بچہ جمورا: وزیر اعظم تالیاں مانگتا ہے

لاہور  کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب حاضرین میں سے کسی نے ان کی اس بات پر تالیاں نہیں بجائیں کہ اس  تجارتی مرکز سے ملک کو 6   ہزار ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔  جب اس   ’اہم اعلان ‘ پر حاضرین نے کسی رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا تو وزیر اعظم کو کہنا پڑا کہ ’لگتا ہے آپ لوگ کل رات دیر سے سوئے تھے  اور اب 

Read more

شمیمہ بیگم کون ہیں اور کن حالات میں برطانوی شہریت منسوخ کی جاتی ہے؟

نام نہاد دولتِ اسلامیہ میں شامل ہونے کے لیے شام جانے والی نوجوان خاتون شمیمہ بیگم کے بارے میں برطانوی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ انھیں اپنی برطانوی شہریت کا مقدمہ لڑنے کے لیے برطانیہ واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Read more

بائیڈن کا شاہ سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ، انسانی حقوق اور یمن جنگ پر گفتگو

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سعودی عرب کے بادشاہ سلمان عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ، سعودی عرب تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

Read more

عورت آزادی مارچ کو متنازع نہ بنائیں

جوں ہی مارچ میں عورت مارچ ہونے کی تیاریاں شروع ہوتی ہیں، ہر طرف سے اس کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو جاتی ہیں، اور خاص کر مذہبی رہنما اس مارچ کو فحش قرار دیتے ہیں اور اس کے خلاف کھڑے ہو جاتے ہیں۔ عورت مارچ کا انعقاد کرنے والی تمام تنظیموں کو، پہلے یہ بات سب کے سامنے واضح کر دینی چاہیے کہ عورت مارچ کا مطلب فحاشی یا بے حیائی پھیلانا قطعی طور پر نہیں ہے۔ عورت مارچ کا مقصد تمام خواتین اور مرد حضرات میں یہ بات عام کرنا ہے کہ، خواتین کو وہ تمام جائز حقوق دیے جائیں، جو بحیثیت انسان اور بحیثیت مسلمان ان کے حصے میں آتے ہیں۔

Read more

یوٹرنوں کے بعد

”ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جو امریکہ چاہتا ہے کرلیتا ہے۔“

”اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اس کے پاس طاقت ہے، اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی ہے، عالی دماغ لوگ ہیں، مالی وسائل ہیں، وہ لوگ آئین اور قانون کے اندر رہ کر کام کرتے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ وہاں افراد نہیں اداروں کی حکمرانی ہے۔“

”انہوں نے یہ سب کچھ کیسے حاصل کیا۔“

”یہ کہانی بہت خوبصورت ہے اور بہت بد صورت بھی۔ بد صورت کہانی میں بہت سے پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔“

Read more

جمال خاشقجی: امریکی صدر جو بائیڈن کا سعودی بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری پر زور

امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان سے فون پر رابطہ کیا جس میں انھوں نے امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق اور قوانین کی پاسداری کی ‘اہمیت پر زور’ دیا۔ صدر بائیڈن کی فون کال ایک ایسے وقت میں کی گئی جب بظاہر نظر آتا ہے کہ امریکہ سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو ایک نئی سمت میں لے جانے کا متقاضی ہے اور ساتھ ہی وہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت پر کی گئی تفتیشی رپورٹ بہت جلد شائع کرنے والا ہے۔

Read more

عمران خان کے دورہ سری لنکا کے اختتام پر کورونا سے ہلاک مسلمانوں کی تدفین کی اجازت

سری لنکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو جلایا جانا قانونی طور پر لازمی تھا چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ اس حوالے سے سری لنکا کی مسلمان، کیتھولک اور بودھ برادریوں میں کافی تشویش پائی جاتی تھی۔

Read more

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ اور مجبور پاکستان

پاکستان کو پوری امید تھی کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے فروری کے اجلاس میں پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کو تسلیم کرکے، اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ آج ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلئیر نے البتہ گروپ کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ پر رکھنے اور آئیندہ چار ماہ میں بقایا

Read more

وائٹ ہاؤس میں حجاب پہنے کشمیری خاتون: کیا اس کا اثر امریکی پالیسیوں پر نظر آئے گا؟

جنوری کے آغاز میں نو منتخب امریکی صدر نے کئی انڈین نژاد امریکیوں کی اپنی آنے والی انتظامیہ کے عہدوں پر تقرری کا اعلان کیا تھا، ان میں ایک کشمیری نژاد امریکی خاتون کا نام بھی شامل تھا جس نے اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے لیے میڈیکل تعلیم چھوڑ کر سماجی امور کی تعلیم حاصل کرنے کا عزم کیا تھا۔

Read more

بھلے ہماری زندگیاں ہی کیوں نہ گزر جائیں

ویسے تو میں گزشتہ بیس برس میں ایسے انگنت کیمپوں میں شریک ہوا ہوں مگر اسلام آباد پریس کلب کے باہر تازہ ترین بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ میں جاتے ہی میرے اندر ایک ایسا بھاری پن ابھرا جو میں نے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا۔ سمی دین مجھے دیکھتے ہی کھڑی ہوئی اور کیمپ میں آنے پر شکریہ ادا کیا۔ میں نے فوراً جواب دیا کہ شکریہ کس بات کا، انتھک اور بے انتہا تکلیف دہ جدوجہد

Read more

اب کیا بابائے قوم کو بھی قزاق سمجھیں؟

تاریخی اعتبار سے لفظ قزاق ترک زبان سے اردو زبان میں اپنے معنی اور ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو گرائمر کی رو سے یہ لفط اسم نکرہ مذکر ہے جبکہ معنی کے اعتبار سے یہ لفظ راہزن، لٹیرا اور ڈاکو کی تصویر ہے۔

آج سے پہلے اس لفظ کو میں فقط مجرم کی شکل یا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 391 کی حد تک جانتا تھا لیکن وکالت کی تعلیم مکمل کر کے جن سینئر وکیل صاحب کے ساتھ عملی تربیت کا آغاز کیا ہے ، آج انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے آرمی پبلک سکول میں زیر تعلیم ہیں اور وہ انہیں بجائے ٹیوشن بھیجنے کے، سکول کا کام خود کرواتے ہیں لیکن کل شام جب وہ اپنے جماعت ہفتم کے بچے کو اردو کی کتاب ”صریر خامہ“ پڑھا رہے تھے تو بابائے اردو مولوی عبدالحق کا مضمون ”املی کا درخت“ پڑھاتے ہوئے انہیں ورق کے حاشیہ پر لکھا ایک لطیفہ دکھائی دیا جس کا عنوان ”خوش قسمت“ تھا۔

Read more

ایک جج، اصولوں سے معمور

چیف جسٹس آف پاکستان ہو یا ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کا جج ہو یا اعلیٰ عدالت کا، عہدے پر فائز داخل ہونے سے پہلے، اس سے حلف لیا جاتا ہے جو آئین پاکستان کے تیسرے شیڈول میں وضع کردہ ہے۔ اس حلف میں وہ متعدد چیزوں پر پوری طرح سے قسم کھاتا ہے لیکن میں یہاں صرف ایک ہی نکتے پر اپنی نظر ڈالوں گی اور وہ یہ ہے : ”میں سپریم جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق

Read more

”حقوق نسواں“ کا مطلب، کیا ہے، کیا سمجھا گیا؟

کیا آپ اپنی بیٹی بہن کو تعلیم دلوانے کے حق میں ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ اسے صحت کا حق دیا جائے کیا؟ آپ چاہتے ہیں کہ اس کی زندگی کے فیصلوں میں اس کی مرضی شامل ہو؟ کیا آپ ایسا سوچتے ہیں کہ حکومتی ایوانوں میں خواتین کی نمائندگی ضروری ہے؟ کیا آپ کے خیال میں خواتین کا جنسی استحصال ظلم ہے؟ کیا آپ اس بات کے حق میں ہیں کہ برسرروزگار خواتین کو مردوں کے مساوی معاوضہ

