ملائم سنگھ یادو جنھوں نے انڈیا میں اعلی ذات کی سیاست کا ڈھانچہ بکھیر دیا

نومبر 1990 میں جب ہندو کارسیوکوں نے بابری مسجد پر یلغار کی کال دی تو اس وقت ملائم سنگھ یادوکا یہ فقرہ بہت مقبول ہوا تھا کہ ’بابری مسجد پر پرندہ بھی پر نہیں مار سکے گا۔‘

Read more

عقل کی حاکمیت

عام بول چل اور تحریر میں دانائی، خرد، شعور، دانش، فہیم و فراست، قرینہ، سوچ و سمجھ، علم، فکر، سائنس، حکمت، فلسفہ، ذہانت، منطق، ادراک، دوراندیشی جیسے الفاظ عقل یا ہم معنی کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں حالانکہ یہ تمام اپنی ترکیب و تشریح میں ایک دوسرے سے خاصے مختلف ہیں۔ ان کے حاصل مجموعہ کو البتہ عقل کا نام دیا جا سکتا ہے۔ یونانی فلسفیوں نے عقل کو انسان دوستی اور محبت جیسے لطیف جذبات سے مشروط

Read more

بیانیہ لیکس اور اینٹی کلائمکس

< p dir=”rtl”> جتنی بلندی(Climax) اتنی ہی پستی (Anti-Climax) اور اس سرعت سے، پہلے بھی نہ دیکھی تھی۔ انتہائی گرتی ہوئی ساکھ کی عمران حکومت کے خلاف ایک بے وقت تحریک عدم اعتماد نے عمران خان کو ایک ایسا سنہرا موقع فراہم کیا کہ ” جنگ میں ہر حر بہ جائز ہے” کے مقولے کی تصدیق کر دی۔ ہاتھ لگا بھی تو امریکہ میں پاکستان کے سفیر کا خفیہ خط (سائفر )، پھر کیا تھا وزیر اعظم نے اپنی حکومت

Read more

نواز شریف کو کون انصاف دے گا؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اپنی ’بپتا‘ سنائی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سزا دینے کے لئے ملک کا نقصان کیا گیا، اس کا حساب کون دے گا۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ ان کی اور مریم نواز کی زندگی کے پانچ سال ضائع کیے گئے، انہیں ناجائز طور سے جیل میں بند رکھا گیا اور جھوٹے مقدمات میں سال ہا سال تک عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا

Read more

موجودہ پاکستان یا اٹھارویں صدی کا ہندوستان

ضیا الحق سے پرویز مشرف تک بلکہ اب تک جس جس نے بھی آرمی چیف کی تقرری میں ’اپنا بندہ‘ تلاش کرنے کی کوشش کی وہی سب سے زیادہ خسارے میں رہا۔ یہ وہ کھلا راز ہے جو اب اس ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ نہیں جانتا تو اقتدار میں آنے والا یا نکلنے والا نہیں جانتا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

چور، چوری اور چوکیدار

چور کو سب سے بڑا خطرہ چوکیدار سے ہوتا ہے۔ چوری وہی کامیاب ہوتی ہے جس میں چور کے ساتھ اشتراک میں چوکیدار شامل ہو اس وقت عمران خان کا سب سے بڑا مسئلہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا ہے۔ جلدی الیکشن ان کا مسئلہ نہیں ہے۔ جلدی الیکشن کے شور غوغا کے پیچھے جو مقاصد ہیں وہ بھی یہی ہیں کہ کسی طرح حالات کی کایا پلٹ جائے وزارت عظمی کا ہما ایک دفعہ پھر ان کے سر

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر: کیا مودی حکومت محبوبہ مفتی کو علیحدگی پسند رہنما سمجھتی ہے؟

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں تین سال سے علیحدگی پسندوں کا قافیہ تنگ ہے لیکن سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی علیحدگی پسندوں کی طرح ہر اہم موقع پر نظربند کیا جاتا ہے۔ دلّی میں بی جے پی کے حامی حلقے انھیں ’سافٹ سیپریٹسٹ‘ یعنی نیم علیحدگی پسند کہتے ہیں۔

Read more

جنرل باجوہ کا پیغام: علاقے میں امن اور ملک میں آئین کی بالادستی مگر کیسے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے عوام کو بھی زندگی میں خوشحالی اور اعلیٰ معیار سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ کاکول میں نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے ایسا میکنزم تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے باہمی تنازعات حل کر کے ہمسایہ ممالک کے درمیان پرامن ماحول پیدا کیا جا سکے۔ تاکہ اس علاقے کے عوام بھی ترقی کی دوڑ میں

Read more

آں حضرت ﷺ کی مذہبی رواداری

آں حضرت ﷺ کو اپنی حیات طیبہ میں بے دینوں اور مشرکین کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں صابیوں، مجوسیوں، عیسائیوں اور یہود سے واسطہ پڑا۔ ان سب سے ہر معاملہ میں آپ ﷺے شاندار حسن سلوک فرمایا اور یوں تاریخ میں مذہبی رواداری کی عظیم مثالیں رقم ہوئیں۔ لیکن آج ملک کی اکثریت اس اسوہ حسنہ سے لا علمی کے سبب یا بے رخی سے، اختلاف عقیدہ رکھنے والی کم تعداد جماعتوں کے خلاف تعصب اور عدم رواداری

Read more

جمہوریت ریڈ لائن نہیں، صف بندی ہے

5 اکتوبر بروز بدھ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ 5 لاکھ 57 ہزار قرار پائی۔ اس آبادی میں 60 سے 64 برس کی عمر کے شہریوں کی تعداد صرف 2.4 فیصد ہے۔ آج 7 اکتوبر ہے گویا ٹھیک 64 برس قبل آج ہی کے دن ایوب خان اور سکندر مرزا نے آئین منسوخ کر کے شخصی حکمرانی کی بیاد رکھی تھی جس کے بعد جمہوریہ باقی رہی اور نہ یوم جمہوریہ۔ پاکستان کو 75 برس کی

Read more

فلسطینی یا بھارتی مسلمان ایک برابر

گزشتہ کالم میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن تر بنانے کے لیے نت نئی نسل پرستانہ اسرائیلی قانون سازی کے معاملے پر تفصیلاً بات ہوئی۔ آج ہم اسی اسرائیلی پالیسی کے بھارتی ماڈل پر بات کریں گے۔ جب دو ہزار چودہ میں بی جے پی نے مرکز میں سادہ اکثریت کی مجبوری میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کے حکومت بنائی تو اس وقت آر ایس ایس کے ہاتھ پاوں اتنے آزاد نہیں تھے کہ کھل کے ہندوتوا کے نسل پرستانہ

Read more

نوبل امن انعام 2022 : انسانیت کا پرچار یا سیاسی ایجنڈا

نوبل امن کمیٹی کی طرف سے ایک روسی اور یوکرینی تنظیم کے علاوہ بیلا روس میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایلیس بیالاتسکی کو 2022 کا امن انعام دینے کا اعلان سامنے آنے کے فوری بعد ہی یہ شبہات سامنے آنے لگے ہیں کہ کیا یہ انعام یوکرین پر حملہ کی وجہ سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو سخت پیغام ہے؟ نوبل کمیٹی کی سربراہ بیرت رائیس آندرسن نے اس شبہ کو مسترد کیا ہے۔ تاہم محض یہ

