کیا مسلم لیگ (ن) صرف پنجاب میں حکومت پر اکتفا کر سکتی ہے؟

تمام آثار بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) فروری کے مجوزہ انتخابات کے بعد ملک میں اقتدار سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اسی امید پر لیگی لیڈروں کی تمکنت اور گھمنڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم یہ سوال ہنوز جواب طلب ہے کہ سیاسی تناؤ کی موجودہ صورت حال میں کیا یہی راستہ ملکی فلاح اور معاشی بحالی کی طرف جاتا ہے؟ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو وزارت عظمی

Read more

ایک پر اسرار کائنات: نیوٹن بمقابلہ آئن سٹائن

آئزک نیوٹن اور البرٹ آئن سٹائن انسانی تاریخ کے عظیم ترین سائنسدان تصور کیے جاتے ہیں۔ نیوٹن کے قانون ثقل اور حرکت کے قوانین کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ اس نے نظام شمسی میں سیاروں کی سورج کے گرد گردش کی وضاحت انتہائی کامیابی سے کی۔ سب سے ڈرامائی لمحہ تو وہ تھا جب نیوٹن کے قوت ثقل کے قانون کی بنیاد پر، یورینس کے مدار میں کچھ بے قاعدگی کو سمجھنے کی کوشش میں یورینس سے

Read more

ہم شرمندہ ہیں فلسطین

واقعہ یوں ہے کہ کل ٹیلی ویژن دیکھتے ہوئے، ایک سرخی چلی کہ ”اسرائیل نے فلسطین ہر آج شب ڈھائی ہزار راکٹ فائر کیے، جس سے مزید 230 افراد شہید ہوئے“ ۔ دوسری سرخی چلی کہ ”اب تک فلسطین میں شہید ہونے والے افراد کی کل تعداد تیرہ ہزار سے بڑھ چکی ہے“ ۔ اچانک طبعیت میں ایک بھونچال برپا ہوا۔ یوں محسوس ہوا کہ جیسے شہید ہونے والے احباب سے میرا کوئی بہت قریب کا رشتہ ہے۔ اچانک یوں

Read more

اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے

آج شاعر مشرق کے جنم دن پر حسب روایت ملک بھر میں بڑی عقیدت و احترام اور اہتمام و انصرام کے ساتھ چھٹی منائی گئی۔ چھٹی کا دن معمولات زندگی سے فرصت اور فراغت کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمارے ہاں اکثریت آرام کرتی ہے جب کہ اقلیت تفریح طبع کا اہتمام کرتی ہے۔ قوم مصور پاکستان کے ارشاد گرامی کے برعکس ایسے دن جہاد زندگانی میں اپنی دو شمشیروں ؛ جہد مسلسل اور عمل پیہم کو نیام میں

Read more

علامہ اقبال کے افکار و نظریات اور ہم!

9 نومبر کو ہم نے علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا ہے۔ اپنے قومی مشاہیر کو یاد رکھنا اور ان سے جڑے دن منانا یقیناً ایک اچھی روایت ہے۔ دنیا بھر میں یہی رواج ہے۔ ہم اکثر یہ بات سنتے ہیں کہ بطور قوم ہم اپنے محسنوں اور قومی ہیرو کی بے قدری کرتے ہیں۔ سو نہایت غنیمت ہے کہ ہم شاعر مشرق علامہ اقبال کو کسی نہ کسی حوالے سے یاد رکھتے ہیں۔ یہ الگ بات کی ان کی

Read more

اسرائیل کے قیام کے متعلق بعض تاریخی تسامحات

فلسطین پر اسرائیلی بمباری کا دوسرا دن تھا۔ کثیر تعداد میں معصوم اور بے گناہ لوگ، جن میں بوڑھے، بچے اور خواتین شامل تھیں، جاں بحق ہو رہے تھے۔ اپنے آن لائن انگریزی کی کلاس میں جب میں عالم افسردگی میں بیٹھا ہوا تھا تو میرے امریکی نژاد استاذ نے افسردگی کی وجہ دریافت کی۔ میں نے غزہ کے روح فرسا حالات کا ذکر کیا، جس پر گفتگو ہوتے ہوتے یہاں تک پہنچی کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور یہ کہ

Read more

لرزہ طاری کر دینے والی دستاویزات

1935 ء ایکٹ کے تحت جداگانہ انتخاب کے طریق پر 1937 ء کے اوائل میں صوبائی انتخابات ہوئے جن میں کانگریس سات صوبوں میں وزارتیں بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ اس پر پنڈت جواہر لال نہرو نے مارچ میں فیض پور کے جلسۂ عام میں پرلے درجے کی ہندوانہ ذہنیت کا مظاہرہ کیا جہاں شیوا جی کے نام پر صدر دروازہ اور دیگر مذہبی پیشواؤں کے حوالے سے مختلف دروازے بنائے گئے تھے۔ وہ اس جلسے کی شان و شوکت

Read more

اپنی باز نشستگی و خستگی پر

لو بھئی، ہوشیار باش، کہ آج ہم پوری طرح سٹھیا گئے ہیں۔ ڈاکٹر اجمل نے اپنے ایک مضمون میں ریٹائرمنٹ کا ترجمہ دوبارہ تھکاوٹ و خستگی کیا ہے۔ ہمارے ہاں سرکار انگلشیہ کے تتبع میں باز نشستگی و خستگی کی عمر ساٹھ برس ہے جسے عوامی محاورے میں ’سٹھیانا‘ بھی کہتے ہیں۔ لغت میں سٹھیانے کا مطلب لکھا ہے بڑھتی عمر کے سبب قویٰ مضمحل ہوجانا۔ غالب فرما گئے ہیں مضمحل ہو گئے قویٰ غالب اب عناصر میں اعتدال کہاں

Read more

کہانی آئی جے آئی کی تشکیل اور نواز شریف کے پہلی بار وزیر اعظم بننے کی

ایک ’بے وقوف‘ طالب علم کے طور پر سلطنت خداد داد پاکستان، یعنی خدا کے بخشے اس ’باڑے‘ کی ’داغ داغ‘ سیاسی تاریخ ہمیشہ سے ہمارا پسندیدہ موضوع رہی ہے۔ ہمارا تعلق اس نسل سے ہے جو مرد مومن، مرد حق ضیاء الحق صاحب کے سنہرے اسلامی دور آمریت میں پیدا ہوئی، بے نظیر بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کی لولی لنگڑی جمہوریت میں اس نسل کا لڑکپن گزرا اور ’مخدوم الملک‘ سید پرویز مشرف کی ’روشن خیال‘ فوجی

Read more

ہماری فلم انڈسٹری تنزلی کا شکار کیوں

دنیا میں فلم سازی اور فلم بینی کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے لیکن افسوس کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری وہ کمال حاصل نہ کر سکی جو دنیا کی بہت سی فلم انڈسٹری حاصل کرچکی ہیں، ہمارے ہاں بننے والی چند ایک فلمیں ہی عوام کا دل جیت پاتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ جب بھی فلموں کا ذکر ہو تو ان کی ذکر لازم ہوتا ہے ان میں بھی زیادہ تر پرانی فلمیں ہی ہیں۔

Read more

علی بخش: علامہ اقبال کے ’ملازمِ خاص‘ جن کی پاکستان میں الاٹ ہونے والی زمین پر قبضہ ہوا

وہ اشیا جو علامہ اقبال کے استعمال میں تھیں اور اب علی بخش کے خاندان کے پاس محفوظ ہیں اور اس کی تصدیق آزاد اقبال نے بھی کی۔

