ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی لاشیں برآمد: ’لگتا ہے لاشیں پھینکنے والے بھی چاہتے تھے کہ گھر والوں کو فوراً مل جائیں‘

13 سے 15 ستمبر کے درمیان سندھ کے مختلف اضلاع سے ایم کیو ایم کے تین ایسے کارکنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جو کئی سال قبل اس وقت لاپتہ ہوئے تھے جب جماعت دھڑے بازی کا شکار نہیں ہوئی تھی۔

Read more

آئین سے انحراف کی وکالت کیوں؟

پاکستان کسی بادشاہ کی سلطنت نہیں ہے، نہ ہم نوآبادیاتی دور میں ہیں اور نہ ہی یہ ملک کسی کی کالونی ہے۔ یہ ایک آزاد و خودمختار ریاست ہے اور یہاں بسنے والے عوام کسی کے محکوم یا رعایا نہیں ہیں۔ پاکستان کے عوام ایک آزاد و خودمختار ریاست کے شہری اور اس ریاست کے مالک و مختار ہیں۔ یہاں کے شہریوں اور ریاست کے درمیان معاہدہ عمرانی کے تحت آئین تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں کچھ اصول، کچھ

Read more

انڈیا، ترکی تعلقات: انڈین مخالفت کے باوجود بین الاقوامی فورمز پر صدر اردوغان ہمیشہ کشمیر کی بات کیوں کرتے ہیں؟

ترکی کے صدر اردوغان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے پر بات کی ہے تاہم چند ماہرین کے مطابق اس مرتبہ اُن کے موقف میں ’نرمی‘ تھی جس کی وجہ اُن کی نریندر مودی سے ہفتہ بھر قبل ازبکستان میں ہونے والی ملاقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

فوج کے سربراہ کی تعیناتی اور سراج الحق کی تجویز

فوج کے سربراہ کے تقرر کے بارے میں عمران خان اور سراج الحق کے بیانات نے طوفان اٹھا دیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے محرومی کے بعد سیاسی مخالفین کے علاوہ فوجی قیادت بھی عمران خان کے غیض و غضب کا نشانہ بنی۔ اس طرز عمل کا نکتۂ عروج لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کا سانحہ تھا جس میں سیلاب زدگان کی فوری مدد اور بحالی کی کوششوں میں مصروف جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افسروں اور

Read more

سیاسی مخالفت میں اندھے ہو کر سیلاب زدگان کو امداد نہ دینے کا کربناک مطالبہ

یہ سن دو ہزار کی بات ہے۔ پاکستان میں آمریت اپنے پورے کر و فر سے براجمان تھی۔ میں امریکی سفارتخانے میں وہاں کے سیاسی امور کے ماہر شکیل چودھری سے تبادلہ خیالات کی غرض سے موجود تھا۔ میں اکتوبر 1999 کے آخری ہفتے میں آمریت کے خلاف پریس کانفرنس نتائج کی پرواہ کیے بنا کر چکا تھا جس پر محترم و مکرم ارشاد احمد حقانی مرحوم نے مجھ کو محبت آمیز ڈانٹ بھی پلائی تھی کہ تم ابھی جوان

Read more

غداری کی قرارداد اور وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آئین کی دفعات 5 اور 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کی سفارش کے باوجود پاکستانی رہنما پورے طمطراق سے اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس خطاب میں وہ اقوام عالم کو پاکستان میں موسمی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کی کہانی سنائیں گے۔ اس بارے میں محض قیاس آرائی ہی

Read more

آرمی چیف تقرری کا پل صراط پار کرنے کے لیے تجویز

پاکستان میں ہر تین سال بعد آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ تمام معاملات پر بازی لے جاتا ہے، اس وقت بھی جبکہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، سینکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لاکھوں مکانات تباہ ہوچکے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ایسے میں پاکستانی میڈیا میں جس مسئلے کا سب سے زیادہ چرچا ہے، وہ آرمی چیف کی تقرری ہے۔ یعنی آرمی چیف کی تقرری ایک ایسا مسئلہ بن

Read more

ٹویٹر پر بیانیے کی جنگ

پاکستان کی سیاست پر سوشل میڈیا کا دباؤ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ آج آپ کو جو خبر ٹویٹر یا فیس بک پر ملے گی اگلے دس سے پندرہ منٹ بعد نیوز چینلز پر ملے گی اور پھر اگلے دن وہ خبر اخبارات میں شائع ہوئی دوبارہ پڑھیں گے۔ جب تک کوئی خبر ٹی وی چینلوں پر چلتی ہے وہ ٹویٹر کے لئے بہت پرانی ہو چکی ہوتی ہے۔ کچھ خبریں صرف ٹویٹر تک ہی

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ اور جماعت اسلامی کا اگلا مینی فیسٹو

گزشتہ کچھ دنوں سے جماعت اسلامی ٹرانسجینڈر ایکٹ کو لے کر ایک سیاسی بیانیہ ترتیب دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ ابہام پھیلا رہی ہے کہ اس ایکٹ کے پاس ہو جانے کی وجہ سے ملک میں ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا۔ اس موضوع کے اوپر فرید پراچہ صاحب نے ایک تفصیلی کالم بھی تحریر کر دیا۔ سب سے بنیادی ابہام جو جماعت اسلامی اس ایکٹ کو لے کر لوگوں میں پھیلا رہی ہے وہ ہے لفظ

Read more

مسیحا خود نفسیاتی مریض ہے

پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکاروں کو پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے جس آسمانی تحفے اور مسیحا کی اشد ضرورت تھی، عمران خان اس مسیحا کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہے۔ یہی وہ عظیم رہنما ہے جو وطن عزیز کو مشکلات کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی، سلامتی، اور عظمت کی بلندی سے ہمکنار کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہی وہ واحد سیاستدان ہے جس کا دامن بددیانتی، چوری

Read more

”یہ باتیں چھوٹی باتیں ہیں،یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں“

اپنے لاہورکے ملامتی شاہ حسین کا یہ شعر تو جوانی سے یاد رکھا ہوا ہے جس میں شاعر نے اس امر پر قناعت بھری طمانیت کا اظہار کیا کہ اس کے نصیب میں جو ”گڑ“لکھا گیا تھا اسے ”مکھیوں“ نے ختم کر دیا ہے۔ اس کے ”کوٹے“ میں آیا ”گڑ“ ختم ہوا تو وہ مکھیوں کی بھنبھناہٹ سے بھی آزاد ہو گیا۔ شاہ حسین نے جس ”گڑ“ کا ذکر کیا اس کی مختلف توجیہات ہو سکتی ہیں۔ نظر بظاہر یہ

Read more

نئے انتخابات ناگزیر ہیں

اس وقت قومی سیاسی بحران میں ایک بڑا نقطہ عام انتخابات کا ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر پس پردہ قوتوں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کا حل نئے اور فوری انتخابات ہیں۔ لیکن حکومت کا دعوی ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت یعنی اگست 2023 میں ہی ہوں گے اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔ حکومت کے بقول ہم کسی ایک جماعت یا قیادت کے دباؤ یا دھمکیوں پر

Read more

پنجاب کا پختون نوجوان اور لیڈی ڈیانا کا انجام

گاڑی لاہور کی معروف شاہراہ پر ٹریفک جام میں پھنس چکی تھی۔ ٹیوٹا کار کی پچھلی نشست پر ایک گوری براجمان تھی۔ راہگیر اس کو دیکھ کر سلام کر رہے تھے۔ وہ خاتون گاڑی کی کھڑکی سے بچوں جیسی معصومیت سے ہاتھ ہلا کر جواب دے رہی تھی جبکہ دیگر سوار خواتین اس کو ایسا کرنے سے روک رہی تھیں۔ وہ کوی عام خاتون نہ تھی۔ گاڑی کا رخ لاہور ماڈل ٹاؤن کی جانب تھا! یہ انگلستان کے رائل برامپٹن

