ڈیموکریسی انڈیکس 2020: پاکستان کا شمار ’ہائبرڈ نظام‘ والے ممالک میں، جمہوریت کے اعتبار سے 105ویں نمبر پر

بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی ڈیموکریسی انڈیکس 2020 کے مطابق جمہوریت کے اعتبار سے پاکستان 167 ممالک میں سے 105ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 2016 اور اس سے پچھلے برسوں کے مقابلے میں پاکستان کی جمہوریت میں تنزلی آئی ہے۔

Read more

چین کا عالمی ویکسین تعاون

عالمی سطح پر وبائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ملین کی خطرناک حد پار کر چکی ہے جبکہ 2.23 ملین سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مسلسل تین ہفتوں سے دنیا میں نئے متاثرہ افراد کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دنیا بھر میں وبا کے شکار 57 ملین سے زائد افراد اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے حالیہ دنوں کہا کہ اگرچہ عالمی سطح پر نئے کیسز کی تعداد میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے مگر بدستور ایسے ممالک موجود ہیں جہاں مریضوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اور انسدادی اقدامات پر عمل پیرا رہنا لازم ہے۔

Read more

"اسلام آباد حادثے نے مجھ سے میرے سب دوست چھین لیے”

"پورے خاندان کو سنبھالنے والا ایک انیس ہی تھا۔ اب وہ اس دنیا سے چلا گیا تو باقی خاندان کا کیا بنے گا؟” یہ الفاظ ہیں اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے انیس راجپوت کے کزن عثمان قیوم کے جو غم سے نڈھال ہیں۔

انیس راجپوت اپنے دوستوں کے ساتھ انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) میں بھرتی کے لیے انٹرویو دینے اسلام آباد آ رہے تھے کہ سیکٹر جی الیون کے قریب سگنل پر حادثے کا شکار بن گئے۔

خواتین کو ہراسان کیے جانے سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے کمشن کی محتسب کشمالہ طارق کی گاڑی نے انیس کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں چار افراد انیس راجپوت، فاروق احمد، حیدر علی اور ملک عادل ہلاک ہو گئے۔

Read more

فارن فنڈنگ کیس: پاکستان تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن کرنے کے وزیر اعظم کے بیان کی نفی کر دی

فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کمیشن پہلے ہی اس بات پر فیصلہ دے چکا ہے تو پھر سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو کیسے پبلک کیا جا سکتا ہے۔

Read more

عمران خان اور جمہوریت کا المیہ

گزشتہ دنوں عمران خان نے بڑے دھڑلے سے عوام کو یہ سمجھانے کی سعی کی ہے کہ بار بار الیکشن کروانا جمہوریت کا المیہ ہے۔ اور ایک منتخب حکومت کو اپنی پالیسی کے تسلسل کے لئے پانچ سال ناکافی ہیں۔ عمران خان اب تک بہت ساری ایسی باتیں کہہ چکے ہیں کہ ان کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور نہ ان کو ان باتوں کا کوئی احساس یا پشیمانی ہوتی ہے کہ وہ

Read more

کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت 20 دیگر ممالک پر عائد کردہ عارضی سفری پابندیوں کا اطلاق آج رات نو بجے سے ہو گا۔

Read more

حکومت اور بیوروکریسی کا قبلہ درست ہونا ناگزیر

رسم بدلی، رواج بدلا، نئے انداز نے زمانے کا چلن بدلا۔ افراد کی تعداد پر جنگیں لڑی جاتی تھیں، ساز و سامان کی کثرت فتح و شکست کا فیصلہ کرتی تھی۔ حالات نے کروٹ لی تو ذہن کی بلند پرواز  نے سوچ کو نیا رنگ دیا اور پھر معیشت نے سب کو پچھاڑ دیا۔ اب جس ملک کی اقتصادی حالت اچھی ہے وہ ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے دنیا میں عزت پا رہا ہے۔ اقتصادیات کی اس جنگ میں

Read more

ریاست مدینہ: عقیدت کی بجائے حقیقت پسند بننے کی ضرورت

حقیقت اور عقیدت میں اتنا ہی فرق ہوتا ہے جتنا خالص دھات سے بنے ظروف اور ملمع کاری سے چمکائے گئے برتنوں میں ہوتا ہے۔ عقیدت کے دلفریب سپنوں میں رہنے والے لوگ شعوری طور پر ایک سہل انگیز زندگی بسر کرتے ہیں۔ ایسے افراد اور اقوام ماضی کی بھول بھلیوں میں کھوئے رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کو ”حال“ مایوس کن اور مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔ ایسی قوم کے لیڈر اپنی تہذیب کے گزشتہ کارنامے اور قصے فخر

Read more

کرپشن، بدعنوانی اور قومی ایجنڈا

کرپشن اور بدعنوانی کی سیاست ایک عالمی مسئلہ ہے۔ پاکستان خود اس بحران کا شکار ہے کہ اس کا مجموعی سیاسی، انتظامی، قانونی، سماجی اور معاشی نظام عدم شفافیت کی بنیاد پر کھڑا ہے۔ کوئی بھی معاشرہ یا ریاست اپنی تمام تر ٹھوس پالیسیوں اور منصوبہ بندی کی بنیاد پر ترقی اسی بنیاد پر کر سکتا ہے جب اس کا اپنا داخلی نظام شفافیت پر مبنی ہو۔ ٹرانسپریسنی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق سی پی آئی انڈیکس رپورٹ جو 2020

Read more

براڈ شیٹ اسکینڈل کا معما

براڈ شیٹ ایک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا، الیکٹرانک میڈیا اس معمہ کو شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک ’براڈ شیٹ اسکینڈل‘ کا ڈھول پیٹتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ اصل میں ہے کس بیماری کا نام؟ اس نے کب کس کی گود میں جنم لیا، کس نے اسے پال پوس کر 2021ء تک پہنچایا، کس کس کو اس نے فیض پہنچایا، کس کس کا قلع قمہ کرنے کے لیے اس کو استعمال کیا گیا، ملک کا

Read more

کیاوزیر اعظم کا پاکپتن سے ”روحانی رومانس“ ضلع کے مسائل حل کر پائے گا؟

2018 کے الیکشن سے چند ماہ قبل موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سر راہ ایک ملاقات ہوئی۔ میرے پاکپتن سے تعلق کی بنا پر بہت خوش ہوئے اور بتایا کہ وہ اسی دن پاکپتن روانہ ہو رہے تھے اور نماز تہجد اور نماز فجر دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے احاطے کی مسجد میں ادا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ وزیر اعظم کی باتوں سے چھلکتا تھا کہ وہ پاکپتن سے

Read more

تحریک عدم اعتماد: ایک جوا

آج کل تحریک عدم اعتماد کا بہت شور ہے۔ جب سے بلاول بھٹو زرداری نے ایک پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے کے بعد یہ بات کی تو قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ تحریک عدم اعتماد کا ذکر جو بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے، اس کے پیچھے شاید پاکستان کی اسٹبلیشمنٹ ہے کیونکہ آصف علی زرداری کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ مفاہمت کے بادشاہ ہیں اور ان کے پس پردہ روابط

Read more

عمران خان اور چنگیز خان

مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر عمران حکومت نے پندرہ روز بعد ہی ایک اور پٹرول بم گرا دیا ہے، پٹرول کی قیمت 2 روپے 70 پیسے اضافے سے اب فی لٹر قیمت تقریباً 112 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے اضافے سے فی لٹر تقریباً 116 روپے ہو گئی ہے۔ عمران حکومت نے اڑھائی برسوں میں جتنی تباہی مچائی ہے، اتنی 72 برسوں میں نہیں ہوئی، سمندری سونامی سے لوگ بچ جاتے

