عوام کے حق حاکمیت کی فیصلہ کن جنگ

2007 میں لیاقت باغ کے جلسہ کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نے 2008 کے عام انتخابات کا رخ متعین کر دیا۔ عوامی ہمدردی کی ایسی لہر چلی جس نے جنرل مشرف کے ارادوں کو خاک میں ملادیا۔ اقتدار من پسند سیاسی جماعت کی بجائے پیپلز پارٹی کو دینا مجبوری بن گیا۔ اگر محترمہ کی شہادت سے پہلے کے انتخابی حالات کا بغور جائزہ لیں تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مسلم لیگ ق بہت آسانی

Read more

جمہوریت بہ مقابلہ جمہوریت: اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے

پاکستان میں اس وقت اہل سیاست کے درمیان جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اسے کوئی بھی باشعور شخص ملک و قوم کے لیے کسی بھی طور مناسب نہیں سمجھ رہا۔ جمہوریت کی زبان میں حکومت وہ سیاسی قوت ہے جو جمہوری طریقہ سے با اختیار ہو جائے ملک کا نظام چلانے میں، جب کہ حزب اختلاف کو جمہوریت میں ’حکومت کی منتظر‘ (Government in waiting) کہا گیا ہے، اسے مستقبل کی حکومت بھی کہہ سکتے ہیں۔ امریکہ کی مثال

Read more

سیاسی لڑائی میں عسکری اداروں کی مبینہ جانبداری

شیخ رشید دلچسپ آدمی ہیں۔ ان کی باتیں چونکا دینے والی اور انکشافات بے سر و پا ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں اپنی خوش گفتاری اور پیش گوئیوں کے سبب میڈیا کو محبوب رہتے ہیں۔ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیر داخلہ کے طور پر بھی اپنی شگفتگی برقرار رکھی ہے۔ کچھ کہا بھی نہیں اور بہت کچھ کہنے کی کوشش بھی

Read more

عوام بمقابلہ اسٹبلشمنٹ: بازی کس کے ہاتھ

حکومتی ترجمانوں کے بیانات کو دیکھا جائے تو اپوزیشن لاہور میں لوگوں کو جمع کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کے پاور شو کو ’افسوسناک ‘ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ’لٹیروں کو این آر او نہیں دیا جائے گا‘۔ تاہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جلسہ کا موضوع کوئی سیاسی حکومت نہیں بلکہ ملک کی اسٹبلشمنٹ تھی۔ یہ ایک تبدیل شدہ اور قابل غور صورت حال ہے

Read more

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ: مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

حکومت کی جانب سے کہا تو جا رہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا تاہم ابھی تک شہر بھر میں کہیں بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں لگائی گئی ہے۔

Read more

مصطفیٰ نواز کھوکھر: حقیقی بھٹواسٹ

پیپلز پارٹی کی سیاست نوجوانوں سے نکل کر جوڑ توڑ اورڈرائینگ رومز تک محدود تھی۔ جب نواز کھوکھر نے اس وقت ہوا کے برعکس پیپلز پارٹی میں انٹری دی اور بھرپور طریقے سے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کیا۔ پیپلز پارٹی کے سابق سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھو کھر کے سپوت ہونے کے باوجود خاندانی سیاست کے امین نہیں ہیں اور نہ روایتی نوجوان سیاسی رہنماؤں کی طرح ان کا سفر ہے۔ والد کی انگلی پکڑ کر سیاست میں

Read more

مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

حکومت کی طرف سے تو اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے کارکنان سنیچر کی شام ہی سے صوبہ پنجاب کے داراحکومت لاہور کے مرکز میں واقع مینار پاکستان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے اور جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

Read more

اپنا وقت کب آئے گا

”اچھے وقت اچھی یادیں بن جاتے ہیں اور برے وقت اچھے سبق بن جاتے ہیں“ ۔
”کبھی کبھی زندگی میں آپ کی صورتحال اپنے آپ کو دہراتی رہے گی جب تک کہ آپ اپنا سبق نہ سیکھیں“ ۔

ہماری ملکی صورتحال اب تک نازک مراحل میں ہے اور مزید رہنے کے قوی امکانات ہیں۔ افسوس ہم اپنے وقت سے کچھ نہیں سیکھتے، آج کے حاکم کل کے محکوم تاحد نگاہ حماقتوں کے شاہکار ہیں، مزید آنے کی امید پر دنیا قائم ہے۔ بقول حزب اختلاف لاہور جلسہ ہو گا چاہے عوام کی جانوں کا ضیاع ہی کیوں نا ہو، یہ وہی حزب اختلاف ہے جو لاک ڈاؤن نا لگانے پر میرے کپتان کا تمسخر اڑاتی تھی۔ اب بضد ہیں کہ جینا ہو گا مرنا ہو گا جلسہ ہو گا جلسہ ہو گا۔

Read more

2020 کے اہم انکشافات

فائدے نقصان تو زندگی کا حصہ ہیں، بہتری اور بدتری بھی آتی جاتی رہتی ہے، ان پیمانوں پر سال کا جائزہ کیا لینا، بھیے! اصل چیز ہووے ہے ”جاننا“ ، یعنی کسی چیز کا انکشاف ہونا، کوئی نئی بات معلوم ہونا۔ ہم پاکستانی تو جاننے کے بے حد شوقین ہیں۔ اسی لیے ہمارے ایس ایم ایس، واٹس ایپ پیغامات اور فیس بک کے ان باکس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ”جان“ ہے، ہماری تحقیق تو یہی بتاتی

Read more

لاہور  جلسہ کےبعد مذاکرات ہوں گے یا لانگ مارچ؟

اتوار کو لاہور میں منعقد ہونے والے جلسہ سے قبل وزیر اعظم نے کابینہ میں غیر معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان میں اہم ترین تبدیلی حفیظ شیخ کو مشیر سے خزانہ کا وزیر مقرر کرنا ہے حالانکہ وہ قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن نہیں ہیں تاہم خصوصی آئینی رعایت کے تحت وہ چھ ماہ تک منتخب ہوئے بغیر  وزیر کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس  حکم کی وجہ سے ضروری ہوگیا

Read more

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ:’ تاریخ بتاتی ہے مسلم لیگ کبھی لاہور میں بڑا جلسہ نہیں کر پائی’

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتوار کو ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور میں حکومت کے خلاف تحریک میں جلسہ کرنے کی بھر پور تیاری کر رہی ہے۔

سیاسی جماعتیں ایک طرف کارکنوں کو جلسے کے لے متحرک کر رہی ہیں، تو دوسری طرف یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام پر جلسے کی تیاری میں معاونت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

Read more

شبلی فراز اور پی ٹی آئی کا سیاسی دوغلا پن

شبلی فراز صاحب نے اپنی پریس کانفرنس میں میاں نواز شریف کی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف اور جنرل ضیا الحق کے حق میں کی گئی تقریر چلائی۔ اور یہ کہا کہ جس سیاسی رہنما اور اس کی پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور بی بی کے خلاف اتنے ظلم کیے، آج پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شبلی صاحب لیکن یہ بتانا بھول گئے کہ بی بی ہی خود چل کر میاں نواز شریف کے پاس گئی تھیں اور دونوں سیاسی رہنماؤں نے اپنے ماضی کو دفن کر کے میثاق جمہوریت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کا مظاہرہ گزشتہ دہائی میں دیکھنے کو بھی ملا۔

Read more

میاں صاحب اب بتا دیں نیب کسٹڈی میں کیا ہوا

میاں صاحب اور مریم نواز دونوں بیک ڈور رابطوں کی وجہ سے چپ رہ کے موقعے گنوا چکے ہیں اور کئی راز ابھی تک سینوں میں دفن کیے بیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے اتنی کامیاب مہم کے باوجود پی ڈی ایم کی عوامی رابطہ مہم کو وہ طے شدہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے جس کی بین الاقوامی پولیٹیکل سائنٹسٹ توقع کر رہے تھے۔ کیونکہ دو چار نام لینے کے بعد بھی میاں صاحب نے وہ حدود پار نہیں کیں جس کا ان پر الزام لگ رہا ہے۔ ورنہ اگر لندن آتے ہی میاں صاحب اپنی گردن اور جسم کے نشانوں کی پلیٹ لیٹس کم ہونے کے بعد کی تصویر لیک کر دیتے جنہیں دیکھ کے ہی شاید شیریں مزاری بھی رو پڑی تھیں تو حکومت کو اس غلیظ پروپیگنڈے کا موقع ہی نہ ملتا جو پچھلے ایک سال سے جاری ہے، اور انٹرنیشنل پریشر بھی پوچھتا کہ ایک تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کے ساتھ نیب کسٹڈی میں کیا کیا گیا۔

Read more

اپوزیشن کے جلسے اور مثبت معاشی اشارے

اپوزیشن جلسے اور ریلیاں منعقد کر حکومت کو دباو میں لانے کے ساتھ ساتھ عوام میں حکومت مخالف جذبات ابھارنے کی حتی الوسع کوشش کررہی ہے، اپوزیشن اپنی کوشش میں اتنی سنجیدہ ہے کہ وہ کرونا جیسی وبا کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی۔ اگرچہ حکومت بارہا کہ چکی ہے کہ جلسے معطل کیے جائیں تاکہ کرونا کی وبا مزید نہ پھیلے، لیکن اپوزیشن حکومت کی کسی تاکید اور تلقین پر کان نہیں دھر رہی، حکومت دوہری مشکل کا