Read more

مقبولیت کا زعم: مستند ہے میرا فرمایا ہوا

سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا شعر تو میر تقی میر کا ہے مگر اس کی ان دنوں عملی تصویر عمران خان ہیں۔ جو آگ اگلتے اور کہتے ہیں کہ میں بہت خطرناک ہوں۔ ان کی تقاریر اور خطابات گفتنی اور ناگفتنی سے بھرپور ہیں۔ خان بولتے ہیں اور بولتے ہی چلے جاتے ہیں۔ کبھی وہ کہتے ہیں کہ میرے خلاف سازش ہوئی۔ میرا پیوٹن سے ملنا انہیں اچھا نہیں لگا اس لیے مجھ

Read more

یہ خان صاحب کا درد سر نہیں!

پونے چار سال تک ”ایک پیج“ کو اپنی سیاسی حکمت کاری کا اعجاز، اپنی مدبرانہ سیاست کا طرہ امتیاز اور خود اپنی دانش و بصیرت کے لئے ”سرمایہ اعزاز“ سمجھنے والے عمران خان کے ہنستے بستے چمن پر، عین موسم بہار میں، پت جھڑ کی ایسی رت آئی کہ وہ ابھی تک اپنے حواس پر قابو نہیں پا سکے۔ فوج کے سیاسی کردار پر تنقید پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔ پرانی روش کا اعادہ ہوا تو آئندہ بھی ہو گی۔

Read more

شنگھائی کونسل برائے تعاون کا اجلاس اور میڈیائی مسخرے

تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری کے ساتھ میرے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے۔ باہمی ملاقاتیں اگرچہ بہت کم ہوتی ہیں۔ وہ عالمی اور دفاعی امور کی کئی برسوں تک استادرہی ہیں۔ ان کے تجربہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے امید تھی کہ وہ اپوزیشن جماعت کی صف اوّل میں شامل رہنما کی حیثیت میں کسی اخبار میں تفصیلی مضمون لکھیں گی۔ اس کے ذریعے ایس سی او (شنگھائی کونسل برائے تعاون) کی افادیت کے بارے میں ٹھوس سوال اٹھاتے

Read more

عمران خان اور چائے کی پیالی میں طوفان

چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز‘ کے اینکر کامران خان کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی عام انتخابات کے بعد نئی منتخب حکومت کو کرنی چاہیے اور تب تک کے لیے قانون میں کوئی گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس انٹرویو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پر آئین

Read more

’لاڈلے‘ سے خوفزدہ حکومت عوام کو کیا ریلیف دے گی؟

لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہبر نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس کے بعد خبر آئی ہے کہ پارٹی لیڈروں نے وقت مقررہ سے پہلے انتخابات نہ کروانے کے کا عزم کیا ہے۔ دوسری طر ف عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی لیڈروں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ کوئی لیڈر انہیں ’بائی

Read more

’ریٹائر آپ ہو رہے ہو، پاکستان نہیں‘

پچھلے چند ماہ میں طالبان کی مختلف علاقوں میں دبے پاؤں مسلح واپسی کس کے کہنے پر ہوئی، کس سمجھوتے کے تحت ہوئی۔ یہ سمجھوتہ کس نے کس سے کیا۔ حتمی مقصد کیا ہے؟

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ یا ہم جنس پرستی کا قانون؟

آج کے اس پرفتن دور میں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملمع سازی کر کے پیش کی جانے والی ہر چیز کے پیچھے فوراً نہیں چل پڑنا چاہیے بلکہ پہلے اسے جاننا اور سمجھنا چاہیے پھر اس پر عمل کرنا چاہیے۔ 2018 ء میں شاہد خاقان عباسی صاحب کے دوران اقتدار پیپلز پارٹی کی طرف سے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے نام سے قانون پیش کیا گیا۔ جسے تینوں بڑی پارٹیوں سمیت دیگر تمام پارٹیوں نے مشترکہ طور بڑی

Read more

حکومت کی تبدیلی؟

صدر عارف علوی نے تسلیم کیا ہے کہ مختلف ”اسٹیک ہولڈرز“کے درمیان مفاہمت کے لیے خفیہ بات چیت جاری ہے تاکہ اس سیاسی جمود کا خاتمہ کیا جاسکے جو ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔ مسٹر علوی نے احتیاط کا دامن تھامتے ہوئے خود کو عمران خان کے اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ پر تابڑتوڑ حملوں سے الگ رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہے کہ یہ کاوشیں ثمر بار ثابت ہوں گی۔ درحقیقت عمران خان کے قول

Read more

کوئی چوائس باقی نہیں

سب سے بڑا معمہ جواس وطنِ عزیز کو درپیش ہے، وہ ہے تباہ حال لوگوں کو بحال کرنا یا پھر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے مالیاتی خسارہ اور معاشی نمو کم کرنا۔ سیلاب کی قدرتی و انسانی آفت نے آئی ایم ایف کے حالیہ دو ریویوز کو سیلاب برد کردیا ہے۔ آفت زدہ اور بحران زدہ معیشت میں کوئی دم خم نہیں کہ یہ آئی ایم ایف کی جکڑ بندیوں کو سہار پائے۔ ورلڈ بنک کے بعد

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی پر کون سیاست کر رہا ہے؟

اب یہ واضح ہورہا ہے کہ ایک دوسرے کو الزام دیتے ہوئے ملک کا ہر سیاست دان اور پارٹی اس وقت نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کر رہی ہے۔ پہلے عمران خان نے اس معاملہ کو عام جلسوں میں اٹھا کر اور نئے آرمی چیف کی تقرری کو انتخابات تک ملتوی کرنے کی بات کہہ کے، اس حساس اور محکمہ جاتی معاملہ کو زبان زد عام کیا۔ اب وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز

Read more

یکساں مواقع میسر کرنے کا جھانسہ

عمران خان نے سیاست کو ایک نئی جہت بخشی ہے اور وہ یہ کہ جب وہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو حکومت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے لیکن جب خود حکومت میں ہوتے ہیں تو اپوزیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔ یہ کیا رویہ ہے؟ وہ شدید حد تک خود پسندی کا شکار ہیں۔ انہوں نے اپنے طرزِ عمل سے آئینی تقاضوں کی تکمیل کے مراحل تک کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے سیاسی فکر کے اختلاف کو

Read more

مولوی، خواجہ سرا اور گل خان

خواجہ سرا اللہ کی تخلیق ہے جبکہ مولوی مدرسوں میں بنتے ہیں۔ مولوی کے علاوہ خواجہ سرا ہر اس شخص سے ڈرتا ہے جس سے اسے ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ تھوڑا سا فرشتہ چٹکی بھر شیطان تھوڑا سا مرد تھوڑی سی عورت، ڈھیر ساری نسوانیت اور بہت سارا نخرہ اور دنیا بھر کی تنہائیاں ملا کر خالق نے مرد عورت فرشتہ اور شیطان سے الگ اور منفرد مخلوق بنائی تو ہمارے لئے مسئلہ پیدا ہوا کہ ہم اسے کیا

Read more

پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے امکانات

پاکستان کی سیاست کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نے ماضی کے تجربات اور غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے تواتر کے ساتھ ان ہی غلطیوں کو یا ان میں اور زیادہ شدت پیدا کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں قو می سیاست میں سیاسی و جمہوری استحکام پر کئی اہم سوالات اٹھتے ہیں۔ کیونکہ اگر ہم نے سیاسی استحکام کے مقابلے میں عدم سیاسی و معاشی استحکام کی بنیاد

Read more

چیئرمین بلاول بھٹو کی وزارت اور ان کی مصروفیت!

پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے لوگوں نے دیکھا کس طرح بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں عمران خان کی حکومت کو ٹف ٹائم دے کر اس کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا اور اس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ حکومت کی تشکیل کے وقت بلاول بھٹو زرداری پر ایک اہم ذمہ داری یہ بھی تھی کہ وہ حکومت میں اپنی ذمہ داری کس وزارت میں رہتے ہوئے ادا کریں گے

Read more

ریاست اپنے بچوں کو قاتل کا آسان ہدف کیوں بناتی ہے؟

سوات اور مالاکنڈ ایجنسی میں طالبان کو حالیہ واپسی کی اجازت کافی عرصہ قبل دی گئی تھی لیکن انھیں خفیہ کمین گاہوں میں رکھا گیا تھا۔ تاہم جولائی اور اگست کے مہینوں میں عام لوگوں کو ان کے خفیہ نقل و حمل کا علم ہو گیا تھا اور سوات سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد اپنی فیس بک وال پر سوات میں ”طالبان ڈرامہ قسط نمبر 2“ کی پوسٹیں بھی لگا رہے تھے۔ جب چھ اگست کو ضلع دیر میں

Read more

عمران خان کی تجویز اور آرمی چیف کے ممکنہ امیدوار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ایک بیان دے کر ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے تجویز دی ہے کہ الیکشن ہونے تک جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف برقرار رکھا جائے اور جو پارٹی الیکشن جیت کر آئے، وہ پارٹی نئے آرمی چیف کا تقرر کرے۔ زیر نظر تحریر میں ہم جائزہ لیں گے کہ الیکشن کے بعد اگر آرمی

Read more

’بات معیشت سے شروع ہوگی اور انتخابات تک جائے گی‘

پاکستان کے موجودہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 2013 ء کے انتخابات کے وقت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک آئینی پٹیشن دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نگران حکومت کے زمانے میں کی گئی تعیناتیاں، بھرتیاں، پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے، یعنی وہ کیا اور کتنے اہم فیصلے کر سکتی ہے اور اس کے اختیارات میں کیا کچھ موجود ہے۔ 2013 ء کی 30 نمبر آئینی پٹیشن کو 3 رکنی

Read more

عالمی برادری کو متوجہ کرنے کی ضرورت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ صنعتی ممالک کو احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ صنعتی فضلے کے اخراج کی بدولت ماحولیاتی تابکاری بڑھانے اور کاربن کے پھیلاؤ کے ذمہ دار وہ ہیں۔ ان کی یہ بات بجا ہے کہ پاکستان ایک فیصد بھی کاربن فٹ پرنٹ کا باعث نہیں۔ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صنعتی آلودگی کی وجہ سے دنیا موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے اور اس عمل سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر

Read more

آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور یہ کہاں جا کر رُکے گی؟

گذشتہ 15 دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا جا چکا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنے کا قوی امکان ہے لیکن آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے باوجود ڈالر کی قیمت آخر بڑھ کیوں رہی ہے اور یہ کہاں جا کر رُکے گی۔

Read more

ایوان صدر کو جمہوریت کا مقبرہ بنانے کی تیاری

اس وقت اسلام آباد کا ایوان صدر درپردہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ صدر عارف علوی کو ایک نئے ’سیاسی مسیحا‘ کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ عارف علوی پہلے اعتراف کرتے رہے ہیں کہ ان کے پاس سیاسی فریقین کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر آمادہ کروانے کا کوئی آئینی اختیار نہیں ہے لیکن گزشتہ چند روز کے دوران ان کے لب و لہجہ اور گفتگو میں پر اعتماد اشارے دیکھے

Read more

نومبر میں کیا ہونے والا ہے؟

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے قرض بحالی پروگرام فائنل ہونے کے بعد ایک طرف وسیع البنیاد حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اور دوسری طرف تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے عین ایک دن پہلے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی پنجاب اور کے پی کے کے وزراء خزانہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ عمران

Read more

عمران خان کی فوری انتخاب کی ضد

ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی اخبارات پر سرسری نگاہ ڈالنے کے بعد اس کالم کے لئے موضوع طے کرنا ممکن ہوتا ہے۔بدھ کی صبح اس عادت کے ہاتھوں گھر میں آئے اخبارات میں نمایاں ہوئیں سرخیاں دیکھیں تو سرپکڑکر بیٹھ گیا۔فرض کیا میں کوئی غیر ملکی ہوتا اور چند روز کے لئے پاکستان آکر اسلام آباد کے کسی ہوٹل میں قیام پذیر ہوتا تو کمرے میں آئے اخبارات پر نگاہ ڈالنے کے بعد احساس ہی نہ ہوتا کہ

Read more

عمرانی کھیل

یہ جوپاپولسٹ راہ نما ہوتے ہیں، ان کے نعرے کان کو نغمے کی طرح بھلے لگتے ہیں، مثلاً ’ہم کوئی غلام ہیں ‘ کتنا خوش آہنگ نعرہ ہے، فشارِ خون میں اِضافے کا باعث، اسرارِشہنشاہی کھولنے والا، اور ’غلام‘ کی غ کو جتنی زیادہ غراہٹ سے ادا کیا جائے، آقائوں سے اتنی ہی نفرت کا اظہار ہوتا ہے، اور ’حقیقی آزادی‘ کی منزلِ مبارک بالکل سامنے نظر آنے لگتی ہے، لیکن پاپولسٹ نعرے غبارے کی مانند ہوتے ہیں، دلیل کی

Read more

انگلش کرکٹ ٹیم جسے پاکستان آنے میں 17 سال لگ گئے

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو اپنے دو اہم کھلاڑیوں بین سٹوکس اور جانی بیرسٹو کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ سات میچوں کی سیریز کے ابتدائی حصے میں قیادت کی ذمہ داری معین علی سنبھالیں گے۔

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس: کیا شہباز شریف اور نریندر مودی کا آمنا سامنا ہو سکتا ہے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات کی حالیہ تاریخ کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک تقریب میں اکھٹا ہونا بھی کافی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات کا امکان اپنی جگہ موجود ہے۔

Read more

عارف علوی کی سیاسی مفاہمت کی خواہش: کیا صدرِ پاکستان کی کوششیں رنگ لا پائیں گی؟

کیا صدر عارف علوی موجودہ حکومت، پاکستان تحریک انصاف پر مشتمل حزب اختلاف اور اداروں کے درمیان مفاہمت کی کسی کوشش میں مصروف ہیں؟ یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہو سکتی ہے اور اس میں اب تک کیا پیشرفت ہو پائی ہے؟

Read more

عمران خان، فوج، الیکشن کمیشن اور عدلیہ

سیلاب کی تباہ کاریوں نے پورے ملک میں قیامت صغریٰ برپا کر رکھی ہے۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے۔ ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوب گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدگان کی اشک شوئی کے لئے قریہ قریہ پھر رہے ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر اپنی مقبولیت کی دھاک بٹھانے کے لئے ”جلسہ جلسہ“ کھیل رہے ہیں۔ عمران خان تنقید کی پروا کیے بغیر اپنی دھن میں

