کشمیر میں انتخابی آلودگی مہم
سیاسی سرگرمیوں کا دھارا چلچلاتی دھوپ سے فرار ہو کر آزاد کشمیر کی ٹھنڈی فضاؤں میں بہنے لگا ہے۔ ڈیرے آباد ہو گئے ہیں۔ گرم شال اوڑھے سندھ اور پنجاب کے لیڈر سرسبز کشمیر کے نیلے آسمان کو حیرت سے تک رہے ہیں جو ان کی دستبرد سے بچ کر ابھی تک غبار آلود نہیں ہوا۔ تینوں بڑی جماعتیں آزاد کشمیر کی جماعتوں کی اتحادی بن کر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ امیدوار ابھی تک جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ’تحریک انصاف‘ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی جیت کے دعوے کر رہی ہیں۔
Read more








































































