فرخ اور عرفان کا "قائد اسکواڈ”: ناول میں متوازی تاریخ کا تجربہ

  حضرات، میں روز ہی مزار قائد کے سامنے سے گزرتا ہوں، وہاں کا شور، ٹریفک، پریشان حال چہرے میرے لیے معمول کا واقعہ ہے ۔ ۔ ۔ لیکن اگر کسی روز اچانک میری نظر وہاں موجود ایک پراعتماد نوجوان پر پڑے، جو اوروں سے کچھ مختلف ہو، اور جس میں محمد علی جناح کی جھلک نظر آتی ہو، تو وہ ایک غیرمعمولی واقعہ ہوگا۔ یہی غیر معمولی واقعہ اس ناول کا مرکزی خیال ہے، جس کا عنوان قائد اسکواڈ

Read more

تحریک انصاف میں مائنس ون کا منصوبہ

ملک میں حالات تیزی سے رونما ہو رہے ہیں البتہ ان کا تعلق ملکی معیشت یا نظام حکومت سے نہیں ہے بلکہ یہ طے کرنے کی کوشش ہو رہی ہے کہ کون سا طریقہ موجودہ بے چینی و بحران ختم کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف کے قرض اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے لیکن ملک میں سیاسی استحکام اور اتفاق رائے ضروری ہے۔

Read more

شعیب بن عزیز بیا بیا

(شعیب بن عزیز صاحب کے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں پڑھا گیا) عزیز دوستو، ساتھیو، مہربانو، قدر دانو، آپ سب کی خدمت میں ہمارا محبت بھرا سلام پہنچے۔ کیا عجب موقع ہے کہ آج یہاں، ایک شاعر، یعنی شعیب بن عزیز اور منکہ ’من آنم کہ من دانم‘ امریکہ میں ایک ہی سٹیج پر اکٹھے بیٹھے ہیں اور اپنے پاکستانی دوستوں کی محبتیں سمیٹ رہے ہیں۔ اے فلک صد رنگ و صبا رفتار، تو نے یہ کیا

Read more

غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات: معاہدے میں سب کا فائدہ لیکن ایسا ہونے کی امید اتنی کم کیوں؟

معاہدے میں سب کا فائدہ ہے اور ایسا کرنے کے لیے دباؤ کی بھی کمی نہیں۔ امریکہ کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پورے خطے میں امن برقرار رکھنے میں مددگار ہو گی لیکن پھر بھی ایسا ہونے کی امید اتنی کم کیوں ہے؟

Read more

51 ڈالر کا عطیہ، 12 سال قید کی سزا: امریکی شہریت رکھنے والی روسی رقاصہ جس کا عطیہ ’غداری‘ تصور کیا گیا

کیریلینا کے پاس روس اور امریکہ دونوں ممالک کی شہریت ہے۔ انھیں خفیہ یا ان کیمرہ عدالتی کارروائی کے بعد گذشتہ ہفتے قصوروار قرار دیا گیا۔

Read more

ایک گرفتاری سے جڑی کہانیاں

جس گرفتاری کا ان دنوں ہر محفل میں ذکر ہورہا ہے وہ ہماری تاریخ کی ”اس“ ادارے سے وابستہ رہے کسی فرد کی پہلی گرفتاری نہیں ہے۔ قیام پاکستان کے چند ہی برس بعد اکبر نام کے اعلیٰ ترین افسر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی اہلیہ بیگم نسیم جہاں بھی ان کے ساتھ گرفتار ہوئیں۔ بعدازاں بریگیڈئر سے میجر تک کے 20 کے قریب افسر بھی گرفتار ہوئے۔ ان میں سے چند وعدہ معاف گواہ بن گئے اور ”پنڈی

Read more

ارشد ندیم کون ہے؟

جہاں پاکستان انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے وہیں ارشد ندیم پاکستانیوں کے لئے ایک امید سحر بن کر ابھرا ہے۔ اتنے مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر اپنی تمام تکلیفیں بھول کراس کی خوشی میں شامل ہو گئے۔ سب کے ذہنوں میں آج ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ ارشد ندیم کون ہے؟ یہ چمکتا دمکتا ستارہ کہاں سے نکل کر اچانک سے پوری دنیا میں چھا گیا

Read more

آزادی کے ستتر سال۔ اتنا سناٹا کیوں ہے

وطنِ عزیز کی سالگرہ ہے۔ ایسے موقع پر بنتا تو جشن ہے لیکن میرا جی چاہتا ہے کہ نوحہ لکھوں۔ شاید ہم وطن مجھے قنوطیت پسند سمجھیں لیکن عمر کے بے شمار سال مسیحائی سے وابستہ رہنے کے بعد جو مایوسی کی فضا حالیہ کچھ عرصے میں محسوس کی ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔ پاکستان سے زندہ بھاگ کا نعرہ تواتر سے سننے کے بعد بھی کبھی اچھا نہیں لگا کہ دلِ ناداں نے جینے کے ساتھ مرنے کا تصور

Read more

پیامبر: فتنہ الخوارج کا مستقل خطرہ

پاکستان میں دہشت گردی کی کہانی ایک ایسی قوم کی ہے جو تشدد اور عدم استحکام کے مسلسل چکر میں پھنسی ہوئی ہے، جہاں انتہا پسندی کے بیج، جو ایک بار بوئے گئے تھے، ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے ایک گہرے چیلنج کی شکل میں پروان چڑھے ہیں۔ یہ چکر اندرونی بدانتظامی اور بیرونی مداخلت کے امتزاج سے جاری ہے، جس نے پاکستان کو ایک نازک صورتحال میں چھوڑ دیا ہے، جس سے نہ صرف دہشت گردی کے

Read more

امریکہ کی سیاسی تقسیم: جمہوریت اور عالمی قیادت کے لیے خطرات

امریکہ کی بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین اور ان کے اندر تقسیم کی گہری ہوتی ہوئی خلیج ایک انتہائی منقسم صدارتی انتخابات کا پیش خیمہ ہے۔ سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ ایم گیٹس کے مطابق، ریاستہائے متحدہ امریکہ کو شاید اپنی تاریخ کے سب سے سنگین سیکیورٹی خطرے کا سامنا ہے۔ انہوں نے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کے اتحاد کی طرف اشارہ کیا ہے ”جن کا اجتماعی جوہری ذخیرہ چند سالوں میں اپنے موجودہ حجم سے تقریباً دوگنا

Read more

عوامی بصیرت ملک کی بہتری کی ضامن بن سکتی ہے

14 اگست 2024ء کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ یہ سطر پڑھنے کے بعد آپ یہ سوچیں گے کہ نیند سے بیدار ہوتے ہی قلم اٹھا لیا تھا۔ حقیقت مگر یہ ہے کہ منگل کی شب 6 بجے کے قریب ہمارے گھر کی بتی چلی گئی تھی۔ ٹی وی شو کرنے کے بعد سوا نو بجے گھر لوٹا تو میرا گھر ہی نہیں پوری گلی اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھی۔ بجلی غائب ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے

Read more

پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل سے فری لانسرز پریشان: ’ہمارا تو نقصان ہے ہی لیکن اصل نقصان حکومت کا ہے‘

پاکستان میں گذشتہ چند ہفتوں سے جہاں بھی جائیں ایک شکایت ضرور سننے کو ملتی ہے، اور وہ یہ کہ ’واٹس ایپ نہیں چل رہا‘، ’انٹرنیٹ بہت سلو ہو گیا ہے۔‘ اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا تک رسائی میں مشکلات کے حوالے سے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان کو 21 اگست کو کمیٹی کے سامنے وضاحت دینے کا کہا ہے۔