Read more

عمران خان اکیلے ہیں یا اپوزیشن متحد نہیں ہے؟

گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے یہ اعتراف کیا کہ اپوزیشن کے اعتماد میں اضافہ ہؤا ہے۔ انہوں نے اگرچہ اسے ممکنہ طور پر ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ قرار دیا جس کی گواہی اب وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یہ کہتے ہوئے دی ہے کہ ’حکومت کے پاس معلومات ہیں کہ پی ڈی ایم کو بیرون ملک سے امداد مل رہی ہے‘۔ روز نامہ ڈان کو دیے گئے انٹرویو میں البتہ وہ

Read more

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک: کیا اپوزیشن کے استعفے حکومت کو کوئی نقصان پہنچا پائیں گے؟

ماضی کے مختلف ادوار میں اپوزیشن جماعتیں بشمول تحریک انصاف اگرچہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلانات تو کرتی رہی ہیں مگر جب بات عملدرآمد پر آتی ہے تو ایسا کرنے میں سب یکجا نہیں ہوتے۔

Read more

بھٹو کی پھانسی اور نواز شریف کی نااہلی

عمران خان صاحب 2008 سے حکومت میں ’’باریاں‘‘ لینے والے ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کے خلاف غم وغصے کا اظہار کرتے ہیں تو ’’بے جواز‘‘سنائی نہیں دیتے۔کرکٹ کی وجہ سے حاصل ہوئی بے پناہ شہرت کو انہوں نے بہت لگن سے لاہور میں کینسر کے علاج کے لئے ایک جدید ترین ہسپتال کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔وہ ہسپتال تعمیر ہوگیا تو سیاست دانوں کی بے حسی اور کرپشن سے اُکتائے پڑھے لکھے شہری متوسط

Read more

’’ BBC  زندہ باد‘‘ کا نعرہ

حضور، اجازت ہو تو تھوڑی ’’ہارڈ ٹاک‘‘ ہو جائے؟ آپ کی مرضی جواب دیں یا نہ دیں، بس مجھے سوال کی اجازت دے دیں۔ آپ نے تو وعدہ کیا تھا PTVکو BBCبنانے کا، پھر ایسا کیا ہوا کہ قومی ٹی وی سرکاری ہو گیا اور اِس بات پر فخر کیا جارہا ہے کہ اب اِس پر اپوزیشن کی کوریج نہیں ہوگی۔ سچ بات ہے، تنقید صرف وہی اچھی لگتی ہے جو دوسروں پر کی جائے۔ 1970سے BBCسن رہے ہیں۔ BBC

Read more

شمالی علاقہ جات سے نئے گلگت بلتستان کا سفر

گلگت بلتستان جو پہلے شمالی علاقہ جات کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس کی بے بسی کا عالم کچھ یوں ہے کہ اس جنت نظیر وادی کو جلتی آگ میں جھونکنے کا کام اپنوں نے کیا اور خود ہی ایندھن کا کردار ادا کرتے رہے۔ جب ما ضی کے تاریک اوراق کو پڑھنے کی کوشش کی تو نا قابل فراموش حقیقت کا سامنا ہوا کہ جس خطے کو ابا و اجداد نے خون جگر دے کر ڈوگروں سے حاصل

Read more

آصفہ بھٹو کی سیاست میں آمد: جدوجہد کا تسلسل یا موروثی سیاست

ملتان جلسے میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تو اس موقع پر آصف علی زرداری کا ایک پرانا بیان یاد آ گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”بی بی شہید کا قرض آصفہ اتارے گی“ ۔ اس آغاز پر دو رائے سامنے آئیں۔ اس طبقہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا جو ذوالفقار علی بھٹو یا بے نظیر بھٹو سے عقیدت رکھتا ہے۔ اور

Read more

سیاسی کوہ پیماؤں کی نئی مہم جوئی

آنے والے ہفتے ملکی سیاست میں اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں، سیاسی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کے امکانات پر ان گنت قیاس آرائیاں ہیں، لیکن حتمی طور پر کسی بھی پیش گوئی پر یقین بھی نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ سیاسی پنڈت خود شش وپنج میں ہیں کہ مستقبل میں کیا منکشف ہونے والا ہے۔ اس نسبت باریک بینی کے ساتھ سیاسی صورتحال کی ان تمام چالوں پر سمجھنا ہوگا، جو اس وقت سیاسی بساط پر بچھا

Read more

31 دسمبر تک تمام پارٹیوں کے اراکین اپنے استعفے قیادت کو جمع کروا دیں گے: اپوزیشن کا فیصلہ

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک تمام پارٹیوں کے ارکان پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کروا دیں گے جو لانگ مارچ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جائیں گے۔

Read more

اشتہار برائے غلام الناس

پی ڈی ایم کے کامیاب اور حیران کر دینے والے ملتان جلسے کی تفصیلات اور تصویری حقائق دیکھنے کے لیے جب بندہ نا چیز نے ایک تخیلاتی اخبار اٹھایا تو اس کے پہلے صفحے پر جلسہ کی تفصیلات کے بر خلاف ایک مکمل صفحے کا اشتہار نظر آیا جس پر بہت بڑا بڑا کر کے خبردار لکھا ہوا تھا اور اس کے عین نیچے ایک شہ سرخی کے انداز میں عبارت بھی درج تھی۔ پورا اشتہاربھرپور دلچسپی سے پڑھنے کے

Read more

گلگت بلتستان الیکشن: کس نے کیا پایا کیا کھویا؟

اللہ اللہ خیر صلا گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات آخر منعقد ہوہی گئے۔ ورنہ تو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 18 اگست کو طے شدہ شیڈول کی منسوخی کے بعد طرح طرح کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ عوام الناس کے علاوہ سیاسی و صحافتی حلقے بھی تذبذب کا شکار تھے کہ رواں سال انتخابات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو۔ تاہم 23 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے پھر سے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوا تو الیکشن اگلے برس کروانے سے متعلق قیاس آرائیاں کسی حد تک دم توڑ گئیں۔ اس نوٹیفیکشن کے بعد الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے پر عوام کو بھی یقین ہو گیا کہ اب تو الیکشن ہو ہی جائیں گے۔

15 نومبر کو گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود عوام گھروں سے نکل کر اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر حق رائے دہی جو استعمال کیا وہ یقیناً قابل رشک تھا۔ الیکشن کے نتائج کہاں کہاں کیسے آئے اس سے بھی عوام بخوبی واقف ہیں۔ وہ اس لئے کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں کوئی چیز کسی سے چھپائے بھی نہیں چھپ سکتی ہے۔ اس دفعہ کے گلگت بلتستان کا انتخابی عمل اگرچہ مختصر وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچا مگر قومی اور بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کے انتخابات کا جو چرچا تھا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وجہ چاہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تناظر میں خطے کی اسٹریٹیجک اہمیت ہو یا وفاق میں پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی سرد جنگ فائدہ مگر گلگت بلتستان کو صرف اتنا ہوا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر خطے کی مفت میں پروموشن ہو گئی۔

Read more

اسمبلیوں سے استعفے یا احتجاجی تحریک: اپوزیشن جماعتیں اب کیا کریں گی؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے پر غور کر رہی ہے۔

احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے احتتام پر اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن استعمال کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Read more

آخر جنوری ہی کیوں؟

پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسوں کے کارواں نے ملتان میں پڑاؤ ڈالا اور کامیابیاں سمیٹنے کے بعد لاہور روانگی کے لیے اپنے خیمے اٹھا لیے۔ ملتان کے جلسے کو روکنے کا حکومتی اعلان حکومت کے لیے شرمندگی ثابت ہوا۔ سیاسی طور پر پختہ حکومت ایسے اعلانات نہیں کرتی کیونکہ عمومی طور پر عوامی جلسوں کو روکنا ناممکن ہوتا ہے۔ جلسہ روکنے کا اعلان ہونے کے بعد نہ روکے جانے کی صورت میں اسے اپوزیشن کی کامیابی سمجھا جاتا ہے جو اس مرتبہ بھی ہوا۔

بظاہر ملتان کا جلسہ حکومت کی پسپائی اور اپوزیشن کی کامیابی تھی لیکن معاملات کا بغور جائزہ لینے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جلسے سے چند گھنٹے قبل اپوزیشن کو کھلی چھٹی دے دینا دراصل کسی بیک ڈور سمجھوتے کی وجہ تھی۔ اس مفروضے کو تقویت اس وقت ملی جب ملتان جلسے میں موجود پی ڈی ایم قائدین کی تقریریں سامنے آئیں۔ مریم نواز کے علاوہ پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں نے لو پروفائل کے ساتھ اپنا بیانیہ پیش کیا۔ یہاں تک کہ آصفہ بھٹو کی پہلے سے تیار کی ہوئی تقریر میں بھی سلیکٹرز کا لفظ کہیں موجود نہیں تھا۔

Read more

: کیا پارلیمان کا ایوان بالا نیب کا احتساب کر سکتا ہے؟

کیا سینٹ قومی احتساب بیورو کے خلاف آزادانہ تحقیقات کا انعقاد کرا سکتا ہے؟ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب کے احتساب کے حوالے سے بیان پر بی بی سی نے اس معاملے پر ماہرین پارلیمانی امور سے رابطہ کر کے ان کی رائے معلوم کی ہے۔

