امریکہ اور طالبان کا امن معاہدے کی جزیات پر قائم رہتے ہوئے اقدامات کے از سر نو تعین پر اتفاق

امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ اور طالبان نے رواں سال فروری میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کی جزیات پر سختی سے قائم رہتے ہوئے اقدامات کا از سر نو تعین کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تا کہ افغانستان میں جاری تشدد میں کمی ہو سکے۔

خلیل زاد کے مطابق اس بات پر اتفاق ان کی اور افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر کی طالبان کے نمائندوں سے دوحہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کیا گیا۔

Read more

کہاں گئی وہ گلی اور میں ؟

فیس بک پر کسی نے اس سینما اسکوپ جادوئی ڈبے کی تصویر شیئر کی جس میں تین گول کھڑکیاں ہوتی تھیں اور بچے اکڑوں بیٹھ کر ان کھڑکیوں سے آنکھیں ٹکا کر اکنی کا سینما دیکھا کرتے تھے۔ ڈبے والا نیچے لگے ہینڈل سے چرخی گھماتے گھماتے بدلتی تصویروں پر رواں تبصرہ کرتا جاتا۔ افریقہ کا ہاتھی دیکھو، آگرہ کا تاج محل دیکھو، بارہ من کی دھوبن دیکھو، وجنتی مالا کا ناچ دیکھو، بادشاہی مسجد دیکھو، مکہ اور مدینہ دیکھو۔ رنگین مچھلی دیکھو، خدا کی قدرت دیکھو۔

اس الف لیلوی ڈبے سے مجھے اپنی گلی یاد آ گئی۔ جہاں ہر وقت کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا تھا۔ جمعے کے جمعے ایک ریچھ والا آتا اور تھکن سے نڈھال ریچھ کو ڈنڈے کے اشارے پر نچاتا۔ مجھے یہ ناچ پسند نہیں تھا کیونکہ ریچھ کے نتھنوں میں ایک موٹی سی رسی ڈلی ہوتی تھی اور اس رسی سے ریچھ کی ناک زخمی اور سوجھی ہوئی رہتی تھی۔

Read more

حزب اختلاف اتحاد کا اتوار کو کراچی میں جلسہ، بیانہ کیا ہوگا؟

گیارہ جماعتی اتحاد پی ڈی اے نے گذشتہ روز گوجرانولہ میں اپنے پہلے مشترکہ جلسے کا انعقاد کیا۔ اسی سلسلے میں اتوار کو کراچی میں جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی میزبان پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

Read more

’حکیم سعید کے قتل سے متعلق شکوک و شبہات کبھی دفن نہیں ہو سکے‘

’ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان‘ کے بانی سربراہ، ممتاز سماجی شخصیت، سیاستدان اور پاکستان کے نامور طبیب حکیم محمد سعید 17 اکتوبر 1998 کو ایک حملے میں ہلاکت کے بعد مدینہ الحکمت میں دفن کر دیے گئے مگر اُن کے قتل سے متعلق شکوک و شبہات کبھی دفن نہیں ہو سکے۔

Read more

عمران خان کی سیاست کو سمجھنا ناممکن کیوں ہے؟

یارو، عمران خان صاحب کی سیاست کو سمجھنا مشکل ہی نہیں، ناممکن بھی ہے۔ آپ کو معلوم ہی نہیں ہو گا، مگر میں بتاتا ہوں کہ چند دن پہلے جناب زلفی بخاری پاکستان سے واپس برطانیہ کیوں گئے تھے۔ اس سوال کا جواب آپ کل میاں صاحب کی تاریخی تقریر میں تلاش کر سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان صاحب نے گورننس اور معیشت میں اپنے کامیابی اور شاندار مہارت کے جب جھنڈے گاڑ دیے تو ہی انہوں نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ یہ وقت مناسب ہے کہ سیاست کے میدان میں بھی شانداریت کی معراج پر پہنچا جائے۔

جناب عمران خان صاحب نے، بھولے بھالے، میاں صاحب کو عین اپنے اس مقصد کے لیے استعمال کیا کہ سیاستدانوں اور پاکستان میں سیاست کی آزادی کا اک بھرپور مقدمہ عوام کے سامنے رکھا جائے اور عوام کو اس بات کا شعور مزید فراہم کیا جائے کہ عمران خان صاحب، پاکستان کی انتظامی، معاشی اور اب سیاسی بقا کے لیے بھی کتنے اشد ضروری ہیں۔

Read more

آپ کے تصور جاناں میں کون بسا ہوا ہے؟

ہر عاشق اور ہر محبوب اس رومانوی حقیقت سے واقف ہے کہ وہ بہانے بہانے سے زندگی کی گہما گہمی میں تخلیے کے وہ لمحے تلاش کرتا رہتا ہے جب وہ تصور جاناں میں محبوبہ سے ملاقات کرے اور وہ سب کچھ کرے جو وہ حقیقی دنیا میں نہیں کر سکتا۔ تنہائی کے ایسے لمحے محبوب کو خیالوں کی جنت میں لے جاتے ہیں۔ وہ خیالی دنیا کی ملاقاتیں اتنی دلفریب ’اتنی دل گداز‘ اتنی دلنشیں اور اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ مرزا غالب بھی یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے

؎ جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے

Read more

آٹھویں آئینی ترمیم: رات کی تاریکی میں منظور کی جانے والی ترمیم، جس کے شکار کئی منتخب وزرائے اعظم بنے

فوجی آمر ضیاالحق کے دور میں آئین میں آٹھویں ترمیم کر کے ملک میں رائج پارلیمانی نظام حکومت کو صدارتی نظام کی جانب لے جانے کی کوشش کی گئی اور بعدازاں اس آئینی ترمیم کا شکار ملک کے متعدد منتخب وزرائے اعظم بنے۔ یہ ترمیم کیسے اور کس کے کہنے پر منظور ہوئی پڑھیے اس تفصیلی رپورٹ میں۔

Read more

چھاتی کا سرطان: ’جب میں 28 ہفتے کی حاملہ تھی مجھے چھاتی میں گلٹی محسوس ہوئی‘

حمل کے دوران ایمی میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ تب سے اپنے اس مشکل سفر کی تفصیل سوشل میڈیا کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پہنچاتی رہی ہیں۔

Read more

ماہی گیروں کی کشتی ریلی

کراچی والے جانتے ہیں کہ اکتوبرمیں یہاں سخت گرمی پڑتی ہے اور اس گرمی میں بوٹ (کشتی) ریلی میں شرکت! لیکن بات وہی پرانی ہے کہ جب کو ہ ندا سے صدا آتی ہے توآپ رک نہیں سکتے، خود پر اختیار نہیں رہتا۔ ریگل چوک اور پریس کلب اور آرٹس کونسل سے نکلنے والی ریلیوں میں تو ہم نے بارہا شرکت کی ہے لیکن سمندر میں کشتییوں میں بیٹھ کر ریلی نکالنے کا ہمارا یہ پہلا تجربہ تھا۔ کچھ بے

Read more

پہلے پاکستانی فوجی صدر کا امریکہ میں فقیدالمثال استقبال کیوں ہوا؟

ساٹھ کی دہائی میں صدر ایوب خان کا امریکہ میں زبردست استقبال دراصل امریکہ کی اس خطے میں سرد جنگ کی پالیسی کا حصہ تھا جس میں چاہے کوئی فوجی آمر ہو یا مطلق العنان بادشاہ، اگر وہ کمیونزم کے خلاف ہے تو وہ امریکی اتحادی ہوگا۔

Read more

گلگت بلتستان کی حیثیت میں تبدیلی۔ حقیقت یا فسانہ

جب سے شیخ رشید نے گلگت بلتستان کے بارے میں سات پردوں کے پیچھے کی جانے والی سرگوشی کی ہانڈی بیچ چوراہا پھوڑ دی ہے پہلا سوال تو یہ ذہن میں آتا ہے کہ کیا شیخ صاحب نے خود سے ایسا کیا ہے یا یہ بھی اس سکرپٹ کا حصہ تھا جس میں وہ مہمان اداکار کے طور پر بلائے گئے تھے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے موضوع پر سرگرم عمل لوگوں کا ایک ہی سوال ہے کہ اگر گلگت

Read more

دواؤں کی قیمت کیسے کم کی جائے؟

دنیا کی ایک تہائی آبادی کی پہنچ مناسب ادویات تک نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر 1000 میں سے 7.3 افراد دوائی نہ ملنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ دواؤں کی آسمان سے چھوتی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ اس وجہ سے وہ جعلی حکماء عطائی ڈاکٹروں اور پیروں کے چکر میں آ جاتے ہیں۔ بیمار آدمی کو کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اصل مضبوط سہارا جب ان کی پہنچ سے

Read more

کیا ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویر پر کالک ملنا مذہبی فریضہ ہے؟

