’الحمدللہ، میں ٹھیک ہوں‘: لندن پولیس کا یوٹیوبر عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید سے انکار

گذشتہ ایک روز سے جاری افواہوں اور دعوؤں کے بعد بلآخر یوٹیوبر اور وی لاگر میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ منظر عام پر آ گئے ہیں، دوسری جانب لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اُن کی گرفتاری کی خبروں کے بارے میں تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔

Read more

اڑنے نا پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے

آخری مغل بادشاہ کو جب انگریز نے تخت سے اتار کر گرفتار کر لیا اور اقتدار ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل کر دیا تو اس نے کیا خوب کہا تھا۔ صبح کے تخت نشین شام میں مجرم ٹھہرے ہم نے پل بھر میں حالات کو بدلتے دیکھا بہادر شاہ ظفر حکمران کیسا تھا یہ ایک الگ بحث ہے لیکن وہ شاعر کمال کا تھا۔ کچھ ایسا ہی پاکستان میں سب سے زیادہ مقبولیت کے دعویدار عمران خان کے

Read more

تضادات کی مینجمنٹ اور رموز حکمرانی

بدھ کے روز کم و بیش ایک ماہ کی تاخیر کے بعد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے اجلاس میں سانحہ 9 مئی کے محرک عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھا کر ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرا کر کٹہرے میں لانے کا عندیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حراست میں تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے جیسے الزامات کو گمراہ کن پروپگنڈہ قرار دیتے ہوئے، اسے مسلح افواج

Read more

ہنی مون از اوور؟

لگتا ہے مخلوط وفاقی حکومت اور پختونخوا کے برائے نام نگران مگر دراصل جمعیت العلما اسلام حکومت کا ہنی مون پیریڈ بہت جلد ختم ہو گیا۔ ان دونوں حکومتوں کی مثال رات کے وقت آوارہ گردی کرتے ان اوباش نوجوانوں جیسی ہے جو بات بات پر آپس میں لڑ جھگڑتے ہیں مگر جوں ہی پولیس پارٹی دیکھتے ہیں تو خاموش ہو کر دوستوں کی طرح آگے بڑھتے ہیں پولیس سے گزرتے ہی دوبارہ لڑنے لگتے ہیں۔ پختونخوا حکومت کی بات

Read more

پاکستان کی کہانی اوریا مقبول جان کی زبانی

ان سے غائبانہ تعارف ہمارے ہمعصر صحافی علامہ عبدالستار عاصم صاحب نے کروایا، تب ان کی کسی کتاب کا مطالعہ نہیں کیا تھا، ان کے کالم بھی بہت کم پڑھ رکھے تھے، اور یہ اندازہ تو بالکل ہی نہیں تھا کہ ایک چشم کشا اور عالم فاضل شخصیت سے چند گھنٹوں کی ملاقات اور صحبت کا شرف و اثر واقعی سو کتابوں کو پڑھنے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ ہاں! اوریا مقبول جان صاحب کے بارے میں یہ ضرور سنا

Read more

75 سال بعد سکھ بہن کی اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات: ’بیماری کے دوران دعا کی کہ ہمیں دوبارہ ملنے کا موقع ملے‘

طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائی مہندر کور اور عبدالشیخ عزیز انڈیا اور پاکستان کی تقسیم کی وجہ سے 75 سال کی علیحدگی کے بعد دوبارہ مل گئے ہیں۔

Read more

فوج کے ساتھ ایک پیج کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو فوری طور سے آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں سے سزائیں دلوانے کی قرارداد پیش کرنے سے پہلے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بارے میں کوئی باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران سانحہ 9 مئی اور بجٹ کے امور پر غور کیا گیا۔ اس وقت فوج

Read more

کھیل کے نئے اصول؟

کل جس چہرے کو دکھا کر اشتہار ملتے تھے آج اُس چہرے کو چھپا کر داد ملتی ہے۔۔۔ جس طرح ’قاسم کے ابا‘ کے نام لینے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی گئی ہے یہ مضحکہ خیز ہے۔ ناظرین اور قاری بھی کنفیوزڈ ہیں اور صحافی اور اینکر بھی۔

Read more

عمران خان کی سیاست بند گلی میں

کچھ عرصہ قبل فیصل واوڈا کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ تحریک انصاف بند گلی کی جانب گامزن ہے، جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ فیصل واڈا کی بات سنی ان سنی ہوئی۔ وقت بدلہ، حالات بدلے اور تحریک انصاف ’تبدیلی‘ کی زد میں آ گئی۔ حکومت جانے کے بعد اپنی مقبولیت کیش کروانے واسطے عمران نے پنجاب۔ کے پی اسمبلیاں تڑوا کر نوے دن میں الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔ قبل از وقت عام انتخابات کے لئے قومی

Read more

436 افراد میں سے صرف ایک ہی خاندان

”پاناما کا معاملہ کچھ اور ہی تھا۔ چار سو چھتیس افراد ہیں سے صرف ایک ہی خاندان کو الگ کر کے اس پر کیس چلایا گیا۔ میں کچھ کہنا تو نہیں چاہتا لیکن ایسا کیا ہوا کہ محض چوبیس سماعتوں کے بعد ہی ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کر دیے گئے؟“ ۔ یہ جسٹس طارق مسعود کے ریمارکس ہیں جو انھوں نے پاناما سکینڈل کی سماعت کے دوران دیے۔ انھوں نے جماعت اسلامی کے وکیل

Read more

ہمارا 2023 اور ہٹلر کا 1923

ہمارے 9 مئی کی امریکن نائن الیون سے کوئی مشابہت ہے یا نہیں، یہ ٹھیک ایک صدی قبل جرمنی کے آتش بجاں نازی لیڈر، ایڈولف ہٹلر کی ”شراب خانہ بغاوت“ (BEER HALL PUTSCH) سے کمال درجے کی مماثلت ضرور رکھتا ہے۔ وہی سیاسی عدم استحکام، وہی اقتصادی بدحالی، وہی تبدیلی کی اکساہٹ، وہی ہتھیلی پہ سرسوں جمانے کا دعویدار ایک شوریدہ سر لیڈر، اس کے باغیانہ بانکپن پر فریفتہ ویسے ہی اندھے، گونگے، بہرے مقلدین، وہی انتہا پسندی اور تعصبات

Read more

بائیس کروڑ کا دکھ محسوس کرنے والی قوت ناگزیر ہے

میں آپ پر واضح کرتا چلو کہ مجھے پاکستان کی جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی پارٹیوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ لیکن تاریخ اور فلسفہ کا طالب علم ہونے کی حیثیت سے بات کر رہا ہوں۔ اگر ہم تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت پر نظر ڈالے تو پاکستان کی تاریخ کا ستر فیصد قرضہ اس حکومت نے لیا اور ترقیاتی کاموں پر نظر ڈالیں تو صفر ہیں۔ پھر جن شرائط پر قرضے لئے گئے ان پر بھی عمل نہیں

Read more

جے آئی ٹی نے عمران خان سے کیا پوچھا؟

عمران خان آج رمنا تھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر 255/23 کے سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کے آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ذرائع کے مطابق عمران خان کو ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی اور عمران خان کے مختلف وڈیو کلپس دکھائے گئے جن میں عمران خان ڈی جی سی، ‏ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف آف آرمی اسٹاف پر اپنے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزامات عائد

Read more

جمہوریت کو دفن نہ کیجئے!

