عثمان بزدار پولیس سربراہان سے نالاں کیوں رہتے ہیں؟

تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال کے عرصے میں پنجاب پولیس کے پانچ سربراہ تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ شعیب دستگیر کو ان کے عہدے سے کیوں برطرف کیا گیا ہے اس حوالے سے حکومت اور ہٹائے جانے والے آئی جی کے موقف میں تضادات ہیں۔

Read more

مسنگ پرسن ساجد گوندل واپس آ گئے

سیکیورٹریز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے لاپتہ ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد گوندل واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کی ہے کہ ”میں واپس آ گیا ہوں اور محفوظ ہوں۔ میں ان تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جو میرے لیے پریشان تھے“ ۔

Read more

کھاراپانی آنکھوں تک آپہنچا

کراچی کے نہ تو ہاتھ باگ پہ ہیں اور نہ ہی پاؤں رکاب میں ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ اگر اس شہر میں رہنا ہے تو اپنی زبان بند رکھیں اور اس شہر میں ظلم و ستم سہتے رہیں۔ اپنی زندگیوں کو جمع جوگ کرتے کرتے اس نامہرباں وقت کے ہاتھوں نیچے ہوتے ہوئے آسماں کے پانیوں میں ان کی سب خواہشیں بہتی ہی چلی جارہی ہیں۔ امیر شہر بھی لگتا ہے اب تو اپنی ہی نالائقیوں جو

Read more

شعیب دستگیر تبدیل: انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا

انعام غنی کو پنجاب کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سابق آئی جی شعیب دستگیر کے تبادلے کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے صوبے کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے لئے نام طلب کئے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر کلیم امام صرف تین ماہ آئی جی 13 جون 2018ء سے 11 ستمبر

Read more

ففتھ جنریشن وار جیتنے کا عزم اور اختلاف رائے کی آزادی

یوم دفاع کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار کے خطرات سے متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوج قوم کے تعاون سے اس جنگ کو بھی ضرور جیت لے گی۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سرکار کے دسترخوان سے نوالے چننے والے بعض اینکر اور صحافی ملک میں ہائبرڈ طرز حکومت کے ’کامیاب تجربہ‘ کی نوید سنا رہے ہیں

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ: ’ایجنسیاں اپنے کام کے بجائے ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہی ہیں۔‘

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایس ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کو اگلے دس روز میں بازیاب کروانے کا حکم دیا ہے۔

Read more

بوریت سے بھرا پرانا کھیل

طلسم کدہ ہے ہمارا ملک۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری تصویر یوں بدلتی ہے کہ دیکھنے والوں کے سامنے کھیلنے والے فریق اپنی پوزیشن بدل کر اسی مقام پر کھڑے ہوتے ہیں جس کے خلاف انہیں ووٹ ملا تھا۔ مثلاً غور کریں کہ آج کل تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکن جو لڑائی لڑ رہے ہیں, وہ کبھی ان کی تھی ہی نہیں مگر وہ لڑ رہے ہیں۔ ان کی سیاسی جدوجہد اس لئے نہیں تھی کہ انہیں ریٹائرڈ جنرل صاحبان

Read more

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا صدر ٹرمپ سے فون پر رابطہ: آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے‘

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور مستقل حل چاہتا ہے اور تنازع کے حل کی یہ شرط سعودی مملکت کے پیش کردہ عرب امن منصوبے کی نقطہ آغاز ہو گی۔

Read more

مست ملنگ اور بھنگ

سوچ رہا ہوں کہ اپنے مقامی دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے شہر علی پور چٹھہ کے نہر کنارے “بھنگ فارم“ شروع کر لوں۔ سنا ہے کہ اس کاروبار میں آج کل کمائی ہی کمائی ہے۔ اچھی بھنگ پیدا ہو گی تو اس کمائی کی “برکت“ سے سبزی منڈی میں اپنی ڈیلر شپ کی دکانیں بھی کھول لیں گے، جہاں معیاری اور اعلی قسم کی بھنگ کاغذی شاپروں میں یا گتے کے ڈبوں میں کلوگرام کے حساب سے بیچی جائے

