انقلاب اکتوبر، قیادت اور عہد کی اخلاقیات

”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ“ نام ہی کافی ہے کہ جمہوریت کی پائیداری کے لئے تحریک ہے۔ تحریک کا نام کس نے تجویز کیا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر ”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ“ کو جلا میاں نواز شریف نے بخشی اور گرج چمک والے خطاب نے جمہوریت پسندوں میں تحرک پیدا کر دیا اور مخالفین ہل کر رہ گئے ہیں۔ یار لوگوں نے نواز شریف کو عوامی ہیرو، انقلابی رہنما اور پاکستان کا واحد لیڈر قرار دینا شروع کر دیا اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے لکھے دیکھے جا سکتے ہیں۔

شادیانے کچھ یوں بھی ہیں کہ پنجاب بول اٹھا ہے۔ پنجاب جاگ رہا ہے۔ پنجاب جاگ اٹھا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمہوریت اور مزاحمت کی تحریک پنجاب سے ابھر رہی ہے۔ بائیں بازو کے نرم دل حلقے یہ کہتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ ہمیں نواز شریف کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ نواز شریف اب وہ والا نہیں رہا۔ ”اے پی سی“ سے خطاب نواز شریف کو مزاحمت کار اور اانقلابی ظاہر کر رہا ہے۔ کامریڈ، نواز شریف اب ہمارا ہے۔ ماضی کو بھول جائیں۔ ماضی پلٹ کر نہیں آتا ہے۔ نواز شریف زخم خوردہ ہے۔ نواز شریف اب انقلاب کی بنیاد بنے گا۔

Read more

نواز شریف سے جیتنا آسان نہیں!

اپنی نوجوانی میں میاں صاحب زندگی کے ہر شعبے میں ناکام ہوتے ہوئے نظر آئے تو والد صاحب نے انہیں جنرل جیلانی کے حوالے کر دیا۔ وہ دن اور آج کا دن وطن عزیز میں آئے روز پیدا ہونے والی ہر ہیجانی صورت حال کے اندر میاں صاحب کو ایک دائمی فریق کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ میاں صاحب کہ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ پرچی کے بغیر ایک جملہ ٹھیک سے نہیں بول سکتے، آدھے صفحے سے زیادہ جو تحریر پر توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں، انہی میاں صاحب نے بڑے بڑے طاقتورافراد کو ان کے مقتدر اداروں سمیت کم و بیش تین عشروں سے آگے لگا رکھا ہے۔

جنرل مشرف کو میاں صاحب کس طرح جل دینے میں کامیاب ہوئے، یہ قصہ ابھی کل کی بات ہے۔ پچھلے برس کے کسی مہینے، جسٹس کھوسہ نے جیل میں بندشدید ذہنی دباؤ کے شکار قیدی کو اسی قدر شدید انسانی ہمدردی کے جذبات سے مغلوب ہو کر کچھ ہفتے گھر گزارنے کی انوکھی رعایت عطا کی تھی۔ رہائی ملی تو عام خیال یہی تھا کہ قیدی عافیت پا کر گھر میں سستاتا ہوگا۔ کسے معلوم تھا کہ ضمانت پر رہائی کے انہی دنوں، قیدی کو سزا سنانے والے جج سے جاتی عمرہ میں معاملات طے پا رہے تھے۔

Read more

کیا باسمتی ہم سے چھن جائے گی؟

آپ کے پاس گاؤں میں رہنے کی کیا وجہ ہے؟ میں نے ایک بار اپنے دادا جی سے پوچھا۔ آپ کی ساری اولاد شہر میں بس چکی۔ باغ کی دیکھ بھال اب آپ سے ہو نہیں سکتی۔ طبیعت خراب ہو جائے تو وہی نیم حکیم، نیم ڈاکٹر۔ ان کی آنکھوں میں انار کے پھولوں جیسے رنگ بھر گئے، محبت کی ہریاول ان کے سفید دراز بالوں کے گرد حاشیہ بنا کر اتر آئی۔ بولے! تم جس راستے سے آئے ہو وہاں چاول کی فصل پکنے کو تیار ہے۔ اس کی خوشبو سے ملے؟

Read more

ڈاکٹر عبدالحمید: میدان تعلیم کے مجاہد

معلمین کو رحمت عالمﷺ سے نسبت خاص حاصل ہے کہ وہ تعلیم و تربیت کے ارفع فرض کو پورا کرنے پر فائز ہیں۔ وہ معاشرہ سازی میں ایک ستون کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کی تیار کردہ افرادی قوت نے مستقبل میں معاشرے کی باگ ڈور سنبھالنا ہوتی ہے۔ بلاشبہ ایک استاد کی طرف سے عطا کیا گیا تعلیم و تربیت کا نورانکے طلبہ کی تمام زندگی کو منور کر دیتا ہے۔ لیکن بعض اوقات استاد کی کاوشیں کمرہ

Read more

کیا آپ یونس کو جانتے ہیں؟

میں نے جب پوچھا کہ کیا آپ یونس کو جانتے ہیں؟ تو زیادہ تر نے ٹیسٹ کرکٹ کے باکمال اور پاکستان کے ممتاز بلے باز یونس خان کا بتایا۔ جو تھوڑی پکی عمر کے تھے انہوں نے ایک اور باصلاحیت لیکن سرکش بلے باز یونس احمد کا نام اٹھایا۔ چند شوقین مزاج سمجھے میں نے ”مولا جٹ“ کے ہدایت کار یونس ملک کا پوچھا ہے۔ دو تین انٹیلکچوئل ٹائپ نے بنگالی مرد دانا اور گرامین بینک کے روح رواں محمد

Read more

آزاد ریاست جموں و کشمیر سیاحوں کے لئے جنت، مگر کیسے؟ (2)

آزاد ریاست جموں و کشمیر کو اللہ تعالی نے خوبصورت اور حسین وادیوں، سرسبز جنگلات اور دلکش دریاؤں سے نوازا ہے۔ اسی لئے اسے جنت نظیر کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ریاست قدیم تاریخی ورثے کی مالک بھی ہے۔ سیاحتی نقطہ نظر سے یہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک جنت ہے۔ اس کی وادیاں اور ان میں واقع قدرتی جھیلیں کسی بھی یورپین ملک سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ اس کا قدیم ترین تاریخی ورثہ کسی

Read more

سرکاری تحویل سے واپس ہوئے مشنری سکولوں کی حالت

سات اکتوبر دو ہزار بیس کو سوشل میڈیا مین ایک تصویر دیکھی جس میں پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور جناب اعجاز عالم آگسٹین اور کیتھولک آرچ بشپ جناب سبیسٹین شاہ، وزیر تعلیم پنجاب کے ساتھ بھٹو دور میں حکومتی تحویل میں لیے گئے چرچ کے سکولوں کی واپسی کے حوالے ں سے حکمت عملی پر غور کر رہے تھے، سال 2001 میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے کے ذریعے بھٹو دور میں قومیائے گئے تعلیمی ادارے ان کی انتظامیہ

Read more

قومی مسئلہ: بسکٹ کا اشتہار؟

ہمارا ایک بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نان ایشو کو ایشو بنا دیتے ہیں، جن کی آڑ میں حقیقی ایشو دبا دیے جاتے ہیں۔ پچھلے دو دن سے ہماری قومی بحث کا موضوع ایک بسکٹ کی مشہوری کے لیے بنایا جانا والا اشتہار ہے، جس کا نہایت باریکی سے مشاہدہ کر کے، ایک خود ساختہ اخلاقی داروغہ نے اس میں فحاشی کا کوئی پہلو ڈھونڈا، اور پھر اس کے خلاف مہم چلائی۔ پھر پوری دنیا میں انٹر نیٹ پر اخلاق باختہ فلموں کو سرچ کرنے میں سر فہرست ملک کے عوام نے ڈیجیٹل جہاد کے ذریعے معاشرے میں فحاشی کو فروغ دینے والوں کا تیا پانچہ کیا۔ نا صرف یہ بلکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے متعلق فریقین کو اس اشتہار کے مواد پر نظر ثانی کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

Read more

اپوزیشن کی نیت کیا ہے؟

1998 ء میں ملک کے معروف صحافی کامران خان نے میزائل سٹوری لکھی تو ایک ہلچل مچ گئی۔ مقتدر حلقوں میں بے چینی پھیل گئی اور پھر اس سٹوری پر چوہدری شجاعت حسین کے معروف الفاظ ”مٹی پاؤ“ والا معاملہ کیا گیا۔ اب تقریباً بتیس سال بعد میاں نواز شریف نے اپنے حالیہ خطاب میں اس سٹوری کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ 1998 ء میں امریکہ کی جانب سے افغانستان پر داغے گئے چند میزائل پاکستان کے علاقے

Read more

خوشدل شاہ کی 35 گیندوں پر سنچری: پاکستان کی تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے بیٹسمین

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے خوشدل شاہ نے جمعہ کی شب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں صرف 35 گیندوں پر سنچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

Read more

’‏آئی ایس آئی کو پتہ ہے میں کیسی زندگی گزار رہا ہوں‘ وزیر اعظم عمران خان

لاہور میں انصاف لائرز فورم کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کو ان کی چوری کا پتا ہے۔

Read more

ساہیوال میں ایک اور سانحہ

عمر عزیز کی دوسری دہائی تھی اور اکیسویں صدی کے ابتدائی سال۔ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ساہیوال میں سال اول میں داخلہ ہوا، تو ساہیوال کے ایک نواحی گاؤں سے وین کے ذریعے کالج پہنچتے۔ اس وقت تو کبھی خیال بھی نہیں آیا تھا، لیکن آج کبھی فرصت میں ماضی کے ورق پلٹوں تو محسوس ہوتا ہے، کہ وہ بہت مشکل وقت تھا۔ سردی، گرمی ہر موسم میں گاؤں کے چوک میں وین جب پہنچتی، تو مسجد سے نمازی فجر کی نماز ادا کر کے نکل رہے ہوتے۔

