پی ڈی ایم قیادت کا بدلتا آہنگ

گیارہ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد میں شامل بعض قوم پرست رہنماؤں اور بالخصوص میاں نواز شریف کے فوج کے سربراہ پر کیچڑ اچھالنے کی وجہ سے اپوزیشن مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ نواز شریف جو کہ تین دفعہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں یہ بات سمجھ لینا چاہیے تھی کہ فوج کے خلاف بیان بازی دیوار کے ساتھ سر ٹکرانے کے مترادف ہو سکتی ہے۔ اگر وہ ایسا کرنے سے گریز کرتے تو نون لیگ کو بہت سیاسی فائدہ ہو سکتا تھا۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلزپارٹی کی قیادت جو اپنے پتے سوچ سمجھ کر استعمال کرتی رہی ہے ، نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔

Read more

چائے پانی کی دعوت یا کچھ اور؟

برسوں قبل پاکستان کی سیاست کے رموز سمجھنے اور سمجھانے کے لیے اشاروں کنایوں کا سہارا لیا جاتا تھا۔ شہر اقتدار یعنی اسلام آباد کے ایک عالی شان ہوٹل کی لابی اقتدار سے ہمیشہ جڑے رہنے والے سیاستدانوں کا گڑھ ہوتی تھی۔

ایک میز پر سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء کے صاحبزادے اعجاز الحق تو دوسری میز پر سگار سلگائے شیخ رشید اور ان کے ارد گرد بیٹھے صحافی۔ آس پاس کالی واسکٹوں میں مخصوص کردار، عقل پر زور دینے کی ضرورت ہی نہیں کہ ان کا کس قبیلے سے تعلق ہو سکتا ہے۔

Read more

پاکستان کی براڈشیٹ کو ڈھائی کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگی، معاملہ ہے کیا؟

پاکستان میں حالیہ دنوں میں برطانیہ کی کمپنی ‘براڈشیٹ’ کا بہت زیادہ تذکرہ کیا جا رہا ہے۔اس کمپنی کو ادا کیے گئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز بھی زیر بحث ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پاکستانی روپوں میں لگ بھگ پانچ ارب روپے رقم اس کمپنی کو کیوں ادا کی گئی۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں، جب سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو معذول کر کے، حکومت سنبھالی تو اس وقت حکومت کی طرف سے احتساب کا نعرہ بلند کیا گیا۔

Read more

عوام کی فکر کون کرے گا؟

تأثر یہ ابھر رہا ہے کہ فریقین اقتدار کے لیے ہی محترک ہیں ، ایک اپنا اقتدار بچانا چاہتا ہے تو دوسرا اسے حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کھینچا تانی میں کچھ عوام کا بھی بھلا ہو جائے گا یعنی اب اگر حکومت لوگوں کو ریلیف دیتی ہے تو یہ اچھی بات ہے اور اس کا کریڈٹ صرف اسے ہی نہیں حزب اختلاف کو بھی جائے گا کیونکہ اس کی وجہ سے یہ ہو گا وگرنہ حکومت تو شاید آخری چند ماہ میں کچھ دینے کا سوچتی اور اس وقت لوگوں کا حال بہت خراب ہو چکا ہوتا۔

Read more

خدارا اب مجھے مرنے دو: بھٹو کی دہائی

میرا تیر نشانے پر لگا،  بھٹو صاحب پلٹے اور بولے تم بھی مجھے ہی سانحہ 1971 کا ذمہ دار سمجھتے ہو۔ مجھے لگتا ہے آپ اکیلے ذمہ دار نہیں تھے۔ بھٹو صاحب نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بولے سمجھدار لگتے ہو۔ میں ہنسا تو مجھے گھورتے ہوئے بولے اتنی سمجھداری اچھی نہیں ہوتی۔ بھٹو صاحب مڑے اور تیز تیز قدموں سے چلنے لگے۔ بھٹو صاحب وہ 1965 کی جنگ کیوں لگی تھی۔

Read more

براڈ شیٹ سکینڈل: کاوے موسوی نے شریف خاندان کے خلاف کیا ڈھونڈا، موجودہ حکومت کے ساتھ بات چیت کیوں کر رہے ہیں؟

بی بی سی کو دیے انٹرویو میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ عمران خان ایک ایماندار شخص ہے۔۔۔ تاہم کیا وہ یہ کام کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں، یہ مجھے معلوم نہیں۔‘

Read more

استعفے دے کر فی الحال حکومت کے ہاتھ مضبوط نہیں کرسکتے: فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لورالائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔ جو قوتیں آئین کو اہمیت نہیں دیتیں انکی وجہ سے آئین پر عمل نہیں ہو رہا۔ آئین قانون اور پارلیمان کی بالادستی قائم نہیں کی گئی تو ملک میں جمہوریت ایک مذاق بن سکتی ہے۔ نیب کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے۔ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،

Read more

سارا قصور میاں نواز شریف کا ہے

مسلم لیگ میں مفاہمت کا دوسرا نام میاں شہباز شریف ہے۔ اسی لیے تو سرکاری و غیر سرکاری امن کے خواہاں لوگ بھاگ بھاگ کر جیل جاتے ہیں۔ جی نہیں، گاندھی جی کی پیروی کرتے ہوئے نہیں، بلکہ قائد حزب اختلاف سے ملاقات کرنے کے لیے۔ جناب محمد علی درانی صاحب، عمران خان، حال مقیم ایوان وزیر اعظم نیز بنی گالہ، کے دوست کیا، دشمن بھی نہیں ہیں۔ کچھ بندے سیدھے سیدھے بڑی سرکار سے منسلک ہوتے ہیں۔ یعنی پکی

Read more

مہنگائی اور عمران خان کی سیاسی لغت

ایک بادشاہ کے انتقال کے بعد شہزادے نے تخت سنبھالا تواس کے علم میں آیا کہ عوام بادشاہ کے مرنے پر بہت خوش ہیں، کیونکہ بادشاہ سلامت کے دور میں مہنگائی تھی، ظلم تھا اور کسی کی داد رسی نہ ہوتی تھی۔ شہزادہ سخت رنجیدہ ہوا اور عمائدین سے خواہش ظاہر کی کہ باپ کے متعلق عوام کی رائے تبدیل کی جائے۔ تمام صلاح مشوروں کے بعد عوام پر مظالم کا نیا سلسلہ نافذ کر کے روز مرہ ضرروریات زندگی

Read more

سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں

نواز شریف کے دور میں جب ایمنسٹی اسکیم کی بات کی جاتی تو تمہارا کپتان کہتا کہ یہ اسکیم چوروں اور ڈاکوؤں کو تحفظ دینے کے لیے لائی جا رہی ہے ، ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ مگر اقتدار میں آ کر خان اسی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے چوروں اور ڈاکوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جو ایمنسٹی اسکیم نواز شریف کے دور میں حرام تھی ، تمہارے کپتان نے اپنے دور میں اس کو حلال کر دیا۔

Read more

کیا بلاول بھٹو، آصف زرداری کو بائیڈن تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی؟

پاکستانی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو یا شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

Read more

مولانا چائے کے وقت کیا یاد رکھیں

مولانا فضل الرحمن کے لیے پیغام بڑا واضح ہے ’’پنڈی آئیں گے تو چائے پانی پوچھیں گے لیکن ان کے آنے کی کوئی وجہ نہیں‘‘۔ فروری 2019ء کے بعد فوج میں چائے پلانے کا مطلب تبدیل ہو چکا۔ اب یہ اس خاطر تواضع کے ہم معنی ہے جو محاورے میں استعمال ہوتی ہے ، اس حالت کا بیان جو ابھی نندن کے ساتھ بیتی۔ مولانا رمز شناس ہیں۔ کیوں نہ ہوں ،ساری عمر اسی کوچے میں مصرعے اٹھاتے اور غزل

Read more

پنڈی اور اپوزیشن: کیا یہ ہو سکتا ہے؟

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے پی ڈی ایم کو متعلقہ اداروں کو ’اپروچ‘ کرنے اور پی ڈی ایم اور مولانا کو پنڈی میں ’چائے پانی‘ کی ذومعنی دعوت اس دباؤ کا اظہار ہے جس کا ادارے کو سامنا ہے۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا ہفتہ وار کالم۔