پاکستانی غریب اکثریت جو حالیہ دنوں میں اپنی پریشانیوں کی وجہ سے جانتی بھی نہیں تھی کہ سولہ اکتوبر کے دن اکتالیس برس پہلے پاکستانی سائنسدان جناب ڈاکٹر عبدالسلام کو سائنسی کامیابی کی وجہ سے دنیا بھر کی طرف سے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ مگر موجودہ زمانے میں سوشل میڈیا کی مدد سے کچھ پاکستانی جانتے تھے کہ آج کے دن ایک پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کو نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ اس دن کے موقع پر

Read more

خود کشی کا فیشن

معروف فلم سٹار رنویر سنگھ فلم پدما وت کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فلم میں انہوں نے علاء الدین خلجی کا منفی کردار ادا کیا تھا۔ خلجی کا کردار غصیلا، بے رحم اور سنگ دل قسم کے شخص کا تھا۔ لیکن رنویر سنگھ پہ یہ اتنا حاوی ہوا کہ انہیں نارمل ہونے کے لیے اگلے کئی مہینے سائیکاٹرسٹ کے پاس سیشن کرنا پڑے۔ نفسیات اک پیچیدہ موضوع ہے۔ ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ آپ اپنے اوپر جو کیفیت طاری کرتے ہیں، اسے حاوی ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔

آپ کو غصہ نہیں آ رہا اور آپ نے جھوٹ موٹ کے غصے کا دکھاوا کریں، چند لمحوں میں آپ سچ میں غصیلے ہو چکے ہوں گے۔ آپ اداس اور مایوس ہونے کی اداکاری کریں۔ پانچ منٹ بعد آپ واقعی اداس ہو چکے ہوں گے۔ آپ کا حلقہء احباب مطالعہ، فلم بینی، یہ سب بھی آپ کی ذہنی صحت پہ اثرانداز ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ بڑی عمر کا کوئی شخص اگر نوجوانوں میں اٹھنا بیٹھنا شروع کر دے، تو کچھ عرصے میں وہ خود کو نوجوان محسوس کرنے لگتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی نوجوان بڑے بوڑھوں کے درمیان اٹھتا بیٹھتا ہے، تو یہ سنگت بھی اپنی رنگت دکھاتی ہے۔

Read more

بانجھ جوڑے اور بن مانگی نیک تمنائیں

پہلی خاتون: شادی کو کتنے سال ہو گئے ہیں؟ پانچ سال؟ ہائے پانچ سال ہو گئے! ابھی تک ایک بچہ بھی نہیں ہوا!؟ اب تک دو بچے ضرور ہو جانے چاہیے تھے! تم علاج نہیں کرواتیں؟ کس گائنا کالوجسٹ کے پاس جاتی ہو؟ ایک ڈاکٹر بتاتی ہوں، اس کے پاس جاؤ۔ وہاں میری بہو جاتی تھی۔ دو سال بعد اللہ نے پوتا دیا۔ تم بھی وہیں سے علاج کرواؤ۔

دوسری خاتون: یوں اداس کیوں بیٹھی ہو؟ سب کے ساتھ گپ شپ کرو۔ یوں الگ تھلگ بیٹھنے سے مزید ڈپریشن ہوتا ہے۔ اللہ نے چاہا، تو بہت جلد تمہیں اولاد کی نعمت سے نوازے گا۔ مایوس نہیں ہوتے۔

Read more

آگہی کا عذاب

”بازار اور دفاتر کھل گئے ہیں، لیکن کرونا کا خطرہ ابھی ہے۔“ حالات سے زیادہ گھمبیر آواز میں چلتا پیغام اس کے اعصاب پہ ہتھوڑے کی طرح برس رہا تھا۔ اس نے جھنجلا کر کال کاٹ دی۔

اس کے اعصاب شدید کشیدہ تھے۔ دل کی دھڑکن پہ توجہ جاتی تو لگتا کہ شاید اگلی دھڑکن سنائی ہی نہ دے گی۔ وہ موبائل اسکرین پہ نظر جمائے بیٹھی تھی، جو یوں ہلکورے کھاتی لگ رہی تھی، جیسے وہ کشتی یا ٹرین میں بیٹھی ہو۔ لیکن اسے پتا تھا کہ اسکرین نہیں ہل رہی بلکہ یہ صبح سے بھوکے ہونے کا اثر ہے۔ اس نے انگشت شہادت کو موبائل کی پشت پہ بنے فنگر پرنٹ پینل پہ رکھا، اسکرین ان لاک ہوتے ہی، اس نے کووڈ 19 کی ایپ کو چھونے کی کوشش کی، لیکن انگوٹھا اوپر والی ایپ پہ جا لگا۔

Read more

سگنل

کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ چوراہے پہ ملنے والا شخص، ٹرین میں نظر آنے والا چہرہ، بازار میں ٹھٹکتی ہوئی عورت یا بس کی کھلی کھڑکی میں سے نظر آنے والی مانوس آنکھیں آپ کے حافظے میں معمولی سے معمولی تفصیلات کے ساتھ نقش ہو جاتے ہیں، جیسے کیمرے سے لی گئی تصویر کے ساتھ، وہ لمحہ بھی ہمیشہ کے لئے قید ہو جاتا ہے۔

میری گاڑی سگنل پہ رکی، میں نے گھڑی پہ وقت دیکھا اور دائیں بائیں جھانکنے لگا۔ ساتھ والی گاڑی میں ایک شخص دکھائی دیا جو کچھ گنگنا رہا تھا۔ مجھے لگا شاید اس کو کہیں دیکھا ہے اور سوچ میں پڑ گیا، مگر کچھ یاد نہ آیا۔ مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا اور سگنل کھل گیا۔ میں نے گاڑی آگے بڑھا دی۔ کانفرنس میں پہنچا، تو ابھی کارروائی شروع ہونے میں ایک گھنٹہ باقی تھا۔ یہ ایک میڈیکل کانفرنس تھی، جو سینٹ مارکس اسپتال لندن کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جا رہی تھی۔ میں آئی ٹی سے وابستہ ایک فرم کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم فراہم کر رہا تھا۔ میں نے اپنا کمپیوٹر سسٹم سیٹ کیا اور کام میں مشغول ہو گیا۔

Read more

غریب دوست حکومت اور گوجرانوالے میں ہجوم

لاہور، اسلام آباد موٹروے ٹیکس ٹول 830 روپے کرنے پر ہم عوام دوست حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ابھی چند برس پہلے یہ ٹول 230 روپے ہوا کرتا تھا۔ پھر رفتہ رفتہ پہلے جاں، پھر جان جاں اور جان جاناں رخصت ہونے والا معاملہ ہو گیا۔ لیکن نوٹ کریں کہ اس سے غریبوں کو فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہیں۔ موٹر وے پر تو صرف بگڑے ہوئے رئیس زادے اور رئیس زادیاں بلاوجہ کی لانگ ڈرائیو پر قوم کا پیٹرول اور غریبوں کا خون جلانے کے لیے نکلتے ہیں اور وہ جی ٹی روڈ پر گدھا گاڑی یا ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے اپنی عالی شان گاڑی لگانا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

معترضین حسب عادت اس دعوے کی تردید کریں گے مگر وہ موٹر وے پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ ادھر صرف مہنگی گاڑیاں ہی چلتی ہیں۔ حتی کہ بسیں بھی مرسیڈیز کمپنی کی ہوتی ہیں اور بیڈ فورڈ کی لاریاں ادھر نظر نہیں آتیں۔ ادھر آپ کو کوئی دس پندرہ برس پرانی سوزوکی کار بھی نظر نہیں آئے گی۔ بفرض محال دکھائی دے بھی جائے تو وہ کسی نے کرپشن کر کے خریدی ہو گی۔ اچھا ہے، قوم کا سرمایہ لوٹنے والوں سے اسی طرح پیسہ نکلوانا چاہیے۔

Read more

انڈیا: مردہ سمجھ کر سرد خانے میں رکھا جانے والا شخص انتقال کر گیا

انڈیا میں اس 74 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے جسے غلطی سے مردہ قرار دے کر مردہ خانے کے فریزر میں ڈال دیا گیا تھا۔ فریزر سے زندہ حالت میں نکالے جانے کے دو دن بعد ان کی موت ہوگئی ہے۔

Read more

انڈیا: مردہ سمجھ کر سرد خانے میں رکھا جانے والا شخص انتقال کر گیا

انڈیا میں اس 74 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے جسے غلطی سے مردہ قرار دے کر مردہ خانے کے فریزر میں ڈال دیا گیا تھا۔ فریزر سے زندہ حالت میں نکالے جانے کے دو دن بعد ان کی موت ہوگئی ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے (21 سے 27 ستمبر 2020)

1۔ ہیلسنکی ایئر پورٹ پر متعین کتے صد فی صد درستی کے ساتھ کووڈ۔ 19 کی شناخت کر سکتے ہیں۔

ہیلسنکی ایئر پورٹ پر مسافروں کو اب ایک عجیب لیکن تیز تر طریقے سے ‏کووڈ۔ 19 کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ایئر پورٹ پر موجود کتے، مسافروں کو سونگھ کر بتا سکیں گے کہ آیا وہ وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔ لیکن کتوں سے خوف زدہ مسافروں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، کیوں کہ مسافروں سے مس شدہ ایک ٹشو پیپر کتوں کو سونگھایا جائے گا۔ محققین کے مطابق، کتوں کے ذریعے کرونا وائرس کی شناخت کے نتائج ان کی توقع سے زیادہ اچھے آئے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کتوں کو کینسر اور دوسری بیماریوں کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جا چکا ہے۔