Read more

کیا پاکستان سری لنکا کو چین کے قریب لانے کی کوشش کر رہا ہے؟

نئی دہلی — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے جس میں کئی معاہدوں کے علاوہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تجزیہ کار بھارت کے ساتھ پاکستان کی کشیدگی کے تناظر میں اس دورے کو اہم قرار دے رہے ہیں جب کہ یہ سوالات بھی جنم لے رہے ہیں کہ کیا سری لنکا بھارت کا کیمپ چھوڑ کر اب چین کی جانب جھک رہا ہے؟

Read more

گنگو بائی: طوائف جس نے ’نہرو کو شادی کی دعوت دی‘ اور جسے انڈر ورلڈ کے کریم لالہ نے بہن بنایا

گنگو کو محبت ہوئی لیکن ان کے گھر والے اس رشتے سے خوش نہیں تھے اس لیے وہ بھاگ کر ممبئی آ گئیں۔ لیکن ان کے عاشق نے انھیں دھوکہ دیا اور ایک کوٹھے پر فروخت کر دیا اور پھر ایک وقت ایسا آیا کے وہ خود کوٹھا چلانے لگیں۔

Read more

عورت کو آزادی چاہیے مگر کس سے؟

عورت مارچ مطلب میرا جسم میری مرضی، عورت کو آزادی دو اور عزت نہیں انسان ہوں میں وغیرہ وغیرہ۔ چلیں مان لیا ہمارا معاشرہ پدر سری ہے، مرد ظالم ہیں۔ عورت کو دبانا، نیچا دکھانا مشغلہ ہے ان کا، مگر یہ کیا عورت مارچ میں بھی کچھ مرد دکھائی دیں گے؟ تو پھر کس سے آزادی چاہیے؟ یقیناً باقی کچھ مردوں سے۔ تو اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ سب مرد برے نہیں اچھے بھی ہوں گے۔ اب آتے

Read more

اظہار رائے کی آزادی اور اسلام

انسانی معاشرہ کئی عناصر کے باہم ملاپ سے تشکیل پاتا ہے، جن میں اختلاف کے باوجود ایک کشش موجود ہوتی ہے جو ان سب کے اوپر غالب رہتے ہوئے ان عناصر کو یکجا رکھتی ہے۔ انسان کی کئی ضروریات بنیادی نوعیت کی ہیں جن کے بغیر وہ زندگی نہیں گزار سکتا جن میں مکان، خوراک، صحت کی سہولت، وغیرہ شامل ہے۔ تاہم یہ وہ ضروریات ہیں جو باقی حیوانات کو بھی درکار ہیں اور یوں ہم محض ان ضروریات تک

Read more

خشوگی سے متعلق امریکی رپورٹ، محمد بن سلمان کو ذمے دار قرار دیے جانے کا امکان

سعودی صحافی جمال خشوگی کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جمعرات کو تفصیلی رپورٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ پیش رفت سے آگاہ چار امریکی عہدے داروں کے مطابق رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خشوگی کی ہلاکت کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سی آئی اے) نے یہ رپورٹ مرتب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پیش رفت سے آگاہ چار امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کی منظوری دی تھی۔

Read more

آٹھ مارچ: بے حیائی کا عالمی دن

جوں جوں آٹھ مارچ کا دن قریب آتا جا رہا ہے، انتہائی اسلامی لوگ اور سچے پکے مسلمانوں نے اپنی چھریاں اور چاقو تیز کرنے شروع کر دیے ہیں، اور اپنی پوری قوت سے ان ”کافر“ اور ”بے حیا“ اور مغربی تہذیب کی پروردہ اور دلدادہ عورتوں کو مزہ چکھانے کے لئے صفیں سیدھی کر لی ہیں۔ مولویوں نے ان ملحد اور جہنمی عورتوں کو دوزخ کی وعیدیں سنانے کے لئے اور دشنام طرازی کے لئے منبر سے ایک سال

Read more

دوسری شادی اور ہمارا معاشرہ(قسط دوم)

یہ بات سمجھنے کی ہے کہ نکاح ایک کنٹریکٹ ہے جو دو باشعور اور بالغ لوگوں کی مرضی سے بنتا اور اسی مرضی سے قائم رہتا ہے۔ اگر دو میں سے ایک کی مرضی نہ ہو تو یہ کنٹریکٹ نہیں بن سکتا اور اگر ایک اس معاہدے کو برقرار نہ رکھنا چاہے تو یہ کالعدم ہو جاتا ہے۔ اس معاہدے میں اپنی خوشی سے اپنی زندگی جب تک ممکن ہو سکے دوسرے فریق کے ساتھ بانٹنے کا وعدہ ضرور ہوتا

Read more

نیرو مودی: انڈیا کو مطلوب ترین ہیروں کے ارب پتی مفرور تاجر جنھیں ایک صحافی نے ڈھونڈ نکالا

انڈیا کے موسٹ وانٹیڈ شخص اور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو پکڑنے کی پوری کہانی جسے پولیس حکام یا جاسوس نے نہیں بلکہ ایک صحافی نے ڈھونڈ نکالا۔

Read more

سرخ گلابوں کا دن، عورت مارچ اور قیادت کا بحران

چودہ فروری کو یوم محبت منایا جاتا ہے۔ محبت کرنے والے ایک دوسرے کو سرخ گلاب کے پھول دے کر اظہار محبت یا تجدید محبت کرتے ہیں۔ پچھلے کئی سالوں کی طرح حسب روایت یوم محبت گزر گیا ہے اور ساتھ ہی کئی لوگوں کا جذبہ ایمانی بھی رفوچکر ہو گیا ہے۔ یوم حیاء کا دن بھی گیا۔ یوم سسٹر بھی گیا۔ یعنی حیاء اور یوم سسٹر محبت کے دن کی ضد میں منانے کا محض اعلان کیا جاتا ہے۔ کچھ کالے دل والے محبت کی مخالفت اور نفرت کے حق میں اخبارات میں اوٹ پٹانگ مضامین تراشتے ہیں اور کئی جعل ساز رنگین اخباری ایڈیشن دے مارتے ہیں۔

Read more

بچوں پر تشدد روکنے کا بل منظور، کیا عمل درآمد ممکن ہو گا؟

پاکستان کی قومی اسمبلی نے بچوں کو جسمانی سزائیں دینے کی ممانعت کے قانونی بل کی منظوری دی ہے جس کے بعد ماہرین پرامید ہیں کہ تشدد کے خوف سے اسکول چھوڑنے والے بچوں کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

اس بل کے مطابق بچوں پر ہر قسم کے جسمانی تشدد کی ممانعت ہو گی اور اس کے مرتکب افراد کو سزا دی جا سکے گی تاہم یہ قانون گھروں میں والدین پر لاگو نہیں ہو گا۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں اس قانون سازی کا خیر مقدم کر رہے ہیں اور اس اُمید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بچوں پر تشدد کے تدارک کا یہ قانون بہتر اور غیر متشدد معاشرے کی تشکیل کی راہ ہموار کرے گا۔

Read more

عامر لیاقت ہندو دیوی کی تصویر ٹویٹ کرنے پر تنقید کی زد میں

پاکستان کی حکمراں جماعت تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی طرف سے حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ہندو دیوتا کی تصویر لگائی گئ تھی۔

