پاکستان کی الٹی کہانی

حسب معمول ایک رات سونے کے لیے میں نے اپنا سر تکیے پر رکھا ہی تھا۔ اچانک ایک سوچ نے مجھے اپنی نرغے میں لے لیا کہ آخر میرے اس ملک کی بربادی کا اصل ذمہ دار ہے کون؟ اسی دوران اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ مجھے نیند آ گئی۔ خواب میں میری ملاقات موجودہ پی ڈی ایم کے منتخب کردہ وزیر اعظم جناب عزت ماٰب شہباز شریف صاحب سے ہوئی۔ میں نے موقعے کو غنیمت جان کر ذہن

Read more

سیاست کے ”مفاداتی“ رنگ

رنگ بدلنے کے لیے تو گرگٹ مشہور تھا لیکن اب یہ الفاظ گرگٹ سے زیادہ انسانوں سے منسوب ہو گئے ہیں جو کہ درست بھی لگتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر انسان بدلتے رنگوں کا مجموعہ ہے اور موقع دیکھتے ہی وہ رنگ بدلے گا اور وار شروع کر دے گا۔ سیاستدان بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔ اپنے اپنے مفادات کی خاطر ایسے ایسے رنگوں میں ڈھل جاتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

Read more

عمران خان اور قمر باجوہ: بنیادی عقل کی کمی

عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے پر لفظی حملے اور الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔ سیاست میں الزامات، اختلافات وغیرہ تو معمول کی بات ہے مگر جو طریقہ کار ان دونوں شخصیات نے اپنایا ہے اس سے یہ سابق وزیر اعظم اور سابق سپہ سالار کے بجائے سابق عاشق و معشوق لگ رہے ہیں جو علیحدگی کے بعد مجلسوں اور محفلوں میں بے وفائی کا نوحہ کرتے ہیں۔ خان صاحب اکثر پوچھتے

Read more

شرم تم کو مگر نہیں آتی

آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی، جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔ طالب علم لہک لہک کر گا رہے تھے۔ تاریخ کا پیریڈ شروع تھا۔ وہ پرجوش لہجے میں کہہ رہے تھے ”قافلے تھے کہ چلے آرہے تھے، پیدل، بیل گاڑیوں پر اور ٹرینوں پر“ ۔ اپنی یادوں کو دفنا کر اور مردوں کو ویسے ہی چھوڑ کر، عزتیں اور مال لٹا کر، سب ادھر چلے آرہے تھے۔

Read more

سعد رضوی سے کچھ باتیں

پاکستان میں توہین مذہب کا کوئی بھی معاملہ ہو اس کو فوری اور وہ بغیر کسی تصدیق یا ثبوت کے تحریک لبیک کے ساتھ جوڑنا رواج بن گیا ہے۔ کوئی اندرونی یا بیرونی مذہبی ایشو ہوتو تحریک لبیک کو بڑھاوا دیا جاتا ہے اب نکلو باہر کیوں نہیں نکلتے ڈر گئے ہو؟ ایسے درجنوں جملے تحریک لبیک اور اس کے سربراہ سعد رضوی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ لاہور میں بادامی باغ میں مسیحی برادری کے گھر نظر آتش

Read more

اہم شخصیات کے ’اعترافات‘ اور ’انکشافات‘

برسوں پاکستان پر آہنی گرفت کے ساتھ حکمرانی کرنے والے جنرل ایوب خان نے اقتدار چھوڑا تو اسلام آباد کے ایک معمولی مکان میں رہائش اختیار کرتے ہوئے گمنامی کی زندگی میں گم ہو گئے۔ پاکستان کو دو لخت اور افواج پاکستان کو ہزیمت سے دوچار کروانے میں کلیدی کردار کرنے کے بعد بھی جنرل یحییٰ خان بمشکل اقتدار سے علیحدگی پر مجبور ہوئے تھے۔ تاہم بقیہ زندگی انہوں نے بھی اپنے گھر میں خاموشی کے ساتھ گزاری۔ جنرل ضیاء

Read more

’جیل بھرو تحریک‘ عمران خان کی مایوسی کا اعلان ہے!

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ سے ’جیل بھرو‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باقاعدہ تاریخ کا اعلان کرنے کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اس نئے سیاسی ہتھکنڈے سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس نام نہاد جیل بھرو تحریک کو کیسے آگے بڑھایا جائے گا۔ عمران خان کے ذہن میں جو بھی خاکہ ہو لیکن ان کا یہ نیا اعلان اور اب اس پر عمل کرنے کے پروگرام سے اندازہ ہوتا ہے کہ سیاسی طور سے زندہ رہنے کے لئے ان کے پاس آپشنز کم ہو رہے ہیں۔

جیسا کہ شہباز حکومت سے بھی کہا جاتا ہے کہ ملک گوناں گوں مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ صورت حال اس حد تک خراب ہے کہ وفاقی کابینہ کے سینئر وزیر بھی اپنی تقریروں میں اعتراف کر رہے ہیں کہ ملک درحقیقت ڈیفالٹ کرچکا ہے۔ دنیا کا کوئی مالیاتی ادارہ یا ملک فی الوقت پاکستان پر اعتبار کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ روز افزوں مہنگائی اور سنگین ہوتے سیاسی بحران کے دوران کم از کم یہ تو کیا جاسکتا ہے کہ حکومت اور اس کے ارکان تحمل و بردباری کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری بیان بازی یا ملک میں سیاسی نفرت پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

Read more

اقتدار میں اختیار اور سیاسی بیانیہ

پاکستان کی حالیہ سیاست میں کشیدگی اور غیر یقینی کی سی صورت حال ہے۔ انتقامی کارروائیوں کی روش نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کے یہی لوگ مسلسل ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔ اک سیاسی جماعت حکومت میں آتی ہے اپنی ٹکر کی حریف جماعت سے پرانے بدلے لیتی ہے، کیسز بنائے جاتے ہیں جس کا مقصد انصاف نہیں انتقام ہوتا ہے ملک کے قانون کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور جب ان کی

Read more

میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے

جرمن فلاسفر آرتھر شوپن ہاور نے کہا تھا کہ دنیا کا کوئی ملک غریب نہیں ہوتا، صرف وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہوتی ہے۔ شوپن ہاور کی یہ بات مجھے اس وقت یاد آئی جب لاہور میں کینیڈا کی مشہور کافی کی دکان ٹم ہارٹنز کا افتتاح ہوا۔ سینکڑوں پیسے والے لوگ قطار میں لگے ہوئے تھے اور اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ ایک کافی اور ڈونٹ کم از کم ایک ہزار روپے سے کم نہیں ہو گا۔

Read more

ڈاکٹر یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک: ’میرا مسٹر ڈوگر سے براہ راست کنسرن ہے‘

اس آڈیو لیک کی تصدیق کیے بغیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’میرا مسٹر ڈوگر کے ساتھ براہ راست کنسرن (تعلق) ہے۔‘

Read more

عمران خان کے خلاف قائم کردہ مقدمات ان کے سیاسی کیریئر پر کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مختلف معاملات میں ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی پر عمل درآمد شروع ہے مگر اس بات کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کون سے مقدمات عمران خان کے سیاسی کیریئر پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

Read more

محل سرا خاموش مگر قبریں بولتی ہیں

ہمارے ملک میں شرمناک انکشافات کا موسم ہے۔ انکشاف مگر گزرے دنوں اور سابق اقتدار کے غبار میں اوجھل ہونے والوں کے بارے میں ہیں۔ اب کیا ہو رہا ہے؟ کوئی نہیں بتا رہا اور بتائے گا بھی نہیں۔ 25 فروری 1956 کو بیسویں کمیونسٹ کانگرس میں خروشچیف کی نام نہاد ’خفیہ تقریر‘ سے پہلے کوئی سٹالن کے 30 سالہ اقتدار کے بارے میں بات نہیں کرتا تھا۔ کچھ برس بعد کسی میں خروشچیف سے سوال کرنے کا یارا بھی

Read more

شہباز شریف کا استعفی ہی مسلم لیگ (ن) کی سیاست بچا سکتا ہے!