Read more

گاندھی کا لاہور اور جناح کا بمبئی – مکمل کالم

مجھے اُن لوگوں سے بحث کرنے کا بہت لطف آتا ہے جن سے اختلاف کیا جا سکے، مسمّٰی و محبّیٰ حبیب اکرم اُن میں سے ایک ہیں، آپ ایسے نستعلیق انداز میں دلیل دیتے ہیں کہ خواہ مخواہ جناب کا موقف تسلیم کرنے کو دل کرتا ہے۔ ویسے حبیب اکرم اور میرے نظریات میں اتنا ہی فرق ہے جتنا ڈانلڈ ٹرمپ اور علامہ طاہر اشرفی کے خیالات میں ہے، گویا زیادہ اختلاف نہیں ہے، بس کچھ معاملات پر رائے مختلف

Read more

بڑھتے اختلافات اور سوچ کا خطرناک فرق

چوبیس فروری انیس سو پچپن کو ترکی اور عراق نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کو اول بغداد پیکٹ اور پھر سینٹو کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس معاہدے کی نوعیت گھوم پھر کر سلامتی کے مشترکہ امور کی طرف آتی تھی۔ اس معاہدے پر چھبیس فروری انیس سو پچپن کو ڈان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی جلد ہی اس معاہدہ کا حصہ بن جائے گا اور تحریر کیا کہ ”طویل عرصے سے اس خطے

Read more

مفت کھانا اور ’جان لیوا نشہ آور ٹافیاں‘: وہ گمنام عطیہ جس نے نیوزی لینڈ میں ہلچل مچا دی

نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کے اندازے کے مطابق نشے کی ملاوٹ کی وجہ سے ہر ٹافی کی قیمت تقریبا 600 ڈالر تک کی ہے یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے دیکھا جائے تو ایک ٹافی ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے زیادہ مالیت کی تھی جسے مفت تقسیم کیا گیا۔

Read more

خضر حیات ٹوانہ جنھیں ’پنجاب پنجابیوں کا‘ نعرہ لگانے پر محمد علی جناح کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

خضر حیات ٹوانہ برطانوی دورِ حکومت میں برصغیر کے سب سے بڑے اور امیر صوبے پنجاب کے آخری وزیر اعظم تھے اور آزادی سے قبل انھیں اپنی حکومت کے آخری سال مسلم لیگ کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read more

ماؤں کی محبت میں جنگجو ریاستی بیانیے بہہ گئے

آج وارث شاہ، پنجاب کی دو ماؤں کی زبانوں میں بول اٹھا ہے۔ امرتا پریتم کے پنجاب میں نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کی ماؤں نے امن، محبت اور بھائی چارے کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ پنجابیوں کے دلوں میں بابا فرید اور گرو نانک کا انسانیت اور امن کا پیغام زندہ جاوید ہے۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ مادھو لال حسین، بلے شاہ اور وارث شاہ کا انسان دوستی،

Read more

امرتا پریتم ، وارث شاہ اور پنجاب کی دو مائیں

ستتر سال پہلے انسانی تاریخ کی بدترین ہجرت، خونریزی اور عصمت دری کی ہولناک ہولی کھیلی گئی تو پنجاب کی ایک بیٹی امرتا پریتم نے وارث شاہ کو مخاطب کر کے تقسیم کا نوحہ لکھا۔ اج آکھاں وارث شاہ نوں کِتوں قبراں وچوں بول تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول اک روئی سی دھی پنجاب دی توں لِکھ لِکھ مارے وین اَج لَکھاں دھیاں روندیاں تینوں وارث شاہ نوں کہن اُٹھ درد مندایا دردیا،اُٹھ تَک اپنا پنجاب

Read more

ارشد ندیم: وہ آؤٹ آف سلیبس تھا

کروڑوں پاکستانیوں کی طرح میں بھی ارشد ندیم کی جیت کی دعائیں کر رہی تھی۔ امید کا دامن ہاتھ سے چھوٹ چھوٹ جاتا تھا کہ پچیس کروڑ امیدوں کا بوجھ ایک اکیلے ارشد پہ انہی سوچوں میں غلطاں جب ارشد ندیم نے بانوے سے بھی اوپر نیزہ پھینکا تو آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اگلے دو دن جب بھی ارشد کی وہ فوٹیج دیکھی نمی کو اترنے سے نہیں روک پائی۔ ایک ایسے ملک میں جہاں ارشد سے پہلے زیادہ

Read more

کورین شو بز، مکیش امبانی اور سافٹ امیج

آج سے کچھ سال پہلے ہم جنوبی کوریا کو سام سنگ موبائل کی وجہ سے جانتے تھے اور دنیا ہنڈائی کار کی وجہ سے۔ ہمیں صرف اتنا پتا تھا چینی اور جاپانی باشندوں کی شکل و صورت سے ملتے جلتے اس ملک کا بنا سام سنگ موبائل جینوئن ہوتا ہے۔ جب ٹیکنالوجی خصوصاً الیکٹرانکس کے میدان میں جاپان اور آٹو انڈسٹری میں جرمن کاروں کا بول بالا تھا اس ملک نے اپنے سام سنگ اور ہونڈائی کار کی بدولت اک

Read more

پاکستان میں سست انٹرنیٹ: فری لانسرز کا کام ٹھپ، آن لائن سروسز متاثر

تحریر: عاصم علی رانا، وائس آف امریکہ * پاکستان میں سست انٹرنیٹ: فری لانسرز کا کام ٹھپ، آن لائن سروسز متاثر * پاکستان میں کئی روز سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کی شکایات آ رہی ہیں۔ * انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں انٹرنیشنل ٹریفک 30 سے 40 فی صد ڈاؤن گریڈ چل رہی ہے۔ * فری لانسرز کے لیے کام کرنے والی کمپنی ’فائیور‘ نے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ نہ ہونے کی وجہ

Read more

گوشت، زیتون اور شہد سمیت وہ غذائیں جن میں دنیا میں سب سے زیادہ ملاوٹ کی جاتی ہے

امریکی فوڈ ریگولیٹری ایجنسی کا اندازہ ہے کہ دنیا میں پیدا ہونے والی تمام خوراک کا ایک فیصد کسی نہ کسی قسم کے دھوکہ دہی یا جعل سازی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں ہر سال تقریباً 40 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

Read more

یو ایس ایس جارجیا: کروز میزائلوں سے لیس جوہری آبدوز جسے ایران اسرائیل تناؤ کے درمیان مشرقِ وسطیٰ بھیجا گیا

یو ایس ایس جارجیا جوہری آبدوز ہے جو کروز میزائلوں سے لیس ہے۔ یہ آبدوز 154 ٹوماہاک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے جو زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یو ایس ایس ابراہم لنکن جنگی جہاز پر ایف 35 سی لڑاکا طیارے موجود ہیں، اسے بھی جلد از جلد مشرق وسطیٰ پہنچنے کا حکم ملا ہے۔

Read more

فیض حمید اور تحریکِ انصاف: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد عمران خان کی جماعت کا نام بار بار کیوں لیا جا رہا ہے؟

آئی ایس پی آر کے اس بیان میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا لیکن جب یہ خبر پاکستان کے ٹی وی چینلز پر چلنی شروع ہوئی تو متعدد صحافی و تجزیہ کار اپنے تجزیوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیتے ہوئے بھی نظر آئے۔

Read more

قاتل چوٹیوں پر ناممکن کر دکھانے والے مراد سدپارہ جن کی اپنی جان بچانے کوئی نہ پہنچ سکا

