سی پیک، کشمیر یا لداخ، پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا ایجنڈا کیا تھا؟

پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبوں کی تعیمرات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان منصوبوں کا مقصد معاشی اور سماجی ترقی ہو گا۔ ان کے ذریعے نئی ملازمتوں کے مواقع اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

Read more

کیا سعودی پاکستان میں جمہوریت کے خلاف ہیں؟

ٹی ٹی پی کے سارے دھڑے اکٹھے ہو گئے۔ وہ شدت پسند بھی جو اس تنظیم سے الگ رہے وہ بھی اب اس میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ اتحاد ویسا سا ہی ہے۔ جیسا احمد شاہ مسعود اور گلبدین حکمتیار کے درمیان ہوا تھا۔ پہلے آپس میں لڑ رہے تھے۔ جیسے ہی طالبان نے زور پکڑا تو اتحاد کر کے ان کے خلاف اکٹھے ہو گئے۔ کر پھر بھی کچھ نہ سکے۔

زمینی حقائق بدل چکے۔ لوگوں کی سوچ بدل گئی۔ انہوں نے تکلیف برداشت کر لی بے گھر ہوئے۔ اب بظاہر ٹی ٹی پی کی واپسی ممکن نہیں ہے۔ فوج نے ان کا صفایا کر دیا۔

Read more

پاکستان کے لئے سیدھا راستہ کون سا ہے؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں سرکاری طور پر تو صرف یہ کہا گیا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ دورہ تھا۔ تاہم دنیا بھر کا میڈیا اسے گزشتہ ہفتہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کی روشنی میں دیکھ رہا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کو مقبوضہ کشمیر کے سوال پر کھل کر کردار ادا کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس ٹی وی انٹرویو کے

Read more

گلگت بلتستان کے حق ملکیت اور حق حاکمیت پر امجد حسین ایڈوکیٹ کا موقف

گزشتہ سال یکم نومبر کو جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے واضح الفاظ میں کہا کہ آج کا دن بہت تاریخی دن ہے مگر بد قسمتی سے گزشتہ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام جبر کا شکار اور بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے حق ملکیت پر اپنے نظریہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”پنجاب کی زمینوں

Read more

متحدہ عرب امارا ت اور اسرائیل میں معاہدہ

دنیا ایک اور بحران کی طرف بڑ ہ رہی ہے۔ پرانے اتحاد ٹوٹتے جا رہے ہیں جبکہ نئے اتحاد بن رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں چین اور ایران کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی معاہدے نے عالمی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کیا تھا۔ چین اور ایران کے درمیان اس نئی قربت کی دھول ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ دونوں فریقین کے درمیان اس اہم معاہدے کا اعلان امریکی

Read more

کپتان صاحب کی غلطیاں …

نا اہلی، بد انتظامی، نالائقی، بے تدبیری، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ میں لتھڑے نامکمل بی آر ٹی کے فرمائشی اور نمائشی افتتاح کے موقع پر لاڈلوں کے لاڈلے اور لعلوں کے لعل کپتان نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس سے قبل وہ میٹرو، اورنج لائنز اور موٹر ویز وغیرہ کو ملک کی ترقی کے لیے زہر قاتل سمجھتے تھے اور یہ کہ تب وہ غلطی پر تھے۔ کپتان کے اس اعتراف پر ہم غالب کی زبان میں یہی کہیں گے

Read more

بی آر ٹی پشاور: سوچ میں ایک تبدیلی

پشاور باسیوں کو مبارک اور ڈھیروں مبارک۔ اب وہاں جدید اربن ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا ہے۔ وہاں کے رہنے والے ان لوگوں کو جن کے پاس اپنی کار نہی یہ بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ منصوبہ سوچنے والے بنانے والے اور عوام تک پہنچانے والے سبھی ذہنوں اور ہاتھوں کو داد دینی بنتی ہے۔ منصوبہ پشاور میں کیوں بنا دیگر شہروں میں کیوں نہی؟ پشاور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے۔ رقبے آبادی وسائل کے اعتبار سے۔ کے پی

Read more

پاکستان کا سفارتی محاذ اور پاک سعودیہ تعلقات۔ ۔ ۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملکی داخلی سیاست کے ساتھ ساتھ خارجہ امور میں بھی بالخصوص پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو لے کر کافی زیادہ ہلچل دکھائی دے رہی ہے۔ خواہش تو یہ تھی کہ پاکستان کے سعودی عرب اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کالمز کی ایک سیریل لکھتا لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر مختصراً اسی کالم کے اندر ضبط تحریر میں لانے کی کوشش کروں گا۔ بلاشبہ سعودی عرب

Read more

سیاست معیشت کی منحوس باتیں اور مریم کی سعودی حمایت

بے وثوق کا کہنا ہے کہ فائنانس منسٹری میں رونق لگی ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر مزید اسی مہینے کے آخر تک واپس مانگ لیا ہے۔ ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ بھول جاؤ ادھار تیل کی سہولت وغیرہ بھی۔ اب پیر صاحب سے ہی کہو کہ پھونکیں مار کے توانائی پیدا کریں۔

پیر صاحب دوڑے دوڑے چین جا رہے ہیں۔ دورہ سی پیک متعلق بتایا جا رہا ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ ان سے پیسے ہی مانگیں گے کہ ایک ارب ڈالر ادھار دینا شیخوں کو واپس کرنے ہیں جب تمھیں چاہیے ہوں گے تب تک ہم شیخوں کو راضی کر لیں گے۔

Read more

پاک سعودی تعلقات اور OIC

دنیا کے کل قابل رہائش حصے میں سے اکیس فیصد حصے پر اور دنیا کے کل رقبہ کے 31.46 کلو میٹر رقبے پر 1.86 بلین یا 24.1 فیصد آبادی کے ساتھ 57 اسلامی ریاستیں اپنا وجود رکھتی ہیں۔ ان مسلم ممالک میں انڈونیشیا کی 270 بلین آبادی کے بعد پاکستان 216.57 ملین آبادی کے ساتھ دوسرا بڑا اور واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مخالفین کے لئے باعث تشویش جبکہ مسلم امہ کے لیے باعث فخر

Read more

سی پیک انقلابی ایم ایل ون منصوبہ

1804 ء میں ایک انگریز انجینیر رچرڈ ٹرے دی تھک نے بھاپ سے چلنے والا انجن تیار کیا۔ اس کے بعد جارج سٹیفن سن نے اس سے زیادہ طاقتور انجن بنایا۔ اس انجن کے کامیاب تجربے کے بعد سٹاکٹن سے ڈارلنگٹن تک ریل کی پٹری بچھائی گئی جس پر صرف مال گاڑیاں چلائی گئیں۔ 1830 ء میں لیور پول سے مانچسٹر کو ملانے والی ریلوے لائن کا افتتاح ہوا اور برطانیہ میں سب سے پہلی مسافر گاڑی اسی ریلوے لائن

Read more

لاہور کا گیم چینجر منصوبہ

پرانے وقتوں میں آبادیاں دریاوں کے کنارے بنائی جاتی تھیں تاکہ ان دریاوں سے نہ صرف پینے اور گھریلواستعمال کے لئے پانی باآسانی دستیاب ہو سکے بلکہ دریاوں کے نزدیک رہنے والے لوگ اپنی خوراک کو پورا کرنے کے لئے دریاوں کے پانی سے کھیتی باڑی کرتے اورمچھلیاں بھی پکڑتے تھے۔ یہ قدیم روایت جدید دور میں ایک نئے انداز سے اب بھی قائم ہے۔ دنیا بھر میں ترقی یافہ ممالک نے سمندر اور دریاوں کے کناروں پر اونچی اونچی