Read more

آل پارٹیز ایجوکیشن کانفرنس اور کرنے کے کام

الیکشن کی باز گشت ہے۔ شنید ہے کہ کسی رکاوٹ کے بغیر یہ مرحلہ طے ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے گرین سگنل کے بعد سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہمات کے لئے کمر کس لی ہے اور منشور کی تیاریاں بھی اختتامی مراحل میں داخل ہیں۔ منشور سیاسی پارٹیوں کی کمٹمنٹ اور ان کی ترجیحات سے آگاہ کرتا ہے کہ وہ انتخاب جیتنے کے بعد کس شعبے پر کتنی توجہ دیں گی۔ منشور بلند و بانگ دعوے نہیں بلکہ ایک

Read more

فلسطینی شہدا اور کلمہ شہادت

قائداعظم محمدعلی جناح ؒ ایک دوراندیش لیڈر تھے، انہوں نے ملعون اسرائیل کے بارے میں ہزار فیصد درست فرمایا تھا، ”اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے“ ۔ سات دہائیوں بعد بھی اسرائیل کا سرزمین فلسطین پر قبضہ ناجائز ہے، اسرائیلی اہلکار بندوق اور بارود کے زور پر فلسطینیوں کی زمین ہتھیار ہے ہیں۔ فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین پر اجنبی بنا دیا گیا ہے، آزادی کے داعی ہزاروں فلسطینیوں کا اسرائیل کے زندانوں میں زندوں میں شمار نہیں ہوتا، وہاں

Read more

اقبال کا فلسفہ خودی اور مرد مومن

برصغیر پاک و ہند میں جب چاروں طرف غلامی کی تاریکیاں چھانے لگیں، جب رگوں میں زندگی کا خون منجمد ہونے لگا، جب حوصلوں کی چمک ماند پڑنے لگی، آزادی کا تصور رکھنا بھی بغاوت سے تعبیر کیا جانے لگا اور زندگی مردہ دلی بن کر رہ گئی تو فکری بے حسی اور ذہنی پسماندگی کے اس ظلمت کدے میں علامہ اقبال کی شخصیت امید کی روشن کرن کی حیثیت سے نمودار ہوئی۔ آپ سمجھتے تھے کہ آزادی کی نعمت

Read more

سوویت یونین میں اقبال شناسی

علامہ اقبال نے اپنی دانش نورانی کی روشنی میں سوویت یونین کے قیام کا پر جوش خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی تھی کہ یہ اشتراکی انقلاب ”لا سلاطیں لا کلیسا لا الٰہ“ کے مراحل سے آگے بڑھتے ہوئے الا اللہ کی منزل پر آ پہنچے گا مگر افسوس صد افسوس کہ روسی اشتراکیت نفی کے مقام سے اثبات کی جانب رواں دواں نہ رہ سکی نتیجہ یہ کہ بالآخر مٹ کر رہ گئی۔ روس کا یہ اشتراکی انقلاب

Read more

مولانا طارق جمیل سے استفسار و استدعا

مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل شام سمے خود کشی کرتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد ان کا بڑا بیٹا مولانا محمد یوسف جمیل بیان دیتا ہے کہ میرا بھائی عاصم جمیل ایک عرصے سے ڈپریشن کا مریض تھا، اسے بجلی کے جھٹکے بھی لگوائے جا رہے تھے اور علاج ابھی تک جاری تھا۔ اس نے گارڈ سے بندوق چھین کر خود کو شوٹ کیا ہے اور ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ صبح ہوتی ہے مولانا کا چھوٹا

Read more

مولانا طارق جمیل صاحب اور ہماری سماجی منافقت

یہ خبر میرے لئے بھی بالکل ویسی ہی تھی جیسے بیشتر افراد کے لئے چونکا دینے والی اور پریشان کن۔ جوان موت کا دکھ اللہ پاک کسی کو بھی نا دکھائے، سیانے کہتے ہیں کہ جوان میت کو کندھا دینے سے زیادہ ایک باپ کے لئے تکلیف دہ عمل کچھ نہیں اور یہ حقیقت ہے اور اس کا دکھ وہی جانتا ہے جس پر گزر رہی ہوتی ہے۔ اور ویسے بھی بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ انسان اس

Read more

علوی کا ورثہ اعوان

آج معروف کالم نگار (جن کے کالمز معروف ویب سائٹ ”ہم سب“ پر دیکھے ) ’مصنف محمود خان جو مانچسٹر میں قیام پذیر ہیں‘ کی ایک قابل ذکر کتاب The Heritage of Alvi Awan پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔ یہ کتاب نسل نو کے لئے ایک بہترین سرمایہ سے کم نہیں ہے ’کتاب ہو یا تحریر وہ اپنے اسلوب سے زندہ رہتی ہے۔ تاریخ وہ ہے جو حقائق پر مبنی ہو۔ محمود خان کی کتاب میری رائے کے مطابق ان

Read more

شطرنج کی سیاسی بساط

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی شطرنج کی بساط بچھ چکی ہے شطرنج کے دونوں طرف پیادے بساط پر بچھائے گئے مہروں کو بغور دیکھ رہے ہیں اور گیم شروع ہونے سے پہلے اس بات کا یقین کرنا چاہتے ہیں کہ جیت ان کا مقدر ٹھہرے۔ لیکن شطرنج کی بساط بچھانے والے بھی کچھ کم عقل والے نہیں ہیں انہوں نے یہ بساط اس طرح بچھائی ہے کہ ہر ایک پیادے اور سوار کو یہی محسوس ہو کہ گیم

Read more

ن لیگ اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد: پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ؟

قومی انتخابات سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کا اتحاد بننا کوئی نئی اور انوکھی بات ہرگز نہیں ہے۔ اگر بہ نظر غائر جائزہ لیا جائے تو منکشف ہو گا کہ سندھ کی سیاسی تاریخ میں اب تک ایک بھی قومی انتخاب ایسا نہیں گزرا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابی اتحاد تشکیل دے کر اسے شکست دینے کی کوشش نہ کی گئی ہو۔ یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ

Read more

دہشت گردی کی ذمہ داری تمام افغان شہریوں پر نہ ڈالی جائے!

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات اور غیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے معاملہ کو ملا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے جیسے اس ملک میں افغان باشندوں کی موجودگی درحقیقت دہشت گرد کارروائیوں کا سبب بن رہی ہے۔ اس بیان سے نہ صرف افغانستان کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے بلکہ ملک کے اندر بھی بے چینی میں اضافہ ہو گا۔ وزیر اعظم کا یہ بیان تمام مسلمہ انسانی

Read more

علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قرارداد: ’اگر ہری کے بچوں کو ہری گڑھ نہیں ملے گا تو کیا پاکستان کو ملے گا‘

علی گڑھ کا نام بدلنے کی قرارداد اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ اگر اس نے اس قرارداد کو حتمی طور پر منظور کر لیا تو علی گڑھ کا نام بدل جائے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس سے پہلے الہ آباد کا نام پریاگ راج ، مغل سرائے کا نام دین دیال اپادھیائے نگر اور فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کر چکے ہیں۔

Read more

’جو بھی انڈیا کو ہرا پایا‘: سمیع چوہدری کا کالم

اب تک کی کارروائی یہی واضح کرتی ہے کہ یہ ورلڈ کپ انڈیا کا ہے اور اگر باقی تین سیمی فائنلسٹس اس حقیقت کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو انھیں پہلے انڈیا کو ہرانا ہو گا کیونکہ جو انڈیا کو ہرا پایا، ٹرافی اس سے دور نہیں ہو گی۔

