروز اور جگر سوز تحریروں کے جلو میں جن دوسرے لکھاریوں نے ہمیں چونکایا، ان میں حماد حسن کا نام سر فہرست تھا۔ سو ہم نے وجاہت مسعود، عدنان خان کاکڑ، اظہر سیّد، رٶف کلاسرا، خورشید ندیم اور عطا الحق قاسمی جیسے کالم نگاروں کے ساتھ ساتھ

Read more

خوش عقیدہ دوستوں کی چیخیں اور عقیدتوں کی موت

کرونا وائرس کی یلغار اور وقت کی پکار کی وجہ سے دنیا بھر کے مذاہب کے عبادت خانوں کی بندش پر لکھے گئے راقم کے کالم اور اس موضوع پر صفحہٕ قرطاس کے حوالے کی گئی دوسری جاندار اور شاندار تحریروں کے جواب میں رقم کیے گئے زیادہ تر تبصرے مثبت، معقول اور منطقی ہیں مگر کچھ روایتی مذہبی ٹھیکیدار اور کٹھ ملا قسم کے لوگ بری طرح پیچ و تاب کھا رہے ہیں۔ دلیل کے بجائے غلیل اور استدلالی

Read more

خدا شفا خانے میں سلامت ہے، مذہب کے ٹھیکیدار عبادت خانے میں ہار گئے

آج اگر بیکٹیریا سے بھی چھوٹے چند نینو میٹر حجم رکھنے والے جر ثومے کرونا وائرس کی وجہ سے ایک سو سے زائد ملکوں کی مارکیٹس، ائیر پورٹ، سی پورٹ، شاپنگ پلازے، کھیل کے میدان، تعلیمی ادارے اور تفریح گاہوں کے علاوہ عبادت گاہیں ویران ہو رہی ہیں اور دوسری طرف شفا خانے اور جدید ترین لیبارٹریز ہمہ وقت اس موذی وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے سائنس کے مقابلے

Read more

میری فکری گمراہیاں اور صا لحین کا لشکر جرار

ہم نے عورت مارچ کے حق میں ایک دو کالم اور دو چار پوسٹیں کیا لگا لیں کہ ہر طرف سے سوشل میڈیائی فدائین، تلواروں کی چھاٶں میں کلمہ پڑھنے والے سرفروش مجاہدین، رشد و ہدایت کے پیکر صالحین اور جھپٹ کر پلٹتے ہوئے لہو گرم رکھنے کے حیلہ گر اقبال کے شاہین اپنا اپنا فکری اور سوشل میڈیائی اثاثہ لے کر ہماری اصلاح کے لیے کر ونا وائرس کی طرح پل پڑے۔ پطرس کے مرزا صاحب کے بائسائکل سے

Read more

کیا ایسا شخص وزارت عظمٰی کا حقدار ہے؟

نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن گئے دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں۔ عدالت نے ان کو علاج معالجے کے لیے چار ہفتے کی ضمانت پر باہر بھیجا تھا جس میں ایک بار توسیع ہو چکی ہے۔ گذشتہ دنوں پنجاب حکومت کی کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے دباٶ پر نواز شریف کی مزید توسیع سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے لندن سے آنے والی نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو مسترد کر

Read more

آزادی مارچ اور عورت کے آقا و مالک

ملک بھر میں آزادی مارچ کا غلغلہ ہے۔ لاہور میں مارچ کی تیاریاں دھوم دھام سے جاری ہیں۔ آزادی مارچ کی سرخیل اور نمائندہ خواتین دامے، درمے، سخنے، قدمے مارچ کو کامیاب کرنے کے لیے سر گرداں ہیں۔ ٹی وی چینلوں، اخبارات اور سوشل میڈیا پر گرما گرم گرم اور چٹپٹی بحثیں، مذاکرے، مناظرے بلکہ مجادلے زور و شور سے جاری ہیں۔ ایک طرف عورت کو جنس سمجھ کر اس پر ملکیت کا دعوٰی کرنے والے سخت گیر، مذہبی اور

Read more

پریم کانت: دلّی کے اندھیرے میں روشنی کی کرن

گنگا جمنی تہذیب کا نمائندہ شہر دلی ایک بار پھر فسادات کی زد میں ہے۔ تاریخی اور تہذیبی ورثے کی عظیم نشانی پھر نوحہ کناں ہے۔ میر نے دلی کے جن کوچوں کو اوراق مصور اور خو بصورت شکلوں کو تصویریں قرار دیا تھا، آج وہ کوچے انسانی خون سے لہو رنگ ہیں۔ سڑکیں سنسان، گلیاں سہمی ہوئی، مکان خاموش، مکیں خوفزدہ، لوگ ہراساں، انسانیت برہنہ اور جگہ جگہ مظلوموں کی سسکیاں، چیخیں اور آہ و بکا۔ گلی گلی آباد

Read more

جاوید میانداد کا شکوہ اور خبرناک

غالباً یہ 2009.10 کی بات ہے۔ ان دنوں معروف اینکر پرسن اور کالم نگار جناب آفتاب اقبال جیو چینل پر حسب حال کے نام سے شو کیا کرتے تھے۔ اپنے شوز میں اکثر نامور سیاستدانوں کی ڈمیز بنا کر ان سے چھیڑ چھاڑ کیا کرتے تھے۔ آفتاب اقبال ایک اعلٰی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والے صحافی ہیں۔ ٹی وی پروگروم سے قبل وہ روزنامہ نوائے وقت میں اسی ٹائٹل کے تحت ہلکا پھلکا

Read more

اللہ کی یہی مرضی تھی تو کپتان کیا کرتا!

