اچھے ”خادم اعلیٰ“، اچھے ”خادم اعظم“ کیوں نہیں پا رہے؟

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ کہ جس دن شہباز حکومت نے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کیا، اسی دن حفیظ شیخ ’درآمد‘ ہو کر کراچی کے ہوائی اڈے پر اترے اور ”خاص لوگوں“ کے حفاظتی حصار میں ٹرمنل سے ’برآمد‘ ہوئے، جس سے تاثر یہی قائم ہوا، کہ انہیں کسی ”خاص کام“ انجام دینے کے لیے ایک بار پھر ’صاحبان اختیار‘ نے بلوایا ہے، کیونکہ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ’جھنڈے والی

Read more

اتحادی حکومت بمقابلہ دہشتگردی، معیشت اور ڈالر کی اڑان آئندہ چند روز کتنے اہم؟

گزشتہ چند روز سے ملک میں ڈالر کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ انٹربینک میں ڈالر ڈبل سینچری کر کے ملکی تاریخی میں ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس پر حکومت اس کوشش میں جٹی ہوئی ہے کے کسی طرح ڈالر کی اڑان کو جکڑ کر روک دیا جائے، پہلے مرحلے میں درآمد کی جانے والی لگژری اشیاء جن میں گاڑیاں، موبائل فونز، فرنیچر، خشک میوہ جات سمیت 38 اشیاء شامل درآمدات پر پابندی لگادی ہے۔ اور حکومت کی

Read more

عمران خان کی بدکلامی اور بلاول بھٹو کی فراست

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر دو بیانات کا چرچا رہا۔ ایک سے ملکی سیاست میں امید کی کرن روشن ہوتی ہے تو دوسری سے اس تاریکی کا اندازہ ہوتا ہے جو بدقسمتی سے اس وقت پاکستان کے سیاسی مقدر پر چھائی ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے بطور وزیر اعظم دورہ ماسکو کا دفاع کیا ہے اور کہا کہ ان کا یہ فیصلہ پاکستان

Read more

عمران خان کا مریم کے بارے میں بیان: ’کیا انھوں نے اصل میں ایسا کہا، مطلب اصل میں؟ یہ بھیانک ہے بہت زیادہ مایوس کن‘

سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں ایک جلسے کے دوران مریم نواز کے حوالے سے بیان دیا جس پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ملتان جلسے کے علاوہ عمران خان اور مریم نواز کے نام سے مختلف ٹرینڈ سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں۔

Read more

حکومتی بے بسی اور اسٹبلشمنٹ کی سیاست

خبر ہے کہ آئندہ دو روز میں طاقت ور حلقوں نے حکومت کو اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین نہ دلایا تو موجودہ حکومت کام کرنے سے انکار کردے گی اور قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ یہ خبر جیو نیوز کے حوالے سے سامنے آئی ہے، اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ اس میں حکومتی ذرائع کی درپردہ فراہم کردہ معلومات شامل ہوں گی۔ اس سے پہلے بھی حکومت کے ہمدرد صحافی یہ خبریں دیتے رہے ہیں کہ اگر

Read more

اگر عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے

کیل کانٹے سے لیس اور بھاری خوردبینی شیشوں کو آنکھوں پر چڑھائے ہم نے عمران خان کو ہر میدان میں تنقید و طنز و شکووں کے تختوں پر لیٹا کر ہر یک زاویے کو ملحوظ خاطر رکھ کر پوسٹ مارٹم تو بھرپور کیا اور یہ بے رحمانہ تنقید کے نشتر برسانا جائز بھی تھا کیونکہ عمران خان سرد خانے میں پڑی ہماری حسرتوں میں روشن مستقبل کی روح پھونکنے والا تھا۔ گھر میں جس بچے سے سب سے زیادہ امیدیں

Read more

کشمیر کا سیاسی نقشہ

جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے کچھ نہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں آزاد کشمیر کو بار بار فتح کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت ہر جماعت نے کشمیر میں جیت کا دعویٰ کیا ہے تاہم میں اس امر کا فیصلہ کشمیر کے باشعور ووٹرز پر چھوڑتی ہوں، آئندہ چند روز تک کشمیر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔ آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے

Read more

جلد انتخابات کس کے مفاد میں، اور کس کو اس کا نقصان ہے؟

بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا مسلم لیگ ن کو ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کا اسٹیک سب سے زیادہ ہے، اس لیے مسلم لیگ ن گھبراہٹ اور تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

Read more

گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوئے

دیو مالا کے کردار محیر العقول ہوتے ہیں لیکن ان میں بھی ایسا کوئی خالق مذکور نہیں جو اپنی مخلوق کے سامنے سجدہ ریز ہو جائے، بلا شبہ ہماری سیاست میں اساطیر سے کہیں زیادہ پیچاک ہیں۔ جنرل ضیاالحق نے جب ذوالفقار علی بھٹو کو حکومت سے نکالا تو انہیں پھانسی گھاٹ تک پہنچانے کا بندوبست بھی کیا، جب پرویز مشرف نے 1999 میں نواز شریف کی حکومت الٹائی تو ان کے لیے جیل اور جلاوطنی کا انتظام بھی کیا،

Read more

کیا عمران خان پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ ہیں؟

شہباز کو اب پرواز کے لیے پَر نہیں مگر دَم چاہیے۔ عمران خان دباؤ بڑھا رہے ہیں اور عدلیہ، مقتدر حلقے، نئی حکومت، میڈیا جس طرح اس وقت دباؤ کا شکار ہیں، خدشہ ہے کہ تحریک انصاف کی دی گئی ڈیڈ لائنز پر سرنڈر نہ کر جائیں؟

Read more

اب پیچھے مڑ کر دیکھنے کا وقت نہیں

بحران میں گھرے پاکستان کی اتحادی حکومت کا وزیر اعظم پانچ روز لندن میں قیام کے بعد براستہ ابوظہبی اسلام آباد پہنچا ہے۔ اس دوران روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 195 کی حد کے قریب جا پہنچا اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سوموار کو مارکیٹ کھلتے ہی ایک ہزار پوائنٹ کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اقتصادی ماہرین اس المناک صورت حال کو حکومتی تساہل اور فوری مناسب فیصلے نہ کرنے کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ شہباز شریف کی

Read more

اسرائیل کا دورہ جرم نہیں، ہزاروں پاکستانی یہاں ملازمت کر رہے ہیں: پاکستانی صحافی احمد قریشی

پاکستانی وفد کے اسرائیل کے دورے پر اعتراضات پر وفد کے شرکا کا مؤقف کیا ہے۔ کیا پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا جا سکتا ہے؟

Read more

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم پر خاموشی کیوں

گزشتہ کئی روز سے طبیعت میں شدید بے چینی ہے جس کی وجہ شاید ملک میں تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال ہے۔ مہنگائی نے اپنے اگلے پچھلے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ ڈالر بلندی کی سطح پر ہے اور روپے کی قدر تیزی سے گراوٹ کا شکار ہے۔ سابقہ حکومت کی 4 سال کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ مگر ہمارے سیاسی اداکار بجائے اس نازک صورتحال میں

