مسلم لیگ کا راست اقدام جس نے انڈیا کو خون میں نہلا دیا

آزادی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے پھر ہماری آزادی نے المیے کی شکل کیسے اختیار کی؟ برطانیہ نے برصغیر میں مسلم دور حکومت کا خاتمہ کیا پھر برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ہندو مسلم بلا تفریق مذہب آزادی کی جدوجہد میں شامل رہے۔ پھر ہماری دشمنی اور نفرت کا رخ برطانیہ کی بجائے آپس میں ہندو مسلم دشمنی کی طرف کیوں ہے؟ ہندوستانی معاشرے میں سبھی مذہب کے لوگ آپس میں ہم آہنگی سے رہ

Read more

آٹھویں نگران وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری

سابق سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 76 یوم آزادی کے دن ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ سابق وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ نئے نامزد شدہ وزیر

Read more

پاکستان، بھارت، چین اور کشمیر پارٹ 1۔

5 اگست 2019 برصغیر پاک و ہند کا وہ تاریک ترین دن ہے جس روز بھارت نے اپنے ہی آئین و قانون کو اپنے پاؤں تلے روند دیا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا 75 سال کے دوران بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کی آزادی کو عملاً ختم کرنے کے لئے دوسری باری کاری ضرب لگائی پہلی بار ڈوگرہ راج کو ختم کر کے اپنی مسلح افواج کے ذریعے کشمیر کے وسیع علاقہ پر قبضہ کر لیا

Read more

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری اور رضا ربانی کا انتباہ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی اس سوال کا جواب نہیں مل سکا کہ الیکشن کمیشن کب انتخابات کروائے گا۔ اب پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر 90 دن میں انتخابات نہ کروائے گئے تو فیڈریشن خطرے میں ہوگی اور اس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔ حیرت ہے کہ انتہائی تجربہ کار پارلیمنٹیرین، سیاست دان اور قانون دان ایک ایسی صورت حال کی ساری ذمہ داری الیکشن کمیشن

Read more

توہین صحابہ بل متنازع کیوں؟

پی ڈی ایم گورنمنٹ نے اپنی اختتامی مدت سے دو روز قبل یعنی سات اگست 2023 کو سینٹ اف پاکستان میں تین درجن کے لگ بھگ بل پاس کروائے جن میں سے ایک بل تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298 اے اور بی جو مذہبی شخصیات کی توہین سے متعلق سزا کی دفعات ہیں میں ترامیم لا کر سزاؤں میں اضافہ سے متعلق تھا مسلم لیگ نون کے سینیٹر حافظ عبدالکریم اور جماعت اسلامی کے ماہر قانون مشتاق احمد نے پیش

Read more

بحیرہ انصاف کی ”برمودا تکون“

جمہوری ادوار ہماری عدلیہ کے سنگلاخ کوہ و بیاباں کا درجہ رکھتے ہیں جن سے وہ سیل تند رو کی طرح ٹکراتی رہتی ہے لیکن جوں ہی اس کا سامنا آئین شکن آمروں سے ہوتا ہے، وہ یکایک ”جوئے نغمہ خواں“ کا روپ دھار لیتی ہے۔ آمروں کو اپنی مرضی کا آئین لکھنے اور انہیں وردی سمیت صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے اس کا چہرہ بشاشت سے گلنار ہوجاتا ہے لیکن کروڑوں عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کے کسی

Read more

تعلیمی اداروں میں تشدد کا رجحان

طالبعلم اگر اپنے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ رواداری اور بھائی چارے کے بجائے نفرت اور تشدد کا رویہ اپنائیں تو سب سے پہلا سوال جو ذہن میں آتا ہے وہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور تعلیمی نصاب کے معیار سے متعلق ہوتا ہے۔ کیا ہمارے تدریسی ادارے طالب علموں میں باہمی رواداری اور بھائی چارے کے بجائے عدم برداشت کے روئیے کو جنم دینے کا باعث بن رہے ہیں؟ ہماری درسگاہیں آنے والی نسلوں کے لئے کیسی مثالیں چھوڑ

Read more

یوم آزادی پر آزادی کی تلاش

آج قیام پاکستان کے 76 سال مکمل ہو گئے۔ قوم 77 واں یوم آزادی منا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کے تین بڑوں، صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے خوشگوار اور روشن مستقبل کی نوید دی ہے۔ تاہم ملک کے پچیس کروڑ عوام روشنی کی یہ کرن دیکھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ یوم آزادی والے دن ایک ایسے شخص نے ملک کے نئے نگران وزیر اعظم

Read more

’گرین پاکستان‘ منصوبہ کیا ہے اور اس میں فوج کو اہم ذمہ داریاں کیوں سونپی گئیں؟

زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں زرعی اجناس جیسا کہ گندم، دالوں اور آئل سیڈیز کی قلت ہے۔ ایسے میں کارپوریٹ فارمنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی کوششیں ہو رہی ہیں مگر گرین پاکستان منصوبے میں فوج کو اہم ذمہ داریاں کیوں سونپی گئیں؟

Read more

نیا نگران وزیر اعظم : ملک میں جمہوری عمل سے گریز کا نقطہ آغاز؟

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے انوارالحق کاکڑ ایک روز بعد ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ملک میں نئے نگران وزیر اعظم کے بارے میں کئی ہفتے سے قیاس آرائیں ہو رہی تھیں۔ اتحادی پارٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے اور دونوں بڑی پارٹیوں کے بڑے بھی سر جوڑ کر بیٹھے لیکن نئے نگران وزیر اعظم کے لئے اس نام پر ’اتفاق‘ ہوا جو بظاہر کٹھ پتلی اپوزیشن لیڈر سمجھے جانے

Read more

قوم کے حصے میں آنے والا باجا

آزاد ملک اپنے عزم و حوصلے سے دنیا کو ایک نئی منزل کی طرف گامزن کر دیتے ہیں، چائنہ میں جب نیشنلزم نظام کی جگہ کمیونزم نے لی تو وقت کے ساتھ دنیا کی بہترین معاشی طاقت بن کے ابھرا، دوسرے ممالک میں حیران کن حد تک سرمایہ کاری کر کے چین نے اپنا لوہا منوایا اور اپنی محنت اور عزم سے دنیا کو بتایا کہ دنیا کی سپر پاور بننے کی دوڑ میں چائنہ بھی آگیا ہے روسی انقلاب

Read more

دو قومی نظریہ اور تشکیل پاکستان

پاکستان کو اب اپنے مفہوم و معانی، مدعا اور کردار کے حوالے سے ایک نظریہ کے مترادف قرار دیا جاتا ہے۔ اس پیش پا افتادہ بات کو ایک طویل عرصے سے اکتا دینے کی حد تک دہرایا جا چکا ہے۔ اور اب اس کو ایک بدیہی صداقت سمجھا جانے لگا ہے۔ اس تصور کی متواتر جارحانہ وکالت نے ان تمام مساعی کو پس پشت ڈال دیا ہے جو خاص طور پر پاکستان کے علمی اداروں میں معروضی تجزیوں کے لئے