منتوں اور جتنوں سے لایا جانے والا کپتان تباہ دیلیوں کے نت نئی اور مہان قسم کے ریکارڈز بناتا چلا جا رہا ہے۔ ایسے ریکارڈ جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک عرصے تک برقرار رہیں گے کیونکہ اب شاید ہی ہمارے درمیان ایسا نابغہٕ روزگار اور مرغ دست آموز قسم کا وزیر اعظم آئے جو اس قدر گراس لوٹ لیول تک جا کر غریبوں کی خدمت کا فریضہ انجام دے سکے۔ کپتان جب موٹر ویز کی جگہ لنگر خانوں،

Read more

بیٹیاں تو قرار ہو تی ہیں

چند سال پہلے کا واقعہ ہے۔ راولپنڈی کے ایک پرائیویٹ کلینک کے آپریشن روم کے باہر بارہ پندرہ مرد و خواتین جمع تھے۔ اندر ایک خاتون کا سیزیرین ہو رہا تھا۔ باہر موجود تمام لوگ اس خاتون کے قریبی عزیز تھے اور ہر ایک کی خواہش تھی کہ پہلی اولاد نرینہ ہو۔ لہٰذا سبھی دست بدعا تھے کہ اللہ تعالٰی بیٹے کی دولت سے نوازے۔ ہمارے معاشرے میں اولاد نرینہ کی خواہش فطرت ثانیہ بن کر سماجی بیماری کی شکل

Read more

الحمدللہ ہمارا دٖفاع مضبوط پے، حافظ سعید کی ضرورت نہیں

ہمیں کل سے ایک کر نل صاحب کا یہ جملہ بے طرح یاد آ رہا ہے کہ لشکر طیبہ کو وردی پہنا لیں تو پاک آرمی اور پاک آرمی کی و ردی اتار دیں تو لشکر طیبہ کے سرفروش مجاہدین بن جاتے ہیں۔ یہ معنی خیز جملہ انہوں نے 2014 میں ارشاد فرما یا تھا اور ہم بھی زیر لب مسکرا کے رہ گئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کالعدم جماعت الدعوہ

Read more

ڈال دو یہ بھی نواز شریف پر

آج کل حکومتی کارندے اور مہنگائی کے درندے ہر جگہ ملک میں خوفناک مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بد حالی اور سیاسی عدم استحکام کی ذمہ داری پچھلی حکومت اور نواز، شہباز پر ڈال کر فارغ ہو جاتے ہیں۔ بالکل اس طالب علم کی طرح جسے استاد صاحب کسی بھی موضوع پر مضون سنانے کے لیے کہتے تو وہ ”میرا بہترین دوست“ پر رٹا رٹایا مضمون سنا لیتا۔ استاد محترم (ابن انشا والے نہیں) اپنے شاگرد کی اس حرکت سے بہت

Read more

مفاہمت، جبرِ ناروا اور ہمارے کپتان

مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمارے صادق و امین کپتان نے جبر ناروا سے مفاہمت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ جب آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کپتان کو کشمیر کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں سے مفاہمانہ اور دوستانہ فضا پیدا کرنے کا مشورہ دیا تو کپتان نے غیرت ملی اور خودداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشہور شاعر عدیم ہاشمی کی غزل کا یہ

Read more

5 فروری کا سیاپا اور مسئلہ کشمیر

ہم ہر سال 5 فروری بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ چکوٹھی سے تیتری نوٹ اور کراچی سے خیبر تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہیں۔ مذہبی، سیاسی، سماجی تنظیمیں ریلیاں، سیمینار اور تقریبات منعقد کرتی ہیں۔ دھواں دھار تقریریں اور خطابات ہوتے ہیں۔ روایتی کشمیری لباس میں ملبوس طلبہ و طالبات ملی نغموں اور ٹیبلوز اور ڈراموں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی تصویر کشی کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر اور

Read more

اس قوم کی چیخیں نکلنی چاہییں

تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی تلوار مسلسل لٹکا رکھی ہے۔ ٹیکسز کی بھرمار ہے۔ مہنگائی نو سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ مزید اٹھارہ فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ ہوش ربا اور چشم کشا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران میں مہنگائی، بے روزگاری، افلاس اور افراط زر کے سونامی نے پاکستانیوں کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ پاکستان کا جی ڈی پی افغانستان کے جی ڈی پی سے بھی

Read more

کیا منظور پشتین غدار اور ملک دشمن ہے؟

گزشتہ دنوں پی ٹی ایم کے نو جوان رہنما منظور پشتین کو پشاور سے کئی ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی وجوہات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے ان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ ایک پر امن، محب وطن اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی سماجی حقوق کی تنظیم ہے

Read more

کرونا وائرس کی تباہی اور ہماری تشخیص

سوائن فلو، برڈ فلو، ڈینگی وائرس اور کانگو وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد دنیا آج کرونا وائرس کی زہر ناکیوں اور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ پچھلے دو ہفتوٗں کے دوران میں چین میں اس مرض یا وبا سے دو سو سے زائد افراد لقمہٕ اجل بن چکے ہیں اور پانچ ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثرہ ہیں۔ چین سے ملحقہ ممالک مثلاً نیپال، آسٹریلیا، تائیوان، جاپان، بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا اور بنگلہ دیش

Read more

کرپشن، آٹے دال کا بھاٶ اور کپتان

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک پیج والی حکومت کے سنہری دور میں کرپشن میں گذشتہ سال کے مقا بلے میں تین درجے ترقی کر کے جدید ریاست مدینہ والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔ دس سال میں پاکستان پہلی بار کرپشن میں آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا۔ ایک سو اسّی ملکوں کی فہرست میں 2018 میں کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 117 تھا جبکہ عمران خان کی بنائی ہوئی ریاست