Read more

بے لگام ہیجان کو لگام دیجئے

دنگل اور دنگل کے اندر جوڑ یا کشتی، اس کا اپنا ہی ایک ماحول ہوتا ہے۔ یوں تماشائیوں کی ہو ہا بہت ہوتی ہے لیکن نازک داؤ پیچ کے دوران وہ دم سادھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اسی کیفیت میں شاطر پہلوان اپنا سب سے بڑا داؤ کھیلتا ہے۔ اپنے حریف پہلوان کو ایک داؤ کا جھکاوا دے کر اچانک دوسرا داؤ لگا جاتا ہے۔ پنجابی میں اسے سجی ( دائیں ) دکھا کر کبھی (بائیں ) مارنا کہتے ہیں۔

Read more

نواز شریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

شہباز شریف کی حکومت قائم ہونے کے ایک ماہ بعد لندن میں مسلم لیگ (ن) کا غیر معمولی اعلیٰ سطح کا اجلاس لندن میں نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہو چکا ہے۔ یہ اجلاس نواز شریف نے طلب کیا تھا۔ وفاقی کابینہ کے کم و بیش تمام ارکان کی ”بارات“ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئی جس کے باعث تین چار روز تک کار سرکار معطل رہا اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کا تاحال کوئی اعلان

Read more

حکومت کے بڑے چیلنجز

عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کے بعد مسلم لیگ نون اور ان کے اتحادیوں کی بننے والی نئی حکومت کو ابتدا ہی میں کئی محاذ پر سیاسی اور معاشی سطح پر مختلف سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ نون جو بڑے جذباتی انداز میں عمران خان حکومت پر تنقید کرتے تھے اور یہ دعوی کرتے تھے کہ ان کے پاس ہی مسائل کے حل کا علاج موجود ہے، وہ ابتدا ہی میں ناکامی سے دوچار نظر

Read more

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا یا جراثیم

پاکستان میں اس وقت کیا ہو رہا ہے، کیوں ہو رہا ہے کس کے کہنے پر ہو رہا ہے، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا، کسی کو کچھ خبر نہیں۔ ہاں البتہ ملک اور قوم کا نقصان لازمی ہو رہا ہے، ایک طرف ریاست کا سابق لاڈلا ہر روز ایک بھپھرے ہوئے ہاتھی کی طرح تاک تاک کر ہر کسی پر نشانے بھاندہ رہا ہے۔ اس سے نہ فوج محفوظ نہ عدلیہ محفوظ ہے۔ روایتی سیاستدان تو بہت پہلے

Read more

مائنس ون کو پلس میں بدلنا ہی واحد حل ہے

مسلم لیگ نون کے نمبر ون میاں نواز شریف کو 2018 کے الیکشن سے قبل ”مائنس“ کرنے کے لیے سیاسی عزائم کے تحت قائم مقدمات میں عدالتی فیصلوں کے ذریعے یکے بعد دیگرے نا اہل قرار دیا گیا، اس نا اہلیت کو تاحیات قرار دیا گیا، پھر انہیں پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قرار دیا گیا، ان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے سینیٹ کے ٹکٹس تک کو منسوخ کر دیا گیا۔ ان کا میڈیا بلیک آؤٹ کیا

Read more

شہباز شریف: وزیرِ اعظم اور وفاقی وزرا کی نواز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقاتوں میں کیا ہوا؟

بی بی سی نے وزرا سے بار بار پوچھا کہ ان ملاقاتوں میں کیا فیصلے ہوئے تو وہ صرف یہی کہتے رہے کہ ’سابق وزیر اعظم عمران خان نے جو ’گند‘ پیدا کیا ہے اس کو صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

Read more

جنرل فیض حمید کے بارے میں سیاسی گفتگو کیوں ہوتی ہے؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بار پھر پاکستانی سیاست دانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی گفتگو میں فوج کو ملوث کرنے سے باز رہیں اور فوجی افسروں کا نام لے کر غلط فہمیاں پیدا کرنے کا طریقہ ترک کیا جائے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے علاوہ میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ملک میں انتخابات کا فیصلہ سیاست دانوں نے کرنا ہے اور وہ یہ فیصلہ کرنے

Read more

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی بدولت وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوجانے کے بعد عمران خان صاحب تسلسل سے دہائی مچائے چلے جارہے ہیں کہ انہیں مقامی مخالفین نے نہیں بلکہ امریکہ نے اقتدار سے محروم کیا ہے۔اس ضمن میں وہ ایک مراسلے کا حوالہ بھی دیتے ہیں جو امریکی وزارت خارجہ کے ایک افسر کی واشنگٹن میں مقیم پاکستانی سفیر سے ملاقات کے بعد اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔حقائق جو بھی رہے ہوں ان کے حامیوں

Read more

خواجہ آصف: ’ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں‘

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں فوجی سربراہ کی تعیناتی کے لیے بھی ویسا ہی طریقۂ کار ہونا چاہیے جیسا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے موجودہ ملکی حالات میں حکومت کرنے کا فیصلہ کر کے ایک بڑا سیاسی رسک لیا ہے۔

Read more

خمیازہ

سیاسی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ کیوں نکالا سے لے کر اس لئے نکالا تک کا سفر کچھ زیادہ ہی مہنگا پڑ رہا ہے۔ سب سے بڑے صوبے میں آئینی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کی سمری دو دفعہ صدر مملکت سے مسترد کردی، جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے ازخود عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر کے اپنی پارٹی کے سابق وفاقی

Read more

ایبٹ آباد جلسے کی تقریر: حکومت عمران خان کے خلاف کیا کارروائی کر سکتی ہے؟

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد الطیف آفریدی نے کہا کہ حکومت عمران خان کے خلاف کوئی خاص قانونی کاروائی نہیں کر سکتی۔ ان کے مطابق عمران خان کو نظر بند کرنے کا آپشن اگرچہ موجود ہے ‘لیکن میرے خیال میں حکومت ایسا کچھ نہیں کرے گی۔’

Read more

میر جعفر و میر صادق کون؟

جب پاکستان کی پارلیمنٹ نے عمران خان سے اقتدار چھینا تو تو ان کا ٹارگٹ پاکستان کی تین شخصیات تھیں بندوق کی شست پر تو آصف علی زرداری تھے ہی البتہ دوسری شخصیات میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمنٰ ہی جن سے انہوں نے نمٹنا تھا کبھی کبھار ان کا روئے سخن میاں نواز شریف بھی ہوتے لیکن جب عمران خان نے دیکھا کہ میدان خالی پڑا ہے انہوں نے رمضان المبارک میں پشاور، کراچی اور لاہور میں بڑے

Read more

میر صادق اور میر جعفر کس کو بولا؟: ’چوہدری صاحب اب دیر ہو چکی ہے‘

عمران خان نے اگرچہ وضاحت دے دی ہے کہ انھوں نے دراصل میر جعفر اور میر صادق شہباز شریف اور ان کے بھائی کو کہا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں یہ ان کا ایک اور یو ٹرن ہے۔

