بجلی کا بل: کیا پاکستان میں رہنا سزا بن چکا ہے؟

عام شہری کی انکم کم اور اخراجات پہلے ہی زیادہ تھے لیکن اس حکومت نے عام آدمی کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے جس کا رزلٹ فیصل آباد میں آ بھی چکا ہے اور حکومتی نمائندوں کو ذاتی لڑائیوں سے فرصت نہیں۔ ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے گھی بمب گرایا گیا پھر پیٹرول اور ڈیزل بمب اور پھر بجلی کا بمب گرایا گیا۔ گزشتہ

Read more

سیاسی بحران بمقابلہ ریاستی بحران

پاکستان کا بحران بظاہر سیاسی اور معاشی تناظر میں دیکھا جاتا ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر ہم معاملات کا جائزہ و تجزیہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن قومی بحران اتنا سادہ نہیں بلکہ ان مسائل کے تانے بانے ہمیں ریاست کے بحران کے ساتھ بھی جوڑ کر دیکھنے پڑتے ہیں۔ کیونکہ جو بھی مسائل ہوتے ہیں ان کا تجزیہ سیاسی تنہائی میں ممکن نہیں ہوتا۔ معاملات کا گہرائی سے جائزہ لیں تو محسوس ہوتا ہے کہ قومی

Read more

پاکستان میں مکالمہ کا راستہ کیسے مسدود ہوا؟

اقوام متحدہ، امریکہ اور دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ کے اندراج اور ان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے معاملہ پر تشویش دیکھنے اور سننے میں آ رہی ہے۔ متعدد امریکی اخبارات نے عمران خان کے حامی میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے قانون کی بالادستی،

Read more

کولکتہ کی سینٹ زیویئر یونیورسٹی کی پروفیسر: ’انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرنے پر نوکری چھوڑنے پر مجبور کیا گیا‘

انڈیا کے مشرقی شہر کولکتہ کی ایک معروف پرائیوٹ یونیورسٹی کی ایک سابق اسسٹنٹ پروفیسر نے بی بی سی کو بتایا کہ انسٹاگرام پر بکنی میں اپنی تصویریں شیئر کرنے پر انھیں نوکری چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ تاہم یونیورسٹی اس الزام کی تردید کرتی ہے۔

Read more

عمران خان پر مقدمات: قانون پر غیرجانبداری سے عمل کیا جانا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل عمران خان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت قائم ہونے والے مقدمے سے آگاہ ہیں اور انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں قانون پر غیرجانبداری سے عمل کیا جانا چاہیے۔

Read more

ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان میں سیلاب و بارشوں کی بگڑتی صورت حال اور نقصانات نے پاکستان کے معاشی چیلنجز میں اضافہ کیا ہے۔ ان حالات سے نمٹنے کے لئے جس قومی ہم آہنگی اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے، وہ اس وقت دکھائی نہیں دیتی۔ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان بڑھتا ہوا تصادم اور اداروں کے بارے میں پیدا ہونے والے شبہات سے بطور ملک، پاکستان کی ساکھ اور مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ ان حالات میں پاکستان میں

Read more

عمران خان دوراہے پر

سیاست داؤ پیچ کا کھیل ہے جو حکمت اور تدبر کا متقاضی ہے۔ وقت، نبض اور مزاج شناسی اس کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہار کے جیتنے اور جیت کے ہارنے کا حوصلہ مانگتی ہے۔ امکانات کو دیکھنے اور پیدا کرنے کی صلاحیت اس کا اہم وصف ہے۔ لچک، حوصلہ اور ظرف اس کی بنیادیں ہیں۔ یہاں مستقل دوست اور مستقل دشمن نہیں ہوتے۔ یہاں دوسروں کو عبرت بناتے بناتے خود عبرت بن جانا قطعاً انوکھی بات نہیں ہے۔ یہاں

Read more

پاکستانیوں کو انارکی مبارک ہو

انارکی، بنانا ریپبلک، فسطائیت، نوآبادیاتی نظام جیسے الفاظ ہم ہر روز سنتے اور پڑھتے ہیں۔ یہ اصطلاحات اپنے پیچھے صدیوں کی تاریخ رکھتی ہے۔ اور ان الفاظ کو سمجھنے والے جب یہ لفظ سنتے ہیں تو وہ پوری تاریخ ان کے آنکھوں کے سامنے گھوم جاتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان بھی اس وقت انارکی کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ اگرچہ انارکی پسند افراد اس کے کچھ مثبت پہلوں بھی بیان کرتے ہیں۔ جیسے معروف برطانوی انارکسسٹ لکھاری کولن وارڈ

Read more

مقبولیت کا ہتھیار اور انتشار

باوجود اس کے کہ توشہ خانہ یا ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کی صداقت اور امانت پر کئی سوال اُٹھا چُکے ہیں، وہ خود کو نہ صرف قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں بلکہ عوامی مقبولیت کے ہتھیار کو انتشار کے لیے استعمال کرنے کا ہُنر بھی رکھتے ہیں۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔۔۔

Read more

کشمیر کی کتر کانٹ چھانٹ جاری و ساری ہے

گزرے بدھ وار مقبوضہ جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر ہردیش کمار نے ریاست کا مسلم اکثریتی تشخص مرحلہ وار مٹانے کے تین برس سے جاری ہندوتوائی منصوبے کے تھیلے سے ایک اور بلی یہ کہہ کے چھوڑ دی کہ اگلے برس کے آغاز میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں وہ تمام ہندوستانی بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں جو عارضی طور پر ریاست جموں و کشمیر میں مقیم ہیں۔ ان میں بھارتی فوجی و نیم فوجی ، سرکاری

Read more

ایل جی بی ٹی: سنگاپور کا ہم جنس پرستوں کے جنسی تعلقات پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

یہ قانون سنگاپور کے ایک آزاد خیال، متنوع اور عالمی مالیاتی مرکز والی شبیہ سے بھی متصادم ہے اور ریاست میں قائم ملٹی نیشنل کمپنیوں نے کہا ہے کہ یہ ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بنے گا۔

Read more

آخر ادارے کیا کریں؟

تین دن قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی، تنبیہ اور سرزنش کے انداز میں کہا ”اب بھی وقت ہے نیوٹرلز اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ کیا انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں؟ آپ جتنا کہیں نیوٹرل ہیں تاریخ آپ کو مورد الزام ٹھہرائے گی“ ۔ اس سے قبل اپنے ایک خطاب میں عمران خان نے دھمکی دی تھی۔ ”اسٹیبلشمنٹ (فوج) نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی، ایٹمی اثاثے چھن جائیں گے، پاکستان

Read more

انڈیا میں تین طلاق کے خاتمے کے پانچ سال: خواتین جو اب ’شادی شدہ ہیں نہ مکمل طلاق یافتہ‘