Read more

نواز شریف واپس آ رہے ہیں

آٹے کے گھاٹے پر ایوب دور میں انقلابی شاعر حبیب جالب نے سناٹے کا نوحہ پڑھا تھا۔ اس سے قبل یہی کردار مشرف دور میں آٹا آٹا کرتے حکومت کو ٹاٹا کر چکے ہیں۔ اب تک کا سیاسی منظر نامہ ہمارے گذشتہ تجزیوں بلکہ پیش گوئیوں کے مطابق چل رہے ہیں۔ جناب وزیر اعظم آج کل موجودہ پی ایم ہاٶس اور مجوزہ یونیورسٹی کے وسیع و عریض اور سر سبز و شاداب لان میں بیٹھ کر دھوپ تاپنے کو ہر

Read more

آٹا نہیں مل رہا تو تصوف کو گوندھ کر پکا لیجیے

مہنگائی، بے روزگاری، کساد بازاری، افراتفری اور معاشی بد حالی کے قہر مسلسل اور جبر ناروا کے ہاتھوں اگر ہمارا مٶرخ بچ نکلا اور اس کے حواس بھی قائم رہے تو تو ضرور لکھے گا کہ کپتان نظام سقہ سے بھی چار ہاتھ آگے کی چیز تھا۔ خدا خدا کر کے اس مفلوک الحال، بے بس اور مجبور قوم کی جان ورلڈ کپ، شوکت خانم ہسپتال، نمل یونیورسٹی، کٹے، کٹیوں، مرغیوں، انڈوں، یو این کی تقریر اور کپتان کی موری

Read more

یہی تو فرق ہے ہماری اور دشمن ملک کی عدالتوں میں

لاہور ہائی کورٹ نے جنرل مشرف غداری کیس کا دوبارہ فیصلہ سنایا ہے۔ معزز عدلیہ نے جسٹس مطاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں بننے والے تین رکنی بینچ نے خصوصی عدالت کا پھانسی کی سزا کا فیصلہ ہی نہیں ختم کیا بلکہ عدالت کی تشکیل کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا ہے اور پچھلے فیصلے کے بخیے ادھیڑ ڈالے۔ جنرل مشرف کے سنگین غداری کیس کا سزائے موت کا فیصلہ چند ہفتے بھی برقرار نہیں رہ سکا۔ جسٹس وقار

Read more

نواز شریف لعن طعن کا نشانہ کیوں؟

جو لوگ نواز شریف کو ولی اللہ، پہنچا ہوا بزرگ اور قطب دوراں سمجھتے تھے وہ جان لیں کہ نواز شریف ایک انسان ہے۔ جو لوگ نواز شریف کو نطشے کا سپر میں یا اقبال کا تصوراتی و تخیلاتی مرد مومن سمجھتے تھے وہ بھی جان لیں کہ نواز شریف ایک انسان ہے۔ جو لوگ نواز شریف کو دیوتا سمجھ کراس کی پوجا کرتے تھے وہ بھی جان لیں کہ نواز شریف ایک انسان ہی ہے۔ جو لوگ نواز شریف

Read more

آرمی ایکٹ کی منظوری اور ن لیگ

سروسز ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہو گیا۔ سینیٹ کے تمام اراکین نے ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیے اور کسی نے مخالفت نہیں کی۔ سو اس طرح ”وقار“ کاجو معاملہ ”عظمٰی“ نے پارلیمان کے حوالے کیا تھا وہ ہمارے محب وطن اور جاں باز قسم کے پارلیمانی اراکین نے بھاری اکثریت سے منظور کر کے ”وقار“ کو مزید سربلند کر دیا۔ ”دشمن“ کو ایک بار پھر

Read more

یوم تکریم استاد اور ہماری دیرینہ خواہش

بچپن کے دنوں کی بات ہے کہ ایک مرتبہ ہم اپنے استاد کزن کے ساتھ جا رہے تھے کہ سر راہ ایک جوان رعنا نے نہایت عجز و انکسار سے انہیں جھک کر فرشی سلام کیا۔ کزن نے خوشی اور تجسس کے ملے جلے تاثرات سے اس کے سلام کا جواب دیا اور سر پر دست شفقت پھیرا۔ نوجوان نے ہمارے کزن کی بدن بولی اور چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگا لیا کہ استاد محترم نے انہیں ٹھیک سے

Read more

نواز نیازی، زرداری، مریم، بلاول ایک پیج پر

ن لیگ کے ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ دینے کے فیصلے پر تین طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ پہلا یہ کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے مشہور بیانیے سے نہ صرف رجوع کر لیا ہے بلکہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ہے۔ بلا شبہ یہ فیصلہ ملک کی جمہوریت پسند اور سول بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ اگر سول بالادستی کا نعرہ لگاتے ہوئے عوام

Read more

نور پھیلانے والے مدرسے یا بد فعلی کے اڈے

مانسہرہ کے مدرسے میں پیش آنے والا اندوہناک واقعہ اسلام کے قلعے کا نہ پہلا واقعہ ہے اور نہ آخری۔ اس طرح کے سیکڑوں نہیں ہزاروں واقعات آئے دن وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔ کتنے ہی شمس الدین قرآن کا نور پھیلانے کے نام پر ہر روز نحوست اور تاریکی پھیلا رہے ہیں۔ شرعی حلیے کے اندر ایک خونخوار بھیڑیا ہوتا ہے جو ننھی اور معصوم جانوں کے پھول جیسے جسموں کو بھنبھوڑتا، نوچتا اور کاٹتا رہتا ہے۔ ذرا تصور

Read more

میں ایک کمزور شہری ہوں اور مجھے ایسا انصاف ہر گز نہیں چاہیے

پچھلے دنوں وزیر اعظم پاکستان نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں طاقت ور اور کمزور کے انصاف میں تفاوت ختم کر کے اس میں تطابق اور ہم آہنگی پیدا کریں۔ وزیر اعظم جب یہ مطالبہ کر رہے تھے تو ان کے ذہن میں یقینی طورپر ن لیگ اور پی پی کی قیادت تھی۔ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ چند دن بعد خصوصی عدالت جنرل مشرف کو آرٹیکل 6