Read more

عثمان بزدار اور پرسکون تخت لاہور

میرے شہر لاہور میں ’’قانون کی بالادستی‘‘ کے تصور کو اُجاگر کرنے کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔حالات چند ہی ہفتے قبل تک وہاں معمول کے مطابق تھے۔لاہوری صبح اُٹھ کر حسبِ عادت پوریوں کے ساتھ چنے اور تلوں والے نان پائے کے سالن میں ڈبوکر دن کا آغاز کررہے تھے۔ ’’جی حضوری‘‘ویسے بھی ان کی جبلت میں شمار ہوتی ہے۔ ’’جہیڑاجتے اودھے نال‘‘والی ’’حقیقت پسندی‘ ‘کوئی ان سے سیکھے۔ عمران خان کی ’’دیدہ وری‘‘ کے جلوہ نما ہونے سے پہلے،مثال

Read more

کسی انہونی تک یہ انتظام چلتا رہے گا

وزیر اعظم عمران خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے فوج کے ساتھ تعلقات بہت خوشگوار ہیں، غالباً اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں کی بڑی خواہش ہے کہ ان کے فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوجائیں۔ خان صاحب نے یہ کوئی بڑی خبر نہیں دی۔ ہر ذی شعور پاکستانی کو علم ہے کہ موجودہ حکومت اور افواج پاکستان ایک ہی صفحے پر ہیں۔ ماضی کی سویلین

Read more

پیاری مقدس گائے اور عہد نو میں احترام کے تقاضے

پاکستان نے آج روایتی جوش و خروش سے یوم دفاع پاکستان منایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک افواج دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہر محاذ پر اس کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر ایک پیغام میں واضح کیا کہ ’پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اس خطے کے عوام کی بہبود کے لئے

Read more

کیا آفت زدہ کراچی کی پکار خلا میں تحلیل ہو جائے گی؟

یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے لکھے گئے کالموں میں بہت سے اہم پہلوؤں کا احاطہ نہیں ہو سکا۔ مجھے ان کالموں پر بہت زیادہ فیڈ بیک ملا۔ اکثریت نے میرے موقف کی تائید کی۔ کئی نے اس موقف کے حق میں اضافی دلائل دیے۔ کچھ اساتذہ نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم، ایک ایسا تصور ہے جو سطحی طور پر تو اچھا لگتا ہے لیکن اس کا ہمارے زمینی حقائق سے کچھ تعلق واسطہ

Read more

وفاقی حکومت کے ساحل کے قریب سائیکلون

سمندری طوفان سائیکلون قریب کے ساحل کے لیے تشویش کی خبر ہوتا ہے۔ سائیکلون اگر رخ تبدیل کرکے متعلقہ ساحل سے دور ہو جائے تو وہاں سکھ کا سانس لیا جاتا ہے ورنہ ریسکیو ادارے کئی روز تک ساحل پر سائیکلون کی تباہ کاری کا اندازہ لگاتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں سیاسی سائیکلون کا قریب ترین ساحل وفاقی حکومت ہوتی ہے۔ اگر یہ سائیکلون سرپرستی کم ہو جانے یا سرپرستی ختم ہوجانے کے باعث دھیما پڑجائے تو حکومت فتح یابی

Read more

کراچی کی بحالی کا منصوبہ یا سیاسی دنگل

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کی بحالی کے لئے 1100 ارب روپے کے ایک منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر وسائل فراہم کریں گی۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت نے یہ ذمہ داری قبول کی ہے کہ نالوں اور پانی کے بہاؤ والے راستوں پر بننے والی آبادیوں سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو وہ متبادل رہائش فراہم کرے گی۔ یہ ایک خوش آئیند اعلان ہے لیکن وزیر اعظم کے

Read more

اندھا انصاف اور جادو کے کھیل

ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ مرحوم کے ساتھ اس دنیا میں انصاف نہ ہو سکا، اُس دنیا میں ضرور ہو گا کیونکہ پاکستان جیسے ممالک میں سپاہیوں، کلرکوں، کوچوانوں، کسانوں اور دیگر افتادگان خاک کے ساتھ انصاف نہیں ہو سکتا۔ یہاں کا جو نظام ہے وہ زر والوں، زور والوں، بڑے بڑے لٹیروں اور ڈاکوؤں کو ہی انصاف فراہم کرسکتا ہے لہٰذا غریبوں کے ساتھ آخرت میں ہی انصاف ہوسکتا ہے۔ عطا اللہ کے بھوکے ننگے بچوں کو چاہیے کہ وہ

Read more

سیاست دان دوسروں کی صفائیاں دینے پر کیوں مجبور ہوتے ہیں؟

الماری میں پڑی گرد آلود تاریخ کی کتب کو جھاڑ کر مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ وطن عزیز میں جب بھی جرنیلوں پر کرپشن کے الزامات لگے ان کے دفاع میں سیاست دان سینہ تان کر کھڑے ہو گئے جب جب جنرل ایوب خان سے لے کر جنرل عاصم باجوہ تک جرنیلوں کے دامن کرپشن کے الزامات سے آلودہ ہوئے ان کی ڈھال سیاست دان ہی بنے۔