قومی اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیش کی ہوئی ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نو مئی کے سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور سے فوجی عدالتوں میں مقدمے چلا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر سانحہ 9 مئی میں تحریک انصاف کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ان واقعات

Read more

کھوٹے سکوں کا ہانکا کیسے کیا جاتا ہے؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا لگا کر ایک کھونٹے پر باندھنے کا کام میجر جنرل سکندر مرزا نے شروع کیا تھا۔ جبکہ پاکستان کے پہلے کمانڈر انچیف جنرل فرینک میسروی نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ 75 سال سے یہ دونوں کام تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ ہند کی تقسیم کے بعد افواج کی تقسیم بھی ہوئی تو جنرل میسروی پاکستان آرمی کے پہلے

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل

پی ٹی آئی نے 1996 میں قیام کے بعد عمران خان کی سربراہی میں 6 ممبروں کی مرکزی انتظامی کمیٹی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی انتظامی کمیٹی کے چھ ممبران میں نعیم الحق، احسن رشید، حفیظ خان، مہید حسین، محمود اعوان اور نوشیروان برکی شامل تھے۔ پی ٹی آئی نے 1997 کے عام انتخابات میں نومولود پارٹی کی حیثیت سے حصہ لیا، حالانکہ پی ٹی آئی عام انتخابات میں ایک بھی نشست جیتنے میں

Read more

زرداری کی پلاننگ اور نواز شریف کے سمجھوتے

سیاست وقفوں کا نہیں تسلسل کا نام ہے۔ سیاسی ریس میں جو گھوڑے پیچھے رہ جاتے ہیں وہ دوبارہ پہلے جیسی پوزیشن حاصل کرنے میں کم ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ سیاسی میدان سے آؤٹ ہونا ایک متحرک سیاستدان کے لئے سزائے موت سے کم نہیں ہوتا۔ ایک وقت میں کسی سیاسی لیڈر کی مقبولیت کوہ ہمالیہ کو چھو رہی ہوتی ہے اگلے ہی لمحے اس کی سیاست نالہ لئی یا سمن آباد کے گندے نالے میں بہہ رہی ہوتی ہے۔

Read more

اسحاق ڈار کا ’پلان بی‘ کیا ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بجٹ میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، اب عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدہ میں کوئی چیز مانع نہیں۔ البتہ پوری قوم دیکھ سکتی ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے اس حوالے سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ حتی کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ کے بعد منعقد کی گئی کانفرنس میں بھی آئی ایم ایف کے حوالے سے

Read more

پی ٹی وی میں توسیع مبارک

جرنیلی سڑک پر اٹک پنجاب کا آخری ضلع ہے۔ اس سے آگے ضلع نوشہرہ سے خیبر پختون خوا کی حدود شروع ہوتی ہے۔ ان دو اضلاع کے زمینی اتصال ہر ہمارے آبی نظام کا ایک اہم سنگ میل واقع ہے۔ یہاں دریائے سندھ میں دریائے کابل آن ملتا ہے۔ دونوں دریاؤں کی آبی کثافت میں فرق کے باعث کچھ دور تک دونوں دریائی دھارے الگ الگ دکھائی دیتے ہیں اور پھر یک رنگ ہو جاتے ہیں۔ ہماری قوم نے اس

Read more

عمران خان کی ”سیاسی تنہائی“

سانحہ 9 مئی 2023 ءسے جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ”سیاسی سرمایہ” ہی لٹ کر رہ گیا، وہاں وہ اس حد تک سیاسی طور پر تنہا ہو کر رہ گئے ہیں کہ ان کے سالہا سال کے ساتھی جیسے ان کو ”جانتے پہچانتے ہی نہیں” کوئی سیاست سے تائب ہو رہا ہے اور کوئی کپتان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار بیٹھا ہے میں نے اپنی 54 سالہ صحافتی زندگی میں اس قدر ”بزدل” نہیں

Read more

صنعتِ پتلا سازی کے پیداواری کمالات: وسعت اللہ خان کا کالم

پھر اس پتلے میں ڈالی جانے والی روح اپنے آزادانہ اظہار کے لیے انگڑائیاں لینا شروع کر دیتی ہے۔ چنانچہ خالق و مخلوق میں ایک بار پھر کش مکش شروع ہو جاتی ہے۔

Read more

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے

1857 کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد انگریزوں نے ہندوستانی عوام پر بالعموم اور مسلمانوں پر بالخصوص ریاستی ظلم و ستم اور بربریت کا بازار گرم کر دیا۔ انگریزوں کا مسلمانوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ان کی اس ذہنی سوچ اور خوف کا مظہر تھا جس کے تحت وہ مسلمانوں کو حکومت سے بے دخل کرنے کے بعد اس حد تک کمزور کرنا چاہتے تھے کہ وہ کسی قسم کی سرکشی یا بغاوت کا سوچ بھی نہ سکیں۔

Read more

روسی خام تیل کی درآمد سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو پائیں گی؟

خیال ہے کہ روس سے خام تیل کی درآمد کا پہلا آرڈر کچھ دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا مگر کیا پاکستان کی ریفائنریاں اس روسی تیل سے مقامی ضرورت کے لیے ڈیزل، پیٹرول اور فرنس آئل بنا سکتی ہیں؟

Read more

پی ٹی آئی کا حرف کلید!

پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی جنازہ ہوئے بھی کئی دن گزر گئے مگر اس کا دماغ ہے کہ اب تک زندہ ہے اور زندہ افراد کی باتوں کا جواب بھی دیے جا رہا ہے۔ اس صورتحال کو نفسیات کی رو سے کیا کہتے ہیں اس کا جواب تو نفسیات دان ہی دے سکتے ہیں تاہم سر دست یہ کہنا بہت ضروری ہے کہ اب بھی اگر پی ٹی آئی نے نوشتہء دار کو نہ پڑھا تو وہ پاکستانی سیاست میں

Read more

عمران اور بیرونی ایجنڈا: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے سے پہلے ہی عمرانی سوشل میڈیا نے ان کے خلاف مہم جوئی شروع کر دی جنرل عاصم منیر کی کردار کشی کے لئے نادرا اور ایف آئی اے کا ریکارڈ تک چھان مارا گیا۔ عمران خان نے ان کی تقرری سے دو دن قبل پنڈی میں دھاوا بولا، مگر ناکامی مقدر ٹھہری۔ ان ناکامیوں پر زمان پارک میں اپنے زعم کے مطابق آخری وار کی تیاری میں جت گئے۔ عمران کی گرفتاری کی

Read more

ذاکر مجید کی ماں ریاست کو گالی کیوں نہیں دیتی؟

آج کل ریاست کے باغیوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلانے کا موسم ہے۔ ظاہر ہے جمہوریت میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن کیا یہ فوجی انصاف اغوا کیے گئے بلوچی نوجوانوں کو میسر نہیں آ سکتا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

کیوں ڈریں زندگی میں کیا ہو گا!