Read more

کیا طاقتوروں کو سزا ملنا شروع ہو گئی ہے؟

ابھی وزیر اعظم عمران خان کی صدائے باز گشت فضا ہی میں تھی کہ عدالتوں نے طاقتوروں کے خلاف پے در پے فیصلے دینا شروع کر دیے۔ ہم جتنی جلد یہ فیصلہ کر لیں گے کہ طاقت کے قانون کے بجائے قانون کی طاقت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا اتنا ہی جلدی مہذب اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔ راقم الحروف نے کچھ روز قبل اپنے کالم میں لکھا تھا کہ بابا ئے جمہوریت نواب

Read more

ہواٶں کا رخ اور سہمے ہوئے شہروں کی فضا

نئے پاکستان کے نقشہ نویس، انجینئرز، معمار اور کارکنان پہلے نہایت پر جوش اور ولولہ انگیز تھے۔ دشمن کو ووٹ کی طاقت سے شکست دے کر خاکی جمہوریت نے نعرہٕ مستانہ بلند کیا کہ وتعز من تشا وتذل من تشا۔ پھر ایک پیج کا تحفہ اور ڈھیر ساری ضمانتیں لے کر نئی نویلی حکومت نئے پاکستان کی تعمیر کے سفر پر چل پڑی۔ آغاز سفر میں سرپرستوں کا سایہ، فطری جوش و خروش، اقتدار کا نشہ، کرسی کی سرشاری، اختیارات

Read more

ملک ریاض اور نواز شریف کی جائیدادیں

کیا کبھی آپ نے کسی ایسے شخص کی حالت دیکھی ہے کہ جو کوئی بہت بڑی خوشی ملنے پر زندگی سے بھرپور زوردار قہقہہ لگانا چاہے مگر اسی لمحے کسی ان جانے خوف یا وضع احتیاط کی وجہ سے وہ قہقہ حلق میں بے بسی کی چیخ بن جائے؟ مسرت بے پایاں کی وجہ سے جس کا والہانہ رقص مرگ انبوہ کے ماتم میں بدل جائے؟ جو ایک دنیا کو چیخ چیخ کر اپنی شاندار کامیابی کے بارے میں بتانا

Read more

عمران حکومت لڑکھڑا رہی ہے

صاحبانِ من! تمام معاملات طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں۔ ہم نے کچھ دن پہلے بھی لکھا تھا کہ مولانا کا دھرنا دو اڑھائی ہفتے کی رونق کے بعد بغیر بڑی کامیابی کے ختم ہو جائے گا۔ نواز شریف بغیر ڈیل کے علاج کے لیے باہر چلے جائیں گے اور حکومت اپنا سر پیٹتی رہ جائی گی۔ تین چار ماہ کے بعد نواز شریف رو بہ صحت ہو کر واپس آ جائیں گے اور نا اہلی، نالائقی

Read more

شکریہ نواز شریف

یا للعجب إ یہ وہی پاکستان ہے جس کی عدالتوں میں بیک وقت دو سپہ سالاروں کی قسمتوں کا فیصلہ ہونے والا ہے؟ یہ وہی پاکستان ہے جس کے ایک طاقتور ترین اور ظالم آمر مطلق نے رعونت و تکبر سے کہا تھا کہ آئین کو کون پوچھتا ہے یہ تو چند کاغذوں کا پلندہ ہے، میں جسے جس وقت چاہوں پھاڑ کر پھینک دوں۔ جو کچھ اس نے ہمارے مفاد پرست اور مرعوب سیاستدانوں کے بارے میں کہا تھا

Read more

جسٹس کھوسہ کا انتباہ، کپتان کی غیر محتاط گفتگو اور جنرل مشرف کا انجام

ایک آدمی کے ہاتھ کسی طرح الہٰ دین کا چراغ لگ گیا۔ اس نے چراغ رگڑا تو فوراً ایک دیو ہیکل جن یہ کہتا ہوا حاضر ہو گیا کہ کیا حکم ہے میرے آقا؟ اس پر خواہشات کے مارے شخص نے جن کو حکم دیا کہ میرے لیے فوراً ایک عالیشان محل تعمیر کرو۔ دوپہر کا وقت تھا۔ چلچلاتی دھوپ تھی۔ جن نے شاید بھرپور لنچ کے بعد کئی ڈرم لسّی کے بھی چڑھا رکھے تھے اس لیے سستی اور

Read more

کمائی کا طریقہ تو ڈھنگ کا ہونا چاہیے

دنیا میں پیسہ کمانے کے بے شمار طریقے ہیں۔ مختلف پیشوں سے منسلک اہلکار مختلف طریقوں سے دام اور نام کماتے ہیں۔ کچھ باعزت طریقے ہیں اور کچھ شرف آدمیت اور اخلاقیات سے گرے ہوئے انداز ہیں۔ حلال کی کمائی کا پہلا اصول ہی یہ ہے کہ اہلکار یا ملازم مکمل دیانتداری اور تندہی سے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرے جس کے صلے میں اسے طے شدہ معاوضہ یا اجرت ملتی ہے۔ جائز طریقے سے کمائی گئی رقم کو

Read more

نواز شریف کی بیماری، ای سی ایل اور حکومت کی سستی سیاست

آج کل ملک میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مسئلہ پیچیدہ ترین مسئلہ بن چکا ہے۔ یہ کیسی ای سی ایل ہے جس سے نواز شریف کا نام نکلنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ حالانکہ اس سے پہلے اسی حکومت میں زلفی بخاری کا نام ائیر پورٹ پر کھڑے کھڑے مکھن سے بال کی طرح نکلوا لیا گیا تھا۔ نہ جانے اس کے پس پردہ ”جادو کی چھڑی“ تھی یا بنی گالہ کی روحانی قوتوں

