پاکستان سپر لیگ کے بقیہ مقابلے اب کراچی میں جون میں منعقد ہوں گے: پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز اس سال جون میں کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کے پی ایس ایل کے چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہونے والے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔

Read more

بلوچستان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں پانچ افراد کا قتل: ’ہمارے بچوں کو دو پیشیوں کے بعد مار کر لاشوں کو گھر پہنچا دیا گیا‘

بلوچستان سی ٹی ڈی نے مبینہ مقابلے میں پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے دو کزنز کے خاندان نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو دوران حراست ہلاک کیا گیا۔

Read more

راولپنڈی سازش کیس 1951: مقدمے کے کردار اعلیٰ فوجی افسران اور دانشور کیا چاہتے تھے اور نتیجہ کیا نکلا؟

سنہ 1951 میں ماہِ فروری کا یہ آخری جمعہ تھا جب راولپنڈی کی فوجی چھاؤنی میں واقع کرِیگ روڈ پر ایک جنرل کی سرکاری رہائش گاہ میں درجن بھر کے قریب فوجی افسران، ایک جنرل کی بیوی اور کمیونسٹ پارٹی کے تین دانشور عشائیے پر جمع ہوئے۔ وہاں مبینہ طور پر ایک اجلاس ہونا طے پایا تھا۔

Read more

اسلام آباد، تہران اور استنبول مال بردار ٹرین منصوبہ کتنا قابل عمل ہے؟

پاکستان سے براستہ ایران، ترکی تک مال بردار ٹرین کی بحالی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ اب اس ٹرین کے رواں ہفتے جمعرات کے بجائے مارچ کے آخر میں چلنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

پاکستان، ایران اور ترکی نے حال ہی میں اسلام آباد سے تہران اور پھر استنبول تک مال بردار ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ سروس پہلی مرتبہ 2009 میں شروع کی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ نو برس سے اس روٹ پر کوئی بھی ٹرین نہیں چلی۔

Read more

قاسم جان بھی اللہ کو پیارے ہو گئے

اتوار کے دن قاسم جان لیاقت ہسپتال کراچی میں علالت سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ قاسم جان ایک قوم پرست متحرک سیاست مدار تھے۔ ان سے میری پہلی ملاقات دو ہزار پانچ میں آرٹس کونسل میں جرس ادبی جرگے کی طرف سے ریاض تسنیم اور قیصر اپریدی کے شعری مجموعوں کی کتابوں کی تقریب رونمائی کے دوران ہوئی جس میں وہ مدعو تھے اور کوئٹہ سے اس تقریب کے لئے پشتو کے ممتاز ادیب و شاعر پروفیسر

Read more

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، ایک خاتون ہلاک، 15 سے زائد مسافر زخمی

روہڑی کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ جانے سے ایک خاتون ہلاک، 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریلوے حکام نے روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو بحال کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Read more

پی ایس ایل 6: ٹیموں کے مالکان کو لیگ ملتوی ہونے سے کیا مالی نقصانات ہوئے؟

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے سے جہاں انتظامی معاملات میں مبینہ کوتاہی اور غفلت کے بارے میں سوالات اٹھے ہیں وہاں یہ نکتہ بھی کم اہم نہیں کہ اتنے بڑے ایونٹ کی معطلی کے نتیجے میں کتنا مالی نقصان ہوا ہے اور اس کا زیادہ اثر کس پر پڑا ہے۔

Read more

سینیٹ الیکشن، ’سیاسی سپر اوور شروع‘

پہلی گیند نو بال ہوئی اور حفیظ شیخ کی شکست کے طور پر اپوزیشن کو فری ہٹ مل گئی۔ کہیں صادق سنجرانی کی بطور سینیٹ چیئرمین کے امیدوار کی نامزدگی دوسری نو بال اوراپوزیشن کے لیے ایک اور فری ہٹ ثابت نہ ہو جائے۔

سینیٹ انتخابات کی رات عجب سماں تھا۔ اسلام آباد کی مرگلہ پہاڑیوں کے دامن میں سابق صدر زرداری اپنی رہائش گاہ ’زرداری ہاؤس‘ میں یوسف رضا گیلانی کے ساتھ براجمان، بلاول بھی موجود، ارد گرد اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا جھرمٹ۔

Read more

گوادر: سیکورٹی کی وجہ سے لگائی جانے والی باڑ جو شہر کو شہریوں سے جدا کر دے گی

گوادر شہر میں باڑ شہریوں کے لیے دشواری کا باعث بن رہی ہے اور مقامی افراد کے علاوہ ملکی سطح پر بھی اس پر بات ہو رہی ہے لیکن کیا یہاں سکیورٹی کے لیے دیگر بین الاقوامی شہروں کی طرح کچھ اور طریقہ کار اختیار نہیں کیا جا سکتا؟

Read more

کھلاڑیوں کے مزید کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی ایس ایل 6 ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو مزید تین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

پی ایس ایل 6 میں شریک چھ کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

بائیو ببل کے باوجود کرونا کیسز میں اضافے کے باعث پی سی بی نے جمعرات کو ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے پی سی بی نے تمام فرنچائز مالکان کو ورچوئل اجلاس میں اعتماد میں بھی لیا ہے۔

Read more

بلوچستان میں سینیٹ کا جوڑ، بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرانے کی کوششیں ناکام

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے چھوٹے صوبے بلوچستان میں بھی تین مارچ کو سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے۔ پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب کرانے کی کوششوں میں بظاہر ناکامی کے بعد بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں پولنگ ہو گی۔

گزشتہ ایک ہفتے سے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ملاقاتوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن کی جماعتیں اپنے اُمیدواروں کی کامیابی کے لیے سرگرم رہیں۔

Read more

ڈیل سٹین: آئی پی ایل میں کرکٹ سے زیادہ پیسے کو اہمیت دینے کے بیان پر جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کو انڈیا میں تنقید کا سامنا

ڈیل سٹین کے کرکٹ سے زیادہ پیسے کو اہمیت دینے کے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر پاکستانی مداح جہاں انھیں سراہتے دکھائی دے رہے ہیں وہیں انڈین صارفین ان پر تنقید بھی کرتے نظر آتے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ سٹین کو دراصل آئی پی ایل میں اچھے بلے بازوں کا سامنا تھا اس لیے اب وہ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

Read more

پاکستان سپر لیگ: فواد احمد سمیت تین غیر ملکی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت، پی ایس ایل جاری رکھنے کا فیصلہ

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ سپنر فواد احمد کے علاوہ اب مزید تین افراد کے مثبت کورونا ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن پی سی بی نے ٹورنامنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

لاپتہ افراد: ’گمشدہ‘ والدین کی بیٹیوں پر کیا گزرتی ہے اور انھیں کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