ہماری تہذیب میں کھیل اور تماشے کو بڑی اہمیت رہی ہے۔ ہم بدل سے گئے ہیں یا ہماری تہذیب نے اپنی حیثیت بدل لی ہے۔ ہماری ثقافت میں جمہور تو بہت تھے مگر جمہوریت نہ تھی۔ افراد کی حیثیت ضرور تھی۔ مگر ان کی اہمیت نہ تھی۔ فرنگی نے بھارت پر بڑے طریقہ سے قبضہ کیا اور پھر ہندوستان کو متحدہ بھی رکھا۔ کچھ ریاستوں کو آزادی ضرور دی مگر خود مختاری نہ دی۔ پھر دو عالمی جنگوں کے بعد

Read more

زیر بار ملک کے دفاعی اخراجات میں پندرہ فیصد اضافہ

نئے قومی بجٹ پر معاشی ماہرین ہی مناسب تجزیہ کر کے نتائج اخذ کر سکتے ہیں لیکن 7574 ارب روپے کے خسارہ بجٹ میں ملک کے عام شہری کے لئے کسی بہتری کی توقع عبث ہوگی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر اور کابینہ سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کی گفتگو سے واضح ہو رہا ہے کہ ملک شدید مالی دباؤ کا شکار ہے اور حکومت کے پاس ان مسائل سے باہر نکلنے کے کا کوئی راستہ

Read more

جہانگیر خان ترین: پنجاب یونیورسٹی کے لیکچرر سیاست کے کنگ میکر کیسے بنے؟

پنجاب یونیورسٹی کے ایک لیکچرر سے لے کر ارب پتی کاروباری تک اور ’جہیز‘ میں ملنے والی سیاست سے لے کر ملک کی اہم جماعت کے اہم ترین عہدیدار تک جہانگیر ترین نے کامیابیوں کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جن کی مثال پاکستان میں شاید کہیں اور نہ ملیں۔

Read more

اُترے ہوئے چہروں اور افسردہ آنکھوں کے درمیان استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان

اترے ہوئے چہرے، افسردہ آنکھیں، اور ہاتھ سے بار بار چہرہ چھپانے کی کوشش۔۔۔ یہ یقیناً کسی خوشی کے موقع پر کی جانے والی حرکات نہیں لگتیں لیکن یہ سب کچھ لاہور کے ایک ہوٹل میں استحکام پاکستان پارٹی کے لانچ پر منعقدہ تقریب میں دیکھنے کو ملیں۔

Read more

نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟

جہانگیر ترین کی قیادت میں علیم خان اور دیگر سیاسی زعما نے مل کر استحکام پاکستان پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر لاہور کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے اور موجودہ نازک حالات سے نمٹنے کے لئے نئی پارٹی قائم کی گئی ہے۔ ہم سب قومی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ نئی سیاسی پارٹی کا منشور یا اس کے لیڈر

Read more

عدالت کی بند لفٹ، بکھرے بال اور عمران خان کا استفسار ’کیا یہ جج کیس سُنے گا؟‘

نو مئی کے واقعہ کے بعد ان کے خلاف درج ہونے والے آٹھ مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کو زیر سماعت تھیں اور عمران خان کو اس مقدمات میں ضمانت لینے کے لیے ہائی کورٹ میں پیش ہونا ضروری تھا۔

Read more

چراغ گل پگڑی غائب

عمران خان کے وسیم اکرم پلس سردار عثمان بزدار کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان پر مبنی پریس کانفرنس نے بہت سے حلقوں کو چونکا دیا ہے تاہم اس سارے معاملے میں اس سے بڑھ کر کوئی بھی خبریت نہیں تھی کہ انہوں نے ”پریس کانفرنس کوئٹہ میں کی“ ۔ سردار عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ بننا بہت سے حوالوں سے غیر معمولی تھا لیکن وہ وزیراعلیٰ بنے، اس دوران ان پر ہی نہیں

Read more

جہانگیر ترین کی روحانی عظمتیں

پانامہ کا معاملہ اپنے منطقی انجام کی طرف رواں دواں ہے۔ میاں نواز شریف اپنی سیاسی بقا کے لیے آخری حد تک جا چکے ہیں۔ ان کے پاس جو تُرپ کا پتّہ تھا وہ کھیلا جا چکا ہے۔ اب صرف اس کے نتائج و عواقب کا انتظار ہے۔ اس معاملے کی تفصیل سے پہلے ایک کہانی سن لیجیے۔ سترہویں صدی عیسوی کے اختتام کا ذکر ہے۔ شمالی ہندوستان کے ایک غیرمعروف قصبے میں ایک پختون خاندان آباد تھا۔ گھر میں

Read more

ملک ریاض کو کوئی لالچ نہیں

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں نیب کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے القادر ٹرسٹ کو 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے عطیات کے طور پر بغیر کسی لالچ کے دیے۔ ہمیں یہ دیکھ کر نہایت تعجب اور تاسف ہوا کہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہونے والے بعض افراد اس بیان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے

Read more

پاکستان میں ذرائع ابلاغ پر دباؤ اور فیک نیوز: ’ہم سے ایک فرمائش کی گئی کہ عمران خان کا نام نہیں لینا‘

سوشل میڈیا کو ’فیک نیوز‘ جیسے مسئلے کا سامنا کافی عرصے سے ہے۔ کئی مرتبہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سے صحافی جن کا کام ہی ہر خبر کو تصدیق کرنے کے بعد شائع کرنا ہے، وہ بعض اوقات ایسی چیزیں شیئر کرتے ہیں جو تصدیق کرنے پر درست ثابت نہیں ہوتیں۔

Read more

حکومتی بیانات اور فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کا عمران خان کے لیے کیا مطلب ہے؟

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ قرار دینا اور آرمی چیف کی زیر قیادت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے ’سخت‘ اعلامیے کو چند حلقوں میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے ایک بری خبر قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

جنرل عاصم منیر کا انتباہ اور ملکی سیاسی منظر نامہ

آج فارمیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اس میں کی گئی باتیں واضح، دو ٹوک اور سخت ہیں۔ فوج نے متفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ سانحہ 9 مئی کو بھلانے کے لئے تیار نہیں ہے اور اس روز توڑ پھوڑ اور عسکری تنصیبات پر حملوں میں ملوث لوگوں، منصوبہ سازوں، معاونت کرنے والوں اور سرپرستوں کو بہر صورت سزا دلوا کر رہے گی۔ یہ مقدمے

Read more

آزاد کشمیر کی نئی حکومت: دلچسپ سیاسی صورتحال

آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم تو ہو گئی تاہم کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود ابھی اس حکومت کی تشکیل کے مراحل زیر کار ہیں۔ آزاد کشمیر میں ’پی ٹی آئی‘ کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی۔ نئے وزیر اعظم کے طور پر مختلف ارکان اسمبلی کے نام سامنے آتے رہے لیکن کئی دنوں کی تاخیر کے بعد، رات کے وقت غیر متوقع طور پر سپیکر اسمبلی چودھری انوار الحق نئے وزیر اعظم