Read more

یہ دسمبر ستمگر

اسلام آباد مذاکرات کو تیار نہیں اور اپوزیشن بات چیت پر رضامند نہیں ایسے میں ادارے کتنا عوامی دباؤ برداشت کر سکتے ہیں اس کا فیصلہ یہ دسمبر کرے گا لیکن دعا ہے کہ اب کی بار یہ دسمبر ستمگر نہ ہو۔

Read more

”کاون“ ہاتھی اور عافیہ صدیقی

میں نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں قید ”کاون“ ہاتھی پر دو کالم لکھے۔ آج میرا ارادہ کچھ اور لکھنے کا تھا کہ مجھے اپنی ہونہار شاگرد کا فون آ گیا۔ میں اس فون کا ذکر کچھ دیر بعد کروں گی۔ پہلے یہ خبر کہ کاون بہ حفاظت کمبوڈیا کے وسیع و عریض قطعے میں پہنچ گیا ہے جہاں اپنے ساتھیوں سے اس کی دعا سلام شروع ہو چکی ہے۔ اس کے ہمراہ جانے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کاون نے سفر کے دوران ہرگز پریشان نہیں کیا۔

وہ معمول کے مطابق کھاتا پیتا بھی رہا۔ اونگھتا بھی رہا اور اپنے کمپارٹمنٹ میں بہت پر سکون رہا۔ ایسے جیسے وہ ہوائی سفر کرنے کا عادی ہو۔ ”کاون“ دنیا کا ”تنہا ترین“ ہاتھی قراردیا گیا جس کی آزادی کے لئے سوشل میڈیا پر ایک زور دار مہم چلی۔ اس مہم کو امریکی گلوکارہ ”شیر“ (Cher) نے آگے بڑھایا۔ جانوروں کے حقوق اور دیکھ بھال کی ساری تنظیمیں اٹھ کھڑی ہوئیں۔ کاون مظلومیت، اذیت اور تنہائی کی ایک علامت کے طور پر ابھرتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ جب معاملہ اسلام آباد کی ہائیکورٹ پہنچا تو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک بہت ہی یاد گار فیصلہ دیتے ہوئے کاون کو آزاد کرنے اور دنیا کے کسی موزوں مقام پر پہنچانے کے احکامات جاری کر دیے۔

Read more

جلسے جلسیاں:عوامی جوش و بے اعتنائی

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پہ در پہ جلسوں کے انعقاد سے یہاں ’’ووٹ کی طاقت‘‘ سے قائم ہوئی کسی حکومت کو گھر نہیں بھیجا جاسکتا۔حاضرین کی تعداد کے اعتبار سے تاریخ ساز جلسوں سے مسلسل خطاب محترمہ بے نظیر بھٹو اپریل 1986میں طویل جلاوطنی کے بعد وطن لوٹ کر فرماتی رہی ہیں۔جونیجو حکومت اس کے باوجود مئی 1988 تک قائم رہی۔ دو برس گزرجانے کے بعد وہ بلکہ اتنی توانا ہوگئی کہ اس کے حقیقی ’’خالق‘‘ جنرل ضیاء

Read more

کوئی ہے جو یہ لڑائی ہونے سے روک لے

اپوزیشن کی تحریک ناکام ہو گئی تو کیا ہو گا۔ فرض کریں سینیٹ الیکشن ہو چکے۔ اپوزیشن روڈ پر نڈھال پڑی ہے۔ کٹ کھا کھا کر اپنی تحریک سجا چکی ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے۔ اسے سینیٹ میں دو تہائی کے قریب اکثریت حاصل ہے۔ اب حکومت پہلا کام کیا کرے گی؟ پارلیمنٹ میں بل لائے گی۔

احتساب کے لیے قوانین تبدیل کرے گی۔ کرپٹوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے نئی قانون سازی کرے گی۔ جن سیاستدانوں کو سزا ہو چکی ہے۔ ان سب کے بولنے پر پابندی لگے گی۔ ان کا نام لینا جرم قرار پائے گا۔ ان کی سیاسی جماعتیں بھی پابندیوں کا سامنا کریں گی۔

Read more

اردو سروس کے لئے پیمانہ مختلف کیوں ہے

مجھے یقین ہے کہ یہ محض ایک اتفاق ہے کہ پشاور جلسے کے اگلے روز پاکستانی لبرلز کے ترجمان انگریزی اخبار نے جو سرخی جمائی، وہی الفاظ برطانوی نشریاتی ادارے کی اردو سروس میں اس سے اگلے روز اسی جلسے سے متعلق شائع ہونے والی خصوصی سٹوری کا بھی عنوان تھے۔ ہر دو نے کٹھ پتلی حکومت (Puppet Rule) کو ہٹائے جانے کے پی ڈی ایم کے مطالبے کو جلی حروف میں نمایاں کیا۔ دونوں معتبر صحافتی اداروں سے متعلق مجھے تو کوئی خاص بدگمانی نہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین بالخصوص ٹویٹر استعمال کرنے والے پاکستانیوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

Read more

سلگتے مسائل اور قیادت کا بحران

بیماری اور تندرستی میں کشمکش کا نام بحران ہے۔ سراسیمگی، دیوانگی کی حالت، مدوجزر اور تغیروتبدل آتا رہے تو اسے بحران کہتے ہیں۔ بحرانی کیفیت میں اچھے اور غلط کی تمیز نہیں کی جا سکتی ہے۔ عدم اعتماد کی فضا قائم رہتی ہے۔ ملک میں اس وقت قیادت کا بحران ہے۔

قیادت کے بحران میں خود ساختہ لیڈروں کے ریوڑ ہوتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی بہتات ہوتی ہے۔ سیاست محض خود نمائی، الزام تراشی، بلاضرورت اتحاد، بے مقصد جلسے، غیرضروری تقریروں تک محدود ہوتی ہے۔ قیادت کے بحران سے قیادت کافقدان جنم لیتا ہے۔

Read more

لاؤ تو قتل نامہ مرا

پاکستانی تاریخ کے 74 برس میں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 برس خدانخواستہ نکالنے پڑجائیں تو شاید آمریت اور اس کی باقیات کے سوا کچھ باقی نہ بچے۔ 30 نومبر 1967 کے بعد سے لے کر آج بھی یہ جماعت 53 روایت کے عین مطابق آتش و آہن کے اذیت دہ ماحول کا سامنا کر رہی ہے جب اس کے پہلے بانی چیئرمین کا باقاعدہ اعلان کیا گیا یعنی ذوالفقار علی بھٹو۔ وہ بھٹو جس نیمعاشرے کے تمام کچلے ہوئے طبقات کو اکٹھا کیا اور پھر جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے کے جذبے سے سرشار اور اپنی ذاتی یشانیوں سے بے نیاز، انقلابیوں کے ایک گروپ نے ملک بھر سے اکٹھا ہو کر شہید وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی تشکیل دی۔

Read more

سیاسی مثلثیں!

پاکستان میں عام آدمی ہمیشہ کنفیوژ رہا ہے کہ وہ دراصل ہے کون، اس کا تعلق کس ملک، مذہب، فرقے، طبقے، قوم یا صوبے سے ہے؟ کبھی کوئی اسے مذہب کے نام پر استعمال کرتا ہے تو کوئی مسلک کے نام پر، کوئی حب الوطنی کی آڑ استعمال کرتا ہے تو کوئی صوبائیت یا قومیت کی تو کوئی نظریے کی۔ وہ ہمیشہ سیاسی مثلث کا حصہ رہا ہے، چاہے اس ”سیاست“ میں سیاستدان ملوث ہوں یا اسٹیبلشمنٹ، فوج ملوث ہو یا خفیہ ادارے، سرکار ملوث ہو یا سرکاری افسران، علماءملوث ہوں یا مولوی صاحبان، غرض یہ کہ ہر صورت میں مثلث کا ایک کونہ عام آدمی تک آتا ہے جس کے تیسرے کونے پر نامعلوم افراد ہوتے ہیں۔ کوئی، ان نامعلوم افراد کو بیرونی ہاتھ سے تعبیر کرتا ہے، کوئی ذاتی مفاد سے، کوئی حب الوطنی سے، کوئی غداری سے اور کوئی پیسے سے۔

Read more

احتسابی عمل سے وابستہ امیدیں

دنیا کے ہر ملک کی اپوزیشن ہمیشہ ایک تعمیری اور مثبت سوچ کے ساتھ حاکم وقت کی اصلاح اور ملکی مفاد کی حفاظت کرتی ہے۔ غیر ممالک میں حکومت اوراپوزیشن کا طرز عمل بتاتا ہے کہ وہاں ہمیشہ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفادات کو مد نظر رکھ کر سیاست کی جاتی ہے اورقومی ترجیحات، ذاتی ترجیحات پر غالب نظر آتی ہیں۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں پچھلے ستر سالوں سے کوئی بھی رہنما مثبت سوچ اور ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر سوچنے پر تیار نہیں تھا اور عوام کے حصے میں صرف تلخی وقت کے کڑوے گھونٹ پینے کو آئے۔

