33 برس پہلے: جب ہارون الرشید نے نواز شریف کا قصیدہ لکھا

(معروف صحافی ہارون الرشید کی یہ تحریر ہفت روزہ ندا کے 28 مارچ 1989 کے شمارے میں "جانشین” کے عنوان سے شائع ہوئی۔) علامہ شبلی نعمانی نے کہا تھا کہ اہل کشمیر جب وادیوں سے میدانوں میں اترتے ہیں تو اگلی نسلوں میں ان کے نقوش سنورنے لگتے ہیں۔ نواز شریف کے نقوش تو کم ہی سنورے ہیں البتہ پنجاب کے میدانوں میں اس کی قسمت نے رفعتوں کو ضرور چھو لیا ہے۔ 39 سالہ نواز شریف کا چہرہ آج

Read more

کامیاب وزارت خارجہ

بلاول بھٹو زرداری پاکستانی تاریخ کے نوجوان وزیر خارجہ ہیں جن کی وزارت کے شروع ہوتے ہی بین الاقوامی سطح پر دوسرے ممالک نے ان کو جو پروٹوکول دیا وہ ساری دنیا نے دیکھا جہاں ایک طرف شاہ محمود قریشی جیسے اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے وزیر خارجہ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان طالب علم چائنہ میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے پریشان تھے جن کو شاہ محمود قریشی نے واضح کہا کہ چائنہ کے وزیر خارجہ

Read more

الخدمت کے روشن خوابوں کا سفر

دکھوں کی اس خیمہ بستی میں داخل ہوتے وقت میرے عجیب سے احساسات تھے مجھے لگتا تھا کہ جیسے ہی میرا وجود اس بستی کی مٹی سے آشنا ہو گا جیسے ہی میری آنکھیں جگہ جگہ پھیلے تباہی کے نشانات دیکھیں گی جیسے ہی میرے کانوں میں پانی کا وہی کھولتا ہوا شور سنائے دے گا جس نے لمحوں میں بستیاں اجاڑ دی تھیں۔ اس لمحے کے حصار میں آج بھی لوگ افسردہ اور خالی ہاتھ ہوں گے۔ ان بستیوں میں

Read more

(3) ڈاکٹر وزیر آغا اور سید فخرالدین بلے ، داستان رفاقت

سرگودھا سے ملتان منتقلی کے بعد بھی ڈاکٹر وزیر آغا اور دیگر احباب سے مسلسل رابطہ قائم رہا۔ ڈاکٹر انور سدید تو کوٹ ادو میں پوسٹنگ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر ہی سید فخرالدین بلے سے ملنے آ جایا کرتے تھے۔ بسا اوقات تو ہر مہینے بھی لیکن ڈاکٹر وزیر آغا بمشکل چار پانچ مرتبہ ہی ملنے کے لیے بنفس نفیس تشریف لائے ہوں گے۔ ان چھ والد گرامی قبلہ سید فخرالدین بلے شاہ صاحب، سید انجم معین بلے

Read more

سقوط اور سکوت: صدا تو آئی تھی لیکن کوئی دہائی نہ تھی

ہر سال دسمبر کے آتے ہی دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان کے دولخت ہونے کا غم تازہ ہوجاتا ہے۔ بغداد اور دلی کے سقوط سے بڑا سانحہ سقوط ڈھاکہ ہے۔ المیہ یہ ہے کہ یہ سقوط، سکوت کی نذر ہوا توہم اس سانحے کو بھلا بیٹھے۔ ہمارے اجتماعی ضمیر و نفسیات اور ہمارے شعور و لاشعور میں اس عبرتناک واقعے کا کوئی اثر کوئی عمل دخل ہی دکھائی نہیں دیتا۔ نتیجتاً آج ہمارے نوجوان اپنی ملی تاریخ

Read more

ممبئی حملے: ’میڈم آپ نے مجھے صحیح پہچانا، میں اجمل قصاب ہوں‘

انجلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’جب بھی میں دنیا میں کہیں بھی دہشت گردانہ حملوں کی خبریں دیکھتی ہوں تو میرا دل ایسے حملوں کے متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کے لیے دھڑکتا ہے جو اپنی باقی زندگی صدمے میں گزارتے ہیں۔‘

Read more

کیا مودی کو ’گجرات کا قصاب‘ کہنا غلط ہے؟

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان کوئی مسئلہ ہونے کا امکان نہیں ہے لیکن بالواسطہ طور سے ہونے والے اس مکالمہ نے یہ ضرور واضح کیا ہے کہ بھارت علاقائی حقائق کو تسلیم کرنے کی بجائے پاکستان کو نشانہ بنا کر اپنی تخریبی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس دوہرے معیار پر ضرب لگنے سے

Read more

پاکستان کے وزیر خارجہ کا انڈین وزیر اعظم کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے پرانڈیا میں غم وغصہ: بے جی پی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے بلاول بھٹو کی طرف سے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی’ پر کہا کہ پاکستان سے اس سے بہتر کچھ بھی توقع نہیں کی جا سکتی۔ "عام طور پر کسی بھی خودمختار ملک کے وزیر خارجہ اس طرح سے بات نہیں کرتے ہیں۔
لیکن یہ پاکستان ہے. آپ اس سے کیا توقع کر سکتے ہیں؟

Read more

سقوط ڈھاکہ: ان آنکھوں نے کیا کیا دیکھا

(سقوط ڈھاکہ کے ایک عینی شاہد کی داستان) آج سولہ دسمبر ہے یعنی پاکستان کی تاریخ کا وہ المناک دن جب بننے کے چوبیس سال ملک دو لخت ہوا۔ بنگلہ دیش کے دورے سے واپسی کے بعد فیض صاحب اپنی نظم ”ڈھاکہ سے واپسی پہ“ حزن و ملال کی کیفیت میں لکھا۔ کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد اس نظم کو دکھ اور تاسف کے ساتھ پڑھتے

Read more

تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت

بد قسمتی سے ہمارے ہاں ہمیشہ نہ صرف تاریخی حقائق چھپائے جاتے ہیں بلکہ اپنی مرضی کی کہانیاں سچ ماننے پر اصرار ہوتا رہا ہے۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے سقوط ڈھاکہ کے بارے میں عجیب و غریب کہانیاں سن رہے ہیں۔ کبھی ہمیں بتایا جاتا تھا مشرقی پاکستان میں افواج پاکستان کو شکست بنگالیوں کی بیوفائی اور اغیار کی سازش کے سبب ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے بیان کے بعد نئی بحث چل

Read more

سانحہ مشرقی پاکستان کی ذمہ دار فوج تھی یا سیاسی قیادت

آج سے پچاس سال قبل سولہ دسمبر 1971 کو ہمارے ازلی دشمن بھارت نے متحدہ پاکستان کو دو لخت کر کے ہمارے دل، دماغ اور روح پر جو گہرے زخم لگائے، وہ کبھی نہ بھر پائیں گے۔ سولہ دسمبر ہماری درخشاں تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جسے ہم کبھی بھی فراموش نہ کر پائیں گے۔ قیام پاکستان میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے مشرقی کیا بنگالی عوام اپنی مرضی سے ہم سے علیحدہ ہوئے یا انہیں زبردستی

Read more

پاکستان کیوں نہ ٹوٹتا؟

بنگلادیش کی تخلیق نے سیاسی طور پر غیر ترقی یافتہ ممالک میں علاحدگی پسند رجحانات کو جلا بخشی۔ بنگلادیش کی آزادی اور اس کے مضمرات پر بہت کچھ لکھا گیا ہے، مگر ڈاکٹر صفدر محمود کی کتاب ”پاکستان کیوں ٹوٹا“ کسی حد تک 1947 سے 1971 تک کی سیاسی تاریخ کی بے لاگ اور غیر جانب دارانہ تحقیق ہے، جس میں اس المیے کی کئی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کتاب کے گہرے مطالعے کے بعد قاری بے