Read more

وکیل کا قتل

ماضی سب کو ہی کسی نہ کسی عمر میں ضرور ہانٹ کرتا ہے مگر جب عمر کا سورج جوانی کے عروج سے آگے بڑھ کر بڑھاپے کی ڈھلوان کا تیز سفر پکڑ لے تو ماضی تلاشنے کا عمل بھی اسی قدر تیز ہو جاتا ہے۔ آج سے 23 سال پہلے کا ایسا ہی ایک صفحہ ہے جو بارہا آنکھوں کے سامنے کھلا اور اظہار کا متقاضی ہوا مگر طبیعت کی تساہل پسندی اور قنوطیت آڑے آتی رہی مگر آج واقع

Read more

شاہ محمود قریشی اور فاضل ججوں کی آزادی کے پرچم

شاہ محمود قریشی ’انصاف کا جھنڈا‘ ہاتھ میں اٹھائے اڈیالہ جیل سے رہا ہوچکے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ’میں اس تحریک کا حصہ ہوں جو حقیقی طور پر آزاد اور خود مختار پاکستان دیکھنا چاہتی ہے‘ ۔ دیدہ وروں سے یہ پوشیدہ نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستانی سیاست میں گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے اور ایک ہمیشہ اقتدار اقتدار کھیلنے والے خانوادے سے تعلق رکھنے والے شاہ محمود قریشی کس ’آزادی و خود مختاری‘ کی

Read more

مزاحمت، تخلیق اور سیاسی شعور میں تعلق

کچھ حلقوں میں ان دنوں مزاحمتی ادب کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ غالباً تقاضا یہ ہے کہ ان احباب کے حالیہ سیاسی نقطہ نظر کی حمایت کی جائے۔ گویا تخلیقی عمل بھی کسی خانہ ساز لیڈر کی میز پر رکھی نیلی پیلی پنسلوں کا فرومایہ ڈھیر ہے جو کسی کاٹھ کے ارطغرل کی خواہش کے تابع حرکت میں آئے اور اس کے کاسہ سر کے خلائے بسیط میں اٹھتے ہذیانی بخارات کو جنبش کلک سے حسب ضرورت خد و

Read more

پی ٹی آئی نجات دہندہ یا دہشت گرد

پی ٹی آئی کے ورکرز کو فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا ہے، تو کیا اس کا امکان بھی موجود ہے کہ تحریک انصاف کو بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا جائے گا؟ چند روز قبل ایک معاصر صحافی نے اس سوال پر بالواسطہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اڈیالہ جیل یا کوٹ لکھپت جانا اب مہینوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کی بات ہے۔ یہ الگ بحث ہے کہ 9 مئی

Read more

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ

”بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ“ کچھ لوگ اس کہاوت سے شاید اتفاق نہ کریں، اگرچہ میں بھی اس کہاوت سے اتفاق نہیں کرتا۔ مگر اس کالم میں جو میں کہنا چاہتا ہوں۔ اس کو پڑھنے کے بعد اس کہاوت پر سوچیں گے اور اتفاق بھی کریں گے۔ پاکستان کے آئین یا کسی بھی سیاسی پارٹی کے منشور میں ایسی کوئی رکاوٹ ہرگز نہیں کہ اقلیتیں کسی بھی سیاسی جماعت کا رکن نہیں بن سکتیں۔ یہ حقیقت ہے کہ قومی سیاست

Read more

پاکستان کا پائیڈ پائپر

اگر آپ نے ہیملن کے پائیڈ پائپر کی لوک کہانی کبھی نہیں سنی تو پھر آپ شاید سمجھ ہی نہ سکیں کہ عمران خان نے 9 مئی کو وطن عزیز کے معصوم نوجوانوں کو کس گہری کھائی میں دھکیلنے کی کو سازش کی تھی۔ یاد رہے Pied Piper انگریزی زبان کا لفظ ہے، جسے ہم اردو زبان میں بانسری بجانے والا بنجارا بھی کہہ سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ایک زمانے میں ہیملن نامی قصبے میں اناج کی فراوانی

Read more

’بےبس‘ پولیس، پرامید وکیل اور پریشان اہلخانہ: عمران ریاض کی گمشدگی معمہ کیوں بن گئی ہے؟

بی بی سی نے عمران ریاض کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے بات کر کے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کیا حالات تھے جن کے تحت عمران ریاض خان گرفتار ہوئے اور پولیس کے بیان کے مطابق ان کی رہائی بھی عمل میں آئی مگر جیل سے قدم نکالتے ہی وہ لاپتہ کیسے ہوئے۔

Read more

مولانا فضل الرحمان کے ناقابل قبول دلائل

پاکستان جمہوری اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بعض ایسی باتیں کی ہیں جن سے ملک کا جمہوری ڈھانچہ اور عدالتی نظام تہ و بالا ہو سکتا ہے۔ ضروری ہو گا کہ ان امور پر پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے تاکہ حکومت کے ارادوں اور ملک میں جمہوری نظام کے بارے میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ اس گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے بارے

Read more

عمران خان، بے مہار جنگجوئی اور ”برمودا تکون“ !

بحر اوقیانوس شمالی کے مغربی حصے میں پچاس ہزار مربع میل سے زائد پر محیط سمندری قطعے کو ”برمودا تکون“ یا ”مثلث ابلیس“ کہا جاتا ہے۔ اس طلسماتی تکون کے ساتھ بے شمار پراسرار داستانیں جڑی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ آبی تکون اب تک پچاس بحری جہازوں اور بیس طیاروں کو ہڑپ کرچکی ہے۔ ہر حادثے کے ساتھ پر اسراریت میں لپٹی کوئی نہ کوئی مافوق الفطرت کہانی وابستہ ہے۔ کئی سراغ لگانے والی اور امدادی ٹیمیں بھی

Read more

کور کمانڈر ہاؤس حملہ: یاسمین راشد کا کیس دیگر گرفتار افراد سے مختلف کیسے بن گیا؟

سوشل میڈیا پر بیشتر لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ جب عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور دیگر گرفتار خواتین پر ایسی ہی نوعیت کے الزامات ہیں تو ڈاکٹر یاسمن راشد کا کیس ان سے مختلف کیسے ہے اور انھیں کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں بری کیوں کر دیا گیا؟

Read more

معیشت اور جمہوریت: پاکستان کس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے؟

پاکستان کی معیشت اور جمہوریت گذشتہ کچھ عرصے سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے میں یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے؟ کیا پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے؟ اور موجودہ حالات کی بنیاد پر ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے؟

Read more

کیا ”ریڈ لائن“ کی سرخی کم ہو گی؟

پاکستان کی سیاست سیاسی بت پرستی کی ”ریڈ لائن“ پر کھڑی ہے۔ اس بت پرستی کا آغاز اس وقت ہوا جب ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لی۔ بھٹو نے اپنی جذباتی تقریروں سے سحر طاری کیا، عوام کی آنکھوں کا تارا بنے اور پھر چند سال کے بعد بت پرستی اور ”ریڈ لائن“ پار کرنے کے کھیل میں وہ تارا مسیح کے ہاتھوں تاریخ