مراد سدپارہ کی موت قراقرم کی انھی بلند چوٹیوں میں سے ایک ’براڈ پیک‘ پر ہوئی ہے۔ ان کی لاش آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی پر واقع اس چوٹی سے واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کے اہلخانہ، ساتھی اور دوست احباب اس وقت سکردو کے فوجی ہسپتال میں ان کی میت کی واپسی کے منتظر ہیں۔

Read more

جاسوس سیٹیلائٹس کی دوڑ: ’انڈیا اب بھی چین سے ایک دہائی پیچھے ہے‘

رواں ماہ کے آغاز میں جاسوس سیٹیلائٹ سے بنائی گئی چند ایسی تصاویر منظرِ عام پر آئیں جن میں چین لداخ کے علاقے میں انڈیا کے ساتھ متصل ’لائن آف ایکچوئل کنٹرول‘ کے قریب واقع پینگونگ سو جھیل کے کنارے ہتھیاروں، ایندھن اور بکتر بند گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے زیرِ زمین بنکرز تعمیر کر رہا ہے۔ مختلف ممالک کی جانب سے خلا میں بھیجی جانے والے جاسوس سیٹیلائٹس وسیع پیمانے پر اہم معلومات اکھٹی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اہم دفاعی ہتھیار بن چکے ہیں۔

Read more

کچھ ہماری عدلیہ کے بارے میں

بدقسمتی سے قومی اور ملکی سطح پر ہم نے کسی شخص کی عزت، کسی بڑے کا احترام، کسی ثالث کی توقیر، کسی ادارے کا وقار رہنے ہی نہیں دیا۔ ایسا ہی ہوتا ہے جب ادارے اپنے دائرہ اختیار میں کام نہ کریں، شخصیتیں انصاف سے کام نہ لیں، ثالث عدل نہ کریں، بڑے اپنے آپ کو عقل کل سمجھیں، ذاتی مفادات پر اجتماعی مفاد قربان ہوتے رہے ہوں۔ جتھوں، طاقت اور لاقانونیت کو سہارا سمجھا جائے۔ لاٹھی رکھنے والے بھینس

Read more

جنگل، جرنیل اور جناح

دنیا ایک جنگل کی مانند ہے جہاں دوسرے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے مختلف گروہ آباد ہیں۔ ان گروہوں کو آپس کی جبلتی لڑائیوں سے بچانے کے لئے معاشرہ سماجی و اخلاقی قوانین مرتب کرتا ہے۔ ان قوانین کی ابتدا خوف سے ہوئی کیونکہ کائنات کے مظاہر کے بارے میں انسان کا علم محدود تھا اور ماحول نامساعد۔ ایسے مشکل دور میں ہر قبیلے نے فطرتی مظاہر کی پرستش کے ساتھ اساطیری قصوں سے ماخوذ قوانین سے اپنے تحفظ

Read more

یوم اقلیت، آرمی چیف اور ٹی ایل پی

11 اگست 1947 کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطاب میں فرمایا ”پاکستان میں بسنے والی اقلیت آزاد ہیں اور وہ اپنے عقیدہ کے مطابق اپنے گرجا گھروں، مندروں اور گوردواروں میں اپنی عبادات اپنے ایمان و عقیدہ سے کر سکتے ہیں۔“ قائد اعظم کو اس بات کا اندازہ تھا کہ ہندوستان سے آزادی کے وقت بھی کرسچن قائد اعظم کے شانہ بشانہ تھے اور پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور تقسیم کے بعد

Read more

اگر کوئی سوئٹزرلینڈ سے پاکستان آ جائے؟

اس دن ہم دفتر سے نکلے۔ شام ابھی دور تھی۔ ہمارے دو مرد ساتھی بھی ساتھ تھے۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ ویسے تو موسم گرما تھا۔ لیکن لندن کی گرمی بھی آپ کو ہلکی جیکٹ ساتھ رکھنے کو مجبور کرتی ہے۔ نجانے کب آسمان برس جائے؟ کب دھوپ چمکنے لگے؟ اس لئے ساوتھ پول سے گئے باشندوں کو تو ٹھنڈ لگتی ہے اور ’نارتھ پول‘ والے بے دھڑک پھرتے ہیں۔ ان میں سے دو دنیا کے جنوب (پاکستان) اور

Read more

11 اگست 1947 کی قائد اعظم کی تاریخی اور شہرہ آفاق تقریر

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 11 اگست 1947 ء کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں کی گئی تاریخی اور شہرہ آفاق تقریر پاکستان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا مکمل متن اردو اور انگریزی زبانوں میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ قائد اعظمؒ، 7 اگست کو بمبئی سے کراچی تشریف لائے تھے۔ 10 اگست کو پاکستان دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہوا تھا۔ 11 اگست کو جہاں پاکستان کا

Read more

پاکستان میں دھرنوں سے عوام کو صرف لارے ہی ملتے ہیں

احتجاج کرنا ایک جمہوری حق ہے ۔ تہذیب یافتہ اقوام میں احتجاج کرنا کافی موثر ہوتا ہے اس سے حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتی ہے اور معاشرے میں اگر مطالبہ جائز ہو تو اس کی حمایت کی جاتی ہے ۔ مگر ہمارے ملک میں یہ تاریخ کچھ زیادہ متاثر کن نہیں ہے ۔ اس کی وجوہات بھی ہیں ۔ پاکستان میں اول تو خالص عوامی مفاد کی سیاست کا وجود نہیں ہے اور پھر یہاں احتجاج ہمیشہ ذاتی

Read more

حماس کو مسئلہ فلسطین سے علیحدہ رکھنے کی ضرورت ہے

31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک مہلک حملے میں سابق فلسطینی نیشنل اتھارٹی وزیراعظم اور حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہانیہ کے سیاسی قتل نے بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ حسب توقع پاکستان میں اس قتل کے متعلق سازشی تھیوریز نے زبردست زور پکڑا ہے۔ ان تھیوریز میں ایک تو وہی روایتی سوچ ہے کہ ایران اور اسرائیل کا اندرون خانہ گٹھ جوڑ ہے جس کے تحت وہ حماس کے ذریعے عرب ممالک کو سرنگوں کرنا چاہتے

Read more

عورتوں کی حکومت اور سیاست

مصنف: ڈاکٹر خالد سہیل، ڈاکٹر سارہ علی ڈاکٹر خالد سہیل کا خط محترمہ و معظمہ سارہ علی صاحبہ! آپ نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے مجھ سے عالمی سیاسی پس منظر میں عورتوں کی حکومت اور سیاست کے بارے میں میری رائے پوچھی ہے۔ میں آپ سے پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ نہ تو میں کوئی سیاسی لیڈر ہوں، نہ ہی سیاسی کارکن اور نہ سیاسی تجزیہ کار۔ عالمی سیاست کے بارے میں میری رائے طالب علمانہ، امن

Read more

کھیلوں کے وہ مقابلے جہاں خواتین مردوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں

شدید ترین موسم کو برداشت کر لینا ایک ایسی صلاحیت ہے، جس کا کھیلوں کے شعبے میں خواتین کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں چربی کی تقسیم، شدید ٹھنڈے پانی میں جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Read more

’یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی‘: آئن سٹائن کا خط جس نے ایٹم بم کی ہلاکت خیز ایجاد کی بنیاد رکھی

مقبوضہ چیکوسلواکیہ میں یورینیم کی فروخت روکنے کے جرمنی کے فیصلے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے یہ خط دو ارب ڈالر کے انتہائی خفیہ تحقیقی پروگرام ’مین ہیٹن پروجیکٹ‘ کے لیے محرک تھا جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں جرمنی کو شکست دینے کی دوڑکا حصہ تھا۔

Read more

بائیجوز: ریاضی کے ’خبطی ٹیچر‘ جو ایک ٹیوشن کلاس سے ارب پتی بنے اور پھر زوال کا شکار ہوئے