Read more

کیا پاکستان نے شملہ معاہدہ سے عملاً دستبرداری کا اعلان کر دیا؟

گزشتہ سال پانچ اگست 2019 کو مودی سرکار نے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک حصہ جموں و کشمیر کہلایا اور دوسرے حصے کو لداخ کا نام دے کر دونوں علاقوں کو باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے انڈین یونین میں شامل کر دیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 6 اگست 2019 کو انڈیا کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کی

Read more

پرانا پاکستان اور نیا پاکستان

چلو دور جانے کی بجائے ماضی قریب کے پرانے پاکستان ھی سے اس نئے پاکستان کا تقابل کرتے ہیں۔ وہ یہی پرانا پاکستان تھا اور یہی چین کے صدر ژی جن پنگ دنیا کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبے سی پیک پر مذاکرات کے لئے اسلام آباد آرھے تھے تو عین پارلیمنٹ کے سامنے نتائج سے بے خبر اور شعور سے عاری بے ہنگم غول نے ایک دھما چوکڑی مچا کر معزز مہمان (چینی صدر ) کا راستہ روکا بھی

Read more

کوئٹہ کے وکلا پر خودکش حملے کا چوتھا سال – کیا کچھ ہوا؟

آج 8 اگست ہے چار سال قبل 2016 میں گورنمنٹ ہاسپیٹل میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کے بعد جمع ہونے والے وکلاء پر فائرنگ اور خود کش حملہ ہوا جس میں 54 وکلاء سمیت 74 سے زائد لوگ قتل جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

Read more

کاہلی کے فوائد

کاہلی خدا کی ان نعمتوں میں سے ہے جس کا بھید کسی کسی پر کھلتا ہے۔ کروڑوں رحمتیں ہوں رسل کی قبر پر کہ ایک آدھ صدی قبل اس راز کی پرتیں ہم ایسے نعمت یافتہ اشخاص کے لیے ہٹا دی تھیں۔ جس نے اس پھل یعنی کاہلی کا ذائقہ نہیں چکھا بلاشبہ تونگری سے محروم رہا۔ اٹھتے بیٹھتے اندر کی کھدائی کی تو معلوم ہوا ہمیں یہ نعمت پوری پوری طرح دان ہوئی ہوئی ہے۔ عالم آب و دانہ

Read more

مسخری باز حکمران

اس دور حکومت میں ایک تبدیلی یہ ضرور آئی ہے کہ کچھ سال پہلے لوگ قربانی سے پہلے حکومت کی قربانی کی باتیں کرتے تھے لیکن اب قربانی کے بعد حکومت قربان ہونے کی نوید سنا رہے ہیں. قربانی ہو گی یا نہیں اس پر بعد میں بات کریں گے لیکن اس سے پہلے اس حکومت کے کچھ اقدامات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے جو تفنن طبع کا باعث بن رہے ہیں. گزشتہ ادوار میں حکومتیں عوام کو اپنی

Read more

مفاہمت کا بادشاہ آصف علی زرداری: ایک قومی سرمایہ

وطن عزیز میں بہت سے سیاسی قد آور شخصیات گزری ہیں، جنہوں نے سیاست کے میدان میں اپنا نام بنایا۔ ان میں سے دو اہم شخصیات شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے لیکن ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی، اخلاقی، اصول پسندی، بہادری خواہ ہر محاذ پر فاتح رہا ہے اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ قابل محترم جناب صدر آصف علی زرداری ہیں

Read more

سی پیک کریڈٹ کا تنازعہ

گزشتہ دو برس سے بہت سوچ بچار کے بعد دریافت یہ کیا ہے کہ بقول جون ایلیا ’’عمرگزاردی گئی‘‘ ہے۔جو بچی ہے اسے بتانے کے لئے رزق کمانا ضروری ہے اور مجھے اس ضمن میں لکھنے اور بولنے کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں۔ٹھنڈے دل سے ’’سیف-سیف‘‘ موضوعات پر لہٰذا ڈنگ ٹپائو کالم لکھو۔خود کو دانشور یا ہیرو ثابت کرنے کے خبط سے گریز بھی لازمی ہے۔چند واقعات مگر رونما ہوجاتے ہیںجو دل کو بے قرار بنادیتے ہیں۔ان کے بارے

Read more

حالات کا کل ملا کر فٹے منہ ہی ہے

دو سال بعد آج کپتان کے قریبی قسمیہ کہتے ہیں کہ اسے کلبھوشن آرڈیننس کا پتہ نہیں تھا۔ پتہ کر کے بھی کیا کرنا تھا۔ وزیر اعظم بننا تھا بن گیا۔ بچپن کا شوق پورا ہو گیا۔
اس کے لیے کنٹینر گپ کام آئی کرسی پر پہنچ کر فٹ ہو گیا۔

اکانومی کا سائز اربوں ڈالر میں سکڑ کر رہ گیا ہے۔ دو ہزار سترہ سے موازنہ کریں تو پچاس ارب ڈالر کم ہوا ہے۔ دو ہزار اٹھارہ سے حساب لگائیں تو تیس ارب ڈالر کا فرق پڑا ہے۔ فی کس آمدنی میں سو ڈالر کی کمی آئی ہے۔

Read more

چین اورایران کے درمیان اقتصادی معاہدہ

چین اورایران کے درمیان اقتصادی اورسیکیورٹی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ابھی تک جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، اس کے مطابق، بیجنگ، تہران میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سرمایہ کاری کا یہ حجم چھ ارب ڈالر ہے۔ معاہدے کے مطابق چین، ایران میں پچیس سے زائد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ معاہدے کے مطابق بدلے میں ایران، چین کو باقاعدگی سے بھاری رعایت پر تیل فراہم

Read more

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا بھارتی ایجنڈا

مسئلہ محض پاکستان کے ساتھ ہی نہیں بلکہ بھارت کے خطہ کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ پائے جاتے ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ بھارت ا س خطہ میں تمام ملکوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اس کی سیاسی چوہدراہٹ کو قبول کرے۔ یہ ہی دباؤ پاکستان پر بھی ہے کہ وہ اس خطہ میں بھارت کی بالادستی کو قبول کرے۔ اگرچہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بھارت سے بہتر تعلقات چاہتی ہے،

Read more

سی پیک کے منصوبے التوا کا شکار: ’سی پیک اتھارٹی کا قیام چین کی خواہش پر عمل میں لایا گیا‘

پاکستانی حکام کے مطابق چین کے ساتھ سی پیک منصوبوں میں مسائل سامنے آنے کے بعد چین کی خواہش پر سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ حکام کے مطابق چین نے پاکستان کو بتایا کہ وہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں۔

Read more

چین ایران ڈیل براستہ پاکستان

ہارنے والے کمزور اور بے بس اچانک سے جیتنا شروع کردیں تو ہوا کا رخ تبدیل ہونے کا یقین کرنا پڑتا ہے۔ جنوری 2016ء میں چینی صدر زی جن پنگ نے ایران کا دورہ کیا۔ وہی زی جن پنگ جنہوں نے ون بیلٹ ون روڈ کا تصور دیا۔ جنہوں نے بتایا کہ ریاستوں کے مابین تنازعات کو پرامن طریقے سے طے کرنے کا ایک ذریعہ عوام کے معاشی و تجارتی مفادات بھی ہو سکتے ہیں۔ چار برسوں کے دوران چین

Read more

ابھرتا ہوا چین، خطے میں بدلتا طاقت کا توازن اور نئی صف بندیاں

نیپولین بوناپارٹ نے آج سے تقریباً دوسو برس قبل یہ اندلیہ دیا تھا کہ ”چین ایک سوتا ہوا دیو ہے اور اس کو سوتا رہنے دیں، اگر یہ کبھی جاگ گیا تو دنیا کو ہلا کے رکھ دے گا“ چین اب عالمی سطح پر نا صرف معاشی بلکہ سیاسی اور عسکری قوت کے طور پر بھی ابھر رہا ہے۔ عالمی ادارے آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق چین اب دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت ہے، دنیا

