سندھ اسمبلی میں لازمی شادی ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ جمع: کیا جلدی شادی سے ریپ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکا جا سکتا ہے؟

اپنے ویڈیو پیغام میں سید عبدالرشید نے اس بل کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مدد سے معاشرتی خرابیاں، بچوں کے ساتھ ریپ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکا جا سکتا ہے۔

Read more

لڑکیاں اگر خود جسم نہیں ڈھانپیں گی تو سکول کر دے گا: امریکی سکول میں طالبات کی تصویروں پر بحث

فلوریڈا کے ایک ہائی سکول کو شدید تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے اپنے سالانہ میگزین میں 80 لڑکیوں کی تصاویر میں تبدیلیاں کر کے ان کے سینے اور کندھے کو ڈھانپنے کی کوشش کی ہے۔

Read more

میا خلیفہ: سابق پورن سٹار کی ٹک ٹاک ویڈیوز آخر پاکستان میں کیوں نظر نہیں آ رہیں؟

لبنانی نژاد سابقہ پورن سٹار میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ان کے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم پاکستانی حکام نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Read more

مغربی عورتوں کی آزادی کی طویل جدوجہد کی مختصر کہانی

عورتیں اپنے مسائل کو سلجھانے کی کوشش انفرادی طور پر تو صدیوں سے کر رہی تھیں لیکن مغرب میں عورتوں کی اجتماعی جدوجہد کی باقاعدہ تحریک کی ابتدا انیسویں صدی میں ہوئی جب عورتوں کے مسائل سیاسی اور مذہبی حلقوں میں زیر بحث آنے لگے۔ یہ وہ دور تھا جب ذاتی آزادی کا تصور مقبول عام ہو رہا تھا۔

1833 میں اوہائیو امریکہ میں اوبرلن وہ پہلا کالج تھا جس نے مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کے لیے علم کے دروازے کھولے یہ علیحدہ بات ہے کہ اس کا مقصد اچھی بیویاں اور مائیں پیدا کرنا تھا۔ ان تعلیمی سرگرمیوں کا سہرا ایما ولارڈ اور فرانسس رائٹ کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی پراثر تقریریں کر کے عوام کو تعلیم نسواں کے مسئلے کی سنجیدگی کا احساس دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عورتوں کو معاشرے میں ان کا صحیح مقام نہیں ملے گا معاشرہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

Read more

سی ای او سیکرٹس: وہ خصوصیت جو خواتین کے کیریئر کی راہ میں حائل ہو سکتی ہے

کمپنی کوڈ فرسٹ گرلز کی سربراہ اینا بریلزفورڈ کہتی ہیں کہ ہم خواتین اپنے آپ کو بہت ہی اعلیٰ میعار سے وابستہ کر لیتے ہیں۔ میں بھی ایسی ہی ہوتی تھی‘ لیکن اینا نے اپنے آپ کو تبدیل کیا کیونکہ انھیں احساس ہوا کہ کاملیت حقیقت میں ترقی کی راہ میں حائل ہو جاتی ہے۔

Read more

عرب دنیا کا جنسی روگ اور یورپ

عرب پناہ گزینوں نے اہل مغرب کی آنکھیں کھول دیں. انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ جس جنسی عفریت کو وہ مسلمانوں خصوصاً عربوں کا مسئلہ سمجھ کر نظرانداز کرتے رہے تھے وہ اب ان کے دروازوں پر دستک دے رہی تھی۔ سن 2011کے عرب انقلاب نے اپنی ابتدا میں عرب نوجوانوں میں جو جوش و خروش پیدا کیا تھا وہ بہت جلد ٹھنڈا پڑ گیا. جن تحریکوں نے عرب بہار کو جنم دیا وہ نہ صرف ناقص بلکہ بدنما

Read more

سیکس اور رومانس: ملیے اُن لوگوں سے جو دوسروں کی طرف جنسی اور رومانوی کشش نہیں رکھتے

دنیا میں ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو خود کو اے سیکشوئل قرار دیتے ہیں، یعنی اُنھیں دوسروں کے ساتھ رومانس یا سیکس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

Read more

چینی معیشت کا پہیہ خواتین کی وجہ سے گھومتا ہے!

گزشتہ سو سال سے ریاست، سرمائے کی نوعیت اور جنس کی جانب رویے چین کی خواتین کے لیے ایک مبہم فریم ورک رہے ہیں۔ یہ فریم ورک ایک طرف تو انھیں جکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن کبھی کبھی آزادی حاصل کرنے کے ذرائع بھی مہیا کرتا ہے۔

Read more

کاش میں نے منٹو کو نہ پڑھا ہوتا

(11 مئی منٹو کا یوم ولادت ہے) میں نے استاد سے سنا کہ علم حاصل کرنا شاید افضل بات ہو لیکن علم کا بوجھ اٹھانا ہر انسان کے بس کی بات نہیں، علم کا بوجھ ہلکان کر دینے والا ہوتا ہے، اور اگر خدانخواستہ علم آپ کی شخصیت میں جذب ہو جائے اور جو بات آپ پڑھ رہے ہوں وہ آپکو سمجھ بھی آنا شروع ہو جائے تو یہ وہ قیامت ہے جو آپ پر مسلسل ٹوٹتی ہے، جون ایلیا

Read more

آپ کو اگر سکرین شاٹ پسند نہیں تو سکرین شاٹس بنانے کا سامان مت بھیجیں

آگے چلتے ہیں موبائل فون و انٹرنیٹ آ گیا۔ موبائل فون پہ اے ایس ایل کے میسجز ملنا تو معمول کی بات تھی۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ ایک تو مجھے معلوم نہیں ہوتا تھا کہ یہ کیا بلا ہے۔ دوسرا میسج رپلائی کرنے کے لیے بیلنس بھی نہیں ہوتا تھا۔ ایک بار میں نے جواباً پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے تو آگے سے جو جواب آیا تب مجھے سمجھ لگی کہ یہ بھی رانگ کال جیسی چیز ہے۔ یقیناً اب میں دنیا کی واحد لڑکی تو نہیں جو اس سے گزری۔

کمپیوٹر لیا تو انٹرنیٹ استعمال کرنے کا شوق ہوتا تھا۔ انٹرنیٹ کا سو روپے کا کارڈ لینا بھی مشکل ہوتا تھا۔ اب آپ انٹرنیٹ کھول رہے ہیں۔ آگے الگ ہی دنیا ہے۔ یاہو میل پہ دو چار میسیجز کی چیٹ کے بعد آپ کو میسج ملے کہ فگر تو بتاؤ۔ برا کا سائز کیا ہے۔ سیکس کتنے دن بعد کرتی ہو۔ (میں معذرت خواہ ہوں مگر مجھے یہ کھل کے لکھے بنا سمجھانا نہیں آتا) ۔ اب ایک ایسی لڑکی جسے کنویں سے نکل کے شہر دیکھنا ہے۔ اس کی کیا حالت ہوتی ہو گی۔ یقیناً یہاں بھی میں واحد لڑکی نہیں ہوں گی دنیا میں۔

Read more

سنگاپور: وہ ملک جسے صاف ستھرا رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے

اگر سنگا پور کے شہریوں سے آپ یہ بات کریں گے کہ اُن کا ملک شاید دنیا کا سب سے صاف ستھرا ملک ہے تو وہ عاجزانہ انداز میں اس کو لیں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس ملک کے رہنماؤں نے صفائی کا اتنا اعلیٰ معیار حاصل کرنے اور سنگاپور کا عوامی تشخص برقرار رکھنے کی ہر ممکن سعی کی ہے۔

Read more

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی: جرمن پولیس کی سربراہی میں عالمی آپریشن میں نیٹ ورک کو مبینہ طور پر چلانے والے چار افراد گرفتار

جرمن پولیس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر کو ڈارک ویب پر شیئر کرنے والے ایک وسیع نیٹ ورک کو مبینہ طور پر چلانے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Read more

