پاکستان کی افغانستان پر مجوزہ کانفرنس؛ مقاصد کیا ہیں؟

اسلام آباد — افغانستان میں قیامِ امن اور استحکام کے لیے پاکستان نے ایک کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کرکے اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے ہونے والی مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اعلیٰ افغان قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Read more

ملائیشیا میں پاکستانیوں کی حالت زار

ملائیشیا پاکستان میں بہت مقبول ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہیں۔ انہوں نے اپنی ہر تقریر میں ملائیشیا کو اتنا بڑھا چڑھا کر بیان کیا اب ہر پاکستانی جو پاکستان میں رہتا ہے۔ وہ اس کی مثالیں دیتا ہے۔ لیکن جو لوگ یہاں موجود ہیں۔ وہ اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ وہ یہاں کے حالات سے سخت نالاں ہیں۔ Covid 19 کے بعد غیر ملکیوں کے حالات مزید بد تر ہو گئے ہیں۔

Read more

کم سنی میں تبدیلی مذہب: کیا مسلمان بچوں کو بھی یہ حق دیا جائے گا؟

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اقلیتی حقوق پر سینیٹ کمیٹی کو مطلع کیا ہے کہ حکومت 18 سے کم عمر بچوں کے تبدیلی مذہب کی روک تھام کا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتی۔ ان کے خیال میں ایسی پابندی اسلام کی روح کے خلاف ہوگی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی ایک علیحدہ معاملہ ہے جسے اب اسلامی نظریاتی کونسل سے مشورہ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ کم

Read more

سعودی عرب عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدی رہا کرے گا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق

Read more

پاکستان کے انتہائی ’کم گو صدر‘ ممنون حسین چل بسے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئینی طریقے سے عہدہ صدارت منتقل ہونے کے بعد ملک کے بارہویں صدر بننے والے مسلم لیگ ن کے رہنما ممنون حسین وفات پا گئے۔

Read more

پاکستان کو ہندوستان اور طالبان میں ممکنہ رابطوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے

بیس سال پہلے یہ تصور کرنا بھی مشکل تھا کہ امریکہ اور افغان طالبان آپس میں امن معاہدہ کر سکتے ہیں۔ لیکن 2020 میں یہ ناممکن خیال ایک حقیقت بن گیا۔ آج یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ہندوستان، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، افغان طالبان کے ساتھ رابطے پر مائل ہو سکتی ہے۔ طالبان نے جمہوریت سے اپنی شدید نفرت کے اظہار میں کبھی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا۔ ذرائع ابلاغ میں حال ہی میں بھارت اور طالبان

Read more

فلمسٹار نرگس اور عابد باکسر کی اصل کہانی؛ صحافی کا آنکھوں دیکھا حال

لاہور کی ایک سرد شام مجھے بھولتی نہیں ہے۔ فلموں کی ڈریم گرل اور تھیٹر کی ڈانسنگ کوئین کہلانے والی اداکارہ پر وحشیانہ تشدد کیاگیاتھا۔ وہ صوفے پر رضائی اوڑھے درد سے کراہ رہی تھی۔اس کا سارا جسم زخموں سے چور تھا۔اس نے اپنا سراونی ٹوپی سے چھپا رکھا تھا ۔تشدد کرتے ہوئے اداکارہ کو دیواروں کے ساتھ پٹخا گیا تھا اور پھر اس کے سر کےبالوں کے ساتھ بھنویں بھی مونڈدی گئیں۔ یہ اداکارہ نرگس تھی جسے پولیس انسپکٹر

Read more

وفاقی کابینہ میں توسیع: چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس طرح وفاقی کابینہ کے ارکان 52 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریوں سونپ دی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے چودھری مونس الہیٰ

Read more

اگلے دو برسوں میں عوام کی حالت بدلنے کا امکان؟

ابھی بجٹ کو پاس ہوئے دو ہفتے ہوئے ہیں کہ مہنگائی نے گویا غریب آدمی کی جان نکال لی ہے۔ قریباً ہر استعمال کی ضروری چیز کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی کوئی خاؔص وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حکومت نے تو کوئی نیا ٹیکس بھی نہیں لگایا او حتیٰ المقدور کوشش کی ہے کہ عوام پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے اس کے باوجود اشیائے خورونوش دس سے بیس روپے تک مہنگی کر دی گئی ہیں۔

Read more

ناراض بلوچوں کو منانے سے پہلے راضی بلوچوں کو تو سن لیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان سوچ رہا ہے کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کریں۔ مگر میرے خیال میں وزیراعظم صاحب نے اس معاملہ پر ملک کے اصل حکمرانوں سے مشاورت نہیں کی ہے۔ کیونکہ بلوچستان کے نامور صحافی اور لکھاری انور ساجدی نے دو سال پہلے جب صدر پاکستان عارف علوی سے پوچھا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے بات چیت اور گفت شنید کی گنجائش نکالی جائے گی یا طاقت کا استعمال جاری رہے گا۔ اس پر پاکستانی صدر نے

Read more

طلاق: تھوک نہیں خوردہ

سب سے پہلے کام کی باتیں :

طلاق یا طلاقیں دے کر بعد میں رجوع کے سلسلے میں پریشان ہونے سے بہتر ہے کہ ایسے اقدام سے پہلے ہی مفتیان عظام اور علمائے کرام سے رجوع فرما لیں۔ کہ مستند ہے ان کا فرمایا ہوا!

اگر کوئی بھی دو میاں بیوی طلاق کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور ہر طرح کے غور فکر اور مصالحت و مشاورت کے بعد بھی طلاق کو ہی اپنی ازدواجی زندگی کی الجھنوں اور تلخیوں کا مداوا سمجھتے ہیں، تو ہم انہیں یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ، بس اتنا کریں کے تین طلاقوں کے بجائے ایک طلاق سے کام چلا لیں کہ اس طریقہ سے بھی دونوں نہ صرف ایک دوسرے سے خلاصی حاصل کر لیں گے، بلکہ مقررہ مدت یا شرائط پر اپنی اپنی پسند کی دوسری شادی بھی کر سکیں گے اور اپنے فیصلے کے غلط ہونے کے احساس پر مقررہ وقت میں رجوع بھی کر سکیں گے یا حلالہ جیسی پیچیدگیوں کے بغیر دوبارہ نکاح کی گنجائش بھی رہ جائے گی۔

Read more

کرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی: مزدوروں کی بازیابی کے آپریشن میں پاکستان فوج کا کیپٹن اور سپاہی ہلاک

قبائلی علاقے کرم میں مغوی مزدوروں کے لیے جاری آپریشن کے دوران فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزدور موبائل ٹاورز پر کام کرنے کے لیے وہاں گئے تھے۔

Read more

پاکستان: کابینہ نے مسلح افواج کے لیے پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان فوج کو پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مسلح افواج کی تنخواہوں اور الاؤنس میں کُل ملا کر 25 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

Read more

’’افغان باقی ،کہسار باقی ‘‘ والی حقیقت

ٹی وی میں دیکھتا نہیں۔ اپنے ذہن کو ففتھ جنریشن وار کے ذریعے پھیلائی گمراہی سے بچانے کے لئے چند باخبر محبان وطن کے یوٹیوب چینل البتہ بہت غور سے دیکھتا ہوں۔ میرے لئے خبروں اور خیالات کا بنیادی ذریعہ اخبارات کا وہ پلندہ ہے جو میرے اٹھنے سے پہلے ہی بستر پر موجود ہوتا ہے۔ ہمارے مقبول عام اخبارات میں نمایاں طورپر چھپی خبریں اور مضامین گزشتہ چند دنوں سے نہایت فخر و مان سے بتا رہے ہیں کہ