لاپتہ افراد کے کمیشن کے مطابق اس وقت پاکستان سے 2122 افراد لاپتہ ہیں، جن کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنے اور ریلیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں، جن میں لاپتہ افراد کی مائیں، بہنیں، بیویاں اور بیٹیاں پیش پیش رہی ہیں۔ بی بی سی نے چند لاپتہ افراد کی بیٹیوں سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ ایک لاپتہ شخص کی بیٹی ہونے کا مطلب کیا ہے؟

Read more

اردو کیسے لکھیں۔۔۔ آن لائن اردو صحافت اکیڈمی

بعض حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مہینہ یا تھانہ جیسے الفاظ کے آخر میں ہ نہیں بلکہ الف آنا چاہیے کیونکہ یہ ہندی میں الف سے لکھے جاتے ہیں۔ یہ اصول کس حد تک حق بجانب ہے؟ بی بی سی کے ظفر سید کی معلوماتی تحریر۔ درست املا دوپٹا ہے یا دوپٹہ؟ پیسہ یا پیسا؟ تھانا یا تھانہ؟ مہینا یا مہینہ؟ اسی طرح چھاپا، دھماکہ، جھروکہ، تولیہ، ڈاکیہ، بھروسہ، امریکہ، پانسہ، ٹھیکہ الف سے لکھے

Read more

بلوچستان حکومت اور سوال ایک لاکھ بچوں کی تعلیم کا

رخسانہ بی بی تحصیل جھاؤ کے ایک دور افتادہ گاؤں میں درس و تدریس کے نظام سے منسلک ہیں۔ اس نظام سے جڑے لڑکے اور لڑکیاں 142 ہیں جن میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ یہ بچے حصول علم کے لیے اسی سکول کا رخ کرتے ہیں جسے بنیاد ان کی استانی رخسانہ نے فراہم کی ہے۔ گاؤں سے وہ پہلی خاتون ہے جو بطور ٹیچر بھرتی ہوئی ہے اور گزشتہ پانچ سال سے شعبہ تعلیم میں فرائض انجام دے

Read more

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد اور کوئٹہ مدِمقابل: اسلام آباد کو کوئٹہ کے خلاف آغاز میں ہی کامیابی، صائم ایوب آؤٹ

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا بارہواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

اسد خان اچکزئی: رقم چھیننے کی چھوٹی سی واردات کی تحقیقات کس طرح اے این پی رہنما کے قتل کے ملزم تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوئیں؟

اغوا کا یہ ہائی پروفائل کیس عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کا تھا جو 25 ستمبر 2020 کو لاپتہ ہوئے تھے

Read more

سینیٹر بننے والے پی ٹی آئی کے غریب لوگ

یہ انیس سو نوے کے آس پاس کی بات ہے جب اس علاقے سے ابھی موٹر وے نہیں گزرتی تھی جبکہ دریائے سندھ کے ایک طرف خیبر پختونخوا کا ضلع صوابی اور دوسری طرف پنجاب کا ضلع اٹک ہے۔ اب پشاور اسلام آباد موٹر وے صوابی انٹر چینج کے قریب دریائے سندھ کے اوپر جہاں سے گزر رہی ہے عین اسی مقام پر قریبی جنگل (بیلہ) میں خیبر پختونخوا کے مقامی بدمعاش گینگ کا خود ساختہ علاقہ تھا جہاں ان

Read more

داستان جاری ہے

واقعہ یہ ہے کہ کوئی بھی کتاب پڑھی نہیں جاتی بلکہ خود کو پڑھوایا کرتی ہے۔ جناب ابوالحسن نغمی کی کتاب ”داستان جاری ہے“ مجھ پر طاری ہی تو ہو گئی جیسے کسی کنواری پر آسیب۔ پیہم ایک ماہ اس کو میں نے تھوڑا تھوڑا پڑھا۔ روزانہ شب بستر پر لیٹ کے بس آٹھ دس صفحے کہ ختم نہ ہو جائے۔ گزری صدی کی پچاس والی دہائی کے لاہور کی سیر تھی جو میں روز رات دیکھتا رہا۔

Read more

عورت آزادی مارچ کو متنازع نہ بنائیں

جوں ہی مارچ میں عورت مارچ ہونے کی تیاریاں شروع ہوتی ہیں، ہر طرف سے اس کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو جاتی ہیں، اور خاص کر مذہبی رہنما اس مارچ کو فحش قرار دیتے ہیں اور اس کے خلاف کھڑے ہو جاتے ہیں۔ عورت مارچ کا انعقاد کرنے والی تمام تنظیموں کو، پہلے یہ بات سب کے سامنے واضح کر دینی چاہیے کہ عورت مارچ کا مطلب فحاشی یا بے حیائی پھیلانا قطعی طور پر نہیں ہے۔ عورت مارچ کا مقصد تمام خواتین اور مرد حضرات میں یہ بات عام کرنا ہے کہ، خواتین کو وہ تمام جائز حقوق دیے جائیں، جو بحیثیت انسان اور بحیثیت مسلمان ان کے حصے میں آتے ہیں۔

Read more

عمر اکمل کی سزا ختم مگر جرمانہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی بروقت اطلاع نہ دینے پر عمر اکمل پر گزشتہ برس تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ تاہم انہوں نے سزا کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کیا تھا۔

پی سی بی نے بھی عالمی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے عمر اکمل کی سزا میں اضافے کی استدعا کی تھی جب کہ کرکٹر نے عدالت سے سزا کے مکمل خاتمے کی اپیل کی تھی۔

Read more

پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا نواں میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

Read more

سینیٹ انتخابات: بلوچستان میں تحریکِ انصاف اور بی اے پی کے درمیان کیا اختلافات ہیں؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت بی اے پی اور تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور مشکلات بھی دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں جس کے باعث وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ مداخلت کریں۔

Read more

ایرانی صوبے سیستان میں کشیدگی: پنجگور میں ایران سے متصل سرحد بند

فائل فوٹو کوئٹہ — پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ملنے والی ایرانی سرحد کو حکام نے بند کر دیا ہے۔ سرحد کی بندش کی وجہ ایران کے صوبے سیستان میں کشیدہ صورتِ حال بتائی جاتی ہے۔ پنجگور حکام نے منگل کو جاری ایک بیان میں ایرانی تیل کا کاروبار کرنے والی کاروباری شخصیات اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران سے ملنے والی سرحد پر جانے سے گریز کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار: ’احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ شدت پسند کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے رکن اور سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے چند برس قبل پاکستانی فوج کی تحویل سے فرار ہونے کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

Read more

شاہنواز دھانی: پی ایس ایل میں ابھرتے کھلاڑی کی گاؤں میں کھیتی باڑی کرنے سے فاسٹ بولر بننے تک کی کہانی

شاہنواز دھانی نے والد کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے بی کام کیا لیکن سرکاری افسر بننے کے بجائے کرکٹ سے اپنا تعلق نہ صرف قائم رکھا بلکہ اسی میں اپنا مستقبل تلاش کرنے کی کوشش کی۔ آج وہ 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ کی ایمرجنگ کیٹگری میں جگہ بنا چکے ہیں۔