حدیں پار کرنے والی وہ شہزادی جس کی کتاب پہلی صلیبی جنگ کی اہم شہادت ہے

اس کتاب کی مصنفہ شہزادی اینا کومنینے ہیں جو شہنشاہ الیکسیوس کی تخت نشینی کے تقریباً دو سال بعد پیدا ہوئیں اور ان کی پہلی اولاد تھیں۔ اینا کومنینے کو آج قرون وسطیٰ کی ایک عظیم مؤرخہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

Read more

ریوینج پورن: انڈونیشیا جہاں انتقامی پورن کا نشانہ بننے والے سزا کے ڈر سے سامنے نہیں آتے

انڈونیشیا میں ایسی خواتین جن کی ذاتی جنسی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کی رضامندی کے بغیر پوسٹ کی گئیں ہیں، انھیں ملک کے فحاشی سے متعلق قانون کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

ایک عورت کی نظرمیں مردانگی کیا ہے؟

کیوٹی سی تحریم تمہیں جو اندھیرا اپنی طرف بلا رہا ہے مجھے اس میں چمکتے جگنو دکھائی دے رہے ہیں۔ مجھے اس کے پیچھے سے نکلتا سورج بھی سنائی دے رہا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی مستقل نہیں ہو تا۔ رات لمبی ہی سہی سورج بھی اپنی حق تلفی برداشت نہیں کرتا۔ گولڈن گرلز شروع کر نے کا جو مقصد تھا۔ اس کی کوپلیں نکلنے لگیں ہیں۔ تین مردوں کی طرف سے تین اہم سوال موصول ہوئے ہیں۔ اور

Read more

سیکنڈ وائف ڈاٹ کام: مسلمانوں کے لیے دوسری بیوی تلاش کرنے سے متعلق ڈیٹنگ ویب سائٹ کو پاکستان میں تنقید کا سامنا

منفرد نام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بننے والی ویب سائٹ اور اس کے تخلیق کرنے والے آزاد چائے والا کو اس ویب سائٹ کے جواز پر برطانیہ میں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور حال ہی میں پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی وہ زیرِ بحث ہیں۔

Read more

کورونا وبا کے دوران سیکس لائف: عالمی وبا نے ہمارے جنسی تعلقات کو کیسے متاثر کیا ہے؟

’آپ نے اکثر کسی سیکس تھیراپسٹ کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ ’دو زیبرا کبھی شیر کے سامنے جنسی تعلق قائم نہیں کرتے۔‘ دبا کے دنوں میں اگر وائرس کا ایک بڑا خطرہ سامنے ہو تو ہمارے جسم میں یہ پیغام جاری ہوجاتا ہے کہ شاید یہ سیکس کے لیے مناسب وقت نہیں۔ تو کیا عالمی وبا نے ہمارے جنسی تعلقات کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے؟

Read more

اسے پرواز کرنے دو

قلم ہاتھ میں رکھنے والوں کے لے وہ بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے جب کوئی فرمائشی کالم لکھنے کا کہتا ہے۔ ایسا میرے ساتھ بار ہا ہو چکا ہے۔ ایک بار انفارمیشن ڈائریکٹر سرور خٹک نے تو حد ہی کردی اپنی کتاب دیتے وقت اس پہ لکھ بھی دیا کہ ”یہ کتاب میں اس شرط پہ دے رہا ہوں کہ آپ اس پہ کالم لکھیں گے“۔ میں اسے تکتا ہی رہ گیا اور مروتاً کچھ نہ کہہ سکا۔ اس واقعے

Read more

فلم سکرین پر سیکس کو کوریوگراف کرنے والی انڈیا کی پہلی انٹیمیسی کوآرڈینٹر

26 سالہ آستھا کھنہ کا کہنا ہے کہ ‘جس طرح ایکشن ڈائریکٹر سٹنٹ (کرتب) کے دوران حفاظت کو یقینی بناتا ہے، اسی طرح ایک انٹیمیسی کوآرڈینیٹر کا کام ان مناظر کی فلمبندی کے دوران حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔‘

Read more

کبھی پاگل خانے گئے ہیں آپ؟

کبھی پاگل خانے گئے ہیں آپ؟وہاں موجود پاگلوں کی گفتگو سننے یا کسی فلم میں دیکھنے کا موقع ملا ہو تو آپ نے ایک چیز جو نوٹ کی ہو گی اور جو تقریباً ہر دوسرے پاگل میں بدرجۂ اتم موجود ہوتی ہے ، وہ فینٹیسی (Fantasy) میں رہنا ہے۔ ذہنی امراض میں سے ایک ہر وقت فینٹیسی میں رہنا اور اس سے ایک درجہ آگے یہ کہ گردوپیش کے حقائق کو یکسر نظر انداز کر دینا اور اپنی فینٹسی کو ہی حقیقی دنیا سمجھنا ہے۔

Read more

عباس کی کاؤنٹی میں ہیٹرک: 'عباس کی بولنگ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ رفتار صرف ایک اضافی ہتھیار ہے'

انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیلنے والے محمد عباس نے مڈل سیکس کی ٹیم کے خلاف پہلے تو ہیٹرک کی اور اس کے بعد پہلی اننگز میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کر کے مڈل سیکس کو صرف 79 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

Read more

اسرائیل میں سیکس سروگیٹ تھیراپی کو زخمی فوجیوں کی جنسی صلاحیت کی بحالی کے لیے کیسے استعمال کیا جا رہا ہے؟

اسرائیل میں سیکس سروگیٹ تھیراپی ایسے فوجیوں کے لیے سرکاری معاونت کے عوض دستیاب ہے جو بری طرح زخمی ہو جاتے ہیں اور انھیں جنسی صلاحیت کی بحالی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Read more

نسوانی جنسی سرد مہری (frigidity)

کمرے میں گلاب اور مہندی کی ملی جلی مہک رچی تھی۔ پردوں کے بیچ سے سورج کی کرن اندر گھس آئی تھی اور فضا میں موجود غیر مرئی ذرات کو ایک دمکتی مخروط میں بدل دیا تھا۔ سیماب نے دمکتے ذروں سے نظر ہٹا کر پہلو میں بے خبر سوتے ہوئے ارسلان کو دیکھا۔ ”تو یہ تھی سہاگ رات جس کا چرچا تھا زمانے میں“ ”مایوس کن۔“ اس نے ایک گہری سانس لی۔ اسے تو کسی لطف اور سرشاری کا

Read more

’دا گرل گیمبلر‘: چھ روز میں 50 ہزار پاؤنڈ جوئے میں ہارنے والی لڑکی نے خود کو کیسے بدلا؟

جوے کی لت میں اپنی کل دولت گنوانے کے تلخ تجربے سے گزر چکی سٹیسی گڈوین اب آنلائن دیگر خواتین کی جوے کی لت سے نجات حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

Read more

سیکس کی ترغیب دینے والے روبوٹ: کم عمری میں سیکس ویب سائیٹ اومیگل سے جڑی ایک ناخوشگوار یاد

امریکہ کی سیکس سے متلعق اس ویب سائیٹ کی کہانی جو ہے تو بالغ عمر کے لوگوں کے لیے لیکن اس کو کم عمر والے نوجوان بھی نہ صرف استعمال کر رہے ہیں بلکہ ان کے ساتھ تکلیف دہ اور ناخوشگوار واقعات بھی پیش آتے ہیں۔ یہ ویب سائیٹ وبا کے دنوں میں بہت شہرت حاصل کر چکی ہے۔

Read more

کیا عورتیں دعوت گناہ دیتی ہیں؟

یہ ماڈرن قسم کے لوگ بڑے عجیب و غریب رویے کے مالک ہوتے ہیں ۔ اپنی بھرپور جوانی بڑے لش پش انداز سے گزارتے ہیں ، ایک پلے بوائے کی طرح زندگی کو انجوائے کرتے ہیں اور زندگی کے اس پڑاؤ میں وہ نان پریکٹسنگ قسم کے مذہبی ہوتے ہیں مگر جیسے ہی یہ لوگ بڑھاپے کی دہلیز کو چھوتے ہیں تو ایک جنونی قسم کے پریکٹسنگ مذہبی بن جاتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح کا بوجھ اپنے ناتواں کندھوں