Read more

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور عمران خان صاحب کی خوشیاں

بیس سال کی فوجی مہم جوئی کے بعد امریکہ کی فوجیں افغانستان سے رخصت ہو رہی ہیں۔ بلکہ بعض مقامات سے تو اتنے پر اسرار طریقہ پر رخصت ہوئیں کہ اتحادیوں کو بھی علم نہ ہوسکا۔ کیا یہ صرف ایک غیر ملکی افواج کی رخصتی کا معاملہ ہے یا اس کے ساتھ کوئی اور عمل بھی چل رہا ہے۔ یہ صرف امریکی افواج کی رخصتی نہیں ہو رہی بلکہ اس کے ساتھ افغان طالبان ایک کے بعد دوسرے مقامات پر

Read more

ناراض بلوچوں سے مکالمہ۔ ایک اچھی ابتدا

وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل گوادر میں مقامی عمائدین، طلباء اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے جب یہ کہا کہ وہ بلوچستان کے ”ناراض لوگوں“ سے بات کرنے کا سوچ رہے ہیں، تو ان کا یہ کہنا ہر اس شخص کے لیے، چاہے وہ بلوچستان کا باسی ہو یا ملک کے کسی بھی دوسرے حصے میں رہتا ہو، خوشی اور امید کا پیغام تھا جو بلوچستان میں امن دیکھنے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس

Read more

پاکستان کو افغانستان کے شر سے بچانے والی جادو کی چھڑی

نہ جانے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے پاس ایسی کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ انہوں نے اہل پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ افغانستان میں جو بھی حالات ہوں حکومت، پاکستان کو ان سے محفوظ رکھے گی۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں فرمایا ہے کہ ’ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ پوری کوشش ہے کابل میں پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے

Read more

انصاف کے نظام پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ

چند روز سے اسلام آباد میں ایک جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو اور خبروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ جس میں لڑکا لڑکی کو نہ صرف بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ایک دوسرے کے سامنے زبانی اور جسمانی تذلیل بھی کی گئی۔ جنسی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر جوڑے کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ دونوں کی عزت نفس کو بری طرح مجروح کیا گیا۔ پوری انسانیت کی تذلیل کی گئی۔

Read more

لوڈ شیڈنگ: شہباز شریف کی حکومت پر شدید تنقید، حماد اظہر کا بھرپور جواب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر موجودہ حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ناقص حکمتِ عملی کی وجہ سے حکومت پاکستانیوں پر یہ عذاب دوبارہ لے آئی ہے۔

Read more

‘ایرانی ماڈل’ یا کوئی اور طریقہ، پاکستان افغان مہاجرین کی ممکنہ لہر سے کیسے نمٹے گا؟

کراچی — امریکہ اور اتحادی افواج کا انخلا شروع ہونے کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتِ حال کے نتیجے میں پاکستان افغان مہاجرین کے ممکنہ دباؤ پر قابو پانے کے لیے ‘ایرانی ماڈل’ سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں کرونا کیسز میں پھر اضافہ، عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

اسلام آباد — پاکستان کی حکومت نے کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم ‘ڈیلٹا’ کے کیس سامنے آنے کے بعد عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

Read more

افغانستان کی پیچیدہ صورتحال

افغانستان کی صورتحال پیچیدہ اور مشکل بنتی جا رہی ہے۔ بدقسمتی سے امریکہ، اس کی اتحادی افواج، افغان حکومت اور افغان طالبان کسی بھی بڑے سیاسی تصفیہ پر متفق نظر نہیں آرہے۔ امریکہ کے بقول امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ اور داخلی امن کی ضمانت ہم نہیں بلکہ یہ فیصلہ افغان حکومت اور طالبان کو مل کر کرنا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ فیصلہ ان ہی دو فریقوں نے مل کر ہی

Read more

قبل ازوقت انتخاب

جن دنوں قومی اسمبلی یا سینٹ کے اجلاس ہورہے ہوں تو ہفتہ وہ واحد دن ہوتا ہے جب میں لکھنے کی مشقت سے آزاد ہوتا ہوں۔ وگرنہ یہ کالم دفتر بھجوادینے کے بعد ہفتے کے بقیہ پانچ دن ’’دی نیشن‘‘ کے لئے پریس گیلری بھی لکھنا ہوتی ہے۔ اپنی فراغت والے دن کو لہٰذا میں بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ حتیٰ الوسع کوشش ہوتی ہے کہ دُنیا کے بکھیڑوں سے ذہن کو آزاد کئے یہ دن پھولوں،درختوں اور جانوروں سے

Read more

میں نے افغانستان کے حالیہ دورے میں کیا دیکھا؟

جمعہ، کابل افغانستان: وہ چھڑی کے سہارے اپنے دفتر کی سیڑھیاں اترا تو میں نے آگے بڑھ کراس سے مصافحہ کیا۔ کم و بیش چھ فٹ لمبا، بھرے ہوئے جسم اور ادھیڑ عمر کا یہ شخص سوویت یونین کے دور میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی ”خاد“ کے لئے کام کرتا تھا وہی خاد جس کے سوویت خفیہ ایجنسی کے جی بی سے قریبی روابط تھے اور جس پر پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے الزام بھی عائد کیے جاتے تھے۔

Read more

مسئلہ بلوچستان، مذاکرات یا مذاق رات

وفاق نے اس بجٹ کے بعد بلوچستان کے لئے 730 ارب کے پیکیجز دیے جن میں 131 mega projects شامل ہیں اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عمران حکومت نے اس ترقیاتی پیکیج سے قبل بلوچستان کے بہت سے میگا پراجیکٹس کو منسوخ بھی کر دیا تھا بلوچستان پر ایسی شفقت سی پیک میں دل چسپی ظاہر کرنا ہے یا بلوچستان کے حوالے سے اس حکومت کا بھی دانہ پانی کے بعد کچھ خواہشات کا اظہار کرنا ہے۔ اپنی

Read more

آصف علی زرداری اور نواز شریف

آصف علی زرداری وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت تک پہنچنا چاہتے ہیں، میاں نواز شریف فی الحال ملک واپس آ کر عدالت نہیں جانا چاہتے۔ یہاں دونوں شخصیات کا موازنہ نہیں، مگر دونوں کے انداز سیاست میں امتیاز کا اظہار ضرور ہے۔ آصف علی زرداری کافی کمزور ہو چکے ہیں اور چلنے پھرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں، میاں نواز شریف صحت مند ہیں اور سیر و تفریح کرتے پائے جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری ملک میں رہ کر

Read more

پاکستانی خارجہ پالیسی: نعرے گونج رہے ہیں، پالیسی کہاں ہے؟

پاکستانی خارجہ پالیسی کو وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یا مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے بیانات کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کی جائے تو ان میں خودداری کی کھنک، نعروں کا جلال اور جذبے کی فراوانی تو وافر مقدار میں محسوس کی جا سکتی ہے۔ لیکن ان بیانات سے یہ اخذ کرنا ممکن نہیں ہوتا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں کے علاوہ دور نزدیک کی بڑی طاقتوں سے کیسے مراسم استوار کرنا چاہتا ہے۔

