پاکستان کی براڈشیٹ کو ڈھائی کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگی، معاملہ ہے کیا؟

پاکستان میں حالیہ دنوں میں برطانیہ کی کمپنی ‘براڈشیٹ’ کا بہت زیادہ تذکرہ کیا جا رہا ہے۔اس کمپنی کو ادا کیے گئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز بھی زیر بحث ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پاکستانی روپوں میں لگ بھگ پانچ ارب روپے رقم اس کمپنی کو کیوں ادا کی گئی۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں، جب سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو معذول کر کے، حکومت سنبھالی تو اس وقت حکومت کی طرف سے احتساب کا نعرہ بلند کیا گیا۔

Read more

بیگم وقار النسا: ’مادرِ مہربان‘ جنھوں نے ایک پاکستانی سے ناتا جوڑ کر اپنا جینا مرنا اس کے وطن سے وابستہ کر دیا

یورپ میں پیدا ہونے والی اس عظیم خاتون نے جب ایک پاکستانی سے ناتا جوڑا تو اپنا تن من دھن سب اس پر اور اس کی قوم پر قربان کر دیا۔ انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور سر نون کی وفات کے بعد بھی اپنا جینا مرنا اپنے شوہر کے وطن کے ساتھ وابستہ رکھا۔

Read more

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ: کیا پی ڈی ایم کی تحریک کمزور ہو رہی ہے؟

کراچی — الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اور سینیٹ انتخابات فروری میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے بھی ان انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے جبکہ یہ اتحاد ان ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے خاتمے کے لیے اسمبلیوں سے استعفی تک کے عزم کا اعادہ کر چکا تھا۔

Read more

حسن نثار قومی نفسیات کا نمائندہ نشان کیسے بنا؟ (وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم)

آج اس پیر فرتوت، تند خو صحافی کا ذکر رہے جو ہماری اجتماعی نفسیات اور ہمارے انفرادی مزاج کا نمائندہ ترین نمونہ ہے۔ حقیقی نام لینے کی ضرورت نہیں۔ غالب نے بھی تو کہا تھا، ’بنا ہے شہ کا مصاحب، پھرے ہے اتراتا‘۔ آپ انہیں اسرارالحق کہہ لیجیے۔ اگرچہ 69 برس اور چھ ماہ کی عمر میں ایسی سیماب صفت ہستی کے لئے کون سے اسرار کی دریافت باقی رہ گئی ہو گی۔ اس پیرانہ سالی میں تو عاقبت کے

Read more

آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں، یہ تو زیادتی ہے: مولانا فضل الرحمان

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے راولپنڈی آنے کے پلان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ وہ آئیں ہم چائے پانی پلائیں گے۔ ’میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں، یہ تو پھر زیادتی ہے، مہمانداری نہیں ہے۔‘

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس: ’فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے، کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کے کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نھیں ہے اور اس کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔

Read more

’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

صابری برادران کو شہرت کی بلندیوں پر چڑھانے والی -’’تاجدارِ حرم‘‘- قوالی میں الاپ کے طورپر ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘ والا مصرعہ بھی ہے۔اسے جب بھی سنا اپنے دل سے نکلی ہوئی دُعا کی صورت محسوس کیا۔نجانے کیوں محسوس ہورہا ہے کہ عمر کے آخری حصے میں یہ قبول ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سابق صدر امریکہ- اوبامہ- کی تازہ ترین خودنوشت کے کئی صفحات پڑھنے کے بعد سونے کی تیاری

Read more

نیا میڈیا اور طاقت کا بدلتا ہوا توازن

اگر ہم قدرے جرات کے ساتھ تاریخی حقائق کے قریب رہ کر بات کریں تو اسلام آباد میں اسی وزیراعظم ہاؤس کے آس پاس ہی ہمیشہ اسی حربی حصے کا قیام رہا جس نے بارہا وزیراعظم ہاؤس کی دیواریں پھلانگنے اور وزیراعظم کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ چند قدم کے فاصلے پر (تب) قائم الیکڑانک میڈیا کے واحد ذریعے پی ٹی وی (ریڈیو بھی ) ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کیا اور خواہش کے مطابق ہی ہمیشہ خبر کو

Read more

عمران خان وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں اپنے شہید بچوں کی میتوں کے ساتھ دھرنا دینے والوں سے کہاہے کہ وہ وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ہزارہ لواحقین کی تدفین کرلیں تو میں فوری طور سے ان کے پاس جاؤں گا۔ الفاظ اس بے حسی کی شدت اور گہرائی بیان کرنے سے قاصر ہیں جو اس بیان کے ذریعے عام کی گئی ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کی زد

Read more

شرافت کی سیاست کا جنازہ

بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب کا مزاج کسی حد تک ضدی اور انا پرست شخص کا ہے۔ وہ اپوزیشن راہنماؤں کی تقریریں سن کر جلد غصہ میں آ جاتے ہیں۔ اسی لیے وہ اکثر اوقات اپنے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر مخالفین کو لتاڑنے کے مشورے دیتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی ترجمان، وزیر یا مشیر مخالف پر کیچڑ اچھالنے میں سستی کا مظاہرہ کرتا ہے تو خان صاحب اس سے ناگواری کا اظہار کرتے ہیں۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے شبلی فراز جیسے شریف النفس انسان کو بھی بد تہذیبی پر لگا دیا ہے۔

Read more

لاشوں پر سیاست کب تک؟

اگر ایسی مثالیں قائم کی جائیں گی تو ہر کوئی اپنی میتیں لے کر سڑکوں پر بیٹھ جائے گا اور وزیراعظم کو اپنے پاس بلانے کا مطالبہ کرے گا؟ کیا اس طرح ہو گی حکومتی رٹ قائم؟ کراچی جیسے شہر میں جہاں روزانہ سینکڑوں لاشیں اٹھتی تھیں۔ ہر محلے سے جنازے نکلا کرتے تھے۔ اگر اس وقت وہاں ایسی مثال قائم کی جاتی تو کیا ہوتا؟

پولیس اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں انتہائی غفلت اور مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہوتا ہے مگر کسی کو تکلیف دے کر احتجاج کرنے سے ہمدردی کے بجائے مخالفت ہی ملتی ہے۔ اس واقعے میں بھی یہی ہوا۔ جو لوگ اس ہلاکت خیزی پر غم میں تھا جب سڑکوں کی بندش سے بلاوجہ انہیں مصیبت کا سامنا ہوا تو وہ ہمدردی مخالفت میں تبدیل ہو گئی۔

Read more

کوئٹہ جانے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

دہشت گردی کے واقعات کے نفسیاتی اثرات سے پوری نسل متأثر ہوتی ہے، اس کے سدباب کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت رہی ہے۔ لہٰذا اس ضمن میں ملک کے وزیراعظم اور صوبے کے وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی، متاثرین میں غم و غصے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ محسوس کیا جاسکتا ہے اس لمحے پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا مقصد بھی مفادات کی سیاست کا نذر ہوجاتا ہے۔ چونکہ معاملہ فرقہ وارنہ بنیادوں پر اٹھتا ہے لہٰذا اس قسم کے دیگر واقعات میں سوگواران سے ملک کی اعلیٰ قیادت کا نہ ملنا بھی تنقید کی زد میں آتا ہے۔

Read more

مچھ واقعہ: ‘مطالبات تسلیم کر لیے، دنیا میں کہیں وزیرِ اعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاتا’

اسلام آباد/کوئٹہ — بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کی ہلاکت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری ہلاک افراد کی میتیں آج دفنائے تو وہ آج ہی کوئٹہ پہنچنے کی ضمانت دیتے ہیں۔

​

Read more

ہزارہ والو تم نڈر وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کر سکتے

اتوار کو مچھ میں ہزارہ کان کن مزدوروں کو گلے کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ چھٹا دن ہے کہ مظاہرین ان کی میتیں سامنے رکھے بیٹھے ہیں اور اس وقت تک تدفین سے انکاری ہیں جب تک وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی وہاں تشریف نہیں لے جاتے۔ وزیراعظم نے فوراً اپنے اہم ترین مشیر خاص زلفی بخاری کو بھیجا۔ زلفی بخاری مظاہرین سے ملے اور وزیراعظم کے آنے کے مطالبے پر نہایت دلگیر انداز میں ان سے پوچھا کہ وہ وزیراعظم کو کیا فائدہ دیں گے جب وہ آئیں گے۔