Read more

پاکستان کا بڑا المیہ لسانی اور صوبائی انتہا پسندی ہے

اس انتہا پسندی نے ملک پاکستان کو چاروں طرف سے بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس تعصب اور تشدد یا انتہا پسندی کا شکار زیادہ تر وہ قومیں ہیں جو تمدنی اور سیاسی اعتبار سے بانجھ پن کا شکار ہیں۔ جن میں تعلیم اور ترقی کا فقدان ہے ، طاقت ور طبقہ اقتدار کے حاصل کرنے کے لیے نہ صرف دوسرے صوبوں کا استحصال کرتا ہے بلکہ ان کو لگتا ہے کہ دوسری زبان کے لوگ بھی

Read more

سرفراز احمد کو غصہ کس بات کا ہے؟

کراچی — پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا سنسنی خیز مقابلہ پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا۔ اس میچ کی تعریف میں جہاں قلندرز کے بلے باز محمد حفیظ اور فخر زمان کا ذکر ہو رہا ہے وہیں سرفراز احمد کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ رویے پر اُن کے مداح بھی حیرت زدہ ہیں۔

Read more

زندہ لاش(افسانہ)

قندھار شہر کے آسمان میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ وقفے وقفے سے بجلی ایسے کوندتی گویا شہر جلا کر راکھ کر دے گی۔ تیز ہوا نوجوان بیوہ کی مانند سسک رہی تھی۔ اچانک بادلوں نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔ تیز بارش سے یوں سڑک پر جگہ جگہ پانی کے بلبلے بننے لگے تھے جیسے کوئی مریض جان دینے سے قبل اپنے لبوں پر آکسیجن کے آخری گھونٹ مانند بلبلے چھوڑ رہا ہو۔ بیس سالہ

Read more

سینیٹ انتخابات اور عدلیہ کا امتحان

آئین کے مطابق ایوان بالا سینیٹ کی نصف نشستیں ہر تین سال کے بعد خالی ہو جاتی ہے۔ ان نشستوں پر 6 سال کے لئے نئے سینیٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس سال 3 مارچ کو سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستیں پر 52 خوش نصیب افراد ایوان بالا میں قدم رکھیں گے۔ یاد رہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو سینیٹرز کے انتخابی کالج کا درجہ حاصل ہے۔ چونکہ ماضی میں بھی سینیٹ کے انتخاب کی

Read more

ضمنی انتخاب: کہیں سیاسی مزاحمت صرف مزاحمت نہ بن جائے

بلوچستان میں سینیٹ کے انتخاب کے تین پہلو دلچسپ بحث کا باعث بن چکے ہیں۔ اول ، کیا پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر جناب سردار یار محمد رند کے صاحبزادے جناب میر سردار خان رند انتخاب جیتیں گے؟ یا پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار معرکہ ماریں گے؟ جناب سردار یار محمد رند کے صاحبزادے آزاد امیدوار ہیں اور انہیں اپنے والد بزرگوار کی حمایت کا میسر ہونا فطری بات ہے تو کیا سردار صاحب اپنے برخوردار کی

Read more

پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا اِن آؤٹ

ویب ڈیسک — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں چار میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب تک لاہور قلندرز نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ لیکن منگل کو اسے ایک اہم کھلاڑی کو خیر باد بھی کہنا پڑا ہے۔

Read more

گوادر کی مچھلیوں کے گرد گھومتی معیشت اور ماسی مہاتون کی کہانی

مچھلیوں کے دیس گوادر جہاں اگر ناشتے میں مچھلی نہ ملے تو سمجھیے گوادر میں تو اس روز گھر میں ناشتہ ہی نہیں ہوتا۔ ساحل ہو جیٹی ہو یا پھر مارکیٹ یہاں آپ اکثر لوگوں کے ہاتھ میں پکڑے پلاسٹک کے تھیلوں میں زیادہ تر ثابت مچھلیاں دکھائی دیں گی۔ تازہ پکڑی ہوئی چھوٹی بڑی مچھلیاں جو شاید ان کے اگلے وقت کا کھانا ہیں۔

Read more

پاکستان میں معدوم ہوتی علاقائی زبانیں: ’فیض اور اقبال کاش پنجابی میں بھی کچھ لکھ دیتے‘

پاکستان کی سب سے بڑی علاقائی زبان سمجھی جانے والی بولی پنجابی کے وارثوں کو اپنی ماں بولی کی قدر قیمت معلوم ہوتی تو پھر انہیں بنگالی ،بلوچی ،سندھی، پشتو اور سرائیکی کی بھی تکلیف معلوم ہوتی۔

Read more

پاکستان سپر لیگ: بہترین کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ایک نظر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا سیزن چھ شروع ہو چکا ہے اور تمام ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کی تگ و دو میں ہیں۔ پی ایس ایل کے گزشتہ پانچ سیزنز میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی بہترین انفرادی کارکردگی سے اپنی ٹیموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سیزنز میں کون سے ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنی شان دار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور موجودہ سیزنز میں کون سی ایسی ٹیمیں ہیں جن کے کھلاڑی اس بار اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: افغانستان کے وہ پانچ کھلاڑی جو پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں

افغانستان کے 20 کرکٹرز نے اس سال پاکستان سپر لیگ میں اپنی رجسٹریشن کرائی تھی۔ یہ سلسلہ ہر سال پہلے بھی جاری تھا لیکن یہ کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ اس لیے نہیں بنتے تھے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ انھیں این او سی جاری نہیں کرتا تھا۔

Read more

پی ایس ایل 6: کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے گھاٹے کا سودا تو ثابت نہیں ہوں گے؟

کرس گیل پہلی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے لیے پانچ میچوں میں صرف 103 رنز بنا سکے تھے مگر کیا اس بار وہ کچھ مختلف کر دکھائیں گے؟

Read more

پی ایس ایل 6 کے وہ کھلاڑی جن پر سب کی نظریں ہوں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری کو شروع ہو گا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صرف تین ماہ قبل ہی پی ایس ایل فائیو کا فائنل کھیلا گیا تھا۔ 17 نومبر 2020 کو فاتح بننے والی کراچی کنگز کو تین ماہ تین دن بعد ہی اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترنا ہوگا۔

یہ کسی بھی ٹیم کا نہیں بلکہ دنیا کی کسی بھی لیگ میں سب سے کم وقت چیمپئن رہنے کا ریکارڈ ہے۔ ان تین ماہ تین دن کے دوران ایونٹ کا چیمپئن تو نہیں بدلا لیکن لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے بہت کچھ تبدیل ہو گیا ہے۔

Read more

اسلام آباد دھرنا: ‘لاپتا منگیتر کی بازیابی کو ہی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے’

اسلام آباد کے جناح ایونیو کا اختتام یوں تو دارالحکومت کی سب سے اہم عمارت پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوتا ہے مگر گزشتہ تین روز سے اس سڑک کے آخری پڑاؤ ڈی چوک کا نقشہ بدلا ہوا ہے۔