Read more

پاکستان لٹریچر فیسٹیول اور کشمیر کے موضوع پہ اہم تقریب

پاکستان آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر حکومت کے تعاون سے مظفر آباد میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دو روزہ لٹریچر فیسٹیول میں کشمیر کلچرل ہیریٹیج، کشمیرز لٹریچر آف ریزیسٹنس، کشمیر ٹورسٹ ہیون، جرنی آف کشمیری ویمن، ہاؤ آرٹیکل 35 A اینڈ 370 افیکٹس پیوپل آف کشمیر، دبستان کشمیر کے نقوش، کشمیر ایشو پہ میڈیا کا کردار کے موضوعات پہ تقریبات کے علاوہ مشاعرہ، کتابوں کی رونمائی، آرٹس اینڈ کرافٹس، میوزک و ڈانس اور

Read more

عثمان بزدار: پلس نہیں ٹھس

ملک میں چلنے والی ”تبدیلی“ کی ہوا نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تنکوں کی طرح اڑا دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ”ادھیڑنا“ کوئی نئی بات نہیں ہے مگر تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کار کنوں نے تو مزاحمت کی (ان کی مزاحمت کی حمایت نہیں کرتا) مگر رہنما ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت ایک رات جیل کی مار نکلے۔ ٹی وی شوز میں ایسے روئے نجانے ان پر

Read more

سب جان لیں: فوج کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی

تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے برطانوی نیوز ایجنسی ’روئیٹرز‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور پھر جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ اسی انٹرویو میں انہوں نے ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں تحریک انصاف ملوث نہیں تھی بلکہ یہ سب ڈرامہ ملٹری اسٹبلشمنٹ نے کیا تھا تا کہ تحریک انصاف کو پھنسایا جائے۔ ان

Read more

جنرل عاصم منیر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی ہٹایا تھا، شاید اسی کی ناراضی ہے: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ وہ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے۔ آئی ایس آئی جس طرح چل رہی تھی اس پر ان کے کچھ خدشات تھے۔ انہیں لگتا ہے کہ شاید جنرل عاصم منیر کو اسی کی ناراضی ہے کہ میں نے انہیں بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ دینے کو کہا تھا۔ انٹرویو

Read more

راحت کے بیٹے میں نصرت کی جھلک: وہ خاندان جسے ’فقیر نے 32 پشتوں کے عروج کی دعا دی تھی‘

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نصرت فتح علی خان سے موازنہ کیے جانے پر راحت کے بیٹے شاہ زمان نے احتراماً اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا کہ ’میوزک لورز کو اگر مجھ میں ان کی جھلک دکھائی دی ہے تو میں اسے صرف اپنی خوش نصیبی کہوں گا۔‘

Read more

اس بار سیاست نہیں، ریاست کا معاملہ تھا

کم و بیش پچھلے 14، 15 ماہ سے پاکستانی سیاست میں شدید ہنگامہ برپا ہے جس نے تقریباً پاکستانیوں کی اکثریت کو بیزار کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ ان کی زندگی میں کئی نہ کئی اس بات کا اثر پڑ رہا ہے۔ لیکن 9 مئی کو جو ہوا اس نے پاکستانی ریاست کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا اور پھر ریاست نے فیصلہ کر لیا کہ اب کسی قسم کی رعایت نہیں دینی اور ہر قسم کے، ہر طبقے کے

Read more

موجودہ ملکی صورتحال کا ذمہ دار کون؟

ملک کے موجودہ صورتحال پر اس وقت سب پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ چاہے وہ عوام ہو۔ حکومت، اپوزیشن یا اسٹیبلشمنٹ۔ کوئی بھی موجودہ صورتحال سے خوش دکھائی نہیں دیتا۔ یہ صورتحال کوئی ایک دن، مہینے یا سال کی وجہ سے نہیں بنے بلکہ اس کے پیچھے ہمارے اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کے سالوں کی غلطیوں کی وجہ سے ہے۔ ملک سرکس بنا ہوا ہے۔ اور اس سرکس میں تمام لوگوں کے اصل چہرے سامنے آ رہے ہیں۔ جبکہ اعلیٰ عدلیہ اور

Read more

مشترکہ پودا اور وجاہت مسعود کے خدشات

گزشتہ روز وطن عزیز کی سب سے بڑی عدالت کے لان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی نے مل کر جو پودا لگایا ہے، دعا گو ہیں کہ اس پر پھول جلد آئیں۔ یہ پودا پھلے پھولے اور بہار کی نوید لے کر آئے۔ لگے ہاتھوں یہ بھی دعا ہے کہ نظام انصاف کا پودا بھی تناور ہو، اس کی چھاؤں ہر مظلوم کو میسر ہو۔ دعا ہے کہ وہ ہزاروں مقدمات جو التوا کا

Read more

فصیل دفاع کو کمزور نہ کرو!

اکثر و بیشتر محسوس ہوتا ہے جیسے ہمارا معاشرہ اعتدال اور توازن سے محروم ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روزمرہ معاملات حیات میں ہمارے رویے، ہماری سوچ، بھی اعتدال سے کوسوں دور دکھائی دیتی ہے۔ مثال کے طور پر اپنی مسلح افواج کے بارے میں ہم افراط و تفریط کا شکار رہتے ہیں۔ ان کی تعریف و توصیف کرنے پر آتے ہیں تو تحسین کے ایسے ڈونگرے برساتے ہیں جو تھمنے میں نہیں آتے۔ اور جب ان پر

Read more

غلط فیصلوں کی قیمت

یہ مارچ 2022 کی بات ہے اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ایک پارٹی تقریب چل رہی تھی۔ جہاں مونس الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا خان صاحب تگڑے ہوجائیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹھیک ان دنوں پی ڈی ایم کی جماعتوں کی طرف سے عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کی پلاننگ ہو رہی تھی۔ پھر ایک دن اچانک اسلام آباد میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری

Read more

سول سپریمیسی کے لیے شفاف انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں : عاصم اللہ بخش

سرخیاں : خدشہ ہے کہ سانحات کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ابن انشاء کی شاعری کا حزن دل کے بہت قریب ہے، عالمی ادب میں ٹالسٹائی نے متاثر کیا ہم حادثہ سے کچھ سیکھنے کے بجائے سینہ کوبی کرتے ہیں، پھر اگلا ”حادثہ“ کر ڈالتے ہیں معروف کالم نگار، سماجی مبصر اور معالج، ڈاکٹر عاصم اللہ بخش سے گپ شپ انٹرویو نگار: اقبال خورشید یوں تو ان کا اصل شعبہ طب ہے، لیکن قلم ان کا نشتر بن جائے، تو

Read more

فوج کو سیاست سے کیسے علیحدہ رکھا جائے

پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات اور تحریک انصاف میں توڑ پھوڑ کے تناظر میں یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ فوج کو ملکی سیاست سے کیسے الگ رکھا جاسکتا ہے۔ اس وقت گو کہ ملک میں آئین کی عمل داری ہے۔ اسی کے تحت مقررہ طریقہ کار کے مطابق ایک منتخب حکومت بھی کام کر رہی ہے اور بظاہر تمام اسٹیک ہولڈرز آئین کا احترام بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کوئی اس حقیقت سے انکار