Read more

سانحۂ مشرقی پاکستان اور ہنری کسنجر کے انکشافات

بنگلہ دیش کے قیام کا پس منظر مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بنگلہ دیش کا قیام، پاکستانی تاریخ کا ایک المناک باب ہے۔ 1947 ء میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد جب پاکستان ایک الگ ملک کے طور پر معرض وجود میں آیا تو مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان تقریباً 2200 کلومیٹر کا فاصلہ حائل تھا جس کے نتیجے میں ثقافتی، انتظامی اور معاشی تضادات کا پیدا ہونا ایک قدرتی امر تھا۔ دونوں حصوں کی زبان اور ثقافت میں

Read more

صرف ہندسہ ہی تو بدلا ہے

ہیگل خیالاتی جدلیات کی کسوٹی پر وقت کے بہاؤ اور حالات کی رفتار کو ماپتا ہو یا مارکس مادی جدلیات کا سہارا لیتا ہو، من حیث القوم ہمیں نہ اس بات سے کوئی شغف ہے اور نہ ہی ہمارے اذہان کی کھڑکی ایسی کسی شعوری کرن کو دماغ کے کواڑوں سے رستہ دینے کو تیار ہے۔ کیونکہ وقت چاہے 1947 کا ہو یا 2022 کا، ہمارے نہ کردار بدلے ہیں نہ افکار۔ دنیا کی دو سو ریاستوں میں شاید ہم

Read more

قومی یکجہتی: کیا ہم پھر سے کسی سانحے کے منتظر ہیں

آج سے ٹھیک ایک دن بعد 16 دسمبر کو قوم جہاں سقوط ڈھاکہ کے زخموں کو کرید رہی ہو گی، وہیں 16 دسمبر 2014 کو پیش آنے والے سانحہ اے پی ایس کو دکھ، کرب اور تکلیف کے ساتھ یاد کر رہی ہو گی۔ 16 دسمبر 2014 جب دہشت گردوں نے ظلم و بر بربریت کی تمام حدود کو پار کرتے ہوئے اے پی ایس اسکول پشاور کے معصوم بچوں کو بھی نہ بخشا اور بے دردی سے موت کے

Read more

’100 سٹار پر ایک ڈالر‘: فیس بُک کا سٹارز پروگرام اب پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب

فیس بک سٹارز ایک ایسا فیچر ہے جس کی مدد سے کوئی عام صارف یا کونٹینٹ کری ایٹر اپنے ویڈیو، فوٹو یا تحریری مواد کے ذریعے پیسے کما سکتا ہے۔

Read more

ریڈیو پاکستان کے مسائل

ریڈیو پاکستان۔ وطن عزیز کی جملہ زبانوں، ثقافتوں کا امین اور تہذیب و تمدن کا آئینہ دار ہے۔ اس کے موجودہ اور سابق ملازمین کے ساتھ یہ سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ وطن عزیز کے قیام کا اعلان کرنے کا اعزاز ریڈیو پاکستان کے سر ہے۔ جب تیرہ اور چودہ اگست 1947ء کی درمیانی شب لاہور سٹیشن سے اردو میں مصطفی علی ہمدانی اور انگریزی میں ظہور آذر  نے پاکستان قائم ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت وطن عزیز پاکستان

Read more

جنرل چلا گیا، جنرل آ جائے گا

ملک میں اس وقت سابق آرمی چیف کی سربراہی میں سیاسی نشست و برخاست کی منصوبہ بندیوں کی بہت سی تفصیلات عام کی جا رہی ہیں۔ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں فوج نے فی الوقت میڈیا کی براہ راست سپاٹ لائٹ سے دور رہنے کا دور اندیشانہ فیصلہ کیا ہے لیکن ملکی سیاست میں فوج اور فوجی افسروں کے کردار کے بارے میں ان معلومات کو مسلسل تصدیقی سند فراہم کی جا رہی ہے جو گزشتہ

Read more

پاکستان پیپلز پارٹی کی لاپرواہی

پاکستان پیپلز پارٹی ملکی حالات کے لئے سیریس لیکن اپنی پارٹی اور پارٹی قیادت کی عزت و احترام کے لئے اتنی لاپروا کیوں دکھائی دے رہی ہے۔ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے محترمہ شہید کے مجسمے کی تصویر جس کو کوئٹہ میں نصب کیا گیا ہے اس مجسمے کو لگانے کا مقصد محترمہ شہید کو عزت و احترام دینا تھا لیکن مجسمہ بنوانے والوں نے کسی اناڑی بندے سے مجسمہ بنوا کر جیالوں کے لئے باعث غصہ

Read more

میاں صاحب واپس آئیں اور جیل جائیں

پاکستان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس اعلان کے بعد سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے کہ وہ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑ کر حکومت کو انتخابات پر مجبور کریں گے۔ اس کے علاوہ فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد اب کھل کر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے سیاسی کردار کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے۔ کالم نگاروں کے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے کہنے پر ہی پی ڈی ایم کی بجائے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کی پالیسی غیر واضح اور گومگو کا شکار ہے۔

ہفتہ عشرہ تک صوبائی اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد لانے، گورنر راج نافذ کرنے یا کسی دوسرے طریقے سے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے باز رکھنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد اب بتایا گیا ہے کہ لندن سے میاں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں پارٹی کی قیادت مل بیٹھے اور انتخابات میں ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آ کر الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے۔

Read more

بے نظیر بھٹو کے مجسمے پر تنقید: ’کسی عورت کا مجسمہ تو نظر آ رہا ہے مگر بے نظیر بھٹو کہاں پر ہیں؟

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک پارک میں نصب سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے غیر معیاری مجسمے کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقیدکے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔

Read more

انگریزوں کی Shameful Flight

بعض اوقات ہم لکھاریوں کو انگریزوں پر بہت پیار آتا ہے اور ہم تنہائی میں اکثر باتیں کرتے ہیں کہ انگریز ہوتے تو ایسا ہوتا، انگریز ہوتے تو ویسا ہوتا۔ انگریزوں سے اس محبت کی وجہ ان کی مبینہ انصاف پسندی اور قانون پر عملداری ہے، یہ وہ باتیں ہیں جو ہم نے ڈائجسٹوں میں کہانیوں کی شکل میں پڑھ رکھی ہیں، ان کہانیوں میں انگریز دور میں ہونے والی وارداتوں کی تفتیش کا نقشہ بے حد پر اثر انداز میں کھینچا جاتا تھا اور بتایا جاتا تھا کہ انگریز سرکار کے کڑے احتساب کے خوف سے اس تھانیدار کی راتوں کی نیند حرام ہوجاتی تھی جس کے علاقے میں قتل یا ڈکیتی کی واردات ہوتی تھی۔

مجھے یاد ہے کہ عنایت اللہ کے ماہنامہ ’حکایت‘ میں ایک تھانیدار کی کہانی شائع ہوا کرتی تھی، یہ کہانی کسی سنگین واردات کی تفتیش کے گرد گھومتی تھی، چونکہ انگریز کا بنایا ہوا جاسوسی کا نظام بے حد شاندار تھا اس لیے بالآخر مجرم پکڑا جاتا تھا۔ ان کہانیوں نے ہمارے ذہن پر جو تاثر چھوڑا وہ آج تک قائم ہے اور اسی تاثر کے زیر اثر کچھ لوگ، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ہم سے پچھلی نسل سے ہے، آج بھی انگریز کے دور کو یاد کر کے آہیں بھرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ زمانہ کم ازکم آج کے مقابلے میں تو بہتر تھا۔

Read more

چنڈ مار کے پیریں پے جاﺅ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سات ارب ڈالر کے نئے پیکیج کی اگلی قسط جو دسمبر میں وصول ہونی تھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ کیونکہ حالیہ سیلاب کے سبب ہونے والی تباہ کاری کے بعد حکومت پاکستان نے جو اخراجاتی تخمینے لگائے ہیں آئی ایم ایف کو ان پر تحفظات ہیں۔ اس بابت آئی ایم ایف کی ایک تجزیاتی ٹیم بات چیت اور جائزے کے لیے اکتوبر میں اسلام آباد آنے والی تھی۔مگر اس کا دورہ