Read more

گلین میکسویل: آسٹریلیا کے ’میڈ میکسی‘ کی ڈبل سنچری، جسے کرکٹ کی لوک داستانوں کی طرح یاد رکھا جائے گا

کرکٹ کی دنیا میں ’میڈ میکسی‘ کے نام سے مشہور گلین میکسویل نے دکھا دیا کہ وہ نہ صرف ایک جینیئس ہیں بلکہ قابل قدر مہارت بھی رکھتے ہیں۔

Read more

پاکستانی سیاست کا ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘: الیکشن میں سیاسی جماعتیں اپنے لیے صاف اور مخالف کے لیے ناہموار میدان کیوں چاہتی ہیں؟

پاکستان میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے اور اس وقت جو معاملہ سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے وہ ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ ہے۔ دیکھا جائے تو یہ بحث خاصی قابل تشویش قرار دی جا سکتی ہے تاہم پاکستانی سیاست میں ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ سے مراد کیا ہے؟

Read more

کاش تم امام حسینؓ کا سر کاٹ کر نہ لاتے۔ مکمل کالم

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے میں اِس بات پر غور کر رہا ہوں کہ اگر حماس نے یہ حملہ نہ کیا ہوتا تو کیا فلسطینی آج بھی ویسے ہی مر رہے ہوتے؟ کیا انہیں امن کی مہلت خرید کر اپنی تعمیر و ترقی کا کام نہیں کرنا چاہیے تھا؟ کیا اپنے بچوں کو تعلیم دلوا کر اِس قابل نہیں بنانا چاہیے تھا کہ جس سے اُن کا مستقبل محفوظ ہوجاتا؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فلسطینی

Read more

موقف کی تلاش

”موقف کی تلاش“ ڈاکٹر محمد خاور نوازش کی تازہ تصنیف ہے جو بہت عمدہ اور دیدہ زیب گیٹ اپ کے ساتھ عکس پبلیکیشنز، لاہور سے شائع ہوئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب ایک وسیع مطالعہ رکھنے والے استاد، ایک محنتی محقق اور ایک صاحب رائے لکھاری ہیں۔ ”موقف کی تلاش“ سے قبل وہ ”مشاہیر ادب: خارزار سیاست میں“ ، ”ادب زندگی اور سیاست“ ، ”عطا الحق قاسمی کی تحریریں سیاسی و سماجی تناظر میں“ ، ”ارمغان روبینہ ترین“ ، ”اردو ہندی وحدت

Read more

الیکشن کی تاریخ اور تاریخ میں الیکشن

نوے روز میں انتخابات سے متعلق کیس کو نمٹاتے ہوئے سپریم کورٹ نے انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ کو بلا تعطل انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ تمام تر انتظامات مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں یہ بھی کہا کہ اگر میڈیا نے انتخابات سے متعلق

Read more

فلسطینی عوام پر صہیونی ریاست اسرائیل کی بمباری کا مقصد

عوامی مقامات پر بمباری: اس حالیہ جنگ میں اسرائیل جس طرح عوامی مقامات پر بمباری کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں جس طرح نہتے فلسطینی عوام، معصوم بچے اور خواتین شہید ہو رہی ہیں، اس سے تو یہی پتہ چلتا ہے کہ صہیونی ریاست کا اصل نشانہ فلسطینی عوام ہیں۔ جن عوامی مقامات پر بم برسائے جا رہے ہیں، وہ کوئی ایک جگہ نہیں ہے ؛ بلکہ ان میں اسپتال، اسکول، مدرسہ، مسجد، عام رہائشی علاقے، پناہ گزینوں

Read more

سندھ میں 19 ہزار سے زائد قیدی حق رائے دہی کے لئے توجہ کے منتظر

ملکی قوانین کے مطابق قیدیوں کو بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا اختیار ہے۔ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہر وہ شخص ووٹ دینے کا حقدار ہو گا جو پاکستان کی شہریت کا حامل ہے اور اس کی عمر 18 سال سے کم نا ہو اس شخص کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو گا جو اہلیت پر اترتا ہے، آئین میں ووٹنگ کا حق مقررہ حد اہلیت قیدیوں کے لیے بھی شامل ہے، الیکشن

Read more

دہشت گردی کی یلغار: کتنی آنکھوں کے دیے بجھ گئے ہنستے روتے

ہم اس حقیقت سے کتنی بھی آنکھیں چرائیں مگر یہ بات سچ ہے کہ وطن عزیز میں ایک بار پھر تعزیتوں کا موسم لوٹ آ یا ہے۔ کوئی ایک واقعہ ہو تو اس پر خاموش رہا جا سکتا ہے لیکن اب تو واقعات کا تسلسل ہمیں چین سے سونے نہیں دے رہا۔ چند سال پیشتر ہم سمجھ رہے تھے کہ دشمن کی کمر ٹوٹ چکی، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس گواہی دے رہے ہیں اور خدشات، خطرات کا روپ

Read more

سردیوں میں ہمارا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟

سیزنل افیکٹو ڈس آرڈر اس کیفیت کو کہتے ہیں جس میں ہم سردیوں میں اداسی محسوس کرتے ہیں۔ کچھ سائنسدانوں نے اس کا تعلق وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑا ہے کیونکہ سردیوں میں دن کا دورانیہ مختصر ہونے کے باعث سورج کی دھوپ کی کمی سے ہماری جلد میں وٹامن ڈی بنانے میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ سیزنل افیکٹو ڈس آرڈر میں ہمیں بھوک زیادہ لگتی ہے، تھکن بڑھ جاتی ہے اور نیند زیادہ آنے لگتی ہے۔ نئی تحقیق

Read more

مدمقابل کے بغیر سیاسی میدان مارنے کی خواہش

قومی مفاد کے نام پر آج مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی محاذ پاکستان نے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ایم کیو ایم کے لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ اس حد تک انتخابی اتحاد ہے کہ ایک دوسرے کے امید واروں کی حمایت کی جائے گی البتہ مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا پروگرام نہیں ہے۔ لاہور میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایک 6 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو

Read more

میکسویل ٭201: ’میکسویل نے ایک ٹانگ پر پاکستان کی امیدوں کا بوجھ اٹھایا۔۔۔ یہ بھی قدرت کے نظام کا حصہ تھا‘

اس افغان بولنگ لائن اپ اور ایسی میچ صورتحال اور ذاتی صحت کو دیکھتے ہوئے میکسویل کی یہ اننگز یقیناً ون ڈے تاریخ کی بہترین اننگز میں سے ایک گردانی جائے گی۔

Read more

اسرائیلی اور فلسطینی والد جو اپنی بیٹیوں کی ہلاکت کے بعد ’بھائیوں جیسے دوست‘ بن گئے

دونوں اسرائیل میں رہتے ہیں جہاں اکثر افراد یہی سمجھیں گے کہ اس سانحے کے بعد وہ ایک دوسرے کو دشمن سمجھیں گے لیکن بدلہ لینے کی بجائے بسام اور رامی نے ایک مختلف راستہ ڈھونڈا، دوستی اور امن کا۔

Read more

بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت، جوابی بغاوت اور فوجی افسران کے درمیان اقتدار کی جنگ کی داستان

