جہانگیر ترین کس کا اثاثہ ؟

برسوں پہلے فاخرہ بتول کا انٹرویو میری ساتھی بابری رضوی مرحومہ نے کیا۔ ہم نے فاخرہ کا شعر نمایاں طور پر شائع کیا: میں نے سمجھا تھا سمندر تم کو ’’تھا‘‘ کا مطلب تمہیں آتا ہو گا مشتاق منہاس‘ اسلم ڈوگر اور وحید چودھری سے لے کر ہمارے سلیم ممتاز چودھری تک یہ شعر گنگناتے پھرتے۔ اسلام آباد جائوں تو آج بھی دوست اس شعر کو پڑھ کر ’’تھا‘‘ کی معنویت کو نئے پہلوئوں سے دریافت کرتے نظر آتے ہیں۔

Read more

نالائقی نہیں تواور کیا؟

حالات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم مصمم اورحکومتی ترجمانوں کے بلندبانگ دعوئوں کے باوجود اقتصادی صورتحال رجعت قہقری کا شکار ہے، اسے اتفاق ہی کہنا چاہیے کہ سرمنڈاتے ہی اولے پڑے۔ آئی ایم ایف کا زوردار پیکیج، جس کے تحت ہمیں اس عالمی مالیاتی سرکار نے پچاس کروڑ ڈالر کی مدد دینے کی منظوری دی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس رقم کے حصول کے لیے جونئی شرائط عائد کیں وہ ہمارے لیے مہنگائی کی ایک نئی لہر

Read more

ڈسکہ کا ضمنی انتخاب اور آئین کی پاسداری کا معاملہ

آج ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں انتخابی معرکہ برپا تھا۔ جیتنے والی پارٹی اسے پاکستانی عوام کے حتمی فیصلہ سے تعبیر کرتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈے کو درست قرار دے گی حالانکہ یہ ایک حلقہ کا ضمنی انتخاب ہے جس میں ہار جیت کا قومی سطح پر اختیارات کی تقسیم کی صورت حال پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ البتہ پاکستان میں یہی سیاست ہے۔ جس معاشرے میں سیاست کو نعرہ، طعنہ اور تہمت بنالیا گیا

Read more

جہانگیر ترین کو کس گھر سے امید ہے؟

حال ہی میں سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی پوسٹ پر ہونے والی دوڑ کی ایک کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار اپنی موٹرسائیکل پر بھاگنے والوں میں سے کسی ایک کو سہارا دے کر کچھ دور تک چھوڑ کر اس کا سفر آسان بناتا ہے۔ یہ طرز وفا اس محکمہ میں بعد میں آیا لیکن اس سے پہلے موجودہ نظام حکومت میں تب دیکھنے کو ملا جب حکومت کو ایک شخص نے جہاز بھر کے آزاد امیدوار اکٹھے کر کے دیے اور اس طرح موجودہ حکومت پروان چڑھی۔ اور وہ بہترین شخص تھے جہانگیر ترین۔

Read more

سیاسی بے تدبیریوں کے تازیانے

مختلف وجوہ سے بیشتر سیاسی جماعتیں عمران خاں کی حکومت کو عوام کی نمائندہ حکومت کا درجہ دینے کو تیار نہیں اور ”سلیکٹڈ“ کا لفظ ہماری سیاسی لغت میں داخل ہو گیا ہے۔ صاحب اقتدار تحریک انصاف کی انتہائی مایوس کن کارکردگی عوام پر بجلی بن کے گر رہی ہے جو ان کا محدود سا سرمایۂ زیست خاکستر کیے دیتی ہے اور ابتر حکمرانی کا عفریت روح کو فنا کیے دے رہا ہے۔ اس جاں کنی پر جب عوام کے اندر شدید بے چینی پیدا ہوئی، تو وزیراعظم کے ترجمانوں، مشیروں اور وزیروں نے یہ عذر تراشنا شروع کر دیا کہ اپوزیشن حکومت کے منصوبوں میں رخنے ڈال رہی ہے اور اکٹھے ہونے اور تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔

Read more

اپوزیشن کی لڑائی اور حکومتی پالیسی میں تبدیلی

کائنات میں حسن اور توازن کا سبب پیار، محبت اور ایثار ہیں۔ انسانوں کے باہمی تعلق کو ایک خوبصورت حدیث سے سمجھاتا ہوں۔ نبی پاکﷺ کا فرمان ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان بھائی محفوظ ہو۔ دوسری جگہ ارشاد نبیﷺ ہے کہ تم اپنے دو جبڑوں کے درمیان کی چیز کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ سبحان اللہ، یہ فرمان مصطفی ہے جس کے ہم

Read more

صوبہ سیاست! ملتانی لیڈرشپ ناکام ہو گئی ہے؟

اب تو جنوبی صوبہ کے سیکرٹریٹ کی کہانی بھی مذاق بن گئی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ تحریک انصاف نے سیکرٹریٹ کو متنازع تو اس وقت بنا دیا تھا جب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے ایک شہر میں کرنے کی بجائے اس کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بہاولپور اور ملتان میں بیٹھنے کا شاہی حکم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت میں جاری ہوا تھا۔ مطلب سرائیکی دھرتی کے لوگوں کو لاہور کے چکروں سے فرصت ابھی ملی نہیں تھی کہ ملتان اور بہاولپور کے چکروں میں الجھا دیا گیا۔

اور دلچسپ بات ہے کہ لوگوں کو اس معاملے میں الجھانے والے کوئی دوسرے نہیں بلکہ ملتان کے سیاست دان تھے جو شاید عوام کے پیروں سے چکروں کے پھندے کو نکالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ کی کہانی بھی ویسی ہی ہے جیسے وہ کہتے ہیں کہ آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا۔

Read more

پی ڈی ایم میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان پہلی دراڑ اس وقت پڑی تھی، جب سابق وزیراعظم نے ملکی مقتدر اداروں کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی، پی پی پی کو نواز شریف سے متنازع بیان کی توقع نہیں تھی کہ (ن) لیگ براہ راست ریاستی اداروں کے سربراہوں کو نشانہ بنائے گی، سنجیدہ حلقوں میں نواز شریف کے جارحانہ بیانات کو بے محل قرار دیا۔ پی پی پی کی طرز سیاست پر تنقید کی جا سکتی ہے، تحفظات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ امر طے شدہ ہے کہ وہ آمریت و صدارتی نظام کی بدترین مخالف ہے۔

Read more

جہانگیر ترین کے عمران خان سے گلے شکوے، ‘کلین چٹ لیں اور پارٹی میں واپس آ جائیں’

لاہور — پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے طویل خاموشی کے بعد پارٹی قیادت کے ساتھ گلے شکوے کیے ہیں جب کہ چینی کے بحران پر اپنے خلاف ہونے والی کارروائی کو سیاسی اور انتقامی قرار دیا ہے۔ البتہ پارٹی رہنما اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کلین چٹ لے کر دوبارہ پارٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Read more

سرگئی لیوروف کا دورہ پاکستان: کیا تعلقات میں حالیہ گرم جوشی برقرار رہ پائے گی؟

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں اور یہ کہ پاکستان روس سے دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتا ہیں۔

Read more

مرحومہ پی ڈی ایم

اپوزیشن کے لیے اب بھی بہتر یہی ہو گا کہ ایک دوسرا کا کہا سنا معاف کر کے دوبارہ سے ساتھ چلنے کی کوشش کی جائے ابھی طلاق نہیں ہوئی صرف ناراضی ہوئی ہے اس لیے ابھی صلح کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

Read more

جہانگیر ترین: ’ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، میں دوست تھا، مجھے دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی جماعت کا پوری طرح حصہ ہیں اور ان کی راہیں جدا نہیں ہوئی ہیں اور وہ تو صرف اپنے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ جو انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ اسے بے نقاب کیا جائے۔