سنہ 2017 میں انڈیا کی سپریم کورٹ نے فوری طور پر ایک ساتھ تین طلاق دینے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیا لیکن توقعات کے برعکس حالات زیادہ نہیں بدلے۔

Read more

منظر نامے پر نگاہ رکھیے

عمران خان کا شکریہ، اُن کے چیف آف سٹاف، شہباز گل کا کیس ابھی تک شہ سرخیوں میں ہے۔ اس دوران پریشان کن سچائیوں اور سہولت کے لیے بولے گئے جھوٹوں کی پٹاری بھی کھل رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خوف ہے کہ شہباز گل کہیں فوج مخالف مہم میں اُن کے کردار کو بے نقاب نہ کردیں۔ فوج کے افسران اور جوان اس مہم کی وجہ سے مشتعل ہیں۔ حالیہ کریک ڈاؤن کی وجہ

Read more

عمران خان اور تین تھڑا تھیوریاں

ان تینوں تھیوریوں میں سے آپ اپنی پسند اور ذائقے کے حساب سے جو بھی تھیوری اٹھا لیں آپ کو مکمل آزادی ہے۔ ویسے بھی آزادی کا نعرے پھر سے فیشن میں ہے۔

Read more

کرپشن کا ناسور اور طبقاتی بے چینی!

کانگرس نے مسلم اکثریتی صوبے میں ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لئے کروڑوں روپے جھونک دیے تو قائداعظم نے تاسف کے ساتھ گورنر ہیو ڈاؤ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’پوری کھیپ پانچ لاکھ میں خریدی جا سکتی ہے‘ ۔ گورنر نے جواب دیا، ’یہ کام اس سے بہت کم داموں میں ہو سکتا ہے‘ ۔ مذہبی آزادیوں کے حوالے سے پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قائد اعظم کے خطاب کا اکثر حوالہ دیا جاتا

Read more

عمران خان پر پیمرا کی پابندی سوشل میڈیا میں زیر بحث: ’یہ کل بھی درست نہیں تھا، آج بھی درست نہیں‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پیمرا کی جانب سے کسی سیاستدان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہو۔ الطاف حسین اور نواز شریف، مریم نواز، مولانا فضل الرحمن کے بعد عمران خان پیمرا کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنے والے پانچویں سیاسی لیڈر ہیں۔

Read more

صدر مملکت متحرک کیوں ہیں؟

صدر عارف علوی نے چند دن پہلے سینیئر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کی ایک نشست رکھی۔ اور مختلف قومی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کہا۔ ان کی باتوں کا لب لباب یہ تھا۔ کہ چونکہ ملک اس وقت شدید سیاسی اور معاشی تنزلی کا شکار ہے۔ لہذا سیاستدان ڈائیلاگ کے ذریعے بحران ٹالنے کی تدبیر سوچیں۔ وہ وفاق اور صوبوں کے درمیان جاری حالیہ کشمکش پر بھی متفکر نظر آئے۔ ان کا فرمانا تھا۔ بحیثیت صدر مملکت وہ

Read more

وی پی مینن: شاہی ریاستوں کو انڈیا سے الحاق پر مجبور کرنے والے بیوروکریٹ جو کبھی سونے کی کان میں مزدور تھے

مینن کا تعلق سرکاری ملازمین کے اشرافیہ سے نہیں تھا۔ انھوں نے سامراجی بیوروکریسی میں ٹائپسٹ، سٹینوگرافر اور کلرک کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس سے انھیں دھوئیں سے بھرے کمروں میں دیر تک نوٹس لینے اور سخت گفت و شنید میں مصروف عہدیداروں اور رہنماؤں کو سنتے رہنے کی عادت پڑی۔

Read more

سیاسی بحران اور پنجاب حکومت کا مستقبل

مارچ سے شروع ہونے والا سیاسی بحران جس کا آغاز تحریک اعتماد کے ذریعے عمران خان کی وزارت عظمی کے خاتمہ سے ہوا اور جس کے دوران سپیکر کی ایک غیر آئینی قرار دی گئی رولنگ کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت برقرار رکھنے کی سر توڑ کوشش دیکھنے میں آئی۔ اگرچہ پی ڈی ایم اپنی تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو گئی مگر اس کے بعد عمران خان نے غیر ملکی سازش کے بیانیہ کے ذریعے پھر سے عوامی

Read more

ہائے بیچارا عمران خان کیا کرے!

یہ کہنا مشکل ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیمنار میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر غلطیوں پر معافی کی استدعا تھی یا مایوسی و بے قراری کا غیر ارادی اظہار۔ البتہ شفقت بھرے جس ہاتھ کا انہوں نے ذکر کیا ہے، ان کی تقریر کا ہر لفظ سے اس سے محرومی کا آئینہ دار ہے۔ تاہم یہ دو ’چاہنے والوں‘ کا معاملہ ہے۔ ایک بریک اپ سے مطمئن ہے، دوسرے کو کسی پل چین نہیں ہے۔

Read more

عمران خان ایک بڑے سیاستدان یا عظیم تقسیم کار؟

کسی فعال جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے اس معاشرے کی اچھی صحت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اختلاف رائے کو دبانا یا اسے ملک دشمنی سے تعبیر کرنا کسی صورت جمہوری اداروں کی صحت اور ملکی سلامتی کے لیے سودمند نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کے قیام کے وقت بہت ساری سیاسی طاقتیں اپنے مختلف سیاسی اور مذہبی خیالات کی بنیاد پر نئے ملک کے قیام کی مخالف تھیں۔ مگر ہمیں کبھی قائد اعظم کی زبان سے ان سیاسی قوتوں کے بارے

Read more

نواز شریف کی وطن واپسی کی بازگشت؛ مسلم لیگ (ن) کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

اسلام آباد — پاکستان میں ان دنوں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں نے یہ عندیہ دیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اگلے ماہ وطن واپس آ سکتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے اب بھی کئی معاملات حل طلب ہیں۔ جمعرات کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے

Read more

کیا کپتان بند گلی میں چلے گئے؟

پاکستان مسلم لیگ اگر قیام پاکستان کے کچھ ہی عرصہ بعد انتشار اور اندرونی سازشوں کا شکار نہ ہوتی تو پاکستان میں خوشحالی، استحکام اور پائیدار جمہوریت اتنی اچھی طرح قائم ہو چکی ہوتی کہ ملک کبھی مارشل لا اور بیوروکریسی کی گرفت میں نہ آتا۔ نا اہل اور اپنی ذات کے مرکز کے گرد گھومنے والے سیاستدانوں نے پرفارم نہ کر کے سیاست بیوروکریسی کے حوالے کردی اور ان کے اشاروں پر نہ صرف ان کا دفاع کرتے رہے

Read more

کیا جنرل باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوں گے یا مئی 2023 میں؟

پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور شور سے جاری ہیں اور ہر شخص اپنی صوابدید کے مطابق ان کے جانشین کا اندازہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکومت اس حوالے سے خاموش ہے اور آئی ایس پی آر نے چند ماہ پہلے صرف اتنا اعلان کیا تھا کہ جنرل باجوہ اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود یہ یقین سے کہنا مشکل

Read more

انتظامیہ اور وزارتِ خارجہ

پاکستان میں انتظامیہ کے زوال پر تحریروں کا سلسلہ، مرحوم ظفر الاحسن، آئی سی ایس کے حوالے سے شروع ہوا۔ قارئین کی دلچسپی دیکھ کر، اِسی موضوع پرایک اور کالم ’’انتظامیہ کا فولادی ڈھانچہ، نسلا ٹاور کیسے بنا‘‘ ،تحریر کیا۔ اِسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، گزشتہ دنوں اُن آئی سی ایس افسران کا تذکرہ ہوا جو انتظامی عہدوں کو تیاگ کر عدلیہ کا حصہ بنے۔ قارئین کے رد عمل سے احساس ہوا کہ بیشتر کو علم نہیں تھا کہ

Read more

عمران خان کے لیے ’ممکنہ خطرہ‘ توشہ خانہ ریفرنس کیا ہے؟

اس ریفرنس کی وجہ سے عمران خان کے سر پر بھی اُسی آئینی آرٹیکل کی تلوار لٹک رہی ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف عمر بھر کے لیے پارلیمانی سیاست سے عدالتی فیصلے کے نتیجے میں بے دخل کر دیے گئے تھے۔

Read more

آزادی اظہار کا حق اب کیوں یاد آیا؟ (مکمل کالم)

ایک سوال بہت زور و شور سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آپ آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں اور اگر کرتے ہیں تو کیا آپ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس آزادی کا حق استعمال کرنے کی پاداش میں آج کل زیر عتاب ہیں؟ یادش بخیر، ایک ایسا ہی سوال جنرل ضیا الحق مرحوم نے بھی پوچھا تھا کہ کیا آپ قرآن و سنت کے مطابق کی گئی ان قانونی ترامیم کی حمایت کرتے ہیں جو

Read more

پاکستان کی حقیقی آزادی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کی دو عشروں سے زائد جدوجہد کے نتیجے میں انہیں 2018 ء کے انتخابات میں محدود کامیابی کے بعد چند چھوٹی سیاسی جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کا موقع ملا۔ حکومت ملتے ہی عمران خان کو معلوم ہوا کہ یہاں تو معیشت کا بیڑا ہی غرق ہوا پڑا ہے جسے سنبھالنے میں ذرا وقت لگا اور لڑکھڑاتی معیشت کو ابھی کھڑا ہی کرنے لگے تھے کہ سر منڈواتے ہی اولے پڑنے

Read more

پاکستانی دھرتی ماں کا اپنی اولاد کے نام خط

پیارے بچو۔ یہ 1947 کی بات ہے۔ جب میں معرض وجود میں آئی۔ پچھتر برس ہو گئے۔ میں سنتی تھی کہ مجھے اپنی بہن سے مذہب کے نام پر علیحدہ کیا جا رہا ہے۔ تو کلیجہ منہ کو آتا تھا۔ دل میں طرح طرح کے خدشات آتے تھے۔ میں نے ازل سے سن رکھا تھا بٹوارہ نفرت کی خلیج کے سوا کچھ پیدا نہیں کرتا اور یہاں تو دل تب خون کے آنسو روتا تھا جب یہ تقسیم مذہب کے

Read more

کیا تصادم سے بچنا ممکن ہو سکے گا؟

پاکستان میں جاری سیاسی فریقین یا طاقت کے مراکز میں جاری سیاسی محاذ آرائی، بداعتمادی کا ماحول اور ایک دوسرے کے سیاسی وجود کو تسلیم نہ کرنے کے عمل نے ملکی سیاست کو ایک بڑے بحران کی کیفیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ یہ محض ایک سیاسی بحران نہیں ہے جو سیاسی فریقین کے درمیان موجود ہے بلکہ اس بحران کی حیثیت ایک بڑے تناظر میں ریاستی بحران سے بھی جڑی نظر آتی ہے۔ کیونکہ سیاسی فریقین اور ریاستی سطح

Read more

جشن آزادی کے موقع پر ایک کافر کا قتل

جشن آزادی کی خوشی کے موقع پر ایک پاکستانی مسلمان کی جانب سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والے شخص کا تعلق ایک ایسے گروہ سے تھا جو گروہ پاکستان کے قیام کے وقت تو عام مسلمانوں کی طرح مسلمان کہلایا کرتا تھا۔ مگر کچھ عرصے کے بعد انہیں دائرہ اسلام سے خارج کر دیا گیا۔ بہرحال جشن آزادی کے موقع پر جس شخص کا قتل کیا گیا تھا وہ شخص پاکستانی آئین کے مطابق کافر

Read more

خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد اتنی کم کیوں ہے؟

خیبر پختونخوا میں ضم کیے جانے والے قبائلی اضلاع میں آج بھی بہت سے کیسز میں خواتین پولیس اہلکاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی بلکہ کئی خواتین تو اپنے حق کے لیے بھی اس وجہ سے نہیں نکلتیں کہ تھانوں اور عدالتوں میں سارے ہی مرد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

Read more

تقسیم ہندوستان کے وقت وجود میں آنے والی ریاستوں کے کھوکھلے وعدے

ریاستوں کی ترقی کا راز ان وعدوں میں چھپا ہوتا میں جو وہ اپنے قیام کے وقت اپنے ساتھ جڑنے والی اکائیوں اور قوموں کے ساتھ کرتے ہیں۔ شریک سفر کے ساتھ وفاداری، اعتماد اور بھروسا ریاستوں کی سربلندی کا نمایاں عناصر ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے۔ جو زندگی کی ہر دوڑ میں دنیا بھر کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پہ سامنے آیا ہے۔ امریکہ قیام کے وقت 13 ریاستوں پر مشتمل

Read more

قانون سازی کے دو زاویے

مشاہدہ کریں تو قریبا دنیا کی ہر قوم کسی نہ کسی حوالے سے متنوع الجھنوں میں گھری نظر آتی ہے مگر اپنی اپنی جگہ اپنی بساط اور حکمت عملی سے اس کے حل کرنے کے لئے کوشاں بھی۔ کہیں انفرادی طور تو کہیں دوسری قوم کے تعاون سے، تاہم بیشتر ممالک جہاں انفرادی حل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو عموماً بگاڑ زیادہ پیدا ہوجاتا ہے اور صورت حال درست ہونے کے بجائے مزید بگڑ جاتی ہے یہاں تک کہ

