کنول پھول اور تتلیوں کے پنکھ

یہ چند ہفتے پہلے کی بات ہے۔ کراچی آرٹس کونسل کی تیرہویں عالمی اردوکانفرنس ہو رہی تھی جب مہ ناز رحمان کا میرے پاس فون آیا۔ انھوں نے اس ادبی محفل میں شرکت کے لیے آنے والی ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کو اپنے گھر مدعوکیا تھا۔ اس دعوت میں شہرکی نام دار اور عورتوں کے حقوق کے لیے سرگرم خواتین مدعو تھیں۔ اپنی طبیعت کی ناسازی کے سبب میں نے معذرت کر لی اور افسوس رہا کہ ڈاکٹر طاہرہ سے ملاقات

Read more

انسانی ذات کا اندھا غار: ڈاکٹر اظہر کی بیٹی کا قتل اور خود کشی

ہماری یادوں میں شاید ہی کوئی دن ایسا ہو، جب کوئی نہ کوئی واقعہ ہماری پہلے سے نحیف و رنجور روحوں کو رنج مزید میں نہ مبتلا کرتا ہو۔ لیکن کسی دن ایسا واقعہ رونما ہوتا ہے کہ اس سے وابستہ رنج، ملال اور اذیت کو سہنے کی تاب صرف انھی کو ہوتی ہے جن کے سینوں میں پتھر ہوتے ہیں یا جو دنیاے دوں کی سب باتوں سے بے نیاز، کسی ابدی امن کو حاصل کرچکے ہوتے ہیں۔ ملتان

Read more

بچوں پرجنسی تشدد کے بڑھتے واقعات: حل کیا ہے؟

دو ہفتے قبل پیر جو گوٹھ سے نو سال ایک بچی گھر واپس نہیں پہنچی اور چند روز بعد اس کی لاش کیلوں کے ایک باغ سے ملی۔ اسے زنا بالجبر کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ بچی اپنے گھر سے ایک کلومیٹر دورایک گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ چونکہ بچی جس گھر میں کام کرتی تھی ، اکثر اس گھر میں ٹھہر جاتی تھی، اس لئے والدین نے شروع میں

Read more

بلاسفیمی اور نورمحمد ترہ کی کا ناول’سنگسار‘

وبا کی اولین تالا بندی کے دوران دنیا کا ہر مندر، گرجا، چرچ، کلیسا بند ہو گیا مگر ہم یہ سوچتے رہ گئے کہ خدا کے نام پر بننے والے وطن عزیز میں اسی کے گھر پہ تالا ڈالنے والے ہم کون ہوتے ہیں! عالمی برادری نے ایک لمبی سی ’ہوں‘ کی صورت ہمارے جذبہ ایمانی کی داد بھی دی۔ مجھ جیسا سامع تو ابھی اسکرین پر پیش کیے گئے اسی کھیل میں محو تھا کہ ایک دھماکہ ہوا۔ دین

Read more

جسٹس عائشہ ملک: وہ خاتون جج جنھوں نے پاکستان میں ٹو فنگر ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیا

عدلیہ میں ایک اقلیت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی جسٹس عائشہ ملک کا نام اس تاریخ ساز فیصلے کی شکل میں قوم کے سامنے آیا جس میں ’ٹو فنگر‘ ٹیسٹ کو خلاف آئین و قانون قرار دیا گیا لیکن اس فیصلے کے علاوہ بھی جسٹس عائشہ کی عدالت میں پیش ہونے والے مردوں میں ان کی ایک دھاک ہے۔

Read more

فرانس: خاندانوں کے اندر جنسی زیادتیاں روکنے کے لیے سوشل میڈیا مہم

فرانس میں دسیوں ہزار افراد نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک مہم پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جسے خاندانوں میں جنسی استحصال کے مسئلے پر روشنی ڈالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس مہم کے بعد ایک مشہور سیاسی مبصر اولیویر دوہمیل کے خلاف یہی الزامات عائد کیے گئے۔

Read more

منٹو کے افسانے صرف ذہنی بالغوں کے لیے ہیں

ڈاکٹر خالد سہیل ادیب بھی ہیں اور ماہر نفسیات بھی۔ ڈاکٹر صاحب نے اس مختصر مضمون میں منٹو کے افسانوں کے بارے میں اتنی بصیرت رکھ دی ہے جس کے لئے کسی گٹھل طبع نصابی مدرس کو شاید ادبی تنقید کی اصطلاحات میں الجھی کئی کتابیں لکھنا پڑتیں۔ رند بخشے گئے قیامت میں / شیخ کہتا رہا حساب حساب

Read more

’امریکی تاریخ کی واحد بغاوت‘ جب سفید فام نسل پرستوں نے ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا

سیاست دانوں نے ایک ہجوم کو اس قدر ہوا دی کہ وہ مشتعل ہجوم پر تشدد ہو گیا اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اپنے ہی شہر کو تاراج کرنے لگا۔

Read more

کون سے انسانی حقوق، کیسا آزادی اظہار؟

ہیومن رائٹس واچ نے 2020 ء کو پاکستان میں سیاسی مخالفین، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے سخت سال قراردیا ہے۔ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے حزب اختلاف، صحافیوں اور انسانی حقوق کے علم برداروں کو مسلسل ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا، ان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی بھی کی۔ اس طرح سیاسی مخالفین اور آزادی اظہار پر حملوں نے ملک کو خطرناک راستے پر ڈال دیا اور یہ طرزعمل جمہوری نہیں آمرانہ ہے۔

ملک کی نامور خواتین صحافیوں کو ایک مشترکہ بیان بھی جاری کرنا پڑا کہ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے ساتھ ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

فلپائن کی سابق بیوٹی کوئن کا گینگ ریپ کے بعد قتل: لاش ہوٹل کے باتھ روم سے ملی

فلپائن کی سابق بیوٹی کوئن کرسٹین ڈیکارا کو اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ بیوٹی کوئن کی لاش ہوٹل کے باتھ روم میں پائی گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں کرسٹین کے ساتھ ااجتماعی ٓبروریزی کے بعد قتل کے شواہد سامنے آ رہے ہیں۔ 23  سالہ کرسٹین ڈیکارا بیوٹی کوئن رہ چکی ہیں۔ وہ ان دنوں فلپائن ایئرلائنز میں فلائٹ اٹینڈینٹ کا کام کر رہی تھیں۔ ان کی لاش مکاتی شہر کے ایک فور اسٹار ہوٹل

Read more

ویلنٹائن ڈے کی جگہ سسٹر ڈے

اسی دوران کندھے سے لگا کر بھائی کو ڈکار دلانے کے لیے بھی امی مجھے ہی صدا دیتیں۔ عام دنوں میں شام کی چائے کی پیالیاں دھو کے رکھنا ، پرندوں کو دانہ پانی دینا یہ کام امی نے میرے ذمہ لگا رکھے تھے، گو کہ گھر میں کئی افراد تھے لیکن امی اپنے سے جڑے رکھنے کے لئے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے کہہ دیتی تھیں۔ بچپن لڑکپن کھیل کود کے ساتھ ساتھ امی کے کاموں میں گزرا ہر دن ہی مدر ڈے جیسا تھا ہمارا۔

Read more

طاہرہ کاظمی: ہماری مایا اینجلو

طاہرہ کی کتاب ”کنول پھول اور تتلیوں کے پنکھ“ پڑھ کر ہمارا حال قدیم داستانوں کے ان کرداروں کا سا ہوا جو کبھی ہنستے تھے اور کبھی روتے تھے۔ جب وہ کہتی ہے کہ اسے عورت ہونے پر فخر ہے، تو ہمارا دل بھی خوشی اور فخر کے جذبات سے لبریز ہو جاتا ہے مگر جب اس نے عورت پر ہونے والے مظالم کی کہانیاں سنانا شروع کیں تو لاکھ ضبط کرنے پر بھی ہمارے آنسو بہہ نکلے اور سائیڈ