بنگلہ دیش کی آزادی کے صرف چار سال بعد یعنی نومبر 1975 کے پہلے ہفتے کے دوران پیش آنے والے خونی واقعات بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان اور ان کے اہلخانہ کے قتل کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی افراتفری کی صورتحال کا نتیجہ تھے۔

Read more

فواد چودھری کے لیے ”انسانی حقوق“ وغیرہ کی دہائی

بارہا اس کالم میں ہارے ہوئے شخص کی طرح اعتراف کیا ہے کہ رزق کمانے کی مجبوری ہے۔ وگرنہ ہم کیا ہماری صحافت کیا۔ بارہا دہرائے اعتراف کے باوجود طعنہ زنی کے عادی چند افراد گزشتہ تین دنوں سے مجھے سوشل میڈیا پر پھیلائے چند پیغامات میں مسلسل ٹیگ (Tag) کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کو مذکورہ پیغام طعنے کی صورت بھیجا جا رہا ہے وہ اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران جمہوری نظام اور انسانی حقوق کے ”چمپئن“ تصور کیے

Read more

مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی

سوال کرنے والے بھی خوب تھے لیکن جواب دینے والا استاد ثابت ہوا۔ یہ ذکر سینیٹر عرفان صدیقی صاحب کا ہے۔ اس سوال جواب کی تفصیل پر بھی بات ہوگی لیکن مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس سے قبل تھوڑی بات سوال جواب کی تہذیب کے بارے میں کر لی جائے۔ صحافت کی دنیا میں آنے سے قبل ہم نے اہل صحافت کو دیکھا اور ان سے اس پیشے کے اسرار و رموز سیکھے۔ ان میں ایک ملک محمد معظم

Read more

کیا جنوبی ایشیا میں چین کی بڑھتی ’دوستیاں‘ انڈیا کو خطے میں ’تنہا‘ کر سکتی ہیں؟

اس وقت جنوبی ایشیا میں بنگلہ دیش واحد ملک ہے جس کے انڈیا سے بہت گہرے تعلقات ہیں۔ بنگلہ دیش جنوبی ایشیا میں انڈیا کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ تو کیا خطے کے دیگر ممالک میں چین کا بڑھتا اثر و رسوخ انڈیا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے؟

Read more

آج کا مکتوب۔۔۔ کل کا منظر نامہ؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

عام انتخابات کی راہ میں بظاہر کچھ رکاوٹ نہیں تاہم امن و امان ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔ انتخابات کے آئینی عمل کو ہر صورت مکمل ہونا چاہیے اور اس کے لیے سیاسی مذاکروں اور عوامی رابطوں کو تیز کیا جانا ضروری ہے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

عمران خان اور ”مٹی ڈالو“ کا نظریہ

عمومی قیاس یہی ہے کہ دانش و حکمت کا خزانہ صرف بزرگوں کے پاس ہوتا ہے لیکن زمانہ بہت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ دانش و حکمت کے اوزان اور ترازو بھی بدل گئے ہیں۔ رائج الوقت نظریہ یہ ہے کہ جس طرح عمر گریزاں کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں، ابروؤں کے بال موٹے، سفید، گھنے اور بھاری ہو کر، ڈھیلے ڈھالے لٹکے ہوئے پپوٹوں سے گلے ملنے لگتے ہیں، دانت اپنی جڑیں چھوڑ دیتے

Read more

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں مواصلت و مفاہمت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب چیئرمین آصف زرداری میں ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ خبر کے مطابق دونوں لیڈر جلد ہی ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔ یہ خبر ایک ایسے ماحول میں سامنے آئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتی رہی ہے اور اس کے لیڈر اندیشہ ظاہر کرتے ہیں کہ نئے انتخابات میں بھی 2018 کا طریقہ دہرایا جاسکتا ہے۔ البتہ اس مرتبہ ’لاڈلے‘ کا

Read more

اینجلو میتھیوز ’ٹائمڈ آؤٹ‘: سری لنکن بلے باز نے کس طرح کرکٹ ورلڈ کپ کی ناپسندیدہ تاریخ اپنے نام کی

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے میچ میں اپنی حریف ٹیم کے ’چھکے چھڑانے‘ کے ارادے سے میدان میں اترنے والے سری لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیو انٹرنیشنل کرکٹ میں ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Read more

انڈیا میں ’ریو پارٹیز‘ میں سانپ کے زہر کو بطور نشہ استعمال کرنے کا معاملہ کیا ہے؟

ایک لیٹر سانپ کے زہر کی قیمت ایک کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے۔ تریاق تیار کرنے والی فارما کمپنیاں اسے قومی یا بین الاقوامی مارکیٹ سے غیر قانونی طور پر حاصل کرتی ہیں۔

Read more

’یونیورسٹی میں منشیات پہنچ جاتی ہے مگر کتابیں لے جانے کی اجازت نہیں‘: تربت یونیورسٹی کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس میں بی ایس فورتھ سمسٹر کی طالبہ اور بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی انفارمیشن سیکریٹری نگرہ بلوچ نے بھی شکایت کی کہ یونیورسٹی میں عام کتابیں پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

Read more

” مقدس گناہ“ ایک تعارف

” صرف عورت ہی کیوں؟ وجاہت کے لہجے میں شعلہ سا لپک آیا، حرف دہائی دینے لگے۔ آبروریزی کی اذیت سے مرد بھی گزر سکتا ہے دیا۔ دردمندی اور محبت سے عاری ہر لمس تشدد آمیز ہے، چاہے مرد کے حصے میں آئے یا عورت کے۔ اس تشدد سے جسم ہی مجروح نہیں ہوتا، روح بھی گھائل ہوتی ہے اور دنیا کا سب سے سفاک عمل روح کی عصمت دری ہے“ نینا عادل بطور شاعرہ اپنی پہچان رکھتی ہیں، ان

Read more

بدلا ہوا پاکستان اور نواز شریف کی واپسی پارٹ 2۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لاہور ائر پورٹ پر پہنچے تو اسی مقام پر جن لوگوں نے انہیں 2018 ء کو گرفتار کیا تھا۔ آج وہی ان کو سیلوٹ مار رہے تھے۔ نواز شریف کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ہیتھرو ائرپورٹ پر خدا حافظ کہنے آئے جب کہ ان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سربراہ مملکت کا ”پروٹوکول“ دیا ایسا لگتا ہے۔ سب کچھ بدل گیا ہے۔ نواز شریف نے اپنی

Read more

فلسطین: انصاف، ایک بے سود تمنا

اسرائیل حماس تنازعہ میں اقوام متحدہ کا ادارہ کہاں کھڑا ہے؟ یہ ایک اہم سوال ہے، جو ہر جگہ اٹھایا جا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر اقوام متحدہ دنیا کے اس قدیم ترین اور شدید ترین تصادم میں بھی کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی تو پھر اس ادارے سے کسی سنجیدہ تنازعے کے حل کی توقع کیوں رکھی جا رہی ہے۔ خصوصاً کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے

Read more

بلائنڈ فالوور ڈیزیز

بی ایف ڈی یعنی بلائنڈ فالوور ڈیزیز ایک استعاراتی اصطلاح ہے جو ایسے مرض کی طرف اشارہ کرتی ہے جو انسان کے دماغی خلیات پہ براہ راست حملہ کرتا ہے انسان کے خود کار سوچنے کے عمل کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور نتیجتاً انسان سمجھنے اور جانچنے کی صلاحیت کو مکمل طور پہ کھو دیتا ہے۔ جس شخص کی وہ پیروی کرتا ہے اس کے ہاتھوں ایک کٹھ پتلی بن کر رہ جاتا ہے۔ وہ انسان کوئی مذہبی