Read more

ایران ، بھارت، چین  اور امریکہ میں طاقت کے بدلتے ہوئے توازن پر توجہ کی ضرورت

جون کے آخر اور جولائی کے پہلے ہفتہ کے دوران ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کے مراکز میں پراسرار دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بعد ایرانی حکام کو تسلیم کرنا پڑا کہ تہران کے نواح میں نطنز کے مقام پر جوہری تنصیبات پر ہونے والے دھماکے سے ایٹمی پروگرام کئی ماہ پیچھے چلا گیا ہے۔ اس سے پہلے خجیر میں ایرانی میزائل فیکٹری میں دھماکہ سے شدید نقصان ہؤا تھا۔ ان دو پراسرا ردھماکوں

Read more

پاکستان میں جمہوریت کا سفر

ایک پائیدار جمہوری نظام کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ جب جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا جاتا تو اس کا پہلا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس ملک کے ادارے کمزور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے انصاف اور آزادی رائے ختم ہو جاتی ہے۔ کرپشن اور اقرباپروری بڑھتی ہے۔ با اثر افراد ملک میں قابص رہتے ہیں۔ ھمارا ملک پاکستان جب سے معرض وجود میں آیا ہے اس وقت سے لے کر آج

Read more

پاکستان کو ایک نیا گیم چینجر مل گیا

فائبر آپٹک کے کیبل دیکھنے میں بجلی کے تار جیسے لگتے ہیں مگر اس کے اندر کئی طرح کے باریک ریشے جیسے تاروں کا نظام ہوتا ہے۔ یہ ریشے ماحولیاتی ضروریات اور درجہ حرارت کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے پلاسٹک سے ڈھانپے جاتے ہیں۔ فائبر آپٹک کیبل ٹیلی فون لائن اور انٹر نیٹ ڈیٹا کی بہترین ٹریفک رواں رکھنے کے کام آتا ہے۔ معاشی مسابقت کے دور میں فائبر آپٹک کیبل پاکستان جیسے ملک کا ہتھیار ہے جس سے وہ ٹیکنالوجی بیسڈ صنعت کو زرمبادلہ کمانے کا موقع دے سکتا ہے۔

Read more

The Choice of the Turks

مولانا محمد علی جوہر برصغیر میں وقیع صحافت کے امام تھے۔ رچے ہوئے سیاسی موقف کو ایسی کانٹے کی تول انگریزی نثر کم کسی نے بخشی ہو گی۔ کلکتہ سے انگریزی ہفت روزہ کامریڈ اور دہلی سے اردو روزنامہ ہمدرد نکالا۔ حریت فکر اور جوش عمل کا نادر امتزاج تھے۔ برسوں انگریز کی قید کاٹی۔ جولائی 1914 میں پہلی عالمی جنگ شروع ہوئی تو ابتدائی طور پر برطانوی حکومت کی خواہش تھی کہ سلطنت عثمانیہ جنگ میں برطانیہ عظمیٰ کا

Read more

جنرل باجوہ اٹلی کی مدد کریں گے: جانے دیں سرکار!

خبروں کے ہجوم میں افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی اس پریس ریلیز کو بھی شائع کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریز نے پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی جس کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کووڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے امداد دینے کی پیش کش کی۔ پاک فوج اس سے پہلے وبا سے نمٹنے کے لئے امریکہ کو حفاظتی سامان بھجوا چکی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کورونا وبا

Read more

نیا پاکستان حقیقت کا روپ دھار رہا ہے

سیاست کا ہنگامہ ہر دم اس قدرکہرام مچائے رکھتا ہے کہ ملک میں جاری بے شمار مثبت سرگرمیاں اور اہم اسٹرٹیجک منصوبے زیر بحث ہی نہیں آتے جو امید کے دیے جلاتے ہیں اور مایوسیوں سے قوم کو نکال سکتے ہیں۔ اس کالم میں چند ایک ایسے منصوبوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو پاکستان کے بڑی معاشی قوت بننے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ حال ہی میں کوہالہ اور آزادپتن ہائیڈل پاور منصوبوں کا افتتاح

Read more

کورونا کی آڑ میں انتہا پسند تنظیموں کی مضبوطی کے خدشات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش کے اس بیان نے ان خدشات کو تقویت دی ہے کہ کروناوائرس کے سدباب پر توجہ مبذول ہونے کے باعث دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں انتہا پسند تنظیموں نے خود کو زیر زمیں رکھنے کے بعد منظم ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش نے کم آبادی والے ایسے علاقوں کو اپنا مرکز بنایا ہے جو زرعی علاقے ہیں، کیونکہ کم آبادی و زرعی علاقوں میں کرونا وبا پھیلنے کے

Read more

بھارت کی طرف سے روسی اسلحہ کی حالیہ خریداری اور امریکی کردار

پاکستان اور امریکہ کا تعلق دھونس، دباؤ اور سازش کا تعلق ہے امریکہ پاکستان سے اپنے سیاسی اور عسکری مطالبات عالمی مالیاتی اداروں سے امداد دلوا کر یا یہ امداد روک کر پورے کروا رہا ہے۔ اس مقصدکے لیے امریکہ نے پاکستان میں اپنے قابل اعتبار ترین افراد کو تعینات اور مامور کروایا ہے اور ان افراد پر امریکی سرپرستی واضح طور پر محسوس کی جا رہی ہے۔ اس ہی ”ٹیم“ کے ذریعے امریکہ پاکستان سے سی پیک پر تیز

Read more

حکومت کو بیل آؤٹ نہیں ملے گا، اپوزیشن تماشا دیکھے گی

کرونا ٹرمپ کو لے بیٹھا ہے۔ ٹرمپ اکانومی جو آسمانوں کی طرف جا رہی تھی۔ اب منہ کے بل زمین سے لگی پڑی ہے۔ چین سے تجارتی میچ لگا کر امریکہ ”میں اب بھی پہلوان ہوں“ گانا چاہ رہا تھا۔ وہ گیت بھی پورا سر نہیں پکڑ سکا۔

چین کو نکرے لگانے کے لیے بھارت مہان میں ہوا بھری گئی تھی۔ ہمارا بھارت مہان چینیوں سے چپیڑیں (چمانٹ) کھا کر اب ایسے پرسکون ہے جیسے بدمعاش تو وہ کبھی تھا ہی نہیں۔ البتہ روس سے تازہ اسلحہ ڈیل کر کے، روسیوں کو تین ارب ڈالر پکڑا کر پرانے کچرا روسی طیارے لے کر امریکہ کو ضرور کھجلی لگا دی ہے۔

Read more

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ: حکومت ناکام کیوں ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ کی کارروائی قرار دیا ہے۔ آج صبح ہونے والے اس سانحہ میں چاروں حملہ آور ہلاک کردیے گئے۔ سیکورٹی فورسز کے چار افراد بھی مقابلہ میں جاں بحق ہوئے۔ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروپ بلوچستان لبریشن آرمی نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ تاہم وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردوں کو

Read more

وزیراعظم صاحب نے شہید اسامہ کو یاد فرمایا

وزیراعظم جناب عمران خان صاحب نے قومی اسمبلی میں حاضری دی اور حسب معمول ایک زبردست تقریر فرمائی۔ اس تقریر کے زبردست ہونے کی اس سے بھی زیادہ زبردست دلیل یہ ہے کہ ان کی تقریر ان کے اپنے علاوہ پی ٹی آئی کے باقی لوگوں نے بھی بہت پسند کی ہے۔ وزیراعظم صاحب نے اپنی اس تقریر میں اپنی حکومت، ریاست مدینہ اور اپنی سابقہ تقریروں کی تعریف کی اور ہمیں یہ بتایا کہ ان کی پہلی تقریروں کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کو کتنی عزت مل رہی ہے۔ بس انہوں نے امید اور خواہش ظاہر کی کہ دنیا میں ملنے والی عزت اب اگر نظر بھی آنا شروع ہو جائے تو بہت مزا آئے گا۔