Read more

تاریخ پاکستان

پاکستان کی تاریخ ایثار، قربانی، جنون، اور عشق سے بھرپور ہے۔ جس میں اہم واقعات ہیں۔ ملک کی کہانی کا پتہ قدیم زمانے سے لگایا جا سکتا ہے، جس میں مختلف تہذیبوں اور خاندانوں نے خطے پر اپنا نشان چھوڑا ہے۔ آئیں پاکستان کی تاریخ پر ایک مختصر جائزہ لیتے ہیں۔ پاکستانی تاریخ کا سفر پاکستان خطے کہ لحاظ سے جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ ایک ایسی سرزمین ہے جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ قدیم تہذیبوں کے

Read more

بے توقیری، ناامیدی اور امید کا چراغ

بشرطیکہ مایوسی کا اظہار قابلِ دست اندازی پولیس نہ قرار پایا ہو، ازکارِ رفتہ سپاہی کو یہ کہنے میں کوئی تامّل نہیں کہ وطنِ عزیز جس طرح آج یاس و ناامیدی کے گہرے سیاہ بادلوں میں گھرا ہے کم ازکم ہماری عمر کے پاکستانیوں کواپنے ہوش میں ایسا ماحول یاد نہیں۔ سیاست اورمعاشرت میں زوال، معیشت میں ابتری اور سلامتی کو لاحق خدشات۔سقوطِ پاکستان کا سیاہ ترین دن جنہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، بالخصوص اُن میں سے وہ کہ

Read more

فاٹا سیکرٹریٹ یا دائرے میں سفر

پاکستان میں عرصہ دراز سے اقتدار کے سنگھا سن پر بیٹھے اصل حکمرانوں کو کئی ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ کوئی انہیں اشرافیہ گردانتا ہے کوئی مقتدر قوتیں کہتی ہے۔ کسی نے اسٹیبلشمنٹ نام رکھ دیا تو کسی نے انہیں خلائی مخلوق کے نام سے پکارا۔ حکمرانی اور اقتدار کی بات کرتے ہوئے بعض لوگ صرف مسکرا کر بتا دیتے ہیں کہ ان کا مطلب کون ہے۔ بعض لوگ تو ان سے محبت میں لائیو ٹاک شو میں بوٹ

Read more

سیاست اور جمہوری اقدار

انتقام اور مفادات کی سیاست ہمیشہ زیادتیوں اور نا انصافیوں کو جنم دیتی ہے۔ جب تک ہمارے سیاستدان اور میڈیا غلط کو غلط نہیں کہیں گے تب تک یہ چکی اپنے مخالفین کو پیسنے کے لئے ہمیشہ چلتی رہے گی۔ ادلے کا بدلہ ہوتا رہے گا۔ اپوزیشن لیڈر عمران خان شروع میں کسی کا سیاسی تخلیق کار ہوسکتے ہیں لیکن اب یہ حقیقت ہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے لیڈر بن چکے ہیں۔ پاکستان پیپلز

Read more

ایک عہد تمام ہوا؟

طویل اور جاں گسل کشمکش کے بعد بالآخر عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنا دی۔ جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ میں لکھا ”وہ جان بوجھ کر قومی خزانے سے حاصل کردہ فوائد کو چھپا کر بدعنوان طریقوں کا ارتکاب کرتا رہا اور بطور وزیر اعظم اپنے دور میں 140 ملین روپے سے زیادہ مالیت کے سرکاری تحائف کی فروخت اور اس سے ہونے والی آمدن کو چھپانے

Read more

انوار الحق کاکڑ کے نگران وزیر اعظم بننے سے اتنخابات اور تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہوگا؟

بلوچستان میں پشتونوں کے معروف کاکڑ قبیلے سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کی بطور نگران وزیر اعظم نامزدگی بہت سے لوگوں کے لیے ایک ’سرپرائز‘ ثابت ہوئی۔ انھیں ایک ایسے وقت میں پاکستان کا آٹھویں نگران اعظم نامزد کیا گیا ہے کہ جب ملک کو کئی سیاسی و معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Read more

مردم شماری کے نتائج اور خیبرپختونخوا

انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) پشاور کے زیر اہتمام ”قومی مردم شماری 2023 اور اس کے خیبرپختونخوا پر اثرات“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے قومی مردم شماری 2023 کے نتائج پر یہ کہہ کر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس مردم شماری میں خیبر پختون خوا کی آبادی اصل سے کم دکھائی گئی ہے جس کا اثر نہ صرف قومی اسمبلی میں صوبے کی

Read more

عدلیہ اور آئین: آپ کی منصفی کا جادو ہے

قیام پاکستان کو 76 برس اور آئین پاکستان کو بنے تقریباً 50 برس بیت چکے مگر آج بھی عملی طور پر یہ طے نہیں ہوسکا کہ مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کیسے سفر کرنا ہے۔ وقفے وقفے سے ایک ادارہ اپنے اختیار سے آگے بڑھ کر دوسرے کے امور میں مداخلت کرتا ہے۔ پاکستانی تاریخ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ گزشتہ غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے محض کرداروں کی تبدیلی کے ساتھ پچھلی

Read more

سیاسی جماعتوں کی کوتاہ نظری

کسی شخص کو ایک سیاسی جماعت کی حمایت، اس کو پسند اور ووٹ کیوں دینا چاہیے؟ یہ وہ بنیادی سوال ہے جس کا جواب کسی ملک میں سیاست کے رخ کا تعین کرتا ہے۔ پاکستان جیسا ملک جس کی سیاسی و جمہوری تاریخ مختصر اور وہ بھی عدم تسلسل کا شکار ہو اور مقتدرہ کی طرف سے سیاسی عمل کی حمایت سے زیادہ مخالفت رہی ہو وہاں لوگ عموماً ایسے بنیادی سوالات کے بجائے سیاسی حمایت اور مخالفت رد عمل

Read more

طویل گرم مرطوب شام اور قافلہ جمہور

 5 اور 6 جون 1944 کی درمیانی شب تھی۔ چار برس قبل ڈنکرک سے انخلا کے بعد اتحادی فوج کو پہلی بار مغربی سرحد سے یورپ پر حملہ آور ہونا تھا۔ آئزن آور نے ایک برس اس حملے کی تیاری کی تھی۔ سات ہزار بحری جہازوں اور عارضی بجروں کے ذریعے 156000 اتحادی فوجیوں کو خوفناک سمندری طوفان میں آبنائے انگلستان عبور کر کے نارمنڈی کے 80 کلومیٹر طویل ساحل پر اترنا تھا۔ جرمن عقب میں 24 ہزار چھاتہ بردار

Read more

5 اگست۔ کشمیر بھارتی عفریت کے جبڑوں میں

جولائی 2019 ء میں عین اس وقت جب پاکستانی وزیراعظم عمران خاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کشمیر پر ثالثی کا وعدہ لے رہے تھے، بھارتی گجرات کا ”بوچر“ نریندر مودی کشمیر ہڑپ کرنے کے منصوبے باندھ رہا تھا۔ عمران خاں جب امریکی دورہ کر کے لوٹے تو ائرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک دفعہ پھر 92 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں

Read more

دکانیں بند، محلے اور سٹرکیں ویران: نوح کا مسلم اکثریتی علاقہ آسیب زدہ شہر کا منظر کیوں پیش کر رہا ہے؟

نوح آج بھی کرفیو کی گرفت میں ہے۔ فسادات کے بعد بڑی تعداد میں مسلم نوجوان گرفتاری کے خدشے سے یہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ دکانیں بند ہیں، محلے ویران ہیں جبکہ سڑکیں خالی ہیں۔ شہر ایک پُراسرار خاموشی میں لپٹا ہوا ہے اور ٹوٹی ہوئی عمارتوں کے درمیان جو لوگ یہاں ہیں وہ سہمے ہوئے کسی نئی مصیبت کے اندیشوں میں جی رہے ہیں۔