Read more

کیا درستی ممکن ہے؟

ھم تو کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سب سے اہم نوجوان رکن ”کامریڈ نذیر عباسی“ کی تشدد سے کی گئی ہلاکت کے ذمہ دار برگیڈیئر امتیاز بلے کو بھی غدار وطن نہیں کہتے بلکہ اسے جنرل ضیا اور فوجی اشرافیہ کی جابرانہ تشدد پسند پالیسی کا ہرکارہ سمجھتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ریاستی ظلم و تشدد اور بربریت عام سیاسی رکن پر درست عمل ہے کہ نہیں؟ آج اسی سوال کے تاریخی پس منظر کی گفتگو

Read more

کیسے ہوائیں آئیں گی قابو میں سوچئے

آزادی کو 75 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔ خطہ زمین آزاد ہوا لیکن کیا اس پر بسنے والے انسان بھی آزاد ہیں؟ کیا جمہوریت، معاشی و سماجی انصاف، فرد اور اس کی رائے کی آزادی جنھیں ریاست کے بانی نے ریاست کے لازمی اجزاء قرار دیا تھا آج تک مکمل شکل میں نافذ ہو سکے ہیں؟ مسکینی، محکومی اور نومیدی کے منحوس سائے ابھی تک وطن عزیز پر چھائے ہوئے ہیں۔ قیام سے لے کر آج تک ارباب اختیار

Read more

قومی مکالمہ اور آزادی صحافت پر قدغن

حکومت نے ایک طرف ایک نجی ٹیلی ویژن چینل اے آر وائی پر پابندی کا حکم جاری کروایا ہے اور دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے قومی مصالحت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بنیادی طور سے یہ دو متضاد طریقے ہیں۔ حکمران اگر مخالف میڈیا پر پابندی لگانے کو ہی اپنی سب سے بڑی کامیابی سمجھیں گے تو جمہوری روایت پر ان کے یقین کے بارے شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

Read more

قائد اعظم کا اور 75 سال بعد آج کا پاکستان

قائداعظم کا تصور پاکستان آپ کی تقاریر اور ان کے مطابق کئی دہائیوں پر پھیلے آپ کے طرز عمل سے خوب ظاہر ہے۔ ان میں سے بیشتر کا ذکر آپ کی اس تقریر میں ملتا ہے جو آپ نے دستور ساز اسمبلی کے صدر کے طور پر اس کے پہلے اجلاس میں کی۔ آپ نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے مشکلات کے باوجود ریاست کو ایک سال تک ان اصولوں کے تحت انتہائی کامیابی کے ساتھ چلایا۔

Read more

ہم اس وطن میں خواہ مخواہ ہیں

میں حسب معمول آفس جانے کے لئے پینٹ شرٹ پہننے لگا تو امی نے کہا بیٹا آج جشن آزادی ہے سفید شلوار قمیض پہن کر جاؤ۔ میں نے سیف سے سفید شلوار قمیض نکلوائی اور پہن لی۔ آفس کے لئے نکل پڑا تو راستے میں دیکھا ہر طرف قومی پرچموں کی بہار تھی۔ آج کل آزادی منانے کا نیا رواج ایجاد ہو گیا ہے۔ جس دکان پر قومی پرچم فروخت ہو رہے ہوتے ہیں ساتھ بڑے سائز اور چھوٹے سائز

Read more

یوم آزادی: قوم کا مجوزہ عہد نامہ

اگست ہماری آزادی کا موسم ہے۔ کسی قوم کے لیے آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہو سکتی کیونکہ آزادی کے بغیر قوم کی تکمیل ہی نہیں ہو سکتی۔ قوم (Nation) کی تعریف یہ ہے کہ ”لوگوں کا ایسا گروہ جن میں کچھ مشترک خصوصیات کی وجہ سے یگانگت کا احساس پختہ ہو، وہ ایک آزاد قومی وطن کے باسی ہوں، یا کسی بیرونی تسلط کی وجہ سے آزادی حاصل نہ ہو تو اس کی شدید خواہش رکھتے ہوں“ ۔

Read more

ناقابل تسخیر پاکستان اور افواج پاکستان کا کردار

آزادی ایک نعمت ہے اور اس نعمت کی قدر وہاں زیادہ ہے جہاں آزادی نہیں ہے پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ہمارے لیے ایک ایسی نعمت عظمی ٰہے جس کے حصول کے لئے انسان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔ اس ریاست کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے آباء و اجداد نے شہادتیں دیں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہمیں تو یہ ملک وراثت میں مل گیا کوئی قربانی نہیں دینا پڑی یاد رہے

Read more

پاکستان کے75 برس: جب انڈین کرکٹ کپتان نے طنز کیا کہ ’پاکستانی کرکٹ ٹیم تو سکول کے لڑکوں کی ٹیم ہے‘

لالہ امرناتھ کا یہ طنزیہ فقرہ پاکستانی کرکٹرز تک پہنچا تو ظاہر ہے وہ اس پر سخت ناراض ہوئے تھے لیکن سب سے زیادہ ناراض جان گوڈارڈ تھے جنھیں پاکستانی کرکٹرز کا کھیل دیکھ کر بخوبی اندازہ ہو چکا تھا کہ لالہ امرناتھ نے اُن سے جو کچھ کہا تھا وہ نہ صرف غلط تھا بلکہ حسد پر مبنی تھا۔

Read more

عمران خان کا سیاسی گھیراؤ اور نو نشستوں پر پی ڈی ایم کی چال

الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس بارے فیصلہ سے جہاں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے وہاں وسیع البنیاد حکومت کے پاس پی ٹی آئی کے خلاف مضبوط چارج شیٹ آ گئی ہے۔ وزرا، مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی، جمعیت علما اسلام سمیت اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سرکردہ رہنما سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے جاری کردہ صادق و امین سرٹیفکیٹ کے حامل کپتان پر گولہ باری کر کے پی ٹی آئی کے لئے پسپائی

Read more

پچھتر کے اگست کی چودھویں

بہت ضروری ہے کہ اس ملک میں ایک بار پھر ایک وعدہ بند ریاست پر اعتماد کرنے والے پاکستانیوں کی اکثریت ہو۔ ورنہ سوویں سالگرہ پر بھی یہی نعرہ لگتا رہے گا ’ہم لے کے رہیں گے آزادی ، ہم چھین کے لیں گے آزادی۔‘

Read more

میرا گھر میری جنت۔ ڈائمنڈ جوبلی

آج بھی اس ملک کو روشنی (بجلی) اور روشن خیالی درکار ہیں۔ لہاذا اپنے حصے کی شمع جلانی ہو گی! پاکستان کی پچھترویں سالگرہ (ڈائمنڈ جوبلی) ہر پاکستانی کے لیے دلی خوشی اور آرزووں کے محور کا دن ہے۔ ایسا کہنے میں کوئی قباحت نہ ہو گی کہ 22 کروڑ دل اس خواہش میں دھڑک رہے ہیں کہ آزادی، خوشحالی، ترقی اور امن ان کی زندگیوں کی ضمانت ہو۔ تمناؤں کا یہ سمندر اپنے گھر کو سنوارنے کی دعا میں