Read more

دشا روی: مودی سرکار کا نیا شکار

بھارت کی ہندو انتہاپسند حکومت بالکل ویسی ہے جیسی اس طرز اور فکر کی حکومتیں ہوتی ہیں، یعنی اپنی سوچ اور نظریے کو مسلط کرنے کی دھن میں مگن، ہر مخالف آواز دبانے کے لیے کوشاں، اپنے امیج کی خاطر جھوٹ، فریب، تشدد سمیت ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار۔ مگر مودی سرکار کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے مظالم، جھوٹ اور مکاریوں پر پردہ ڈالنے کی لاکھ کوشش کرے اسے منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ پاکستان پر

Read more

پاگل پن اور خود کشی کے بارے میں تھومس زاز کے متنازع نظریات

جب ’ہم سب‘ پر ماہر نفسیات آر ڈی لینگ کی تخلیقات اور خدمات کے بارے میں میرا کالم چھپا تو محترمی ساجد علی نے ’جن کا میں تہ دل سے احترام کرتا ہوں‘ مشورہ دیا کہ میں متنازع اور باغی ماہر نفسیات THOMAS SZASZکے بارے میں بھی ایک کالم لکھوں۔ چنانچہ اس کالم کا کریڈٹ ساجد علی صاحب کو جاتا ہے۔ تھومس زاز نے عمر بھر نفسیات کی روایت کو اس قدر چیلنج کیا کہ ان پر ANTI  PSYCHIATRY کا

Read more

میاں بیوی کی جھگڑوں سے عذاب بننے والی زندگی

اللہ نے مرد اور عورت کا ایک جوڑا بنایا، اسے دنیا میں بھیجا، ساتھی بنا کر، ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے لیے، ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے، ایک دوسرے کا سہارا بنا کر، ایک دوسرے کے سکون کے لیے۔ دنیا میں سب سے پہلا رشتہ میاں اور بیوی کا بنا۔ اور پھر اس دنیا میں اس جوڑے سے اور انسان پھیلے یہاں تک کہ آج کی دنیا میں کھربوں انسان ہیں۔ جب اللہ نے ان کے لیے

Read more

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی نئی سفیر لنڈا تھامس کی سینیٹ سے توثیق

فائل فوٹو ویب ڈیسک — امریکی سینیٹ نے اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے صدر جو بائیڈن کی منتخب کردہ امیدوار لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی تقرری کی توثیق کر دی ہے۔ اس سے قبل ری پبلکنز کے اعتراضات اُن کی تقرری میں تاخیر کا باعث تھے۔ لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی تقرری کی توثیق کے حق میں 78 ارکان نے ووٹ دیے جب کہ 20 نے اس کی مخالفت کی۔ گرین فیلڈ کے حق میں 20

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار: ’احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ شدت پسند کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے رکن اور سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے چند برس قبل پاکستانی فوج کی تحویل سے فرار ہونے کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

Read more

اسلام آباد سے کولمبو تک: وزیر اعظم کا تنہائی سے تنہائی تک سفر

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے ہم منصب سے سی پیک کے امکانات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، پاکستان میں بدھ آثار قدیمہ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی ہے۔ البتہ عمران خان اس دورہ میں اسلامو فوبیا، سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی ناانصافی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استبداد پر کوئی حرف شکایت زبان پر نہیں

Read more

عمران خان کا دورہ: سری لنکا اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات کیا انڈیا کے لیے نیا چیلنج ہو سکتے ہیں؟

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات کی ایک پرانی تاریخ ہے اور ان تعلقات کو مشترکہ تعاون کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سارک خطے میں سری لنکا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار پاکستان ہے۔ سری لنکا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔

Read more

ناروے میں گے، لیزبین اور ٹرانس جینڈر افراد کیسے رہتے ہیں؟

آج اگر ناروے میں دو مرد ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یا دو لڑکیاں ایک دوسری کی کمر میں بازو حمائل کیے دکھائی دیں تو اب اتنا عجیب نہیں لگتا. لیکن کچھ اتنا زیادہ لمبا عرصہ نہیں گزرا جب ایسے مناظر کو عجیب، ناپسندیدہ، عیب اور گناہ کی نشانی سمجھا جاتا تھا. یہ حقیقت ہے کہ جو گروہ یا فرقہ اقلیت میں ہو وہ کمزور بھی ہوتا ہے اور اسے اپنے حقوق کی خاطر آواز خود ہی اٹھانی ہوتی ہے. ہم

Read more

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کے مسلمان اراکین پارلیمان سے ملاقات ’سکیورٹی خدشات‘ کی وجہ سے منسوخ

سری لنکا کی کابینہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی تجویز کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی بعض طے شدہ مصروفیات کو منسوخ کیا گیا ہے۔

Read more

’ہم یہاں پھنس چکے ہیں‘: بنگلہ دیش کے دور دراز جزیرے پر پھنسے ہوئے روہنگیا مسلمان وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں

روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کے ایک دور دراز جزیرے پر بنائے گئے کیمپ میں رہنے سے خوش نہیں ہیں اور واپس مین لینڈ پر جانا چاہتے ہیں۔

Read more

مقامی نظام حکومت کی بہتری ناگزیر ہے

سیاست، جمہوریت، اچھی حکمرانی اور شفافیت پر مبنی نظام سمیت عوامی مفاد یا توقعات کے تناظر میں مقامی حکومتوں کا نظام ایک بنیادی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا میں حکمرانی کے تجربات کا جائزہ لیں تو اسی نکتہ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ جو بھی ریاستی و حکومتی نظام زیادہ سے زیادہ عدم مرکزیت یعنی اختیارات کی سیاسی، انتظامی اور مالی تقسیم کو بنیاد بنا کر اپنا نظام چلاتا ہے وہی اپنی سیاسی ساکھ بھی قائم کرتا

Read more

محبوب تابش کی کتاب ”اقبال:خوش گمانیاں، غلط بیانیاں“۔

’’کسی بھی معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی ایک مفکر یا دانشور کے افکار کو ابدی اور آفاقی بنا کر اسے تنقید سے بالاتر کر دیتے ہیں۔ عہد وسطیٰ نے ارسطو کے فلسفے کو عیسائیت میں ڈھال کر ہزار برس تک تعلیم کا حصہ بنا کر نئے خیالات کو روکے رکھا۔ جب اسے چیلنج کیا گیا تو نئے خیالات و افکار امڈ امڈ پڑے۔

پاکستان میں بھی اقبال اور ان کے افکار کو اس ذہن کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے کہ یہ ہر دور میں معاشرے کی رہنمائی کریں گے۔ اقبال کی پرستش نے نئے نظریات اور افکار کی راہیں بند کر دی ہیں۔ محبوب تابش نے بڑی جرأت کے ساتھ اقبال پر لکھی اپنی کتاب میں اقبال پرستی کو چیلنج کیا ہے اور اس سے سماج کے مختلف شعبوں پر ہونے والے اثرات پر بے لاگ بحث کی ہے۔‘‘

یہ تبصرہ ہے ڈاکٹر مبارک علی صاحب کا محبوب تابش کی کتاب ”اقبال خوش گمانیاں، غلط بیانیاں“ پر جو اقبال پرستی سے پردے اٹھاتی ایک جامع کتاب ہے۔

Read more

باہمت فرزانہ کی کہانی

نام: فرزانہ کوثر ٹوانہ رہائش: اسلام آباد (گاؤں : خوشاب مٹھہ ٹوانہ) تعلیم: ا۔ ایم ایس سی میتھس ب۔ ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز شعبہ: ریسرچ افسر (بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز) ‎خاندانی پس منظر: والدین کا تعلق مٹھہ ٹوانہ کے ایک سادہ زمیندار خاندان سے ہے۔ والد صاحب مختلف کاروبار سے وابستہ رہے۔ خاندان پانچ بہنوں پر مشتمل ہے۔ والدین کو تعلیم سے اتنا لگاؤ تھا کہ بچیاں جب سکول جانے کی عمر کو پہنچیں تو گاؤں کو خیر آباد

