جنسی ہراسانی کا تعلق خواتین کے لباس سے نہیں: عمراں خان کے بیان پر جمائما خان کا ردعمل

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے وزیراعظم کی طرف سے لباس سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیا جس پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر

Read more

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ اور اُسکا کریڈٹ

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 25 اکتوبر 2015 میں شروع ہوا۔ اس منصوبہ کو مکمل ہونے میں تقریباً 6 سال لگے۔ لیکن بہرحال پاکستان میں اس شاندار منصوبہ کو لگانے کا کریڈٹ سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے یہ منصوبہ آخرکار پاکستان میں آپریشنل ہو گیا۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کا کچھ کریڈٹ عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کو بھی جاتا ہے کہ انھوں نے شہباز شریف حکومت کے منصوبہ کو آگے بڑھایا اور اسے مکمل بھی کروایا۔

Read more

عمران خان کا ریپ اور لباس کے بارے میں مکمل انٹرویو

عمران خان نے ریپ اور لباس کے بارے میں کیا کہا تھا؟ کیا انہوں نے وکٹم بلیمنگ کی تھی؟ کیا غیر ملکی چینل نے ضروری مواد کاٹ دیا تھا؟ عمران خان کی طرف سے ریلیز کیا گیا غیر ایڈٹ شدہ انٹرویو دیکھ کر خود فیصلہ کریں۔

Read more

آزاد کشمیر انتخابات

آزاد کشمیر پاک و ہند کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ دس اضلاع پہ مشتمل آزاد کشمیر کا کل رقبہ 13، 300 مربع کلومیٹر ( 5، 135 مربع میل) پر پھیلا ہے اور کل آبادی 40 لاکھ ہے۔ شرح خواندگی 74 % ہے جو پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے یہاں کی عوام باشعور اور امن پسند ہے۔ پاکستان کے اس خطے میں فرسودہ رسم و رواج نہ ہونے کے برابر ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ

Read more

كرپٹوکرنسی اور منی لانڈرنگ

گزشتہ دنوں بٹکوئین کی مائننگ اور اس سے جڑے ماحولیاتی آلودگی کے خدشات پر لکھے گئے میرے بلاگز پر اچھا فیڈ بیک ملا تو سوچا کیوں نہ قارئین کو یہ بھی بتایا جائے کہ پاکستان اور دیگر ملک کرپٹو کرنسی مثلاً بٹکوئین وغیرہ کو کیوں لیگل ٹینڈر کے طور پر قبول نہیں کر رہے ہیں۔ حال ہی میں افریقہ کے ایک ملک ایلسلواڈور نے کرپٹو کرنسیز کو لیگل ٹینڈر کے طور پر رائج کیا ہے۔ جب کہ پاکستان کی سندھ ہائیکورٹ

Read more

لاہور دھماکہ:دو ٹوک نہ کا بدلہ یا گرے لسٹ کی سازش؟

ایک طرف وزیر اعظم کی جانب سے امریکی کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دست و بازو نہ بننے کا دو ٹوک بیان تو دوسری طرف 21 جون سے پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف کا اجلاس کہ جس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے روشن امکانات موجود تھے کہ اچانک ہی لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی خبر آ گئی۔ پاکستان جو کہ دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ میں ہزاروں

Read more

وفاقی بجٹ سے آئی ٹی سیکٹر ناخوش کیوں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کی گئی ہے جب کہ متعدد معاشی ماہرین کی طرف سے کرونا وبا کے باعث پیدا صورتِ حال میں قدرے بہتر بجٹ گردانہ جا رہا ہے۔ البتہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اس بجٹ سے ںاخوش نظر آتا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جہاں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے رواں مالی سال کی نسبت 37 فی صد اضافے کے بعد دو ہزار 135 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کی 900 ارب جب کہ صوبوں کی ایک ہزار 235 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔ وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 936 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 6: فائنل میں مضبوط بیٹنگ کا مقابلہ مضبوط بالنگ اٹیک سے ہو گا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فاتح کا فیصلہ صرف ایک میچ کی دوری پر ہے۔ یہ میچ 24 جون کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ فینالے میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں نے کوالی فائی تو کر لیا ہے, لیکن سب سے بڑے میچ میں کس کا جادو چلے گا، اس کا فیصلہ تو اسی دن ہو گا۔

Read more

بعد از امریکہ پاک افغان تعلقات

نوجوان طالبان الحمدللہ، اللہ اکبر، اللہ اکبر کہہ رہے تھے، شہر کا اہم علاقہ ان کے نعروں سے گونج رہا تھا، سڑک پر افغان فوج کی بکتر بند گاڑیاں، بندوقیں، بلٹ پروف جیکٹس اور دو سرا فوجی سامان بڑی مقدار میں موجود تھا۔ اب یہ سب نہتے لڑ کر امریکہ کو بھگانے والے طالبان کے قبضے میں آ رہا ہے۔ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ اگلے چند دن میں افغان صدر اور دیگر حکام چپکے سے کابل چھوڑ کر امریکہ نکل جائیں۔ امریکی افواج کے انخلا کے فوری بعد افغانستان گویا ٹائم مشین کے ذریعے ایک بار پھر نائن الیون سے پہلے والے زمانے میں پہنچ جائے گا لیکن اس بار طالبان کا رویہ دنیا سے الگ تھلگ رہنے کی بجائے ایک وسیع تر علاقائی اتحاد کو مضبوط بنانے والا ہو سکتا ہے۔

Read more

کیا سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی لا پائے گی؟

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کی نشاندہی تو کرتی ہے تاہم ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عام افراد کے لیے اس سہولت میں ایسا کچھ نہیں جس کی بنیاد پر اسے تیل کی مقامی قیمتوں میں کوئی ریلیف مل سکے۔

Read more

عمران خان بے شک مفتی عزیز الرحمٰن کے وکیل ہیں!

عمران خان نے ایسے وقت میں ایک امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فحاشی اور کم لباسی کو پاکستان جیسے ملکوں میں ریپ کی اصل وجہ قرار دیا ہے جب لاہور میں ایک مدرسے کے مفتی کے خلاف اپنے ہی ایک طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ ایسے میں سوال تو بنتا ہے کہ ایک دینی مدرسہ میں مذہب کی تعلیم دینے والا معمر عالم دین جب ریپ اور جنسی استحصال کا سبب بنتا ہے

Read more

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے غربت ختم ہو جانے والے بیان پر بحث اور پاکستان میں غربت کی اصل صورتحال ہے کیا؟

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما پرویز خٹک کا غربت سے متعلق بیان زیر بحث ہے اور لوگ ان کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ ایک طرف لیڈر (عمران خان) غریبوں کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں کھول رہے ہیں دوسری جانب انھی کے وزیر کو غریب ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے۔

Read more

ڈو مور سے نو مور اور پھر ایبسلوٹلی ناٹ تک

روس کی افغانستان پر یلغار سے نمٹنا ہو یا پھر نائن الیون کے بعد افغانستان پر چڑھائی کرنی ہو امریکہ پاکستان کا استعمال کرتا آیا ہے۔ پہلے روس ٹوٹا اور افغانستان سے بھاگا مگر پاکستان کے حصہ میں کلاشنکوف کلچر آیا اسی طرح سے امریکہ کی افغانستان کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش تو کامیاب نہ ہوئی، مگر پاکستان کو اس جنگ کی قیمت دہشتگردی کی عفریت کے ہاتھوں دینا پڑی۔ جس میں 70 ہزار سے زائد جوان اور عام شہریوں کی شہادت کی صورت میں ادا کرنا پڑی، مالی نقصان بھی الگ کیونکہ امریکا کو اڈے دینے، افغانستان میں رسد کے لئے اپنے راستے دینے سے حاصل ہونے والے فنڈز سے زائد کا نقصان ہوا۔ اب چونکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو 20 سال کی لاحاصل جنگ، ہزاروں فوجیوں اور اربوں کے وسائل جھونکنے کے بعد ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا یا یوں کہئیے کہ دم دبا کر بھاگنا پڑ رہا ہے تو ایک بار پھر پاکستان کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