Read more

آصفہ اور مریم: موروثی سیاست کے الزامات کی حقیقت

آصفہ بھٹو کے میدان سیاست میں اترنے کے بعد موروثی سیاست پر ایک بار پھر زور و شور سے تبرہ بازی ہو رہی ہے۔ سرسری جائزہ بھی لیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آئے گی کہ اس طرح کے الزام اور اتہام کے تیر ان کی طرف سے آتے دکھائی دیں گے، جو موجودہ ہائبرڈ حکومت یعنی مکس اچار والی حکومت کے گن گاتے پھرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کہیں سے یہ سن گن لگ گئی کہ سیاست میں موروثیت ناجائز ہے۔ یہ بد بخت جمہوریت کے مقابلے میں آمریت کا کلمہ پڑھتے ہوئے تو شرمسار نہیں ہوتے مگر بندوق برداروں کے ہاتھوں جمہوری حکومت کے قلع قمع کو ملک کی بقا اور سلامتی کا ضامن سمجھتے ہیں۔ انہیں سیاست میں کچھ سال بعد ایک ”عمران خان“ تو گوارا ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر اقتدار میں آ کر اشاروں پر ناچنا جانتا ہو مگر انہیں قائد اعظم کی نیک سیرت، پاکدامن اور سیاسی بصیرت سے مالا مال بہن فاطمہ جناح ہر گز گوارا نہیں کیونکہ وہ آمریت کے قبیح کاروبار کو ببانگ دہل للکارنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔

Read more

میر ظفر اللہ خان جمالی، جنرل مشرف اور نواز شریف

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی سیاسی جدوجہد نصف صدی کے لگ بھگ رہی، پہلا الیکشن 1977 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا لڑا جبکہ ان کی زندگی کا آخری الیکشن 2013 کا تھا جس میں آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے اور مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں ختم نبوت کے معاملہ پر نون لیگی حکومت سے ناراض ہو گئے اور اسمبلی کے فلور پر استعفی دے کر سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

ضیا الحق کی کابینہ میں وفاقی وزیر رہے، وزیراعلی بلوچستان، کئی مرتبہ رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر، سینئر اور بالآخر 2002 میں وزیراعظم منتخب ہوئے، تاہم صدر پرویز مشرف کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے دو سال بعد وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹا دیے گئے، بطور وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی انہوں نے دو اہم کارنامے انجام دیے جو جمہوری وزیراعظم کے لئے ایک مثال کے طور پر چھوڑ گئے ہیں، انہوں نے دو مرتبہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف دوسرے لفظوں میں امریکہ کو ناراض کیا جس کی وجہ سے ان کی چھٹی ہوئی۔

Read more

ملتان جلسہ

گزشتہ کالم میں بھی عرض کیا تھا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو کورونا کے خطرے کے پیش نظر جلسے جلوس سے روکنے کی اخلاقی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گلگت میں انتخابات کے موقع پر خود وزیراعظم اور ان کے وزراء ہزاروں لوگوں کے اجتماعات سے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر خطاب کرتے رہے، جونہی مگر اپنا سیاسی مقصد پورا ہوا کورونا کو آڑ بنا کر نہ صرف اجتماعات پر پابندی کا اعلان کر دیا بلکہ اپوزیشن سے مطالبہ شروع کر دیا کہ وہ اس پابندی کا لحاظ کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک ختم کر دے۔

اس کے بعد بھی لیکن اپنی روش نہ بدلی، ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے صرف دو روز قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر جنہیں تحریک انصاف کا سمجھدار چہرہ سمجھا جاتا اور جو کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور بچاؤ کے اقدامات تجویز کرنے کی خاطر قائم کیے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ بھی ہیں، نے ایک بڑے مجمعے سے خطاب کیا جس میں کورونا سے بچاؤ کی خاطر بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر ان کے سامنے پامال ہوتی رہیں۔

Read more

اصغر خان کی ڈائری ( طنز و مزاح)

بات کچھ عرصہ پہلے کی ہے، محبان بھوپال فورم کی زیر اہتمام ایک ادبی تقریب اردو ڈکشنری بورڈ میں منعقد تھی۔ تقریب کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر دیکھا، وقت بھی مناسب تھا، گھر سے بھی نزدیک، ہم نے اس تقریب کا رخ کیا اور وقت مقررہ پر پہنچ گئے یہ معلوم نہ تھا کہ تقریب اعلان کردہ وقت کے دو گھنٹے بعد شروع ہوگی۔ خیر صاحب ہم ایک عام سامع کی حیثیت سے گئے تھے، مقصد ادبی تقریب میں احباب کو سننا تھا۔ چند احباب نے ہمیں دیکھا تو ہمیں اگلی سیٹ پر پہنچا دیا، حالانکہ ہم پیچھے بیٹھنے کے عادی بھی ہیں اور بیٹھنا بھی چاہتے تھے تاکہ جلد اٹھ کر جاسکیں۔

مجبوری یہ بھی ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنا ہماری کمر کو گوارا نہیں، وہ بہت جلد ہم سے واپس چلنے کی ضد کرنے لگتی ہے۔ ہم اگلی سیٹ پر بیٹھ گئے ایک کرسی چھوڑ کر، کچھ ہی دیر میں ایک صاحب بھاری بھر کم، دراز قد، ہم سے پہلے والی سیٹ پر آ کر براجمان ہوئے۔ دھیمی آواز میں سلام کا تبادلہ ہوا۔ وہ ہمارے لیے اجنبی اور ہم ان کے لیے اجنبی تھے۔ لیکن ادب ہمارے بیچ ایک مثبت تعلق ادا کر رہا تھا۔ ہم بیٹھے بیٹھے اندازہ لگا رہے تھے کہ یہ کون صاحب ہیں جو بالکل خاموش بیٹھے ہیں۔

Read more

ملتان جلسہ میں عکس بے نظیر

جلسہ تو ہو کر رہے گا کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے بالآخر ملتان میں جلسہ کر ہی دیا۔ ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہونے والے جلسے کو روکنے کے لیے حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا۔ ایک خوف کی فضا پیدا کی گئی پیپلزپارٹٰی اور نون لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ جلسہ گاہ کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ورکروں کے ساتھ قاسم باغ میں جانے کے لیے زور لگاتے رہے۔

تین دن ملتان انتظامیہ اور ورکروں کے درمیان آنکھ مچولی ہوتی رہی اور حکومتی کارکردگی نے روایتی احتجاجی جلسے کی بجائے ایک بھرپور مزاحمتی جلسہ بنا دیا۔ تمام تر خوف کے باوجود جنوبی پنجاب کے اضلاع سے کارکن قافلوں کی صورت میں نکلے۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اضلاع سے سب سے بڑا قافلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کی قیادت میں ملتان پہنچا۔ انتظامات نا ہونے کے باوجود جلسے میں عوام کی تعداد قابل تعریف تھی۔

Read more

سیاست عوام کی زندگی سے اہم نہیں!

عالمی و ملکی سطح پر کورونا کی لہر میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں 59 افراد وفات پا گئے ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، دوسری طرف حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان جلوسوں اور جلسوں کے انعقاد کے بارے میں اختلاف رائے ختم ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کورونا سے پیش آنے والی صورت حال کے بارے میں پارلیمانی قائدین کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں نے شرکت نہیں کی ہے۔

Read more

ملتان کے جلسے پر شاہ محمود قریشی کا اضطراب

’’نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز‘‘ پر لمحہ بہ لمحہ نگاہ رکھنے کے نام پر جو ٹی وی نیٹ ورکس قائم ہوئے ہیں انہوں نے سیاسی عمل کو ون ڈے کرکٹ کی طرح فقط چوبیس گھنٹوں تک محدود کردیا ہے۔ ’’یک روزہ مقابلہ‘‘کے حوالے سے ’’ہاریا جیت‘‘ کا فیصلہ بھی اب سوشل میڈیا پر چھائے سیاسی جماعتوںکے اُجرتی Trollsکے واہی تباہی بھرے پیغامات کے ذریعے سنانے کی کوشش ہوتی ہے۔ ہیجان کے اس عالم میں ہماری اکثریت کو سیاست سے متعلق انتہائی

Read more

باراک اوبامہ کی کتاب: دی پرامسڈ لینڈ، (سرزمین موعودہ)

امریکہ کے 44 ویں صدر کے عہدے پر سبکدوش ہونے والے بارک اوبامہ نے حال ہی میں دنیا کی توجہ اپنی نئی تصنیف کی جانب مرکوز کرؤائی جس کا نام The Promise Land یعنی سرزمین موعودہ ہے، اپنی یاداشتی تحریر میں سابق امریکی صدر اوبامہ نے سپر پاور ملک کے صدر کے طؤر پر عہدے پر فائز مشکلات، فیصلے اور عالمی معاملات پر مفصل نظر ڈالی ہے، اؤبامہ کی یہ تحریر انتظامی سپاہی کے طور پر منظرعام پر آئی ہے، جس میں

Read more

جناب وزیر اعظم: سیاست دشمنی نبھانے کا نہیں، راستے نکالنے کا ہنر ہے

وزیر اعظم عمران خان کی گلگت بلتستان حکومت کی تقریب حلف برداری کے موقع پر تقریر اور بی بی سی کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا انٹرویو ملک کی موجودہ سیاسی تصویر کے اہم اجزا سامنے لاتے ہیں۔ اسد درانی نے تصدیق کی ہے کہ فوج ملکی سیاست میں مداخلت کرتی ہے اور اس سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ عمر ان حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تاثر

Read more

اسحاق ڈار کی ہارڈ ٹاک

بی بی سی کا ایک پروگرام ہے، نام ہے ”ہارڈ ٹاک“ ، اس کے مہمان بنے ہمارے جناب سابقہ وزیر خزانہ، محترم اسحاق ڈار صاحب۔ اب یہ مجھے نہیں پتہ کہ اس پروگرام میں شرکت کا مشورہ انہیں کس نے دیا، اور یہ ہمت انہوں نے کس کے کہنے پر کر لی۔