وین ڈرائیور ہمارے گاؤں کے علاوہ راستے میں مزید دو گاؤں سے بھی طالبات لے کر ہمیں کالج پہنچاتا۔ واپسی پر یہی مشق پھر دُہرائی جاتی۔ سال اول میں پہلے دن اور وین میں سفر کے بھی پہلے دن، جب اگلے گاؤں سے طالبات وین میں بیٹھیں، تو سال چہارم کی صوفیہ نام کی طالبہ سے بھی تعارف ہوا۔ وین صوفیہ کے گھر کے باہر کھڑی ہوتی، کیوں کہ یہ گاؤں کا چوک تھا۔ عام اور سادہ سا گھر مکینوں کی سفید پوشی کا گواہ تھا۔ گریجوایشن کے بعد صوفیہ نے ساہیوال سے ہی ایم کام بھی کیا۔ ایم۔ کام کرنے کے فوراً بعد اسے ساہیوال پوسٹ آفس میں ملازمت مل گئی۔ اوقات ملازمت مختلف ہونے کی وجہ سے صوفیہ نے وین چھوڑ دی تھی۔ اسی عرصے میں ایک دفعہ ملاقات ہوئی تو معلوم ہوا کہ اس نے ملازمت کے پہلے ایک، ڈیڑھ سال ہی میں محکمانہ امتحان پاس کر کے مزید ترقی کر لی ہے۔ پھر وقت کی گرد میں جیسے زندگی میں ملنے والے کچھ کردار دھندلا جاتے ہیں ایسے ہی صوفیہ بھی کبھی یاد نہیں آئی۔ کچھ یہ کہ بہت قریبی تعلق بھی نہیں تھا۔

Read more

کامران آن بائیک: سائیکل پر 50 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے والے لیہ کے کامران علی جن کے لیے آرام کا مطلب تھکاوٹ ہے

کامران علی ایک پاکستانی سائیکلسٹ ہیں جنھوں نے لیہ سے اپنے سائیکل کا سفر کیا شروع کیا کہ اب وہ آرام سے بیٹھنے سے تھک جاتے ہیں۔

Read more

جنرل عثمانی بھی تو ایک جرنیل تھا

جرنیل ایسے بھی ہوتے ہیں۔

جنرل مظفر حسین عثمانی جیسے، درویش صفت صوفی منش اور بے ریا، کہ جب وقت آخر بلاوا آیا تو دوچار سال پرانی نہیں 35 سال پرانی مزدا پر خود ڈرائیو کر رہے تھے بلاوے کا احساس ہوا تو گاڑی بمشکل ٹریفک کے بہاؤ سے نکال کر سڑک کنارے لا سکے اور جان، جان آفرین کے سپرد کردی، جنرل عثمانی، فوج کے ڈپٹی چیف آف دی آرمی سٹاف تھے چار ستارہ، مکمل جرنیل لیکن ایسے دیانت دار کہ 35 برس پرانی مزدا کار خود چلاتے اسے روزانہ مرمت کراتے رہے، اپنے مالک کی رضا پر راضی پہ رضا رہتے چونکہ حال مست صوفی تھے اس لیے ہمارے ذرائع ابلاغ نے بھی زیادہ توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا، یہ دوسرا کالم بھی ’ہم سب‘ میں ہی شائع ہو رہا ہے ویسے بھی جنرل ایم ایچ عثمانی ساری زندگی ذرائع ابلاغ سے پرے پرے دور دور رہے۔

Read more

سی سی پی او لاہور عمر شیخ۔ کیا حقیقت کیا فسانہ

لاہور میں عمر شیخ کی سی سی پی او تعینات ہوتے ہی جو الزامات کی دھول اڑی اس میں حقائق گم ہو کر رہ گئے۔ ان پہ الزام لگا کہ انہوں نے ماتحتوں کے اجلاس میں سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے آرڈرز نہ لینے کے احکامات جاری کیے۔ اک الزام یہ بھی لگا کی ان کے خلاف آئی بی کی رپورٹ موجود ہے اور ان کو سینئیر پولیس آفیشلز کے بورڈ نے پروموٹ ہونے سے روک دیا۔ نون لیگ نے بھی بہت شور مچایا کہ عمر شیخ سیاسی ایجنڈے پہ آئے ہیں۔

عمر شیخ صاحب رحیم یار خان کے سرائیکی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پڑھائی کی غرض سے لاہور آئے اور مقابلے کے امتحان کے بعد پولیس فورس کو جوائن کیا۔ سندھ کے مختلف شہروں میں سروس کے بعد یہ ڈی پی او سرگودھا تعینات ہوئے۔ آئی میں ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن رہے اس دوران انہوں نے بہت کامیاب آپریشن کیے جس کی بنا پہ انہیں امریکہ بھیجا گیا۔ عمر شیخ نے وہاں ایف بی آئی اور سی آئی اے کے ساتھ کام کیا وہاں انہوں نے امریکی پولیسنگ نظام کو سمجھنے کے لیے بہت محنت کی۔ اس محنت کو دیکھتے ہوئے ولیم جبرالٹر نے ان کو ڈیجیٹل فرانزک میں ڈپلومے کا مشورہ دیا کہ آئندہ پولیسنگ آئی ٹی بیس ہو گی۔

Read more

ہاں میں ایک استاد ہوں

میں نے تنگ گلی میں اس پرانے طرز کی تاریک رہائش کو حیرت سے دیکھا۔ مجھے شک گزرا کہ میں صحیح پتہ پر پہنچا بھی یوں یا نہیں؟ کیوں کہ میں اس علاقے کے سب سے بڑے استاد سے ملنا چاہتا تھا۔ پوچھنے پر ہر ایک نے یعقوب صاحب کا نام لیا اور بتا یا کہ ان کے زیادہ تر سٹوڈنٹ بیوروکریسی میں بیٹھے ہیں یا پھر فوج میں، چند ایک نے سیاست میں بھی نام کمایا ہے اور کچھ پنجاب پولیس کے روح رواں ہیں۔ غرض اس ملک کا کوئی سرکاری اور نجی ادارہ ایسا نہیں جہاں ان کے تراشے ہوئے ہیرے موجود نہ ہوں۔ ایسے قابل استاد کا گھر ایک بدبودار علاقے کی ایک تاریک تنگ گلی میں ہو گا، سوچا نہ تھا۔

Read more

’ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج تب ہوگی جب آئین کی پاسداری کرے گی‘ : نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی زیر صدارت ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ’آج تک ملکی مسائل کی اصل جڑ کی تشخیص نہیں ہوئی۔ میں نے 20 ستمبر کو اے پی سی میں پاکستانی مسائل کی اصل وجوہات کا ذکر کیا تھا۔ آج بھی اگر ہم نے بات نہیں کرنی تو ہم اپنی نسلوں کو کیا دیں گے۔’

Read more

نوشابہ کی ڈائری 25 ادھر لیاری․․․․․ادھر کٹی پہاڑی․․․عمران فاروق شہید انقلاب قرار پائے!

آج چائے بناتے ہوئے ہاتھ جل گیا۔ جلن کی اذیت جھیلتے ہوئے خیال آیا، ان پر کیا گزر رہی ہوگی جن کے پورے جسم شعلوں میں گھرے تھے۔ بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹ فیکٹری کے سانحے کے بارے میں سوچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، اپنے ارد گرد تپش محسوس ہونے لگتی ہے۔ ڈھائی سو سے زیادہ مزدور زندہ جل گئے۔ زندہ جلنا! تصور بھی کتنا خوف ناک ہے، اسی لیے سب سے زیادہ جہنم کی آگ سے ڈرایا گیا ہے۔ لیکن یہ ڈراوا بھی دوسروں کی زندگی جہنم بنا کر اپنے لیے جنت تعمیر کرنے والوں کو ان کے ارادوں سے نہیں روک پاتا۔

میرا شہر بھی تو ایک جہنم ہے، مسلسل خوف کا عذاب۔ سوچتی ہوں کیا دوزخ میں اس سے بڑھ کر اذیتیں ہوں گی جو اس شہر کے باسی جھیل رہے ہیں؟ کیا باپ کے سامنے بیٹے کی سر کٹی لاش لائی جائے گی؟ یہ اطلاع کسی کا دل کرب سے بھر دے گی کہ اس کے پیارے کا جسم ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا، کوئی ماں گم شدہ بیٹے کے انتظار میں تڑپنے کی تکلیف جھیلے گی اور کیا کسی جہنمی کو یہ سوال ستائے گا کہ ”جانے کس جرم کی پائی ہے سزا؟“ خدا کتنا مہربان ہے، اس کی تو سزائیں بھی اس کے رحم کی دلیل ہیں، اور انسان کس قدر سفاک۔

Read more

بازوؤں سے محروم ٹھوڑی سے اسنوکر کھیلنے والا پاکستانی کھلاڑی

ارادے مضبوط اور عزم جواں ہو۔ تو جسمانی معذوری کسی بھی کام میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سے محروم اسنوکر کھلاڑی محمد اکرام اس کی مثال ہیں۔

اکرام کی ٹھوڑی سے اسنوکر بالز پاکٹ کرنے کی مہارت نے اُنہیں پاکستان کے اسنوکر کھیلنے والے کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر مقبول بنا دیا ہے۔