قدرت اللہ شہاب اپنی کتاب ”شہاب نامہ“ میں لکھتے ہیں کہ جنرل ایوب نے جب اپنے پسر گوہر ایوب کے نام پر گندھارا انڈسٹری کا معاملہ میڈیا کی زینت بنا تو صدر کے وزیروں اور رفیقوں میں کوئی ایسا نہ تھا جو انھیں اس سے باز رکھتا۔ سب لوگ انھیں ایڑ لگا لگا کر اسی راستے پر گامزن رکھنا چاہتے تھے جو انھوں نے غلط طور پر اختیار کیا تھا۔ اس وقت کے وزیرخزانہ مسٹر محمد شعیب نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور اعداد و شمار کی شعبدہ بازی سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ گندھارا انڈسٹری کی تجارتی کارروائی میں ہر گز پیچیدگی نہیں اور یہ انتہائی کھرا، بے لاگ اور صاف سودا ہے۔ ایک وزیر نے اسمبلی کے ایوان میں کھڑے ہو کر یہاں تک اعلان کر دیا اگر صدر مملکت کا بیٹا گندھارا انڈسٹری کا حقدار نہیں تو اسے کسی یتیم خانے میں داخل کر دیا جائے۔ ہر وزیر اخبار والوں پر حسب توفیق لعن طعن کر رہا تھا کہ گندھارا انڈسٹری کی آڑ میں قومی صحافت سربراہ مملکت کے وقار کو مجروح اور پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے میں مصروف عمل ہے۔

Read more

عاصم سلیم باجوہ نے پیغام جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے تمام شہداء کو سلام اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے ہماری مسلح افواج کو قربانیاں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا

Read more

الزامات کی برسات

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خلاف سوشل میڈیا کا ایک بڑا حملہ (تادم تحریر) ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے معاون خصوصی کے طور پر کام کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کی خدمت میں پیش کردیا تھا۔ ارادہ ظاہر کیا گیا تھاکہ صرف سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات جاری رکھی جائیں گی، اور سیاسی معاملات سے دوری اختیار کر لی جائے گی ’ہر چند کہ اُنہیں کسی

Read more

ہم بہت مایوس ہو چکے ہیں، ہم ابھی مایوس نہیں ہوئے

اکتوبر 2018 میں انتخابات کے نتیجے میں برسر اقتدار آنے والے عمران خان صاحب کو ابھی صرف دو ماہ ہی ہوئے تھے مگر ان پہلے دو ماہ میں ہی انداز ہو گیا تھا کہ ان کے اقتدار کے آنے والے پونے پانچ سال کیسے ہوں گے، مگر ایک تو دو ماہ میں ہی خان صاحب کے انداز حکمرانی پہ تنقید جائز نہیں تھی، دوسرے خان صاحب کی ایمانداری، دعوؤں اور وعدوں کی بنیاد پہ کھڑے ان کے بیانیے نے جو ان کی شخصیت کے گرد ایک کرشماتی دیومالائی سحر طاری کر دیا تھا ایسے میں ان کی حکومت کے خلاف منفی رائے کا سوچنا بھی بے کار تھا۔

ان ہی دنوں میرا کالام جانے کا پروگرام ہوا تو میں نے مردان سے سوات اور کالام تک لوگوں سے خان صاحب کی حکومت، ان کے دعوؤں اور وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے ان علاقوں کی عوام کی رائے معلوم کی تو خان صاحب کے لیے مثبت رائے غالب تھی جبکہ منفی بہت کم، مگر مردان اور سوات کے عوام کی رائے میں خان صاحب کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ دبے دبے سے تحفظات ضرور تھے، مردان اور سوات وہ اضلاع ہیں جہاں سے خان صاحب کی جماعت نے خاصی عوامی پذیرائی حاصل کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی وہاں سے منتخب ہوئے پھر خان کے خاص الخاص چہیتے مراد سعید بھی وہیں سے کامیاب ہو کر وزیر بن چکے تھے، علی محمد خان بھی وہیں سے منتخب ہو کر وزیر بنے، مگر آج صرف دو سال بعد ہی خان صاحب کی کرشمہ ساز شخصیت کا سحر عوام کے ذہنوں سے اتر چکا ہے، لیکن آج بھی سرکاری اور کچھ سرکاری زیر اثر میڈیا جعلی عوامی سرویز کے ذریعے یہ باور کرانے میں جتی ہوئی ہے کہ خان صاحب مقبولیت میں آج بھی اول ہیں۔