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویر پر کالک ملنے کا واقعہ: نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کو مذہبی امتیاز کا سامنا کیوں؟

گوجرانوالہ کے ایک کالج کے باہر متعدد مشہور شخصیات کے ساتھ موجود ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویر پر چند نوجوانوں کی جانب سے کالک ملنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

’کیا آپ سیکولر ہو گئے؟‘ بھارت میں گورنر کے طنز پر تنازع

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے وزیرِ اعلیٰ اودھو ٹھاکرے کے نام ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے تحریر کردہ ایک مکتوب کے بعد بھارت میں تند و تیز بحث جاری ہے اور کئی لوگ گورنر کے خط کو وزیرِ اعلیٰ کے اختیارات میں مداخلت اور ان کے آئینی حلف کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

کئی تجزیہ کار یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ ایک گورنر کو آئین کا پابند ہونا چاہیے یا اپنے مذہبی اعتقاد کا؟ اور یہ کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہوتا ہے یا اپنی سیاسی جماعت کا؟

مہاراشٹرا حکومت نے کرونا کی وبا کا زور ٹوٹنے کے بعد 11 اکتوبر کو ریاست میں شراب خانوں، ریستورانوں اور ساحلِ سمندر کھولنے کی اجازت دی تھی۔ لیکن عبادت گاہوں کو بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

Read more

اسپین: کرونا کے باعث ڈپریشن کے شکار طبی عملے کے لیے ’ڈونکی تھراپی‘

ویب ڈیسک — اسپین میں کرونا وائرس کے باعث ذہنی تناؤ، ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہونے والے طبی عملے کے لیے گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے کے عمل سے تھراپی کا کام لیا جا رہا ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم ‘ال بریتو فلیز’ نے اس تھراپی کا آغاز کیا ہے۔ تنظیم کا ماننا ہے کہ گدھوں کے ذریعے تھراپی کی مدد سے متعدد جسمانی اور ذہنی امراض میں مدد ملتی ہے۔ واضح رہے کہ اس تنظیم کے نام کا مطلب ‘خوش رہنے والا چھوٹا گدھا’ ہے۔

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویر پر کالک ملنے کا واقعہ: نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کو مذہبی امتیاز کا سامنا کیوں؟

گوجرانوالہ کے ایک کالج کے باہر متعدد مشہور شخصیات کے ساتھ موجود ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویر پر چند نوجوانوں کی جانب سے کالک ملنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: عالمی ادراۂ صحت کا کہنا ہے کہ ’کووڈ پر ریمڈیسیور کا بہت کم یا بالکل ہی اثر نہیں ہوتا‘

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کا کووڈ۔19 کے مریضوں پر یا تو بالکل ہی اثر نہیں ہوتا یا پھر بہت تھوڑا ہوتا ہے۔جبکہ یہ دوا بنانے والے ادارے گیلیئڈ نے اس پر مزید تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

”کودتا“ کیا ہے؟

’کودتا‘ (coup d ’état) کی اصطلاح انیسویں صدی میں معروف ہوئی، جب نپولین بونا پارٹ فرانس میں حکومت کا تختہ الٹ کر برسراقتدار آیا۔‘ کودتا ’یعنی ایک ضرب نا گہانی کے ساتھ کسی نظام کو گرا دینا۔‘ کودتا ’صرف فوجی طاقت کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ ضرب نا گہانی کسی بھی اندرونی یا بیرونی طاقتور گروہ کی طرف سے ہو سکتی ہے۔ چوں کہ‘ کودتا ’کے نتیجے میں بھی حکومت تبدیل ہو جاتی ہے، اس لیے اس کو بھی عموماً انقلاب کہہ دیا جاتا ہے، جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ تاریخ بشریت میں اکثر حکومتیں‘ کودتا ’کے ذریعے تبدیل ہوئی ہیں اور بہت ہی قلیل تعداد، ایسی حکومتوں کی ہے، جو کسی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آئی ہوں۔‘ کودتا ’کے ذریعے وجود میں آنے والی تبدیلیاں غیر عوامی ہوتی ہیں۔ عوام کو خبر بھی نہیں ہوتی اور راتوں رات حکومتیں گرا دی جاتی ہیں۔ اگر‘ کودتا ’کرنے والے طاقتور گروہ کو موجودہ حکومت کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے، تو خون ریزی بھی ہو جاتی ہے۔

’کودتا‘ کے ذریعے آنی والی حکومتیں، بعض اوقات اصلاحات بھی لے کر آتی ہیں۔ اس کی وجہ سے انہیں عوامی حمایت حاصل ہو جاتی ہے۔ لیکن در حقیقت یہ تبدیلیاں انقلاب نہیں کہلاتیں، سوشلسٹ نظریات کے تحت دنیا میں رونما ہونے والی اکثر سیاسی تبدیلیاں طاقت کے بل بوتے پر لائی گئیں۔ مثلاً: صدام حسین کا آنا بھی ایک ’کودتا‘ تھا اور جانا بھی ’کودتا‘ تھا۔ کیوں کہ دونوں مرتبہ طاقت کے ذریعے سے حکومت کو گرایا گیا۔ اسی طرح مصر میں جمال عبد الناصر بھی ’کودتا‘ کے ذریعے ہی برسر اقتدار آیا۔ سابق نظام مملکت کو ذلت اور پستی کے کمال تک پہنچا چکا تھا۔ عوام کی تنگ دستی اور مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، جمال عبد الناصر نے چند دیگر فوجی افسروں کے ساتھ مل کر حکومت کا تختہ الٹ دیا اور نے ایسی بنیادی اصلاحات متعارف کروائیں، جس سے اس کی حکومت کو عوامی حمایت حاصل ہو گئی۔

Read more

پروفیسر منظور احمد کی وفات: ترقی پسند تعلیمی ادارے ’شاہ حسین کالج‘ کا باب بند ہو گیا

پروفیسر منظور احمد گذشتہ روز لاہور میں 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انھوں نے لاہور کے شاہ حسین کالج کی بنیاد رکھی جس نے اگلی کئی دہائیوں کے لیے پاکستانی معاشرے اور سول سوسائٹی کو ایک لبرل بیانیہ دیا۔

Read more

فیملی پلاننگ ہی اکسیر اعظم ہے

سائنس کی کوئی ایک ایجاد جو پورے گھر، پورے ملک اور خاص طور پر عورتوں کو فوری سکھ دے سکتی ہے۔ زندگی میں سکون کے کئی سال دے سکتی ہے۔ غربت کو اگلی نسل میں شفٹ ہونے روک سکتی ہے۔ عورتوں کو خوب صورت اور صحت مند رکھ سکتی ہے۔ اخراجات کم کرنے اور آمدنی بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ بچوں کے ساتھ کھیلنے، ان سے دوستی اور پیار کے اظہار کا موقع دے سکتی ہے۔ وہ

Read more

اپنے دکھ مجھے دے دو: راجندر سنگھ بیدی

شادی کی رات بالکل وہ نہ ہوا جو مدن نے سوچا تھا۔ جب چکلی بھابی نے پھسلا کر مدن کو بیچ والے کمرے میں دھکیل دیا، تو اندو سامنے شالوں میں لپٹی اندھیرے کا بھاگ بنی جا رہی تھی۔ باہر چکلی بھابی اور دریا آباد والی پھوپھی اور دوسری عورتوں کی ہنسی، رات کے خاموش پانیوں میں مصری کی طرح دھیرے دھیرے گھل رہی تھی۔ عورتیں سب یہی سمجھتی تھیں کہ اتنا بڑا ہو جانے پر بھی مدن کچھ نہیں

Read more

گوجرانوالہ جلسہ: پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف تحریک کا آغاز، شہر میں 31 مقامات کنٹینرز لگا کر سیل

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں آج حزب اختلاف کی جماعتیں ایک جلسے کے ساتھ حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہیں لیکن اس دوران اپوزیشن رہنماؤں اور کارکنوں کو کنٹینرز کی صورت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

Read more

کورونا وائرس اور انڈیا: بی جے پی حکومت پر تنقید، راہل گاندھی کے مطابق ’پاکستان اور افغانستان نے کووڈ 19 کا بہتر مقابلہ کیا‘

انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان اور افغانستان نے بھی کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے ہم سے بہتر اقدامات کیے ہیں۔‘

Read more

سوئنگ اسٹیٹ فلوریڈا بائیڈن اور ٹرمپ دونوں کے لیے ہی اہم

ریاست فلوریڈا تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کی مہم کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن دونوں نے اس ریاست کے مختلف مقامات پر ووٹروں سے خطاب کیا۔