Read more

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کی کتاب: کنول پھول اور تتلیوں کے پنکھ

ڈاکٹر طاہرہ منفرد انداز بیاں کی مالکہ ہیں، وہ دور رس نگاہ رکھتی ہیں اور ذہانت کے ساتھ خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر بات کرتی ہیں اور یہی ان کی خوبی ہے جو مجھے متاثر کرتی ہے۔ بلوغت کے مسائل ہوں یا زچگی کی پیچیدگیاں، یا فرسودہ نظریات و رسوم رواج کی بھول بھلیاں، ڈاکٹر طاہرہ ہر موضوع پر بے خوفی اور جرأت سے قلم اٹھاتی ہیں۔

Read more

خواتین، میڈیا اور اخلاقیات

ہفتے کی صبح کو عکس ریسرچ سنٹر کی ’خواتین ، میڈیا اور اخلاقیات: فاصلے کو کم کرنا‘ کے موضوع پر ہونے والی قومی مشاورت میں شرکت کا موقع ملا تو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ انہوں نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے لئے ایک صنفی حساسیت پر مبنی ضابطہ اخلاق بنا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی خواتین کا میڈیا شکایت سیل بھی بنایا ہوا ہے۔  پاکستان میں میڈیا کو بڑی حد تک آزاد اور

Read more

پاکستان، کینیڈا، امریکہ کے تاریخی بلیک آؤٹ اور میری کہانی

پاکستان سے کینیڈا منتقل ہونے کے بعد فروری 2002 میں کیلیڈن اونٹاریو میں اس وقت ساٹھ ستر پرانے گیس سٹیشن یعنی پٹرول پمپ خرید کر اسی کی حدود میں واقع چھوٹے ریسٹورینٹ کے اوپر بنے اپارٹمنٹ میں جو ہمارے فیصل آباد گھر کے کچن اور فیملی روم کے سائز کا تھا، میں منتقل ہو چکے تھے اور پہلا سال انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کرتے رہے ۔ اب کچھ آہستہ آہستہ اپنے کاروباری تجربہ اور گاہک سے حسن سلوک اور ذاتی رابطے کی وجہ سے ساکھ قائم ہوتے مستقل گاہک بڑھ رہے تھے۔لیکن روز کے ڈاکوں ، جان مال اور عزت کے خطرے اور فرقہ وارانہ منافرت سے نجات کی وجہ سے دل مطمئن بھی تھے۔

Read more

سنتھیا رچی اور رحمٰن ملک کی صلح: ریپ کے الزام کا کیا بنے گا؟

امریکی بلاگر و دستاویزی فلمیں بنانے والی فلم ساز سنتھیا ڈی رچی اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر مقدمات واپس لے لیے ہیں۔

سنتھیا ڈی رچی کی طرف سے رحمان ملک پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رحمٰن ملک کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

Read more

سنتھیا رچی: ریپ ہوا تھا یا غلط فہمی؟

ریپ نہیں ہوا تھا غلط فہمی ہوئی تھی، سنتھیا رچی کے رحمان ملک کے خلاف کیس واپس لینے سے تو یہی لگتا ہے۔ اس معاملے کی ابتدا پانچ جون 2020 کو ہوئی تھی جب سنتھیا رچی نامی امریکی شہری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ نو برس قبل 2011 میں پاکستانی وزیر داخلہ نے ویزے کا معاملہ ڈسکس کرنے کے لیے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر انہیں بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کر ان کا ریپ کر دیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں سمجھی تھی کہ یہ ملاقات میرے ویزے سے متعلق ہے لیکن مجھے پھول اور نشہ آور مشروب دیا گیا۔ میں چپ رہی، پی پی پی کی حکومت میں پی پی پی کے وزیر داخلہ کے خلاف میری مدد کون کرتا؟‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی کابینہ کے رکن مخدوم شہاب الدین نے انھیں جسمانی طور ہر ہراساں کیا۔

Read more

امریکہ میں وفاقی سطح پر لگ بھگ 70 سال بعد خاتون کو سزائے موت

ویب ڈیسک — امریکہ میں لگ بھگ 70 برس بعد کسی خاتون قیدی کو بدھ کو مہلک انجیکشن لگا کر سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خاتون نے 2004 میں ریاست میزوری میں ایک حاملہ خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

Read more

پردہ بکارت پر ٹکی ہوئی ناموس

گزشتہ دنوں ایک باریش نوجوان کو عورت کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے سنا موصوف کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنے والدین سے کہا ہے کہ مجھے بچی زیرو میٹر اور اَن ٹچ چاہیے“ تھوڑا کریدنے پر پتہ چلا کہ موصوف پر ایک چھوٹی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام رہا ہے اور کچھ لے دے کر اس مقدمہ سے مشکل سے جان بچائی ہے۔

Read more

خیرپور میں سات سالہ بچی کا مبینہ ریپ اور قتل: ’میری بیٹی کام سے واپسی پر گھر کھانا بھی لاتی تھی‘

سات سالہ بچی کے والد سے جب ٹیلیفون پر بات ہوئی تو وہ لوگوں سے بیٹی کے قتل پر تعزیت وصول کر رہے تھے اور ہر کوئی ان سے یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

Read more

نیوزی لینڈ سے ہی کچھ سیکھ لیتے

پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز اذان اور تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ مسلمانوں کی جمعہ کی نماز میں ایک سے زائد بار شرکت کی۔ اسلحہ کے قوانین میں فوری تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اس واقعہ کے ذریعے شہرت کا خواہاں ہے لیکن وہ اسے اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ اس لیے وہ اس کا نام کبھی اپنی زبان پہ نہیں لائیں گی۔ اس طرح ملزم سے نفرت کا اظہار قومی سطح پہ کیا اور نہ صرف انصاف کی یقین دہانی کروائی بلکہ ملزم کا ٹرائل جلد مکمل کر کے سزا بھی دلوائی۔

Read more

دو انگلیاں کہوں یا دو آنکھیں؟

لاہور کورٹ میں دو انگلی معائنے کا ذکر ہوا اور ہر طرف چرچا بھی خوب تھا تو سوچا کہ کیوں نہ لکھ ہی دیا جائے کہ اصل میں ہے کیا یہ مشہور زمانہ یا دوسرے الفاظ میں بدنام زمانہ دو انگلیوں سے کیا جانے والا معائنہ!