Read more

کچھ اسلامو فوبیا کے بارے میں

چند دن پہلے بینیڈکٹ اینڈرسن کی کتاب ’سماج کا تصور‘ (Imagined Communities) پڑھنے کا اتفاق ہوا جس کا موضوع ”نیشنلزم (قومیت پرستی) اور حب الوطنی“ ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ”چھوٹی سے چھوٹی قوم کے لوگ بھی اپنی قوم کے زیادہ تر لوگوں سے اپنی زندگی میں نہ مل پاتے ہیں، نہ ان کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی کبھی ان کو براہ راست سنتے ہیں، اس کے باوجود وہ دنیا کی جس دھرتی پر بھی جا بسیں، ذہنی طور پر وہ اپنی شناخت ’اپنی قوم‘ کے ساتھ پیوستہ رکھتے ہیں۔“

قوم ایک تصوراتی اشتراک کے ذریعہ وجود میں آتی ہے، ہم تصور کر لیتے ہیں کہ ہمارا دوست وہی ہے جو ہماری قوم سے تعلق رکھتا ہے۔ باقی تمام مذاہب، اقوام اور نسلوں کے لوگ دشمنی اور نفرت لائق ہیں۔ یہ دشمنی اور نفرت بنیادی طور پر تشکیک کی انتہائی شکل ہے، نتیجتاً ہر شخص شعوری یا لاشعوری طور پر اپنے مذہب، قوم، اور نسل کو دوسروں سے ممتاز کرنے میں کوشاں نظر آتا ہے۔ نسلی تعصب انہی امتیازی احساسات سے وجود میں آتا ہے۔

Read more

خراب خیال آپ کا اور قصور ہمارا

رمضان المبارک سے چار دن قبل ایک خاتون کا انباکس میسج آیا، لگا تار میسجز کے بعد میں نے میسج دیکھے تو خاتون بہت خلوص سے اپنی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی دعوت دے رہی تھیں، تعلق اسلام آباد کے قریب کسی نواحی علاقے سے تھا، تھوڑی سی دیر بات کر کے مجھے یاد آ گیا کہ ہم پہلے بات کر چکے ہیں، تھوڑا اسکرول کیا اور کنورسیشن دیکھا، تو سب کچھ یاد آ گیا، تقریباً ڈیڑھ سال پہلے

Read more

افغانستان سے فوجی انخلا: ’امریکہ کو اڈے دیے تو پاکستان میں دہشت گردی بڑھے گی‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی خاطر پاکستان امریکہ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین سے افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے حق میں نہیں ہے۔

عمران خان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو امریکی اخبار ‘دی واشنگٹن پوسٹ’ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکہ، جسے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی طاقت حاصل ہے، 20 سال افغانستان میں رہنے کے باوجود لڑائی نہیں جیت سکا تو پاکستان میں اڈے قائم کر کے کیسے جیتے گا؟

Read more

نریندر مودی کا جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس: مودی حکومت کشمیر میں اب کیا کرنے والی ہے؟

کیا دلی کی میٹنگ سرحدوں پر کشیدگی، بین الاقوامی دباؤ یا پس پردہ ہونے والی کسی بات چیت کے ٹائم فریم کا حصہ ہے؟ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد وزیراعظم مودی کے ساتھ کشمیری رہنماؤں کی یہ پہلی میٹنگ ہو گی۔

Read more

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی رفتار کم کی جا سکتی ہے: امریکی فوج

امریکہ کی فوج کا کہنا ہے کہ طالبان کی حالیہ دنوں میں جنگی کامیابیوں کے پیش نظر افغانستان سے جاری غیر ملکی افواج کے انخلاء کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Read more

افغان طالبان پر پاکستان کا اثر کتنا ہے؟

افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا تعلق صوبہ لوگر سے ہے۔ ان کا آبائی گاؤں لوگر کے ضلع محمد آغا میں واقع ہے۔ اس گاؤں کا نام سرخاب ہے، جہاں آج بھی ڈاکٹر اشرف غنی اور ان کے خاندان کے پرانے گھر موجود ہیں۔ چند دن پہلے افغان طالبان نے سرخاب پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں اشرف غنی کے آبائی گھر پر ‘امارت اسلامیہ افغانستان‘ کا پرچم لہرا دیا۔ سرخاب دارالحکومت کابل سے فقط تیس کلومیٹر دور ہے۔ طالبان

Read more

وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث: مرد مت بنیں، روبوٹ نہیں

وزیر اعظم عمران خان خواتین اور ریپ سے متعلق اپنے بیان کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں لیکن خواتین کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے مرد بھی ہیں جو اس بیان سے زیادہ خوش دیکھائی نہیں دیتے۔

Read more

کامیابی کے شادیانے مت بجائیں

اُمید بھرے خوابوںسے جی کوبہلائے رکھنا زندگی آسان بنادیتا ہے۔ٹھوس حقائق کو مگر اس تناظر میں اپنی خواہشات کے مطابق دیکھنا بالآخر ہمیں مزید پریشان بھی کرسکتا ہے۔مثال کے طورپر ہمارے ’’ازلی دشمن‘‘بھارت کی موجودہ سرکار کے ارادوں کو بھانپنا ہو تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ نریندر مودی بنیادی طورپر ایک ہندو انتہاپسند تنظیم’’راشٹریہ سیوک سنگھ-کا ’’پرچارک‘‘ رہا ہے۔اسے گجرات کے وزیر اعلیٰ سے بھارت کے وزیر اعظم کے منصب تک پہنچانے کے لئے مذکورہ تنظیم نے مشنری جنون کے

Read more

پاکستان کا حالیہ بجٹ اور جمی کارٹر کی مونگ پھلیاں

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ، شوکت ترین نے پاکستان کے 22۔ 2021 کا 8487 ارب روپے کا بجٹ اس مہینے کے گیارہ تاریخ کو وفاقی اسمبلی میں پیش کر دیا جو کہ منظور (Pass) ہونا باقی ہے مگر اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ پاکستان کے حالیہ بجٹ کا امریکہ کے صدر جمی کارٹر جو 1977 سے 1981 تک امریکہ کے انتالیسویں ( 39 ) صدر تھے کے مونگ پھلیوں سے کیا لینا دینا تو قصہ اس طرح ہے کہ

Read more

اسامہ بن لادن کے بارے میں پاکستان کا سرکاری مؤقف کیا ہے؟

افغان ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے کہ کیا وہ القاعدہ کے بانی اور رہنما اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں۔ ان سے قومی اسمبلی میں گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا تھا۔ شاہ محمود قریشی کا مؤقف تھا کہ اس بیان کومیڈیا کے

Read more

شاہ محمود قریشی کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر ردعمل:

کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟ افغان میڈیا کے میزبان کے سوال پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی اور پھر کچھ سوچھ کر انھوں نے اس سوال کا جواب نہ دینا ہی مناسب سمجھا۔

Read more

لاہور: طالب علم سے مبینہ زیادتی، ملزم عزیز الرحمٰن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

لاہور — پاکستان کے شہر لاہور کی مقامی عدالت نے ایک دینی مدرسے میں طالب علم سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ نامزد ملزم کو بیٹوں سمیت پولیس نے حال ہی میں گرفتار کیا تھا۔