Read more

ٹرمپ، بڑے بے آبرو ہو کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کھانے کے بعد اقتدار سے چمٹے رہنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ٹرمپ جس سطح تک گر گئے ہیں وہ تشویشناک ہے، امریکی نائب صدر مائیک پینس کی طرف سے آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت فارغ کرنے سے انکار پر جوبائیڈن کی پارٹی ڈیموکریٹس کی طرف سے مسلسل یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ ٹرمپ کی چھٹی ہونے سے پہلے پہلے اس کا مواخذہ کر کے فارغ کیا جائے،

Read more

’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

صابری برادران کو شہرت کی بلندیوں پر چڑھانے والی -’’تاجدارِ حرم‘‘- قوالی میں الاپ کے طورپر ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘ والا مصرعہ بھی ہے۔اسے جب بھی سنا اپنے دل سے نکلی ہوئی دُعا کی صورت محسوس کیا۔نجانے کیوں محسوس ہورہا ہے کہ عمر کے آخری حصے میں یہ قبول ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سابق صدر امریکہ- اوبامہ- کی تازہ ترین خودنوشت کے کئی صفحات پڑھنے کے بعد سونے کی تیاری

Read more

ہزارہ شہریوں کا خون اور وزیراعظم کی بے ربط باتیں

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، وزیراعظم اپنی انا اور ضد پوری کرنے کے بعد ہزارہ برادری کو دلاسا اور تسلی دینے کے لیے کوئٹہ پہنچے لیکن باتیں انہوں نے وہاں بھی وہی ہی کیں جو وہ کرنا جانتے ہیں، یعنی دل جلانے یا جگ ہنسائی جیسی باتیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کے مقتولین کے ورثا سے ملاقات میں ان کو روایتی طریقے جیسی ڈھارس بندھائی، کھوکھلی تسلی دی، لیکن اصل معاملے پر وزیراعظم نہیں آئے۔ اصل مسئلہ

Read more

پاکستان سعودیہ تعلقات: وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ٹمپریچر اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے مگر کسی ملک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں

سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی اور سعودی عرب سے تعلقات میں سرد مہری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹمپریچر اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے مگر ہماری کسی ملک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔

Read more

نیا میڈیا اور طاقت کا بدلتا ہوا توازن

اگر ہم قدرے جرات کے ساتھ تاریخی حقائق کے قریب رہ کر بات کریں تو اسلام آباد میں اسی وزیراعظم ہاؤس کے آس پاس ہی ہمیشہ اسی حربی حصے کا قیام رہا جس نے بارہا وزیراعظم ہاؤس کی دیواریں پھلانگنے اور وزیراعظم کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ چند قدم کے فاصلے پر (تب) قائم الیکڑانک میڈیا کے واحد ذریعے پی ٹی وی (ریڈیو بھی ) ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کیا اور خواہش کے مطابق ہی ہمیشہ خبر کو

Read more

عمران خان وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں اپنے شہید بچوں کی میتوں کے ساتھ دھرنا دینے والوں سے کہاہے کہ وہ وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ہزارہ لواحقین کی تدفین کرلیں تو میں فوری طور سے ان کے پاس جاؤں گا۔ الفاظ اس بے حسی کی شدت اور گہرائی بیان کرنے سے قاصر ہیں جو اس بیان کے ذریعے عام کی گئی ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کی زد

Read more

عمران خان کی نفسیات اور ان کے حامی بالشتیے

نفسیات کے طالب علم نجومی نہیں ہوتے۔ وہ فرد کی شخصیت اور ذہنی ساخت کی بنیاد پر کچھ اندازہ لگاتے ہیں۔ مختلف حالات میں فرد کے ممکنہ رویوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ علم، تجربہ اور تربیت ان اندازوں کے درست ہونے کا تعین کرتے ہیں۔ تین دن قبل اپنے احباب سے عرض کیا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت اور شخصیت کو سامنے رکھا جائے تو یہ عین ممکن ہے کہ وہ کوئٹہ جانے سے انکار کر دے۔ لہٰذا

Read more

اس سیاست پر اعتبار مشکل ہے

پاکستان میں فارغ لوگ آج کل جمہوریت کے لئے جنگی جنون میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ عوام کو تو غم روزگار سے فرصت نہیں لیکن آج کل کی سیاست میں جمہوریت ہو یا نہ ہو، اس کا تڑکا بہت ضروری ہے۔ لوگ اپنے دوستوں کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ایک زمانہ میں ہم بھی امریکہ کے دوست تھے، دوستی کے نام پر اس نے ہمیں بہت نوازا بھی۔ ہمارے سابق وزیراعظم، جو ریکارڈ یافتہ بھی ہیں، آپ غلط سوچ رہے ہیں، ان کا ریکارڈ ہے ”تیسری بار وزیراعظم بننے تک کا“ اور یہ کام صرف جمہوریت کے پردے میں ہو سکتا تھا اور ان کو مکمل طور پر امریکہ اور ان لوگوں کی آشیرباد حاصل تھی جو ہمارے ملک میں امریکہ کے زیر اثر ہیں، کچھ لوگ تو ان کو اسٹیبلشمنٹ کا نام دیتے ہیں اور کچھ دوست ان کو حساس خیال کرتے ہیں۔

جنرل مشرف جب میاں نواز شریف (سابق وزیراعظم پاکستان) کی سپاہ کے کمان دار تھے تو اس زمانے کا ذکر ہے کہ امریکہ کی یوم جمہوریہ کے دن وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر سے ملنے کا جتن کیا اور ان پر اپنی اور اپنے خاندان کی محبت نچھاور کی۔ کشمیر میں بھارت پھنس چکا تھا، ہمارا ہمسایہ مجبور تھا سو امریکہ نے اس کی مدد بھی کی۔

Read more

روف طاہرصاحب بھی رخصت ہوئے!

مجلسی آدمی تھے۔ کسی دعوت اور بلاوے کو رد نہ کرتے۔ افسوس کہ ان کے جنازے میں ایسے بہت سے لوگ شریک نہ ہوئے، جن پر شرکت واجب تھی۔ مسلم لیگ (ن) سے صرف خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ یہ بے وفائی مسلم لیگ کا مزاج ہے۔ مجھے خیال آیا کہ دنیا کا یہی چلن ہے۔

عباس اطہر مرحوم صحافت کا بہت بڑا نام تھے۔ پیپلز پارٹی کے نہایت قریب رہے۔ زرداری صاحب، بر سر اقتدار تھے تو کسی نے عباس اطہر کی علالت کی اطلاع دی اور یہ پیغام بھی کہ وہ ملاقات کے خواہش مند ہیں۔ زرداری صاحب نے یک لفظی جواب دیا کہ ”noted“ ۔ اور آگے بڑھ گئے۔ سنتے ہیں کہ جنازے میں دوسری سے تیسری صف نہیں بن سکی تھی۔ نعیم الحق ساری عمر تحریک انصاف اور عمران خان کے علم بردار رہے۔ کینسر سے انتقال ہوا تو عمران خان سمیت بہت سے ساتھی جنازے تک میں شریک نہیں ہوئے۔ شاید اسی کا نام دنیا ہے۔

Read more

کاش یہ دہشت گردی بھی ٹویٹر پر ہی ہوجاتی

ہماری سیاست کی دنیا اپنے اپنے مفادات کی منطق پر مبنی ہے لیکن جب یہ مفادات سادہ لوح عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ، دنیا ان پر نہ صرف ظلم کرتی ہے بلکہ قہقہے بھی لگاتی ہے۔ تب حاکم وقت کا رویہ اس جرنیل کی طرح ہو جاتا ہے جو اپنے عہدے کی طاقت کے نشے میں چور ہو کر اقتدار پر قبضہ کر لیتا ہے۔ کان کنی کے پیشے کے بارے میں یوں تو لوگ واقف ہی ہیں کہ کتنا خطرناک اور جان جوکھوں کا کام ہے۔ اس پر ماضی میں بڑے بڑے مصوروں نے تصویر کشی کی، شاعروں نے شاعری کی لیکن پاکستان میں یہ پیشہ قریب قریب موت کے کنویں میں کام کرنے کے مترادف ہے۔

Read more

لاشوں پر سیاست کب تک؟

اگر ایسی مثالیں قائم کی جائیں گی تو ہر کوئی اپنی میتیں لے کر سڑکوں پر بیٹھ جائے گا اور وزیراعظم کو اپنے پاس بلانے کا مطالبہ کرے گا؟ کیا اس طرح ہو گی حکومتی رٹ قائم؟ کراچی جیسے شہر میں جہاں روزانہ سینکڑوں لاشیں اٹھتی تھیں۔ ہر محلے سے جنازے نکلا کرتے تھے۔ اگر اس وقت وہاں ایسی مثال قائم کی جاتی تو کیا ہوتا؟