Read more

جہاد سے امجد صابری قتل کیس تک۔۔۔ قتل کی 34 وارداتوں میں ملوث حافظ قاسم رشید کون ہے؟

2002 کے کریک ڈاؤن کے دوران حافظ قاسم جیسے بہت سے جنگجو قانون نافذ کرنے والے پاکستانی اداروں کی نظروں میں آئے اور اسی برس کراچی پولیس کے کرائم انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ نے حافظ قاسم کو گرفتار کر لیا۔

Read more

20ویں صدی میں ٹیڈی بیئرز اور کراس ورڈ پزل کو معاشرے کے لیے خطرہ کیوں سمجھا جاتا تھا؟

ہماری تفریحات کا لازمی حصہ سمجھے جانے والے ٹیڈی بیئرز اور کراس ورڈ پزلز تاریخ کے کسی موڑ پرسخت تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ کراس ورلڈ پہلیوں کو اگر حقیر سمجھا گیا تو بے ضرر ٹیڈی بیئر کو تو نسلوں کے خاتمے کی وجہ تک بنا دیا گیا۔

Read more

خدا حافظ افغان

پاکستان کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ متنازع معلومات، فریب، ڈھکوسلوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کا پلندا ہے۔ پاکستان کا یوم پیدائش ہو یا کسی جنگ کا واقع، ایک ایک شے کے متنازعہ ہونے پہ سینکڑوں مستند کتابیں موجود ہیں جو سچ اور جھوٹ کی تقسیم سے پرے اس گلستان نا پائدار کی پائیداری کا واضح ثبوت ہیں۔ پاکستان کا نظریہ (دو قومی نظریہ) سراب کی کئی پرتوں میں اٹا ہوا ہے۔ پاکستان کا نصاب الف لیلہ

Read more

فلسطین: اجتماعی سزا اور نسل کشی

جب آپ یہ الفاظ پڑھ رہیں ہیں تو ”غزہ میں جاری“ موت کے رقص ”کو تقریباً چار ہفتے ہونے والے ہیں۔ اب تک کے سکور کارڈ کے مطابق 1405 اسرائیلی شہری ماری جا چکے ہیں دو سو سے زیادہ حماس کی قید میں ہیں جبکہ غزہ میں جان سے ہاتھ دھو نے والوں کی تعداد نو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں بچوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زائد ہے۔ اسی طرح زخمی ہونے والوں کی تعداد

Read more

لمز کے بچے – مکمل کالم

دو نقطہ نظر ہیں۔ ایک یہ کہ LUMS (لمز) کے طلبا نے سچ کا بول بالا کیا، جابر نہ سہی مگر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور اسے تند و تیز سوالات سے بے بس کر دیا۔ طلبا نے بلا خوف و خطر حاکم وقت سے سوالات کیے اور پوچھا کہ تم تقریب میں پچاس منٹ دیر سے کیوں آئے ہو، ہمارا وقت ضائع کرنے کا حق تمہیں کس نے دیا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں

Read more

قومی شیرازہ بندی کا ضروری کام

پاکستان کو دو دن میں یکے بعد دیگرے تین دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان اور گوادر میں ہونے والے حملوں میں بالترتیب پانچ پولیس اہلکار اور 14 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ تاہم آج میانوالی ایئربیس پر حملہ میں ملوث تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے لیکن نوعیت کے اعتبار سے یہ حملہ سب سے زیادہ سنگین ہے۔ دہشت گردوں نے ملک کی اہم دفاعی تنصیبات پر حملہ

Read more

’یہ قدرت کا نہیں، فخر کا نظام تھا‘: سمیع چوہدری کا کالم

گو، بادی النظر میں پاکستانی شائقین اس فتح کو قدرت کے نظام کی کاریگری سے تعبیر کر سکتے ہیں مگر درحقیقت یہ فخر زمان کی کاریگری تھی جو کیوی اٹیک کی کم مائیگی اور ولیمسن جیسے ذہین کپتان کی منصوبہ سازی پہ یکسر بھاری پڑ گئی۔

Read more

کرپٹو کے بے تاج بادشاہ کے عروج و زوال کی کہانی: ’ہر کوئی سیم بینک مین سے دھوکہ کھا گیا‘

نیویاک کی ایک عدالت نے کرپٹو کی دنیا کے بڑے نام اور کرپٹو کرنسی کے بڑے ایکسچینوں میں سے ایک، ایف ٹی ایکس کے مالک سیم بینکمین فریڈ کو صارفین کے اربوں ڈالر چوری کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔

Read more

اسحاق رابین: مشرق وسطی میں امن کی امید دلانے والے وزیر اعظم جن کے قتل پر اسرائیل میں جشن منایا گیا

چار نومبر 1995 کو جب الٹرا نیشلسٹ ییودی ایگال امر نے اسحاق رابین کو دو گولیاں مار کر قتل کیا تو یہ صرف ایک انسان کی ہلاکت نہیں تھی بلکہ ایک تصور کا خاتمہ بھی تھا: یہ تصور تھا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دائمی امن کا۔

Read more

ایک پراسرار کائنات: زمان و مکاں کی ماورائے عقل نوعیت

ہماری عمومی سمجھ کے مطابق زمان و مکاں کی ہیئت بہت سادہ اور عام فہم ہے۔ ان تصورات کے مطابق دو نقطوں کے درمیان فاصلہ یکساں ہوتا ہے چاہے یہ نقطے زمین یا کسی اور اجسام فلکی کے نزدیک ہوں یا دور ہوں۔ اسی طرح وقت کی رفتار ایک جیسی رہتی ہے چاہے ہم کائنات میں کہیں چلے جائیں، ایک سیارے یا ستارے کے قرب میں یا ان سے بہت دور۔ آئن سٹائن نے 1907 میں عمومی اضافیت کے بنیادی

Read more

تلمبہ: رنجیت سنگھ سے طارق جمیل تک

دنیا میں شہر بستے اور اجڑتے رہتے ہیں مگر تاریخ کے اوراق پر ان شہروں کا ماضی نقش ہوجاتا ہے۔ پاکستان اس سلسلے میں زیادہ خوش قسمت علاقہ نہیں ہے۔ اس لیے کہ یہاں چند ہی شہر ایسے ہیں جنہوں نے تاریخ کو متوجہ کیا۔ موہنجوداڑو، ہڑپہ، ٹیکسلا چند ایسے قدیمی شہر ہیں جن کو عالمی شہرت ملی۔ ان کی مشہوری آثار قدیمہ کے حوالے سے ہے یا پھر قدیم تہذیبوں کے حوالے سے ہے۔ لیکن تاریخ کے پوشیدہ اوراق

Read more

لمز کے مجرم بچے

آپ دیر سے کیوں آئے؟ آپ کی ترجیحات ملکی اقتصادیات ہیں یا طلبا و طالبات؟ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے لمز کے طلبا و طالبات کے ایسے ہی کچھ چبھتے ہوئے سوالات نے ملکی بیانئیے میں پولرائیزیشن کی ایک اور نئی تصویر اجاگر کر دی۔ تعلیمی ادارہ پاکستان کا لمز ہو پنجاب یا کراچی یونیورسٹی ہو یا پھر برطانیہ کا آکسفورڈ، یہ قطعی اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ وہاں سے اعلیٰ ترین دماغ ہی پرورش پا رہے