Read more

تو یہ ہیں اپنے دلیپ صاحب

مارلن برانڈو کے اکیاون سالہ فلمی کرئیر میں انیس سو پچاس کی ”دی مین“ سے لے کر دو ہزار ایک میں ”دی اسکور“ تک چالیس فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سینتالیس فلمیں مکمل نہ ہو پائیں یا برانڈو نے ان میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرا دی۔ مگر بالی وڈ کا کیلنڈر بدل گیا۔ مارلن برانڈو سے پہلے مارلن برانڈو کے بعد ۔

سات جولائی کو امتیابھ بچن نے ٹویٹ کیا ”آج کے بعد ہندی فلمی صنعت یوں یاد رکھی جائے گی۔ دلیپ کمار سے پہلے۔ دلیپ کمار کے بعد“ ۔ عمران خان کی ٹویٹ تھی ”میری نسل کے لیے وہ سب سے عظیم و بے مثال اداکار تھے“ ۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ”یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا ثقافتی دھچکہ ہے“ ۔

Read more

پاکستان کے خلاف سازش کس نے کی؟

فواد چودھری بڑے کمال کے آدمی ہیں۔ میں انہیں اس وقت سے جانتا ہوں، جب وہ طالب علم تھے۔ ان کے انکل چودھری الطاف حسین پنجاب کے گورنر تھے۔ چودھری صاحب گورنر بننے سے قبل قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے اور میری ان سے کافی ذاتی نیاز مندی تھی۔ لاہور کے گورنر ہاؤس کے علاوہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ان کے ساتھ ہماری محفلیں جمتی تھیں اور کبھی کبھی ہماری فواد سے بھی دعا سلام ہو جاتی

Read more

بلنکن کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ، افغان امن عمل سے متعلق مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ویب ڈیسک — پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں عہدے داروں نے افغان امن عمل میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

Read more

سعودی عرب: مسجد الحرام میں بن لادن کرین حادثے کے کئی سال بعد پاکستانی مزدوروں کو واجبات کی ادائیگی کیسے ممکن ہوگی؟

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ایسے پاکستانیوں کو مخاطب کیا ہے جن کے بقایا جات بن لادن کمپنی کے ذمے باقی ہیں۔ اب کئی برسوں تک اپنی تنخواہوں سے محروم رہنے والوں کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا؟

Read more

زراعت، کپاس اور ملوں کے چرخے

ایک زرعی سائنسدان ہیں، ڈاکٹر اقبال بندیشہ۔ کپاس پر تحقیق کے حوالے سے بڑا نمایاں نام ہے۔ وہی کپاس جسے یونانیوں نے پنجاب میں دیکھا تو تعجب کیا، وہی کپاس جسے دیوندرستیارتھی نے اپنی کویتا میں روشن کیا تو لفظ دمکنے لگے، جس پر شاکر شجاع آبادی نے کہا: تینڈے نازک پیر کپاہ ورگے اے خاک تے نہیں ساڈے ہاں تے رکھ ڈاکٹر اقبال بندیشہ نے 2006۔ 7 ء میں ایک نان بی ٹی بیج متعارف کرایا۔ پاکستان میں زرعی سائنسدان اور ماہرین کو نجی سیکٹر کی مدد حاصل نہیں ہوتی۔

Read more

سید ظہور آغا کی بطور گورنر بلوچستان حلف اٹھانے کی تقریب، ’قاسم سوری اپنے پرانے دوست کو گورنر بنانے میں کامیاب ہو گئے‘

تحریک انصاف کے رہنما اور پُرانے کارکن سید ظہور آغا کی گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیکن اس تقریب میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور اسمبلی میں پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند اور ان کے حامی نظر نہیں آئے۔

Read more

سنیل گواسکر کی سالگرہ: ورلڈ کپ میں متنازع اننگز اور عمران خان سے متعلق پیشگوئیاں

پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سنیل گواسکر کی عمران خان سے متعلق ایک اور پیشگوئی درست ثابت ہوئی جس پر لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ’گواسکر کہیں نجومی تو نہیں ہیں؟‘

Read more

افغانستان پر رحم کیا جائے

امریکی انخلا میں حالیہ غیر معمولی تیزی کے نتیجے میں طالبان بھی ہر دن بدلتی صورت حال کے پیش نظر اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ضلع در ضلع فتوحات کے ساتھ ساتھ زیر زمین مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ماضی کے برعکس اس بار طالبان نے اپنی کارروائیاں بڑے شہروں پر سامنے سے حملہ آور ہونے کی بجائے آبادیوں سے پہلو بچاتے ہوئے مختلف شاہراہوں اور ان آبادیوں کو ملانے والی چھوٹی بڑی سڑکوں کو کاٹنے اور دور پار چوکیوں پر قبضہ تک محدود رکھی ہیں۔

Read more

بلوچستان کے لیے پاکستان کے لیے روٹھوں کو منانا ہی ہوگا

بلوچستان میں ناراض لوگوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں وزیر اعظم عمران خان گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گوادر فری زون کا افتتاح کیا اور اس کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھا اور مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔ وزیراعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا جو بھی پاکستان کا سوچے گا وہ بلوچستان کا ضرور سوچے گا، ۔ وزیراعظم نے کہا اس

Read more

امریکی صدر کے اعتراف شکست سے پاکستان کی فتح کیسے برآمد ہوتی ہے؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی کا کام امریکہ کی نہیں بلکہ افغان باشندوں کی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روز وہائٹ ہاؤس میں افغانستان سے انخلا کے متنازعہ فیصلہ پر تفصیل سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پر حملہ کا مقصد القاعدہ کو تباہ اور امریکہ کے خلاف دہشت گردی کے امکانات کو ختم کرنا تھا۔ یہ مقاصد بہت

Read more

ناراض بلوچوں سے مفاہمت؟

وزیر اعظم عمران خان نے”بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کی فضا“پیدا کرنے کے لیے تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت، جمہوری وطن پارٹی کے شازین بگٹی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون مقرر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ اعلان صوبے میں ”ترقیاتی“ کاموں جائزہ لیتے ہوئے گوادر کے دورے کے موقع پر کیا۔ اسی موقع پر موجودہ بلوچستان کے موجودہ گورنر، جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو ہٹا دیا گیا۔ اُن کے ساتھ کچھ عرصے سے تناؤ

Read more

پاکستان کا ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا عندیہ؛ بات چیت کون کرے گا اور کس سے کرے گا؟

کراچی — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کا رواں ہفتے صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور قیام امن کے لیے ’ناراض بلوچ رہنماؤں‘ سے بات چیت کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد مختلف حلقوں میں مختلف ادوار میں بلوچ عسکریت پسند رہنماؤں سے ہونے والے کامیاب اور ناکام مذاکرات کے حوالے سے بحث ہو رہی ہے۔

Read more

عمران خان کا سکیورٹی نہ لینے کا اعلان: کیا وزیرِاعظم کے کہہ دینے سے اُن کا پروٹوکول کم ہو جائے گا؟

پروٹوکول اور سکیورٹی سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پروٹوکول میں کمی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں کہ ایک اعلان سے کم ہو جائے۔