قومی اسمبلی نے حکومت کی خواہش کے مطابق آج منی بجٹ یا ان مالی تجاویز کی منظوری نہیں دی جو آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدہ کے نتیجہ میں نافذ کرنا ضروری ہے تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ قائم رہ سکے اور نویں جائزے کے بعد ایک ارب ڈالر سے کچھ زائد رقم قومی خزانے میں وصول ہو سکے۔ سب اس سنگین صورت حال کو سمجھنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملی طور سے

Read more

سیاست بچانے کے لوازمات

گزرے برس کا آغاز ہوتے ہی اسلام آباد میں افواہیں گردش کرنے لگیں کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کی گیم لگائی جا رہی ہے۔ سرگوشیاں حد سے بڑھیں تو عملی اعتبار سے ریٹائر ہوا رپورٹر بیدار ہو گیا۔ گوشہ نشینی سے وقتی کنارہ کشی کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے چند سرکردہ رہ نماﺅں سے رابطہ کرنے کو مجبور ہو گیا۔ کئی ملاقاتوں کے بعد نتیجہ نکالا کہ ٹھوس یا

Read more

اگر صدر عارف علوی واقعی ’سپریم کمانڈر‘ بن گئے تو کیا ہو گا؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بہت دیر سے اپنے دیرینہ ساتھی و چہیتے اور پاکستان کے صدر عارف علوی کو مسلح افواج کا حقیقی ’سپریم کمانڈر‘ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی بیانات میں عارف علوی کو ’یار شیر بن‘ کا مشورہ دیتے ہوئے باور کرواتے رہے ہیں کہ آئین کے مطابق وہی ’سپریم کمانڈر‘ ہیں لہذا انہیں اس فوج کو نکیل ڈالنی چاہیے جو ان کے لیڈر کا ساتھ دینے کی بجائے نیوٹرل

Read more

مور کے آنسو

دہائی ہے دہائی! ملک میں سب سے بڑا مسئلہ عمران خان کی گرفتاری کب سے ہو گیا؟ مہنگائی ہے مہنگائی ہے۔ حکمرانو اس ملک کا مسئلہ سردست مہنگائی ہے۔صنعتوں کا پہیہ الٹا چل پڑا،تباہی ہے تباہی۔ تعصب زدہ آنکھوں سے بھی دیکھیں تو عمران خان کی حکومت میں حالات بدرجہ بہتر تھے وقتی فریب ہی سہی تھا تو، شہباز شریف وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے ابو عبداللہ کی طرح عظیم و شان سلطنت قائم ہونے کے بعد جس طرح وہ

Read more

ہاتھ سے لگائی گرہیں اب دانتوں سے کھولیں

روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائی یاوہ گوئی اور چسکہ فروشی پر توجہ مرکوز رکھیں تو ہمیں ہرگز احساس نہیں ہوگا کہ وطن عزیز کے باسیوں کو مطمئن رکھنے سے کہیں زیادہ ہمارا ریاستی بندوبست معاشی اعتبار سے برقرار رکھنا دشوار تر ہو رہا ہے۔ دیوالیہ سے بچنا ہے تو ہمیں اس معاہدے کی ہر شق پر من وعن عمل کرنا ہوگا جو عمران حکومت کے دوران 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ طے ہوا تھا۔ مذکورہ معاہدے کی

Read more

عدلیہ اور نیب کا شکریہ

انگریزی کا ایک محاورہ ہے Give the Devil his Due یعنی ابلیس کو اس کے حصے کی داد تو ملنی چاہئے، لہٰذا اگر نیب اور عدلیہ سے نادانستہ ہی سہی، کوئی نیکی سرزد ہو گئی ہے توہم پر سپاس گزاری لازم ہے۔اس ”نیکی“ کی تفصیل آگے عرض کرتا ہوں۔قصہ کچھ یوں ہے کہ جب ملک میں ہائی برڈ نظام کی بنیادیں مضبوط کی جا رہی تھیں تو سب ادارے یکسو تھے، ہدف یہ تھا کہ عمران خان کی مخالف ہر

Read more

صدر اور وزیر خزانہ دونوں بے اعتبار نکلے

صدر عارف علوی نے گزشتہ روز آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق محصولات میں اضافے کا مالیاتی آرڈی ننس منظور کرنے سے انکار کر دیا۔ اب یہ مالی تجاویز منی بجٹ کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہیں جن پر ’بحث مباحثہ اور غور و خوض‘ کے بعد ویک اینڈ تک شاید اس کی منظوری ممکن ہو۔ یوں پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط مل سکے گی اور

Read more

عمران خان صاحب کے غیرت مند مسلمان، خدا کی پناہ

جہاں تک قومی غیرت و حمیت کا تعلق ہے، یہ عمران خان صاحب کا پسندیدہ موضوع ہے۔ اور وہ بار بار اس بات کی تلقین کرتے رہے ہیں کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایک منصوبہ کے تحت پاکستانیوں کی غیرت و حمیت کو کچلا گیا ہے۔ ہمیں سب سے زیادہ اپنی غیرت و حمیت کو بحال کرنے پر توجہ کرنی چاہیے۔ چنانچہ غیرت مند معاشرے کی تلاش میں وزیر اعظم بننے سے قبل انہوں نے سابقہ قبائلی علاقہ کا

Read more

مہنگائی کے عذاب سے چھٹکارا ناممکن ہو چکا

گیس کی قیمت میں کمر توڑ اضافے کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس کے بعد آئی ایم ایف کو رام کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی لینا پڑیں گے۔ ان کے نتیجے میں مہنگائی کا جو طوفان اٹھے گا وہ رواں برس کے اختتام تک سینکڑوں نہیں لاکھوں گھرانوں کو خط غربت کی جانب دھکیل دے گا۔ اس سے بچت کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔ کامل اداسی اور مایوسی کے اس موسم میں لیکن کلیدی سوالات اٹھانے کے

Read more

امریکا کی سازش سے پولیس کانسٹیبل کی سازش تک

آپ کو اچھی طرح یاد ہو گا کہ کراچی کی مشہور جماعت کے قائد سات سمندر پار سے کچھ کہہ دیتے تھے اور پھر یہاں موجود ان کے نمائندے اپنے قائد کے بیان کی بہت نفیس الفاظ میں تشریح کرتے تھے۔ الفاظ کا چناؤ اتنا خوبصورت ہوتا کہ دماغ بے شک اسے حقیقت نہ مانتا ہو مگر دل اس بات کو سچا ماننے پر مجبور ہوجاتا تھا۔ اس بیان کی حقیقت ویسے کچھ نہیں ہوتی تھی مگر ماننی پڑتی تھی