Read more

خالی جیب مرد بمقابلہ بدصورت عورت

مردوں میں ایک عجیب و غریب نفسیاتی الجھن ہے کہ عورت کو کبھی خالی جیب کے مرد سے محبت نہیں ہوتی مگر عورت ان کی طرح چیخ چیخ کر یہ نہیں کہتی کہ بھائی صاحب! آپ بھی وہی مخلوق ہیں کہ جو ٹین ایج میں آتے ہی خوابوں میں فلمی ہیروئینز اور ماڈل کو دیکھ کر بستر گندھے کر دیتے ہیں۔

Read more

ہم اسٹیبلشمنٹ نہیں، حکومت کے خلاف ہیں

اب مولانا بھی یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ ان کا اصل مقابلہ کس کے ساتھ ہے۔ وہ کس کے خلاف سارا احتجاج کر رہے ہیں۔ یعنی مقابلہ عمران سے ہی ہے وہ بس روانی میں ”لانے والوں“ کا نام نکل گیا تھا۔ اصل میں یہ سارا مسئلہ نوکری کا ہے۔ ہماری سیاست کی صورت حال ایک کمپنی جیسی ہے۔ جس میں ایک باس ہے ، جس نے لوگوں کو نوکری دے رکھی ہے۔ جب کبھی باس کسی ملازم سے ناراض ہو جاتا وہ اسے نوکری سے نکال دیتا ہےاور اس کی جگہ کسی اور کو رکھ لیتا ہے۔اب باس کی نارضگی کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔ باس اپنی ناراضگی کی وجہ بتانے کا پابند نہیں اس کی مرضی جو کرے۔

Read more

وزیراعظم عمران خان کی فون پر عوام سے گفتگو

جناب وزیراعظم صاحب میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم آخر یہ کیسے کر لیتے ہیں؟
جی میں سمجھ گیا کہ آپ زرتاج گل، علی محمد، فردوس عاشق اعوان، شبلی فراز، شیخ رشید، شہباز گل، شہریار آفریدی، بابر اعوان، چوہدری سرور اور میرے وسیم اکرم ٹو عثمان بزدار کی بات کر رہے ہیں۔ تو میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کا لیڈر میں ہوں اور ان کے تمام کاموں کا، جن کے بارے میں وہ خود ہی بتاتے ہیں، کا کریڈٹ مجھے ہی جاتا ہے۔

جی سر لیکن میں کہنا۔ ۔ ۔
میں آپ کے سوال کا باقی حصہ بھی سمجھ گیا ہوں۔ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ اپنی حکومت کے کارناموں کو بتانے کے لیے ہم نے کوئی پچیس تیس اور لوگ بھی رکھے ہوئے ہیں، میں ان کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں کر سکا۔ اس کے لیے ہم ایک الگ محکمہ اور ویب سائیٹ بھی بنائیں گے جو ہمارے سپوکس پرسنز کا ٹھیک سے حساب رکھ سکیں گے۔ میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی سپیشل اسسٹنٹ ٹی وی پر آ کر پیناڈول کی ڈیمانڈ بڑھائے بغیر مفت میں سرکاری خزانے سے تنخواہ لے جائے۔

Read more

میں فکشن کیوں نہیں لکھتا ؟

کچھ دوست سوال کیا کرتے ہیں کہ میں فکشن کیوں نہیں لکھتا۔ جب یہ سوال متعدد بار دہرایا گیا تو ردعمل میں دو خیالات پیدا ہوئے۔ ایک گمان تو یہ گزرا کہ یہ احباب دراصل میری صحافتی تحریروں سے عاجز آ چکے ہیں۔ سیدھے سبھاﺅ یہ کہنے کی بجائے کہ صحافت کی جان چھوڑو، سلیقے سے ایک دوسرا راستہ دکھاتے ہیں۔ ایک خیال یہ گزرا کہ شاید میری تحریر میں واقعی کوئی ایسا اشارہ موجود ہو جس سے اہل علم

Read more

پرویز خٹک کی ’’برجستگی‘‘

ہمارے ہاں سیاست اب پھکڑپن اور یاوہ گوئی تک محدود ہوچکی ہے۔اس تناظر میں سوچیں تو اتوار کا دن تحریک انصاف کے وزیروں اور ترجمانوں کی جانب سے اپنے مخالفین کی بھد اُڑانے میں گزرجانا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں نے گزشتہ برس کے ستمبر میں خود کو PDMنامی اتحاد میں یکجا کیا تھا۔ نواز شریف نے اس کے افتتاحی اجلاس سے دھواں دھار خطاب کیا۔ جوش خطابت میں چند ایسے لوگوں سے پنجابی محاورے والے ’’سیدھے‘‘ ہوگئے

Read more

برما میں جمہوریت کا خاتمہ، ترقی کا دور شروع

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی وجہ سے پانچ سال بعد انتخابات ہو جاتے ہیں، یوں طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں ہوتی اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وطن عزیز میں تو خیر جوہر قابل کو کسی قابل نہیں سمجھا جاتا، مگر عمران خان کی بات کو دنیا غور سے سنتی ہے۔ غالباً یہی وجہ ہو گی کہ فوراً ہی برما نے ترقی کرنے کا گر اپنی گرہ سے باندھ لیا اور جمہوریت کی خامی کو دور کر دیا۔ ادھر اب پانچ برس بعد عوام کے ووٹ سے جمہوری حکومت نہیں آئے گی بلکہ ایک طویل مدتی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

Read more

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور کیا ٹیلیفون پر عوام سے رابطہ موثر ثابت ہوتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

Read more

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور کیا ٹیلیفون پر عوام سے رابطہ موثر ثابت ہوتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

Read more

عمر شیخ: امریکہ پاکستان نیا تنازعہ

گزشتہ جمعہ کے روز ہمارے اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ عام حالات میں یہ گفتگو اپنے تئیں کوئی اہمیت کی حامل نہ ہوتی۔امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز اپنی تعیناتی کی پارلیمان سے توثیق کے بعد دفتر سنبھالا تھا۔ چارج سنبھالتے ہی روایتی انداز میں ان ممالک کے ہم منصبوںسے ٹیلی فون پر ہیلو ہائے ہوتی ہے جنہیں امریکی اپنی ترجیحات کے حوالے سے اہم گردانتے ہیں۔پاکستان کا اس حوالے سے خاص

Read more

قانون کی حکمرانی اور وزیر اعظم کی تقریریں

جب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھی کھوکھر برادران جو لاہورمیں وسیع جائیدادوں کے مالک ہیں کے گھر کھوکھر پیلس کو گرانے کے لیے ایل ڈی اے اور پولیس نے یلغارکی، وزیراعظم عمران خان کے ذہن پر "قبضہ مافیا” سوار ہے۔ مسلم لیگ نپر کرپشن کے الزامات اپنی جگہ اب اس جماعت کو سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کرنے والوں کا سرپرست قرار دیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق ن لیگ اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، پنجاب میں

Read more

تبدیلی کا اب ایک ہی راستہ ، الیکشن 2023

اگلے چھ ماہ پاکستان کی جمہوری اور سیاسی تاریخ میں فیصلہ کن نظرآتے ہیں۔ مارچ میں سینیٹ کا الیکشن مکمل ہوجائے گا۔ غالب امکان ہے کہ سینیٹ میں حکمران پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادیوں کو عددی برتری حاصل ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ مارچ میں 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے جن میں کئی ایک نامی گرامی شخصیات بھی شامل ہیں۔جن میں جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق، پی پی پی کی شیری رحمان، سلیم مانڈی