Read more

فوج اور سویلین نمائندوں کے درمیان مکالمہ

میرے والد صاحب فوج سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 30 سال سے زائد فوج میں اپنی خدمات پیش کیں۔ میں بھی زیادہ تر والد صاحب کے ساتھ فوجی علاقے کینٹ میں رہا اور فوج کے زیر نگرانی سکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ میرے دوستوں کی اکثریت اس وقت فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ میرے ان دوستوں کا ہمیشہ مجھے سے یہی گلہ رہتا ہے کہ سوشل میڈیا پر میں ایک ادارے کے بارے میں بہت سخت موقف رکھتا ہوں اس حوالے سے ہماری آپس میں بہت بحث بھی ہوتی ہے مکالمہ ہوتا ہے اور ہم ایک دوسرے کے سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مکالمہ ضروری ہے کہ مکالمہ ایسے مسائل کے حل میں مدد دیتا ہے جو پیچیدہ ہوں اور تنازعات کی وجہ بن سکتے ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ شدت پسندی ہے۔ شدت پسندی ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے سماج میں سچائی تک پہنچنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ ہر شدت پسند کے پاس علم کم اور معلومات زیادہ ہوتی ہیں اور یہ معلومات بھی یک طرفہ ہوتی ہیں۔ میرے فوجی دوست مجھ سے گلہ کرتے ہیں کہ کسی ایک جرنیل کے انفرادی عمل کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

Read more

عاصم باجوہ کی دیانت داری: 74 ہزار کی سرمایہ کاری، 7 کروڑ کے اثاثے

طویل انتظار اور چہ میگوئیوں کے بعد سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین اور وزیر اعظم کے مشیر اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ روز ایک تفصیلی پریس ریلیز میں اپنے اہل خاندان کے اثاثوں کے ثبوت پیش کر دیے۔ شواہد کا جو پہاڑ احمد نورانی نے اپنی رپورٹ میں کھڑا کیا تھا، اس میں سے نکلنے والے ’سچ کے چوہے‘ سے پتا چلا کہ کل سرمایہ کاری تو 73950 ڈالر کی تھی لیکن بھائیوں کی محنت اور

Read more

وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی: صوبائی دارالحکومت کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان، تین سال میں تکمیل کا ارادہ

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ‘110 ارب روپے کی مالیت کے ایک تاریخی پیکج’ کا اعلان کیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کا تعاون شامل ہوگا۔

Read more

کیا کوئی خطرے کی گھنٹی سن رہا ہے؟

بارشوں کی آفت کی وجہ سے کراچی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سیاست بھی عجیب کھیل ہے جس میں آج کا دشمن کل کا دوست بن جاتاہے۔ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف جو عرصہ دراز سے بیک سیٹ لئے ہوئے تھے یکدم فعال ہو گئے ہیں۔ کرا چی کے حالیہ دورے میں وہ اچانک پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے کے لیے ان کی اقامت گاہ پر پہنچ گئے۔ شہبازشریف کے لیے آصف

Read more

سابق ایم پی اے مجید خان اچکزئی ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بری، سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل

صوبہ بلوچستان کی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن اور پشتونخوا میپ کے رہنما مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے مقدمے میں بری کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواتین قیدیوں کی رہائی کے احکامات، کون کون رہا ہوگا؟

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث خواتین قیدیوں کی رہائی کی ہدایات وزارت انسانی حقوق اور اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

Read more

اب کھائیں، بھنگ تکہ، بھنگ کباب

جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے خوشیاں ہی خوشیاں مل رہی ہیں۔ دو سال میں لاکھوں افراد بیروزگار ہوئے، ان کی خوشی کی انتہا نہیں کہ روزانہ دفتر یا کام پر جانے کے جھنجھٹ سے جان چھوٹی، کاروبار بند ہوئے، تاجر خوش ہیں۔ ملازمین کم کر دیے، گاہک بھی کم ہیں۔ نہ بحث نہ مباحثہ، دکانیں بھی کورونا کی وجہ سے جلد بند کرنا پڑتی رہیں، تاجروں کے بیوی بچے بھی خوش ہیں کہ شوہر اور ابو جلد گھر آ جاتے ہیں۔ فیملی کو بھرپور وقت دے رہے ہیں۔