Read more

لوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ

آپ بیرون ملک کسی بھی پاکستانی کو مطمئن نہیں پائیں گے ان کو اپنی بے بسی کا مکمل احساس ہے۔ اس وقت اس ملک میں بھی مہنگائی کا بہت ہی شور ہے۔ ایسے میں حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مہنگائی میں عوام کو اخلاقی مدد سے محروم نہ کیا جائے اور ایک خاص بات جتنے بھی بڑے روزمرہ کی ضروریات کے سٹور ہیں ان پر تمام اشیا کی قیمتیں منجمد کر دی گئی ہیں۔ اگرچہ یہ وقتی حل تو

Read more

گھروں کے چولہے جلیں نہ جلیں، مباحث کا الاؤ روشن ہے

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مالی تعاون کا پروگرام مکمل کرنے کے لئے 170 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور عام شہری کی مشکلات دو چند ہوجائیں گی۔ لیکن سوشل میڈیا پھلجھڑیوں اور ٹی وی ٹاک شوز کی دوڑ کا بھلا ہو کہ قومی منظر نامہ میں عمران/ باجوہ تعلق اور سپریم

Read more

تحریک آزادی کشمیر کے خلاف اقدامات کی نٸی جہت

مقبوضہ کشمیر سے بہت عجیب اور تشویش ناک اطلاعات آ رہی ہیں، بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارتی غاصب حکومت کے ایسے سیاسی و انتظامی اقدامات، جن کا مقصد کشمیری عوام کے جذبہ حریت کا مستقل سدباب اور ان کی یہ آواز اٹھانے کی صلاحیت کا بزور خاتمہ تھا، اس سلسلے میں مختلف قسم کے اقدامات عمل میں لائے گئے، کشمیر کے شہری و دیہاتی علاقوں میں مسلح فورسز کی تعداد میں

Read more

’سپر مین‘ باجوہ اور حکم کا غلام عمران خان

عمران خان کو اس ملک میں ’کار سرکار‘ چلانے والوں پر تنقید کا نیا نیا شوق چرایا ہے۔ اگرچہ یہ کام انہوں نے نواز شریف سے سیکھا ہے لیکن باہمی دشمنی کا رشتہ کچھ یوں استوار کر لیا گیا ہے کہ اس کا اعتراف تو کجا، ایسا کوئی حوالہ بھی انہیں اپنی سیاست و سیادت کے لئے خطرہ لگنے لگتا ہے۔ درحقیقت جب سیاست کو ذاتی مفادات کے حصار میں مقید کر لیا جائے تو اسی قسم کی صورت حال

Read more

عمران خان کی جیل بھرو تحریک

سابق وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات کرانے کے لئے موجودہ حکومت دباؤ ڈالنے کے لئے ’جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے ابھی تک جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے البتہ اگلے روز انہوں نے جیل بھرو تحریک کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے 90 روز میں انتخابات نہ کرانے سے مشروط کر دیا ہے۔ شنید ہے۔ اب انہوں نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے لئے آئینی

Read more

ہمارے معاشرتی رویے اور موجودہ سیاسی گرداب!

کچھ اور نہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عمومی معاشرتی رویے نا انصافی پر مبنی ہیں۔ نا انصافی کا سلوک اگر اربابِ اختیار کی جانب سے ہو تو ظلم کہلاتا ہے۔ چنانچہ اگر کہا جائے کہ وطنِ عزیز میں روزِ اوّل سے ہی ظلم کا نظام رائج ہے، تو کیا ایسا کہنا غلط ہو گا؟ برطانیہ ہے کہ جہاں آج بھی لکھا ہوا آئین موجود نہیں۔ صدیوں سے سینہ بہ سینہ روایات ہیں۔ وطنِ عزیز سر زمینِ بے آئین ہر گز

Read more

عوامی جذبات و خواہشات کی ترجمانی میں ناکام ہوتی صحافت

صحافت میرا مشغلہ نہیں 1975 سے رزق کمانے کا واحد ذریعہ ہے۔ عمر کے آخری حصے میں داخل ہونے کے بعد فکر مگر اب یہ لاحق ہو چکی ہے کہ زندگی کے جو سال بچے ہیں ان کے دوران محض صحافت پر اکتفا کیے ہوئے اپنا معیار زندگی برقرار رکھ پاؤں گا یا نہیں۔ ”معیار زندگی“ کو برائے مہربانی خوش حالی کا مترادف تصور نہ کیا جائے۔ سفید پوشی کی وہ سطح برقرار رکھنے کی بات ہو رہی ہے جو

Read more

عمران خان نے زندگی کا سب سے بڑا یوٹرن کیوں لیا؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حسب ماضی ایک اور سیاسی یوٹرن لیتے ہوئے بڑا انکشاف کیا ہے کہ مارچ 2022 میں امریکہ نے ان کی حکومت گرانے کی سازش نہیں کی بلکہ یہ اس وقت کے چیف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کام تھا۔ انہوں نے یہ بات وائس آف امریکہ کی نمائندہ سارہ زمان خان کے ساتھ انٹرویو میں کہی۔ حالانکہ یہ سن سن کر ہمارے کان پک گئے کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش امریکہ

Read more

عوامی جذبات و خواہشات کی ترجمانی میں ناکام ہوتی صحافت

صحافت میرا مشغلہ نہیں 1975 سے رزق کمانے کا واحد ذریعہ ہے۔ عمر کے آخری حصے میں داخل ہونے کے بعد فکر مگر اب یہ لاحق ہو چکی ہے کہ زندگی کے جو سال بچے ہیں ان کے دوران محض صحافت پر اکتفا کئے ہوئے اپنا معیار زندگی برقرار رکھ پاﺅں گا یا نہیں۔ ”معیار زندگی“ کو برائے مہربانی خوش حالی کا مترادف تصور نہ کیا جائے۔سفید پوشی کی وہ سطح برقرار رکھنے کی بات ہورہی ہے جو آسودہ متوسط

Read more

پی ٹی آئی چیئرمین کا نیا دعوی: ’عمران خان کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے دیکھ کر اچھا لگا‘

پاکستان کے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد شدید بحث جاری ہے جس میں انھوں نے دعوی کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبینہ طور پر امریکہ کو یہ کہا کہ عمران خان امریکہ مخالف ہیں۔

Read more

نواز شریف حکومتوں کے کچھ اچھے کام

آج کے دور میں نواز شریف کے بارے میں کوئی مثبت بات کہنا بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ لیکن جب ہر طرف سے ایک ہی طرح کی آوازیں آ رہی ہوں تو کسی کو تو تصویر کا دوسرا رخ بھی دکھانا چاہیے۔ نواز شریف کوئی دودھ سے دھلے نہیں۔ لیکن ان کے بارے میں متوازن رائے صرف اس ہی وقت قائم ہو سکتی ہے جب ان کی موافقت اور مخالفت میں کی جانے والی باتیں سن

Read more

سیاستداں ہوش کے ناخن لیں

آج وطن عزیز میں اداروں کی بے توقیری ہو رہی ہے یہ ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اگر اس ملک کو کچھ ہو جاتا ہے تو نہ نواز شریف کی سیاست بچے گی اور نہ ہی عمران خان کی۔ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے چکر میں وطن عزیز کے مفادات کو پس پشت ڈال رہے ہیں ملکی مفاد کا تقاضا تو یہ تھا کے ساری سیاسی پارٹیاں مل بیٹھ

Read more

اگر اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان کا دوبارہ اقتدار میں آنا گوارا نہ ہو تو؟

سنہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کے اقتدار میں آنے کے وقت سے مخالف سیاسی جماعتوں کا یہ دعوی یا الزام رہا ہے کہ عمران خان مقتدر قوتوں کے سپورٹ سے وزیر اعظم بنا دیا گیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ ملک کے کئی اہم صحافی اور سیاسی تجزیہ کاروں کا بھی یہ موقف رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو انتخابات میں کامیاب کرانے کے لیے واقعی بھر پور سپورٹ دی تھی اگرچہ اسٹیبلشمنٹ کا عمران خان

Read more

صحافیوں کی تاریخی جیل بھرو تحریک

میں ابھی اپنے دفتر میں داخل ہوا تو نیوز ایڈیٹر نے ٹیلیفون میرے آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ محمود شام صاحب کا آپکے لئے ٹیلیفون ہے میں نے بات کی تو شام جی نے کہا آپ کیلئے قرعہ نکلا ہے کل مولانا احتشام الحق کی جیکب لائنز والی مسجد سے گرفتاری دینی ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے مگر مالک اخبار کو بتانا ہوگا اس کیلئے ارشاد راو سے کہا جائے کہ وہ ہمارے مالک کو فون کریں کیونکہ دونوں

Read more

انتخابات کے سوا کوئی باعزت راستہ موجود نہیں ہے

آئینی حجت پوری کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 90 دن کے اندر کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گورنر پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد فوری طور سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ عدالت میں وکیل ہائی کمیشن کے اس عذر کے باوجود سامنے آیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا مجاز نہیں

Read more

سول بالادستی کا سہانا خواب اور تاریخ کا کڑوا سچ

اگرچہ اس وقت ملک کا سب سے اہم مسئلہ گہری کھائی میں گر چکی معیشت ہے۔ اور شاید اس سے بھی بڑا مسئلہ دہشتگردی کا پھن لہراتا ہوا زہریلا سانپ ہے جو اک دفع پھر بے قابو ہو نے کو ہے۔ لیکن ان سب مسائل کو جنہوں نے حل کرنا ہے وہ اپنی پوری توانائیاں عوام کو بے وقوف بنانے میں صرف کر رہے ہیں۔ ایک طرف پی ٹی آئی ہے جو اپنی حکومت کی برطرفی پر طاقتور اداروں سے ناراض

Read more

آبی تنازعہ اور سندھ طاس معاہدہ

کچھ موضوعات کے بارے میں لکھتے ہوئے میرا خون کھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ خوف لاحق رہتا ہے کہ دماغ کی شریان نہ پھٹ جائے۔ بلڈ پریشر ویسے ہی چند ہفتے قبل قابو سے باہر ہو گیا تھا۔ طبیبوں نے سختی سے ہدایت دی کہ خواہ مخواہ کے ذہنی دباﺅ کو مدعو نہ کروں۔ کونے میں بیٹھ کر دہی کھاتا رہوں۔بدھ کی شام مگر حماقت کا ارتکاب ہو گیا۔ حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا رکھا تھا۔ کمر اور

Read more

عدالت، سیاست اور عوام

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے واضح کیا ہے کہ ’ملکی مسائل کا حل عوامی فیصلے سے ہی ممکن ہے‘ ۔ دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ کی ایک رکنی بنچ میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا معاملہ مسلسل تعطل کا شکار ہے اور فاضل جج یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ وہ خود کوئی حکم جاری کر سکتے ہیں یا انہیں چیف جسٹس کو لارجر بنچ بنانے کی درخواست کرنی چاہیے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئے ایک ماہ

Read more

معاشی بحران: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف امداد کتنی اہم ہے؟

موجودہ حکومت اور عمران خان کی جماعت، تحریک انصاف، دونوں کے ہی آئی ایم ایف سے اختلافات رہے ہیں تاہم موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر پاکستان کو فوری طور پر معاہدے کے تحت امداد کی ضرورت ہے۔

Read more

انتخابات سے فرار، آخر کب تک؟

صدر عارف علوی نے ایک خط میں الیکشن کمیشن کو اس کی آئینی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے۔ دونوں صوبوں کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری کو توڑ دی گئی تھیں لیکن صوبائی گورنروں نے ابھی تک ان صوبوں میں انتخابات منعقد کروانے کا اعلان نہیں کیا۔ بلکہ الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے

Read more

خواہشات کی آنکھ مچولی

ایک طرف حسرتوں کا شمار اور بے رحم خواہشوں کا عذاب ہے تو دوسری طرف دو دھاری تلوار۔ یہ وہ تلوار ہے جس پر توازن رکھنا بہت مشکل ہے، توازن بگڑے تو لالے پڑ جاتے ہیں۔ خواہشات کی تکمیل کے لیے کھیلی جانے والی آنکھ مچولی میں کئی زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں۔ دہشتگردوں کی مضبوط ہوتی گرفت اور سیکیورٹی کا کمزور حصار انہی خواہشات کا نتیجہ ہے۔ خواہشوں کے بوجھ نے ملک کا تماشا بنا دیا ہے اور

Read more

غربت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی

ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان کا شمار پس ماندہ اور غریب ملک میں ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو دولت کا چند خاندانوں تک محدود ہوجانا ہے، دو فیصد پاکستانی نصف قومی دولت پر قابض ہیں جبکہ 98 فیصد پاکستانی غربت کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کی روزبروز بڑھتی ہوئی آبادی غربت کا بڑا سبب ہے۔ آزادی کے وقت پاکستان کی آبادی 5 کروڑ تھی جو آج 22 کروڑ تک پہنچ چکی ہے یہ آبادی

Read more

مشرف اللہ کی عدالت میں

اللہ نے اس ہر دم بدلتی دنیا کو تخلیق کیا ہے اور اس کا سفر اپنی منزل کی طرف جاری ہے۔ وقت گزرتا جاتا ہے، جو لمحہ گزر گیا وہ ماضی ہو گیا کبھی لوٹ کر نہ آنے کے لیے اور آنے والا لمحہ مستقبل ہے جو ہمارے بس میں نہیں۔ اور وقت کی اسی گردش میں ہمارا چند سالہ آزمائشی زندگی کا سفر جاری ہے اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم اسے عمر میں اضافہ سمجھتے ہیں حالانکہ

Read more

وزیر اعظم عمران خان کو دوبدو ملاقات کی دعوت دیں!