Read more

پیپلز پارٹی کو مفاہمت اور نواز شریف کو لڑنے میں فائدہ ہے

حسب توقع عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کا ’شو کاز نوٹس ‘ ملنے کے بعد پاکستان جمہوری تحریک چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سیاست میں پیپلز پارٹی کا اسٹیک زیادہ ہے، اس لئے وہ ایسا ہی فیصلہ کرنے میں کچھ وقت لگائے گی۔ ہوسکتا ہے کہ پارٹی قیادت کو خیرخواہوں سے مشورہ کرنے میں کچھ وقت درکار ہو۔ تاہم موجودہ طرز عمل کے ساتھ پی ڈی ایم کی دونوں بڑی پارٹیاں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ سوال ہے کہ

Read more

پی ڈی ایم میں پھوٹ، عوامی نیشنل پارٹی کا راہیں جدا کرنے کا اعلان

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے الزام لگایا کہ پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں اپنے مخصوص سیاسی ایجنڈے کے لیے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر رہی ہیں۔

Read more

مسلم لیگ نواز کی سیاست پر سردار دوست محمد کھوسہ کا تبصرہ

ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل دو سیاسی جماعتیں جو بنیادی طور پر لیفٹ کی سیاست کرتی ہیں ، عملی طور پر اس اتحاد سے الگ ہو چکی ہیں۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوانے پر خفا ہیں۔ اور اسی لیے طے ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم

Read more

نواز شریف جواب دیں: پی ڈی ایم کا اظہاروجوہ اہم ہے یا عوام کا ’شو کاز نوٹس‘

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے سوال پر پیدا ہونے والے تنازعہ میں اب پاکستان جمہوری تحریک نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو باقاعدہ ’شو کاز نوٹس ‘ جاری کیا ہے۔ اس طرح پی ڈی ایم کی تقسیم کا بالواسطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ مبصرین پہلے ہی یہ اشارہ دے رہے تھے کہ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد اپنا راستہ علیحدہ کرسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری

Read more

نظریاتی نون لیگ، مفاہمتی پیپلز پارٹی، ڈگمگاتی حکومت اور اپوزیشن

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جب سے نظریاتی ہوئے ہیں۔ اور ’ووٹ کو عزت دو‘ جیسے دل پذیر نعرے کو لے کر عوام کے درمیان آئے ہیں، کم از کم صوبہ پنجاب میں ان کی مقبولیت میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، وہیں ان حلقوں میں ان کی قبولیت کے درجات میں شدید کمی دیکھنے میں نظر آ رہی ہے، جو میاں صاحب کو اقتدار کی سیڑھی پر چڑھاتے اتارتے رہے ہیں۔ اس ناکامی کے بعد ہی جناب زبیر عمر، بڑے میاں صاحب اور محترمہ مریم صاحبہ کے ترجمان مقرر ہوئے۔

Read more

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ: بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لینے پر پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجا گیا شوکاز نوٹس موصول ہو گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی دیں گے۔

Read more

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ: بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لینے پر پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجا گیا شوکاز نوٹس موصول ہو گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی دیں گے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: 342 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج جوہانسبرگ میں ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

عمران خان کسی پربھی اعتبار نہیں کرتا

ایسے میں وزیراعظم عمران خان نے بڑا مایوس کیا ایک تو عمران کسی پربھی اعتبار نہیں کرتا، اب تو روحانی معاملات پر شکوے شکایات کرتا نظر آ رہا ہے۔ اس کو حالات کا اندازہ ہے مگر وہ کس پر اعتبار کرے۔ جب حفیظ شیخ بے چارہ بے توقیر ہوا تو اس سے ہمدردی بھی نہ کی پھر نہ جانے کہاں سے حکم آیا کہ چھوٹے وزیر کو بڑا وزیر خزانہ بنا دو، سو حکم کی اتنی تیزی سے تعمیل کی کہ دوست بھی حیران رہ گئے۔ نئے پراسرار وزیر خزانہ حماد اظہر بھی صاحب کمال ہونے والے ہیں انہوں نے فوراً ہی بھارت سے تجارت کرنے کی نوید دی۔ ان کو اندازہ تھا کہ پاک بھارت تعلقات عسکری حلقوں کی طرح نارمل ہونے جا رہے ہیں۔

Read more

گیلانی ناگزیر نہ نواز شریف!

راوی کہتا ہے بھٹو سے قبل سیاست میں عوام اسٹیک ہولڈر تھے ہی نہیں۔ سیاست اور ریاست کی سہولت اس وقت تک اشرافیہ ہی کے لئے مختص ہوگی جب تک جمہوریت ناگزیر نہ ہو گئی۔ خیر اب جب عوام سیاست کے اسٹیک ہولڈر ہیں، وہ دن دور نہیں جب جمہوریت میں بھی ”مکمل“ اسٹیک ہولڈر ہو جائیں گے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آگے بڑھیں، آگے بڑھنے کے لئے لازم ہے کہ کسی بھی گیلانی اور ربانی کا

Read more

’یہ میچ تو جان لے کر ہی ٹلے گا‘، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ون ڈے میں ہرا دیا

سینچورین، جنوبی افریقہ — بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کامیابی سے کیا۔ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے کر تین میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور جنوبی افریقہ کو 50 اوورز میں صرف چھ وکٹ پر 273 رنز ہی بنانے دیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریسی وین ڈیر ڈسن نے ناقابل شکست 123 رنز اسکور کئے، ڈیوڈ ملر نے 50 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Read more

اور پی ڈی ایم کی کشتی ڈوب گئی

لگ رہا تھا کہ جوش وجذبے سے بھری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یا پی ڈی ایم ایسا طوفان اٹھانے والی ہے کہ حکومت کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا، طوفان تو اٹھا لیکن پی ڈی ایم کے اندر ہی، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم کی کشتی بھنور میں پھنسی اور ڈوبتی نظر آتی ہے۔ یہ تو وقت بتائے گا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قائم ہونے والے اس سیاسی اتحاد کا مستقبل کیا ہے، لیکن اس کا جو

Read more

محسن داوڑ کا آئینی ترمیمی بل

گزشتہ دن محسن داوڑ نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کے نام کی آئینی ترمیمی بل پیش کیا ہے اور وجہ یہ بیان کیا ہے کہ چونکہ سرکاری اور عمومی طور پر نام کے طوالت کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے بجائے کے۔ پی یا کے۔ پی۔ کے لکھا اور پکارہ جاتا ہے اور اس نام کو دیگر صوبوں یعنی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی طرح مختصر کیا جائے تاکہ عمومی اور سرکاری طور پر اس کو آسانی سے پختونخوا

Read more

قبل از مرگ واویلا اور عجلت پسند دانش

قوموں کا زوال قومی اسمبلی کے حلقہ 75 کی دھند نہیں کہ چنیدہ پولنگ اسٹیشنز پر اترے اور باقی منطقوں میں نگہ رسا متاثر نہ ہو۔ عزیز حامد مدنی نے زوال کی حرکیات کو کس بلاغت سے سمیٹ لیا، یورش باد واپسیں مجھ پہ چہار سو سے ہے…. زوال کے یہ زاویے جہالت، حماقت، جرم اور سازش کی چار جہتوں سے تشکیل پاتے ہیں اور قوم کا کوئی فرد، کوئی شعبہ اور کوئی ادارہ اس سے محفوظ نہیں رہ پاتے۔