Read more

باپردہ بیوی کے شوہر پاکستانی وزیراعظم کا ریپ پر موقف اور متضاد آراء

کچھ عالمی اعداد و شمار سے دیکھیں کیا یورپی ممالک میں قانون سخت نہیں۔

جنسی زیادتی ہمیشہ متاثرین کے لئے صدمے کا باعث ہوتی ہے لیکن اس کے پیچھے محرکات مختلف ہوتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ عصمت دری کا رویہ ذہنی خرابی کا سبب نہیں ہے، بلکہ مجرمانہ جرم ہے۔ دیگر یورپی ممالک میں عوام کے سامنے اسلامی طرز پر پردے کرنا ایک متنازع موضوع رہا ہے۔ فرانس نے 2011 میں عوام کے سامنے پورے چہرے کے پردے پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ نیدرلینڈ، ڈنمارک، آسٹریا اور بلغاریہ نے عوام میں چہرے کے پردے پر مکمل یا جزوی پابندی عائد کر دی تھی۔

Read more

مردانہ ذہن میں ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا بٹن کہاں ہے؟

"رحم میں بچہ دیکھنے کے لئے الٹراساؤنڈ مشین کے دو حصے اہم ہیں، سکرین جس پہ بچے کا عکس نظر آئے گا اور پروب جو خاتون کے پیٹ پہ رکھا جائے گا۔آپ کی آنکھیں سکرین کی طرف ہونی چاہییں اور یہ پروب ( probe) مریض کے پیٹ پہ” ہم اپنی جونئیر ڈاکٹر کو حاملہ عورت کا الٹراساؤنڈ کرانا سکھا رہے تھے۔ “یہ گول سی نظر آنے والی چیز بچے کا سر ہے، یہ پسلیاں نظر آ رہی ہیں اور یہ

Read more

’بمبل‘ کی بانی وہٹنی وولف ہرڈ: اپنے بل بوتے پر دنیا کی سب سے کم عمر خاتون ارب پتی بننا کتنا آسان تھا؟

جہاں کِم کاردڈشئین جیسی خواتین ارب پتی بننے پر شہسرخیاں بٹور رہی ہیں، وہیں یہ بھی کہا جا سکتا ہے نسبتا کم مقبول ہونے کے باوجود وولف ہرڈ بھی ایک مضبوط رول ماڈل کا کردار نبھا سکتی ہیں۔

Read more

دوا ساز کمپنیوں کی اندھیر نگری اور بے خبر مریض

کہتے ہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے مگر پاکستان میں رہنے والے اپنی پرآسائش و سہل طرز زندگی اور خوش خوراکی کی بدولت اس نعمت سے آہستہ آہستہ محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ شاید ہی کوئی گھر ہو جہاں بیماری مہمان بن کر نہ رہتی ہو۔ ہمارے ارد گرد رہنے والے بے شمار ہمارے اپنے کسی نہ کسی بیماری سے حالت جنگ میں ہیں۔ کہیں شوگر۔ کہیں امراض دل، کہیں کینسر، کہیں کسی اور قسم کی انفیکشن، غرض بے پناہ بیماریاں اپنے پورے جوبن پر موجود ہیں۔

ایسے حالات میں ان بیماریوں سے لڑتے ہوئے مریض جب کسی ڈاکٹر کے پاس علاج کے لئے جاتے ہیں تو ان کی بھاری بھرکم فیس کے بعد سب سے مشکل مرحلہ اس وقت آن پڑتا ہے جب ڈاکٹر ایک طویل نسخہ لکھ کر مریض کے ہاتھ میں تھما دیتا ہے اور مریض کو ان بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لئے فارمیسی پر جا کر مہنگی ادویات ہر صورت میں خریدنا ہوتی ہیں۔

Read more

برہنہ تصویروں کی چوری: انٹرنیٹ کے تاریک گوشوں میں جاری خرید و فرخت

جب ماضی کی گلیمر ماڈل جیس ڈیویس نے اٹھارہ برس کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن ان کی تصویروں کو استعمال کر کے دنیا بھر میں کئی مردوں سے پیسے بٹورے جائیں گے۔

Read more

گالی سے ریپ تک

میں نے گالی دی آپ کو برا لگا آپ کو برا لگا اس لیے کہ میں ایک عورت ہوں لیکن آپ نے کبھی یہ سوچا کہ آپ کی ہر گالی عورت سے شروع ہو کر عورت پہ ہی ختم ہوتی ہے۔ حجاب حجاب کی رٹ لگا کر عورت کو ایک انوکھی چیز بنا کر رکھ دیا ہے۔ جہاں ہر گلی محلے کے نکڑ کی لڑائی میں عورت کو گالی دی جاتی ہے وہیں اب اسلام کے ٹھیکیدار برملا اپنے اخبارات

Read more

ان کی رائے میں ریپسٹ تو سماج سدھارنے نکلے ہوتے ہیں

ننھے بچے بچیوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم اور ریپ ہوتے ہیں تو اس کی وجہ کیا ہے؟ وزیراعظم نے اس سوال کا مفصل جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی وجہ پردہ نہ ہونا ہے اور بالی ووڈ کی فلموں اور موبائل فونوں نے ڈسکو اور نائٹ کلب کے ماحول کو پاکستان میں دکھا کر یہاں لوگوں کو فرسٹریٹ کر دیا ہے جس کا کوئی تو اثر ہونا ہی تھا۔ معاشرے میں طلاق زیادہ ہونے کی وجہ بھی یہ فحاشی ہے۔ فحاشی سے ٹیمپ ٹیشن ہوتی ہے اور ہر انسان کے اندر اتنی وقت ارادی نہیں ہوتی کہ اسے برداشت کر سکے۔ اس کی وجہ سے فیملی سسٹم بھی ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کا ایک فیصد بھی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتا۔

ہمارے ایک دوست اس بات پر سر دھن رہے تھے۔ وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ معاشرے میں ریپ کا جرم ہونے کی وجہ فحاشی ہے۔ جب لڑکیاں عورتیں بچے بچیاں ایسا لباس پہنے دکھائی دیں جو ریپسٹ کے خیال میں فحش ہو تو وہ خود پر قابو نہیں پا سکتا اور ریپ کرنے نکل جاتا ہے۔ یعنی ان کی رائے میں ریپسٹ تو اصل میں معاشرے کو سدھارنے کے مشن پر ہوتے ہیں جو بے حیائی کے خاتمے اور لڑکیوں بچے بچیوں کو فحاشی سے بچانے کے لیے ان کا ریپ کرتے ہیں تاکہ باقی زندگی وہ ایک اچھا انسان بن کر باپردہ رہیں۔

Read more

جمائما: ”جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتا تھا پردہ مرد کی آنکھوں پر ڈالو عورت پر نہیں“

جمائما نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا ”میں یہ امید کر رہی ہوں کہ یہ ایک قول نقل کرنے کی غلطی یا غلط ترجمہ ہے۔ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھا کہ ’پردہ مرد کی آنکھوں پر ڈالو عورت پر نہیں‘

Read more

مصر میں خواتین کے ختنہ کرنے کی روایت: اُن ماؤں کی کہانیاں جو اپنی بیٹیوں کو اس غیرقانونی عمل سے بچانا چاہتی ہیں

مصر کی قدامت پسند مسلمان برادریوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں خواتین کو نسوانی ختنے نہ ہونے تک ’ناپاک‘ تصور کیا جاتا ہے اور ’شادی کے لیے تیار‘ نہیں سمجھا جاتا مگر اب یہاں تبدیلی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Read more