Read more

پاکستان کا’ نیرو‘ کون ہے؟

تعصب سے پاک ہوکر ہمارے عہد کے حالات و واقعات لکھنے والا مؤرخ آنے والی نسلوں کی عبرت کے لئے ضرور لکھے گا کہ جب آدھا ملک پانی میں ڈوبا ہؤاتھا، جب ایک تہائی آبادی غذا سے محروم تھی، جب ہر پانچواں شخص بے گھر ہوچکا تھا۔ اس وقت پاکستان کی قیادت ملک میں عوام کی بحالی اور امداد کا کام این جی اوز اور غیر ملکی امداد کے آسرے چھوڑ کر، یہ طے کرنے میں مصروف تھی کہ ان

Read more

ڈوبتے پاکستان میں اپنے چیف کی تلاش

پاکستانی فوج میں سے اپنی پسند کا چیف تلاش کرنا ہماری پرانی عادت ہے اور اپنی پسند کا چیف تلاش کرنے کے بعد اس کے ہاتھوں بے عزت ہونا اس سے بھی پرانی عادت ہے۔ محمد حنیف کا کالم۔۔۔

Read more

عمران خان کی طاقتور عناصر سے بڑھتی قربتیں

اپنی ضد منوانے کا ہنر کوئی عمران خان صاحب سے سیکھے۔ کم از کم تین بڑی سیاسی جماعتوں میں شامل ان کے مخالف سیاستدان خود کو بہت کائیاں اور تجربہ کار تصور کرتے ہیں۔ صدارت اور وزارت عظمیٰ کے عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ پنجاب جیسے پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے مدارالمہام بھی رہے ہیں۔ان کی اکثریت 1985ء سے نہ سہی تب بھی 1990ء کے آغاز ہی سے اقتدار کے شاطر کھلاڑیوں پر

Read more

منٹو اور خلیل الرحمٰن قمر: ایسی بلندی ایسی پستی

اس وقت میڈیا کی توجہ سب سے زیادہ یا تو سیلاب زدگان پر ہے یا عمران خان کے نام نہاد حقیقی آزادی کے جلسوں پر، یا سپورٹس میں اس وقت ایشیا کپ 2022 ء سب کے لئے مرکز نگاہ رہا ہے۔ انہی خبروں کے درمیان عورت کے حوالے سے ایک بیان نظر سے گزرا جو دیگر خبروں کی وجہ سے بہت زیادہ توجہ حاصل نہ کر سکا۔ عورت کا گناہ پوری نسل کو تباہ کر ڈالتا ہے : معروف ڈراما

Read more

افغانستان، کرکٹ میچ اور تصادم

علامتی معاملات معاملات کی حقیقی صورت کو سامنے لانے کے واسطے بہت کارگر ہوتے ہیں۔ کرکٹ میچ دنیا بھر میں منعقد ہوتے ہیں۔ فتح و شکست بھی کھیل کا حصہ ہے ایشیز سیریز سے لے کر پاک بھارت میچ تک طرفین کی عوام کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے مگر شکست کے بعد تصادم، مار کٹائی ایسا شاید کبھی کبھار تو دیکھنے میں آیا ہو مگر انتہائی دکھ کے ساتھ یہ ضبط تحریر میں لانا پڑ رہا ہے کہ

Read more

عمرانی ازم اور توہین مذہب

جب کسی حکمران، بادشاہ یا مسخرے لیڈر کے پاس تمام کارڈ ختم ہو جائیں تو وہ دو کارڈ لازمی استعمال کرتا ہے۔ پہلا کارڈ غداری کا ہوتا ہے جس کا پرچار وہ اپنے وزیروں، مشیروں، سفیروں اور زرخرید فنکاروں کے تحت لانچ کرتا ہے۔ کیونکہ دنیا میں کوئی بھی ایسی قوم نہیں گزری جو اپنے وطن کے نام پر مر مٹنے کو تیار نہ ہوئی ہو۔ دوسرا کارڈ مذہب کا کارڈ ہوتا ہے۔ یہ سب سے آخر میں استعمال کیا

Read more

توہین عدالت نہیں پس آئینہ کھچڑی

دس اپریل کو جب بیرونی مداخلت سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تختہ الٹا دیا۔ تو سیاسی مبصرین یہ سمجھ رہے تھے کہ اب سیاسی حالات معمول پر آئیں گے۔ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ لیکن یہ تاثر 100 فیصد غلط نکلا۔ گزشتہ پانچ مہینوں سے ملک میں سیاسی افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ ان پانچ مہینوں میں ملک خدا داد پاکستان کے اندر جو کچھ ہوا۔ وہ قطعاً جمہوری اور قانونی نہیں۔ اظہار رائے آزادی پر غیر

Read more

شہباز شریف کی ناکامیوں کی وجوہات

موجودہ سیلابی دور میں بھی عمران خان جہاں جلسہ کر رہے ہیں وہاں عوام جمع ہو جاتے ہیں۔ ان پر ابتدائی طور پر اسی طرح کی پابندیاں لگائی گئیں جو ماضی میں بانی ایم کیو ایم پر لگائی گئی تھیں، اس کی وجہ ان کے متنازع بیانات تھے، وہ بھی بانی ایم کیو ایم کی طرح جوش خطابت میں کچھ بھی کہہ دینے لگے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی شہرت میں کمی نہ آئی۔ شہرت کے اس سونامی

Read more

دو شاخہ ترجیحات کی زیاں کاری

اس میں کیا شک کہ علم ایسی طاقت ہے جسے ہزاروں برس تک زنجیر بند کر کے انسانوں کے استحصال اور ناانصافی کو یقینی بنایا گیا۔ کہیں علم کے گرد اوہام، نامعلوم کے خوف اور ننگے استبداد کی دیواریں اٹھائی گئیں تو کہیں علم کے حصول پر مخصوص طبقات کا اجارہ قائم کیا گیا۔ تجسس، دریافت، ایجاد اور تخلیق کے دھارے مگر جنگلوں میں اپنی بقا کی لڑائی لڑنے والی نسل انسانی کی وجودی بنت کا حصہ چلے آ رہے

Read more

پنڈی پلان

گزشتہ ہفتے عمران خان نے دھمکی دی کہ ”اگر دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو مزید خطرناک ہوجاؤں گا۔“فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف اپنی حالیہ تقریر میں وہ اپنے قول کے پکے دکھائی دیے۔ اُن کے اشتعال کی وجہ فوج کا ”نیوٹرل“ ہونا ہے، اور عمران خان کی لغت میں نیوٹرل کا مطلب جانور ہوتا ہے۔ چند دن پہلے عمران خان نے گرجتے ہوئے کہا تھا، ”آصف زرداری اور نواز شریف نومبر میں ایک نیا آرمی چیف نامزد کرنا

Read more

توہین عدالت اور مریم نواز کا پاسپورٹ

پاکستان کی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ عوام الناس کی نظر میں اپنا وقار، عزت اور حیثیت کھو رہی ہیں۔ وہ اس مقام تک پچھتر سال کی ’عرق ریزی و جاں فشانی‘ سے پہنچی ہیں۔ دائیں بازو کے مذہبی سیاسی لیڈر ہوں یا بائیں بازو کے مزدور کسان، ان کی زیادتیوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ سلار عسکر کی انگلیوں کے اشارے پر کٹھ پتلیوں کی طرح سر مٹکاتے، فرمان بردار، اطاعت گزار سردار ہوں یا تماشا گروں کو تباہی و

Read more

’چھوٹے‘ لوگوں کی ’بڑی بڑی‘ باتیں!

