وزیراعلی پنجاب الیکشن کیس کی سماعت فل کورٹ کرے، حکومت کا مطالبہ
حکمران اتحاد نے مشترکہ و متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف سمیت ن لیگ کی قیادت کو سزا سنانے والے ججز ہمارے خلاف کیسز کی سماعت کرنے والے بنچز میں بیٹھتے ہیں، اس سے عدالتی روایات کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جن کیسز میں ن لیگ فریق ہے ان میں یہ ججز نہ بیٹھیں یا پھر فل کورٹ ان کیسز کی سماعت کرے، تاکہ انصاف ہوتا نظر آئے۔
Read more




















































