”بے سمتی کے دن“ کی بے چہرگی

مجھے کیا معلوم تھا کہ آج صبح جب میں ”بے سمتی کے دن“ کھولوں گا تو ایک جہان حیرت میں غرق ہو جاؤں گا۔ آج کی صبح کا منظر بہت جان لیوا تھا۔ ہلکی ہلکی بوندیں گر رہی تھیں اور نیو ہاسٹل کے لان میں لگے پام کے درخت رقصاں تھے۔ بادلوں نے سایہ کر رکھا تھا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا نے اپریل کی گرماہٹ کو زیر کر رکھا تھا۔ ایسے میں عرفان شہود کی آزاد نظموں کی پہلی کتاب ”بے

Read more

پورن ویب سائٹس: نئے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ’پرتشدد جنسی مواد‘ کی تشہیر

برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق وہاں معروف پورن یعنی فحش مواد والی ویب سائٹس وزٹ کرنے والے نئے صارفین کو جن ویڈیوز دیکھنے کے لیے راغب کیا جاتا ہے، اُن میں سے ہر آٹھ میں سے ایک ویڈیو کے ساتھ درج عنوان جنسی تشدد پر مبنی ہوتا ہے۔

Read more

فیمینزم مرد سے نفرت نہیں مرد سے خود کو انسان منوانا سکھاتا ہے

وہ بس بارہ سال کی ایک بچی تھی۔ بدقسمتی سے ایک مہینہ پہلے ہی اسے پیریڈز شروع ہوئے تھے۔ اگلے مہینے جب وہ گلی میں بچوں کے ساتھ بنٹے کھیل رہی تھی۔ اسے گھر لا کر نہلا دھلا کے تیار کر دیا گیا۔ پتہ چلا اس کا رشتہ طے ہو گیا۔ چند دنوں میں کچھ ضروری ساز و سامان تیار کیا گیا۔ زیور کا سیٹ ماموں نے دیا۔ مشہور زرگر جو تھے۔ کیسے نہ دیتے۔ مل ملا کر چیزیں بن گئیں اور چند دنوں میں ہی شادی کا دن آ گیا۔ پھپھی کی شادی بھی ساتھ ہی طے ہوئی۔

رشتے طے کرنے والے بہت سیانے تھے۔ بھتیجی کے لیے جو خاوند چنا وہ عمر میں اس سے دوگنا تھا۔ پھپھی کے لیے لیے جو خاوند چنا وہ اس سے عمر میں کئی سال چھوٹا تھا۔ شادی ہو گئی۔ اور شادی کی پہلی رات اس بچی نے اپنے خاوند کو پہلی بار دیکھا۔ اور فرمائش کی کہ وہ اپنا موجودہ کام چھوڑ کے کوئی اور کام کریں۔ اس کی سہیلیاں مذاق اڑاتی ہیں۔ خاوند نے آؤ دیکھا نہ تاؤ سامان باندھا۔ خط لکھا۔ اور گھر سے چلا گیا۔ بچی چپ کر کے سو گئی۔ صبح دم جو ہنگامہ ہوا وہ الگ۔ بچی قصوروار کہ خاوند سے کیا کہا ہو گا جو وہ چلا گیا۔ قصہ مختصر دو سال بعد خاوند کو ڈھونڈ ڈھانڈ کے لایا گیا۔ تا کہ وہ اپنی آنے والی نسل کی بربادی کا بیج بو سکے۔

Read more

جنس اور قلعہ: بدلتے ہوئے عرب معاشرے میں نجی زندگی

شیریں ال فیکی 1968 میں  برطانیہ میں  پیدا ہوئیں۔ ان کے والد مصری اور والدہ ویلش تھیں۔ شیریں نے کینیڈا میں میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم پائی۔ نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے بعد انہیں عربی زبان اور ثقافت میں  گہری دلچسپی پیدا ہو گئی۔ انہوں نے مصری معاشرے میں عورتوں کی آزادی اور جنسی اقدار کے بارے میں  گہری تحقیق کی۔ ان کی کتاب "جنس اور قلعہ: بدلتے ہوئے عرب معاشرے میں نجی زندگی” 2013 میں شائع ہوئی۔ شیریں

Read more

اپنے آپ میں مگن آٹسٹک بچے اور ہمارا رویہ

”یہ وہ بچے ہیں جو ’امی آپ کا ڈھیر سارا شکریہ‘ کہنے سے قاصر ہیں۔ ماؤں کے لئے یہ انتہائی تکلیف دہ ہوگا۔ بیشتر مائیں رنجیدہ ہوجاتی ہوں گی کہ انہیں مدرز ڈے پر کوئی چھوٹا سا تحفہ یا چند پھول بھی نہیں ملتے۔ میں کبھی بھی ان ماؤں کا کرب پوری طرح سمجھ نہیں پاؤں گا۔ لیکن مجھے یہ ضرور علم ہے کہ یہ تمام بچے جو ایک دفعہ دل بھر کے اپنی ماؤں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔ جو اپنی امی کا ہاتھ تھام کر کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں آپ سے بے پناہ محبت ہے اور آپ ہمارے لئے جو کچھ کرتی ہیں ہم اس سب کے لئے بے حد شکرگزار ہیں لیکن یہ کر نہیں سکتے۔ میں بھی ایک ایسا ہی بچہ ہوں۔ میں تو ایک اتنا سا ’تھینک یو‘ بھی نہیں کہہ سکتا۔ کیسی بد نصیبی ہے اور کیسا ظلم ہے“

Read more

اوشو رجنیشں: روحانی شخصیت یا سیکس گرو؟

دنیا میں ہمیشہ سے ذہین لوگ پیدا ہوتے رہے۔ ان افراد نے شعوری اور سماجی ارتقا میں اپنا اپنا حصہ ڈالا۔ فلسفہ، سائنس، ادب، فنون لطیفہ اور سیاست کے میدانوں میں ترقی انہی ذہین افراد کی مرہون منت ہے۔ دیگر شعبہ ہائے زندگی کے مقابلے میں مذہب اور روحانیت پیچھے نہ رہے۔ مذہبی شخصیات نے مذاہب اور روحانی شخصیات نے روحانی کرتب دکھائے۔ روحانیت کی بنیاد بھی اعلیٰ درجے کی وہ ذہانت اور بے مثل شعوری صلاحیت ہے جس کے

Read more

نیٹ فلیکس کا وہ شو جو سن یاس یعنی مینوپاز پر توجہ دلاتا ہے

ایک نئی نیٹ فلیکس سیریز میں مرکزی کردار ایک 49 سالہ خاتون کا ہے جو کہ اپنی عمر کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس سیریز نے عورتوں کی اپنے ہی جسم کے ساتھ عمر بھر کی جنگ پر ناظرین کی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ہے۔

Read more

فنڈز کی براہِ راست فراہمی معطل، پاکستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کتنا متاثر ہو گا؟

پاکستان کے صوبۂ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں دو سال قبل پھوٹنے والی وبا ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے سیکڑوں بچوں میں مقامی صحافی گل بہار شیخ کی دو سالہ بیٹی بھی شامل تھی۔

گل بہار کے لیے یہ قبول کرنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ امر تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اگر ایچ آئی وی سے متاثر نہیں تھے تو ان کی بیٹی کس طرح اس کا شکار ہو گئی؟

لیکن اب گل بہار کو یہ تشویش ہے کہ اس مہک بیماری کی روک تھام کے لیے امداد فراہم کرنے والے ادارے ‘گلوبل فنڈ’ کی جانب سے مہیا کی جانے والی سات کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی امداد حکومت کے بجائے اقوامِ متحدہ کے ادارے ‘یو این ڈی پی’ کے تحت خرچ کی جائے گی۔

Read more

رونالڈو: پرتگال اور سربیا کا میچ ڈرا، گول مسترد ہونے پر فٹبالر کا شدید ردعمل اور سوشل میڈیا پر تبصرے

پرتگال اور سربیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دو دو کی برابری کے ساتھ ڈرا ہوا لیکن میچ کے اختتام سے چند لمحے قبل پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