بند ٹریفک سگنل اور سڑک کے ساتھ لگی رکاوٹوں کو عبور کریں تو نظر خاکی رنگ کے ایک قالین کے ٹکڑے پر رکھی درجنوں تصاویر پر پڑتی ہے۔ یہ تصاویر، اُنہیں تھامے بیٹھی خواتین کے مطابق اُن کے اہل خانہ کی ہیں جو برسوں سے لاپتا ہیں۔

Read more

سیاسی کارکن رہنماؤں کی کہہ مکرنیوں کے تابع نہیں

چند روز قبل ایک سفر سے واپس آ رہا تھا کہ کھانا کھانے کی غرض سے ہائی وے پر بنے ایک ہوٹل پر گاڑی روکی۔ جہاں ایک کونے میں زمین پر چھ سات سال کا بچہ سویا ہوا تھا، اتنے میں ایک لڑکا جس کی عمر دس بارہ سال ہو گی آیا اور اس نے سوئے ہوئے بچے کے بال کھینچ کر اٹھایا اور تھپڑ مار کر لوگوں کی جانب بھیک مانگنے کے لیے دھکیل دیا۔ اس بچے کی آنکھیں

Read more

پی ایس ایل 6: کس ٹیم میں کتنا ہے دم

کراچی — پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ 20 فروری کو شروع ہونے والا ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں سے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ کراچی کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ سال فائنل میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

باقی چار ٹیمیں بھی ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لیکن کون سی ٹیم فائنل میں جگہ بنا پائے گی اور ایونٹ اپنے نام کرے گی اس کے لیے ٹیموں میں شامل اسٹار بلے بازوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

Read more

مشاہد اللہ خان: وہ شخص تو داستاں تھا، داستاں بھی ایسی جس میں حیرت کا جہاں تھا

یہ اس زمانے کی بات ہے جب سیاست میں داخلے کا راستہ پجیرو سے کھلتا تھا لیکن اس شخص کے پاس تو صرف ایک سادہ سی گاڑی تھی۔ مگر اُن کی تصویر بلند حوصلے، اچھے شعر کے ذوق، گونج دار قہقہوں اور برمحل جملے کے ساتھ ہی مکمل ہوتی ہے۔

Read more

بلوچ کہانی کار اسرار احمد شاکر

گزشتہ صدی کے آخر اکتوبر 1982ء میں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں آنکھ کھولنے والے اسرار احمد شاکر کا شمار اردو زبان و ادب کے نوجوان افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ اسرار احمد شاکر کی پیدائش ایک ایسے علاقے میں ہوئی جہاں پسماندگی اور غربت کے علاوہ تعلیم اور سماجی شعور نہ ہونے کے برابر تھا۔

ادبی سفر کے آغاز کے حوالے سے بات کی جائے تو آغاز شاعری سے کیا، لیکن جلد ہی انہیں اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ شاعری میں جذبات و احساسات کا مکمل طور پر اظہار ان کے لیے ممکن نہیں۔

Read more

فواد چودھری صاحب! خدارا، ماؤں اور بہنوں کے زخموں پر نمک مت چھڑکیں

بلوچستان کی مائیں اور بہنیں بھی کتنی بد نصیب ہیں کہ ان کے پیارے جب لاپتا ہو جاتے ہیں تو ان کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا ان کی موت واقع ہو چکی؟ یعنی وہ ان کے آنے کی امید قائم رکھیں یا ان کو مردہ سمجھ کر صبر شکر کر کے بیٹھ جائیں؟ لیکن خونی رشتے ہوتے ہی ایسے ہیں جو انسان کو امید قائم رکھنے پر ہی مجبور کرتے رہتے ہیں۔ اسی

Read more

سینیٹ انتخابات اور بلوچستان کا ستارہ

سینیٹ کے انتخابی معرکے کی شروعات کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے سے ہو چکی ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ پچاس کی دہائی میں کراچی لسبیلہ کے ایک حلقے سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہوا تھا، جس میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے حصہ لیا تھا۔ اس انتخاب کے شیڈول میں ایک معمولی رد و بدل کیا گیا تھا جسے حزب اختلاف نے سندھ کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ مقدے کی پیروی جناب سہروردی نے کی تھی۔

Read more

کوئٹہ کی ایک بیٹی اور ماں جو غم سے ہر روز مرتی ہیں

عتیقہ صادق کے لئے اپنے والد کی آواز اب بھی زندہ ہے لیکن جب پلٹ کر پیچھے دیکھتی ہے تو ان کو نہ پاکر دکھ کے سیاہ چادر تلے لمبی سانس لے لیتی ہے۔ وہ اس لئے پیچھے پلٹ کر دیکھتی ہے کہ والد نے ہمیشہ گھر میں داخل ہو کر پیچھے سے آواز لگا کر اس کو بلایا ہے۔ آٹھ سال بیت چکے ہیں کہ اس کا والد ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں چل بسا ہے لیکن عتیقہ نے اپنے فون سے والد کا نمبر ڈیلیٹ نہیں کیا ہے۔ اب بھی وہ کبھی کبھار نمبر ڈائل کرتی کہ شاید دوسری طرف سے اس کی آواز سنائی دی۔ جنم لیتے ہی عتیقہ کو جن ہاتھوں نے اٹھا کر سینے سے لگایا تھا وہ انسانی جسم دھماکے میں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا تھا۔ بیٹی کو اپنے باپ کا صرف ایک ہاتھ آستین سے چپکا ہوا ملا اور یہ بھی یقین نہیں کہ ہاتھ اس کا تھا بھی کہ نہیں؟

Read more

بلوچستان کے لاپتا افراد اور ان کی مائیں

چھبیس اپریل 2014  کو مستونگ تھانے میں دو افراد سعید احمد اور عبداللہ کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ یہ دونوں افراد لیویز میں ملازم تھے اور کوئٹہ سے واپس مستونگ جاتے ہوئے لاپتا ہوئے۔ لاپتہ سعید احمد کے والد صاحب نے کئی جگہ درخواست دی اور اپنی درخواست میں انہوں نے تفصیلاً بتایا کہ کس طرح کوئٹہ سے واپسی پر راستے میں اسے غائب کر دیا گیا۔ بیٹے کی جدائی میں ماں کو دو مرتبہ دل

Read more

سینیٹ انتخاب: ’پیسے کے بل بوتے پر کامیابی کے خواہشمند افراد‘ بلوچستان کا رخ کیوں کرتے ہیں؟

بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تعداد 65 ہے۔ دیگر اسمبلیوں کے مقابلے میں یہ سب سے کم تعداد ہے لیکن چونکہ سینیٹ میں تمام وفاقی اکائیوں کی نمائندگی برابر ہے اس لیے سینٹ کے انتخاب کے لیے باقی تین اسمبلیوں کے ووٹ بلوچستان اسمبلی کے 65 ووٹوں کے برابر ہوتے ہیں۔

