فلم پائریٹس آف دی کریبین میں کیپٹن جیک سپیرو کے کردار سے بے پناہ مقبولیت پانے والے جونی ڈیپ پر ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ نے چند برس پہلے تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔ امبر ہرڈ بھی ایک اداکارہ ہیں اور وہ حقوقِ نسواں کی سفیر اور گھریلو تشدد کے خلاف وکالت کرتی ہیں۔ امبر ہرڈ نے سنہ 2016 میں شادی کے اٹھارہ ماہ بعد جونی ڈیپ پر تشدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے طلاق حاصل کرنے کے لئے کیس کر دیا تھا۔ جونی ڈیپ کو فلم پائریٹس آف دی کریبین کی اگلی فلم سے الگ کیا جا چکا ہے اور اب وہ کیپٹن جیک سپیرو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔
امبر ہرڈ کے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر جونی پر بہت لعن طعن کی گئی تھی۔ اب برطانوی اخبار ڈیلی میل کو ایسی ریکارڈنگز موصول ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ جونی ڈیپ تشدد نہیں کرتے تھے بلکہ ان کی اہلیہ امبر ہرڈ ان پر تشدد کیا کرتی تھی۔ ان ریکارڈنگز کے سامنے آنے کے بعد پانسا پلٹ گیا ہے اور اب سوشل میڈیا پر جونی ڈیپ کی بے تحاشا حمایت کرتے ہوئے انہیں انصاف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Read more