یہ ایک کلیدی سوال ہے۔ ہزارہ والے کمزور سی اقلیت ہیں، وہ بھلا کسی کو کیا فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے ہیں کہ دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی قوت کا وزیراعظم ان سے ملنے کا سوچے؟ وزیراعظم ایک مصروف شخص ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہزارہ والوں کے متعلق تین چار ٹویٹس کر دی ہیں، وہ مزید کیا چاہتے ہیں؟

Read more

مسئلے کا حل کیا ہے؟

کیا تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر رہی ہے؟جیسا کہ اس تنقید سے ظاہر ہوتا ہے، پی ڈی ایم کی صفوں میں مقاصد، اہداف، حکمت عملی اور طریق کار کی بابت ابہام پایا جاتا ہے۔ باہمی ابلاغ کے فقدان اور اندازوں کی غلطی کے علاوہ کچھ دیگر مسائل بھی ہیں ۔ چنانچہ ناقدین نتیجہ نکالتے ہیں کہ عمران خان اور اسٹبلشمنٹ تو اپنی جگہ پر موجود ہیں اور جبکہ پی ڈی

Read more

بلوچستان میں ہزارہ کان کنوں کے لواحقین کا سوگ: ’جب تعزیت کرنے والے بھی اذیت بن جاتے ہیں‘

بلوچستان میں قتل کیے جانے والے ہزارہ کان کنوں کے لواحقین وزیر اعظم کے انتظار میں ہیں لیکن ان کے بجائے حزب مخالف کے رہنماؤں سمیت کئی لوگ وہاں جا کر نہ صرف ان سے تعزیت کر رہے ہیں بلکہ سیاسی بیان بھی دے رہے ہیں۔

Read more

ہزارہ برادری کا دھرنا: ’پاکستان ایک ایسی دھرتی ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دس کان کنوں کے قتل کے خلاف دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرنا پانچویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور دھرنے کے شرکا وزیراعظم عمران خان کی آمد تک اس کے خاتمے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

Read more

کیا پی ڈی ایم راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ کر سکتی ہے؟

کہا جارہا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلی کے لئے شروع کی گئی تحریک میں پہلا راؤنڈ حکومت نے جیت لیا ہے۔ پی ڈی ایم اندرونی اختلافات کا شکار ہے تو دوسری طرف یہ بھی واضح ہؤا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک ہی پیج پر ہیں۔ تاہم یہ اس صورت حال پر قائم کی جانے والی ایک رائے ہے جسے سرکاری میڈیا اور ترجمانوں کی مسلسل کاوشوں سے حقیقت حال ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپوزیشن نے

Read more

پی ڈی ایم کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد یا راولپنڈی؟

ن لیگ کے بہت سے اراکین مریم نواز کے اس بیانیہ سے اتفاق نہیں کرتے مگر مجبوری میں جی حضوری کر رہے ہیں۔ اب جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے استعفوں اور لانگ مرچ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے تو ٹیم کافی مایوس دکھائی دے رہی ہے۔ اب ان کو سمجھ نہیں آ رہا کیا کریں؟ اتحاد کو بھی نہیں توڑنا چاہتے اور حکومت کو بھی گرانا چاہتے ہیں۔ ایسے حالات میں مولانا نے ایک نئی بات کی جو بہت ہی خطرناک اور حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا رخ اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی کی جانب بھی موڑ سکتے ہیں۔

Read more

ایک لقمے کی خاطر حکمران کیا کر گزرتے ہیں

عباسی خلیفہ ہارون رشید نے ایک دن شاہی باورچی خانے کے اپنے خاص باورچی کو طلب کیا اور اس سے دریافت کیا کہ کیا تمہارے پاس جزدر جو ایک نایاب جانور تھا اور اس کا گوشت بازار میں دستیاب نہ ہوتا تھا کا گوشت ہے؟ باورچی نے جواب دیا کہ جی مختلف قسم کا موجود ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ آج دسترخوان پر اس کو پیش کرو چنانچہ جب کھانا اس کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے جزدر کے گوشت کا ایک ٹکڑا اٹھایا اور منہ میں رکھ لیا۔

Read more

ایک پیج یا آئین کا پیج: اسٹبلشمنٹ عوامی کٹہرے میں

اب یہ سوال اہم نہیں رہا کہ نئے سال 2021 میں نیازی حکومت کب گرے گی یا عوامی غیظ و غضب سے بچی رہے گی۔ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ دل کا جانا ٹھہر گیا ہے صبح گیا کہ شام گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کی گھبراہٹ، پریشانی اور اپوزیشن پر دن رات اندھا دھند گولہ باری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار کھونے کے خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Read more

فلسفۂ بینظیر ایک بار پھر تاریخ رقم کر گیا

پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم، کارزار سیاست کی عظیم دانشور، باہمت، بہادر ایک عظیم سیاسی جمہوری ورثے کی وارث شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ان کے تکلیف دہ غم کو اس طرح ایک بار پھر مضبوط عزم میں تبدیل کر گئی کہ پاکستان کی سیاسی جمہوری تاریخ کی مختلف الخیال نظریات، فکر و فلسفے کی حامل جماعتیں شہدائے گڑھی خدابخش میں جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے

Read more

وہ مشکل جس کا سامنا فاطمہ جناح، بینظیر اور مریم نواز سمیت پاکستان کی ہر خاتون سیاستدان نے کیا

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جب جنرل ایوب خان کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیا تو ان پر کئی الزامات لگائے گئے، انھیں غدار، انڈین اور امریکی ایجنٹ تو کہا ہی گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ جنرل ایوب خان نے ان کے بارے میں دو ایسے الفاظ بھی کہے جو پوری طرح خواتین سے نفرت اور تعصّب کے زمرے میں آتے ہیں۔

Read more

کیا اپوزیشن تھک چکی ہے؟

سیاست پاکستان میں اہم ترین موضوع ہے، اس لئے اہل پاکستان باقی مسائل کو نظرانداز کرکے اس حوالے سے رونما ہونے والی ہر پیش رفت کا دھیان رکھنے اور اس پر گفتگو کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پہلے مین اسٹریم میڈیا اس شوق کو مہمیز دینے کے لئے کافی تھا لیکن سوشل میڈیا کے اضافے نے سیاسی مباحث میں تیزی پیدا کردی ہے۔ اب دور کی کوڑی لانے اور قیاسات کا ڈھیر لگانا آسان ہوچکا ہے۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں

Read more

بڑی ملاقاتوں کی اندرونی کہانیاں اور نامعلوم ٹانگ

سال گزشت کا آخری عشرہ بڑی سیاسی ملاقاتوں سے بھرپور رہا۔ آخری عشرے کے پہلے دن وزیراعظم عمران خان  نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی۔ دوسری طرف اسی دن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمسایہ ملک چین کے سفیر سے ملے۔ اگلے دن وزیراعظم  نے ایک تقریب میں اپنی بے چینی کا اظہار ان لفظوں میں کیا کہ ملکی مسائل کے سبب انہیں اکثر راتوں کو نیند نہیں آتی۔ انہوں نے فرمایا کہ

Read more

تبدیلی کہاں سے شروع ہو گی؟

یاد رکھیں کھلا دماغ اور کھلا دل ہی کھلتا ہے۔ کنویں کے مینڈک جیسا دماغ اور دل ہوگا تو دو ہزار بیس کی طرح دو ہزار اکیس میں بھی ہم پریشان ہی رہیں گے۔ جو انسان سیکھنے کے مقصد کو زندگی بنا لیتے ہیں تو کامیابی ان کی غلام بن جاتی ہے۔ اس سال یہ عزم کر لیں کہ باقی بچ جانے والی زندگی کو آپ نے انسانیت، کائنات اور دنیا کے لئے بہترین زندگی بنانا ہے۔

Read more

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس: 'پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف ہو گا یا راولپنڈی کی طرف ہو گا‘

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’ہم اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو ایک ڈیپ سٹیٹ بنا کر اسٹیبلشمنٹ نے پورے نظام کو یرغمال بنایا ہے اور عمران خان ایک مہرہ ہیں جن کے لیے انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور ان کو قوم پر مسلط کیا اور ایک جھوٹی حکومت قائم کی۔‘