Read more

ہم دیکھیں آزاد تجھے

وطن عزیز پاکستان نے اپنی زندگی کے 76 برس مکمل کر لیے۔ یہ 76 سال اس وقت اہمیت اختیار کر جائیں گے جب لمحے لمحے اور قطرے قطرے کا حساب کیا جائے گا مہلت عمر برف کی مانند پگھل رہی ہے ہر سال یوم آزادی سوالیہ نشان ہے، ہر شہری سے، ہر فرد سے، وطن کے نام لیواؤں سے کیا ہم آزاد ہیں؟ ماہ مبارک کی ستائیسویں شب، جس میں رب کائنات نے مسلمانوں کو ٓزاد اسلامی ریاست کی صورت

Read more

پارلیمنٹ کے حق قانون سازی پر اعلیٰ عدلیہ کا وار

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ’ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ 2023‘ کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ہے۔ یہ بل اپریل میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد صدر عارف علوی کے دستخط سے قانون بنا تھا۔ اس قانون کے تحت آئینی شق 184 ( 3 ) کے تحت قائم ہونے والے مقدمات میں اپیل کا حق دیا گیا تھا۔ بنچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس منیب

Read more

کیا برطانوی سلطنت نے ہندوستان میں خواتین کے حق رائے دہی کے خلاف مزاحمت کی؟

انتخابات کے ذریعے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو منتخب کرنے یا ناپسندیدہ امیدواروں کو مسترد کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو 508 قبل مسیح میں قدیم یونان میں انتخابی عمل کا آغاز ہو چکا تھا اور یونانی ”منفی الیکشن“ کے ذریعے ہر سال اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے تھے، اس وقت تمام کے تمام ووٹرز مرد اور ایک خاص قطعہ زمین کے مالک ہوتے تھے ہر ووٹرز ووٹ کے ذریعے ایسے امیدوار کو مسترد

Read more

عسکریت پسند: مولانا اشرف علی تھانوی ؒکی نگاہ میں

موضوعات بہت سے ہیں۔ ان میں کچھ لذیذ ہیں اور کچھ لذیذ تر۔ خود نگران وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ ہی ایسا ہے جس پر پہروں گفتگو کی جا سکتی ہے اور وہ بھی تھکے بغیر لیکن میری نگاہ میں باجوڑ کے واقعے کی اہمیت اس سے بڑھ کر ہے۔ جمیعت علمائے اسلام کے کنونشن پر حملہ آور درجنوں کارکنوں کی شہادت ہماری نگاہ میں دہشت گردی ہے اور ایک گروہ کے خیال کے مطابق نیکی۔ نیکی کے لفظ پر

Read more

سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے کیا مشکلات پیدا کی ہیں؟

سپریم کورٹ کی جانب سے 11 اگست کو ریویو آف آرڈر اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا اس فیصلے نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملک واپسی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

Read more

جنم جنم کے غلام اور اقلیتیں

پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو گئے۔ ان 72 سالوں میں انگریز کے دیے ہوئے مجسٹریٹی سسٹم نے ہر شخص کو غلامی کے طوق میں باندھ رکھا ہے جس سے نکلنا کسی کے بس کی بات نہیں، تاہم ان 72 سالوں میں اقلیتوں پر بہت سے تجربے کیا گئے، ان کو درجہ چہارم کی نوکری دے کر احسان جتایا گیا، بستیوں پر حملے کروا کر مخصوص علاقوں تک محصور کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ سے ایسے امتیازی قوانین منظور کروائے

Read more

عبوری حکومت، دیدار کا عالم کیا ہو گا؟

کتابی طور پر تو ملک میں حاکمیت کا تعین 1973 کے آئین میں کر دیا گیا تھا لیکن عملی طور پر حاکمیت کا تعین اب بھی ملک میں کشمکش اور انتشار کی وجہ بنا ہوا ہے۔ مشرف دور میں ملک میں ملٹری ڈیموکریسی کی اصطلاح استعمال ہوئی۔ مشرف مغرب کو کہا کرتے تھے کہ پاکستان باقی دنیا سے مختلف ہے، پاکستان میں مغرب کی طرح کی جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی۔ پاکستانی جمہوریت کے اپنے تقاضے ہیں اور اپنی الگ

Read more

حکومتی ذمہ داری، ترجیحات اور اقلیتوں کے مسائل

8 اکتوبر 1950 کو جوگندر ناتھ منڈل وزیرقانون و لیبر نے وزیر اعظم پاکستان کے نام اپنی وزارت سے استعفی لکھا۔ پاکستان کے پہلے وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل نے اپنے استعفی میں وزیر اعظم پاکستان کو پاکستانی شہریوں کو درپیش مسائل خصوصاً ہندؤ شیڈول کاسٹ بچیوں کے زبردستی اغوا اور جبری تبدیلی مذہب کی نشاندہی کہ سرزمین پاک پر کیسے ”کثیر تعداد میں ہندؤ لڑکیوں کو اغوا کے بعد مذہب تبدیل کروایا جا رہا ہے او ر متعلقہ اتھارٹیز

Read more

نوح کے فسادات: کیا بلڈوزر کے زور سے انڈیا میں قانون کو کچلا جا رہا ہے؟

‘انھوں نے سیکنڈوں میں سب کچھ تباہ کر دیا۔’ یہ بات انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحق نوح کے علاقے میں اپنی عمارت کے ملبے پر کھڑے محمد سعود نے نم آنکھوں سے کہی۔

Read more

عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی اور گرفتاری: پاکستان میں جمہوری عمل کی کمزوری کی وجہ ’اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت‘ ہے یا خود سیاستدان؟

پاکستان کی 76 سالہ تاريخ میں اب تک جمہوری طریقے سے آنے والے وزرائے اعظم کی تعداد تو 23 ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو اپنی آئینی مدت پوری کر سکا ہو۔ بظاہرتو ان سب کے جانے کی وجوہات مختلف تھیں لیکن ایک وجہ جو پاکستانی سیاست میں آج تک موجود ہے وہ فوج کی سیاست میں مداخلت ہے۔

Read more

گیم اب سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل چکی

جس بدھ کی صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں اس کی شام وزیر اعظم شہباز شریف صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھجوا دیں گے۔ انہوں نے فوری طور پر مذکورہ استدعا پر منظوری کے دستخط ثبت نہ کیے تب بھی آئندہ 48 گھنٹوں میں جولائی 2018 ءکے انتخابات کی بدولت وجود میں آیا پارلیمان کا ایوان زیریں ازخود تحلیل ہو جائے گا۔ ہمارے تحریری آئین کے دیے قواعد و ضوابط کے کامل اتباع میں

Read more

ملکی تاریخ کی ’ناکام ترین قومی اسمبلی‘۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی توڑنے کے لئے صدر عارف علوی کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔ صدر نے اس بارے میں حکم جاری نہ کیا تو اڑتالیس گھنٹے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات کروانا پڑیں گے۔ تاہم حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی مردم شماری کے نتائج منظور کر کے الیکشن کمیشن کو نئے اعداد و شمار کے مطابق حلقہ بندیاں