Read more

جب چوہدری اعتزاز احسن انتظامیہ کی مدد سے ایم پی اے بنے

آج سے 47 سال قبل مارچ، 1975 ء میں ضلع کچہری گجرات کی گول عدالت میں اس وقت کے گجرات سے ممبر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر مال و آبپاشی رہے چوہدری محمد انور سماں ایڈووکیٹ کا بہیمانہ قتل ہوا تھا۔ بعد ازاں چوہدری اعتزاز احسن نے مرحوم انور سماں کی وفات سے خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی اس نشست سے بلامقابلہ کامیاب ہو کر اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ اس بلامقابلہ کامیابی کے بعد انہیں پنجاب کابینہ

Read more

تخت لاہور‘ وفاق پر ”چیک“ رکھنے کا ذریعہ

گزشتہ ہفتے کی شام عمران خان صاحب نے جب پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں توڑنے کے ارادے کا اعلان کیا تو محض پارلیمانی سیاست کے طویل مشاہدے کی بنیاد پر میں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ مذکورہ ارادے کو عملی صورت دینے میں کونسی دشواریوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دلائل پر توجہ دینے کی مگر ہمیں عادت نہیں رہی۔عاشقان عمران بضد رہے کہ دونوں اسمبلیوں کے مستقبل کی بابت اب صبح گیا یا شام گیا والا معاملہ

Read more

ملتان کے سقراط کے نام

تاریخ کی کتب میں سقراط یونانی کا تذکرہ کم یاب ہے، اس کے شاگرد رشید (افلاطون) کی مہربانی سے ہم تک اس کے نظریات تو پہنچے لیکن اس کے حالات زندگی کی مکمل تفصیل جاننے والوں کو آج بھی تشنگی کی پھانس چبھتی ہے، جس مقدمے کی پاداش میں اس کو زہر کا پیالہ پینا پڑا اس کے مبینہ طور پر تین مدعی تھے۔ پہلا ”لائے کن“ (مذہبی خطیب) ، ”انائیٹس“ (سیاسی رہنما) اور تیسرا لیکن اہم ”ملے ٹس“ (معمولی

Read more

باجوہ ڈاکٹرائن: ہر خواہش پہ دم نکلے

ایک وقت تھا جب عمران خان اس ملک کے وزیراعظم اور جنرل فیض ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔ پاکستانی تاریخ میں عمران خان واحد سیاستدان ہیں فوج نے جن کی بائیس برس تک گرومنگ کی۔ آئی ایس آئی کے چار سابق ڈی جیز جنرل حمید گل ’جنرل شجاع پاشا، جنرل ظہیر الاسلام اور جنرل فیض حمید نے انہیں پاکستان کا تیسرا بڑا لیڈر بنا کر ملک سے زرداری اور شریف خاندان کی سیاست پر اجارہ داری کا خاتمہ مقصود

Read more

سٹراگلنگ تھرو فائر ( Straggling Through Fire )

ایک لمبے وقت سے لٹریچر اور کتابیں پڑھتے، چباتے، نگلتے اور ہضم کرتے ہوئے میں انتظار کر رہی تھی کسی ایسی کتاب کا جسے میں پڑھنا شروع کروں تو درمیان میں کئی بار مجھے رکنا پڑے، اس کی اثر انگیزی کو قبول کرنے کے لیے اسے بند کر کے ایک طرف کرنا پڑے۔ اور آنکھیں میچے، ایک طویل آہ کی صورت سانس خارج کر کے دوبارہ کھولنا پڑے۔ بالآخر میرا انتظار تمام ہوا۔ اور مجھے وہ کتاب مل گئی۔ وہ

Read more

جسٹس عبد المجید ملک۔ چیف جسٹس (ر) آزاد جموں وکشمیر

نوے سال کی عمر میں بھی ہینڈ سم سمارٹ، خوش لباس، خوش گفتار، چہرے پر مسکراہٹ و شفقت لئے مدلل اور پر مغز گفتگو کرنے والی شخصیت تھی آزاد جموں وکشمیر عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس جناب عبد المجید ملک صاحب کی۔ مسئلہ کشمیر پر ان کو ایک اتھارٹی سمجھا جاتا تھا، جس پر وہ بڑی بیباک گفتگو کیا کرتے تھے۔ میری ملک صاحب سے نیاز مندی کے تعلق کو تھوڑا عرصہ ہی گزرا تھا کہ اپنی ایک تنظیم

Read more

محمد علی جناح کے افکار اور عمران خان کی ٹویٹ بنام آرمی چیف

  کل خان صاحب نے آرمی چیف کو مبارک بعد کی ٹویٹ کی جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر کو کوٹ کیا۔ اس پر نیشنل اور ڈیجیٹل میڈیا میں ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔ تحریک انصاف کے سپورٹر اس ٹویٹ کو دھڑا دھڑ پھیلا رہے ہیں جبکہ خان صاحب کے مخالفین اس ٹویٹ کے بخیے ادھیڑ رہے ہیں خان صاحب سے میرے کچھ سوالات ہیں اس ٹویٹ بارے میں جو ان کی سیاسی بساط کے کھیل میں

Read more

فیض احمد فیض اور سید فخرالدین بلے، داستان رفاقت ( 3 )

ہمارے والد بزرگوار سید فخرالدین بلے کی بیٹھک ہمیشہ آباد رہتی تھی۔ لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، کوئٹہ، قلات، خضدار، بہاولپور اور ملتان میں، ہم جہاں جہاں بھی رہے، ہمارے گھر بڑے بڑے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔ جوش ملیح آبادی، فیض احمد فیض، ڈاکٹر سید عبداللہ، ممتاز مفتی، اشفاق احمد، بانو قدسیہ، انتظار حسین، منشا یاد، بشریٰ رحمان، مرتضیٰ برلاس، احمد ندیم قاسمی، ڈاکٹر وزیر آغا، شہزاد احمد، جون ایلیا، محسن بھوپالی، محسن نقوی، مصور صادقین،

Read more

حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے!

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ کہ حکومتی اتحاد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں عدم اعتماد لائے گا۔ آج ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات ہمارے فائدے میں نہیں ہیں البتہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم انتخاب میں ضرور حصہ لیں گے۔ اس سے قبل صبح کے وقت ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ضروری نہیں کہ اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں مقررہ مدت میں ہی اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں۔ انہیں عام انتخابات تک مؤخر بھی کیا جاسکتا ہے‘ ۔ گویا حکومت یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ انتخاب سے راہ فرار نہیں چاہتی، درحقیقت انتخابات سے بچنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

Read more

جمہوری سیاست اور پیپلز پارٹی!

دنیا میں جمہوری سیاست کے صرف تین ہی طریق رائج ہیں۔ ( 1 ) بیانیہ تشکیل دے کر عوام میں جگہ بنائی جائے، ( 2 ) مقتدرہ کے خلاف مزاحمت کر کے نظام کی درستگی کی جائے یا اپنی اہمیت منوائی جائے، ( 3 ) مفاہمت کرتے ہوئے جاری نظام کا حصہ بنا جائے۔ ماہرین سیاست کی یہ رائے اس لئے یاد آئی کہ آج پیپلز پارٹی اپنا 55 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ 30 نومبر 1967 کو ذوالفقار

Read more

حنا ربانی کا دورہ کابل: ’یہ ایک خاتون کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں مگر اپنی بیٹیوں کو سکول نہیں جانے دیتے‘

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان حکام سے ملاقات کی تو سوشل میڈیا پر اسے خواتین پر عائد پابندیوں کے تناظر میں دیکھا گیا۔

Read more

سیاسی استحکام کب ملے گا؟

نئے سروسز چیف کی تعیناتی کے قانونی عمل کی تکمیل کے بعد بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ سنہ 2013 میں مینار پاکستان سے شروع ہونے والی وہ سیاسی مہم آخرکار اختتام کو پہنچی، جو ریاستی ٹرین کی مخصوص سمت پر رخ گردانی کے لئے لانچ کی گئی تھی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مرکز پرستوں کا منظم گروہ نہایت انکساری کے ساتھ یہاں ایک ایسی اتھاریٹیریئن رجیم کے قیام کو ریاستی بقاء اور خود اپنے مفاد کے لئے