Read more

ٹرمپ کا کرونا کے خلاف اپنائی گئی حکمتِ عملی کا دفاع، بائیڈن کی تنقید

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کرونا سے نمٹنے کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب کہ صدر نے اپنی حکمتِ عملی کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

Read more

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا کردار کتنا اہم ہو گا؟

امریکہ کی نئی نسل نے گزشتہ صدی کے آغاز سے اب تک بہت سے بڑے واقعات دیکھے ہیں۔ ان اندرونی اور بیرونی واقعات میں نائن الیون کی دہشت گردی، امریکہ کی کئی جنگوں میں شمولیت، کرونا بحران کے مہلک اثرات، دو بڑے اقتصادی بحران، جماعتی بنیادوں پر سیاسی رسہ کشی اور جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز کے مسائل کا پھر سے قومی سطح پر ابھرنا شامل ہیں۔

Read more

انگلینڈ کا ممکنہ دورہ پاکستان: پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر ای سی بی کا ’مثبت ردعمل‘

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں رہیں گے اور حتمی فیصلہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020: کیو اینون نامی سازشی نظریے کی یہ تحریک کیا ہے اور کہاں سے شروع ہوئی؟

کیو اینان ایک سازشی نظریہ ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ صدر ٹرمپ حکومت، کاروبار اور ذرائع ابلاغ میں ’شیطان کو پوجنے والے پیڈو فائلز‘ کے خلاف ایک خفیہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

Read more

لیاقت علی خان: پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا قتل سات دہائیوں بعد بھی ایک معمہ

آج سے 69 برس قبل پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں ایک جلسہ عام کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا تاہم لگ بھگ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود یہ قتل اب بھی ایک معمہ ہے۔

Read more

انڈیا کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا: انڈین وزارت خارجہ

انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق انڈیا کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انڈیا نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

اے ماؤ، بہنو، بیٹیو

ہائے نا ہوئے معصوم حالی صاحب آج کے زمانے میں ورنہ ماؤں بہنوں بیٹیوں درگت دیکھ کر وہ یہ شعر ہر گز نا کہہ سکتے اور ویسے بھی اس شعر پر تو ایک نئی نا ختم ہونے والی بحث کا آغاز ہو جاتا جو اخباری کالمز، سوشل بلاگز سے ہوتی ہوئی ٹی وی چینلز تک آ پہنچتی اور چند دن کے لئے سب ہی کی دکان چمک جاتی، اس بحث میں ترقی پسند بھڑک بھڑک جاتے اور کہتے کہ ان رشتوں کے علاوہ اب عورت کی الگ پہچان ہے اور ڈاکٹر، پروفیسر، جج بلکہ سربراہ مملکت ہے اس لئے اس فرسودہ خیال کو ترک کیا جائے اور اس کو ”میرا جسم میری مرضی“ کے مطابق زندگی گزارنے دی جائے۔ دوسری پارٹی کہتی کہ عورت چاہے آسمان کو تھگلی لگا لے وہ بس درجہ دوم ہی کی مخلوق ہے اگر وہ گھریلو امور کے علاوہ اپنے آپ کو کسی قابل سمجھے تو وہیں بیخ کنی کر دو۔

Read more

وبا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی اتحاد میں ”ذمہ دار“ ممالک کی شرکت

کوو ایکس، کووڈ۔ 19 کے ٹیسٹ، علاج، نئی ویکسین کی ترقی، تیاری، تکمیل اور مساوی تقسیم کو تیز کرنے کے لیے عالمی سطح پرکیا جانے والا باہمی تعاون ہے۔ اس کے تحت زیادہ سے زیادہ ممالک اس مشترک ”حوض“ میں نا صرف اپنے تجربات، تحقیق اور نتائج دوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں بلکہ اس تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے جو مالی وسائل درکار ہیں، ان کے لیے بڑی معیشتیں مالی سرمایہ کاری بھی کرتی ہیں، تا کہ اس مرض کے خلاف ویکسین کی تیاری میں تیزی آئے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر موثر اور محفوظ علاج بھی دریافت کیا جا سکے۔ کوو ایکس کی ترجیح یہ ہے کہ ترقی پذیر اور پس ماندہ ممالک کو ویکسین کے حصول میں مدد فراہم کرے اور 2021 ء کے اختتام تک تحقیق اور ترقی کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے ممالک کے لیے ویکسین کی کم از کم دو ارب خوراکیں فراہم کی جائیں۔

یہ تو تھا کوو ایکس کا پس منظر اب اس حوالے سے اگر ہم عالمی اشتراک کی تو اب تک 172 ممالک سمیت مختلف ایجنسیاں اس مقصد کی تکمیل میں شراکت دار بن چکی ہیں۔ ترقی یافتہ اور مضبوط معاشی حیثیت کے 76 ممالک اس میں شامل ہیں اور ان کی جانب سے تحقیق کے لیے مالی معاونت بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے تجربات اور وسائل بھی اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں مدد گار ہیں۔ ان ممالک کی اس منصوبے میں شرکت عالمی مسائل کے حل کی خاطر ان کے احساس ذمہ داری کا ثبوت ہے۔

Read more

اگر تم دنیا بدلنا چاہتے ہو!

مادام ٹریسا دی گریٹ فرماتی ہیں : ”اگر تم دنیا بدلنا چاہتے ہو تو گھر جاؤ اور گھر والوں سے محبت کرو۔“ اچھا، یعنی کیا؟ یعنی دنیا کو تبدیل کرنے، بہتر بنانے، انقلاب لانے کا پہلا میدان آپ کا اپنا گھر، اپنا صحن، اپنا آنگن، اپنی اولاد، اپنا خانوادہ، اپنا خاندان ہے۔ یعنی آپ کا گھر پہلا دائرہ کار ہے، جہاں آپ محبت، توجہ، خلوص، انصاف، احساس، برابری، رواداری، قربانی اور ہر فرد کے لئے یکساں عزت نفس برقرار رکھنے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اپنے معاشرے کو مطعون کیے اور ریاست و ملت کے سر پہ ذمہ داری ڈالے بغیر۔

ایک جائزہ ہے، مشاہدے اور اطراف کے تجربے سمیت، 90 فی صد مسائل اور Split Personality بکھری ہوئی شخصیات، پیچیدہ نفسیاتی الجھنوں کے ساتھ، جو انسان ہمارے آس پاس سانس لے رہے ہیں، ان کی موجودہ حالت کے تانے بانے اور کریڈٹ ان کا Problematic Childhood ہے، دل پہ ہاتھ رکھیے اور کہیے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا ایک بچہ نو ماہ اندر رکھ کے اسے دنیا میں لانے کے عوض آپ کے قدموں تلے واقعی جنت آ جاتی ہے؟ یا Parenting نام کی کوئی شے خدا کے یہاں قابل مواخذہ بھی ہو گی؟ نو سے پانچ کی نوکری کر کے گھر کا خرچ سرتاج/ولی ہونے کو کافی ہے؟ یا بچے کی تربیت اور جذباتی نشو و نما میں بھی باپ کا کوئی کردار ہے؟

Read more

”ذمہ دار کون؟ عورت یا مرد!“

وطن عزیز میں رہنے والے بے شمار لوگ ازخود اور بہت سے بلند فشار خون اور قلب کے مریض، ڈاکٹر کے مشورے کے بعد، اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خبر اور اخبار سے جتنا دور رہا جائے، زندگی اتنی پر سکون گزرے گی۔ دیکھا جائے تو ایک حد تک یہ بات درست ہے اور ایسا کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں، لیکن دوسری طرف اگر آج کل ہونے والے واقعات پر نظر ڈالیں تو ان میں سے بعض ایسے ہولناک اور دل خراش ہیں کہ نا صرف لمحوں میں زبان زد عام ہو گئے، بلکہ کوئی بھی کسی بھی وجہ سے کتنا ہی خود کو ان کے بارے خبروں سے دور رکھنا چاہتا ہو، وہ غیر متعلق نہ رہ سکا۔

ہمارے یہاں کے نام نہاد لبرل اور موم بتی مافیا نے بھی ان مواقع سے پورا پورا اور بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے، ”عورت کارڈ“ کھیلنا شروع کر دیا۔ حالاں کہ ان واقعات کے متاثرین میں عورتوں کے علاوہ کم عمر لڑکیوں اور یہاں تک کہ لڑکوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ پورے ملک کا ہر طبقہ اپنی اپنی سمجھ بوجھ اور ذہنی استعداد کے مطابق، بحث مباحثے میں الجھ گیا کہ در اصل ان واقعات کے اسباب ہیں کیا، اور ذمہ داران کون ہے۔ کچھ نے ہمارے معاشرے کو ”مردوں کا معاشرہ“ قرار دیتے ہوئے، ان واقعات کی وجہ ”مرد“ کا وحشی پن و حیوانیت بیان کی، اور کچھ نے ”عورت“ کو دی جانے والی مادر پدر آزادی، فحاشی و عریانیت۔