Read more

سرکاری جامعات کامستقبل

کسی بھی ریاست کے باشندوں کے بنیادی حقوق میں یہ شامل ہے کہ ان کے بچوں کو مفت تعلیم میسر ہو۔ صحت کی سہولیات حاصل ہوں اور انصاف کی اسے فکر نہ ہو۔ جب کسی ریاست میں تمام شہریوں کو یہ سہولیات یکساں میسر ہوتی ہیں تو وہ بخوشی اپنا فرض اولیں سمجھ کر ٹیکس ادا کرتے ہیں تاکہ سہولیات کا یہ تسلسل برقرار رہے۔ انہیں یقین ہوتا ہے کہ ریاست ہماری ماں ہے اور ماں کبھی مشکل میں اپنی

Read more

عمران خان کی سزا نظامِ عدل و انصاف کے دامن پر ایک اور دھبہ

اُس نے کہا تھا اور 9 مئی کے تناظر میں اب دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ درست کہا تھا کہ اگر اسے سازش سے نکالا گیا تو وہ سازشیوں کے لیے مزید خطر ناک بن جائے گا۔ اقتدار میں تھا تو اس کی مقبولیت کا گراف بڑی تیزی سے گر رہا تھا۔ ضمنی انتخابات میں وہ مسلسل ہار تا چلا گیا تھا۔ یہاں تک کہ عام انتخابات میں جیتی ہوئی نشستیں بھی اس کے ہاتھ سے نکلتی جا

Read more

ایک دن کی روشنی اور 364 دن کا اندھیرا

7 اگست کی رات اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں میری بیٹی کو گھر کے ایک کام کے سلسلے میں جانا ہوا۔ واپسی پر جب وہ گھر میں پریشانی کے عالم میں داخل ہوئی اور گھر والوں نے اس کے چہرے کی پریشانی دیکھ کر وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ مرکز میں گاڑیوں اور خریداروں کا معمول کا رش تھا۔ اور ہمیشہ کی طرح ڈھیروں کے حساب سے خواتین، بچے، بوڑھے اور خواجہ سرا، خریداری

Read more

بلاول بھٹو زرداری بمقابلہ شہباز شریف: اصول جیتے گا یا خوشامد

آج دن کے دوران دو تقریریں اخبارات کی زینت بنی ہیں۔ ان میں سے ایک تقریر وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جی ایچ کیو کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں انہوں نے آرمی چیف کی تعریفوں کے پل باندھے اور دعویٰ کیا گیا کہ جنرل عاصم منیر نے منصب سنبھالتے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ دوسری تقریر پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور

Read more

یورپ میں 1830 اور 1848 کی انقلابی بغاوتیں۔

نیپولین کی شکست اور زوال کے بعد یورپ کی روایتی طاقتوں ( برطانیہ، آسٹریا، روس اور پرشیا) کے نمائندوں نے آسٹریا چانسلر اور وزیر خارجہ ”پرنس میترنچ ( Mettrinch)“ کے زیر قیادت 1815 کے ”ویانا کانگریس“ میں یورپ میں امن و استحکام اور انقلاب فرانس کے تحت ابھرے لبرل اور جمہوری تصورات کا تدارک کرنے کے لیے قبل از انقلاب دور کا پرانا سیاسی نظام ( بادشاہتوں ) کی بحالی اور محفوظ کرنے کا فیصلہ کر کے کئی اقدامات کیے۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کا کارکن کیا سوچ رہا ہے: ’ٹویٹ کرنا چھوڑا ہے حمایت نہیں‘

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت سے سزا ملنے اور ان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں تحصیل چیئرمین کی نشست کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کو پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا پر پارٹی کی مقبولیت کے بیانیے کے طور پر استعمال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

Read more

کرہِ ارض کے اصل مالکان کی حالت

ویسے تو دنیا کی آبادی آٹھ ارب کہی جاتی ہے۔ مگر اس میں سے صرف پانچ فیصد آبادی ایسی ہے جو ہزاروں برس سے اپنی جگہ قائم ہے۔ کرہِ ارض کے نوے ممالک میں بائیس فیصد زمین پر پھیلے یہ چار سو چھہتر ملین انسان ان پرکھوں کی اولاد ہیں جن کی زمین ، ثقافت ، وسائل ، زبان ، ماضی ، حال ، مستقبل وغیرہ اجنبیوں نے طاقت کے بل پر ہتھیا لیے اور من مانے امتیازی قوانین و

Read more

میگنا کارٹا، حبیث کارپس ایکٹ اور سول جیوری

ہندوستان ایک سو نوے سال (بہ مطابق 1757 تا 1947 ) برطانوی نو آبادی رہا، پاکستان کی آئینی تاریخ بھی مخدوش رہی، قیام پاکستان کے تقریبا پچیس برس میں دو تاریخی واقعات اس ملک کو نصیب ہوئے اول آدھا ملک گنوایا دوم آئین۔ ( ترامیم و اضافے اپنی جگہ ) لیکن آئین پاکستان اور قوانین پاکستان کا ماخذ و منبع برطانوی نو آبادیاتی قوانین ہیں۔ اس میں خوب و معیوب دونوں ہیں۔ خوب کی طرف آتے ہیں۔ وہ ملکی برطانوی

Read more

سراب سائے اور جمہوریت

ستم ظریفی کہ جس لمحے ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا اُسی لمحے جنرل باجوہ سے خاموش سمجھوتہ بھی کیا جا رہا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ جنرل باجوہ تب بھی اور شاید آخری وقت تک کسی اور ’معاہدے‘ کے پابند رہے، آخری وقت تک اسلام آباد کے بڑے گھر میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے اور شاید ایک بار پھر مارشل لا لگ چکا ہوتا۔ اس کی گواہی ہو سکتا ہے کسی وقت موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی آن دا ریکارڈ لے آئیں جن کی بروقت مداخلت نے کھیل کا پانسہ پلٹا۔

Read more

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دستوری بالادستی لازم ہے

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے دہشت گردوں کا سر کچلنے اور ہر قیمت پر ملک میں امن و مان بحال کر کے معاشی احیا کا مقصد حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں قلعہ بالا حصار کے دورہ کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ملک کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملکی سیاست میں

Read more

ندیم پراچہ صاحب کا کالم: اخبارات کا کردار

چھ اگست 2023 کو روزنامہ ڈان میں مکرمی ندم پراچہ صاحب کا ایک کالم ’Constitution and their Discontent‘ شائع ہوا۔ اس میں 1974 میں ہونے والی دوسری آئینی ترمیم کے مضمرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری آئینی ترمیم میں احمدیوں کو آئین اور قانون کی اغراض کے لئے غیر مسلم قرار دیا گیا تھا اور اس کے بعد 1984 میں جنرل ضیاء الحق صاحب نے ایک آرڈیننس کے ذریعہ احمدیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

Read more

دائروں کی صورت میں مسلسل جاری سفر

مسلح نہیں بلکہ فقط سیاسی جدوجہد سے ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کی صورت ایک نیا وطن حاصل کیا تھا۔ اسے چلانے کے لئے مگر اہل اور ”دیانتدار“ سیاستدان ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ قیام پاکستان کے چند ہی برس بعد ”پروڈا“ کے عنوان سے ایک قانون بنانا پڑا۔ اس کے ذریعے سندھ کے ”مرد آہن“ کہلاتے ایک قد آور سیاستدان ایوب خان کھوڑو کو بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ذلت