Read more

زاہد محمود: ڈیبیو پر ہی تین وکٹیں حاصل کرنے والے لیگ سپنر کون ہیں اور ان کا قومی ٹیم کی نمائندگی کا سفر کیسا رہا؟

دائیں ہاتھ سے لیگ اسپن گوگلی کرنے والے زاہد محمود کی 20 رکنی اسکواڈ میں شمولیت پر ان کے شہر والے اتنے زیادہ خوش تھے اب تو یہ خوشی اس لیے دوہری ہو گئی ہو گی کہ زاہد محمود جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی حتمی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

Read more

پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور ادبی قیادت

فائیو سٹار ہوٹل میں ننھے بچے کو بھوک لگی تو ماں نے ایک کپ دودھ کے سو روپے ادا کیے۔ راستے میں بچہ بھوک سے دوبارہ بلک پڑا۔ گاڑی روک کر ایک ڈھابے والے سے جب دودھ لیا تو پیسے پوچھنے پر اس بچے کی ماں کو جواب ملا ”بیٹی! ہم بچے کے دودھ کے پیسے نہیں لیتے، اگر ضرورت ہے تو اور بھی مل جائے گا“ ۔ ڈھابے والے بوڑھے کے چند الفاظ سن کر وہ امیر زادی چند

Read more

ریڈیو پاکستان سے عابد علی تک!

ہمارے زمانہ طالب علمی میں گرد و پیش سے جان چھڑانے کے لیے فراریت کے دو تین ہی میڈیم ہوا کرتے تھے۔ ریڈیو، ٹیلی ویژن، جاسوسی ناولز یا پھر کبھی کبھار بڑے پردے پر فلم۔ لہروں کے دوش پر جو صدا کار چھوٹے سے ریڈیو سیٹ سے ہم تک پہنچتے وہ خوابوں کی دنیا کے مسافر لگتے۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر جو ڈرامے پیش کیے جاتے وہ ہر وقت دل و دماغ پر چھائے رہتے۔ پھر بھی تشنگی کم نہ

Read more

ریکوڈک منصوبہ: پاکستان کو جرمانے کے علاوہ حاصل وصول کچھ نہیں ہوا مگر قانونی جنگ پر اربوں روپے خرچ ہو چکے

2013 میں جب ریکوڈک پر کام کرنے والی کمپنی ٹھیتیان کاپر کمپنی کو مائننگ کا لائسنس نہیں دیا گیا تو کمپنی نے اس کے خلاف سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کو نمٹانے والے دو بین الاقوامی فورمز سے رجوع کیا۔

Read more

بلوچستان میں تلور کا شکار: جب ضیاالحق نے سعودی شہزادے سے ’زبردستی‘ ملاقات کی

یہ سنہ اسّی کی دہائی کا واقعہ ہے جب ایک سعودی شہزادے نے پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیا الحق سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا مگر اس انکار کے باوجود جنرل ضیا زبردستی شہزادے کے پاس ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

Read more

جنرل میکارتھر اور ایمل کانسی کا طریق جنگ

جنگ عظیم دوم میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے گئے جس سے لاکھوں لوگ لقمۂ اجل بن گئے۔  یہ حملے اتنے شدید تھے کہ چاپانیوں نے ہتھیار پھینک دیے کیونکہ ان کی کمر ٹوٹ چکی تھی۔ اتحادیوں نے چاپان کو جنرل ڈگلس میکارتھر کے حوالے کر دیا۔ جنرل میکارتھر ایک زیرک انسان تھے، انہوں نے جاپانی قوم پر دلچسپ دستاویزات تیار کیں جس میں انہوں نے کہا کے جاپانیوں میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے اور ہیروشیما

Read more

کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر ڈر کا سفر

پاکستان بھر کے لوگوں کی بلوچستان کے اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرانا ضروری ہے۔ ’بلوچستان کو ڈبل روڈ دو‘ کے سلوگن کے تحت کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر آئے روز پیش آنے والے حادثات کا سدباب کرنے کیے حکومت کو متوجہ کرنا مقصود ہے۔ لوگوں تک اس خونی سڑک کے بارے میں جو خبریں پہنچ سکی ہیں، اس میں الیکٹرانک میڈیا کا خاص کردار نہیں کیونکہ وہ فی الحال گوادر کے اسٹیڈیم کی پذیرائی میں مشغول ہے، میڈیا

Read more

جنوبی پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ

ڈیرہ غازی خان کا شمار پنجاب کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں کی سیاسی شخصیات نے ملکی و صوبائی سیاست میں اہم عہدوں پر بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے ڈیرہ غازی خان کو قدرت نے فیاضی سے نوازا ہے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مشرق میں دریائے سندھ بہتا ہے تو مغرب میں کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ موجود ہے اور یہ پنجاب کی آخری صوبائی حد ہے ۔ اس سے آگے بلوچستان شروع ہو جاتا

Read more

ایک خواب جسے دیکھنے کی اجازت نہیں

بلوچستان کو پاکستان کا مستقبل سمجھا جاتا ہے، اس لیے میرا خیال تھا کہ عبد المتین اخونزادہ اس تاثر کی لاج رکھتے ہوئے بھی پرانی ازکار رفتہ باتوں سے صرف نظر کر کے کوئی ایسی بات کہیں گے جو اِن کی ترقی اور خوش حالی کا ذریعہ بنے گی، بیرونی ملکوں میں ان کے بچوں کے داخلوں کا راستہ کھولے گی اور کوئی دامن مراد ایسا بھرے گی جسے دیکھ کر نیب والے آہیں بھریں لیکن کچھ بگاڑ نہ پائیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: پاکستان سپر لیگ کا گانا ’گروو میرا‘ ریلیز کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا گانا ’گروو میرا‘ سنیچر کو یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس گانے کے ردعمل میں اکثر لوگوں نے پنجابی گلوکارہ نصیبو لال کو مدنظر رکھا ہے۔

Read more

اسداللہ مینگل: بلوچستان کا ’پہلا جبری لاپتہ‘ نوجوان جس کی موت تاحال ایک معمہ ہے

اسد مینگل بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ سردار عطااللہ مینگل کے بڑے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل کے بڑے بھائی تھے، جن کی عمر 19 سال تھی وہ کراچی میں نیشنل کالج میں زیر تعلیم تھے۔ انھیں سیاسی بنیادوں پر بلوچستان کا پہلا جبری لاپتہ نوجوان قرار دیا جاتا ہے۔

Read more

فقیرو سولنکی: علامہ اقبال کے مجسمے پر تنازعے کے دوران جس سندھی آرٹسٹ کا ذکر ہو رہا ہے وہ کون ہیں؟

پاکستان کے شہر لاہور کے ایک پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے پر تنازعے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سندھ کے آرٹسٹ فقیرو سولنکی کے فن پاروں کی تصاویر شئیر ہونا شروع ہو گئیں جن کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ یہ سوال بھی کیا گیا کہ ان گمنام آرٹسٹوں کی پذیرائی کیوں نہیں کی جاتی۔