Read more

عثمان بزدار کی کوئٹہ میں سرپرائز انٹری: ’پریس کلب کے اندر ہوتے ہوئے ان کی آمد کا پتہ نہیں چلا‘

چونکہ انھوں نے ماسک پہنا تھا اس لیے پریس کلب کی انتظامیہ کو ان کی موجودگی کا علم اس وقت ہوا جب انھوں نے پریس کلب میں داخل ہونے کے بعد اپنا ماسک اتارا۔

Read more

عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

عمران خان کی مقبولیت اور تحریک انصاف کے ٹکٹ کی کشش اپنی جگہ مگر اب بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات تک قائم و دائم رہے گی؟ اور عمران خان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

Read more

ریڈ لائن خاکی کیسے ہو گئی؟

پہلے بھی لوگ ’ضمیر کی آواز‘ سُن کر یا ’دباؤ‘ میں آ کر ’بچوں اور فیملی‘ کو زیادہ وقت دینے کے لیے پارٹیاں چھوڑ یا بدل لینے کا رواج تھا لیکن اس مرتبہ ناصرف یہ بڑے پیمانے پر ہوا بلکہ مضحکہ خیز حد تک افسردہ بھی تھا جس سے ریاستی جبر کا خوف صاف عیاں ہے۔ مگر صورتحال اس نہج تک پہنچی کیسے؟

Read more

پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے چین کی خواہش

چینی قونصلیٹ لاہور نے دورہ چین کا اہتمام کیا ہے اور حسب سابق میزبان چینی بھائی ہی ہیں۔ ان سطور کی تحریر کے وقت بیجنگ کی بلند و بالا عمارات اور ان عمارات میں پنہاں چینیوں کا عزم و ہمت میرے سامنے ہے کہ آپ سے بیجنگ سے مخاطب ہوں۔ 2019 کے بعد چین آمد ہوئی ہے اور اس لمبی جدائی کی وجہ سب جانتے ہیں بلکہ چہروں پر ماسک لگائے ہم سب ایک ہی وبا سے مقابلہ کر رہے

Read more

شوہر کے اغوا کی ایف آئی آر تو دور کی بات پولیس نے درخواست پر ریسیونگ تک نہیں دی: منشا پاشا کا دعویٰ

سماجی کارکن جبران ناصر کی اہلیہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اہل خانہ کی کوششوں کے باوجود اب تک پولیس نے اس واقعے پر مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

Read more

ریاست کا”بس بھئی بس” والا معاملہ

میرا کھسکا ہوا دماغ دو روز سے مزید کھسک رہا ہے۔ اخبارات کھولتا ہوں تو ان میں نمایاں انداز میں اطلاع دی جا رہی ہوتی ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہماری ریاست کا ”بس بھئی بس“ والا معاملہ ہو گیا ہے۔ اب ان کی جماعت میں سے نام نہاد ”الیکٹ ایبلز“ کو نکال کر ایک ”کنگز پارٹی“ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ کالم یہاں تک پڑھ لینے کے بعد آپ کے ذہن میں فوراََ سوال یہ اٹھنا چاہیے

Read more

جہانگیر ترین، پی پی پی، ق لیگ یا مسلم لیگ ن: پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی اگلی سیاسی منزل کیا ہو سکتی ہے؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف ان دنوں بظاہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آ رہی ہے اور سینیئر پارٹی عہدیداروں سمیت الیکٹیبلز اس بات پر غور کر رہیں ہیں کہ آئندہ انتخابات سے قبل ان کی نئی سیاسی منزل کیا ہو سکتی ہے؟

Read more

بیساکھیوں کی سیاست

افسوس کی بات ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہماری یاداشت بھی بہت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ بہت پرانی تو نہیں ماضی قریب کی بات ہے پاکستان میں سیاسی کھیل میں ایک خاص ادارے کو شامل کیا گیا، پھر وقت کے ساتھ ساتھ اقتدار میں آنے اور اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے کے لیے اس ادارے سے تعاون حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ چلو بات مختصر کرتے ہیں کون تھے وہ لوگ جنہوں نے قائد

Read more

آج ہماری، کل تمہاری باری ہے

گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیڈر بابر اعوان نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے اور ان کی تصویر دکھانے پر پابندی لگائی ہے۔ اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ ملکی میڈیا میں ان ہدایات پر عمل بھی ہو رہا ہے۔ اس طرح عمران خان کو تنہا اور سیاسی طور سے کمزور کرنے کے لئے ایک نیا ہتھکنڈا بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ بظاہر حکومت سانحہ 9 مئی کے

Read more

ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

مرزا اسد اللہ خاں غالب نے کہا تھا: بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے ایسا کون سا تماشا باقی ہے جو اس مملکت خدا داد کے باسیوں نے نہیں دیکھا۔ آئے دن کوئی نیا تماشا ان کا منتظر ہوتا ہے۔ اور اس کی بھینٹ چڑھنے والے بھی ہمیشہ سے رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس دھرتی میں جب بھی کسی نے خود کو اصلی وزیر اعظم سمجھا، یا سمجھنے کی کوشش

Read more

عمران خان کارکردگی کا جواب دیں

اب عمران خان صاحب نے نیا پینترا بدلا ہے کہ کوئی بھی سیاسی حکومت اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے ڈیلیور نہیں کر سکتی۔ وطن عزیز میں ہر بچہ جانتا ہے کہ عمران خان کو ریاستی اداروں کی جتنی سپورٹ میسر رہی اس کی مثال نہیں ملتی اور خود عمران خان صاحب اپنی زبان سے کئی بار اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔ لہذا اس بیانیے پر یقین لانے سے قبل جائزہ لینا ضروری ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے

Read more

الطاف حسین: ’فوج واپسی کی اجازت دے اور تسلیم کرے کہ الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے‘

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بانی ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ فوج ایک حقیقت ہے مگر فوج بھی اس حقیقت کو تسلیم کرے کہ الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم بھی ایک حقیقت ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر انھیں ’فری ہینڈ‘ دیا جائے تو وہ کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔

Read more

مئی کے مہینے میں ”خوشگوار“ موسم

بہت دنوں سے اعتراف کئے چلے جارہا ہوں کہ ذہن میرا واقعتا ”کھسک“ چکا ہے۔یہ فقرہ پڑھنے کے بعد آپ لوگوں کی اکثریت کے ذہن میں جائز بنیادوں پر میرے لئے تجویز یہ آنا چاہیے کہ اگر کسی موضوع پر توجہ مرکوز نہیں کر پا رہے۔ منتشر خیالات سے ذہن کوپراگندہ بنارکھا ہے تو یہ کالم لکھنا چھوڑ دو۔ کسی نفسیاتی معالج سے رجوع کرو اور اس کے لئے ہمت وسکت موجود نہیں تو گھر بیٹھ کر اللہ سے لولگاﺅ