Read more

1958 کا مارشل لا: پاکستانی تاریخ کی ’تاریک ترین‘ رات

60 سال پہلے آٹھ اکتوبر کو پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا نے ملک میں مارشل لا لگایا اور مبصرین کے مطابق پاکستان اس فیصلے کے اثرات سے آج تک باہر نہیں نکل سکا۔

Read more

صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب

مجھے یہ کالم صبح اٹھتے ہی لکھنا ہوتا ہے۔ اکثر یہ کالم بھجوا دینے کے بعد مگر کوئی ایسا واقعہ رونما ہو جاتا ہے جو ذہن میں اٹکا رہے تو دوسرے دن چھپا کالم باسی محسوس ہوتا ہے۔ جمعرات کی صبح اس تناظر میں ذرا مختلف نظر آرہی ہے۔ جو سوال میرے ذہن میں کئی دنوں سے کھدبد کا باعث ہے اس کا جواب جمعرات کی شام پانچ بجے مل جائے گا۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر صدر مملکت عارف

Read more

کیا عمران خان لانگ مارچ کی آڑ میں اسمبلی واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ ان کی پارٹی کسی قیمت پر بھی قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائے گی کیوں کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں بلکہ ’کریمنل‘ ہے۔ دوسری طرف قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیے گئے پارٹی کے دس ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کے استعفے ناجائز طور سے منظور کیے گئے ہیں، اس لئے انہیں اسمبلی میں واپس جانے کی

Read more

عمران خان اور مریم نواز کو ملنے والا ریلیف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توہین عدالت کے مقدمے سے جاں بخشی کے بعد بد قسمتی سے ہر گزرتے دن یہ تاثر مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہمارے نظام عدل کا انحصار آئین و قانون کی بجائے ریاستی ترجیحات پر ہے۔ عمران خان تو چلیں مقدس شخصیت ہیں لہذا وہ جو دل میں آئے کہہ سکتے ہیں۔ نہایت ادب و معذرت کے ساتھ لیکن پوچھنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف کے دیگر افراد سے متعلق بھی

Read more

واشنگٹن سے جنرل باجوہ کا پیغام

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن کے سفارت خانہ پاکستان میں ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ پاک فوج نے سیاست سے علیحدہ رہنے کا مصمم ارادہ کیا ہوا ہے۔ اب فوج سیاسی معاملات میں ملوث نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ حسب وعدہ موجودہ عہدے میں اپنی توسیعی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ اس طرح انہوں نے ایک تو ایک نئی توسیع لینے کے بارے میں ابہام

Read more

فرقہ وارانہ تقسیم کا شکار معاشرہ خواتین کے خلاف یک زبان

گلگت بلتستان، پورے ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتا ہے ۔ یہاں پر فرقہ وارانہ تقسیم ، تقسیم ہند کے ساتھ ہی شروع ہوئی تھی۔ مگر اس میں شدت ٨٠ کی دہائی سے آنے لگی تھی۔ گذشتہ چار عشروں میں یہاں سینکڑوں لوگ فرقہ واریت کی آگ میں جل کر اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔ فرقہ وارانہ فسادات میں اربوں روپیے کی املاک کو جلانے، ہزاروں لوگوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت

Read more

غلام کے غلام

آئے دن آئینی اور سیاسی بحرانوں کا ایک بڑا نقصان یہ بھی ہوا ہے کہ ان لوگوں کے ذہنوں کو جنہوں نے پاکستان کو بنتے نہیں دیکھا، یا جو اس کے پس منظر سے خاطر خواہ آگاہ نہیں، مختلف قسم کے شکوک و شبہات میں مبتلا کر دیا ہے، حتی کہ کچھ لوگ اس کے قیام کی افادیت پر بھی شک کرنے لگے ہیں، اس سے حاصل ہونے والی نعمتوں اور فراوانیوں میں ممتع ہوتے ہوئے بھی وہ اس سے

Read more

سیاسی ڈرامہ

ڈرامے تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن پاکستان میں جو سیاسی ڈرامہ شروع ہے عجیب قسم کا ڈرامہ ہے۔ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے سب ادارے ایک پیج پر ہیں۔ لیکن عوام کو اتنا بے وقوف بنایا ہیں کہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ ڈرامہ کیا ہے اور حقیقت کیا ہے۔ اور جو ڈرامے کی سربراہ ہیں وہ آرام سے بیٹھ کر سیاست دان کو استعمال کرتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ

Read more

پاکستان کا بحران اور ممکنہ نتائج

بظاہر ہم پاکستان کے بحران کو ایک بڑے سیاسی اور معاشی بحران کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ لیکن یہ بحران محض سیاسی اور معاشی نہیں بلکہ مجموعی طور پر ایک بڑے ریاستی بحران کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ کیونکہ جب سیاست، جمہوریت، معیشت اور ریاستی اداروں کے درمیان بداعتمادی یا ٹکراؤ کی سیاست نمایاں ہو تو بحران کی سنگینی اور زیادہ حساس ہوجاتی ہے۔ لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ ہمارے فیصلہ ساز اور فیصلہ سازی کے تمام کردار معاملات

Read more

جنرل باجوہ کا دورہ امریکہ: الوداعی دورہ یا تعلقات میں بہتری کی کوشش؟

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چار روز سے امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس سرکاری دورے کے دوران گذشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارتخانے میں ایک ظہرانے کے دوران آرمی چیف نے شرکا سے غیر رسمی بات بھی کی۔

Read more

عمران خان کی تخت یا تختے کی تیاری

عمران خان صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیمروں کے روبرو کھڑے ہوکر حلف اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ارادہ ہے کہ غالباََ رواں مہینے کے آخری ہفتے میں اسلام آباد جمع ہوا جائے۔ 2014ء کی طرح عرب بہار کے دنوں والا ماحول اس شہر کے ڈی چوک میں نظر آئے۔ شہباز حکومت کو اس کی بدولت اس حد تک زچ کردیا جائے کہ وہ استعفیٰ دے کر گھر جانے کو مجبور محسوس کرے۔ عمران خان صاحب کی جانب سے

Read more

Keep It Simple

انگریزی زبان میں ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے، کِیپ اٹ سمپل، جس کے معنی سہل زبان میں یہ ہیں کہ کسی غیر ضروری چالاکی سے پرہیز کریں، پیچاک سے بچیں، تفصیلات اور جزیات کی گرہوں سے دور رہیں، اور پھر دیکھیں معاملات کیسے آسان ہوتے ہیں۔بزرگ بھی ’ الدین یسر‘ کی تعریف کرتے ہوئے اصول اور فروعات کا فرق کچھ اسی طرح سمجھایا کرتے ہیں۔ اسی طرح قومی زندگی آسان بنانے کا بھی ایک سادہ حل موجود ہے، آپ اسے

Read more

گلگت بلتستان ویمن سپورٹس گالا پر اعتراض کیوں؟

گلگت بلتستان میں 5 اکتوبر 2022 کو ایک تاریخی ویمن سپورٹس گالا منعقد ہونے والا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں کرکٹ، باسکٹ بال، ٹینس، بیڈ منٹن، اور ہاکی کے ٹورنامنٹ منعقد ہوں گے جس میں لڑکیاں حصہ لیں گی چونکہ صحت مند جسم کا صحت مند دماغ ہوتا ہے اور کھیل دماغ کو صحت مند اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پہلے زمانے میں یہ کہا جاتا تھا کہ کامیاب زندگی کے