Read more

عثمان مرزا: اسلام آباد میں تشدد، ہراسانی کا نشانہ بننے والے جوڑے کی پولیس سے ملاقات، ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس رواں ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے والے متاثرہ جوڑے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملزمان سے ملنے والی مزید تفصیلات تفتیشی ٹیم کو اس دن کے واقعات کا پسِ منظر جاننے میں مدد کر رہی ہیں۔

Read more

امریکہ افغانستان میں نوے کی دہائی والی غلطی دہرا رہا ہے: پاکستان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ دو دہائیوں کی محنت اور کاوشوں کے بعد افغانستان کو عدم استحکام کی حالت میں چھوڑ کر کیوں جا رہا ہے یہ بات سمجھ سے بالا ہے۔ واشنگٹن کے انخلا کا عمل خطے اور افغانوں کے لیے بڑا المیہ ہے۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران معید یوسف نے کہا کہ امریکہ کا افغانستان سے انخلا ذمہ دارانہ نہیں بلکہ نوے کی دہائی جیسی غلطی ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Read more

شاہ زین بگٹی کے پاس مذاکرات اور فیصلہ سازی کے اختیارات ہوں گے؟

وزیراعظم عمران خان نے عوامی جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا ہے۔

Read more

افغانستان میں پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کے تعمیری کردار کے خواہاں ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کئی محاذوں پر اس کا اہم شراکت دار رہا ہے جب کہ افغانستان میں بھی کئی معاملات پر اس نے امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔ لہذٰا اب بھی امریکہ افغانستان میں پاکستان کے تعمیری کردار کا خواہاں ہے۔

بدھ کو محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کے امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کے لیے اڈے نہ دینے کے سوال پر ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مفادات مشترک ہیں۔

Read more

بلوچستان کا قومی ڈائیلاگ

بلوچستان کا مسئلہ محض ایک صوبائی مسئلہ نہیں بلکہ اس کی حیثیت ایک قومی مسئلہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ کیونکہ مسئلہ امن و امان سے زیادہ قومی سیکورٹی کا ہے اور بلوچستان کے اس بحران کو حل کیے بغیر قومی سلامتی اور سیکورٹی کا معاملہ بھی پیچیدہ رہے گا۔ بالخصوص جب اس صوبہ بلوچستان میں ہمیں بھارت سمیت دیگر ممالک کی مداخلت کے معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے تو ایسی صورت میں ہماری ریاستی اور حکومتی پالیسی میں بلوچستان

Read more

نئی سیاسی صف بندیاں

آئندہ عام انتخابات اگر شیڈول کے مطابق اکتوبر 2023 میں ہوں تو ابھی بہت دور ہیں۔ لیکن عمران خان، آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ابھی سے کامیابی کے لئے سیاسی گٹھ جوڑ شروع کر دیے ہیں۔ چونکہ زیادہ توجہ پنجاب کے آئندہ سیاسی منظر نامے پر ہوگی اس لئے چھوٹی پارٹیوں اور پارٹیوں کے اندر مایوس عناصر سے رابطوں کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس پس منظر میں بدھ کو وزیراعظم عمران خاں کی مسلم لیگ

Read more

نواب اکبر بگٹی کی بیوہ نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی مدعیت میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلا کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کےتحت تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ مدعیہ شہزادی نرگس کے مطابق اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے

Read more

حوطو پکورا دریائی کٹاؤ کے زد میں

وزیر زراعت گلگت بلتستان جناب محمد کاظم میثم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کے سائٹ پر براہ راست آ کر بجٹ 2021 میں حلقہ دو کے لیے رکھے گئے منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی اس دوران انہوں نے حالیہ اے ڈی پی کو جامع اے ڈی پی قرار دیا وہی وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سمیت وزیر اعلی و گورنر گلگت بلتستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ جناب وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے اس بریفنگ کے دوران

Read more

آزاد کشمیر انتخابات اور پاکستان کی غیر واضح پالیسی

اس ماہ کے آخر میں آزاد کشمیر میں منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے ملک کی اہم سیاسی پارٹیوں میں پنجہ آزمائی شروع ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان 12 جولائی کو میرپور میں پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ عملی طور سے یہ انتخاب ’کشمیری باشندوں کی کشمیر پر حکمرانی‘ کے اصول

Read more

جماعت اسلامی: ماضی و حال

ہم انتہائی ہی کوئی کمزور حافظہ والی قوم واقع ہوئے ہیں۔ اس جہان فانی میں ہر شہ کا ایک ماضی ہوتا ہے اور چند اشیاء، اشخاص اور واقعات کا ماضی ان کے حال کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہی حال مشہور زمانہ اسلامی جماعت، جماعت اسلامی کا بھی ہے جس کا ماضی قوم نے یکسر بھلا دیا ہے اور ان کی دل لبھانے والی شوخ باتوں اور تند و توانا بیانات پر اپنا دل ہار بیٹھے ہیں۔

Read more

عالمی مسائل، عالمگیر اپروچ

ابھی حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی صدر شی جن پھنگ سمیت پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا اور دنیا کو درپیش مسائل کے حل میں سیاسی جماعتوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ عالمی سطح پر وبائی صورتحال کے تناظر میں اس قسم کی سرگرمیوں کا تواتر سے انعقاد ویسے بھی نہایت اہم ہے جہاں اہم تجاویز کے تبادلے سمیت ایک دوسرے

Read more

ظہور آغا: سینیٹ کی نسشت کی قربانی کے بدلے گورنر ہاؤس پانے والے تحریک انصاف کے سرگرم رہنما

بلوچستان کے نامزد گورنر سید ظہور آغا تحریک انصاف بلوچستان کے سرگرم رہنماﺅں میں شامل رہے۔ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں جن کی کوئٹہ میں ایک فلور ہے۔ وہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔

Read more

دلیپ کمار کی زبان ایک عہد کی زبان تھی جو ان کے ساتھ ہی رخصت ہو گئی

نہ میں دیوداس ہوں نہ میری کوئی پارو ہے اور جب پارو نہیں تو چندرمکھی کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ پھر بھی میں جب بھی اداس ہوتا ہوں دلیپ کمار کی فلم دیوداس ضرور دیکھتا ہوں۔

Read more

دلیپ کمار کی رحلت: پاکستان اور بھارت کی مشترکہ اقدار

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی میں دو مماثلت سامنے آئی ہیں۔ دونوں لیڈروں نے بالی وڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی رحلت پر یکساں طور سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی نے دلیپ کمار کو بے مثل صلاحیتوں کا حامل فنکار قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال کو ثقافتی دنیا کا بے پایاں نقصان قرار دیا۔ عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں دلیپ کمار کو عظیم اور ہمہ گیر فنکار

Read more

افغانستان کی صورت حال اور ہماری قومی قیادت

سیانوں کا قول ہے کہ ہاتھوں سے لگائی ہوئی گرہوں کو کبھی کبھار دانتوں کے ساتھ کھولنا پڑھ جاتا ہے۔ آج ہمارے پڑوسی ملک افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے تناظر میں پاکستان کو اسی طرح کی کیفیت کا سامنا ہے۔ کولن پاؤل کی ایک فون کال پر ڈھیر ہو جانے اور افغانستان کی تباہی کے لئے امریکہ کو اپنا کندھا فراہم کرنے کے نتائج بھگتنے کا وقت قریب آ پہنچا ہے۔ اس وقت دیگر تمام موضوعات