Read more

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انسانی سماج

ٹیکنالوجی موجودہ انسانی سماج میں روز مرہ زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ زندگی کے تمام شعبہ جات میں ٹیکنالوجی سے استفادے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکنالوجی پر دسترس یا فوقیت رکھنے والے ممالک کو، دیگر ممالک پر کئی اعتبار سے سبقت حاصل ہے۔ مختلف ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کے دوران میں ”ٹیکنالوجی ٹرانسفر“ بھی بات چیت کا ایک اہم موضوع بن چکی ہے۔

امریکا، چین سمیت یورپی ممالک ٹیکنالوجی کے میدان میں خاصے آگے ہیں، لیکن ترقی پذیر اور پس ماندہ ممالک بدستور اس شعبے میں بہت پیچھے نظر آتے ہیں۔ اس کی اہم وجوہ میں ”ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ“ کو توجہ نہ دینا، پالیسی سازی کا فقدان، مالیاتی وسائل کی کمی اور دیگر بے شمار مسائل شامل ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے بر عکس چین ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا چکا ہے اور وقتاً فوقتاً چین کی جانب سے ایسی کانفرنسوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تبادلے اور تعاون سے متعلق بات کی جاتی ہے۔

Read more

کرونا اور قرنطینہ: ایک تجربہ

ہمارے بہت سے بھائی اب بھی کرونا کی حقیقت ماننے کو تیار نہیں ہیں، اسے مغرب والوں کی ایک سازش قرار دیتے ہیں۔ لیکن جن کو کرونا نے اپنے رنگ دکھایا ہے، وہ اسے ماننے لگ گئے ہیں۔ پاکستان میں کرونا شروع ہونے پر ہم نے چار ماہ تو اس کے ڈر سے گھر میں ہی رہ کر گزارے۔ لیکن پھر بھی اتنی زیادہ پابندی نہیں تھی۔ ہم دونوں میاں بیوی اور وہ بھی پچاس سے اوپر کے، سبھی ڈراتے تھے۔ بچے پردیس میں علیحدہ پریشان کہ وطن میں والدین اکیلے ہیں۔ احتیاطاً اپنے سارے پروگرام موقوف کر کے گھر بیٹھ گئے۔ لے دے کر ایک ہفتہ وار ریڈیو پروگرام رہ گیا، جس کے لئے ریڈیو سٹیشن پر جانا اور وہ بھی بڑی احتیاط کے ساتھ۔

پھر جب برطانیہ میں کرونا کا زور کچھ کم ہوا اور فلائٹیں بحال ہوئیں تو بچوں نے اپنے پاس برطانیہ بلانے کے لئے ٹکٹ بھیج دیا۔ اگست کے آخری ہفتے کی سیٹ بھی بک کرا دی۔ پہلے پہل بچوں کے پاس جانے پر بڑی تیاریاں اور چھوٹے بچوں کے لئے بڑی خریداری ہوتی تھی، لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بھی بہت محدود رہی۔ فلائٹ سے دو ہفتے پہلے ایئرلائن والوں کی طرف سے ای میل آئی کہ سفر سے تین دن پہلے کرونا کا ٹیسٹ کروائیں، ورنہ جہاز پر نہیں بٹھائیں گے۔ صرف کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر ہی جہاز میں بیٹھنے دیا جائے گا۔

Read more

پاکستانی طلبہ کی خلا میں دلچسپی: جب کراچی کے بچوں کے سوالات کے جوابات خود خلابازوں کو دینا پڑے

کراچی کے ایک سکول میں چوتھی جماعت کے طلبہ کو نہ صرف خلا سے متعلق سوالات کے جوابات مل گئے ہیں بلکہ یہ جوابات خلابازوں اور جرمن خلائی مرکز کی جانب سے دیے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ان کا ردِ عمل سب سے دلچسپ ہے۔

Read more

ڈی چوک دھرنا: کیا سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا حکومتی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے؟

ان ملازمین کے مہنگائی ختم اور جبری برطرفیاں بند کرنے جیسے مطالبات کا جائزہ لینے سے قبل یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ مختلف محکموں سے تعلق کے باوجود یہ ملازمین اپنے مطالبات لیے ایک ہی وقت میں کیسے ڈی چوک تک پہنچے۔

Read more

ڈی چوک دھرنا: کیا سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا حکومتی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے؟

ان ملازمین کے مہنگائی ختم اور جبری برطرفیاں بند کرنے جیسے مطالبات کا جائزہ لینے سے قبل یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ مختلف محکموں سے تعلق کے باوجود یہ ملازمین اپنے مطالبات لیے ایک ہی وقت میں کیسے ڈی چوک تک پہنچے۔

Read more

وارث میر کی روشن خیالی (دوسری قسط)

اس سلسلے کے پہلے مضمون میں، ہم نے پروفیسر وارث میر پر گفتگو کا آغاز کیا تھا۔ اپنی کتاب ”حریت فکر کے مجاہد“ میں وارث میر نے مسلمان فلسفیوں اور سائنس دانوں میں اخوان الصفا کا بھی ذکر کیا ہے۔ وارث میر لکھتے ہیں :

”مصر میں اسلامی قوانین اور عدالتوں کی اصلاح کا بیڑا اٹھانے والے روشن خیال علما کی جد و جہد کا مطالعہ کریں تو صورت حال پاکستان سے مختلف دکھائی نہیں دے گی۔ نقاب اور نکاح و طلاق کے بارے میں قاسم امین کی کتابوں کے خلاف مصر میں احتجاج اور مخالفت کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا اور قدامت پسند علما نے، ان پر شدید تنقید کی اور عمر بھر چین نہیں لینے دیا گیا۔“ (صفحہ 44 )

Read more

خود کو قبول کر کے جئیں

شادی کے اٹھارہ دن بعد ہی اسے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا پڑا۔ جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹی۔ اس کے مطالبے کو پورا ہونے میں دو ماہ لگے۔ زندگی کا سب سے زیادہ خوب صورت رشتہ اس نے اپنی ذات کی تمام سچائیوں کے ساتھ قبول کیا تھا، مگر یہ تعلق جب اپنی تمام تر بد صورتیوں کے ساتھ اس کے سامنے آیا، تو اس نے فیصلہ لینے میں دیر نہیں کی۔ اسے اس بات کا بھی ادراک ہو گیا تھا کہ آج نہیں تو کل، یہ رشتہ ختم ہونا ہی ہے، تو پھر کسی بچے کے بغیر الگ ہونا زیادہ بہتر ہے۔

اس شخص میں وہ تمام برائیاں بدرجہ اتم موجود تھیں، جو کسی بھی نارمل انسان کو ابنارمل بنانے کے لیے کافی تھیں۔ اوپر سے اس مرد کا ہم جنس پرست ہونا الگ عذاب تھا، دنیا کو تو وہ جیسے تیسے جھیل ہی لے گی، مگر عادات بد کے شکار مرد کے ساتھ گزارا کرنا، اس کے لیے بہت مشکل تھا۔ اس نے بڑی صاف ستھری زندگی گزاری تھی۔ اس کے والد، بھائی، مامے چاچے اور خاندان کے دیگر مرد بھی با کردار تھے۔ اسی لیے اس شخص کا جو کردار سامنے آیا، وہ اسے کسی بھی طرح قبول نہیں کر پائی۔

Read more

دکھ کی دھوپ میں مسافرت

اب تو بہت سال ہو گئے، میرا بلاوا امریکا کے اردو اخبار ”اردو ٹائمز“ کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آیا، جس کے لیے میں کئی سال سے کالم لکھ رہی تھی۔ یہ پروگرام نیویارک میں تھا۔ میں نے جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ہوٹل کے جس کمرے میں مجھے ٹھہرایا گیا، وہاں میرے ساتھ پاکستان سے آئی ہوئی ایک اہم صحافی اور شاعرہ بھی تھیں۔ راز داری کے لیے ہم ان کا فرضی نام شہلا تصور کر لیتے ہیں۔ بہت محنتی، مثبت سوچ کی حامل، زندہ دل اور خوش لباس۔

کسی نے بتایا کہ وہ ایک گلوکار کی اہلیہ ہیں، جن کا بہت سال قبل جوان سالی میں اچانک انتقال ہو گیا تھا۔ بد قسمتی سے انتقال کے وقت وہ وطن اور گھر والوں سے کوسوں دور اور تنہا تھے۔ مجھے بہت افسوس ہوا، کیوں کہ یہ سب میرے علم میں نہ تھا۔ مگر میری یاد کے جگنو میں ان کے شوہر کا ایک خوبصورت اور مقبول گانا مستقل جھلملا رہا تھا۔

Read more

انسانی حقوق کونسل کی رکنیت پاکستان کے لیے موقع بھی ہے اور چیلنج بھی: ماہرین

پاکستان کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) میں بھاری اکثریت سے انتخاب پر ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں یہ پیش رفت اسلام آباد کی بین الا اقوامی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے وہیں یہ ملک کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