Read more

سیاست کی خاطر اپنے سماجی تعلقات برباد نہ کریں

ہمیں اب کسی کے جیتنے کی خوشی ہے نہ کسی کے ہار جانے کا غم۔  وجہ اس کی یہی ہے کہ یہ کھیل ہم طویل عرصے سے دیکھ رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی بھی اپنے وعدے پر پورا نہیں اتر سکا۔ پھر دیکھا گیا کہ جو جیتا وہ عوام سے دور ہو گیا بلکہ چھپ گیا۔ لوگ اس سے جو توقعات وابستہ کر بیٹھے تھے، وہ سب دھری کی دھری رہ گئیں۔ جب چند برس گزر گئے تو ایک

Read more

خواتین کے ختنہ کرنے کا رواج: کیا ریکنسٹریکٹیو سرجری کے ذریعے اعضا کی اصل ساخت بحال ہو سکتی ہے؟

نو برس کی عمر میں باسمہ کے ختنہ کروائے گئے تھے (عرب کے چند ممالک میں خواتین کے ختنہ کروانے کا رواج ہے) اور اب وہ ایک مشہور فرانسیسی ڈاکٹر سے ‘ریکنسٹریکٹیو سرجری’ کے بارے میں صلاح مشورہ کرنا چاہتی ہے۔ ریکنسٹریکٹیو سرجری اعضا کی اصل ساخت بحال کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔

Read more

عورت آزادی مارچ 2021: ملیے اس بار عورت مارچ کے پوسٹرز بنانے والی خواتین سے

بی بی سی نے پاکستان کے دو بڑے شہروں میں عورت مارچ کی منتظم اور پوسٹر ڈیزائن کرنے والی چند خواتین سے بات کر کے ان کے اصل پیغام تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔

Read more

عمران خان کے دورہ سری لنکا سے سری لنکن مسلمانوں کی امیدیں، انڈیا میں ’خدشات‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے سری لنکا کے دورے سے جہاں سری لنکن مسلمانوں کی کچھ امید بندھی ہے وہیں پڑوسی ملک انڈیا میں اس حوالے سے خدشات ہیں کیوں کہ وہاں اس دورے کو سری لنکا میں چینی اثر و رسوخ بڑھانے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Read more

شمالی وزیرستان: مبینہ دہشت گردی کے واقعات میں چار خواتین سمیت چھ ہلاک

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں چار خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق غیر سرکاری رفاعی ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔

ہلاکتوں کے علاوہ نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغوا بھی کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پیر کو میر علی سب ڈویژن میں ‘صباون’ نامی ایک غیر سرکاری ادارے ( این جی او) کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار خواتین ہلاک جب کہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

Read more

ہمالین پنک سالٹ: انڈیا سے خطرہ یا کچھ اور، پاکستان نے گلابی نمک کے حقوق اپنے نام محفوظ کرنے کا اقدام کیوں اٹھایا؟

گلابی نمک پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں پایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں نمک کی یہ قسم کسی اور ملک میں موجود نہیں۔ اس کا رنگ اور اس میں موجود آئرن کی مقدار اسے عام نمک سے منفرد بناتی ہے اور یہی اس کی مقبولیت کی وجہ ہے۔

Read more

اسکاؤٹنگ: سنو یہ فرض تمہارا بھی ہے ہمارا بھی

گزشتہ دو تین دہائیوں میں پاکستانی معاشرے میں خطرناک حد تک بہت ہی پیچیدہ اور نت نئی معاشرتی خرابیوں نے سر اٹھایا ہے۔ وہ سرزمین کہ جہاں رواداری، قوت برداشت، صلہ رحمی اور بالخصوص احساس جیسی صفات رائج تھیں، آج وہاں شدت پسندی، انتہا پسندی، بے حسی، عدم برداشت اور قطع رحمی عام ہے۔ ہر صاحب بصیرت شخص کی نظر میں ان مسائل کی وجوہات مختلف ہوں گی۔ لیکن میرے نزدیک بنیادی وجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا نہایت

Read more

جمہوری اصلاحات کا پیکیج درکا رہے

سینیٹ الیکشن کو بازیچۂ اطفال بنادیا گیا ۔ کون نہیں جانتا یا مانتا کہ سینیٹ کے الیکشن عمومی طور پر پیسہ کا کھیل بن چکا ہے۔ محض گزشتہ الیکشن ہی میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے ضمیر نہیں بیچے بلکہ یہ سلسلہ کئی عشروں سے سرکاری چھتر سایہ میں جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تین برس قبل انکشافات کرکے بھانڈا پھوڑا توسیاسی منظرنامہ پر کچھ ارتعاش پیدا ہوا۔ خان کا مقصد یہ تھا کہ کسی

Read more

معاشی و سیاسی آزادی: کون سا نظام چاہیے؟

”سرمایہ بذات خود برا نہیں ہے‘ اصل برائی اس کا غلط استعمال ہے۔ سرمایہ داری کی کسی نہ کسی شکل میں ہمیشہ ضرورت رہے گی‘‘ یہ الفاظ موہن داس کرم چند گاندھی کے ہیں، جو انہوں نے سرمایہ داری نظام کی اچھائیاں بیان کرتے ہوئے کہے تھے۔ مہاتما گاندھی کے ان خیالات کی وجہ سے بائیں بازو کے کچھ دانش ور ان کو عالمی سرمایہ داری کا ایجنٹ قرار دیتے تھے، جس کو ہندوستان میں سوشلزم کا راستہ روکنے کے

Read more

مذہب کے نام پر قتل کا سلسلہ کبھی تھمے گا؟

65 سال کا ایک بوڑھا شخص اپنے گھر کی گھنٹی بجنے پر جب دروازہ کھولنے جاتا ہے تو ایک بیس سال کا نوجوان اس پر گولی چلا دیتا ہے، جس سے اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ اس بوڑھے شخص کا نام عبد القادر ہے جو کہ پشاور کے علاقے بازی کھیل میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے۔عبدالقادر اپنے علاقے کے غریب لوگوں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں تھے کیونکہ ان کی فیس اور دوا کی قیمت بہت کم ہوتی تھی۔ ان کو قتل کرنے والے نوجوان کو جب پولیس نے پکڑ کر اس قتل کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ اس نے احمدی ہونے کی وجہ سے عبدالقادر کو جان سے مارا اور اسے کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

Read more

کشمیریوں کی لاشوں سے خوفزدہ مودی سرکار

تیس دسمبر 2020 کو بھارتی افواج نے سرینگر کے مضافات میں 3 کشمیری لڑکوں کو دہشت گرد اور علیحدگی پسند قرار دے کر ایک مبینہ مقابلے میں شہید کر ڈالا۔ بعد میں ان کی شناخت اطہر مشتاق عمر سولہ سال، جو ایک گیارہویں کلاس کا طالب علم تھا، ایک اور کم عمر گریجویشن کا طالبعلم اعجاز گنائی۔ ان دونوں کا تعلق پلوامہ سے تھا اور تیسرا لڑکا زبیر لون جو شوپیاں میں بڑھئی کا کام کرتا تھا۔ ان نوجوانوں کے گھر والوں اور رشتے داروں نے ان الزامات کی صحت سے انکار کرتے ہوئے شہداء کی میتیں مانگنا شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں کئی پرامن احتجاج بھی ہوئے اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہداء کے مبارک جسم ورثا کو لوٹانے کی اپیلیں کیں۔

Read more

مادری زبانیں اور ان کا قتل عام

21 فروری کو پوری دنیا میں۔ ”ماں بولی کے دن“ کے طور پر منایا جاتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام عالم نے مادری زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے نہ صرف عالمی حیثیت دی ہے بلکہ مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت بھی تسلیم کی ہے ، اس حوالے سے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جن میں تقاریر، سیمینار، جلسے اور جلوسوں کے علاوہ علم و ادب کے بڑے بڑے جغادری فلاسفر ’من ترا حاجی بگویم و تو مرا حاجی بگو‘ کے مصداق ایک دوسرے کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے کے علاوہ کوئی عملی کام سر انجام نہیں دیتے۔