کسی کو افسانے چاہئیں، کوئی چاپلوسی کا متلاشی، کوئی خوشامد کو ترس رہا ہے، اور ہمارا کمال بھی دیکھئے کہ ہم ان سب کے پیچھے پیچھے۔ قصور ہمارا کتنا ہے یا قصور ہمارا ہی ہے، اس پر بات ضروری ہے مگر پہلے یہ طے کرنا ہو گا کہ، متوازن معاشرے کے قیام کے لئے انصاف چاہیے اور یہ فراہم کرے گا کون؟ عمران خان کو حکومت، شہرت اور ”سیاسی فلاح“ کے لئے دولت چاہیے سو ہم عوام حاضر ہیں، یہ

Read more

قوم کے وسیع تر مفاد میں!

معاملہ امریکی سازشی خط سے عدالت میں معافی تک، حقیقی آزادی سے امریکی حکام سے بند کمروں میں ملاقاتوں تک اور آرمی چیف کی تعیناتی سے مدت ملازمت میں توسیع تک آن پہنچا ہے۔ ممکنات میں سے ہے کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں آئندہ چند دنوں میں عمران خان جنرل باجوہ کی توسیع کی خوبیاں بیان کرتے دکھائی دیں۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

رابن رافیل: عمران خان سے ملاقات کرنے والی امریکی سفارتکار جن پر پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام بھی لگا

تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کی ہے لیکن یہ سفارت کار کون ہیں اور ماضی میں کن تنازعات سے ان کا نام جوڑا گیا؟

Read more

عمران خان کے جنرل باجوہ سے رابطے

اس سال اپریل کے دور ان ملک میں جو بھی سیاسی سرگرمیاں ہوئیں ان کے بارے میں تو فروری کے وسط سے ہی اطلاعات موصول ہونا شروع ہو چکی تھیں۔ حکومت تو تبدیل ہو گئی مگر اس جدوجہد کے دوران ہونے والے غیر آئینی اقدامات کے بارے میں کچھ نہ کہا گیا۔ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم اور حد تو یہ کہ ریاست کے سربراہ صدر مملکت بھی اس میں شریک رہے۔ عدالت عظمیٰ کو بھی اس بارے میں فیصلہ دینا

Read more

سیاسی نقاب میں فوجی تسلط ختم کیا جائے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع پر آمادگی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا آرمی چیف صرف انتخابات میں کامیاب ہو کر حکومت بنانے والی پارٹی ہی کو مقرر کرنا چاہیے۔ اس دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان اب دباؤ کے ہتھکنڈوں میں ناکام ہو کر اسٹبلشمنٹ سے کسی بھی طرح بات چیت کے ذریعے

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی اور عمران خان کی تجویز: کیا جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک اور ایکسٹینشن مل سکتی ہے؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عام انتخابات کے بعد نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی تجویز نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آیا موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قانونی طور پر ایک اور توسیع مل سکتی ہے یا نہیں؟

Read more

کلثوم نواز کی برسی پر مسلم لیگ (نون) کی بے اعتنائی

کالم کے آغاز ہی میں کھل کر بیان کرنا ہوگا کہ میری محترمہ کلثوم نواز شریف صاحبہ سے ان کے انتقال تک کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ قدیم لاہور کا باسی ہوتے ہوئے اگرچہ میں ان کے والد اور خاندانی پس منظر سے تھوڑی شناسائی کا حامل ہوں۔ وہ نواز شریف کی اہلیہ تھیں اورنواز شریف اور ان کی جماعت کو میں نے کئی دہائیوں تک سرمایہ دارانہ نظام کا کٹر حامی شمار کیا جنہیں ضیاءالحق نے اپنے لگائے مارشل لاء

Read more

مائنس ون نامنظور

جی ہاں ایک دور اقتدار پورا کرنے کے بعد دوسرے دور اقتدار کے دعوے کرنے والی جماعت کا آج کل نعرہ مائنس ون نامنظور ہے اور یہ نعرہ وہ ہر گلی، چوک اور سڑک پر لگا رہے ہیں۔ فلک شگاف نعرے لگانے والے ورکرز نے کبھی سوچا ہے کہ اگر مائنس ون فارمولے میں کوئی سچائی ہے تو پھر ایسا کیا ہو گیا کہ ان کی قیادت کو مائنس کرنے کی نوبت آ گئی۔ کیوں ملکی سیاست سے ایک بڑی

Read more

شرطیہ علاج کے نسخے اور کیش فری خریداری

اتوار کی صبح یہ کالم لکھنے سے قبل اس کے ممکنہ موضوع کی تلاش میں گھر آئے اخبارات کے پلندے پر سرسری نگاہ ڈالی تو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے اشتہار پر نظر جم گئی۔ اس کے ذریعے پاکستانیوں کو متنبہ کرتے لہجے میں یاد دلایا گیا تھا کہ رواں برس کے مالی سال کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔اس میں توسیع کی امید نہ رکھیں۔ وگرنہ روزانہ ایک ہزار روپے

Read more

”ٹیب سٹی“ ہاؤسنگ سوسائٹی: ایم ٹی جے برانڈ کی ایک اور پیشکش؟

”لوگوں کو اتنا مذہبی بنا دو کہ وہ محرومیوں کو قسمت سمجھیں، ظلم کو آزمائش سمجھ کر صبر کر لیں۔ حق کے لیے آواز اٹھانا گناہ سمجھیں، غلامی کو اللہ کی مصلحت قرار دیں اور قتل کو موت کا معین دن سمجھ کر چپ رہیں“ مجھے ان لائنوں کا ریفرنس نہیں ملا کہ کس دور اندیش نے سمندر کو کوزے میں بند کیا ہے مگر غربت و آزمائش جسے ہم آسمانی رضا سمجھتے ہوئے ساری زندگی صابر و شاکر رہنے

Read more

عمران خان کا دعویٰ: کیا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے؟

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنی تقاریر میں اپنے سیاسی مخالفین اور ‘مسٹر ایکس اور مسٹر وائی’ کی طرف اشارہ کیا۔ پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہیں۔

Read more

ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟

سیلاب کی افتاد اور سیاسی افراتفری کے ہنگام بھارت سے متعلق ایک نہایت اہم خبر میری نگاہ سے گزری۔ بلومبرگ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے معیشت کے میدان میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ کئی برس سے برطانیہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کے درجے پر فائز تھا، لیکن اب بھارت نے برطانیہ سے یہ اعزاز چھین کر اپنے ماتھے پر سجا لیا ہے۔ یعنی اب بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا

Read more

شراب کا بل

سچ اور جھوٹ کا زمانہ گزر گیا ہے اب ’بیانیے‘ کا زمانہ آ گیا ہے جس کے حقائق تک پہنچنے میں وقت لگ جائے گا تب تک معاملہ کہیں اور پہنچ چکا ہو گا۔ عمران خان متعدد خوبیوں کے باوجود ناکام حکمران ثابت ہوئے تھے اور روز ایسے فلسفے ’قوم‘ کے سامنے پیش ہوتے تھے کہ جن پر سنجیدہ دنیا ہنسنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی تھی، یہ تاریخی اعزاز بھی عمران خان کو اسی بنیاد پر ملا کہ