Read more

فوج کو کس کا خوف ہے؟

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاک فوج کو ملکی سیاسی مباحث میں ملوث کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا ہے۔ ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’سیاسی مباحث میں فوج پر بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات نہایت نقصان دہ ہیں‘۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاک فوج کو کن الزامات اور بیانات سے اچانک اتنا شدید خطرہ محسوس ہؤا ہے کہ اس پر ایک ایسا بیان جاری کیا گیاہے جس میں کسی لیڈر،

Read more

کیابالآخر اسٹیبلشمنٹ تنہا اور بے اثر ہو چکی

وزیر خارجہ کا حلف لینے میں بظاہر کچھ لیت و لعل کے بعد بلاول زرداری، نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچے۔ سامنے نظر آنے والی ملاقاتوں کے بعد بتایا گیا کہ قوم کے دو رہنماؤں نے ’چارٹر آف ڈیموکریسی‘ کے اعادے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم درون خانہ معلومات رکھنے والے کچھ اور ہی کہتے ہیں۔ پاکستان کے نامور صحافی ہارون الرشید صاحب نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران جہاں امریکی سفارت کار پاکستان

Read more

چوپڑیاں اور دو ، دو

عمران خان ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنا موقف تبدیل کر رہے ہیں۔ پہلے ان کی توپوں کا رخ شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی طرف تھا۔ پھر اچانک امریکہ کی طرف پستول تان دی۔ پھر رمضان المبارک میں جیسے ہی ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی عدلیہ پر کچھ حد تک حملے کم کر دیے۔ پھر اپنے خلاف سازش کا ذمہ دار نواز شریف کو ٹھہرا دیا۔ آج کل عمران خان کی توپوں کا رخ فوج کی

Read more

گوگی گناہ گار اور ویڈیو کا انتظار

فرح گوگی کو ہمارے سیاسی بحران کا آئٹم نمبر بنا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مریم نواز شریف صاحبہ کے ساتھ بھی یہ ہی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یوں لگتا ہے کہ اس علیم خانوں، ملک ریاضوں،ترینوں کے ملک میں اگر کسی نے لوٹا ہے تو وہ فرح گوگی ہیں۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

تقصیر بمقابلہ تدبیر

دو دن پہلے مسجد نبوی ‎‎ﷺ کے صحن میں چند شر پسند عناصر کی طرف سے ایک سیاسی پارٹی کے وزراء اور کارکنان پر جملے کسنے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ویڈیوز سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ہمیشہ کی طرح چار گروہ بن گئے۔ ایک گروہ وہ جو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے مخالف سیاسی پارٹی کو کافر اور پتا نہیں کیا کیا کہہ گیا، دوسرا گروہ تھا جو تقصیر کرنے والی پارٹی کے اس اقدام کی

Read more

جوناتھن کا گولیور اور عمران خان

میری نسل کے لوگوں کو میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے لئے انگریزی میں لکھی ایک کہانی بھی پڑھنا اور یاد رکھنا ہوتی تھی۔ یہ تو بہت بعد میں دریافت ہوا کہ ہم جس تحریر کا رٹا لگاتے تھے وہ درحقیقت ایک ضخیم ناول کا اقتباس تھا۔ وہ ناول ایک خیالی مہم جو گولیور کے دور دراز خطوں کے سفر پر مشتمل تھا۔ ایسے ہی ایک سفر کے دوران وہ ایک ایسے جزیرے میں پھنس گیا تھا جہاں کے باشندے

Read more

لے سانس بھی آہستہ کہ دربار نبیؐ ہے!

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ بلند آواز سے رسول سے بات کیا کرو جیسا کہ تم ایک دوسرے سے کیا کرتے ہو کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔ سورۃ الحجرات۔ آیت 2 آج بھی روضہ رسول کے اوپر یہ آیت درج شدہ ہے۔ تاکہ آج بھی آنے والے احباب جن کو علم نہیں وہ پڑھ کر جان

Read more

پاکستانی معاشرے میں تقسیم کی ’لکیر‘: کیا پاکستان حقیقت میں اتنا ہی پولرائزڈ ہے جتنا کہ سوشل میڈیا پر نظر رہا ہے؟

اگر سوشل میڈیا کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ پاکستانی اپنے اپنے سیاسی نظریات کو لے کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ جب ’سیاسی جماعتوں کی اپنی لڑائی ختم نہیں ہوتی تو یہ سب عوام کے لیے کیا کریں گے۔‘ مگر کیا پاکستان حقیقی طور پر اتنا ہی منقسم ہے جتنا سوشل میڈئا پر لگتا ہے؟

Read more

تبدیلی جماعت یا تبلیغی جماعت؟

برستی برکتوں والے مہینے کا یہ آخری عشرہ ہے، اپنی آخرت سنوارنے کے لیے ہر کوئی خدا کے سامنے گڑ گڑا رہا ہے۔ اکیلے خان ہیں جو اس قوم و ملک کو غیروں اور سازشیوں سے نجات دلانے کے لیے خدا تعالیٰ سے دعا مانگ رہا ہے، دعا کروا رہا ہے۔ خان کو تو خدا نے سب کچھ دیا ہے آزادی سے لے کر خوشحال زندگی تک۔ وہ ان برکت بھرے لمحات میں بھی اپنی ذات کے لیے خدا سے

Read more

بیبگر امداد: لاہور کی پنجاب یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف طلبہ کا احتجاج، سوشل میڈیا پر بھی رہائی کا مطالبہ

پاکستان کے شہر لاہور کی جامعہ پنجاب کے ہاسٹل سے بدھ کی صبح ایک بلوچ طالب علم کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاج کے بعد دھرنا دے رکھا ہے۔

Read more

کیا مریم حساب برابر کرپائے گی

مریم نے پہلے بھی ایک دفعہ اپنے بیانات میں احتساب نہیں حساب مانگنے کا دعویٰ کیا تھا اور کل کے جلسے میں ایک بار پھر سے بہت سارے حساب برابر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو بیٹی ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر باپ کی انگلی تھامے جیل جا سکتی ہے، جو مردانہ وار تمام مشکلات اور بد اخلاقیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عدالتوں کا سامنا کر سکتی ہے، بے یارو مدد گار عوامی جلسوں کو گرما سکتی ہے،

Read more

کیا واقعی اگلی باری پھر زرداری

پاکستان کی بے رحم سیاست میں جب بھی محسن کشی کا شکار بننے والے کا ذکر چھڑے گا تو میاں اظہر بھی شدت سے یاد آئے گا کہ جس کو میاں صاحب نے ایسے بھلا دیا کہ جیسے کبھی آشنا ہی نہ تھے۔ وہ بندہ زرداری کے حوالے سے ایک کمال کی بات کر گیا جو کہ محبان زرداری کے لئے احساس برتری اور بشمول اتحادی و مخالفین احساس کمتری کا سبب بن کر رہ گئی۔ اس نے کہا تھا