لیکن وہ جو بھی سوچ کر گئے تھے، لگتا کچھ ایسا ہی ہے کہ اس میں کامیاب نا ہو سکے۔ وجہ ہارڈ ٹاک کے اینکر کے تابڑ توڑ سوالات، بلکہ کہہ لیجیے کہ تابڑ توڑ حملے۔ جن کا سامنا، گردن کی ہڈی میں بیماریوں کا سامنا کرنے والا یہ شخص تو بالکل بھی نہیں کر سکتا تھا۔

Read more

جلسۂ ِ ملتان اور آصفہ بھٹو

’’کتنے لوگ تھے؟‘‘ والا سوال اٹھانا وقت کا زیاں ہوگا۔’’مکدی گل‘‘ یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد-پی ڈی ایم- پیر کے روز ملتان میں اپنا جلسہ منعقد کرنے میں کامیاب رہا۔چار سے زیادہ دنوں تک پھیلی پولیس اور انتظامیہ کی پھرتیاں اسے روکنے میں مضحکہ خیز حد تک ناکام رہیں۔واضح طورپر غیر ضروری نظر آتی ان پھرتیوں نے تجسس اور تنائو کا جو ماحول پیدا کیا اس نے مجھ ایسے ’’ٹی وی بیزار‘‘شخص کو بھی مجبور کردیا کہ بستر

Read more

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دس اہلکار کورونا میں مبتلا

لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمشین کے 10 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں افسران اور ماتحت عملہ شامل ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے جس کے پاکستان میں اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ حال ہی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورثمر ہارون بلوچ بھی کورونا وائرس

Read more

سیاست و عدالت: کون کون کٹہرے میں کھڑا ہوگا؟

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی الزام تراشی کا سلسلہ حسب معمول جاری ہے ۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پی ڈی ایم جلسہ کے دوران سخت گیر اقدامات کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جبکہ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ حکومت پابندی کے باوجود 13 دسمبر کو لاہور کا جلسہ تو نہیں روکے گی لیکن اس کا اہتمام کرنے والے لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابینہ کے

Read more

آصفہ بھٹو کی سیاسی اننگ کا آغاز اور بدلتا سیاسی منظر نامہ

آصفہ بھٹو زرداری کی سیاسی اننگ کے آغاز کو اگر یہ کہا جائے کہ ”وہ آئی دیکھا اور فتح کر لیا“ تو غلط نہ ہوگا۔ جس طرح انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 30 نومبر کے سیاسی پاور شو میں کارکنوں کا خون گرمایا وہاں سے صحیح معنوں میں ملتان سے روایتی مزاحمتی سیاست کا آغاز ہو گیا۔ وہی شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا پراعتماد لہجہ۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسا جوش اور ولولہ۔ شہید مرتضی بھٹو

Read more

ملتان کی سیاست اور پی ڈی ایم کا جلسہ

پیر کی صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) میں جمع ہوئی جماعتوں نے اس دن ’’ہر صورت ‘‘ ملتان میں جلسہ منعقد کرنے کا ارادہ باندھ رکھا ہے۔عمران حکومت نے اگرچہ دو روز قبل ہی ریاستی قوت کے استعمال کے ذریعے اسے روکنے کی تیاری شروع کردی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کا گھرانہ ریاستی جبر کا خصوصی نشانہ نظر آیا۔گیلانی خاندان پر ہوا یہ فوکس تاہم اسے مقامی سیاست میں بھرپور احیاء

Read more

پی۔ ڈی۔ ایم اور کرونا وائرس

تاریخ پاکستان کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ہمیشہ انتخابات پر جماعتیں متفق نہیں رہیں۔ ہمیشہ اقتدار میں آنے والی جماعت نے شفاف انتخاب ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ ہارنے والی جماعتوں نے انتخابات چوری ہونے یا دھاندلی کا الزام لگایا۔ شاید ہارنے والی جماعت فقط اس لیے اس نعرے کو لگاتی ہے تاکہ جماعت کے کارکن اور ووٹر جماعت سے جڑے رہیں اور کوئی جواز رہے۔ 90 کی دہائی کی چھوڑ کر اگر حالیہ دو دہائیوں بات کروں کو 2002 مشرف دور حکومت کو بھی دھاندلی زدہ کہا گیا اور ق لیگ و دیگر حکومتی جماعتوں نے انتخابات کو درست قرار دیا۔

اس وقت مولانا فضل الرحمن و نون لیگ نے مل کر اپنا وزیراعظم لگانا چاہا مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نافذ کیا۔ اپوزیشن کی تقسیم کی وجہ سے ظفر جمالی صاحب وزیراعظم منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 2008 کے انتخابات کو بھی اگر دیکھا جائے تو تحریک انصاف نے تو اس کا بائیکاٹ کیا مگر پیپلز پارٹی نے میدان مارا تو اب اپوزیشن میں ق لیگ نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔ ہم نے دیکھا کہ نون لیگ کیسے پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف اور ججز بحالی تحریک میں نکلی۔

Read more

پی ڈی ایم کا ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ، گھنٹہ گھر چوک جلسہ گاہ میں تبدیل

لاہور — پاکستان میں حکومت مخالف حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ملتان میں جلسہ جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کو بند کیے جانے کے بعد ملتان کے چوک گھنٹہ گھر کو ہی جلسہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم نے جلسے کے لیے ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا تھا جہاں انتظامیہ اور کارکنان کے درمیان گزشتہ شب سے ہی آنکھ مچولی جاری رہی۔

Read more

پی ڈی ایم ملتان جلسہ: حکومتی پابندی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد گھنٹہ گھر چوک پر موجود، آصفہ بھٹو کا خطاب شروع

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر میں تیزی کے باوجود حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے جلسے شروع کر دیا ہے اور عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود ہے۔

Read more

آصفہ بھٹو زرداری: کیا فلاحی کاموں میں دلچسپی رکھنے والی آصفہ کو سیاست نے چُن لیا ہے؟

آصفہ بھٹو زرداری اپنی بڑی بہن بختاور کے برعکس سیاسی معاملات پر زیادہ کھل کر بات کرتی ہیں اور اکثر انھیں بلاول کے بعد کی قیادت کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں مشکلات کیا ہوں گی؟

Read more

آئی ایس آئی اور عمران خان کی سیاست

وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کمیٹی کی سربراہی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائیریکٹر جنرل کو سونپی گئی ہے۔یہ اقدام ملک کی سول انٹیلی جنس ایجنسیوں کو براہ راست آئی ایس آئی کے تابع کرنے کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کو آرڈی

Read more

کاون: پاکستان میں برسوں جکڑے رہنے والے دنیا کے تنہا ترین ہاتھی کی کہانی

سری لنکا میں پیدا ہونے والا کاون 1985 میں پاکستانی حکومت کو تحفے میں دیا گیا تھا اور برسوں خراب حالات میں رکھے جانے کے بعد آج اسے عدالتی حکم پر رہا کیا جا رہا ہے۔

Read more

عمران خان کس قدر بااختیار  وزیر اعظم ہیں؟

عمران خان ایک ایسے وزیر اعظم ہیں جنہیں اپنے بااختیار ہونے کا یقین دلانا پڑتا ہے اور بتانا پڑتاہے کہ وہ مکمل طور سے خود مختار ہیں اور فوج ان کے کسی معاملہ میں مداخلت نہیں کرتی۔ بلکہ ان کی حکومت کے ہر فیصلہ کو خوش دلی سے قبول کرتی ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اس اعلان کو ایک پیج کی کرامات کے بارے میں وزیر اعظم کا اعتراف نامہ ہی کہا جاسکتا ہے۔ بصورت دیگر تحریک انصاف کی حکومت

Read more

وزیر اعظم عمران خان: مجھ پر فوج کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی کی ہے

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان پر ڈھائی سال کے دورے حکومت میں کبھی بھی فوج کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا اور ایک بھی ایسی چیز نہیں ہے کہ جو وہ کرنا چاہیں اور فوج اس سے منع کرے۔

Read more

مذاکرات یا لانگ مارچ: حکومت ابھی فیصلہ کر لے

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2006 میں اپنی ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ انہیں نہ دہرانے کا عہد کرتے ہوئے ”میثاق جمہوریت“ پر دستخط کیے اور یہ طے کیا گیا کہ معاملات باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔ لیکن افسوس کہ اس معاہدے کی سیاہی سوکھنے سے پہلے ہی اس کی خلاف ورزی کی گئی اور بار بار کی گئی۔ وہ خواہ جنرل پرویز مشرف سے مذاکرات ہوں، عدلیہ بحالی کی تحریک

Read more

بختاور بھٹو زرداری کا عروسی جوڑا بھی بے نظیر بھٹو کا جوڑا بنانے والی ڈیزائنر تیار کریں گی؟

بختاور بھٹو کی منگنی سے پہلے پاکستان کے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہیں کہ شادی کی تقریبات میں وہ اپنی مرحوم والدہ کے نکاح کا لباس زیب تن کریں گی۔