Read more

تحریک انصاف کے اراکین پروٹوکول نہیں چھوڑنا چاہتے: شہباز گل

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکول کلچر کو ختم کیا جائے، لیکن میں اعتراف کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے کارکنان بھی پروٹوکول نہیں چھوڑنا چاہتے۔ وزیراعظم کے پروٹوکول میں کمی کے حکم پر معاون خصوصی شہباز گل کا ردعمل سامنے آ گیا- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اگرچہ پروٹوکول کے کلچر کے ختم ہونے سے عوام کو سہولت ملے گی، لیکن میں اس بات کا

Read more

نوابزادہ شاہ زین بگٹی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر: کابینہ کی تعداد 51 ہو گئی

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو وزیر اعظم کا بلوچستان میں معاون خصوصی برائے ہم آہنگی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ شاہ زین بگٹی کی آمد سے وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کچھ روز قبل بلوچستان کے

Read more

بدلا بدلا ہے عمران خان

خود اعتمادی کی دولت یقیناً ایک بہترین ہتھیار ہے جس کی مدد سے آگے بڑھنے کے راستے آسان ہوتے جاتے ہیں اور یہ سچ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے سفر میں بہت سے تجربات سے گزرنے کے بعد ہی اعتماد کی دولت سے نوازا جاتا ہے۔ آج کل ساری دنیا نے جس شخص کو موضوع بحث بنایا ہوا ہے اس کا سبب پراعتماد رویہ ہی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جس جرات اور بہادری کے ساتھ امریکہ

Read more

قومی سلامتی کی بریفنگ، ہلکی پھلکی سیاسی مصلحت اور قومی اتحاد

قومی سلامتی کی میٹنگ میں عمران خان کی غیر حاضری اور کچھ سیاسی لوگوں کا تذکرہ پاکستان کی سیاست میں بحث کا موضوع گفتگو بنے رہے۔ عمران خان اس بریفنگ میں جانا نا جانا میرے لئے اتنا معنے نہیں رکھتا۔ کیونکہ پہلے کون سا عمران خان اپوزیشن کے ساتھ کبھی کسی بھی مسئلے کے لئے بیٹھے ہیں؟ اور اب تو یہ بریفنگ بھی اپوزیشن کے کہنے پر دی گئی تھی۔ تو ایسے میں عمران خان اپوزیشن کے ساتھ خاص کر شہباز شریف اور عسکری قیادت کی ڈائریکٹ بریفنگ کیسے برداشت کر لیتے۔

عمران خان کو بہت اچھی طرح سے اندازہ ہو گیا ہے۔ کہ اب مسلم لیگ نون اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے۔ اور یہ ابھی نہیں ہوا۔ اس کا آغاز کافی عرصہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اور سب سے بڑی وجہ اور عمران خان کے لئے وزارت عظمی کا امیدوار شہباز شریف صاحب ہی ہیں۔

Read more

 آئینِ پاکستان کے تحت کسی جماعت کا کالعدم ہونا (حصہ دوئم)

ماضی میں ہم نے موجودہ حکمران جماعت و اتحادیوں سمیت اپوزیشن کی کئی جماعتوں کو سپریم کورٹ، قومی اسمبلی، پاکستان ٹیلی ویژن اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوتے دیکھا ہے۔ اس کی علاوہ چند جماعتیں ایسی بھی تھیں اور اب بھی موجود ہیں جنہوں نے بوری بند لاشوں کی سیاست کی اور اس کے علاوہ جو دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے روابط رکھنے میں ملوث رہی ہیں مگر ان میں کچھ آج بھی قائم و دائم

Read more

عمران خان کا نام میڈیا پر قدغن لگانے والے سربراہان میں شامل، حکومت نے رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے صحافیوں کی حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز’ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کو دنیا کے ان 37 رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو ذرائع ابلاغ کی آزادی کو محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں ان 37 ممالک کے سربراہان میں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سمیت بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادی میر پوٹن اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے نام بھی شامل ہیں۔

Read more

عثمان مرزا: اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار، سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Read more

شہباز شریف کے لئے ”کھایا پیا کچھ نہیں“ والا ماحول

اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں سوشل میڈیا پر کسی ایک فریق کا مستقل حاوی رہنا ممکن ہی نہیں۔ فیس بک، ٹویٹر یا انسٹاگرام بنیادی طور پر زیادہ سے زیادہ لائیکس اور شیئرز حاصل کرنے والی انسانی فطرت میں قدرتی طور پر موجود جبلت کو انگیخت دیتے ہوئے مسلسل بے چین رکھتی ہے۔ آپ کی لگائی پوسٹ کی محض تعریفیں ہوتی رہیں تو بات آگے نہیں بڑھتی۔ رونق اسی وقت لگتی ہے جب کوئی آپ کو للکارے۔ دلائل کے بجائے ذاتی حملوں سے آپ کو دبانے کی کوشش کرے۔ خلق خدا کے روبرو ہوئی ”بے عزتی“ کمزور ترین انسان کے لئے بھی برداشت کرنا مگر ممکن نہیں۔ جواب دینے کی مجبوری لاحق ہوجاتی ہے۔ دو نظریات نہیں بلکہ دو افراد کے مابین چھڑے تنازعہ کو ان کے ”حامی“ شیر بن شیر ”کہتے ہوئے مزید اکساتے رہتے ہیں۔ تماشا لگارہے تو لوگوں میں موجود چسکے کی ہوس کو تسکین مل جاتی ہے۔

Read more

کشمیر میں انتخابی آلودگی مہم

سیاسی سرگرمیوں کا دھارا چلچلاتی دھوپ سے فرار ہو کر آزاد کشمیر کی ٹھنڈی فضاؤں میں بہنے لگا ہے۔ ڈیرے آباد ہو گئے ہیں۔ گرم شال اوڑھے سندھ اور پنجاب کے لیڈر سرسبز کشمیر کے نیلے آسمان کو حیرت سے تک رہے ہیں جو ان کی دستبرد سے بچ کر ابھی تک غبار آلود نہیں ہوا۔ تینوں بڑی جماعتیں آزاد کشمیر کی جماعتوں کی اتحادی بن کر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ امیدوار ابھی تک جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ’تحریک انصاف‘ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی جیت کے دعوے کر رہی ہیں۔

Read more

اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیسے کیا جائے

جامعات سمیت علمی و فکری اداروں اور بالخصوص رائے عامہ کی تشکیل سے جڑے افراد یا اداروں کا بنیادی کام ریاستی یا قومی مسائل سے متعلق اہم مسائل کی تحقیق اور ایک متبادل بیانیہ کی تشکیل نو کرنا ہوتا ہے۔ وہ عالمی، علاقائی، قومی سیاسی، سماجی، اقتصادی، اخلاقی، قانونی مسائل جن کا براہ راست تعلق حکمرانی، فیصلہ سازی، باہمی تعلقات سے جڑے ہوں ان کا پرامن سیاسی، علمی اور فکری حل کی تلاش ہی ہمیں یا دنیا کو عالمی یا

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز کی آمد

اسلام آباد کا موسم حبس زدہ ہے۔ جھلسا دینے والی گرم ہوا چلتی ہے۔ دن دس بجے اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے اسلام آباد ہائی کورٹ جانا ہوا۔ سری نگر ہائی وے سے ”یوٹرن“ لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ کی اور جانے والی سڑک پر مڑا تو دیکھا کہ رینجرز کی بھاری تعداد سڑک پر لگے درختوں تلے مخلتف ٹولیوں میں کھڑے ہیں۔ یہ تو معلوم تھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ایون