Read more

عمران خان بند گلی میں

اک انتظار ہی کوئی پرانے والا تھا نہ آنے والا تھا کوئی نہ جانے والا تھا وہیں کہیں کئی دروازے بنتے جاتے تھے میں جس جگہ کوئی دیوار اٹھانے والا تھا لپیٹ دی ہے کسی نے بساط ہی آ کر ابھی میں اپنی کہانی سنانے والا تھا کسی کے دل میں جگہ ڈھونڈتا ہی رہ گیا ہوں وگرنہ میں بھی کبھی آشیانے والا تھا بس ایک سعیٔ مسلسل کی رائیگانی تھی کمانے والا تھا کوئی نہ کھانے والا تھا دراصل

Read more

گلگت بلتستان اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل اور وفاق پاکستان کے ساتھ انتخابات؟

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے چند ایک سیاسی کارکن اور دیگر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ یہ بحث کر رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات وفاق پاکستان کے ساتھ ہونے چاہیے۔ کیونکہ اس طرح گلگت بلتستان کے انتخابات پر وفاقی حکومت پاکستان کا اثر ختم ہو گا یہ بات بادی النظر میں کافی پرکشش لگ رہی ہے لیکن گہرائی میں پاکستان کی سیاسی نظام کو دیکھتے ہیں تو یہ دلیل اپنی قوت کھو دیتی ہے چونکہ الیکشن میں دھاندلی

Read more

محمد اختر مسلمؔ۔ ابو جی کی یاد میں

وہ ہستی جس نے زمانے کے سرد و گرم سے ہمیں محفوظ رکھا جس کے وجود میں رحمت خداوندی ہم پر سایہ فگن رہی، اسے دنیا سے رخصت ہوئے آٹھ سال بیت گئے۔ ابو جی 17 ستمبر 2014ء کو وفات پا گئے تھے۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ تقریباً عشاء کے وقت وہ اپنے پروردگار کے حضور حاضری کے لیے روانہ ہوئے اور اس جہاں کو قیامت تک کے لیے خیرباد کہا۔ ان کا انتقال راولپنڈی میں میرے پاس ہوا۔

Read more

مائنس ون کی بجائے پلس تھری کرنا بہتر ہے

ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الزام لگایا کہ اس وقت ملکی سیاست میں مائنس ون فارمولے پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی بات کو کل رات گوجرانوالہ کے جلسہ میں دہراتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین انہیں عدالتوں سے نااہل قرار دے کر سیاست سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔  کاش عمران خان کو مائنس ون کی سیاسی ہلاکت خیزی کا اس وقت بھی احساس ہوگیا ہوتا

Read more

لاڈلا اگر گھر کو آگ لگانا چاہے تو؟

لاڈلا بچہ عموماً اسے کہتے ہیں کہ جو چاہے کوئی بھی نقصان کرے، کتنی بھی الٹی فرمائش کیوں نہ کرے، ماں باپ بیچارے مارے الفت کے سب ماننے کو تیار ہوں۔ اس کو ڈانٹ ڈپٹ سے پرہیز کریں۔ اس کو سزا دینے سے اجتناب کریں، اس کی غلطیوں پر پردہ ڈالیں، اس کی خامیوں کو اپنے سر لے لیں۔ ایسے ماں باپ باقی بچوں کی تادیب تو ہیں مگر لاڈلے کو اس کی تمام تر خامیوں کے باوجود گود میں

Read more

توشہ خانہ اور حکمرانوں کی لوٹ مار

قیام پاکستان کے بعد وزارت خارجہ میں توشہ خانہ بنایا گیا جسے 1973 ء میں کابینہ ڈویژن کے تحت کر دیا گیا تب سے کابینہ ڈویژن میں توشہ خانہ کا شعبہ چلا آ رہا ہے۔ صوبائی سطح پر ملنے والے سرکاری تحائف ایس اینڈ جی اے ڈی کے تحت کیبنٹ سیکشن کے پاس رکھے جاتے ہیں۔ قانون کے مطابق حکومت پاکستان کے اہم عہدیداران کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی رجسٹریشن کی جاتی ہے جس کے بعد ان تحائف

Read more

ایک صدی کا انتقال

مصر کے آخری بادشاہ شاہ فاروق سے یہ فقرہ منسوب ہے کہ دنیا میں بالآخر پانچ بادشاہ ہی رہ جائیں گے۔ چار تاش کے اور ایک برطانیہ کا۔ جمعرات آٹھ ستمبر کو ایک صدی کا قصہ لپٹ گیا۔ ملکہ برطانیہ ستر برس سے زائد حکمرانی کے بعد سدھار گئیں۔انھوں نے پرانی دنیا کو نئی دنیا میں ڈھلتے دیکھا۔ کئی سلطنتیں ، بادشاہ ، ڈکٹیٹر اور منتخب رہنما ان کے سامنے آئے اور گزر گئے۔ کتنی سرحدیں پھیلیں اور سکڑیں۔ کیسی

Read more

کیا ’ففتھ جنریشن وار‘ ابھی چل رہی ہے؟

سب جانتے ہیں، امریکہ بھارت کو خطے میں چین کے مقابلے میں کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کا چین کی طرف جھکاؤ بھی اسے ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ چنانچہ کلیدی مسائل کے حل کے بغیر ہی امریکہ پاک بھارت تعلقات نارمل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان کی دفاعی پالیسی تاریخی خدشات کی بناء پر روز اول سے ہی بھارت پر مرکوز رہی ہے۔ پاکستان کی اسی ’انڈیا سینٹرک‘ پالیسی کا نتیجہ تھا کہ افغانستان پر قبضے کی امریکی کوشش میں

Read more

آرمی چیف کی تقرری، وزیر دفاع کا انٹرویو اور پسپا ہوتی حکومت

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت کو نئے آرمی چیف کے بارے میں فیصلہ کرنے کی جلدی نہیں ہے۔ اس تقرری میں ابھی تین ماہ باقی ہیں، وقت آنے پر قانون و قاعدہ کے مطابق فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ وزیر دفاع کی یہ وضاحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس اصرار کے بعد سامنے آئی ہے کہ موجودہ حکمران ٹولے کو نیا آرمی

Read more

امریکہ: پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی مرمت کے لیے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری

ایف سولہ طیارہ، فائل فوٹو واشنگٹن ڈی سی — امریکی محکمۂ خارجہ نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ اس نے پاکستان کے ساتھ F-16 طیاروں کی مرمت کے 45 کروڑ ڈالر کے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے یہ منظوری امریکی کانگریس کو بدھ کے روز ہی بھجوائی ہے۔تاہم اس معاہدے کی حتمی منظوری امریکی کانگریس دے گی۔ محکمۂ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے موجودہ ایف سولہ

Read more

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ: ’مائی لارڈ آپ نے میرا موقف نہیں سنا‘

عمران خان جب سیکیورٹی کے حصار سے نکل کر کمرہ عدالت میں پہنچے تو انھوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا اور سوال کیا کہ ان کے لیے اتنی سیکیورٹی کیوں لگائی جارہی ہے۔

Read more

عمران خان توہین عدالت کیس: معاملہ بگڑ گیا، عدالت، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرے گی

شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔ عدالت اب 22 ستمبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ ضمنی جواب میں بھی مشروط معافی تک نہیں مانگی گئی: عدالتی معاون اختر حسین اس سے پہلے عدالتی معاون اختر حسین نے دلائل میں کہا کہ ’جس معاشرے میں ہم رہ رہے