فرش سے عرش تک اور اوج ثریا سے تحت الثری تک کی یہ کہانی انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ کے عام گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی کہانی ہے جس نے صرف ایک دہائی میں کامیابی کی بلندیوں کو یوں چھوا کہ دنیا میں امیر ترین لوگوں اور کمپنیوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے فوربس کی ارب پتیوں کی فہرست میں آ گئے بلکہ سٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیے ایک مثال بن گئے۔

Read more

بنگلہ دیش میں طلبہ کے زور پر بنائی گئی عبوری حکومت جس کی مدت پر آئین بھی خاموش ہے

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگدلہ دیش میں ایک عوامی بغاوت اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے نتیجے میں یہ نظام قائم ہوا تاہم ایسا حکومتی ڈھانچہ آئین میں کہیں نہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ اس کی مدت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Read more

پاکستان۔ خطرے کی گھنٹی

بنگلہ دیش میں اس وقت جو حالات چل رہے ہیں پوری دنیا میں اس کا چرچا ہو رہا ہے کہ کیسے طالبات نے تحریک کے ذریعے حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ کتنے ہی لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی مگر یہ تحریک زور پکڑتی گئی، جس نے حسینہ واجد کو اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور انھوں نے فرار ہونے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔ بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات میں ہمارے لیے کیا سبق پوشیدہ

Read more

بنگلہ دیش میں تبدیلی

ماہر معاشیات پروفیسر محمد یونس، 1940 میں جنوبی بندر گاہی شہر چٹاگانگ کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1961 میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ 1965 میں معاشیات میں پی ایچ ڈی کے لیے فلبرائٹ اسکالرشپ پر ریاست ہائے متحدہ کی وینڈربلٹ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، انہوں نے 1969 میں تعلیم مکمل کی۔ وہ مڈل ٹینیسی اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ میں اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے۔ 1972 میں، یونس ایک آزاد بنگلہ دیش واپس آئے، اور ملک کے نئے پلاننگ کمیشن

Read more

’امریکی سفارتکار ملک واپس آ کر معافی مانگیں‘: کار حادثے میں ہلاک بچی کے والدین کا مطالبہ

زمبابوے میں 11 سالہ بچی مبینہ طور پر ایک امریکی سفارتکار کی گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوئی ہیں۔ اب اس بچی کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سفارتکار واپس زمبابوے آئیں اور ان سے معافی مانگیں۔

Read more

کراچی میں مردہ خاتون کے ساتھ سیکس کے الزام میں ایک شخص گرفتار: پاکستان میں ’نیکروفیلیا‘ کے خلاف کیا قوانین ہیں؟

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کی پولیس نے ایک شخص کو قبر میں مردہ خاتون کے ساتھ سیکس کے الزام میں ایک قبرستان سے گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے پر درج ہونے والے مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ اسی قبرستان میں چند لوگ کسی بچے کی تدفین کے لیے آئے تھے جنھوں نے رات کو فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پکڑ لیا تھا۔

Read more

’یہ پارٹی تھی، اور وہ سب پھنس گئے‘: مضحکہ خیز سٹنگ آپریشن جس میں 101 انتہائی مطلوب مجرم پکڑے گئے

مارشلز کو ٹکسیڈو میں ملبوس کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ ان مجرموں کو دیکھ کر مسکرائیں جن کا وہ پیچھا کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کئی خواتین افسران کو چیئر لیڈر بنا کر آپریشن میں شامل کیا گیا تھا۔

Read more

بنگلہ دیش میں مظاہرین پر ’طاقت کا استعمال‘ حسینہ واجد کے مغربی ممالک میں پناہ لینے میں رکاوٹ بن سکتا ہے؟

شیخ حسینہ کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے کسی بھی ملک سے سیاسی پناہ کی درخواست نہیں کی۔ ایسی صورتحال میں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ انڈیا کے بعد شیخ حسینہ کی منزل کون سا ملک ہو گا اور کیا برطانیہ، امریکہ یا کوئی دوسرا مغربی ملک انھیں سیاسی پناہ دے گا؟

Read more

فی قیدی تین چمچ چاول

چند ہفتے قبل اسی صفحے پر ”اسرائیلی گوانتانامو“ کے عنوان سے فوج کے زیرِانتظام سدی تیمان کیمپ میں چار ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں پر ہر طرح کے اذیتی تجربات آزمائے جانے کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا تھا۔اس بابت ایک وکیل کے روبرو ایک قیدی کے شہادتی بیان کا خلاصہ بھی اس کالم کا حصہ تھا۔تب تک اب تک پچپن دیگر فلسطینی قیدی رہائی کے بعد میڈیا کو خبردار کر چکے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں بالخصوص سدی تیمان کیمپ کی

Read more

احتساب کا مہینہ

چند دن بعد ہم اپنے ملک کی آزادی کی 77 ویں سالگرہ منائیں گے، ملی نغمے گائیں گے، قومی ترانہ بجے گا، پریڈ گراؤنڈ میں توپوں کی سلامی ہوگی، پاک فضائیہ کے جوان ہوا میں اپنی کرتب دکھائیں گے، ٹویٹر فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز سے مبارکباد کے پیغامات جاری ہوں گے ، الیکٹرانک میڈیا کے تمام لوگوز سبز رنگ میں رنگے جائیں گے، سکولز اور کالجز میں تقریبات ہوں گی اور آخر میں مجھ جیسے

Read more

تم کون؟ میں کون؟ رضاکار رضاکار

غالباً 1985 میں ڈھاکا سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہاکی کا فائنل میچ ہو رہا تھا۔ جب پاکستانی ٹیم موو بناتی تو تمام سٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونجنے لگتا۔ بھارتی ٹیم کی موو پر سٹیڈیم میں خاموشی چھا جاتی۔ یہ میچ پاکستان میں لائیو دکھایا جا رہا تھا۔ میچ دیکھ کر اندازہ ہوا کہ شیخ مجیب الرحمٰن کے بنگلہ دیش کو الگ ملک بنانے کے باوجود سٹیڈیم میں عوامی سطح پر پاکستان سے شدید محبت موجود ہے۔

Read more

جب میں ایک ہم جنس پسند مرد (gay) کی بیوی بنی

روبی سے میری پہلی ملاقات ایک افطار پارٹی میں ہوئی۔ جاذبِ نظر، چھوٹی چھوٹی باتوں پر معصوم بچوں کی طرح کھلکھلا کر ہنسنے والی، خوش مزاج، ملنسار اور صاف گو سی لڑکی۔ اسکی عمر 31 سال کی تھی۔ پاکستان سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ امریکہ میں فیلو شپ کررہی تھی۔ عمر کے تفاوت کے باوجود ہم دونوں کے بیچ یگانگت اور اعتماد کا پل قائم ہوچکا تھا لہٰذا پہلی ہی ملاقات میں اس نے اپنی ناکام

Read more

بنگلہ دیش : فوجی بغاوتیں اور جمہوریت

بنگلا دیش میں طلباء تحریک کے دوران وزیر اعظم شیخ حسینہ کے جلا وطن اور مستعفی ہونے پر امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے۔ امریکہ نے، آخر بنگلہ دیش کے آرمی چیف کے اعلان کی فوری حمایت کیوں کی؟ بنگلہ دیش کے حالیہ سیاسی منظر نامہ کو سمجھنے کے لیے ہمیں طلباء کی احتجاجی تحریک کے محرکات دیکھنے ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی ہائیکورٹ نے امسال جولائی میں فیصلہ سنایا جس کے تحت آزادی کی تحریک میں شامل سابق فوجیوں