Read more

مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہوگا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہا ہے کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو اِن نوجوانوں کے پاس جانے کے لئے

Read more

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 پہلا کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملتان سلطانز کے خلاف آغاز میں ہی کامیابی، کپتان رضوان آؤٹ

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 اب اپنے پلے آف مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور آج پہلے کوالیفائر میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور سلطانز مدِ مقابل ہیں۔

Read more

عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وہ روبوٹ تو نہیں: وزیراعظم

ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان بولے کہ میں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں ترغیب سے بچا جائے، ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہیں، لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو، تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے

Read more

عمران خان کا انٹرویو: امریکی فوجی اڈوں، اویغور مسلمانوں اور خواتین کے پردے سے متعلق وزیر اعظم پاکستان نے کیا کہا؟

امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر ایکزیوس نامی پروگرام کے لیے صحافی جوناتھن سوان نے ان کا انٹرویو کیا جس میں انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ‘افغانستان میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے پاکستان ہرگز امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔‘

Read more

ایف اے ٹی ایف: ایف آئی اے تعمیراتی شعبے میں مبینہ ممنوعہ ذرائع سے سرمایہ کاری کی تحقیقات کیوں کر رہی ہے؟

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گذشتہ چند ماہ کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے والے ایسے افراد کے کوائف اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں جن کا ماضی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Read more

نہ چھیڑ ملنگاں نوں

اندھی نفرت اور عقیدت کا حقیقی اظہار ان دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے ہوتا ہے۔ میری ذات بھی اس کی زد میں آئی۔ 2016 سے وطن عزیز میں سیاست وصحافت کو ’’چور اور لٹیروں‘‘ اور ’’لفافوں‘‘ سے پاک کرنے والی تحریک کا آغاز ہوا تو میں نے خودکو ’’لفافوں‘‘ کی صف میں کھڑا ہوا پایا۔ فیس بک پر پوسٹ ہوئی میری کچھ تصاویر ڈھونڈ کر انہیں یہ تاثر دینے کے لئے پھیلایا گیا کہ میں اوباش ہوں،ہر نوع کی غیر

Read more

انا کی نذر ہوتا نظام!

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں بقائے باہمی کی فضا قائم کر کے ایک مکدر ماحول کو نسبتاً خوشگوار بنانے اور غنڈہ گردی کے بجائے ایک دوسرے کی بات اطمینان سننے کی امید، امید موہوم ثابت ہوئی ہے۔ اگرچہ اس سلسلے میں ہونے والی انڈرسٹینڈنگ کے تحت جمعہ کو مخالفین کی تقریریں اطمینان سے سنی گئیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ تقریروں میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنی

Read more

ہندوستان اور پاکستان کے رشتوں پر تبصرہ

پاکستان اور ہندوستان 75 سال کے ہو گئے ہیں۔ اگر انسان کے بچے ہوتے تو اب تک بوڑھے ہو گئے ہوتے۔ کسی ٹاہلی کے نیچے بیٹھ کر پرانی باتیں یاد کرتے۔ ہنس دیتے رو لیتے، یہ کہتے کہ جو ہونا تھا ہو گیا۔ جانے دو، ہم نے لڑ بھڑ کر اپنی ساری زندگی گزار دی ہے، اب اگلی نسلوں کے لیے کوئی صلح صفائی کی بات کر لیں۔ لیکن نہیں۔ جو شریکا پچھتر برس پہلے شروع ہوا تھا وہ آج تک نہیں ختم ہوا۔

جن بابوں اور مائیوں نے پارٹیشن دیکھی تھی ان میں سے کئی ابھی بھی حیات ہیں۔ ہمارے کچھ بزرگ پارٹیشن کو نہ آزادی کہتے ہیں اور نہ انہیں یہ یاد ہے کہ ہم نے 1947 میں انگریزوں سے جان چھڑائی تھی، یا ایک نیا ملک بنایا تھا۔ وہ تو بس یہ کہتے ہیں کہ 47 میں لوٹ مچی تھی، ہماری دنیا اوپر نیچے ہو گئی تھی۔

Read more

کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے جواب دینے سے انکار کر دیا

اسامہ بن لادن سے متعلق سوال پر شاہ محمود خاموش ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسامہ بن لادن کے حوالے سے حکومتی موقف واضح طور پر پیش نہ کرسکے۔ افغان ٹی وی کو انٹرویو کے دوران میزبان نے وزیر خارجہ سے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق سوال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،

Read more

کیا ہر جھگڑے پر فردوس عاشق کو شاباش ملتی ہے؟

اداکارہ نرما خان نے پنجاب کی کل مختار، غیر منتخب اور بڑی سفارش پر بھرتی کی گئیں معاون اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے لیے کہا کہ فردوس عاشق اعوان مجھے رشتے کروانے والی آنٹی لگتی ہیں، یہ اداکارہ کی ذاتی رائے ہے، ویسے رشتے کروانے یا دو دلوں کے ملانے والے کاروبار میں کون سی برائی ہے؟ لیکن ہمارا موضوع آنٹی، رشتہ یا کاروبار نہیں، فردوس عاشق کا رویہ، ان کا مزاج، ان کی رسائی، اختیارات اور ان کا

Read more

عطا محمد لغاری نے اپنے مزارعوں کو کیا خوشخبری دی؟

ایک مرتبہ انٹر نیٹ پر یورپ کے کسی ملک کے ایک خوبصورت گاؤں کی تصویر تھی۔ یہ گاؤں صرف پچاس ہزار ڈالر میں برائے فروخت تھا۔ اتنی ارزانی کی وجہ یہ تھی کہ اس گاؤں پر جنات کا سایہ تھا۔ میں سوچنے لگا کہ ہمارے ہاں کے ”جنات“ کو اپنے ”زیرسایہ“ گاؤں مفت کے مول مل جاتے ہیں۔ انہیں چند ڈالر بھی نہیں خرچنے پڑتے۔ ڈالر تو یورپی جنات کو بھی نہیں خرچ کرنے پڑتے۔ لیکن یہ بیچارے محض سایہ

Read more

‘افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان نے نہیں بلکہ افغان عوام نے کرنا ہے’

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور سلامتی نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کی بھی خواہش ہے۔ اُن کے بقول ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیگر ممالک تک رسائی کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے۔

افغان ٹی وی ‘طلوع نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی افغانستان سے متعلق پالیسی اب تبدیل ہو رہی ہے۔

Read more

ایران کے صدارتی انتخاب: نئے صدر ابراہیم رئیسی کے انتخاب پر اسرائیل کا شدید تحفظات کا اظہار

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیئر حیت نے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی ایران کے اب تک کے سب سے زیادہ بنیاد پرست صدر ہیں اور ان کے انتخاب پر عالمی برادری کو گہری تشویش ہونی چاہیے۔

Read more

سیاست اور جمہوریت کو تماشا نہ بنائیں

سیاست اور جمہوری اقدار یا طرز عمل کو اگر مثبت انداز یا اس کی سیاسی ساکھ کو مثبت انداز میں قائم کرنا ہے تو اس کی بڑی ذمہ داری بھی سیاست سے جڑے تمام فریقین کی بنیادی ذمہ داری کے زمرے میں آتی ہے۔ کیونکہ سیاست اور جمہوریت کی بنیادی کنجی سیاسی جماعتیں، قیادت، سیاسی کارکن اور پارلیمانی ارکان ہوتے ہیں۔ لیکن اگر بدقسمتی سے یہ ہی سیاسی فریق خود ہی آگے بڑھ کر قومی سیاست، جمہوریت، حکمرانی یا انداز