وزیر اعظم نے دہشت گردی اور معاشی صورت حال پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کردی ہے۔ اس بار کانفرنس کے انعقاد کے لئے کوئی نئی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔ البتہ یہ عذر پیش کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ترکیہ میں ہولناک زلزلہ کے بعد ترک صدر طیب اردوان سے تعزیت اور ترکیہ کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لئے انقرہ جا رہے ہیں۔ یہ

Read more

نون لیگ کا نیا بیانیہ

گرچہ اس ملک میں قانون کی عملداری کبھی نہیں رہی لیکن غیر آئینی اقدام ہمیشہ باوردی خواص کا وتیرہ رہے ہیں۔ پچھلے سال تحریک عدم اعتماد کے دوران غیرآئینی کام کر کے سویلین عمران خان اور صدر عارف علوی نے پہلی مرتبہ ان کی ہم سری کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس بار کو اٹھانے کا حوصلہ، آئینی عہدے پر کام کرنے والے خاں صاحب کے قریبی ساتھی، سپیکر کو بھی نہیں تھا۔ عمران خان یہ اندازہ لگانے میں

Read more

کیا سیاست میں بھی کوئی ”نوبال“ ہوتی ہے؟

کسی پر غداری یا بغاوت کا الزام لگانا، مقدمے داغنا اور ہتھکڑیاں ڈالنا مجھے کبھی اچھا نہیں لگا۔ کچھ دِن پہلے میں نے یہ بات سینٹ میں کہی تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے پی ٹی آئی ارکان نے زوردار ڈیسک بجائے۔ یہ بھی بجا کہ سیاست بنیادی طور پر اقتدار کا کھیل ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت سے جڑے قبیلے کے ہر سیاستدان کی بغل میں اپنے اپنے مفاد کی چھوٹی یا بڑی پوٹلی ضرور دبی ہوتی ہے۔ یہ پوٹلی

Read more

روس یوکرین جنگ سے پاکستان میں زوال پذیر ماچس انڈسٹری کیسے بحال ہوئی؟

سال 2022 میں انڈیا نے عشاریہ پانچ بلین ڈالر کی ماچس برآمد کی تھی تاہم اس دوران روس پر معاشی پابندیوں کے باعث اب دنیا کی نظریں دیگر ممالک پر ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

Read more

کم ظرف کو بھی اہلِ نظر کہہ دیا

یہ بات گذشتہ سال کی ہے جب پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کی قسمت بدلی اور ان کو وزیراعظم پاکستان بنا دیا گیا۔ مجھے بہت پہلے سے اندازہ تھا کہ جمہوریت کے اس کھیل میں کسی کی بھی لاٹری نکل سکتی ہے۔ یہ تمام سیاسی لوگ ایک چہرے پر کئی چہرے سجا کر رکھتے ہیں۔ پاکستان کی فوج کے کردار پر ہمارے سیاسی لوگ آئے دن تبصرہ کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے سیاست دانوں میں صداقت اور امانت داری کا بہت

Read more

عمران خان کی شیروانی ؟

تاہم یہ سب باتیں خاکسار کے ذہن میں اس وقت آئیں جب تین پروفیسر اور ایک انجینئر، اور سبھی امریکی و برطانیہ سے ڈگری یافتہ اکٹھے بیٹھے عمران خان کو خراج تحسین پیش کر رہے تھے ، ان میں سے ایک صاحب تیسری دفعہ وائس چانسلر کے مسند پر براجمان تھے، جب ان سے ایک سوال کیا گیا کہ، آپ عمران خان پر کس لئے فریفتہ ہیں ، کوئی دلیل یا کوئی وجہ تو ہو گی، ان کا جواب تھا

Read more

چار کا ٹولہ پھر پانچ کا ٹولہ

کسی کو بھاگنے مت دینا، یہ الفاظ تھے سابق آرمی چیف پرویز مشرف تھے، پرویز مشرف 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، پرویز مشرف کا بطور صدر 9 سالہ دور حکومت پاکستان پر گہرے اثرات مرتب کر گیا۔ ان سالوں میں جمہوریت کا گلہ بری طرح گھونٹ دیا گیا، اظہار رائے کی آزادی ختم کردی گئی، تمام بڑے سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا میدان میں صرف وہی سیاستدان رہ گئے جن کو پرویز مشرف وردی میں

Read more

عمران خان کو واپس لانے کے لیے پرانا کھیل پرانے کھلاڑی

مورخہ 29 نومبر 2022 ء بروز منگل ایک عظیم سپہ سالار نے پاکستان کی فوج کی کمان اپنے ہی ادارہ میں اپنے ماتحت ایک عظیم سپہ سالار کے ہاتھ سونپی اور فرمایا کہ میں اب اپنی باقی ماندہ زندگی گمنامی میں گزاروں گا لیکن ادارہ کے ساتھ روحانی تعلق قائم رہے گا۔ کچھ لوگ بے حد خوش ہیں کچھ لوگ بے حد مایوس ہیں سمجھ سے بالاتر ہے کہ عوام الناس اب بھی کھیل سمجھ نہیں پا رہے جو 16

Read more

فواد چودھری : مسئلہ اتنا بھی سادہ نہیں!

خودکش بمبار آخر خود کو دھماکے سے کیسے اڑا لیتے ہیں؟ احسن اقبال کو گولی کیوں چلائی گئی؟ سلمان تاثیر قتل کیوں ہوا؟ غازی علم الدین شہید میں گستاخ رسول کو جہنم واصل کرنے کا جذبہ کیونکر ابھرا؟ جواب ایک ہی ہے : بیان بیان اور صرف بیان، اور تقریر تقریر اور بس تقریر۔ ایک بیان فقط ایک بیان ہوتا ہے اور نہ ہی ایک تقریر فقط ایک تقریر۔ فواد چودھری کے ایک خطرناک بیان کو بھی ڈیٹا مینپولیشن کے

Read more

کشمیر کے نام پر ڈرامے بازی بند ہونی چاہیے

ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتیٔ کشمیر منایا جاتا ہے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ آزاد کشمیر کے اہم مقامات پر جلوس نکلتے ہیں۔ جلسے منعقد کیے جاتے ہیں۔ تقریریں ہوتی ہیں۔ بینر لگائے جاتے ہیں جن پر اس طرح کے نعرے درج ہوتے ہیں :پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ کشمیر کے مسئلے

Read more

عمران خان ’جیل بھرو تحریک‘ سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ’جیل بھرو تحریک‘ کے اعلان کے بعد جہاں یہ ابہام باقی ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز کیسے ہو گا وہیں یہ سوال بھی اہم ہے کہ آیا یہ حکمت عملی تحریک انصاف کے لیے سیاسی طور پر فائدہ مند ہو گی یا نقصان دہ؟

Read more

آئی ایم ایف کو دشمن بتانے سے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے!

پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے کارکنوں کو ’جیل بھرو تحریک‘ کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے تو اس کے ساتھ ہی حکومت اور وزیر خزانہ پر آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ شکر ہے انہوں نے اسحاق ڈار کو صرف عالمی مالیاتی فنڈ کے سامنے کمزور پڑنے کا طعنہ ہی دیا ہے، یہ نہیں کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت‘ نے ملک کو آئی ایم ایف

Read more

طاقت کا نشہ اور عقل کا استعمال

طاقت کا منبع انسان کا دماغ ہے۔ طاقت ور ہو جانا اصل کامیابی نہیں ہے۔ بلکہ اصل کامیابی یہی ہے کہ آپ طاقت، اختیار اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنا رویہ کیسا رکھتے ہیں۔ یہ رویہ آپ کی کامیابی یا ناکامی کی راہ متعین کرتا ہے۔ آپ طاقت حاصل کرنے کے بعد اپنے رویے میں نرمی لاتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں تعمیری سرگرمیوں میں صرف کرتے ہیں تو نا صرف آپ کی طاقت معاشرے کو فلاح کی راہ

Read more

یہ خونریزی کب تک؟

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کے افسوسناک سانحے نے ساری قوم میں دکھ کی ایک لہر دوڑا دی ہے۔ یہ خود کش دھماکہ پولیس لائنز پشاور کی جامع مسجد میں عین نماز ظہر کے وقت ہوا۔ اس سانحے میں 101 معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں۔ کم وبیش ڈیڑھ سو شہری زخمی ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا تھا۔ یہ اطلاعات سننے کو مل