Read more

مسائل کی سنگینی کا ہمیں کماحقہ ادراک نہیں

داستانوں میں کمزور اور بے کس افراد کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ جابر سلطانوں کے عروج اقتدار کے دنوں میں سرجھکائے ہوئے بھی وقتاََ فوقتاََ چند پتھر جمع کرتے رہتے ہیں۔بے تابی سے منتظر رہتے ہیں کہ طاقت کی حتمی علامت بنا شخص کسی کھائی یا کنوئیں میں گرجائے۔ اگر ان کی تمنا کسی روز عملی شکل اختیار کرلے تو کھائی یا کنوئیں میں گرے شخص کی مدد کے بجائے اپنی جیب میں جمع ہوئے پتھر

Read more

55 سالہ پیپلز پارٹی کی بزرگی؟

سیاست پر بھلے ہی بہار اور خزاں کے موسم آتے جاتے رہیں تاہم پارٹیوں کو نظریہ ضرورت سے اجتناب اور اور پارٹی نظریہ سے جڑے رہنا چاہیے۔ نظریہ کبھی شب بھر میں نہیں بنتا، یہ فراست، ریاضت اور مزاحمت کی چکی میں پس کر، ریاست کی نزاکتوں اور انسانی حقوق کی صداقتوں کو مدنظر رکھ کر جہاں قوم کی فلاح اور وفا کا بیڑا اٹھایا جاتا ہے وہاں سے نظریہ کی ابتدا جنم لیتی ہے! اگر کسی ریاست کے نصیب

Read more

پیپلز پارٹی کا سیاسی سفر، نا امید اور مایوسی!

آج 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس ہے۔ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ سندھ میں ڈویژنل سطح پر پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ آج کا دن یقیناً جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لئے مبارک دن ہو گا مگر کرپشن ۾ بادشاہت پر یقین رکھنے والوں کے لئے آج کا دن کسی عید سے کم نہیں ہو گا۔ مسٹر بھٹو سمجھتے تھے کہ وہ نئی پارٹی بنا کر ملک

Read more

حقیقی آزادی کا چارہ اور بے چارا

سات ماہ میں دو لانگ مارچز کے چڑھاؤ اور اتار ہی دیکھ لیں۔۔۔ عوام کا سمندر آ رہا ہے، انتخابی الٹی میٹم، خونی انقلاب، دوسرا سری لنکا، دیوالیہ معیشت کا جہاز اب ڈوبا کہ تب ڈوبا، چوروں ڈاکوؤں کو نئے چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر نہیں کرنے دیں گے وغیرہ وغیرہ اور پھر یکدم درجہِ حرارت ٹھنڈا ٹھار موج بہار۔۔
۔

Read more

اقتدار کے سفاک کھیل میں مستقبل کی نقشہ سازی

چودھری پرویز الٰہی اور ان کے فرزند تواتر سے اصرار کئے چلے جارہے ہیں کہ عمران خان صاحب کا حکم ملتے ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ گورنر پنجاب کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دیں گے۔ آئینی اعتبار سے ایسی ایڈوائس پر عمل درآمد لازمی ہے۔ یوں پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ شاید مجھے یہ لکھنے کی ضرورت نہیں کہ تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کو کامل اعتماد ہے

Read more

بیاد فیض احمد فیض، ہم دیکھیں گے ( 2 )

سال 2022 کے آغاز سے ہی ملک کی غیر یقینی سیاسی صورت حال میں عدلیہ کے فقیدالمثال طرز انصاف نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور عدالت عظمی کے غیر جانبدار رویوں اور حکمت عملی اور جمہوریت بہترین انتقام ہے کی اصطلاح کے داعی سابق صدر جناب آصف علی زرداری نے مثبت اقدامات کے ذریعے ثابت کیا کہ ان کی قیادت میں سابقہ متحدہ حزب اختلاف ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر کسی بھی بڑی سے

Read more

یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر

آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قومی سیاست میں سکون آیا ہی تھا کہ عمران خان احتجاجی جلسہ میں اہم فیصلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس اہم تعیناتی پر تحریک انصاف نے جس رویے کا مظاہرہ کیا اور ملک میں جو صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی اس کی حمایت ہر گز نہیں کی جا سکتی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز راولپنڈی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ

Read more

کیا پی ٹی آئی تقسیم در تقسیم ہونے جا رہی ہے؟

نئے آرمی چیف کی تقرری اور جنرل باجوہ کی سبکدوشی اور سبکدوشی کی الوداعی تقریب کے دوران جنرل باجوہ کا خطاب نے سیاست کو عموماً اور پی ٹی آئی کو خصوصاً ایک نئے موڑ پر لا کر کھڑا کر دیا۔ آرمی چیف کی تقرری کے بعد چھبیس تاریخ وہ اہمیت اختیار کر گئی تھی جو حیثیت آرمی چیف کی ریپلیسمنٹ کو دی گئی تھی گو کہ اب اس جلسے کو پنڈی یا اسلام آباد میں جمانے میں وہ دم خم

Read more

پراجیکٹ عمران: وصال یار فقط آرزو کی بات نہیں

نومبر کا آخری ہفتہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ پوری قوم قریب ایک برس سے مسلح افواج میں چوٹی کے عہدوں پر نئی تقرریوں کے ہیجان میں مبتلا تھی۔ معمول کے ایک انتظامی اقدام پر ایسی اٹھا پٹخ اور کھینچا تانی بذات خود دنیا میں ہمارے قومی وقار کے لئے نقصان دہ تھی۔ خیر گزری کہ گزشتہ ایک ہفتے میں گویا ہمیں انتشار کے کنارے سے واپس کھینچ لیا گیا۔ 23 نومبر کو یوم شہدا کی تقریب میں فوج کے سربراہ

Read more

24 نومبر: ترکماں حجرت ِاکبر آئیو

زوال بادل کی چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں کی صورت نمودار نہیں ہوتا۔ افق پر چاروں طرف غبار کی ایک تہ نظر آتی ہے جو آہستہ آہستہ سیاہ دبیز چادر کی طرح ہر سمت پھیل جاتی ہے۔ زوال زندگی کے ہر شعبے میں گراوٹ اور رسوائی کا ہمہ جہتی مظہر ہے۔ سیاسی مکالمہ ہو یا معیشت کے رنگ، صحافت کی ساکھ ہو یا درس گاہ کے آداب، گلی کوچوں کا طرز گفتار ہو یا مشترک اخلاقی اقدار، زوال، لمحہ افسوس کا ایسا

Read more

’کرپٹ نظام‘ کے خلاف احتجاج : استعفے یا صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں ’حقیقی آزادی مارچ‘ کے نام سے منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے موجودہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ارکان ملک کی تمام اسمبلیوں سے باہر نکل جائیں گے۔ اگرچہ اس اعلان کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کی وارننگ سمجھا جا رہا ہے جس کے بعد شاید وفاقی حکومت کے لئے عام انتخابات کا

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی – پس پردہ محرکات

آرمی چیف کی تعیناتی – اس دوران ایسے واقعات ہوتے رہے جس سے یہ تاثر ملتا رہا کہ سیاسی اور عسکری تعیناتی کے حوالے سے ایک پیج پر نہیں ہے۔ اس تاثر کو حکومتی اور اپوزیشن کے بیانات کے بعد مزید تقویت ملتی رہی

Read more

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے سے ایئر فورس اور نیوی محروم کیوں؟

آخری مرتبہ 1994میں ائیر فورس سے ائیر چیف مارشل فاروق فیروز خان کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا گیا لیکن اس کے بعد سے اب تک آنے والے چیئرمین نیوی یا ائیر فورس سے نہیں بلکہ آرمی سے تعلق رکھتے ہیں۔

Read more

سابقہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے ذمہ دار کون؟

ستتر میں حکومت کا تختہ الٹا جانا، بھٹو کی پھانسی، بعد میں آنے والی حکومتوں کی اکھاڑ پچھاڑ، بناسپتی اتحادوں کی تشکیل، کارگل اور مشرف کا برسر اقتدار آنا اور ہر حکومت پر غیر یقینی کے باوردی سائے۔۔۔ اس سب کے ڈانڈے اکہتر کے سال میں ہونے والے واقعات سے آنکھیں موندنے سے جا ملتے ہیں۔ چاہے کوئی پسند کرے یا نا کرے۔