Read more

’ ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے کا یہی وقت ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام عناصر کو سزا دلوانے کا عہد کیا ہے۔ گو کہ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے ہی سیاست دان مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالتے ہیں لیکن قومی نشانیوں پر حملے کرنے والے دہشت گرد اور انتشار پسند ہیں۔ ان لفظوں میں ملک کی اہم سیاسی جماعت کو مسترد کر کے وزیر اعظم نے سیاسی بحران

Read more

سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کتنی پرانی

ان دنوں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کسی سیاسی رہنما کی پریس کانفرنس کی خبر سامنے آنے پر یہی گمان کیا جانے لگا ہے کہ وہ پارٹی سے راہیں جدا کرنے والا ہے۔ ایسا پی ٹی آئی کے صرف وہ رہنما نہیں کر رہے، جو ماضی میں دوسری سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے ہیں بلکہ تحریک انصاف کے کٹر حامی سمجھے جانے والے رہنما بھی سیاست میں دوبارہ قدم نہ رکھنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی

Read more

جیل، معافی نامے اور کامریڈ فتح محمد کی جدوجہد

گزشتہ ہفتے ایک طرف تو ملکی سماج کو بدلنے اور ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے دار سیاسی راہنما دو چار روز کی جیل یاترا کے ساتھ ہی معافی ناموں پر دستخط کر کے جوق در جوق رہائی پا رہے تھے، اور تبدیلی سرکار، یعنی عمران خان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کے اعلانات کر رہے تھے، تو دوسری طرف اسی ہفتے، 25 مئی کو ہمارے ہی دیش کے ایک ہونہار انقلابی اور پاکستان کی کسان تحریک کے سالار کامریڈ

Read more

تفتان بارڈر۔ تحقیقاتی کمیشن کی ضرورت

آج سے کوئی دس دن پہلے کی بات ہے۔ 18 مئی کی تاریخ تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے صوبہ بلوچستان میں ایک سرکاری ملاقات کی۔ اس ملاقات سے بے روزگار عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ یہ امیدیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایک سو میگاواٹ گبد۔ پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا گیا۔ گبد۔ پولان بجلی کے منصوبے سے بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ یہی لوڈ شیڈنگ کا

Read more

پشاور ہائی کورٹ اور تجاہل عارفانہ

ہماری کم علمی اور کم مائیگی کا کیا کہئے کہ ہم کو اب تک بس صرف اتنا ہی پتہ تھا کہ یہ تجاہل عارفانہ محض اور بس محض ادبی اصطلاح ہی ہے اور یہ اس لئے ادبی اصطلاح ہے کہ زیادہ تر ادبی چشمک ادیبوں اور شاعروں کے درمیاں رہتی ہے تو ادیب ہی اس اصطلاح کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ لیکن آج ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ یہ تجاہل عارفانہ کی اصطلاح سیاسی بلکہ عدالتی اصطلاح بھی ہے۔

Read more

بلوچستان قومی دھارے میں شامل ہو جائے گا؟

بلوچستان اس وقت تاریخی طور پہ اپنی سماجی ساخت، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور موروثی عوامل میں فطری توازن لانے کی طرف گام فرسائی کرتا دکھائی دیتا ہے اور وہاں کے لوگ اب علاقائی تعصبات کی تنگنائیوں سے نکل کر مرکزی دھارے کے سیاسی کشمکش کا حصہ بننے کو بیقرار ہیں۔ چنانچہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے علاوہ نواز لیگ کے لئے بھی یہاں سیاسی جگہ بنانے کے مواقع پیدا ہو گئے۔ ماضی قریب میں بلوچستان کی سیاست پہ

Read more

سیاست چھوڑ دی میں نے

آج کل سیاسی ٹمپریچر اپنے عروج پر ہے اور لوگ خوف اور ذاتی مفادات کی خاطر سیاست اور پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں۔ نو مئی 2023 بھی پاکستان کی تاریخ پر ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا لیکن یہ نو مئی ہی ایک دن تو نہیں جس دن پاکستان میں کچھ ایسا ہوا جس پر اہل ضمیر کو شرمندگی ہوئی ہو، یہ سلسلہ ء شرمندگی با ضمیر بندگی اس دن سے شروع ہو گیا تھا جس دن پیٹرول

Read more

عمران خان کی عدالت میں پیشی کا احوال: ’جج تھری ورکنگ ڈیز کا کیوں کہہ رہا ہے‘

عمران خان کے چہرے پر بظاہر تھکاوٹ کے اثرات نمایاں تھے۔ ان کی شیو بھی بڑھی ہوئی تھی اور وہ آج اس طرح ہشاش بشاش بھی نہیں لگ رہے تھے جس طرح وہ گزشتہ سماعتوں کے دوران کمرہ عدالت میں دکھائی دیتے تھے۔

Read more

بھارت سے عمران خان کے لئے بھارتی فنڈنگ کی تصدیق

سوشل میڈیا پہ ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عالمی امور کے بھارتی ماہر سمیت جین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے عمران خان کو دو سو کروڑ روپے فنڈ کی صورت دلائے جس پہ عمران خان کشمیر کے معاملے پہ خاموش ہو گئے اور پاکستان آرمی کے خلاف بولنا شروع کر دیا، عمران خان نے انڈیا کے لیے جو کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ سمیت جین نے کہا کہ عمران خان کاوہ

Read more

کہاں سیاسی کارکن اور کہاں یہ مجنوں

محترمہ ملیکہ بخاری نے کیا عجب بات کہی۔ فرمایا کہ گرمی کے اس موسم میں ایک دن میں بھی اڈیالہ جیل میں ایک دن گزار دیکھیں تو معلوم ہو کہ جیل کیا ہے اور مشکلات کیا ہوتی ہیں۔ یہ کہانی فقط ملیکہ بچاری صاحبہ کی تو نہیں۔ دو تین چار، زیادہ سے زیادہ ہفتہ دس دن جیلیں گزار کر نکلنے والے تقریباً سارے ہی سورماؤں کے منھ سے کچھ ایسے ہی پھول جھڑے ہیں۔ ان لوگوں کے منھ سے یہ

Read more

آئی ایم ایف کا ”پُر امن“ پیش رفت کا حکم

کرونا کی وبا کے دنوں میں میرے عزیز دوست ندیم افضل چن صاحب کا ادا کردہ ایک فقرہ بہت مشہور ہوا تھا۔ موصوف ان دنوں سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوا کرتے تھے۔ غالباً کسی سرکاری بریفنگ کی بدولت کرونا کی وجہ سے ممکنہ تباہی اور نقصانات سے آگاہ ہوئے تو گھبراہٹ میں اپنے ذاتی معاون کو فون ملادیا۔ مقصد اس فون کا معاون کو یہ سمجھانا تھا کہ وہ ندیم صاحب کے دوستوں اور حامیوں کو سخت احتیاط

Read more

اسٹیبلشمنٹ حکمران رہی تو انتخابات بھی جعلی ہوں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں یہ انکشاف کرنے کے بعد کہ ’اسٹبلشمنٹ ہی ملک کی حقیقی حکمران ہے اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ حکومتی اختیار سے دست بردار ہو جائے گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے‘ ۔ اب ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ’اسٹیبلشمنٹ کے بغیر عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔ کیونکہ پاکستان

Read more

معافی نامہ!