Read more

آٹو مینوفیکچررز کی دیہاڑیاں اور حکومت

عمران خان کی حکومت نے آٹو انڈسٹری کو تین سال بعد کچھ ریلیف دیدیا ہے، اگلے مالی سال 2021۔ 22 کے بجٹ میں 850 سی سی تک کی کاروں پر ٹیکس کم کر دیا ہے جس سے 850 سی سی تک کی کاروں کی قیمت میں آئندہ ماہ جولائی میں 70 ہزار روپے سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے تک کمی ہوگی اگرچہ عوام کو یہ ریلیف فوری طور پر نہیں ملے گا مگر 4 سے 6 ماہ بعد مل

Read more

ضرورتوں کا خدا تو ہے، تو فقیر ہم بھی نہیں

عمران کے دوست چلہ بھی کاٹ رہے ہیں، دعا بھی کر رہے ہیں، مگر اثر نظر نہیں آ رہا سب کے عمل میں خرابی ہے اور سب ہی معلوم کے چکر میں نا معلوم کا وظیفہ کر رہے ہیں۔ سب کچھ بدلنے کے لئے سب اکٹھے تو تھے مگر نیت کے کارن ناکام و نامراد ہیں۔ عمران کے پاس کھونے کو کچھ نہیں اور آپ کے پاس بنانے کو کچھ نہیں۔ وطن پرستوں پر یلغار ہے۔ وطن پرستوں کو کہہ رہے ہو وطن کا دشمن۔ ڈرو خدا سے، جو آج ہم سے خطا ہوئی یہی خطا کی سب کریں گے۔

Read more

ایران کے صدارتی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں قدامت پسند ابراہیم رئیسی کو برتری حاصل

ایران میں جمعے کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے الیکشن آفس کے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق عدلیہ کے سربراہ اور قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کو فریقین پر واضح برتری حاصل ہے۔۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق نائب وزیرِ داخلہ اور الیکشن آفس کے سربراہ جمال عرف نے اعلان کیا کہ ہفتے کی صبح گیارہ بجے تک دو کروڑ 86 لاکھ ووٹوں کی گنتی کی گئی جن کے مطابق رئیسی کو ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔

Read more

’پاکستان امریکہ کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے اڈے ہرگز نہیں دے گا‘

پاکستان کے وزیرِِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا کے بعد امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو اپنی سر زمین پر اڈے استعمال کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گا۔

امریکہ کے ٹی وی ‘ایچ بی او’ کے پروگرام ‘ایکسیو’ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز کو افغانستان میں کارروائیاں کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے فراہم کرے۔

Read more

امریکی اڈوں کے لئے پاکستان کا انکار کتنا حقیقی ہے؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان، امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کے لئے کسی بھی صورت اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔’ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوسکتا‘۔ عمران خان نے یہ بات ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔ اس انٹرویو کے دوران وزیر اعظم سے سوال کیا گیا تھا کہ ’کیا پاکستان امریکی

Read more

سیاست ایسے ہی چلے گی، سب اسی تنخواہ پر کام کریں گے

اس وقت پاکستان کے اندر نا تو تجزیہ نگار اور نا چڑی اور طوطا رکھنے والے صحافی درست خبر لا پا رہے ہیں۔
اس کی ایک بڑی وجہ پاکستان کے اندر پل پل میں بدلتے سیاسی حالات ہیں۔ جہاں ہمارے کچھ صحافی یہ چورن بیچتے نظر آ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اس حکومت سے بہت تنگ ہے وہ اس حکومت کو چلتا کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارے کچھ سیاستدان جو جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ انھیں اب معافی دینے کو تیار نہیں وہ نہیں مان رہے ورنہ تو یہ نظام ایک جھٹکے میں ختم ہو جائے۔

Read more

طارق عزیز: ہمزاد دا دکھ

زندگی میں آپ جن لوگوں سے محبت رکھتے ہیں وہ مرتے دم اس زمانے کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں جو آپ کے ہمراہ گزرا تھا۔ انسان کی زندگی قطرہ قطرہ ختم ہوتی ہے۔ اپنی قبر میں جانے تک وہ اپنے پیاروں کی قبروں میں ٹکڑے ٹکڑے دفن ہوتا ہے۔ طارق عزیز اکیلا نہیں گیا، کروڑوں مداحوں کا زمانہ اس کے ساتھ دفن ہوا ہے۔ وہ صدا کار ایسی صدا دیتا تھا جو دل میں گھر کرتی تھی۔ گلی گلی،

Read more

من ترا حاجی بگویم حکومت کی عجلت بازیاں

ٹٹیری ایک خوبصورت پرندہ ہے، رات کو دیہاتوں میں اس کی آواز سننے کو ملتی ہے، مانا جاتا ہے کہ یہ پرندہ سوتے وقت ٹانگیں آسمان کی طرف کر لیتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے ٹانگیں سیدھی کیں تو آسمان نیچے گر جائے گا۔ پاکستان میں فوجی آمر یا اس کی سوچ کے سویلین آمر جب بھی اقتدار یا بڑے عہدوں پر آتے ہیں ٹٹیری کی طرح کا سوچتے ہیں، میں آپ کو چند مثالیں دے کر یہ

Read more

کووڈ 19: پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین میں اچانک کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان میں گذشتہ چند روز میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی سامنے آئی ہے۔ اس کمی کی ابتدا 16 جون کو کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں دیکھنے میں آئی اور کئی افراد یا تو ویکسین کے انتظار میں لائن میں لگے رہے یا پھر مایوس ہو کر گھروں کو نکل گئے۔

Read more

پانی کی سیاست اور فواد چوہدری کے فتوے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے حکومت کے ان الزامات کی تردید کردی جس میں بلاول بھٹو یا مراد علی شاہ کو قوم پرست کہا گیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کی تقسیم ہو ترقیاتی منصوبوں کی بات، صوبے کی بات اگر وزیراعلیٰ نہیں کرے گا تو کیا وہ جرمنی اور جاپان کی بات کرے گا، پھر اور صوبے کا مقدمہ اگر وزیراعلی نہیں تو کیا ٹرمپ آ کر یہ

Read more

دوغلا میڈیا اور پیپلز پارٹی

پچھلے دنوں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے نام پر بظاہر نیوٹرل اور درحقیقت ن لیگی صحافیوں کے ماتمی دستے نے ن لیگ اور مشاہد حسین سید کی حکومتِ وقت کے ساتھ ساز باز کو چھپانے کے لئے مصطفٰی نواز کھوکھر کی مظلومیت کا جو رونا رویا ہے اس کا مقصد روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ اس سے پہلے بھی یہی لوگ 16 مارچ 2021 کو پی ڈی ایم اجلاس میں "میاں صاحب کو واپس بلانے پر” اسی قسم

Read more

پاکستان: مختلف سینٹرز پر کرونا ویکسین کی قلت کیوں ہو رہی ہے؟

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور کرونا وبا پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 17 جون تک 31 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں جب کہ 62 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل کے آغاز کے بعد 40 سال سے زائد عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی گئی۔ اس کے بعد سے ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، جب کہ 18 سال تک کی عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد ویکسین سینٹرز پر لوگوں کی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