Read more

عدنان کاکاخیل سے لمز تک: جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق

لمز کے طلبا کے ساتھ نگران وزیراعظم کاکڑ صاحب کی نشست آج کل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہے۔ طلبا نے وزیر اعظم سے بعض چبھتے ہوئے سوالات بھی کیے جن کے نگران وزیراعظم نے بردباری اور متانت سے جوابات دیے۔ مگر اس کے بعد سیاسی جماعتوں کے حامیوں نے اسے حق و باطل کا معرکہ بنا دیا۔ حالیہ سیاسی حالات کے باعث پروپیگنڈا کی دھول میں اس پروگرام کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی۔ یہاں تک

Read more

یہ اشتہاری کالم نہیں ہے

دلی کے خواجہ حسن نظامی عمر میں علامہ اقبال سے دو چار برس ہی خورد تھے لیکن مزاج میں کئی نوری سال کا فاصلہ تھا۔ علمی زاویے سے دیکھنا ہو تو اقبال اور خواجہ حسن نظامی میں وہی فرق تھا جو پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے حصے میں آیا۔ حالیہ سیاسی تناظر میں سمجھنا ہو تو رضا ربانی اور راولپنڈی کے شیخ رشید کو آمنے سامنے بٹھا لیجیے۔ اقبال ایک فلسفی کا استغراق، صوفی کا

Read more

شفاف انتخابات کے لئے خوف و ہراس کا ماحول ختم کیا جائے

سپریم کورٹ کی ثالثی میں بالآخر صدر عارف علوی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مابین مشاورت کے بعد 8 فروری کو عام انتخابات کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسے قبول کرتے ہوئے اور صدر کی رضامندی کو تسلیم کر کے، اس تاریخ کو حتمی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمی نے اس اتفاق رائے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کی تمام درخواستیں نمٹا دیں اور اپنے حکم میں 8 فروری

Read more

اسرائیل اور حماس کے تنازع سے جنم لینے والے پانچ ’تشویش ناک‘ حقائق کیا ہیں؟

مشرق وسطی کی نئی حقیقت کیا ہو گی اور اس تنازع کی نئی شکل کیا ہو گی؟ اس کا دارومدار اس بات پر ہو گا کہ یہ جنگ کیا رخ اختیار کرتی ہے اور کتنی طویل ہوتی ہے۔ یہ خدشہ کافی حد تک موجود ہے کہ جنگ پھیل سکتی ہے۔

Read more

عمران خان کی سیاسی تنہائی: نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن

چند روز قبل مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی جس میں اسد قیصر ’علی محمد خان‘ بیرسٹر سیف اور جنید اکبر شامل تھے۔ اس ملاقات پر سب کو حیرانی ہوئی کہ آخر یہ آگ اور پانی کا ملاپ کیسے ہو گیا؟ ملاقات تعزیت کے عنوان کے تحت ہوئی۔ شدید سیاسی مخالفین کے بھی سماجی تعلقات بہت اچھے ہوتے ہیں، وہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے اور مشکل میں ایک دوسرے کے

Read more

پیپلز پارٹی کا واویلا

حالیہ برسوں میں پیپلز پارٹی کے جمہوری قوتوں کے ساتھ رویے کی وجہ حالات کا جبر بھی ہے اور مجبوریوں کا تقاضا بھی۔ ورنہ پیپلز پارٹی خود ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھوں زخم خوردہ رہی ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کی تین حکومتوں کا اختتام غیر جمہوری طریقے سے ہوا اور چوتھی بار اس کی حکومتی مدت تو پوری ہوئی مگر کس طرح یہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔ گزشتہ سینیٹ انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے

Read more

غزہ، افغان مہاجرین، اور فیمنزم

سیلاب زدگان خواتین کو سینیٹری پیڈز عطیہ کرنے پر حقوق نسواں میں کام کرنے والی رضاکاروں کو مغربی جاسوس، سازشی، اور بے شرم کہنے والے اب چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ غزہ میں پیڈز کیوں نہیں بھیج رہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جو نیلے پیلے بالوں والی ہزاروں لڑکیاں اسرائیل کے خلاف مہم جوئی میں شریک ہیں یہ وہی فیمنسٹ ہیں، جن کی سوچ اور نظریات کو سال بھر مشرق اور مغرب کے مذہب پسند اور قدامت

Read more

فلسطین: موت رقص کناں ہے اور امن کی فاختہ اداس ہے

آزادی ۔ ۔ ۔ سنو اے ساکنان خاک پستی صدا یہ آ رہی ہے آسماں سے کہ آزادی کا اک لمحہ ہے بہتر غلامی کی حیات جاوداں سے جوش ملیح آبادی ۔ ۔ ۔ حماس کا پہلا حملہ ۔ ۔ سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو جب حماس نے سینکڑوں میزائلوں اور ہزاروں راکٹوں سے حملہ کیا تو اسرائیل اور امریکہ کیا ساری دنیا میں کسی کے وہم و گماں میں بھی نہ تھا کہ حماس اتنا تباہ کن حملہ

Read more

ماضی تا حال، مسئلہ فلسطین اور جامعہ ملیہ

مسئلہ فلسطین طویل عرصے سے عالمی سطح پر انصاف اور انسانی حقوق کے علمبردار افراد اور اداروں کے لیے بحث کا موضوع رہا ہے۔ ان اداروں میں ہندستان کا مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی ہے، جس کی سماجی انصاف اور عالمی امن سے متعلق معاونت اور حصہ داری کی ایک لازوال تاریخ رہی ہے۔ اسی جامعہ انتظامیہ کی جانب سے حالیہ صہیونی دہشت گردی کی مناسبت سے 10 اکتوبر 2023 کو جاری کردہ ایک سرکلر میں، چیف پراکٹر

Read more

بحری کپتان احتشام الدین خان کی ناقابل یقین سر گزشت

ترتیب و تحریر شاہد لطیف ( 14 مئی 2023 ) آج 14 مئی 2023 ہے۔ میں اور کپتان احتشام الدین خان، باربی کیو ٹونائٹ کراچی میں بیٹھے ہیں۔ احتشام الدین خان کے والد محکمہ شہری ہوابازی میں ملازم اور سابقہ مشرقی پاکستان میں متعین تھے جہاں احتشام الدین خان پیدا ہوئے۔ ابتدائی پرائمری اسکول کی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ اسی لئے بنگلہ زبان فر فر بولتے تھے۔ میرے والد محکمہ صحت میں ملازم تھے اور کراچی ائرپورٹ کے رہائشی

Read more

’ٹو فنگر ٹیسٹ‘: جب پاکستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی خواتین کو برطانیہ میں داخلے کے لیے کنوار پن ٹیسٹ سے گزرنا پڑا

امیگریشن ایکٹ 1971 کے تحت، ایسی خواتین کو ویزا کی ضرورت نہیں تھی جن کی شادی برطانیہ داخل ہونے کے تین ماہ کے اندر ہونا ہو۔ تاہم اپنے شوہروں کے پاس جانے والی خواتین کو ویزا کے لیے طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا۔ حکومت کا یہ شبہ کہ خواتین اس انتظار سے بچنے کے لیے غیر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر رہی تھیں، کنوار پن کی جانچ کے نفاذ کا باعث بنا۔