Read more

پرویز خٹک نے کس کا پیغام کس کو پہنچایا؟

وزیر دفاع پرویز خٹک نے گزشتہ روز نوشہرہ میں اپنے گاؤں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جو تقریر کی تھی، اس کے سامعین ضرور مانکی شریف کے باشندے تھے لیکن اس میں چھپا پیغام اسلام آباد میں بعض سیاسی حلقوں تک پہنچانا مقصود تھا۔ شاید وصول کنندہ نے وزیر موصوف کو رسید بھی روانہ کردی ہو۔ البتہ اگر اس کے مخاطب وزیر اعظم عمران خان تھے تو انہوں نے اعداد و شمار کے ذریعے ملک میں قیمتوں پر قابو

Read more

بلاول بھٹو کی وزیر اعظم کو استعفیٰ کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ٹویٹس، ’اسٹیبلشمنٹ اب سیاسی جنگیں سیاستدانوں کے لیے چھوڑ دے‘

بلاول نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’اسٹیبلشمنٹ سیاسی جنگیں سیاستدانوں کے لیے چھوڑ دیں۔‘ یہ انھوں نے ایک ایسے وقت میں کہا ہے کہ جب ملک میں متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور حالیہ مہنگائی کی بنا پر استعفی پیش کرنے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈلائن گزر چکی ہے۔

Read more

ہمارے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مہنگائی کم ہو گئی: عمران خان

وزیرِاعظم عمران خان کہتے ہیں کہ معاشی میدان میں مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں، کنزیومر پرائس انڈیکس اور مہنگائی ہمارے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہو گئی۔ ایک ٹوئٹر بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کی ہماری کوششوں کے نتائج آنے لگے ہیں، حکومت سنبھالتے وقت افراطِ زر اور کور پرائس انڈیکس زیادہ تھی جس کو کنٹرول کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ افراطِ زر کو کنٹرول کرنے کے

Read more

ہم اور ہمارے پراڈو میں گھومتے ویکسین شدہ کتے

ان کو شرم آنا چاہیے۔ ہمارے کتوں کو پراڈو میں سفر کرتے دیکھ کر واویلا مچاتے ہیں۔ یہ عمران خان، پی ٹی آئی اور ہمارے کتوں کے دشمن ہیں۔ یہ اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ اپنی کرپشن بچانے کے لیے یہ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ حتی کہ کتوں پر سفری پابندی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ لیکن جو مرضی ہے کر لیں این آر او نہیں ملے گا۔ ہاں این آر او سے یاد آیا

Read more

فارن فنڈنگ کیس اور ظفر اللہ جمالی کا تاریخی جملہ

وہ مایوس تھا اور جب یہ سوچتا کہ اس ملک میں نواز شریف، محترمہ بینظیر بھٹو، میر ظفراللہ جمالی اور شوکت عزیز وزیراعظم بن سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں وہ غصے میں لال پیلا ہوجاتا، وہ تو ہیرو بھی ہے اور ان سب سے زیادہ اپنے پرستار بھی رکھتا ہے اس لئے اب کسی بھی طرح اس نے بس وزیراعظم بننے کی ٹھان لی، مگر جب اس کی جماعت کا بانی رکن اور قریبی ساتھی اکبر ایس بابر کہتا

Read more

عمران حکومت ایک دن کی مار: پرویز خٹک کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں اپنی تقریر سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مخلص اور ان کے احسان مند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کی سپورٹ کی وجہ سے کامیاب ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ

Read more

عمران حکومت کے دوران کرپشن میں اضافہ

کرکٹ، کرپشن اور عمران خان تین ایسے الفاظ ہیں، جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ کرکٹ نے خان صاحب کو عالمی شہرت دی، وہ ایک عظیم کپتان کے طور پر اب تک یاد رکھے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر کے کرکٹ لورز اب بھی اس حوالے سے اپنا ووٹ ان کی نذر کرنے کو تیار پائے جاتے ہیں، ایک حالیہ بین الاقوامی سروے اس کا تازہ ترین ثبوت بھی فراہم کر چکا ہے۔ کرپشن کے خلاف مہم

Read more

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے شیشہ دکھا دیا

کوئی شیشہ دکھائے تو برا کیا ماننا؟ لیکن ہمارے لچھن کچھ اتنے بگڑ گئے ہیں کہ شیشے میں اپنی تصویر دیکھ کر تیور بگڑنے لگتے ہیں۔ شفافیت کی عالمی تنظیم (Transparency International) ہر برس درجن بھر عالمی اداروں کے عمیق جائزوں کی بنیاد پر 180 ملکوں میں کرپشن کے اُتار چڑھائو کے تاثر کا جائزہ پیش کرتی ہے۔ یوں وہ کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے، اصلاح احوال کی راہ دکھاتی ہے۔ جہاں نظام جتنے کرپٹ اور حکمران جتنے بوسیدہ لیکن

Read more

میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن نہیں چل سکتی: پرویز خٹک

وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، اس لیے تن من دھن سے ان کے ساتھ ہوں۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن

Read more

تحریک انصاف اور مجلس احرار ایک پیج پر

اک زبان سے دوسری زبان میں معنوں کی نقل مکانی کو ترجمہ کہتے ہیں۔ معنوں کے اس سفر میں بہت کچھ راہ میں رہ جاتا ہے۔ چشموں کا شفاف پانی پہاڑوں سے اتر کر سمندر کو چل پڑتا ہے۔ اپنے اس سفر میں راستوں کی مٹی کے اثرات اپنے من میں سموتا ہوا آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ سمندر تک پہنچتے پہنچتے اس کا رنگ روپ تاثیر اور سے اور ہو جاتی ہے۔ اسی طرح مذہب، نظریات، اشیائے خوردنی تک

Read more

اینٹنی بلنکن کا پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کو فون، اہم امور پر تبادلۂ خیال

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے ساتھ مشترکہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

Read more

انگریزی ریستوران، مینیجر اور ہمارا معاشرہ

ابھی چند دن پہلے اسلام آباد کے ایک ’ایلیٹ‘ ریستوران کی مالک دو خواتین کی اپنے مینیجر سے تفریح ان کو مہنگی پڑ گئی۔ ویسے تو عموماً وہ ویڈیو سب ہی دیکھ چکے ہیں مگر جو قارئین اس کہانی سے واقف نہیں انہیں بتاتے چلیں کہ مذکورہ ویڈیو میں ایک ریستوران کی مالک خواتین اپنے مینیجر سے انگریزی میں تعارف کرانے کو کہتی ہیں اور جب وہ بیچارا اس کام کو بہتر طور پر نہیں کر پاتا تو اس کا

Read more

عمران خان: ایک جنگجو اور دلیر کپتان

تاریخ انسانی ایسے بے شمار ہیروز سے بھری پڑی ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں میں چند ایسے کام کر ڈالے کہ جن کا تصور بھی محال تھا۔ بعض کے اٹھائے گئے اقدامات نے آئندہ آنے والی نسلوں کو صدیوں تک اپنے کاموں کے ثمرات سے سیراب کیا اور کچھ کے فیصلوں نے انسانی تاریخ کا دھارا ہی بدل ڈالا۔ انہوں نے زمانے کوایک نئی سوچ بخشی اور ان دیکھی منزلوں کے لیے نئے راستے دریافت کیے ۔ مگر یہ وقت

Read more

بس یوٹرنی سیاست کا مزا لیتے رہیں

وہ کیا ہے کہ حالات بدلتے نہیں اور تحریروں میں نیا رنگ دیکھنے کو ملتا نہیں، پڑھنے والے بھی اکتا جاتے ہیں مگر کیا کیا جائے بات مسائل و مشکلات کی کرنا ہی پڑتی ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا لکھنا ضروری ہے ، جی، کیونکہ ہم قریباً 35 برس سے لکھ رہے ہیں لہٰذا لکھنے کی عادت پختہ ہو چکی ہے ، اب لکھے بغیر رہا نہیں جاتا ، ہماری اس کمزوری کا کچھ لوگ فائدہ بھی اٹھاتے