Read more

توہینِ مذہب: ’ناکافی شواہد‘ پر اعلیٰ عدلیہ ملزم بری کر دیتی ہے تو ماتحت عدالتیں کیسے سزا سُنا دیتی ہیں؟

لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایک مسیح شخص کی سزا کو ختم کرتے ہوئے انھیں مقدمے سے بری کر دیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اعلی عدالتیں ناکافی شواہد کی بنا پر ایسے مقدمات میں ملزمان کو بری کر دیتی ہیں تو ماتحت عدالتیں انھی شواہد پر سزائیں کیسے سُنا دیتی ہیں؟

Read more

جوگندر ناتھ منڈل: پاکستان کے پہلے وزیر قانون جنھیں پاکستان میں ’غدار‘ اور انڈیا میں ’سیاسی اچھوت‘ سمجھا گیا

جوگندر ناتھ منڈل نے 70 برس قبل اُس وقت کے وزیر اعظم کو لکھے گئے اپنے استعفے میں مذہبی جنونیت کے فروغ کا ذمہ دار پاکستانی اسٹیبلیشمنٹ کی مذہب کو ایک آلہِ کار کے طور پر استعمال کرنے اور پھر اس کے سامنے جھکنے کی روش کو قرار دیا تھا۔

Read more

کچھ ’کہنے‘ کا بہترین طریقہ وہ ’کرنا‘ ہے

وزیر اعلی جام کمال کا جام ہونا، زبان زد عام ہے، مگر آخر کار جام وزیر اعلی نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا، اور ایک ماہ سے زائد جاری بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے طلبا کی آواز کو سن ہی لیا، مگر تا حال عملی طور پہ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس سے مطالبات حل ہوتے دکھائی دیں۔ بقول مارٹی:

’کہنے‘ کا بہترین طریقہ ’کرنا‘ ہے۔

ہم توقع رکھ سکتے ہیں کہ جام صاحب اس موقع پر، طلبا کو اب سبز باغ دکھا کر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Read more

نواز شریف کا خود کش مشن

نواز شریف، پاکستان کی تاریخ کے واحد شخص ہیں، جو تین مرتبہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ اپنی سیاست کی ابتدا، انہوں نے جنرل جیلانی کے دست شفقت سے کی تھی۔ آپ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے لیڈر تھے اور جنرل محمد ضیا الحق کے عہد میں پنجاب کے سیاسی افق پر چمکنے لگے۔ آپ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی بنے اور پھر سایہء ہما آپ کے سر پر پڑا اور آپ مملکت خدا داد کے وزیر اعظم بن گئے۔ غلام اسحق خان ملک کے صدر تھے۔ ان کے پاس اٹھاون ٹو بی‘ کا خطرناک اختیار موجود تھا۔ یعنی وہ وزیر اعظم پاکستان کو گھر بھیجنے کا اختیار رکھتے تھے۔ اس اختیار کا استعمال وہ بے نظیر حکومت پر بھی کر چکے تھے۔

نواز شریف بھی تا دیر انہیں خوش نہ رکھ سکے۔ دونوں میں الزام تراشیاں شروع ہو گئیں۔ پی ٹی وی پر، صدر مملکت اور وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیے، اور ایک دوسرے پر عجیب عجیب الزام دھرے۔ صدر پاکستان نے وزیر اعظم کو برطرف کر دیا اور وہ اس اقدام کے خلاف سپریم کورٹ چلے گئے، جس نے وزیر اعظم کو بحال کر دیا۔ ایسے میں جنرل وحید کاکڑ نے اپنی ’ذمہ داری‘ ادا کرتے ہوئے، صدر مملکت اور وزیر اعظم دونوں کو گھر بھیج دیا۔

Read more

ڈینیئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا ملزمان کی بریت کا فیصلہ مزید معطل رکھنے سے انکار

سپریم کورٹ نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزمان کی بریت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل پر عدالت عالیہ کا فیصلہ معطل کرنے میں توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Read more

بھارت کی باسمتی چاول کو اپنی مخصوص پیداوار قرار دلوانے کی کوشش، پاکستان کی مخالفت

اسلام آباد، پاکستان کے وزیرِ اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول کو جغرافیائی طور پر بھارت کے ساتھ مخصوص کرنے کی درخواست کی بھرپور مخالفت کرے گا۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے 11 ستمبر کو ایک اعلامیے میں بتایا تھا کہ نئی دہلی نے باسمتی چاول کو بھارت کی پیداوار قرار دینے کی درخواست دی ہے۔

پاکستان سمیت کئی دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھارت کی طرف سے جیوگرافگ انڈیکشین کے قواعد و ضوابط کے تحت باسمتی چاول کو اپنی پیدوار قرار دینے کے دعوے کے جواب میں آئندہ تین ماہ کے اندر اپنے اپنے مؤقف سے یورپی یونین کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

Read more

کراچی کا سفر اور غربت کا مجرا – مکمل کالم

گاؤں کے سرے پر واقع آخری مکان مجھے بہت پسند ہے، جیسے ریل گاڑی کا آخری ڈبہ، جس کے بعد تا حد نگاہ صرف ریل کی پٹری دکھائی دیتی ہے۔ آخری مکان بھی ایسا ہی ہوتا ہے، دور دور تک کوئی آبادی نہیں ہوتی، زندگی اس مکان سے شروع ہوتی ہے۔

کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ لاہور سے کراچی براستہ موٹر وے سفر کیا جاوے، یار لوگوں سے سنا تھا کہ اب بارہ گھنٹوں میں بندہ کراچی پہنچ جاتا ہے اور واپس بھی صحیح سلامت آتا ہے، بوری میں نہیں آتا۔ مبالغہ آرائی چونکہ لاہوریوں کی گھٹی میں پڑی ہے سو احتیاطاً گوگل مد ظلہ سے بھی پوچھ لیا کہ سفر کتنا طویل ہے، جواب آیا چودہ گھنٹے۔ ’خاکم بدہن‘ میں یوسفی صاحب ایک شخص کا خاکہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ”اس کے متعلق محلے میں مشہور تھا کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد سے نہیں نہایا ہے۔“ صبح خیزی کے باب میں اپنا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، اسکول کے زمانے کے بعد شاید ہی کبھی منہ اندھیرے اٹھنے کا اتفاق ہوا ہو۔ مگر اب مجبوری تھی سو ہمت کر کے علی الصبح پانچ بجے روانہ ہو گئے اور ساتھ میں کھانے پینے کا اتنا سامان رکھ لیا جتنا عام طور پر لوگ جنگ کے دنوں میں گھر پر ذخیرہ کر لیتے ہیں۔ دراصل ہمیں بتایا گیا تھا کہ موٹر وے صرف سکھر تک ہے اور اس پر سروس ایریاز تعمیر تو ہو چکے ہیں مگر ابھی چالو نہیں ہوئے، وہاں پٹرول ملتا ہے اور نہ کھانا۔

Read more

عوام معیشت کے ملبے تلے دبے ہیں، حکومت غدار ڈھونڈنے گئی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت یا وزیر اعظم کا نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے درجنوں لیڈروں کے خلاف ملک دشمنی اور غداری کا مقدمہ درج کروانے کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔ البتہ پنجاب کے پر جوش وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس ان سب لیڈروں کو فوری گرفتار کرے جن کے خلاف عام شہریوں نے غداری و بغاوت کے مقدمات درج کروائے ہیں۔ کیا بیانات

Read more

نواز شریف کے پاس کھونے کے لئے کیا ہے؟

1۔ مریم نواز کی سیاست؟

مگر مریم کو تو فوج شروع دن سے انتہائی نا پسند کرتی ہے۔ ڈان لیکس کا سارا ملبہ اسی پر تو ڈالا گیا تھا۔ تیسری بار وزیر اعظم ہاؤس سے جیل جانے کی ذمہ داری بھی مریم پر ڈالی جاتی ہے۔ چودھری نثار سے نواز شریف کی ناراضی کی ایک بہت بڑی وجہ، مریم ہی تو تھی۔ شہباز شریف اور حمزہ سے اختلاف کی کہانیاں بھی ابھی اتنی پرانی نہیں ہوئیں۔ مریم تو پہلے ہی مقتدر حلقوں کی نا پسندیدہ ہے۔ سول ملٹری تعلقات پر اس کی رائے کسی سے ڈھکی چھپی تو ہے نہیں۔ اس کے بعد اور کیا باقی ہے، جسے کھونے کا ڈر ہو؟ ہیں جی۔

Read more

پی ڈی ایم کو غیر موثر بنانے کی مشق

پیر کے روز چھپے کالم میں عرض فقط یہ کرنا مقصود تھا کہ جناب شہباز گِل صاحب کے ذریعے نواز شریف کی مبینہ ’’بھارت نوازی‘‘ کی کہانی دہرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ کہانیاں تو ان دنوں ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھیں جب پاکستان کے تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند ہی ماہ بعد نواز شریف نریندر مودی کی حلف برداری میں شریک ہونے نئی دلی چلے گئے تھے۔الزام لگاکہ دہلی میں موجود ہوتے ہوئے انہوں نے

Read more

غداری کے تمغوں کی لوٹ سیل

آخر کسی نے تو غداری کے مقدمے کا آئیڈیا دیا ہو گا جس سے ملک کے وزیراعظم نے بھی خود کو فاصلے پر کر لیا ہے۔ جس ملک کا چیف ایگزیکٹو معاملات سے لاتعلق ہو جائے وہاں مسائل کون حل کرے گا؟: پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