Read more

میرے پاکستانیو

کبھی کبھی مجھے شدت سے یہ احساس ہوتا کہ ہمارے ملک کے اکیس کروڑ ننانوے لاکھ نوے ہزار لوگ شارٹ ٹرم میموری لوس کا شکار ہیں۔ بچ جانے والے دس ہزار میں سے بھی چند ہی ایسے ہوں گے جن کو باتیں کرنے والوں کی باتیں نہیں بھولتیں۔ کیونکہ وہ نہ تو باتوں میں آتے ہیں نہ ہی یہ گمان رکھتے ہیں کہ ان باتوں میں کوئی سچائی ہے۔ ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ہر دوسرا

Read more

مریم نواز کہاں ہیں؟

عزیزم علی حسنین میرے عزیز شاگرد اور ایک ممتاز انصافین ہیں۔ ٹیکسلا کے تاریخی کوچہ و بازار میں عمران خان کی دھوم مچاتے پائے جاتے ہیں لیکن ان کی پہنچ دور دور تک ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے ساتھ بھی ان کے راز و نیاز رہتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے روز اپنے جوش خطابت سے دھوم مچا دینے والے علی محمد خان سے تو خاصی قربت ہے۔ اکثر ان کے ساتھ کالے چشمے پہن کر تصویریں بنواتے

Read more

افسانوی بیانیے پر حقیقت کی جیت

”ایک گولی چلائے بغیر پاکستانی عوام پاک فوج کو گالیاں دے رہے ہیں۔ انڈیا کروڑو ں روپے خرچ کے بھی یہ مقصد حاصل نہیں کرسکتا تھا۔ اور اس سب کے پیچھے جو شخص ہے، وہ عمران خان ہے۔ وہ ہمارا بہترین دوست ثابت ہوا ہے۔ “ یہ الفاظ ہیں انڈیا کے مقبول دفاعی تجزیہ کار، میجر(ر) گوریو آریا کے۔ وہ اس تاثر کو زائل کررہا ہے کہ عمران خان بھارت مخالف ہیں۔ لیکن تحریک انصاف کے حامی حقیقت کا سامنا

Read more

صدر آصف علی زرداری ہوں گے اور اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ق کا

بالآخر تایا نے بھتیجے کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھجوایا، گوروں کے دیس میں نہ صرف اس کی خوب خاطر مدارت کی بلکہ جو کچھ اس نے جو مانگا اسے دے دیا۔ تایا اتنا فراخ دل نہیں تھا لیکن وہ عمران خان کو نکالے جانے کی خوشی میں اتحادیوں کے تمام ناز نخرے برداشت کرنے کے لئے تیار ہے۔ آصف علی زرداری کمال کا سیاست دان ہے جو بات وہ خود میاں نواز شریف سے نہیں منوا سکتا تھا۔ وہ

Read more

سب پہ بھاری کی الٹی گلے پڑی چال

میڈیا پر آج کل ہر طرف آصف علی زرداری کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے۔ ایسے ایسے سینئر تجزیہ کار جنہوں نے تیس تیس اور چالیس چالیس سال سیاست اور صحافت کی خاک چھانی ہے ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں کہ کس طرح ان کی حکمت عملی نے عمران خان کو شہ مات دی۔ ایسے جغادری دانشوروں سے اختلاف کی جسارت گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے اس لیے ڈرتے ڈرتے چند گزارشات عرض ہیں۔ اگر

Read more

کابینہ کے اراکین پر مقدمات، کس کابینہ میں کتنے ملزم تھے؟

پاکستان میں کابینہ کے ارکان کا مقدمات میں ملوث ہونا بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئین کے مطابق اگر کسی بھی شحص کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں لیکن ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تو وہ بے گناہ ہے اور وہ نہ صرف انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے بلکہ اس کو کوئی عوامی عہدہ رکھنے سے بھی نہیں روک سکتا۔

Read more

نواز اور عمران ایک دوسرے کی ضد

نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ نواز شریف وزیر اعظم ہوں یا نہ ہوں وہ نماز، روزہ، ذکر و اذکار اور محفل میلاد کے پابند ہیں۔ آج بھی نواز شریف کی لاہور کی رہائشگاہ جاتی امراء اور لندن میں ہر جمعرات شریف فیملی کے افراد اکٹھے ہو کر ذکر و اذکار کی محفل منعقد کرتے ہیں۔ جبکہ عمران خان کی وزیراعظم بننے سے قبل کبھی عوام نے ان کو نماز پڑھتے کی بھی تصویر نہیں دیکھی۔

Read more

مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی پر بوٹس کے استعمال سے جعلی ٹرینڈ چلانے کا الزام: ’کافی حد تک غیر مستند ٹریفک کے ثبوت، مگر پورا ہیش ٹیگ ’جعلی‘ نہیں‘

پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی ہر بوٹس کے استعمال اور جعلی ٹرینڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ بوٹس ہوتے کیا ہیں، یہ کیسے کام کرتے ہیں اور کسی ٹرینڈ میں غیر مستند ایکٹویٹی کی شناخت کیسے کی جاتی ہے؟

Read more

وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کون ہیں؟

نئی وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وفاقی وزراء، دو وزیر برائے مملکت اور دو مشیر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پاس نو وزارتیں آئی ہیں۔ دو وزیر برائے مملکت اور ایک مشیر کابینہ کا حصہ ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے حصہ میں چار وزارتیں، ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملی ہیں۔

Read more

جنرل باجوہ کی باتیں اور فوج کا غیر سیاسی کردار

ہفتہ کے روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ لاہور کے دوران جو باتیں کی ہیں ان میں سے کچھ کا اعلان تو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کیا گیا ہے لیکن کچھ باتوں کے بارے میں نہ تو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کوئی معلومات ملی ہیں اور نہ ہی مین اسٹریم میڈیا پر اس بارے میں رپورٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ جنرل باجوہ کی یہ باتیں موجودہ ملکی سیاسی بحران

Read more

کپتان کے انداز حکومت کا پوسٹ مارٹم۔ آخری حصہ

اپنی محدود استعداد و صلاحیت اور طاقت کو قبول نہ کرنا تکبر کی نشانی ہے۔ عمران خان کو یہ معلوم تھا کہ بڑے بڑے قدیم کرپٹ سیا ست دانوں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لیے جوڈیشل سسٹم میں تبدیلیاں کرنی پڑیں گی، سوراخوں اور چور دروازوں کو بند کرنا پڑے گا اور یہ سب کرنے کے لیے موزوں حکمت عملی، قابل ٹیم اور متعلقہ اختیارات درکار ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں عمران خان نے احتساب کے عمل کو عملی

Read more

حمزہ شہباز: سیاست میں تایا نواز شریف کا شاگرد جو سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ماہر ہے

سیاست میں اپنے تایا یعنی میاں نواز شریف کا شاگرد بننے سے حمزہ کو دوہرا فائدہ ہوا۔ انتظامی مہارت اور کارکردگی تو والد کی طرف سے انھیں ملی تھی، تایا کی تربیت سے انھیں پارلیمانی سیاست اور اپنے پرائے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی مہارت بھی میسر آگئی۔ اس طرح وہ شریف خاندان کی سیاست کے ایک اچھے اور لائق جانشین کے طور پر ابھرے۔

Read more

عمران حکومت کا اختتام

بالآخر متحدہ اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت کو نمبرز گیم میں مات دے کر اقتدار سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ مگر اس طرح نمبرز پورے پورے کرتے کرتے مسلم لیگ نون بڑی خاموشی سے اپنے بیانیہ سے الگ ہو گئی جو ”ووٹ کو عزت دو“ اور سویلین بالادستی کا تھا۔ نواز شریف کے مخالفین کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ یہ بیانیہ اسٹیبلشمنٹ کو انڈر پریشر کر کے اپنے لئے ریلیف لینا تھا اور یہ ریلیف صرف

Read more

جس ”دھج“ سے کوئی مقتل کو گیا!