Read more

کیا جہانگیر ترین دوبارہ سے عمران خان کے لیے اہم ترین بن سکیں گے؟

کسی زمانے جہانگیر ترین تحریک انصاف اور حکومت میں عمران خان کے نمبر ٹو سمجھے جاتے تھے لیکن اب ان کا رسوخ نہیں رہا کیونکہ عمران خان کی کچن کابینہ کے ارکان اعظم خان ، شہزاد اکبر اور اسد عمر سے ان کی نہیں بنتی اور یہ ساری لابی جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود جہانگیر ترین گو دوبارہ سے اہم ترین تو نہیں بن سکے مگر وہ عمران خان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Read more

قریشی-بلنکن رابطہ: پاکستان اور امریکہ کے وزرا خارجہ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کا کہنا ہے کہ انھوں نے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ دہشتگرد احمد عمر شیخ سمیت دیگر کی رہائی کے فیصلے پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ اس کیس میں تمام ذمہ داران کا احتساب یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Read more

ایم آر ڈی شیطانی ٹولہ نہیں، قومی تاریخ کا روشن باب تھی

آج کا مضمون لکھنے کی تحریک موجودہ حکومت کے شہری ہوا بازی کے وزیر کے اس بیان سے ملی۔ جس میں انہوں نے عمران خان کی موجودہ حکومت کے لیے چیلنج بننے والے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق دور آمریت میں بننے والے اتحاد ایم آر ڈی کو بھی نشانے پر لیا ہے اور اسے شیطانوں کے ٹولے سے تشبیہ دی ہے۔ جہاں تک میری یادداشت کا تعلق ہے۔ شاید یہ  فروری 1981ء

Read more

شاید مجھے سلیکٹ کر کے پچھتا رہے ہوں آپ

وہ صادق اور امین ہے، تابعدار ہے، فرماں بردار ہے، ایمان دار ہے اور سب سے بڑھ کر وہ سیلیکٹڈ ہے۔ یہ وہ القابات ہیں جو وزیراعظم عمران خان کو پچھلے اڑھائی سالوں میں اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے ہیں۔ لیکن ہوا کیا؟ عمران خان آج بھی وزیراعظم ہیں اور اپوزیشن پہلے سے زیادہ کمزور اور منقسم، اختلافات کا شکار اور نہ صرف اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ کے فیصلوں پر یو ٹرن لینے پر مجبور بلکہ مشرقی اپوزیشن جماعتوں کی طرح سینیٹ اور ضمنی انتخابات کو ”قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے“ کہنے پر بھی راضی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی بیڈ گورننس، نا اہلی، معیشت سمیت خارجہ پالیسی معاملات میں ناکامی کی کوئی مثال نہیں۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم آئے روز اپنی ہی نالائقیوں اور نا اہلیوں کے ریکارڈ توڑتی ہے۔ چینی، آٹے اور پٹرول اسکینڈلز سمیت متعدد تحقیقاتی رپورٹس آنے کے باوجود حکومت ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے سے قاصر ہے۔ لیکن نہ تو اپوزیشن اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹوں کے ذریعے منتخب کرنے والوں میں اتنا دم ہے کہ وہ اس حکومت کو گھر بھیج سکیں۔

Read more

سینیٹ انتخاب میں تحریک انصاف کو شکست کا خوف؟

حکومت سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں شدید تحفظات اور بے چینی کا اظہار کر رہی ہے۔ اس کا مؤقف ہے کہ موجودہ سینیٹ انتخابات کا آئینی طریقہ ’ہارس ٹریڈنگ‘ کا باعث بنتا ہے۔ اسے تبدیل ہونا چاہئے۔ سینیٹ کی نصف نشستوں پر منعقد ہونے والے انتخاب سے دو ماہ پہلے حکومت اور وزیر اعظم کی پریشانی کا اصل سبب تحریک انصاف کے پارلیمانی گروپس میں انتشار اور عمران خان کی قیادت پر عدم اعتماد کا خوف بھی ہوسکتا

Read more

حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ماننے کو تیار کیوں نہیں؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی بدعنوانی کی رپورٹ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار گزشتہ دورِ حکومت کے ہیں۔

حکومتی وزرا نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جس ڈیٹا کی بنیاد پر یہ مرتب کی گئی وہ 2017، 2018 اور 2019 میں اکٹھا کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مکمل طور پر تاثرات پر مبنی تحقیق ہے۔

Read more

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نےانکشاف کیا ہے کہ میں نے کرپشن کےحوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھگوڑا قرار دیدیا اور کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد اپنی پارٹیوں کو اکٹھا رکھنے کے لیے حکومت کے جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔ عمران خان نے قبضہ گروپ

Read more

افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابراعوان کو چیلنج کیا کہ میرے قبضہ مافیا ہونے کے ثبوت لائیں: حامد میر

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی کے اجلاس دوران بابراعوان کو چیلنج کیا لیکن وہ خاموشی سے بیٹھے رہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابر اعوان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا آپ نے مجھے قبضہ گروپ قرار دیا ہے، اس کے ثبوت لے کر آئیں۔ میں

Read more

ان ہاؤس تبدیلی سے کھیل کے خاتمے کا آغاز

حکومت کو چلتا کرنے کے تین طریقے ہوتے ہیں۔ پہلا مارشل لا، دوسرا وزیر اعظم کا استعفیٰ، تیسرا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔ مارشل لا پہلے سے طے شدہ نہیں ہوتا۔ 1958 ء میں ایسے کوئی حالات نہیں تھے جن میں مارشل لا لگانا ناگزیر ہو، صرف جنرل ایوب خان کے ذاتی عزائم کارفرما تھے۔ وہ جانتے تھے کہ انہیں امریکا کی حمایت میسر ہوگی۔ سول سوسائٹی اور ادارے اتنے توانا نہیں تھے کہ مارشل لا کے خلاف مزاحمت

Read more

وزیر اعظم عمران خان نے خواتین ممبران پارلیمان کو ترقیاتی فنڈ نہ دینے کی وجہ کیا بتائی؟

عمران خان نے حکومت کے آخری سال میں ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے تاہم چند خواتین رکن قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ان فنڈز کا مطالبہ کیا تو ان کے مطالبے کو یہ کہہ کر رد کر دیا گیا کہ خواتین ارکان کی بڑی تعداد مخصوص نشتوں پر آتی ہیں اور ان کا حلقہ نہیں ہوتا لہذا انھیں یہ فنڈز نہیں دیے جا سکتے۔

Read more

کیا پاکستان کے مسائل کی جڑ جمہوریت اور انتخابات ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو درپیش توانائی کے مسائل اور سماجی و معاشی صورت حال کا ذمہ دارایسے انتخابی نظام کو قرار دیا ہے جس میں حکومت کو ہر پانچ سال بعد انتخاب میں جانے کی فکر ہوتی ہے۔ لہذا وہ طویل المدت منصوبہ بندی نہیں کرتیں اور صرف ایسے منصوبے شروع کرتی ہیں جن کا فوری نتیجہ سامنے آسکے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان  خودداری اور خود اعتمادی سے ہی اپنےمسائل پر قابو

Read more

عارف نقوی: برطانوی عدالت کا ابراج گروپ کے سربراہ کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کی ایک عدالت نے پاکستان کے مشہور کاروباری اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو برطانیہ بدر کر کے امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جہاں ان کو فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہوگا۔

Read more

عمران خان کا بلین ٹری سونامی منصوبہ: سائنسدانوں کی نظر میں قدرتی جنگلات لگانے کے سنہری اصول