Read more

آزادی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی

ایک آزاد مسلم سرزمین کی ضرورت جہاں مسلمان اپنی زندگی اسلامی طرز زندگی کے اصولوں کے مطابق گزاریں برصغیر پاک و ہند میں ناگزیر تھا۔ 800 سالوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ مسلمانوں کی حکمرانی انگریزوں نے لے لی اور ہندوؤں کو منتقل ہونے والی تھی۔ اسلام کا وجود داؤ پر لگا ہوا تھا اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے مسلمانوں پر ظلم و ستم میں شدت آتی گئی۔ مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خونریز جھڑپوں نے

Read more

ہمارا گمشدہ 75 واں 11 اگست

پاکستان کی پلاٹینم جوبلی کا سورج بروز 14 اگست، جبری تبدیلی مذہب کا شکار 39 بچیوں اور خواتین، توہین مذہب کے الزام میں گرفتار 14 افراد، اور توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے 4 افراد کے لہو کی سرخی کے ساتھ طلوع و غروب ہو گا۔ ادارہ برائے سماجی انصاف (سی ایس جے ) اور جناب پیٹر جیکب کا شکریہ جو ان اعداد و شمار کو تمام تفصیلات کے ساتھ جمع کرتے ہیں اور ہر فورم پر ان ظالم

Read more

حب الوطنی کا پارہ آسمان کو چھو رہا ہے – مکمل کالم

  آج صبح جب میں بیدار ہوا تو حسب عادت تمام اخبارات پر نظر دوڑائی، شہ سرخیاں پڑھیں، جید لکھاریوں کے کالموں کا جائزہ لیا، سیانے لوگوں کے تبصرے پڑھے اور پھر اس نتیجے پر پہنچا کہ ملک خداداد پاکستان میں اس وقت حب الوطنی کا پارہ آسمان کو چھو رہا ہے۔ یہ جان کر روح کو بہت شانتی ملی۔ ویسے عموماً یہ شانتی نیک لوگوں کو فوت ہونے کے بعد ملتی ہے۔ مولانا طارق جمیل کے انداز میں کہوں

Read more

انڈیا کی آزادی سے لاک ڈاؤن تک: ملیے ان لوگوں سے جن کے نام تاریخی واقعات سے جڑے ہیں

بی بی سی نے ایسے چھ افراد سے ملاقات کی ہے جن کے نام تاریخی مواقع کی نسبت سے رکھے گئے ہیں۔ اس سے ان کے یوم پیدائش کا اندازہ لگانا بھی آسان ہو جاتا ہے۔

Read more

ائر مارشل اصغر خان کا باغیانہ خط اور شہباز گل کا بیان

پاکستان قومی اتحاد نامی حزب اختلاف کا گٹھ جوڑ عام انتخابات 1977 میں دھاندلی، نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور نئے الیکشن کا مطالبہ لئے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سراپا احتجاج تھا۔ سربراہ حکومت نے آئین کی شق 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کو طلب کر رکھا تھا۔ مختلف شہروں میں سپاہ اور عوام کا تصادم جاری تھا۔ دینی جذبہ سے سرشار کارکنان مسلسل کرفیو کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے تھے۔

Read more

پاکستان کے 75 سال

پاکستان کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 14 اگست 1947 کو عوامی فلاح و بہبود، عوامی حاکمیت کے خواب کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد و خود مختار ملک کا قیام عمل میں آیا۔ قائد اعظم پاکستان بننے کے 11 ماہ بعد وفات پا گئے۔ پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان 4 سال کے بعد راولپنڈی میں سازش کے طور پر قتل کر دیے گئے۔ اس کے بعد سرکاری، حکومتی سطح

Read more

وہ فصل گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے۔ وہ فصل گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو۔ یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں۔ یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو۔ یہاں جو سبزہ اگے وہ ہمیشہ سبز رہے۔ اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو۔ گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں۔ کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو۔ خدا کرے نہ کبھی خم سر وقار وطن۔ اور اس کے حسن کو تشویش ماہ

Read more

سلطنت پاکستان

یہ جو آج بعض لوگ اپنے گھروں میں آرام و سکون سے بیٹھ کر پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف بول رہے ہیں۔ تو یہ وہ ملک ہے جس کے لیے ہمارے اسلاف نے اپنی جانیں دی، بڑوں، چھوٹوں ، اور خواتین نے قربانیاں دی۔ جائیداد چھوڑی، عزتیں لٹائیں ، اور اپنے جگر لختوں کو شہید کروایا. یہ کوئی ایک دن ، مہینہ سال کی تکالیف برداشت کرکے ہمیں یہ پیارا ملک نہیں ملا۔ بلکہ اس ملک کو وجود میں

Read more

غدار کون ہے؟

سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی ناکام کوشش ناکام اس لیے لکھا کیوں بعض لوگ سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس طرح سچ کو جھوٹ میں تبدیل کر دیا جائے لیکن بہت کوششوں کے باوجود یہ لوگ آخر میں فیل ہو جاتے ہے۔ اس لیے کیونکہ سچ کبھی مرتی نہیں کچھ وقت کے لیے جھوٹ میں تبدیل ہوجاتی ہے اور ہمیں نظر بھی آتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے لیکن اصل میں یہ جھوٹ نہیں

Read more

سازش کے اندر ایک اور سازش

گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا جس کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ یہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔ ایک منظم طریقہ سے شہدا ءکے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم چلائی گئی۔ آئی ایس

Read more

آزادی کے بغیر جشن آزادی

ہم 75 واں یوم آزادی ایک ایسے وقت میں منا رہے ہیں۔ جب وطن عزیز تاریخ کے بد ترین سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے۔ ہر گزرتے دن کا سورج ایک نئی آس اور امید کے ساتھ طلوع ہوتا ہے اور ایک نئی یاس اور نا امیدی کے ساتھ غروب ہوجاتا ہے۔ عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بھوک، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے اس طوفان میں اپنی سانسیں کیسے بحال رکھی جائیں جبکہ

Read more

شہید جمہوریت کے ہاتھوں جمہوریت کی شہادت

ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے 20 دسمبر 1971 ء کو صدر پاکستان اور چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا حلف اٹھایا۔ بھٹو صاحب ملکی تاریخ کے پہلے سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر تھے اور اب تک کے واحد سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہی ہیں۔ اپنی پہلی تقریر میں بھٹو صاحب نے کہا ”ہمارے ملک کو خطرناک بحران کا سامنا ہے، میں ایسے وقت میں آیا ہوں جب تاریخ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے، مجھے نیا اور ترقی

Read more

شہباز گل، باغی یا محض بد زبان؟

شہباز گل نے اپنے ہر سیاسی مخالف کے ساتھ بدزبانی کی اور ایسی کی کہ پی ٹی آئی کے سارے بدزبانوں کو پیچھے چھوڑ گئے اور عمران خان کا دل اور دماغ بن گئے۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم

Read more

صحافتی چورن بیچنے والے کون؟

ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ تم کیا کرتے ہو، تم بہت نیک اور پارسا ہو یا نہایت ہی کسی غلیظ شعبہ کے اہم پرزے ہو، بس ہر ماہ ہمارے کھاتہ میں 50 ہزار روپے بھجوا سکتے ہوتو تمہیں چینل کا کارڈ، لوگو اور اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا جائے گا۔ سیکورٹی کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے بھی جمع کرانے ہوں گے اگر یہ سب منظور ہے تو کل سے تمہیں کام پر لگ جانا چاہیے۔ مگر سر میں

Read more

کذب و فریب اور مکر و دجل کا مقدس نقاب

علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ ”قوموں کے زوال کا علاج ان کے ماضی کی تاریخ کے جھوٹے احترام اور اس کے مصنوعی احیاء سے نہیں ہو سکتا“ ۔ تاریخ بھی عجیب دو دھاری تلوار ہے۔ اگر کسی قوم کے پاس اس کی صحیح تاریخ موجود ہے تو وہ قوم اپنے ماضی کے تجربات کے آئینہ میں اپنے حال کو درخشندہ اور مستقبل کو تابندہ بنا سکتی ہے، لیکن اگر اس کی تاریخ غلط ہے تو وہ غلط فہمیوں اور

Read more

11 اگست: یوم اقلیت:قائد کے پیغام کی یاد دہانی

اگست کا مہینہ دو باتوں کی بنا پر اہمیت کا حامل ہے۔ پہلا یوم آزادی جو کہ ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے اور اس برس ہمیں آزادی حاصل کیے پورے 75 سال ہو جائیں گے۔ دوسرا 11 اگست جو کہ یوم اقلیت کے طور پر حکومتی اور نجی دونوں سطح پر منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے جنہوں نے ایسے ملک کی تشکیل چاہی

Read more

آزادی کے 75 سال: کیا انڈیا کی آزادی کی تاریخ کا اچانک فیصلہ کیا گیا؟

3 جون، 1947 کو نئی دہلی میں وائسرائے لارڈ ماونٹ بیٹن کو ہندوستان کی آزادی اور تقسیم کا رسمی طور پر اعلان کرنا تھا لیکن آزادی کی تاریخ ابھی طے نہیں تھی۔

Read more

دہشت گردوں کے مقابلے میں کمزور حکومت

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے عناصر کی آمد، دہشت گردی اور اس صورت حال پر عوامی احتجاج پر معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات متعین خطوط کے مطابق طے ہوجائیں گے اور وہ ایک بار پھر پاکستان آکر من مانی کی کوشش نہیں کریں گے۔ وزیر دفاع یا حکومت کے کسی نمائیندے نے پاکستانی

Read more

اصل گناہ

آٹھ سال کا عرصہ لگ گیا، 150 سماعتیں ہوئیں، 100 مرتبہ کیس پر التوا لیا گیا، تین چیف الیکشن کمشنروں نے تحریک انصاف کو ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع کا کھوج لگایا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نہ صرف تحریک انصاف نے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، جس میں ایک جائزہ کمیٹی بھی شامل تھی، بلکہ اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ نے بھی انصاف کا ترازو الٹا رکھا۔ اور یہ ادارے ان برسوں میں عمران خان کو سہارا دیے ہوئے

Read more

ویں ترمیم، بلدیاتی انتخابات اور وزیر قانون کو توہین عدالت کا نوٹس 15

آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے وزارت امور کشمیر/کونسل کی طرف سے آزاد کشمیر کے آئین میں 15 ویں ترمیم کے مجوزہ مسودے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی طرف سے منعقدہ اس کانفرنس میں 19 سیاسی جماعتوں کے رہنما، نمائندے شریک ہوئے۔ کانفرنس میں 15 ویں ترمیم کی مخالفت کے ساتھ حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ 13 ویں ترمیم کی روشنی میں کشمیر کونسل کے اثاثے

Read more

جے بی منگھارام اور یعقوب سیٹھ: دو کردار اور دو معیشتیں

جے بی منگھا رام 1899ء کے لگ بھگ غیر منقسم ہندوستان کے صوبے سندھ کے شہر سکھر میں پیدا ہوئے۔ 1919ء میں انھوں نے ایک بیکری کھولی جس کے بسکٹ اپنے ذائقے اور کوالٹی کی وجہ سے تھوڑے ہی دنوں میں عوام میں بہت مقبول ہو گئے۔ سندھ کے باسیوں کا بیکریوں سے کوئی خاص تعلق لگتا ہے، بمبئی میں کراچی بیکری اور حیدرآباد سندھ میں بمبئی بیکری اس کی ایک مثال ہے۔ منگھارام کچھ سالوں میں اتنے امیر ہو

Read more

وہ نیوٹرل کیا ہوئے۔۔۔

بازار میں بیچنے کے لیے بہر حال سودا چاہیے اور سودا یہاں نقد چاہیے۔۔ نقدی بیرونی فنڈنگ کیس میں ہے اور کیس کے لیے فیس اور پھر توشہ خانہ کا سُوٹ کیس۔۔ غرض تحریک انصاف چاروں طرف سے گھر چُکی ہے۔

Read more

قیام پاکستان کے 75 برس: ’ایسا بلوچستان دیکھنا چاہتے ہیں جہاں سوال اٹھانے والوں کو نہ اٹھایا جائے‘

پاکستان میں 75 سال کی آزادی کی خوشی ہو یا برصغیر کی تقسیم کا غم، 14 اگست کا روز مختلف لوگوں کے لیے مختلف معنی رکھتا ہے۔ پاکستان میں ایک بڑا طبقہ ان لوگوں پر بھی مشتمل ہے جو 75 سال بعد بھی خود کو قومی دھارے سے الگ سمجھتے ہیں۔ قیام پاکستان کے 75 برس مکمل ہونے پر بی بی سی نے چند ایسے ہی افراد سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ اگلے 25 سال میں کیسا پاکستان دیکھنا چاہیں گے؟

Read more

سوات میں طالبان کی واپسی کی خبریں، کیا واقعی حکومت کچھ علاقے ٹی ٹی پی کے حوالے کر رہی ہے؟

سوات میں فوجی آپریشنز کے نتیجے میں جو امن قائم ہوا تھا اور علاقے میں سیاحت اور دیگر صنعتوں نے جو ترقی کی تھی اب ان کے مستقبل کے حوالے سے سوالات ہیں۔

Read more

کیا ٹرمپ کے خلاف تحقیقات انھیں 2024 کی صدارتی دوڑ میں حصہ لینے سے روک سکتی ہے؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات میں تیزی نے اس سوال کو جنم دیا ہے کہ کیا ’نظریے کی حد تک سہی‘ یہ تحقیقات امریکی صدارتی عمل کو بدل سکتی ہیں؟

Read more

فنڈنگ جائز ہو، غیر قانونی نہیں!