میرا اسکرینچی تجزیہ باز بننے کا خواب

اگلے جنم میں موہے ٹی وی چینل کا تجزیہ باز کیجئیو۔ یہ ہے وہ دعا جو میں بیالیس برس کی صحافت کے بعد کر رہا ہوں کہ جس میں سے نصف اخباری، چالیس فیصد ریڈیائی اور دس فیصد ٹی وی چینل کی صحافت ہے۔ مگر میں صحافتی عمر کے آخری حصے میں یہ دعا مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟ اس کا دو حرفی جواب یہ ہے کہ میں تحقیق و تصدیق و موزوں الفاظ کے تحریری استعمال سے تنگ آ

Read more

جنوبی پنجاب کا تعلیمی مرکز: داتا گنج بخش اہل قلم کانفرنس

قلم دوست کے رکن اور عزیز دوست ڈاکٹر اختر سندھو نے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے ساتھ ایک نشست رکھی تو معلوم ہوا جنوبی پنجاب میں تعلیمی سہولیات کے ضمن میں اہم کام ہو رہا ہے۔ وی سی ڈاکٹر سلیمان طاہر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ہیں۔ خوشگوار حیرت ہوئی کہ وہ کئی کھیلوں میں یونیورسٹی گرانٹس کمشن کی ٹیم کا حصہ رہے۔ زمانہ طالب علمی سے ان کے دوست اور سینئر صحافی میاں عابد اور عدنان احمد نے بتایا کہ انہیں تعجب ہوا کرتا کہ ایک کھلاڑی کیسے اتنے اچھے نمبر لے جاتا ہے۔

Read more

موسیقار ایم ارشد سے ایک ملاقات

اس مرتبہ میرا لاہور آنا نامور شخصیات سے ملاقات کا موجب رہا۔ ان ملاقاتوں کے لئے میں حضرت تنویرؔ نقوی کے صاحبزادے شہباز تنویر نقوی اور نعیم وزیر کا مشکور ہوں۔ شہباز کا گزشتہ تحریر میں تعارف ہو چکا۔ نعیم وزیر کا تعارف یہ ہے کہ وہ پاکستانی فلمی دنیا کی نامور موسیقار جوڑی بخشی وزیر کے وزیر صاحب کے بیٹے ہیں۔ اور خود بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ان کے ساتھ نگار ایوارڈ یافتہ مشہور فلمی موسیقار ایم اشرف کے موسیقار بیٹے ایم ارشد سے میری ایک دلچسپ ملاقات ہوئی جو پڑھنے والوں کے لئے پیش خد مت ہیں۔

” کچھ اپنے والد صاحب کے بارے میں بتائیے“ ۔
” اپنے ابا جی، ایم اشرف صاحب کا میں بھلا کیا تعارف کرا سکتا ہوں۔ وہ بڑے خوش مزاج، مزے دار آدمی اور میرے دوست تھے۔ شروع میں وہ میرے دوست نہیں بلکہ باپ ہی تھے“ ۔
” ان کو فلمی دنیا میں کس نے متعارف کروایا؟“ ۔

Read more

مریم نواز کی حمایت کیوں ضروری ہے؟

صاحبو، بنیادی مقدمہ پاکستان میں سیاسی جمہوریت کی طرف پیشقدمی اور پھر اس کے قیام کا ہے۔ بے دماغ انقلابی احباب اکثر سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں کہ موجودہ بلغم زدہ نظام کی مخالفت، اس کو جمہوریت تسلیم کرنے سے انکار، یا پھر اس پر تنقید، ہم جیسوں کو پٹواری یا جیالا ثابت نہیں کرتی۔ وہ جو کہ سنہ 1977 سے اس ملک میں سیاسی مداخلتوں کے تماشے دیکھتے چلے آئے ہیں، اب وہ، مجھ سمیت، تھک چکے ہیں۔

بہت سال قبل، محترمہ ثمینہ پیرزادہ نے، جناب محمد رؤف صاحب کے پروگرام، 50 منٹ میں اک بار بہت جذباتی انداز میں کہا تھا کہ: ہم اس خطے اور دنیا میں عزت اور وقار سے جینا چاہتے ہیں۔

بات صرف اور صرف یہی ہے۔ کوئی دوسری بات نہیں۔

Read more

نواز شریف پاکستان واپس کیوں نہیں آتے؟

معاملہ جب دلیل سے بدزبانی، الزام تراشی اور بغاوت کے مقدمات قائم کرنے پر آجائے تو سمجھ لینا چاہئے کہ حکومتِ وقت کی زنبیل خالی ہے اور وہ عوام کی ضرورتیں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ نواز شریف کی تقریروں اور ٹوئٹ پیغامات نے حکمران جماعت پر خوف طاری کردیا ہے۔ وزیر اعظم سے لے کر وزیروں کے بیانات اور اب بغاوت کے مقدمے قائم کرنے سے اس کا اظہار دیکھنے میں آرہا ہے۔ یوں تو پاکستانی سیاست کبھی

Read more

گرفتاریاں، ضمانتیں اور فراریاں

یوں تو تو پاکستان کی سیاسی تاریخ گرفتاریوں اور جیلوں سے بھری پڑی ہے۔ کوئی بھی سیاستدان تب تک حقیقی سیاستدان نہیں بن سکتا جب تک اس نے جیل کی ہوا نا کھائی ہو۔ ہم نے تاریخ میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری اور پھر ان کو پھانسی لگتے دیکھا، مگر بھٹو اپنے اندر ایک عظیم قائدانہ صلاحیت رکھتے تھے اور حقیقی معنوں میں عوام کے نمائندہ کے طور پر ابھرے۔ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں جہاں نصرت بھٹو پر ظلم ڈھائے گئے وہیں بے نظیر بھٹو نے بھی مشکلات کا سامنا کیا۔

اسی طرح آصف زرداری نے بھی جیل میں کافی عرصہ گزارا۔ 1999 کے مارشل لا کے بعد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا اور پھر ہم نے دیکھا کہ کیسے میاں صاحبان معاہدہ کر کہ سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ اسی طرح پانامہ لیک کے بعد سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف صاحب کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو اسی طرح بعد ازاں انھیں پارٹی صدارت سے بھی فارغ کیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ نے اس نا اہلی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ نواز شریف صاحب کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا جس کے نتیجہ میں نواز شریف صاحب کو 10 سال قید، مریم نواز کو 7 سال جبکہ کیپٹن ر صفدر کو 5 سال قید با مشقت کا فیصلہ سنایا۔

Read more

اساتذہ کا دن آج منایا جا رہا ہے۔

بلاشبہ انسان کی شخصیت سازی اور کردار سازی میں والدین کے ساتھ دوسرا اہم کردار اساتذہ کا ہوتا ہے۔ بے تحاشا عام سے طلبہ، استاد کی محنت شفقت اور تربیت کی بدولت انتہائی قابل شخصیات بن جاتے ہیں، اور ذہین شاگرد مزید نکھر کر ملک و قوم کا فخر بن جاتے ہیں مگر تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے۔ ۔ ۔ پاکستان میں دو طرح کے لوگ بچے کی بنیادی ذہن سازی کرتے ہیں۔ والدین اور اساتذہ اب وہ

Read more

بہترین ”تنظیم سازی“ پارٹ2

بحیثیت پوری قوم ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بنیادی اصول یعنی ایمان، تنظیم اور اتحاد اس وقت بہت کمزور دکھائی دیتے ہیں، ہر شعبہ زندگی میں ایمان کی کمزور ترین پوزیشن ہے اور اتحاد تو ویسے ہی ہمارا پارہ پارہ ہوئے مدت بیت چکی ہے وگرنہ دنیا میں آ ج امت اس طرح بے یارو مددگار نہ ہوتی اور جہاں تک تنظیم کا معاملہ ہے تو اس کی دھجیاں طلال چوہدری نے اڑا کر رکھ دی ہیں۔

Read more

نواز شریف: مسلم لیگ ن کے قائد پر ’غداری‘ اور ’بغاوت پر اُکسانے‘ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج، پارٹی رہنماؤں کا شدید ردعمل

نواز شریف کے خلاف درج ہونے والی ایف ائی آر میں غداری، ریاست کے خلاف بغاوت پر اُکسانے اور سائبر کرائم ایکٹ پیکا کی دفعات سمیت مجموعی طور پر 12 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Read more

بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے: فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر کسی قسم کی تنقید نہیں ہو سکتی۔ دیار غیار میں بیٹھے شخص کے بیانات کی یہاں پر موجود افراد نے تائید کی، بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایف آئی آر درست درج کی، پنجاب پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر فوری ملزمان کو گرفتار کرے گی۔ ملک کا آئین کہتا ہے ریاستی

Read more

پنجاب کے اندر نئی آوازیں

اس سے قطع نظر کہ میاں نواز شریف کا حالیہ بیانیہ کس حد تک خطرناک ہے۔ آیا اس سے ریاست کے اندر ایک نیا مناقشہ اورتصادم شروع ہو گا جس کا نتیجہ ایک اور ڈائریکٹ کنٹرول کی صورت میں نکل سکتا ہے یا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس کا انحصار میاں صاحب کی قوت ارادی اور دیگرسیاسی قوتوں کے رویہ پر ہوگا۔ غالباً یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پنجاب سے ایک مقبول