زبان نہ صرف احساس و جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت ہے۔ زبان ایک ایسا معاشرتی ورثہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتا رہتا ہے۔ انسان یادداشت کھو سکتا ہے لیکن اپنی زبان کو نہیں بھول سکتا ، اسی لئے اسے بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا جاتا ہے۔ اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق پر بین الاقوامی معاہدے کے مشمولات کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کی قراردادوں کی صورت میں اس حق کی ضمانت دی گئی ہے۔

Read more

سینیٹ آئینی ادارہ ہے یا سیاسی کلب؟

اب جبکہ عمران خان نے اس ترمیم کے لیے ہر دروازہ بجانا شروع کر دیا تو یہی پیپلز پارٹی اور نون لیگ عمران خان کی اس کوشش کو دال میں کالا قرار دے رہے ہیں حالانکہ سب متفق ہیں کہ ہر تین برس بعد سینیٹ الیکشن کے نام پر بکرا پیڑھی لگتی ہے۔

Read more

مادری زبان کی اہمیت اور کینیڈا کی ایک بھیانک غلطی

کینیڈا کی حکومت نے 1880 میں ریزیڈینشل سکولز قائم کیے تا کہ مقامی ایبوریجنل بچوں کو کینیڈین ثقافت (مراد یورپی مذہبی و سماجی اقدار) سے روشناس کرایا جا سکے۔ یعنی ایک نووارد قوم نے پہلے سے آباد شدہ لوگوں کو خطے کی ثقافت سے آشنا کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا۔

کم عمر ایبوریجنل بچوں کو ان کے گھروں سے جبرا اٹھا کر ان سکولوں میں رکھا جاتا تھا۔ جہاں ان کے نام انجیل مقدس میں موجود انبیا کے ناموں سے بدل دیے جاتے تھے۔ انہیں اپنی مادری زبان بولنے کی اجازت ہوتی اور نہ اپنے پرانے نام پکارنے کی۔ سکول کے وضع کردہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بچوں کو کڑی سزائیں دی جاتی تھیں۔ تقریباً ڈیڑھ لاکھ بچے ان سکولوں میں لائے گئے۔ نامکمل اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے چھ ہزار کے قریب وبائی امراض، حادثات، نامناسب خوراک، موسم کے مطابق رہائش و لباس کی عدم فراہمی اور جسمانی تشدد کی وجہ سے مر گئے۔ آخری ریزیڈینشل سکول 1996 میں بند کر دیا گیا تھا لیکن وہاں سے پڑھنے والے ذہنی مفلوج ہوئے لوگ آج بھی نظر آتے ہیں۔ تقریباً 140 سال بعد ریزیڈینشل سکولز کا ذکر معذرت اور شرمندگی کی آمیزش کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

Read more

کیا سعودی عرب، امریکہ تعلقات نئے انداز میں ڈھلنے جا رہے ہیں؟

سعودی عرب کو اگر امریکہ کو بطور اپنے دفاعی اتحادی اور اپنے تحفظ کے ضامن کے طور پر رکھنا ہے تو اس کو امریکہ کی سوچ میں آنے والی تبدیلی سے اپنے آپ کو ہم آہنگ رکھنے کے لیے اپنی پالیسی میں چند بنیادی تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔

Read more

پاکستان میں آن لائن ہراساں کرنے کی شکایات میں 70 فی صد اضافہ، کیسے محفوظ رہا جائے؟

کراچی — سندھ کے شہر کراچی کی رہائشی خاتون سائرہ (فرضی نام) کو گزشتہ برس جون میں فیس بک پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں ان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے نازیبا بنایا گیا تھا۔

یہ تصویر بھیجنے والا کوئی اور نہیں، بلکہ ان کے دفتر ہی میں کام کرنے والا ایک سابق ساتھی تھا جس نے تصویر بھیجنے کے ساتھ خاتون سے 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ مطالبہ پورا نہ کرنے کی صورت میں اس نے تصویر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Read more

ساکا ننکانہ کے سو برس اور نوری کیمبوکا کے ڈھولے

تاریخ وہ موضوع ہے جسے مذہب اور سیاست دونوں نے ہمیشہ سے اپنے گھر کی باندی سمجھا ہے۔ ان دونوں کی ہر چیز میشل فوکو کے مطابق مرکزیت کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔ اسی لیے ان کا بیانیہ عام لوگوں کی تاریخ سے ہمیشہ متضاد نظر آتا ہے۔ مرکز معاشرے میں طاقت کا سب سے مضبوط ادارہ ہے۔ اسی لیے وہ اپنا بیانیہ پھیلانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ دوسری طرف مرکزیت کے زیر اثر پسنے والوں کی آواز

Read more

21 فروری :مادری زبانوں کا عالمی دن اور ہماری ترجیحات

زبان فکر و خیال یا جذبے کے اظہار و ابلاغ کا ذریعہ ہے۔ اس کا کام یہ ہے کہ لفظوں اور فقروں کے توسط سے انسانوں کے ذہنی مفہوم و دلائل اور ان کے عام خیالات کی ترجمانی کرے۔ Oliver Wendell Holmes کے مطابق: ”Language is the blood of the soul into which thoughts run and out of which they grow.“ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا

Read more

ترقی پسند ادیب،صحافی اور انقلابی رہنما احمد نظامی کی یاد میں

برطانیہ میں ساؤتھ ایشین کمیونٹی میں ایک بڑا نام، انسانی حقوق کے علم بردار، ریسزم مخالف کمپینر اور سماجی برابری کے لیے کوشاں سید احمد وارث نظامی جو صحافتی اور سیاسی حلقوں میں احمد نظامی کے نام سے جانے جاتے تھے، برسوں تک کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑتے لڑتے جمعرات 4 فروری کو انتقال کر گئے۔ وہ عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے قائم مقام صدر اور اور جلیانوالہ باغ سانحہ کے خلاف 2019 میں بننے والی صد

Read more

فرانس میں نئے قانون سے مسلمان کیوں پریشان ہیں؟ ’عربی میں بات کی تو ایک فرانسیسی خاتون چیخ کر مجھے دہشتگرد اور مہاجر کہنے لگی‘

فرانس کی قومی اسمبلی نے حال ہی میں ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جسے ‘شدت پسندی’ اور ‘معاشرے سے الگ تھلک رہنے کا مقابلہ کرنے والوں‘ کے لیے بنایا گیا ہے۔ لیکن مبصرین کے خیال میں اسں کی سمت مسلمانوں کی جانب ہے اور فرانس میں اسلام اور سیکولرازم کی ایک تاریخی کشمکش ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔

Read more

بھارت نے جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا الزام مسترد کر دیا

بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے اس حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ سال مئی میں متعارف کرائے گئے نئے قانون اقامت سے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

جمعرات کو جنیوا میں دیے گئے ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں اقلیتوں کے امور کے خصوصی نمائندے فرنانڈو ڈی ورینس اور مذہب یا عقیدے کی آزادی پر ان کے ہم منصب احمد شہید نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو یک طرفہ طور پر اور بغیر کسی صلاح مشورے کے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی خود مختاری ختم کی تھی اور پھر علاقے میں ایسے قوانین نافذ کئے جو مقامی لوگوں کو مختلف معاملات میں حاصل تحفظ کو ختم کرتے ہیں۔