وہ زمانے لد گئے جب بچوں کو یہ بتایا جاتا تھا کہ رات کو گھر میں پریاں اتری تھیں اور ایک ننھا مہمان چھوڑ گئیں۔ یا پھر ایک پرندہ اپنی چونچ میں چھوٹا بے بی تحفے کے طور پہ لایا۔ نئے ہزاریے کے بچے ان کہانیوں کے بعد پوچھا کرتے ہیں کہ آپ کا مطلب ہے ہمارے خاندان میں کوئی بھی نارمل انداز سے پیٹ میں نو ماہ گزار کے سیدھے راستے سے پیدا نہیں ہوا؟

مرد اور عورت کی جسمانی ہیئت میں فرق محض اتنا ہے کہ دونوں کے تولیدی اعضاء ان کی کارکردگی کے لحاظ سے مختلف بنائے گئے ہیں۔

Read more

ریپ اور قصہ ٹو فنگر ٹیسٹ کا

پنجاب حکومت کے محکمہ صحت سے راہ ورسم بہت پرانی ہے اور محبت یا عداوت کا یہ تعلق کم و بیش اٹھارہ برس تک قائم رہا۔ اس طویل رفاقت کا اختتام کچھ اس طرح سے ہوا کہ ان کی سردمہری میں تو تبدیلی آنے کے کوئی آثار نہیں نظر آتے تھے مگر ہمارا صبر جواب دیے جاتا تھا۔ اس رفاقت میں جگہ جگہ کی خاک پھانکنا پڑی، کبھی حاکم وقت کا حکم اور کبھی اپنی مجبوری۔ لیکن ایک بات تو

Read more

ریپ، ٹو فنگر ٹیسٹ اور عورت کی عزت نفس

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ نے جنسی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے مروجہ طبی معائنے کو عورت کی عزت نفس کے متصادم قرار دیتے ہوئے ٹو فنگر ٹیسٹ کو منسوخ کر کے بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق پنجاب حکومت کو قانون وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔ جنسی تشدد کی شکار خواتین کے لیڈی ڈاکٹر سے معائنے کے طریق کار کو درست نہ سمجھتے ہوئے شاید یہ تصور کیا گیا ہے کہ دراصل ریپ کنواری لڑکی کی عزت نفس کو اتنا مجروح نہیں کرتا جتنا لیڈی ڈاکٹر کی رپورٹ جو یہ بتاتی ہے کہ ریپ شدہ خاتون کی وجائنا میں دو انگلیاں داخل کی جا سکتی ہیں اور اگر کی جا سکتی ہیں تو اس عمل میں لڑکی کو درد ہوتا ہے یا نہیں۔

دوسرا یہ کہ لڑکی کا پردہ بکارت محفوظ ہے یا پھٹا ہوا۔ ان کے مطابق شاید یہ تصور کیا گیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کی رپورٹ سے ملزم فائدہ اٹھاتا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ چونکہ لڑکی کا پردہ بکارت پھٹا ہوا ہے اور اس کی وجائنا میں دو انگلیاں بغیر درد کے ڈالی جا سکتی ہیں لہاذا لڑکی اخلاقی طور پر کرپٹ ہے اور اس نے تو لڑکی کی مرضی سے اسے ریپ کیا ہے۔

Read more

پاپی اور پارسا کی دوستی

اگر کوئی شخص مجھ سے پوچھے کہ آپ سے دوستی کی خاطر کس ادیب نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں تو میں کہوں گا۔ جاوید دانش، ایک وہ زمانہ تھا جب لوگ دانش سے شکایت کرتے تھے ’خالد سہیل کا لہجہ پنجابی ہے، اسے لکھنوی انداز سے اردو لکھنا سکھاؤ‘

پھر وہ دور آیا جب دوستوں نے دانش سے کہا ’تمہارا دوست خالد سہیل گوری لڑکیوں کو ڈیٹ کرتا ہے۔ اسے کہو کسی مشرقی عورت سے شادی کر لے‘

اور پھر وہ وقت بھی آیا جب مشرقی مولویوں نے دانش کو مسجد میں سمجھایا ’تمہارا ساتھی گمراہ ہو گیا ہے۔ خدا اور مذہب کو چھوڑ کر انسان دوست بن گیا ہے۔ اسے واپس مذہب کی طرف لاؤ۔ اگر تم نہیں لاؤ گے تو اور کون لائے گا‘

Read more

تقسیم ہند کے پانچ ماہ بعد جب کراچی کی سڑکیں ہندوؤں اور سکھوں کے خون سے رنگ گئیں

رتن تلاؤ کے گردوارے سے شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی پورے شہر میں پھیل گئی، سندھی زبان کے شاعر اور شارٹ اسٹوری رائٹر ٹھاکر چاولہ اپنی سندھ یاترا کی کتاب ’ تم سندھ میں رہے جاؤ‘ میں اس روز کو یاد کرکے لکھتے ہیں کہ ہنگامہ آرائی جلد ہی پورے شہر میں پھیل گئی بلخصوص جہاں ہندو آبادی تھی۔ گاڑی کھاتہ، فریئر روڈ، برنس روڈ، جمیشد کوارٹرز، عامل کالونی کا گھیراؤ اور لوٹ مار کی گئی۔

Read more

نورا کوارین: ملائیشیا کے جنگل میں برطانوی لڑکی کی گمشدگی کا راز جو اب تک حل نہ ہو سکا

اگست 2019 میں چھٹیاں منانے کے لیے ملائیشیا آئے خاندان نے اپنی بیٹی نورا کوارین کو کھو دیا تاہم تقریباً ڈیڑھ سال بعد یہ بات اب بھی راز ہے کہ نورا کے ساتھ اصل میں ہوا کیا تھا۔

Read more

زیادتی کا شکار خواتین کے لیے ‘ٹو فنگر’ ٹیسٹ کی شرط غیر قانونی قرار

لاہور — لاہور ہائی کورٹ نے بدفعلی، جنسی تشدد اور زیادتی کا شکار خواتین کے لیے ‘ٹو فنگر’ میڈیکل ٹیسٹ کی شرط غیر قانونی قرار دے دی ہے۔

Read more

’ٹو فنگر‘ ٹیسٹ: عدالت نے کنوار پن جانچنے کے ٹیسٹ کو ’غیرقانونی‘ اور ’آئین کے منافی‘ کیوں قرار دیا؟

لاہور ہائی کورٹ نے ریپ کی شکایت درج کروانے والی خواتین کے کنوار پن کو جانچنے کا طریقہ ختم کرنے کا حکم دیا ہے جس نے کئی خواتین کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل دیں۔

Read more

ریاست یا بے رحم ڈائن؟

سوچتا ہوں کیا ماں جیسی ریاست اس کو کہتے ہیں جو اپنے ہی بچوں کو کھا جائے؟ کیا ماں جیسی ریاست وہ ہوتی ہے کہ جس میں 135 بچوں کا قاتل احسان اللہ احسان ریاستی اہلکاروں کی حراست سے ”فرار“ ہو جائے؟ کیا ماں جیسی ریاست وہ ہوتی ہے جہاں شاہدرہ میں بچی کا ریپ کر کے قتل کر دیا جائے اور ورثا کو انصاف کے لیے روڈ بلاک کرنا پڑے مگر انصاف پھر نہ ملے۔ کیا ماں جیسی ریاست وہ ہوتی ہے جو معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کر دے؟ ساہیوال کے معصوم، حیات بلوچ کی بوڑھی والدہ، قتل ہونے والے اسامہ کا باپ چیخ چیخ کر پکار رہا ہے کیا ایسی ہوتی ہے ماں جیسی ریاست؟

Read more

بچوں کا جنسی استحصال: زینب الرٹ بل بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام میں کتنا کارآمد رہا؟

زینب ریپ کیس کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے سنہ 2019 میں ’زینب الرٹ بل‘ کے نام سے ایک بل پیش کیا گیا، جس کے تحت کسی بھی بچے کے اغوا یا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ کے اندر اس مقدمے کو مکمل کرنا ہو گا۔

Read more

ٹرینڈ چلاؤ، مسائل مکاؤ

آپ کس سمت سے نکلیں گے بچا کے دامن حادثے راہ میں ملتے ہیں فقیروں کی طرح کسی بھی معاشرے میں مسائل کا جنم لے لینا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ جہاں ترقیاتی کام، معاشرتی رسوم، اصلاحاتی عزائم اور فلاحی جذبے ہوں وہاں نت نئے مسائل کا آ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی۔ پنجابی کہاوت ہے ”جد گھر اچ دودھ ہووے تے ڈھلدا ضرور اے“ (اگر گھر میں دودھ ہے تو وہ گرتا ضرور ہے ) اگر رگوں