Read more

ڈاکٹر ظفر الطاف کے بغیر پاکستان کے پانچ سال

حالیہ مہینوں میں جب پنجاب سے دو بھائیوں اور ایک باپ بیٹے کو جیل ہوئی تو ڈاکٹر صاحب یاد آئے۔ ہمارے دوست محسن، مربی, ڈاکٹر ظفر الطاف۔ وہ سن 1965 کے سی ایس پی تھے۔ کرکٹ ٹیم کے سیلکٹر تھے۔ پی سی بی کے چیئرمین تھے۔ چئیرمن پاکستان زراعت کونسل تھے اور کئی دفعہ کے سیکرٹری وزارت زراعت۔ ان دنوں معتوب ان دو سیاسی جوڑیوں کا منصوبہ تھا کہ کسانوں کی تنظیم ہلہ۔ پنجاب کی زمین پر بھائی قبضہ کر

Read more

خواتین اور بچوں کی صحت: زچگی قدرتی طریقے سے ہو یا آپریشن سے، پاکستان میں بچہ پیدا کرنے پر کیا خرچ آتا ہے؟

پاکستان میں اگرچہ زچگی کے لیے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں حاملہ خواتین کی رجسٹریشن پہلے سے کی جاتی ہے لیکن دونوں ہی جگہوں پر ایمرجنسی یا عام حالات میں بھی بچے کی پیدائش مفت نہیں ہوتی۔ ہم نے یہی جاننے کی کوشش کی کہ ایک زچگی پر کتنا خرچ آتا ہے۔

Read more

ریاست کا محکمہ یا سیاسی جماعت؟

آپ سب یہ عنوان پڑھ کر حیران ہو گئے ہوں گے کہ پتا نہیں اس بندے کا ذہنی توازن ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔ یہ کیسا عنوان دیا ہے۔ حالانکہ اس ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ فوج تو محکمہ ہے۔ مگر محترم قارئین! میں نے فوج کو سیاسی جماعت نہیں کہا، بلکہ ایک سابق میجر جنرل نے فوج کو سیاسی جماعت بتلایا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ”سما نیوز“ سے بدھ کی شب دس بجے پروگرام ”آواز“ نشر

Read more

نوشابہ کی ڈائری: بارہ مئی 2007ء

28 مئی 2007ء

پھر گئے دور کی ابتدا ہو گئی

کل مرے شہر میں انتہا ہو گئی

آج ’ایس ایم ایس‘ میں آنے والی نظم کا یہ آخری شعر میرے دماغ میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ 12 مئی کو جو کچھ ہوا، وہ واقعی انتہا تھی۔ موت کا کھیل کھلے عام سڑکوں پر کھیلا جا رہا تھا اور کرکٹ میچ کی طرح ٹی وی چینلوں پر براہء راست دکھایا جا رہا تھا۔ جانے کون جیت رہا تھا، لیکن لوگ جانیں ہار رہے تھے۔ یہ سب ریاست کے سب سے بڑے شہر میں ہو رہا تھا۔ ریاست جانے کہاں تھی، فریق تھی یا تماشائی۔ اسلحہ بردار لڑکے پورے اطمینان سے گنیں لوڈ کرتے، پھر تاک تاک کر نشانہ لیتے۔

Read more

مٹی کی بے چین خوشبو کے بلاوے

گرمیوں کی کڑکتی دھوپ میں تپتی زمین پر کبھی یک دم گھٹا چھانے لگتی ہے امڈتے بادل آتے ہیں اور چھما چھم برکھا برسنے لگتی ہے۔ کھلے میدانوں پھیلے کھیتوں کی صاف۔ پیاسی مٹی پر پہلا چھینٹا پڑتے ہی جو سوندھی سوندھی خوشبو اٹھتی ہے اس میں چھپی چاشنی اک عجیب بے چینی لئے ہوتی ہے۔ اس میں بلاوے ہوتے ہیں۔ جو نہ جانے کب سے بچھڑی روحوں۔ اس پر کھیلتی رہی روحوں کا ہجر محسوس کرتے انہیں بلاوے بھیجتی رہتی ہیں۔ اپنے دیس میں۔ دور کے دیس میں۔ مرضی سے۔ مجبوری سے چلے جانے والے جب کبھی اس خوشبو کا بلاوا محسوس کرتے ہیں تو وہ اچانک۔ جانے کیسے پھر ملن کے لئے بے چین ہو جاتے ہیں۔

کبھی بلاوے، سند یسے ہوتے ہیں

Read more

پنجاب سے اٹھنے والا غدار بھاری پڑ سکتا ہے

یوں لگتا ہے کہ اس وقت پاکستان کو نواز شریف کی یک بیک سیاسی مستعدی کے علاوہ کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں معاشی، سیاسی، سفارتی اور سیکورٹی مسائل حل کرلئے گئے ہیں ۔ بس اب پنجاب سے اٹھے ایک ’غدار‘ کا سر کچلنے کے لئے پوری حکومت یکسوئی سے سرگرم عمل ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں نمایاں وزیروں پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے اجلاس ہورہے ہیں اور ایک کے بعد دوسرا وزیر

Read more

اے غدارو گھبرانا نہیں ہے

وہ جو کہتے ہیں کہ گھوڑا گھاس سے یاری لگائے گا تو کھائے گا کیا؟ اسٹیبلشمنٹ کے نہ تو مستقل حریف اور نہ ہی مستقل حلیف ہوتے ہیں۔ دوستی یا دشمنی کا معیار بس یہ ہے کہ جب آپ کو ایک طے شدہ نظریہ پاکستان دے دیا گیا ہے تو پھر اپنا نظریہِ پاکستان الگ سے گھڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

اپنے اپنے مفادات نے ہم کو یکجا کیا

وطن عزیز پاکستان کی گزشتہ چالیس سالہ تاریخ کے اوراق پلٹے جائیں تو انکشاف ہوتا ہے کہ یہاں اشرافیہ کے طبقہ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی مجرم اپنے جرم کو اس کی اصل کے مطابق تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکاری رہا ہے۔ نواب محمد احمد خان قتل کیس ذوالفقار علی بھٹو پر ڈالا گیا تو بھٹو صاحب نے اپنی عوامی اور بین الاقوامی مقبولیت کے زعم میں اس کو پہلے تو پرکاہ کے برابر حیثیت بھی نہ دی۔ ان کے وکیل یحییٰ بختیار بلاشبہ ایک عالی دماغ تھے۔ لیکن وہ بھی اس کیس کو اس کی اصل روح کے مطابق لڑنے میں ناکام رہے، ان کا سارا زور اسے سیاسی کیس ثابت کرنے پر صرف ہوتا رہا۔ جب یہ کیس اپنے آخری مراحل میں داخل ہوا تو پھر بھٹو صاحب سمیت ان کے سب حامیوں کو اندازہ ہوا کہ اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور چڑیاں سارا کھیت چگ چکی ہیں۔

یہی حال نواز شریف کا پاناما کیس میں رہا، ان کے خواجہ آصف جیسے نادان دوستوں نے انہیں یقین دلایا کہ یہ چند ہفتوں کا شور شرابا ہے، میاں صاحب، قوم جلد ہی اسے بھول جائے گی۔ جن کی خوشامد میں آ کر میاں صاحب نے قومی اسمبلی میں جھوٹ پر مبنی وہ تقریر کر ڈالی، جس میں کہا گیا تھا، کہ حضور یہ ہیں وہ ذرائع، جن سے لندن کے فلیٹ خریدے گئے۔

Read more

مالشیے: سر جو تیرا چکرائے، یا دل ڈوبا جائے

جیسے ہی رات اپنے جوبن کی اور بڑھتی ہے، کاروباری مراکز بند ہونے کے بعد، ڈھابے طرز پر قائم ریسٹورنٹس، تفریحی پارک، تھڑے، یا مخصوص سڑکوں پر شیشے کی جھنکار سنائی دیتی ہے۔ سنٹرل پنجاب کے شہروں کے افراد، اس آواز سے مانوس ہیں، لیکن شہر اقتدار میں بھی تقریباً ہر سیکٹر میں ایسے کردار نظر آتے ہیں۔ یہ آواز مالشیوں کی بوتلوں سے پیدا ہوتی ہے، جو شیشے کی چھوٹی چھوٹی بوتلوں کو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لئے

Read more

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: اے غداروں گھبرانا نہیں ہے

وہ جو کہتے ہیں کہ گھوڑا گھاس سے یاری لگائے گا تو کھائے گا کیا؟ اسٹیبلشمنٹ کے نہ تو مستقل حریف اور نہ ہی مستقل حلیف ہوتے ہیں۔ دوستی یا دشمنی کا معیار بس یہ ہے کہ جب آپ کو ایک طے شدہ نظریہ پاکستان دے دیا گیا ہے تو پھر اپنا نظریہِ پاکستان الگ سے گھڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: اے غداروں گھبرانا نہیں ہے

وہ جو کہتے ہیں کہ گھوڑا گھاس سے یاری لگائے گا تو کھائے گا کیا؟ اسٹیبلشمنٹ کے نہ تو مستقل حریف اور نہ ہی مستقل حلیف ہوتے ہیں۔ دوستی یا دشمنی کا معیار بس یہ ہے کہ جب آپ کو ایک طے شدہ نظریہ پاکستان دے دیا گیا ہے تو پھر اپنا نظریہِ پاکستان الگ سے گھڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

کرپشن کے بعد غداری: عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے ہتھکنڈے

عمران خان کی قیادت میں حکومت اور تحریک انصاف یہ ثابت کرنے پر کمربستہ ہیں کہ نواز شریف فوج کی پیداوار ہیں مگر عمران خان فوج کے حقیقی کماندار اور نگران ہیں۔ آرمی چیف، وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر ایک قدم اٹھانے کی ’جرات‘ نہیں کر سکتے۔ یہ آئیڈیل صورت سننے میں جتنی سہانی لگتی ہے اگر حقیقت میں بھی ویسی ہی ہو تو نواز شریف کا سیاست میں فوجی مداخلت کے خلاف بیانیہ خود اپنی موت مر سکتا