Read more

احتجاج کا طریقہ بدلیں

ایک سوشل ورکر بھائی ہیں بہت اچھا کام کرتے ہیں ،  ویڈیوز بھی بناتے ہیں،  ساتھ ساتھ اس ویڈیو کا مقصد فقط اپنی تنظیم کی واہ واہ نہیں ہوتی بلکہ دوسروں کو اس جانب راغب بھی کرنا ہوتا ہے۔ لیکن کیا اچھا کام کرنے کے لئے لائیو ویڈیو ہونا ضروری ہے؟ بھئی چھپ کر بھی تو کام ہو سکتا ہے لیکن دکھانے کی وجہ یہ ہے کہ بھئی دکھائیں گے تو عوام واہ واہ کریں گے، آنسو بہائیں گے، دوستوں کو بھی بتائیں گے اور ان دیکھنے والوں میں چند ایسے ہوں گے جو اس چلتی پھرتی اشتہار بازی کے اثر میں آ جائیں گے اور امداد دے جائیں گے۔

بہرحال ویڈیو بنانے کی بہت سی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہے جو ادھر نہیں لکھی جا سکتی ہیں۔ چلیں کم سے کم جذباتی اشتہار بازی سے کوئی نہ کوئی فائدہ تو اٹھاتا ہے، وہ کیمرے پہ آنے والا سوشل ورکر ہو، کوئی تنظیم ہو یا پھر وہ روٹی کھاتا بے روزگار مزدور۔

Read more

مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی، ہمارا کیا بنے گا؟

میرا خیال تھا پورے پاکستان میں فقط میں ہی وہ دکھیاری غموں کی ماری ہوں جسے وطن عزیز کی روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی کے خیال سے ڈراؤنے خواب آتے رہتے ہیں۔ یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے کہ آبادی کا جن تو سچ مچ اب بوتل سے باہر آ چکا ہے اور باہر نکل کر سوچ رہا ہے کہ جاؤں تو جاؤں کہاں۔ اس ملک پاکستان میں تو تل دھرنے کو بھی جگہ نہیں بچی۔ ننھے منے بلا مقصد پیدا کیے گئے کروڑوں بچے کاکروچوں کی طرح کونوں کھدروں سے نکل کر سب کچھ ہڑپ کرتے جا رہے ہیں۔

نہ روٹی ہے نہ پانی ہے، روندی ساڈی نانی ہے۔ بجلی گیس بھی کم کم دستیاب ہے۔ رقبہ سکڑ رہا ہے، سیمنٹ کے جنگل پھل پھول رہے ہیں۔ رہنے کے قابل صرف ڈی ایچ اے رہ گیا ہے۔ لوگ بھوک کے بازار میں ایمان، دھرم، آدرش، فلسفے عقیدے سبھی کچھ بیچ رہے ہیں، آخر میں کھانے کو کچھ نہیں بچے گا اور ڈر ہے کہ کسی دن ایک دوسرے کو ہی نہ چیر پھاڑ کر کھا جائیں۔ یقین جانیے یہ سب اس جن نے مجھ سے ہمکلام ہو کر خود کہا ہے۔ جھوٹ نہیں بول رہی۔

Read more

صدام حسین کی بیٹی رغد حسین: ’میرے شوہر کے قتل کا فیصلہ میرے گھر والوں کا تھا‘

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بڑی بیٹی رغد حسین جب سکول میں پڑھ رہی تھیں تو ان کی شادی ہو گئی۔ فروری 1996 میں 25 سال کی عمر میں رغد نے اپنے خاندان والوں کے کہنے پر طلاق لی اور طلاق کے دو دن بعد ہی ان کے شوہر کو قتل کر دیا گیا۔

Read more

پریا رمانی کی فتح اور ایم جے اکبر کی شکست سے کیا بدلے گا؟

انڈیا کی ایک عدالت نے جنسی ہراسانی کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دائر کیا گیا ہتکِ عزت کا دعویٰ خارج کر دیا ہے جس کے بعد می ٹو تحریک کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Read more

اسلام آباد دھرنا: ‘لاپتا منگیتر کی بازیابی کو ہی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے’

اسلام آباد کے جناح ایونیو کا اختتام یوں تو دارالحکومت کی سب سے اہم عمارت پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوتا ہے مگر گزشتہ تین روز سے اس سڑک کے آخری پڑاؤ ڈی چوک کا نقشہ بدلا ہوا ہے۔

بند ٹریفک سگنل اور سڑک کے ساتھ لگی رکاوٹوں کو عبور کریں تو نظر خاکی رنگ کے ایک قالین کے ٹکڑے پر رکھی درجنوں تصاویر پر پڑتی ہے۔ یہ تصاویر، اُنہیں تھامے بیٹھی خواتین کے مطابق اُن کے اہل خانہ کی ہیں جو برسوں سے لاپتا ہیں۔

Read more

بھارت: جنسی ہراسانی کے الزام پر خاتون صحافی کے خلاف سابق وزیر کا ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

بھارت میں دہلی کی ایک عدالت نے خاتون صحافی پریہ رمانی کے خلاف سابق نائب وزیرِ خارجہ ایم جے اکبر کے ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج کر دیا ہے اور خاتون صحافی کو الزامات سے بری کر دیا ہے۔

سال 2018 میں جنسی ہراسانی کے خلاف پوری دنیا میں خواتین نے ‘می ٹو’ مہم چلائی تھی جس کے دوران مذکورہ خاتون صحافی نے ایم جے اکبر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ایس جے اکبر نے ان پر ہتک عزت کا کیس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس الزام کی وجہ سے ان کی ستاروں کی مانند روشن ساکھ اور شہرت کو دھچکہ لگا ہے۔

Read more

ایک کشمیری کا خواب اور قصہ چند ملاقاتوں کا(حصہ دوم)

کشمیر کے ‘کاز’ پر کام کرنے والوں میں میرے سب سے معتمد ساتھی، پروفیسر ڈاکٹر راجہ محمد عارف خان تھے، جو تھوڑا عرصہ پہلے گورنمنٹ کالج میرپور سے پرنسپل کی حیثیت میں ریٹائر ہوئے ہیں اور آج کل یہاں برطانیہ میں ہی ہوتے ہیں۔ ہم دونوں نے کشمیر پر ایک ایسی کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں جذباتیت اور مبالغہ آمیزی کی بجائے صرف حوالہ جات کے ساتھ حقائق ہوں۔ 1979 ء میں جب میں آرمی میں تھا اور

Read more

سیاسی کارکن رہنماؤں کی کہہ مکرنیوں کے تابع نہیں

چند روز قبل ایک سفر سے واپس آ رہا تھا کہ کھانا کھانے کی غرض سے ہائی وے پر بنے ایک ہوٹل پر گاڑی روکی۔ جہاں ایک کونے میں زمین پر چھ سات سال کا بچہ سویا ہوا تھا، اتنے میں ایک لڑکا جس کی عمر دس بارہ سال ہو گی آیا اور اس نے سوئے ہوئے بچے کے بال کھینچ کر اٹھایا اور تھپڑ مار کر لوگوں کی جانب بھیک مانگنے کے لیے دھکیل دیا۔ اس بچے کی آنکھیں

Read more

‘غیر سنجیدگی’ کا مظاہرہ کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز، افسران میں تشویش

وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی شکایات پر مبینہ طور ہر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے اعلیٰ عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس پر سرکاری افسران میں تشویش پائی جاتی ہے۔

سابق اعلیٰ سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو اعلانیہ اقدامات لینے کے بجائے کارگردگی کا مظاہر نہ کرنے والے افسران کو طلب کر کے بات کرنی چاہیے تھی۔

دوسری جانب شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بیوروکریسی کے احتساب کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

Read more

شہزادی لطیفہ: متحدہ عرب امارات میں خواتین کو کتنی آزادی حاصل ہے؟

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی حراست کا معاملہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ اس تحریر میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو متحدہ عرب امارات خواتین کو کس قسم کے حقوق حاصل ہیں؟