Read more

2020 ء : کب کیا ہوا؟

سال 2020 کو الوداع خوشی کے ساتھ یقیناً نہیں بلکہ بوجھل دل کے ساتھ، دکھ اور تکلیف کے ساتھ، افسوس اور تاسف کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس لیے کہ یہ سال دنیا کی تاریخ میں کورونا (کووڈ 19۔ ) کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رواں سال شروع ہوا تو اکثر لوگوں کی سوچ تھی کہ یہ سال دنیا کے لیے، لوگوں کے لیے بہتر سال ثابت ہوگا لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس، یہ جس

Read more

ہائبرڈ سرکار کے لیے نیا برس کیسا ہو گا؟

نیا برس ہائبرڈ سرکار کے لیے کیسا ہو گا؟
مسلم میرانی
ہائبرڈ جمہوریت میں چاہے آپ کا ڈیجیٹل کلرفل گراف اونچا نظر آئے مگر یقین مانیے عوام یہ کہنے پر مجبور ہے کہ کہاں گیا انصاف، قانون اور حکمرانی،  آٹا چور پکڑے گئے نہ ہی چینی چوروں کو آپ ہاتھ لگا سکے الٹا بجلی، گیس سمیت کئی بحران آپ پر منہ چڑا رہے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات آپ تو آئے روز ڈیلی ویجز ملازمین کو بیروزگار کر رہے ہیں۔ بھلے ہی آپ بینک قرضوں پر اپنا گھر جیسی اسکیمیں چلائیں مگر عام لوگوں کی 5 فیصد بھی خود سے دے کر گھر بنانے کی قوت استطاعت نہیں رکھتی۔

Read more

عمران حکومت کیلئے اچھی خبروں کا موسم

1988کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کو اپنی دونوں حکومتوں کے دوران شدید گلہ رہا کہ میڈیاان کی جماعت اور اندازِ حکمرانی کے بارے میں ’’منفی‘‘ خبریں پھیلاتا ہے۔ ’’لفافہ صحافی‘‘ کی اصطلاع ان ہی دنوں ایجاد ہوئی تھی۔ پنجاب سے آئے پی پی پی کے سرکردہ رہ نمائوں نے اپنی لیڈر کو قائل کردیا کہ صحافیوں میں لفافے اور پلاٹ بانٹتے ہوئے لاہور کے صنعت کار سے سیاستدان ہوئے نواز شریف نے سارے میڈیا کو ’’خرید‘‘ لیا ہے۔

Read more

پیپلز پارٹی کے لیے پی ٹی آئی کی دور بین نگاہیں

آصف علی زرداری نے لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر، پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کچھ ایسے اشارے دیے ہیں، جن کے تجزیے سے نئی سوچیں جنم لیتی ہیں۔ ان کی پہلی توجہ طلب بات یہ تھی کہ ”پی ڈی ایم کے جتنے دوست بیٹھے ہوئے ہیں، عوام یہ ہیں۔ عوام کے نمایندے یہ ہیں۔ مینگل صاحب بلوچستان کے نمایندے ہیں، اچکزئی صاحب بلوچستان کے نمایندے ہیں، اے این پی کے پی کے کی نمایندہ جماعت ہے۔ ساحلوں، سمندروں سے، آئی لینڈ سے لے کے جناح پوسٹ تک، جو کہ آخری چوکی ہے کشمیر کی، وہاں تک پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے“ ۔

اس بیان کو غور سے ڈی کوڈ کریں تو معلوم ہو گا کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں اور علاقوں کے نام لیے، لیکن اگر نہیں لیا تو اس حوالے سے پنجاب کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور آزاد کشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نام لیے اور اگر نہیں لیا تو مسلم لیگ نون کے قائدین اور پارٹی کا نام نہیں لیا، جس کی پنجاب میں اکثریت ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ماضی میں اندرون سندھ، پنجاب کو گالی کے طور پر استعمال کیا گیا۔ استعمال کرنے والوں میں، وہاں کی قوم پرست جماعتیں اور کسی حد تک خود پیپلز پارٹی بھی شامل تھی۔

Read more

تو پھر خواتین کو ہراساں کون کرتا ہے؟

فیمینزم، جسے اردو میں حقوق نسواں بھی کہتے ہیں، ہمارے لیے من حیث القوم سب سے زیادہ اشتعال انگیز لفظ بن چکا ہے۔ اگر پاکستانی مرد و خواتین سے پو چھا جائے کہ کیا عورتوں کو ان کے حقوق ملنے چاہیے، مجھے یقین ہے سب کا جواب ہاں میں ہو گا۔ لیکن اس جواب کے باوجود، آپ میں سے کتنے مرد، اپنی زندگی میں کوئی ایسا لمحہ یا لمحات یاد کر سکتے ہیں جب آپ نے کسی عورت کو ہراساں

Read more

نیب نے عمران خان کی ایما پر گرفتار کیا، خواجہ آصف کا الزام

اسلام آباد — آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ​پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیرِ اعظم پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گرفتاری عمران خان کے ایما پر کی گئی ہے۔

Read more

مریم نواز کے بارے میں فواد چوہدری کا تبصرہ: جب عورت سے مقابلہ ہو تو بات کچن تک کیوں پہنچ جاتی ہے؟

کچن چلانا جہاں پاکستان کی بیشر خواتین کے لیے قابلِ فخر بات ہے، وہیں کچھ افراد عورتوں کی قابلیت کو بس کچن چلانے تک ہی محدود سمجھتے ہیں۔ اور ایسے تبصرے کہ اگر کسی عورت نے گھر کا کچن نہیں چلایا اور اس بنیاد پر وہ ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتیں، کیا یہی مردوں پر بھی لاگو نہیں ہونے چاہیں؟

Read more

سیاستدان، احتساب اور اپوزیشن کا بیانیہ

سوال یہ ہے کہ ہمارے عوام، ہمارے سیاسی لیڈروں اور اسٹیبلشمنٹ نے 73 سال کے اس تاریخی سفر میں کیا سیکھا؟ اور کیا تبدیلیاں لائے؟ طاقت اور انا ہمیشہ سے خود احتسابی اور سیکھنے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

ہمارے ملک میں شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ طاقت ور رہی۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا پھلنا پھولنا اور اقتدار کی بھول بلیوں تک پہنچنا ایک طاقتور اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ناممکن تھا۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کی گود ہی سے اقتدار کی راہداریوں تک پہنچتا تھا۔ لوگ آج بھی بھٹو کو ایوب کی پیداوار اور نواز شریف کو جنرل جیلانی اور صدر ضیاء کی پیداوار ہونے کا طعنہ دے رہے ہیں۔ جو طعنہ دے رہے ہیں ان کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ انہی سیاستدانوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا اور مزاحمتی سیاست کا آغاز کر کے تاریخ کو بدل دیا۔

Read more

سپریم کورٹ کو مریم نواز کے سوال کا جواب دینا چاہئے

آج صبح کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا تھا پاکستان جمہوری تحریک قصہ پارینہ ہوچکی ہے۔ شام تک یہ خبر آگئی کہ احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ حکومت کے نزدیک یہ گرفتاری سابقہ حکومتوں کے ’چوروں‘ کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہوگی ۔لیکن اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اسے سیاسی

Read more

محترمہ کی برسی، مریم نواز کی للکار اور حکومت کا مستقبل

27 دسمبر کو مریم نواز نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تیرہویں برسی کے موقعے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز ملک میں مقتدر طاقتوں اور ریاستی اداروں کے انتقام کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے اپنی مظلوم اور مقہور پارٹی میں اس وقت نئی روح پھونکی جب پارٹی کے روح رواں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت سینئر

Read more

تین کردار اور تین سائے

پیپلز پارٹی گیم میں ’اِن‘ رہتے ہوئے پانسہ پلٹنا چاہتی ہے، مسلم لیگ (ن) گیم سے آؤٹ ہونا نہیں چاہتی اور مولانا گیم سرے سے کھیلنے کے ہی مخالف ہیں، ایسے میں کھیل کون جیتے گا اور بازی کس ہاتھ آئے گی؟

Read more

ن لیگ کا سینیٹ انتخابات،اسمبلیوں سے استعفیٰ پر اجلاس طلب

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات اور اسمبلیوں سے استعفیٰ کے معاملے پر اجلاس بلالیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائش گاہ پر آج طلب کیے گئے اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں مریم نواز، خواجہ آصف، سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثنا اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، رانا تنویر اور خرم دستگیر شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات

Read more

امریکہ میں تبدیلی : مودی تیار مگر عمران حکومت…؟

سیاسی امور کی بابت رپورٹنگ کے متحرک برسوں کے دوران بے تحاشہ واقعات کا مشاہدہ کیا۔ ان میں سے ’’اچھے مال‘‘ کو اپنے ذہن میں غالبؔ کی طرح ’’الگ باندھ‘‘ رکھا ہے۔سوچا تھا کہ رزق کمانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر قلم گھسیٹنے سے فرصت ملی تو ایک کتاب لکھوں گا۔ اپنی لکھی کتاب کو ان واقعات کے بیان کے ذریعے ’’مقبول‘‘ بنانے کی کوشش کروں گا۔وقت گزرنے کے ساتھ مگر یقین ہوتا جارہا ہے کہ میر ے ’’تلوں‘‘

Read more

دسمبر کے زخم : سقوط ڈھاکہ، پروین شاکر اور بے نظیر بھٹو

سال کا آخری مہینہ دسمبر اپنے ساتھ بہت سی یادیں اور اداسیاں لے کر آتا ہے۔ قومی سطح پر ملنے والے کئی زخم ہرے ہو جاتے ہیں ۔ دسمبر شروع ہوتے ہی کچھ قومی سانحات اور شخصیات مجھے یاد آنے لگتی ہیں۔ 16 دسمبر 1971 کو سقوط ڈھاکہ کا المناک حادثہ ہوا تھا۔ ہمار ا ملک پاکستان دو ٹکروں میں تقسیم ہو گیا تھا۔ ایک ٹکڑا آج بنگلہ دیش کہلاتا ہے۔ یہ بنگلہ دیش کئی شعبوں میں ہم سے آگے

Read more

مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کی چوکھٹ

مریم نواز کی گڑھی خدا بخش حاضری اور شہید رانی کی قبر پر بطور عقیدت پھولوں کا نچھاور کرنا اور عوام کے جم غفیر سے خطاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مریم نواز شریف جمہوریت کی بحالی کی خاطر سنجیدہ ہیں۔ پنجاب کی طرز سیاست سندھ سے یکسر مختلف ہے مگر ایک نقطہ مشترک ہے اور وہ جمہوریت ہے۔ پاکستان کی سیاست میں جمہوریت کے علمبرداروں کی گڑھی خدا بخش کے قبرستان کی حاضری ضروری ہے۔ بھٹو کے

Read more

سیاسی بحران سے نمٹنے میں حکومتی حکمت عملی

حکومت کے سامنے ایک بڑا چیلنج اس وقت حکومت مخالف قوتیں ہیں جو پی ڈی ایم کی سطح پر اتحاد بنا کر حکومت کو گرانے کا ایجنڈا رکھتی ہیں۔ ان حکومت مخالف جماعتوں کے بقول عمران خان کی حکومت کو گرانا اور ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کے ماحول کو پیدا کرنا ان کی بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے بقول موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت سے کسی بھی سطح پر

Read more

فوج عمران خان اور تحریک انصاف کی ’پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی‘ نہیں ہے

وزیر اعظم کے علاوہ متعدد وزیروں نے ایک بار پھر پاکستان جمہوری اتحاد پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ’ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں‘۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے توپاکستان کی سیاسی

Read more

اپوزیشن کے لیے آگے کچھ واضح نہیں ہے

وزیر اعظم عمران خان اس لحاظ سے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں جو تحریک کے ذریعے حکومت کو نکالنا چاہتی تھیں وہ خود اختلافات اور تضادات کا شکار ہو گئی ہیں، گویا کہ یہ غنچے بن کھلے ہی مرجھا رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،ٰ جن کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کو پی ڈی ایم کے بینر تلے اکٹھا کر دیا ،کو اپنی ہی پارٹی کے اندر شدید بغاوت

Read more

مریم نواز اور بلاول بھٹو کے لئے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں رہا

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تیرھویں برسی کے موقع پر اپوزیشن لیڈروں کا پیغام واضح اور دو ٹوک تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اسے حکمرانی کا حق دینا ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہوگا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز ، آصف علی زرداری یا کسی دوسرے لیڈر کی باتوں میں شکست خوردگی نہیں تھی۔ ملک کی جس نوجوان سیاسی قیادت کے بارے میں کہا جاتا تھا

Read more

حکومت جمہوریت سے عاری ہے، خاتمہ کرکے رہیں گے: بلاول کا بے نظیر کی برسی پر خطاب

کراچی — چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اگر 31 جنوری تک استعفیٰ نہیں دیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ” عوام کی طاقت اور سیاسی اتحاد سے نا اہل حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔”

Read more

یہ ملک اب اس طرح نہيں چلے گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک آدمی جو بائیس سال دربدر کی خاک چھانتا رہا لیکن عوام نے اسے گھاس نہيں ڈالی ، اسی نالائق کو اٹھاکر عوام کے سر پرمسلط کردیا گیا۔آج وہ بڑی ڈھٹائی سے ٹی وی پر آکر کہتاہے کہ اسے کام کرنا نہیں آتا ،وہ خود اعتراف کررہا ہےکہ نااہل بھی ہے ، نالائق بھی ہے۔ گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے

Read more

بے نظیر بھٹو کی برسی: گڑھی خدا بخش میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی آمد

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس جلسے میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما بھی شریک ہیں۔

Read more

کیا فوج پر حکومت کی اجارہ داری ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے چکوال میں اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سکھر میں اجتماعات سے خطاب کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے اختلافات سے قطع نظر ان میں یہ دلچسپ مماثلت محسوس کی گئی ہے کہ دونوں نے پاک فوج کو موضوع گفتگو بنایا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن فوج پر الزام تراشی کرکے بھارت کی زبان بول رہی ہے جبکہ مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو

Read more

”مفتی“ عمران احمد نیازی۔

وزیراعظم نے چکوال میں ایک مرتبہ پھر اپنی ”شیریں بیانی“ ، کا جادو جگایا۔ تاریخ، جغرافیے، یورپین ہسٹری، ریاست مدینہ اور اسلامی ادوار کا تیاپانچہ کرنے کے بعد وہ اپنے مرغوب و محبوب موضوع پر آئے اور نواز شریف، آصف علی زرداری، مریم نواز اور بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم پر برس پڑے۔ ان کی بدن بولی اور چہرے کا تناوٴ ان کے داخلی اضطراب اور اضطرار کی غماز تھا۔

تقریر کے نام پر ان کا پٹ سیاپا، سب و شتم اور اخلاق سے گری ہوئی بے ربط باتیں سن کر شرمندگی ہوتی ہے کہ ایسا زبان دراز اور منہ پھٹ آدمی ہمارا وزیراعظم ہے۔ اب تو انہوں نے فتویٰ بازی بھی شروع کر دی ہے۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کا نام لے کر فتویٰ صادر کیا تھا کہ ان دونوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس عمر میں

Read more

استعفے، کہرا اور ملاقاتیں

پچھلے دو ڈھائی سال کے سیاسی حالات ہمیں بہت کچھ بتاتے ہیں۔ شہباز شریف صاحب کے پاس وقت کم ہے وہ بلاول اور مریم کی طرح لمبی اننگ کھیلنے نہیں آئے اور اپنی باری کے منتظر نہیں۔ وہ تو اپنی اننگ کھیل رہے تھے کہ ان کو بیچ کھیل کے اٹھا کے باہر کر دیا گیا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

Read more

عمران حکومت اپنے ہی خلاف محاز آرائی کر رہی ہے

اس وقت وطن عزیز میں تحریک انصاف اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی نے سیاسی میدان کو بڑی حد تک پراگندہ کر دیا ہے۔ اس لڑائی میں تحریک انصاف کا پلڑا قدرے بھاری دکھائی دیتا ہے کیونکہ مخالف پارٹی کو رگیدنے کے سارے عمل کی نگرانی محترم وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔ اگر کوئی وزیر اپوزیشن رہنماؤں کو لتاڑنے میں کوتاہی کرتا ہے تو خان صاحب اس سے بازپرس کرتے ہیں۔ اپوزیشن اور حکمران پارٹی کی اس جنگ

Read more

اسمبلیوں سے استعفے: حزبِ اختلاف اب تک فیصلہ کیوں نہیں کر سکی؟

اسلام آباد — پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں ایک طرف اسمبلیوں سے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے پر غور کر رہی ہیں۔ تو دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اپوزیشن اراکین نے استعفے دیے تو فوری منظور کر لیے جائیں گے۔