اگر کوئی پریشانی کی بات ہو تو پیارے وزیراعظم الہ دین کے جن کی طرح فوراً ٹیلی ویژن پر وارد ہو جاتے ہیں اور عوام کو بتاتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ عوام ان کی اس تسلی پر لمبی تان کر سو جاتے ہیں کہ عمران خان نے کہہ دیا کہ اب وہ ہماری مشکلات اپنے سر لے کر ہمیں سکون فراہم کریں گے۔ ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہے۔ راوی چین چین نہیں چی چی لکھ رہا ہے۔

Read more

یکساں نصاب تعلیم: تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی

ستر سالوں بعد قوم کو یہ خوش خبری سننے کو ملی ہے کہ ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو بدل کر یکساں نظام تعلیم رائج کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف بجا طور پر مبارک باد کی مستحق ہے۔ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے عمران خان نے پورا کر دیا۔ پاکستان جہاں دیگر شعبوں میں حادثات کا شکار رہا ہے وہاں تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر رہا۔

کہنے کو تو ہم ایک نظریاتی ملک ہیں لیکن یہاں نجی سطح پر ہر تعلیمی ادارے نے اپنا نصاب اور اپنا نظام تعلیم وضع کر رکھا ہے۔ جس کے نتیجے میں قوم کئی طبقات میں بٹی چلی جا رہی تھی۔ حال ہی میں پنجاب نصاب ساز ادارے نے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی ایسی ایک سو کتب کی نشاندہی کی ہے، جس میں اسلام، پاکستان اور نظریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی ہے۔ تعلیم مقصد سے زیادہ تجارت بنا دی گئی ہے اور غیر ملکی تعلیمی نیٹ ورک اضلاع کی سطح تک اپنی برانچیں قائم کرچکے ہیں۔ جو تعلیم کے نام پر اربوں روپے ماہانہ بٹورتے ہیں اور ہماری تہذیبی اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں۔

Read more

کیا لکھاری کی تحریروں کا کوئی اثر بھی ہوتا ہے؟

کچھ دوستوں نے یہ سوال کیا کہ تم کیوں لکھتے ہو؟ اس سوال کا جواب تو ایک مضمون میں دے دیا تھا مگر جو سوال ہمیشہ میری سوچ میں سر اٹھاتا ہے کہ کیا ان تحریروں کا کوئی اثر بھی ہوتا ہے مثبت یا منفی، اوائل سے پہلے میرا انداز تحریر مشکل پسندی سے عبارت ہوتا تھا اور اس انداز کے لئے میری دلیل یہ تھی کہ اول تو میں پڑھے لکھے لوگوں کے لیے لکھتا ہوں دوئم یہ کہ مشکل سے سمجھے جانے والی تحریر کی دو وجوہ ہوتی ہیں پہلی یہ کہ لکھنے والے کو کچھ زیادہ علم نہیں ہے اور وہ لچھے دار تحریر میں اپنی کم علمی کو چھپانا چاہتا ہے دوسری یہ کہ معلومات زیادہ ہیں اور بہت کچھ کو کم لفظوں میں بیان کرنے کے لیے زبان ثقیل ہو جاتی ہے۔

تحریر کو سہل کرنے کے لیے عزیزی وجاہت مسعود کی ایک ہی دلیل کافی بلکہ اونٹ کی کمر پر آخری تنکے کی مانند تھی جس نے میری مشکل پسندی کی کمر توڑ کے رکھ دی تھی اور میں لکھنے کی زمین پہ آ رہا تھا۔ دلیل یہ تھی کہ ہم تحریریں عام لوگوں کے لیے چھاپتے ہیں، اب یہ تو اخبارات کے دفاتر کو ہی علم ہوگا کہ ادارتی صفحات کو کتنے قاری سنجیدگی سے لیتے ہیں لیکن مجھے ایک بات وجاہت کے کہتے ہی جو سمجھ آئی تھی وہ یہ تھی کہ اخبار تو ”ڈسپوزیبل آئٹم“ ہوتا ہے جس کی تحریر پر اگر کوئی دوبارہ نظر ڈالے، وہ شاید کوئی محقق ہو لیکن عام قاری نہیں ہو سکتا۔

Read more

پاکستان میں چین کے سفیر نے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ابھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ چینی سفیر کے مطابق دونوں ممالک پاک چین راہداری کے منصوبے سی پیک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور دونوں مل کر ہی ان کا مقابلہ کریں گے۔

Read more

عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیو ز کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر دیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔ عمران خان نے

Read more

ریاست سویلینز کی ماں کب بنے گی؟

تین حروف کا مجموعہ لفظ ’ماں‘ ذہن میں آتے ہی ایسا فرحت بخش احساس پیدا ہوتا ہے جیسے تمام تکالیف سے چھٹکارا مل گیا ہو۔ جیسے تپتی دھوپ کے بعد اچانک گھنے سیاہ بادل دیکھ کر ہوتا ہے لیکن اگر ماں کے ساتھ لفظ ’سوتیلی‘ لگ جائے تو خوف، دکھ اور اضطراب کی لہر جھرجھری طاری کر دیتی ہے۔ یہ کرب وہی محسوس کر سکتا ہے جس نے سوتیلی ماں کے جسمانی و ذہنی اذیتیں جھیلی ہوں۔ ریاست بھی ماں کے جیسی ہی ہوتی ہے جس کا کام رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر سب شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہوتا ہے۔ ایسا ماحول میسر کرنا ہوتا ہے جس میں شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی، یکساں عدل و انصاف اور مساوات دکھائی دے مگر جب ریاست شہریوں میں تفریق کرنا شروع کر دے تو ایسا طبقاتی فرق پیدا ہوتا ہے جو معاشرے کے انحطاط کا سبب بن جاتا ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ تہتر سالوں میں طبقاتی فرق بہت بڑھ چکا ہے اور ریاستی اکابرین کی جانب سے اسے زائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش بھی نظر نہیں آتی۔

Read more

نالج اکانومی اور پاکستان

نالج اکانومی (علمی معیشت) جدید دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔ سنگاپور رقبے کے لحاظ سے کراچی شہر سے بھی قدرے چھوٹا اور آبادی کے لحاظ سے چھٹے حصے کے برابر ملک ہے۔ 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق سنگاپور کی آبادی 5850342 افراد ہے۔ سنگاپور نا تو خلیجی ممالک کی طرح تیل اور گیس جیسے قدرتی ذخائر کا مالک اور نا ہی برونائی دارلاسلام کی طرح سونے کی کانوں کے ذخائر والا ملک ہے۔ لیکن اس کے باوجود

Read more

’’کلفٹن کے اس پار‘‘ مکینوں کی فریاد

2 روز قبل ہی کراچی میںہوئے ایک احتجاج نے بیروت کی یاد دلائی۔ بیروت اور کراچی کے حالات میں مماثلت پر غور کرتے ہوئے میں نے یہ فریاد کرنے کی کوشش کی تھی کہ لسانی اور فرقہ وارانہ تقسیم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اگر پاکستان جیسی ریاستوں کے باسی خالصتاََ اپنے شہری حقوق کے حصول کی خاطر کوئی سیاسی تحریک چلائیں تو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ایسی تحریکیں معاشرے میں یگانگت کو فروغ دیتی ہیں۔ان کی وجہ سے

Read more

شاہ محمود قریشی آف ملتان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نہ تو اپنے خاندان کے پہلے ’شاہ محمود‘ ہیں اور نہ ہی اپنے خاندان میں اعلیٰ عہدے پر متمکن ہونے والے پہلے فرد ہیں۔

Read more

سیاست کا جال اور کراچی

”جب بارش ہوتا ہے تو پانی آتا ہے اورجب زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے“ ابھی لوگ بلاول بھٹو کے اس دلچسپ انکشاف کے مزے ہی لوٹ رہے تھے کہ سیلابی پانی آ گیا۔ عروس البلاد کراچی دنیا کا آٹھواں بڑا شہر، 30 سالوں کی منجھی ہوئی سیاسی قیادت کے سامنے پانی پانی ہو گیا۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ آج خواص بھی عوام بن گئے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے والی حکومت کو نکاسی

Read more

 عمران خان کو میڈیا کے ’غنڈوں‘ سے بچاؤ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی میڈیا سے بچاؤ کی دہائی دی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت ملک کا میڈیا نہیں بلکہ وہ اور ان کی حکومت کے وزیر غیر محفوظ ہیں جن پر کوئی بھی الزام لگا دیا جاتا ہے۔ ’اگر ہم برطانیہ جیسے ملک میں حکومت کررہے ہوتے تو ان الزامات کی وجہ سے ہمیں کئی کئی ملین ہرجانہ مل چکا ہوتا‘۔ عمران خان کی یہ خواہش تو پوری نہیں ہوسکتی کیوں کہ ’بدنصیبی‘