Read more

بارہ ربیع الاول کا پیغام

ہمارا معاشرہ بری طرح فکری، نظریاتی، سیاسی، مسلکی، گروہی اور فرقہ پرستانہ انتہا پسندی کا شکار ہے۔ مذہب، سیاست، سائنس، تاریخ، فلسفہ اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں ہم اکثر اختلاف رائے کو مخالفت اور پھر مخالفت سے بھی آگے بڑھ کر دشمنی و عداوت کی سرحدوں سے ملا دیتے ہیں۔ بات یہیں تک نہیں رہتی بلکہ اس حوالے انتقام، الزام، بہتان اور شدت پسندی کے ایسے بدترین مظاہرے دیکھنے میں آتے ہیں کہ قتل و غارت گری کا سلسلہ

Read more

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور کپتان کی بے بسی

ادھر وزیر اعظم این آر او نہیں دوں گا کی گردان کرتے رہیں گے اور ادھر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے اصل حکمرانوں کے مابین تمام امور طے پا چکے ہیں اور اب ای سی ایل سے نام نکلوانے سمیت بہت سی دوسری باتوں پر رسمی کارروائی باقی ہے۔ نواز شریف کے معاملے میں اتنی عجلت میں فیصلہ سازی

Read more

 خون آشام دھرنے اور لاشوں کی گنتی

عمران خان نے چودہ اگست 2014 کو چار انتخابی حلقے کھولنے کے بہانے آزادی مارچ کے نام سے اس وقت کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ احتجاج سے قبل حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا جس کے مطابق احتجاجی مظاہرین ریڈ زون اور حساس مقامات اور عمارات میں داخل نہیں ہوں گے۔ اس احتجاج میں عمران خان کے سیاسی کزن مولانا طاہر القادری بھی ان کے ساتھ تھے۔ آزادی مارچ شروع ہوا۔ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا

Read more

جناب من، یہ وہی مقدس ادارہ ہے

ہمیں تو خیر کبھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں ذرا برابر بھی تامل نہیں ہوا کہ مولانا اول و آخر ایک جہاندیدہ اور فہمیدہ سیاستدان ہیں۔ جنہیں اس امر میں شک تھا وہ بھی آج مان رہے ہیں کہ مولانا ایک باکمال اور بے مثال سیاستدان ہیں۔ انہوں نے نہ صرف عوام کے مخصوص ٹولے میں اپنے بارے میں راسخ تاثر کو غلط ثابت کیا بلکہ ایک تیر سے کئی شکار کر ڈالے۔ ان کا پہلا کمال یہ ہے

Read more

خون خاک نشیناں تھا رزق خاک ہوا

صوفیوں، جوگیوں، بابوں اور بیراگیوں کی محبتوں سے معطر وادیٕ سندھ کی سرزمیں ایک مرتبہ پھر محنت کشوں کے خون ناحق سے رنگین ہو گئی۔ احترام انسانیت کی قبا سر عام چاک ہوئی۔ لہو رنگ مظلوم کی پوشاک ہوئی، یہ زمین پھر ”غداروں“ سے پاک ہوئی اور تین جواں مرگوں کی بھرپور جوانی رزق خاک ہوئی۔ ایک دوست نے جب یہ خونیں ویڈیو دکھائی تو کیفے میں بیٹھے چائے نوش کر رہا تھا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے چائے کی

Read more

نواز شریف کہتے ہیں کہ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا

مرد آہن میاں نواز شریف نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر اکبر الہ آبادی کا مشہور شعر پڑھ کر فیصلہ سازوں کو ببانگ دہل یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی جان تو دے دیں گے مگر غیر جمہوری طاقتوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔

اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے یہی
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا

Read more

جمہوریت ہماری حتمی منزل ہے

انسان کی معلوم تاریخ کے پانچ ہزار برس کے دوران میں دنیا بھر میں تقریباً چودہ ہزار سے زائد جنگیں لڑی گئیں، جن میں چار بلین انسانی جانیں تلف ہوئیں، کروڑوں لوگ زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔ بیسویں صدی میں دو بڑی عالمی جنگیں لڑی گئیں جن میں ساٹھ ملین لوگ لقمہ اجل بنے اور ایک سو دس ملین معذور ہوئے۔ بے گھری اور بربادی کا عذاب سہنے والے بھی کروڑوں میں ہیں۔ انسانی تاریخ کی عظیم و مشہور

Read more

کامیاب تقریر اور روحانی طاقتوں کے سگنلز

ہم تو پہلے ہی بنی گالہ کی روحانی طاقتوں کے قائل بلکہ گھائل تھے۔ یہ وہی طاقتیں ہیں جنہوں نے جناب عمران خان کو نہ صرف پاکستان کی وزارت عظمٰی کی مسند پر براجمان کیا بلکہ انہیں دنیا بھر کی کرشماتی اور کراماتی شخصیت بنا دیا۔ بنی گالہ کی طاقتوں کی نظر کا فیض بجا طور پر جناب وزیر اعظم کی ذات و حیات کے تاریک گوشوں کو منور کرنے لگا ہے اور سنا ہے ان کی شخصیت میں پراسرار

Read more

تین کلو تقریر اور پانچ لیٹر خطاب

تاریخ شناسی اور ”تاریخ سازی“ میں فرق کرنا ہو تو عدنان کاکڑ صاحب سے زیادہ با اعتماد اور بھروسے والا آدمی کون ہو سکتا ہے، جو کئی نو آموز کالم نگاروں کے علاوہ بے شمار کہنہ مشق اور تجربہ کار لکھاریوں کو ”تاریخ سازی“ کرتے بارہا رنگے ہاتھوں پکڑ چکے ہیں۔ ہم بھی ایک دو بار لائیو ان کے ہتھے چڑھ چکے ہیں جس کے بعد ہمارے چودہ میں سے کم ازکم سات طبق تو موقع پر روشن ہو گئے