پولیس اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں انتہائی غفلت اور مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہوتا ہے مگر کسی کو تکلیف دے کر احتجاج کرنے سے ہمدردی کے بجائے مخالفت ہی ملتی ہے۔ اس واقعے میں بھی یہی ہوا۔ جو لوگ اس ہلاکت خیزی پر غم میں تھا جب سڑکوں کی بندش سے بلاوجہ انہیں مصیبت کا سامنا ہوا تو وہ ہمدردی مخالفت میں تبدیل ہو گئی۔

Read more

کوئٹہ جانے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

دہشت گردی کے واقعات کے نفسیاتی اثرات سے پوری نسل متأثر ہوتی ہے، اس کے سدباب کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت رہی ہے۔ لہٰذا اس ضمن میں ملک کے وزیراعظم اور صوبے کے وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی، متاثرین میں غم و غصے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ محسوس کیا جاسکتا ہے اس لمحے پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا مقصد بھی مفادات کی سیاست کا نذر ہوجاتا ہے۔ چونکہ معاملہ فرقہ وارنہ بنیادوں پر اٹھتا ہے لہٰذا اس قسم کے دیگر واقعات میں سوگواران سے ملک کی اعلیٰ قیادت کا نہ ملنا بھی تنقید کی زد میں آتا ہے۔

Read more

مچھ واقعہ: ‘مطالبات تسلیم کر لیے، دنیا میں کہیں وزیرِ اعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاتا’

اسلام آباد/کوئٹہ — بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کی ہلاکت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری ہلاک افراد کی میتیں آج دفنائے تو وہ آج ہی کوئٹہ پہنچنے کی ضمانت دیتے ہیں۔

​

Read more

بلوچستان میں ہزارہ کان کنوں کے لواحقین کا سوگ: ’جب تعزیت کرنے والے بھی اذیت بن جاتے ہیں‘

بلوچستان میں قتل کیے جانے والے ہزارہ کان کنوں کے لواحقین وزیر اعظم کے انتظار میں ہیں لیکن ان کے بجائے حزب مخالف کے رہنماؤں سمیت کئی لوگ وہاں جا کر نہ صرف ان سے تعزیت کر رہے ہیں بلکہ سیاسی بیان بھی دے رہے ہیں۔

Read more

ہزارہ برادری کا دھرنا: ’پاکستان ایک ایسی دھرتی ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دس کان کنوں کے قتل کے خلاف دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرنا پانچویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور دھرنے کے شرکا وزیراعظم عمران خان کی آمد تک اس کے خاتمے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

Read more

مریم اور بلاول کو فیصلہ کرنا ہے

یہ پورا سچ نہیںکہ’’سیاست دانوں نے ملک کو اس حالت تک پہنچایا ہے‘‘مگر ملک کی خوشحالی و ترقی کی بڑی ذمہ داری سیاست دانوں پر پڑتی ہے۔سیاست دانوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی،اس کوتاہی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔سارا معاملہ ’’مداخلت‘‘کا نہیں۔ایک طبقہ کا خیال ہے کہ ’’مداخلت‘‘کا معاملہ بھی سیاست دانوں کی غیرسنجیدگی اور غیر ذمہ داری کے روّیے کی بدولت پیدا ہوا۔یوں ایک بالغ نظر طبقہ ساری ذمہ داری سیاست دانوں پر ڈالتا ہے۔ تاہم ملکی مسائل

Read more

نئے سال میں پرانی سیاست

بلاول پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کر رہے ہیں، نیز پی پی صرف زبانی جمع خرج کر رہی ہے عملی طور پر وہ مولانا اور نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی دکھائی نہیں دیتی۔ پی ڈی ایم  نے اعلان کیا کہ وہ ضمنی الیکشن لڑے گی، اسی طرح سینٹ کے انتخابات میں بھی شرکت کرے گی، اسی طرح کے بیانات اور اعلانات سے پی ڈی ایم کی تحریک کے بارے میں گمان یقین میں بدلتا جا رہا ہے کہ بس کافی ہو گیا۔ اچھے موسم کا انتظار، کارکنوں کا خیال اچھی سوچ ہے، کاش اس بات کا ادراک شروع ہی میں ہو جاتا۔

Read more

جھوٹ نگر اور عزت کا سورج  گرہن

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ہوں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر یا خود جناب وزیر اعظم عمران خان۔ نواز شریف کی واپسی کے معاملے میں ان عالی دماغوں کی بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ عمران خان نے فرمایا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کہیں گے اور نواز شریف کو بازو سے پکڑ لائیں گے۔ شیخ رشید اورشہزاد اکبر فرماتے ہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ سولہ فروری کو ختم ہو رہا ہے

Read more

ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

عمران حکومت سے نالاں ہوئے چند سیاسی مبصرین ان دنوں بہت پریشان ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا بنایا PDM نامی اتحاد ان کی دانست میں عوام کو متحرک کرنے کے بجائے باہمی نفاق میں مبتلا ہوچکا ہے۔اسلام آباد پر لانگ مارچ کی تاریخ طے نہیں ہوپارہی۔دریں اثناء ضمنی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی مخالفین ’’سسٹم‘‘ کو بچانے کے نام پر موجودہ حکومت کو مزید توانائی اور استحکام فراہم کرتے نظر آئیں گے۔پریشان ہوئے مبصرین کو اصل فکر یہ بھی لاحق ہے

Read more

کیا اسامہ ستی کے قاتلوں کو سزا ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد میں دن دھاڑے ایک جواں سال طالب علم پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن جاتا ہے۔ یہ محض ایک خبر نہیں بلکہ متواتر رونما ہونے والے واقعات کا تسلسل ہے جو ہمیں اکثر پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت یا ”غلطی“ کی صورت دیکھنے کو ملتا ہے۔

اسامہ ستی کو مبینہ طور پر گاڑی نہ روکنے پر ایک، دو، دس نہیں بلکہ بائیس گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ فقط ایک شخص، جو بظاہر مسلح نہ بھی ہو اور نہ اس کے ساتھ دیگر ساتھی ہوں، اسے روکنے کے لئے اتنی زیادہ تعداد میں گولیاں مار دینا بے شک پولیس کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ اور غیر انسانی رویہ کا ثبوت ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سر عام کسی معصوم قتل و غارت گری میں ملوث پائے گئے۔ ایسے کچھ واقعات درج ذیل ہیں۔

Read more

پرانے کلب میں نیا کھلاڑی

گو کلیشے ہی سہی مگر دل کو بھانے والا   کلیشے ہے کہ سیاست ناممکنات کو ممکنات بنانے کا فن ہے۔اس میں دو اور دو تین یا پانچ ہونے کی بھی گنجائش رہتی ہے۔ اس میں کوئی مستقل دشمنی یا دوستی نہیں ہوتی۔ آج کا جگری کل کا جانی دشمن اور جانی دشمن کا دشمن جگری دوست بن سکتا ہے۔اس کھیل میں کب ڈور ڈھیلی چھوڑنا ہے اور کس وقت کھینچنا ہے۔ اس کا بھی اندازہ رکھنا پڑتا ہے۔اس کھیل میں

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کا ادھورہ مشن

جس مشن کی تکمیل کے لیے بھٹو نے اپنی جان دے دی لیکن کوئی مصالحت نہیں کی اس کا جواب قیادت دے نہ دے لیکن کارکنوں کو ضرور سوچنا چاہیے کہ آج ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری پہلے سے بھی بہت زیادہ ہے ، آج غریب، مزدور اور محنت کش طبقہ پہلے سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنیادی سوشلسٹ منشور پر لوٹتے ہوئے اس ملک کے محنت کش اور نوجوانوں طبقے کے لئے واضح پروگرام دینا ہوگا۔

Read more

بعد کی شکایات سے قبل۔۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کو پی ڈی ایم سے یہ سوال پوچھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی کہ وہ بتائیں کہ کس معاملے میں فوج ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق پی ڈی ایم سازش کر رہی ہے اور یہ پراپیگنڈابھی اسی کا حصہ ہے۔ مولانا فضل الرحمنٰ نے جاتی امرا میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیپ سٹیٹ بنا کر یرغمال بنا دیا گیا ہے، یہ