Read more

(2) فیض احمد فیض اور سید فخرالدین بلے، داستان رفاقت

  سال 2022 کے آغاز سے ہی ملک کی غیر یقینی سیاسی صورت حال میں عدلیہ کے فقیدالمثال طرز انصاف نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور عدالت عظمی کے غیر جانبدار رویوں اور حکمت عملی اور جمہوریت بہترین انتقام ہے کی اصطلاح کے داعی سابق صدر جناب آصف علی زرداری نے مثبت اقدامات کے ذریعے ثابت کیا کہ ان کی قیادت میں سابقہ متحدہ حزب اختلاف ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر کسی بھی بڑی

Read more

سی پیک کی ایک بڑی کامیابی

پاکستان میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کئی منصوبے متاثر ہوئے۔ اس کے باوجود، چین اور پاکستان، دو طویل مدت کے اتحادی، کوئلے پر مبنی ایک بڑے منصوبے پر تعاون کرنے میں کامیاب رہے۔ حال ہی میں، پاکستان تھر کول فیلڈ بلاک II میں TEL 1 X 300 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور سٹیشن کے منصوبے کے دوسرے مرحلے نے 168 آزمائشی کارروائیوں کو کامیابی کے ساتھ پاس

Read more

شق 243 اب کتاب کا ہی حصہ رہے گی

ہمارے نام نہاد تحریری آئین میں جو چاہے لکھا ہو فیصلہ با اختیار لوگوں کی اکثریت نے یہ کر رکھا ہے کہ عمران خان صاحب کو غضب ناک ہونے سے ہر صورت باز رکھا جائے۔ ایوان صدر میں براجما ن ان کے دیرینہ وفادارجناب عارف علوی کہنے کو تو ”علامتی“ حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت سے بھیجی ہر سمری پر ان کو عمومی حالات میں بلاچوں وچرادستخط کر دینا چاہیے۔ آئین ہی نے انہیں یہ اختیار بھی تاہم فراہم کر

Read more

کیا صدر عارف علوی نئے آرمی چیف کے تقرر کو التوا میں ڈال سکتے ہیں؟

اسلام آباد — پاکستان میں فوج کے نئے سربراہ کے تقرر پر ذرائع ابلاغ اور عوامی مباحثوں میں صدر کے اختیارات پر بھی بحث جاری ہے۔یہ تذکرہ اس وجہ سے زبانِ زد عام ہےکیوں کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا تعلق حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان متعدد بار آرمی چیف کے تقرر پر بات کر

Read more

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری کا معاملہ کیا تاخیر کا شکار ہو رہا ہے؟

اس سے پہلے کم و بیش ہی آرمی چیف کی تقرری پر اتنی بات چیت اور تبصرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ اور سمری بھیجنے کا طریقہ کار اتنا طُول پکڑتے بھی پہلی بار دیکھا جارہا ہے۔

Read more

پاکستان کے آرمی چیفس کے دلچسپ حقائق: کوئی فقط ڈھائی ماہ عہدے پر رہا تو کوئی فوجی سربراہ بنتے ہی گرفتار ہوا

پاکستان کی تاریخ کے چند دلچسپ حقائق، جن میں ایوب خان کو فوج کا سربراہ بنانے والے ’حادثے‘ سے لے کر ایک ایسے فوجی سربراہ کا تذکرہ بھی موجود ہے جو جنرل نہیں بنے، لیکن چیف آف آرمی سٹاف بن گئے۔

Read more

26 نومبر کے دھڑکے

یار لوگوں نے میری دیانت اور ایمانداری کو مشتبہ بنانے کے لئے کافی سوالات اٹھا رکھے ہیں۔ ”لفافہ اور ٹوکری“ کے القابات اس ضمن میں بہت مقبول ہیں۔ بدترین دشمن نے بھی اگرچہ عمران خان صاحب کا چاکر ہونے کی تہمت اب تک نہیں لگائی ہے۔ اس”اعزاز“ سے محروم رہنے کے باوجود اصرار کروں گا کہ تحریک انصاف نے حکومت وقت ہی کو نہیں اس کے سرپرستوں کو بھی پنجابی والا ”وختہ“ ڈال رکھا ہے۔ عمران خان صاحب کی مخالفت

Read more

کراچی کی چمن آرا کا سوشل میڈیا کی بدولت 51 سال پہلے بچھڑنے والی بیٹیوں سے رابطہ

چمن آرا سنہ 1971 میں اپنی بیٹیوں سے جدا کر دی گئی تھیں مگر اب سوشل میڈیا کی مدد سے وہ 51 سال بعد ان کے رابطے میں آ گئی ہیں۔

Read more

کیا عمران خان کے امریکا مخالف بیانیے سے سیاسی فائدہ اُٹھایا جا چکا؟

رواں برس مارچ میں ترتیب پانے والا امریکہ مخالف مؤقف پی ٹی آئی کے حالیہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران کمزور پڑتا محسوس ہوا ہے۔ اس کی بنیاد عمران خان کے بعض انٹرویوز بنتے ہیں، جو اُنھوں نے مختلف غیر ملکی میڈیا اداروں کو دیے۔

Read more

جب روم جل رہا تھا

وزیر دفاع، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے، اور اسے اگلے بدھ تک مکمل ہو جانا چاہیے۔ لیکن ان کے ساتھی، وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ ہے کہ عمل مکمل ہو چکا، فیصلہ کر لیا گیا، بس اعلان کرنا باقی ہے جو کسی بھی دن کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران وزیرخزانہ، اسحاق ڈار، جنھیں عملی طور پر نائب وزیراعظم کا درجہ حاصل ہے، ایوان صدر میں گئے

Read more

اقتدار کی کشمکش یا اصول حکمرانی کا اختلاف

تحریک انصاف کے تمام تر دباؤ اور قیاس آرائیوں سے آلودہ ہوتے ماحول کے باوجود حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کسی جلدی میں دکھائی نہیں دیتی۔ ایک ہی روز پہلے عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنے تئیں موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جا سکے اور آج وزیر دفاع نے نہایت اطمینان سے بتایا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا

Read more

سب کے لیے قابل قبول فارمولے میں دشواریاں

گزشتہ چند دنوں سے ہمارے ہاں کسی ”صحافی“ کے ”باخبر“ ہونے کا معیار یہ سوال بن چکا ہے کہ اسے ”تعیناتی“ کے بارے میں کتناعلم ہے۔ مجھ بے وقوف سے یہ حماقت سرزد ہو گئی کہ مخلصانہ عاجزی سے بیان کرنا شروع کر دیا کہ اس ضمن میں مجھے ککھ خبر نہیں۔ ”وہ“ جو سوچ رہے ہوتے ہیں اسے جاننے کے لئے ضروری ہے کہ اگر آپ اسلام آبا د کلب کے ممبر نہیں تو تگڑے لوگوں کی مہربانی سے وہاں کم از کم ”ہائی ٹی“ کے لمحات میں موجود ہوں۔ اس کے علاوہ گالف اور پولو کلب بھی ہیں۔ ”دو ٹکے کے رپورٹروں“ کے لئے ایسی اشرافیائی کلبوں میں گھسنے کی گنجائش موجود نہیں۔

Read more

دی لیجنڈ اور ”پولا“ جٹ

پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس نے مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ پنجاب جو کبھی پانچ دریاؤں کی دھرتی تھی اب ساڑھے تین دریاؤں کی دھرتی ہے۔ مجبوری تھی، باقی دریاؤں نے ختنے کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ ہاں تو کامیابی سے مسلمان کیے گئے پنجاب کے سب سے بڑے ایس ایچ او نے استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔ یہ اتنا بڑا ایس ایچ او ہوتا ہے کہ کسی کو بھی بلائے مطلب سمن کرے تو