25 جولائی 2018 کی شب، آر۔ ٹی۔ ایس کی مرگ ناگہانی کے بعد ، و تعز من تشآء و تذل من تشآء کے یادگار ٹویٹ کے جلو میں، فتح و کامرانی کے پھریرے لہراتے ہوئے خان صاحب کی باضابطہ سہرا بندی کے لئے 18 اگست کی تاریخ طے پائی۔ نواز شریف اور مریم نواز کئی ماہ پہلے جیل ڈالے جا چکے تھے۔ عمران خان گزشتہ کئی برس سے نواز شریف اور ان کے خاندان کو تختہ مشق بنائے ہوئے تھے۔

Read more

پاکستان کی خاتونِ اوّل کون ہوں گی؟

بی بی سی نے پروٹوکول اور پی ایس او دونوں دفاتر میں کال ملائی اور یہی سوال پوچھا کہ فرسٹ لیڈی کا سٹیٹس کس کو ملا ہے اور ان کے لیے کیا پروٹوکول ہوتا ہے۔ لیکن فی الحال اس کا جواب نہیں ملا ہے۔

Read more

جمائما کے گھر کے باہر مظاہرے کی کال: ’میرا اور میرے بچوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے‘

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ ن کے حامی پاکستان سے باہر بھی متحرک ہو گئے ہیں اور پارٹی کے رہنما عابد شیر علی نے برطانیہ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کی کال دی ہے۔

Read more

عمران خان پر لٹکتی تلواریں

16 اگست 2018 سے 5 اکتوبر 2021 تک عمران خان اور ان کے رتن دن رات ایک پیج، ایک پیج کا چرچا کرتے اور ورد کرتے تھکتے نہیں تھے اور اسی ایک پیج کے دم پر کبھی نواز شریف کو غدار ثابت کرتے، کبھی مریم نواز کی کردار کشی کرتے، کبھی شہباز شریف کی طرز سیاست پر انگلیاں اٹھاتے، کبھی آصف زرداری کو بھٹو خاندان کا دشمن قرار دیتے، کبھی بلاول بھٹو کا مذاق اڑاتے، کبھی مسلم لیگ (ن) سے

Read more

اختر مینگل کے 6 نکات: بلوچستان کے مسائل سے متعلق چھ نکات جن کے حل سے اختر مینگل کو شہباز حکومت سے زیادہ توقع نہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے اپنے مطالبات سابقہ تین حکومتوں کے سامنے رکھے مگر مایوسی ہوئی، اب چوتھی حکومت سے بھی انھیں زیادہ توقع نہیں ہے۔

Read more

عمران خان کے حامی ماضی میں فوج سے خوش لیکن اب ناراض

پی ٹی آئی سے وابستہ افراد پر یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو پہلے فوج اور آرمی چیف کے بارے میں مثبت باتیں کرتے تھے اور اب یہی وہ لوگ ہیں جو ان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

Read more

شہباز شریف کے سرکاری دفاتر میں ہفتے میں ایک دن چھٹی کے اعلان پر سوشل میڈیا پر تبصرے

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے اور صرف ایک چھٹی کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Read more

شہباز شریف کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف کی غیر موجودگی اور صدر علوی سے لوگوں کو شکوہ

ہفتوں کی بے یقینی اور سیاسی ہلچل کے بعد آج نئے وزیرِ اعظم نے اپنا عہدہ سنبھال لیا تاہم ان کی تقریبِ حلف برداری صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی عدم موجودگی کے باعث موضوعِ بحث بنی رہی۔

Read more

عمرانی اقتدار کا جنازہ

عمران خان کے پاس جانے کے لئے تین پیش تھے مگر وہ چوتھے آپشن پر رسوا ہو کر چکے گئے۔ 9 اپریل کے دن صبح ساڑھے دس بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر اسپیکر کو اسی دن ووٹنگ کرانی تھی مگر عمران خان اور اس کی ٹیم نے عزت سے جانے سے انکار کر دیا اور رات ہوتے ہی سپریم کورٹ 12 بجے کھلنے اور ہائی کورٹ اسلام آباد دس بجے کھولی گئی۔ اسلام

Read more

خارجہ پالیسی ہماری آزاد ہے

۔ ۔ ابھی بہت ساری چیزیں تبدیل ہوتا دیکھیں گے ہم۔ ۔ آرمی کو کچھ عرصہ قبل گالیاں دینے والے اب اس کے گن گائیں گے جبکہ ابھی کچھ دن پہلے اس پر دل و جان سے فدا لوگ اس کی ایسی کی تیسی کریں گے۔ کچھ جذباتی لوگ نئے ولولے سے محب وطن بنیں گے اور ہمیں امریکہ کی غلامی کے طعنے دیں گے اس بات سے قطع نظر کہ جانے والے کو لانے والا بھی امریکہ ہی تھا۔

Read more

یہ پیج اتنا آسان نہیں

تحریک انصاف کی حکومت جب سے برسر اقتدار میں آئی ہے تب سے اس بیانیے کا شورش بپا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں تمام وزرا اور بالخصوص عمران خان صاحب خود اس بیانیے کو ہر ہفتے دھرا کر یہ اعلامیہ دینے کی کوشش کرتے تھے کہ فی الحال پیج بھی ایک ہے ہم بھی اسی پیج پر ہیں اور ابھی پیج الٹنے کا وقت بھی نہیں آیا۔ اسی طرح محترمہ مریم نواز صاحبہ بھی اس بات

Read more

خادم اعلیٰ پنجاب سے خادم پاکستان بننے کا موقع

عمران خان پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کو آئینی و جمہوری طریقے سے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا ہے۔ اس سے قبل جتنے بھی پاکستان کے وزیراعظم آئے ان کو کسی باوردی ڈکٹیٹر یا سویلین ڈکٹیٹر نے نکالا یا عدالت کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا۔ عمران خان پر اب ہمیشہ کے لئے یہ ٹیگ لگ جائے گا کہ ان کو پارلیمنٹ نے نکالا ہے۔ شاید اسی لیے عمران خان آدھی رات کو خاموشی سے