Read more

ایک پیج یا آئین کا پیج: اسٹبلشمنٹ عوامی کٹہرے میں

اب یہ سوال اہم نہیں رہا کہ نئے سال 2021 میں نیازی حکومت کب گرے گی یا عوامی غیظ و غضب سے بچی رہے گی۔ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ دل کا جانا ٹھہر گیا ہے صبح گیا کہ شام گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کی گھبراہٹ، پریشانی اور اپوزیشن پر دن رات اندھا دھند گولہ باری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار کھونے کے خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Read more

فلسفۂ بینظیر ایک بار پھر تاریخ رقم کر گیا

پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم، کارزار سیاست کی عظیم دانشور، باہمت، بہادر ایک عظیم سیاسی جمہوری ورثے کی وارث شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ان کے تکلیف دہ غم کو اس طرح ایک بار پھر مضبوط عزم میں تبدیل کر گئی کہ پاکستان کی سیاسی جمہوری تاریخ کی مختلف الخیال نظریات، فکر و فلسفے کی حامل جماعتیں شہدائے گڑھی خدابخش میں جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے

Read more

وہ مشکل جس کا سامنا فاطمہ جناح، بینظیر اور مریم نواز سمیت پاکستان کی ہر خاتون سیاستدان نے کیا

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جب جنرل ایوب خان کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیا تو ان پر کئی الزامات لگائے گئے، انھیں غدار، انڈین اور امریکی ایجنٹ تو کہا ہی گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ جنرل ایوب خان نے ان کے بارے میں دو ایسے الفاظ بھی کہے جو پوری طرح خواتین سے نفرت اور تعصّب کے زمرے میں آتے ہیں۔

Read more

کیا اپوزیشن تھک چکی ہے؟

سیاست پاکستان میں اہم ترین موضوع ہے، اس لئے اہل پاکستان باقی مسائل کو نظرانداز کرکے اس حوالے سے رونما ہونے والی ہر پیش رفت کا دھیان رکھنے اور اس پر گفتگو کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پہلے مین اسٹریم میڈیا اس شوق کو مہمیز دینے کے لئے کافی تھا لیکن سوشل میڈیا کے اضافے نے سیاسی مباحث میں تیزی پیدا کردی ہے۔ اب دور کی کوڑی لانے اور قیاسات کا ڈھیر لگانا آسان ہوچکا ہے۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں

Read more

بڑی ملاقاتوں کی اندرونی کہانیاں اور نامعلوم ٹانگ

سال گزشت کا آخری عشرہ بڑی سیاسی ملاقاتوں سے بھرپور رہا۔ آخری عشرے کے پہلے دن وزیراعظم عمران خان  نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی۔ دوسری طرف اسی دن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمسایہ ملک چین کے سفیر سے ملے۔ اگلے دن وزیراعظم  نے ایک تقریب میں اپنی بے چینی کا اظہار ان لفظوں میں کیا کہ ملکی مسائل کے سبب انہیں اکثر راتوں کو نیند نہیں آتی۔ انہوں نے فرمایا کہ

Read more

اور پھر نیا پاکستان بن گیا۔۔۔

ایک بے ثمر اور بد بخت الجھاؤ سے پہلے یہی ملک تھا جب دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ (باون ارب ڈالر) کا سی پیک چین کے تعاون سے شروع کیا گیا اور گوادر کا دروازہ عالمی مارکیٹ کی طرف کھلنے ہی والا تھا۔ یہی ملک تھا جب شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ کو چھونے کے قریب تھی اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اور عالمی سرمایہ کا ر ہماری بلائیں لینے کو بے تاب رہتے تھے۔ یہی ملک تھا جب مہنگائی کی

Read more

سال نو، ”خوشخبریاں“ اور مثبت رپورٹنگ

تبدیلی سرکار نے مہنگائی، غربت، بیروزگاری اور کورونا وبا سے پسے اور کچلے ہوئے عوام کو ایک ساتھ کئی تحفے عنایت کیے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 31 پیسے، ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپیہ 80 پیسے، مٹی کے تیل میں تین روپے 36 پیسے اور ایل پی جی کے دام میں 15 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کچھ دن پہلے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے تین روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی

Read more

پاکستان نے لندن میں نیب کو ہونے والا 4.5 ارب روپے کا جرمانہ ادا کر دیا

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اثاثوں کی بازیابی کرنے والی فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کو لندن ہائی کورٹ میں 4.5 ارب روپے ادا کر دیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو نے درجنوں پاکستانیوں کے مبینہ اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے براڈ شیٹ نامی برطانوی فرم کی خدمات حاصل کیں۔ پرویز مشرف کی حکومت کے دوران براڈشیٹ کو برطانیہ اور امریکہ میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے رکھا گیا

Read more

وزیراعظم صاحب! لفاظی کافی نہیں ہے

ایک شخص صدا لگاتا ہے کہ کون ہے جو انسانی کردار کی سر بلندی کے لیے میرے ساتھ چلے گا۔ اس آواز پرحالات کے جبر کے ہاتھوں پسے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد لبیک کہتی ہے اور یوں ایک ”نئے پاکستان“ کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ اگر ہم اس نئے دور کے پہلے اڑھائی سال کا جائزہ لیں تو پتا چلتا ہے کہ اداراتی اصلاحات، ہر گھر کی دہلیز پرانصاف کی دستیابی، اچھی صحت سب کے لیے، تعلیمی

Read more

ہائبرڈ سرکار کے لیے نیا برس کیسا ہو گا؟

نیا برس ہائبرڈ سرکار کے لیے کیسا ہو گا؟
مسلم میرانی
ہائبرڈ جمہوریت میں چاہے آپ کا ڈیجیٹل کلرفل گراف اونچا نظر آئے مگر یقین مانیے عوام یہ کہنے پر مجبور ہے کہ کہاں گیا انصاف، قانون اور حکمرانی،  آٹا چور پکڑے گئے نہ ہی چینی چوروں کو آپ ہاتھ لگا سکے الٹا بجلی، گیس سمیت کئی بحران آپ پر منہ چڑا رہے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات آپ تو آئے روز ڈیلی ویجز ملازمین کو بیروزگار کر رہے ہیں۔ بھلے ہی آپ بینک قرضوں پر اپنا گھر جیسی اسکیمیں چلائیں مگر عام لوگوں کی 5 فیصد بھی خود سے دے کر گھر بنانے کی قوت استطاعت نہیں رکھتی۔

Read more

پیپلز پارٹی کے لیے پی ٹی آئی کی دور بین نگاہیں

آصف علی زرداری نے لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر، پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کچھ ایسے اشارے دیے ہیں، جن کے تجزیے سے نئی سوچیں جنم لیتی ہیں۔ ان کی پہلی توجہ طلب بات یہ تھی کہ ”پی ڈی ایم کے جتنے دوست بیٹھے ہوئے ہیں، عوام یہ ہیں۔ عوام کے نمایندے یہ ہیں۔ مینگل صاحب بلوچستان کے نمایندے ہیں، اچکزئی صاحب بلوچستان کے نمایندے ہیں، اے این پی کے پی کے کی نمایندہ جماعت ہے۔ ساحلوں، سمندروں سے، آئی لینڈ سے لے کے جناح پوسٹ تک، جو کہ آخری چوکی ہے کشمیر کی، وہاں تک پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے“ ۔

اس بیان کو غور سے ڈی کوڈ کریں تو معلوم ہو گا کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں اور علاقوں کے نام لیے، لیکن اگر نہیں لیا تو اس حوالے سے پنجاب کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور آزاد کشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نام لیے اور اگر نہیں لیا تو مسلم لیگ نون کے قائدین اور پارٹی کا نام نہیں لیا، جس کی پنجاب میں اکثریت ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ماضی میں اندرون سندھ، پنجاب کو گالی کے طور پر استعمال کیا گیا۔ استعمال کرنے والوں میں، وہاں کی قوم پرست جماعتیں اور کسی حد تک خود پیپلز پارٹی بھی شامل تھی۔

Read more

پی ڈی ایم اپنا مقصد حاصل کرچکی، اسے ناکام کہنا خود فریبی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزیر اطلاعات شبلی فراز کے علاوہ پارلیمانی امور پر وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان نے گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں مسلم لیگ (ن) کے لیڈر خواجہ آصف کی گرفتاری کو ’قانون کی عملداری ‘ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان جمہوری تحریک ناکام ہوچکی ہے۔ تاہم یہ دعویٰ ملک کی معروضی سیاسی سچائی سے انکار کے مترادف ہے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ شیخ