Read more

بھارت میں ہنسنا بھی منع ہے

بھارت بڑی شان سے خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے۔ یہ ڈھنڈورا اس قدر پیٹا گیا کہ مہذب دنیا کو اس پر یقین آ گیا۔ بھارت کا سیکولرازم تو خیر کب کا دھوکا اور فریب ثابت ہو چکا ہے، لیکن بھارتی جمہوریت ایک ایسا جھوٹ تھا جس پر مغرب تو مغرب ہم پاکستانی بھی یقین کیے بیٹھے تھے، خاص کر جب اپنے اپنے ملک میں جمہوریت سے کھلواڑ کے مناظر دیکھتے تو ہم بھارتی جمہوریت پر رشک کرتے تھے، لیکن اب یہ جھوٹ بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔

Read more

فرانس میں مسلمانوں کی نگرانی سخت کرنے کا قانون، اثرات کیا ہوں گے؟

فرانس کی قومی اسمبلی نے مسلم شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کے بعد اسلام سے نمٹنے کے حوالے سے ایک بل کی منظوری منگل کو دے دی ہے . فرانسیسی قومی اسمبلی کے 347 ارکان نے اس قانون کے حق میں اور 151 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 65 اراکین ایوان سے غیر حاضر رہے۔ اب یہ متن ایوان بالا یعنی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں میکرون کی پارٹی اکثریت نہیں رکھتی ہے۔

Read more

ماہواری: عورتوں کا ٹیسٹ میچ

میں شاید 14 سال کی تھی جب پہلی بار مجھ سے سوال ہوا، سب ٹھیک ہے ناں؟ اس سوال کے جواب میں مزید سوالات نے جنم لیا میرے ذہن میں۔ یعنی کیا خراب ہو سکتا ہے؟ حیا،، مروت اور مزید جو چاہے کہیے، ان سب نے بہت فاصلے بنا رکھے تھے ماں بیٹی کے درمیان۔ مجھے میری ماں بتا ہی نہیں پائی کہ یہ ماہواری کیا بلا ہوتی ہے؟ لیکن جب اسے شک ہوا تو سوال ضرور پوچھا کہ سب

Read more

بلوچ کہانی کار اسرار احمد شاکر

گزشتہ صدی کے آخر اکتوبر 1982ء میں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں آنکھ کھولنے والے اسرار احمد شاکر کا شمار اردو زبان و ادب کے نوجوان افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ اسرار احمد شاکر کی پیدائش ایک ایسے علاقے میں ہوئی جہاں پسماندگی اور غربت کے علاوہ تعلیم اور سماجی شعور نہ ہونے کے برابر تھا۔

ادبی سفر کے آغاز کے حوالے سے بات کی جائے تو آغاز شاعری سے کیا، لیکن جلد ہی انہیں اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ شاعری میں جذبات و احساسات کا مکمل طور پر اظہار ان کے لیے ممکن نہیں۔

Read more

بالزاک کا ناول اور رؤف کلاسرا کا ترجمہ: تاریک راہوں کے مسافر

اس سال کے آغاز میں ہی یہ عہد کیا کہ ہر مہینے کم از کم ایک کتاب ضرور پڑھنی ہے۔ اسی سلسلے کا آغاز رؤف کلاسرا صاحب کا ترجمہ کیا ہوا ناول ”تاریک راہوں کے مسافر“ سے کیا۔ یہ ترجمہ دنیائے ادب کے عظیم فرانسیسی ناول نگار ہنری ڈی بالزاک کی لاجواب تخلیق ”یوجین گرینڈ“ کا ہے۔ جو کہ انہوں نے انقلاب فرانس کے پس منظر میں لکھا ہے۔ میں بغیر کسی تردد کے یہ کہہ سکتا ہوں کہ بلاشبہ

Read more

آئینے کے پیچھے

پیاری امی جان خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ لوگ سب خیریت سے ہیں۔ آج ہی آپ کا خط ملا اور آج ہی آپ کو جواب دے رہا ہوں۔ آج جمعہ کا دن ہے۔ دوپہر کو چھٹی لے کر جمعہ کی نماز پڑنے اسلامک سینٹر گیا تھا۔ واپس آیا تو آپ کا خط میز پر رکھا ہوا تھا۔ جب بھی جمعہ کو چھٹی مل سکتی ہے تو جمعہ کی نماز پڑھنے ضرور جاتا ہوں۔ یہ اچھے لوگ ہیں۔

Read more

تشریف لاتی ہیں مردوں کی دشمن

” سنبھل کے بیٹھیے، آ رہی ہیں مردوں کی دشمن” ” انہوں نے عورت کی بے مہار آزادی کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے” ” دیکھتے ہی ڈر لگتا ہے کہ جانے کیا کہہ دیں۔ تحریری کلاس لینے میں تو بہت ماہر ہیں” ” سادہ لوح عورتوں کو پٹیاں پڑھا کے خراب کر رہی ہیں " ” اپنی بیویوں کو ان سے دور ہی رکھو، عورت کا مقام وہی ہے جو مرد یا معاشرہ متعین کرتا ہے” “مرد کی بہت بڑی

Read more

سفارت کاروں کا ایک اور وفد بھارتی کشمیر کے دورے پر، پاکستان کی تنقید

نئی دہلی میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کا ایک 24 رکنی وفد بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی زمینی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد سفارت کاروں کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

دورے کا اہتمام بھارت کی وزارتِ خارجہ نے کیا ہے اور اس کا مقصد بھارتی کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد بھارتی حکومت کے مطابق علاقائی سیاست میں آنے والی مثبت تبدیلیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے۔

Read more

کرونا وائرس: کیا یورپ ‘ویکسین پاسپورٹ’ متعارف کرا سکتا ہے؟

ایسے میں جب یورپ میں ویکسین پاسپورٹ کے اجرا کے امکانات روشن ہو رہے ہیں، زیادہ تر یورپی ممالک نہ صرف سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانے کا ثبوت پاس رکھنے کو لازمی قرار دینے کا سوچ رہے ہیں بلکہ اس پاسپورٹ کو بارز، ریستورانوں اور کنسرٹ ہالز کو بھی دوبارہ کھولنے میں مدد کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیرِاعظم بورس جانسن سے جب سوال کیا گیا کہ آیا ویکسین پاسپورٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بعض بین الاقوامی سفر کے لیے ویکسی نیشن کا ثبوت درکار ہو سکتا ہے۔

Read more

بنگلہ دیشی مصنف ایوی جیت رائے کے قتل میں ملوث پانچ انتہاپسندوں کو سزائے موت سنا دی گئی

ڈھاکہ کے اینٹی ٹیررازم ٹربیونل نے بنگلہ دیشی امریکن مصنف ، بلاگر اور انسانی حقوق کے کارکن ایوی جیت رائے کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو موت کی سزا سنا دی جب کہ ایک شخص کو عمر قید کی سزاسنائی گئی۔ بیسٹ سیلنگ کتاب Biswasher Virus سمیت دس کتابوں کے مصنف ایوی جیت رائے کو فروری 2015میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ بنگلہ دیش میں ایک کتاب میلے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود تھے۔

Read more

خواتین کے حقوق: ’میں ٹی وی پر ریپ کا منظر دیکھتی تو طبعیت خراب ہونے لگتی‘

مارتھا کو ان کے ایک جاننے والے شخص نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا اور اب کئی سال گزرنے کے بعد وہ اس صدمہ انگیز واقعے کی کہانی سنا رہی ہیں۔

Read more

احسان اللہ احسان کے دھمکی آمیز پیغام پر ملالہ یوسفزئی کا عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے ملالہ یوسفزئی کو ٹوئٹر پر ایک دھمکی آمیز پیغام میں پاکستان واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