Read more

ڈنک ٹی وی سیریز کا تنازع

ڈنک ٹی وی سیریز کے تنازع پہ سوشل میڈیا پر پاکستانی دو دھڑوں میں بٹے ہوئے ہیں :پہلا مخالف گروہ جنہیں یقین ہے کہ اس سے خواتین کے حقوق کو مزید نقصان پہنچتا ہے اور صنفی تشدد کے معاملات بڑھتے ہیں اور دوسرا حامی گروہ جو یقین رکھتا ہے کہ ڈنک مردوں کو تحریک حقوق نسواں سے درپیش حقیقی مسائل/ خطرات کی نمائندگی کرتا ہے۔ دوسرا گروہ اپنے نظریاتی موقف کے ساتھ، آبادیاتی لحاظ سے بھی دلچسپ ہے۔ اس میں

Read more

انا کے خول میں بند حسن نثار

بچپن کی عمر بھی کیا رومانٹک ہوتی ہے ہر چمکنے والی چیز سونا دکھائی دینے لگتی ہے اس کچی عمر میں اتنی پختگی نہیں ہوتی کہ ہم چیزوں یا شخصیات کو گہرائی سے جان کر اپنا نقطہ نظر بنا سکیں۔ جب پختہ عمر میں قدم رکھتے ہیں تو ہماری زندگی کے بہت سے سرابوں کی حقیقت ہم پر واضح ہونے لگتی ہے اور خیالات کے عارضی محل کی بنیادیں ڈگمگانے لگتی ہیں۔ شعور کی آنکھ پوری طرح کھلنے پر پتہ

Read more

ایک عام سا شخص

وہ ایک عام سا شخص تھا، اس میں ایسی کوئی بات بھی نہیں تھی جو اسے خاص بناتی۔ پھر بھی ہر شام جب میں آفس سے واپس آتا تو میری نظر خود بخود اس کے کمرے کی جانب اٹھتی جہاں سے کمرے کی کھڑکی اور کچن کے ویکیوم فین سے چھن چھن روشنی باہر آتے دیکھ کر مجھے اس کی موجودگی کا پتہ چلتا۔ میری اس سے پہلی ملاقات ہوئی تو گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا تھا، میں آفس

Read more

2021 نئی اُمیدوں کا سال

سال 2020 کا سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ غروب ہوا۔ نئے سال 2021 کو نئی امیدوں، نئے جذبے اور نئی امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ تمام آدم زاد خدا کے حضور سرنگوں ہیں کہ خدا کورونا جیسی وبا سے دنیا کو بچائے اور زندگی پھر معمول پر آ جائے۔ 2020 میں اس وبا کی وجہ سے تمام کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ پوری دنیا میں

Read more

بچوں سے جنسی زیادتی اور تشدد

بچپن میں تو بد قسمتی سے، یقیناً کسی نہ کسی طرح کم و پیش، ہم سبھی تھوڑی بہت جنسی زیادتی کا شکار ہو چکے ہیں اور بہت سے خواتین اور مرد ایسے بھی ہیں، جو اپنی نو جوانی اور بڑھاپے میں بھی اس ٹرامے کا اثر رکھتے ہیں۔

اکثر افراد جنسی زیادتی سے جڑی شرم اور تذلیل کو لا شعوری طور سے اپنا قصور مان کر اپنی یاد داشت سے ان واقعات کو نا صرف مٹا چکے ہیں، بلکہ اس سلسلے میں ”می ٹو موومنٹ“ کی اہمیت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

Read more

قانون سازی سے جنسی تشدد ختم ہو سکتا ہے؟

صنف پر مبنی امتیاز آج کل ہر جگہ ایک مسئلہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے. خواتین کے خلاف مردوں کے تشدد کو ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں سمجھا جاتا اور نہ ہی ایسے واقعات کی اطلاع درج کرانے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ جس سے متاثرہ فرد خوف و تشدد کا شکار اور کرنے والا بے خوف ہو جاتا ہے۔ میں کوئی قانون دان نہیں جو قانون کی باریکیوں پر بات کروں مگر معاشرے میں جنسی

Read more

نیو یارک کا ’آدم خور پولیس اہلکار‘ جسے ایک ہی دن میں پاکستان اور امریکہ سے تین خواتین کو اغوا کرنا تھا

پولیس اہلکار گلبرٹو ویلے کو اپنی اہلیہ اور آشنا خواتین کو قتل کر کے انھیں پکانے کی منصوبہ بندی کرنے پر گرفتار کیا گیا مگر کیا صرف منصوبہ بنانا انھیں مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی تھا؟

Read more

لاہور میں 7 سالہ کمسن بچی کو قتل کر کے ریپ کرنے کی واردات

لاہور کے علاقے موہلنوال میں ایک کم سن بچی کو قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات پر محلے دار خاتون نے بتایا کہ اس نے بچی کو اس کے رشتے دار رضوان نامی شخص کے ساتھ جاتے دیکھا تھا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 20 روپے دینے کے بہانے بچی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ اس نے پہلے بچی کو قتل کیا اور

Read more

خواتین کے خلاف تشدد: نئی تحقیق کے مطابق تمام جانداروں میں انسان ہی اپنی نسل کی مادہ پر سب سے زیادہ تشدد کرتا ہے

وسیع تر تحقیق کے بعد فرانسیسی پیلیو اینتھروپولوجسٹ پاسکل پیک نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد برتنے کا رویہ یقینی طور پر انسانوں کی جینز میں نہیں ہے۔

Read more

لائن آف کنٹرول پار کے مظالم۔ آخر کب تک؟

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یہ وحشیانہ قتل عام اور عصمت دری کب تک جاری رہے گی؟ کیا ڈیڑھ سال طویل کرفیو، گرفتاریوں، اذیتوں، محاصروں اور اغوا کا کوئی اختتام نہیں ہے؟ بھارتی مظالم کی ایک لمبی فہرست ہے۔ اس فہرست میں قتل عام، اجتماعی قبریں، غیرقانونی قتل، تشدد، جنسی تشدد، خود کشی اور نفسیاتی پریشانیوں، گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات درج ہیں۔ گواکدال کے قتل عام میں 21 جنوری 1990 کو بھارتی فوجیوں کے ذریعہ اس

Read more

ڈنک: ایک نوجوان پاکستانی لڑکے کو فہد مصطفیٰ کے نئے ڈرامے سے کیا مسائل ہیں؟

کئی افراد کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد کے معاشرے کی ذہنیت پر دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن اگر کسی معاشرے کی اجتماعی سوچ عورتوں کے متعلق پہلے ہی متعصبانہ ہو تو ایسے میں مردوں کو مظلوم اور عورتوں کو جھوٹی ظاہر کرنے سے عورتوں کے ساتھ ہونے والے تعصب اور ہراسانی جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہو گا۔

Read more

ڈنک: ایک نوجوان پاکستانی لڑکے کو فہد مصطفیٰ کے نئے ڈرامے سے کیا مسائل ہیں؟

کئی افراد کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد کے معاشرے کی ذہنیت پر دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن اگر کسی معاشرے کی اجتماعی سوچ عورتوں کے متعلق پہلے ہی متعصبانہ ہو تو ایسے میں مردوں کو مظلوم اور عورتوں کو جھوٹی ظاہر کرنے سے عورتوں کے ساتھ ہونے والے تعصب اور ہراسانی جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہو گا۔