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے سیاسی اثرات

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا اور اٹک جیل منتقلی کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اس کے ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اگرچہ عمران خان گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنی گرفتاری کے بارے میں متنبہ کرتے رہے تھے لیکن عام طور سے یہ قیاس نہیں کیا جا رہا تھا کہ انہیں یوں اچانک سزا دے کر جیل میں بند کر دیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد

Read more

نو مئی اور پانچ اگست: عمران خان کی دو گرفتاریوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ردِعمل یکسر مختلف کیوں؟

جب گذشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو نہ اس کا طریقہ کار نو مئی جیسا تھا اور نہ اس پر نو مئی کے مظاہروں جیسا ردعمل آیا۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

Read more

عمران وغیرہ کے پرزے دھونے میں ٹائم لگے گا

ابھی تو انجن کھلا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں ہونے والی تیزرفتار قانون سازی نے انجینیئرز کو جو نئے آلات و اوزار و پیمانے فراہم کر دیے ہیں۔ ان کی مدد سے انجن کی اوورہالنگ ، فٹنگ اور فنشنگ میں ٹائم تو لگے گا۔

Read more

کثیر القومی ریاست کو ایک قوم بنانا!

حال ہی میں ممتاز پولیٹیکل اکانومسٹ نیاز مرتضیٰ کا ایک دلچسپ مضمون نظر سے گزرا۔ اپنے اس مضمون میں نیاز صاحب نے اقوام عالم کو دو بڑے حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے حال ہی میں آزاد ہونے والی ان 26 ریاستوں کے عروج و زوال کا اجمالی جائزہ پیش کیا ہے جو جنگ عظیم دوئم کے بعد نوآبادیاتی تسلط سے نجات پانے کے بعد وجود میں آئیں۔ ان نوزائیدہ ریاستوں میں سنگاپور، مشرقی تیمور، بنگلہ دیش، پاکستان، لبنان، اریٹریا، جنوبی

Read more

چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا

(گزشتہ سے پیوستہ) عمران حکومت میں پاک چین راہدری سمجھوتہ کے تحت جاری منصوبوں پر سست روی سے کام جاری تھا۔ چینی حکومت بھی اس طرز عمل پر ناخوش تھی۔ اس دوران عمران خان کی حکومت چین کے ساتھ آن لان نئے معاشی معاہدے کر کے معاشی انقلاب کا پراپیگنڈہ کرنا چاہتی تھی لیکن چین صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اقتصادی ترقی کے بڑے معاہدہ کرنا چاہتا تھا جن کا بین الاقوامی

Read more

محمود خان اچکزئی کی نئی حکمت عملی

پشتون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں دراڑ پڑنے کے بعد تجربہ کار سیاستدان محمود خان اچکزئی پارٹی کی ازسرنو تشکیل اور اس میں ریفارمز کے لیے اپنی حکمت عملی کو نئے سرے سے ترتیب دے رہے ہیں۔ ایک پاپولسٹ قوم پرست ہونے کے ناتے وہ اگلے عام انتخابات میں پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے گروپ کو ہر ممکن حد تک روکنے اور اپنے ووٹ بنک کو اکٹھا رکھنے کے لیے کمان باندھ رہے ہے۔ ساتھ ہی

Read more

میرا سنکی دوست اور توہین عوام ایکٹ

میرا ایک دوست دماغی طور پر تو بظاہر بالکل ٹھیک ٹھاک ہے لیکن مزاجاً سنکی ہے۔ آج کل اس کے دماغ پر ایک ہی بھوت سوار ہے اور وہ ہے ’توہین عوام‘ کا۔ وہ جس سے بھی ملتا ہے اسے کہتا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ جس تیز رفتاری سے قانون سازی کر رہی ہے وہ قابل دید ہے لیکن اسے قابل تحسین بنانے کے لیے پارلیمنٹ کوایک اور قانون فوراً بنانا چاہیے جس کا نام ’توہین عوام ایکٹ 2023‘ رکھا

Read more

توشہ خانہ کیس: منصفانہ سماعت پر گہرے شکوک و شبہات

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا کے بعد ، انہیں گرفتار کر کے اٹک جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اچانک اور غیر متوقع طور پر سامنے آیا ہے۔ شاید اسی لئے عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے بار بار متنبہ کرنے کے باوجود دلائل دینے کے لئے پیش ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ عمران خان نے اس مقدمہ میں

Read more

سیاسی ادل بدل کے ہاتھوں معاشی قتل

پاکستان کی سیاست پچھلے کئی سالوں سے جمہوری اقدار کی بجائے ادل بدل کے گرد گھوم رہی ہے۔ بظاہر انتخابات بھی ہوئے اور عوامی نمائندوں کے ذریعے سے حکومتیں بھی بنتی رہیں مگر جمہوریت کی اصل روح رواں جمہور نہیں، جمود رہا ہے جس نے ہماری معیشت کو بھی جمود کا شکار کر دیا ہے۔ اور اب آسیب زدہ جمہوریت ہی بے سدھ نہیں پڑی بلکہ روح بھی بدحال دکھائی دے رہی ہے جن کو معاشی تقویت کے بغیر کھڑا

Read more

’آج ایک اور وزیراعظم جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا، ہم دائروں میں سفر کرتے رہیں گے‘

ایک طرف عمران خان نے گرفتاری سے قبل پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان کے ذریعے لوگوں کو پُرامن احتجاج کی کال دی ہے تو دوسری طرف ان کے وکلا ضلعی عدالت کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔

Read more

توشہ خانہ کیس ہے کیا اور سزا کے بعد عمران خان کے پاس اب کیا راستہ ہے؟

توشہ خانہ سے حاصل کردہ تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے اور انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جانیے کہ یہ کیس ہے کیا اور سزا ملنے کے بعد اب عمران خان کے پاس کیا آپشنز ہیں۔

Read more

جمہوریت یرغمال بنائی جا چکی ہے!

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے 9 اگست تک قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات منعقد کروانے کے لئے 90 دن کی مہلت ہوگی۔ اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود بظاہر ابھی تک نگران وزیر اعظم کے لئے کسی نام پر ’اتفاق‘ نہیں ہوسکا۔ تاہم خبروں کے مطابق اس معاملہ پر اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ لیکن ملک میں جو ماحول بنایا جا رہا

Read more

بھارت کا حقیقی چہرہ آئینہ کشمیر میں بے نقاب

5 اگست 2019 کا وہ تاریک دن ہے کہ جس روز بھارت نے اپنے ہی آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی. مودی نے اپنے بانیوں کی طرف سے کشمیریوں کا سودا کرنے والوں سے کیا گیا وعدہ بھی پاش پاش کردیا اور جن شرائط پر نام نہاد الحاق نامہ تیار کیا گیا تھا ان سے بھی مکر گیا. بھارت کے آئین کے آرٹیکل 370 کی روح سے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت

Read more

نگران حکومت کیا ہوتی ہے، یہ کیسے بنتی ہے اور اس کا کام کیا ہوتا ہے؟

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل اسے دنیا کے دیگر ممالک سے الگ کرتی ہے کیونکہ عموماً آج کل جمہوری ممالک میں اس قسم کے کسی بندوبست کی مثال نہیں ملتی۔