ایک بات کا اعتراف تو ان کے مخالفین کو بھی کرنا پڑے گا کہ ان کی یہ تقریر حقیقت پر مبنی تھی۔ مثال کے طور پر اس تقریر میں انہوں نے واشگاف الفاظ میں ہمیں اور ساری دنیا کو بتایا کہ ان کی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ان کی تقریریں ہی ہیں اور ان کی تقریروں کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر کسی بڑے لیڈر کی طرح یوٹرن ہی لے لیا ہے۔ پہلے امریکہ پاکستان کی عزت نہیں کرتا اور باقی دنیا کی عزت کرتا تھا۔ اب امریکہ پوری دنیا میں کسی کی عزت نہیں کرتا لیکن پاکستان کی عزت کرتا ہے۔ اور ظاہر ہے یہ ان کی زبردست تقریروں اور مودی کی پھیکی تقریروں کا نتیجہ ہے۔

Read more

گلگت بلتستان کی نگران حکومت اور عوام کی توقعات

سن 2009ء میں گلگت بلتستان کے لئے جاری کئے گئے صدارتی حکم نامہ کے تحت دوسری بار لوگوں کے ووٹوں سے منتخب حکومت اپنی مدت پوری کر کے 24 جون کو رخصت ہوئی۔ گو کہ اس حکم نامہ کی آئین پاکستان کے تحت کوئی قانونی حثیت تو نہیں مگر ایک انتظامی حکم کے طور پر اس پر عمل دراآمد ہوتا ہے۔ اس حکم نامہ میں مسلم لیگ کے دور حکومت اور اب تحریک انصاف نے بھی حسب منشا ترامیم کر

Read more

دفاع کو ٹریکٹر جبکہ تعلیم اور صحت کو چنگچی کا پہیہ لگائیں گے تو عدم توازن پیدا ہوگا: احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست اور کسی بھی حکومت کی کامیابی کا دارومدار مضبوط سیاسی ڈھانچے، بہترین معیشت اور مضبوط دفاع پر ہے، اکیلے دفاع کے بل پر کسی ریاست کے وجود کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اگر دفاع کا پہیہ ٹریکٹر کی طرح بڑا

Read more

حکومت سے اتحاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے لئے گھاٹے کاسودا

گزشتہ ہفتے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دو سال سے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ سرداراخترمینگل نے کہا کہ ہمارے معاہدوں میں کوئی غیر آئینی مطالبہ بھی شامل نہیں تھا اس کے باوجود حکومت نے ان

Read more

اہم قومی مسائل پر جے یو آئی بلوچستان کی اے پی سی

ملک بھر میں سیاسی جمود ہے۔ ن لیگ، پی پی سمیت چھوٹی بڑی جماعتیں خاموش ہیں۔ اس جمود اور خاموشی کے پیچھے فی الحال کورونا لیکن درحقیقت سیاسی جماعتوں کی اپنی کمزوریاں، منصوبہ بندی کی کمی، وژن کا نا ہونا اور کارکنوں کی عدم دلچسپی ہے۔ بلکہ کارکنوں اور قیادت میں اعتماد کا فقدان ہے۔

ایسے میں جمعیت علماء وہ واحد قوت ہے جو اس جمود اور خاموشی کو توڑتی رہی ہے۔ آزادی مارچ ایسی توانا اور بھرپور آواز اپنے بدترین مخالف کے دور حکومت میں بلند کرنا بلکہ ہر طرح سے للکارنا، حکومت کے پس پردہ قوتوں بارے کھلم کھلی گفتگو، ان کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ جمعیت علماء کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے، منصوبہ بندی کے ساتھ کام ہورہا ہے، وژن واضح ہے، کارکنوں اور قیادت میں باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔

Read more

بار روم کا ہائیڈ پارک

آج کاظمی صا حب نے آتے ہی ویٹر کو گرین ٹی کا ارڈر دی دیا اور اپنے مخصوص جگہ پر اپنے چہرے پر ہلکے سے پریشانی کے اثار نمایا کرتے ہوئے بیٹھ گئے۔ اور ویٹر کو دوبارہ بلاکر مزید سلیمانی چائے لانے کو کہا، اور ساتھ ساتھ نیازی صاحب سے مخاطب ہوئے، نیازی! سبز چائے اور لسی بھی کبھی ختم ہوئی ہے دونو میں پانی ڈالتے جاؤ اور ہلاتے جاؤ، جب ہلاتے جاؤ بول رہے تھے تو ہاتھ کے اشارے

Read more

بھارت کی لداخ میں پیش قدمی کی وجوہات کیا ہیں؟

چین اور بھارت کے تعلقات ایک عرصے سے اس نوعیت کے چل رہی ہے کہ جن میں کسی وقت بھی کشیدگی کا پہلو سامنے آ موجود ہوتا ہے اور جب سے بھارت کو یہ زعم ہو گیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی طاقت ہے تو وہ اس وقت سے گمان کرنے لگا ہے کہ ہر معاملے میں اس کی اجارہ داری بھی ہونی چاہیے۔ جنوبی ایشیا کی حد تک بھی بھارت کا یہ زعم حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان بھارت کے حوالے سے کبھی بھی یہ قبول نہیں کرتا کہ جنوبی ایشیا میں صرف بھارت طاقت ہے اور ضرورت کے مطابق پاکستان بھارت کو یہ احساس بھی دلاتا ہے اور اس کا ایک ثبوت ابھی نندن کو چائے پینے پر مجبور کر دینا بھی تھا۔

مگر جب سے نواز شریف حکومت کے دور میں سی پیک کا منصوبہ چین سے طے ہوا تو اس وقت سے تو بھارت کا پاگل پن آسمان کو چھونے لگا کیونکہ بھارت اچھی طرح سے جانتا ہے کہ سی پیک کی کامیابی کی صورت میں پاکستان معاشی طور پر بہت توانا ہو جائے گا۔ اور معاشی توانائی ہی مضبوط دفاع اور خارجہ پالیسی کی بنیاد ہوتی ہے اس لئے بھارت نے سی پیک کے آغاز کے وقت ہی چین سے اس کے روکنے کے حوالے سے بات کی مگر چین بھارتی خواہشات کو پرکاہ کے برابر بھی اہمیت نہیں دے رہا تھا۔

Read more

قوم پرست جماعتیں، قومی سلامتی اور معصوم شاہ کا مینار

میاں رضا ربانی کی تجویز کے مطابق اس ملک میں بین الادارتی سول، ملٹری بیوروکریسی اور جوڈیشری کے درمیان ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے مگر اندرون خانہ صرف حال احوال پوچھ کر، کچھ لو کچھ دو کی پالیسی کے تحت صرف وقت گزارا جاتا رہا ہے۔ سیاسی جماعتیں اکثر و بیشتر خفیہ ملاقاتوں اور ٹیلی فون سے ہی کام چلاتی رہی ہیں مگر چھ مرتبہ منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی میاں ریاض حسین پیرزادہ کو جو منھ میں تھا

Read more

چین بھارت کشیدگی: پاکستان کیا کرے؟

چین بھارت کشیدگی: پاکستان کیا کرے؟

بھارت کو چین کے ساتھ محاذ آرائی کے بعد ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت سخت دباؤ میں ہے۔ اس کی حکومت کا لبہ و لہجہ وہ نہیں جو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دنوں میں ہوتا ہے بلکہ مودی کا یہ بیان کہ چین نے بھارت کی کسی چوکی پر قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی چینی فوجی بھارتی سرحدوں کے اندر آئے۔ ہر کافی لے دے ہو رہی ہے۔ بیس انڈین فوجیوں کی ہلاکت اور دس فوجیوں جن میں اعلیٰ افسر بھی شامل ہیں ان کی گرفتاری۔