Read more

آصف زرداری سے ہوئی ’’مفروضہ‘‘ ملاقاتیں

جولائی 2018میں ہوئے انتخاب کے نتیجے میں جو حکومتی ڈھانچہ نمودار ہوا اس کے تحفظ کو روایتی اور سوشل میڈیا پر حاوی عمران حکومت کے سرکاری اور رضا کار ترجمان بہت بے چین رہتے ہیں۔میں ذاتی طورپر اگرچہ ان کی پریشانی کی وجوہات ابھی تک دریافت نہیں کرسکا۔ حکومتوں کے بارے میں ہمارے ہاں آزاد اور بے باک میڈیا کی بدولت 2008 سے ’’صبح گیا یا شام گیا‘‘ والا تاثر موجود رہا ہے۔ کرپشن کے خلاف افتخار چودھری کی بحالی

Read more

درخت سے بغل گیر شیر اور بندر کا پرسکون انداز، وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر ایوارڈ 2020 میں شامل کی جانے والی جنگلی حیات کی بہترین تصاویر

وائلڈ لائف فوٹو گرافر آف دی ایئر کے ایوارڈز کی تقریب عموماً لندن کے نیچرل ہِسٹری میوزیم میں منعقد ہوتی ہے لیکن اس برس کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ تقریب بھی آن لائن منعقد ہوئی۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن: پی ٹی آئی کی حلقہ وار پوزیشن

گلگت بلتستان انتخابات میں 33 دن باقی ہیں۔ اگلے ایک ماہ میں مختلف حلقوں میں بہت کچھ بدلنا ہے۔ تاہم آج کی صورت احوال کچھ یوں ہے کہ فرض کریں 15 نومبر کی بجائے 15 اکتوبر کو الیکشن ہوا تو دیامر ڈویژن میں پی ٹی آئی روز بروز طاقت پکڑ رہی ہے۔ گلگت ڈویژن میں وفاقی حکمران پارٹی، مکمل فارغ ہے۔ جب کہ بلتستان ڈویژن میں ففٹی ففٹی کی پوزیشن ہے۔ دیامر ڈویژن کے تمام 6 حلقوں میں تحریک انصاف کے اچھے امیدوار ہیں یا یہ کہ ٹکٹ ملنے کے بعد، امیدوار تگڑے ہو گئے ہیں۔ یہ بھی اہم بات ہے کہ ان 6 میں سے 4 امیدوار پی ٹی آئی کے اپنے امیدوار ہیں، پیراشوٹر نہیں۔

حلقہ 13 استور ایک پر خالد خورشید مضبوط تر امیدوار ہیں اور اگلے حکومتی سیٹ اپ میں اہم عہدے کے دعوے دار اور حق دار۔ حلقہ 14 استور 2 میں پی ٹی آئی کے اپنے دیگر امیدواروں کی حمایت کے بعد، شمس لون کی لہر بنتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پی پی پی پی، مسلم لیگ نون کے پاس بھی تگڑے امیدوار نہیں۔

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام کا نوبیل انعام یافتہ الیکٹرو ویک نظریہ: کائنات کے ابتدائی مراحل کا احاطہ کرنے والی تھیوری کیا تھی اور یہ کیوں اہم ہے؟

پروفیسر پرویز ہود بھائی کے مطابق ڈاکٹر سلام کے نظریے نے جن نتائج کو جنم دیا ان میں ایک انتہائی اہم یہ تھا کہ انھوں نے اس بات کی پیشن گوئی کی کہ ’کچھ ایسے ذرے ہیں جو بنیادی اہمیت رکھتے ہیں لیکن وہ اس وقت تک دیکھے نہیں گئے تھے۔‘

Read more

علیگڑھ، مشرق کا آکسفورڈ اور سر سید کا خواب

تقریباً بارہ سو ایکڑ کی وسیع و عریض سبزہ زاروں میں پھیلی ہوئی علی گڑھ کی شہرہ آفاق دانش گاہ کو، محض ایک تعلیمی ادارہ سمجھنا، ایک تاریخی غلطی ہو گی۔ علی گڑھ در اصل ایک فکر ہے، ایک فلسفہ ہے۔ یہ سر سید کے انقلابی مشن کی تجربہ گاہ ہے۔ اس کی دل کش اور دل فریب عمارتوں میں ایک لٹی پٹی، بے سمت اور بے یار و مدد گار قوم کی عہد رفتہ کی تاریخ پوشیدہ ہے، جو اس کے محسن کے بلند حوصلوں اور نیک عزائم کی داستان بیان کرتی ہے، اور جو ہر لمحے ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ جاگتی آنکھوں کے خواب کبھی مرتے نہیں۔ نیت میں اخلاص ہو تو آسمانی مدد ضرور آتی ہے۔

علی گڑھ ہمیں یہ بھی بتا تا ہے کہ آندھیوں میں بھی چراغ جلائے جا سکتے ہیں۔ محنت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔ علی گڑھ میں حکمت بھی ہے اور منطق بھی۔ علی گڑھ یہ فن بھی سکھاتا ہے کہ خاردار جنگلوں سے دامن بچا کر کس طرح منزل مقصود تک پہنچا جا سکتا ہے اور حکمت اور تدبر کے سہارے تیز منجدھار اور خوفناک لہروں میں کس طرح قدم جمائے جا سکتے ہیں۔

Read more

کورونا: صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ بھی کووڈ 19 سے متاثر ہوئے تھے

میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہمارا خدشہ اس وقت درست ثابت ہوا’ جب بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ ’خوش قسمتی سے وہ صحت مند نوجوان ہیں اس لیے ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔‘

Read more

مردوں میں جسم فروشی کے کچھ پہلو

کچھ عرصہ پہلے ایک مضمون لکھا تھا کیا جسم فروشی قانونی ہونی چاہیے؟ یہ عورتوں کی جسم فروشی سے متعلق تھا۔ اس پر کسی نے توجہ دلائی کہ مرد بھی جسم فروشی کرتے ہیں، اس پر بھی لکھیے۔ اندازہ تو تھا لیکن لکھنے بیٹھی تو پتہ چلا کہ صورت حال کہیں زیادہ خوفناک ہے۔ زمانہ قدیم سے ہر معاشرے، تمدن اور ہر سرزمین پر ہم جنسیت موجود رہی ہے۔ کبھی اسے ناپسندیدہ کہا گیا، کبھی برداشت کر لیا گیا، کبھی

Read more

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کا حکومتی پالیسوں کے خلاف دھرنا

مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جناح ایونیو پر دھرنا دیے ہوئے ہیں اور ان میں سے زیادہ تعداد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہے۔

Read more

جیسندا آرڈن: جس سے سیکھنے کو بہت کچھ ہے

دنیا میں لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، مگر زندہ وہی رہتے ہیں جو دنیا میں نام کمانا جانتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے کام کی وجہ سے زندہ رہتے ہیں اور لوگوں کی دلوں میں اعلیٰ مقام پیدا کرتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تو اس وقت لیڈی ڈیانا انگلینڈ کی شہزادی تھیں، وہ خوب صورتی کی مالک تھیں۔ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اگر ہم اپنے ملک کی بات کریں، تو ہمارے یہاں بھی ایسی عورتیں پیدا ہوئی ہیں، جنہوں نے اپنے کام اور کردار کی وجہ سے دنیا میں نام کمایا ہے۔ رعنا لیاقت علی، محترمہ فاطمہ جناح جنہیں ہم مادر ملت کہتے ہیں۔

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں۔ جہاں عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ وہ مرد کے گلے کا ہار نہیں بننا چاہتی، مگر اسے پاؤں کی جوتی بنانے کا کسی کو بھی اختیار نہیں۔ لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں میں شعور بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل لڑکیوں کو پڑھانے میں کافی مسائل پیدا ہوتے تھے۔ لیکن اب تمام تر مسائل کے با وجود لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیوں کہ پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھا لکھا معاشرہ پیدا کر سکتی ہے۔

Read more

ناسٹیلجیا: سلمان باسط کا آتش رفتہ کا سراغ

پروفیسر سلمان باسط۔ ایک علمی اور ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے دادا غلام حیدر مرحوم صاحب دیوان شاعر تھے۔ دادا کے بھائی میراں بخش منہاس، پنجابی زبان کے پہلے ناول نگار اور عمدہ شاعر بھی تھے۔ سلمان باسط کے بڑے بھائی عثمان خاور شاعر اور سیاح ہیں اور سیاحت نگری پر خامہ فرسائی فرماتے رہتے ہیں۔ سلمان باسط انگریزی ادب کے استاد اور پروفیسر ہیں۔ انہوں نے انگریزی زبان و ادب کے چند چنیدہ کتابوں کے اردو میں تراجم بھی کیے اور ایک اچھے شاعر اور طنز و مزاح خاکہ نگار بھی ہیں۔ ان کی کتاب ”خاکی خاکے“ خاصی مقبول ہوئی۔ ”ناسٹیلجیا“ آپ کی تازہ ترین کتاب ہے جو کہ آپ بیتی پر مشتمل ہے اور ابھی اس کا پہلا پڑاؤ ہے۔ یعنی آپ پہلا حصہ کہہ سکتے ہیں اور یہ آج کل ادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