Read more

اپنی سیاسی قیادتوں کے غلام ہمارے نام نہاد نمائندے

عمر کے جس حصے میں داخل ہو گیا ہوں وہاں عموماً آپ کے کئی لمحات ”غم جہاں کے حساب“ میں صرف ہو جاتے ہیں۔ ”پارلیمان کی بالادستی“ 1985 سے میرے دل و دماغ پر حاوی رہی ہے۔ اس تصور کو اجاگر کرنے کے لئے اس برس غیر جماعتی بنیادوں پر ہوئے انتخاب کی بدولت ”بحال“ ہوئی قومی اسمبلی کے بارے میں اسلام آباد سے نکالے غیر سرکاری اخبار ”دی مسلم“ کے لئے پریس گیلری لکھنے کا انتہائی لگن سے آغاز

Read more

شوق تماشا

عجب شوق تماشا ہے جو کھیلنے والوں کا دل ہے کہ بھرتا ہی نہیں ہے۔ حکومت کی آئینی مدت اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ مہنگائی و معاشی بدحالی عروج پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور جاتے جاتے حکومت نے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول کی قیمتوں میں ایک دم بیس روپے کے اضافے کی صورت میں تھما دیا ہے جبکہ ابھی کچھ دن قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔ عوام مہنگائی

Read more

راستوں کی جدائی

ہندو قیادت نے دستور بنانے کے لیے جو نہرو کمیٹی قائم کی، اسے ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آل پارٹیز کانفرنس کے دہلی اجلاس میں اس مسئلے پر اختلاف پیدا ہوا کہ مکمل آزادی کے لیے آئین سازی کی جائے یا ڈومینن درجے کے لیے۔ نہرو رپورٹ میں ڈومینن درجے کی سفارش کی گئی جس کی مولانا حسرت موہانی نے شدید مخالفت کی۔ دوسرا بڑا اختلاف نہرو رپورٹ کے اس فیصلے پر ہوا کہ چونکہ مسلمان سندھ،

Read more

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت پر شب خون

مہاتما گاندھی نے 9 اگست سن 1942 کو اپنے اخبار ”ہریجن“ میں لکھا تھا کہ ”انڈیا ہر اس فرد سے تعلق رکھتا ہے جو یہاں پیدا ہوا تھا، یہاں بڑا ہوا ہے اور جن کے پاس اپنا ملک کہنے کے لیے یہی ایک ملک ہے، لہذا یہ ملک پارسیوں، بنی اسرائیلوں، ہندوستانی عیسائیوں، مسلمان اور دوسرے غیر ہندوؤں کا بھی اتنا ہی ملک ہے جتنا ہندوؤں کا، آزاد ہندوستان میں کوئی ہندو راج نہیں بلکہ بھارت راج ہو گا جس

Read more

بڑھتا ہوا گھریلو تشدد

سوسائٹی کے اندر پھیلی دیگر سماجی برائیوں میں ایک ”تشدد“ بھی ہے۔ قانون اور نظام کے بانجھ ہو جانے کے بعد ہمارا معاشرہ تشدد کی ایسی آماج گاہ بن چکا ہے جہاں ہر طرح کا تشدد تسلسل کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی تشدد کا ایسا واقعہ رونما ہوتا ہے جو پہلے کی نسبت زیادہ لرزہ خیز ہوتا ہے۔ تشدد، جنسی تشدد، اجتماعی عوامی تشدد کے بعد اب گھریلو تشدد میں خطرناک اضافہ ہو چکا

Read more

گھریلو تشدد اور ہماری قانونی ذمہ داریاں!

سماج میں عورت کو ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ عورت کی سماجی برابری کا سوال آج کا نہیں، صدیوں پرانا ہے۔ عورت کو صدیوں سے سماجی، سیاسی، اور معاشی معاملوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ اور بدنصیبی کی بات یہ ہے کہ انسان کی سماجی تاریخ مردانہ سماج کی نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے۔ عورت کو کس قدر بے رحمی سے مردانہ سماج نے سماجی اور سیاسی معاملات سے

Read more

عمران خان: ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے

عمران خان کا کہا تھا کہ جب انھیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو اسٹیبلشمنٹ کا خیال تھا کہ ان کی جماعت پارہ پارہ ہو جائے گی لیکن نتیجہ ان عمومی اندازوں کے برعکس نکلا اور اب انھیں اس کھیل سے ہی باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

بھٹکا ہوا کارواں

ہر شہر، ہر خطے کی اپنی اپنی خوشبو ہوتی ہے، جب کوئی شہر یاد آتا ہے ایک نافہ سا وا ہو کر مشام کو معطر کر جاتا ہے۔ یہ مشک شہروں کے مزاج سے پھوٹتی ہے، اور یہ مزاج شہروں اور خطوں کی تاریخ اور جغرافیہ سے جنم لیتا ہے، سادہ لفظوں میں کسی شہر کی یاد آئے تو وہاں کا فن تعمیر یاد آتا ہے، آرٹ گیلریاں یاد آتی ہیں، قہوہ خانے یاد آتے ہیں، فطرت کے مناظر یاد

Read more

قبائلی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) شدت پسندی پر مبنی کارروائیوں کا ہدف کیوں بن رہی ہے؟

پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گذشتہ اتوار کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 49 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اگرچہ باجوڑ میں یہ جے یو آئی پر پہلا بڑا حملہ تھا تاہم اس سے قبل اس جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹارگٹڈ کارروائیوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جن میں سے بیشتر کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

Read more

غیر تعلیم یافتہ خواتین کی جائیداد کی منتقلی: عدالتی فیصلہ

ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں، لاہور ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ دیا ہے کہ زمین یا دوسری جائیداد اکثر دیہات میں ان پڑھ خواتین سے ایک رواج کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے جہاں وہ دستاویز پر انگوٹھا لگاتی ہیں۔ اس عمل نے ان خواتین کے استحصال کے خطرے اور جائیداد کے حقوق پر ممکنہ نتائج کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس قانونی مشورے اور آج کے اس کالم کا مقصد عدالت کے فیصلے اور جائیداد

Read more

بے یقینی کے سائے!

بے یقینی کی کیفیت کسی بھی معاملے میں اچھی نہیں ہوتی۔ اسے المیہ ہی کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پر ہمیشہ بے یقینی کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔ اب انتخابات کی آمد آمد ہے۔ لیکن اس معاملے پر بھی بے یقینی کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت عندیہ دے چکی ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد حکومت کی باگ ڈور نگران حکومت کے حوالے کر دے گی۔ حکومت

Read more

جناب ظفر عمران کا انٹرویو

کل شام آرٹس کونسل کی لابی میں، نیلگوں دھویں کے مرغولوں کے درمیان جو دراز گیسو شخص کاما سترا کے سیاق و سباق پر روشنی ڈال رہا تھا، آج دُپہر اپنی سوشل میڈیا وال پر نو جوان نسل کو اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے نظر آیا۔ رات برسات اتری، تو وہ ایک عاشق بن گیا، اور صبح دھوپ پھیلی، تو ایک مبلغ۔ یہ ظفر عمران کا تذکرہ ہے۔ مگر ظفر عمران کون ہے؟ ایک فکشن نویس یا ایک ڈراما نگار؟