Read more

ٹرانسجینڈر بل: علماء سے چند سوالات

ٹرانسجینڈر بل 2018 میں منظور کیا گیا تھا۔ گزشتہ ایک دو ماہ سے بہت سے مذہبی حلقے اس بل کی مخالفت میں مہم چلا رہے ہیں۔ اور اس بل کو قرآن اور سنت کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔ چونکہ آئین کی رو سے پاکستان میں قرآن اور سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا، اس لئے اس بل کو وفاقی شریعت کورٹ میں چیلنج بھی کیا ہے اور سینٹ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان

Read more

ڈاکٹر شیریں مزاری اور علی محمد خان وغیرہ کا استعفوں پر یوٹرن، ہائی کورٹ ریلیف دے

” استعفے خالصتاً سیاسی بنیاد اور پارٹی ہدایات پر دیے گئے تھے، جنہیں قانون کی نظر میں استعفا نہیں کہا جا سکتا۔“ اراکین کا موقف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کے معاملے پر ریلیف لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ استعفوں سے متعلق اسپیکر ہمیں بلا کر سنے۔ ارکان

Read more

مشترکہ ایوان سے خطاب: صدر مملکت چاہیں تو تاریخ میں گم ہوجائیں یا سمت دکھانے والے ہیرو!

صدر عارف علوی کل ملکی تاریخ میں دوسرے صدر مملکت بننے جا رہے ہیں جو مسلسل 5 مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ آصف علی زرداری نے انجام دیا تھا جو بغیر کسی رکاوٹ، شور شرابا، نعرے بازی کے خطاب کرتے رہے۔ غلام اسحٰق خان کو شور شرابا، نعرے بازی اور گو بابا گو کے نعروں کی گونج 1990 ء میں پہلی دفعہ سننے کو ملی تھی۔ یہ نعرہ محترمہ بے نظیر

Read more

تصادم مسائل کا حل نہیں لیکن پاکستان ٹکراؤ ہی کی طرف بڑھ رہا ہے

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے عالمی لیڈر بھی ان کے بارے میں یہی تاثر رکھتے ہیں۔ شہباز شریف کی باتیں ملک کو تصادم کی طرف دھکیلنے کا سبب بنیں گی حالانکہ اس وقت پاکستان میں مفاہمت اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر چلنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے اس دوران ’سیاسی مکالمہ‘

Read more

سپریم کورٹ: آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح، ’تاحیات نااہلی‘ سے ‘کالا قانون‘ تک

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کالا قانون ہے۔ جسٹس بندیال 2018 میں وہ اس پانچ رکنی بینچ کے ممبر تھے جس نے آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کو تاحیات نا اہلی قرار دیا تھا۔

Read more

سائفر کیا ہوتا ہے اور وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والی دستاویز کیا سائفر تھی؟

خفیہ زبان یعنی کوڈز میں سفارتی پیغام رسانی کا پیچیدہ نظام جسے سمجھنا متعلقہ شعبے کے ماہرین کا ہی کام ہے۔ سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والی چیز کیا سائفر تھا اور اگر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ذمہ داران کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

Read more

سلسلے توڑ گیا ’وہ‘ سبھی جاتے جاتے!

انقلاب چند دنوں میں پھر سڑکوں پر ہو گا اور حقیقی آزادی کا نعرہ بھی گونجے گا مگر جن سے حقیقی آزادی چاہیے اُن کے نیوٹرل ہونے اور ساتھ نہ دینے کے طعنے بھی منشور کا حصہ بن رہے ہیں۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

الیکٹورل بانڈز: انڈیا کی سیاست میں ’ناجائز دولت کے استعمال کو روکنے والے‘ الیکٹرول بانڈز متنازع کیوں ہیں؟

انڈیا میں الیکٹورل بانڈز متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ ملک کی سیاست میں استعمال ہونے والے غیر قانون دولت کا راستہ روکا جا سکے لیکن ان بانڈز کے اجرا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے اور اس اقدام کو ’جمہوریت میں بگاڑ‘ سے تشبیہہ دی جا رہی ہے۔

Read more

دروپدی مورمو اور ہمارا خوف زدہ آئین

دروپدی مورمو بھارت کے صوبہ اڑیسہ کے ایک دور دراز گاؤں میں پڑھتی تھی۔ گاؤں بھی ایسا کہ زندگی کی تمام سہولتوں کو سر پر اٹھا کر گھر لانا پڑتا۔ کچے مکانوں میں رہنے والی پکے ارادوں والی نکلی۔ اس نے اس قدر محنت کی اور حالات کو اپنے عزم سے شکست دے دی جس میں اس کا ساتھ ریاست نے آئین کی صورت میں دیا اور آج وہ خاتون جس کا نام محترمہ دروپدی مورمو ہے بھارت کی پندرہویں

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی (14)۔

جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ابھی تک ہمارے ساتھ چار خواتین ترجمان کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ یہ چاروں سرب تھیں اور جمہوریہ سربسکا کے قصبوں ٹریبینیا اور لوبینیا میں مقیم تھیں۔ سیکا کا پورا نام Adzovic Stanislva تھا۔ وہ انتہائی ذہین اور حاضر جواب عورت تھی۔ عمر ڈھل چکی تھی اور اب بھدے پن کی حد تک موٹی تھی۔ اس کا والد ضلعی کمیونسٹ پارٹی کا ایک اہم عہدیدار رہا تھا۔ اس کے گھرانے کی مذہب

Read more

میثاق اخلاقیات اور پچھتر سالہ خواب

پاکستان کی سیاست میں شدید گرما گرمی کے ماحول نے آگ لگا رکھی ہے اس کی تپش سے اگر کوئی متاثر ہو رہا ہے تو وہ صرف اور صرف عوام ہیں سیاست دان تو ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ایک گرم سا بیان داغ دیتے ہیں جو ان کے مخالفین پر بجلی بن کر گرتا ہے ہر ایک نے اپنا نمبر بہتر کرنے اور قیادت کی انکھ کا تارا بننے کے لیے مخالفین پر ایسا وار کرتا ہے کہ جس

Read more

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

بلوچستان میں خواتین کو طویل عرصے سے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کا اہل نہیں سمجھا جاتا تھا، پھر ایک خاتون نے اس امتیازی سلوک کو چیلنج کیا۔

Read more

اٹھارہویں ترمیم بتدریج معدوم ہو رہی ہے

مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ) ہر ملک میں ہوتی ہے جو کہ خارجہ و داخلہ سمیت فوج کے ریٹائرڈ و حاضر سروس فوج کے افسران، عدلیہ سے وابستہ افراد، دانشوروں اور ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوتی ہے۔ جس کا مقصد جمہوری عمل میں اداروں کی خدمات کے ذریعے جمہوریت کو نقصان پہنچانے سے بچانا ور اسے مضبوط بنانا ہوتا ہے۔ دنیا میں جیسے جیسے جمہوریت اور جمہوری رویوں میں بہتری آتی گئی مقتدرہ کی ہیئت تبدیل ہوتی گئی یوں مہذب جمہوریتوں میں تھنک ٹینک