Read more

آل پارٹیز کانفرنس: قومی اتحاد کا ناکام تجربہ ثابت ہوگی

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ منگل کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں تحریک انصاف سمیت تمام پارٹیوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اگرچہ عمران خان یا تحریک انصاف نے یہ سطور لکھے جانے تک اس دعوت کا باقاعدہ جواب نہیں دیا تھا لیکن پارٹی کے قائدین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے یہی تاثر دیا ہے کہ عمران خان اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Read more

”لولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں گرفتاریاں

پیر کے روز پشاور کی پولیس لائنز میں جو اندوہ ناک دہشت گردی ہوئی وہ ہمارے ذہنوں میں بے تحاشا سوالات اٹھانے کا سبب ہوئی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم سب یکسو ہوکر ان سوالات کے تسلی بخش جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کرتے۔ ایسا مگر ہوا نہیں۔میڈیا میں تحریک انصاف کی جانب سے ”امپورٹڈ حکومت“ کے خلاف بنائے بیانیے ہی کا چرچہ رہا۔مذکورہ بیانیہ کے غیر منطقی اتباع میں یہ سازشی کہانی بھی بہت تیزی سے مقبول ہوئی

Read more

اسحاق ڈار اس قوم کو معاف کردو!

عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانت پر رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کو گرفتار کر لیا۔ انہیں آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کا بیان دینے پر پکڑا گیا ہے۔ انہیں دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ایف آئی اے نے لاہور ائرپورٹ سے عمران خان کے حامی صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کو گرفتار کر

Read more

کیا شیخ رشید کے بعد اب کپتان کی باری ہے؟

مولا میرے کپتان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، اور اس دوست نما دشمن کو غارت کرے جس نے پختونخوا اور پنجاب کی حکومتیں تڑوا کر کپتان کو اس خطرے سے دوچار کیا۔ ویسے وہ مشیر تو کپتان کا ہے مگر لگتا ہے وہ بادشاہ کا وہ باورچی ہے جو پی ڈی ایم سے مل گیا ہے۔

Read more

پاکستان میں وکی پیڈیا تک رسائی محدود: ’دو سال یوٹیوب بند کر کے چین نہیں پڑا تو اب وکی پیڈیا بند کرنے لگے ہیں‘

پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے اور اسے نہ ہٹانے کے نتیجے میں ’وکی پیڈیا‘ نامی آن لائن انسائیکلوپیڈیا کی سروسز کو ڈی گریڈ کر دیا ہے، یعنی اس تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔

Read more

شریف برادران کی سیاست

شریف برادران اقتدار پر خاندانی گرفت میں رکھنے کے قائل ہیں اور بارہا ثابت ہو چکا ہے کہ اصولوں اور میرٹ کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔ نون لیگ کو اقتدار ملنے کے فوراً بعد ہی واضح ہو گیا تھا کہ شریف خاندان نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور وہیں سے سفر شروع کیا ہے جہاں وہ چھوڑ کر گئے تھے۔ شریف خاندان نے اس بار بھی ثابت کیا کہ ان کے نزدیک مشکل وقت میں قربانی

Read more

وحدت فکر کیوں مفقود ہے؟

پشاور کے ریڈ زون میں واقع پولیس لائن کی جامع مسجد میں دہشتگردانہ حملہ میں کم وبیش 102 نمازیوں کی شہادت اور 49 کے شدید گھائل ہو جانے کا سانحہ دراصل قومی لیڈر شپ کی ذہنی تھکاوٹ کے باعث پیدا ہونے والی سیکیورٹی کی خامیوں کا شاخسانہ ہے، بے یقینی کا یہی آشوب صرف ایوان اقتدار پر ہی سایہ فگن نہیں بلکہ اس سنڈروم کی جڑیں ہمارے سماج کی جزئیات تک بھی اتر چکی ہیں، پچھلے بیس سالوں کے دوران

Read more

پشاور اور مکڑوال پر دہشتگردوں کا وار، ہمارے سکیورٹی نظام پر سوال

پشاور کے بعد دہشتگردوں نے میانوالی کے تھانہ مکڑ وال پر حملہ کیا سے پولیس جوانوں نے بہادری سے ناکام بنا دیا۔ یہ حملہ پندرہ بیس دہشتگردوں نے کیا۔ آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے پولیس جوانوں کی بہادر و جرآت کا اعتراف کیا اور ایس ای او کو بھاری نقد انعام دینے کا اعلان کر کے پولیس جوانوں کی پیٹھ پر تھپکی دی ہے۔ دہشتگردوں نے ایک بار پھر پشاور کو نشانہ پر لے لیا، اس بار دشمنان

Read more

آئیے مہرباں شوق سے لیجیے جی صبر کے امتحاں

اب کیا کریں؟ کس کو مورد الزام ٹھہرایا جائے۔ ارے چھوڑو بھی اب بھلا کس کو مورد الزام ٹھہرانا۔ ہم خود ہی اپنے قاتل ہیں اور دلدار ہم نے سیاست بازوں کو بنایا ہوا ہے۔ اب دیکھیے ناں مریم نواز نئے عہدے کو بغل میں دابے سنگھا سن کے خواب لیے واپس وطن پہنچیں۔ ہمارے نام نہاد سیاست دان ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑ کر برطانیہ کی ہواؤں میں مست ہو کر اڑتے پھرتے ہیں۔ سونے پر

Read more

سرکاری ملازمت چھوڑ کر ایکٹر بننے والے راشد فاروقی: ’پاگل واگل تو نہیں ایکٹنگ سے بھی کوئی کماتا ہے‘

پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مقبول اداکار راشد فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی سنیما ترقی نہیں کرتا ہے تو اس کی بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ جو پاکستانی ڈائریکٹرز اور فلم میکرز ہیں وہ یہاں کے لوگوں کے معیار کی فلم نہیں بنا پا رہے۔ راشد نے اپنے کریئر میں اب تک پاکستان کی پانچ فیچر اور دو مختصر دورانیے کی فلموں میں کام کیا ہے جبکہ وہ جلد ہی اداکار فواد خان کی

Read more

بے روزگاری و مہنگائی کا عفریت: زخم ہم اپنے دکھائیں تو دکھائیں کس کو

صدیوں قبل قحط نے دمشق کے خوش لقا، خوش طبع، خوش ذوق شہریوں کا جو حال کیا تھا، وہ اب مہنگائی پاکستان کے ہنستے بستے باشندوں کا کر رہی ہے ؎ چناں قحط سالے شد اندر دمشق کہ یاراں فراموش کر دند عشق ”جب دمشق میں خوفناک قحط پڑا تو لوگ عشق کرنا بھول گئے“ ۔ شیخ مصلح الدین سعدی کی ندرت فکر قابل داد ہے کہ عشق میں عموماً انسان کو بھوک پیاس کی پروا نہیں رہتی مگر دمشق

Read more

پہلے ہمارے پیسے واپس کریں!