Read more

نئے آرمی چیف سے عمران خان کی امیدیں

عمران خان کے یوٹرن اب ملکی سیاست کا معمول بن چکے ہیں بلکہ اگر یہ یہ کہا جائے کہ یوٹرن اب ’اباؤٹ ٹرن‘ کی شکل اختیار کرچکے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ کل تک عمران خان اس بات سے نالاں تھے کہ شریف برادران اور زرداری کیوں کر نئے آرمی چیف کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون نیا فوجی سربراہ ہو گا لیکن وہ

Read more

سیاست کی قربان گاہ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی بلی

برصغیر پاک و ہند کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف کرنے یا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی کی قربان گاہ پر بلی چڑھا دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات خود سر سیاسی کارکن خود ہی قربان گاہ پر چڑھ جاتے ہیں جس پھر پارٹی قیادت کی مصلحتوں پر مبنی سیاست انہیں قربان گاہ پر چڑھ جانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اب تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارٹی قیادت

Read more

ہولناک تناؤ میں کمال فراخ دلی کا مظاہرہ

ایوب خاں تو مارچ 1969 ء میں اقتدار سے دستبردار ہو گئے، مگر اپنی کم نگاہی اور اقتدار کی لامحدود ہوس کے ہاتھوں قوم کو دوگنا عذاب میں جھونک گئے۔ ان کی خواہش یہ رہی کہ ملک میں کوئی طاقت ور قومی جماعت نہ ہو اور کسی قدآور سیاسی شخصیت کو عوام کے اندر مقبول نہ ہونے دیا جائے۔ شکست و ریخت میں علاقائی جماعتیں عوام کے اندر اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ مغربی پاکستان

Read more

بی بی سی ریڈیو کی ایک صدی اور میری زندگی کے 65 برس

6 ستمبر 1965 پیر کے دن صبح کے وقت ریڈیو پاکستان سے، صدر پاکستان جنرل محمد ایوب خان کی تقریر نشر ہوئی جس میں انھوں نے بتایا کہ بھارت کی فوجوں نے پاکستان کی سرزمین پر حملہ کر دیا ہے۔ میری عمر اس وقت لگ بھگ 10 سال کی تھی لیکن مجھے آج بھی ایوب خان کی تقریر یاد ہے سارا دن ریڈیو پاکستان سے مختلف قسم کی خبریں نشر ہوتی رہیں اور کراچی ریڈیو اسٹیشن سے شکیل احمد اپنی

Read more

کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران ختم کر دے گی؟

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی گذشتہ کافی عرصے سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور چند ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور عدم استحکام کا تعلق کسی نہ کسی طرح اسی اہم تعیناتی سے ہے۔ تو کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران کو کچھ کم کر پائے گی؟

Read more

سول اور جمہوری بالادستی کے خواب

خود کو سب سے زیادہ باخبر ثابت کرنے کو روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے ”ذہن سازوں“ کے مابین گزشتہ چند دنوں سے سخت مقابلہ جاری ہے۔ موضوع ”تعیناتی“ ہے۔ اس تناظر میں متوقع فرد کی خوبیاں انتہائی تفصیل سے بیان ہو رہی ہیں۔ کسی ایک نام پر تاہم اتفاق نہیںہورہا۔اسی باعث چند معتبر ”صحافی“ ایسے نام بھی آگے لانا شروع ہوگئے ہیں جو پنجابی محاورے ”نہ تہاڈی گل نہ ساڈی“کی عملی تفسیر ہوسکتے ہیں۔جس لگن سے قیاس آرائیاں ہورہی

Read more

زہرہ ویانی: لنکنز اِن کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون وکیل

قانون کے اس ادارے کے نامور فارغ التحصیل وکلا میں محمد علی جناح، علامہ اقبال اور سابق پاکستانی وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شامل ہیں۔

Read more

الماس خانم، مالاکنڈ کے پہاڑوں سے برطانیہ کے دارالعوام تک

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ایک گھر میں ایک یا دو فنکار یا ہنرمند پیدا ہوتے ہیں یا یہ دیکھا ہو گا کہ ایک فنکار کو اللہ تعالیٰ نے دو طرح کے فنون کی صلاحیتوں سے نوازا ہو گا لیکن یہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ ایک ہی گھر میں مصور، شاعر، گلوکار، مجسمہ ساز، رباب اور طبلہ کے ماہر پائے جاتے ہوں۔ یہ اعزاز ضلع مالاکنڈ کو حاصل ہے جہاں گاؤں ہریانکوٹ کے ایک گھر میں مذکورہ

Read more

پاکستان میں اینٹی امریکہ بیانیہ کا چورن کب سے شروع ہوا؟

برطانوی سامراج کی نوے سالہ حکومت سے کے بعد 1947 میں برصغیر میں مسلم قومیت کے نعرے پہ قائم ہونے والی مملکت پاکستان میں کبھی بھی اینٹی امریکہ نہ سوچ تھی، البتہ کمیونسٹ و سوشلسٹ نظریات کے حامل افراد دوسری جنگ عظیم کے بعد تاج برطانیہ کی سلطنت کے محدود ہونے کا ادراک کر چکے تھے نیز یہ کہ سرمایہ دارانہ نظام کا نیا ٹھیکیدار امریکہ کی شکل میں خطے میں اپنا اثر رسوخ بڑھاتا جا رہا ہے ایسے میں

Read more

جس کے ہاتھ چھڑی، اُس کی طاقت بڑی

یوں تو آرمی چیف تعینات کرنے کا اصل اختیار وزیراعظم کے پاس ہے مگر یہ بات الگ ہے کہ کئی ایک آرمی چیفس کو وزیراعظم متعین کرنے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔ اس شرف سے محروم رہ جانے والے وزرائے اعظم کو قطعی دُکھی اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جس جس نے چیف لگایا، اُس اُس نے مزہ پایا۔

Read more

گھوٹکی میں پولیس پر کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے حملے کی حقیقت کیا؟

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پانچ نومبر کو ہونے والے اس آپریشن کی کہانی جب کچے کے علاقے میں ڈاکووں نے اچانک حملہ کر کے ایک ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

Read more

جنرل اکبر خان تا حال، صورت حال

جنرل اکبر خان کی آپ بیتی میری آخری منزل پڑھنے کے بعد اور کچھ سنی اور دیکھی ہوئی صورت حال کا اگر ہم تجزیہ کرنے بیٹھ جائیں تو تاریخ کے اوراق خود بخود پلٹنے لگ جائیں اور ہم پڑھتے پڑھتے دنگ رہ جانے کے ساتھ ساتھ ان واقعات کے ساتھ چاہے نہ چاہے ہم آہنگ بھی ہوتے جائیں گے۔ پتہ نہیں اسے سازشی تھیوری کا نام دیں یا کار سازی ڈلیوری کا شاخسانہ کہیں لیکن یہ سب کچھ ہماری مرضی

Read more

پروین شاکر کی شہزادی کا المیہ!