Read more

اسقاط حمل پر انڈین سپریم کورٹ کے فیصلے کے کیا معنی ہیں؟

انڈین سپریم کورٹ نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کے اسقاط حمل کے حق کے بارے میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ نے ازدواجی ریپ کا ذکر نہیں کیا ہے لیکن اس فیصلے کے بعد اس معاملے پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا میں بڑے ذخائر کی دریافت کے باوجود گیس کی فراہمی کا منصوبہ ٹھپ کیوں پڑا ہے؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو علاقوں شمالی وزیرستان اور فرنٹئیر ریجن بیٹنی میں دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر کو قومی سسٹم میں لانے والے منصوبے پر تقریباً دو ماہ سے کام بند ہے۔

Read more

چہرے تھے جن کے چاند سے۔ دوسری قسط

سیکوسن کب کی جا چکی تھی لیکن دل میں اس کی یاد باقی تھی لیکن جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا وہ خواب و خیال بنتی جا رہی تھی خیال یار تیرے سلسلے نشوں کی رتیں ان کے جانے کے بعد اچانک مجھے باد سموم کا جھکڑ آتا محسوس ہوا میرے سامنے ہاگی ہارا کھڑا تھا آپ مسٹر لاوانی ہیں۔ اس کو دیکھ کر دل میں اک ہوک سی اٹھی کیوں اندھیری ہے شب غم ہے بلاؤں کا نزول

Read more

عمران خان کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا جائے!

واشنگٹن سے آنے والے سفارتی مراسلہ کے بارے میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی ایک نئی آڈیو لیک کے بعد وفاقی کابینہ نے مطلع کیا ہے کہ اس مراسلہ کی اصل کاپی وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ریکارڈ سے غائب ہے۔ حکومت نے اسے ’ناقابل معافی مجرمانہ فعل‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی آڈیو میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اس مراسلہ کو من

Read more

پلٹ رہے ہیں غریب الوطن، پلٹنا تھا….

 بے رنگ مایوسی کے طویل برسوں کے بعد تاریخ کی ٹہنیوں پر زرد پتوں نے ذرا سا رنگ بدلا تو اس خوف نے آ لیا کہ ہمارے تجربے میں کتنے ہی ایسے موڑ آئے، جب امید کے مختصر وقفے دیکھتے ہی دیکھتے سازش کے طویل صحرائی منطقوں میں بدل گئے۔ 80ءکی دہائی کے نصف آخر میں، عزیز دوست ضیا الحسن نے لکھا تھا، ’مگر اک غم پس عمر رواں ٹھہرا ہوا ہے‘۔ اس سے بہت برس پہلے منیر نیازی

Read more

صدر کا جنسی ہراسانی پر پیمرا اہلکار کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ: ’ملزم مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی خاتون شکایت کنندہ کو ہراساں کرتا رہا‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنسی ہراسانی کے مقدمے میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Read more

برکینا فاسو: کپتان نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے فوجی سربراہ کو عہدے سے فارغ کر دیا

رکینا فاسو کی فوج کے سربراہ لیفٹینینٹ کرنل پال ہنری نے رواں سال جنوری میں ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور کہا تھا کہ صدر روچ کیبور کی حکومت ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی۔

Read more

انڈیا آرمینیا کو اسلحہ کیوں فروخت کر رہا ہے؟

آذربائیجان کو پاکستان اور ترکی کے ابھرتے ہوئے اتحادی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ آذربائیجان نے آرمینیا کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان پہنچانے کے لیے ترکی سے لیے گئے ڈرون کا استعمال کیا تھا۔ اب آذربائیجان پاکستان سے چینی ساختہ جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنا چاہتا ہے۔

Read more

اسرائیل کی مہارت ستم گری!

وہ جو کہتے ہیں کہ اگر آپ بدترین کام پر بھی کمر بستہ ہیں تو اس کے لیے بہترین جواز تلاش کرنا کوئی مشکل نہیں۔ بھلے یہ کام کسی خاص طبقے کو اس کے عقیدے، علاقے، رنگ نسل یا سوچ کے سبب شناخت سے محروم کرنے، اس کا محاصرہ کرنے یا صفحہ ہستی سے مٹانے جیسا ہی کیوں نہ ہو۔ کچھ ایسا ہی معاملہ پچھلے ساڑھے سات دہائیوں سے فلسطینیوں اور گزشتہ سات برس سے بھارتی مسلمانوں کو درپیش ہے۔

Read more

انڈیا سے کپاس کی درآمد پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات کم کر سکتی ہے؟

پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کی تنظمیوں کی جانب سے حال ہی میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صنعتی شعبے کو انڈیا سے کپاس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہمسایہ ملک سے درآمد کی سفری لاگت دور دراز ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

Read more

انگریزوں کی آمد کے بعد برصغیر کی مالی حالت

گزشتہ کالم میں ہم نے اس بات کا جائزہ لیا تھا کہ انگریز آمد سے پہلے برصغیر کی مالی کتنی مضبوط تھی جبکہ اس کالم میں انگریز آمد کے بعد اس خطے کی غربت اور کمپنی سرکار کی لوٹ مار کا جائزہ لیا جائے گا۔ حقیقت یہی ہے کہ اس خطے میں غربت کا پودا انگریز کاشتہ ہے۔ سر ولیم ڈگبی لکھتا ہے : ہندوستان میں جو غیر معمولی غربت بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اس کی واحد وجہ

Read more

جماعت اسلامی اور قومی فریضہ

ہماری سیاسی تاریخ کی اس حقیقت سے بہت ہی کم افراد واقف ہیں کہ جب گورنر جنرل غلام محمد نے اسمبلی جو کہ دستور ساز اسمبلی تھی، کو توڑا تو ملک میں محمد علی بوگرہ کی حکومت تھی۔ اس اسمبلی کو توڑنے کی وجوہات میں قرارداد مقاصد کو دستور میں شامل کر نا بھی ایک وجہ تھی۔ قرارداد مقاصد منظور ہونے کے بعد دستور کے لئے بنیادی اصول مرتب کر نے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس

Read more

جہنم کی ائر کنڈیشننگ کا ٹھیکہ

ہندوستان میں انگریز سرکار کی صوبائی حد بندی زیادہ تر ان کی فتح سے ذرا پیشتر کے سیاسی انتظام پر مبنی تھی۔ برطانوی راج میں حکومت کرنے کا چار قسم کا نظم تھا۔ اول صوبے (جہاں انگریز نے جنگ کے ذریعے قبضہ کیا یا جہاں کے لوگ غدر میں انگریز کے خلاف لڑے ) ، دوم شاہی ریاستیں (جنہوں نے غدر میں انگریز کا ساتھ دیا اور بعد میں انگریز سرکار کے باج گزار رہے ) سوم، کچھ لوکل انتظام

Read more

دائرے کے آبلہ پا مسافر

’موت کے کنویں‘ میں75 سال مسلسل موٹر سائیکل چلا نے والے کمال سادگی سے سوال کرتے ہیں ’ہمیں منزل کیوں نہیں ملی، دوسرے آگے کیوں نکل گئے، ہم وہیں کے وہیں کیوں ہیں؟‘ بات یہ ہے کہ حرکت میں سفر کا دھوکا ہے، سو ہمیں بھی گمان ہے کہ ہم حالت سفر میں ہیں مگر ایسا ہے نہیں۔ دائرے میں چلنے والے سمجھ ہی نہیں پاتے کہ وہ آ رہے ہیں یا جا رہے ہیں، منزل ان کے سامنے ہے