ڈزنی اسٹودیو کی ایک اینی میٹڈ فلم ہے دی لائن کنگ، فلم کا ایک سین ہے جس میں لائن کنگ موفاسا اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے، موفاسا چٹان سے لٹکا ہوا ہے، اس کے اگلے دو پنجے چٹان پر ہیں اور باقی جسم ہوا میں معلق ہے، اور نیچے مہیب کھائی ہے، ایسے میں چوٹی پر موجود موفاسا کا بھائی ’سکار ‘ آگے بڑھتا ہے اور موفاسا کے اگلے پنجے تھام لیتا ہے، اب موفاسا ہوا میں

Read more

مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

منگل کے دن سینٹ کے اجلاس کے دوران مشاہد حسین سید مسلم لیگ (نون) کی صفوں سے کھڑے ہوگئے۔ اپنی جماعت کے سربراہ شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت کو ”لولی لنگڑی“پکارا۔ اس کے بعد نہایت عاجزی سے مشورہ یہ دیا کہ مذکورہ حکومت عوام سے اپنی پالیسیوں کی بدولت مزید ”برا بھلا“ سننے کے بجائے نئے انتخابات کی راہ بنائے۔ مشاہد صاحب نے جو گفتگو کی اس نے ٹی وی سکرینوں پر رونق لگانے کے لئے چسکہ بھرامواد

Read more

پشاور دھماکہ: خاموش نیرو بانسری بجا رہا ہے

پولیس لائن پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا۔ آخری خبریں آنے تک سو سے زائد نمازیوں کی شہادت ہو چکی ہے۔ پہلے یہ خبر آئی کہ عمر مکرم خراسانی نے جو کہ تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر ہیں، اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یہ بیان دیا ہے کہ اس دھماکے کے ذریعہ ان کے بھائی خالد خراسانی کے قتل کا بدلہ لیا گیا ہے۔ خالد خراسانی کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا اور مہمند

Read more

ہماری غفلت ہی انتہا پسندوں کی سہولت کار ہے

پیر کے روز پشاور کی ایک مسجد میں جو اندوہناک واقعہ ہوا وہ کئی بنیادی سوال اٹھانے کا متقاضی تھا۔ سوالات کا آغاز اس حقیقت کے تناظر میں ہونا چاہیے تھا کہ ریکارڈ بناتی شہادتوں کا باعث ہوئے اس دہشت گرد حملے کا نشانہ کوئی عام مسجد نہیں تھی۔ وہ نسبتاً محفوظ تصور ہوتی ”پولیس لائنز“ میں واقعہ تھی۔ پولیس ملازمین کی رہائش کے لئے وقف اس علاقے میں اجنبیوں کی آمدورفت پر عام دنوں کے برعکس کڑی نگاہ رکھنا

Read more

کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہے؟

وزیر اعظم سے لے کر آرمی چیف تک دہشت گردی ختم کرنے کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کو اب معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ ہماری دہلیز پر آ پہنچی ہے۔ حیرت ہے کہ ملک کا وزیر دفاع اپنے ہی ایک صوبائی دارالحکومت کے قلب میں دہشت گردی کی ہولناک واردات کے بعد بھی ابھی جنگ کو دہلیز پر کھڑا دیکھ رہا ہے۔ اسے یہ دکھائی نہیں دیتا کہ

Read more

ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب: ’عوامی عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسی درخواست دائر نہیں ہوسکتی‘

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریئن وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر ان کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر اپنا عبوری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا ہے۔

Read more

ہماری غفلت ہی انتہا پسندوں کی سہولت کارہے

پیر کے روز پشاور کی ایک مسجد میں جو اندوہ ناک واقعہ ہوا وہ کئی بنیادی سوال اٹھانے کا متقاضی تھا۔ سوالات کا آغاز اس حقیقت کے تناظر میں ہونا چاہیے تھا کہ ریکارڈ بناتی شہادتوں کا باعث ہوئے اس دہشت گرد حملے کا نشانہ کوئی عام مسجد نہیں تھی۔ وہ نسبتاًمحفوظ تصور ہوتی ”پولیس لائنز“ میں واقعہ تھی۔ پولیس ملازمین کی رہائش کے لئے وقف اس علاقے میں اجنبیوں کی آمدورفت پر عام دنوں کے برعکس کڑی نگاہ رکھنااس

Read more

پاکستان میں شدت پسندی کی تازہ لہر سے متعلق چھ سوالات

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس لائن کی ایک مسجد میں پیر کو ہونے والے خودکش حملے کی شدت نے ایک بار پھر بہت سے پاکستانیوں کو شدت پسندی کے پرانے دور کی یاد دلا دی ہے۔ بی بی سی نے چند ماہرین سے بات کرکے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آخر دہشت گردی کی نئی لہر میں اتنی تیزی کیوں آئی ہے۔

Read more

آگ اور بارود کے ڈھیر پر انتخابات

پشاور جس کی وجہ شہرت پھولوں کا شہر ہونے کی ہے لہولہان ہو گیا۔ پیر کو ظہر کا وقت ہوا چاہتا ہے بڑی تعداد میں نمازی پولیس لائنز کی مسجد میں رب کے حضور سر جھکانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ تکبیر اولی پڑھی جاتی ہے امام مسجد صفوں کی درستگی کا اعلان کرتے ہیں۔ فرض کی ادائیگی ہو رہی ہوتی ہے کہ پہلی صف میں کھڑے خودکش بمبار خود کو اُڑا لیتا ہے۔ دھماکہ اتنی شدت کا ہوتا ہے

Read more

دھرتی ماں کی غیرت

پاکستان ایک نعرہ تھا جس کے لیے اگست 1947 ء میں دنیا کی سب سے بڑی ہجرت سامنے آئی۔ لاکھوں افراد کو گوشت کے ٹکڑوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ ہزاروں لڑکیوں کی عزت، بے عزت ہو گئی کیونکہ وہ سب ایک نعرے کے پیچھے چل پڑے تھے۔ پھر کیا ہوا؟ وہ نعرہ دھول بن گیا۔ دھول جس سے بچنے کے لیے سفید پوش اپنے منہ پر کپڑا رکھ لیتے ہیں اور کالے انگریز کالا چشمہ پہن لیتے ہیں تاکہ

Read more

​معاشی مشکلات کا ذمہ دار

موجودہ حکومت اپنے زیادہ تر معاشی مشکلات کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہراتے ہیں۔ تحریک انصاف نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اسے پورا کرنے میں ناکام رہے۔ سیاست دانوں اور معاشی ماہرین کی بڑی تعداد کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد نہیں ہیں تاہم یہ دلیل بھی دی گئی ہے کہ پانچ سال سے بھی کم عرصے میں موجودہ تمام معاشی مسائل کا ذمہ دار صرف عمران خان کو ہی ٹھہرانا

Read more

پشاور دھماکے میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کہاں ہوئی

احسان اللہ احسان ہماری ”قید“ میں بھی فیملی سمیت ایک بڑے سے گھر میں تمام سہولیات کے ساتھ رہ رہا تھا اور اب تو خیر آزاد گھومتا ہے۔ جبکہ علی وزیر سلاخوں کے پیچھے ہے اور اس کے پروڈکشن آرڈرز پاکستان پیپلز پارٹی کا سپیکر ہونے کے باوجود بھی نہیں نکل سکتے۔ منظور پشتین کا شناختی کارڈ بلاک ہے۔ یہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہے۔ افغانستان پر وہاں کے دہشت گردوں کا قبضہ ہوا جس میں پاکستانی دہشت گرد بھی

Read more

پشاور دھماکے کی رپورٹ

پشاور: پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی پشاور شہر کے انتہائی سیکورٹی والے علاقے میں پیر کو ایک طالبان خودکش بمبار نے نمازیوں سے بھری مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 46 افراد ہلاک اور تقریباً 150 زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔ پولیس لائنز کے علاقے میں واقع مسجد کے اندر دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی، جن میں پولیس، فوج اور بم ڈسپوزل