سائنسدانوں نے شجرکاری کے دس سنہری اصول وضع کیے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں اقوام عالم کی یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Read more

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: سی پی آئی 2020 رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں اضافہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ’بدعنوانی کے تاثر‘ سے متعلق رپورٹ میں پاکستان کا سکور گذشتہ سال کی رپورٹ کے مقابلے میں ایک پوائنٹ کم ہوا ہے جبکہ اس کی درجہ بندی میں چار درجے تنزلی ہوئی ہے۔

Read more

سینیٹ انتخابات: وفاقی کابینہ کا اوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان نے ایوانِ بالا (سینیٹ) کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹ سے کرانے کی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت سینیٹ انتخابات کے مروجہ طریقۂ کار کو بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے کابینہ نے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ حکمران جماعت کی سیاسی کشیدگی میں شدت برقرار ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سادہ اکثریت رکھنے والی حکومت کے لیے حزبِ اختلاف کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم منظور کرانا ممکن نہیں ہے۔

Read more

گورنر سندھ کے کتے کے لیے سرکاری پروٹوکول کیوں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والی ویڈیو پر سوالات

سندھ حکومت کے وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی تیمور تالپور کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی ہے، جس میں انھیں پی ٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘یہ گورنر ہاؤس کی گاڑی کتے کو گھما رہی ہے اور کتے کا پروٹوکول بھی دیکھیں۔’

Read more

بالادست پارلیمان: شوشے اور دکھاوے

تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ وہ ’’مفت خوری‘‘ کی روایت وعادت کا خاتمہ کرے گی۔عمران خان صاحب کرپشن کے خلاف جہد مسلسل میں مصروف ہیں۔ان دنوں ان کی قوت واختیار کا حقیقی سرچشمہ 342 اراکین پر مشتمل قومی اسمبلی ہے۔اس کے قائد ایوان منتخب ہونے کی وجہ سے وہ اگست 2018میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔اس ایوان کا اجلاس مگر تین ماہ سے بلایا ہی نہیں گیا تھا۔ ہمارے آئین میں صراحتاََ لکھ دیا گیا ہے

Read more

ملک کا سیاسی مولا جٹ اور سچائی کا گنڈاسا

براڈ شیٹ کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بالآخر یک رکنی کمیشن میں تبدیل ہو گیا اور کابینہ کے فیصلہ کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل اس ایک رکنی کمیشن کو وسیع اختیارات اور ہائی کورٹ کا پروٹوکول حاصل ہوگا۔ یعنی کمیشن کے طریقہ کار اور اس کے سربراہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو ’توہین عدالت‘ کے الزام میں سزا دی جاسکے گی۔ آج ہی مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر

Read more

جسٹس عظمت سعید کمیشن: حکومت کا نیا ایک رکنی انکوائری کمیشن نواز شریف اور آصف زرداری کی بند فائلیں دوبارہ کھول سکتا ہے؟

یہ کمیشن سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز اور سابق صدر آصف علی زرداری کے سرے محل اور سوئس بینک اکاونٹس کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ ماضی میں ان کیسز پر سپریم کورٹ اپنے فیصلے دی چکی ہے۔

Read more

”رس بھری“ اک نگاہ یار سہی

آئیں بھارت کی ویب سیریز ”رس بھری“ کی بات کرتے ہیں۔ میڈیم ہے ویب سیریز۔ نئے لوگوں کی نئی دنیا، سنسر شپ سے پرے، فن کاروں کے کارٹیلز سے دور۔ ذرا دھیرج رکھیں۔ ایسے ہی تھوڑی۔ ہمارا اسٹارٹ بھی فاسٹ بالر شعیب اختر اور عمران خان جیسا لمبا ہوتا ہے۔ گیند پھینکے کے لیے جب وہ بالر اینڈ سے تماشائیوں کے اسٹینڈ کی طرف بڑھتے تھے لگتا تھا کہ اب کبھی لوٹ کے نہ آئیں گے۔ آپ کے مزاج میں

Read more

پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟

دو روز قبل عالمی میڈیا کو یاد آیا کہ مصر میں ’’عرب بہار‘‘ کی بدولت جو ’’انقلاب‘‘ آیا تھا اسے دس برس گزر گئے۔اس ’’انقلاب‘‘ کی بہار ’’قاہرہ کے ’’التحریر سکوائر‘‘ میں نمودار ہوئی تھی۔دائیں اور بائیں،لبرل اور قدامت پرست کی تفریق بھلاکر لاکھوں افراد وہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔بالآخر کئی دہائیوں سے فرعون وقت کی طرح اقتدار میں بیٹھے حسنی مبارک کو مستعفی ہونا پڑا۔اس کے بعد مصر کی تاریخ میں پہلی بار صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔

Read more

وزیراعظم! آپ چوروں اور ڈاکوؤں کے بارے میں ’’سلیکٹڈ‘‘ ہیں

محترم وزیر اعظم خدارا یہ نہ کہیں کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسا طاقتور حکمران بھی ان ڈاکوؤں کا مقابلہ نہ کر سکا۔حضور طاقت کا نشہ انسان کو کرپٹ کر دیتا ہے اور وہ جتنا طاقتور ہوتا جاتا ہے اتنا کرپٹ ہو جاتا ہے۔ یہ صرف مالی کرپشن کا مسئلہ نہیں ہے، اخلاقی کرپشن کا بھی مسئلہ ہے جس کے مشیر شریف الدین پیرزادہ مرحوم جیسے مشیر رہے ہوں وہاں نہ آئین کا عمل دخل ہوتا ہے نہ میرٹ کا

Read more

پی ڈی ایم کا سیاسی مستقبل

حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم کو عملی طور پر حکومت کے خلاف داخلی بحران کا سامنا ہے۔ پی ڈی ایم میں اصولی طور پر چار ہی بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان جماعتوں میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں۔ لیکن حکومت مخالف تحریک کے تناظر میں اس اتحاد کو حکمت عملی کے محاذ پرکئی سطح کے مسائل اور تضادات کا سامنا ہے۔ اجتماعی استعفے، سینٹ اور ضمنی انتخابات کے بایکاٹ کا

Read more

تعلیمی نصاب میں اقلیتوں کی دل آزاری کا معاملہ

2020 / 21 پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور جماعت دوم کی اردو کی کتاب میں مسیحی طالب علم جوزف نامی کو عیسائی لکھا اور اس کی شناخت کالے رنگ سے کروانا ذہنی ایذا رسانی کے زمرے میں آتا ہے۔ کسی شہری کے ساتھ محض نسل، مذہب، ذات یا مقام پیدائش کی بنا پر امتیازی سلوک کرنا سراسر ایذا رسانی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی مسیحی کو عیسائی بلانا اور لکھنا منع ہے۔ جماعت دوم کے مصنفین، مدیر اور جائزہ کمیٹی کی خدمت میں عرض ہے کہ جب بھی سکول کے نابالغ بچوں کے لیے ٹیکسٹ بک لکھی جاتی ہیں تو بچوں کے ذہنی معیار، معاشرے، ملکی اور قومی ہم آہنگی کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ مواد ایسا نہ ہو جس سے بچے ذہنی طور پر نفسیاتی تناؤ کا شکار نہ ہوں۔

Read more

بی بی سی سیربین: حکومتِ پاکستان صحافتی فیصلوں میں مداخلت نہ کرے، آر ایس ایف کا بیان

آزادیِ صحافت کے حوالے سے عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ میڈیا کے صحافتی فیصلوں میں مداخلت نہ کرے۔