Read more

”راہ“ بہرحال نکال لی گئی ہے

عمران خان صاحب جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سوال تو بہت واجب اٹھا رہے ہیں۔ ہمارے ہاں حالات”معمول کے مطابق“ ہوتے تو اسحاق ڈار صاحب کو تقریباََ چار برس تک لندن میں ٹکے رہنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اپنی عدم موجودگی میں وہ عدالتوں سے ”اشتہاری“ قرار پائے۔ ان کا پاسپورٹ بھی ضبط ہوا۔ رواں برس کے اپریل میں لیکن عمران خان صاحب وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوئے تو چند دنوں بعد یہ بحال ہوگیا تھا۔ ہونا تو چاہیے تھا کہ

Read more

کیا واقعی اسحاق ڈار کا کوئی متبادل نہیں؟

پانچ سال تک جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اسحاق ڈار نے چوتھی بار ملک کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چند روز پہلے اس سلسلہ میں لندن سے موصول ہونے والی خبروں کے بعد سے پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دکھائی دی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا حالانکہ عالمی منڈیوں میں برطانوی پونڈ اور یورو سمیت تمام اہم کرنسیاں ڈالر کے مقابلے میں

Read more

ہم جنس پرستی اور ہمارے مدرسے – مکمل کالم

اگر پاکستان میں ایک سروے کروایا جائے اور عوام سے پوچھا جائے کہ ہم جنس پرستی کا زیادہ رجحان مدرسوں میں پایا جاتا ہے یا گرامر اسکولوں میں تو آپ کے خیال میں کیا جواب آئے گا؟ ہمارے پاس چونکہ ایسے کسی سروے کے نتائج نہیں ہیں اس لیے ہم اس سوال کا جواب آپ کے تخیل پر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ سوال پوچھنے کی نوبت اس لیے آئی کہ مذہبی طبقات آج کل پھر سیخ پا ہو رہے ہیں

Read more

گیدڑ ”کمانڈر“ کی بپتا

میں نہیں جانتا کہ عمران خان کے بہی خواہ و ہمدرد کارکنوں کو ”گیدڑ“ بننا کتنا اچھا لگا یا کہ انہیں اپنے مہان رہنما کا خود کو ”شیر“ کہنا کتنا بھایا، البتہ اس ساری صورتحال کے بعد مجھے 5 آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ فلم The Silence of Lamb کے اہم کردار جوڈی فوسٹر اور انتھونی ہاپکنز کی تھامس ہیرس کی کہانی پر مبنی 1991 کی شاہکار فلم ضرور نگاہوں میں گھوم گئی جس میں ایک نہایت عیار جھوٹے اور

Read more

ہم تعلیمی اداروں کو ناصر باغ نہ بنائیں تو بہتر ہے

ہمارے ملک کی سیاسی تاریخ کسی قدر بھی قابل تعریف نہیں اور نہ ہی ملک کا کوئی بھی ذی شعور شہری فیصلوں میں تاخیر اور بہت سی دوسری وجوہات کے علاوہ عدالتوں سے ہونے والے سیاسی فیصلوں کے باعث ہمارے عدالتی نظام پر اطمینان کا اظہار کرنے کو تیار ہے۔ ہمارے معاشی معاملات تو ہمیں من حیث القوم بھکاری بنا چکے ہیں اور ہماری اشرافیہ اور حکمران طبقے کی وجہ سے بھیک مانگنے کا یہ وتیرہ عوام میں بھی سرایت

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ

انسان کو خدا نے پیدا کیا۔ اپنے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے دین اسلام اتارا۔ مرد اور عورت کے علاوہ خواجہ سراؤں کو خدا تیسری جنس کے ساتھ پیدا کرتا ہے۔ پہلی دو جنسوں والے مسلمان مرد اور عورت کہتے ہیں کہ اسلام تیسری جنس والے خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دیتا ہے۔ پھر اسلام کے نام پر ایک ریاست بنتی ہے۔ اس پاکستان میں ایک خواجہ سرا پیدا ہوتا ہے۔ پھر کیا ہوتا ہے۔ پیدا کرنے

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ

پچھلے کچھ دنوں سے ٹرانسجینڈر ایکٹ لوگوں کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ جتنے منہ اتنی باتیں۔ اس کی مکمل وضاحت اور حقیقی تصویر کشی کے لیے یہ آرٹیکل لکھ ریا ہوں۔ لفظ ٹرانسجینڈر کو سمجھنے کی ضرورت ہے معمول میں جب انسان پیدا ہوتا پے تو اسے مرد یا عورت کی جنس ملتی ہے اور کبھی کبھار خوجہ سرا۔ لیکن کچھ لوگوں میں کچھ تبدیلیاں وقت کے ساتھ ساتھ رونما ہوتی ہیں اور وہ شناختی مخمصے کا

Read more

ملا کی دوڑ اقوام متحدہ تک مگر

کہتے ہیں کہ کوئی بچہ نورانی قاعدہ میں استاد کا دیا ہوا سبق یوں یاد کر رہا تھا کہ ہجے تو لفظ ’الذین‘ کا کر رہا تھا لیکن پھر روانی کے ساتھ لفظ ’الذین‘ کو دہرانے کی بجائے ’کذالک‘ کو رٹے جا رہا تھا۔ پاس سے گزرتے ڈھولکیا نے جب بچے کی اس بے ربط تسبیح کو سنا تو بچے سے عرض کیا: بیٹا، میں قرآن تو نہیں پڑھا ہوا بلکہ ایک جاہل ڈھولکیا ہوں لیکن آپ کے اس جوڑ

Read more

پاکستان کی خارجہ پالیسی

جب سے ہوش سنبھالی یہ ہی دیکھنے کو ملا کہ پاکستان کے پر مسلط ایک خاص گروہ نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوشش میں اس کے ورکرز کے ساتھ انتہاء کا ظلم کیا کبھی ان پر تشدد کے ذریعے وفاداری تبدیل کروانے کی کوشش کی تو کبھی ان کو روزگار سے نکالنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے ۔ سوچیں کیا کبھی اخبار میں یا ٹی وی میں یہ خبر دیکھی کہ فلاں پارٹی کے لوگوں کو کسی بھی

Read more

اب بیچ بچاؤ کون کرے!