Read more

کشمالہ طارق کا کائناتی دکھ اور غریب لوگ

وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کا ٹی وی کلپ سن کر مجھے آنکھوں میں آنسو آ گئے، خود وہ بھی روہانسی آواز میں گفتگو کر رہی تھیں، کتنے دکھ کی بات ہے، ایک عظیم ماں اور امیر ترین نئے باپ کے بیٹے کو اس ٹریفک حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو ان چار نوعمر نوجوانوں کی جانیں لے گیا جو مانسہرہ سے بہتر مستقبل کا حسین خواب سجائے امیروں کے شہر اسلام آباد آ گئے تھے

Read more

کوئلہ کان کن پہاڑوں سے خوف کھانے لگے

کوہ چلتن پر سیاہ بادلوں کی چادر تنی تھی  جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا تھا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے یعنی منفی سات تک پہنچ گیا تھا۔ لیکن اس سخت سردی کی باوجود کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کئی دنوں سے دھرنا دیے بیٹھی تھی۔ دھرنے میں زندہ انسانوں کے ہجوم میں سات مزدوروں کے سربریدہ جسد بھی سفید کفنوں میں لپٹے رکھے ہوئے تھے۔ جو بے حس انسانوں اور

Read more

بلوچ لاشوں سے خوف کی کہانی نئی نہیں

چند دن پہلے کینیڈا میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی بلوچ رہنما کریمہ بلوچ کی میت کے ساتھ پاکستان میں جو سلوک کیا گیا اس پر شدید تنقید ہوئی۔ یہ سوال بھی اٹھا کہ کیا ریاست اب لاشوں سے بھی ڈرنا شروع ہو گئی ہے؟ بلوچوں کی لاشوں ساتھ مذاق کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے اپنے اوپر لگنے والے بہت سے الزامات کا جواب دینے کے لئے ”افواہ اور حقیقت“ کے نام

Read more

’جبری‘ گمشدگیاں: بلوچستان کے لاپتہ افراد کی واپسی میں تیزی ’اچھی پیشرفت‘ یا ’سیاسی ضرورت‘؟

بلوچستان سے ’جبری‘ طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔ جہاں چند حلقے اسے ’اچھی پیشرفت‘ قرار دے رہے ہیں وہیں چند ناقدین اسے ایک ’سیاسی ضرورت‘ قرار دے رہے ہیں۔

Read more

تلور کا شکار اور پسنی کا ابوظہبی: ’اب صرف شیخ صاحب کا انتظار ہے کہ وہ کب آئیں گے‘

سنہ 1983 میں پسنی شہر میں دو فوجی سپاہی ایک ٹرانسپورٹر کی دکان پر آ کر رُکے۔ اُن میں سے ایک نے دکان کے مالک سے پوچھا کہ ’ایک عرب شیخ کو پنجگور لے کر جانا ہے کیا آپ کے پاس کوئی اچھی گاڑی ہے؟‘

Read more

جیل میں ملاقاتیوں کی جنسی ہراسانی

میں کوئٹہ شہر کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی۔ ابو بینک میں ملازم تھے۔ اسکول کالج کی تعلیم مکمل ہوئی اور ابو نے اپنا فرض ادا کیا۔ میں رخصت ہو کر کراچی آ گئی۔ کوئٹہ جہاں موسم زیادہ تر سرد رہتا ہے وہیں وہاں کے لوگ بھی ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔ کراچی جہاں موسم سال کے بارہ مہینے گرم رہتا ہے۔ موسم کے ساتھ ساتھ یہاں کے حالات بھی گرم ہی رہتے ہیں۔ انہیں گرم حالات نے میرا گھر

Read more

تحریک انصاف اور مجلس احرار ایک پیج پر

اک زبان سے دوسری زبان میں معنوں کی نقل مکانی کو ترجمہ کہتے ہیں۔ معنوں کے اس سفر میں بہت کچھ راہ میں رہ جاتا ہے۔ چشموں کا شفاف پانی پہاڑوں سے اتر کر سمندر کو چل پڑتا ہے۔ اپنے اس سفر میں راستوں کی مٹی کے اثرات اپنے من میں سموتا ہوا آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ سمندر تک پہنچتے پہنچتے اس کا رنگ روپ تاثیر اور سے اور ہو جاتی ہے۔ اسی طرح مذہب، نظریات، اشیائے خوردنی تک

Read more

باتیں اعجاز الحق کی، کالم ہمارا

میں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ایک زخم کو اجاگر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا جنرل ضیاء الحق کو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر کبھی پچھتاوا ہوا تھا؟ اس پر اعجاز الحق صاحب نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی ایک افسوس ناک واقعہ ہے لیکن اس وقت کی حکومت نے عدلیہ کے حکم پر عمل درآمد کیا۔ اس میں کوئی ذاتی رنج والی بات نہیں تھی۔ بھٹو کے خلاف قتل کا مقدمہ خود ان کے دور میں بنایا گیا تھا۔ جب قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی تو اس وقت بھٹو ملک کے وزیراعظم تھے۔

Read more

کریمہ بلوچ کی بہن ماہ گنج کی خود کلامی میں گزری ایک رات

کریمہ بلوچ کو جاننے کے لئے ان کی ماں کو جاننا ضروری ہے اور ان کی ماں کو جاننے کے لئے بلوچستان کو سمجھنا ہوگا اور بلوچستان کو جاننے کے لئے اس المیہ کو جاننا ضروری ہے جو گزشتہ تقریباً سات دہائیوں سے لحد کی شکل میں، گولیوں سے چھلنی دیواروں صورت میں، دشت و صحرا میں نصب گدان (خیمہ) ، مزاحمتی گیت، افسانے، بلوچوں کی خیریت پوچھنے کی رسم میں سانسیں لے رہا ہے۔ سات دہائیوں کے دوران پیدا ہونے والے بچوں نے جنگ دیکھی ہے، مظلومیت کی کہانی سنی ہے اور پھر یہی بچے مظلومیت کی شب سے نجات پانے کے لئے بلوچوں کی پولٹیکل باڈی میں پیوست سیاسی بیانیے کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔

Read more

بندوق اور بانسری برداروں کا سبط حسن

کوئٹہ سے 100 کلومیٹر دور مسلم باغ میں ایک نائی ہے. اسے سبط حسن 16 فروری 1986 ء کو خط میں لکھ رہا تھا کہ:  ’جہاں تک مذہبی عقائد کا سوال ہے تو آپ ان بحثوں میں نہ پڑا کریں. ملک کا اصل مسئلہ اقتصادی اور سیاسی ہے اور جو طبقے ان مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتے وہ عوام کو مذہبی مسائل میں الجھا کر ان کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں. آپ اگر ان مذہبی مسائل