Read more

قوم انتخابات کے لیے تیار ہو جائے

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کروانے پر اتفاق کیا ہے۔ اب اس فیصلہ سے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کو مطلع کیا جائے گا۔ آج کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ واضح کرچکی ہے کہ اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہو گا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو فوری طور سے صدر مملکت سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عدالت میں 11 فروری کو انتخابات کی تجویز دی تھی لیکن سپریم کورٹ کا موقف تھا کہ اس حوالے سے صدر مملکت سے مشاورت ضروری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے 90 روز کے اندر عام انتخابات کرانے کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ آج ان درخواستوں پر دوسری سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کو تاخیر کا سبب قرار دیا اور اتوار 11 فروری کو انتخابات کروانے کی تجویز دی۔

Read more

صدر اور الیکشن کمشنر میں عام انتخابات کی تاریخ کیسے طے ہوئی؟

عام انتخابات کی تاریخ پر صدر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات میں تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے11 فروری کی تاریخ تجویز کی تھی جبکہ صدر نے انتخابی عمل مکمل ہونے کے فوری بعد 4 فروری کو الیکشن کروانے کا کہا۔ صدر نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں 4 فروری

Read more

2023 میں سیاحت کے لیے دنیا کے پانچ بہترین گاؤں کون سے ہیں؟

گذشتہ تین سال سے یو این ڈبلیو ٹی او نے دنیا بھر کے ان دیہات کو تسلیم کیا ہے جو ’دیہی علاقوں کی پرورش اور مناظر، ثقافتی تنوع، مقامی اقدار اور کھانا پکانے کی روایات کے تحفظ میں پیش پیش ہیں‘ اور اس نے 2023 کے لیے اپنی فہرست بھی جاری کی ہے۔

Read more

شاہ رخ خان کا ’بازی گر‘ سے ’جوان‘ تک کا سفر: ایک اینٹی ہیرو جو پہلے ’کِنگ آف رومانس‘ اور پھر سُپرسٹار بنا

یوں تو آج شاہ رخ کو کنگ آف رومانس کہا جاتا ہے لیکن شاہ رخ نے کامیابی کی پہلی سیڑھی رومانس کے ذریعے نہیں بلکہ اینٹی ہیرو بن کر چڑھی۔

Read more

علاؤ الدین خلجی: ہندو بادشاہ کو شکست دے کر 1200 من سونا، چاندی لوٹنے سے اندھیری سُرنگ کے راز تک

تاریخ میں علاؤالدین خلجی کی بہت سی کہانیاں اور داستانیں موجود ہیں، لیکن ان سے جڑا ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا خلجی کی دیواگیری میں اتنی لوٹ کی کہانی سچ ہے یا فسانہ؟

Read more

بالفور اعلامیہ: سادہ کاغذ پر لکھے گئے 67 الفاظ جنھوں نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ بدل ڈالی

دو نومبر 1917 کو پہلی جنگ عظیم کے بیچ لکھی جانے والی اس تحریر میں پہلی بار برطانوی حکومت نے فلسطین میں یہودیوں کے لیے ایک ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی۔

Read more

گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور طلب و رسد کابہانہ

بہت مہارت سے ہمیں گزشتہ ہفتے کا آغاز ہوتے ہی یہ امید دلائی گئی تھی کہ اکتوبر کا مہینہ ختم ہونے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ چند امیدپرستوں نے اس ضمن میں متوقع کمی کو 20 روپے کے عدد کے ساتھ بیان بھی کردیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کے بجائے لیکن اب ہمارے لئے گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی صورت نیا عذاب مسلط کردیا گیا ہے۔سرما کا آغاز ہوتے ہی ہمارے

Read more

لاڈلا کون؟

دوپہر اور رات کے کھانے میں تو ہم تنوع کی خواہش رکھتے ہیں مگر ناشتے میں یکسانیت قبول کر لیتے ہیں، پتا نہیں ایسا کیوں ہے، خیر، کل صبح جب ہم انڈہ توس اور چائے کی پیالی کے منتظر تھے تو اطلاع ملی کہ آج ناشتے میں حلوہ پوری، سری پائے ، آملیٹ پراٹھا اور کھیرملے گی، اس غذائی اوباشی کے اسباب پوچھے گئے تو پتا چلا کہ ہمارے خان ساماں سلیم رحمانی کے مرشد صبح صبح چکوال سے تشریف

Read more

معاشی مفادات کا تحفظ یا ’ایماندار ثالث‘ کا عالمی تشخص: اسرائیل، حماس جنگ میں چین کیا کردار ادا کر رہا ہے؟

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں شدت کے دوران چین کی جانب سے ثالثی کی ایک غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ چین جو کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے اس میں اسے محدود کامیابی ہی مل سکتی ہے۔

Read more

ہم کھوکھلے انسان اور فلسطین

فلسطینوں اور صیہونیوں کے درمیان جنگ کی صورت حال سے پوری دنیا میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 1822 میں فلسطین میں جو یہودی آباد تھے ان کی تعداد چوبیس ہزار سے زیادہ نہ تھی۔ یہ تعداد ملک کی کل آبادی سے دس فیصد سے بھی کم تھی۔ اس وقت ظلم و بربریت کی جو داستان رقم کی جا رہی ہے اور بدلے میں عالمی طاقتوں کی بے حسی دیکھ کر ٹی۔ ایس ایلیٹ کی نظم جو بارہویں

Read more

اردو بکس ورلڈ

اردو زبان سے سرمد خان کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کا گھر متحدہ عرب امارات میں ڈیرا دبئی کے علاقہ ریگا روڈ پر واقع ہے۔ پہلی بار ان کے گھر گیا تو ایسا لگا کہ شاید یہ انسانوں کی رہائش نہیں بلکہ کتابوں کے رہنے کی کوئی جگہ ہے۔ یہ تین بیڈ روم کا گھر ہے، سٹنگ روم ہے اور ڈائننگ حال بھی ہے، اور وہاں ہر جگہ پر تاریخ، مذہب، سیاست، ادب، شاعری، شخصیات و نظریات

Read more

خزاں چمن سے ہے جاتی

 خواجہ حیدر علی آتش نے کہا ہوائے دور مے خوشگوار راہ میں ہے خزاں چمن سے ہے جاتی، بہار راہ میں ہے ہم کبھی مایوس نہیں ہوئے کہ دین مبیں کے مطابق مایوسی کفر ہے۔ ہم تو اس وقت بھی مایوس نہیں تھے جب ہمہ وقت ڈیفالٹ کا خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا تھا اور گلی گلی میں شور تھا کہ پاکستان سری لنکا بننے کو ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب نیا پاکستان بنانے والے آئی ایم

Read more

کیا مغرب مڈل ایسٹ میں وسیع جنگ چاہتا ہے؟

اسرائیل حماس جنگ کے دوران امریکہ اور برطانیہ جیسی عالمی طاقتوں کی طرف سے مظلوم فلسطینی شہریوں کے تحفظ کی بجائے اسرائیلی ریاست کی غیرمعمولی فوجی پشت پناہی کے ذریعے مڈل ایسٹ میں بڑی جنگ برپا کرنے کے اسباب مہیا کرنے کی شعور کوشش اس امر کی غماض ہے کہ اہل مغرب یوکرین جنگ کے شعلوں کو بجھانے کی خاطر روس اور چین کو مشرق وسطی کے میدان جنگ میں الجھانا چاہتے ہیں چنانچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار

Read more

الفریڈ نوبل اور نوبل انعام کی تاریخ

آج ایک ایسے انسان کے بارے اظہار خیال ہے جو نہایت کم عمری میں کامیابی کے سنگھاسن پر بیٹھا اور کامیابی کے زینے طے کرتا ہی چلا گیا۔ اس نے صرف ایک بات کو اپنے پلے باندھ لیا، محنت اور صرف محنت۔ وہ بچہ الفریڈ نوبل 21 اکتوبر 1833 ء کو سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پیدا ہوا۔ وہ ایک سائنسدان (کیمیا گر) ، کامیاب کاروباری انسان، نئی سائنسی ایجادات کا موجد، انجینئر، مصنف اور فیلاتھراپنسٹ یعنی انسان دوست

Read more

فلسطین: اسرائیلی ہتھیاروں کی تجربہ گاہ

تحقیق و ترجمہ انٹونی لووینسٹائن ایک یہودی صحافی ہے ایسا مصنف جس کی کتابیں بہترین فروخت حاصل کرتی ہیں، انہوں نے دی گارڈین، نیو یارک ٹائمز، نیو یارک کا جائزہ آف بوکس اور بہت سے دیگر کے لئے لکھا ہے۔ ان کی تازہ ترین کتاب فلسطین لیبارٹری ہے اسرائیل دنیا بھر میں قبضے کی ٹکنالوجی کو برآمد کرتا ہے۔ اس کی دوسری کتابوں میں گولیاں، پاؤڈر اور دھواں، تباہی سرمایہ داری اور میرا اسرائیل سوال شامل ہیں۔ ان کی دستاویزی

Read more

قاضی فائز عیسیٰ کی عدلیہ اور عام شہری

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے کچھ ایسی خبریں آئی ہیں، جنہیں آئینی اور قانونی ماہرین خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے 15 رکنی فل بنچ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ ایک ایسی ہی خبر ہے۔ اس فیصلے کو عمومی طور پر سراہا گیا ہے۔ سادہ الفاظ میں اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے عدلیہ سے متعلق قانون سازی کے اختیار کو تسلیم کیا

Read more

اسرائیل کا نیا اسلحہ قانون کیا ہے اور عرب اسرائیلی خوفزدہ کیوں ہیں؟

اسرائیل پر حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی جانب سے بندوق، پستول اور ریوالور جیسے اسلحہ کے لائسنس کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ نئی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

Read more

کشتی، پہلوانی اور لٹھ بازی

ہر سال دیسی مہینے اساڑھ 25، 26 اور 27 تاریخ کو بابا جی کا سالانہ عرس ہوا کرتا۔ اس میں پنجاب بھر سے تھیٹر، چڑیا گھر، عجائب گھر، سینما، مداری، شعبدہ باز، جادوگر اور دیگر فنکار آتے اور اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے اپنے لیے روزی روٹی اور حاضرین کے لیے تفریح طبع کا سامان مہیا کرتے اُن دنوں عالم لوہار، عنایت حسین بھٹی اور استاد گامن کے تھیٹر خصوصی شہرت رکھتے تھے۔ ان تھیٹر کے سامنے پلے

Read more

چک پیراں کا جسا: کتاب پر تبصرہ

کچھ کہانیاں آپ سے چمٹ جاتی ہیں۔ جیسے بھوت پریت، آسیب چمٹ جاتے ہیں۔ چھوڑتی ہیں نہیں آپ کو جب تک کہ اپنے آپ کو پورا نہ پڑھوا لیں۔ اثرات بعد میں بھی نہیں جاتے۔ ویسے میرا ماننا ہے کہ کہانی کبھی مکمل نہیں ہوتی۔ کہانی، ایک سے دوسرے واقعہ کی طرف سفر کا نام ہے اور یہ سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔ سو کہانی بھی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ہاں! کہانی کہنے /لکھنے والا تھک کے کسی موڑ پہ

Read more

’شاہین نے پاکستان کا فخر بحال کر دیا‘: سمیع چوہدری کا کالم

یہ جیت اگرچہ بہت دیر سے آئی اور شاید ورلڈ کپ کے سیاق و سباق میں اس قدر سودمند بھی ثابت نہ ہو پائے مگر جس دباؤ کا شکار بابر اعظم پچھلے دو ہفتوں میں رہے ہیں، ان کے لیے بہرحال یہ ایک تازہ سانس سی فرحت بخش ہو گی۔

Read more

نگران وزیر اعظم کب تک اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں؟

ملک میں انتخابات کے حوالے سے پریشانی اور بے چینی پائی جاتی ہے تاہم انتخابات جیسے اہم معاملہ کو سیاسی رسہ کشی کا سبب بنا کر سیاسی پارٹیاں اور نگران حکومت اس بے یقینی میں اضافہ کر رہی ہے۔ اس حوالے سے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا یہ فرمان تشویشناک ہے کہ ’انتخابات کروانا ہی پورا آئین نہیں، اس کے دوسرے پہلو بھی ہیں‘ ۔ آئین پاکستان جمہوریت کو

Read more

انڈیا میں افغانستان کی ٹیم کو کسی بھی دوسری ٹیم سے زیادہ حمایت کیوں حاصل ہے؟

افغانستان کی ٹیم انڈیا میں جاری رواں ورلڈ کپ میں پے در پے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور اس ٹیم کو ملکی ٹیم کے بعد بظاہر سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔

Read more

شہر ایسے ہیں کہ تنہا نہیں رہنے دیتے

آج عالمی یومِ البلاد (اکتیس اکتوبر) ہے۔ یہ دن دو ہزار چودہ سے منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد شہری زندگی کو ماحولیات دوست بنانا، پسماندہ شہری علاقوں میں تعلیم و صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی معیاری بہم رسانی کہ جن کے ذریعے ہر شہری کو اپنی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ذاتی زندگی اور اردگرد کو بہتر بنانے کا موقع اور تسکین مل سکے۔شہر ہی کسی ملک کی مادی و تمدنی ترقی کا انجن ہیں۔ انجن کی

Read more

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن: ہم اس بارے میں اب تک کیا جانتے ہیں؟

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہو گئی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے اس حوالے سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی اور واضح طور پر بتایا تھا کہ اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

Read more

سماجی علوم کا بھوت میرا محبوب (تیسری قسط)

تیسری قسط لکھنے میں تاخیر ہوئی۔ صاحب سلامت شاعر پر کہ اس زبان زد خاص و عام مصرعے کی سچائی دل سے تسلیم ہوئی ”ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا“ ۔ دوسری قسط میں کتاب ”نظریات ابلاغ“ مرتب پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ باب چہارم تک کی تلخیص پیش کی گئی تھی۔ اس کے بعد کے چار ابواب ”محدود اثرات کا نظریہ“ ، ”رویے کی تبدیلی کے نظریات“ ، رویوں میں تبدیلی کے نظریات ”اور“ محدود اثرات کے نمونے

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر11

اگست کے تیسرے ہفتے کی وہ صبح بڑی روشن، چمکدار اور کھلی کھلی سی تھی۔ اینا نے سفید نیٹ کے پردے جھٹک کر اکٹھے کیے اور کھڑکی سے باہر جھانکا۔ سمولنسکایا چوک کا تھوڑا سا منظر اس کھڑکی سے نظر آتا تھا۔ سناٹا بکھرا پڑا تھا۔ دو ٹینک آہستہ آہستہ حرکت میں تھے۔ ”تو پھر فوج نے بغاوت کر دی ہے۔“ اس نے اپنے آپ سے کہا اور لاؤنج میں آ کر ٹی وی آن کر دیا۔ سکرین پر اہم

Read more