Read more

بین الافغان مذاکرات اور امن معاہدہ کے امکانات

پاکستان کے لئے افغانستان کے حوالے سے یہ اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ طالبان کے ترجمان نے افغان حکومت کے نمائیندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی و اتحادی افواج کے انخلا کے بعد اگر افغانستان میں امن کی کوئی امید کی جاسکتی ہے تو اس کا راستہ بین الافغان مذاکرات سے ہوکر ہی گزرتا ہے۔ یہ بات بھی مستحسن ہے کہ مذاکرات کا از سر نو آغاز کرنے کا اشارہ پاکستان یا امریکی حکام

Read more

62-63  کا حمام اور ننگے صادق و امین

اس ملک کا پہلا صادق و امین جنرل ضیاء تھا۔

جو خود ایک ایسا نفسیاتی مریض تھا جسے بھٹو دشمنی میں جل کر سیاہ ہو چکے مولویوں اور فتویٰ سازوں نے وردی کے اوپر امیرالمومنین کی شیروانی پہنائی تھی۔

انہوں نے اسے اس ذہنی بیماری میں مبتلا کر دیا تھا کہ ایک بھٹو کو پھانسی چڑھا کر تم بخشے جا چکے ہو۔ تمہارے تمام پوشیدہ گناہ کبیرہ بھی اور صغیرہ بھی معاف ہو چکے ہیں۔ اب تم باوضو ہو۔

ہر انسان کی طرح وہ بھی اپنی ذاتی زندگی میں گناہوں اور خطاؤں سے گزرا ہی ہو گا۔

Read more

صحافی ندیم ملک کو ‘ایف آئی اے’ کا نوٹس، ‘مجھ پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا’

اسلام آباد — پاکستان کے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی ‘سما’ کے اینکر ندیم ملک کو وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی جانب سے ایک خبر کے ذرائع بتانے کے لیے چھ جولائی کو طلبی کے نوٹس کا معاملہ صحافتی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔

Read more

افغانستان سے مزید پناہ گزینوں کی پاکستان آمد کا اندیشہ، عارضی آباد کاری کے لیے تجاویز زیرِ غور

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ممالک ایران اور ازبکستان کے ساتھ مل کر افغان سیاسی تصفیے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا تاکہ افغانستان میں پائیدار امن آ سکے۔

Read more

عمران خان، نریندر مودی، طیب اردغان اور محمد بن سلمان سمیت 37 سربراہان مملکت 'پریڈیٹرز آف پریس فریڈم ' کی فہرست میں شامل

صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ‘رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز’ نے پیر کو ایسے 37 ممالک کے سربراہوں کی فہرست شائع کی ہے جو ان کے مطابق اپنے ملک میں سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے، انھیں تشدد کا نشانہ بنا کر، ہراساں کر کے یا انھیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کروا کر آزادی صحافت کو مسلسل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اپنے فوری رد عمل میں اس رپورٹ کو ’فضول‘ قرار دیا ہے۔

Read more

افغانستان سے امریکی انخلاء اور پاکستان

قارئین آج تک میری طرح آپ نے بھی کئی سو مرتبہ دہشت گردی کا نام سن رکھا ہو گا۔ اگر آپ پاکستان، افغانستان، عراق اور شام جیسے ممالک میں رہتے ہیں یا ان کے متعلق اخبار میں خبریں پڑھتے رہتے ہیں تو پھر تو آپ کو اس لفظ ”دہشت گردی“ کے بارے میں خوب جانکاری حاصل ہو گی۔ پاکستان افغانستان، عراق اور فلسطین کا تو بچہ بچہ اس لفظ سے واقف ہے اور ہو بھی کیوں نہ کیونکہ ان بیچاروں نے اس لفظ کی آڑ میں ڈھیروں دکھ سہے ہیں۔

Read more

موجودہ حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مشکلات میں اضافہ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی معطلی کی تاریخ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی عید تہوار کے مواقع پر کثیر تعداد میں اپنے وطن کا رخ کرتے ہیں تاکہ خوشیاں اپنے عزیز و اقارب کے منا سکیں جولائی میں بچوں کی گرمی کی تعطیلات بھی ہوتی ہے اور پورے سال میں یہ واحد موقع ہوتا ہے کہ لوگ ان تعطیلات میں اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارے۔

بہت سے لوگوں نے ایڈوانس میں ٹکٹیں بھی خرید رکھی ہے۔ لیکن بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی نے جس ایئرلائنز سے ٹکٹس بک کروائی تھیں اس ایئرلائنز کی جانب سے فلائٹ کینسل ہونے کی میل موصول ہو رہی ہیں اوورسیز پاکستانی پریشانی کا شکار ہے۔ جبکہ بہت سے پاکستانی جو چھٹیوں پر پاکستان گئے ہیں اور جن کی چھٹیاں حتم ہو چکی ہیں وہ فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں ایسے اوورسیز پاکستانیوں کو شکایت یہ ہے کہ وہ وطن لوٹنے کے بعد وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ وہ واپس آنا چاہتے ہیں، مگر ان کی کسی جگہ شنوائی نہیں ہو رہی۔

Read more

وہ ”جھوٹ“ بولنے کے ہرگز عادی نہیں

کسی بھی حکومت کا وزیر خزانہ جب نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کردے تو قومی اسمبلی میں اس کے بارے میں ”عام بحث“ ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں بھی مطلوبہ بحث گزشتہ ماہ کے آخری بارہ دنوں کے دوران رات گئے تک جاری رہی۔ بجٹ تجاویز پر جب تقاریر ہو رہی ہوں تو وزیر خزانہ سے یہ بھی توقع ہوتی ہے کہ وہ ایوان میں اپنی نشست پر ٹکے انہیں غور سے سنتے رہیں۔ اراکین کی جانب سے اٹھائے اہم نکات کو اپنی یادداشت کے لئے نوٹ کر لیں اور بحث کو سمیٹنے کے لئے ہوئی اختتامی تقریر میں ان کے ٹھوس جواب فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ شوکت فیاض ترین صاحب مذکورہ روایت کی پاسداری کرتے نظر نہیں آئے۔ وہ اس ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ بحیثیت ٹیکنوکریٹ انہیں ابھی تک سینٹ کے لئے بھی منتخب نہیں کروایا گیا ہے۔

Read more

دہشت گردی کی ’بین الاقوامی اسکیم‘ کا انکشاف اور حکومت کی لفظی چاند ماری

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں پاکستان میں دہشت گردی کی ایک ’بین الاقوامی اسکیم‘ کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی منظم اور مبسوط کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ لاہور کے دھماکے میں بھارت کا تعلق ثابت ہو گیا ہے اور کراچی سے ایک ’خطرناک‘ گروہ پکڑا گیا ہے جو ملک میں تشدد اور قتل و غارتگری کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ انہوں نے

Read more

گوادر: ’نئے ایئرپورٹ اور بزنس کی بات ہو رہی ہے، مگر آپ ہمیں پانی اور بجلی کیوں نہیں دے سکتے‘

جب گوادر میں ترقی اور سی پیک کے پراجیکٹس کی بات کی جاتی ہے تو لوگ پانی اور بجلی کا مطالبہ بھی دوہراتے ہیں لیکن کچھ لوگ حکومت پر کھلا طنز بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