Read more

حکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے، اپوزیشن تدبر سے آگے بڑھے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان جمہوری تحریک کا حصہ رہنے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر جمہوریت کی جد و جہد جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں پی ڈی ایم میں شامل آٹھ پارٹیوں پر مشتمل ’اسٹئیرنگ‘ کمیٹی نے سینیٹ میں یک طرفہ طور سے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنوانے اور پی ڈی ایم کے متفقہ فیصلہ کے برعکس اقدام کرنے

Read more

لوک گلوکار شوکت علی کا انتقال: ’انہیں جتنی عزت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں دی گئی‘

جب بھی پاکستان میں لوک موسیقی کی بات ہوگی۔ گلوکار شوکت علی کا نام سرِ فہرست ہو گا انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ فلموں میں گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ ان کی دو شعری مجموعے بھی کافی مقبول ہوئے۔ جگر کے عارضے میں مبتلا 77 برس کی عمر میں اس گلوکار کے انتقال کی خبر سے پنجابی اور اردو گیت سننے والوں کو دکھ پہنچا۔

شوکت علی تین مئی 1944 کو لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں میاں فقیر بخش کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے ملکوال سے تھا۔ ان کے والد پیشے کے اعتبار سے درزی تھے۔ وہ انہیں پہلوان بنانا چاہتے تھے لیکن بڑے بھائی عنایت علی نے، جو خود بھی ایک لوک گلوکار تھے، شوکت علی میں موسیقی سے لگاؤ دیکھا اور ان کی رہنمائی کی۔

Read more

براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ: زرداری کے خلاف سوئس کیسز کھولنے کا عندیہ، 5 ملزمان کے خلاف کارروائی کا اعلان

حکومتِ پاکستان کی طرف سے بیرونِ ملک پاکستانی سیاست دانوں کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ‘براڈ شیٹ’ کو اربوں روپوں کی ادائیگی کی تحقیقات کرنے والے براڈشیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بیوروکریسی پر ریکارڈ چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں وکیل احمر بلال صوفی، حسن ثاقب، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جب کہ برطانیہ میں موجود طارق ‏فواد نامی شخص نے براڈشیٹ کا معاملہ شروع کرایا تھا اور اسے بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سنچوریئن کے سپرسپورٹس پارک میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں چینی کی قیمت پر سٹہ کیسے اور کہاں کھیلا جاتا ہے؟

سٹے کے کاروبار میں چینی خریدی جاتی ہے اور اس کا ڈیلیوری آرڈر بھی لیا جاتا ہے تاہم اس کی فزیکل ڈیلیوری نہیں دی جاتی۔ یہ ڈیلیوری آرڈر ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں بکتا ہے جو چینی کی قیمت میں اضافہ کرتا چلا جاتا ہے۔

Read more

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ: ’بیوروکریسی نے براڈ شیٹ کیس کا ریکارڈ چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی‘

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ نے براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت براڈ شیٹ سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Read more

 واویلا مچانے کی ضرورت نہیں

اپنی صحافتی عمر کے کئی برس 1980 کی دہائی سے میں نے خارجہ امور کے بارے میں رپورٹنگ کی نذر کئے ہیں۔ پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات اس حوالے سے اہم ترین رہے۔ پیشہ وارانہ فرائض نبھانے کے لئے بھارت کے بے تحاشہ سفر بھی کئے ہیں۔ دلی کے علاوہ وہاں کے کئی اور شہروں میں بھی خجل خوار ہوتا رہا۔ کئی برس کی تگ ودو کے بعد بالآخر دریافت یہ کیا کہ دُنیا بھر کی اشرافیہ کی طرح

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے کھیل سے شائقین کی توجہ آئی پی ایل سے ہٹانے میں کامیاب ہو سکتی ہے؟

قسمت کی خوبی کہیے یا کچھ اور کہ پاکستان عالمی کرکٹ میں وہ واحد ٹیم ہے جس کے نمائندگان انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی ‘سعادت’ سے محروم رہتے ہیں وگرنہ باقی سبھی کرکٹ بورڈز انڈیا کے ساتھ ایک ان دیکھے معاہدے سے بندھے ہیں کہ کسی بھی قسم کی دو طرفہ کرکٹ آئی پی ایل کے دورانیے میں خلل نہ ڈالنے پائے۔

Read more

سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم اور مستقبل کے خدوخال

عمران خان کی موجودہ حکومت نے جیسے تیسے اپنا آدھا عرصہ مکمل کر لیا ہے۔ اس عرصے میں عمران خان اور حکومت پر کیا گزری، نواز شریف اور مولانا کس حال میں ہیں، زرداری نے کس وقت کون سا کھیل کھیلا اور مقتدر قوتوں نے کب کیا کہا اور کیا کیا، یہ سب اب نوشتہ دیوار ہے. چند جملوں میں خلاصہ کچھ یوں ہے کہ عمران خان کے تمام تر دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، اب یہ حقیقت اظہر

Read more

بدلے بدلے سے میرے سرکار نظر آتے ہیں

سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے ساتھ ہی نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری رومانس اپنی اختتامی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ اگر دونوں پارٹیوں کی ٹاپ قیادت نے معاملہ فہمی سے کام نہ لیا تو بنی ہوئی بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ اور اپوزیشن اتحاد کی ماضی میں کی گئی جدوجہد پر پانی پھرنے کا بھی امکان ہے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے۔ کہ بدلتی ہوئی سیاسی صورت

Read more

سیاسی پارٹیوں میں منافقت کی روش

پاکستانی سیاست اور منافقت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جو سیاستدان جتنا بڑا منافق ہے وہ اتنا ہی کامیاب اور سیاسی بساط کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اس بات سے اختلاف ہے تو خود۔ ایک زرداری سب پر بھاری۔ کی نام نہاد سیاسی کامیابیوں کے پیچھے چھپے راز کی کھوج کر لیں

Read more

پیپلز پارٹی اور باپ کا سنگم

2018 ء کے انتخابی عمل اور نتائج روز اول سے متنازع رہے ہیں ان انتخابات سے مستحکم جمہوری حکومت کے قیام کی توقع پوری نہیں ہوئی، حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کا طرز عمل یکساں رہا لیکن اس کے ساتھ چلنے یا اسے چلتا کرنے کے متعلق حکمت عملی پر اختلاف بھی موجود رہا، تو خود حکومت میں بھی حکومت کرنے کا عزم مضبوط انداز میں روبہ عمل نہیں ہو پایا۔ عزم حکمرانی اور حکومتی اہداف پر حکومت کے

Read more

کیا یہ جمہوریت ہے؟

کہا جاتا ہے کہ جمہوریت بد ترین نظام حکومت ہے۔ لیکن ان نظاموں سے بہتر ہے جو اب تک آزمائے جا چکے ہیں۔ یہ الفاظ سر ونسٹن چرچل کے ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے دوران اور اس کے بعد برطانوی وزیراعظم رہے۔ پاکستان میں موجود جمہوریت کی علمبردار بڑی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے گن گاتی نظر آتی ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ان سیاسی جماعتوں کے اندر اور ان کے حکومتی ادوار میں جمہوریت کوسوں دور تک دکھائی نہیں

Read more

اسٹیبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی اپنے آپ کو خالصتاً جمہوری جماعت کہتی ہے لیکن عملاً وہ ہردور میں کسی نہ کسی انداز سے سٹیبلشمنٹ کے ساتھ فٹ ہوتی آئی ہے۔ یہ علیحدہ بات کہ جمہوریت کا منطقی اصول ہے کہ جمہوری ہوتے ہوئے ہرکسی کے ساتھ فٹ ہونا متضاد نظریات ہیں۔ یہاں ہم سب ایک بات بھول جاتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت، اپوزیشن اور سیاست کے حوالے سے طاقت کا سرچشمہ گزشتہ 73 برسوں سے اب تک صرف ایک ہے۔ حکومت، اپوزیشن