Read more

رضامندی کے بغیر سیکس ریپ ہے: یہ بات آپ کو سمجھنی ہو گی

ہمارا موجودہ سماج ایک ایسے دوراہے پہ کھڑا ہے کہ جہاں یہ سوچنے کی ضرورت سب سے زیادہ ہے کہ سماج میں عورت کا کردار کیا ہے۔ اس کے حقوق کیا ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کیا عورت اپنے متعلق خود کوئی فیصلہ لے سکتی ہے یا نہیں۔ جہاں ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے کا مطلب صرف سیکس کی آزادی سمجھا جاتا ہو، وہاں آپ کیا یہ توقع کر سکتے ہیں کہ اس عورت سے سیکس

Read more

حریم شاہ: خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ کی ساڑھے تین سال کی بچی سے ریپ، قتل کی تصدیق

حریم شاہ 24 مارچ کو لاپتہ ہوئی تھیں اور جمعرات 25 مارچ کو اُن کی لاش برآمد ہوئی جس پر تشدد کے نشان موجود تھے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمے میں قتل کے ساتھ ریپ کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔

Read more

ہم جنس پرستی کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟

ایک ہی جنس کے حامل افراد کے مابین پائے جانے والے جنسی میلان کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ وراثتی یا موروثی ہے. انگلستان اور ویلز میں باہمی رضا مندی کے تحت قانون جنسی جرائم مجریہ 1967ء کے تحت اسے جائز قرار دیا گیا ہے۔ کئی دیگر ممالک میں بھی اسے جائز قرار دیا گیا ہے۔ لیکن اسلام سمیت اکثر مذاہب میں یہ ناجائز اور سخت حرام ہے اور اس کا مرتکب مستوجب سزا ہے۔ ہم جنس پرستی

Read more

آسٹریلیا کی پارلیمان میں سیکس ویڈیو سامنے آنے کے بعد سینئر اہلکار معطل

ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمانی کلچر میں جنسی امتیاز اور پدر شاہی کے الزامات کے حوالے سے کارروائی کرنے میں سست اور غیر موثر رہی ہے اور یہ مسئلہ صرف ایک جماعت میں نہیں ہے۔

Read more

بھارتی فوج کے کالے کرتوت

کچھ عرصہ قبل ہم سب کی نظر سے بھارتی استانی کا ایک کلپ گزارا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بچوں کو بھارتی سینا میں نہ جانے کی ترغیب دیتی ہوں کیونکہ بھارت کی سرکار اپنی فوج کی تربیت کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کر رہی ہے، ان کے مطابق کارگل کی جنگ میں اسلحہ تو دور کی بات یونیفارم تک پورا نہیں تھا، انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا بھی اس جنگ کا حصہ تھا جس کے پاس لڑنے کے لئے بندوق تو دور کی بات، پاؤں میں پہنے کے لئے بوٹ تک نہ تھے، ننگے پاؤں پہاڑوں پر چڑھ کر بہت سے بھارتی فوجی تو زخمی پاؤں کے سبب جنگ لڑ نے سے قاصر تھے پھر باقی کی کمی ناقص کھانے نے پوری کر دی تھی، کارگل وار کے حوالے سے بھارتی سابق جنرل بخشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں گردن سے دبوچ لیا تھا۔ بھارتی بٹالین کے جوان واش روم جانے تک سے گھبراتے تھے، یہ حال ہے اس فوج کا جو پاکستان فوج سے دفاعی بجٹ اور اعدادی اعتبار سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس گردی کا سدباب ضروری ہے

مخنث کو عام زبان میں ٹرانس جینڈرز، ٹرانس سیکسول، ہیجڑہ، خواجہ سرا یا چھکا بھی کہا جاتا ہے۔ ٹرانس جینڈرز کو سمجھنے کے لئے سس سیکس کو سمجھنا ضروری ہے۔ سس سیکس ایسے افراد کو کہا جاتا ہے جن کے جسم اور دماغ میں مطابقت پائی جاتی ہو، مطلب وہ جیسے دکھتے ہوں ان کا باڈی پیٹرن جیسا نظر آتا ہو یہ اسی طرح کی سوچ بھی رکھتے ہوں اور اسی طرح کے کام بھی کرتے ہوں۔ ٹرانس جینڈرز تیسری

Read more

محبوب دیوتا: وہ عشق جو مذہب بن گیا

دوسری صدی عیسوی میں عظیم رومی سلطنت پر پانچ بڑے شہنشاہوں کی حکومت رہی۔ میکاولی نے لکھا ہے ”اس دور کا مطالعہ کرنے سے ہم سیکھ سکتے ہیں کہ ایک اچھی حکومت کا قیام کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ تمام رومی بادشاہ جنہیں حکومت وراثت میں ملی (ماسوائے تیٹس) برے حکمران ثابت ہوئے۔ اس کے برعکس 96 سے 180 عیسوی کے درمیان نروا سے لے کر مارکس تک پانچوں عظیم حکمران اصل اولاد نہیں، لے پالک تھے۔ ان کے بعد جونہی

Read more

کیا آپ بھیڑیے سے ملنے کی آزادی چاہتی ہیں؟

کیا آپ بھیڑیے سے ملنے کی آزادی چاہتی ہیں؟
ماہ مارچ کا آغاز ہوتے ہی یہ سطر مختلف پیرائے میں لکھی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کچھ اپنے تئیں ذہین و فطین لوگ اس کو لطیفے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

” بھیڑ نے آزادی مانگی۔ بھیڑیے سب سے زیادہ خوش ہوئے“

Read more

پاکستانی لوگ سیکس کو غلط کہتے ہیں اور سیکس کرتے بھی بہت ہیں: اداکارہ متھیرا

اداکارہ متھیرا نے ٹو بی آنسٹ نامی آن لائن پورٹل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد و خواتین کے ملنے سے ہی ایک مکمل انسان بنتا ہے اور دونوں میں برابری کی باتیں کرنا یا پھر کسی ایک صنف کو زیادہ اہمیت دینا غلط ہے۔ طویل دورانیے کے شو میں متھیرا نے بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی بدنامی سے شہرت ملی۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کا کوئی بھی جاننے والا نہیں تھا اور

Read more

جسم میرا اور خوش گمانیاں تمہاری

مارچ جہاں ہمارے علاقوں میں بہار کی آمد کی نوید لاتا ہے۔ وہیں اس مہینے ایک دن عورت کا بھی آتا ہے۔ جو گزر گیا۔ مگر کچھ منافقوں کے دلوں کی بھڑاس ابھی تک نہیں نکل رہی۔ عورت مارچ کچھ عرصہ سے جتنے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اتنا ہی متنازع ہوتا جا رہا ہے۔

کچھ مرد عورت کے حق میں لکھنے پر ہمیں اتنے جبری فتوے دے رہے ہوتے ہیں جیسے ہمارے ”مامے“ لگتے ہیں۔ جناب ہم بالغ عورتیں ہیں، اگر ہم پسند کی شادی کا حق رکھتے ہیں تو اپنی سوچ رکھنے کا بھی ایک بالغ عورت کو پورا حق ہے۔ آپ کو مسلسل مداخلت و ہماری اصلاح کی کوئی ضرورت نہیں۔ کیونکہ آپ کا اس طرح کا رویہ ہمارے خاندان کی تربیت کو مشکوک کرتا ہے۔ ہر طبقے کے اپنے نارمز (معیارات) ہوتے ہیں۔ جس پہ پتھر اٹھانے کا آپ کو کوئی اخلاقی حق نہیں۔ اور اگر ہم غلط سوچتے ہیں تو اپنے محرم مردوں کو دوزخ میں لے کر جائیں گے۔ آپ ہمارے محرم نہیں لہٰذا ہم سے دور رہیں تو اچھا ہے۔