Read more

مغربی ممالک: امیگریشن مخالف جذبات عروج پر

ترقی یافتہ قوموں کو آبادیاتی تبدیلیوں کے ایک پیچیدہ چیلنج کا سامنا ہے۔ اگرچہ امیگریشن مزدوروں کی کمی کو دور کرنے میں ایک اہم ذریعہ رہا ہے، لیکن یہ ثقافتی اور سماجی تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے۔ تکنیکی ترقی کو اپنانے اور، شرح پیدائش میں کمی، مغربی ممالک کو اپنی ترقی کے حصول کے لئے بڑے چیلنج کے طور پر ابھرے ہیں، تاہم قومی تشخص کے تحفظ اور تنوع کو خوش آمدید کہنے کے درمیان توازن نازک ہے۔ یہی

Read more

تین بٹا پانچ انسان

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی تاریخ میں سیاہ فام باشندوں کی غلامی معیشت کا ایک اہم ستون تھی۔ یہ سیاہ فام انسان افریقہ سے اغوا کر کے بحری جہازوں کے ذریعے امریکہ اور دنیا کے کئی اور ممالک میں پہنچائے جاتے تھے جہاں ان کو فروخت کیا جاتا تھا۔ امریکی سفید نسل کے لوگ ان کو انسان سمجھنے کے بجائے ایک جائیداد سمجھتے تھے۔ ان کو انتہائی برے حالات میں رکھا جاتا تھا، اور کھیتوں اور دوسری کئی صنعتوں میں ان

Read more

مائکرو فکشن (تین کہانیاں)

کہانی چل رہی ہے ”باتیں کرنے کا کیا فائدہ۔ آتے ہیں کچھ باتوں کے شوقین۔ پوچھتے ہیں کیا کہانی ہے تمہاری، کہاں سے آئی ہو؟“ پر وہ کم ہی ہوتے ہیں۔ زیادہ تر تو ۔ ہاہاہاہا۔ اب میں تمہیں کیا بتاؤں۔ ایک دن کی بات سنو۔ بس اتنا کہا ”کنڈی لگا دو “ میں دروازہ لاک کر کے پلٹی تو توبہ۔ وہ الف ننگا کھڑا تھا۔ لو جی بس یہی تین لفظ بولے اُس نے پوری ملاقات میں۔ کئی باتونی

Read more

برزخ یوٹیوب سے ہٹ گیا، کیا ذہنوں سے مٹ پائے گا؟

پچھلے دس پندرہ سال میں زمانے نے برق رفتاری سے ترقی کا سفر طے کیا ہے، یہ ترقی نہ صرف سائنس اور تکنیک کے شعبہ میں ہے بلکہ انسان کے پہناوے، خوراک اور زندگی گزارنے کے طریقوں پر بھی اثر انداز ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس ترقی کے ساتھ انسانی اقدار اور اخلاقیات نے تنزلی کا سفر طے کیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ انسانی اقدار کو دیمک کی طرح چاٹ جانے والے عناصر معاشرے میں

Read more

پاکستان نمبر 53 اور انڈیا نمبر 63: شکریہ ارشد ندیم

پاکستانی قوم کے چند لوگ چند دن پہلے تک جو خواب دیکھ رہے تھے۔ ارشد ندیم نے اکیلے ان خوابوں کو عملی جامہ پہنا دیا۔ ہزاروں لاکھوں پاکستانیوں نے، رنگ و نسل، مذہب اور سیاسی نفرتوں سے بالاتر ہو کر اس کامیابی پر جشن منایا۔ جس میں وفاقی حکومت کا تھوڑا سا اور شاید پنجاب حکومت کا ذرا زیادہ حصہ ہو لیکن جو کچھ چار آٹھ آنے اس پر خرچ ہوئے تھے حقیقت یہ ہے کہ وہ سب اس نوجوان

Read more

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر پھنسے خلاباز: آٹھ دن کا سفر نہ ختم ہونے والے انتظار میں کیسے بدلا

بیری اور سنیتا جو چند دن کے لیے خلا میں گئے تھے اب خدشہ ہے کہ ایک غیر معینہ مدت کے لیے خلا میں ہی پھنسے رہ سکتے ہیں اور شاید انھیں کرسمس اور نئے سال کی شام بھی خلا میں ہی گزارنا پڑے۔

Read more

صورتِ حال: پرانے اور نئے بڑے بڑے شگاف

آج کل ملکی اور عالمی حالات میں ایک ہلچل سی مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ کالم میں وعدہ کیا تھا کہ ہمارے سمجھ دار دوست جناب جاوید نواز نے ملکی معیشت میں بڑے بڑے سوراخوں کی ایک فہرست بھیجی ہے، وہ قارئین کی خدمت میں پیش کی جائے گی تاکہ اُنہیں صورتِ حال کی سنگینی کا درست اندازہ ہو سکے۔ اقتصادی ماہرین اور سیاسی دماغ اُن پر نہایت سنجیدگی سے غور و خوض کرتے ہوئے ایک جامع اور قابلِ عمل اصلاحی منصوبہ ترتیب دے سکتے ہیں۔ وقت بڑی سرعت کے ساتھ ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے اور صرف بجلی کے ہوش رُبا بِلوں نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اُن کے خلاف عوام کے اندر پائی جانے والی پریشانی ایک عوامی مہم کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔ جماعتِ اسلامی بڑی حکمت اور پُرامن طریقے سے رائے عامہ منظم کر رہی ہے جس کا اربابِ حکومت کو مثبت جواب دینا چاہیے۔ ظلم کا عالم یہ ہے کہ ہمارا گھر بڑی احتیاط سے بجلی استعمال کرتا ہے، مگر اگست میں ایک لاکھ پچہتر ہزار رُوپے کا بل آیا ہے جو سخت پریشانی کا باعث بنا ہے۔

Read more

بنگلہ دیش اور پاکستانی بہاری: حقیقت، خاموشی، اور فکر

انگریزی کا ایک فقرہ جس کا آزاد اردو ترجمہ کچھ یوں بھی ہو سکتا ہے کہ ”صرف ہم پلہ ہی موازنے کے اہل ہیں“ میرے دماغ میں بار بار آ رہا ہے جب سے میں نے بنگلہ دیش کی حالیہ صورت احوال کے پس منظر میں سوشل میڈیا پر مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول ایسے ”صحافیوں“ کے ( جو ان فورمز سے بھی منسلک ہیں جو کبھی معروف اور معتبر فورمز جانے جاتے تھے ) تبصرے اور تجزیے پڑھے ہیں۔ ان

Read more

مسئلہ کشمیر : ماضی، حال اور مستقبل

انڈیا اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگوں اور بارڈر پر متعدد بار ہونے والی سنگین جھڑپوں کے باوجود مسئلہ کشمیر ہنوز حل طلب ہے۔ کشمیر، تقسیم ہند سے قبل برصغیر کی ان 565 آزاد ریاستوں میں شامل تھا جنہیں پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا اختیار حاصل تھا۔ کشمیر کا مہاراجہ ہری سنگھ کشمیر کی آزاد حیثیت کا خواہاں تھا لیکن بعد ازاں بھارت نے پاکستانی قبائلیوں کے کشمیر پر حملے کو جواز بنا کر اپنی فوجیں وادی میں

Read more

برطانوی فسادات: چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا

میر تقی میر (1723 سے 1810 ) جنہیں خدائے سُخن کا خطاب بھی دیا گیا،  وقت کے نبض شناس تھے۔ نا حق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا کل سے یہ شعر میرے دل و دماغ پر چھایا ہوا ہے کیوں کہ اگر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال یا کہیں بھی کوئی چھوٹا بڑا پر تشدد واقعہ ہو جائے تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ

Read more

’ماں کو گلے نہیں لگا سکتی‘: سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی انڈیا میں بیٹی سے ملاقات کیوں نہیں ہو سکی؟

خیال رہے تقریباً 15 برس اقتدار میں رہنے کے بعد شیخ حسینہ نے 5 اگست کو بطور وزیراعظم استعفیٰ دیا تھا۔ ان کے استعفے کا سبب طلبہ کی کوٹہ مخالف تحریک بنی تھی۔

Read more

پاکستانی فری لانسر، پیسوں کا لالچ اور جھوٹ: برطانیہ میں ’انتہا پسندوں کا ہتھیار‘ بننے والی ویب سائٹ کی اصل کہانی

پاکستان کے شہر لاہور میں رہنے والے ایک باپ، نووا سکوٹیا کے ایک ہاکی کھلاڑی اور امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے رہائشی کیون میں کیا چیز مشترک ہو سکتی ہے؟

Read more

’بنگلہ دیش دوسرا پاکستان بننے جا رہا ہے‘: شیخ حسینہ کے بیٹے نے یہ موازنہ کیوں کیا اور کیا یہ حقائق پر مبنی ہے؟

عمران خان وہ واحد شخصیت نہیں ہیں جو بنگلہ دیش کی صورت حال کا موازنہ پاکستان سے کر رہے ہیں بلکہ ڈھاکہ سے سامنے آنے والے مناظر کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان میں گزشتہ سال نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کا ذکر ہوتا رہا تو دوسری جانب خود شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے بھی ایسا ہی موازنہ کیا اور کہا کہ ’بنگلہ دیش دوسرا پاکستان بننے جا رہا ہے۔‘ لیکن کیا یہ موازنہ درست اور حقائق پر مبنی ہے؟

Read more

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے شاہین آفریدی نائب کپتانی سے محروم، نسیم شاہ ایک سال بعد ٹیم میں واپس

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے سیریز کے لیے جہاں شان مسعود کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے وہیں نائب کپتانی کی ذمہ داریاں سعود شکیل کو سونپ دی گئی ہیں جو شاہین آفریدی کی جگہ لیں گے۔

Read more

’غریبوں کے بینکار‘ جن پر شیخ حسینہ نے ’عوام کا خون چوسنے‘ کا الزام لگایا

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے ڈرامائی اختتام کے بعد اب پروفیسر یونس ہی ایک ایسی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں جن پر ملک میں احتجاج کرنے والے طلبہ اعتماد کرتے دکھائی دیے۔

Read more

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کا بھارتی میڈیا کا بیان کردہ پس منظر

سوشل میڈیا پر چھائے تبصرہ نگاردورکی کوڑیاں لاتی ترجیحات کے ذریعے سازشی کہانیاں ایجاد کریں تو حیرت نہیں ہوتی۔ نفسیاتی اور سماجیاتی علوم کے مختلف پیمانوں سے ہنر ابلاغ کا جائزہ لینے والے عرصہ ہوا سمجھا چکے ہیں کہ ”خبر“ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سودا وہی بکتا ہے جو اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے گروہوں میں سے کسی ایک کے دلوں میں موجود تعصبات کو جائز و واجب ٹھہراتے ہوئے انہیں مزید بھڑکانے کے لئے ”خبر“ اور

Read more

کیا ملک احتجاج اور ایجی ٹیشن کا متحمل ہو سکتا ہے؟

تیز رفتار ترقی کے دور کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ علم کا فہم بہت کم رہ گیا ہے جبکہ سوشل میڈیائی رابطوں اور لاتعداد پلیٹ فارمز کی وجہ سے ہر قسم کی معلومات آسانی سے میسر ہیں۔ آج ہر کوئی اپنی مرضی کا بول، بول رہا ہے، مرضی کی چیز پڑھ رہا ہے اور لکھ رہا ہے۔ لامحالہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر کوئی خود کو درست اور دوسروں کو غلط سمجھ رہا ہے۔ تلخی کے

Read more

جاگ اٹھوں تو بدن سے تری خوشبو آئے : جناب شہزاد احمد کی برسی پر

”بھئی، حامد۔ یہ بتاؤ کہ تم مشاعرہ پڑھنے جا رہے ہو یا کلاس؟“ شہزاد احمد صاحب کے اس اچانک سوال نے مجھے ہڑبڑا دیا ہے۔ سال انیس سو اٹھاسی ہے۔ شاعروں سے بھری ویگن اپنی سی رفتار سے لاہور سے جڑانوالہ کی جانب رواں دواں ہے جہاں سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی و یک جہتی کے لیے مقامی انتظامیہ نے ایک خصوصی مشاعرہ کا اہتمام کیا ہے۔ لاہور سے جن شعرا کو مدعو کیا ہے ان میں شہزاد صاحب کے

Read more

پاکستان اور آئی ایم ایف

دوسری جنگ عظیم کے تباہ کن اثرات کے بعد ، آئی ایم ایف ایک قرض دہندہ کے طور پر قائم کیا گیا تھا کیونکہ بہت سے مالیاتی ادارے غیر فعال ہو چکے تھے۔ یکم جولائی سے 22 جولائی 1994 کے درمیان نیو ہیمپشائر میں منعقدہ ایک کانفرنس میں عالمی رہنما ریاستہائے متحدہ امریکہ میں جمع ہوئے۔ اس کانفرنس کے نتیجے میں دو ادارے بنائے گئے، عالمی مالیاتی اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے عالمی بینک اور آئی ایم

Read more

شیخ حسینہ واجد کو کزن بچا گئی

راقم الحروف نے تین جنوری دو ہزار چوبیس اور چوبیس جولائی دو ہزار چوبیس کو بنگلہ دیش کے حالات پر تحریر کیا تھا کہ ”اب شیخ حسینہ عملی طور پر یک جماعتی اقتدار میں اپنے اصل چہرے کے ساتھ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے“ اور کالم کا اختتام ان الفاظ پر کیا تھا کہ ”یہ وہ کشمکش ہے کہ جس سے بنگالی معاشرہ اس وقت دو چار ہے اور اسے نفرت کے اظہار کا موقع دستیاب ہو گیا

Read more

یحیٰی سنوار: ’خان یونس کے قصاب‘ کے نام سے مشہور حماس کے نئے سربراہ جن کی تعیناتی ’اسرائیل کے لیے پیغام ہے‘

دوحہ میں دو دن کے دوران حماس کے اہم رہنماؤں کے درمیان اگلے سربراہ کی تعیناتی پر بحث ہوئی جس میں دو نام سامنے آئے۔ ایک نام محمد حسن درویش کا بھی تھا جو حماس کی شوری کونسل کے سربراہ ہیں لیکن اجلاس نے متفقہ طور پر السنوار کو چنا۔ حماس کے ایک عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ اسرائیل کے لیے ایک پیغام ہے۔‘

Read more

آصف مرچنٹ: ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی جو ’خفیہ ایجنٹوں کو اجرتی قاتل سمجھے‘

عدالتی دستاویزات کے مطابق آصف مرچنٹ مبینہ طور پر قتل کے منصوبے کی تکمیل سے قبل 12 جولائی کو امریکہ چھوڑنا چاہتے تھے اور انھوں نے اس سلسلے میں پرواز کی بُکنگ بھی کر رکھی تھی۔ آصف مرچنٹ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہ امریکہ چھوڑنے کے بعد کوڈ ورڈ کی مدد سے رابطے میں رہیں گے مگر اسی روز امریکی حکام نے انھیں گرفتار کیا تاکہ وہ ملک نہ چھوڑ سکیں۔