Read more

حفیظ شیخ کی رخصتی پر بلاول کیوں خوش ہیں؟

وزیر خزانہ کے طور پر عبد الحفیظ شیخ کو سبکدوش کرنا شاید بڑی خبر نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اس پر اظہار مسرت ضرور حیرت کا سبب ہے۔ سیاسی مجبوریوں اور ضرورتوں کے تحت پی ڈی ایم کے خاتمہ کا اہتمام کرنے کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ شیخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اصرارکیا کہ ’پارلیمانی

Read more

پیپلز پارٹی کی چالیں اور مسلم لیگ ن

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی نئی نسل اور نئی قیادت میں چند ماہ کی دوستی اور تعلق تڑک کر کے ٹوٹ گیا، مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی پیپلز پارٹی بلکہ شہید بینظیر بھٹو سے دشمنی کی طویل داستان ہے، یہ دشمنی دہائیوں پر محیط ہے، مشرف کی آمریت کے دوران کچھ برف پگھلی تھی مگر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نواز شریف کا کینہ ایک بار پھر اس وقت سامنے آیا جب میموگیٹ میں نواز شریف پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے

جنرل ضیا کی آمریت میں آنکھ کھولنے والے نواز شریف نے جنرل ضیا الحق کے ”دشمن“ کو اپنی سیاست کو محور بنایا اور جنرل ضیا کی ہلاکت کے بعد اس کے مشن کو پورا کرنے کا عزم کیا جو آج تک جاری ہے، 1985 میں نواز شریف پنجاب کے وزیر بنے، پھر ضیا الحق کی ہلاکت کے بعد 1988 میں عام انتخابات میں پنجاب فتح کر کے وزیراعلی بن گئے، پنجابی وزیراعلی نے تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم پاکستان کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا اور سیاست میں قد آور شخصیت بن گئے

Read more

پیپلز پارٹی میں کوئی ایون (Iván Fernández Anaya) نہیں!

اس کا نام آبیل کپروپ مطائی تھا۔ وہ لمبی دوڑ (Long Race) کے کھیل کا کھلاڑی تھا۔ ہر کھلاڑی کی طرح گولڈ میڈل جیتنا اس کا بھی خواب تھا۔ آج وہ اپنی تمام ترتوانائی کے ساتھ دوڑ رہا تھا جبکہ اس کی منزل اس سے کچھ قدموں کے فاصلے پر تھی۔ آبیل کپروپ مطائی (Abel Kiprop Mutai) اختتامی لائن سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر تھا جب اسے وہ الجھن لاحق ہوئی جس نے پوری دنیا میں اخلاقیات کا

Read more

پاک بھارت امن اور پاکستان میں آئینی جمہوریت: مشکل مگر ناگزیر سفر

دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بھارتی ہم نصب جے شنکر کا ’آمنا سامنا ‘ تو کئی بار ہؤا لیکن بقول شاہ محمود قریشی نہ ’ انہوں نے صاحب سلامت کی اور نہ ہی میں نے کوشش کی‘۔ ایک بھارتی سفارت کار کے مطابق ’علیک سلیک ہوجاتی لیکن ’میڈیا نے پاک بھارت ٹاکرے کے مناظر دکھا دکھا کر اس معاملے کو حساس کر دیا ہے، اس لئے اب یہ معاملہ

Read more

چین ایران معاہدہ!

ہمارے خطے میں چین کا ایران کو’ ون بیلٹ ون روڈ‘ منصوبے ’سی پیک‘ میں شامل کرنا ایک بڑا واقعہ ہے جس کے جیو سٹرٹیجک محرکات ہیں جو محض اس خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یہ ایشیا سے یورپ تک پھیلیں گے۔ بھارت اور امریکہ تو پہلے ہی سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر چیں بجبیں ہیں لیکن ون بیلٹ ون روڈ کے معاہدے میں اب چین کے ساتھ ایران کا شامل

Read more

شہباز شریف کو عزت دو

شہباز شریف آگے آ سکتے ہیں اور تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان پُل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، پنجاب اور وفاق میں تبدیلیوں کی راہ فراہم کر سکتے ہیں۔ آخر کار شہباز شریف اپنی جماعت کے صدر بھی ہیں۔ مسلم لیگ ن کو اپنے صدر کو عزت دینا چاہیے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی پارٹیوں کی الگ الگ خواہشات

وطن عزیز کی سیاسی جماعتوں کے مختلف نعرے اور مختلف پروگرام ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی کارکردگی کیا ہوتی ہے ۔وہ ایک علیحدہ موضوع ہے۔ تاہم لمحہ موجود میں یہ جماعتیں کیا چاہتی ہیں ، اس پر ایک مختصر تحریر پیش خدمت ہے۔

Read more

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا تلخ ماضی

یہ غالباً ستر کی دہائی کی بات ہے ، لاہور میں ایک الیکشن ہو رہا تھا ، جس پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی جناب ذوالفقار علی بھٹو حصہ لے رہے تھے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے فرزند جناب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال ان ( بھٹو ) کے مدمقابل تھے۔ میاں نواز شریف کے والد میاں شریف نے اس الیکشن میں اس وقت بھٹو کی بجائے فرزند اقبال جناب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو سپورٹ کیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال یہ الیکشن ہار گئے اور بھٹو جیت گئے۔

Read more

پی ڈی ایم کا اتحاد اور پیپلز پارٹی

قوم کا ایک مقبول لیڈر جس کا تعلق ملک کے ایک بڑے صوبہ سے بھی ہو، جب وہ مفاہمت اور مصالحت کی بجائے میدان میں ڈٹ جاتا ہے اور نظام میں idealism کی بات کرتا ہے تو ملک کی فضا بھی آہستہ آہستہ بدلتی نظر آتی ہے اور منزل بھی دور دکھائی نہیں دیتی۔ موجودہ حکومت اپنی نالائقی کی وجہ سے اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ اب صرف گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا بھی کافی ہے۔ پی ڈی

Read more

جانی خیل: حکومت اور قبائلی رہنماؤں میں معاہدہ، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے ملحقہ علاقے جانی خیل میں چار کمسن لڑکوں کے قتل پر آٹھ روز سے دھرنا دینے والے قبائلی عوام اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ فریقین کے درمیان ایک مصالحتی جرگے کے توسط سے آٹھ نکاتی معاہدہ ہوا ہے۔

صوبائی حکومت اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو "تصفیہ جانی خیل امن و امان” کا نام دیا گیا ہے۔

معاہدے پر حکومت کی جانب سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بنوں، جانی خیل قبیلے کے 13 رہنماؤں اور مصالحتی جرگہ میں شامل چھ اراکین نے دستخط کیے ہیں۔

Read more

پی ڈی ایم مگرسیاست اپنی اپنی؟

سابق وزیراعظم یو سف رضا گیلانی جنہوں نے اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی کے ارکان کے ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوکربڑا معرکہ مارا تھا، نے بڑے طمطراق سے چیئر مین سینیٹ کا انتخاب لڑا لیکن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سات ارکان انہیں دغا دے گئے۔ کہتے ہیں کہ اس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کلیدی کردارادا کیا۔ ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے لئے گیلانی کا چیئرمین بننا اس کے

Read more

لکیر کھنچنا کیوں ضروری ہے؟

حالیہ سینیٹ انتخابات سے جمہوری اقدار بُری طرح پامال ہوئی ہیں۔مقامِ افسوس ہے کہ جمہوریت کی عزت پر وار خود کو جمہوری و سیاسی کہنے والوں کی جانب سے کیے گئے ہیں ۔یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر بننا،صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ بننا اور پھر یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننا ،سب کا سب غیر جمہوری انداز سے ہوا۔ ہر طرف سے اپنی اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے جو حربے استعمال کیے گئے ،وہ اس