Read more

آمریت میں وکیل نہیں، جج بولتا ہے

کیا آپ تک حضرت جون ایلیا کا یہ فرمان پہنچا ہے؟ ”ہم ایک ہزار سال سے تاریخ کے دستر خوان پر حرام خوری کے سوا کچھ نہیں کر رہے“ ۔ نکل جاتی ہو سچی بات جس کے منہ سے مستی میں فقیہ مصلحت بیں سے وہ رند بادہ خواہ اچھا ادھر ہم نے تاریخ بھی اپنی من مرضی سے لکھی ہے۔ یہی سنتے آئے ہیں کہ مغل بادشاہ اورنگزیب کی پرہیزگاری کا یہ عالم تھا کہ وہ ٹوپیاں سی کر

Read more

کوئی ہارا نہیں ہے، پاکستان کا آئین فتح یاب ہوا ہے

ہفتہ 9 اپریل کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مشکل ترین قرار پائے گا۔ تاہم اسے ہار جیت کے پیمانے سے ماپنے کی بجائے یہ دیکھنا اہم ہے کہ ماضی کے برعکس ایک آئینی و جمہوری عمل کے نتیجہ میں تبدیلی واقعہ ہوئی ہے۔ ایک منتخب وزیر اعظم کو اسی ایوان میں اکثریت کی حمایت سے محروم ہونے کی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑا ہے۔ اسے عمران خان کی شکست کی بجائے آئین پاکستان کی فتح یابی کے تناظر

Read more

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر انڈیا میں ردِعمل: ’پاکستان نے نیٹ فلکس کو پیچھے چھوڑ دیا‘

پاکستان کی قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم کے نتیجے میں ان کی حکومت کے خاتمے اور موجودہ سیاسی منظر نامے کے دوران انڈین میڈیا اور خاص کر انڈین الیکٹرانک میڈیا کی پوری توجہ پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر رہی۔

Read more

کہہ دینا زرداری آیا تھا

سپریم کورٹ سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیے جانے اور قومی اسمبلی کی بحالی کے بعد کسی منچلے نے فیس بک پر آصف علی زرداری کی تصویر پر مشتمل ایک پوسٹ لگائی تھی جس کا کیپشن بڑا معنی خیز تھا۔ ”کہہ دینا زرداری آیا تھا“ پانچ لفظوں پر مشتمل کیپشن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کہانی بیان کرتا ہے۔ میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور اقتدار میں سینئر اخبار

Read more

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر پر سوشل میڈیا پر تبصرے

جب قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے بارہ بجے شروع نہیں ہو سکا تو پھر ایسے میں جیسے جیسے تاخیر ہوتی رہی تو سوشل میڈیا پر صارفین اپنے تبصروں سے اس صورتحال پر اپنی آرا کا اظہار کرتے رہے۔

Read more

پاکستان غداروں کا نہیں آئین اور جمہوریت پسندوں کا ملک ہے

7 اپریل پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس دن ملک کی سب سے بڑی عدالت نے انصاف کا بول بالا کرتے ہوئے پاکستان کے آئین کی پامالی کا گھناؤنا منصوبہ نا کام بناتے ہوئے تاریخی فیصلہ دیا۔ آئین اور جمہوریت پسندوں کو اس فیصلے سے بہت حوصلہ ملا ہے انصاف کے تقاضوں پر پورا اترتا یہ فیصلہ کسی ایک سیاسی جماعت یا شخصیت کی نہیں بلکہ پورے عوام کی جیت ہے۔ پاکستان کے ہر شہری کو

Read more

خواتین کے لگژری اور برینڈیڈ ہینڈ بیگز اتنے مہنگے کیوں ہیں؟

ہرمیز، شینل، فینڈی، لوئی وٹاں، مارک جیکبز فیشن برینڈز کے ایسے نام ہیں جو اب پاکستانی سوشل میڈیا پر کئی خواتین کی تصاویر کے ساتھ گردش میں رہتے ہیں۔ مگر ان برانڈز کے بنے خواتین ہینڈ بیگز اتنے مہنگے کیوں ہیں؟

Read more

منصفو! تاریخ کا آئینہ سامنے دھرا ہے

چار دن گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ اس نتیجہ پر نہیں پہنچ سکا کہ 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ خلاف آئین تھی یا ملک کا دستور انہیں یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ایوان کی اکثریت کی طرف سے پیش کردہ عدم اعتماد کی تحریک کو کسی ثبوت کے بغیر مسترد کر دیں۔ اور مخالف نقطہ نظر سنے بغیر اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیں۔ چیف جسٹس عمر عطا

Read more

سازش ہو رہی ہے

پہلی دفعہ محسوس ہو رہا ہے کہ واقعی کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی سازش ضرور ہو رہی ہے۔ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے سازش کا جال بچھانے والے نہایت مہارت سے اپنے مقاصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کیا سازش ہو رہی ہے؟ اس سوال جواب انتہائی گنجلک ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ جو سازش سازش کی گردان ہو رہی ہے، اصل سازش اس کے بالکل برعکس کچھ اور ہے؟ وہ جو سازش کا رونا رو رہے

Read more

فرح خان: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست کون ہیں اور اب کہاں ہیں؟

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کا نام سیاسی الزمات اور سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔ ایک جانب جہاں تحریک انصاف ان الزامات کو کردار کشی کی مہم قرار دے رہی ہے وہیں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ فرح خان کون ہیں اور اس وقت کہاں ہیں؟

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا دور اقتدار: عمران خان کی حکومت کی ناکامیاں اور کامیابیاں

اگست 2018 میں عمران خان کو ملک کا بائیسواں وزیر اعظم بننے میں مدد دینے والے افراد محض ساڑھے تین سال میں ہی حزب اختلاف سے جا ملے اور وزیر اعظم کو خود اپنی حکومت ختم کرنے جیسا اقدام اٹھانا پڑا۔

Read more

غیر آئینی اقدام، تحریک عدم اعتماد مسترد، قومی اسمبلی تحلیل خدا خیر کرے!