بریفنگ اور دلاورانِ پاکستان

خلافت عباسیہ کے دورِ زوال والے بغداد کے لوگوں کی طرح ہم بھی فروعات میں الجھ جاتے ہیں۔ گزشتہ جمعرات کے روز پاک فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہوں نے 80کے قریب اراکین پارلیمان کے ساتھ افغانستان کے موضوع پر آٹھ گھنٹوں تک پھیلی گفتگو کی۔ اس گفتگو کو ’’آف دی ریکارڈ‘‘ ٹھہرایا گیا تھا۔ ہمارے رپورٹروں کی کماحقہ تعداد کو مگر اس کی تفصیلات کاپتہ چل گیا۔ یوٹیوب پر چھائے چند’’ذہن سازوں‘‘ کے پروگرام سنے تو گماں یہ

Read more

ڈکی برڈ: امپائر جو ملکہ برطانیہ سے ایوارڈ لینے چار گھنٹے پہلے محل پہنچ گئے

عمران خان کے اوور کی آخری گیند پر رابن جیک مین کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل ہوئی اور انگریز امپائر ڈکی برڈ کو فیصلہ دینے میں ذرا بھی وقت نہ لگا اور انھوں نے اپنی انگلی ہوا میں بلند کر دی۔

Read more

ہم سٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کے ملبوسات پر تنقید: ’یہ ہم سٹائل ایوارڈز ہیں میٹ گالا نہیں، خود کو کنٹرول کریں‘

کئی صارفین کو ہم سٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کے ملبوسات سے گریمی ایوارڈز، ہیلو وین اور میٹ گالا کی یاد آئی تو کسی نے ان کا موازنہ انڈین فنکاروں سے کیا۔

Read more

بھارتی دہشت گردی اور پاکستان کی حکمت عملی

وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہر ٹاؤن لاہور کے دہشت گرد حملہ میں بھارتی ساز باز کا انکشاف ہونے کے بعد بھارت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پنجاب کے آئی جی پولیس انعام غنی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’کسی ابہام کے بغیر کہا جاسکتا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کی ساری

Read more

حکمرانوں کی شاہ خرچیاں اور بھوکے عوام

پنجاب کے ایک گاؤں کا خوبصورت منظر ہے۔ کھیتوں کے بیچوں بیچ ایک قطار میں چار شاندار قیمتی گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ گاڑیوں کے عین پیچھے ایک سرخ قالین بچھا ہوا ہے۔ کئی درجن گارڈز ان ویران کھیتوں میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں۔ اچانک ایک ہیلی کاپٹر فضا میں نمودار ہوتا ہے۔ اور سرخ قالین کے دوسرے سرے پر اتر جاتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کا دروازہ کھلتا ہے۔ اور ایک نہایت اہم سرکاری شخصیت بڑے باوقار انداز کے

Read more

پاکستان میں صحافت کا نقاب پوش چہرہ

ہم کو معلوم ہی کب تھا ایسے زمانے بھی ہیں آنے والے سوتے رہ جائیں گے سوتوں کو جگانے والے آج جب نماز فجر سے فارغ ہو کر خود ہی اپنے اور چوکیدار کے لیے چائے بنائی۔ پھر سب سے پہلے حامد میر صاحب کا رونا دھونا پڑھا اور بہت خوش ہوئی کیونکہ نواز شریف سے لے کر عمران خان تک سارے کھلاڑی حامد میر کے تیار کیے ہوئے ہیں اور یہ سب کچھ تو ان سب شیروں کو ان

Read more

کس کس بات کو روؤں ناصر

موجودہ حکومت کی ایک خوبی تو ہے کہ یہ پاکستانی قوم کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے عملی مشقیں کرواتی رہتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ جب پورے ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی تھی، محمود و ایاز والے مصرعے کے مصداق امیر غریب سب ایک لیٹر پیٹرول کے لئے لمبی لائنوں میں لگے رہتے تھے۔ اس بحران کو موجودہ حکومت نے پہلے پہل تو سرے سے ماننے سے انکار کیا تھا

Read more

بھارت کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب

ستائیس جولائی 2021 کو بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے عوام کو مطلع کیا کہ ’اتوار کی صبح جموں ( جہاں ہندوستان قابض ہے، اور مظلوم کشمیروں پر ستم کر رہا ہے ) ائر فورس سٹیشن کے تکنیکی علاقے میں دو کم شدت والے دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکے سے ایک عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا کھلے حصے میں ہوا۔‘ بھارتی ائر فورس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ان کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ان

Read more

بلاول بھٹو کے ملتان کے مخدوم پر وار؟

بلاول بھٹو زرداری کدھر ہیں؟ میدان میں آئیں اور بات کریں، بلاول صاحب کہاں چلے گئے، آج آ جائیں آج آ جائیں، وغیرہ وغیرہ۔ پریس گیلری میں صحافی میں اس بات کو نوٹ کر رہے تھے کہ تحریک انصاف کا مرکزی لیڈر و وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پورے جاہ و جلال کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کو للکار رہا تھا۔ ایوان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے تلخی سے بھرے جملوں سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ آج بلاول

Read more

پاکستانی شی جن پنگ

جو قوم اس قدر بے صبری ہو کہ ڈاکٹر کی دو گولیوں سے آرام نہ آئے تو حکیم کا دروازہ کھٹکھٹا دے اور حکیم کا جلاب راس نہ آئے تو جھاڑ پھونک والے کے در پر جا بیٹھے اور اس سے بھی حسبِ منشا کام نہ نکلے تو کالے جادو والے عامل بابا کے پاؤں دبانے لگے تو لیڈر شپ بھی ویسی ہی ابھرے گی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

مذہبی جنونیت کے خاتمے کے لیے بیرونی امداد درکار ہے

توہین مذہب کے الزام سے عدالت سے بری ہونے والا کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔ فاضل کانسٹیبل غالباً جج سے زیادہ قابل تھے اور اب غازی کے مرتبے پر فائز کر دیے جائیں گے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس پر علما کرام خاموش رہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جس طرح سلمان تاثیر کے حق میں مفتی تقی عثمانی نے بیان دیا تھا، ویسے ہی اب بھی دیں گے۔ اسی کیس کی طرح پانچ سات برس انتظار کرنا ہو گا۔

بہرحال مسئلہ فی الحال یہ ہے کہ دکھائی دے رہا ہے کہ مذہبی جنونیت بڑھتی ہی جائے گی کم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے۔ میٹرک ایف اے کے بچے خود کو مفتی کے علاوہ جج اور جلاد سمجھے بیٹھے ہیں، اور اساتذہ تک کو قتل کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ ملک میں ایسی کوئی قوت دکھائی نہیں دیتی جو اس مذہبی جنونیت کا راستہ روک سکے۔ ہماری ناقص رائے میں اب ایک ہی حل ہے کہ کسی بیرونی دوست ملک سے مدد لی جائے۔

Read more

اب اس نظام کو بدل دینا چاہیے!