Read more

پیرس کی خوبرو دوشیزہ اور لندن والا چور

ایفل ٹاور دیکھنے کے بعد میں دریائے سین کے پل پر کچھ دیر کے لئے بیٹھ گیا۔ ایفل ٹاور فولاد سے بنا ایک بلند ٹاور ہے جس کی بلندی ڈیڑھ ہزار فٹ سے بھی زیادہ ہے۔ جس کا ڈیزائن گستاؤ ایفل نے تیار کیا تھا۔ اگرچہ ابتدا میں اس کی تعمیر اور ڈیزائن کے خلاف پیرس کی اشرافیہ اور آرٹ کے دلدادہ لوگوں نے کافی مزاحمت کی لیکن آج یہ ٹاور فرانس اور پیرس کی پہچان بن چکا ہے۔ شہر

Read more

جمہوری ثقافت میں جنسی آزادی کا کردار

کچھ عرصہ قبل ایک قابل احترام خاتون استاد نے سوال کیا کہ "ہم سب” میں نہایت سنجیدہ علمی مباحث کے عین بیچ میں جنسی موضوعات کیوں در آتے ہیں؟ سوال میں اس قدر اخلاص تھا کہ مختصر طور پر یہی عرض کی کہ آپ کا سوال بے حد سنجیدہ ہے۔ میں اپنا نقطہ نظر لکھ کر پیش کروں گا۔ اس ضمن میں درج ذیل نکات میری دانست میں قابل بحث ہیں۔ کیا جنس ایک غیر سنجیدہ موضوع ہے؟ کیا جنس

Read more

وزارتِ انسانی حقوق کی ایک سالہ کارکردگی، جبری گمشدگیوں کے معاملے کا کیا ہوگا؟

پاکستان کی وزارت برائے انسانی حقوق نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے اور محکمے کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جبری طور پر لاپتا افراد سے متعلق قانون سازی سے دستبردار نہیں ہو رہے۔

وزارتِ انسانی حقوق نے 2019 میں جبری طور پر لاپتا افراد کے حوالے سے قانونی بل ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) میں پیش کیا تھا جسے قانونی جائزے کے لیے وزارتِ قانون کو بھجوایا گیا تھا۔

یہ بل تاحال وزارتِ قانون کے پاس موجود ہے اور وزیر انسانی حقوق نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد یہ قانون جلد منظور ہو جائے گا۔

Read more

ناروے میں آزادی رائے کی بحث

آزادی رائے اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ اظہار کی آزادی کے بغیر جمہوریت پنپ تو کیا زندہ بھی نہیں رہ سکتی۔ آزادی رائے وہ آزادی ہے کہ جو آپ کہنا چاہتے ہیں وہ کہہ سکیں۔ جو لکھنا چاہیں لکھ سکیں۔ کسی بھی موضوع پر اپنے خیال کا اظہار کر سکیں اور اپنا بیان دے سکیں۔ اتفاق اور اختلاف کا بھی آپ کو حق ہو اور آپ اس کا اظہار بھی کر سکیں۔ ناروے میں آزادی رائے کو بہت اہمیت

Read more

چراغ طور اور ملاوٹ ملا تیل

لاہور کے آشفتہ مزاج شاعر ساغر صدیقی نے رواں دواں بحر میں ایک غزل کہی، ’چراغ طور جلاﺅ، بڑا اندھیرا ہے‘۔ اور پھر کہا، ’وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں / انہیں کہیں سے بلاﺅ، بڑا اندھیرا ہے‘۔ اندھیرا تو واقعی گہرا ہے اور تیرگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ چراغ طور میں رکھا تیل ملاوٹ ملا ہے۔ مختصر وقفوں سے لو اٹھتی ہے اور پھر سازش، جرم اور

Read more

معذوری کے بارے میں ایک لطیفہ جو کینیڈا کی سپریم کورٹ تک پہنچا

کینیڈا میں ایک گلوکار جیریمی گیبریئرل اور کامیڈین مائیک وارڈ کے درمیان قانونی جنگ سپریم کورٹ تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ مائیک وارڈ کا جیریمی گیبریئل کی معذوری کا مذاق اڑانے والا ایک لطیفہ ہے۔

Read more

مردوں میں برتھ کنٹرول

کچھ عرصہ پہلے اینڈوکرنالوجی ڈپارٹمنٹ (Endocrinology department) میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے روٹیشن (Rotation) کی۔ اس نے مجھے مردوں میں برتھ کنٹرول کے بارے میں ایک بہت مزاحیہ واقعہ بتایا۔ ایک دن وہ کراچی میں ایک کلینک میں کام کر رہی تھی جہاں ایک مریض نے شکایت کی کہ ڈاکٹر صاحبہ میں کانڈوم (Condom) استعمال کر رہا ہوں لیکن ہمارے بچے ہونا بند نہیں ہو رہے ہیں۔ اس نے پوچھا کہ آپ کانڈوم کس طرح استعمال کر رہے ہیں؟ اس

Read more

پشتون تحفظ موومنت کے رہنما یوسف علی خان: لندن میں کی گئی ایک تقریر پر پشتون تحفظ موومنت کے برطانوی رکن پاکستان میں گرفتار

پشتون تحفظ موومنٹ کی برطانوی شاخ کے صدر یوسف علی خان کو صوابی میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہ اپنے ایک عزیز کی تدفین کے سلسلے میں پاکستان پہنچے تھے۔

Read more

ملالہ یوسفزئی : برمنگھم میرا دوسرا گھر ہے

نوبیل انعام یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی سرگرم کارکن 23 سالہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے دورۂ طالب علمی، مستقبل کے بارے میں اپنی امنگوں اور امیدوں اور انھیں برمنگھم کا لہجہ کیوں پسند ہے۔ ان سب نجی باتوں سمیت انہوں نے اپنی زندگی کے ان پہلوؤں کے بارے میں بی بی سی سے بات کی ہے جس پر انہوں نے اب تک کسی اور سے بات نہیں کی ہے۔

Read more

بھارت: حکومتی وارننگ کے بعد کئی ٹوئٹر اکاؤنٹ بند، متبادل ایپ استعمال کرنے پر زور

فائل فوٹو نئی دہلی — بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے درمیان کسان رہنماؤں اور ان کے حامیوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے استعمال کے بعد بھارتی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان تنازعے نے جنم لیا ہے۔ بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ ٹوئٹر ان اکاونٹس کو بلاک کر دے جن پر حکومت اور وزیرِ اعظم نریندر مودی اور حکومت کے خلاف ہیش ٹیگ چلائے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب

Read more

تیگرے، ایتھوپیا: ’ریپ کے کوشش میں ایک فوجی سے بچنے کے دوران میں نے اپنا ہاتھ گنوا دیا‘

ایتھوپیا میں ایک سکول کی طالبہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جب ایک سپاہی نے ان کا ریپ کرنے کی کوشش کی تو اس دوران اپنا دفاع کی کوشش میں انھوں نے کس طرح اپنا دایاں ہاتھ کھو دیا تھا۔۔۔ اس سپاہی نے ناصرف ان کا ریپ کیا بلکہ ان کے دادا کو بھی ان کے ساتھ سیکس کرنے پر مجبور کیا تھا۔

Read more

بھارت: کسانوں کے احتجاج کی حمایت پر ماحولیاتی کارکن کی گرفتاری، حکومت پر تنقید

بھارت میں کسانوں کے احتجاج کی حامی ایک ماحولیاتی کارکن کی گرفتاری پر خاصا شور ہے۔ سیاسی و سماجی کارکن اور دیگر حلقے دیشا روی کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔

بھارت میں حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے دیشا روی کی گرفتاری پر ٹوئٹ کیے ہیں۔

راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی دونوں نے اپنے ٹوئٹ میں اشعار کے ذریعے دیشا کی حمایت کی۔ راہول گاندھی نے لکھا کہ "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے، بول کہ سچ زندہ ہے اب تک۔”

Read more