Read more

ایران اسرائیل جنگ کے ناگزیر پہلو

چند دن قبل اسرائیلی فورسز نے ایرانی دارالحکومت تہران میں سابق فلسطینی وزیر اعظم و حماس کے اہم ترین رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہانیہ کو ایک حملے میں شہید کر دیا۔ اہم فلسطینی لیڈر و حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں شہادت نے ایک دم ایران، اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کو اہم، جواب خیز اور سنگین و سفاک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ قارئین گرامی اسماعیل ہانیہ کی شہادت حماس و فلسطین اور اسرائیل کے علاوہ

Read more

فلسطین

  فلسطین کے مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے جہاں فلسطین اور اس کے حامی مسلمانوں کو نہایت دکھ اور افسوس ہے، وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی کیا جا رہا ہے۔ کہ: کیا ہنیہ کے چلے جانے سے حماس ختم ہو جائے گا یا شکست کھا جائے گا؟ یہ سوال عموماً ان لوگوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جن کو حماس کی حقیقت اور ان کے نظریات کا علم

Read more

عمران خان کی قید کا ایک سال: ’جس بحران کے خاتمے کے لیے انھیں جیل میں بند کیا گیا تھا، وہ ختم نہیں ہوا‘

پانچ اگست 2023 کو عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ایک سال کے دوران پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں اور اس کے ساتھ ہی بہت سے سوالات بھی پیدا ہوئے، جیسے کہ عمران خان کو قید رکھنے سے کس کو کیا فائدہ ہوا؟ کیا اس عرصے کے دوران عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی اور اس کا انتخابات یا ملکی سیاست پر کیا اثر پڑا؟

Read more

نئی فلم عمرو عیار، سِنی پیکس اور 1970 کی فلمیں

میں اپنی بیٹی کے ساتھ 27 جولائی بروز سنیچر، پیکیجز مال، لاہور میں واقع سِنی پیکس میں نئی فلم ”عمرو عیار“ دیکھنے گیا۔ 3 : 00 بجے والے شو کے ہم نے 650 روپے فی ٹکٹ ادا کیے۔ سنیما کے واش روم بہتر اور صاف ستھرے تھے۔ ٹکٹ لینے سے لے کر متعلقہ اسکرین کے دروازے پر راہنمائی کرنے والی خاتون سمیت، سنیما کا عملہ خوش اخلاق تھا۔ کوئی ایک بھی شخص دنیا سے یا آدم بیزار محسوس نہیں ہوا۔

Read more

قوم پرست حضرات سے چند باتیں!

بجلی کے ظالمانہ بلوں، ناروا ٹیکسز اور آئی پی پیز کا عوام کا خون چوسنے اور اسے حکمرانوں کی پشت پناہی حاصل ہونے اور اشرافیہ بلکہ بدمعاشیہ کے استحصالی ہتھکنڈوں کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کا تاریخی اور موثر دھرنا پنڈی اسلام آباد میں جاری ہے جو درحقیقت پسے ہوئے غریب عوام کے دلوں کی آواز اور ترجمان اور پچیس کروڑ عوام کے امیدوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بجائے اس کے کہ سیاسی پارٹیاں اور عوامی حقوق کے علمبردار

Read more

’یہ ہو گیا بنگلہ دیش کا نو مئی‘: ڈھاکہ کے وہ مناظر جنھوں نے لاہور کے جناح ہاؤس کی یاد تازہ کر دی

سب سے دلچسپ تصویر وہ تھی جس میں ایک نوجوان ایک ساڑھی زیب تن کیے ہوئے تھا جو مبینہ طور پر وزیر اعظم ہاؤس سے ہی چرائی گئی تھی۔

Read more

عالمی عدالتِ انصاف سے مسخرہ پن

انیس جولائی کو دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے تمام پندرہ ججوں نے متفقہ فیصلہ دیا کہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ غربِ اردن پر اسرائیلی قبضہ اور وہاں مسلسل یہودی آبادکاری اور تعمیراتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور ہر اعتبار سے غیر قانونی ہیں۔ یہ بستیاں فلسطینیوں کے غصب شدہ علاقوں اور ان کے وسائل کو استعمال کر کے تعمیر کی جا  رہی ہیں۔ جون انیس سو سڑسٹھ کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد سے اقوامِ

Read more

شاندار، زبردست، زندہ باد

”مانجھی“ کی کہانی، پہاڑ کاٹ کر راستہ بنانے والے شخص کی کتھا ہے۔ ایک آدمی، ایک تیشے سے ایک پہاڑ کاٹتا ہے کہ گاؤں سے ہسپتال کا راستہ کھلے۔ دیوانگی کی داستان، شہر پہنچتی ہے تو پترکار، مانجھی کو کھوجتے پہاڑ تک آ نکلتے ہیں۔ گھوم پھر کر آدمی کے یہی دو چار مسئلے تو ہیں، دل اور دماغ، فرض اور حق، نظریہ اور سمجھوتہ، عقیدہ اور قربانی وغیرہ وغیرہ۔ صحافی، سوال اٹھاتا ہے کہ سچ بولنا بہت مشکل ہے،

Read more

مودی کی حمایت یافتہ شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ: ’افغانستان میں جو امریکہ کے ساتھ ہوا وہی ڈھاکہ میں انڈیا کے ساتھ ہوا‘

انڈیا شیخ حسینہ کا سب سے قریبی اتحادی ہے اور 1971 میں بنگلہ دیش کے وجود میں آنے کے بعد سے ہی عوامی لیگ پارٹی کو انڈیا کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔ سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرینگلہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ شیخ حسینہ کے تعلقات صرف حکومت سے ہی نہیں انڈیا کی سیاسی قیادت سے بھی بہت گہرے ہیں۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ انڈیا کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟

Read more

غزہ مزاحمت حتمی نتائج کی طرف بڑھ گئی ہے

اسماعیل ہانیہ کی شہادت نے دنیا بھر میں صدمے کی لہر دوڑا دی، اِس پیش دستی کے نتیجہ میں ایک بار پھر مڈل ایسٹ کی وسیع تر علاقائی حرکیات پر غیر یقینی کے سائے منڈلانے لگے۔ ہانیہ کو بدھ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد قتل کیا گیا، اس حملہ نے حماس کے مسلح جدوجہد کے نظریہ کی توثیق کر دی، حماس طویل عرصے سے اس امر پہ یقین

Read more

12 جولائی کا فیصلہ: حقیقی نظرثانی لازم ہے

معلوم نہیں شاعر کون ہے اور پورا شعر کیا ہے؟ لیکن فارسی زبان کا ایک مصرع ضرب المثل کا مقام حاصل کرچکا ہے۔ چوں کُفر از کعبہ بَر خیزد کُجا ماند مُسلمانی (جب، نعوذ باللہ، کعبہ ہی سے کفر پھوٹنے لگے تو مسلمانی کہاں جائے؟) آئین کی محافظ اور اس کی تشریح و تعبیر کی ضامن عدلیہ کے حالیہ زیرِبحث فیصلے پر اس سے زیادہ پُرمغز، معنی خیز اور برجستہ و برمحل تبصرہ ممکن نہیں۔ 12 جولائی کے شاہکار فیصلے

Read more

5 اگست 2019 کا پانچواں یوم سوگ

بھارتی حکومت نے اس احساس کے تحت کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر 72 سال کے تسلط کے باوجود اس خطے کو مکمل طور پر تسخیر نہیں کر سکا، باقاعدہ ایک مرحلہ وار منصوبے کے تحت 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم، ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارت کے مرکز ( نئی دہلی) کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت میں تبدیل کر دیا۔ اس کے لئے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370