Read more

کیا سیاست دان نئے زمانے کے صوفی ہیں؟

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور جلسے سے اگلے روز حزب اختلاف کے رہنماؤں کا رائے ونڈ میں اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کیا گیا۔ ان دو ہفتوں میں بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے بہہ گیا ہے لیکن دیکھنے والی آنکھ میں اس پریس کانفرنس کا ایک منظر ٹھہر گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن گفتگو کر رہے تھے۔ ان کے بائیں طرف مریم نواز تھیں اور دائیں طرف بلاول

Read more

مریم نواز شریف: ’کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے ڈائیلاگ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد ’حکومت کو این آر او دلوانا ہے‘۔

Read more

معیشت اور استاذی وجاہت مسعود

پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے کے بعد سے سیاسی منظر نامے پر کہر سا چھایا ہے۔ سنجیدہ اذہان کے لئے مزید بدمزگی غیر اخلاقی ویڈیوز کے اعلان کے بعد سے اور بڑھ گئی۔ وہ تو شکر خدا کا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوئی نہ کوئی لطیفہ چھیڑی رکھتی ہے اور زندگی کا سامان میسر رہتا ہے ورنہ بیانیے والی سرکار تو تو شکیل کی ٹھنڈی چائے کی طرح بدمزہ کرنے پر تلی ہے۔ استاذی وجاہت مسعود صاحب سے ملاقات نہیں ہوئی کبھی، ان کی کالم پڑھ پڑھ ہماری اردو ادب سینکتی ہے، لوگوں نے ہمیشہ ان کے منہ سے خاکسار کے بارے میں اچھا ہی سنا یا۔ اپنے ایک کالم میں انہوں نے معیشت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اپنے خیالات کی بجائے کچھ رپورٹس کے حوالے سے انتہائی فصاحت و بلاغت پر مبنی تبصرہ کیا کہ الفاظ کے تو شناور ہیں، اور جیسا کہ ایسے مواقع پر طریقہ واردات ہے بندوقیں غریبوں کے کندھوں پر رکھ کر فائر کی گئیں۔ ایسی صورتحال میں ٹیکنیکل نمبر ملیں نہ ملیں، ترحمانہ نمبر ضرور مل جاتے ہیں۔ انتہائی ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے استاذی کے فصیح و بلیغ کالم پر تبصرہ سادے سے الفاظ میں حاضر ہے۔

Read more

ُبنیادی مسئلہ مناسب تیاری نہیں، ترجیحات ہے

اپنے ایک مہربان دوست کی بدولت انگریزی کی ایک اصطلاح کا علم ہوا ہے۔ اسے KPI پکارا جاتا ہے۔ یہ Key Performance Indicatorsکا مخفف ہے۔ ’’کلیدی ترقیاتی اشارے‘‘ غالباََ اس کا اُردو متبادل ہوسکتا ہے۔ بہرحال میرے دوست نے جو ہمہ وقت خبر کے متلاشی رہتے ہیں بنیادی اطلاع یہ دی کہ عمران حکومت کے خیرخواہ بہت سنجیدگی سے اصرار کررہے ہیں کہ PDMکے جلسوں کو ’’ناکام‘‘ ثابت کرنے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے گورننس کے اہم معاملات پر

Read more

موجودہ سینٹ ترمیم اور گزشتہ آرمی ایکٹ ترمیم

آج کل سوشل اور جنرل میڈیا پر ایک اودھم مچا ہوا ہے۔ دونوں جانب سے اپنے اپنے دھمکی آمیز دعوے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت بضد ہے کہ ہر حال میں سینٹ الیکشن وقت سے پہلے کرائے جائیں گے اور کہتی ہے کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔ جب حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کی بات کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ حکومت ایک بار پھر آرمی

Read more

حکومت کےرکھوالوں نے ہاتھ کیوں کھڑے کئے؟

گزشتہ روز وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ برسر اقتدار آتے ہوئے وہ امورمملکت چلانے کے لئے تیار نہیں تھے اور معاملات سمجھنے میں انہیں ڈیڑھ سال صرف ہوگئے۔ انہوں نے کابینہ کے ارکان پر زور دیا کہ باقی ماندہ اڑھائی برس میں بھرپور کارکردگی دکھائی جائے۔ اپوزیشن نے اس اعتراف کو وزیر اعظم کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے آج مردان میں حکومت پر شدید تنقید کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ

Read more

سینیٹ الیکشن کا طریقۂ کار: صدرِ پاکستان نے سپریم کورٹ سے رائے مانگ لی

اسلام آباد — صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رائے مانگ لی ہے۔

صدرِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت وزیرِ اعظم پاکستان کی تجویز منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس بھیج دیا ہے۔ ریفرنس میں حکومت نے موٌقف اختیار کیا ہے کہ قانونی طور پر الیکشن شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتا ہے اور اس کا مقصد سینیٹ الیکشن میں شفافیت لانا ہے۔

Read more

سینیٹ الیکشن میں خفیہ کی بجائے اوپن بیلٹ کے لیے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس صدرمملکت عارف علوی نے وزیرِاعظم کی تجویزپر سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔ اس ریفرنس میں اوپن بیلٹ کے طریقہ کار کے علاوہ آئین میں ترمیم کیے بغیر خفیہ بیلٹ سے متعلق قانون میں ترمیم کرنے پر بھی رائے مانگی گئی ہے۔

Read more

سیاست اور زمانے

مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہ دار انتہائے سادگی سے کھا گیا مزدور مات علامہ اقبال کا شعر آج کی موجودہ صورت حال کے سیاق و سباق میں یاد آ رہا ہے۔ ہماری تمام پارٹیوں کے سیاست دان آج تک کوئی ایسا باقاعدہ نظام نہیں بنا سکے جس میں عوامی حقوق کا خیال رکھا گیا ہو۔ یوں تو عوامی نعروں کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ ہر سیاسی پارٹی نے اپنے اپنے وقتوں میں سیاست کی دکانات کو چمکانے

Read more

روایتی صحافت کے تقاضے

پیر کی صبح اخبارات کے صفحہ اوّل پر ایک ’’خبر‘‘ چھپی ہے۔ اس کے ذریعے اطلاع یہ ملی کہ پنجاب حکومت کی مشیر اطلاعات جناب فردوس عاشق اعوا ن صاحبہ نے مریم نواز شریف کے ساتھ باکسنگ کا ’’چیلنج‘‘ قبول کرلیا ہے۔ سرخی دیکھتے ہی چونک گیا۔آٹھ کالموں میں نمایاں طورپر چھپی خبروں کو نظرانداز کرتے ہوئے مذکورہ ’’خبر‘‘ کی تفصیلات پڑھنے کو مجبور ہوگیا۔ مجھے گماں ہوا کہ شاید صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز صاحبہ نے مشیر

Read more

بنی گالہ: کیا سی ڈی اے نے صرف وزیرِ اعظم عمران خان کے گھر کو ریگولرائز کیا ہے؟

سی ڈی اے کی جانب سے عمران خان کے گھر کے نقشے کو مشروط اجازت دینے اور اس حوالے سے کنسلٹینٹ بھرتی کرنے کا خط 05 مارچ 2020 کو جاری کیا گیا تھا تاہم نو مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی کنسلٹینٹ نہیں رکھا جا سکا۔

Read more

مزاحمتی پنجابی ڈی این اے! تخت نہ ملدے منگے

نیا دور کے سولنگی صاحب نے چند روز قبل ایک اون لائن پروگرام میں پی ڈی ایم کی تحریک کے حوالے سے کہا کہ ایسا لگتا ہے پنجاب کا ڈی این اے بدل رہا ہے۔ چڑیا والے سیٹھی بابا نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملا دی۔ دونوں حضرات کا اشارہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے سیاسی بیانیے کی طرف تھا کہ پنجابی عوام میں پہلی بار اسٹبلشمنٹ کے خلاف مزاحمتی بیانیہ مقبول ہو رہا ہے۔ دونوں