سرکار! آج کے بعد آپ مجھے کسی جلسے میں نہ دیکھیں گے اور نہ ہی کسی ٹاک شو پر بولتا دکھائی دوں گا، اب کبھی کسی تبدیلی کے جھانسے میں نہیں آؤں گا اور نہ ہی کسی کپتان کو رہنما بناؤں گا۔ فدوی آج کے بعد صرف اپنے کاروبار پر توجہ دے گا اور خاندان کی پرواہ کرے گا۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

نو مئی کے ہنگاموں پر عمران خان کے خلاف کون سی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں؟

عمران خان کے خلاف نو مئی کو ہونے والے ہنگاموں کے تناظر میں کیا مقدمات درج کیے ہیں، اور ایسا کیوں کیا گیا ہے جبکہ عمران خان تو اس دن اور اس کے بعد کئی دن تک زیرحراست تھے اور براہ راست کسی بھی توڑ پھوڑ کا حصہ نہیں تھے۔

Read more

لائٹ، کیمرہ،ایکشن، چلیں جی شروع ہو جائیں

” نو مئی کے واقعہ کے بعد میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، پاک فوج جس کی وجہ سے ہم راتوں کو سکون سے سوتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ شرپسندوں نے جی ایچ کیو اور لاہور کے کورکمانڈر ہاوس پر حملہ کرنے کے علاوہ فوجیوں کے ان مجسموں کی بےحرمتی کی گئی جنہوں نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں تو ایسے حالات میں عمران خان اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے

Read more

"خرچے” کے بعد حاصل ہوئے نتائج۔

کسی نہ کسی وجہ سے مشہور ہوئے چند افراد کی بابت منیر نیازی صاحب کے ادا کردہ طنزیہ فقرے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان زد عام ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ ”جگت“ لاہور کی تہذیب کا نمایاں حصہ رہی ہے۔ادیبوں اور شاعروں نے اس صنف کومعاصرانہ چشمک کیلئے استعمال کرتے ہوئے اپنے تئیں ایک لطیف ہنر بنا دیا۔ سعادت حسن منٹو نے اس ہنر کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے دور کے بڑے ناموں کے ”خاکے“

Read more

بغاوت جو ناکام ہو گئی

متعلقہ حلقے بھرپور چھان بین اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جان چکے ہیں کہ 9 مئی کی غارت گری عمران خان کی گرفتاری کا بے ساختہ ردّعمل نہیں، ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا براہِ راست نشانہ آرمی چیف سید عاصم منیر تھے۔ لمحوں کے اندر اندر کوئٹہ سے پشاور تک فوجی تنصیبات اور علامات کو نشانہ بنانا خان صاحب اور اُن کے دیدہ و نادیدہ سہولت کاروں کا بھیانک منصوبہ تھا۔ ورنہ کیسے ممکن ہے کہ کوئٹہ

Read more

عمران خان کی حقیقی آزادی کا دھڑن تختہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان میں فوج گزشتہ 70 برسوں سے بالواسطہ یا بلاواسطہ اقتدار میں رہی ہے۔ یہ سوچنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے کہ فوج کا حکمرانی میں کوئی لینا دینا نہ رہے۔ ایسا نہیں ہو گا‘ ۔ بی بی سی اردو کوایک انٹرویو میں ان زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کیا اب بھی ان کی پارٹی کا نعرہ ’حقیقی آزادی‘ ہی

Read more

پاکستان میں وزیراعظم کا سب سے بڑا مسئلہ بے اختیار ہونا ہے: معروف صحافی اور کالم نگار فیض اللہ خان سے مکالمہ

جب ایک سیاسی راہ نما نے پرنم آنکھوں کے ساتھ، قید و بند کی صعوبتوں اور زنداں کی گرمی کا ذکر کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا، تو میرا دھیان فیض اللہ خان کی داستان کی سمت چلا گیا۔ فیض اللہ خان، جسے افغانستان کی اجنبی سرزمین پر قید و بند کا عذاب جھیلنا پڑا۔ جرم اس کا شوق صحافت تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے وہ افغان طالبان کے انٹرویوز کے ارادے سے، خفیہ طور پر

Read more

بحران کی دلدل اور عمران کی ڈوبتی ناؤ

دوسری عالمی جنگ نے نوآبادیاتی دور کے خاتمے پر مہر ثبت کر دی تو برطانوی سامراج کو برصغیر متحدہ ہندوستان کو ایک غیر منطقی تقسیم کر کے چھوڑ کر جانا پڑا۔ سامراج کے پیدا کردہ سرحدی تنازعات کے ساتھ 15۔ 14 اگست 1947 ء کو ہندوستان اور پاکستان آزاد ممالک کے طور پر دنیا کے نقشے پر نمودار ہو گئے۔ جو علاقے ہندوستان کے حصے میں آئے وہاں بہت سے علاقوں میں مضبوط صنعتی بنیادیں رکھی جا چکی تھیں، مجموعی

Read more

سیاست سے دستبرداری کا موسم

آج کل نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی رونقیں عروج پہ ہیں، ڈی ایس این جی گاڑیوں اور انواع و اقسام کے یوٹیوبروں کا میلہ سا لگا ہوا ہے۔ وکٹیں دھڑادھڑ گر رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تین چار پریس کانفرنسیں ہوتی ہیں۔ مگر اہم سوال یہ ہے کہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبرداری (مستقبل کے لئے بچھایا جانے والا) کوئی نیا جال تو نہیں؟ کیونکہ سیاست سے دستبرداری اختیار کرنے

Read more

عمرانی انقلاب کی عبرت ناک ناکامی

جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے والوں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہوتا ہے کہ اگر ان کا کوئی پسندیدہ خواب ٹوٹ بھی جائے تب بھی وہ بدستور محو خواب ہی رہتے ہیں اور اپنے ادھ ادھورے، ٹوٹے ہوئے خواب کی بکھری کرچیاں جوڑنے کے لئے خود کو ایک نئے خواب میں غرق کرلیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایسے لوگ چاہیں بھی تو کبھی حقیقت کا درست ادراک نہیں کر سکتے، کیونکہ ان کی ذہنی و نفسیاتی سطح اتنی معمولی

Read more

عمران، عدلیہ گٹھ جوڑ کے تلخ حقائق

پاکستان کا موجودہ گمبھیر اور پیچیدہ منظر نامہ نہ نیا ہے اور نہ ہی اس کو تبدیل کرنے کا طریقہ نیا ہے۔ حقائق یہی بتاتے ہیں کہ جب بھی طاقتور قوتوں کو ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے اس امر کی کبھی پرواہ نہ کی کہ عالمی یا خطے کا کیا سیاسی اور معاشی منظر نامہ یا ضرورت ہے۔ اس تمام سے قطع نظر ’طاقتور قوتیں جنہیں عرف عام میں ”اسٹبلشمنٹ“ کہا جاتا

Read more