Read more

عمران حکومت: پانی کہاں مرتا ہے؟

تین دن تک ایوان چلانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وجہ یہ تھی کہ حکومتی بنچوں نے قائد حزب اختلاف، شہباز شریف کو 2021ء کے بجٹ پر تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اراکین قومی اسمبلی کی طرف سے بازاری رویہ دیکھنے میں آیا۔ ایک دوسرے پرگالیوں کی بوچھاڑ کی گئی، آستین چڑھا کر ایک دوسرے کی طرف لپکے، بجٹ کی کاپیاں مخالف بنچوں کی طرف برسائیں۔ اس پر سپیکر

Read more

عوام کے دن پھرتے ہی نہیں

حکومت نے پچھلے تین برسوں میں عوام کا خیال خوب رکھا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسطیں ادا کرنے کے لئے ان پر ٹیکسوں کی یلغار کر دی جس سے ہر طرف آہیں اور سسکیاں بلند ہونے لگیں۔ مہنگائی آکاس بیل کی مانند بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے انتظامی معاملات ویسے تو کبھی بھی بہتر نہیں ہوئے مگر موجودہ حکومت میں تو بد انتظامی کا ریکارڈ قائم ہو گیا اگرچہ یہ تاثر بھی عام ہے کہ عمران خان

Read more

سانحہ ماڈل ٹاؤن: 7 سال گزر گئے، انصاف عنقا

7 سال گزر گئے مگر شاید اس ملک میں انصاف لینے کے لیے 17 سال بھی کم ہیں اور 70 سال بھی بہت تھوڑے ہیں اور پھر اگر فریق بھی ریاست ہو اور انصاف بھی ریاست نے دینا ہو تو پھر انصاف کا یہی حشر ہوتا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ 17 جون 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جب بھی تاریخ میں سیاسی انتقام اور سیاسی جرائم کی

Read more

مدرسے کے استاد کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ: ‘مایوس ہو کر اس واقعے کی خود چوری ویڈیوز بنائیں’

لاہور میں پولیس نے ایک دینی مدرسے کے استاد اور سابق مہتمم کے خلاف اپنے طالب علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم نے پولیس کو بتایا انھوں نے لگ بھگ سنہ 2013 میں مدرسہ میں داخلہ لیا تھا اور مسلسل وہیں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

Read more

اسمبلیوں کی بے توقیری، کس نے کیا پا کر کیا کچھ کھو دیا؟

نوے کی دہائی کے دوران ہمارے صحافت میں نئے نئے دن تھے پشاور میں ایک بڑے قومی اخبار کے لئے جرائم کی خبریں کور کرنا بھی ہماری ڈیوٹی ہوا کرتی تھی یہ وہ وقت تھا جب ہمیں پولیس کی جانب سے اپنی بہترین کارکردگی اور جرائم پیشہ لوگوں یا بے گناہ پکڑے جانے والوں کی طرف سے پولیس کے مبینہ مظالم کے بارے میں خطوط ملتے رہتے تھے اسی دوران پشاور کے سنٹرل جیل میں ایک دن بہت بڑا ہنگامہ ہوا انتظامیہ کہہ رہی تھی کہ بعض قیدیوں نے منشیات بیچنے کی اجازت نہ دینے پر جیل میں ایسی صورتحال بنائی جبکہ قیدیوں کی جانب سے یہ الزام لگے کہ ان کے لئے جو راشن آتا ہے اس میں غبن کر کے انتظامیہ ان کو بہت ناقص کھانا کھلاتی ہے اور ان کے علاج کے لئے بھی جیل کے سرکاری ہسپتال میں کوئی بندوبست نہیں ہے جبکہ قیدیوں کو مارا پیٹا بھی جاتا ہے۔

Read more

سانحہ ماڈل ٹاؤن: تحریک انصاف نے جس انصاف کا وعدہ کیا تھا وہ کب ملے گا؟

لاہور — "سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک مشکل اور نہ بھلا دینے والا سانحہ ہے۔ اِس سانحے میں اپنی آنکھوں کے سامنے میں نے اپنی والدہ کو مرتے دیکھا تھا۔ ماں کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے، کوئی ایسا دِن نہیں گزرتا جس دن ماں کی یاد نہ آتی ہو۔”

یہ الفاظ 20 سالہ بسمہ امجد کے ہیں جو اپنی والدہ اور پھوپھی کے ساتھ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن گئی تھیں لیکن جہاں پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ان کی والدہ اور پھوپھی ہلاک ہو گئی تھیں۔

Read more

لیہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کا شرمناک لب و لہجہ

یہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں منعقدہ سالانہ بجٹ اجلاس کا ایک منظر ہے جس میں ایک جز وقتی وزیر خزانہ، ایک جز وقتی ہائبرڈ رجیم کی نمائندگی کرتے ہوئے، مختلف اعداد و شمار پر ترتیب دی گئی بجٹ تقریر کر رہا ہے اور اپنی پیش کردہ دستاویز کو ایک مناسب عوامی اور فلاحی بجٹ قرار دے رہا ہے۔ جبکہ اپوزیشن اپنے حق احتجاج کو استعمال کر کے اسمبلی کے فلور پر یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ جو بجٹ

Read more

وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام چاہتے ہیں، اس لیے پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آن ریکارڈ ہیں، پارلیمنٹ کو ڈس کریڈٹ کرنے کی یہ جو سوچی سمجھی کوشش ہو رہی ہے حکومت اس کو اسی طرح جاری رکھے گی تاکہ پارلیمنٹ ڈس کریڈٹ ہو اور یہ اپنے مقصد کی طرف آگے بڑھ

Read more

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کا پلہ بھاری ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ قرار دی گئی ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے زیر انتظام خطے آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ اسمبلی کی نشستوں میں کچھ ہی عرصہ قبل تین نشستوں کا اضافہ کیا گیا جس سے اب آزاد کشمیر میں 33 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی 12 نشستوں

Read more

وفاقی بجٹ اور وزیر خزانہ کا پاکٹ اسکوائربج

بس اب میرا اس بات پر ایمان پکا ہو گیا ہے کہ پاکستانیوں کے نصیب میں اچھا محبوب اور اچھا بجٹ ہے ہی نہیں۔ میری آخری امید شوکت ترین صاحب سے تھی مگر وہ بھی اپنے کوٹ کی جیب سے بڑا پاکٹ سکوائر ( جیبی رومال) لگا کر خشک سی بجٹ تقریر کر کے سرخرو ہو گئے۔ موصوف کی بجٹ تقریر کا تقریباً ہر تیسرا جملہ تھا کہ یہ سب جناب وزیراعظم عمران خان صاحب کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔

Read more

وفاق نہیں عمران خان سندھ سے انتقام چاہتا ہے

زمانہ کرکٹ سے ہی جناب کی بغض اور انا بھری فطرت کے قصے عام ہیں اور اب تو ہر خاص و عام ان سے واقف بھی ہے۔ ذاتی انتقام ان کی شخصیت میں شامل ہے۔ بد قسمتی سے اللہ رب العزت نے شہرت اور مقام تو عطا کر دیا مگر سلیقے سے محروم رکھا۔ شروع سے ہی جس تھالی میں کھاتے آئے ہیں اسی میں چھید بھی کرتے آئے ہیں۔ کوئی ایسا سیاسی لیڈر یا اتحاد اس ملک میں نہیں ہے جس

Read more

جمہوریت پر حملہ: شہباز اور بلاول جرم میں برابر کے شریک ہیں

قومی اسمبلی میں جو مناظر گزشتہ روز دیکھنے میں آئے اور آج تیسرے روز بھی جن کا تسلسل ملاحظہ کیا گیا ہے، اس کے بعد کون چاہے گا کہ پاکستان میں ایسی جمہوریت ہو۔ جب جمہوریت کی علامت پارلیمنٹ کو مغلظات بکنے اور ایک دوسرے کو زدو کوب کرنے کا اکھاڑہ بنا لیا جائے گا تو ایسی جمہوریت سے لوگ پناہ ہی مانگیں گے۔ اس وقت پاکستان میں یہ صورت حال محسوس کی جاسکتی ہے۔ سرکاری اور اپوزیشن لیڈر متفقہ