Read more

بینظیر بھٹو کی شادی

گزشتہ ماہ بختاور بھٹو کی منگنی کی خبر اور اس ماہ ان کی شادی کی خبر سنی اور پڑھی تو خوشی ہوئی کہ اس آنگن سے بھی کوئی خوشی کی خبر برآمد ہوئی۔ پے در پے شہادتوں نے بھٹو خاندان کی خوشیاں گہنا دی تھیں۔ اس واقعے سے مجھے بینظیر بھٹو کی شادی کی تفصیل یاد آ گئی جو انہوں نے اپنی خود نوشت ”دختر مشرق“ میں تحریر کی تھی۔ اور میری کوشش ہوگی کہ میں اس کو من و

Read more

کیا یہ جمہوریت کا حسن ہے؟

بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے موقع پر مریم بی بی اور بلاول بھٹو کو ایک ساتھ دیکھ کر اس بات کی صداقت پر یقین کامل کرنے کو دل چاہا کہ واقعی یہ جمہوریت کا ہی حسن ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس موقع پر پوری دنیا نے دیکھا کہ جمہوریت اور ”حسن“ ایک ساتھ دکھائی دیے۔ حالانکہ بی بی شہید نے ہمیشہ ہی کہا تھا کہ ”جمہوریت بہترین انتقام ہے“ اس فقرہ کو بلاول بھٹو اور

Read more

بلاول بھٹو زرداری: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے استعفوں سے متعلق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فیصلوں کی توثیق کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی کی مجلس عاملہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے 31 دسمبر کو ارکان سے استعفے لینے اور وزیراعظم کو 31 جنوری تک استعفیٰ دینے کی مہلت کے فیصلوں کی توثیق کی ہے۔

Read more

محترمہ کی برسی، مریم نواز کی للکار اور حکومت کا مستقبل

27 دسمبر کو مریم نواز نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تیرہویں برسی کے موقعے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز ملک میں مقتدر طاقتوں اور ریاستی اداروں کے انتقام کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے اپنی مظلوم اور مقہور پارٹی میں اس وقت نئی روح پھونکی جب پارٹی کے روح رواں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت سینئر

Read more

تین کردار اور تین سائے

پیپلز پارٹی گیم میں ’اِن‘ رہتے ہوئے پانسہ پلٹنا چاہتی ہے، مسلم لیگ (ن) گیم سے آؤٹ ہونا نہیں چاہتی اور مولانا گیم سرے سے کھیلنے کے ہی مخالف ہیں، ایسے میں کھیل کون جیتے گا اور بازی کس ہاتھ آئے گی؟

Read more

امریکہ میں تبدیلی : مودی تیار مگر عمران حکومت…؟

سیاسی امور کی بابت رپورٹنگ کے متحرک برسوں کے دوران بے تحاشہ واقعات کا مشاہدہ کیا۔ ان میں سے ’’اچھے مال‘‘ کو اپنے ذہن میں غالبؔ کی طرح ’’الگ باندھ‘‘ رکھا ہے۔سوچا تھا کہ رزق کمانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر قلم گھسیٹنے سے فرصت ملی تو ایک کتاب لکھوں گا۔ اپنی لکھی کتاب کو ان واقعات کے بیان کے ذریعے ’’مقبول‘‘ بنانے کی کوشش کروں گا۔وقت گزرنے کے ساتھ مگر یقین ہوتا جارہا ہے کہ میر ے ’’تلوں‘‘

Read more

سیاسی بحران سے نمٹنے میں حکومتی حکمت عملی

حکومت کے سامنے ایک بڑا چیلنج اس وقت حکومت مخالف قوتیں ہیں جو پی ڈی ایم کی سطح پر اتحاد بنا کر حکومت کو گرانے کا ایجنڈا رکھتی ہیں۔ ان حکومت مخالف جماعتوں کے بقول عمران خان کی حکومت کو گرانا اور ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کے ماحول کو پیدا کرنا ان کی بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے بقول موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت سے کسی بھی سطح پر

Read more

کیا بینظیر بھٹو امریکہ سے سکیورٹی اور بلٹ پروف جیکٹ حاصل کرنا چاہتی تھیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیربھٹو امریکہ سے اپنی سکیورٹی اور بلٹ پروف جیکٹ چاہتی تھیں لیکن امریکی حکومت نے یہ کہہ کر یہ درخواست مسترد کردی کہ وہ صرف ملکی سربرہان کو سکیورٹی فراہم کرسکتے ہیں۔

Read more

لاڑکانہ جلسہ اور آڈیو ٹیپ

بوڑھی گھوڑی کو لال لگام پہنادو تومضحکہ خیز دِکھنا شروع ہوجاتی ہے۔اسی باعث ’’صحافت‘‘ کی اس روش سے ہر صورت دور رہنے کاارادہ باندھے ہوئے ہوں جو ہمارے دھندے کو ’’جدید تر‘‘ اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بنانے کی دعوے دار ہے۔فرض یہ بھی کرلیا گیا ہے کہ روایتی صحافت نے رپورٹروں کو سیٹھوں کا ’’غلام‘‘ اور لفافوں کا محتاج بنادیا ہے۔وہ ’’حقائق‘‘ بیان کرنے کے قابل نہیں رہے۔ یوٹیوب سے لہٰذا رجو ع کرو۔ وہاں اپنا

Read more

اپوزیشن کے لیے آگے کچھ واضح نہیں ہے

وزیر اعظم عمران خان اس لحاظ سے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں جو تحریک کے ذریعے حکومت کو نکالنا چاہتی تھیں وہ خود اختلافات اور تضادات کا شکار ہو گئی ہیں، گویا کہ یہ غنچے بن کھلے ہی مرجھا رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،ٰ جن کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کو پی ڈی ایم کے بینر تلے اکٹھا کر دیا ،کو اپنی ہی پارٹی کے اندر شدید بغاوت

Read more

مریم نواز اور بلاول بھٹو کے لئے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں رہا

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تیرھویں برسی کے موقع پر اپوزیشن لیڈروں کا پیغام واضح اور دو ٹوک تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اسے حکمرانی کا حق دینا ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہوگا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز ، آصف علی زرداری یا کسی دوسرے لیڈر کی باتوں میں شکست خوردگی نہیں تھی۔ ملک کی جس نوجوان سیاسی قیادت کے بارے میں کہا جاتا تھا

Read more

حکومت جمہوریت سے عاری ہے، خاتمہ کرکے رہیں گے: بلاول کا بے نظیر کی برسی پر خطاب

کراچی — چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اگر 31 جنوری تک استعفیٰ نہیں دیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ” عوام کی طاقت اور سیاسی اتحاد سے نا اہل حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔”

Read more

کچھ ہم سے بھی سیکھ لو: آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے بے نظیر کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا، ہم نے بہت کام کرنا ہے، پاکستان کو بنانا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سے پاکستان چل نہیں رہا اور ان سے چلے گا بھی نہیں یہ ملک چلانے والے نہيں، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں۔ آصف علی زردای نے کہا کہ ملک چلانے کے

Read more

بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت اور میں

یہ 27 دسمبر 2007 کا دن ہے۔ میں اس وقت 6 سال کا تھا مگر مجھے آج بھی وہ دن بہت اچھی طریقے سے یاد ہے۔ اس دن جمعرات کا روز تھا۔ میں تب دبئی میں رہتا تھا۔ تب مجھے سکول سے چھٹیاں تھیں۔ جیسا آپ کو پتا ہو کہ متحدہ عرب امارات میں جمعہ اور ہفتہ چھٹی ہوتی ہے۔ جمعرات کو میرے والد کا ہاف ڈے ہوتا تھا۔ یعنی عام دنوں میں وہ گھر 7 بجے آتے تھے مگر

Read more

بے نظیر بھٹو کی برسی: گڑھی خدا بخش میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی آمد

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس جلسے میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما بھی شریک ہیں۔