غلامی سے آزادی کا نعرہ لگانے والے خود ممنوعہ فارن فنڈنگ کے محتاج نکلنے۔ عمران خان نے ان کی حکومت گرانے کی سازش کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا۔ جبکہ امریکہ سے ایل ایل سی غیر ملکی شہریوں اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے ہزاروں ڈالرز پاکستان میں پی ٹی آئی کو منتقل ہوئے۔ ، کینیڈا، برطانیہ، اسرائیل، دوبئی، عرب ممالک اور سب سے بڑھ کر ہندوستان سے بھی تحریک انصاف کو فنڈنگ کے ثبوت اور غیر ملکی چندے

Read more

سوات اور دیر میں طالبان کا دوبارہ ظہور

وادیٔ سوات 2006 ء سے 2009 ء کے آخری فوجی آپریشن ”راہ راست“ تک شدید بد امنی اور مذہبی شدت پسندی کی شکار رہی تھی۔ اس کے بعد بھی سوات کی اہم شخصیات اور امن کمیٹی کے اراکین ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے زندگیوں سے محروم کیے جاتے رہے۔ علاقے کے مکینوں کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ جگہ جگہ سیکیورٹی چیک پوسٹوں اور سرچ اور کلیئر آپریشنوں کا رہا۔ چیک پوسٹوں پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں قطار اندر قطار

Read more

شہباز گل کے بیان اور سیاست دانوں کی ماضی میں فوج پر تنقید میں کیا فرق ہے؟

فوج پر تنقید تو پارلیمان کے اندر اور باہر ہوتی رہتی ہے لیکن مقدمہ شہباز گِل کے خلاف ہی کیوں درج کیا گیا؟

Read more

انڈیا کا یوم آزادی: سکھ رُکن پارلیمان یوم آزادی پر ترنگا کے بجائے ’کیسریا پرچم‘ لہرانے کی بات کیوں کر رہے ہیں؟

حکومت ہند نے انڈیا کی آزادی کے 75 سال کو بہت دھوم دھام سے منانے کے لیے ‘ہر گھر ترنگا’ کا نعرہ دیا ہے۔

Read more

شہباز گل بمقابلہ سلیم صافی

پاکستانی سیاست کے روایتی انداز عوام کے سیاسی شعور اور طریق جد و جہد کی شفاف عکاسی کرتے ہیں۔ ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت کے رہنما کی گرفتاری نیوز میڈیا کے لیے کسی فیچر فلم کے ایکشن سین سے کم ثابت نہیں ہو رہی۔ بنی گالا سے ان کا اچانک غائب ہو جانا، اس واقعے کا الزام پولیس پر عائد ہو جانا اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسے اغوا قرار دے دینا یہ سب باتیں

Read more

گول میز کانفرنس تاریخی حقائق، سر ظفراللہ خان کے قلم سے

جناب عمران خان صاحب کے بزرگوں کی شرکت کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا ذکر چھڑاہے۔ بحث جاری ہے۔ عمران خان صاحب کی باتوں میں تاریخی تضادات ہیں۔ ان تضادات سے پہلے آئیے ان تینوں گول میز کانفرنسز میں شریک شخصیت کی زبانی اس کانفرنس کا حال جانتے ہیں۔ مسلم لیگ کے صدر چوہدری سر محمد ظفراللہ خان ہندوستان، تقسیم ہندوستان اور بعد میں پاکستان کی سیاست میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کی سوانح عمری تحدیث نعمت

Read more

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کی نشریات کیوں بند کیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا بیان نشر کرنے پر پیمرا نے اے آر وائی کی نشریات معطل کر دی ہے اور شوکاز نوٹس کا تین دن میں جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

Read more

آرٹیکل 62 اور پاکستان میں صالح قیادت کی تلاش

حسب معمول ایک بار پھر ملک میں یہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہونے کے لئے کون اہل قرار پائے گا اور کسے نا اہل قرار دیا جائے گا۔ کسے صادق و امین قرار دیا جائے گا؟ اور کسے اس کسوٹی پر پرکھ کر رد کر دیا جائے گا؟ سادہ الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بار پھر اس بحث کی آڑ میں عوام سے یہ حق چھین لیا جائے

Read more

کیا 1930 میں عمران خان کے آبا و اجداد گول میز کانفرنس میں علامہ اقبال اور قائد اعظم کے ساتھ شریک تھے؟

سابق وزیر اعظم عمران خان صاحب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کل ایک تصویر شیئر کی جس میں اس بات پہ فخر کیا گیا کہ 1930 کی گول میز کانفرنس میں علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ ان کے گرینڈ فادر (نانا یا دادا) کے بھائی زمان خان اور خالو جہانگیر خان بھی شامل تھے۔ یہ تصویر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے لیکن اس میں تھوڑی بہت توضیح ہونا لازمی ہے۔ لوگ اسے عمران خان

Read more

گجرات کا چوہدری گھرانہ

چوہدری شجاعت حسین آج کل تاریخ کے سب سے بڑے امتحان سے گزر رہے ہیں۔ انہیں اپنے خونی رشتوں کی طرف سے بڑے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ چوہدری پرویزالہی کی پنجاب میں حکمرانی کی خواہش نے اس معتبر خاندان کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اگر بات پرویزالہی کی وزارت اعلی تک ہی محدود رہتی تو کوئی مضائقہ نہیں تھا۔ کیوں کہ نون لیگ انہیں اس عہدے کی آفر پہلے ہی کر چکی تھی۔ اس پیرانہ سالی میں

Read more

جبری نس بندی: جب انڈیا میں مرد میلوں، تہواروں یہاں تک کے اپنے گھر جانے سے بھی گھبرانے لگے

جبری نس بندی انڈیا میں خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام کا حصہ تھی۔ اسے سنجے گاندھی نے کسی سرکاری عہدے پر نہ ہونے کے باوجودتب شروع کیا جب ان کی والدہ اندرا گاندھی نے 25 جون 1975 کو ملک میں ایمرجنسی نافذکی۔

Read more

ممنوعہ فنڈنگ پر تحریک انصاف کے ہتھکنڈے ’چور مچائے شور‘ والا معاملہ ہے

ممنوعہ فنڈنگ پر گھیرے میں آئی ہوئی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اب فاؤل کھیلنے پر اتری ہوئی ہے۔ ملک کو مسلسل بحران کا شکار رکھ کر عالمی اداروں کو پاکستان کی معاشی بحالی میں تعاون سے روکنے کی درپردہ کوشش کی جاتی رہی ہے۔ خاص طور سے آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے پہلے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان اور حکومت کو الٹی میٹم دینے کے دعوے پارٹی کی واضح حکمت

