کراچی بیکری: انتہاپسندی بھارت کو لے ڈوبے گی
مودی سرکار کی چھتر چھایہ میں ”شائننگ انڈیا“ کے نام نہاد نعرے بلند کرنے والے پڑوسی ملک کی اصلیت لگ بھگ پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔ سیکولرازم کے غبارے سے ہوا نکلتے روزانہ ہی ساری دنیا دیکھتی ہے۔ انتہا پسندی کے بدترین مظاہرے بھارت کے چہرے پر بدنما داغ کی مانند ہیں، انتہاپسند ہندو اس حوالے سے آئے دن نت نئی نظیریں قائم کر کے بھارتی بدنامی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے ہیں۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں بھارت اقلیتوں کے لیے انتہائی تنگ زمین ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہاں ہندو اکثریت کے علاوہ کسی کو انسان تصور ہی نہیں کیا جاتا، سب سے زیادہ نشانے پر مسلمان ہی رہتے ہیں، تاہم دیگر اقلیتوں کے لیے بھی وہاں حالات کسی طور سازگار نہیں ٹھہرائے جا سکتے بلکہ مصائب و آلام انہیں چاروں اطراف سے اپنے نرغے میں لیے رکھتے ہیں۔
Read more























































