Read more

”مفتی“ عمران احمد نیازی۔

وزیراعظم نے چکوال میں ایک مرتبہ پھر اپنی ”شیریں بیانی“ ، کا جادو جگایا۔ تاریخ، جغرافیے، یورپین ہسٹری، ریاست مدینہ اور اسلامی ادوار کا تیاپانچہ کرنے کے بعد وہ اپنے مرغوب و محبوب موضوع پر آئے اور نواز شریف، آصف علی زرداری، مریم نواز اور بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم پر برس پڑے۔ ان کی بدن بولی اور چہرے کا تناوٴ ان کے داخلی اضطراب اور اضطرار کی غماز تھا۔

تقریر کے نام پر ان کا پٹ سیاپا، سب و شتم اور اخلاق سے گری ہوئی بے ربط باتیں سن کر شرمندگی ہوتی ہے کہ ایسا زبان دراز اور منہ پھٹ آدمی ہمارا وزیراعظم ہے۔ اب تو انہوں نے فتویٰ بازی بھی شروع کر دی ہے۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کا نام لے کر فتویٰ صادر کیا تھا کہ ان دونوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس عمر میں

Read more

کمزور پنکی سے مضبوط بی بی تک کا سفر

بے نظیر بھٹو کون تھی؟ یہ سوال اب تلک قائم ہے اور ہر دماغ اپنے شعور اور مشاہدے کے مطابق جواب دے رہا ہے۔ محترمہ کی شہادت کو 13 سال کا عرصہ بیت گیا۔ مگر وہ طلسماتی شخصیت آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔ بے نظیر بھٹو فقط نام سے بے نظیر نہ تھیں بلکہ کام میں بھی بے نظیر، لگن میں بھی بے نظیر، بہادری میں بھی بے نظیر، ہمت میں بھی بے نظیر، جرات میں بھی بے نظیر، اخلاق میں بھی بے نظیر، افکار میں بھی بے نظیر الغرض شجاعت تو اپنے والد سے وراثت میں ملی تھی یعنی شجاعت میں بھی بے نظیر۔ شجاعت یوں بھی کہ بی بی کو معلوم تھا کہ جس راستے پر میں ہوں وہ خطروں کا راستہ ہے مگر پھر وہ وہ نہ رکی کیونکہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی فیصلہ کرچکی تھی۔

Read more

بے نظیر بھٹو کی شہادت اور پاکستان کھپے

راولپنڈی بھٹو خاندان کے لیے کسی کربلا سے کم نہیں ہے۔ اسی شہرمیں 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی اور ان کے تابوت کو گڑھی خدا بخش روانہ کیا گیا اور اسی شہر کے لیاقت باغ میں ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو ایک قاتلانہ حملہ میں شہید کر دیا گیا اور ان کے جسد خاکی کو گڑھی خدا بخش روانہ کیا گیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ضیا الحق کا عہد آمریت ہویا پھر مشرف کا نیم مارشل لا کا دور حکومت ہو ان ادوار میں جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان نے ہی دی ہیں۔

Read more

بے نظیر بھٹو کی زندگی کے آخری 18 گھنٹے اور تقریر و تخریب کی تیاریاں

26 دسمبر 2007 کی رات جب بے نظیر بھٹو ایک لانگ ڈرائیو کے بعد اسلام آباد کے زرداری ہاؤس پہنچیں تو وہ بہت تھک چکی تھیں لیکن آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ندیم تاج کا پیغام ان تک پہنچا تھا کہ وہ ایک اہم کام کے لیے ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ ندیم تاج نے انھیں بتایا کہ اس دن کوئی انھیں قتل کرنے کی کوشش کرے گا۔ آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ندیم تاج کو اپنے ذرائع سے اتنا یقین تھا کہ وہ خود دیر رات بے نظیر کی اسلام آباد رہائش گاہ پہنچے تھے۔

Read more

بینظیر بھٹو: اگر آج وہ زندہ ہوتیں

بینظیر بھٹو اگر کچھ عرصہ اور زندہ رہتی تو کیا ہوتا! اس بارے میں کافی قیاس آرائیاں ہو سکتی ہیں۔ لیکن وہ ماضی میں کیا تھیں بہت کچھ یقین سے کہا جا سکتا ہے۔ ان پر کرپشن کے الزامات لگے، ان پر خراب حکمرانی کے آوازے کسے گئے، مگر ان کے نڈر ہونے پر کسی نے شک نہیں کیا۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے اپنے باپ کو جرات کے ساتھ پھانسی کے لیے تیار دیکھا تھا۔

Read more

اسمبلیوں سے استعفے: حزبِ اختلاف اب تک فیصلہ کیوں نہیں کر سکی؟

اسلام آباد — پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں ایک طرف اسمبلیوں سے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے پر غور کر رہی ہیں۔ تو دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اپوزیشن اراکین نے استعفے دیے تو فوری منظور کر لیے جائیں گے۔

Read more

بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار کون؟

بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان، بلکہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنی۔ وہ پاکستان کے پہلے جمہوری وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی تھیں۔ ان کے والد کا سیاسی سفر ایک فوجی آمر نے ختم کیا جب 1979 میں جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں انھیں پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ 27 دسمبر 2007 کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کردی گئی۔ بینظیر بھٹو دو مرتبہ پاکستان کی وزیر اعظم بنیں۔ اپنی موت کے وقت بینظیر بھٹو

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا خطاب: ’اپوزیشن فوج کے خلاف انڈیا کی پروپیگنڈا مشین جیسی زبان استعمال کر رہی ہے‘

چکوال میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی اپوزیشن جس طرح ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی فوج، آرمی چیف، آئی ایس آئی کے سربراہ کو تنقید کا ہدف بنا رہی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔‘

Read more

پارسا حکمران اور معتوب اپوزیشن

اقتدار یا اعلیٰ عہدوں کے حصول کے بعد ہمارے ہاں عموماً اکثر لوگوں کو یہ آیت پڑھتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ”وتعز من تشاء وتذل من تشاء“ یہ آیت پڑھ کر دراصل وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اقتدار دے کر ”عزت“ سے نوازا ہے۔ اس ضمن میں بنیادی سوال یہ ہے کہ انہیں کیسے معلوم ہو گیا کہ انہیں دیا جانے والا اقتدار ”عزت“ ہے؟ وہ لوگ یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ

Read more

بی بی رانی بینظیر بھٹو کی کہانی

کہانی کراچی کے پنٹو ہسپتال سے شروع ہوتی ہے۔ یہیں نصرت بھٹو نے گلابی چہرے اور لانبی انگلیوں والی اک خوبصورت پیاری بچی کو جنم دیا۔ وہ بیشک ایک بینظیر بچی تھی۔ سو اس کا نام بھی بینظیر ہی رکھا گیا۔ ذو الفقار علی بھٹو ان دنوں لندن میں بیرسٹری کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے۔ پھر بہت کچھ ہوا۔ لاڑکانہ کے اس جاگیردار گھرانے میں اقتدار آیا بھی اور چھینا بھی گیا۔ یہ 19 ستمبر 1977 کا ایک

Read more

محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں!

ذوالفقار علی بھٹو کی یہ بیٹی واقعتا بے نظیر (اور بے مثال) تھی۔ پینتیس برس کی عمر میں وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئی۔ دنیا کی کم عمر ترین اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ محترمہ کی زندگی مشکلات ومصائب میں گھری رہی۔ تاہم ا نہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ مشکل سے مشکل حالات میں بھی ڈٹی رہیں۔ بے نظیر بھٹو کی سیاست اور طرز حکمرانی سے اختلاف کیا جا سکتا ہے۔ مگر

Read more

وزیراعظم کی اپنی بکل میں چور

کوئی بھی محب وطن، با شعور شہری کسی کرپٹ آدمی کا دفاع کر سکتا ہے اور نہ کرپشن کے خلاف کارروائی کی مخالفت۔ مسئلہ مگر یہ ہے کہ ہمارے ہاں ہمیشہ کرپشن کے خاتمے کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہوتی رہی ہے۔ اس سے انکار نہیں کہ ہمارے ہاں ہر شعبے میں بے پناہ کرپشن ہے اور یہ روز بروز بڑھ رہی ہے لیکن، یہ بھی ماننا پڑے گا کہ کسی بھی دور میں