Read more

فتنہ الخوارج: خوارج کون تھے اور تحریکِ طالبان پاکستان کو یہ نام دینے کا مقصد کیا ہے؟

پاکستان کی حکومت نے تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے ’فتنہ الخوارج‘ جیسے الفاظ کا استعمال کریں۔

Read more

بھاڑ میں جائیں انسانی حقوق

گزشتہ کئی دہائیوں سے نہتے فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جبکہ غاصب اسرائیل آزادی کے ان متوالوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہا ہے۔ ظلم کے اس کھیل میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر طاقتور ممالک نے آنکھیں موند رکھی ہیں۔ انسانی حقوق کا نام لیوا سب سے بڑا ادارہ اقوام متحدہ زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔ ایک ارب اسی کروڑ کی آبادی کے حامل 57 مسلمان ممالک جو مسلم امہ کہلاتے ہیں، وہ بھی اس ضمن میں

Read more

اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور عالمی سیاست کی شطرنج

کہاوت مشہور ہے کہ ”بیگانی شادی میں عبدللہ دیوانہ“ مگر پاکستان میں سماجی روابط کے پلیٹ فارمز کھولیے تو اس کہاوت کا انطباق یوں محسوس ہوتا ہے کہ بیگانی جنگ میں مُلّا دیوانہ۔ بہرحال گزشتہ چند دنوں سے آوازوں کے جنگل میں ایسی ہاؤ ہو تھی کہ کوئی سنجیدہ بات کرنا تو کجا سانس تک لینا محال تھا۔ بھلا ہو اس سائنس کی ترقی کا جسے ہمارے مذہبی پیشوا ’کافر دی ایجاد‘ کہتے رہے اور پھر حماس کے رہنما اسمٰعیل

Read more

سیکولر ازم کی حقیقت

میرے خیال میں مسلم معاشرے میں جس لفظ کو سمجھنے میں بڑی غلطی کا ارتکاب کیا گیا ہے، وہ ہے سیکولر ازم۔ سیکولر کا لفظ سنتے ہی ہمارے تخیلات کے گھوڑے دور دور تک دوڑنے لگتے ہیں۔ اس لفظ سے وابستہ جو خیالات ذہن میں آتے ہیں، وہ کچھ اس طرح ہوتے ہیں : ایک ایسا معاشرہ جس کی بنیاد لادینیت پر ہوگی۔ ایسا معاشرہ جہاں الحاد کا دور دورہ ہو گا۔ ایسا معاشرہ جہاں مذہب پر پابندی ہوگی۔ ایسا

Read more

اسماعیل ہنیہ بھی شہید 

رَبِ جباروقہار نے دینِ مبیں کے پیروکاروں کو طاغوتی طاقتوں کے خلاف ”اپنے گھوڑے تیار رکھنے“ کا حکم دیا ہے۔ فرقانِ حمید میں ارشاد ہوا ”نکلو تم ہلکے ہویا بوجھل اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں لڑو“ (سورۃ التوبہ آیت 41 ) ۔ اِس آیت مبارکہ سے صاف ظاہر ہے کہ جہاد کا اطلاق دشمنوں سے لڑنے پربھی ہوتاہے جس کا مقصد اُنہیں روکنا اور اپنی جان ومال کے علاوہ سرزمین کا دفاع کرنا بھی ہوتا

Read more

شیخ حسینہ: بنگلہ دیش کو معاشی طاقت بنانے والی وزیرِ اعظم جن کا ’آمرانہ رویہ‘ عوامی غصے کا باعث بنا

ملک میں ہفتوں پر محیط پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چھوڑ کر انڈیا چلی گئی ہیں۔

Read more

قرارداد مقاصد اور علامہ شبیر احمد عثمانی (13)

اس اظہاریے میں جماعت اسلامی اور سید ابوالاعلیٰ مودودی اس لیے زیر بحث آئے کہ قرارداد مقاصد منظور ہونے کے بعد جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے 15 مارچ 1949ء کو ریاست پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے مطابق ’پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے یہ قرارداد (قرارداد مقاصد) منظور کر کے جماعت اسلامی کے مطالبہ کی روح کو قبول کر لیا ہے۔ اگر اس قرارداد کے الفاظ اور ان کے مضمرات و

Read more

پُرسکون زندگی کا راز : گرین زون فلسفہ

”ان تمام مردوں اور عورتوں کے نام جو ایک پر سکون زندگی گزارنا اور ایک پر امن معاشرہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔“ یہ فقرہ کتاب کا دلکش انتساب ہی نہیں بلکہ خوُبصورت خواب بھی ہے۔ زیرِ نظر کتاب کا نام ”پرُ سکون زندگی کی طرف سات قدم“ ہے جو ڈاکٹر خالد سہیل اور محترمہ ثمر اشتیاق کی مشترکہ تصنیف ہے۔ حال ہی میں کراچی (پاکستان ) سے شائع ہونے والی یہ کتاب انسانی نفسیات کا تجزیہ اور خود تشخیصی کے

Read more

خطے میں اسلامی عسکریت پسندی کا بیج

جنگِ عظیم دوئم کے خاتمے پر عظیم برطانوی ماہرِ معیشت جان مینارڈ کینز اپنے ملک کی معاشی حالتِ زار پر بے اختیار بولے، ’ہم ایک غریب قوم ہیں‘ ۔ چند عشروں پہلے تک تاریخ کی سب سے بڑی استعماری طاقت کہ سورج جس کی سلطنت پر کبھی غروب نہیں ہوتا تھا، امریکی امداد کی محتاج بن چکی تھی۔ بدلے میں امریکی اپنے حلیف پر کالونیوں، بالخصوص ہندوستان کو آزادی دینے کے لئے مسلسل دباؤ بڑھا رہے تھے۔ شمال مشرق سے

Read more

مذہبی تعلیمات پر عمل اور مذہب کارڈ کا استعمال۔ دو متضاد طرز عمل

معاشرتی طور پر ہم ایک ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں اس بات پر زیادہ زور دیا جاتا ہے کہ ہم کس طرح کے طرز زندگی پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے معاشرے کی تشکیل کیسے کرتے ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مذہب، خاص طور پر اسلام نے پاکستانی معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اسلام ہی اس کے ثقافتی، سماجی، سیاسی اور قانونی فریم ورک کو متاثر کرتا ہے۔ مذہب بنیادی طور پر

Read more

سیکولرازم ایک فلسفیانہ اور تاریخی نقطہ نظر

سیکولرازم ایک کثیر الجہتی تصور ہے جو فلسفہ، سیاست اور معاشرت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی بنیاد اس اصول پر ہے کہ مذہب کو سرکاری اداروں سے الگ رکھا جائے۔ اور ریاستی اور عوامی پالیسیاں مذہبی عقائد کے زیر اثر نہ ہوں۔ یعنی مذہب کا ریاستی امور میں کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ اس اصول کا مقصد ایک غیر جانبدار اور متنوع ماحول کو فروغ دینا ہے۔ جہاں تمام افراد چاہے ان کے مذہبی عقائد کچھ بھی ہوں۔

Read more

دنیا کے آخری سرے میں موجود ریستوران جہاں کھانوں کے اجزا بحری جہازوں اور طیاروں کے ذریعے پہنچائے جاتے ہیں

جب آپ کا ریستوراں دنیا کے ایک سرے یعنی قطب شمالی کے حلقے میں ہو اور کھانے کی زیادہ تر اشیا اور مصالحہ جات آپ کو کشتی یا طیاروں سے لانا پڑے تو آپ کو اپنے کھانے کے متعلق بہت زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں آپ زیادہ تر سیل، وھیل، قطبی ہرن اور جل مرغیوں پر اکتفا کرنا پڑتا ہے۔

Read more