Read more

کیا روحیں بھٹکتی ہیں؟

مجھے کوئٹہ کی گرم دوپہریں بہت پسند تھیں۔ امی نے بچپن سے ہی دوپہر میں سونے کی ایسی عادت ڈال دی تھی کہ اسکول سے آتے کپڑے بدل کر کھانا کھاتے اور سونے لٹا دیے جاتے۔ کالج میں آنے کے بعد بھی یہی ترتیب تھی۔ یہ ان دنوں کا واقعہ ہے جب میں سیکینڈ ائیر میں پڑھتی تھی اور میری بڑی بہن تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی۔ ہم دونوں کالج سے آتے تو پورا گھر سو رہا ہوتا، ہمارے حصے

Read more

کریمہ بلوچ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سماجی کارکن کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا

بی این پی کی جانب سے پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کوئٹہ میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار پر کی جائے گی۔ تاہم جماعت کے رہنما نوابزدہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث انھوں نے مقام کو تبدیل کیا۔

Read more

لاہوتی میلہ: جنگل میں مور ناچا سب نے دیکھا

کراچی سے تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر جامشورو، سندھ میں واقع لاہوتی آشرم قدیم اور جدید سندھ کے ساز، رقص، راگ اور فنون لطیفہ کی دیگر شکلوں کا ایک پرکشش نمونہ ہے۔ آج کے سندھ میں اگر کوئی لاہوتی سے نا آشنا ہے تو گویا اس نے سندھ دیکھا ہی نہیں۔

جنگل میں ناچتا مور سب کو دکھانا لاہوتی کے خالق سیف سمیجو اور ان کی ٹیم کا جنون ہے۔ اکیسویں صدی کے ماڈرن لاہوتی ناچتا مور دکھانے کے لیے لوگوں کی آسانی سے جنگل تک رسائی ممکن بناتے ہیں ، یہ جنگل اور صحرا کو نچانے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں۔ لاہوتی باہر کی دنیا کو اپنے اندر کی دنیا سے ملانے کے لیے جنگل میں ساز و آواز کا مور نچاتے رہتے ہیں۔

Read more

لاہور قلندر سے پاکستان قلندر تک

کھیل کی دنیا کبھی تفریح اور تندرستی کے دو اشاریوں سے عبارت تھی۔ کھیل کے قواعد کی پابندی کرتے ہوئے ہار اور جیت کو تسلیم کرنا کھیل کا اخلاقی فلسفہ تھا۔ ہارنے والے کے لئے فتحمند کھلاڑی کی بہتر صلاحیت اور مہارت کا اعتراف کرنا اعلیٰ ظرفی کہلاتی تھی۔ ہماری روایت میں تو ڈبلیو جی گریس اور ماجد جہانگیر کی بیٹنگ بسی ہے۔ آؤ ٹ ہونے پر امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کیے بغیر پویلین لوٹ جاتے تھے۔ ہماری

Read more

ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

پچھلے دنوں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے جدید دنیا میں جمہوریت کے ”ماما“ ہونے کے دعویدار امریکہ کی جمہوریت کو تماشا بنا کر رکھ دیا۔ ایک عرصہ سے اس نے اپنی اسی جمہوریت پرستی کے زعم میں پوری دنیا کے کمزور ملکوں کا ناک میں دم کیے رکھا ہے۔ 2020 کے امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ، بائیڈن سے ہار گیا تھا۔ انتخابی قواعد کے مطابق اسے باوقار انداز میں انتقال اقتدار کے بعد وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونا تھا۔ لیکن ٹرمپ نے اپنے مزاج کے عین مطابق ایسا نہ کر کے اپنے آخری صدارتی ایام میں وائٹ ہاؤس میں جمہوری تماشا رچا لیا۔

Read more

جو بچ گیا وہ بھینسا ہے

گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے گیارہ افراد کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ہمارے ملک میں بدامنی اور خوف کی یہ کیفیت گزشتہ کئی سال سے جاری ہے اور خصوصاً اقلیتیں اس کا ہر کچھ عرصہ کے بعد شکار ہوتی جاتی ہیں۔ پتہ نہیں مارنے والوں کا کیا ایجنڈا ہے اور چند غریب مزدور لوگوں کو بہیمانہ قتل کر کے ان کا کون سا ایجنڈا پورا ہوتا ہے۔

Read more

ایمل کانسی: ’کاروبار‘ کے لیے امریکہ جانے والا پاکستانی شخص قاتل کیوں بن گیا؟

پاکستانی حکام کی جانب سے سی آئی اے کو ایمل کی تازہ تصویر فراہم کی گئی اور اس کے بعد شیشے کا ایک گلاس امریکی حکام کے حوالے کیا گیا۔ اس گلاس کو امریکہ بھیجا گیا جہاں فارنزک ٹیسٹ میں تصدیق ہوئی کہ گلاس پر موجود انگلیوں کے یہ نشانات ایمل کے ہی ہیں۔

Read more

کریمہ بلوچ کی لاش لواحقین کے حوالے، تدفین آبائی علاقے تمپ میں ہو گی

کریمہ بلوچ (فائل فوٹو) کوئٹہ — کینیڈا میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی بلوچ سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کی میت پاکستان میں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد ان کی تدفین 25 جنوری کو ان کے آبائی علاقے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ہو گی۔ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کریمہ بلوچ جو خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے کینیڈا میں رہائش پذیر تھیں، ان کی پر اسرار ہلاکت

Read more

کریمہ بلوچ: انسانی حقوق کی کارکن کی میت خاندان کے حوالے کر دی گئی، تدفین بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے میں ہوگی

کریمہ بلوچ کی بہن ماہ گنج بلوچ نے بتایا کہ کریمہ کی میت اتوار کی شب پاکستان پہنچی لیکن حکام نے چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد اسے خاندان کے حوالے کیا جس کے بعد اب وہ تربت کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔

Read more

براڈ شیٹ، نہیں چارج شیٹ

نئے سال کی شروعات پاکستان میں سیاسی چپقلش اور صف بندی و طریقہ کار میں اتھل پتھل سے ہوئی ہے متعدد اسکینڈل سامنے آئے بجلی کا بریک ڈاؤن، ایل این جی کی قلت، مہنگے داموں خریداری طلب اور دستیاب مقدار میں عدم توازن، براڈ شیٹ اور پھر ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطی۔ لیکن میں بحث کا آغاز ملکی آئین میں وضح شدہ سیاسی ڈھانچے سے ممکنہ انحراف جیسی وسیع المعنی اور گہری اثر پذیری کے حوالے

Read more

بلاسفیمی اور نورمحمد ترہ کی کا ناول’سنگسار‘

وبا کی اولین تالا بندی کے دوران دنیا کا ہر مندر، گرجا، چرچ، کلیسا بند ہو گیا مگر ہم یہ سوچتے رہ گئے کہ خدا کے نام پر بننے والے وطن عزیز میں اسی کے گھر پہ تالا ڈالنے والے ہم کون ہوتے ہیں! عالمی برادری نے ایک لمبی سی ’ہوں‘ کی صورت ہمارے جذبہ ایمانی کی داد بھی دی۔ مجھ جیسا سامع تو ابھی اسکرین پر پیش کیے گئے اسی کھیل میں محو تھا کہ ایک دھماکہ ہوا۔ دین