Read more

نواز شریف کی جارحانہ تقریریں اور ن م راشد کی نظم

پاکستانی سیاست انٹرٹینمنٹ کے سارے اصولوں پہ پورا اترتی ہے۔ اس میں نون لیگ کی فنکاریاں ہیں، پیپلز پارٹی کی قلابازیاں ہیں، جمیعت علمائے اسلام کی سخت مزاجیاں ہیں، اور تحریک انصاف کی کارکردگی کی ”نشانیاں“ ہیں۔ آئے روز سیاسی درجہ حرارت بدلتا رہتا ہے۔ یوں تو اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کو قائم ہوئے چھ ماہ بیت چکے ہیں لیکن تین مارچ کے سینیٹ انتخابات کے بعد حالات نے اتنی تیزی سے کروٹ لی کہ سیاسی منظرنامے کا

Read more

سیاسی نامزدگیاں کیسے ختم ہوں گی؟

پی ڈی ایم میں استعفوں کے سوال پر پیدا ہونے والے اختلاف کے بعد حکومت کے خلاف تحریک تو تعطل کا شکار ہے البتہ بیانات اور الزامات کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما یہ جاننے کی کوشش ضرور کررہے ہیں کہ ملک میں کون کون نامزد رہا ہے اور مستقبل میں کون یہ ’اعزاز‘ حاصل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے تو ایک بیان میں ’نامزد‘ لفظ ’ایجاد‘ کرنے کا سہرا بھی اپنے سر باندھا ہے۔ گویا

Read more

پی ڈی ایم اور ’سب سے بھاری‘ کی سیاست

ایک مشہور ضرب المثل ہے کہ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو چیز حجم کے اعتبار سے بڑی ہوتی ہے اور طاقتور بھی ہوتی ہے تو تمام چھوٹی چیزیں اس کی اطاعت شروع کر دیتی ہیں اس کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ فی زمانہ یوں سمجھیں کہ عہدے اور اختیارات کے اعتبار سے جب کوئی طاقت ور شخص کسی کمزور کو کوئی حکم دیتا ہے تو کمزور شخص بلاچوں

Read more

پی ڈی ایم اور سینیٹ انتخابات

بیس ستمبر 2020 کو پی پی کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی میں ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتوں، جن میں پی پی، نون لیگ اور جے یو آئی ف سمیت دیگر جماعتیں شامل تھیں،  نے عمران خان اور ان کی حکومت کے خلاف ”پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ“ کے نام سے اتحاد بناتے ہوئے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب صرف چھ ماہ بعد ہی اس اتحاد میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔  بظاہر

Read more

احتجاجوں کی سیاست اور عوام کے دکھ

پاکستان میں موسم کے لحاظ سے مارچ کا مہینہ جیسے شروع ہوتا ہے ویسے درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے۔ اس طرح سیاسی میدان میں مزید گرما گرمی شروع ہو جاتی ہے۔ سیاسی جماعتیں اپوزیشن موقع کی انتظار میں ہوتی ہیں ۔ حکومت سے کمی کوتاہی یا کوئی ناکامی کا پہلو سامنے آ جائے تو دھرنا، احتجاج اور لانگ مارچ شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ مارچ کے مہینے میں سب لائحہ عمل جاری ہوتے ہیں۔ پرامن احتجاج آئینی سیاسی حق ہے۔

اسلام آباد میں آخر لوگ اتنی زیادہ تعداد میں کیوں جمع ہوتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہیں:

Read more

مریم لائی دیا سلائی، زرداری نے آگ جلائی

کسی نے پھبتی کسی کہ پی ڈی ایم اپنے کندھے پر جو قالین پانچ لاکھ روپے کا بتا کر نکلی تھی بالآخر یوسف رضا گیلانی یہ قالین صادق سنجرانی کو 500 روپے میں بیچ کر آخری بس میں سوار ہو گئے۔

Read more

مریم نواز الزام تراشی کی بجائے ذمہ داری قبول کریں

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو مفاد پرست اور اسٹبلشمنٹ کا ہرکارہ ثابت کرنے کے علاوہ اسے معمولی سیاسی مفاد کے لئے سودے بازی کا مرتکب بھی قرار دیا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے ایک طرف پیپلز پارٹی کے تعاون کے بغیر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا آپشن ختم ہونے

Read more

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر: ‘پیپلز پارٹی اور نواز لیگ میں تقسیم واضح ہو گئی’

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے یوسف رضا گیلانی پاکستان کے ایوانِ (سینییٹ) میں قائد حزب اختلاف مقرر ہو گئے ہیں۔ تاہم حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان یہ معاملہ تنازع بن گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس تقرری سے حزبِ اختلاف کے اتحاد کے مقاصد، جدوجہد اور اعتماد کو دھچکہ لگا ہے۔

Read more

قائد حزبِ اختلاف سینیٹ کے تقرر کا معاملہ: مریم اور بلاول کا ایک دوسرے پر طنز

پاکستان میں حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل ملک کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائدِ حزبِ اختلاف بننے پر بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت بھی ایک دوسرے کی پالیسی پر تنقید کر رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک چھوٹے عہدے کے لیے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے سینیٹ میں اپنے امیدوار کی شکست کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان جیسے ردِ عمل کی امید نہیں تھی۔

Read more

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈپٹی سینیٹ کے چناؤ کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈپٹی سینیٹ کے چناؤ کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوری مقصد کو نقصان پہنچایا ہے اور لکیر کھچ گئی ہے صف بندی ہو گئی ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ حافظ آباد اور پی ڈی ایم کا مستقبل

24 مارچ کے دن وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ تین اضلاع کا دورہ کیا اور ان تینوں اضلاع کے لئے 25 ارب روپے کے بڑے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔ شیخوپورہ ، گوجرانوالہ، حافظ آباد کے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ نے ان اضلاع کی پسماندگی اور مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت اپنے تین سال مکمل کرنے جا رہی ہے ۔ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ جیسے مسائل حکومت کے ناکافی اقدامات عام آدمی کے لئے تو سوہان روح بنے ہوئے ہیں لیکن ترقیاتی کام بھی بڑی سست روی کا شکار ہیں۔

Read more

پاؤں تلے سے نکلتی زرخیز زمین

پاکستان میں تحفظ ماحولیات کی وزارت نوے کے عشرے میں بے نظیر بھٹو کی دوسری وزارت عظمی میں قائم ہوئی۔ یہ قلمدان اتنا حساس سمجھا گیا کہ آصف علی زرداری کے سپرد کیا گیا۔ جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی وزارت تھی۔

پاکستان پچھلے کم از کم دو عشروں سے ان دس ممالک کی سرخ فہرست میں شامل ہے جو دو ہزار پچاس تک ماحولیات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

Read more

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان تلخی میں وقفہ

غالباً  آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی اپیل پرکہ بچوں کی لڑائی بند کرائیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پا رٹی کے درمیان بیان با زی میں تلخی کم ہوئی ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ بلا ول بھٹو اور مر یم نواز کے درمیان منہ ما ری میں کچھ توقف آیا ہے۔ مولا نا کے علا وہ بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات میں آصف زرداری سے اپیل کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ معاملات درست کر یں۔

Read more

شعلہ نوا آصف زرداری، نرم خو مفاہمت پسند کیسے بنا؟

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے اسے اپوزیشن اتحاد پاکستان جمہوری تحریک کے لئےدھچکا قرار دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یہ پوزیشن لینے کے لئے ’بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) ‘کے ارکان کی حمایت حاصل کی ہے۔ اس پارٹی کو اسٹبلشمنٹ نواز پارٹی کی شہرت حاصل ہے ۔ مسلم لیگی لیڈر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سیاست میں

Read more

پی ڈی ایم کی داخلی کشمکش

پی ڈی ایم کی داخلی لڑائی میں جو کچھ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی طعنہ بازی، الزام تراشی، لعن طعن اور ماضی کی سیاسی تلخیوں پر مبنی گفتگو دیکھنے کو مل رہی ہے وہ فطری امر ہے۔ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد کے طور پر سامنے آیا تھا۔ ان میں واحد مشترکہ نکتہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی دشمنی کا تھا۔ جو لوگ بھی اس اتحاد سے کسی جمہوری جدوجہد، سول بالادستی یا اسٹیبلشمنٹ

Read more

مریم نوازشریف کو یہ بات سمجھنی چاہیے!

میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور آصف علی زرداری کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری ،میدانِ سیاست میں ہیں۔ آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے(یعنی کوئی خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا) جبکہ مریم نواز کہتی ہے کہ میرے والد اگر واپس آتے ہیں تو اُن کی جان کو یہاں خطرہ ہے۔آصف علی زرداری اور اُن کی پارٹی مریم نواز کے خدشات کے جواب میں برملا کہتی ہے کہ سیاست کرنی ہے تو پھر

Read more

پی ڈی ایم کے اختلافات سے فائدہ کسے ہوگا؟

اگرچہ بلاول اور مریم کے بیانات سے دونوں جماعتوں کے اختلاف بڑھے ہیں مگر دونوں جماعتوں کے سنجیدہ فکر رہنما چاہتے یہی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح سے یہ اتحاد برقرار رہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ مولانا فضل الرحمن ایسا کیا فارمولا نکالتے ہیں جس سے دونوں بڑی جماعتیں بھی راضی رہیں اور اتحاد بھی نہ ٹوٹے، سہیل وڑائچ کا تجزیہ۔

Read more

واجد شمس الحسن کی کتاب ”بھٹو خاندان میری یادوں میں“ اور قومی صحافت 

آخر کار وہ کتاب منظر عام پر آ ہی گئی جس کا بڑی شدت اور بے چینی سے انتظار تھا، اور میں کراچی سے زنوبیہ الیاس / مجاہد بریلوی سے اپنے لیے سب سے پہلا نسخہ لینے میں کامیاب ہو گیا۔ میں نے ان سے وعدہ کیا کہ اس کتاب پر تبصرہ بھی سب سے پہلے میں ہی لکھوں گا، اور الحمدللہ میں نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا کہ 24 فروری کو میرا اوپیڈ ”اے لائف ود بھٹوز“ ڈیلی

Read more

پیپلز پارٹی اور متبادل اپوزیشن اتحاد

مریم نواز اور ان کے والد بزرگوار نے اگرقومی و بین الاقوامی قانون‘ جمہوری روایات اور آئینی ساخت کو کسی استاد سے پڑھا اور سمجھا ہوتا تو انہیں اندازہ ہوتا کہ سیاست میں شخصیات کو چیلنج کیا جاتا ہے ریاست کو نہیں۔ بدقسمتی سے مریم نواز کا سیاسی ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔ قصور میاں نوازشریف کا ہے جنہوں نے بر وقت اپنے سیاسی جانشین کا فیصلہ نہ کیا۔ وہ پہلے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو

Read more

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو پی ڈی ایم کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور عہدیداران کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کارکن اورعہدیدار پی ڈی ایم اتحاد پر تلخ تبصروں سے گریز کریں۔ سخت ردعمل سے گریز کیا جائے جس سے اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ پی پی کے سوشل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی

Read more

بلاول بھٹو اور مریم نواز میں تلخ نوائی جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے لاہور کا ایک خاندان نامزد تھا۔ یہ شاید مریم نواز کے اس ٹوئٹ کا جواب تھا جس میں انہوں نے ’متبادل نامزد‘ تلاش کرنے کی پھبتی کسی تھی۔ ملک میں ایک بار پھر اگر ایک دوسرے کے ماضی

Read more

خود مختار الیکشن کمیشن چاہیے اور نہیں بھی چاہیے

انیس سو ساٹھ کی دہائی تک الیکشن کمیشن کم و بیش ایک روایتی سا بیورو کریٹک ادارہ تھا۔پہلے ، دوسرے ، تیسرے اور چوتھے چیف الیکشن کمشنر نوکر شاہ تھے۔ جسٹس عبدالستار پہلے جج تھے جو اپریل انیس سو انہتر میں چیف الیکشن کمشنر بنے۔انھوں نے انیس سو ستر کے انتخابات خوش اسلوبی سے کروائے اور سولہ جنوری انیس سو اکہتر کو سبکدوش ہو گئے۔مگر انیس سو تہتر کے آئین کے مطابق کمیشن کی سربراہی کے لیے سپریم کورٹ کا 

Read more

پی ڈی ایم مائنس پی ڈی ایم

آئندہ انتخابات سے قبل کی صف بندیوں میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی آپس کی روایتی لڑائی دونوں کی انتخابی سیاست کے لئے ضروری ہوتی چلی جا رہی ہے۔۔۔ کھیل بہرحال اب کی بار پورے میدان سے سمٹ کر ایک ہی ڈی میں داخل ہو چکا ہے جہاں سب تنہا گول کرنا چاہتے ہیں: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ، کیا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں دُوریاں بڑھ رہی ہیں؟

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے الائنس پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پارلیمنٹ سے استعفوں کے معاملے پر اختلافِ رائے کے بعد ایوانِ بالا سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے پر بھی اختلاف رائے سامنے آ رہا ہے۔

سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ مؤقف ہے کہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ اس کا حق ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ معاہدے کے تحت اس عہدے پر مسلم لیگ (ن) کا حق ہے۔

Read more

پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کتنی مؤثر ہو گی؟

گیارہ جماعتی اپوزیشن الائنس کے 16 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور باقی 9 جماعتوں کے درمیان استعفوں اور لانگ مارچ پر اختلاف رائے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اس اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں نے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر اتفاق کر لیا تھا۔ جبکہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی طرف سے اس تجویز پر عمل کرنے سے معذوری کا اظہار کر دیا۔ آصف زرداری پارلیمان میں رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے خواہش مند ہیں۔ جب کہ باقی جماعتیں پارلیمانی جدوجہد کو فائدہ مند تصور نہیں کرتیں۔ وہ پارلیمنٹ کو بے وقعت قرار دیتی ہیں۔ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے پڑاؤ پر بھی تحفظات رکھتی ہے۔

Read more

براڈ شیٹ کو ادا کئے گئے 15 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ غائب

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے کسی بھی دن وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے جبکہ تحقیقات میں براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا

Read more

نواز شریف کا جارحانہ موقف، داخلی سیاسی بحران اور قومی سلامتی

لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز نے ایک بار پھر فوج کے بارے میں تند و تیز اور تلخ لب و لہجہ اختیار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ملک میں سیاسی جمہوری ادارں کی بالا دستی کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ مریم نواز نے کہا کہ اب جنرل قمر جاوید باجوہ ’اپنا گھر درست کرنے‘ کی وہی بات کررہے ہیں جو نواز شریف نے بطور