Read more

گڈو بڑا شرارتی ہے

جو آگ نشہ باز کے داخل میں دہکتی ہے اس کا نعرہ بھی ’ہل من مزید‘ہے۔ نشہ آور سے ایک مخصوص کیفیت حاصل ہوتی ہے، لیکن کچھ مدت بعد یہ کیفیت حاصل کرنے کے لئے منشیات کی مقدار بڑھانا پڑتی ہے (SCARFACE اور Al Pacino یاد آ گئے) ویسے بھی انسانی فطرت جاننا چاہتی ہے کہ اس موڑ سے آگے کا منظر کیسا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کچھ مہم جو مسافرانِ راہ سکر ہل من مزید کا ورد کرتے

Read more

مزید انتشار کی جانب بڑھتی فضا

اس کالم کے ذریعے میں نے اپنے قارئین کے ساتھ ہمیشہ سچ پر مبنی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔چند مقامات اگرچہ ایسے بھی ہیں جہاں تک پرواز کی مجھ میں سکت ہی نہیں۔ ٹی وی دیکھنے کا عادی میں ان دنوں بھی نہیں ہوا جب ”ٹاک شوز“ بہت مقبول ہوا کرتے تھے اور میرے اپنے رزق میں تھوڑی راحت بھی ایسے ہی ایک شو کی بدولت میسر رہی۔ عادت کے ہاتھوں مجبور شاذہی اپنے کمرے میں نصب ٹی

Read more

 ”ہماری پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے“ عمران خان کا دعویٰ

چشتیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، پاکستان بدل چکا ہے اب لوگوں میں شعور آ چکا، اب خونی انقلاب نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے آئے گا۔ چشتیاں میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی چشتیاں نون لیگ کا گڑھ ہوتاتھا لیکن

Read more

عالمی ”پیراڈائم“ اور ملکی سیاست!

سوال یہ نہیں کہ عمران خان کو کس نے لانچ کیا؟ ، یا عمران خان کی منظر عام پر آنے والی مختلف حرکات، غیر سیاسی بیانات، توہین عدالت کے معاملات و تاریخی حوالے کیوں عوام کو غیر سنجیدہ بتا کر ان کے جرائم اور سوچی سمجھی منصوبہ بندی کو چھپانے یا صرف نظر کرنے کا کام بار بار بیل آؤٹ کر کے کیا جا رہا ہے، سوال یہ بھی نہیں کہ فوجی قیادت پر اس کے ماورا آئین اقدامات کی

Read more

کیا عمران خان تنہا رہ گئے ہیں؟

فیصل آباد جلسے میں شدت جذبات یا کثرت خدشات کے زیر اثر سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پاکستانی فوج کے اگلے سربراہ کے انتخاب کے بارے میں جو گفتگو کی اس کو اکثریت نے پسند نہیں کیا۔ سوائے سابق وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد اورسابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور کسی حد تک سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل

Read more

سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف بنانے کا اعلان کیا جائے!

کہتے ہیں سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا لیکن پاکستانی سیاست کو دیکھتے ہوئے تو لگتا ہے کہ سیاست کے سر میں دماغ بھی نہیں ہوتا۔ سیاست دان بے سر و پا ہانکتے ہیں اور اپنے تئیں سمجھتے ہیں کہ وہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ درحقیقت وہ اپنی کم عقلی اور جمہوری اصولوں سے ناشناسی کا ثبوت فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے آج دن کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے فرمایا کہ پاکستان میں

Read more

عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب کی بندش: ’سینسر شپ زیادہ مقبول بنا دیتی ہے‘

منگل کی رات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پشاور جلسے سے خطاب سے کچھ دیر قبل پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے شکایت کی کہ ان کی یوٹیوب تک رسائی نہیں ہو پا رہی جس کے بعد اکثر لوگ یہ سوال اٹھاتے نظر آئے کہ کیا یو ٹیوب کو پاکستان میں بلاک کیا گیا ہے لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

سندھ میں پیپلز پارٹی کے متبادل نہیں، مدِ مقابل کی ضرورت ہے

پیپلز پارٹی 2008 سے سندھ میں بر سر اقتدار ہے، لیکن سیلابی صورتحال میں ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 2010 تھے۔ بارہ سال کے عرصے میں کشمور سے کاچھو، کاچھو سے کراچی تک سندھ قسطوں میں ڈوبا ہے۔ ان بارہ سالوں میں سندھ میں کچھ بھی تو نہیں بدلا۔ کم و بیش وہی وزیر و میشر ہیں، بس بدلی ہیں تو وزارتیں، یا پھر نسلیں۔ مثلاً 2010 میں جب سیلاب آیا تو اس وقت ضلع کشمور سے ہمارے

Read more

سارا اثاثہ عمر کا سیلاب لے گیا

وطن عزیز میں حالیہ سیلاب نے بیشتر علاقوں کو مکمل طور پر تہہ و بالا کر دیا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سر فہرست ہے جنہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کی اچھی خاصی قیمت چکائی ہے۔ یونیسیف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے چند صوبوں میں 30 سال کی اوسط سے 5 گناہ زیادہ بارش ہوئی جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 400 بچوں سمیت

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی پر تنازع: فوجی افسران کی سینیارٹی کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کی ‘میرٹ پر تعیناتی’ سے متعلق بیان اور پھر پاکستانی فوج کی جانب سے دیے جانے والا ردِ عمل اس وقت پاکستان میں موضوعِ بحث ہے۔

Read more

عمران خان اور منٹو کا افسانہ ’ننگی آوازیں‘

ادب ہو یا فنون عالیہ کی کوئی دوسری شاخ، تخلیقی عمل زندگی کی کلیت کا احاطہ کرتا ہے۔ فن کے پیچاک نام نہاد شرفا کی منافقت زدہ اخلاقیات کے متحمل نہیں ہوتے۔ روایات کہنہ کی کتر بیونت سے تیار کی گئی قبا زندگی کی نہاں گہرائیوں اوربسیط آفاق کا احاطہ نہیں کر سکتی۔ وکٹورین اخلاقیات کے علمبردار ڈپٹی نذیر احمد کا کردار نصوح شیخ سعدی کی گلستان کو سوختنی قرار دیتا ہے، دوسری طرف امیر مینائی فرماتے ہیں، ’پسند آئی

Read more

یوم دفاع اور پاکستانی سیاست

ایک طرف قوم نے سیلاب کی تباہ کاری کی وجہ سے یوم دفاع پاکستان پر وقار مگر کسی دھوم دھام کے بغیر منایا تو دوسری طرف ملک کے سیاسی لیڈر اور جماعتیں پوری قوت سے ایک دوسرے پر گولہ باری کر رہی ہیں۔ حالانکہ ملک میں سیلاب کی صورت حال، کثیر تعداد میں لوگوں کے بے سر و سامانی اور اور درپیش معاشی چیلنجز کی وجہ سے یوم دفاع پاکستان کا اگر کوئی پیغام ہو سکتا ہے تو وہ یک

Read more

عورت کا گناہ پوری نسل کو تباہ کر ڈالتا ہے: خلیل الرحمن قمر کا تازہ فتویٰ

باتوں کے عمران خان اور سوچوں کے ضیاء الحق معروف ”سماجی اداکار“ خلیل الرحمن قمر کا خواتین کے بارے میں ایک نیا فتوی سامنے آیا ہے فرماتے ہیں کہ ”مرد جب گناہ کرتا ہے تو ایک گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے“ اس کے علاوہ ”دو ٹکے کی عورت“ بھی اسی صاحب کا تکیہ کلام ہے اور درجنوں ایسے جملے ہیں جس سے اس کی ذہنیت جھلکتی ہے