کہتے ہیں کہ انسان ماضی گزیدہ ہے، اور اگر اس کی یاد داشت اچھی ہو تو وہ خواب گزیدہ جہاں، اس کے لیے عذاب بھی بن سکتا ہے۔ اور اگر جنت گم شدہ میں بچپن کا ساون، کاغذ کی کشتی اور بارش کا پانی ابھی بھی آنکھوں میں موجود ہو، تو وہ کبھی خدا سے اپنے حافظے کے چھن جانے کی استدعا نہیں کرے گا۔ وہ بیتے دنوں کو کبھی بھول نہیں پائے گا اور آخری دن تک یاد رکھتا ہے۔ بچپن سب کا ایک جیسا ہی حسین خوبصورت اور دلربا ہوتا ہے، یہ ایک ایسی ٹائم مشین ہے جس میں کوئی بھی جب چاہیے ان وادیوں میں اتر سکتا ہے اور جتنا چاہے اپنے آپ کو گم کر کے اک خوشی، اک تسکین سی پا سکتا ہے۔ اس ٹائم مشین کی فریکوئنسی اور کانفیگریشن تبھی مکمل ہو گی، جب آپ ناسٹیلجیا کے بٹن کو پریس کریں گے۔

Read more

آئی ایم ایف کی ’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک‘: انڈیا کے جی ڈی پی میں ’تاریخی کمی‘ کا امکان اور چینی تجارت میں اضافے کا راز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والے سنہ 2020-21 اور سنہ 2021-22 کے معاشی جائزے ‘ورلڈ اکنامک آؤٹ لک’ سے چند حیران کن باتیں سامنے آئی ہیں۔

Read more

امریکی انتخابات: تین نومبر، تین ریاستیں اور تین ہفتے

انتخابات سے تین ہفتے قبل دونوں صدارتی امیدواروں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی نظریں اب تین ریاستوں پر جمی ہوئی ہیں۔

سیاسی مبصرین کی آرا بتاتی ہیں کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تین ریاستوں فلوریڈا، اوہائیو اور پینسلوینیا میں ہار جیت نتائج کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔

Read more

ٹائیگر فورس: وزیراعظم کے رضاکاروں کی ٹیم مہنگائی پر کیسے قابو پائے گی؟

حکومت بار بار اعلان کرتی ہے کہ ہم کسی کو بھی مقررہ سے زیادہ قیمت پر کوئی چیز فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تو پھر سوال یہ ہے کہ آخر اس مہنگائی کا اصل ذمہ دار ہے کون؟

Read more

کرونا ختم ہونے پر بھی 10 میں سے 9 افراد گھر سے کام کے خواہش مند

ایک سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وبا ختم ہونے کے باوجود دس میں سے نو افراد گھر سے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے افراد کا موقف ہے کہ انہیں گھر سے کام کے دوران زیادہ خود مختاری حاصل ہوتی ہے۔

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020: اہم معاملات پر صدر ٹرمپ کہاں کھڑے ہیں؟

صدر ٹرمپ نے گذشتہ انتخابی مہم کے دوران کیا وعدے کیے اور کسی حد تک ان کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوئے اور اب کیا پروگرام انھوں نے عوام کے سامنے رکھا ہے۔

Read more

پاکستان میں مہنگائی کی لہر، آئی ایم ایف کی مزید اضافے کی پیش گوئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آئندہ سال اس میں معمولی کمی کا بھی بتایا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ دو فی صد جب کہ آئندہ سال یہ شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فی صد ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح بھی منفی سے بہتر ہو کر ایک فی صد ہونے کی توقع ہے۔

Read more

ڈاکٹر معید یوسف کا انٹرویو: پاکستانی پوزیشن کمزور ہوئی ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک بھارت تعلقات ، کشمیر اور دہشت گردی کے حوالے سے بعض چونکا دینے والی باتیں کی ہیں۔ ان کا یہ دعویٰ حیران کن ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن پاکستان کشمیریوں کو اس بات چیت میں شامل کرنے کے علاوہ متعدد دوسری شرائط منوا کر ہی بھارت کے ساتھ کسی

Read more

آئی فون 12: ایپل کے متعارف کرائے گئے نئے فون میں لگائی گئی چپ نے سمارٹ فون کو سمارٹ ترین فون بنا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے منگل کو اپنے تازہ ترین آئی فون 12 کو متعارف کروایا اور جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ورژن کے آئی فونز میں جدید ترین چپ لگی ہوئی ہے جو سمارٹ فون کو مزید سمارٹ بنا دے گی۔

Read more

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم: بیرون ملک پاکستانیوں کا سرمایہ ملک میں لانے کی سکیمیں ناکام کیوں ہوتی ہیں؟

پاکستان میں تارکین وطن کی جانب سے کی جانے والی پرکشش سرمایہ کاری سکیموں کی بات کی جائے تو معیشت اور مالیاتی امور پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں ماضی میں ایسی سکیمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔

Read more

شجر الدر: ایوبی خاندان کے آخری فرمانروا کی بیوہ کا غلام سے طاقتور ملکہ بننے تک کا سفر

مؤرخ کہتے ہیں کہ شجر الدر آغاز میں ایک پُرعزم اور خوبصورت روپ میں مصر میں نمودار ہوتی ہیں۔ لیکن بعد میں یورپ کی ایک طاقتور صلیبی فوج کو ناکام بنا کر خود کو ایک ذہین سیاستدان میں بدل لیتی ہیں۔

Read more

سٹان سوامی: انڈیا کے سب سے عمر رسیدہ ’مبینہ دہشت گرد‘

سٹان سوامی پر انڈیا کے تفتیشی اداروں کی کئی عرصے سے نظر تھی۔ اپنی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو برسوں میں ان کے گھر پر دو بار چھاپے مارے گئے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ ان کے ’بائیں بازوں کے انتہا پسندوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔‘

Read more

ایڈا لوو لیس ڈے: کورونا کے باعث یہ برس ٹیکنالوجی سے وابستہ خواتین کے لیے مشکل رہا

منگل کو ایڈا لوولیس ڈے منایا جا رہا ہے، یہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضیات کی دنیا میں مردوں کے غلبے میں کام کرنے والی خواتین کے سالانہ جشن کا دن ہے۔

Read more

کشمیر: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی گھر پر نظربندی ختم کر دی گئی

سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور دیگر سابق وزرا اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ محبوبہ مفتی کو بھی گذشتہ برس کے اگست میں نظربند کیا گیا تھا۔

Read more

امریکی نظام خطرے میں؟

ا مریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تقریباً اٹھائیس دن باقی ہیں مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ کہتے ہیں : ”صدارتی انتخابات اگر میں ہار گیا تو میں پرامن انتقال اقتدار کا وعدہ نہیں کرتا۔ وقت آنے پر دیکھا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے۔ ووٹنگ میں یقیناً دھاندلی ہوگی۔ پوسٹل بیلٹ تباہ کن اور دھوکہ ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ انتخاب شفاف ہوگا“ ۔ اس سے پہلے انہوں

Read more

کیا ڈاکٹر مولانا عادل شہید حکومت کے لئے اہم نہ تھے؟

بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ نامعلوم افراد معلوم ہو جائیں اور پھر اگر یہ افراد کراچی میں نامعلوم ہو جائیں تو پھر ان کا سراغ لگانا ناممکن ہی سا ہوجاتا ہے۔ کراچی کی سرزمین کئی بے گناہوں کی خون سے رنگی ہوئی۔ عام شہری، سیاسی شخصیات جید علما سب ہی کا خون اس سرزمین پر کسی نہ کسی دور میں بہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شاید ایک ہی بندوق ہے جس کی گولی کبھی اسلم شیخوپوری کا

Read more

انڈیا نے پاکستان کو مذاکرات کا پیغام بھیجا، پاکستان کی مشروط آمادگی: عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا انڈین میڈیا کو انٹرویو

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے انڈین صحافی کرن تھاپر کو منگل کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انڈیا نے کشمیر پر پاکستان کو مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے۔ کرن تھاپر نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے گذشتہ اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کسی بھی پاکستانی سینئر عہدیدار کا یہ کسی بھی انڈین میڈیا کے ساتھ یہ پہلا انٹرویو ہے۔

Read more

ایدھی بعد از ایدھی

لاک ڈاؤن میں شہریوں کی اکثریت چرند پرند کی طرح اپنے سامان و مکان کی ہو کر رہ گئی۔ میں اپنے گھر جانے کی بہ جائے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں اپنے ایک دوست کے یہاں چلا گیا۔ میری فہم کے مطابق، لاک ڈاؤن چند روز کا دورانیہ تھا۔ رتی بھر خیال نہ تھا کہ یہ فیز اس قدر طول پکڑے گا اور چاہتے، نا چاہتے ہوئے بھی بوجہ لاک ڈاؤن میں یہاں طویل مدتی قیام کروں گا۔ سنتے ہیں کہ پہلی عالمی جنگ کے بعد اس نوعیت کی وبا نے یورپ میں ہر خاص و عام کو متاثر کیا تھا۔