اتوار کو قومی اسمبلی میں عجب تماشا ہوا وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کی بجائے قومی اسمبلی کو ہی تحلیل کر دیا یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو آخری گیند تک لڑنے کے بلند بانگ دعوے کر رہے تھے۔ آخری گیند تک لڑنے کی بجائے پہلے پچ پر لیٹ گئے اور پھر وکٹیں اکھاڑ کر راہ فرار اختیار کر لی کھلاڑی

Read more

لندن میں نواز شریف پر نوجوان کا حملہ

دنیا میڈیا گروپ کے عالمی نیوز آپریشن کے سربراہ اظہر جاوید نے خبر دی ہے کہ لندن میں ایک نوجوان نے مسلم لیگ نون کے دفتر کے باہر نواز شریف پر حملہ کیا ہے۔ اس نے فون پھینک کر مارا جو نواز شریف کے محافظ کو لگا۔ اظہر جاوید کے مطابق ”لندن میں دفتر کے باہر نواز شریف پر نوجوان کی حملے کی کوشش موبائل فون دے مارا فون گارڈ کو جا لگا گارڈ زخمی گارڈ زخمی قائد نون لیگ

Read more

سیاسی جماعتوں کی داستانِ بدتمیزی

مجھے سیاسی موضوعات سے بالکل بھی دل چسپی نہیں اور نہ ہی میں سیاسی مگرمچھوں کے قصیدے لکھ کر قلم کو آلودہ کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ سیاست کو سیاست دانوں نے اتنا پراگندہ کیا ہے کہ سیاست کا نام سن کر ہمارے دل و دماغ میں کرپشن، لوٹ مار، گالم گلوچ، بد زبانی، کردار کشی، الزام تراشی، رشوت ستانی، اقربا پروری، بلیک میلنگ جیسے تصورات سامنے آتے ہیں ’مگر ملکی سیاسی حالات جس ڈگر پر گامزن ہیں انہیں دیکھ بحیثیت

Read more

اسٹیبلشمنٹ نے عدم اعتماد، استعفیٰ یا نئے انتخابات کی آفرز دیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے مجھے تین آفرز دی تھیں، عدم اعتماد، استعفیٰ یا نئے انتخابات، الیکشن بہتر طریقہ ہے کیوں کہ میں استعفے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات میں انہوں ں ے کہا کہ برصغیر کو تاریخی طور پر باہر سے کنٹرول کیا جاتا ہے، میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگوں کے ذریعے باہر سے سازشیں کی جاتی ہیں، مجھے حساس اداروں نے اگست

Read more

کیا اپوزیشن کے سیاستدانوں کا غیر ملکی سفارتکاروں سے ملنا منع ہے؟

پاکستان کے ایک مقامی نیوز چینل کی جانب سے اس دعوے کے بعد کہ مریم نواز اور شہباز شریف سمیت تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی نے امریکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں، یہ بحث ہو رہی ہے کہ ایسے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

Read more

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم معاہدہ: شہباز شریف کے نام ایک کھلا خط

محترم جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب، آداب! امید کرتا ہوں آپ اپنے اتحادیوں کے ہمراہ بخیر و عافیت ہوں گے۔ سندھ کی بدقسمتی رہی ہے کہ اقتدار کی بندر بانٹ کے چکر میں یہ صوبہ پیپلز پارٹی جیسی نا اہل، ناقص، ابن الوقت، موقع پرست اور کرپٹ جماعت کو لکھ کر ہی دیا گیا ہے کہ جس کے باعث مسلم لیگ نواز ہو یا پاکستان تحریک انصاف لیکن دونوں وفاقی جماعتوں کی ترجیحات سے سندھ ہمیشہ غائب ہی رہا

Read more

پی ٹی آئی کا مکمل صفایا، پروگرام فائنل

عمران خان کی بیڈ لک یہ ہوئی کہ ان کو حکومت تو بنا کر دے دی گئی لیکن وہ ریت پر کھڑا تاج محل ثابت ہوا، جس تیزی کے ساتھ عمران خان کی ہنگامی طور پر ہوا بنائی گئی اور اسی تیزی سے ہوا نکال بھی دی گئی اور اس سے کہی تیزی سے ان کے خلاف محاذ کھل گئے۔ اللہ تعالی کو تکبر، غرور، انا پرستی اور میں ہرگز پسند نہیں ہیں بدقسمتی یہ ہے کہ عمران خان میں

Read more

اتوار کو عدم اعتماد کا جو بھی نتیجہ ہو مزید طاقت ور ہو کر سامنے آؤں گا: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے اُنہیں ملنے والے مبینہ دھمکی آمیز خط کے حوالے سے ‘غلطی’ سے امریکہ کا نام لے لیا اور بعدازاں کہا کہ ایک ملک نے پیغام بھجوایا کہ اگر تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا بصورتِ دیگر پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جمعرات کی شب قوم سے اپنے اہم خطاب میں عمران خان نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو جو

Read more

قصہ ایک پراسرار خط کا

وزیراعظم نے اسلام آباد جلسے میں اپنے طویل خطاب میں حسب توقع نہ تو کوئی سرپرائز دیا اور نہ ہی ترپ کا کوئی پتہ دکھایا۔ مگر کاغذ کا ایک ٹکڑا واسکٹ کی جیب سے نکال کر ہوا میں لہرا دیا اور کہا۔ انہیں ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ جس میں یہ پیغام درج ہے۔ کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔ تو عمران خان کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اس پراسرار خط کو مراسلہ کہیں یا دھمکی

Read more

حکومتی اتحادیوں کا اپوزیشن کی جانب جھکاؤ، کیا حکومت کا جانا ٹھہر گیا؟

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے ملک میں نئی سیاسی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں ایک ایک کر کے اپوزیشن کے ساتھ مل رہی ہیں۔ اتحادیوں کا اس طرح دور ہونا مبصرین کی نظر میں بظاہر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی جانب اشارہ ہے لیکن حکومت پرعزم ہے کہ یہ بازی وزیرِ اعظم عمران خان ہی جیتیں گے۔ حکومتی اتحاد میں شامل جمہوری وطن

Read more

مریم، بلاول اور مونس میں فرق

بچے تو سب کے ہی ہوتے ہیں لیکن کچھ بچے عقل مند، ذہین، باشعور اور سمجھدار ہوتے ہیں جو کسی جگہ بھی اپنے والدین کی بدنامی کا باعث نہیں بنتے بلکہ وہ ہمیشہ والدین کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ بچے والدین کو منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑتے۔ ایک وقت تھا پورا سسٹم نواز شریف کے خلاف کھڑا ہو گیا لیکن مریم نواز اپنے والد کے سامنے ڈھال بن کر کھڑی ہو گئی۔ نواز شریف کو توڑنے

Read more

خان صاحب کا قصر حکمرانی اور منہ زور آندھی

شگفتہ گو شاعر، نذیر احمد شیخ کی ایک یاد گار نظم ہے۔ آندھی۔ کیا عمدہ منظر کشی ہے۔ کمال سلاست و روانی سے آندھی کا ایسا بھرپور نقشہ کھینچا ہے کہ پڑھنے والا خود کو بگولوں میں گھرا محسوس کرتا ہے اور اس کی آنکھوں میں ریت چبھنے لگتی ہے۔ کھڑکی کھڑکے، سر کی سرکے، پھڑکے روشن دان ناکہ بندی کرتے کرتے، گھر سب ریگستان جھاڑو، جھاڑن، موج منائیں ان کا اپنا راج پیپا بیٹھا ڈھول بجائے، کتھک ناچے چھاج

Read more

عثمان بزدار کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کے لیے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاوس تک کا سفر کتنا مشکل ہو گا؟

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس 183، مسلم لیگ ن کے پاس 165، ق لیگ کے پاس 10، پیپلز پارٹی کے پاس 7، پاکستان راہ حق پارٹی کے پاس ایک سیٹ اور 5 اراکیں آزاد حیثیت میں موجود ہیں جبکہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہوں گے۔