Read more

کچھ عمران خان کی تقریر کے بارے میں۔ ۔ ۔

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کئی حوالوں سے قابل تعریف تھی۔ اس میں جوش تھا، دردمندی تھی، خلوص تھا، سوز و گداز تھا، دھوم دھام تھی، دھمکی تھی، دھونس تھی، خود اعتمادی تھی، رعب و دبدبہ تھا، طنطنہ تھا، رنجش تھی وغیرہ۔ مسئلہ کشمیر کو بھی اٹھایا گیا مگر تاریخی شعور کے بغیر۔ امت مسلمہ کے جذبات کو دیکھتے ہوئے مذہب اور امت مسلمہ کو ایک بار پھر بیساکھی بنایا گیا۔ لگتا ہے کہ کپتان میں ٹیپو سلطان، حیدر علی، عبدالحمید ثانی، جمال الدین افغانی، علامہ اقبال، ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل کی روحیں حلول کر گئی ہیں۔

Read more

وزیر اعظم کا بیان، ملت اسلامیہ کا سیاپا، ڈان لیکس اور دفاعی بجٹ وغیرہ

وزیراعظم پاکستان نے سعودی عرب اور امریکہ کے اہم دوروں سے قبل کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر سے جو لوگ جہاد کے نام پر لڑنے کے لیے مقبوضہ کشمیر جائیں گے وہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کریں گے اور پاکستان کے بھی دشمن ہوں گے۔ امریکی صدر نے وزیر اعظم پاکستان کے اس بیان کو بہت سراہا ہے تاہم پاکستان کے جہادی عناصر نے ان کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی کے

Read more

کیا نواز شریف سول بالادستی کی جنگ جیت پائیں گے؟

ان دنوں ایک مرتبہ پھر ڈیل اور ڈھیل کی خبریں زوروں پر ہیں۔ نواز شریف کے مخالفین ان پر حکومت سے بارہ ارب ڈالرز کے بدلے بیرون ملک روانگی کا پروانہ حاصل کرنے کی مصدقہ اور مستند خبروں پر مصر ہیں۔ دوسری طرف نواز شریف کے حامی مسلسل کہہ رہے ہیں کہ اب کی بار ڈیل کی حاجت نواز شریف کو نہیں بلکہ لاڈلوں اوران کی کٹھ پتلی حکومت کو ہے۔ جج ارشد ملک کی ویڈیوز آنے کے بعد نواز فیملی اور سابق حکمران جماعت کے خلاف رچائے گئے احتساب ڈرامے کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے۔

Read more

کشمیر امت مسلمہ کا نہیں، کشمیریوں کا مسئلہ ہے

مودی کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 70 اور 35 اے کے عملی نفاذ کے بعد جب اہل کشمیر کو ان کے گھروں میں محصور کرکے ان پر عرصہٕ حیات تنگ کیا جارہا تھا اور پاکستانی ارباب اختیار غصے اور بے بسی سے پیچ و تاب کھا رہے تھے تو عین انہیں دنوں حرم کے پاسبان اور متحدہ عرب امارات والے جدید دور کے ”ہٹلر“ سے پچھتر ارب ڈالرز کی کاروباری ڈیل کر رہے اور اسے اپنے ملک کا سب

Read more

تمہارے باپ کا پیسہ تھا؟

پاکستانی ہی بلکہ عمران خان دنیا کی سیاسی تاریخ کا واحد حکمران ہے جس کی حکومت گرانے کے لیے کسی خارجی تحریک کی نہیں بلکہ اس کے ماضی قریب کے ہزاروں دعوے، وعدے اور بیانات ہی کافی ہیں۔ بقول ناصر کاظمی آج ان وعدوں اور دعووں کا حال یہ ہوچکا ہے میرے دعوے، تیرے وعدے ھو گئے باری باری مٹی یوں تو موصوف نے بائیس سال کا تھوکا ایک سال میں ہی چاٹ دیا اور اس لحاظ سے انہیں ماسٹر

Read more

جی کا جانا ٹھہر گیا ہے: تبدیلی تبدیلی کی زد میں

شہر اقتدار کی غلام گردشوں میں تازہ خبروں کے خوشہ چینوں نے باخبر حلقوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیصلہ ساز اپنے فیصلے پر سخت نادم و پشیمان ہیں۔ مقتدر حلقوں کے علاوہ سیاسی راہداریوں اور بیورو کریسی کے یخ بستہ ایوانوں میں بھی تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اور تبدیلی خود تبدیلی کی زد میں آنے والی ہے۔ فیصلہ ساز نواز شریف کی گستاخیوں اور حکم عدولیوں کی کڑی سزا پاکستان کے نادار عوام کو دے

Read more

رجلِ رشید کی دعا کرنے والوں کو شیخ رشید مل گئے

پاکستان کی تاریخ کے بد تمیز، بد تہذیب اور منہ پھٹ سیاستدانوں کی فہرست مرتب کی جائے تو شیخ رشید کانام سر فہرست ہوگا جو بدزبانی اور دریدہ دہنی میں یکتائے روزگار ہیں۔ حال ہی میں انہیں برطانیہ کے دورے میں اسی گالم گلوچ اور شعلہ نوائی کی وجہ سے چند مہم جوٶں کی طرف سے صاف انڈوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ موصوف کی، جو ایام طالب علمی میں رشید ”بٹ“ کے نام سے متصف تھے (بعد ازاں مشیخت

Read more

وہی منصفوں کی روایتیں، وہی فیصلوں کی عبارتیں

بجا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے سر جج ارشد ملک کے مس کنڈیکٹ کی وجہ سے جھکے ہوئے تھے مگر زبانیں کیوں خاموش تھیں۔ ضمیر پر بوجھ کا اندیشہ ضرور ہو گا مگر پچیس صفحات پر مشتمل فیصلے یا ان کے چیدہ نکات عدالت مین بتانے میں کیا  امر مانع تھا؟ کیا اب یہ سمجھا جائے کہ جن فیصلوں سے نواز شریف کے موقف کی جزوی اصابت کا اشارہ بھی ملے گا وہ ویب سائٹ پر ڈال دیے