یہ نہیں کہ یہ سب راتوں رات ہوا ہے۔ یہ ہمارے پچھتر برسوں پر محیط اعمال کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ تین عشرے مگر پاکستان پر بہت بھاری گزرے ہیں۔ آج ہم جن حالات سے دو چار ہیں، کیا یہ کہنا درست ہو گا کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے؟ ہر گز نہیں۔ اللہ نے پاک سر زمین کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ سمندر ہے، صحرا ہے، دریا ہیں، آسمانوں کو چھوتے پہاڑ ہیں۔ اناج سے بھرے کھیت کھلیان ہیں۔

Read more

آخری واردات؟

دلچسپ امر یہ ہے کہ آڈیو لیکس میں وہ آڈیو خان صاحب کے علم میں ہے جو ابھی تک منظر عام پر آئی ہی نہیں۔ آخر وہ کون سے ذرائع ہیں جو ڈارک ویب پر آڈیو ڈالنے سے پہلے خان صاحب کو آگاہ کر رہے ہیں کہ اُنھیں توشہ خانہ کیس میں نااہل کیا جا رہا ہے۔۔۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

شہباز شریف کو یہ ”سہولت“ میسر نہیں ہو گی

سیلاب کی وجہ سے تباہ وبرباد ہوئے چار کروڑ پاکستانی اب ہمارا مسئلہ نہیں رہے۔ انہیں ربّ کے کرم پر چھوڑتے ہوئے فکر ہمیں اب یہ لاحق ہوگئی ہے کہ امت مسلمہ کی واحد ایٹمی قوت کہلاتے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا دفتر سکیورٹی کے تناظر میں ”محفوظ“ نہیں رہا۔ وہاں ہوئی ہر گفتگو ریکارڈ ہو جاتی ہے۔ ریکارڈ شدہ گفتگو کے سو کے قریب گھنٹے اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔ ان کے حصول کے لئے ”بولی“ لگانے

Read more

’نکاح‘: ٹرپل طلاق کے موضوع پر بنی فلم جس کے ڈائیلاگز آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں

نکاح 1980 کی دہائی کی مقبول بالی وڈ فلم ہے جس میں ایک ایسی لڑکی نیلوفر کی کہانی دکھائی گئی ہے جس کا شوہر اسے ایک ساتھ تین بار کہہ کر طلاق دے دیتا ہے۔ اس دور میں انڈیا اور پاکستان کی متعدد خواتین نے اس فلم کو بے حد پسند کیا تھا۔

Read more

کرسی کرسی کرتے ہو

ووٹ سے آئے ہوئے لوگ ووٹ سے مخالف کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ایک سیاستدان ملک کی صرف معاشی، اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں کا ہی ذمہ دار نہیں ہوتا بلکہ قومی اخلاق کا محافظ بھی ہوتا ہے کیونکہ دنیا پر آپ کا تاثر آپ کے انٹر نیشنل امیج اور قومی کردار کے لئے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ ملکی معیشت کی ایسی تیسی پھیر چکنے کے بعد اس کی نوجوان نسل کے

Read more

خان صاحب اور نومبر!

عمران خان کی، ایشیائی معشوقاؤں جیسی ہزار شیوہ، سیاست کی گتھیاں سلجھانے بیٹھیں تو دماغ کی نسیں چٹخنے لگتی ہیں۔ ان دنوں ان کی شعلہ بار خطابت نے، نومبر میں ہونے والی ایک تقرری کے حوالے سے الاؤ بھڑکا رکھا ہے۔ گزشتہ ماہ، 15 اگست کو انہوں نے اپنے معروف کھردرے اسلوب سے ہٹ کر کمال متانت اور سنجیدگی سے نئے آرمی چیف کی تقرری پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا۔ ”میرا تو اب اس میں کوئی اشو نہیں۔

Read more

ڈار کی ناکامی کے بعد وہی ہو گا جو منظور عمران ہو گا

عدالتوں کے عمومی رویے کو ذہن میں رکھوں تو فوری خیال یہ آتا ہے کہ مسلم لیگ (نون) کو اس گماں میں مبتلا ہونے سے احتیاط برتنی چاہیے کہ اسحاق ڈار طویل جلاوطنی کے بعد وطن لوٹیں گے تو برق رفتار انداز میں مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے وزارت خزانہ کی چابیاں سنبھال لیں گے۔ یہ سوچتے ہوئے اگرچہ یہ حقیقت بھی نظرانداز نہیں کر پا رہا ہوں کہ لاہور کے معروف صنعتی گھرانے سے ابھرے شریف برادران 1980 ءکی

Read more

قومی مفاہمت کی بازگشت

صدر عارف کچھ عرصے سے سیاسی منظر پر بہت زیادہ متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ عمران خان اور موجودہ حکومت کے درمیان مصالحت کے خواہاں ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اور اس کاوش سے سیاسی میدان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر صاحب کے حالیہ بیانات کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ تاثر پیدا ہوتا ہے۔ کہ وہ عمران خان کے جلد انتخابات

Read more

فوج کے لئے سیاست ممنوع تو عدلیہ کے لئے جائز کیوں ہے؟

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ نویں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فاضل ججوں نے بعض ایسے تبصرے کیے ہیں جنہیں سن کر پوچھا جانا چاہیے کہ اگر فوج یا دیگر ریاستی اداروں کے لئے سیاسی معاملات میں مداخلت ممنوع ہے تو کیا ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی دخل اندازی کی کھلی چھٹی دی جا سکتی ہے؟ جمعہ کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی

Read more

ظہور الہی، شجاعت حسین اور پرویز الہی کی سیاست

پاکستان کی تاریخ سیاسی قتل و غارت کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ کچھ سیاسی قتل ہمارے ملک کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں جن کی قوم سالہاسال قیمت ادا کرتی ہے۔ لیاقت علی خان، ذوالفقار علی بھٹو (جسے کچھ لوگ عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔ ) بے نظیر بھٹو، چوہدری ظہور الہی، خواجہ رفیق ڈاکٹر نذیر، عبدالصمد اچکزئی اور اکبر بگٹی کے قتل فراموش نہیں کیے جا سکتے۔ چوہدری ظہور الہی کو 25 ستمبر 1981 کو لاہور

Read more

کراس جینڈر بل کا ایجنڈا اور پروپیگنڈا

آج کل، آج سے چار سال پہلے سال دو ہزار اٹھارہ میں پیش کیے جانے والے بل پر بڑے زور و شور سے بحث جاری ہے۔ اس بل کے ایجنڈے اور مندرجات کو اس طرح سے پروپیگیٹ کیا گیا کہ بل کے اصل متن یا شق یا پھر کلاز پس پشت چلے گئے اور پروپیگیٹ کیے گئے یا ترامیم کے لئے جو سفارشات دیے گئے اس کے تسلسل میں عامیانہ رد عمل کچھ اس طرح سے ابھر کر سامنے آیا

Read more

کیا تخت پنجاب پھر خطرے میں ہے؟

ایک طرف عمران خان کے مائنس کی باتیں چل رہی ہیں تو دوسری طرف پنجاب حکومت کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، عمران خان اپنے جلسوں میں یہ بار بار اظہار کر رہے ہیں کہ پی ڈی ایم پنجاب حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیا پی ڈی ایم اور مسلم لیگ نون اتنی آسانی سے پنجاب حکومت کو گرا سکیں گی۔ اگر نمبر گیم کی طرف دیکھا جائے تو پنجاب اسمبلی میں عمران خان کی جماعت

Read more

ٹرانسجینڈر بل اور شریعت

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں کالج پڑھتا تھا۔ میں کالج جانے کے لئے تیار ہو رہا تھا کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئی۔ دروازہ کھولا تو سامنے ایک خواجہ سراء کھڑا تھا۔ اس نے مجھے کہا صاحب جی روٹی کھلا دیں۔ میں خلاف توقع اس دن غصے میں تھا۔ میں نے اسے کہا تم اچھے خاصے نوجوان ہو۔ کوئی ڈھنگ کا کام کرو بھیک مانگتے تمہیں شرم نہیں آتی۔ اتنی دیر میری امی پیچھے سے آ گئی