Read more

کیا بلوچ طالب علم آن لائن کلاسز کے لئے بھی پہاڑوں پر جائیں؟

انیلہ یوسف کا تعلق ضلع گوادر کے ایک ساحلی شہر پشکان سے ہے جو اس وقت کراچی یونیورسٹی سے ٹیچر ایجوکیشن میں ایم فل کر رہی ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے تعلیمی ادارے بند ہیں اس لئے وہ اپنے گھر میں ”میرا گھر میرا اسکول“ مہم کے تحت بچوں کی اسکولنگ کر رہی ہیں مگر اب مصیبت یہ ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی حکم کے مطابق ملک کے جامعات آن لائن کلاسز کا آغاز کریں گی جو انیلہ کے مطابق ملک کے دور دراز رہنے والے طالب علموں کے لیے ایک نئی مصیبت ہوگی۔ انیلہ کہتی ہے ’بلوچستان کے کئی شہر انٹرنیٹ سے محروم ہیں اگر کہیں ہے بھی تو ایسی نہیں کہ آن لائن کلاسز ممکن ہوں، یہ فیصلہ طالب علموں کے لئے انتہائی اذیت ناک ہے‘

فروری 2017 سے اب تک بلوچستان کے ضلع کیچ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، کیچ آبادی کے لحاظ بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے اور باقی بلوچستان کی نسبت یہاں شرح خواندگی کی صورت حال بھی بہتر ہے۔ مختلف اعداد و شمار کے مطابق قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال صوبہ بلوچستان میں شرح خواندگی 41 % ہے جو باقی صوبوں کی نسبت کم ترین شرح ہے۔ گزشتہ دنوں کیچ کے طالب علموں نے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کیا۔ یہ طلبہ و طالبات ملک کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم ہیں۔

Read more

افغانستان میں امن کے امکانات روشن

افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے خانہ جنگی کے باعث تباہ حال ہوچکا ہے۔ 1979 میں سوویت یونین نے افغانستان پہ حملہ کر دیا اور قبضہ دس برس تک قائم رہا جس کو ختم کرنے میں اور سوویت یونین کی فوجوں کو پسپائی پہ مجبور کرنے میں افغان مجاہدین، امریکہ اور پاکستان کا بڑا کردار رہا۔ افسوس کہ سوویت یونین کی سرخ فوج کے انخلا کے بعد اسلامی ملکوں سے جو جہادی افغانستان آئے تھے ان میں سے کچھ نے اپنے وطن لوٹنے کی بجائے افغان سر زمین کو اپنا وطن بنالیا جبکہ خود مختلف افغان جنگجو اور متحارب گروہوں میں خانہ جنگی شروع ہو گئی۔

القاعدہ نامی تحریک نے اسلام دشمن عناصر کو اپنا ہدف بنانے کا فیصلہ کیا۔ 11 ستمبر 2001 کو امریکہ کے شہر نیویارک میں جڑواں ٹریڈ ٹاور کی عمارتوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں عسکری ہیڈ کوارٹر پیٹنا گون سے کمرشل طیارے ٹکرا گئے جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان بحق ہو گئے۔ ان حادثات کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی۔ دریں اثنا افغان خانہ جنگی کو ختم کرنے کی خاطر طالبان نامی گروہ کامیاب ہوا اور اپنے سربراہ ملا عمر کی قیادت میں افغانستان میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔

Read more

بزدار اور شہباز حکومتوں کا موازنہ

بزدار حکومت اگرچہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے اکثر شدید تنقید کی زد پر رہی ہے اور اس کی ایک وجہ وزیر اعلی کا کام کرنے کا دھیما انداز بھی ہے۔ لوگ ان کا موازنہ شہباز شریف کے بلند آہنگ انداز حکمرانی سے کرتے ہیں۔ شہباز شریف اگرچہ اسٹیبلشمنٹ کے آگے ابریشم کی طرح نرم نظر آتے ہیں، لیکن بطور وزیر اعلی وہ فولاد بن جاتے۔ خاکی سفاری سوٹ پہن کر حبیب جالب کی مظلوموں کے لئے لکھے گئی انقلابی نظمیں اپنی غیر مترنم آواز میں گاتے رہتے، عوامی پذیرائی حاصل کرنے کے لئے بارش کے فوراً بعد گھر سے نکل پڑتے اور ربڑ کے جوتے پہنے سیوریج کی خرابی کی وجہ سے کھڑے پانی میں اتر جاتے تاہم اپنے ساتھ میڈیا لے جانا کبھی نہیں بھولتے۔

اپنی انگلی کو جلالی انداز میں ہلا ہلا کر بیوروکریسی کو ایک پل کے لئے چین نہ لینے دیتے تھے۔ بزدار اپنی وضع داری کی وجہ سے اس طرح کے کام نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لئے پالیسیوں کی تشکیل کی حد تک بھی ان کے ہاتھ بندھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور سب سے بڑے صوبے کو چلانے کے لئے اس طرح کے اختیارات ابھی حاصل نہیں کر پائے جو شہباز شریف اور ان کے ہونہار بیٹے کو حاصل تھے۔ کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے بھی ان کو وفاق کی ہدایات پر عمل کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی اور کابینہ کی خواہش کے باوجود سخت لاک ڈاؤن نہیں نافذ ہونے دیا جا رہا۔

Read more

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو چینی صدر شی جن پنگ کی ’محبت’ سے کیا حاصل ہوا؟

گذشتہ برس اکتوبر میں چین کے صدر شی جن پنگ جب انڈیا کے دورے پر گئے تو ریاست کیرالہ کے شہر ملاپورم میں انڈین وزیر اعظم نے مقامی لباس پہن کر مقامی طور طریقوں سے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران کیرالہ میں یہاں کے مشہور ہاتھیوں کا ایک شو بھی ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک اور تجارتی مسائل پر بات چیت بھی ہوئی۔ اس دورے کے فوراً بعد چین کی سرکاری نیوز ایجینسی ژنہوا نے شی جن پنگ

Read more

افغانستان: تزویراتی تبدیلی؟

ہمارے خطے کا جیوپولیٹیکل ( جغرافیائی سیاسی) منظرنامہ تیزی سے بدلتاچلا جا رہا ہے، رجائیت پسند طبقے کا خیال ہے کہ اس تیزی سے بدلتے منظر نامے کی بدولت وہ پاکستان کے جیو سٹریٹیجک (تزویراتی) نقطہ نظر میں تبدیلی کو محسوس کر رہے ہیں۔ بعض یہ یقین رکھتے ہیں کہ مذکورہ تبدیلی بڑے پیمانے پرجیو اکنامک ( جغرافیائی معیشت) کے گردگھوم رہی ہے، اگر ایسا ہی ہے تو یہ بہت واضح نظریاتی تبدیلی ہوگی۔ لیکن ہمارے ریاستی اداروں کے بیانات میں اس تیزی سے بدلتے منظرنامے کی طرف کوئی اشارہ نہیں ملتا، یا شاید وہ اس کو مختلف طریقے سے دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کے خراب معاشی اشارے ایسے خیالات کو وزن نہیں دیتے ہیں کہ ریاست اپنے جیوسٹریٹجک یا جیو اکنامک نقطہ نظر کو مستحکم کرنے کے لیے ایک مخصوص حد تک جتن کررہی ہے۔ یہاں تک کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری (سی پیک) ، جو ملک کی کمزور معیشت کے لئے گیم چینجر کی حیثیت سے مثال بنا کرپیش کی گئی تھی، ریاستی اداروں کی عدم توجہی کا شکار ہو گئی ہے۔ تاہم، جو طبقہ پاکستان کے جیوسٹریٹجک طرز عمل میں تبدیلی دیکھ رہا ہے وہ محض معاشی سے متعلق دلائل پر قابض نہیں، بلکہ یہ خاص طور پر افغانستان کی طرف ریاست کے بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی طرز عمل پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔

Read more

پاکستان کا کرونائی بجٹ 2020۔ 21

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی حکومت کا 7.14 ٹریلین کا دوسرا بجٹ اپوزیشن کے شور شرابے میں پیش کر دیا۔ جس کا حجم 2019۔ 20 کے بجٹ کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے اور اس میں 3,500 بلین خسارہ دکھایا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس بجٹ کو کرونائی ہنگامی بجٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی حکومتوں کو خراب معاشی صورت حال اور بے روزگاری کے طوفان جیسے گمبھیر چیلینجوں کا سامنا ہے۔

حکومت اسے عوام دوست ریلیف بجٹ قرار دے رہی ہے کیونکہ حکومت کے مطابق اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ بجٹ کا خاص پہلو یہ ہے کہ دفاعی بجٹ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ تنخواہ اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے پر اب حکومت کے لئے انتہائی ضروری ہو گیا ہے کہ وہ قیمتوں اور افراط زر پر کنٹرول اور کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ ورنہ عام آ دمی کے لئے حالات اور بھی مشکل ہوسکتے ہیں۔

Read more

کورونا بجٹ: جمہوریت، تعلیم، صحت اور دفاع میں دلچسپ مقابلہ کون جیتا؟

یہ کہنا مشکل ہے کہ وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں بھارت کو تکنیکی تعاون کی جو پیشکش کی تھی، اس پر بھارت کے روکھے اور سخت جواب کو درحقیقت افسوسناک کہا جائے، منہ توڑ سمجھا جائے یا شرمناک قرار دیا جائے۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے بھارتی جواب کو ’مسترد‘ کرتے ہوئے اسے عمران خان کے جذبہ خیر سگالی سے انکار قرار دیا۔ لیکن وزیر اعظم خود بنفس نفیس قومی اسمبلی میں وزیر

Read more

لائن آف ایکچلول کنٹرول:مشرقی لداخ سے سی پیک تک

مشرقی لداخ میں چین و بھارتی افواج 1962 کے بعد آمنے سامنے ہیں، سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، تاہم وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو چینی محافظوں کے مقابل بے بس دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں ممالک کے اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی و گالم گلوچ اور چھوٹی موٹی جھڑپوں کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں، جس پر ہمیشہ بھارت کو ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ مشرقی لداخ میں سرحدی تعطل

Read more

بلوچ عورت کی مزاحمت، مہناز سے ملک ناز تک

بلوچستان کے مسائل شاذ و نادر ہی ملکی میڈیا میں جگہ پاتے ہیں۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں براجمان ملکی سطح کی کئی نامور اینکرز، لکھاری، دانشور اور تجزیہ نگاروں کی معلومات بلوچ تاریخ اور سماج کے بارے میں انتہائی سطحی، مبالغہ آرائی اور ر مفروضوں کا مجموعہ ہیں۔ تربت کے ایک این جی او میں ملک کی نامور مصنفہ اور عورتوں کے حقوق کی علمبردار محترمہ ناہید کشور سے ایک دفعہ میری ملاقات ہوئی اور جب انہوں نے بلوچ خواتین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تو مجھے ان کی معلومات پر تعجب کے ساتھ افسوس بھی ہوا۔

جب میں نے عاجزانہ انداز میں تاریخی حوالوں اور موجودہ حقائق کے پس منظر میں بلوچ خواتین کی کردار کا مختصراً احاطہ کر کے جوں ہی بات ختم کی، تو محترمہ نے بے ساختہ مجھ سے سوال کیا کہ ”یہ کتاب مجھے کہاں سے ملے گی؟“ میں نے عرض کیا کہ ”میڈم، اس حوالے سے کوئی کتاب دستیاب نہیں ہے، یہ جاننے کے لئے آپ کو تاریخی بلوچی رزمیہ شاعری کو کھنگالنا ہو گا اور بلوچ سماج کا حصہ بن کر مشاہدہ کرنا ہو گا“ ۔

Read more

انڈیا چائنا تنازع اور امریکا

انڈیا اور چائنا کے درمیان 3488 کلومیٹر کی مشترک سرحد ہے جو کہ ایل اے سی کے نام سے جانی جاتی ہے، یہ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، سکم، اترکھنڈ اور اروناچل پردیش سے گزرتا ہوا برما تک پہنچتی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا غیر تعین شدہ بارڈر اور سب سے اونچے بارڈرز میں سے ایک ہے جس کو دنیا کی چھت کہا جاتا ہے۔ 1975 سے لے کر اب تک دونوں ممالک کے درمیان ایک گولی بھی

Read more

نئے چہروں اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے تحریک انصاف تبدیلی لا سکتی ہے

سیاسی حالات پر نظر رکھنے والا ایک عام آدمی بھی بتا سکتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اگلی حکومت تحریک انصاف کی بنا کے دی جائے گی۔ جمہوریت کی تعریف یہ بیان کی جاتی ہے کہ عوام کی حکومت عوام کے ذریعے، مگر پاکستان کے اس دلفریب و دل کھینچ مگر تزویراتی نقطہ نگاہ سے حساس خطے میں جمہوریت ذرا اور معنوں میں پائی جاتی ہے۔ یہاں جمہوریت ایسی ہے کہ عوام کے لئے حکومت وفاق کے ذریعے۔

Read more

نظریہ کیوں ضروری

نظریہ سے مراد یہ ہے کہ آپ کسی بھی درپیش معاملے میں کیا رائے رکھتے ہیں یا آپ اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں اس کی سادہ ترین مثال ”یک قومی نظریہ“ اور ”دو قومی نظریہ“ ہے جب برٹش حکومت نے ہندوستان کی آزادی کے لئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت شروع کی تو اس معاملے میں کانگرس کا نظریہ تھا کہ ”ہندوستان میں صرف ایک قوم رہتی ہے اور وہ ہے ہندوستانی۔ ۔ ۔ اس لیے ہندوستان کو تقسیم

Read more

پاک ایران تعلقات کی دو رنگی

دنیا میں ہر ملک میں کسی مذہب کے افراد کی اکثریت ہوتی ہے، اس ہی مذہب کا رنگ اس وطن کی فضا پر غالب ہوتا ہے، چاہے وہ وطن سیکیولر ہو لیکن پھر بھی کلچر کے اعتبار سے اپنی مذہبی تاریخ سے ہر وطن نے بہت کچھ لیا ہوتا ہے۔ سوئٹزر لینڈ کو ہی مثال کے طور پر لے لیجیے، سیکیولر ملک ہے لیکن اس کے جھنڈے پر بھی صلیب بنی ہے۔ پھر آ جائیے عالم اسلام کے ممالک کی

Read more

ہم اپنے محسن نہیں پہچانتے

یہ بحث بہت عرصے سے چلی آ رہی ہے کہ آخر ایٹمی دھماکے کس کی بدولت ہوئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کس کا کردار تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب ذوالفقار علی بھٹو کے ڈٹ جانے کا نتیجہ ہے، بعض اس کا کریڈٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو دیتے ہیں جبکہ بعض لوگ اس کو نواز شریف کی وفاداری کا ثبوت کہتے ہیں۔ سچ جاننے کے لیے میں نے تاریخ کے پنوں کو الٹانے

Read more

مودی، بھارت اور جنوبی ایشیا کی سیاست

نریندر مودی اور آر ایس ایس کا باہمی گٹھ جوڑ بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر اور بالخصوص جنوبی ایشیا کے سیاسی استحکام میں ایک بڑے خطرے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ کیونکہ مودی کی ہندتوا کی حمایت میں جاری انتہا پسند پالیسی اور مسلم دشمنی یا دیگر اقلیتوں کے بارے میں بھی اختیار کی گئی پالیسیوں نے ان کا جمہوری مقدمہ کم زور کیا ہے۔ بھارت میں موجود مسلمان اور دیگر اقلیتیں خود کو بہت غیر محفوظ سمجھ رہی