Read more

انور عزیز چودھری کی وفات…اور غیر محفوظ موٹروے

مئی 2019 سے میرا اپنے گھر سے باہر نکلنے کو بھی جی نہیں چاہتا۔ کسی اور شہر کا سفر کرنے سے کمر کی تکلیف کے خوف کی بنا پر گھبرائے رہتا ہوں۔چودھری انور عزیز صاحب کی وفات کی خبر سن کر مگر شکرگڑھ جائے بغیر دل کو تسلی نہیں مل سکتی تھی۔ میری بیوی کو بھی ان کی قبر پر حاضری دئیے بغیر چین نصیب نہیں ہونا تھا۔ چودھری صاحب کی 90 ویں اور آخری سالگرہ ہم نے اسلام آباد

Read more

وبا کے موسم میں سیاسی تصادم اور اصلاح کا پہلو

ملک میں کورونا کی شدت میں شدید اضافہ ہورہاہے اور دنیا بھر سے حاصل تجربوں کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ وبا پاکستان میں بھی مزید پھیلے گی۔ اس کی ایک وجہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے بیان کی ہے کہ لوگ اس وبا کو سنجیدگی سے لینے پر آمادہ نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی تصادم کا موسم بھی شدید ہے۔ اپوزیشن30 نومبر کو ملتان میں جلسہ

Read more

کورونا کی دوسری لہر اور اپوزیشن کی تحریک

رواں سال کے آغاز میں جب وطن عزیز میں کورونا کی وبا نے پہلی بار سر اٹھایا اس وقت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور بلاول بھٹو زرداری کا موقف تھا کہ کسی بھی قسم کے معاشی نقصان کی پروا کیے بغیر سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ ہونا چاہیے کیونکہ سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے اور اس وقت تمام اپوزیشن جماعتیں بھی ان کے موقف کی ہمنوا تھیں۔ اس وقت مگر وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کا اصرار تھا کہ ہماری بڑی آبادی دیہاڑی دار طبقے پر مشتمل ہے جس کے پاس اتنا سرمایہ نہیں کہ گھر بیٹھ کر ان کا چولہا جلتا رہے اور نہ حکومت کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ اتنی بڑی تعداد کو گھروں میں بیٹھے ضروریات زندگی مہیا کر سکے لہذا ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ حکومت اور اپوزیشن کی اسی لڑائی کے باعث کورونا سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح پالیسی نہ بن سکی اس کے باوجود مگر خدا نے اپنا کرم کیا اور کورونا کی پہلی لہر زیادہ نقصان پہنچائے بغیر گزر گئی۔

Read more

کیا پی ڈی ایم کے جلسوں میں محسن داوڑ کی عدم شرکت سے کچھ فرق پڑے گا؟

پاکستان میں پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آئندہ جلسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کار محسن داوڑ کے اس فیصلے کو موجودہ سیاسی حالات میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔

گو کہ محسن داوڑ نے اتحاد کے اغراض و مقاصد کی اب بھی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی عدم شرکت سے لامحالہ اتحاد کو نقصان ہو گا۔

Read more

بلاول بھٹو زرداری: پی پی پی چیئرمین کی جانب سے حکومت مخالف جلسے جاری رکھنے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

حکومتی وزرا اس سے پہلے الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ پی ڈی ایم کے جلسے ملک میں کورونا پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔

Read more

لطیف فاطمہ اور مٹور کا پہلا جرنیل

سیاہ کوٹ پہنے بڑے میاں، سفید پاجامے والے نوجوان کو مہابھارت کی بساط پہ دریودھن، کورو، پانڈو اور دروپدی کی گوٹیاں چلا کر گناہ ثواب کا فرق سمجھاتے ہیں۔ نوجوان، جلدی میں ہے، سیدھا جواب مانگتا ہے، بزرگوار دھیرج سے بتاتے ہیں۔ ”ساری عمر نکل جاتی ہے پاپ اور پنہ کا فرق سمجھنے میں اور تمہیں سیدھا جواب چاہیے۔“

خادم رضوی کے جنازے سے ڈاکٹر طاہر محمود کے قتل تک، ہر طرف سیدھا جواب مانگنے والوں کا ہجوم ہے مگر کیا کریں، زندگی پہلے ہی الجھے ہوئے ریشم کی مانند گنجلک ہے اور یہ سوال بہت کڑے ہیں۔ ان کی بنیاد پہ بیانیہ کی عمارت استوار ہوتی ہے، ٹی وی کا سرکس چلتا ہے اور وطن پرستی کے ٹویٹ داغے جاتے ہیں۔ سو لکھنے والے کی آخری امید کہانی ہی رہ جاتی ہے۔

Read more

کورونا کی نئی لہراور جلسے!

پاکستان کا شمار معدودے چند ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وبا کی پہلی لہر پر کامیابی سے قابو پایا گیا۔ عدم برداشت اور محاذ آرائی کے دور میں بھی وفاق اور صوبوں نے اس مہلک وبا سے نبٹنے کے لیے مل کر مربوط حکمت عملی اختیار کی جس سے اموات بڑھنے کی رفتار کم ہوتی گئی اور بالآخر احتیاطی تدابیر جن میں لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن شامل تھیں کو آہستہ آ ہستہ نرم کیا گیا۔ ریستورانوں

Read more

وبا کے دنوں میں بحران کی پیش گفتہ افواہ

ایک عہد ہے کہ تیزی سے اوجھل ہو رہا ہے۔ موت کی ایسی گرم بازاری ہے گویا مٹھیوں سے خشک ریت پھسل رہی ہے۔ رفتگاں کی فہرست ہے کہ پھیلتی چلی جا رہی ہے۔ ابھی ایک مانوس آواز سے محرومی، ایک دیرینہ رفیق سے فراق اور ایک قدیمی آشنا چہرے کے صدمے سے سنبھل نہیں پاتے کہ ایک اور سناﺅنی آ لیتی ہے۔ پت جھڑ تو ابھی شروع ہوا ہے، ہمارے لئے تو یہ پورا برس ہی خزاں کی ویرانی سے منسوب ہو گیا۔ موت محض ایک ہندسہ نہیں ہوتی، ہر جانے والے کے ساتھ ایک پوری دنیا پر پردہ گر جاتا ہے، کتاب ادھوری رہ جاتی ہے، ساز کے تار کسی حادثے جیسی قطعیت کے ساتھ چٹختے ہیں اور نغمہ ان دیکھے خلا میں کھو جاتا ہے۔ سیاست، مذہب اور تمدن کے ستون ہیں کہ ایک ایک کر کے بغیر آواز کیے منہدم ہو رہے ہیں۔

دوسروں کی کیا کہوں۔ میرے لئے کراچی سے آصف فرخی، بہاولپور سے رانا اعجاز احمد، ملتان سے حیدر عباس گردیزی، لاہور سے استاذی محمد خالد، قاضی جاوید اور اب اسلام آباد سے اشفاق سلیم مرزا۔ یہ شہر گویا اپنا معنی کھو بیٹھے۔ کس قدر پات گرے ہیں اب کے۔ پہلے کون سا ہم نظام الملک طوسی کے باغ میں عمر خیام سے ہم پیالہ ہو رہے تھے، یہ تھا کہ یاران ہم نفس کہیں مل بیٹھتے تھے تو جینے کا بہانہ میسر آ جاتا تھا۔ فلک ناہنجار کو یہ بھی منظور نہ ہوا۔

Read more

اعداد و شمار کا ناٹک!

وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کے سربراہ، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اکانومی کے بارے میں اچھی اچھی خبریں سنائی ہیں، ان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کافی عرصے کے بعد لارج سکیل مینو فیکچرنگ کی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ فیصد ترقی ہوئی ہے۔ بالخصوص سیمنٹ، فرٹیلائزرز اور آٹو موبائلز کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق برآمدات میں بھی گوناگوں اضافہ ہو رہا ہے، کرنسی بھی مستحکم

Read more

فرانس پر تنقید سے داخلی مسائل حل نہیں ہوں گے

پشاور میں پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم) کے جلسہ میں دو باتیں سامنے آئی ہیں۔ ایک: اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن فوج کا دفاعی ادارے کے طور پر احترام کرتی ہے لیکن اسے سیاسی مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔ ان کا پیغام تھا کہ ’ اگر فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو تنقید بھی ہوگی اور نام بھی لئے جائیں گے‘۔ دوئم: پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے

Read more

کورونا کا خوف، پر جوش جنازہ اور اپوزیشن کی ’عوام دشمنی‘

پشاور میں اتوار کو جلسہ کی وجہ سے وزیر اعظم سمیت وفاقی کابینہ کے متعدد ارکان نے پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم) کی قیادت پر شدید تنقید کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اپنے سیاسی مفاد کے لئے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ گزشتہ روز پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے شہر میں کورونا کیسز کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ کی بنیاد پر اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

Read more

نواز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں بیگم شمیم اختر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اُن کی عمر نوے برس بتائی جا رہی ہے۔

Read more

پی ڈی ایم کے اجلاس میں محسن داوڑ کی شرکت پر سوال کیوں اٹھا؟

پشتون تحفظ تحریک کے بانی رکن اور شمالی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف میں شامل سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں ان کی شرکت پر اعتراض کرنا دراصل اس تحریک کے ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی کے مقصد کو سبوتاژ کرنا ہے۔

دو روز قبل اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ایک اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کی شرکت کے بارے میں سوال اٹھایا تھا۔ تاہم محسن داوڑ نے کہا تھا کہ وہ بحیثیت ممبر قومی اسمبلی اپنی ذاتی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

Read more

’میتھڈ اداکاروں‘ کی نہیں، سیاستدانوں کی ضرورت ہے!