Read more

سیکس کے لیے رضامندی ریکارڈ کرنے والی ایپ تجویز کرنے پر آسٹریلوی پولیس کمشنر پر کڑی تنقید

حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں جنسی ہراسانی کے متعدد الزامات منظر عام پر آئے ہیں جن کا مرکز آسٹریلوی پارلیمان اور سکولز اور دفاتر ہیں۔

Read more

آن لائن بدسلوکی: دروازے پر پولیس آئی تو معلوم ہوا ’میرے شوہر کے پاس فحش تصاویر تھیں‘

آج سے پانچ سال پہلے سارہ کی شادی کو پچیس برس گزر چکے تھے جب سارہ کے شوہر کو بچوں کی فحش تصاویر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

Read more

سیکس، نکاح اور ہم جنس پرستی

سیکس آج کے جدید دور میں اہم موضوع ہے، انسانی جسم جب سن بلوغت کو پہنچتا ہے تو سیکس بھی اس کی بنیادی ضروریات میں شامل ہو جاتا ہے۔ جس طرح بھوک لگتی ہے تو اسے مٹانے کے لئے ہم کھانا کھاتے ہیں۔ اسی طرح جب جسم میں گرمائش ہو اور سیکس کی شدت دماغ میں پڑ جائے تو جسمانی سکون کے لئے سیکس کرنا ہونا ہے۔ سیکس کا بھوک کی طرح کوئی ٹائم نہیں ہوتا۔ ہمارے مشرقی معاشرے میں

Read more

عورت معمار ہے

محبت انسان کا ایک بنیادی اور فطری جذبہ ہے۔ انسانی وجود، رشتوں اور تعلقات میں یہ جذبہ بڑے جمال اور حسن کے ساتھ اپنا ظہور کرتا ہے۔ خدا اور بندے، اولاد اور والدین، دوست اور اقربا کے رشتوں کی ساری خوبصورتی نہ صرف اس جذبہ کی عطاء کردہ ہے بلکہ ان رشتوں کو زندگی کے ہر امتحان میں اگر کوئی سرخرو کرتا ہے تو بلاشبہ یہی محبت کا جذبہ ہے۔ محبت کے رشتہ کی ایک اور لطیف شکل وہ ہے جو آغاز شباب میں دل کے صحرا پر پہلی پھوار کی طرح برستی ہے۔

Read more

ماڈرن ارینج میرج

ابھی تک ہمارے ہاں شادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اس بات سے بھی آگاہی نہیں ہے کہ اصل چیز تو ایک محبت بھرا رشتہ ہے، جو کہ قدرتی ہوتا ہے اور اس کی قدر کرنا چاہیے۔ ارینج میرج کے رواج کی وجہ سے محبت اور نکاح دونوں کا ایک جگہ مل جانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

Read more

ارینج میرج میں صرف فرائض ہی پورے ہوتے ہیں

اس کی عمر کوئی پچپن سال کے لگ بھگ ہو گی۔ تیس سال احتیاط سے نوکری کی۔ نوکری اچھی تھی، گھر کی مالی حالت مسلسل بہتر ہوتی رہی۔ گھر کا خرچ پورا کیا اور بچت بھی جاری رکھی۔ جوانی میں شادی ہو گئی۔ بیوی دور کی رشتہ دار بھی تھی۔ شادی گھر والوں نے ارینج کی تھی جو اس نے خوشی سے قبول کی۔ اس کے علاوہ کسی اور ارینجمنٹ سے وہ واقف بھی نہ تھا۔ وہ سال میں ایک

Read more

بچوں کا جنسی استحصال: انٹرنیٹ پر پیسے ادا کر کے بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز دیکھنے والے مجرم کو 18 سال قید

حکام کے مطابق مجرم نے فلپائن میں ایک خاتون سے انٹرنیٹ پر رابطہ کر کے بھاری رقم کے عوض براہ راست ‘سیکس شو’ دکھانے کی بات کی اور ان شوز میں بچے بھی شامل تھے جن میں سے بعض کی عمر 13 برس سے بھی کم تھی۔

Read more

عورت مارچ انسانی حقوق کی تحریک نہیں ہے

میری ماضی کی تمام تحریریں نابینا، سماعت سے محروم، ٹرانس جینڈرز اور افراد باہم معذوری کے بنیادی انسانی حقوق پر لکھی گئی ہیں۔ میں پاکسان میں سماعت سے محروم افراد کے لئے ایسی ترقی یافتہ اشارتی زبان بنانا چاہتا ہوں جس کی مدد سے انھیں ملک کے کسی حصے میں پڑھائی اور روزگار کے حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نابینا افراد کے لئے ایسا ماحول تشکیل دینا چاہتا ہوں جہاں انھیں نوکری کے حصول کے لئے ڈنڈے

Read more

کراچی کی نیپیئر روڈ کے قحبہ خانے اور کوٹھے کیسے اجڑے؟

نیپیئر روڈ پر خستہ حالت عمارتیں اور بالکونیوں یہاں کئی بہاریں دیکھ کر اب بیوگی کا لباس تن کیے ہوئے ہیں جہاں کئی کہانیوں نے جنم لیا اور وہیں دفن ہو گئیں، اس محلے کے درو دیوار میں کئی ایسے راز ہیں جو کبھی دہلیز کی دوسری طرف نہیں گئے۔

Read more

ہمیں عورت مارچ کی کیا ضرورت؟

ہمارے ہاں 8 مارچ آتے ہوئے دو فریقوں کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے ایک جو اقلیت میں ہے اور عورت کے حق کے لئے آواز اٹھاتی ہے وہ الگ بات کہ عورتیں بھی ان کے ساتھ نہیں دیتی کیونکہ ان کی ذہن سازی پر اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ دوسرافریق جو اکثریت میں ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عورتوں کا دن یہ غیر مسلمان ملکوں کی ایجاد ہے چونکہ ہم مسلمان ہیں عورتوں کے حقوق ہم سے بہتر کون

Read more

عشق کے کوچے سے

محبت کیا ہے؟ خود سے سوال کرتا ہوں تو دنیا کی بھیڑ بھاڑ سے الگ ایک نئی دنیا کے دروازے میرے سامنے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ غیب سے ایک آواز گونجتی ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو عشق کرنا جانتے ہیں۔ میرا بے خوف عشق مجھ سے اور میری روح سے وابستہ ہے۔ اس کی محبت میری ہی محبت کا پرتو ہے۔ اس کی لبیک مجھے انتہا کے دروازے تک لے آتی ہے اور محبت کا نغمہ مجھے مسحور و

Read more

آٹھ مارچ: عورتوں کے عالمی دن کی تاریخ

آٹھ مارچ عورتوں کا اب دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ عورتیں اپنے حقوق کے لیے اور اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر آواز اٹھاتی ہیں۔ ناروے میں بھی یہ دن پورے خلوص اور دل و جان سے منایا جاتا ہے۔ سوال شاید اٹھے کی ناروے کی عورتوں کو کیا ضرورت ہے یہ دن منانے کی انہیں تو تقریباً سب ہی حقوق حاصل ہیں۔ آزاد ہیں۔ معاشی طور پر بھی اور معاشرتی طور پر بھی۔ لیکن اس بحث

Read more

ریپ کے مقدمے میں ریمارکس پر انڈیا کے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چیف جٹس ایس اے بوبڈے نے پیر کو ریپ کے ایک ملزم کی گرفتاری سے تحفظ کی درخواست کی سماعت کے دوران اس سے پوچھا تھا کہ کیا وہ متاثرہ لڑکی سے شادی کے لیے تیار ہے؟

Read more

عورت مارچ اور ہمارا ادب

پیارے ساتھی سعید احمد کی نظم ’عورت مارچ سے گزرتے ہوئے‘ مشرف عالم ذوقی ہٹ جاؤ راستے سے، عورتوں کا جلوس آ رہا ہے، انہیں جاہیداد نہیں، عزت، انسانی حقوق اور تمھارے ساتھ برابری سے کھڑے ہونے کی جگہ چاہیے! ۔ سعید احمد وہ آ چکی ہیں اور اس بار پوری تیاری کے ساتھ ”وہ اپنے جسم کے تنے سے اپنے گرے پتے اٹھاتی ہے اور روز اپنی بند مٹھی میں سسک کے رہ جاتی ہے وہ سوچتی ہے کہ