Read more

لداخ میں چین – بھارت کشیدگی سے امن عالم کو خطرہ

جدید دنیا کی تیز رفتار زندگی اور گہما گہمی سے دورسلسلۂ کوۂ ہمالیہ کے برف پوش اور سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع خطۂ لداخ ایک دفعہ پھر جنگ کے دہانے پرکھڑا محسوس ہوتا ہے اور اگر چین و ہند کے پالیسی سازوں نے عقل و شعور کی بجائے مزید جوش دکھایا تو دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ سطح سمندر سے دس ہزار فٹ بلند، تین لاکھ نفوس اور ساٹھ ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل لداخ اکتوبر

Read more

اٹیمی دھماکے اور ایک سیاسی قلی کا دعویٰ

28 مئی جسے یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسب روایت دروغ گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ 1998 ء ایٹمی دھماکے ان کی، راجہ ظفر الحق اور گوہر ایوب کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شیخ رشید قبیل کے تمام لوگوں نے نہ جانے ایٹم بم کو کیا سمجھ رکھا ہے کہ یہ ایک کھلونا ہے جسے کوئی بھی چابی دے کر چلا سکتا ہے۔

Read more

لداخ میں حالیہ چین بھارت فوجی کشیدگی کی وجوہات

چین اور بھارت کے مابین جاری حالیہ فوجی کشیدگی کوئی غیر متوقع واقعہ نہیں ہے جب میں یہ تحریر کر رہا ہوں کہ یہ غیر متوقع واقعہ نہیں ہے تو اس سے میرا مقصد یہ نہیں ہے کہ اس کی اہمیت موجود نہیں ہے۔ اہمیت مسلمہ ہے بلکہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور جاری رہے گا۔ اس جاری رہنے کی وجوہات میں سے اہم ترین وجہ چین اور پاکستان کے تعلقات بلکہ بڑھتے ہوئے تعلقات ہے جس کی اہم ترین نشانی سی پیک کی صورت میں سامنے آ رہی ہے حالانکہ بدقسمتی سے اس کی راہ میں وطن عزیز کے اندر سے بھی روڑے اٹکائے جا رہے ہیں اور جس نے ایٹمی دھماکوں سے لے کر سی پیک کی تعمیر کی ابتدا کی تھی ابھی تک اپنے ان ”جرائم“ کے سبب سے زیر عتاب بھی ہے۔

بہرحال یہ تو چین د معترضانہ جملے تھے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان اس سارے تنازعہ میں کہاں سے آ گیا۔ اگر ہم اس تصادم کے مقام کا نقشے پر جائزہ لے اور وہاں کیے جانے والے بھارتی اقدامات کا تجزیہ کریں تو یہ واضح ہوگا کہ بھارتی فوجی اقدامات دراصل اس والی جگہ کو ہمہ وقت اپنے نشانے پر رکھے جانے کی خواہش کی عملی تصویر ہے کہ جس جگہ پر پاکستان اور چین کی افواج کا زمینی طور پر رابطہ آسانی سے ممکن ہو سکتا ہے اور وہ علاقہ لداخ اور اس کے گرد و نواح کا ہے۔

Read more

بھارت کو تاریخی رسوائی پر شرم نہیں آتی!

چین نے بھارت کے ساتھ وہی کیا جو ایک آزاد ’خود مختار غیرت مند ریاست کو زیب دیتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی طرح لداخ کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی اور اس کے فوجیوں نے لداخ کی سرحد پر متنازعہ علاقے میں خرمستیاں شروع کر دیں‘ چین نے ایک دو بار وارننگ دی کہ بھارت اپنی چھیڑ خانیوں سے باز رہے، مگربھارتی حکومت نے شریفانہ تنبیہ کی پروا نہ کی اور اپنی چھیڑ چھاڑ جاری رکھی، جس

Read more

کیا پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کرنل کی بیوی ہے؟

فوجی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ مذکورہ خاتون کے شوہر کا تعلق پاکستانی فوج سے ہے، جو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر تعینات ہیں۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے ’یہ ابھی طے ہونا باقی ہے کہ اپنے آپ کو مذکورہ خاتون جس فوجی افسر کی بیوی بتا رہی ہیں، اس افسر کا اس واقعے سے کوئی تعلق ہے بھی یا نہیں۔‘

فوجی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے علم میں یہ سارا واقعہ لایا جا چکا ہے۔

تاہم اس سینیئر فوجی افسر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے فوجی سربراہ کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کے مطابق ’فوج میں ایسے واقعات کے بارے میں نظام موجود ہے جو حرکت میں آ چکا ہے۔‘

Read more

پاکستان اور عالمی منظر نامہ

کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں ہوں کہ ہم پاکستان جیسے دنیا پر لگایا گیا ایک لگژری ٹیکس ہیں۔ پاکستان ہمیشہ سے جغرافیائی اور سیاسی حالات کے تناظر میں ایک ایسی پوزیشن میں رہا ہے کہ عالمی برادری کو ہم سے رابطہ کرنا پڑا اور ہمیں پیسے بھی دینے پڑے۔ گویا ہماری اکثر کامیابیاں دوسروں کی مرہون منت ہیں۔

Read more

این ایف سی ایوارڈ پر اعتراضات

صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے مطابق دسواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے لیکن جہاں وطن عزیز میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کے فقدان کی بنا پر فیصلے متنازعہ بن جاتے ہیں، اسی طرح قومی مالیاتی کمیشن کی ہیئت ترکیبی اور اس کے ٹرمزآف ریفرنس پر بھی اعتراضات شروع ہو گئے ہیں۔ ان میں سے بعض تو خاصے وزنی ہیں اور دیگر اعتراضات کامل بیٹھ کر حل نکالا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر قومی مالیاتی کمیشن کی سربراہی تکنیکی طور پر بطور وزیر خزانہ، وزیراعظم عمران خان کوکرنی چاہیے لیکن ان کی جگہ مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ اس کے چیئرمین ہوں گے جو سراسر غیرآئینی ہو گا۔

Read more

تلخیوں کے زیر سایہ جوان ہونے والی نسل

بلوچی میں کہاوت ہے ”ترجمہ؛گنج ( علاقائی پودے کا انتہائی اور ناقابل برداشت حد تک کڑوا پل، جو بناوٹ و شکل میں بالکل چھوٹے خربوزy جیسا ہے ) کا پودا لگانے سے میٹھے خربوزہ پیدا نہیں ہوا کرتے“ ۔ مگر افسوس کہ بلوچستان میں یہ کارنامہ سرانجام دینے کا تجربہ ازل سے جاری ہے۔ تلخ یادوں اور تجربات کے زیرسایہ پرورش پانے والی زندگیوں میں بھی تلخی کی آمیزش انوکھی بات نہیں، بلکہ قدرتی عمل ہے۔ مگر نیم کے دانوں کی کڑواہٹ کو کم کرنے کے لئے اس میں میٹھا گڑ ڈال کر کوٹا جاتا ہے۔ یہ سب کو معلوم ہے کہ آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے تیل یا آتش گیر مادے سے نہیں۔ مگر یہاں صورتحال بالکل مختلف ہے۔

Read more

وبا کے دنوں میں دہشت گردی کا خطرہ

اس وقت جب دنیا کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے، اقوام اور عالمی تنظیمیں وبا کے انسانوں، معیشت اور سماج اور نفسیات پر منفی اثرات کا جائزہ لینے میں جتی ہوئی ہیں، وبا کے خوف کے سایے میں بھی سکیورٹی خطرات موجود ہیں گو غیر روایتی سکیورٹی چیلنجز پر دنیا کی توجہ کم ہے۔ مثال کے طور پر کورونا وبا کے دوران بھی دہشت گردی کے خطرے میں کوئی کمی نہیں دکھائی دیتی بلکہ کچھ علاقوں میں تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جیسا کہ افغانستان کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