Read more

سماج کی اصلاح اور امن صحافت

اللہ تعالیٰ نے انسانی تخیل کو زبر دست قوت بخشی ہے۔ ایک قلم کار کا تخیل جب اپنے تاب پر پہنچتا ہے تو ادبی اور اصلاحی شہ پارے تخلیق پاتے ہیں۔ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو محسوس کر کے قلم کار جب اپنے قلم سے بیان کرتے ہیں تو قارئین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں اور ان کو زندگی پر کھنے اور سمجھنے کا فن دیتے ہیں، مگر انہی لکھنے والوں میں بعض ایسے بھی ہوتے جنہیں نفسیات کے اعتبار

Read more

پادری مِک فلیمنگ: ایک خطرناک منشیات فروش سے زندگیاں بچانے والا مسیحا بننے تک کا سفر

دس سال پہلے مک نے ایک بے گھر شرابی کی مدد کی، شراب ترک کروائی اور اسے اس کے خاندان سے دوبارہ ملوایا لیکن انھوں نے کسی کو نہیں بتایا کہ اسی شخص نے بچپن میں ان کا ریپ کیا تھا۔

Read more

اپر چترال میں 12 سال کی بچی کی 29 سالہ شخص سے شادی، والد کی شکایت پر ایف آئی آر درج

پاکستان میں کم عمری کی شادی کے ایک اور واقعے میں اپر چترال کے ایک شخص نے اہنی 12 سالہ بیٹی کے اغوا اور پھر زبردستی شادی کا الزام اپنے خاندان کے ایک فرد پر لگایا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

انسداد عصمت دری کا قانون

میں نے اپنے 18 ستمبر کے کالم ’نظام کی اصلاح کریں‘ میں کہا تھا کہ صرف سزاﺅں میں سختی مجرموں کو جنسی جرائم سے نہیں روک سکتی۔ اس سلسلے میں ہمیں مجرموں کو پکڑنے، ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے اور انہیں سزا دینے کے عمل کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہمارے نظام عدل میں بہت پیچیدہ سقم پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات عدم رپورٹنگ کی بنا پرمجرم کی یا تو گرفتاری عمل میں نہیں لائی

Read more

برطانوی جمہوری معاشرے کے خدو خال

ضمیر جعفری نے ” جمہوریت کی ماں “برطانیہ کا ایک سفر نامہ لکھا۔ کرونا اسیری میں یہ کتاب” سورج میرے پیچھے“ دوبارہ ہاتھ آ گئی۔ جی چاہا کہ اپنے کالم میں ایک جمہوری معاشرے کے خدو خال بیان کر دوں۔ یہ کافروں کی بنائی ہوئی اس دنیا میں جنت ہے۔ اس کتاب میں سے پانچ اقتباسات، ان میں قرآنی حکم پر عمل کرتے ہوئے تفکر کرنے والوں کیلئے بہت کچھ موجود ہے۔ فرانس نے جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

Read more

شادی کے وعدے پر سیکس ہمیشہ ریپ کے زمرے میں نہیں آ سکتا، دلی ہائی کورٹ کا فیصلہ

دلی ہائی کورٹ نے ایک خاتون کی جانب سے اپنے ساتھی پر لگائے گئے ریپ کے الزام کے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان ایک طویل عرصے سے جسمانی تعلقات چل رہے ہوں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سیکس شادی کے وعدے کے سبب تھا۔

Read more

پورن ہب کے خلاف 40 خواتین کا مقدمہ

پورن ویب سائٹ پورن ہب کے خلاف 40 خواتین نے مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں انھوں نے ویب سائٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے مواد دینے والے ایک پارٹنر کی ویڈیوز سے منافع کمایا جو درحقیقت سیکس ٹریفکنگ کا آپریشن چلا رہا تھا۔

Read more

پورنوگرافی کا نشہ

جنوری دو ہزار اٹھارہ میں زینب کے کیس نے نا صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا جہان میں درد دل رکھنے والوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ درندگی اور سفاکی کی تو یوں بھی اور بھی بہت سی مثالیں موجود ہیں، مگر سوشل میڈیا کی پاور نے اس کیس کو معاشرے میں ایسے روح فرسا واقعات کو اجاگر کرنے اور ان کے ذمہ داروں کو بروقت قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بدقسمتی سے ابھی تک ایسے واقعات

Read more

پاکستان: جنسی زیادتی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ‘اینٹی ریپ آرڈیننس’ منظور

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ آرڈیننس میں جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کے لیے اس کی رضا مندی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ انسدادِ ریپ آرڈیننس سے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات نہ صرف جلد نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل اور کیسز جلد نمٹانے کے لیے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ یہ خصوصی عدالتیں چار ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔

Read more

ریپ کا صدارتی آرڈیننس منظور: کیمیکل کیسٹریشن کی سزا پر عمل کیسے ہو گا؟

صدر پاکستان عارف علوی نے ریپ کے خلاف قوانین سے متعلق ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق کیمیکل کیسٹریشن کیسے ہو سکے گی، یہ عمل ہوتا کیا ہے اور ریپ کے مقدمات میں مجرموں کو یہ سزا دی کیسے جا سکے گی اور اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے بی بی سی نے میڈیکل کے شعبے کے ماہرین سے تفصیل سے بات کی ہے۔

Read more

حکومت پھوہڑ عورت ہے

حکومت پاکستان کا حال ایسی پھوہڑ عورت جیسا ہے جو صرف دکھاوے اور ہمسائی کو نیچا دکھانے کے لیے فضول خرچی کر کے گھر کا بجٹ خراب کر بیٹھتی ہے۔ جس کا نتیجہ بد امنی، ذہنی تناؤ اور گھریلو ناچاقی کی صورت میں نکلتا ہے اور پھر ہفتہ وار مینیو میں بریانی کی جگہ ”گزشتہ سبزی ہی چلے گی“ لکھا ہوا ملتا ہے۔ پلستر اکھڑا ہوا، صحن کا بلب لٹکا ہوا پایا جاتا ہے۔ گھر کی خستہ حالیوں کی دہائی دیتی ٹوٹی پر بے دردی سے اینٹ رکھ کر خاموش کروا دیا جاتا ہے۔ اوپر سے موسمی تبدیلی کسی چھوٹی موٹی بیماری کو گھر کا راستہ دکھا دے تو بگڑا بجٹ انوکھے لاڈلے کی طرح مزید بگڑ جاتا ہے۔

Read more

انسانی حقوق کا عالمی دن اور اقوام عالم کا دوہرا معیار

انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، 1948 سے اقوام متحدہ باقاعدگی سے خصوصی دن کا انعقاد کرتی ہے، جس کا مقصد نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دوسری رائے، قومی، معاشرتی، جائیداد میں برابری، پیدائش پر حقوق، یا تمام حیثیت سے قطع نظر ہر ایک انسان کے حقوق کی پاسداری تمام ممالک پر یکساں عاید کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے امسال کوویڈ 19 کے حوالے سے نمایاں کرتے ہوئے، انسانی حقوق کو مرکزیت دینے کا اظہار اور عالمی وبا میں انسانی حقوق کے پامالی، استحصال اور امتیازی سلوک سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا ایک واضح پیغام دنیا بھر میں پھیلایا جاتا ہے، کہ انسانی حقوق کے لئے کھڑے ہو جاؤ ’۔ لہذا ایک انصاف پسند معاشرے کے قیام کے لئے عالمی مسائل میں جہاں کوویڈ کی وجہ سے امتیازی سلوک کو نمایاں کرنے کی ضرورت بڑھ جاتی ہے تو انسانی حقوق کی پامالی میں مقبوضہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