Read more

حکومت کی مدت 4 سال کریں، 14 اگست الیکشن ڈے ہو

جوزف ریبینیٹ بائیڈن جونیئر امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے تخت حکومت پر متمکن ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ نائب صدر کی حیثیت سے 8 سال ( 2009 ء سے 2017 ء تک اوباما کے ساتھ) فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ 1973 ء سے 2009 ء تک ( 36 سال) امریکی سینیٹ کے رکن رہے۔ اس طرح انہیں معمر ترین امریکی صدر ہونے کے ساتھ ساتھ ”سب سے تجربہ کار“ منتظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 78 سالہ جو بائیڈن 20 نومبر 1962 ء کو پیدا ہوئے۔

انتخابی مہم کے دوران ہلکی سی جاگنگ کر کے انہوں نے خود کو ”ابھی تو میں جوان ہوں“ ثابت کرنے کی کوشش کی۔ زندگی میں بہت سے غم اٹھانے کے باوجود وہ مضبوط اعصاب کے مالک ثابت ہوئے۔ ان کی بیوی اور بیٹی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ ایک بیٹا برین کینسر سے انتقال کر گیا۔ (جس کے علاج کے لئے انہوں نے اپنا مکان فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تاہم علم ہونے پر ان کے صدر اوباما نے انہیں مکان بیچنے سے روک دیا اور ایک بھاری رقم انہیں بیٹے کے علاج کے لیے عطیہ کر دی) دوسرا بیٹا کوکین کا نشئی بن گیا جس کی بنا پر اسے نیوی سے نکال دیا گیا۔

Read more

پی ڈی ایم کو ناکام کہنا غلط کیوں؟

جنوری کی یک بستہ ٹھنڈی، ہڈیوں میں اتر جانے والی، جذبوں کو مزید گرم کرنے والی اور کام کی رفتار کو سست کرنے والی سردی میں ایک عدد شال اوڑھ لیجیے اور ٹھٹھرتی شام میں کافی کا ایک مگ ہاتھ میں پکڑیں۔ فرشی ہیٹر کے پاس بیٹھیں۔ کرسی پر بالکل سکون سے بیٹھ جائیں۔ پھر کچھ دیر کے لیے سوچیے کہ عمران خان کی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا قوم کو کیا فائدہ ہوا تھا اور پی ڈی ایم کے متحرک ہونے سے قوم کو کیا حاصل ہو گا؟

Read more

تحریک عدمِ اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات، پی ڈی ایم اب کیا کرے گی؟

اسلام آباد — پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں حکومت کے خاتمے کے لیے حکمتِ عملی کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے کے بعد تجزیہ کار اس اتحاد کے مستقبل پر سوال اُٹھا رہے ہیں۔

Read more

پی ڈی ایم اور سویلین سپریمیسی کا فریب

ہمارے ملک کے ایک ثقہ مؤرخ ( افسوس کہ ایسوں کی تعداد نہایت قلیل ہے اس وقت) ، محترم شجاع نواز صاحب نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا: جب ہمارے سیاست دان اقتدار سے باہر ہوں تو ”ووٹ کو عزت دو“ لیکن جب اقتدار میں ہوں تو ”بوٹ کو عزت“ دو پر عمل پیرا رہتے ہیں۔ محترم نے یہاں پر حکومت کے اس خیال کہ ”محافظ ان کے ساتھ ہے“ کو ایلوژن کا نام دیا ہے۔ یعنی ”نظر کا دھوکہ“ ۔ مطلب یہ ہے کہ حکومت کو یہ غلط فہمی ہے کہ ”محافظ“ ان کے ساتھ ہیں۔ اسی کا تقریباً ہم معنی لفظ ہے ڈیلوژن۔

Read more

تحریک عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل

غالبؔ نے کئی دہائیاں قبل دریافت کر لیا تھا کہ دل کی بات لبوں پر لانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ”سلاطین وقت“ کے ”فرشتے“ ہوتے ہیں۔ وہ غلاموں کے دلوں میں ابلتی خواہشات کو ”دام شنیدن“ بچھاتے ہوئے ہر صورت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی ”باغیانہ“ باتوں کو رپورٹ کرتی جو ”تحریر“ ہوتی ہے اسے لکھتے وقت ”ہمارا“ کوئی آدمی وضاحتیں دینے کو موجود نہیں ہوتا۔ بہتر یہی ہے کہ ”عالم تقریر“ میں اپنا ”مدعا“ چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

پی ڈی ایم میں شامل ہوئی ہر اپوزیشن جماعت کو بخوبی علم ہے کہ عمران حکومت کو گھر بھیجنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ تحریک انصاف کو ہمارے پڑھے لکھے اور ”صاف ستھری“ سیاست کے گرویدہ افراد کی بہت بڑی تعداد قوم کو سیدھی راہ دکھانے کو تعینات ریاست کے کئی ستونوں کے ساتھ باہم مل کر برسوں کی محنت کے طفیل برسراقتدار لائی ہے۔ اسے اقتدار سے محروم کرنے کے لئے جو توانائی اور تڑپ درکار ہے فی الوقت بھرپور انداز میں میسر نہیں۔

Read more

تحریک عدم اعتماد یا لانگ مارچ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی کون سی حکمت عملی تحریک انصاف کے لیے زیادہ مشکلات کھڑی کر سکتی ہے؟

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مقصد تو تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنا ہے لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ جماعتیں کسی ایک حکمت عملی پر اتفاق کرتی نظر نہیں آتیں۔

Read more

ایک این آر او اپنے لیے۔۔۔

مثلث کی تیسری ملاقات میں بھی فقط ریاست ہی بولتی دکھائی دی، اب کی بار حکومت کو سُننا پڑے گی۔ شاید کپتان پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کرے مگر یہ این آر او اپوزیشن کو نہیں خود کو دینا ہو گا۔۔۔ اب کی بار ’ایک این آر او اپنے لیے۔‘

Read more

احتساب کا نعرہ لگانے والوں کا احتساب کریں

‎کیا یہ ملک لاوارث ہے؟ اس میں ہر قسم کی بدعنوانیاں اور نا اہلیاں ہوتی رہیں، بڑے بڑے سکینڈلز آتے رہے مگر کوئی بھی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہوا اور نہ ہی کسی کو سزا ملی۔ ان سب باتوں سے قوم کو یا تو لاعلم رکھا جاتا ہے یا مک مکا ہو جاتی ہے۔ یہ کسی المیے سے کم نہیں کہ ہر دفعہ احتساب کے نام پر عوام کو خوش نما خواب دکھا کر ٹرک کی بتی کے پیچھے

Read more

عمران فاروق قتل کیس میں قید معظم علی کی کہانی

معاشروں میں ظلم کی روایت تو پرانی ہے مگر جدید دور میں ظلم کے خلاف انصاف کی دیوار کھڑی کی گئی ہے۔ معاشرے میں ظلم کا شکار افراد مظلومیت کا رونا رونے کی بجائے انصاف کی آخری امید لے کر عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔ عدالت ہی واحد ذریعہ ہے جو ظلم اور نا انصافی کا راستہ روکتا ہے۔ جس سے معاشروں میں تہذیب و تمدن پنپتی ہے اور معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ جن معاشروں میں یہ توازن قائم نہیں

Read more

اسرائیل کو کیوں تسلیم کیا جائے؟

میرے ذہن میں کافی عرصے سے سوال گھوم رہا تھا کہ ہم اسرائیل کو کیوں تسلیم کریں؟ ایسا کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا زور ہے کہ پاکستان اسے تسلیم کرے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل دنیا میں اس ناجائز بچے کی طرح غیر ضروری ریاست ہے جس نے مظالم کی حد پار کر دی ہے۔ فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کر کے ان پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں پر جو