Read more

2020 کے جاتے جاتے

سیکنڈ، منٹ، گھنٹے، ہفتے، ماہ و سال تو ہم نے سیاروں ستاروں کی گردش کے محتاج ہو کر بنائے ہیں مگر وقت دائمی رہا۔ وقت سے متعلق مابعدالطبعیات کیا کہتی ہے اور سائنس کیا، اس سے ہم فانی انسانوں کو بھلا کیا غرض جو پیدا ہی مرنے کی خاطر ہوتے ہیں مگر ہم دنیا میں موجود وقت کی اکائیوں سے بندھے ہوئے ضرور ہیں۔ وقت سے متعلق عمومی جھوٹ تو ہم عام ہی بولتے ہیں کہ ایک سیکنڈ یار جو

Read more

معیشت اور استاذی وجاہت مسعود

پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے کے بعد سے سیاسی منظر نامے پر کہر سا چھایا ہے۔ سنجیدہ اذہان کے لئے مزید بدمزگی غیر اخلاقی ویڈیوز کے اعلان کے بعد سے اور بڑھ گئی۔ وہ تو شکر خدا کا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوئی نہ کوئی لطیفہ چھیڑی رکھتی ہے اور زندگی کا سامان میسر رہتا ہے ورنہ بیانیے والی سرکار تو تو شکیل کی ٹھنڈی چائے کی طرح بدمزہ کرنے پر تلی ہے۔ استاذی وجاہت مسعود صاحب سے ملاقات نہیں ہوئی کبھی، ان کی کالم پڑھ پڑھ ہماری اردو ادب سینکتی ہے، لوگوں نے ہمیشہ ان کے منہ سے خاکسار کے بارے میں اچھا ہی سنا یا۔ اپنے ایک کالم میں انہوں نے معیشت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اپنے خیالات کی بجائے کچھ رپورٹس کے حوالے سے انتہائی فصاحت و بلاغت پر مبنی تبصرہ کیا کہ الفاظ کے تو شناور ہیں، اور جیسا کہ ایسے مواقع پر طریقہ واردات ہے بندوقیں غریبوں کے کندھوں پر رکھ کر فائر کی گئیں۔ ایسی صورتحال میں ٹیکنیکل نمبر ملیں نہ ملیں، ترحمانہ نمبر ضرور مل جاتے ہیں۔ انتہائی ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے استاذی کے فصیح و بلیغ کالم پر تبصرہ سادے سے الفاظ میں حاضر ہے۔

Read more

حریم شاہ نے سستے پلاٹ بیچنا شروع کر دئیے

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی والوں کے لیے سستے پلاٹس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ منصوبہ ان غریب لوگوں کے لیے شروع کیا ہے جو ایک عرصے سے اپنی چھت کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اپنے اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں کرپارہے۔ حریم شاہ 100 گز کا پلاٹ صرف 3 لاکھ روپے میں دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر

Read more

نہیں نہیں قانون سب کے لئے برابر نہیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان فرماتے ہیں کہ ”مولانا فضل الرحمن نے اثاثے بنائے، انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں“ ۔ نیب نے ان ہی الزامات کی وجہ سے کئی مرتبہ مولانا کو نیب میں طلب کیا ہے جس پر مولانا نے نہ صرف نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا ہے بلکہ واضح الفاظ میں اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ نیب ایسا کر سکتی ہے تو کر کے

Read more

کیا عمران خان جنرل صاحب کا پیغام سمجھ گئے؟

جس طرح مبلغ کے پاس دلیل نہ رہے تو وہ حجت یا طعنوں پر اور اکھاڑے میں ہارا ہؤا پہلوان گالیوں پر اتر آتا ہے ، اسی طرح عمران خان نیب کے ہاتھوں اپنا کرپشن بیانیہ پٹ جانے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کے موجودہ مصائب کو ’توہین و ذلت‘ قرار دے کر بدعنوانی کے خلاف اپنا مردہ نعرہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے ملک کی سیاسی قیادت کے بارے میں

Read more

مولانا کے خلاف ’بغاوت‘ ، اپوزیشن کا قلعہ کتنا مضبوط؟

مولانا فضل الرحمان کے سیاسی خوابوں کی تعبیر ہمیشہ سے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ رہی ہے۔ انتخابات کے بعد ہی مولانا نے اعلان جنگ کر دیا تھا لیکن انہیں ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی سیاسی چھتری کی ضرورت تھی۔

نواز شریف اور آصف زرداری مقدمات کے گرداب اور سمجھوتوں، مجبوریوں کے جال میں پھنسے ہوئے تھے۔ ہچکچاہٹ، فیصلہ سازی میں کمی، ماضی کی تلخیاں، ناراضگیاں اور باہمی عدم اعتماد بھی حکومت مخالف اتحاد کی تشکیل میں رکاوٹ بنا رہا۔ مفاہمتی اور مزاحمتی بیانیے کے مابین رسہ کشی سے تھک ہار کر، بالآخر نواز شریف اور آصف زرداری راضی ہو گئے اور حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم تشکیل پایا۔

Read more

حکومت کےرکھوالوں نے ہاتھ کیوں کھڑے کئے؟

گزشتہ روز وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ برسر اقتدار آتے ہوئے وہ امورمملکت چلانے کے لئے تیار نہیں تھے اور معاملات سمجھنے میں انہیں ڈیڑھ سال صرف ہوگئے۔ انہوں نے کابینہ کے ارکان پر زور دیا کہ باقی ماندہ اڑھائی برس میں بھرپور کارکردگی دکھائی جائے۔ اپوزیشن نے اس اعتراف کو وزیر اعظم کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے آج مردان میں حکومت پر شدید تنقید کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ

Read more

وہ کہتے ہیں این آر او نہیں دیں گے، وہ کہتے ہیں ہم نے مانگا ہی نہیں اور پھر بھی بار بار این آر او کا ذکر

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حزب اختلاف پر یہ الزامات عائد کرتی آئی ہے کہ وہ این آر او مانگ رہی ہے جبکہ حزب اختلاف کے رہنما ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور وہ حکومت سے بار بار یہ سوال پوچھتے ہیں کہ اس سے کب کس نے این آر او مانگا ہے؟

Read more

آئندہ کا سیاسی زائچہ خوش کن… مگر

مولانا فضل الرحمن سے ’’باغی‘‘ ہوئے بلوچستان کے مولانا شیرانی اس ضمن میں اکیلے نہیں۔ لاہور کا PDM والا جلسہ ’’ناکام‘‘ ہوجانے کے بعد میں نے عمران خان صاحب کے کئی مخالفین کو بھی ’’آف دی ریکارڈ‘‘ یہ اعتراف کرتے سنا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو موجودہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت مکمل کرلے گی بلکہ 2023میں ہوئے انتخابات کے بعد پانچ سالہ اقتدار کی دوسری ٹرم یا باری لینے کے قابل بھی بن جائے گی۔ ایسے

Read more

آئی ٹی آئی ٹرین: اسلام آباد، تہران، استنبول ریل سروس کی بحالی کا خواب حقیقت کیسے بن سکتا ہے؟

پاکستان نے استنبول تک ریل سروس بحالی کے منصوبے کی حامی بھر لی ہے۔ اس وقت اس ٹرین کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہے اور پاکستان اس سروس کو چلانے کے لیے کتنا تیار ہے۔ بی بی بی سی نے ان سوالوں کے جواب جاننے کے لیے پاکستانی حکام اور ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

تبصرہ بر مضمون مجاہد علی صاحب

اس اعلان برات کے ساتھ کہ راقم کو عمران سے کوئی عقیدت یا توقع نہیں ہے۔ مجاہد صاحب کے مضمون ”ہم سب“ میں مطبوعہ مورخہ 19 دسمبر 2020 کی تحریر میں ایک طرف جھکاؤ کو درست کرنے کے لئے عرض ذیل ہے :۔ 1۔ مضمون نگار کا پہلا۔ ”مصرع“ ہی بے وزن ہے کہ:۔ مضمون کا عنوان۔ ”ملک کو بھارت سے خطرہ ہے یا وزیر اعظم کی غیر ذمہ داری سے؟ تبصرہ:۔ یہ ایک ایسا تقابل ہے جو سیاسی غزل

Read more

جی کے بہلاوے کو ستاروں کی چالوں پر توجہ

نجومیوں کی زبانی سنا ہے کہ مشتری نام کا سیارہ برج دلو میں داخل ہوچکا ہے۔ اس سیارے کا حجم آسمان میں گردش کرنے والے دیگر سیاروں سے کم از کم چار گنازیادہ بتایا جاتا ہے۔دعویٰ یہ بھی ہے کہ مشتری لامحدود توانائی سے بھرپور ہے۔ جس برج میں قیام پذیر ہو اس کی خصوصیات کو انگیخت دیتے ہوئے دو آتشہ بنادیتا ہے۔ آئندہ کئی مہینوں تک مشتری جس برج یعنی دلو میں قیام پذیر ہوگا اسے ’’عوام کا حاکم‘‘