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے بعد کیا لوگ دفاتر آنا پسند کریں گے؟

برطانیہ میں ایک بڑے دفتر اور ‘ریٹیل کمپلیکس’ کے مالک نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے دفتری ملازمین گھروں پر رہ کر کام کرنے سے تھک گئے ہیں اور اب وہ دفتر واپس آنے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

Read more

دل نا امید تو نہیں: پیمرا کو نئے ڈرامے پر اعتراض، اداکارہ یمنیٰ زیدی نوٹس سے نالاں

پیمرا کے نوٹس کے حوالے سے نجی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے دل نا امید تو نہیں کی مرکزی اداکارہ کہتی ہیں کہ جن مسائل پر ڈرامے میں بات کی گئی ہے، وہ معاشرے میں عام ہیں۔

Read more

عورت مارچ سے آپ خوفزدہ کیوں ہیں؟

پہلی بار 1908 میں پندرہ سو عورتیں مختصر اوقات کار، اچھی اجرت اور ووٹنگ کے حق کے مطالبات منوانے کے لیے نیویارک کی سڑکوں پر مارچ کرنے نکلیں۔ ان کے خلاف گھڑ سوار دستوں نے کارروائی کی۔ گھوڑے کی ٹاپوں تلے انہیں کچلا گیا۔ گرفتار کیا گیا۔

1909 میں سوشلسٹ پارٹی آف امریکہ نے عورتوں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے ایک قراداد منظور کی اور اسی سال اٹھائیس فروری کو امریکہ بھر میں عورتوں کا دن منایا گیا۔ انیس سو تیرہ تک یہ دن فروری کے آخری اتوار کو منایا جاتا رہا۔ اور پھر انیس سو تیرہ میں آٹھ مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پہ طے کیا گیا۔ تب سے ہر سال یہ دن عورتوں کے نام منسوب ہے۔

Read more

گنگو بائی: طوائف جس نے ’نہرو کو شادی کی دعوت دی‘ اور جسے انڈر ورلڈ کے کریم لالہ نے بہن بنایا

گنگو کو محبت ہوئی لیکن ان کے گھر والے اس رشتے سے خوش نہیں تھے اس لیے وہ بھاگ کر ممبئی آ گئیں۔ لیکن ان کے عاشق نے انھیں دھوکہ دیا اور ایک کوٹھے پر فروخت کر دیا اور پھر ایک وقت ایسا آیا کے وہ خود کوٹھا چلانے لگیں۔

Read more

پاکستان کی ترقی کے لئے سچ بولنے کی ضرورت

قرنوں سے ریاستی، سیاسی اور علمی تجربات تمام انسانوں کی میراث ہیں، اپنا موقف رکھنے سے پہلے میں ایک مثال سے ابتدا کرتا ہوں۔ دودھ سے دہی بنتا ہے، دہی سے مکھن اور مکھن سے گھی بنتا ہے یعنی گھی دودھ کی اعلیٰ ترین شکل ہے۔ آپ گھی کو ٹھوس کر لیں یا مائع اس کے معیار پہ کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ جب دودھ ہی خالص نہ ہو تواس کی کوئی بھی شکل خالص کہاں ہو سکتی ہے؟

Read more

سائنس کی دنیا کی کچھ دلچسپ و عجیب خبریں

1۔ انڈیا نے کورونا وائرس کے خلاف آکسفورڈ اور اپنی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ چین نے بھی اپنی تیار کردہ ویکسین کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

2۔ ایک تحقیق کے مطابق دست روکنے والی دوا ”لوپرامائیڈ“ دماغی سرطان کے جارحانہ بڑھنے والے خلیات کو ختم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Read more

اومیگل: ویڈیو چیٹ ویب سائٹ جہاں بچوں کی جنسی نمائش عام ہے

اومیگل ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹنگ کے لیے اجنبی لوگوں کو آپس میں ملاتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ مواد کی نگرانی کی جاتی ہے مگر یہ غیر متوقع اور حیرت زدہ کر دینے والے مواد کے لیے مشہور ہے۔

Read more

ماہواری: عورتوں کا ٹیسٹ میچ

میں شاید 14 سال کی تھی جب پہلی بار مجھ سے سوال ہوا، سب ٹھیک ہے ناں؟ اس سوال کے جواب میں مزید سوالات نے جنم لیا میرے ذہن میں۔ یعنی کیا خراب ہو سکتا ہے؟ حیا،، مروت اور مزید جو چاہے کہیے، ان سب نے بہت فاصلے بنا رکھے تھے ماں بیٹی کے درمیان۔ مجھے میری ماں بتا ہی نہیں پائی کہ یہ ماہواری کیا بلا ہوتی ہے؟ لیکن جب اسے شک ہوا تو سوال ضرور پوچھا کہ سب

Read more

خواتین کے حقوق: ’میں ٹی وی پر ریپ کا منظر دیکھتی تو طبعیت خراب ہونے لگتی‘

مارتھا کو ان کے ایک جاننے والے شخص نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا اور اب کئی سال گزرنے کے بعد وہ اس صدمہ انگیز واقعے کی کہانی سنا رہی ہیں۔

Read more

تیگرے، ایتھوپیا: ’ریپ کے کوشش میں ایک فوجی سے بچنے کے دوران میں نے اپنا ہاتھ گنوا دیا‘

ایتھوپیا میں ایک سکول کی طالبہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جب ایک سپاہی نے ان کا ریپ کرنے کی کوشش کی تو اس دوران اپنا دفاع کی کوشش میں انھوں نے کس طرح اپنا دایاں ہاتھ کھو دیا تھا۔۔۔ اس سپاہی نے ناصرف ان کا ریپ کیا بلکہ ان کے دادا کو بھی ان کے ساتھ سیکس کرنے پر مجبور کیا تھا۔

Read more

کیا آن لائن سیکس حقیقی تعلقات کی کمی کو پورا کر سکتا ہے؟

ایما کا کہنا ہے کہ اس پارٹی میں شریک لوگ اپنی پسند اور ترجیحات سے متعلق بات کر رہے تھے۔ ایک کے بعد دوسرا گانا اور میوزک اس شام کی ایک غیر رسمی قسم کی پارٹی کا خاصا تھا، جس میں کچھ شرکا نے اپنے کپڑے بھی اتار دیے۔ ان کے مطابق یہ ایک بہت اچھی اور کسی حد تک دوسرے شرکا سے جنسی لذت دینے والی گپ شپ بھی ہوئی۔

Read more

چھتیس سال کی عمر میں سولہ سالہ محبت اور ویلنٹائن ڈے

وہ انٹرنیٹ پر ویلنٹائن کارڈز سرچ کر رہی تھی تاکہ سب سے خوبصورت اور بھرپور جذبوں کا ترجمان کارڈ فائز کو بھیج سکے۔ اف میرے خدا چھتیس سال کی عمر میں سولہ سالہ رومانس؛ ساحرہ نے چھتیس سال پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر اسے گھرکا۔ اس کے لہجے میں بیزاری بھی تھی اور سرزنش بھی۔ اسے حریم کا اپنے شوہر کے لئے یوں مر مٹے جانا بڑا ہی کھلتا تھا۔ بھلا شادی کے دس سال بعد بھی کوئی

Read more

سریندر ورما کا ناول: ’دو مردوں کے لیے گلدستہ‘

’لالچ ایک مقدس جذبہ ہے۔‘ جینت کا یہ جملہ شہر کی زندگی کا معیار ہے۔ اخلاقی طور پر یہ بات تھوڑی عجیب معلوم ہو سکتی ہے مگر سچ یہی ہے کہ کچھ اور پانے کی جستجو کا ہی دوسرا نام شہری زندگی ہے۔ سریندر ورما کا پورا ناول اسی حقیقت کے آس پاس گھومتا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو کہانی سے متعارف کروا دیتا ہوں۔ رامجس کالج میں صدر شعبہ ڈاکٹر شرما کا چہیتا طالب علم نیل، ایم اے

Read more

”دل بھٹکے گا“ تک دل کیسے پہنچا!