نواز شریف صاحب کے خلاف فیصلہ لکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے سسیلین مافیا کا ذکر کیا تو ’گاڈ فادر‘ نامی ناول پاکستان میں زبان زد عام ہو گیا۔ اسی ناول پر بننے والی فلم میں مافیا ڈان کا کردار مارلن برانڈو نے ادا کیا۔ درجنوں شہرہ آفاق فلموں میں کئی لازوال کردار ادا کرنے کے باوجود مارلن برانڈو کو بنیادی طور پر ڈان کورلیان کے کردارکے حوالے سے ہی جانا جاتا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فرانسس فورڈ

Read more

جو بائیڈن اور پاکستان

مشہور امریکی صحافی سٹیو کول افغان جنگ پر اپنی کتاب ”ڈائریکٹوریٹ ایس“ میں لکھتے ہیں کہ براک اوباما کے صدر منتخب ہونے کے بعد 2008 میں ان کے نائب صدر جوزف آر بائیڈن افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے لئے کابل آئے۔ افغان صدر نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں طالبان کے ٹھکانے ختم کروانے کے لیے امریکی حکومت ان سے مل کر پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ لیکن بائیڈن نے درشت لہجے میں کہا ”مسٹر صدر! پاکستان امریکہ کے لئے افغانستان سے 50 گنا زیادہ اہم ہے۔“

سوال یہ ہے کہ اگر نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی نظر میں پاکستان واقعی امریکہ کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے تو پھر پاکستان کے لیے جو بائیڈن کی متوقع حکومت کون سے فوائد اور امکانات لا سکتی ہے؟

Read more

’’غریب کی جورو ‘‘ بنے قومی اسمبلی اور سینٹ

سنگین ترین معاملات کی بابت بھی ہمارا اجتماعی رویہ ’’مٹی پائو‘‘ والا ہے۔ کبوتر سے منسوب بلی کو دیکھ کر آنکھ بند کرکے خود کو محفوظ تصور کرنے والی جبلت۔ شتر مرغ کی طرح خطرات کو نظرانداز کرنے کے لئے ریت میں سر چھپانا۔ یوں کرتے ہوئے ہم پنجابی محاورے میں بتائی اس حقیقت کو فراموش کردیتے ہیں کہ ہاتھوں سے لگائی گرہوں کو بالآخر دانتوں سے کھولنے والی مشقت اٹھانا پڑتی ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں ’’مسلم اُمہ

Read more

پی ڈی ایم کا میثاق پاکستان

گلگت بلتستان کے الیکشن ہوچکے اور سب کچھ توقع کے مطابق ہوا۔ انتخابات میں توقع کے مطابق تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کی اور توقع کے مطابق ہی دیگر سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بلتستانی مقامی لیڈر شپ کے مطابق ان انتخابات میں بھی 2018 والا فارمولا اپنایا گیا۔ امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں، فارم 45 نہیں دیا گیا۔ جو بھی ہوا برا ہوا اس سے بہتر ہو سکتا تھا۔ حکومت نے

Read more

گلگت بلتستان کی حالیہ سیاسی صورت حال

گلگت بلتستان جسے عرف عام میں شمالی علاقہ جات کہا جاتا ہے۔ اس کا کل رقبہ 72971 مربع کلو میٹر ہے۔ آبادی تقریباً 19 لاکھ کے قریب ہے جبکہ آبادی کی گنجانی سترہ افراد فی مربع کلو میٹر ہے۔ گلگت بلتستان کا دارالحکومت گلگت جبکہ سب سے بڑا شہر سکردو ہے۔ انتظامی تقسیم اس طرح سے ہے کہ اس کے 14 اضلاع، 28 تحصیلیں، 3 ڈویژن جبکہ 24 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں۔ گلگت بلتستان کی سرحدیں افغانستان کی طرف

Read more

وسیع تر قومی مکالمہ لازم ہے مگر…

انسان کو روز اول سے کسی نظام حکومت کی ضرورت رہی ہے۔ قدیم دور کے انسان بھی اپنی مذہبی، معاشی اور سماجی ضروریات کے تحفظ کے لئے کسی اتھارٹی کے قیام کی خواہش رکھتے تھے۔ اسی لیے چند خاندان مل کر قبیلہ بناتے اور پھر کوئی طاقتور شخص اس کی سرداری پر قابض ہو جاتا۔ زمانے نے کچھ ارتقائی مراحل طے کیے تو مختلف قبائل کے اشتراک سے ریاستیں وجود میں آئیں، اور ان کا نظام و انصرام سنبھالنے والے

Read more

اسامہ اپریشن کے بعد ’’مستند ہے اوبامہ کا فرمایا ہوا‘‘

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہم ترین پالیسی ساز اداروں میں ایک بار پھر یہ سوال زیر غور رہا کہ وطن عزیز کے صحافیوں کو ’’قومی بیانیہ‘‘ فروغ دینے کے قابل کیسے بنایا جائے۔ اس ضمن میں ایک کورس کا اہتمام ہوا۔ چند بریفنگ بھی ہوئیں جہاں ریاستی قوت کے حوالے سے ’’مقتدر‘‘ افراد نے کھلی ڈلی باتوں سے شرکاء کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ عملی صحافت سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوچکا ہوں۔گوشہ

Read more

جناب وزیر اعظم! لبیک تحریک کا دھرنا ختم کروانے پر ایک تقریر بنتی ہے

سرکار کے حاشیہ بردار صحافیوں کے ٹوئٹ دیکھے جائیں یا عمران خان کے پرستاروں کے تبصرے ملاحظہ کئے جائیں تو اندازہ ہوسکتا ہے کہ وزیر اعظم کی دانشمندی سے فیض آباد میں دیا گیا دھرنا محض ایک روز بعد ہی بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا۔ اس طرح گلگت بلتستان میں تمام تر سرکاری کوششوں کے باوصف نامکمل ’کامیابی‘ سے منہ کا مزا کرکرا ہونے والی کوفت دور ہوگئی۔ حیرت ہے کہ اس شاندار ’فتح‘ پر عمران خان اور ان

Read more

براک اوباما: سابق صدر زرداری نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کو ’خوشی کی خبر‘ قرار دیا تھا

براک اوباما ‘اے پرامسڈ لینڈ’براک اوباما کے بچپن سے لے کر ان کے پہلے دور صدارت کے سب سے اہم واقعے، مئی 2011 میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت تک کے واقعات تک محدود ہے۔ وہ اپنی آپ بیتی کا دوسرا والیم لکھ رہے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی اشاعت کب ہوگی۔

Read more

پی ڈی ایم کے گنبد، ہوا میں معلق تحریک اور بیانیہ کا بوجھ

سیاسی تحاریک رجحان سازی کرتی ہیں اور ہواؤں کے رخ موڑ دیتی ہیں۔ معجزوں کا ظہور ہوتا ہے اور نئی قیادتیں جنم لیتی ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جائزہ لیں تو اس امرپر سوچنا ضروری ہے کہ پی ڈی ایم کی بنیاد کیوں اور کن وجوہات پر رکھی گئی ہے۔ اپوزیشن کا کردار کیا ہوتا ہے۔ جمہوریت کیا ہے۔ سیاست کے مقاصد کیا ہیں۔ حکومت گرانے کی اتنی جلدی کیوں ہے۔ اگر پی ڈی ایم کی بنیاد اس وجہ سے

Read more

گلگت بلتستان الیکشن 2020ء: اصل دھاندلی کہاں ہوئی ہے؟

2018 ء کے عام انتخابات پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے شکوک اور حکومت کے ان انتخابات کی شفافیت کے دعوے کی سچائی کا معیار گلگت بلتستان کے نتائج کو قرار دیا گیا ہے۔ اب نتائج سامنے ہیں، ایک طرف کامیابی پر جے جے کار اور دوسری طرف حسب روایت دھاندلی کی دہائی۔ اس خطے میں گزشتہ پچاس سال میں جو ایک چیز نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے وہ ملک کے دیگر صوبوں سے بہتر شرح خواندگی ہے۔ وسائل

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: کیا تحریک انصاف کو وہ کامیابی نہیں ملی جو ماضی کی حکمراں جماعتوں کو ملتی تھی؟

پاکستان میں گلگت بلتستان کی تیسری قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے غیر حتمی نتائج لگ بھگ سامنے آ گئے ہیں اور اب حکومت سازی کے لیے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف متحرک نظر آتی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتیں بھرپور احتجاج کا اعلان کر رہی ہیں۔

Read more

’’جیہڑا جتّے، اوہدے نال‘‘ کی برقرار عادت

یہ کالم لکھنے کے لئے پیر کی صبح 10:52پر قلم اٹھایا ہے۔ میرے موبائل کی سکرین پر No Serviceآرہا ہے۔اتوار کا سارا دن بھی اس ’’سروس‘‘ سے محروم رہا۔ موبائل فون کے ذریعے گھر سے رابطہ برقرار رکھنے والے اطمینان کی عدم دستیابی کے سبب باہر نکلنے سے خوف آتا رہا۔ دورِ حاضر میں روزمرہّ زندگی کے لئے ’’بنیادی‘‘ ہوئی اس سہولت سے محرومی کی جووجہ ہے اسے ’’فسادِ خلق‘‘ کو ’’بھڑکانے‘‘ کے الزام سے بچنے کے لئے زیر بحث