بلا شبہ وزیر اعظم عمران خان باتیں بڑی اچھی کرتے ہیں ان کی بدن بولی بھی متاثر کن ہوتی ہے مگر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ ان پر عمل بہت کم ہوتا ہے مثال کے طور سے جب وہ کہتے ہیں کہ احتساب سب کا ہو گا کسی کو این آر او نہیں ملے گا تو ہم دیکھتے ہیں معاملہ اس کے الٹ ہے پھر وہ اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہیں کہ بیورو کریسی نظام عدل

Read more

بچے کے ہاتھوں تاریخی بے عزتی اور شاہ محمود قریشی

بدھ کے روز جب قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو کے درمیان گھمسان کا رن پڑا اور بلاول بھٹو نے عمران خان کو کہا کہ شاہ محمود کو جتنا ہم جانتے ہیں آپ ابھی جانتے ہی نہیں ہیں، آپ کو لگ پتہ جائے گا کہ یہ کیا چیز ہے، عمران خان کو چاہیے کہ آئی ایس آئی سے شاہ محمود کا فون ٹیپ کرائیں کیونکہ جب گیلانی کی گورنمنٹ تھی تو یہ باہر ملکوں میں لابی کیا

Read more

ہم حالِ دِل سنائیں،مگر گفتگو نہ ہو

کمال کا معرکہ تھا، قومی اسمبلی میں ایک طرف پیپلز پارٹی کے ایسے لیڈر جن کی بلاو ل بھٹو زرداری کے نام سے پہچان کروائی جاتی ہے، نوجوان ہیں، پیپلز پارٹی کے وراثتی لیڈر ہیں، ان کے ذوق و شوق کے بارے میں میڈیا زیادہ باخبر بھی نہیں ہے۔ وہ بجٹ سیشن میں خوب گرجے برسے، اُنہوں نے اپنے نشانے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رکھا اور قدرے کم درجے کا غصہ انہوں نے اپوزیشن کے لیڈر، سابق

Read more

افغانستان میں امن اور مہاجرین کی توقع!

یکم جولائی 2021 کی سہ پہر قومی اسمبلی کے ہال میں پارلیمان کی دفاعی کمیٹیوں کے معزز اراکین قائد حزب اختلاف جناب شہباز شریف پیپلز پارٹی کے قائد جناب بلاول بھٹو سینیٹ میں نیشنل پارٹی کے لیڈر جناب طاہر بزنجو صوبائی وزراء اعلیٰ، وفاقی وزراء اور دیگر اراکین پارلیمان کو ملکی دفاع کے ادارے کے سربراہ و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے افغانستان کے ابھرتے بحران، کشمیر تنازعہ کی تازہ صورتحال پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی مجموعی اسٹریٹیجک و سلامتی کی صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Read more

کیا پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑنے والا ہے؟

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مالی سال 21-2020 کے اختتام پر پاکستان کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

عبد الرزاق داؤد کا یکم جولائی کو کیے گئے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان نے مجموعی طور پر 25.3 ارب ڈالرز کی اشیا دیگر ممالک کو فروخت کی تھیں۔ اس سے پہلے پاکستان نے سات سال قبل 14-2013 میں 25.1 ارب ڈالرز کی اشیا دیگر ممالک کو برآمد کی تھیں۔

Read more

ہم گناہ گار عورتیں!

خواتین کی عصمت دری اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود دنیا کا کوئی بھی معاشرہ آج تک اس جرم سے مکمل طور پر نمٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 35 فیصد سے زائد خواتین کو اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں جنسی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موضوع پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ سے مجرموں کے حوصلے کو مزید بڑھاوا ملتا ہے۔ پچھلے دس سال میں حقوق نسواں کی تحریکیں اور ہر خاص و عام کی سوشل میڈیا تک رسائی اس گھناؤنے جرم سے پردہ اٹھانے اور مجرموں کو سزا دلوانے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ اگرچہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ تمام مرد اس بات کے ذمہ دار ہیں۔ مردوں، کم عمر بچوں، حتیٰ کہ لاشوں کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کے کیسز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان کے قدموں کی چاپ، اب وہاں رہنے والے انڈینز کا کیا ہوگا؟

پچھلے کچھ ہفتوں سے افغانستان میں زمینی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ طالبان جنگجوؤں نے ایک کے بعد ایک دو درجن سے زیادہ اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ افغان فوج دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے کئی اضلاع کو واپس لے لیا ہے۔

Read more

کیا حزب اختلاف اور پی ٹی آئی حکومت کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

رواں ماہ میں پاکستان میں جہاں سیاسی ہنگامہ آرائی اپنی انتہا پر دیکھنے کو ملی وہیں کچھ ایسی پیشرفت بھی ہوئی کہ جن سے یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ اپوزیشن اور حکومت میں بڑھتے فاصلے سمٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

Read more

سکیورٹی امور سے ناواقف پارلیمانی رہنما

فوجی اور انٹیلی جنس سربراہوں نے سیاسی قائدین کو سکیورٹی چیلنجز پر بریف کیا ہے۔ بریفنگ دراصل پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں کو نئے سکیورٹی مسائل کی تعلیم دینے کا مرحلہ ہوتا ہے۔ جس طرح سیاستدان دفاعی امور کو اپنی تقاریر سے زیر بحث لاتے ہیں ان سے ان کی کم علمی کا تاثر ابھرتا ہے۔ لاکھوں ووٹ لینے والی جماعتیں عوام میں گہری جڑیں رکھتی ہیں لیکن حساس معاملات سے بے خبری انہیں قومی سطح کے بحرانوں میں غیر فعال رکھتی ہے۔ وہ اپنا نپا تلا موقف دینے سے قاصر رہتی ہیں یوں عوام ان پر اعتماد کا جو مظاہرہ کرتے ہیں وہ اگلے انتخابات تک ختم ہو جاتا ہے۔

Read more

بیانات سے پیٹ نہیں بھرتا وزیراعظم صاحب

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں روح پرور (روح پرور اس لئے کہ کئی اراکین اسمبلی تکبیر اور رسالت کے نعرے لگاتے رہے ) اور دلیرانہ تقریر نے اقوام عالم کے دل موہ لئے۔ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز ہوں یا پھر اخبارات اور ویب سائٹس ہر جگہ ہی واہ واہ ہوتی رہی، (یہ ایک الگ بات ہے وفاقی وزیر غلام سرور کو اس دوران نیند آ گئی ) کسی اخبار نے سپر لیڈ لگائی تو کسی نے

Read more

جنرل جیمز میتیس کے مشاہدات اور عمران خان کے فرمودات

غالب نے کہا تھا، کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا مکان ہے / جس میں کہ ایک بیضہ مور آسمان ہے۔ چیونٹی کے انڈے جیسی تنگ مکانی کا یہ شکوہ اس شخص نے لکھا جو قطرے میں دجلہ دیکھ سکتا تھا۔ 1826 میں بیٹھ کر 1857 کے ہنگامے کی پیش بینی پر قدرت رکھتا تھا۔ ہماری روایت ایسی ہی توانا ہے لیکن کیا کیجئے کہ ہمیں ایسے ناخداؤں سے واسطہ پڑا ہے جن کا ’لیوے نہ کوئی نام ستم گر

Read more

قومی سلامتی کمیٹی، افغانستان میں خانہ جنگی اور مہاجرین کی پاکستان آمد کے اندیشے پر بریفنگ

اسلام آباد — پاکستان کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکہ کی فوج کے مکمل انخلا کے بعد خانہ جنگی کی صورتِ حال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں پناہ گزین پاکستان آ سکتے ہیں۔

ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت نے سیاسی رہنماؤں کو بتایا ہے افغانستان سے مہاجرین کی آمد پر انہیں سرحدی علاقوں تک محدود رکھا جائے گا۔

Read more