کوئی خاص چیز جو آپ خرید کر کھاتے ہیں، پہنتے و اوڑھتے ہیں، ایسا نہیں ہوتا کہ رات خواب میں جھلک آوارد ہوئی اور اگلی صبح آپ تکمیل کو پہنچ گئے، ہاں معاملہ محبوب کو اس میں استثناء حاصل ہے۔ کچھ چیزیں آپ تبھی خرید اور دیکھ لیتے ہیں کہ چلو میاں یہ تو پوری قوم کر رہی۔ کھادی کے کپڑے، ارطغرل غازی اور گیم آف تھرانز کا سیزن، کچھ چیزیں صرف اس اس لیے چل رہی ہیں کہ کوئی

Read more

محبت، سیکس اور شادی: ڈاکٹر خالد سہیل کا اپنے بھانجے کے نام خط

ہم ایک ایسے سماج میں رہتے ہیں جہاں پر زندگی کی حقیقتوں کو پرکھنے کے لیے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور چیزوں کو گناہ و ثواب کے پیمانے پر پرکھا جاتا ہے۔ اس دائروی چلن کی وجہ سے زندگی کی لاتعداد حقیقتیں ہم سے پوشیدہ رہ جاتی ہیں، ہم حقائق سے کچھ دیر تک نظریں تو چرا سکتے ہیں مگر پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔ کچھ باتیں اور چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کہ ہر انسان کی تربیت

Read more

خواجہ سراؤں کا والی وارث کون؟

چھ ماہ قبل میں نے سوشل میڈیا پر ”خواجہ سرا“ کے نام سے ایک اکاؤنٹ دیکھا۔ اسے فرینڈ ریکوسٹ بھیجی اور اس طرح ہماری دوستی ہو گئی۔ میں بڑے شوق سے اس کی پوسٹس پڑھتا اور ان پر خیالات کا اظہار کرتا۔ ایک دن میں نے اس خواجہ سرا سے کہا کہ میں آپ کا انٹرویو لینا چاہتا ہوں برائے مہربانی اپنا نمبر ارسال کر دیں۔ اس نے نمبر تو دے دیا لیکن میری کال کبھی اٹینڈ نہیں کی۔ میرے

Read more

کیا عورت محض جنسی مشین کا نام ہے؟

خواتین کا عالمی دن قریب قریب ہے۔ ایک بار پھر خواتین مختلف قسم کے پلے کارڈ اٹھا کر سڑکوں پر نظر آئیں گی، جن پر مختلف قسم کے نعرے درج ہوتے ہیں۔ ان میں دو نعرے خاص طور پر بہت مشہور ہوئے ”اپنا کھانا خود گرم کریں“ اور ”میرا جسم میری مرضی“ ان دو نعروں کی وجہ سے بہت کچھ کہا اور سنا گیا کہ ”خواتین اپنی حد کراس کر رہی ہیں اور فحاشی پھیلا رہی ہیں“ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خواتین کے اندر اتنا زیادہ غصہ اچانک سے کیسے پیدا ہو گیا؟

Read more

فرانس، خاموشی کا کلچر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر اکساتا ہے

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اسکینڈل جو پیرس کی ثقافتی اشرافیہ کو مجرم بنا رہا ہے، اس میں تصریحاً فرانسیسی خصوصیات موجود ہیں، تاہم یہ بدنما غیرمعمولی نئی صورتحال کوئی قومی حدود نہیں جانتی۔ اس کی دیگر مثالوں میں برطانوی انٹرٹینمنٹ کی صنعت، امریکی بدنام زمانہ سرمایہ دار جیفری ایپسٹائن اور دنیا بھر میں کیتھولک چرچ کے تنظیمی ڈھانچے میں پائے جانے والے خوفناک جرائم شامل ہیں۔

Read more

بچہ آپ کا غلطی کرے اور ذمہ دار لبرلز ٹھہریں؟

وطن عزیز کی فضا ایسی بن چکی ہے کہ ابھی آپ سوچ ہی رہے ہوتے ہیں کہ فلاں موضوع توجہ مانگتا ہے۔ اس پہ کچھ کہنا چاہیے۔ اتنی دیر میں کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ پچھلے واقعے کو چھوڑ کے اگلے واقعے پہ توجہ مرکوز ہو جاتی ہے۔ پورا ملک چھوڑ، پوری دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ ٹویٹر کھولیں، اور ساری دنیا کی خبریں آپ کے سامنے۔ لو جی ہو گئے آپ باخبر۔ یونہی پچھلے دنوں ایک خبر

Read more

ڈریکولا اصل میں کون تھا اور اس کا سلطنت عثمانیہ سے کیا جھگڑا تھا؟

یہ منظر تھا ایک میدان کا جہاں ایک میل کے علاقے میں ہر طرف نیم دائرے کی شکل میں تقریباً 20 ہزار نیزے زمین میں گڑے تھے اور ہر ایک پر ایک ترک قیدی کی کٹی پھٹی لاش پروئی ہوئی تھی۔

دو سب سے اونچے نیزوں پر سلطنت عثمانیہ کے ایک علاقائی عہدیدار حمزہ پاشا اور یونانی کاتاوولینوس کی لاشیں تھیں جن کی ہلاکت کو کئی ماہ گزر چکے تھے۔ ان کے جسموں پر کسی وقت میں موجود قیمتی لباس کی باقیات ہوا میں لہرا رہی تھیں جبکہ فضا میں موجود واحد بو سڑے ہوئے انسانی گوشت کی تھی۔

یونانی مؤرخ چالکونڈائلز لکھتے ہیں کہ یہ وہ منظر ہے جس نے جون 1462 میں یورپ کی ریاست ٹرانسلوینیا کے شہر تیرگووستا سے 60 میل دور سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان محمد دوم کی فوج کے ہراول دستے کا استقبال کیا تھا۔

سلطان محمد دوم جب 17 مئی سنہ 1462 کو استنبول سے یورپ میں دریائے ڈینیوب کے پار والیچیا کی ریاست کے حکمران، شہزادے ولاد سوم ڈریکولا، کو سبق سکھانے کے لیے نکلے تھے تو کم ہی لوگوں نے سوچا ہو گا کہ اس مہم کا اس طرح کا انجام ہو گا۔

Read more

مذہب، سیکس اور عورت

سیکس ایجوکیشن میں سب سے بنیادی بات ہی جنسی جرائم سے بچاؤ ہوتی ہے۔ اس لیے گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ سکھانے کے ساتھ ساتھ اگلے مرحلے میں شادی یا دوستی کی صورت میں بھی انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اپنی جنسی و تولیدی صحت کا خیال کیسے رکھنا ہے۔ یہ معلومات کم از کم جان کو خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے۔

Read more

ناروے: ایک حقیقی فلاحی ریاست کیسی ہوتی ہے؟

ناروے ایک انتہائی خوبصورت ملک ہے۔ سمندر، دریا، نہریں، پہاڑ، جنگل۔ جھرنے، لگتا ہے اس سرزمین کو اللہ میاں نے خود اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ سردیوں میں برف ہی برف اور گرمیوں میں لہلہاتا سبزہ اور ہزار رنگوں کے پھول۔ لیکن یہ صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ رہنے کے لیے ایک بہترین ملک ہے۔ اقوام متحدہ کی ہیومن ڈیوپلمنٹ رپورٹ کے مطابق ناروے کئی برسوں سے دنیا کے بہترین ملکوں میں ٹاپ پر رہا ہے۔ ہر سال اس ضمن

Read more