Read more

یو ٹرن نہیں اباٶٹ ٹرن

آخر کار وزیر اعظم نے عین توقع کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسوسیع کر دی ہے۔ باخبر حلقوں اور راز درون خانہ سے آشنا لوگوں کے علاوہ سارا پاکستان جانتا تھا کہ جنرل باوجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ جن چند عاقبت نا اندیش اور وقت کی نبض سے نا آشنا سادہ لوح پاکستانی وزیراعظم کے پچھلے بیانات کی بنیاد پر اس توسیع میں شک و شبہ کا اظہار کر رہے تھے کہ شاید کپتان صاحب پہلی اور آخری بار یو ٹرن نہ لے کر اپنے چاہنے والوں کو سرخرو کر لیں مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ مگر ان کو بھی امریکہ میں جنرل صاحب کی غیر معمولی پذیرائی کے مناظر دیکھ کر یقین ہو گیا تھا کہ اب مدت ملازمت میں توسیع یقینی امر ہے کیونکہ امریکہ میں تین ماہ بعد ڈوبنے والے ممکنہ ستاروں کا اس شاہانہ انداز سے استقبال نہیں کیا جاتا۔

Read more

کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کا بہترین طریقہ

رواں ہفتے ہم نے آزادی کی سالگرہ منائی۔ جدید قومی ریاستوں کے دور کے آغاز کے بعد روئے زمین پر بے شمار قومیتوں، مذہب کے ماننے والوں اور نسلوں نے خود پر اور وسائل پر مسلط و متصرف طاقتوں سے آزادی حاصل کر کے مذہب، رنگ، نسل، زبان وغیرہ کی بنیاد پر جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا تعین کر کے الگ مملکت کا قیام عمل میں لایا۔ غلام داری دور کہ جس میں انسانوں کی جانوروں کی طرح خرید و فروخت

Read more

دوا نہیں، دعا نہیں، اب صرف بد دعائیں

ہمار ے کلچر کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ ہم نمازوں، نمازِ جمعہ اور دیگر مذہبی تقریبات کے دوران لبمی لبمی اور خشوع و خضوع سے عاری دعائیں کرنے میں ید طولٰی رکھتے ہیں۔ دعا جو خالص اللہ اور بندے کے درمیان مخلصانہ تعلق اور رابطے کا نام ہے، ہم نے اسے بھی رعایا کاری، دکھاوے اور نمود و نمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے بلکہ آج کل تو نعت خوانوں اور ذاکروں کی طرح پیشہ ور دعا خوان

Read more

کیا کشمیر کو بھول جائیں؟

کشمیر کے ساتھ ہماری جذباتی اور مثالی وابستگی کی بات الگ ہے مگر راقم نے جب بھی مسئلہ کشمیر کو اس کے مذہبی، تاریخی، روایتی اور جغرافیائی مباحث کی روشنی میں دیانتداری اور حقیقت پسندی سے دیکھنے کی کوشش کی ہے بقول منیر نیازی یہ قابل رحم، مخدوش اور تلخ صورت حال ہی سامنے آئی ہے کہ تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط اس کا اندازہ سفر کی رائگانی سے ہوا کشمیر میں جو کچھ ہوا اس پر

Read more

بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے

میر حاصل بزنجو کی سعی کیا سعی لا حاصل ہی رہے گی یا ہماری سیاست، صحافت اور عدالت و دوسرے ادارے طاقتوروں کے زبردست اثر سے باہر نکلنا شروع ہو جائیں گے؟ انہیں بھی اس جرات رندانہ اور نعرہ مستانہ پر نواز شریف، مریم نواز، جسٹس قاضی فائز عیسٰی، محسن داوڑ، علی وزیر، جسٹس شوکت صدیقی، جسٹس کے کے آغا اور رانا ثنا اللہ کی طرح نشانِ عبرت بنانے کی بھونڈی کوشش کی جائے گی یا ان سے کچھ رعایت

Read more

اپوزیشن کی شکست کے چند مثبت پہلو

سینیٹ کے چئیر مین کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہوئی مگر موجودہ حکومت کے چہرے سے جمہوری حکومت کی رہی سہی برائے نام ملمّع کاری کا بھرم بھی جاتا رہا۔ میری طرح بے شمار لوگوں کا یہ خیال تھا کہ اگر صادق سنجرانی ووٹنگ سے پہلے اپنی شکست کے خوف سے مستعفی نہیں ہوتے اور تادم آخریں ڈٹے رہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ درپردہ اختیاری یا مجبوری کے عالم میں حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

Read more

عرفان صدیقی کیس: سیاسی منظر بدل رہا ہے

نواز دور کے کسی ادنٰی یا اعلٰی کارکن و اہلکار کے خلاف کسی امر میں معمولی سی بے ضابطگی کی بو سونگھنے والے صدق و امانت کے پُتلوں اور ان کے سر پرستوں کو جب قلم قبیلے کے سرخیل اور وزیر اعظم کے مشیر و تقریر نویس جناب عرفان صدیقی کے خلاف باوجود بسیار خجل خواری کے کچھ نہ ملا تو انہیں قانون کرایہ داری کی پاسداری نہ کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دے کر رات گئے اپنے گھر

Read more

کپتان کے گھبرانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا

کپتان کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران یار لوگوں نے کپتان اور ان کے دورے کے حوالے سے کچھ سچی اور زیادہ تر جھوٹی، من گھڑت اور خود ساختہ خبروں کا ایسا اتوار بازار لگایا کہ راقم بھی ایک لمحے کے لیے سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ ا امریکہ چودہ سو بیانوے میں اطالوی سیاح کرسٹوفر کو لمبس نے نہیں بلکہ جولائی دو ہزار انیس میں کپتان نے دریافت کیا تھا۔ دریافت ہی نہیں کیا تھا بلکہ سکندر اعظم

