الوداع لتا منگیشکر: سروں کی ملکہ
آج سر و سنگیت کی دنیا اداس ہے۔ ساز و آواز کا جہان مغموم ہے۔ لے اور آہنگ کا نگر ملول ہے۔ گیت و نغمے کی وادی غم و اندوہ میں ڈوب گئی ہے۔ ترنم و موسیقی کی کائنات نوحہ کناں ہے۔ تان و طبلے کا عالم گریہ زار ہے۔ آج سروں کی دیوی لتا منگیشکر 92 سال تک اقلیم گائیکی پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کرنے کے بعد خاموش ہو گئی۔ جس کے گلے میں بھگوان بولتا تھا وہ
Read more






























































