2 دسمبر 1988 کی شام عالم اسلام کی پہلی خاتون سیاستدان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا اور یہ شخصیت تھیں پاکستان پیپلز پارٹی کی اس وقت کی شریک چئیر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو! پروین شاکر اس موقع پر بے حد خوش تھیں کہ اس دن ان کی پسندیدہ سیاسی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کو اس کا جائز حق مل گیا۔ اگرچہ پروین کبھی سیاسی شخصیت نہیں رہیں تاہم پیپلز پارٹی سے ان کی نظریاتی قربت

Read more

خدارا! فوج کو ’غیر سیاسی‘ ہونے دیں

ملک میں جاری سرگرمیوں سے یہ یقین کرنا ممکن نہیں کہ سیاست میں پاکستانی فوج کا کردار ختم ہو چکا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری پر پراسراریت کا پردہ اور انتخابات کے بارے میں متعلقہ حلقوں سے صدر عارف علوی کے رابطے، یہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی سیاست میں بدستور فوج کو سب سے اہم اور فیصلہ کن عنصر کی حیثیت حاصل ہے۔ ایک بات تو تسلیم کی جا سکتی ہے کہ پاک فوج نے ملکی تاریخ کے

Read more

دھمکیاں یا ڈائیلاگ: کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے

عمران خان پر حملہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیوں کا لامتناہی سلسلہ تھمنے میں آ رہا۔ حکمران اتحاد کی ہر جماعت اور رہنما اور دوسرے لوگوں نے مذمت کی حالانکہ عمران خان اور ان کی جماعت کا ایسے معاملات پر ماضی میں جو رویہ رہا اگر دوسری سیاسی جماعتیں وہی رویہ اختیار کرتیں تو نہ جانے ان پر کیا کیا الزامات لگتے۔ بے نظیر بھٹو پر حملے میں جاں بحق ہو گئیں تو پی ٹی

Read more

میں اور اندیشہ ہائے سود و زیاں

’پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام روز اول سے ہمارا مقصد اولیٰ رہا ہے‘۔ 50 برس قبل یہ جملہ ہمیں سرکاری سکولوں میں رٹایا جاتا تھا۔ تعلیم کے نام پر تلقین سے سرشار درویش کے ہم عمر اب اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں۔ اس آموختے کی علمی اصابت اور تاریخی حقیقت سے قطع نظر، سوچنا چاہیے کہ اس ’نظریاتی تعلیم‘ سے لیس اذہان کی فیصلہ سازی کا درجہ کیا ہو گا؟ 9 نومبر 2022 کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق

Read more

اپنی ’آزادی برقرار‘ رکھنے کے خواہشمند مصطفی نواز کھوکھر کن اختلافات کے باعث مستعفی ہوئے؟

زیادہ تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں بےشک جمہوری نظام کے لیے کوشاں ہوں لیکن ان تمام تر سیاسی جماعتوں کے اپنے اندر جمہوری نظام رائج نہیں ہے۔ اور اس رویے کی مثالیں موجود ہیں جہاں سیاسی ارکان کو کسی کانفرنس میں، یا سوشل میڈیا پر، یا پھر کسی ٹی وی چینل پر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرنے پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے یا پھر رکنیت سے مستعفی ہونے کی ’ہدایت‘ دی گئی ہے۔

Read more

عوام جو ذہن بنا لیں وہ راتوں رات تبدیل نہیں ہوتا

تاریخ کی معمولی سمجھ بوجھ رکھنے شخص والا بھی جانتا ہے کہ جب ایک فضا بن جائے، عوام اپنا ذہن بنا لیں یا وہ کسی ایک خاص شخص کو اپنا رہنما مان لیں تو مخالفت میں آپ دلائل کے ڈھیر لگا دیں، فرانزک سائنسدان بن کے ٹل کا زور لگا لیں، بات نہیں بنتی۔ عام آدمی آپ کی بات سننے کو تیار نہیں ہوتا۔ عوام جو ذہن بنا لیں وہ چند ’عقل مندوں‘ کے دلائل سے راتوں رات تبدیل نہیں

Read more

طویل ترین نومبر

شہر کا کیا حال ہے پوچھو خبر آسماں کیوں لال ہے پوچھو خبر گولیوں کی تڑتڑاہٹ کی باز گشت فضا میں گونج رہی ہے، خون میں لتھڑے ہوئے لبادے نظر میں جم سے گئے ہیں، ارشد شریف اور صدف نعیم کے نام تو سب کو یاد ہیں، بہت سے بے نام لاشے بھی ہم نے خاک و خون میں غلطاں دیکھے ہیں، کوئی کنٹینر سے گر کر مر گیا اور کوئی کنٹینر کے نیچے آ کر، پھر آخر یہ لال

Read more

سیاسی برداشت کا فقدان

ملک بھر میں جاری سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے معاشرے میں پنپنے والے عدم برداشت، گالم گلوچ اور ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے کے رجحان کا نتیجہ اگر ایک طرف پی ٹی آئی کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی صورت میں سامنے آیا ہے تو دوسری طرف سیاسی عدم برداشت کی ایک جھلک پشاور سے تیمر گرہ جانے والی مسافر کوچ میں سیاسی بحث و تکرار میں علاقہ قلعہ گئی گاؤں سیار درہ کے پی ٹی آئی کے کارکن

Read more

سیاسی المیوں کی تکرار

ہماری قومی تاریخ ایسی ساختہ سیاسی تحریکوں کے دوران رونما ہونے والے دلخراش المیوں اور انسانی جذبات سے کھیلنے جیسے فن سیاست سے بھری پڑی ہے، جن کا ایندھن تو مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکن اور لیڈر بنے لیکن ان کاشتہ (پلانٹڈ) تحریکوں کے فوائد ہمیشہ عالمی و ملکی مقتدرہ کے حصہ میں آئے۔ اگر سیاسیات کے طالب علم، ریشمی رومال، خلافت موومنٹ، تحریک ہجرت، شدھی جیسی مذہبی اور فقیرایپی و ملاپوندہ کی مسلح تحریکوں سے لے کر 1953

Read more

جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے نہیں نکالا

ہم سب میں بصیر نوید صاحب کا ایک کالم شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے ”جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے کیوں نکالا؟ چونکہ یہ واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں اس لئے مجھے اس کی وضاحت کرنا پڑی۔ میں بھی ان طالبعلم رہنماؤں میں شامل تھا جن پر مشتمل ایکشن کمیٹی نے جنرل ایوب خان کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی۔ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کی سٹوڈنٹس یونین کا

Read more

”الجھنیں بڑھتی رہیں گی“

پیر کی دوپہر شروع ہونے سے کئی لمحے قبل شام ڈھلنے تک ہمارے ٹی وی چینلوں کی سکرینوں پر بینڈ، باجہ، بارات سمیت ٹِکر چلنا شروع ہوگئے۔ یہ ”خبر“ دیتے رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے آئی جی پنجاب کو حکم صادر کردیا ہے کہ عمران خان صاحب پر جمعرات کے روز ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر چوبیس گھنٹوں میں درج کر دی جائے۔ ورنہ…. یہ ٹِکر چلے تو میرے اور آپ جیسے کئی سادہ

Read more

پت جھڑ کا ایک اور موسم

مقبولیت اور احترام دو الگ الگ لفظ ہی نہیں، دو مختلف تصورات ہیں۔ قبول عام تو لمحہ موجود میں گلی کوچے کا ہنگامہ ہے، خام، ناآزمودہ اور سیماب صفت۔ احترام وہ نقد خالص ہے جو آزمائش کی بھٹی سے کندن کی صورت برآمد ہوتا ہے، تکمیل اور افادیت کے اوصاف سے مملو۔ افسوس ہے اس قوم پر جس کے تعلیم یافتہ افراد بھی بار بار آمریت کا فریب کھاتے ہیں اور وقتی مفاد کے تعاقب میں جمہوریت کو گالی دیتے

Read more

پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتا معاملہ

مسلح جدوجہد یا پہیہ جام جیسی تحاریک کے بغیر ”انقلاب“ نہیں لایا جا سکتا۔ ان کے علاوہ سیاسی اہداف کے حصول کے لئے جو حربے اختیار ہوتے ہیں وہ غیر سیاسی فریقین کو ”انتشار“ کی جانب دھکیلتے محسوس ہوتے ہیں۔اس کا خوف ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو ریاستی بندوبست کے محافظ ادارے حتمی کردار ادا کرنے کو مجبور ہوجاتے ہیں۔نام نہاد جمہوری نظام دائمی اداروں کے متحرک ہوجانے کے بعد مضبوط ہو جانے کے بجائے کمزور تر ہو جاتا

Read more

پاکستان میں گالی اور گولی کی سیاست

پاکستان میں گالی اور گولی کی سیاست پاکستان بننے کے بعد شروع ہوئی ہے پاکستان کے آزادی کے ایک سال بعد مسلم لیگ کے قیوم خان نے بابڑا میں سینکڑوں اے این پی کے ورکرز کو گولی سے اڑا دیا۔ اور بہت فخر کے ساتھ کہا کہ ہمارے پاس گولی ختم ہوئی ورنہ کوئی زندہ نہ بچ جاتا۔ 1951 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ایک بار بے نظیر بھٹو