Read more

نیا پاکستان یا اسلامی جمہوریہ تضادستان

جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد جس طرح حکومت نے ریاستی اداروں کو نواز شریف فیملی کے خلاف استعمال کر کے اپنے انتقام اور بغض کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس سے فاشسٹ حکومت اور جناب وزیراعظم کی آمرانہ اور منتقم مزاج شخصیت کے گھناؤنے اور سازشی پہلو تو پوری طرح بے نقاب ہوئے ہی ہیں مگر ملک کے لیے اس سے زیادہ تباہ کن اور تشویش ناک بات یہ ہے کہ ریاستی اداروں

Read more

ایک نہیں دو پاکستان

قارئین کو یاد ہو گا کہ جب عالمی میڈیا میں پانامہ کا شور اٹھا تو عمران خان وہ پہلے آدمی تھے جنہوں نے بڑی شدو مد اور تسلسل کے ساتھ ہر فورم پر یہ آواز بلند کی تھی کہ کیونکہ ملک کے وزیر اعظم پر کرپشں ن کے الزامات لگ چکے ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ فورا استعفا دے کر عدالتوں کے سامنے پیش ہوں اور اگر عدالتیں انہیں کلین چٹ دے دیں تو وہ وزیر اعظم کے

Read more

کیا نواز شریف کی رہائی ممکن ہے؟

جج لیکس کے بعد حکومتی، عدالتی اور تخلیقی حلقوں میں نفسا نفسی، افراتفری، آپا دھاپی اور ماتم گساری جاری ہے۔ جن لوگوں نے نواز شریف کو گذشتہ الیکشن میں بھونڈے طریقے سے بہر صورت باہر کرنے کی گھناؤنی سازشوں کے جال بچھائے تھے وہ ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اس کتاب کے بہت سے خفیہ باب کھل رہے ہیں۔ مگر وہ اب بھی آب آب نہیں ہو رہے۔ حقیقت کھل جانے پر بھی حکومتی دسترخوان کے

Read more

ایسا اب زیادہ دیر نہیں چل سکے گا

یہ قانون مکافات عمل ہے، فطرت کا انتقام ہے، گردش حالات کی ستم ظریفی ہے یا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کی بے تدبیری، جعلسازی اور مکرو فریب ہے کہ عین اس وقت جب پاکستان میں ایک نجی چینل پرآغاز ہی میں محترمہ مریم نواز کا انٹرویو بروز بند کروایا جا رہا تھا اسی لمحے لندن میں ڈیفینڈ میڈیا فریڈم کے کے پلیٹ فارم پر دوران تقریب پاکستان کے وزیر خارجہ کو عالمی صحافیوں کے ہاتھوں بے عزت ہونا پڑ رہا تھا۔

Read more

جمہوریت اور آمریت کی کشمکش اور عوام

یوں تو وطن عزیز میں جمہوری اور غیر جمہوری طاقتوں کی باہمی آویزش اور رسہ کشی شروع دن ہی سے جاری ہے اور اس میں بھی دو آرا نہیں کہ غیر جمہوری طاقتوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کو بری طرح پچھاڑا ہے مگر گذشہ چار پانچ سال سے یہ کشمکش اور رسہ کشی خاصی شدت اختیار کر چکی ہے۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ اس بار جمہوری طاقتوں کی قیادت اس شخصیت اور جماعت کے حصے میں آئی ہے جس پر مسلسل یہ الزام لگتا رہا کہ انہوں نے اپنا سیاسی سفر آمریت کی آغوش سے شروع کیا تھا۔

Read more

افغانوں کے مددگار بنیں، مالک و آقا نہیں

پاکستان، افغانستان میچ کے دوران افغان تماشائیوں کا پاکستان کے خلاف سفاک، زہرناک طرزعمل اور نفرت و عداوت میں ڈوبی ہوئی نعرہ بازی عام پاکستانیوں سے لے کر دانشور طبقے تک ہر جگہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ افغانوں کے شدت پسندانہ طرز عمل کے جواب میں ہمارا اپنا ردعمل بھی متشددانہ اور انتہا پسندانہ ہے۔ ہم میں سے اکثر افغانوں کو نمک حرام، محسن کش، احسان فراموش اور بے مروت کہتے ہوئے انہیں اپنا وہ ”حسن سلوک“ یاد دلا رہے ہیں جو ہم چالیس سال سے ان کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہیں۔

Read more

اپنے زندہ مرسی کی خبر لیں

پچھلے دنوں مصر کے پہلے منتخب صدر کو ایک غاصب آمر نے جیل میں علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھ کے بے دردی سے قتل کر دیا۔ وہ مرد آہن گذشتہ چھ سال سے اپنے ہی فاتح آمر جنرل کی قید میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھا اور نہایت اولوا العزمی، پامردی اور جگر کاوی سے آمرانہ مظالم کا سامنا کر رہا تھا۔ آپ محمد مرسی کے طرز حکمرانی سے اختلاف کر سکتے ہیں۔ ان کی کچھ پالیسیوں پر بھی تنقید کر سکتے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی نکتہ چینی کی جاسکتی ہے مگر جس طرح مصر کے آرمی چیف فتح السیسی نے امریکہ اور اس کے حواریوں کی آشیر باد سے مصر کی منتخب حکومت پر شب خون مار کر منتخب صدر کے ساتھ انسانیت سوز اور سفاک سلوک روا رکھا اور آخر کار اسے بے دردی سے قتل کر دیا، کوئئی ذی شعور اور درد دل رکھنے والا انسان اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ پاکستانی وزیر اعظم کو تو اتنی توفیق بھی نہیں ہوئی کہ وہ اس بیہمانہ قتل پر مصر کی آمرانہ حکومت کی رسمی سی مذمت ہی کر سکیی۔ غیرت تھا جس کا نام گئی تیمور کے گھر سے۔

Read more