Read more

ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

پچھلے دنوں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے جدید دنیا میں جمہوریت کے ”ماما“ ہونے کے دعویدار امریکہ کی جمہوریت کو تماشا بنا کر رکھ دیا۔ ایک عرصہ سے اس نے اپنی اسی جمہوریت پرستی کے زعم میں پوری دنیا کے کمزور ملکوں کا ناک میں دم کیے رکھا ہے۔ 2020 کے امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ، بائیڈن سے ہار گیا تھا۔ انتخابی قواعد کے مطابق اسے باوقار انداز میں انتقال اقتدار کے بعد وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونا تھا۔ لیکن ٹرمپ نے اپنے مزاج کے عین مطابق ایسا نہ کر کے اپنے آخری صدارتی ایام میں وائٹ ہاؤس میں جمہوری تماشا رچا لیا۔

Read more

پاکستان میں زیرِ زمین پانی کی کمی پر عالمی بینک کو بھی تشویش، فوری اقدامات پر زور

عالمی بینک کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2020 میں زیرِ زمین پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان میں زیرِ زمین پانی کی مقدار پاکستان کے تین بڑے ڈیموں میں پانی کے مجموعی ذخیرے سے 80 گنا زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کو 2020 میں زیرِ زمین پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

ہفتے کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور زیرِ زمین پانی کے کے مسائل سے نمٹنے کے اقدامات کے فقدان کی وجہ سے پاکستان میں تازہ اور میٹھے پانی کے معیار اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Read more

براڈ شیٹ ، حکومت اور جسٹس عظمت سعید

یہ بات کوئی حیران کن نہیں ہے کہ حزب اختلاف نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیق کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعیدکی تقرری کو مسترد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فرماتے ہیں کہ پاکستان میں ریاستی ادارے اپنا کام کرنے کے بجائے انتقامی کارروائیوں میں لگے رہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر)عظمت سعید اس لحاظ سے موزوں نہیں کہ وہ نیب کے ڈپٹی

Read more

شاہ محمود قریشی: نامعلوم خارجہ پالیسی اور بحر سے خارج بیانات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شیریں گفتار تو ہیں ہی لیکن ملتان جا کر ان کے لہجے کی مٹھاس میں گدی نشینی کا فطری جلال عود کر آتا ہے اور انداز گفتگو میں تمکنت دکھائی دینے لگتی ہے۔ انہوں نے آج ملتان میں پریس کانفرنس تو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا ’خیر مقدم‘ کرنے اور اسے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا نقطہ آغاز بتانے کے لئے منعقد کی

Read more

دعائیں پھونکتے رہے، دھوئیں میں ہم

سیاست کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ منافقت پر مکمل یقین رکھتے ہوں۔ سیاست کرنے کے لئے جمہوریت بہترین راستہ ہے۔ ہمارے دیس میں اس وقت پر سیاست عروج پر ہے اور اپنی اپنی سیاست کو مقبول بنانے کے لئے جمہور کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ یہ المیہ صرف ہمارے وطن کا نہیں ہے، بھارت میں بھی یہ ناٹک بڑی کامیابی سے چل رہا ہے۔ مجھے اردو کے اچھے شاعر جن کی جنم بھومی پاکستان میں ہے لیکن وہ کہلاتے بھارتی ہیں، جناب گلزار کی ایک نظم یاد آ رہی ہے :

پرچیاں بٹ رہی ہیں گلیوں میں
اپنے قاتل کا انتخاب کرو
وقت یہ سخت ہے چناؤ کا!

Read more

پاکستانی سیاست میں درآمد شدہ کرداروں کا پتلی تماشا

بچپن میں ہمارے آبائی شہر لاڑکانہ اور اس کے گرد و نواح میں کوئی میلہ لگتا یا کوئی دوسرا تہوار ہوتا تو پتلی تماشا سجتا تھا۔ صدیوں پرانی مومل رانڑو، عمر ماروی اور اکبر بادشاہ جیسے مقامی کرداروں کی لوک کہانیاں ہوتیں۔

لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ ان روایتی کہانیوں میں غیر ملکی ٹی وی سیریز کے کردار بھی آنے لگے، سکس ملین ڈالر مین یا جوڈو کراٹے والے چیمپین بروسلی کی پتلیاں بھی کھیل تماشے میں شامل ہونے لگیں۔ اب مجھے پاکستان کا سیاسی کھیل بھی اکثر اپنے بچپن کے پتلی تماشے کی طرح لگتا ہے۔ جہاں اس کی تاریخ میں شریف خاندان، بھٹو خاندان، اقتدار کے سیاسی نشیب و فراز، فوجی انقلاب، مداخلتوں اور سانحات کی کہانیاں رقم ہیں، وہاں گاہے بگاہے غیر ملکی پتلیوں کا پراسرار کردار بھی حیران کن ہے۔

Read more

ایک سو سڑسٹھ روپے انچاس پیسے کی قومی ترقی

جب خان صاحب جولائی دو ہزار اٹھارہ میں برسرِاقتدار آئے تب تک سابق حکومتیں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے نوے بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے لے چکی تھیں۔ پچھلے ڈھائی برس میں گذشتہ غلط پالیسیوں کو ڈھا کے نیا پاکستان بنانے کے لیے مزید چوبیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا جا چکا ہے۔ یعنی قومی بجٹ میں کل ملا کے سود سمیت تقریباً گیارہ ارب ڈالر سالانہ ان قرضوں کی واپسی کے لیے مختص کرنا پڑ رہے ہیں۔

Read more

عمران خان حکومت کی طرف سے تعنیات اہل اور دیانتدار ریٹائرڈ افسران کی فہرست سامنے آ گئی

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اگلے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل(ر) جناب ظفر اقبال صاحب ہوں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان حکومت پہلے ہی درج ذیل اہم عہدوں پر اہل اور دیانتدار ریٹائرڈ افسران تعنیات کر چکی ہے۔ وزارت سدباب منشیات ۔ بریگیڈیئر اعجاز شاہ محتسب پنجاب ۔ میجر ریٹائرڈ سلیمان اعظم چیئرمین سی پیک اتھارٹی ۔۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ چیئرمین پی آئی اے ۔ ایئرمارشل ارشد محمود چیئرمین واپڈا ۔ لیفٹیننٹ

Read more

ن لیگ اور پی پی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

حکومت گرانے کی حکمت عملی پر اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرف سے عمران خان کو گھر بھیجنے کے معاملے پر اختلافات کا اظہار کھل کر کیا جانے لگا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کی تقریب سے خطاب میں سابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ ماہ ہی پی ڈی ایم کو حکمت عملی بدلنے کا مشورہ

Read more

کرپشن کی تشخیص اور دوا تبدیل کرنے کی ضرورت

اس بات پر وسیع اتفاق موجود ہے کہ کرپشن پاکستانی معاشرے کا بنیادی مسئلہ ہے لیکن اسے حل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بدعنوانی کو ختم کرنے کی شدید خواہش کے باوجود اس سے چھٹکارا پانے کی کوئی سنجیدہ کوشش دیکھنے میں نہیں آتی۔ اس کی سب سے نمایاں مثال موجودہ حکومت ہے۔ عمران خان کرپشن ختم کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر پاکستانی قوم کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب

Read more

امریکا اور پاکستان: اُدھر تم تیار اِدھر ہم بیکار

ادھر آپ امریکہ کو دیکھیں، انتخابی معرکہ بہت سخت تھا۔ ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ واضح طور پر نسل پرستی کا شکار دکھائی دیا۔ زیادہ تر گورے ٹرمپ کے پیچھے کھڑے تھے۔ ڈیموکریٹس کے نسبتاً معتدل رویے اور بغض ٹرمپ میں لبرلز، ایفرو امریکی اور دوسرے ایشائی جو بائیڈن کے پیچھے کھڑے ہو گئے تھے۔ ٹرمپ اپنی ہار کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ اس نے پہلے بھی کہہ رکھا تھا کہ وہ اپنی ہار کو تسلیم نہیں