Read more

ارشد شریف کا خون اور پیغام صبح انقلاب

ہر مقتول انسان اپنے قاتل کی نشاندہی اور انصاف کا حق رکھتا ہے لیکن ممکن ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح ارشد شریف کے قاتلوں کا سراغ بھی نہ لگ سکے اور معاملہ سپرد آخرت ہو جائے۔ لیکن وطن عزیز کا یہ عظیم صحافی محض ایک مقتول ہی نہیں بلکہ وطن عزیز کا ایک ناقابل فراموش شہید بھی ہے اور اس کی شہادت ہم سے جس انسانی شرافت و عظمت کا مطالبہ کرتی ہے اس کو عمل

Read more

وضع دار سیاست کی آخری نشانی بھی رخصت ہو گئی

ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے علاوہ میں نے پیر سے جمعرات کی شام ایک ٹی وی شو بھی شروع کردیا ہے۔ عمر بڑھنے کی وجہ سے نازل ہوئے چند معاملات یہ فرائض ادا کرتے ہوئے میری توانائی نچوڑلیتے ہیں۔ہفتے کے بقیہ دن لہٰذا سوشل میڈیا سے حتی الامکان گریز کی کوشش کرتا ہوں۔ سینیٹر اعظم سواتی کی سنائی دلخراش داستان کو مگر نظرانداز نہیں کرپایا۔ ان کی سنائی داستان منظر عام پر آئی تو

Read more

ایک نئے ”عمرانی“ معاہدے کی ضرورت

ماضی قریب میں جب ملک میں جنرل الیکشن ہو رہے تھے۔ ۔ ۔ مگر آج کل تو ”جنرل“ کے بارے میں کچھ بھی کہنے پر نامناسب حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تو جنرل نالج، جنرل الیکشن وغیرہ کی اصطلاحات سے گریز و پرہیز ہی بہتر ہے۔ چلئے یوں کہتے ہیں کہ 2018 کے ”حکومت سازی کے انتخابات“ میں ”دو نہیں ایک پاکستان“ کا نعرہ بڑے زوروں سے کامیاب کروایا گیا۔ اور ہماری اشرافیہ کے خیال میں پاکستان کی

Read more

سیاست اور غلاظت

پاکستان میں ہر دن ظلم اور زیادتی کی ایک نئی داستان رقم ہو رہی ہے ہر نئی زیادتی کے بعد پہلے والی زیادتی چھوٹی نظر آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے ملک میں اس وقت ایک جنگ جاری ہے جس میں سب کچھ جائز ہے (جب بھی کسی کو ذلیل اور رسوا کرنے کا موقع ملے ہاتھ سے جانے نہیں دینا) ۔ اس جنگ میں دینی، معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں کسی شخص کی جان اور

Read more

وزیر آباد وقوعہ اور ”قائم قنونیا“

سیاسی آلودگی جانچنے کا کوئی معتبر پیمانہ ہوتا تو پاکستان یقیناً دنیا کا سب سے آلودہ ملک قرار پاتا۔ گرد و غبار کہیں یا آندھی، دھند کہیں یا سموگ، قومی زندگی کا ہر شعبہ سیاسی آلودگی کی زد میں ہے۔ سیلاب متاثرین، غربت، مہنگائی، بیروزگاری، امن وامان، عالمی مالیاتی اداروں کی دھونس، ہچکیاں لیتی معیشت، سبھی کچھ میلے اور پرانے کپڑوں والی سیلن زدہ کوٹھڑی میں پھینک دیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ ہی نہیں کہ کیسے طرح طرح کے عوارض

Read more

عمران خان اور فوج ’ایک پیج‘ کے بیانیے کے باوجود آمنے سامنے کیسے آئے؟

وہی عمران خان جو کچھ عرصہ قبل تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمہوریت پسندی کے دلدادہ تھے، آخر کیوں کر ان سے نالاں ہوئے اور کیا عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دوری کی خلیج کو پر کرنا ممکن بھی رہا ہے یا نہیں؟

Read more

کہیں کھوتی کا غصہ کمہار پر نہ نکلے

عمر عزیز کی آدھی صدی گزاری، گلگت سے کراچی تک بد ترین فرقہ ورانہ اور لسانی فسادات کو نہ صرف خود اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ کسی حد تک متاثر بھی ہوا۔ تین ادوار فوجی حکومتوں کے آئے، جنرل ایوب کو اقتدار میں دس سال گزارنے کے بعد ایک جانور سے تشبیہ دیتے بھی دیکھا، جنرل یحییٰ کے دور میں بنگلہ دیش الگ ہوتے دیکھا، بنگال میں قید ہوئے فوجیوں کی واپسی دیکھی، ضیاءالحق کا مارشل لائی اسلام دیکھا، لوگوں

Read more

جو ہونا چاہیے وہ کسی کا باپ نہیں کروا سکتا

غالباً یہ پہلی بار ہے کہ جس کی ویڈیو بنی وہ اسے اصلی کہہ رہا ہے اور ایک وفاقی ادارہ اس کو جعلی ثابت کر رہا ہے۔ اگر یہ جعلی ہے تب بھی یہ ایف آئی اے کا کام ہے کہ وہ اپنے سائبر کرائم سیل کی مدد سے پتہ چلائے کہ یہ کس نے اعظم سواتی کی اہلیہ اور بیٹی کو بھیجی۔ تاکہ یہ تو اندازہ ہو کہ ایف آئی اے کی اصلی صلاحیت کتنی ہے اور اس کی پکڑ کن کن جعلیوں تک ہے۔

Read more

کھوکھلے انسان یا سیاسی ناخدا

آج ٹی۔ ایس ایلیٹ کی نظم The Hollow men یاد آ رہی ہے جس کا ترجمہ میں نے چند برس پہلے کیا تھا۔ وہ ترجمہ کچھ یوں تھا: ہم ہیں کھوکھلے انسان بھس بھرے ہوئے انسان سیکھتے ہیں اک دوجے سے ہم مگر افسوس! سروں میں ہے بھوسہ بھرا ہوا آوازیں بھی ہوتی ہیں بے اثر جب آپس میں کرتے ہیں سرگوشیاں جو ہوتی ہیں مسکین اور بے اثر جیسے خشک گھاس میں ہوا کی سرسراہٹ یا چوہوں کے پاؤں

Read more

عمران خان کی تنقید کا نشانہ بننے والے آئی ایس آئی افسر میجر جنرل فیصل نصیر کون ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان گذشتہ چند ہفتوں سے اپنی تقاریر میں ’ڈرٹی ہیری‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کسی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بناتے سنائی دیے ہیں۔

Read more

سیاسی مذاکرات کا یادگار سفر

قیام پاکستان کے بعد حالات کچھ ایسا رخ اختیار کرتے جا رہے تھے جس میں مختلف الخیال شخصیتوں اور تنظیموں کے مابین مفاہمت کو فروغ دینا ضروری ہو گیا تھا۔ یہ کام سید ابوالاعلیٰ مودودی نہایت موثر انداز میں سرانجام دے سکتے تھے، کیونکہ وہ اردو دان، انگریزی دان اور عربی دان طبقوں تک اپنی بات پہنچانے کی صلاحیت کا ایک مدت سے مظاہرہ کرتے آئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو استدلال کی قوت عطا کی تھی اور اذہان

Read more

مارکس تھامپسن، بڑے لوگ اور بڑی گاڑیاں

پاکستانی قوم کا عجیب مزاج ہے، یہاں پر ہر طبقے اور ہر شعبے کے لوگ گاڑیوں کے شوقین ہیں، خاص کر کے اگر وہ آفس کی یا سرکاری گاڑی ہو! وزراء، افسر شاہی، ’جیم‘ والے لوگ، بڑی گاڑیوں کو بڑا پسند کرتے ہیں۔ ان کو یہ بات اک آنکھ نہیں بھاتی گر ان سے گریڈ میں چھوٹا افسر یا ماتحت کے پاس کوئی اچھی گاڑی ہو۔ بس ان کو پھر سب کچھ یاد آ جاتا ہے اور پاکستان کی ہر

Read more