Read more

پھر مارچ، لانگ مارچ، نون لیگ اور گوجرانوالہ

گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے۔ پاکستان کا پانچواں بڑا شہر ہے۔ کراچی اور فیصل آباد کے بعد تیسرا بڑا صنعتی شہر ہے۔ اس شہر کی تاریخ بڑی ہنگامہ خیز ہے۔ 16 مارچ 2009 کا دن اس شہر کی تاریخ میں ایک یادگار اور شاندار دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے چیف جسٹس افتخار چودھری سمیت اس وقت معزول کیے گئے تمام ججز کو بحال کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان میں ججز بحالی اور جنرل

Read more

پاکستان میں وزرائے اعظم کی تاریخ اور عمران خان کا اقتدار

پاکستان میں آج تک کسی بھی وزیراعظم نے اپنے پانچ سالہ اقتدار مکمل نہی کیے ہیں۔ سوائے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے والے جرنیلوں نے ایک ایک دہائی تک اقتدار کا مزہ لیا ہے۔ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان ہوں یا شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی مگر پانچ سالہ مدت پوری نہ کر سکی۔ مسلم لیگ کے نواز شریف تین بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے ہیں مگر تینوں بار

Read more

کھوسہ برادران اور عطیۂ فیض

کمپیوٹر کے جدید دور میں جب خطاطی معدوم ہو چکی، ناصر محمود کھوسہ نے مقدس آیات اور صوفیانہ کلام پر مشتمل 393 صفحات کی کتاب ”عطیۂ فیض“ اپنے ہاتھ سے لکھ کر والدین کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کے والد فیض محمد کھوسہ اور والدہ عطیہ فیض نے گورنمنٹ کالج اور کنیئرڈ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ والد نے قانون کی ڈگری کے بعد ڈیرہ غازی خان سے وکالت کا آغاز کیا۔ آخری عمر

Read more

تحریک عدم اعتماد: وفاقی وزیر علی زیدی کی لاپتہ افراد سے متعلق ٹویٹ پر سخت ردعمل کے بعد معافی

اگرچہ وفاقی وزیر علی زیدی نے لاپتہ افراد سے متعلق اپنے طنزیہ ٹویٹ پر معافی مانگ لی ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس کی مذمت جاری ہے۔ وہ اس ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مریم نواز اور شہباز شریف کے مارچ پر تنقید کر رہے تھے۔

Read more

تحریکِ عدم اعتماد: پی ٹی آئی نے 2018 الیکشن سے پہلے جن امیدواروں کی ’وکٹ گرائی‘ وہ اب کہاں کھڑے ہیں؟

قومی اسمبلی کے یہ امیدوار موجودہ صورتِ حال میں کہاں کھڑے ہیں؟ ان میں سے کتنے ایسے ہیں جو ناراض ہیں، کتنے خاموش یا فاصلہ اختیار کر چکے ہیں اور کتنے ایسے ہیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ مکمل طورپر جڑے ہوئے ہیں؟

Read more

تحریکِ عدم اعتماد کی بھڑکائی ”آتش“ کی تپش

ہمارے تحریری آئین میں کسی وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس کے منصب سے ہٹانے کا جو طریقہ کار طے کردیا گیا ہے اس پر ہوبہو عمل ہوا ہوتا تو عمران خان صاحب کے مقدر کے بارے میں ہمارے ذہن اب تک صاف ہوچکے ہوتے۔ سپیکر اسد قیصر نے تاہم کامل ڈھٹائی سے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کے دن طلب کرنے کے بجائے اسے جمعہ 25 مارچ کی صبح بلایا ہے۔ پارلیمانی روایات کے مطابق

Read more

میرے کپتان: ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے

دنیا بھر کی حسینائیں آپ پہ مرتی تھیں، ایک عالم آپ کا دیوانہ تھا۔ ورلڈ کپ 92 جیتنے کے بعد آپ کروڑوں پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن چکے تھے۔ آپ چاہتے تو اس کے بعد ساری زندگی عیش و آرام سے گزار سکتے تھے لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔ آپ نے سیاست کی وادی پر خار میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ بائیس برس آپ اقتدار میں آنے کی جد و جہد کرتے رہے۔ ان بائیس برسوں میں آپ

Read more

بلاول بھٹو کی کپتان کو دعا مانگنے کی ہدایت

کچھ مدت قبل ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کپتان کو میڈیا کے ذریعے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ دعا کریں کہ آپ کے اقتدار کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت آ جائے تو آپ کی کچھ بچت ہو جائے گی اور اگر نون لیگ کی حکومت آ گئی تو پھر اپنی خیر منائیں۔ اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان کپتان کو شاید بلاول کی دعا مانگنے کی ہدایت

Read more

بنی گالہ میں ایک ہی صدا کی گونج: ’جی کا جانا ٹھہر گیا ہے‘

مرگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں موجود ہے زرداری ہاؤس۔ مضبوط لوہے کے دروازے، تین رنگ کے جھنڈے، دیواروں پر بھٹو اور بینظیر کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر۔ کچھ ماہ قبل اس بنگلہ کے ارد گرد سناٹا طاری تھا۔ نا بندہ نا بندے کی ذات، سوائے کچھ پرانے جیالوں اور خادموں کے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے پیپلز پارٹی سے اقتدار کی سیاسی زندگی روٹھ سی گئی ہو۔ لیکن ان دنوں یہاں سیاسی رونقیں لوٹ آئی

Read more

سیاست میں عدم برداشت کا کلچر

اس وقت پاکستانی سیاست میں جو ”دھما چوکڑی“ مچی ہوئی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاست میں عدم برداشت کا کلچر انتہائی سطح کو چھو رہا ہے۔ سیاسی عدم برداشت کا بڑھتا ہوا یہ رجحان انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیاست میں اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کی تاریخ اگرچہ بہت پرانی ہے لیکن پھر بھی اس میں چند اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا تھا۔ آج کل سیاسی اختلافات اب ذاتی اختلافات میں تبدیل

Read more

کپتان سیاسی کھیل ہار رہا ہے، پارٹی از اوور

بالآخر سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نمٹانے کے لئے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 25 مارچ 2022 ء کو طلب کر لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے 8 مارچ 2022 ء کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سپیکر چیمبر میں جمع کرا دی اس کے ساتھ ہی سپیکر کو 14 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکویزیشن جمع کرا دی تاکہ سپیکر کو قومی

Read more

نواز شریف اور عمران خان میں چند بنیادی فرق

بہت پرانی بات نہیں ہے ابھی چند برس پہلے کا قصہ ہے کہ جو صورت حال آج عمران خان کو درپیش ہے اسی طرح کی صورت حال کا نواز شریف کو سامنا تھا۔ ان کا اقتدار بھی خطرے میں تھا اور عمران خان کی کشتی بھی ہچکولے کھا رہی ہے۔ مشکل صورت حال میں ان دو وزراء اعظموں کے رد عمل پر بات کرنا مقصود ہے۔ نواز شریف کو جب ایک بے بنیاد مقدمے کا سہارا لے کر ، انصاف

Read more