Read more

قومی اسمبلی میں ”گھسن مکی“ کا آغاز

اپوزیشن جماعتوں کو جن دنوں ایوان بالا میں فیصلہ کن اکثریت حاصل تھی تب بھی عمران حکومت کو اس کی پسند اور ترجیح کے مطابق ایک نہیں متعدد قوانین انتہائی عجلت سے منظور کروانے میں قابل ذکر رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ اپنے ابتدائی دو سالوں کے برعکس تحریک انصاف کو ان دنوں قانون سازی کے لئے بنائے دونوں ایوانوں میں مناسب ماحول میسر ہے۔ بجٹ کا اجلاس شروع ہونے والے ہفتے کے پہلے چار دنوں کے دوران

Read more

طارق عزیز: 'دیکھتی آنکھوں، سُنتے کانوں' کو طارق عزیز کا وہ سلام جو پوری دنیا میں گونجا

علم و سائنس کی دنیا میں جس طرح ہر ابتدا ارسطو سے جا ملتی ہے اسی طرح برصغیر میں انٹرٹینمنٹ اور نیوز چینلز پر دکھائے دینے والے ٹی وی پروگراموں کے ہر فارمیٹ کے بانی طارق عزیز جا نکلتے ہیں۔

Read more

مکمل تیاری درکار ہے

جیسے جیسے افغانستان سے امریکی انخلا کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے اس امر میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے کہ امریکہ کی اس خطے کے حوالے سے تازہ ترین حکمت عملی کیا ہوگی؟ کیونکہ یہ تو طے شدہ حقیقت ہے کہ امریکی افواج کا اپنا بوریا بستر لپیٹنا اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ امریکہ اس خطے سے جا بھی رہا ہے یا نہیں۔ انہی سطور میں اس سے قبل بھی عرض کیا تھا کہ

Read more

قومی ترقی اور اصلاحاتی ایجنڈا

دنیا میں سیاست اور جمہوریت کی کنجی یا اس کا کامیابی کا بڑا حصہ اصلاحات کے نظام سے جڑا ہوتا ہے۔ عمومی طور جمہوریت میں انقلاب کی بجائے اصلاحات کی مدد سے تبدیلی کا عمل آگے بڑھتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ جمہوری نظام سے جڑے حکمران طبقہ یا اس کے دیگر فریقین کی بڑی توجہ کا مرکز اصلاحات کا منصفانہ اور شفاف ایجنڈا ہوتا ہے۔ پاکستان میں حکمرانی کا نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ عام آدمی سمیت

Read more

طارق ملک کا تقرر اور آنے والے الیکشن

بالآخر طارق ملک صاحب کا تقرر بحیثیت چیئرمین نادرا کر دیا گیا اس میں کوئی شک نہیں کہ طارق صاحب بہت قابل اور ذہین ہیں لیکن جن حالات اور پس منظر میں ان کی تقرری کی گئی ہے۔ اس سے لوگوں کے ذہنوں میں شکوک شبہات جنم لے رہے ہیں۔ عام طور پر الیکشن قریب آنے پر برسر اقتدار پارٹی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کیا جائے گورننس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے

Read more

بجٹ ہے یا سیاسی تھیٹر

آج کل بجٹ کا سیزن چل رہا ہے اور ایسے میں بجٹ اجلاس خصوصاً وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی تو گزشتہ دو عشروں میں روایت بن چکی ہے۔ میرے ایک کولیگ جو کہ تحریک انصاف کے بہت بڑے حامی ہیں نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی یہ فقرہ کسا کہ اب قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی والا حساب کتاب چکتا ہوگا۔ دیکھا جائے تو پنجاب اسمبلی میں بھی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی

Read more

فواد چوہدری پاکستان کو کورونا سے بچا سکتے ہیں

عرض ہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ یا اس سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اور اگر ان کو ویکسین نہیں لگے گی، جو کہ اب تک نہیں لگ رہی، تو کورونا کے بڑھنے کا خدشہ موجود رہے گا۔

Read more

آرمی چیف جج کو کیوں ہینڈل کروانا چاہتے تھے؟

”تم سے ہائیکورٹ کا ایک جج نہیں ہینڈل ہو رہا“ سپریم کورٹ کے پانچ ججز کے سامنے بولے جانے والا یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ ان چند الفاظ نے ہماری چوہتر سالہ غلامی کی تاریخ بیان کر دی ہے۔ یہ کلمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی کے وکیل حامد خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں عدالت عظمیٰ کے پانچ ججز کے روبرو پڑھے گئے بیان میں دہرائے۔ سپریم کورٹ میں بیان کردہ حقائق کے مطابق

Read more

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، سات ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں سات ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسپیکر کی جانب سے جاری حکم کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت جن ارکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

Read more

سنسرشپ میں پاکستان کا دم گھٹ رہا ہے

پاکستان میں کچھ مہربانوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ مجھے ٹیلی ویژن کی سکریں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وہ مجھے سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں دو دہائیوں سے جیو نیوز پر "کیپیٹل ٹاک” کی میزبانی کر رہا تھا۔ پچھلے مہینے میرے اس ٹاک شو میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مجھے پاکستان کے سب سے کثیر الاشاعت اردو اخبار جنگ میں اپنا کالم لکھنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ اب مجھے بغاوت

Read more

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے سپیکر کس قدر بااختیار ہے؟

پاکستان کی قومی اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے، غیر پارلیمانی زبان کا استعمال ہوا اور بجٹ کی کاپیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی۔

Read more

قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی: جمہوریت ناکام کرنے کی منظم کوشش

قومی اسمبلی میں دو روز سے جو ہنگامہ آرائی اور تصادم دیکھنے میں آرہا ہے ، اس کی تفصیلات اخبارات، سوشل میڈیا اور ٹاک شوز کے ذریعے ہر شخص تک پہنچ چکی ہیں۔ تاہم یہ جاننا سیاسیات کے ہر طالب علم کے لئے اہم ہے کہ پارلیمنٹ میں موجودہ فساد کا آغاز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں گزشتہ روز ہؤا تھا۔ عام طور سے حلیم الطبع اور خوش کلام کہلانے والے شاہ محمود قریشی کا یہ جارحانہ

Read more

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی، اسد قیصر کا تحقیقات کا اعلان

بدھ کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریکِ انصاف کے ممبر پارلیمان ایک دوسرے پر بجٹ کی بھاری بھرکم کاپیاں پھینکتے ہوئے بھی دکھائی دیے اور پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا۔

Read more

بجٹ تقریر میں غلطیاں

پارلیمان میں کہا ہر فقرہ ریکارڈ ہوتا ہے۔ ریکارڈ ہوئے ہر لفظ کو بعد ازاں تحریری صورت میں ڈھال کر تاریخی دستاویز کا حصہ بھی بنایا جاتا ہے۔ اس تناظرمیں اہم ترین وہ تقریر ہوتی ہے جو ہر سال کے مالیاتی سال کے آغاز میں وزیر خزانہ قومی آمدنی کے اعداد و شمار عیاں کرنے کو پڑھتے ہیں۔ قومی خزانے میں میسر رقوم کی روشنی میں آئندہ مالیاتی سال کے دوران ریاستی اخراجات کا تخمینہ فراہم کیا جاتا ہے۔ ابھی تک میسر رقوم مجوزہ اخراجات پورے کرنے کے قابل نہ ہوں تو نئے ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔ تجویز کردہ ٹیکس بھی اس ضمن میں ناکافی شمار ہوں تو ملکی اور غیر ملکی بینکوں اور اداروں سے قرض لینے کے ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔

Read more

رہبر کا منتظر انقلاب

الگ الگ موقف اور منقسم لائحہ عمل نے جہاں اپوزیشن کو کمزور کیا ہے وہیں عوام بھی کنفیوژن کا شکار ہیں کہ اُن کی آواز ہے کہاں؟ ٹف ٹائم دینے والی اپوزیشن اب بھی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اور چاہے تو من مانی قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے مگر فروعی اختلافات بڑے مقاصد کی راہ میں حائل۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

افغان امن میں مسائل کا ذمہ دار پاکستان ہی کو سمجھا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان مذاکرات کے لئے اسلام آباد آئے ہوئے افغان حکومت کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں امن کی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایسی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔ افغانستان میں سب فریقین کو مل کر امن قائم کرنا ہوگا۔ پاکستان پر الزام تراشی سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان امن میں حائل

Read more

بجٹ اور عام آدمی

گزشتہ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے وزیر خزانہ جب تیسرا قومی بجٹ پیش کرن جا رہے تھے تو میں پچھلے تین گھنٹوں سے پسینے میں شرابور بیٹھا بجلی کے آنے کا انتظار کر رہا تھا تاکہ میں اپنے کانوں سے سن سکوں کہ حکومت نے اس بجٹ میں عام آدمی کے لیے کیا خاص اقدامات اٹھائے ہیں حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود اس وقت بجلی کا شارٹ فال بڑھ چکا ہے جس کی وجہ

Read more

لاہور: مفت برگر نہ دینے پر سٹاف کو حراست میں لینے والے پولیس اہلکار معطل

گزشتہ ہفتے پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس اہلکاروں کو مفت برگر عینے سے انکار کرنے پر ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے 19 ورکروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

Read more

فواد چوہدری کو آصف زرداری پر اصل غصہ کیا ہے؟

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں نظام حکومت ’آئینی بحران‘ کا شکار ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کو اقدام کرنا چاہئے۔ کراچی میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کی شق 140 اے کے تحت سندھ میں بلدیاتی اداروں کا قیام یقینی بنانا چاہئے۔ تاہم ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں گورنر

Read more

بجٹ: امریکہ اور آئی ایم ایف

میری بیوی اخباری زبان والی محض ”گھریلو خاتون“ نہیں ہے۔ ہماری سفید پوشی برقرار رکھنے کے لئے میرے ساتھ شادی کے پہلے روز سے ملازمت بھی کر رہی ہے۔ کئی بار ہمارے کنبے کے تمام تر اخراجات کا کامل انحصار اس کی آمدنی پر ہی رہا۔ اپنے کھلے ہاتھ کی بدولت اکثر مجھ سے فضول خرچی کے طعنے سنتی ہے۔ حقیقی معنوں میں اگرچہ ایک قانع اور امید پرست خاتون ہیں۔

گزشتہ ایک برس سے تاہم اس کا رویہ حیران کن حد تک بدلنا شروع ہو گیا ہے۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار گھریلو اخراجات کی فہرست سامنے رکھے مہنگائی کے خلاف تقریر جھاڑنا شروع کردیتی ہے۔ کم آمدنی والے طبقات کے مسائل پر نگاہ رکھنا اس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ معیشت کو علمی اعتبار سے لہٰذا مجھ سے کہیں بہتر سمجھتی ہے۔

Read more

بقائے باہمی کی خواہش!

بجٹ کے موقع پر یہ خوش آئند منظر دیکھنے میں آیا، جب لیڈر آف دی اپوزیشن شہباز شریف پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے، کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ اپوزیشن کی یہ دونوں جماعتیں جو پہلے تو پی ڈی ایم میں ایک دوسرے کی حلیف تھیں لیکن یہ سیاسی رومانس زیادہ عرصے تک نہیں چل سکا اوردونوں جماعتوں کی توپوں کا رخ ایک دوسرے کی طرف ہو گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اس وقت بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے جب انہوں نے پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل کے طور پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا کہ آپ کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی ”باپ“ کے ووٹ لینے کیوں پڑے جبکہ اسے اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی سمجھا جاتا ہے۔

Read more

سینیٹر عرفان صدیقی کا ناقابل اشاعت کالم: کچھ اہل دانش کی مختصر آرا

سینیٹر عرفان صدیقی کے ناقابل اشاعت کالم پر کچھ اہم اہل دانش کی مختصر آرا موصول ہوئی ہیں۔ جو کہ حاضر خدمت ہیں۔ اصل کالم پڑھنے کے لئے ذیل کے لنک پر کلک کیا جا سکتا ہے۔ چار جنرل استعفیٰ مانگنے آئے تو صدر تارڑ نے کیا کہا؟ (عرفان صدیقی کا ناقابل اشاعت کالم) ان دنوں حقیقت پر مبنی ہر تحریر ناقابل اشاعت ہےآپ کو معلوم ہونا چاہیے تھا "سچ آکھیاں بھانبڑ مچدا اے”۔ (عطا الحق قاسمی) اس تحریر کی

Read more

کینیڈا: نفرت پر مبنی حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی خاندان کی تدفین

ویب ڈیسک — کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں گزشتہ اتوار نفرت پر مبنی حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کو سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

Read more

لوڈ شیڈنگ کا مارا آشفتہ سر میر پوری

جی ہاں میرا تعلق میرپور سے ہے وہ شہر جس کے باسیوں نے منگلا ڈیم کی خاطر ایک بار نہیں بلکہ دو بار اپنے پیاروں کی قبروں تک کو پانی کی نذر کیا۔ آزاد کشمیر کا وہ شہر جس کی اہمیت سے ڈوگرہ دور میں بھی کوئی انکاری نہیں تھا۔ وہ شہر جہاں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ملکی ترقی میں دامے درمے سخنے اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔ جب کالا باغ ڈیم کو بنجر زمین پر نہیں بنانے

Read more

پاک بھارت تعلقات اور پس پردہ ڈپلومیسی

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کی بڑی رکاوٹ دونوں اطراف موجود بداعتمادی، باہمی عدم اعتماد، تعصب اور مخاصمت کی شکل میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ نریندر مودی کے دور اقتدار میں بالخصوص ہمیں بھارت کی جانب سے پاکستان سے تعلقات کے تناظر میں زیادہ شدت پسندی، انتہا پسندی یا ڈیڈلاک کا سامنا رہا ہے۔ حالیہ کچھ عرصہ میں ہمیں پاکستان اور بھارت کی سیکورٹی اداروں کی جانب سے کچھ پس پردہ مذاکرات کی صورت دیکھنے کو ملی

Read more

حامد میر: حبس کے موسم میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا

جب میں نے مشرف دور میں ہوش سنبھالا تو اس وقت ہمارے گاؤں میں اینٹینا والی ٹی وی ہوا کرتی تھی جس پر صرف پی ٹی وی چلا کرتا تھا جو ہر عام و خاص کے بجائے برادری کے ملک، خان اور مال داروں کی بیٹھک پر ہی دیکھی جاتی تھی ہم محلہ کے سارے بچے، بڑے اپنی بیٹھک پر ایک ساتھ بیٹھ کر پی ٹی وی پر ڈرامے دیکھتے تھے اس وقت میرا پسندیدہ ڈرامہ ”سسی“ تھا جس کی