بھارت اس وقت دنیا میں کرونا وبا کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد ساڑھے نو کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے، بھارت میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہوچکے ہیں، اس وقت فعال کیسوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب ہے، جس میں 26 ہزار مریض تشویش ناک حالت میں ہیں۔ 13 سو کروڑ والی آبادی کے اس ملک میں کرونا کا پھیلاؤ، ہندو توا کے سبب پھیلا۔ دنیا جس وقت کرونا کے خلاف حکمت عملی مصروف تھی، انتہا پسند ہندو، مذہبی اقلیتوں (دلت ہندو) اور بالخصوص مسلمانوں کو کرونا کی وجہ قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

Read more

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور نازیبا تبصرے: ’گندے گندے کمنٹس دیکھ کر آپ ذاتی طور پر ڈر اور تھک جاتے ہیں‘

سوشل میڈیا پر آپ کے لیے بھی کبھی نہ کبھی نفرت انگیز تبصرے کیے گئے ہوں گے اور اگر ایسا نہیں تو آپ واقعی دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں لیکن پھر بھی دوسرے لوگوں کی پوسٹس پر ایسے کمنٹس تو آپ کی نظروں سے ضرور ہی گزرے ہوں گے۔

Read more

محمد بن سلمان: تین ایسی مہمات جو سعودی ولی عہد کبھی سر نہیں کر سکتے

اس وقت ایک نئی امریکی انتظامیہ وائٹ ہاؤس میں آنے کی تیاری کر رہی ہے اور نومنتخب صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ کچھ سعودی معاملات پر اپنے پیش رو سے زیادہ سخت مؤقف رکھیں گے۔

Read more

لو جہاد: انڈیا کا قانون جو مختلف مذاہب کے افراد کے درمیان شادیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے

لوو جہاد کی اصطلاح ہندو گروہوں نے تشکیل دی جو مسلمان مردوں پر شادی کر کے ہندو لڑکیوں کو زبردستی اسلام قبول کروانے کا الزام لگاتے ہیں۔ یہ نظریات انڈیا میں ہندو مسلم شادیوں کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

Read more

شاہین باغ سے کسان تحریک تک: انڈین خواتین قومی معاملات میں کیسے متحرک ہیں؟

خواتین کی اس طاقت کو اب میڈیا اور سوشل میڈیا بھی پہچان گیا ہے۔ وہ گھروں سے باہر آ رہی ہیں کھل کر آزادانہ گفتگو کر رہی ہیں اور کوئی بھی انھیں نظر انداز نہیں کر پا رہا۔

Read more

چین میں می ٹو مہم: مشہور ٹی وی اینکر کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے کی سماعت کا آغاز

چین میں مبینہ جنسی ہراسانی کے واقعے کے چھ سال بعد بالآخر ایک مقامی عدالت اس کیس کی سماعت کرنے جا رہی ہے اور بہت سے لوگوں کے نزدیک یہ کیس چین میں ’می ٹو‘ تحریک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

Read more

ریپ اور قتل کے ملزمان کی بریت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش

پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے حالیہ عرصے میں سپریم کورٹ سے بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزمان کی بریت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حالیہ دنوں میں قتل اور زیادتی کے تین مختلف کیسز میں ملزمان کو نامکمل اور کمزور شواہد کی بنیاد پر رہا یا سزائیں کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read more

پنجاب میں جبراً مذہب تبدیلی کے کیسز سندھ سے زیادہ ہیں: رپورٹ

ایک حالیہ تجزیے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سات سال کے دوران مبینہ طور پر مذہب کی جبراً تبدیلی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہوئے جب کہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ تجزیہ پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوری ارتقا اور پسماندہ گروہوں کے لیے سماجی انصاف سے متعلق تحقیق اور وکالت سے منسلک ادارے ‘سینٹر فار سوشل جسٹس’ کی جانب سے کیا گیا۔

تجزیے کے مطابق اس سے قبل جمع کیے گئے اعداد و شمار میں سندھ پہلے نمبر پر تھا۔ تاہم اب پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جس پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کیوں کہ سندھ میں ہندو برادری کے زیادہ لوگ مقیم ہیں۔

Read more

ریپ کا شکار 15 سالہ لڑکی سے ملزم کی عدالت میں شادی کیسے ممکن ہوئی؟

وہ کونسی قانونی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ایک کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والا ملزم اسی لڑکی سے شادی کر کے قانون کے شکنجے سے بچ نکلا؟

Read more

ریپ کا شکار 15 سالہ لڑکی سے ملزم کی عدالت میں شادی کیسے ممکن ہوئی؟

وہ کونسی قانونی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ایک کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والا ملزم اسی لڑکی سے شادی کر کے قانون کے شکنجے سے بچ نکلا؟

Read more

مشرقی شرفا کے بارے میں ایک خط: ڈاکٹر خالد سہیل کے نام

ہما جمال کا ادبی محبت نامہ محترم ڈاکٹر خالد سہیل! آج بہت عرصہ بعد آپ سے خط و کتابت کا خیال دل میں ابھرا۔ لوگ آپ کو خط لکھتے ہیں اور باتوں باتوں میں آپ سے نفسیاتی الجھنیں کا حل معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سوچا کیوں نہ میں آپ سے ایک اہم مسئلے پر ادبی گفتگو کرلوں لیکن ڈاکٹر صاحب ادبی گفتگو میں اگر بے ادبی کی بات ہو جائے تو کیا یہ اعلیٰ ادب کہلائے گا؟ جیسے

Read more

کاون: دنیا کا ’تنہا ترین‘ ہاتھی پاکستان سے اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا

پاکستان میں کسمپرسی کی زندگی سے نجات پانے کے بعد وہ معمول سے زیادہ وزنی ہاتھی جسے دنیا کا تنہا ترین ہاتھی کا نام دیا گیا، اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔

Read more

لبرٹی چوک کا نام رین بو چوک کرنے کا نیک نیت احمقانہ فیصلہ

گزشتہ دنوں ایک خبر پڑھ کر جتنی خوشی ہوئی اس سے کہیں بڑا صدمہ تصویر دیکھ کر ہوا۔ خبر یہ تھی کہ لبرٹی چوک کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ہماری رائے میں یہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے۔ وطن عزیز ایک نظریاتی ملک ہے۔ یہاں مادر پدر آزادی کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ جب بھی لبرٹی چوک پر کسی مظاہرے کی خبر آتی تو یہی پتہ چلتا کہ موم بتی مافیا نے بلاوجہ کا ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔

کبھی علم ہوتا کہ غیرت کے نام پر کوئی قتل ہو گیا ہے تو اس پر احتجاج ہو رہا ہے۔ بھلا اس نظریاتی ملک میں یہ اجازت دی جا سکتی ہے کہ کوئی بے غیرتی کرے تو اسے قتل نہ کیا جائے؟ یہ درست ہے کہ کئی مرتبہ جائیداد یا دشمنی وغیرہ کے چکر میں بھی غیرت کا الزام لگا کر قتل کر دیا جاتا ہے، مگر بحیثیت مجموعی دیکھا جائے تو اس قتل و غارت کے سبب معاشرے میں اعلیٰ انسانی اقدار اور امن و آشتی کی ترویج ہوتی ہے۔ پھر احتجاج کیوں؟

Read more

عمران حکومت کی آختہ کاری مہم

”وقائع سیرو سیاحت ڈاکٹر برینئر، بعہد شاہ جہان و اورنگ زیب“ میں ایک ایسا قصہ ملتا ہے جس نے مصنف اور اس کے مترجم سید محمد حسین دونوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ عنوان ہے ”ایک واقعہ کا ذکر جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خوجوں کو بھی تعشق ہو سکتا ہے۔“ برینئر لکھتے ہیں ”انہیں دنوں ایک ایسا افسوسناک واقعہ دہلی میں ہوا کہ جس کا تمام شہر اور بالتخصیص شاہی محل سرا میں بہت چرچا تھا اور

Read more

وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

مانٹریال کے پولی ٹیکنیک سکول میں 6 دسمبر 1989 معمول کا دن تھا۔ انجنیئرنگ کے طلبا اور طالبات درس و تدریس میں مصروف تھے۔ سہ پہر 5 بج کے دس منٹ پر ماخت لپینو (Marc Lépine) نام کا 35 سالہ مسلح شخص دوسری منزل کے ایک کمرہ جماعت میں داخل ہوا۔ یہاں نو طالبات سمیت ساٹھ طالب علم موجود تھے۔ حملہ آور نے طالبات اور طلبا کو علیحدہ کر کے طالبات پر فائرنگ شروع کر دی۔ چھ بچیاں موقع پر

Read more

کیمیائی طور پہ جنسی نامردمی اور منٹو!