Read more

گلگت بلتستان: حکومت جیت گئی، تحریک انصاف ہار گئی

گلگت بلتستان میں انتخابات سے ایک روز پہلے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس میں پاکستان کی سلامتی اور عوام کو لاحق بھارتی دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کیا۔ دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کو بتایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں تخریب کاری اور تشدد کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اتوار کو گلگت بلتستان کے عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کروا کے

Read more

حیدر عباس گردیزی: تیرا ماتم اسی چپ چاپ فضا میں ہو گا

28  اکتوبر 2020 کا دن تھا میں اور میرے ساتھی دوسرے ملتان لٹریری فیسٹیول کی تیاریوں میں غرق تھے، ہزار طرح کے مسائل، الجھنیں، خدشے ہر روز ہمارے سامنے آ کھڑے ہو رہے تھے، کبھی اطلاع آتی کہ فلاں سپانسر نے انکار کر دیا ہے تو کبھی اطلاع آتی کہ فلاں پارٹیسیپنٹ نہیں آ پا رہا، کبھی کوئی کہتا کہ کہیں فیسٹیول سے پہلے لاک ڈاؤن نہ لگ جائے تو کبھی کچھ اور، ایسے میں مجھے جنابِ حیدر عباس گردیزی

Read more

ڈاکٹرز سے نہیں ، خود سے تعاون کریں

بیماری اور میرا بچپن سے ساتھ رہا، اس لئے ہسپتال جانا میرے لئے معمولی سی بات رہی، میں بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہوں، اس لئے اماں کے بہت قریب رہی، مجھے ایک چھینک بھی آ جاتی تو اماں پریشان ہو جاتیں تھیں اور معمولی بخار ہو جاتا تو فوراً ہسپتال لے جاتیں تھیں۔

یہ اس وقت کی بات ہے جب میں جب پانچویں جماعت کی طالبہ تھی، ایک روز بہت تیز بارش ہو رہی تھی، بارش میری کمزوری ہے، برسات کا موسم تھا اور میں مور کی طرح بارش میں گھنٹوں کھیلتی رہتی تھی، رات بخار نے جکڑ لیا۔ ساری رات میں نے بخار میں اور میری اماں نے جاگتے ہوئے گزاری۔ صبح ہوتے ہی ہم اسپتال چلے گے، ڈاکٹر کی دوا سے بھی آرام تو دور طبعیت اور بگڑ گئی، بابا مجھے ایبٹ آباد کے ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال لے گئے، جہاں میں ڈیڑھ ماہ داخل رہی۔

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل، بلاول بھٹو، مریم نواز کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں تاہم مقامی و سرکاری ذرائع ابلاغ پر نشر کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو برتری حاصل ہے۔ ساتھ ہی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکمران جماعت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

Read more

اپوزیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج مسترد کر دیے

گلگت بلتستان اسمبلی کی 23 نشستوں پر اتوار کو ہونے والی پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وفاق میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار آگے ہیں جن کی تعداد سات ہے۔

Read more

ارشد وحید چودھری راہی ٔ ملک عدم

ارشد وحید چودھری کی جواں سالی میں موت نے بوکھلا دیا ہے۔وگرنہ ہفتے کی سہ پہر سے ذہن میں دو موضوعات طے ہوچکے تھے۔ مطمئن تھا کہ اتوار کی صبح اُٹھنے کے بعد ان میں سے کسی ایک کو زیر بحث لاتے ہوئے روانی میں کالم لکھ ڈالوں گا۔ عمر کے حوالے سے ارشد مجھ سے کئی برس جونیئر تھا۔ ہم دونوں نے کبھی کسی صحافتی ادارے میں ایک ساتھ کام بھی نہیں کیا۔ گزشتہ برس کے آغاز میں لیکن

Read more

بائیڈن انتظامیہ اور پاکستان

طے ہو گیا کہ سیاست میں کامیاب ہونے کے لیے گدھا ہونا ضروری ہے اگر سیاست دان گدھا نہیں ہے تو اس کا گدھے کے نشان پر الیکشن لڑنا ضروری ہے۔ مطلب یہ کہ خاطر جمع رکھیں یا تو گدھا کامیاب ہوگا یا پر گدھے کے نشان پر کوئی سیاست دان۔ اس کی دلیل حالیہ امریکی انتخابات ہیں جہاں پر گدھے کے نشان پر جوبائیڈن ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد صدر منتخب ہو گئے۔ ان انتخابات میں امریکی ووٹرز

Read more

جذبات میں آنے کی بجائے ہوش سے کام لیں

یہ منگل کو کراچی واقعے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے بلاول بھٹو زرداری سے فون کر کے کہا تھا کہ فوج تحقیقات کرے گی اور 10 دن میں انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے گی مگر جب نہیں آئی تو پی ڈی ایم نے 8 تاریخ کو مطالبہ کیا تھا کہ انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے جلد از جلد۔ پھر 10 تاریخ کو جب رپورٹ آئی تو جو آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز جاری کی اس کے مطابق مزار قائد پر جو کیپٹن (ر) صفدر نے ووٹ کو عزت دو اور مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

اس کے بعد مزار قائد کی بے حرمتی کی گئی تو عوامی دباؤ بڑھ رہا تھا اور پولیس سست کارروائی کر رہی تھی اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں تھی تو شدید ترین عوامی دباؤ پر آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈ اور رینجرز کے اہلکاروں نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا اور زبردستی ان سے وارنٹ گرفتاری پر دستخط لے کر پھر مریم نواز کا کمرہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا اور یہ ساری کارروائی اس لئے ہوئی کیونکہ اہلکار جذبات میں آ گئے تھے اور اس سے دو اداروں میں بدمزگی ہوئی اور ناگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور ان چار افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے مگر نام صیغہ راز ہیں اور مزید کارروائی جی ایچ کیو میں ہوگی۔

Read more

گلگت بلتستان کا سیاسی منظرنامہ

گلگت بلتستان الیکشن میں اب صرف چند ہی دن رہ گئے ہیں۔ یہ اس خطے کے تیسرے عام انتخابات ہیں۔ آج سے تقریباً 10 برس قبل پہلی بار یہاں عام انتخابات کا انعقاد ہوا۔ یہ انتخابات اس وقت کی حکومت نے گلگت بلتستان کو نیم صوبائی حیثیت دے کر یہاں منعقد کرائے۔ اس طرح سے یہاں بیوروکریسی کے نظام کا خاتمہ ہو گیا۔ اس زمانے میں وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ ان انتخابات میں پی۔ پی کے کارکن جناب مہدی علی شاہ وزیر اعلٰی منتخب ہوئے اور ڈاکٹر شمع خالد کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا۔

Read more

گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات ناگزیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اپنی پانچ برس کی مدت اقتدار مکمل کرچکی اور اب 15 نومبر کو قانون ساز اسمبلی کے 23 حلقوں میں سیاسی جماعتوں و آزاد کھڑے ہونے والے 330 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ عمومی طور پر مقامی سیاسی قیادت وفاقی حکومت میں برسر اقتدار سیاسی جماعت کو ہی کامیاب کراتی آئی ہے، تاہم حالیہ انتخابات میں صورتحال قدرے تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو سنجیدگی سے لیا اور مرکزی قیادت نے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لئے بلند بالا پہاڑوں اور ٹھنڈے موسم میں ڈیرے ڈالے۔

Read more

آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہو گئی

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہو گئی ہے۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ یا ایک رویے کی شکست؟ (مکمل کالم )۔

امریکہ اب تک دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کا دعویدار ہے۔ سو وہاں کے انتخابات پر دنیا بھر نظریں جمائی بیٹھی تھی۔ ہماری سیاسی زبان کے مطابق وہاں دو جماعتوں نے ”باریاں“ لگائی ہوئی ہیں۔ کبھی ری پبلکن پارٹی حکومت بنا لیتی ہے اور کبھی ڈیموکریٹک۔ تقریباً دو صدیوں سے یہی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ امریکی اپنے اس دو جماعتی نظام پر فخر کرتے ہیں۔ اسے سیاسی استحکام کا ذریعہ خیال کرتے ہیں۔ دنیا کے جانے مانے سیاسی مفکرین کا بھی یہی خیال ہے۔ لیکن ہمارے ہاں اب دو جماعتی نظام گالی بن چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیوں ہارا؟ اس پر بہت دیر تک تبصرے ہوتے رہیں گے۔ اس نے امریکیوں کی مقدور بھر خدمت کی۔ امریکی معیشت کو بڑی حد تک بہتر بنایا۔ روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا کیے۔ بیمار صنعتوں کو نئی زندگی دی۔ امریکیوں کو سہولتیں دیں۔ آباد کاروں اور نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کر کے مقامی لوگوں کے مفادات کو تحفظ دیا۔ اس نے کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑی۔ افغانستان سمیت پہلے سے جاری جنگوں کو سمیٹنے اور اپنی فوج کو واپس لانے کا سلسلہ شروع کیا۔ امریکیوں نے بڑی حد تک آسودگی محسوس کی۔ وہ ایک مقبول صدر رہا۔ نوجوان اس کے فریفتہ رہے۔

Read more

گلگت بلتستان کے انتخابات اس بار اتنی اہمیت کیوں اختیار کر گئے ہیں؟

دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں سرد موسم کے باوجود آج کل سیاسی گہماگہمی اور گرما گرمی اپنے عروج پر ہے جہاں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین زور و شور سے مقامی انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں۔

Read more