Read more

کہیں ہمارا سارا معاشرہ جھوٹا تو نہیں؟

جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ اسی لئے اسے ام الخبائث کہا جاتا ہے۔ تمام برائیوں کو ایک کمرے میں بند کریں۔ اس کی چابی جھوٹ ہے۔ جب تک چابی کے ذریعے کمرے کو نہ کھولیں کمرہ بند رہتا ہے۔ جی قارئین گرامی۔ ایک سبق آموز واقعہ جو اس وقت ذکر کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ ایک دفعہ ایک صحابی حضور اقدس صلی اللہ کے پاس آیا۔ کہنے لگا یا رسول اللہ صلی میں بہت پریشان ہوں۔ مجھ سے گناہ

Read more

وزیر آباد کا نباض حکیم اور ہمارے کپتان

معروف رائٹر حفیظ خاں سرائیکی بیلٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اک عمر عدلیہ میں گزری۔ زندگی کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا۔ ان کے اک ناول کا نام ”انواسی“ ہے۔ تیسرا حصہ ناول پڑھنے پر بھی جب لفظ انواسی کے معنی پلے نہ پڑے تو صاحب کتاب سے رجوع کیا۔ وہ اس لفظ کے معنی بتانے لگے۔ یہ لفظ سنسکرت سے ہندی میں آیا ہے۔ وہاں سے یہ اردو میں پہنچا۔ اس کے معنی مسلسل جنسی زیادتی کی شکار عورت

Read more

‎ ”گڈ فیل“ : سیاسی معیشت کا دیوالیہ پن (مکمل کالم)

‎فقط چند ہفتوں میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی فیاضی ہے کہ مالی و مالیاتی خزاں میں بھی انہوں نے ”گڈ فیل“ کی موہوم امید کی لو لگا دی ہے، بھلے آئندہ منتخب ہونے والوں کو ویسے ہی ہاتھ ملنے پڑیں جیسا کہ وزیراعظم عمران خان کو تقریباً تین سال ملنا پڑے۔ بیچاری حزب اختلاف بھی دانت پیس کے رہ گئی کہ کہے تو کیا کہ اس کا معاشی فکری ڈھانچہ بھی وہی ہے جس کا سوتا نیو لبرل

Read more

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے نام ایک خط

یقین مانیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب! آپ نے اچھا نہیں کیا، دو سال تو کیا آپ نے افسران کی دہائیوں کی محنت برباد کروا دی، سارے بیانیے کو ہی آگ لگا دی؛ ایسا بھی کوئی کرتا ہے؟ ”قومی مفاد“ بھی کوئی شے ہوتی ہے، ”حالات کی نزاکت“ بھی کسی چڑیا کا نام ہے، آپ نے تو سارا منصوبہ ہی ناکام کر دیا، کھڑی تیار فصل کو ہی آگ لگا دی، تبدیلی کی ہنڈیا ہی بیچ چوراہے میں پھوڑ دی، کوئی ایسے بھی ”قومی راز“ طشت از بام کرتا ہے؟ کوئی ایسے بھی کام کرتا ہے؟

Read more

’پاکستانی ایئر چیف کا ہیلی کاپٹر پر گاؤں کا دورہ: سرکاری وسائل کے استعمال، ریڈ کارپٹ استقبال اور پروٹوکول پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستان میں حکومتی عہدیداروں کو آمدورفت کے دوران دیے جانے والے پروٹوکول کے حوالے سے بحث کئی دہائیوں سے جاری ہے اورعام طور پر اس کی وجہ سیاست دان بنتے ہیں۔ تاہم گذشتہ روز سے اس بحث کا موضوع ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا اپنے گاؤں کا دورہ ہے۔

Read more

مہذب دنیا اور ہم

گزشتہ دنوں انٹاریو لندن، کینیڈا میں ایک مسلم خاندان کے چار افراد کو ایک قاتلانہ حملے میں ٹرک ڈرائیور نے قتل کر دیا جبکہ زندہ بچنے والا بچہ شدید زخمی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر نے اس اندوہناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندان سے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ کینیڈا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے آدھے گھنٹے میں حراست میں لے کر گرفتار کر لیا اور اس واقعہ کو نفرت پر مبنی حملہ قرار دیا جبکہ اس کے ساتھ کینیڈین وزیر اعظم سمیت اعلیٰ عہدیداران فوراً واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واضح طور پر بتایا کہ اسلاموفوبیا کی ہمارے ملک میں گنجائش نہ ہے۔ کینیڈا میں مقیم شہری اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں۔

Read more

سیاست کا سورج سوا نیزے پر

اس وقت میڈیا میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بڑی ستائش ہو رہی ہے اور ستائش کا پس منظر وہ رویہ ہے جو انہوں نے امریکی سرکار کے ساتھ اختیار کیا۔ یہ کوئی حیران کن بات نہیں بلکہ ایک اصولی فیصلہ تھا ان کو کسی سرکاری آفیسریا ادارے نے بھی مشورہ دیا ہو گا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو تین ماہ پہلے شایداپریل میں امریکی سرکار کے اعلیٰ عہدیدار جو سی آئی اے کے چیف بتائے جاتے ہیں پاکستان

Read more

رپورٹرز ڈائری: ’ہیڈ فون لگا تو وزیرِ خزانہ کے لیے کچھ آسانی ہوئی‘

اسلام آباد — اسلام آباد میں جون کی شدید گرمی میں جمعے کی سہہ پہر میں جب بجٹ کا اجلاس شروع ہوا تھا، تو سیاست میں بھی باہر کے موسم کی طرح پارہ چڑھا ہوا تھا اور بظاہر محسوس ہو رہا تھا کہ قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف بھی بھر پور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Read more

بجٹ تقریر کے دوران ہلڑ بازی: سوشل میڈیا پر حکومتی اراکین کی جانب سے ’غیر اخلاقی‘ زبان کے استعمال پر تنقید

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنے دورِ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کیا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی معاشی امور پر بحث سے زیادہ بات بجٹ تقریر کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے ہلڑ بازی پر کی جا رہی ہے۔

Read more

فوج کیوں حکومت گرائے گی، وزیراعظم کی اصل پریشانی کیا ہے؟

وزیر اعظم پاکستان نے کچھ دن پہلے پھر سے حزب اختلاف پر الزام داغ دیا کہ اپوزیشن فوج کو میری حکومت گرانے کی دعوت دے رہی ہے، بلکہ وزیراعظم صاحب کا الزام کچھ یوں تھا کہ ”خود کو ڈیموکریٹک موومنٹ کہتے ہیں اور فوج کو کہہ رہے ہیں کہ میری حکومت گرا دو“ ۔

اگر دیکھا جائے تو یہ الزام صرف اپوزیشن پر نہیں، لیکن وزیراعظم حکومتی سربراہ ہونے کے ناتے اپنی فوج پر بھی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں، یہ کڑوا سچ اپوزیشن تو آئے دن بیان کرتی رہی ہے، لیکن جب وزیراعظم ایسی بات کردیں تو پھر اس کی اہمیت اور حیثیت بڑھ جاتی ہے۔

Read more

سب کو ’خوش ‘ کرنے والا بجٹ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 22۔2021 کے لئے 8487 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔  یہ بجٹ 3420 ارب روپےخسارہ پر مشتمل ہے کیوں کہ حکومتی اخراجات بدستور اس کی آمدنی اور ٹیکسوں میں ریکارڈ اضافے کے دعوؤں کے باوجود سے بہت زیادہ ہیں۔ اس خسارہ کو قرض لے کر پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے نئے بجٹ کو سب کو خوش کرنے والاقرار دیا ہے جبکہ اپوزیشن اسے غریب دشمن بجٹ

Read more