Read more

پختونوں کے ساتھ ظلم، اپنے رویے پر نظر ثانی کیجئے

پختون قوم ایک طویل عرصے سے قربانیاں دے رہی ہے بڑے بڑے لیڈران کو شہید کیا گیا جس میں اے این پی سر فہرست ہے۔ ہر مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں نہ علماء کو بخشا گیا نہ قوم پرست کو نہ ڈاکٹرز کو اور نہ وکیلوں کو دشمن کا سیاسی اختلاف نہیں ہے بلکہ پختو زبان بولنے والے جو بھی ہو نشانہ بنایا جاتے ہیں۔ اس لیے سارے پختون قوم کو سیاست سے بالاتر ہو کر اتفاق کرنے کی

Read more

متبادل نظام کی تلاش ممکن ہو سکے گی؟

آج کے قومی، ریاستی یا حکومتی بحران میں اہم سوال مسائل کے حل میں متبادل کی تلاش ہے۔ بحرانوں کا پیدا ہونا فطری امر مگر بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہم بحرانوں سے نمٹنے کی قومی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیونکہ اگر ہم بحرانوں سے نمٹنے میں قومی ناکامی کا شکار ہیں تو بحرانوں کی شدت اور زیادہ بڑھ بھی جائے گی اور حالات پہلے سے بھی بدتر ہوں گے ۔ سیاست، جمہوریت اور حکمرانی کا نظام بنیادی طور پر پہلے سے موجود نظاموں میں خرابیوں کی بنیاد پر ایک متبادل نظام یا محفوظ راستہ کی تلاش ہوتا ہے۔

Read more

جب انگریز راج میں خواتین نے نمک پر ٹیکس کے خلاف تحریک چلائی

ٹیکسوں میں ایک بڑا ٹیکس نمک پر لیا جاتا تھا جو رویے موکسھیم کے مطابق موریا حکمرانوں کے زمانے سے چلا آ رہا تھا اور مغلیہ دور میں بھی جاری رہا لیکن برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے روزمرہ ضرورت کی اس چیز کی پیداوار اور تقسیم پر اجارہ داری قائم کر لی تھی۔

Read more

حامد خان: تحریک انصاف کے رہنما کی عمران خان سے دوری اور دوبارہ قربت تک کا سفر

عمران خان کی توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت سے معافی مانگنے سے لے کر تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان کا عمران خان سے دوستی، دوری اور پھر قربت تک کے سفر کی کہانی۔

Read more

لوگوں کو اپنی قسمت کا حال بتائیں

اک عمرانی اور آئینی معاہدے کے تحت پاکستان کی عوام نے اداروں کے حوالے اپنے اور اپنے ملک کے معاملات کیے ہیں۔ ریاست اس معاہدے کے تحت آئینی طور پے پابند ہے۔ اور آئین میں بھی واضح ہے کہ مالکی اس کی جو سب جہانوں کا مالک ہے، اس کے بعد اس کی مخلوق/عوام ملک کی مالک ہے۔ ریاست نے برابری، انصاف، باوقار زندگی کا حق اور بہت سے اور حقوق جن کو آئین میں کھلے ہوئے لفظوں میں بیان

Read more

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند

وطن عزیز اس وقت سیلاب جیسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔ اس کی شدت 2012 میں آنے والے سیلاب سے کئی گنا زیادہ تھی۔ گو کہ بارش کب کی رک چکی۔ مگر جہاں تک نظر جاتی ہے پانی ساکت حالت میں کھڑا ہے۔ اس کی نکاسی یا خشک ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ گھر کب رہنے کے قابل ہوں گے۔ اس کا کسی کو کوئی اندازہ نہیں ہے۔ چار کروڑ پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ پہ طوفان بدتمیزی کیوں؟

پاکستان میں اس وقت ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 زیر بحث ہے۔ یہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے، ان کے تحفظ کے لیے اور انھیں معاشرے میں نارمل انسان تسلیم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس کے بعد انھیں بھی کسی عام جنس کی طرح تمام حقوق حاصل ہو گئے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں تیسری کسی جنس کو اس معاشرے کا حصہ نہیں سمجھا جاتا بلکہ حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ خواجہ سراؤں کو صرف اپنی تفریح کے

Read more

اگر مفتاح جا رہے ہیں تو آ کون رہا ہے؟

ایسا لگتا ہے کہ ہمارے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل 26 اکتوبر کو بطور وزیر خزانہ اپنا منصب چھوڑدیں گے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے بہت تنقید اور بحث و مباحثہ کا سامنا کیا۔ انہوں نے اس پورے عرصے میں جہاں آئی ایم ایف سے تلخ و ترش سنی وہاں کہا بھی بہت کچھ۔ آئی ایم ایف نے مفتاح کے ساتھ وہ سب کچھ کیا اور وہ سب کچھ سنایا جو نہایت عرض مند مقروض کو مزید

Read more

مقبولیت کی گھڑی

انسانی دماغ کی ساخت ہی کچھ ایسی ہے کہ یہ ہر شے کو اس کی ضد سے پہچانتا ہے، ین سے یانگ کو، خیر سے شر کو، اور حرکت سے جمود کو۔ خواہ آپ Saussure کے بائنری اوپوزٹس کے نظریے سے کلی طور پر متفق ہوں نہ ہوں، خیال اور زبان دونوں کی اساس یہی اصول سمجھا جاتا ہے۔ اوراسی قاعدہ کے تحت ادب اور فلم کا تار وپود بھی عاشقِ صادق اور رقیبِ رو سیاہ یعنی ہیرو اور ولن

Read more

اک ’تقرری‘ سب پہ بھاری

یہ اہم ترین فیصلہ جتنا آسان ہوتا ہے ہم ہر تین چار سال بعد اسے مشکل بنا دیتے ہیں نہ جانے کس انجانے خوف سے چار یا پانچ نام فوج کی طرف سے وزیراعظم کو بھیجے جاتے ہیں۔ جن میں سے انہیں کسی ایک سینئر جنرل کو فور اسٹار ترقی دے کر فوج کا نیا آرمی چیف مقرر کرنا ہوتا ہے۔ شاذ و نادر ہی اس سے ہٹ کر فیصلہ ہوتا ہے۔ البتہ یہ وزیراعظم کا آئینی اختیار ہوتا ہے

Read more

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پنجاب میں بیوروکریسی کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟

سی سی پی اور لاہور کے ٹرانسفر کے معاملے پر وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہیں۔ سیلاب، ڈینگی اور دیگر عوامی مسائل میں گِھرے صوبہ پنجاب میں انتظامی اُمور سیاسی عدم استحکام سے کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

Read more

عمران خان کی جنگ کون لڑ رہا ہے؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اب ہفتہ کے روز سے حقیقی آزادی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وقت ہے، فوری انتخابات کا اعلان کردو۔ ورنہ ایک کال دوں گا اور ہمارا ملک حقیقی معنوں میں آزاد ہو جائے گا‘ ۔ اب کون سا بدنصیب پاکستانی ہو گا جو ملک کی تقدیر تبدیل ہوتے نہیں دیکھنا چاہے گا۔ اس لئے کہنا تو یہی چاہیے کہ