Read more

جی کے بہلاوے کو ستاروں کی چالوں پر توجہ

نجومیوں کی زبانی سنا ہے کہ مشتری نام کا سیارہ برج دلو میں داخل ہوچکا ہے۔ اس سیارے کا حجم آسمان میں گردش کرنے والے دیگر سیاروں سے کم از کم چار گنازیادہ بتایا جاتا ہے۔دعویٰ یہ بھی ہے کہ مشتری لامحدود توانائی سے بھرپور ہے۔ جس برج میں قیام پذیر ہو اس کی خصوصیات کو انگیخت دیتے ہوئے دو آتشہ بنادیتا ہے۔ آئندہ کئی مہینوں تک مشتری جس برج یعنی دلو میں قیام پذیر ہوگا اسے ’’عوام کا حاکم‘‘

Read more

استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں بے یقینی

ایکشن کمیشن کے مختلف وجوہ سے خالی ہونے والی نشستوں پر آئندہ ماہ ضمنی انتخابات کرانے کے فیصلے نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو مخمصے میں ڈال دیا ہے کہ وہ ان انتخابات میں حصہ لے یا بائیکاٹ کرے کیونکہ یہ اس وقت ہورہے ہیں جب اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہوا ہے اور سینٹ الیکشن بھی ہونے والے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے بارے میں فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت 27

Read more

نہلے پر دہلا

نہلا: آخر حکومت کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرانا یاد آہی گیا ہے۔ سنا ہے جس ہوٹل میں مریم نواز نے ریلی کے دوران کھانا کھایا تھا، سوشل ڈسٹانسگ پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دہلا : گھر سے کالج کے لیے نکلی اور وہاں سے اپنے دوست کے ساتھ شہر کے معروف ہوٹل پہنچ گئی۔ اتفاقاً لڑکی کا باپ بھی اپنے دوست کے ساتھ وہاں آن پہنچا۔ اس نے اپنی صاحبزادی کو اجنبی کے ساتھ دیکھا تو اور تو کچھ نہ کر سکا، بس منہ پر ہاتھ پھیر کر رہ گیا۔ گویا کہہ رہا ہو : عزت کا تماشا نہ نکل جائے، اس لیے یہاں تو میں خاموش ہوں، تو گھر تو پہنچ، میں تمہیں بتاتا ہوں۔ لڑکا پریشان ہو گیا کہ اب نہ جانے میری محبوبہ کے ساتھ کیا ہو گا؟ شام کو لڑکی کا فون آیا تو اس نے پریشانی کے عالم میں پوچھا: کیا بنا؟ گھر والوں نے مارا تو نہیں؟ لڑکی بولی: بننا کیا تھا؟ تمہیں بتایا تو تھا کہ میرے گھر والے بڑے غصے والے ہیں؟ انہوں نے مجھ سے رکشے کا کرایہ واپس لے لیا ہے۔

Read more

مکالمے کا بنیادی نکتہ عوامی مفاد ہونا چاہیے

احتجاجی جلسوں کے سلسلے میں لاہور کا جلسہ پی ڈی ایم کا آخری پاور شو تھا۔ لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد ایک بار پھر کتنے بندے تھے کی بحث ہو رہی ہے اور گیارہ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کے جلسے کا موازنہ دو ہزار گیارہ کے تحریک انصاف کے جلسے اور جونیجو مرحوم کی حکومت میں محترمہ بینظیر بھٹو کے استقبالی جلوس سے کیا جا رہا ہے۔ جلسے کے شرکا کی تعداد سرکاری ذرائع پولیس، اسپیشل برانچ اور آئی بی کی رپورٹس کے حوالے سے چار سے پانچ ہزار جبکہ ”آزاد ذرائع“ بیس سے پچیس ہزار بتا رہے ہیں۔

شرکا کی درست تعداد کا اندازہ لگانے سے قبل یہ حقیت ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ یہ جلسہ گیارہ جماعتوں کی مشترکہ کاوش تھی۔ اگرچہ یہ درست ہے کہ ان میں سے کئی جماعتیں پنجاب میں اثر و رسوخ کی حامل نہیں لیکن یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت جے یو آئی پورے ملک میں کہیں بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تاریخی حقیقت ہے کہ لاہور مسلم لیگ نون کا گڑھ رہا ہے جہاں مشرف جیسا فوجی آمر بھی اس جماعت کی قوت ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔

Read more

کیا اس ملک میں صرف علی وزیر ہی قانون شکن ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی مذمت کے باوجود کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو دو دیگر افراد کے ہمراہ دس روز کے لئے پولیس ریمانڈ میں دے دیا ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور ناپسندیدہ زبان استعمال کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ پی ٹی ایم نے 9دسمبر کو اجازت کے بغیر جلسہ منعقد کیا تھا۔ سوچنا چاہئے کہ کیا

Read more

وزیر اعظم عمران: ’آرمی چیف کا نام لینے پر فوج میں غصہ پایا جاتا ہے‘ آرمی چیف جہوریت پسند ہیں وہ یہ سب برداشت کر رہے ہیں

وزیر اعظم عمران نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے نام لینے پر فوج میں غصہ پایا جاتا ہے مگر جنرل باجوہ ایک جمہوری جنرل ہیں وہ یہ سب برداشت کر رہے ہیں۔

Read more

ملک میں سیاسی بحران اور حکومت کا نیا سفارتی ایڈونچر

پاکستان نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلہ پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ’جارحیت‘ قرار دیا ہے۔ اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ ’سب معاملات بات چیت، ڈپلومیسی اور باہمی افہام و تفہیم سے طے پانے چاہئیں‘۔ بین الاقوامی تعلقات میں ایسا اصولی مؤقف رکھنے والی حکومت نے آج سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کئے ہیں اور کہا ہے کہ دسمبر 2018 میں دیے گئے سہ سالہ قرض کی آخری قسط اگلے ماہ ادا کردی

Read more

نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر نریندر مودی کا تعزیتی خط

بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ایک تعزیتی خط لکھا ہے جس میں ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ خط بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا نے مریم نواز کے ذریعے نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست کی۔

بھارتی سفارت خانے نے بھی اس خط کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ خط 27 نومبر کو لکھا گیا اور اسے پاکستان میں بھارتی ناظم الامور گوروآہلو والیا نے 11 دسمبر کو نوازشریف تک یہ خط پہنچانے کے لیے مریم نواز کو خط لکھا، جس میں انہوں نے یہ درخواست کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے یہ تعزیتی خط نوازشریف کو پہنچا دیا جائے۔

Read more

مریم نواز: ’سینیٹ کا الیکشن ایک مہینہ پہلے کروائیں یا بعد میں، عمران خان اپنی حکومت کو نہیں بچا پائیں گے‘

جاتی امرا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل پرسوں سے سینٹ کے انتخاب سے متعلق جو اعلانات ہو رہے ہیں اور خوف کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جب کوئی نااہل، نالائق اور ناکام حکومت عوامی گھیرے میں آ جاتی ہے تو وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اتر آ تی ہے۔

Read more

مریم نواز کے ڈگری یافتہ ان پڑھ بچے

دوستو، بزرگو، ساتھیو، کسانو اور محنت کشو جیسے الفاظ سیاستدان عموماً جلسوں میں حاضرین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ادا کرتے ہیں۔ ’میرے بچو‘ یہ الفاظ میں نے پہلی دفعہ بیگم نسیم ولی خان کے منہ سے سنے تھے۔ جب اس پردہ دار پختون خاتون کے گھر کے سارے مرد زندانوں میں ڈالے گئے تو وہ دوپٹے کو پگڑی بنا کر نکلی تھیں۔ تب میں نہیں تھا جب مادر ملت کی ساری ملت کو پہلی بار ایک بڑے جیل

Read more

پی۔ ڈی۔ ایم جلسہ: کامیاب یا ناکام؟

13 دسمبر بروز اتوار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لاہور میں حکومت مخالف جلسہ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلنے کی وجہ سے اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ مگر اپوزیشن بضد رہی کہ جلسہ ہوگا اور منٹو پارک میں ہی ہوگا۔ پنجاب حکومت نے منٹو پارک میں پانی چھوڑنے کی کوشش کی تو اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس سے حکومت نے پھر اس پانی کو خشک بھی کر دیا مگر

Read more

سیاسی کشمکش اور اخلاقی گراوٹ

اس وقت ایک طرف سیاست کے میدان میں تاریخ کی شدید ترین محاذ آرائی پھیل رہی ہے اور دوسری طرف کرونا وائرس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ اس موذی وبا کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کے قائدین پر اجتجاجی تحریک کو ملتوی کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ لیکن پی ڈی ایم راہنما تحریک کو آگے بڑھانے پر مصر ہیں۔ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج کل لاہور کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے

Read more

حکومت نواز شریف کی گرفتاری چاہتی ہے یا یہ نورا کشتی ہے؟

برطانوی اخبار دی سن نے منگل کو ایک خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ برطانیہ نے چالیس غیر قانونی پاکستانی افراد کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان بھیجنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے چارٹرڈ پرواز کے لئے تین لاکھ پاؤنڈ بھی ادا کیے تھے۔ پاکستان نے پرواز کی کلیرنس دینے سے انکار کیا۔ برطانوی اخبار کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر پرواز مسترد کی۔

Read more

جلسہ لاہور: حکومتی ترجمان اب آگے کا سوچیں

اپوزیشن جماعتوں کے لاہور والے جلسے کو محض تماشائی کے طورپر دیکھنے کے لئے میرے اس شہر میں دو روزہ قیام کے دوران ایک ’’لطیفہ‘‘ بھی ہوا۔میرا جی اگرچہ اس سے گھبرا گیا۔ مذکورہ جلسے کی رپورٹنگ کے لئے ایک عالمی نشریاتی ادارے کے نمائندہ دوست لاہورجمخانہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ مال روڈ سے ظفر علی خان روڈ کی جانب مڑتے ہی وہاں داخل ہونے کا دروازہ لگا ہے۔ اتوار کی دوپہر انہیں کمپنی دینے وہاں چلا گیا۔ تین بجے

Read more

تھانہ لاری اڈہ ،لاہور کا فرض شناس سیکورٹی انچارج اور دو وفاقی وزیر

یوں تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں ’اہم‘ پریس کانفرنسز منعقد کرکے قومی میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے لیکن اقبال پارک لاہور کے فرض شناس سیکورٹی انچارج محمد ضمیر تھانہ لاری اڈا میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرواکے وفاقی وزیروں کی طول بیانی پر بازی لے گئے۔ سیکورٹی انچارج نے پولیس کو بتایا ہے کہ کورونا پابندیوں کے باوجود

Read more

’لُک آئی ایم چِلنگ‘

لانگ مارچ سے حکومت جائے یا نہ جائے مگر وسطی پنجاب میں اینٹی اسٹیبلیشمنٹ بیانیہ خطرے کی گھنٹی ضرور بجا رہا ہے۔ ایسے میں کیا لاہور کے ’ناکام‘ جلسے پر حکومت کو ’چِل‘ کرنا چاہیے؟

Read more

نفسیاتی جنگ اور بنی گالا کے کتے

پاکستانی سیاسی تاریخ کے اہم ترین دن کا آغاز ملک کے وزیراعظم نے کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے جبکہ دن کا اختتام عوام نے شدید سردی اورکرونا کے خوف کی موجودگی میں لاکھوں نہیں تو ہزاروں کی تعداد میں گریٹر اقبال پارک میں، جہاں مینار پاکستان کے سوا کسی اور چیز کا سایہ موجود نہیں تھا، کھلے آسماں کے نیچے ٹھٹھرتے ہوئے کیا۔ سردی ایسی تھی جس میں فر کا گرم کوٹ پہنی ہوئی مریم کی بھی قلفی جم گئی۔

Read more

نواز شریف کی پیشکش

پر امن معاشرے کے قیام کی اولین بنیاد بقائے باہمی کے اصول کو تسلیم کرنا ہوتا ہے اس کی مختلف تحریکیں سامنے آتی رہی ہے کہ کیسے ایک دوسرے کے نظریات کو برداشت کرتے ہوئے باہمی احترام و محبت کو قائم کیا جا سکتا ہے۔ پروفیسر سرور نے اپنی کتاب ”مولانا عبید اللہ سندھی حالات و افکار“ میں ابن عربی کے اشعار نقل کیے ہیں انسانی معاشرے کی بقا کے لیے کیا کمال کی پکار، ابن عربی نے فکر دی کہ ”آج کے دن سے پہلی میرا حال یہ تھا کہ جس ساتھی کا دین مجھ سے نہ ملتا میں اس کا انکار کرتا اور اسے اجنبی سمجھتا۔ لیکن اب میرا دل ہر صورت کو قبول کرتا ہے وہ چراگاہ بن گیا ہے غزالوں کی اور دیر راہبوں کے لیے، آگ پوجنے والوں کا آتش کدہ اور حج کا قصد کرنے والوں کا کعبہ، توریت کی الواح اور قرآن کا صحیفہ، میں اب مذہب عشق کا پرستار ہوں عشق کا قافلہ جدھر بھی مجھے لے جائے۔ میرا دین بھی عشق ہے میرا ایمان بھی عشق ہے“ انسانی معاشرے کے لیے کیا امن کا پیغام اس میں موجود ہے کمال ہے۔ ایک شاندار صوفیانہ رنگ اور اسی فکر کی سیاسی تعبیر معاشرے کا ایک عادلانہ عمرانی معاہدے میں بندھ جانا ہے۔

Read more

عوام کے حق حاکمیت کی فیصلہ کن جنگ

2007 میں لیاقت باغ کے جلسہ کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نے 2008 کے عام انتخابات کا رخ متعین کر دیا۔ عوامی ہمدردی کی ایسی لہر چلی جس نے جنرل مشرف کے ارادوں کو خاک میں ملادیا۔ اقتدار من پسند سیاسی جماعت کی بجائے پیپلز پارٹی کو دینا مجبوری بن گیا۔ اگر محترمہ کی شہادت سے پہلے کے انتخابی حالات کا بغور جائزہ لیں تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مسلم لیگ ق بہت آسانی

Read more

سیاسی لڑائی میں عسکری اداروں کی مبینہ جانبداری

شیخ رشید دلچسپ آدمی ہیں۔ ان کی باتیں چونکا دینے والی اور انکشافات بے سر و پا ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں اپنی خوش گفتاری اور پیش گوئیوں کے سبب میڈیا کو محبوب رہتے ہیں۔ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیر داخلہ کے طور پر بھی اپنی شگفتگی برقرار رکھی ہے۔ کچھ کہا بھی نہیں اور بہت کچھ کہنے کی کوشش بھی

Read more

پی ڈی ایم ’استعفے اور لانگ مارچ

اتوار کے دن بوکھلاہٹ کا قبیلہ زندہ دلان لاہور میں پاور شو کرنے آیا اور استعفوں کا اعلان کیے بغیر واپس چلا گیا۔ مجھے خوشی ہے کہ لاہوری زندہ دل نکلے اور مینڈیٹ چوری کا شور ڈالنے والے کرپٹ ٹولے کی باتوں میں نہ آئے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو پچھلی تین دہائیوں سے اس ملک کو چمٹے ہوئے ہیں اور عوام نے اس دفعہ ان کو اسمبلیوں سے باہر کر دیا ’تو گلی گلی شور ڈال رہے ہیں کہ ان کا مینڈیٹ چوری ہو گیا حالانکہ مینڈیٹ اگر سچا ہو تو وہ کبھی چوری نہیں ہوتا۔

پی ڈی ایم ٹولے نے جن موضوعات پر عوام سے گفتگو کی ’اس سے صاف معلوم ہو رہا تھا کہ ان کی لڑائی کم از کم عمران کان سے تو بالکل نہیں کیونکہ جب جب اپوزیشن نے الیکشن میں دھاندلی کی بات کی‘ حکومت نے واضح کہا کہ جن حلقوں پر انگلی رکھتے ہیں ’ہم کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ افسوس ہمیشہ کی طرح اتوار کے جلسے میں بھی کی جانے والی تقاریر محض لفظوں کی جگالی ثابت ہوئیں۔ جلسے سے قبل ایک ایسی فضا بنائی گئی کہ جس سے یوں لگ رہا تھا کہ رات سے پہلے اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفی ہوگی اور الیکشن کا مطالبہ زور پکڑ جائے گا مگر ایسا نہ ہوا۔

Read more

عوام بمقابلہ اسٹبلشمنٹ: بازی کس کے ہاتھ

حکومتی ترجمانوں کے بیانات کو دیکھا جائے تو اپوزیشن لاہور میں لوگوں کو جمع کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کے پاور شو کو ’افسوسناک ‘ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ’لٹیروں کو این آر او نہیں دیا جائے گا‘۔ تاہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جلسہ کا موضوع کوئی سیاسی حکومت نہیں بلکہ ملک کی اسٹبلشمنٹ تھی۔ یہ ایک تبدیل شدہ اور قابل غور صورت حال ہے