Read more

طالب علم حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو موت کی سزا

صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے طالب علم حیات بلوچ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ایف سی اہلکار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی ہے۔

Read more

ماں جی، لال لپ سٹک اور 20 جنوری

ماں نے کسی اسکول کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری نہ لی تھی بلکہ یہ کہنا بجا ہے کہ انھیں تقسیم سے قبل کے ہندوستان میں اسکول میں داخل ضرور کیا گیا تھا جہاں بقول ان کے ایک دو سال وہ ڈولی میں سوار ہوکے گئی بھی تھیں لیکن ان ہی کے بقول ان کا پڑھنے لکھنے کی جانب کوئی خاص رجحان نہیں تھا۔ کلاس میں کئی گھنٹے تک بیٹھنا ان کے بس کی بات نہ تھی کیوں کہ طبیعت میں

Read more

عمران خان اور 22 کروڑ مصیبتیں

ایک وقت تھا کہ اسلام پورہ لاہور ہی میں ایک خاندان کے چودہ افراد کے قتل پر پورا شہر ہی نہیں، پورا ملک سہم کر رہ گیا تھا محض اس لیے کہ اس وقت ایسی وارداتوں کی شرح آج کے مقابلے میں کہیں کم تھی اور ایسی خبریں نہ صرف شہ سرخی کے ساتھ شائع ہوتیں بلکہ ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کرتی تھیں۔ حکام بالا کو اپنا راج سنگھاسن ڈولتا دکھائی دیتا تھا۔ دنوں، ہفتوں نہیں مہینوں ایک ہی واردات کے چرچے رہتے، مائیں اپنے بچوں کو اس کا حوالہ دے دے کر ڈراتیں اور بڑھے بوڑھے، مرد و زن کانوں کو ہاتھ لگا لگا کر اللہ توبة کرتے، رد بلا کے لئے صدقے اتارتے اور منتیں مانتے۔

Read more

کورونا وائرس: جرمن سیاح جوڑا لاہور کی سڑکوں پر دربدر کیوں ہوا؟

لاہور کی سڑکوں پر دربدر اس غیر ملکی جوڑے کے بارے میں بے شمار مفروضے اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں، مگر غیر ملکیوں کا یہ جوڑا ہے کون اور لاہور میں کیا کر رہا ہے؟ اور پولیس نے انھیں پناہ گاہ کیوں منتقل کیا ہے۔

Read more

سانحہ مچھ: 1053 نمبرز لینے والا مشتاق حسین زندہ ہے

سوشل میڈیا پر جھوٹ پہ جھوٹ ، جھوٹ پہ جھوٹ شیئر کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پچھلے کئی دنوں سے پراپیگنڈہ کر ریے ہیں کہ مشتاق حسین نامی طالب علم بھی بلوچستان میں درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

کچھ دن قبل بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقہ مچھ میں ایک انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا۔ صبح کے وقت ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے گیارہ افراد اپنے کمروں میں سو رہے تھے کہ کچھ درندہ صفت حیوانوں نے انہیں اغواء کیا اور ذبح کر کے قتل کر دیا۔

Read more

نعرے، دعوے اور الزامات: مسائل حل کرنے کا تیر بہدف نسخہ

یہ طے ہونا چاہئے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے۔ کیا یہ غیر مصدقہ اطلاعات ملکی سلامتی کے لئے خطرے کا سبب ہیں کہ نواز شریف شاید لندن سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے یا یہ اطلاع قومی مفاد کے لئے کسی دھماکہ کی حیثیت رکھتی ہے کہ بھارت کے ایک انتہا پسند نیوز اینکر اور صحافی پرناب گوسوامی کو فروری 2019 میں بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملہ سے قبل ہی اس بارے میں

Read more

پی ٹی ایم کی رہنما ثنا اعجاز کو بلوچستان بدر کر دیا گیا

پشتون تحفظ موومنٹ کی خاتون رہنما ثنا اعجاز کا جنھیں بلوچستان کے سرحدی شہر ژوب سے تحویل میں لینے کے بعد واپس خیبر پختونخوا کی حدود میں رہا کر دیا گیا۔ تاہم سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ ثنا اعجاز کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی تھی جس کے باعث ان کو ضلع بدر کردیا گیا۔

Read more

کوئٹہ میں خون کے عطیات کے مرکز کی بندش پر تھیلیسیمیا کا شکار بچے متاثر: ’مجھے خون نہیں ملا تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گا‘

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خیراتی ادارے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تھیلیسیمیا کے ایسے بچوں کی تعداد 700 ہے، جنھیں ہر مہینے یا دو بار خون لگوانے کی ضرور پیش آتی ہے۔

Read more

طالبان کے سابق امیر ملا اختر کے فرنٹ مین پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ

پاکستان میں حکام نے افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے فرنٹ مین قرار دیے جانے والے افغان باشندے عمار یاسر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

عمار یاسر ولد محمد یاسر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ افغان طالبان کے مرکزی رہنما ملا اختر منصور کا فرنٹ مین تھا۔ پاکستان میں رہ کر اس نے ملا اختر منصور کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا۔

Read more

کابل میں آئس کریم ٹانگ کے بدلے ملتی ہے؟

عصمت نے کہا، آئس کریم کا سردی گرمی سے کیا تعلق؟ زوئے آئس کریم کھانے کے لئے ہم نے اپنا اماں کا چوڑیاں چرایا تھا۔ تم کو معلوم ہے ہم جنگل سے آیا ہے۔ عصمت ہمارے لئے چائے لایا تھا۔ یہ فروری کی یخ بستہ صبح تھی۔ فضا میں کوئلے کی باس رچی تھی۔ چہار شاخ نے برف کی چادر اوڑھ رکھی تھی۔ چہار شاخ سے آنی والی سرد ہوائیں رگوں میں خون جمانے دینے والی تھیں۔ ہم لوگ جناح

Read more

پاکستان کے زیِر انتظام کشمیر میں برف میں ہاتھوں سے راستہ بناتی خواتین پولیو ورکرز: ’برف باری ہو یا گولہ باری، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ قطروں سے محروم نہ رہ جائے‘

پولیو مہم کے دوران آپ نے سندھ کے ریگستانوں میں اونٹوں پر بیٹھے پولیو ورکز سے لے کر شدید سردی کے موسم میں بلوچستان اور شمالی علاقہ جات کے برفیلے علاقوں میں کئی فٹ تک پڑی برف میں ویکسین کے ڈبے لٹکائے پولیو ورکز کی تصاویر اور ویڈیوز تو ضرور دیکھی ہوں گی۔۔ لیکن انھیں ان دشوار گزار علاقوں تک پہنچنے کے لیے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

Read more