منٹو، عہد حاضر کا سب سے بڑا نباض! دیکھئیے کیا لکھتا ہے، ”خان بہادر کی بیوی اپنے شوہر کے کمرے میں گئی جو کہ خالی تھا مگر بتی جل رہی تھی۔ بستر پر سے چادر غائب تھی۔ فرش دھلا ہوا تھا، ایک عجیب قسم کی بو کمرے میں بسی ہوئی تھی۔ خان بہادر کی بیوی چکرا گئی کہ یہ کیا معاملہ ہے، پلنگ کے نیچے جھک کر دیکھا مگر وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ لیکن ایک چیز تھی، اس نے

Read more

انڈیا اینٹی ریپ قوانین: سخت قوانین نافذ کرنے کے باوجود انڈیا ریپ کیسز سے نمٹنے میں ناکام کیوں ہو رہا ہے؟

100 ویمن سیریز کے تحت بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اینٹی ریپ قوانین میں سختی کے باجود انڈیا میں پولیس کے پاس درج کروائے جانے والے ریپ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں ریپ کے مجرموں کو ‘نامرد’ کرنے کا قانون کتنا مؤثر ہو گا؟

پاکستان میں وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرموں کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دی ہے جس کے تحت ریپ کے مجرموں کو دواؤں کے ذریعے نامرد کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے مجرموں کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کے اس عمل ‘کیمیکل کیسٹریشن’ مخصوص مدت یا زندگی بھر کے لیے ہو سکے گی۔

دنیا کے تین ممالک میں مجرموں کو نامرد کرنے کے قوانین موجود ہیں۔

قانونی اور آئینی ماہرین کی نظر میں قوانین سے پہلے پولیس اور عدالتی نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔

Read more

سولہ برس کی ایک ورنہ چاربرس کی چار

آج کل مکتب دیو بند کے مفتی طارق مسعود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ جہاں وہ فرماتے ہیں، ”تم میں سے ہر کوئی تین بیوہ یا طلاق یافتہ عورتوں سے شادی کر لو پھر لاسٹ والی شادی میں سولہ سال کی کنواری سے کراؤں گا۔ میں مفتی طارق مسعود صاحب یہ وعدہ کرتا ہوں کہ سولہ سال کی نہ ہوئی تو آٹھ آٹھ سال کی دو اور اگر آٹھ آٹھ سال کی دو نہ ہوئیں تو چار چار سال کی چار“ ۔ ان کے ارد گرد بیٹھے لوگ یہ بیان سن کر قہقہے لگا رہے ہیں۔ کیا وہ مفتی کے بیان سے اتنے مسحور ہیں کہ اس کے معنی سمجھنے سے قاصر ہیں اور اگر وہ معنی سمجھتے ہیں تو ان کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ ہم کشمور میں چار سال کی بچی کے ریپ پر رو رہے ہیں اور گفتگو سماعت فرمائیں یہاں سرعام چار چار سال کی بچیوں کی تین بیویوں والوں سے شادیاں کروائی جا رہی ہیں۔

Read more

کیمیکل کیسٹریشن: کیا جنسی صلاحیت ختم کرنے کی سزا ریپ کے واقعات میں کمی لا سکتی ہے؟

گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے ریپ کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے جیسی سزاؤں کی اصولی منظوری دے دی۔ اس فیصلے پر بی بی سی نے ریپ کا شکار ہونے والی لڑکیوں، ان کے اہل خانہ، سماجی کارکنان اور قانونی ماہرین سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا ایسی سزاؤں سے ریپ مقدمات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Read more

دولت اسلامیہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکانے پر مجبور کیے گئے بچے کی شام سے امریکہ واپسی

خود ساختہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے گروپ کے ایک ویڈیو میں جس بچے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دلوائی گئی تھی انھوں نے بتایا ہے کہ امریکہ واپس آ کر انھیں ‘راحت کا میٹھا’ احساس ہوا ہے۔

Read more

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے برس ‘آرٹسٹ آف دی ایئر’ قرار

امریکن میوزک ایوارڈز (اے ایم اے) کی شاندار پرفارمنسز سے سجی شام میں ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے سال ‘آرٹسٹ آف دی ایئر’ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں اتوار کو اے ایم اے ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔

Read more

جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات اور اجتماعی ذمہ داری

وطن غزیز اس وقت شدید مالی اور انتظامی بحران سے گزر رہا ہے۔ مگر سب سے بد ترین اورخطرناک بحران یہاں اخلاقی بحران ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی یا بربادی کا تعلق اس ملک کے باشندوں کے اخلاقی اقدار سے بڑا تعلق رکھتا ہے۔ بڑوں سے سنا تھا، پرانے وقتوں میں حیا اور حرمت کا بہت خیال کیا جاتا تھا۔ ماؤں بہنوں کو سانجھا سمجھا جاتا تھا چاہے وہ دشمن کی ہی کیوں نہ ہوں۔ اب مجھے لگتا ہے

Read more

اقلیتوں کے تحفظ کے بل کی منظوری؟

کشمور میں 4 سالہ بچی اور اس کی ماں کے ساتھ اجتماعی جنسی تشدد کا واقعہ کوئی سرسری خبر نہیں تھی۔ جہاں میرے صحافی اور وکلا دوستوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی وہاں قومی ہیرو سندھ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کو بے ساختہ سلیوٹ بھی پیش کیا جس نے اپنی جوان بیٹی کی مدد سے جنسی تشدد کرنے والے وحشی اور درندہ صفت ایک مجرم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا پولیس

Read more

20 نومبر بچوں کا عالمی دن

20 نومبر بچوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بچوں کے حقوق کی حالت انتہائی پسماندگی کا شکار ہے۔ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور بنیادی تعلیم سے بھی محروم کیے گئے ہیں۔ لاکھوں بچے انتہائی کم عمری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان میں 25 فیصد کے قریب لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کر دی جاتی ہے۔ لوگ خاندانی دشمنیوں کے خاتمے اور قتل کے کیسز

Read more

بغیر نکاح کے؟ توبہ توبہ

میں صبح اٹھ کر تمام بڑے اردو انگریزی اخبارات کا مطالعہ کرتا ہوں پر یہ خبر نہ جانے کیوں میری نظر سے نہیں گزری۔ بھلا ہو پروفیسر ہود بھائی کا جن کا انگریزی کالم پڑھ کر مجھے پتا چلا کہ گزشتہ ہفتے سے متحدہ عرب امارات میں نئے قوانین کا اطلاق ہوا ہے جن کے بعد اب وہاں شراب پینے پر رہی سہی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے، یہی نہیں بلکہ اب غیر مرد اور عورت بغیر شادی کے اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ قوانین میں ترمیم کی گئی ہے جیسے کہ غیرت کے نام پر قتل کو اب عام قتل کی طرح ہی جرم سمجھ کر مقدمہ چلایا جائے گا اور شادی، طلاق، وراثت وغیرہ کے قوانین بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کبھی کوئی لبرل قسم کا عالم دین کھینچ تان کر کہیں سے شراب کی گنجایش پیدا کر لے مگر نا محرم مرد اور عورت کا بغیر نکاح کے اکٹھے رہنا کہیں سے بھی اسلامی قوانین یا شریعت کے مطابق نہیں۔ تو کیا یہ سمجھا جائے کہ امارات میں مذہب کی نئی تشریح کی گئی ہے یا پھر وہاں کے حکمران بدل گئے ہیں؟ جی نہیں، ایسا کچھ نہیں ہوا، مذہب بھی وہی ہے اور حکمران بھی پرانے ہیں، فقط زمانہ بدل گیا ہے۔ کچھ دہائیوں کی بات ہے، شاید مسلمان ممالک ہم جنس پرستی کی اجازت بھی دے دیں!