Read more

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان: کیا اپوزیشن جماعتوں کی دھرنے اور احتجاج کی سیاست اپنے مقاصد حاصل کر سکے گی؟

پاکستان میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنوں اور لانگ مارچ کی احتجاجی سیاست کا سلسلہ کافی پرانا ہے۔ ماضی کی احتجاج تحاریک کو مدنظر رکھتے ہوئے اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ڈی ایم اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی؟

Read more

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ: مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

حکومت کی جانب سے کہا تو جا رہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا تاہم ابھی تک شہر بھر میں کہیں بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں لگائی گئی ہے۔

Read more

”بہاریں سوگ میں ہیں“

جن دنوں دوری کا درس عام ہے۔ ملاقات سے فاصلے پر رہنے میں بہتری ہے۔ ہر فرد وہ کتنا ہی محبوب کیوں نہ ہو، اس کے دور رہنے میں ہی بہتری ہے۔ چھ فٹ کے فاصلے کی ہدایات ہر سو سنائی دے رہی ہیں۔ ایسے دنوں میں امریکا میں مقیم شاعر و صحافی حسن مجتبیٰ کا شعری مجموعہ ”تم دھنک اوڑھ لینا“ ملن کی چاہت لے کر ہمارے ہاتھوں میں پہنچا ہے۔ یہ دن ہجر و وصال کے گیت لکھنے والے شاعر حضرات کے پیغام کا مکمل رد ثابت ہوئے ہیں۔ نیویارک سے لے کر نواں کوٹ سندھ تک ملن کی تمنا کے شہید کورونا وبا نے ایک جیسے کر دیے ہیں۔

سانسوں سے سانس اور ہاتھوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی بات دنیا کے ہر کونے سے سنائی دے رہی ہے۔ اگر ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے اور ایک سانس دوسری سانس سے ملی تو سانسوں کا قائم رہنا خطرے میں پڑ جائے گا۔ کورونا کی وجہ سے زندگی میں پہلے جیسی زندگی نہیں رہی۔ بازار اور بار ویران ہیں۔ صرف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ آباد ہیں۔ صدیوں کی تنہائی یکجا ہو کر آج کے انسان کا مقدر بن گئی ہے۔ جس نیویارک کی روشنیوں میں سارا جہاں رقص کرتا تھا، اس شہر کا اب بقول مجتبیٰ یہ عالم ہے۔

Read more

کرونا کی یلغار، مریم کی للکار

اس وقت جب حکومت اور اپوزیشن کے مابین سیاسی لڑائی عروج پر پہنچتی دکھائی دیتی ہے۔ اپوزیشن کو مارچ سے پہلے پہلے حکومت کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے۔ اور یہ جلدی کیوں نہ ہو مارچ میں ہونے والے سینٹ الیکشن کے بعد جب پی ٹی آئی سینٹ میں اکثریتی جماعت بن چکی ہوگی تو عمران خان مزید مضبوط ہو چکے ہوں گے تب اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ وہ مزید بے رحمانہ انداز سے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کریں گے اور ان کے لیڈروں کا جینا دو بھر کر دیں گے۔ اس وقت نیب سے زیادہ اینٹی کرپشن اپوزیشن کے خلاف فعال ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے نون لیگ سے وابستہ متحرک سیاستدانوں کے پرانے ریکارڈ کنگھالے جا رہے ہیں۔

Read more

جلسہ اور بٹ کڑاہی

یہاں تک تو ہم مان گئے کہ حکومت روایتی انتظامی ہتھکنڈوں سے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن جب ’بٹ کڑاہی‘ لکشمی چوک والوں پر مقدمہ بننے کی خبر آئی تو روکتے روکتے بھی ’ہاسا‘ ہی نکل گیا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم

Read more

ووٹ کو عزت دو، ووٹر کو ذلیل کرو

مسلم لیگ نون کے سربراہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف اور ان کی سزایافتہ مجرمہ بیٹی مریم نواز شریف کا بیانیہ ”ووٹ کو عزت دو“ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بری طرح پٹ گیا، مریم نواز نے وہاں بہت جلسے کیے، ان کی آمد سے قبل ہی مسلم لیگ نون وہاں ٹوٹ چکی تھی، نون لیگ کے سابق ارکان اسمبلی اور امیدواران ”اڑ“ چکے تھے یا آزاد الیکشن لڑنے کے لئے نون لیگ چھوڑ گئے تھے مریم نواز کے جلسوں

Read more

عمران خان اور مریم نواز کا شخصی تقابل

گزشتہ صدی کے آخری تین عشروں میں عمران خان ایک عظیم کھلاڑی کی حیثیت سے بتدریج ایک کرشماتی عروج کی جانب مسلسل گامزن رہے لیکن ماننا پڑے گا کہ اس کرشماتی شخصیت کی تخلیق میں وراثت کا عمل دخل ہرگز نہ تھا بلکہ یہ عمران خان کی ذاتی محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر ہی وجود میں آیا تھا۔آگے چل کر یہی مقبولیت اور چاہت اسے سیاسی میدان کی طرف دھکیل کر لے گئی اور یہاں سے اس کی

Read more

مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

حکومت کی طرف سے تو اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے کارکنان سنیچر کی شام ہی سے صوبہ پنجاب کے داراحکومت لاہور کے مرکز میں واقع مینار پاکستان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے اور جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

Read more

کیا لاہور کے جلسے میں مریم نواز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے؟

موقر جریدے کے معروف صحافی جناب سہیل وڑائچ نے ہفتہ عشرہ قبل اپنے کالم میں محترمہ مریم نواز کی جان کو لاحق دہشت گردی کے جن خطرات کی جو نشاندہی کی تھی وہ شدید حساسیت اور تشویش کے پہلو رکھتے ہیں بالخصوص شدید حساسیت کا اہم نکتہ یہ تھا کہ ”مریم نواز شریف کو اُن کے کسی بہی خواہ نے اطلاع دی ہے کہ انتہائی اعلیٰ سطح پر اُن کو جان سے مار دینے کی سازش سوچی جا رہی ہے، اُنہیں شک ہے کہ اُنہیں فضائی حادثے میں پار لگانے یا پھر سازش سے ہٹا دینے کے بارے میں باتیں کی جا رہی ہیں“ جو بہت بھیانک سنسنی خیز پہلو تھا۔ کیونکہ ایسا ہونا بعد از قیاس بھی نہیں لیکن انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل بھیانک ہوگا۔

ج

Read more

یہ میرا دامنِ صد چاک اور بہار کا سوگ

سپین کے جنوب میں اندلس کا تاریخی خطہ واقع ہے۔ یہاں کا صدر مقام قرطبہ جزیرہ نما آئبیریا (Iberian Peninsula) سے نکلنے والے دریا Guadalquivir کے دونوں کناروں پر آباد ہے۔ 712ء سے 1492ء تک قریب آٹھ سو برس پر محیط مسلم دور حکومت میں یہ دریا وادی الکبیر کہلاتا تھا۔ سقوط غرناطہ سے کوئی پانچ سو برس بعد 1933ء میں لاہور کے صاحب جذب و فکر محمد اقبال سپین گئے تو اس تاریخی تلمیح کو ایک لافانی شعر عطا

Read more

لاہور  جلسہ کےبعد مذاکرات ہوں گے یا لانگ مارچ؟

اتوار کو لاہور میں منعقد ہونے والے جلسہ سے قبل وزیر اعظم نے کابینہ میں غیر معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان میں اہم ترین تبدیلی حفیظ شیخ کو مشیر سے خزانہ کا وزیر مقرر کرنا ہے حالانکہ وہ قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن نہیں ہیں تاہم خصوصی آئینی رعایت کے تحت وہ چھ ماہ تک منتخب ہوئے بغیر  وزیر کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس  حکم کی وجہ سے ضروری ہوگیا

Read more

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ:’ تاریخ بتاتی ہے مسلم لیگ کبھی لاہور میں بڑا جلسہ نہیں کر پائی’

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتوار کو ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور میں حکومت کے خلاف تحریک میں جلسہ کرنے کی بھر پور تیاری کر رہی ہے۔

سیاسی جماعتیں ایک طرف کارکنوں کو جلسے کے لے متحرک کر رہی ہیں، تو دوسری طرف یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام پر جلسے کی تیاری میں معاونت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

Read more