Read more

انڈیا میں کورونا وائرس سے اموات زیادہ کیوں ہو رہی ہیں؟

انڈیا کے لیے ستمبر کا مہینہ بدترین تھا۔ اوسطً 1100 انڈین شہری یومیہ ہلاک ہوئے۔ علاقائی طور پر حالات بہت مختلف ہیں کیونکہ کچھ ریاستوں میں ہلاکتوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ماہرین کی نظر میں یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ وائرس ابھی ملک میں پھیل رہا ہے۔

Read more

نواز شریف کے انکشافات اور تاریخ

جناب نواز شریف ایک ایک لفظ تول تول کر بول رہے ہیں وہ عالمی سطح پر اپنے آپ کو ”قابل استعمال“ ثابت کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں اور میزائل بنانے ’بیک انجینئرنگ‘ کرنے والے انکشافات کیے جا رہے ہیں

Read more

بھگت سنگھ کون ہے؟

پاکستانی، ہندوستانی، بنگالی نوجوانوں کے لئے انقلابی سوچ کی وہ کہانی جس کو انہیں ایک بار ضرور پڑھنا چاہیے۔ تاکہ وہ اپنے بچوں کو بتا سکیں کہ بھگت سنگھ کیسے پیدا ہو تا ہے اور وہ کون ہو تا ہے؟

بھگت سنگھ بننے کا پہلا قطرہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

19 سال کے کرتار سنگھ سرابھا نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں کہا اس کی پارٹی انگریز حکومت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دینا چاہتی ہے کیونکہ یہ سرکار تشدد اور نا انصافی پر قائم ہے۔ اسے عدالت میں بیان بدلنے کا مشورہ دیا گیا اس نہ صرف انکار کیا بلکہ لندن میں پھانسی پانے والے مدن لال دھینگڑا کا بیان دہرایا؛

”جو ملک غیر ملکی سنگنیوں کی نوک سے دبا ہوا ہے، وہ ہمیشہ جنگ کی حالت میں ہو تا ہے“ ۔ اسے 16 نومبر 1915 کو پھانسی دے دی گئی۔

Read more

کوئٹہ سفر نامہ: ویلکم ٹو کوئٹہ

گاڑی کی ورکشاپ میں مرمت کے بعد رات کو معلوم ہوا کہ فورٹ منرو کا راستہ عمیر سمیت بارڈر ملٹری پولیس کے جوانوں نے شب و روز ایک کر کہ کلیر کروا دیا ہے۔ اگلے روز ہم نے صبح سویرے کوئٹہ سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔ ایک بار پھر سے سفر سنیہا اور چاچو کی آواز میں سفر کی دعا سے شروع ہوا اور ہم دو گھنٹوں میں فورٹ منرو کے خوبصورت پہاڑوں کے دلکش نظارے اپنے اطراف دیکھتے ہوئے کوئٹہ کی جانب رواں دواں تھے۔ فورٹ منرو میں جاپان کا بنایا سٹیل پل نا صرف پہاڑی راستہ آسان بنا رہا تھا بلکہ خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ تھا۔ تقریباً چودہ ارب روپے کی خطیر رقم سے بنایا گیا یہ سٹیل پل پنجاب اور بلوچستان کو ملانے کے ساتھ نا صرف گاڑیوں پر تیل کی لاگت کم کرتا ہے بلکہ آسان اور کم وقت میں عوام الناس کو منزل مقصود تک پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

Read more

علی ظفر پر میشا شفیع کے الزامات: کیا ہتکِ عزت کے قانون کا استعمال آواز اٹھانے والوں کو خاموش کروانے کے لیے کیا جا رہا ہے؟

رواں ہفتے ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے مبینہ طور پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت انھیں بدنام کرنے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر آٹھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Read more

ڈرے سہمے بچے اور غافل سماج

26 ستمبر کی ڈوبتی سہ پہر، نور محمد کی حویلی میں مٹی کے اونچے ڈھیر پر آلتی پالتی مارے بیٹھا 10 سالہ بچہ ساحل آس پاس سے بے نیا ز مٹی کے گھروندے بنا تا، گراتا اور قہقہے بکھیرتا۔ بے شک بچپن اتنا ہی معصو م اور لاپروا ہو تا ہے۔ قریب ہی دو نوجوان ساول علی اور محمد امین گلی سے ہاتھ کی ریڑھی پر مٹی بھر بھر کر حویلی میں لا رہے تھے اور حویلی کی گہرائی بتدریج

Read more

اگر نواز شریف واقعی واپس آ گیا تو کیا ہو گا؟

کیا یہ محض اتفاق ہے کہ جوں جوں موجودہ نظام حکومت اور سیاست میں فوج کی مداخلت کے خلاف نواز شریف کا لب و لہجہ سخت ہورہا ہے، اسی کے ساتھ ملک میں ’احتساب‘ کا نظام اور عدالتیں بھی مستعد اور چوکنا ہوگئی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر شریف خاندان کے خلاف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو لندن سے واپس لانے کے لئے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ

Read more

تنظیم سازی سے توبہ

وقت نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے، ماضی میں تنظیم سازی کا عمل بہت ہی عمدہ اور صف بندی سمجھا جاتا تھا لیکن طلال چوہدری نے اس کے معنی بدل کر رکھ دیے ہیں اور یقینی طور پر جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس کا متبادل تلاش کرنے میں جت گئی ہوں گی کیونکہ اب اگر کسی بھی پارٹی یا سیاسی رہنما کی طرف سے تنظیم سازی کا عمل شروع کرنے کا دعوی کیا گیا تو لوگ اس پر تھو تھو کریں گے اور وہ جماعت اور جماعت کا سربراہ پاکستانی معاشرے میں اپنا مقام اور مرتبہ کھو بیٹھے گا۔

Read more

تبدیلی حکومت کے دو سال

پچھلے چند سالوں سے ایک جماعت جس کو پاکستانی نوجوان نسل کی آواز، یوتھ کی جماعت اور ایک امید سمجھا جاتا رہا تھا۔ اس میں 2017 اور 2018 میں بہت سے ایسے لوگو ں کی شمولیت ہوئی جو دوسری پارٹیوں کے وہ کارندے تھے جن کی مقبولیت تھالی کے بینگن کی سی تھی۔ جس کی وجہ سے پارٹی کا وہ ویژن جسے دیکھتے ہوئے لوگ جوک در جوک اس کا حصہ بنتے رہے یکسر تبدیل ہو کر رہ گیا اور ایک نئے پارٹی ویژن۔ ”نیا پاکستان“ کی بنیاد پڑی جس کے چیرمین عمران خان ہیں۔

Read more

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کپ: اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کرنے والے عبداللہ شفیق کون ہیں؟

عبداللہ شفیق بھارت کے شیوام بھمبری کے بعد دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس اور پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہی سنچری اسکور کی ہے۔

Read more

مسلم لیگ نواز کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے پانچ اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے پانچ اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ پھر سے مد مقابل، آگے کیا ہو گا؟

پاکستان میں حالیہ چند روز سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں اور ملک کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اہم قومی اور سیاسی معاملات، تجزیہ کاروں کے مطابق، خلیج مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سخت موقف نے جہاں ملکی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا کی وہاں سیاست دانوں اور فوجی قیادت کی خفیہ ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد ایک نئی صورت حال سامنے آئی ہے۔

Read more

مقامی حکومتوں کا نظام

پاکستان کے نظامِ حکمرانی میں، کیا واقعی مقامی حکومتوں کے نظام کو بنیادی ترجیحات کی بنیاد پر ایک مضبوط اور مربوط نظام کے تحت قائم کیا جاسکے گا؟ کیونکہ عملی طور پر پاکستان کا جمہوری حکمرانی کا نظام، مقامی حکومتوں کے نظام سے نا صرف محروم ہے بلکہ اس نظام کو سیاسی بنیادوں پر ایک بڑے سیاسی استحصال کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت یا بالخصوص صوبائی حکومتوں کا کردار سب سے زیادہ تنقید کے زمرے میں آتا ہے، جو اس بنیادی جمہوریت کے نظام کے ہی خلاف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت وفاق اور صوبائی سطح پر حکمرانی کے شدید ترین بحران میں سب ہی سیاسی، انتظامی اور قانونی فریقین مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ لیکن حکمران طبقہ چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، اس نظام کی تشکیل اور خود مختاری کو اپنے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

Read more

رنگ برنگی ڈوریں – دو باجوہ پریواروں کی کہانی

کہانی کب اور کہاں سے شروع ہوتی ہے؟ یہ لکھنے والا بھی نہیں جانتا، ہاں اتنا طے ہے کہ بیتنے والی بہت سی باتیں، کہنے اور سننے والوں کی محتاج رہتی ہیں۔ منظر بدل جاتے ہیں، پس منظر بدل جاتے ہیں، نہیں بدلتے تو کہنے اور سننے والوں کے درمیان کہانی کے بندھن نہیں بدلتے۔

سو دو دیسوں اور کئی پردیسوں سے جڑی، اس ڈور کی کہانی، شاید 1885 میں شروع ہوتی ہے جب مغربی پنجاب میں دریائے بیاس، ستلج اور جہلم سے نکالی نو نہروں پر برطانوی راج نے کنال کالونیوں کے نام پر رہائش اور زراعت کے فروغ کے لئے آباد کاری کا منصوبہ بنایا۔ 1902 میں اس وقت کے ضلع شاہ پور میں دریائے جہلم کے پاس، جہلم کالونی کے نام سے الاٹمنٹ کی گئی۔