ڈسکہ میں بلا نامی شخص سے میرا غائبانہ تعارف ہوا۔ ان کا پیدائشی نام محمد تنویر احمد ہے۔ ڈسکہ میں فلاحی کاموں کا ذکر ہو تو ہر کسی کی زبان پر جس شخص کا نام آتا ہے، وہ ”بلا“ ہے۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں بیش تر افراد جب ٹیلی ویژن اسکرین پر آ کے فلاحی کاموں کی تراغیب دے رہے تھے، اس وقت تنویر بلا گھر گھر جاکر انسانیت کی فلاح کے لئے ہر ممکن جستجو میں مگن تھے۔

Read more

افغان امن: وہم اور حقیقت

طالبان اور افغان حکومت کے مابین بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے لیکن افغانستان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے حتمی مقصد کی طرف بہت کم پیشرفت ہوئی ہے۔ فریقین ابھی تک تکنیکی امور سلجھانے میں مصروف ہیں، جن میں بات چیت کے لئے بنیادی اصول طے کرنا، متنازع نکات پر اختلافات حل کرنے کا ایک فریم ورک تشکیل دینا نیز مذاکرات کا ایجنڈا طے کرنا شامل ہیں۔ مجموعی طور

Read more

رضاکار بیمار ہونے پر ’جانسن اینڈ جانسن‘ نے کرونا ویکسین ٹرائلز روک دیے

دوا ساز کمپنی ’جانسن اینڈ جانسن‘ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین کے آزمائشی مرحلے میں شریک ایک رضا کار کے بیمار ہونے پر فوری طور پر ٹرائلز روک دیے گئے ہیں۔

پیر کو کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کرونا وائرس ویکسین کی تیاری پر عارضی طور پر کام روک دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی وجہ ٹرائلز کے دوران ایک رضا کار میں نامعلوم بیماری کا انکشاف ہونا ہے۔

Read more

خواتین کی صحت: حمل کے آٹھویں ماہ میں بچے کی پیدائش سمیت دیگر مفروضوں کی طبی حقیقت کیا ہے؟

دوران زچگی خواتین کو خوراک، کھانے پینے کے اوقات، کام کاج کرنے، امھنے بیٹھنے سمیت متعدد ٹوٹکے اور مشوروں کے ساتھ ساتھ حمل سے وابستہ چند مفروضوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس تمام مفروضوں کی طبی حیثیت کیا ہے؟

Read more

خواجہ سگ پرست از اسد محمد خان

میں نے یوپی کا شہر گورکھپور نہیں دیکھا، ضرورت بھی نہیں پڑی۔ فراق گورکھپوری صاحب، مجنوں گورکھپوری صاحب اور پھر شمشاد نبی ساقی فاروقی سے مل لیا، ان صاحبان کا لکھا ہوا پڑھتا رہتا ہوں۔ یوں سمجھیے شہر گورکھپور میں جتنا کچھ دیکھنے اور جاننے لائق ہو گا، حسین اور دل آویز ہو گا، تقریباً سبھی دیکھ لیا۔ شہروں میں اور ہوتا بھی کیا ہے؟

جی ہاں! ساقی گورکھپور میں پیدا ہوا تھا۔ ڈھاکے میں اس نے ابتدائی تعلیم حاصل کی، کراچی یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ ایم اے انگریزی میں پڑھ رہا تھا، تو لندن روانہ ہو گیا اور لندن یونیورسٹی میں انگریزی ادب میں داخلے کی کوششیں کرنے لگا۔ یونیورسٹی والوں نے کہا، ”یہاں تمھیں بی اے دوبارہ کرنا پڑے گا۔“

Read more

ہلمند کے دارالحکومت پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان فورسز میں گھمسان کی جنگ

افغانستان کے عہدیداروں کا پیر کے روز کہنا ہے کہ افغان فورسز اور طالبان باغیوں کے درمیان جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ پر قبضے کے لیے گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔

Read more

نسائی جنسیات اور مذہبی معاشرہ

میں نے کوئی دس سال پہلے ”محبت۔ تصور اور حقیقت“ کے عنوان سے کتاب لکھی تھی۔ یہ محبت سے متعلق تحقیق پر مبنی کتاب تھی۔ میرا ارادہ تھا کہ اس کے بعد ”مباشرت۔ تعیش اور ضرورت“ کے عنوان سے ایک تحقیقی کتاب لکھوں گا اور پھر ”مناکحت۔ تسکین اور صعوبت“ کے عنوان سے۔ میں نے شائع شدہ کتاب نذیر لغاری کو بھی دی تھی۔ پھر ہم جب اس کی گاڑی میں جا رہے تھے تو میں نے اسے اپنے اس

Read more

مہنگائی: پاکستان میں اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان میں گذشتہ ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں 60 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ چینی کی قیمت میں 30 فیصد، دالوں کی قیمتوں میں 40 فیصد جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

Read more

کارلو اکویٹس: اٹلی کا نوجوان جو 21ویں صدی کا پہلا ’مسیحی سینٹ‘ بننے کے قریب ہے

اکوٹس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ کم سن ترین شخص ہو گا جسے سعادتِ ابدی بخشی گئی، جو کہ کیتھولک مسیحیت کے مطابق ’سینٹ‘ قرار دیے جانے سے پہلے کی آخری سطح ہے۔

Read more

عدم برداشت: سیاسی، معاشرتی اور اخلاقی گراوٹ

جب بھی کوئی قوم زوال پذیر ہوتی ہے تو اس میں عدم برداشت اور اس کے رویے تہذیب و شائشتگی ’اخلاق و کردار اور صبر و عمل سے عاری ہو جاتے ہیں لہجوں اور چہروں سے کرختگی کے تاثرات نمایاں ہوتے ہیں تعمیری سوچ کے بجائے تخریبی سرگرمیاں ان کا محور بن جاتی ہیں۔ وطن عزیز میں عدم برادشت کا یہ عالم ہے کہ کسی کی ذرا سی بات پر باہمی احترام‘ رواداری ’صلح جوئی اور امن و آشتی کو

Read more

ذہنی بیماریوں سے متعلق آگاہی

(یہ مضمون ذہنی بیماریوں سے متعلق آگاہی کے حوالے سے ہے۔ اس کی وجہ سے اگر ایک بھی انسان کا بھلا ہوتا ہے تو میں سمجھوں گا اس مضمون کا مقصد پورا ہو گیا۔) دس اکتوبر کا دن دماغی صحت کے متعلق آگاہی کا دن ہے۔ اکتوبر کا پورا مہینہ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی دینے کا مہینہ ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہے جہاں اگر آپ اچھا محسوس نہیں کر رہے ہوتے تب بھی آپ کو

Read more

خواتین پی ایچ ڈی سکالرز کو خود کشی سے بچایا جائے

حکمران طبقات اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ حکومت گرانے اور حکومت بچانے کا کھیل جاری ہے۔ دونوں جانب دشنام طرازی میں بازی لے جانے کو سیاست کانام دے رکھا ہے۔ قومی غیرت وحمیت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے رکیک وار کیے جا رہے ہیں۔ افسوس صد افسوس کہ پارلمان کی سیاست کرنے والوں کے قول و فعل سے ایسا لگتا ہے کہ کسی جرائم نگری کے بھائی لوگ لوٹ مال کی

Read more

تحریک چلانے کا وقت ہوا چاہتا ہے

برے کام کرتے وقت، لوگ دن کی روشنی کا سامنا نہیں کر پاتے۔ اس لیے وہ اندھیرا ہونے کا وقت منتخب کرتے ہیں۔ تا کہ دنیا اور اپنے آپ سے نظریں چرائی جا سکیں۔ چوری ہو، ڈاکا ہو، کسی کی ملکیت پہ قبضہ ہو یا مارشل لا جیسے اقدام ہوں، یہ سب کام ہمیشہ رات کے پردے میں کیے جاتے ہیں۔ حق بات، دن دیہاڑے ببانگ دہل کی جا سکتی ہے۔

حال ہی میں شب کی تاریکی میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا۔ اس کے متن میں پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔ اس آرڈیننس کے مطابق سندھ کے ڈنگی، بھنڈار اور بلوچستان کے جزیروں کو وفاق کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جہاں وفاقی حکومت کی مرضی سے نئے شہر تعمیر کیے جا سکیں گے۔ حیرت کن بات تو یہ ہے اس آرڈیننس کو پیش کرتے ہی اتنی سختی سے کام لیا گیا ہے کہ اس کے خلاف نہ کوئی کورٹ میں جا سکے گا، نہ کوئی اس کو رکوانے کی اپیل کر سکے گا۔ جب کہ سبھی جانتے ہیں کہ آئین پاکستان میں صوبوں کو یہ حقوق حاصل ہیں کہ وہ اپنی حدود میں موجود، تمام قدرتی و معدنی وسائل کی نگرانی خود کریں۔ اگر چہ وہ اس کی ذمہ داری وفاق کو سونپنا بھی چاہیں، تو اس کے لیے ان کو صوبائی اسمبلی سے اکثریتی رائے سے بل پاس کروانا پڑے گا۔

Read more