Read more

عمران خان، خطرناک سے خطرناک ترین تک

کوئی بھی عمران خان سے لاکھ اختلاف کرے لیکن عمران خان کی ایک بات سے اتفاق کرنا انصاف کی بات ہو گی کہ عمران خان خطرناک ہے۔ اب یہ الگ بات ہے کہ ہر کوئی عمران خان کے خطرناک ہونے کے الگ الگ معنی نکالتا ہے۔ کسی کے لئے عمران خان ’پی ڈی ایم‘ کے لئے خطرناک ہے، کوئی اسے مسلم لیگ نون کی سربراہی میں قائم حکومت کے لئے خطر ناک سمجھتا ہے، کوئی اسے نواز شریف اور زرداری کے

Read more

”بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے“

کئی نسلوں سے میری جبلت کا کلیدی عنصر ہوئی ”خوئے غلامی“ کی وجہ سے میں اکثر کئی اہم معاملات پر تبصرہ آرائی سے گریز کرتا ہوں۔ قانون اور ضوابط کے تحت نکالے اور اور چلائے اخبار کیلئے لکھتے ہوئے چند محدودات کا ویسے بھی احترام لازمی ہوتا ہے۔ خود کو ”حق گو“ ثابت کرنے کے چکر میں اپنائی عدم احتیاط صحافتی ادارے کو بالآخر مجبور کردیتی ہے کہ وہ اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے ایسے صحافی کو فارغ کردے۔اندھی

Read more

اجارہ داریوں والے سماج میں ذہانت کے بجائے سازشوں کو عہدے ملتے ہیں

سرکار کے بہت زیادہ چھپانے کے باوجود لوگوں کو کہیں نہ کہیں سے پتہ چل ہی گیا ہے کہ سرکاری ادارے عوامی خدمات سر انجام دینے کے لیے ہوتے ہیں۔ جب لوگوں نے دیکھا کہ ادارے خدمات کی ادائیگی میں عوامی خواہشات پر پورے نہیں آ رہے تو لوگوں نے باتیں شروع کر دیں۔ ذہین لوگوں نے اداروں کے لطیفے بنانے شروع کر دیے، کوئی اثر نہ ہوا تو بات کالموں، بلاگوں تک پہنچ گئی۔ جواب میں اداروں نے اپنی

Read more

عمران خان کو آرمی چیف نہیں، ایک تھانیدار کی تلاش ہے

عمران خان کے بیان پر ملک میں جو بحث ہونی چاہیے، وہ نہیں ہو رہی۔ غداری، کفر، مومن اور حب الوطنی چونکہ پسندیدہ کھیل ہے اس لئے بحث کا رخ بھی اس طرف ہے۔ سیاستدان تو ایک طرف، دانشور بھی وہ بحث نہیں اٹھا رہے جس کی ایک جمہوری معاشرے میں توقع کی جا سکتی ہے۔ باقی ہر طرف بحث یہ ہو رہی ہے کہ عمران خان صاحب نے اپنی پسند کے جرنیل کو محب وطن گردانا جبکہ نواز شریف

Read more

عمران خان قومی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ ہیں!

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو تحریک انصاف کی لیڈر شیریں مزاری نے ’غیر ضروری‘ قرار دیا ہے اور فواد چوہدری اور اسد عمر نے وضاحتی بیانات میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے فوجی قیادت کی حب الوطنی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ حالانکہ اقتدار کی ہوس میں عمران خان کا طرز عمل قومی سلامتی کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کی وضاحتوں کے باوجود پاک

Read more

معاملہ محب وطن آرمی چیف کا: آئین اس معاملے میں کیا کہتا ہے؟

ہمارے ملکی دستور کی دفعہ 243 کے تحت وفاقی حکومت کے پاس مسلح افواج کی کمان اور کنٹرول ہوتا ہے، مزید برآں قبل الذکر کی عمومیت پر اثر انداز ہوئے بغیر مسلح افواج کی اعلیٰ کمان صدر کے ہاتھ میں ہوگی۔ صدر کو قانون کے تابع یہ اختیار ہو گا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج اور مذکورہ افواج کے محفوظ رشتے قائم اور ان کی دیکھ بھال کرے گا اور مذکورہ افواج میں کمیشن عطا کرے گا

Read more

عمران خان کی دھمکیاں اور آئی ایم ایف کی چارج شیٹ

گزشتہ 4 سالوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زبان پر چور اور ڈاکو کے سوا کچھ نہیں سنا۔ بس وہ ایک ہی رٹ لگاتے رہے کسی چور اور ڈاکو کو نہیں چھوڑوں گا۔ چور ڈاکوؤں کو عبرتناک سزائیں دینے کی بجائے خود ہی اقتدار سے محروم ہو گئے ہیں۔ اقتدار کی محرومی کیا ہوئی انہوں نے پچھلے 4 ماہ سے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔ اس کی آہ و زاری اور چیخ پکار

Read more

رانگ نمبر

چند سال قبل جارحیت پسند پڑوسی ملک کے اداکار عامر خان کی فلم پی کے بہت مقبول ہوئی تھی, جس کے ایک سین میں اداکارہ مختلف مذاہب کی خواتین کے پاس جاکر موقع محل کے برخلاف باتیں کرتا ہے اور خوب پٹائی کھاتا ہے, خیر جناب وہ تو فلم تھی مگر میرے وطن میں اصل پی کے موجود ہے, جس کا نام عمران خان ہے, ویسے تو موصوف جنازوں میں جانے کو بلیک میلنگ کہتے ہیں, اس حوالے سے آپ

Read more

جلسوں اور سیلاب میں بٹا پاکستان

اسلام آباد بنیادی طور پر ”اپنے بچنے کی فکر کر جھٹ پٹ“ کی سوچ سے مفلوج ہوئے افسروں کا شہر ہے۔ حکومت کسی کی بھی ہو، ان لوگوں کی جستجو ریاست پاکستان کے دائمی اور حتمی فیصلہ ساز اداروں کی ترجیحات کا تعین کرنے پر مرکوز رہتی ہے اور گزشتہ دو دنوں سے مذکورہ افراد کی خاطر خواہ تعداد بہت پریشان نظر آ رہی ہے۔ سبب ان کی تشویش کا ہمارے ایک بہت ہی باخبر شمار ہوتے ساتھی جناب نجم

Read more

ہمارا انصاف اندھا نہیں!

جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے، قانون و انصاف سے دلچسپی رکھنے والے پاکستانی بڑی توجہ سے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ایوان عدل کے افق سے کس نوع کا سورج طلوع ہوتا ہے، درخشاں و تاباں یا گہنایا ہوا؟ ادھر خان صاحب کے سیاسی مخالفین کا خیال ہے کہ کردہ گناہوں کی بنا پر خان صاحب کے ساتھ کم ازکم وہ سلوک تو ضرور ہو گا جو نا کردہ گناہوں پر نواز شریف کے

Read more

عمران خان: نیویارک سے کچھ عینی شہادتیں

یہ اکتوبر 1994 کی آخری رات سے متصل رات تھی، ایسٹوریا نیو یارک کے ورلڈ مینر ہال میں چند لمحے پہلے ایک بھر پور محفل سجی ہوئی تھی، ایک درمیانی قدوقامت کا گھنگریالے بالوں والا شخص سٹیج پر اپنی باتوں سے لوگوں کو محظوظ کر رہا تھا۔ آخر میں اس نے حاضرین سے ایک خیراتی ادارے کے لئے عطیات کی اپیل کی تو نقد چیکس اور وعدوں کے انبار لگ گئے۔ جب اس شخص کی اپیل پر حاضرین نے اپنی

Read more