Read more

صحافت، سیاست اور کراچی کا پانی

کورونا کی وبا ختم ہوئی تو کراچی پانی میں ڈوب گیا۔ دونوں مرتبہ سیاستدانوں نے جوشیلے بیانات اور الزام تراشیوں کے انبار لگا دیئے۔ ٹی وی چینلز پر خوب مجالس سجیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کئی ممالک کی نسبت پاکستان نے جلد اس وبا پر قابو پایا ہے۔ ہماری مرکزی اور صوبائی حکومتیں اور جو ادارے اس سلسلہ میں کام کر رہے تھے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لیکن اس میں بہتری کی گنجائش ہے۔ کورونا کا مقابلہ وائرولوجی

Read more

’اگر عاصم باجوہ صفائی نہ دے سکے تو لوگ سوچیں گے احتساب جانبدار ہے‘

تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے جس میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عاصم باجوہ کی جانب سے صرف استعفیٰ دیا جانا ناکافی ہے حکام کو ان کی مزید تفتیش کرنی چاہیے۔ دوسری جانب عاصم باجوہ کے حامیوں کی بھی کمی نہیں ہے جو کہ ان کے جواب کو کافی مان رہے ہیں۔

Read more

الجزیرہ انٹرویو کے پہلے ہی سوال پر عمراں خان نے غصے میں مائیک اتار پھینکا

میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے الجزیرہ ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب پہلے ہی سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے اور مائیک اتار پھینکا۔  وزیراعظم نے شدید غصے کے عالم میں کہا کہ یہ انٹرویو کس نے ارینج کیا تھا تو وزیراطلاعات شبلی فراز اور وزارت اطلاعات کے حکام نے بتایا کہ ان کا اس انٹرویو کو ارینج کرنے میں کوئی کردار نہیں، یہ

Read more

لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں کل اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کروں گا اور ان سے درخواست کروں

Read more

صحافی احمد نورانی کی خبر پر عاصم باجوہ کا ردِ عمل: ’جب اثاثے ظاہر کیے تو اہلیہ کاروبار سے الگ ہو چکی تھیں‘

عاصم سلیم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی خبر پر وضاحتی بیان میں کہا ہے انھوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات 22 جون 2020 کو ظاہر کیں لیکن ان کی اہلیہ نے ان کے بھائیوں کے غیرملکی کاروبار سے اپنی سرمایہ کاری یکم جون 2020 کو ہی نکال لی تھی۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان: ’انڈیا کا معاملہ ہو یا افغانستان میں امن کا، فوج ہر قدم پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے’

پاکستانی وزیر اعظم نے قطری خبر رساں ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی حکومت کے فوج کے ساتھ اس طرح کے تعلقات نہیں رہے جیسے ان کے ہیں اور یہ کہ فوج تمام پالیسیوں پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

Read more

میڈیا سے متعلق عمران خان کے الجزیرہ کو متنازع بیان پر مطیع اللہ جان کا رد عمل

حال ہی میں الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئےایک انٹرویو میں جب میزبان صحافی نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ ان کے دور حکومت میں صحاٖفیوں کو اغوا اور ہراساں کیا جا رہا ہے تو وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں صحافیوں کو سب سے زیادہ آزادیاں حاصل ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ایک صحافی دعویٰ کرتا ہے کہ اسے، نامعلوم کس بنیاد پر، "چند گھنٹوں کے لئے” اٹھایا گیا

Read more

احمد نورانی کی خبر اور دو نمبر جمہوریت‎

کئی دنوں سے خیال تھا کہ دو نمبر جمہوریت کے نعرے یا دلیل کی حقیقت واضح کروں اور عرض کروں کہ جس چیز کو تحریک انصاف دو نمبر جمہوریت کہتے نہیں تھکتی تھی اس کا مطلب در اصل کیا ہے۔ شکر گزار ہونا چائیے احمد نورانی کا جنہوں نے اس مطلب کو ثبوت کے ساتھ سب کے سامنے رکھ دیا اور دو نمبر جمہوریت کی وضاحت کر دی۔ جن دوستوں کے لئے یہ تصویر ابھی تک ادھوری ہے اسے میں

Read more

بے باک صحافت

بارہا اس کالم میں فریاد کرتا رہتا ہوں کہ صحافی کسی سیاسی تحریک کو جنم نہیں دیا کرتے۔ تاہم وہ برپا ہوجائے تو اسے رپورٹ کیا کرتے ہیں۔ اپنے کالموں اور ٹی وی پروگراموں کے ذریعے اس کی وجوہات اور امکانات بیان کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ وطنِ عزیز میں البتہ اس صدی کے آغاز میں ٹی وی صحافت متعارف ہوگئی۔ اس نے سکرینوں پر گفتار کے غازی چند اینکر خواتین وحضرات کو Starsبنادیا۔ اپنی پذیرائی سے شاداں ہوئے یہ