Read more

پی ڈی ایم کیوں بنائی؟

مولانا محترم فضل الرحمٰن نے بجا سوال اُٹھایا ہے کہ:’’تحریک کے سوا راستہ نہیں، ایوانوں میں لڑنا ہے تو پی ڈی ایم کیوں بنائی؟‘‘ جی ہاں! بنائی تو گئی تھی 26 نکاتی ایجنڈے پر جس کا مرکزی ہدف مقتدرہ کی سیاست سے مکمل بیدخلی اور پارلیمان کی حکمرانی کو یقینی بنانا تھا کہ 1973کے آئین کی ہمہ طرفہ بالادستی بحال ہو۔ یقیناً یہ تزویراتی ہدف بورژوا جمہوریت کے دائرے میں ہوتے ہوئے بھی ریاست کی انقلابی کایا پلٹ کا متقاضی

Read more

گلگت بلتستان اسمبلی کی کمزور ترین قرار داد

گلگت بلتستان اسمبلی ایک متفقہ قرارداد میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قرارداد کی منظوری پر بعض حلقے بہت زیادہ بغلیں بجا رہے ہیں کہ بس اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کی دیر تھی اب گلگت بلتستان صوبہ بن کر ہی رہے گا۔ اس حقیقت کو جانتے ہوئے بھی کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی قراردادیں ماضی میں کبھی بھی مسائل کے حل میں زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ جن کی روشنی میں یہ

Read more

مریم کو نواز شریف کی ڈانٹ اور پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی

عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لے کر بازی پلٹ دی تھی جس کے بعد سے حزب اختلاف کا لشکر مسلسل پسپائی کا شکار ہو کر باہم دست و گریبان ہو رہا ہے مولانا فضل رحمن مایوسی کے عالم میں اخلاقی حمایت کے لئے جاتی عمرہ کی چوکھٹ پر ماتھا رگڑائی کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ شریف خاندان میں پہلی بار اختلافات کی واضح دراڑیں دکھائی دے رہی ہیں کہ ہزار تردیدوں کے باوجود بات بن نہیں رہی ہے۔

Read more

ابو گھر پر نہیں ہیں!

وہ جن کو حزب اختلاف کی تحریک پر بہت مان تھا، جھینپے جھینپے پھرتے ہیں۔ منہ چھپائے چھپائے جب نظر اٹھا کے دیکھتے ہیں تو حکومت کے حامی بھی اتنے ہی شرمندہ نظر آتے ہیں۔ وہ تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ابو گھر پر نہیں ہیں۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

Read more

سکھر میں ہندو صحافی اجئے کمار لالوانی کا قتل اور غیر محفوظ صحافت

پاکستان میں صحافت کرنا خطرناک بنتا جا رہا ہے ہے۔ مختلف طریقوں سے صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا میں صحافت کے حوالے سے خطرناک ملک بنتا جا رہا ہے۔ جہاں پر حکومت طاقت کے زور پر صحافیوں کا معاشی قتل، تشدد، قتل و غارت اور جھوٹے مقدمات درج کر کے قلم کی نوک اور کیمرا کی آنکھ کو کچلنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک میں خاص طور سندھ

Read more

برصغیر میں قیام امن اور آرمی چیف کی تقریر

گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیکورٹی ڈائیلاگ کے نام سے منعقد ہونے والے سیمینار میں وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقریروں کے بعد پاک بھارت تعلقات اور علاقے میں امن کے حوالے سے سیاسی مباحث میں شدت آئی ہے۔  گو کہ 17 مارچ کو اس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان نے بھی بھارت کے ساتھ امن کی ضرورت پر زور دیاتھا اور کہا تھا کہ قومی سلامتی اب صرف

Read more

آصف زرداری کا ٹکراؤ کی سیاست سے گریز

پیپلز پارٹی میں آج بھی بلاول بھٹو کے مقابلے میں اصل سیاسی حقیقت یا طاقت آصف زرداری کے ہی سیاسی فیصلے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیاست کی باریک بینی کو سمجھنے والے پیپلز پارٹی کے سیاسی فیصلوں میں آصف زرداری کی جانب ہی دیکھتے ہیں۔ آصف زرداری کو عملی طور پر پاکستانی سیاست میں طاقت کے کھیل کو سمجھنے میں ایک بڑے بادشاہ گر کی حیثیت حاصل ہے۔ کیونکہ ان کے بارے میں تمام سیاسی پنڈت اعتراف کرتے

Read more

وزیرِ اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کرونا وائرس سے متاثر، قرنطینہ میں چلے گئے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جب کہ وزیرِ اعظم کے معاونین نے ان کے قرنطینہ میں سرکاری امور انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جب کہ وزیرِ اعظم کے معاونین نے ان کے قرنطینہ میں سرکاری امور انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

Read more

زرداری بڑا کھلاڑی

پی ڈی ایم حکومت گرانے اور عمران خان سے استعفے لینے نکلے تھے، لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی ڈھیر ہو گئے ہیں، میاں نواز شریف پچھلے اپنے اقتدار کے ادوار میں جو آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے بارے میں لائحہ عمل اپنائے رہے، اب ایسا لگتا ہے کہ آصف زرداری نے ان سب باتوں کا بدلہ لے لیا ہے، آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان اور ایک ہی وار سے پی ڈی ایم کو انجام کے قریب پہنچا دیا ہے، پیپلز پارٹی کے بدلتے رویے کو لوگ چاہے مفاد پرستی سے تعبیر کریں یا کسی مبینہ ڈیل سے موسوم کریں، سچ یہ ہے کہ پی ڈی ایم کی صف لپیٹی جا چکی ہے، خاص طور پر مولانا فضل الرحمان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کدھر جائیں؟ ان کی تمام منصوبہ بندیاں منہ کے بل گری پڑی ہیں۔

Read more

پیپلز پارٹی کیا کیا کر سکتی ہے؟

منگل کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے استعفوں کے معاملے پر آصف علی زرداری نے جو خطاب کیا ، اس نے تو معاملے کا رخ کسی اور ہی طرف پھیر دیا۔ جب سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ میاں صاحب اگر استعفے دینے ہیں تو آپ واپس آئیں ، پھر اکٹھے ہی جیل جاتے ہیں ۔ زرداری کے اس جملے نے تہلکہ مچا دیا۔ اس خبر

Read more

بے نظیر بھٹو نے شیخ رشید کے بارے میں یوسف رضا گیلانی سے ناراضی کیسے ختم کی؟

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات مکمل ہو گئے، 2021 کے ان انتخابات میں جو بھد اڑائی گئی ، اس پر افسوس اور شرمندگی کے سوا کچھ بھی نہیں کہا اور جا سکتا، یوسف رضا گیلانی کو سنجیدہ اور سلجھا سیاست دان سمجھتا ہوں، عمران خان کی چند ماہ قبل تک اس لئے حمایت کرتا رہا کہ وہ تبدیلی لائیں گے اور پرانی روش کا خاتمہ کریں گے اور حقیقت میں نیا پاکستان بنائیں گے مگر افسوس عمران

Read more

پی ڈی ایم اجلاس: دورونِ خانہ کیا ہوا؟

موجودہ ہائیبرڈ سیاسی نظام سے جو چلتا ہوا دکھائی بھی نہیں دے رہا۔ نجات کے لئے حزب اختلاف کی دس جماعتوں پر مشتمل حکومت مخالف قومی جمہوری تحریک حتمی مرحلے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے ہونے والا اجلاس میں اتفاق رائے سے احتجاج آگے بڑھانے کی بجائے پی ڈی ایم اندرونی خلفشار کی زد میں آ گئی ہے۔ 16 مارچ کو محترم مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جب اجلاس شروع ہوا تو مولانا خوشگوار موڈ میں نہیں