Read more

تقسیم ہند: بٹوارے کے دوران اپنے خاندان سے بچھڑنے والی لڑکی 73 برس بعد اپنے خاندان سے کیسے ملی؟

ضلع بہاولپور کے علاقے احمد پور میں گنجیانوالا کھو 4 چک سے داپھیا بائی کے ماں باپ نے جہیز دے کر جب ان کے شوہر ہیملہ رام کے ساتھ خیرپور ٹامیانوالہ کے لیے انھیں رخصت کیا تھا تو انھیں نہیں معلوم تھا کہ وہ آخری مرتبہ انھیں دیکھ رہے تھے۔

Read more

کسی قوم اور معاشرہ کو تباہ کرنے کے چند اصول

ساؤتھ افریقہ کی یونیورسٹی کے دروازے پر یہ فکر انگیز جملے درج ہیں :

”کسی قوم کو تباہ کرنے کے لیے ایٹم بم اور دور تک مار کرنے والے میزائلز کی ضرورت نہیں، بلکہ اس کا نظام تعلیم گرا دو اور طلباء و طالبات کو امتحانات میں نقل لگانے کی اجازت دے دو، وہ قوم خود تباہ ہو جائے گی۔ اس ناکارہ نظام تعلیم سے نکلنے والے ڈاکٹرز کے ہاتھوں مریض مرتے رہیں گے۔ انجینئرز کے ہاتھوں عمارات تباہ ہوجائیں گی۔ معیشت دانوں کے ہاتھوں دولت ضائع ہو جائے گی۔ مذہبی رہنماؤں کے ہاتھوں انسانیت تباہ ہو جائے گی۔ ججز کے ہاتھوں انصاف کا قتل ہو جائے گا۔ نظام تعلیم کی تباہی قوم کی تباہی ہوتی ہے۔“

Read more

پارلیمانی کمیٹی برائے جبرا تبدیلی عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

لاہور، : پارلیمانی کمیٹی برائے تحفظ برائے جبری تبدیلی نے اپنے سندھ کے دورے کا اعلان کر دیا ( بالخصوص عمر کوٹ، گھوٹکی اور تھرپارکر کے اضلاع) جہاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ذرائع سے جبرا مذہب اسلام قبول کرانے کے معاملات میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ کارکنان اور سماجی تنظیمیں (سی ایس اوز) جن میں لاہور میں مقیم ادارہ برائے سماجی انصاف (سی ایس جے ) اور پیپلز کمیشن برائے اقلیتی حقوق (پی سی ایم آر) شامل ہیں،

Read more

کیا خواتین ٹیچرز اپنے بچوں کا گلہ گھونٹ دیں؟

سوشل میڈیا پر اس وقت میانوالی کی ایک ٹیچر مس عشرت کا معطلی کا آرڈر گھوم رہا ہے۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے وزٹ کے دوران وہ اپنے بچے کو بہلا رہیں تھیں۔ جس پر قوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار سی ای او صاحب نے ٹیچر کے معطلی کے آرڈر جاری کروا دیے اور اس طرح علم دشمن عناصر کی بیخ کنی کی اور تعلیم کی راہ ہموار کی۔ حالانکہ موصوف جس ضلع کے سی ای او

Read more

قرنطینہ کے دنوں میں ہمارے ہاتھ لگی ”جنٹلمین الحمدللہ“

جس طرح ہر ماں اپنے کالے کلوٹے پتر کو بھی ”جنٹلمین“ سمجھتی ہے اسی طرح فوج والے بھی اپنے افسر کو ”جنٹلمین“ کہتے ہیں چاہے وہ کتنا ہی ”کوجا“ کیوں نہ ہو۔ ہم تو ویسے ماشاءاللہ بچپن سے ہی بڑے پیارے تھے تو ہماری اماں بھی بچپن میں ہمیں ”پینٹ بشرٹ“ پہنا کر کہا کرتی تھیں کہ میرا پتر جنٹلمین بن گیا جنٹلمین کا ذکر اس لئے کیا کہ قرنطینہ کے دنوں میں ہمارے ہاتھ ایک جنٹلیمن فوجی (جی ہاں

Read more

موٹروے ریپ کیس: پاکستانی خواتین میں حفاظتی آلات کی خریداری کا رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

لاہور موٹروے ریپ کیس کے بعد سے پاکستانی خواتین میں اسٹن گن جیسے دفاعی آلات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے اس حقیقت سے قطع نظر کہ اس نوعیت کے آلات کو رکھنا قانوناً جرم ہے۔

Read more

سی سی پی او لاہور کے بیان پر تنقید: ’کیا خاوند کی اجازت کے بغیر سفر کرنے والی خاتون سے ریاست بری الذمہ ہے؟‘

لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ سمیت متعدد بیوروکریٹس کی اگلے گریڈ میں پروموشن کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کا ایک اور بیان بھی سوشل میڈیا پر زیرِبحث ہے۔

Read more

ایسا پہلی بار ہوا ہے۔۔۔

پہلی بار یہ بھی ہو رہا ہے کہ دفاع کے لیے لائی جانے والی حکومت مدافعت کے لیے دفاعی ادارے کو استعمال کر رہی ہے اور ادارہ اپنے دفاع میں مدافعانہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے: پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

وارث میر اور روشن خیالی

مضامین کے اس سلسلے کے پہلے حصوں میں ہم نے عبدالسلام خورشید اور مسکین حجازی کے سرکاری صحافت کے مطالعہ پاکستانی مکتب فکر سے لے کر سرکاری بیانیوں کو للکارنے والے ضمیر نیازی اور ڈاکٹر مہدی حسن کی کتابوں اور مضامین کا ذکر کیا۔ اس مضمون میں ہم پاکستانی صحافت کے ایک اور بڑے نام پروفیسر وارث میر کا ذکر کریں گے جن کی تحریروں کو پڑھنا آج کے پاکستانی صحافیوں کے لیے ضروری ہے تاکہ ان کے ذہن روشن

Read more

شہباز شریف نہیں، مفاہمت اور امن کی گرفتاری‎

جناب شیخ رشید درست ثابت ہوئے اور شہباز شریف، ن سے ش علیحدہ نہ کرنے کی وجہ سے جیل پہنچ چکے ہیں۔ یہ گرفتاری شہباز شریف کی نہیں، مفاہمت کی سوچ اور خیال کی گرفتاری ہے۔ یہ اس آخری امید کی گرفتاری ہے جو معیشت کی بحالی اور امن سے گمان رکھتی تھی۔ مفاہمت محض شہباز شریف ہی کی نہیں، دوسری پارٹیوں میں بھی ایسی سوچ پائی جاتی تھی لیکن آج کے بعد ان سب کو راستے سے ہٹا دیا

Read more

انوشکا شرما اور سنیل گاوسکر کی کرکٹ کمنٹری کے معاملے پر گرما گرمی اور فیمینزم کے متعلق کچھ سوالات

تین دن پہلے ٹوئٹر پر ‘بائیکاٹ گواسکر’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا تھا اور جب میں کل صبح اٹھی تو ایک نیا ہیش ٹیگ ‘بائیکاٹ فیمینزم’ نظر آیا ہے۔ تاہم یہ ہیش ٹیگ اتنا مقبول نہیں تھا کہ ٹرینڈ کرنے لگتا۔ آخر یہ سب کیا ماجرہ ہے؟

Read more

بنیادی صحت مرکز کا قیام اتنا مشکل کیوں؟

ایک ایسے گاؤں کا تصور کریں جس کی آبادی آٹھ ہزار کے لگ بھگ ہو۔ اور اس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہائی سکول موجود ہوں۔ گاؤں کے لوگوں کے لیے صاف پانی کا فلٹر پلانٹ بھی لگا ہو۔ دو، تین چھوٹے ہوٹل بنے ہوں۔ ایک چھوٹی سی مارکیٹ بھی موجود ہو۔ کرائے پر گاڑیاں مل جاتی ہوں۔ سڑکیں پکی ہوں۔ سولنگ بھی لگے ہوں۔ انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولت بھی میسر ہو۔ پانچ مسجدیں ہوں۔ ٹیوشن سینٹرز ہوں۔

Read more

شہباز شریف کی گرفتاری: احتساب، نظام عدل اور عسکری قیادت کٹہرے میں

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر منہ ڈھانپے ہوئے دو درجن کے لگ بھگ نوجوانوں کے گروہ کی طرف سے فوج کی حمایت اور نواز شریف کے خلاف مظاہرے کے چند گھنٹے بعد ہی لاہور میں نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کرلیا۔ آج ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک مقدمہ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کی ہے۔ احتساب جج

Read more

آذربائیجان، آرمینیا تنازع: ’کیا پاکستان کشمیر پر حمایت کے بدلے میں ترکی کا احسان چکا رہا ہے؟‘

حالیہ موقف میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے پروفیسر رشید خان کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات، امریکہ کے ساتھ ان بن اور انڈیا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے باعث پاکستان خود کو تنہا محسوس کر رہا ہے اور ایسے حالات میں پاکستان کے لیے ترکی حمایت بہت اہمیت کی حامل ہے۔‘

Read more

شہباز شریف: منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر مسلم لیگ نواز کے قائد گرفتار

لاہور ہائی کورٹ نے قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے جس کے بعد انھیں کمرہ عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read more

رائٹ ٹو انفارمیشن: قانون ہونے کے باوجود پاکستان میں سرکاری محکمے معلومات تک رسائی کے عمل کو مشکل کیوں بناتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو یہ جاننے کا حق ہے کہ آپ کے علاقے کے رکن اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے لیے کتنی رقم ملی اور وہ کہاں خرچ ہوئی۔