Read more

ملکہ الزبتھ اور شجرہ نسب: پہلے سا رنگ روپ تمہارا نہیں رہا

پہلے سا رنگ روپ تمہارا نہیں رہا دنیا میں اور کچھ بھی ہمارا نہیں رہا 8 ستمبر 2022 ءکو انگلستان کی ملکہ الزبتھ دوم 70 برس اور 214 روز تک برطانیہ کی آئینی حکمران رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ اپنے دور حکمرانی کے دوران ملکہ الزبتھ مختلف ادوار میں دولت مشترکہ کی 32 میں سے 15 خود مختار ریاستوں کی آئینی سربراہ بھی رہیں۔ انہیں برطانیہ میں ونسٹن چرچل اور مارگریٹ تھیچر سمیت 15 منتخب وزرائے اعظم سے واسطہ

Read more

جمہوری نوحہ اور میلو میلو کی صدا

ایک طرف ملک میں ان دنوں تاریخ کی بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کروڑوں افراد حکومت، امدادی اداروں اور مخیر حضرات کی توجہ کے منتظر ہیں، تو دوسری طرف سیاست کے کھلاڑی انسانی جذبوں سے یکسر عاری اپنے اپنے مفادات کو تقویت دینے کے لئے داؤ پیچ میں مصروف نظر آرہے ہیں، اگرچہ ہمارے ملک کی سیاسی تاریخ سازشوں، ریشہ دوانیوں، شاطرانہ چاپلوسیوں سے عبارت ہے، بدقسمتی سے کبھی بھی ایسا دور نہیں دیکھا گیا کہ پارلیمانی

Read more

ٹرانس جینڈر ایکٹ اور مفروضے

ٹرانس جینڈر ( جنہیں اردو میں مخنث، خواجہ سرا یا ہیجڑے کہہ سکتے ہیں) کی غیر مصدقہ طور پرپاکستان میں تعداد دس ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔ یہ معاشرے کا وہ نظرانداز شدہ اور پسا ہوا طبقہ ہے جن کے لئے کبھی کوئی کام نہیں ہوا۔ یہ مانگ تانگ اور ناچ کر گزارا کرتے ہیں۔ مشرف دور میں ان کے حقوق اور نوکریاں دینے کی بات ہوئی۔ پچھلے ادوار میں بڑے شہروں اورسرکاری نوکریوں پرکچھ ٹرانسجینڈر افراد نظر بھی

Read more

آئین سے انحراف کی وکالت کیوں؟

پاکستان کسی بادشاہ کی سلطنت نہیں ہے، نہ ہم نوآبادیاتی دور میں ہیں اور نہ ہی یہ ملک کسی کی کالونی ہے۔ یہ ایک آزاد و خودمختار ریاست ہے اور یہاں بسنے والے عوام کسی کے محکوم یا رعایا نہیں ہیں۔ پاکستان کے عوام ایک آزاد و خودمختار ریاست کے شہری اور اس ریاست کے مالک و مختار ہیں۔ یہاں کے شہریوں اور ریاست کے درمیان معاہدہ عمرانی کے تحت آئین تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں کچھ اصول، کچھ

Read more

انڈیا، ترکی تعلقات: انڈین مخالفت کے باوجود بین الاقوامی فورمز پر صدر اردوغان ہمیشہ کشمیر کی بات کیوں کرتے ہیں؟

ترکی کے صدر اردوغان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے پر بات کی ہے تاہم چند ماہرین کے مطابق اس مرتبہ اُن کے موقف میں ’نرمی‘ تھی جس کی وجہ اُن کی نریندر مودی سے ہفتہ بھر قبل ازبکستان میں ہونے والی ملاقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

نیب آرڈیننس میں ترامیم: احتساب عدالتوں سے ریفرنسز کی واپسی سے ان مقدمات کا مستقبل کیا ہو گا؟

پاکستان کی احتساب عدالتوں نے حال ہی میں موجودہ اور سابق وزرائے اعظم، سیاسی رہنماؤں اور سرکاری حکام کے خلاف درجنوں کرپشن ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیے ہیں۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کے اُن کیسز کا مستقبل کیا ہو گا؟

Read more

فوج کے سربراہ کی تعیناتی اور سراج الحق کی تجویز

فوج کے سربراہ کے تقرر کے بارے میں عمران خان اور سراج الحق کے بیانات نے طوفان اٹھا دیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے محرومی کے بعد سیاسی مخالفین کے علاوہ فوجی قیادت بھی عمران خان کے غیض و غضب کا نشانہ بنی۔ اس طرز عمل کا نکتۂ عروج لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کا سانحہ تھا جس میں سیلاب زدگان کی فوری مدد اور بحالی کی کوششوں میں مصروف جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افسروں اور

Read more

ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018: چار برس قبل پارلیمان سے منظور ہونے والے ٹرانس جینڈر ایکٹ پر دوبارہ شور کیوں؟

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا مطالبہ ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں جنس تبدیلی کا معاملہ میڈیکل بورڈ کی اجازت سے مشروط کیا جائے کیونکہ اس سے ’معاشرے میں انتشار پھیل رہا ہے۔‘ تاہم پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر کے مطابق یہ کہنا کہ پارلیمان نے اسلام مخالف قانون متعارف کروایا ’انتہائی غلط ہے۔‘

Read more

غداری کی قرارداد اور وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آئین کی دفعات 5 اور 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کی سفارش کے باوجود پاکستانی رہنما پورے طمطراق سے اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس خطاب میں وہ اقوام عالم کو پاکستان میں موسمی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کی کہانی سنائیں گے۔ اس بارے میں محض قیاس آرائی ہی

Read more

آرمی چیف تقرری کا پل صراط پار کرنے کے لیے تجویز

پاکستان میں ہر تین سال بعد آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ تمام معاملات پر بازی لے جاتا ہے، اس وقت بھی جبکہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، سینکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لاکھوں مکانات تباہ ہوچکے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ایسے میں پاکستانی میڈیا میں جس مسئلے کا سب سے زیادہ چرچا ہے، وہ آرمی چیف کی تقرری ہے۔ یعنی آرمی چیف کی تقرری ایک ایسا مسئلہ بن

Read more

وہی خطرناک کھیل دوبارہ

مجاہدین سے لے کر ’کی بورڈ واریئرز‘ تک ہر کام اُلٹا پڑتا ہے، پراجیکٹ افغانستان سے پراجیکٹ عمران تک سب تدبیریں الٹی پڑ جاتی ہیں؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

”یہ باتیں چھوٹی باتیں ہیں،یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں“

اپنے لاہورکے ملامتی شاہ حسین کا یہ شعر تو جوانی سے یاد رکھا ہوا ہے جس میں شاعر نے اس امر پر قناعت بھری طمانیت کا اظہار کیا کہ اس کے نصیب میں جو ”گڑ“لکھا گیا تھا اسے ”مکھیوں“ نے ختم کر دیا ہے۔ اس کے ”کوٹے“ میں آیا ”گڑ“ ختم ہوا تو وہ مکھیوں کی بھنبھناہٹ سے بھی آزاد ہو گیا۔ شاہ حسین نے جس ”گڑ“ کا ذکر کیا اس کی مختلف توجیہات ہو سکتی ہیں۔ نظر بظاہر یہ

Read more

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کو کن چیلنجوں کا سامنا ہے؟

73 سالہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بننے والے معمر ترین شخص ہیں۔ ان کی بادشاہت سے جڑے سوالات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شاہی ذمہ داریوں کی طویل فہرست میں سے وہ خود کتنی ادا کر سکیں گے؟

Read more