Read more

مائیک ٹائسن: پرس چھیننے سے حریف باکسر کا کان چبانے تک

باکسرز عام طور پر بےرحم ہوتے ہیں اور مائیک ٹائسن ان بے رحم باکسرز میں کچھ زیادہ ہی سنگ دل واقع ہوئے تھے۔ وہ ایک ایسے باکسر کے طور پر مشہور تھے جو اپنے حریفوں کو فولادی مکوں سے رنگ میں ڈھیر کر دینے میں وقت ضائع کرنے میں دیر نہیں لگاتے تھے۔

Read more

چنبل سے پارلیمان تک پہنچنے والی پھولن دیوی کے گاؤں سے ہاتھرس کا فاصلہ کب ختم ہو گا؟

ایک عورت، جسے گزرے ہوئے عرصہ ہوا، وہ چنبل کے قصے کہانیوں میں، یہاں تک کہ لوک گیتوں میں ابھی بھی زندہ ہیں۔ وہ عورت ایک ڈاکو تھی۔ مگر اس علاقے کے لوگوں کی نظر میں ایک رابن ہوڈ جیسا کردار تھی۔

Read more

جی 20: سعودی عرب کے معاملے میں انسانی حقوق کے مسائل کو بھلایا نہیں جا سکتا

سعودی عرب رواں ہفتے کے آخر میں جی 20 کی میزبانی کر رہا ہے جو ان کے لیے بڑے قومی فخر کی بات ہے لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے یہ سخت عدم اطمینان کا سبب ہے۔

Read more

آرمینیائی شہزادی ٹیمٹا: ایوبی شہزادوں کے دربار سے منگول خیموں تک دربدر ہوتی ایک عورت کی کہانی

اپنی شادی اور موت کے درمیان تقریباً 45 برسوں میں ٹیمٹا دو ایوبی شہزادوں اور چنگیز خان کا سامنا کرنے والے مشہور جنگجو جلال الدین خوارزمی کی بیوی بنیں۔ اس دوران وہ ایک بار ‘ریپ’ کا شکار ہوئیں، ان کے شہر پر سلجوکوں کا قبضہ ہوا اور پھر جب مشرق سے فتوحات کرتے ہوئے منگول آئے تو انھیں اخلاط سے قیدی بنا کر کئی ہفتوں کے دشوارگزار سفر پر تقریباً 5000 ہزار کلومیٹر دور منگولیا روانہ کر دیا گیا۔

Read more

صنف نازک ہونا ہی جرم بن گیا ہے !

وطن عزیز میں حیوان سے بڑھ کرانسانوں کے روپ میں گھومنے والے جنسی درندے زیادہ خطرناک ہیں، ہمارے ہاں روز بروز ایسے بڑھتے خوفناک حقائق و واقعات سامنے آرہے ہیں کہ جن کو شیطانیت و درندگی کے کھلے مظاہرے کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا، اس میں زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہوس کے پجاریوں نے خواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑاہے۔ معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایسے ایسے دل دہلا

Read more

امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی نادیہ مراد باسی طہ کون ہیں؟

نادیہ مراد کا تعلق عراق کے شمال میں واقع ضلع سنجر، (جس کی سنجر پہاڑیاں عراق اور شام کے درمیان سرحدی خط کھنچتی ہیں ) میں بسے گاؤں ”کوجو“ سے ہے۔ کردوں پہ مبنی اس گاؤں کی آبادی کا بنیادی ذریعہ معاش کھیتی باڑی اور جہاں کے لوگوں کی زندگی سادہ، امن پسند اور پرسکون تھی۔ 1993؁ء میں پیدا ہونے والی نادیہ کا شمار گاؤں کی ان خوش نصیب لڑکیوں میں تھا جنہیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ تعلیم

Read more

عدالتوں میں خواتین وکلا اور ججوں کو درپیش ہراسانی: ’خاتون جج ہونا آپ کو اکیلے پن کا احساس دلاتا ہے، آپ کی حمایت میں بہت کم لوگ بولتے ہیں‘

آپ کے اردگرد بہت سی ایسی خواتین ہوں گی جو وکالت کے شعبے سے منسلک ہیں۔ آپ کے حقوق کے تحفظ کے دوران اکثر اوقات انھیں خود ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ انھیں عزت دی جائے۔

Read more

چائلڈ پورنوگرافی: عدالت کا سہیل ایاز کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم

پاکستانی عدالت نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر پورنو گرافی کے ذریعے پیسہ کمانے والے بین الاقوامی ڈارک ویب سائٹ کے سرغنہ سہیل ایاز کو سزائے موت اور عمر قید ا کی سزا سنانے کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

کچھ علاج ہی سہی!

کبھی کبھی اتنی بری ساری خبروں میں کوئی چھوٹی سی اچھی خبر اس اطمینان کا باعث ہوتی ہے کہ کہیں کہیں انسانیت کی بچی کھچی سانسیں ابھی بھی جاری ہیں۔ برائی پہ کڑھنا زندہ رہنے کی علامت ہے لیکن اس برائی کو ختم کرنے کے لئے اپنا آپ پیش کرنا چاہے کسی بھی طرح، انسانیت اور معاشرے کی اصل اساس ہے اور ابھی شاید یہی وہ اساس ہے کہ ہم سکون سے سو پاتے ہیں حالانکہ جاگتے ہوئے ہر لمحہ بے سکونی میں گزرتا ہے

Read more

نوابشاہ: ’بہن نے ریپ پر مزاحمت کی تو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی‘

ایف آئی آر کے مطابق نواب شاہ پولیس کو اطلاع ملی کہ گندم کے فصل میں ایک لڑکی کی لاش موجود ہے، جب پولیس وہاں پہنچی تو 14 سال کی عمر کی لڑکی کی برہنہ لاش موجود تھی جس کے بال اور بازو جھلس چکے تھے، لاپتہ لڑکی کے بھائی نے تصدیق کی کہ یہ ان کی گمشدہ بہن ہے۔

Read more

ارطغرل کی چار چاند ریٹنگ اور بڑھتی ہوئی فحاشی

یقین جانیں میں پاکستان کے سیاسی حالات کو دیکھ کر تھک چکا ہوں۔ سمجھ نہیں آتی کہ ہماری سیاست کس طرف جا رہی ہے۔ روزانہ سیاستدان اپنے حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔ ایک دوسرے کو آئینہ دکھاتے ہیں۔ مگر نہیں جانتے کہ اس حمام میں سارے ننگے ہیں۔ آپ ایک پل کو ہمارے سیاستدانوں کی باتوں کا مشاہدہ تو کریں۔ سوائے مخالفیں کو لتاڑنے، ایک دوسرے کی تذلیل کرنے، اور سوائے ایک دوسرے کو جھوٹا مکار ثابت کرنے کے

Read more