Read more

بے معنی سیاست کا وتیرہ

سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کرانے کی حکومتی تجویز نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہوگا کہ آرٹیکل 186 کے تحت حکومت، اعلیٰ عدلیہ سے راہنمائی لے گی، اس سے قبل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف بھی سابق صدر زرداری کی جانب سے ریفرنس داخل کیا گیا تھا۔ فوجداری مقدمے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل سات ججوں نے متفقہ طور پر مسترد کردی تھی، آئینی ماہرین نے کے نزدیک

Read more

استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں بے یقینی

ایکشن کمیشن کے مختلف وجوہ سے خالی ہونے والی نشستوں پر آئندہ ماہ ضمنی انتخابات کرانے کے فیصلے نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو مخمصے میں ڈال دیا ہے کہ وہ ان انتخابات میں حصہ لے یا بائیکاٹ کرے کیونکہ یہ اس وقت ہورہے ہیں جب اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہوا ہے اور سینٹ الیکشن بھی ہونے والے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے بارے میں فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت 27

Read more

کیا اس ملک میں صرف علی وزیر ہی قانون شکن ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی مذمت کے باوجود کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو دو دیگر افراد کے ہمراہ دس روز کے لئے پولیس ریمانڈ میں دے دیا ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور ناپسندیدہ زبان استعمال کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ پی ٹی ایم نے 9دسمبر کو اجازت کے بغیر جلسہ منعقد کیا تھا۔ سوچنا چاہئے کہ کیا

Read more

پاکستان میں سینسر شپ اور آزادی صحافت: ’جو آپ مارچ میں کہہ سکتے تھے وہ آپ اگست میں نہیں کہہ سکتے‘

پیروڈی اور طنز و مزاح پر مبنی جریدے ’دی ڈیپنڈنٹ‘ کے ایڈیٹر عمر عزیز خان کا کہنا ہے کہ تنقید برداشت کرنے کے لیے تمام ہی حکومتوں کے ’دل چھوٹے‘ ہوتے ہیں لیکن موجودہ حکومت تو حس مزاح سے یکسر عاری ہے۔

Read more

ملک میں سیاسی بحران اور حکومت کا نیا سفارتی ایڈونچر

پاکستان نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلہ پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ’جارحیت‘ قرار دیا ہے۔ اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ ’سب معاملات بات چیت، ڈپلومیسی اور باہمی افہام و تفہیم سے طے پانے چاہئیں‘۔ بین الاقوامی تعلقات میں ایسا اصولی مؤقف رکھنے والی حکومت نے آج سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کئے ہیں اور کہا ہے کہ دسمبر 2018 میں دیے گئے سہ سالہ قرض کی آخری قسط اگلے ماہ ادا کردی

Read more

سیاست کا طویل المدتی کھیل

رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے مجھ جیسے قلم گھسیٹ صحافیوں سے تقاضہ ہوتا ہے کہ فقط سیاسی موضوعات پر لکھا جائے۔ ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی مگر یہ خیال ستانا شروع ہوجاتا ہے کہ ’’حرکت تیز تر ہے‘‘ نظر آتی لیکن دائروں میں گھومتی ہماری سیاست کوئی نیا پہلو اجاگر کرنے میں قطعاََ ناکام ہے۔ ’’تخت یا تختہ‘‘ والا ماحول بنائے رکھتی ہے اور ہم صحافی اسے ہیجان خیز بنانے کی علت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ Ratings اور

Read more

کیری لوگر بل نے پاکستان امریکا تعلقات پر کیا اثر ڈالا؟

جنوری 2009 میں جب باراک اوباما نے امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالا تو انہوں نے خارجہ پالیسی میں تین اہم ہدایات جاری کیں؛ عراق جنگ کو ختم کیا جائے، افغانستان پالیسی پر نظرثانی کی جائے نیز پاکستان کے ساتھ تعلقات کو باہمی دلچسپی، احترام اور اعتماد کی بنیاد پر ازسرنو تشکیل دیا جائے۔ صدر اوباما کو پاکستان کے ساتھ گہرے عدم اعتماد پر مبنی مخدوش تعلقات ورثے میں ملے تھے۔ دونوں ممالک افغانستان کے بحران اور اس سے پاکستان

Read more

سیاسی کشمکش اور اخلاقی گراوٹ

اس وقت ایک طرف سیاست کے میدان میں تاریخ کی شدید ترین محاذ آرائی پھیل رہی ہے اور دوسری طرف کرونا وائرس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ اس موذی وبا کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کے قائدین پر اجتجاجی تحریک کو ملتوی کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ لیکن پی ڈی ایم راہنما تحریک کو آگے بڑھانے پر مصر ہیں۔ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج کل لاہور کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے

Read more

پی ڈی ایم کا آر پار

یوں تو پی ڈی ایم کا مفہوم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ہے، مگر بہت سے لوگ اسے پاکستان ڈکیت موومنٹ کہتے ہیں، جب میں نے ان سے پوچھا کہ ایسا کیوں تو انہوں نے اس گیارہ رکنی اتحاد کی قلعی کھول کر میرے سامنے کچھ اس طرح رکھی، امریکی مصنف رے مونڈ ڈبلیو بیکر نے اپنی کتاب کیپیٹلزم اچیلیس ہیل میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے دو بار اقتدار کے دوران $ 418

Read more

جلسہ لاہور: حکومتی ترجمان اب آگے کا سوچیں

اپوزیشن جماعتوں کے لاہور والے جلسے کو محض تماشائی کے طورپر دیکھنے کے لئے میرے اس شہر میں دو روزہ قیام کے دوران ایک ’’لطیفہ‘‘ بھی ہوا۔میرا جی اگرچہ اس سے گھبرا گیا۔ مذکورہ جلسے کی رپورٹنگ کے لئے ایک عالمی نشریاتی ادارے کے نمائندہ دوست لاہورجمخانہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ مال روڈ سے ظفر علی خان روڈ کی جانب مڑتے ہی وہاں داخل ہونے کا دروازہ لگا ہے۔ اتوار کی دوپہر انہیں کمپنی دینے وہاں چلا گیا۔ تین بجے

Read more

لاہور جلسہ: کتنے آدمی تھے؟

نوم چومسکی نے کہا تھا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کا سب سے موثر طریقہ یہ ہے کہ فیصلہ کن طاقت ایسے اداروں کو سونپ دی جائے جو احتساب سے بالا تر ہوں۔ جیسے بادشاہ، شہزادے، مذہبی رہنما، فوجی حکمران اور جدید کارپوریشنز یعنی صنعتی ادارے۔ جہاندیدہ نوم چومسکی نے غلط نہیں کہا تھا اگر ذرا غورکریں تو بلاشبہ یہ شخصیات اور ادارے احتساب سے بالا تر ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی صاحبزادی بے نظیر بھٹو شہید سے ایک

Read more

پی ڈی ایم کے ‘اعلانِ لاہور’ میں نیا کیا ہے؟

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو آئندہ برس 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا وقت دیا ہے۔ بصورتِ دیگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے پر مشاورت کے لیے پیر کو جاتی عمرا لاہور میں پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کو ‘اعلانِ لاہور’ کا نام دیا گیا۔

اعلانِ لاہور میں عمران خان کی حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد یکم فروری کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا پہلا مرحلہ، اپوزیشن کامیاب رہی یا ناکام؟

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے پہلے مرحلے کا اختتام لاہور میں مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی صورت میں ہوا ہے۔ پی ڈی ایم 13 دسمبر کے جلسے کو کامیاب جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اسے ناکام قرار دے رہی ہے۔

پاکستان کے سیاسی حلقوں میں آج کل اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد ‘پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ’ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور سرگرمیوں کا شور ہے۔ لاہور جلسے کے بعد اب پی ڈی ایم کے مستقبل کے بارے میں بحث ہو رہی ہے۔

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے پہلے مرحلے کا اختتام لاہور میں مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی صورت میں ہوا ہے۔ پی ڈی ایم 13 دسمبر کے جلسے کو کامیاب جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اسے ناکام قرار دے رہی ہے۔

Read more