Read more

وبا اس نظام کو بھی ختم کرتی نظر آ رہی ہے

وبا کے دن ہیں اور ہم سب کمزور ہیں، رب تعالیٰ ناراض لگتا ہے۔ لب پر درخواست اور دعا ہے۔ ”یا مولا! مجھے وہ طاقت نہ دے جس سے میں دوسروں کو کمزور کروں۔ و ہدولت نہ دے جس کی خاطر میں دوسروں کو حقیر اور غریب سمجھوں۔ وہ علم نہ دے جسے میں اپنے سینے میں چھپا کر رکھوں۔ وہ بلندی نہ دے کہ مجھے اپنے سوا کچھ نظر نہ آئے۔ مجھے وہ سب کچھ دے جو میں دوسروں میں بانٹ سکوں“ ۔ یہ دعا مولانا روم سے منسوب ہے۔

Read more

کرونا سے ہٹ کے چند اہم معاملات

آج کل جو معاشرتی تبدیلیاں دنیا مشاہدہ کر رہی ہے اس کی توقع پچھلے سال کے اواخر تک کسی کو بھی نہیں تھی اور یہ معاملات اس طرح کب تک چلنے ہیں اس کا کسی کو اندازہ بھی نہیں ہے مگر اب کچھ اجتہادی مسائل داخلی وخارجی میں اپنی ذاتی رائے کا استعمال ضروری سمجھتا ہوں کیونکہ دوست لوگ ہوں یا اجنبی کچھ مفروضوں کی بنیاد پر علم قیافہ کی روشنی میں ازراہ مہربانی رہنمائی فرما رہے ہیں یا ہماری آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

اس وقت دنیا کی نظریں کرونا کے علاوہ کچھ دیکھ ہی نہیں رہی اور اس غل غپاڑے میں بہت کچھ سنائی بھی نہیں دے رہا سچ پوچھیے تو لاک ڈاؤن میں موجودہ پاکستانی حکمرانوں کی فیصلہ سازی پر ایک سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ غریب آدمی تو پس ہی گئے اور لاک ڈاؤن کے نام سے مشابہت بھی نہیں پیدا ہوسکی۔ ایسی صورتحال میں کرونا سے عوام تو خیر کیا بچتے وہ میڈیکل اسٹاف بھی نہیں بچ سکا جو کہ کرونا کے کیسز کو ڈیل بھی نہیں کر رہا تھا۔

Read more

پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر

ایک جانب ہماری وہ سرحدیں جو بھارت کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، وہاں کی صورت حال بہت تشویش ناک ہے تو دوسری جانب بلوچستان، جس میں بہت بڑے پیمانے پر امن بحال ہو چکا تھا، وہاں ایک بار پھر حالات بگڑتے ہوئے دکھائی دینے لگے ہیں جو ایک نہایت تشویشناک بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج پر دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ پاک ایران بارڈر کے قریب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا جہاں معمول کی پٹرولنگ سے واپسی پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ اس قسم کے حملے اور دہشتگردانہ کارروائیاں گو نئی نہیں لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو بہر لحاظ ایک تشویشناک بات ہے۔ رپورٹ کے مطابق میجر ندیم عباس بھٹی کا تعلق حافظ آباد، نائیک جمشید میانوالی، لانس نائیک تیمور کا تعلق تونسہ شریف، لانس نائیک خضر حیات کا تعلق اٹک، سپاہی ساجد مردان اور سپاہی ندیم کا تعلق تونسہ شریف سے ہے۔

Read more

شاہد آفریدی نے بلوچستان میں ادھورا سچ بولا

مجھے بلوچستان آکر ایک چیز کا احساس ہوگیا ہے کہ یہاں کے بڑے جو کہتے ہیں کہ بلوچستان ہمارا ہے ان لوگوں نے بلوچستان کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔ میں جیسے ہی کراچی سے بلوچستان میں داخل ہوا ہوں آپ یقین کریں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں امریکہ کی کسی ریاست ٹیکساس یا فلوریڈا کے اندر گھوم رہا ہوں۔ اتنی خوبصورتی اور دنیا کی تمام معدنیات اللہ تعالیٰ نے اس صوبے کو دی ہیں۔ دنیا کا سب

Read more

آج دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سب سے توانا آواز ملالہ کی ہے: ضیاء الدین یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی کے والد، ماہر تعلیم، سماجی کارکن اور دانش ور ضیاء الدین یوسف زئی سے خصوصی انٹرویو (حصہ سوم) فضل ربی راہی: Let Her Fly کے نام سے آپ کی پہلی انگریزی کتاب زیر طبع ہے۔ یہ کس موضوع پر ہے اور یہ کتاب کب تک شائع ہوسکے گی؟ ضیاء الدین یوسف زئی: یہ میری دوسری بلکہ تیسری کتاب ہے ، میری پہلی کتاب پشتو شاعری کی ہے، دوسری ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا۔ میری یہ کتاب Let

Read more

سی پیک کو کالاباغ کون بنا رہا ہے؟

سی پیک رفتہ رفتہ تنازعات کی نذر ہو رہا ہے۔ سی پیک کو کون متنازع بنا رہا ہے؟ تنازعات کی وجوہات کیا ہیں؟ کون کہاں کھڑا ہے؟ اس پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے۔ دیکھیے ایک بات تو معلوم ہے کہ لکھنے والازبان کی چاشنی ، لہجے کے آہنگ اور دلیل کی باڑھ سے خوشمنا کل کی تصویر بنانے کی جستجو میں ہوتا ہے۔ لکھتے ہوئے جذبات کی مناسب آنچ کا استعمال بھی شجر ممنوعہ نہیں۔ مشکل مگر یہ ہے

Read more

سی پیک منصوبہ: یہ ہاتھی کس کروٹ بیٹھے گا؟

بات چین کے (OBOR) سے شروع ہوئی تھی اور گوادر تک پہنچ گئی۔ اب دیکھتے ہیں کہ سی پیک(CPEC) کی بذات خود کیا تفصیل ہے۔سی پیک کی بنیاد مئی 2013 میںچینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے ساتھ پڑی تھی۔اس وقت پاکستان میں میر ہزار خان کھوسو کی نگران حکومت تھی جبکہ آصف علی زرداری صدر تھے۔23 مئی 2013 کو مفاہمت کی یاداشتوں(MOUs) پر دستخط ہوئے تھے جس میں(long-term Economic Corridor plan, maritime cooperation and satellite navigation) کے منصوبے شامل تھے۔

Read more

گریٹ گیم میں گوادر کی اہمیت

  منظر یہ ہے کہ اوبار(One Belt,One Road) چین کی معاشی برتری کا خواب ہے جس پر ٹریلین ڈالرز کی لاگت آنی ہے۔ اوبار کا ایک بنیادی جزو سی پیک(CPEC) ہے۔ سی پیک کی بنیاد گوادر پورٹ ہے۔ پہلے گوادر کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر گوادر پورٹ کی اہمیت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ گوادر کی کہانی یوں توصدیوں پرانی ہے مگر تفہیم کی خاطر ایک مختصر جائزہ لازم ٹھہرتا ہے۔ 1780 کے ابتدائی عشرے میں سلطان

Read more

سی پیک کیا ہے اور گریٹ گیم کیا ہے؟

دنیا کے سیاسی اور معاشی نظام کو سمجھنے کے لئے جغرافیہ کے معاملات سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ جغرافیے پر ایک نظر ڈالتے ہیں تاکہ مستقبل میں ہونے والی معاشی کشمکش کی صورت حال واضح ہو سکے۔ یہ معلوم ہے کہ آج کی دنیا روایتی جنگ کی بجائے معاشی برتری کی جنگ لڑ رہی ہے۔ معاشی برتری کی اس جنگ میں اس وقت امریکہ، چین اور یورپی یونین مضبوط فریقین کے طور پر کھڑے ہیں۔ فری مارکیٹ اکانومی میں معاشی منڈیوں

Read more