Read more

جمہوریت مسائل کا حل ہے یا بجائے خود ایک مسئلہ؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کروانے کی بات کر کے ملک میں انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والے شبہات کو مزید گہرا کیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب مردم شماری ہو چکی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کی بنیاد پر انتخابات منعقد نہ ہوں۔ اس حوالے سے ہونے والی تاخیر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مسئلہ

Read more

نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کا عندیہ، کیا انتخابات تاخیر کا شکار ہو جائیں گے؟

اگر نئی مردم شماری کے تحت الیکشن ہوتے ہیں تو کیا اِن کا انعقاد وقت پر ممکن ہو پائے گا؟ بظاہر ایسا ممکن نہیں لگتا تو کیا ایسی صورت میں نگراں حکومت نوے دِن سے آگے چلی جائے گی؟ کیا آئینی طور پر یہ ممکن ہو پائے گا کہ نگراں حکومت کی مدت کو بڑھایا جائے؟

Read more

آفیشل سیکرٹس ایکٹ ترمیمی بل: انٹیلیجنس اداروں کو مزید کیا اختیارات دیے گئے اور اس پر مخالفت کیوں؟

آفیشل سیکرٹس ایکٹ ترمیمی بل میں مبصرین کی جانب سے سب سے زیادہ متنازع قرار دی گئی سرچ وارنٹ سے متعلق شق میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس ادارے کسی جرم یا جرم کے شبے میں ’ضرورت پڑنے پر بغیر وارنٹ طاقت کے زور پر کسی بھی وقت کسی شخص یا جگہ کی تلاشی لے سکتے ہیں۔‘

Read more

اپنے ”دیدہ ور“ کی سیاست

انٹرنیٹ کی ایجاد سے قبل ہی انسان نے دریافت کررکھا تھا کہ ”دیدہ ور“ درحقیقت حقیقی دنیا میں وجود نہیں رکھتے۔ انہیں پراپیگنڈہ کی بدولت ”ایجاد“ کیا جاتا ہے۔دوسری جنگ عظیم سے قبل والے جرمنی اور اٹلی میں ہٹلر اور مسولینی کی صورت ایسا ہی ہوا تھا۔ برطانیہ کی غلامی کے دوران ہمارے خطے میں کئی افراد نے قومی حمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔سرسید جیسے افراد نے اگرچہ جذبات بھڑکانے کے بجائے ”عقلی بنیادوں“ پر

Read more

آرٹیکل 370 کا خاتمہ:مودی حکومت کا بیان حلفی مسترد ہونے کے بعد اب کشمیریوں کی نظریں سپریم کورٹ پر کیوں ہیں؟

انڈیا کی سپریم کورٹ میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً دو درجن ایسی درخواستوں کی سماعت ہو رہی ہے، جن میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متلعق 5 اگست 2019 کو لیا گیا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا گیا۔

Read more

پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: کیا حکومت کے ’کاؤنٹ ڈاون‘ کے وقت ایسے فیصلے ووٹ بینک کو متاثر کر سکتے ہیں؟

ایسے میں جب حکومت کی رخصتی کے دن قریب ہیں تو تقریباً ایک ہفتے پہلے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ساڑھے سات روپے تک کا اضافہ اور اب پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے کا اضافہ، کیا حکومت خصوصاً مسلم لیگ ن کے لیے ان کا ووٹ بینک کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے؟

Read more

ملکی سیاست کے زمینی حقائق اور تقاضے

میری موجودہ ذہنی کیفیت کے مظہر میری داخلی دنیا کے غماز اور میرے حسب حال احمد فراز کے چند اشعار آپ کی ضیافت طبع کے حضور بطور نذر و نیاز جس آگ سے جی آج جل اٹھا ہے مکرر پہلے بھی میرے سینے میں بیدار ہوئی تھی جس کرب کی شدت سے میری روح ہے بے کل پہلے بھی میری زیست کا آزار ہوئی تھی جس سوچ سے میں آج لہو تھوک رہا ہوں پہلے بھی مرے حق میں یہ

Read more

دودھ، بلی اور جمہوریت!!!

پیپلز پارٹی، پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر عوامی رابطے کی جانب نا بڑھیں تو ایسا نہ ہو کہ آئندہ چند ماہ میں تحریک انصاف سمیت سب جماعتیں انتخابات کے لیے ہم آواز دکھائی دیں۔

Read more

قرآن سوزی: جمہوری حق یا نفرت و انتشار کا پیغام

سویڈن میں پارلیمنٹ کے باہر اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کے باہر آج پھر قرآن جلانے اور اس کی توہین کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں جگہ پولیس نے اس نوعیت کے احتجاج کی اجازت دی تھی۔ کسی بھی جگہ پر عوام کی طرف سے کوئی خاص رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا۔ اسٹاک ہولم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو عراقی نژاد پناہ گزینوں نے قرآن جلایا اور اعلان کیا کہ

Read more

باجوڑ کا درد اور جے یو آئی کا خراج

باجوڑ کا دکھ بہت بڑا ہے، ایسا دکھ جو اٹھائے نہیں اٹھتا ہے، چشم گریاں کے آنسو ہیں کہ تھمتے نہیں ہیں، یہ صرف باجوڑ کا دکھ نہیں ہے، یہ صرف جے یو آئی کا درد و الم نہیں ہے اور نہ صرف کے پی کے کا نوحہ ہے بلکہ اس نے ایک اجتماعی ماتم کا روپ دھار کر اب پورے ملک کو انسانیت کا ماتم کدہ بنا دیا ہے۔ البتہ کے پی کے اور بلوچستان تزویراتی پالیسیوں کا سب

Read more

اقلیتوں کے حقوق اور سپریم کورٹ کے احکامات

2013 میں آل سینٹ چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 81 لوگوں کی ہلاکت اور سینکڑوں زخمیوں کے واقعہ پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل ( 3 ) 184 کے تحت سو موٹو نوٹس لیا اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اسی کارروائی کے دوران معزز سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق پر عملدرآمد کی زیر سماعت دیگر نو درخواستوں کو بھی اسی کارروائی میں یکجا کر کے سو موٹو کیس

Read more

انتخابات 2023ء: امکانات و خدشات

آج کل پاکستان کے عوام ایک دفعہ پھر انتخابات 2023ء کے انعقاد اور ملتوی ہونے کے ہیجان اور بے یقینی میں مبتلا ہیں۔ اس وقت ملکی میڈیا پر انتخابات ایک گرما گرم موضوع ہے۔ جہاں وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حق میں آراء، خواہشات اور دلائل موجود ہیں بین اسی طرح انتخابات کے التوا یا سرے سے انتخابات ہی نہ ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ انتخابات کا وقت پر ہو جانا ایک معمول کی بات ہے کہ اسمبلی

Read more

ایران میں شناسا (3)

سعدی و حافظ کے مسکن کو نہ دیکھا تو ایران میں کیا دیکھا، سو شیراز کی راہ لی۔ لاری اڈہ شہر سے باہر کوہ صفا کے دامن میں تھا۔ کوہ صفا پہ رات کو چوٹی تک ہری بتیوں سے روشن رکھا گیا تھا۔ اندھیروں کو روشن رکھنا، پابندیوں میں خود کو قائم رکھنا۔ ہونے اور رکھنے کا فرق ایرانی قوم نے سمجھ رکھا ہے شاید۔ ڈرائیور نے اڈے میں بس سروس والوں کے حوالے کیا کہ زبان نا آشنائی کسی

Read more

ہمارے مسائل کا حل (حصہ اول)