Read more

حزب اختلاف نے براڈشیٹ کی تحقیقات پر سرکاری کمیٹی مسترد کر دی

پاکستان میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی اثاثہ بازیافت فرم براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کر دیا ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ ایک ایسی شخصیت کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا جو پاناما کیس کے ساتھ منسلک تھا، ہمیں منظور نہیں ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید بہت متعبر ججز ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت براڈ شیٹ معاملہ سے پانامہ کیس جیسا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

Read more

عمران خان حکومت کے لیے بڑا چیلنج

عمران خان حکومت کے بقول ان کو حزب اختلاف کے اتحاد ”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یعنی پی ڈی ایم“ سے کوئی بڑا خطرہ نہیں اور عملی طور پر یہ اتحاد داخلی تضادات کا شکار ہے۔ اسی طرح حکومت کے حامیوں کی ایک منطق یہ بھی ہے کہ حکومت کی تبدیلی اسی صورت میں ممکن ہوتی ہے جب حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی بڑا ٹکراو یا بداعتمادی کی سیاست ہو۔ حکومت کے بقول اسٹیبلشمنٹ سے ان کے تعلقات مثالی ہیں اور

Read more

براڈ شیٹ کی بجائے نیب کی ضرورت اور صلاحیت کا جائزہ لیجیے

براڈ شیٹ اسکینڈل آسان لفظوں میں یہ واضح کرتا ہے کہ بعض کمپنیاں نیب جیسے قومی ادارے کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ آئینی لحاظ سے خود مختار ادارے کی حیثیت رکھنے والا قومی احتساب بیورو اور اس کے ذمہ داران اپنی غلطیوں کا ادراک کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی جوابدہی ہو سکتی ہے۔ یہ آسان معاملہ سمجھنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقات کے لئے خصوصی

Read more

اگلی بار عمران خان کے کہنے پر انتخابات میں کون حصہ لے گا؟‘ الیکشن ہارنے پر ارباب غلام رحیم کا شکوہ

 (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم پی ایس 52 پر الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر برس پڑے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے کارکنوں کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف عمرکوٹ میں اللہ والا چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بڑے بڑے دعوے

Read more

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں کھلی سماعت کے لئے وزیر اعظم کی تجویز مسترد کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ان کی اسکروٹنی کمیٹی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طاقت اور حیثیت رکھتی ہے اور وہ غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کی کھلی سماعت نہیں کر سکتی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو کمیٹی کو کیس کی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ

Read more

بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار پیش گوئیاں

ربّ کا سو بار شکر۔ 20جنوری 2021کا دن خیروعافیت سے گزر گیا۔ دُنیا بھر کے نجومی یکسوہوکر انتہائی اعتماد سے دعویٰ کررہے تھے کہ اس دن برج ثور میں مریخ اور یورینس کا ملاپ کسی ’’انہونی‘‘ کا سبب ہوگا جس کے اثرات سے نبردآزماہونے میں آئندہ بیس برس لگ جائیں گے۔ اس ضمن میں نائن الیون اور دسمبر 1979میں روسی افواج کی افغانستان پر چڑھائی کے حوالے بھی دئے گئے۔ مریخ اور یورینس کا ملاپ یا اتصال واقعتا کوئی ’’انہونی‘‘

Read more

نا اہلی اور بدعنوانی کی گھناؤنی داستان

براڈ شیٹ کی بیس سال پہلے شروع ہونے والی گندی کہانی کے غلیظ چھینٹوں نے اب نیب کے دامن کو داغ دار کیا ہے۔ بدقسمتی سے ٹیکس دہندگان کی رقم کا ایک خاطر خواہ حصہ نقصان کی تلافی کے لیے ضائع کر دیا گیا۔ یہ نا اہلی، فریب، غیر شفافیت اور بدعنوانی کی چشم کشا داستان ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے 2000 میں نیب کا ادارہ دو مقاصد کو سامنے رکھ کر قائم کیا: اپنی مخالفت کرنے والے ”بدعنوان“ سیاست

Read more

براڈ شیٹ، نہیں چارج شیٹ

نئے سال کی شروعات پاکستان میں سیاسی چپقلش اور صف بندی و طریقہ کار میں اتھل پتھل سے ہوئی ہے متعدد اسکینڈل سامنے آئے بجلی کا بریک ڈاؤن، ایل این جی کی قلت، مہنگے داموں خریداری طلب اور دستیاب مقدار میں عدم توازن، براڈ شیٹ اور پھر ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطی۔ لیکن میں بحث کا آغاز ملکی آئین میں وضح شدہ سیاسی ڈھانچے سے ممکنہ انحراف جیسی وسیع المعنی اور گہری اثر پذیری کے حوالے

Read more

انگریزی سے ناآشنا افراد کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی سے ناآشنا افراد کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے۔ اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کی دو مالکان کی منیجر کی انگریزی پر اس کا تمسخر اڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم کا اس پر تبصرہ سامنے آ گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی، ایسے لوگوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین کے برابر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

Read more

فراڈ شیٹ کی کہانی

کثرت التفات ہو یا الزامات دونوں ہی برے ہیں۔ اگر طاقتور حلقے زندگی کا یہ سادہ راز سمجھ لیں تو بہت سی مشکلات آسان ہو سکتی ہیں۔ مگر طاقت کا خمار منطق کو ہر موڑ پر پسپا کرتا ہے۔ لہٰذا سمجھ بوجھ کی بات بھینس کے آگے بجائی بین کی طرح بے اثر ہی رہتی ہے۔ براڈ شیٹ سکینڈل کے معاملے میں کچھ ایسا ہی ہوا۔ اس گڑے مردے کو برطانوی عدالت کے ایک فیصلے نے اکھاڑا۔ مشرف دور میں

Read more

پی سی سی سی، ایپٹما اور وزیراعظم کا اعلان کردہ پیکچ

کچھ دوستوں کو شاید پی سی سی سی یعنی پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم تو ان کے لئے مضمون کے آغاز سے پہلے میں پی سی سی سی کا مختصر تعارف کیے دیتا ہوں۔ یہ اہم قومی نوعیت کا ادارہ ملکی سطح پر کپاس کے میدان میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے لئے کاٹن سیس ایکٹ 1923 کے تحت حکومت پاکستان کے توسط سے 1948 میں

Read more

براڈ شیٹ: جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ

حکومت پاکستان نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی انکوائری کمیٹی کی سربراہی عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس عظمت سعید شیخ کو سونپ دی ہے۔ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید اس سے قبل نیب میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں اور وہ اس پانچ رکنی بینچ کا حصہ بھی تھے جس نے پاناما کیس کا فیصلہ دیا تھا۔

Read more

بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 1.95 روپے کا مزید اضافہ

حکومت نے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا فی یونٹ اس وقت 13 روپے 35 پیسے کا ہے، تاہم نئے اضافے کے بعد اس کی قیمت فی یونٹ 15 روپے 30 پیسے ہوجائے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر سالانہ 2 سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیشل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)

Read more

تین ماہ بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، ناراض اپوزیشن کے بغیر ایوان چل پائے گا؟

قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینیٹ کا اجلاس بھی 22 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد — پاکستان کی حکومت نے طویل التوا کے بعد پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس جمعے کو طلب کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کا آخری اجلاس گزشتہ

Read more

جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی، ‘اب مشکلات حل ہو جائیں گی’

پشاور — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر قبائلی ضلع جنوبی وزیرِستان میں انٹرنیٹ کی سہولت جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ کی بحالی پر شہری خوش ہیں اور انہوں نے حکومت کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Read more