Read more

الیکشن کمیشن کا فیصلہ: عمران خان کے خلاف چارج شیٹ

بالآخر الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد پی ٹی آئی کے خلاف غیر ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کر دیا ہے۔ بظاہر یہ فیصلہ عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے جو آنے والے دنوں میں ان کی پارٹی کی رجسٹریشن کی منسوخی اور عمران خان کی نا اہلی کی بنیاد بن سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 8 سال قبل اپنی پارٹی کی مالی بے قاعدگیوں کے خلاف جو آواز اٹھائی

Read more

موسمیاتی تبدیلیاں اور ماحولیاتی انصاف کے تقاضے

اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے کئی ترقی پذیر ملکوں کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں دنیا کی ان ترقی پذیر اقوام کا حصہ نہ ہونے برابر ہے۔ مثال کے طور پر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں براعظم افریقہ کا حصہ صرف 4 فیصد ہے ٬ جبکہ اس براعظم کے مختلف ممالک میں

Read more

عقل سے پنجہ آزما ملائیت

اس دنیا کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں صاحبان عقل و خرد کی بات سننے اور ان کو ماننے والے اقلیت میں رہے ہیں۔ وہ لوگ جو اس دھرتی کا زیور اور اس کے اسرار و رموز سے واقف ہوتے ہیں، ان کے لئے سب سے بڑی یہی آزمائش رہی ہے، کہ زمانہ ان کی مخالفت پہ ہمیشہ کمربستہ رہ کر ان کے لئے عرصہ حیات کو تنگ کر دیتا اور وہ دربدر اور کبھی پابند سلاسل رہ کر

Read more

نیوٹن اور آئن سٹائین۔ ایک موازنہ

نیوٹن اور آئن سٹائن کی زندگیوں میں 237 سال کا عرصہ حائل ہے۔ نیوٹن کا باپ اس کی پیدائش سے قبل عدم آباد کو سدھار گیا تھا۔ اس کی ولادت انگلستان میں ہوئی۔ اس کی والدہ نے نے اس کو دادی کی نگہداشت میں دے دیا۔ اس کو بچپن سے ہی ہاتھ سے چیزیں بنانے اور کام کرنے کا فطری شوق تھا۔ موسیقی سے اس کو زیادہ دلچسپی نہ تھی۔ جرمنی میں آئن سٹائین کی پرورش ایک اچھے با اخلاق

Read more

سب سے بڑا قومی بحران لیڈروں کی تضاد بیانی ہے

ایک خبر ہے: عمران خان قومی اسمبلی کی خالی قرار دی گئی نشستوں پر خود انتخاب لڑیں گے۔ دوسری خبر ہے: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ہی پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ تحریک

Read more

ممنوعہ فنڈنگ: بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے

حسن کے راز نہاں ’شرح بیاں تک پہنچے۔ آنکھ سے دل میں گئے، دل سے زباں تک پہنچے دل نے آنکھوں سے کہی، آنکھوں نے دل سے کہہ دی۔ بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں نہ صرف بیرونی فنڈنگ سامنے آ چکی ہے بلکہ امریکہ، برطانیہ کے ساتھ ساتھ انڈیا سے فنڈنگ کے شواہد بھی سامنے آ گئے ہیں۔ عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا قرار پایا ہے۔ بات الزام سے

Read more

متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کے باشندوں کا استحصال

انڈیا نے 5 اگست 2019 کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کرتے ہوئے متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے انڈیا میں مدغم کر دیا۔ اس سے پہلے انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں دو لاکھ سے زائد مزید فورسز متعین کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے گلی محلوں پہ بھی فوج کے پہرے بٹھا دیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیٹ منقطع کر دیا گیا اور اس اقدام سے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کے ہر مکتبہ فکر کے سیاسی

Read more

وزیر امور کشمیر، وائسرائے ہند نہ بنیں

یہ ایک مایوس کن پریس کانفرنس تھی۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔ یہ پریس کانفرنس آزاد کشمیر کے ایکٹ انیس سو چوہتر میں مجوزہ پندرہویں ترمیم کے تناظر میں ہوئی تھی۔ قمر زمان کائرہ ایک بھلے مانس آدمی ہیں۔ کئی لوگ ان کو انسان دوست اور دانشور قسم کا آدمی سمجھتے ہیں۔ اس لیے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ کائرہ صاحب اس موضوع

Read more

کشمیر میں ظلم کب رکے گا؟

آزادی کی تحریکیں جو تاریخ کے دائیں جانب کھڑی ہیں وہ ہمیشہ آخر میں غالب آتی ہیں۔ ظلم کے خلاف تحریکیں یا تو فتح یاب ہوتی ہیں یا تاریخ کی کتابوں میں ان کا نام سنہری الفاظ میں ایک عظیم جدوجہد کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ کشمیر کی جدوجہد اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ یہ بھارت کے ریاستی جبر کے خلاف آزادی کی تحریک ہے۔ گزشتہ 75 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انسانی

Read more

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر

 1951 سے، ہندوستان کے سنگھ پریوار کا مقصد سرگرم رہا اور آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی کوشش کی، جب ہندوستان کی آر ایس ایس نے بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے طور پر اپنا سیاسی محاذ شروع کیا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور کشمیری آبادی کا وجود خطرے سے دوچار ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے آئین ہندوستان کے

Read more

کیا عمران خان الیکشن کمیشن کے ڈرون اٹیک سے بچ پائیں گے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا سنا دیا گویا پی ٹی آئی پر ڈرون اٹیک کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا واحد کیس ہے جس کی مسلسل 8 سال سماعت جاری رہی اور پی ٹی آئی نے اس کیس کی سماعت کو روکنے کے لئے ہر قانونی و غیر قانونی حربہ استعمال کیا اور آخری وقت پی ٹی آئی اس کا فیصلہ رکوانے کے لئے

Read more

کیا غیر ملکی امداد اکٹھی کرنا بھی فوج کا کام ہے؟

خبر آئی ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے بعد اب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کر کے پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کی قسط ریلیز کروانے کے بارے میں بات کی ہے۔ پاکستان سٹاف لیول پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرچکا ہے جس کے نتیجہ میں اسے سوا ارب ڈالر کی قسط ملنے کی امید ہے تاہم چھٹیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے

Read more

نااہل پیادہ اور نالائق گھڑسوار

ملک عزیز میں ان دنوں پھر سے نااہلیوں کا موسم ہے۔ کہیں عدل کی غلام گردشوں میں نااہلی کے سرٹیفکیٹ بٹ رہے ہیں تو کہیں سیاسی زعما آئینی نکتے تراش رہے ہیں۔ کچھ معاملات اعلیٰ عدالتوں تک پہنچ چکے اور باقی راستے میں ہیں۔ افواہوں کا بازار گرم ہے۔ بے یقینی کی ان ہواﺅں میں درویش معمولی تصرف کے ساتھ غالب نکتہ سنج سے رجوع کرتا ہے۔ ’میں غریب پرچہ نویس برسوں سے فکاہات اور مطائبات لکھنے پر مامور ہوا

Read more