پاکستان ڈھیر سارے مختلف الانواع مسائل کا شکار ہے۔ لیکن چند مسائل ایسے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اور ان بڑے مسائل کا حل زمانے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر آج بھی ہم اپنے مسائل کو نظر انداز کرتے رہے تو ایک دن اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ میرے نزدیک سیاسی استحکام ہے۔ جو ہماری آزادی سے لے کر آج تک اکثر و بیشتر عدم استحکام

Read more

ملک کے قدرتی وسائل کی بیرونی طاقتوں اور فوجی اداروں کو فروخت اور عوامی ورکرز پارٹی

لیڈز، 31 جولائی۔ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کی معاشی بحالی میں فوج کو وسیع اختیارات دینے، پاکستان کی معیشت کو غیر ملکی طاقتوں کے پاس گروی رکھنے، عسکری قبضے اور ملک کے قدرتی وسائل کے استحصال کی شدید مخالفت کرتی ہے۔ فوج کی معاشی بالادستی کو ادارہ جاتی اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں اور اسے ’اقتصادی بحالی پلان 2023 کی آڑ میں آرمی ایکٹ میں حالیہ ترامیم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے

Read more

راجہ ریاض بھی نہ ہوتا تو آپ کیا کر لیتے؟

جس طرح کا پارلیمانی ڈھانچہ اس وقت ہمارے ملک میں کام کر رہا ہے، اس کے معیار پر نہ راجہ صاحب کو اور نہ ہی ہم جیسے مبصرین کو کوئی ٹینشن ہے۔ اور ٹینشن ہو بھی کیوں؟

Read more

پاکستان میں نگراں حکومت کا تصور کب آیا اور اب اسے ’بااختیار‘ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان میں اس وقت عام حلقوں کی جانب سے یہ بھی سوال کیا جا رہا ہے کہ آخر ملک میں نگراں حکومت کی ضرورت ہی کیوں پڑتی ہے، کیونکہ دیگر بہت سے جمہوریتوں میں اس نوعیت کا تصور موجود نہیں ہے۔

Read more

کون بنے گا وزیر اعظم؟

ان دنوں وطن عزیز میں ایک موضوع بہت زیر بحث ہے کہ ملک کا۔ اگلا وزیر اعظم کون ہو گا؟ خواہش مند افراد کی ایک لمبی فہرست ہے جو وزارت عظمیٰ کے امید وار ہیں۔ ایک کرسی ہے جس پے ہر سیاسی جماعت کا قائد خود بیٹھنا چاہتا ہے۔ قائد کی تو سمجھ آتی ہے کہ بحیثیت سربراہ کے یہ اس کا حق ہوتا ہے یہاں تو قائدین کے گھر کے افراد بھی اس چکر میں ہیں کہ ملک کی

Read more

اداروں کا احترام اور مستقبل کا اظہار بیان

اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں مختلف موقر اداروں کی عزت اور تکریم کی حفاظت کے لیے مختلف قوانین ہیں۔ ان میں سے کچھ پہلے سے موجود تھے اور کچھ حال ہی میں بنائے گئے ہیں۔ چونکہ میں ایک قانون پسند شہری ہوں لہذا آج کے بعد میری تحریریں مندرجہ ذیل خطوط پر ہوں گی۔ 1۔ توہین عدالت کا قانون پاکستان میں عدلیہ کا ماضی شاندار روایات سے مزین ہے۔ ملک میں سیاسی استحکام اور عام آدمی کو جلد اور

Read more

میرے معبود آخر کب تماشا ختم ہوگا

مرشد افتخار عارف ہی نہیں اب تو پوری قوم ہی ننگے سر ننگے پیر کھلے آسمان کے نیچے مہنگائی، بدامنی کی جھلستی ہوئی دھوپ میں بار بار اوپر دیکھ کر التجا کرتے ہوئے سوال کر رہی ہے کہ میرے معبود آخر کب تماشا ختم ہو گا۔ تبدیلی سرکار سے شروع ہونے والا منصوبہ وقت سے پہلے اپنے اختتام کو پہنچا مطلب جتنی جلدی تعمیر ہوئی تھی اس سے کہیں زیادہ جلدی میں اختتام ہوا۔ سیانے، منجھے ہوئے کھلاڑی جمع ہوئے

Read more

جنرل عمر چیانی کون ہیں اور انھوں نے نائجر میں اپنے ہی صدر کا تختہ کیوں الٹایا؟

جنرل عبد الرحمٰن چیانی، جنھیں عمر چیانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے ایک فوجی بغاوت کی سربراہی کرتے ہوئے نائجر کی حکومت کا تخت الٹا دیا ہے اور وہ خود اقتدار پر قابض ہوگئے ہیں۔

Read more

سیاست، قوانین اور مذہبی نظریات کا تصادم: سویڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے واقعات روکے کیوں نہیں جا رہے؟

سویڈن میں حالیہ دنوں کے دوران قرآن نذرِ آتش کرنے کے متعدد واقعات کے باعث آزادی اظہار کے حوالے سے بحث ایک مرتبہ پھر سے مرکزی حیثیت اختیار کر گئی ہے، جس کے بعد یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ ملک میں اس طرح کے واقعات روکے کیوں نہیں جا رہے؟

Read more

مائی لارڈ۔ اوف مائی گاڈ

جی وکیل صاحب! آپ نے انسانوں اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق سمجھ رکھا ہے کہ نہیں؟ چند لاکھ ایڈوانس دے کر پورے پورے خاندان کو نوکر بنا لیتے ہیں یہاں جنگل کا قانون ہے کیا؟ ( آواز میں اس قدر بیزاری اور کرختگی جیسے وکیل بذات خود مجرم ہو) سر اصل میں میرا کلائنٹ ایک ”لے مین“ ہے آپ کو علم ہی ہو گا دیہات میں یہی رواج رائج ہیں اس کی نیت غلط نہیں تھی مزاروں نے رقم

Read more

ہمارے سیاسی قائدین کے انگوٹھا لگانے والے فدویان

حکمرانوں کی جانب سے ہر فیصلے کو شک کی چھلنی سے گزارنا صحافی کی جبلت میں شامل ہوتا ہے۔جو قدم اٹھانے کی تیاری ہو رہی ہو اس کی بابت حکمران جماعت کے اراکین پارلیمان کی جانب سے منتخب ایوانوں میں سوال اٹھنا شروع ہو جائیں تو معاملہ مزید مشکوک ہوجاتا ہے۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے نگران وزیر اعظم کو جس انداز میں ”بااختیار“ بنایا گیا ہے اس کے حوالے سے بھی ایسا ہی واقعہ ہوا ہے۔قانون تو بالآخر

Read more

آرمی ایکٹ کی جبری منظوری اور خواجہ آصف کی اخلاق سوز گفتگو

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے دوران سینیٹر رضا ربانی یہ کہتے ہوئے واک آؤٹ کر گئے کہ ’قانون میں ترمیم سے متعلق دو روز کی مقررہ مہلت نہیں دی گئی بلکہ صبح یہ ترامیم ارکان کو بھیجی گئی ہیں اور اب ان پر ووٹنگ ہو رہی ہے‘ ۔ انہوں نے اسے ملکی تاریخ کا سیاہ دن کہتے ہوئے ایسے طریقے کو ’اندھی قانون سازی‘ قرار دیا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی جلد بازی

Read more