Read more

خواتین اور بچوں کی صحت: نوزائیدہ بچے کن پیدائشی جنسی نقائص سے متاثر ہو سکتے ہیں اور اس کا حل کیا ہے؟

پاکستان میں ایک سرکاری اندازے کے مطابق ہزاروں افراد کے جنس جنس پیدائش کے وقت واضح نہیں ہوئے اور اب انھیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم نے ماہرین سے ان نقائص کا حل دریافت کیا ہے۔

Read more

سندھو تہذیب اور اس کے قدیم باشندے

اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وادی کشمیر کے باشندوں کی اکثریت وہ ”پشاچ“ لوگ تھے جو سندھو ویلی یعنی موئنجو ڈڑو اور ہڑپہ تہذیب کے دور میں آرینز کی آمد اور غلبے کے بعد ہجرت کر کے کشمیر میں جا بسے تھے۔ وانی یا وائیں بھی ان ہی میں شامل تھے اور اس ہجرت کی بہت سی علامات زبان، تہذیب اور ثقافت میں آج بھی موجود ہیں۔ بحوالہ، مشہور ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر احمد حسن دانی، سید سبط

Read more

پروفیسر بختیار حسین صدیقی: چند یادیں

میں جب 1967 میں گورنمنٹ کالج لاہور میں ایف اے سال اول کے طالب علم کے طور داخل ہوا تو میرا ایک مضمون تھا فلسفہ ۔ شعبہ فلسفہ ان دنوں مین بلڈنگ سے باہر پنجاب یونیورسٹی سے متصل بلاک میں تھا جہاں اب نفسیات کا شعبہ تھا۔ ان دنوں نچلی منزل شعبہ فلسفہ کے پاس اور اوپر والی منزل شعبہ نفسیات کے پاس تھی۔ فلسفہ میں پانچ اساتذہ تھے، جن میں صرف ایک صاحب باریش تھے، شیروانی شلوار پہنتے تھے

Read more

باسمتی چاول کو ’خالص انڈین پراڈکٹ‘ قرار دینے کا دعویٰ پاکستانی چاول کی برآمدات کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے؟

یورپی یونین ممالک کو باسمتی چاول کی برآمد پاکستان کے ساتھ انڈیا سے بھی کی جاتی ہے تاہم حال ہی میں انڈیا نے یورپی یونین میں چاول کی باسمتی کوالٹی کے حقوق اپنے نام محفوظ کرنے اور اسے ایک انڈین پراڈکٹ قرار دینے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

Read more

پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو محکمۂ آثارِ قدیمہ کو دینے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ڈائریکٹر آف آرکیالوجی اور میوزیم صوبہ خیبر پختونخواہ کے خط ملنے کے بعد دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو حاصل کرنے کے لیے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Read more

سو سنار کی ایک لوہار کی

پاکستان تحریک انصاف کو حکومت میں آئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا اور کوئی مزاحمتی اپوزیشن نہ ہوتے ہوئے بھی حکومت کارکردگی نہیں دکھا سکی بلکہ الٹا ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور خارجی امور میں بھی ملک کو تنہا کر دیا۔ تمام اداروں کی سپورٹ کے باوجود ملک میں انتظامی معاملات بہتر نہ ہو سکے بلکہ لاقانونیت اپنے عروج پر پہنچ گئی اور مہنگائی کا ایک نہ ختم ہونیوالا طوفان ملک

Read more

تنویرؔ نقوی/ شہبازؔ نقوی اور طفیل ہوشیارپوری / عرفان باری: خوشبو کا سفر جاری ہے

پچھلے دنوں میرا کراچی آنا ہوا۔ یہاں کافی لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان میں مدیر نگار ویکلی اسلم الیاس رشیدی صاحب اور دیگر احباب شامل ہیں۔ یہاں سے میرا پروگرام لاہور جانے کا تھا اور یہ ٹھان رکھا تھا کہ اس دفعہ لاہور فلم انڈسٹری کی تاریخ پر مزید تحقیق کی جائے۔ اتفاق سے میں جوہر ٹاؤن میں ایک دوست کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ وہاں ہماری فلمی صنعت کے نامور شاعر حضرت تنویرؔ نقوی مرحوم کے صاحبزادے شہباز تنویر

Read more

اسٹبلیشمنٹ بمقابلہ اپوزیشن

آج کل اپوزیشن کی اے پی سی کا بڑا چرچہ ہے کیونکہ یہ اے پی سی جو ایک عام رسمی کارروائی تھی اگر میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری اس اے پی سی سے ویڈیو لنک پر خطاب نا کرتے۔ مگر اب اس اے پی سی کے اعلامیے نے اور اس کے بعد کے واقعات بڑے اہم ہیں۔ مگر سب سے پہلے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ جو اے پی سی ایک سال سے ٹالی جا رہی تھی کہ یہ ممکن کیسے ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری کی میزبانی میں ایک دم اپوزیشن متحد ہو گئی۔

پچھلے سال آزادی مارچ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان تو حکومت گرانے آ گئے مگر تب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور اس سے نواز شریف باہر چلے گئے اور آصف علی زرداری رہا ہو گئے۔ مولانا کا ان دونوں جماعتوں سے اعتبار اٹھ گیا۔ اس لئے مولانا نے ان دو پارٹیوں سے رابطے منقطع کر دیے مگر جب بجٹ کے بعد دوبارہ شور اٹھا تو مولانا نے لندن میں نواز شریف سے رابطہ کیا۔ نواز شریف نے یقین دلایا کہ اس بار ہم ساتھ دیں گے۔ پیپلز پارٹی بھی مان گئی۔ اسی لئے تو جولائی کے بعد سے رابطے بڑھنے لگے اور 3 ستمبر کو طے ہوا کہ 20 ستمبر کو اے پی سی ہوگی۔

Read more

فن سین فائلز کیا ہیں اور ان میں انڈین بینکوں کے مشکوک لین دین کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟

ایک انڈین اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈین بینکوں کی مدد سے رقم کی منتقلی کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دیگر مالی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

Read more

ایک پٹھان کا عہد اور کالے پانی میں انگریز وائسرائے کا قتل

ابتدائی طور پر انگریزوں کو شبہ تھا کہ مولوی تھانسیری اور دیگر مجاہدین جن کو انڈمان میں سزا دی جا رہی تھی انھوں نے شیر علی کی میؤ کو مارنے کے لیے ‘ذہن سازی‘ کی تھی۔

Read more

نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا جس کے بعد ن لیگ کی طرف سے لیگی ایم پی اے کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ نجی ٹی وی "ابتک نیوز "کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ سابق وزیراعظم کی

Read more

عمر شیخ کہتے ہیں کہ نہ کوئی بزدار کو ہٹا سکتا ہے نہ مجھے

گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان کے اندرونی حالات نے تین سو ساٹھ کے زاویے سے کروٹ لی ہے۔ سماجی، سیاسی اور معاشی حالات نے کھٹارا بس کی طرح چلتے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ نظام تو پہلے ہی قید تھا، لیکن قید کرنے والے پیٹھ کے پیچھے خاموشی سے چھرا گھونپتے تھے۔ لیکن اب ایسی تبدیلی آئی ہے کہ سب منٹوں میں منظر عام پر آ جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ گند اتنا جمع ہو چکا ہے کہ گٹر ابلنا شروع ہو گیا ہے جو بھی گزرے گا یقیناً گندا ہو کے رہے گا۔

Read more

شکست سے کیا سیکھا؟

صبح 7 بجے آل انڈیا ریڈیو اردو سروس نے 16 دسمبر 1971 کو سقوط ڈھاکہ کا اعلان کیا۔ مغربی پاکستان میں مٹھی بھر افراد کے علاوہ زیادہ تر نے ہندوستانی ”پروپیگنڈا“ سمجھ کر اس پر یقین کرنے سے انکار کر دیا۔ ریڈیو پاکستان اب بھی قومی ترانے چلا کر قوم سہانے خواب دکھلا رہا تھا۔ خون کے آخری قطرے تک مغربی محاذ پر لڑنے کے اعلانات کے ساتھ مشرقی پاکستان میں ہتھیار ڈالے جا رہے تھے۔

قوم کے لئے ایک واضح شکست تھی مگر فوجی اور سول بیوروکریسی خیال تھا کہ اس نے ملک کے مغربی حصے کو بنگالیوں کے قبضے سے بچا لیا تھا۔ یہ ایک سوچی سمجھی سیاسی حکمت عملی تھی۔

Read more

نیزہ بازی کا کھیل

نوجوان نسل کو گھڑ سواری جیسے ثقافتی اور صحت افزا کھیل کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز پاکستان اس خوش قسمت خطہ زمین سے تعلق رکھتا ہے جہاں نیزہ بازی جیسے شاندار کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے نوجوان گھڑ سوار اور نیزہ بازی کے مایہ ناز کھلاڑی صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے زور دیا ہے کہ نوجوان نسل کو اس ثقافتی اور صحت افزا کھیل کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے۔

Read more

دیو آنند: بالی وڈ لیجنڈ جو اپنی محبت کی کہانی کی طرح اپنی سیاسی جماعت کو کسی انجام تک نہ پہنچا سکے

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دیو آنند نے نہ صرف عملی سیاست میں حصہ لیا بلکہ وہ واحد بالی وڈ سٹار تھے جنھوں نے ایک قومی سطح کی سیاسی پارٹی تشکیل دی، جس کا نام تھا ’نیشنل پارٹی آف انڈیا‘ تھا۔

Read more