Read more

عمران خان اور ”پیچھے پھر! دوڑے چل!“ کے فوجی کاشن

پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تین دہائیوں سے اوپر کا عرصہ بیت چکا مگر پی ایم اے میں عرصہ تربیت کی یادیں ہمارے ذہن کے کسی گوشے میں آج بھی زندہ ہیں۔ یہ یادیں زیادہ تر روز مرہ جسمانی تربیت (پی ٹی پیریڈ) ، ڈرل (رائفل کے ساتھ پریڈ) اور ویپن ٹریننگ (ہتھیار سکھلائی) وغیرہ کی تربیت سے منسوب ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ یادیں بھی قابل ذکر ہیں جن میں زیر تربیت کیڈٹس کو اکیڈمی سے باہر

Read more

جاگتی آنکھوں کے خواب

نیند میں دیکھے جانے والے خواب، آنکھ کھلتے ہی تحلیل ہو جاتے ہیں۔ بقول غالب تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا ایسا خواب اچھا ہو یا برا، انسان کچھ وقت اس سے کھیلتا، تاویلیں تراشتا، تعبیروں کے زائچے بناتا اور پھر بھول جاتا ہے۔ یہ خواب معمولاتِ حیات کی طرح کھِلتے مرجھاتے رہتے ہیں۔ اِس کے برعکس جاگتی آنکھوں کے خواب بڑے سخت جاں، بڑے پرفریب ہوتے ہیں۔

Read more

”بندھے ہاتھوں والی“ شہباز حکومت

گزشتہ تین دنوں سے ایک موضوع مجھے شدید پریشان کئے ہوئے ہے۔ ہمارے ریگولر اور سوشل میڈیا نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اتوار کی رات سے ارادہ باندھ رکھا تھا کہ اپنے کالم کے لئے زیادہ سے زیادہ لائیکس اور شیئر کی حرص بھلاکر مذکورہ موضوع کو پیر کی صبح اٹھتے ہی تفصیل سے بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔ شاعر نے مگر کہہ رکھا ہے کہ ”چھٹتی نہیں ہے منہ کو یہ کافر لگی ہوئی“۔ اخبار میں چھپے

Read more

پاکستان میں کچھ تبدیل نہیں ہوا

’پاکستان مسلسل اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے‘ اور قوم کو اب بھی دیکھے اور ان دیکھے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔ لیکن یہ دعوت دینے والوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے گریبان میں ہیں۔ وہ اپنے مخالفین سے عزت، شہرت، رتبہ حتی کہ زندہ رہنے تک کا حق تک چھین لینا چاہتے ہیں۔ پشاور پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ میں 59 افراد

Read more

یرغمال رائے عامہ اور درپیش خطرات

عوام کی طرف سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر اسحاق ڈار پر اور موجودہ حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، لیکن اتنا سوچنے اور بتانے پر کوئی تیار نہیں کہ آخر موجودہ حالات میں دیگر آپشن کیا ہو سکتے تھے، آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدے کی شرائط سابق تحریک انصاف کی حکومت نے طے اور تجویز و منظور کی تھیں، اور جب قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کو کامیاب ہوتے دیکھا، تو آئی ایم ایف سے اپنی

Read more

قربانی اب وسائل پر قابض طبقات دیں

اس کالم کے باقاعدہ قاری جانتے ہیں کہ رواں برس کا آغاز ہوتے ہی میں دہائی مچانا شروع ہوگیا تھا کہ عمران حکومت کو اس کے تمام سیاسی مخالفین یکجا ہوکر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا چاہ رہے ہیں۔جو گیم لگائی جارہی تھی امریکہ کا اس سے ہرگز کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ بنیادی حقیقت یہ تھی کہ عمران پراجیکٹ کو بہت چائو سے ریاستی قوت کا ہر ذریعہ رعونت سے استعمال کرنے والے بوتل سے نکلے جن کے

Read more

کیا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے؟

ایک طرف حکومت اور اپوزیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق کشمکش جاری ہے تو وہیں دوسری طرف ماہرین کے مطابق آئین حکومت کو ہر صورت 90 روز کے اندر انتخابات کےانعقاد کا پابند بناتا ہے۔ تاہم ان کے مطابق غیرمعمولی حالات میں اس قانون کی خلاف ورزی کی نظیریں بھی موجود ہیں۔

Read more

معاشی بحران، عمران خان کی بچھائی بارودی سرنگیں اور سیاسی استحکام

معیشت تباہ حال اور اس کو سدھارنے کے لیے ہر قربانی درکار اور یہ قربانی دینے کا ہی تصور ہے کہ گزشتہ اپریل میں حکومت کو بدترین معاشی حالات کے باوجود قبول کر لیا گیا۔ اس وقت قبول کر لیا گیا جب سابقہ حکومت کے کرتا دھرتا خود یہ تجزیہ بیان کر رہے تھے کہ عمران خان نے معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ اس صورت حال کو جلد از جلد ماضی کی داستان بنانے کی غرض سے میں

Read more

چوہدری نثار علی خان سے ”آف دی ریکارڈ“ ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے قطع تعلق کیا تو چوہدری نثار علی خان نے بھی پھر مڑ کر اس طرف نہیں دیکھا اب تو مسلم لیگ میں ”سیاسی بونے“ بھی نہیں چاہتے کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی راہ ہموار ہو میری نواز شریف سے دو بار چوہدری نثار علی خان کی واپسی بارے بات چیت ہوئی تو ان کی گفتگو سے اندازہ لگایا

Read more

پاکستانی عوام اب شریف خاندان کو کچھ نہیں دے سکتے!

اسحاق ڈار گھٹنوں کے بل آ گئے لیکن غلطی ماننے یا عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ رشتے داری کی بنیاد پر سیاست میں ماہر معاشیات بننے والے اسحاق ڈار اس وقت ملک پر سب سے بڑا بوجھ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلی۔ اسی وجہ سے وہ عالمی مالیاتی حلقوں میں اپنا اعتبار کھو چکے ہیں۔ کسی وزیر خزانہ کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہوگی کہ وہ

Read more

عمران خان کی سیاست اور قینچی

اس تحریر میں چار شخصیات کا ذکر متوقع ہے یعنی ساحر لدھیانوی، سعادت حسن منٹو، رچرڈ گرے اور عمران خان۔ ان چاروں شخصیات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں پایا جاتا، ۔ ایک شاعر دوسرا باغی افسانہ نگار تیسرا ہالی ووڈ کا مشہور اداکار اور چوتھا سیاست دان اور یہ یہ چاروں مختلف ادوار و حالات میں پیدا ہوئے۔ تعلق بنانے سے بنتا ہے اور جوڑنے سے جوڑتا ہے اور ہم جس عہد میں زندہ ہیں اس میں تو تعلق

Read more

چالیں الٹی پڑ گئیں؟

ستاروں کے حال اور وقت کی چال کے ساتھ ”چالیں“ چلنے والوں کے ساتھ بھی کبھی کبھی ایسی چال چل جاتی ہے جو گمان سے باہر ہوتی ہے اور وقت ایسی قلا بازی دکھاتا ہے کہ کئی چہرے بے نقاب اور کئی راز فاش ہو جاتے ہیں۔ چالیں چلنے کے لیے وقت کا درست انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔ غلط وقت پر درست چال چلنا فائدہ نہیں نقصان ہی دیتا ہے۔ ایسی ہی ایک چال عمران خان کے گلے پڑی

Read more