Read more

!گیم ابھی بھی آن ہے

تحریک انصاف فتح کے ترانے گا رہی ہے۔ میڈیا پر بھی کم و بیش اتفاق پایا جاتا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو سخت جھٹکا لگا ہے ۔ آصف زرداری کا پی ڈی ایم میں شامل دیگر نو جماعتوں، خاص طور پر نواز شریف سے کچھ معاملات پر سخت اختلاف سامنے آیا جس نے لانگ مارچ اور پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کو غیر معینہ مدت کے لیے التوا میں ڈال دیا ہے۔ نواز شریف اور مولانا فضل

Read more

پاکستانی سیاست کے ”میں بیمار آں“

اس خاکدان ارضی پر بے شمار قوتوں نے مختلف ادوار میں اپنی فتوحات کے جھنڈے گاڑھے اور پھر آنے والے نئے فاتح کے لیے جگہ خالی کر دی۔ یہاں کبھی اہل روم کا ڈنکہ بجا، کبھی اہل یونان کا طوطی بولا، کبھی بنی اسرائیل نے اپنی حماقتوں کا ثبوت دیاتوکبھی بنی اسماعیل نے زینت بڑھائی۔ کبھی عجمیوں نے محفل سجائی، کبھی مصریوں کے زور بازو کو آزمایا گیا، کبھی تاتاریوں کی وحشت نظر آئی توکبھی عرب جلوہ افروز ہوئے، کبھی

Read more

پی ڈی ایم کی ’’بربادیوں‘‘ کے مشورے

صحافت میں ’’رپورٹر‘‘ نام کی ایک شے ہوا کرتی تھی۔ بہت محنت ومشقت سے یہ کارندہ کوئی ’’خبر‘‘ ڈھونڈتا تو اسے اخبارات میں شائع کرنے سے قبل سو بار سوچا جاتا تھا۔ ’’کہیںایسا نہ ہوجائے کہیں ویسا نہ ہوجائے‘‘ والی فکر لاحق ہوجاتی۔ 2002میں تاہم ہمیں 24گھنٹے باخبر رکھنے کے دعوے دار ٹی وی چینل نمودار ہوگئے۔ بتدریج انہیں ’’ذرائع‘‘ میسر ہوگئے۔ گھر بیٹھے Whatsappکے ذریعے ’’خبر‘‘ فراہم کردی جاتی۔ ’’رپورٹر‘‘ اسے من وعن اپنے چینل کو بھجوادیتا۔ چیختے چنگھاڑتے

Read more

مسلم لیگ ن اور پی پی پی ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں؟

پی ڈی ایم کی میٹنگ میں کھلم کھلا Clash ہوا اور بات کریش تک آ گئی۔ دوسری جانب ن لیگ اور مریم نواز Smash کیے جانے کی دھمکیوں کے باوجود اپنا جارحانہ انداز ِسیاست برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Read more

انتخابی اصلاحات کا تنازعہ: بھیڑ کی حفاظت یا بھیڑیے کی ہوس

وزیر اعظم عمران خان نے ایک ایسے وقت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو انتخابی اصلاحات کے لئے ’اتفاق رائے‘ پیدا کرنے اور پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ حکومت بیک وقت اپوزیشن اور الیکشن کمیشن سے دست و گریبان ہے۔ تحریک انصاف اور عمران خان کو غور کرنا چاہئے کہ تنازعہ اور فساد کی موجودہ صورت حال میں کیوں کر پارلیمانی اتفاق رائے پیدا کرکے کسی بامقصد اصلاح کا بیڑا اٹھایا جاسکتا ہے؟ وفاقی وزیر سائنس و

Read more

زرداری سب سے زیادہ کس پر بھاری

پی ڈی ایم کے اجلاس میں زرداری صاحب کی پیپلز پارٹی نے حسب روایت استعفوں کے معاملے پر پیٹھ دکھائی اور کسی کے پیٹھ تھتھپانے پر پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس پی پی نے سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق تماشا لگانے کی کوشش کی جس نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سب سے زیادہ فوائد اور ثمرات تھے۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس، سانحۂ کارساز اور بینظیر شہید کے یوم کی تمام تقریبات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے منائی گئیں۔ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کروایا گیا۔ پھر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کسی اور کی نہیں پی پی کی اپنی غفلت اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے وہ چیئرمین بنتے بنتے رہ گئے۔

Read more

میرے وطن کی انوکھی سیاست اور بھولے عوام

حقیقی معنوں میں سیاست سماج کے ارتقاء کے عمل کا نام ہے لیکن ہمارے یہاں سیاست کے اجارہ داروں نے یہ طے کر رکھا ہے کہ سیاست کو سماج کو پس ماندہ اور جکڑ کر رکھنے کے لیے استعمال کریں گے۔ اس طبقے نے یہ طے کر رکھا ہے کہ پاکستان کی سیاست کو سماج میں بے چینی اور اضطراب کے لیے استعمال کریں گے۔ گزشتہ چند روز میں پاکستان کی سیاست میں جو کچھ ہوا وہ ان تمہیدی جملوں

Read more

آج کے بعد شہباز ہمارا نہیں رہا

ویلکم ٹو میٹنگ روم۔ سر اپنی بریفنگ شروع کرنے والے ہیں۔

جی سر پلیز!

شہباز شریف ہے تو اپنا بندہ، ہم میں اور اس میں آہنگی بے مثال، ماضی کے مراسم لازوال مگر جب بات بڑے میاں کی آتی ہے تو چھوٹے میاں ہم سے ہاتھ کر جاتے ہیں۔ اب بھلا اس آدمی کا کیا کرنا جو بہ وقت ضرورت آگے بڑھ کر ہماری معاونت کی بجائے بھائی کے ساتھ وفاداری کا رٹا رٹایا سبق دہرانا شروع کر دے۔ 1999 میں شہباز کو بہت سمجھایا، وہ سمجھ بھی گیا مگر آخری جواب یہی تھا کہ آخری بات بڑے بھائی کی ہو گی، میں کچھ کرنے سے معذور۔

Read more

زرداری صاحب ذرا بچ کے، مالی کسی کا یار نہیں ہوتا

گاؤں میں چاچا محمد وارث مرحوم کے گھر کے بیک یارڈ میں بیری کا ایک درخت تھا، اس کے بیر بہت مشہور تھے، ہم اسکول کے بچے، ہائی اسکول یامین ہنگورجو سے واپس آ کر لسی کے ساتھ دو دو سوکھی روٹیاں توڑ کر فوراً کھانے کے اوپر فروٹ کھانے لئے جمع ہو جاتے تھے۔ ہمارے اس گروہ کا سرغنہ کامریڈ تھا۔

مٹی کی کمپاؤنڈ وال بڑی تھی ایک دوسرے کو سہارا دے کر دیوار پھلانگتے تھے۔ چچا محمد وارث کے قیلولے کا وقت ہوتا تھا، دبے پاؤں بیر کھانے کے لیے آنے والے بچوں کے پیٹ میں دوچار بیر جاتے تھے، تو آہستہ آہستہ شور شرابا شروع کر دیتے تھے، جس کی وجہ سے چچا کی نیند خراب ہو جاتی تھی اور چچا غصے سے ہماری طرف آتے تھے، بیر چوروں کا یہ گروہ ڈر کی وجہ واپسی پر بغیر کسی سہارے کے دیوار پھلانگ کر بھاگ جاتے تھے۔ چوری بیر کھانے کا یہ سیزن تقریباً ایک ماہ چلتا تھا۔ چچا محمد وارث مرحوم ولی انسان تھے، ان بیر چوروں کو ہر جمعہ کے روز ایک ایک روپیہ خرچی بھی دیتے تھے۔ ایک روپیہ ملنے کے بعد ہم خود کو ملک ریاض سمجھنے لگتے تھے۔ ہمارے کمانڈر صاحب بڑی دعائیں کرواتے تھے کہ اللہ کرے ہفتے میں سات جمعہ ہوا کریں۔

Read more