Read more

نریندر مودی: انڈین وزیرِ اعظم سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال

ٹوئٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے لیے بنایا گیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ہیکرز نے لوگوں سے امدادی فنڈ میں ’کرپٹو کرنسی‘ عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

Read more

مسئلہ کشمیر اور ”گپکار ڈیکلریشن“

ان دنوں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے بھارت نواز سیاستدانوں کا ایک مشترکہ بیان موضوع بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے بھارتی حکومت سے 5 اگست 2019 کے اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ میں گزشتہ سال 4 اگست کو ہونے والے اس اجلاس کا مشترکہ بیان ”گپکار اعلامیہ“ کے نام سے اب جاری کیا گیاہے۔ فاروق عبداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں پی ڈی پی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی، پی

Read more

حکومت سے توقعات پوری ہو سکتی ہیں

عمران خان سے بعض معاملات میں اختلاف کیا جا سکتا پے مگر آن کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا کہ وہ وطن عزیز کو بام عروج تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی لئے وہ سخت فیصلے کر رہے ہیں مگر ان سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ ادھر مافیا کے اودھم مچانے سے ان پر اور بھی برا اثر پڑ رہا ہے، لہذا ان کے بارے میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ وہ عوامی محاذ پر غیر

Read more

سوال کرنا بغاوت نہیں ہے!

چئیرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ صاحب کے متعلق صحافی احمد نورانی نے فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ پر ایک سٹوری ریلیز کی ہے جس میں مبینہ طور پر عاصم سلیم باجوہ صاحب کے خاندان کے نام 99 کمپنیاں اور ایک معروف پیزا برانڈ پاپا جانز کی 133 فرنچائزز، 13 کمرشل سینٹرز اور 2 گھر شامل ہیں۔ مبینہ اسی لئے لکھا ہے کیونکہ ابھی عاصم سلیم باجوہ نے

Read more

سینیٹ انتخابات کا گولڈن فگر!

وفاقی کابینہ نے سنیٹ انتخابات میں خفیہ رائے دہی کے قانون کے خاتمے کے لئے آئینی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر با بر اعوان یہ بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت (ہارس ٹریڈنگ) روکنے کے لئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں اراکین اپنا سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ خفیہ رائے شماری

Read more

ناکامیاں پی ٹی آئی کے سر ہی کیوں؟

جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق نے آج کل اپنی توپوں کا سارا رخ موجودہ حکومت کی جانب موڑ رکھا ہے اور تقریباً ہر روز ان کی جانب سے حکومت پر زبردست گولہ باری کی جا رہے۔ ثمر باغ میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”ملک میں تبدیلی کے نام پر آنے والی تباہی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ لوگوں کی مشکلات اور مصیبتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ بے روزگاری نے لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں۔

ہر طرف پریشانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ سابق حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی اشرافیہ کی مسلط کردہ ہے جس کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ اب عوام کے سوچنے اور ظلم و جبر کے اس نظام کے خلاف اٹھنے کا وقت ہے۔ حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو وزرا کو بار بار پریس کانفرنسیں نہ کرنا پڑتیں۔ پی ٹی آئی حکومت معیشت کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے۔ کراچی ڈوب رہا ہے لیکن حکمران مخالفین پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ”۔

Read more

کراچی میں کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ کے باہر مظاہرہ کرنے والوں پر ’دہشتگردی‘ کا مقدمہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کلفٹن سے بارش کے پانی کی عدم نکاسی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے بعض افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کے الزام میں ’دہشت گردی‘ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Read more

نواز شریف ایل بی ڈبلیو ہو گئے

سیاست اور کھیل دونوں میں مخالف کے حربوں کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے اور اردگرد نگاہ بھی رکھنا پڑتی ہے چونکہ یہ کھیل ابتداء میں نوابوں نے شروع کیا تھا۔ اس لیے کرکٹ کے کچھ نخرے بھی اٹھانا پڑتے تھے۔ خاص کر مراعات یافتہ کھلاڑی بڑے ناز برداری کے قائل ہوتے ہیں۔ میاں نواز شریف کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا۔ اس لیے بطور وزیراعظم بھی اس کی تکمیل کے لیے میدان میں اتر جاتے، ویک اینڈ پر لاہور آمد ہوتی، میاں نواز شریف باغ جناح میں کٹ پہن کر پہنچ جاتے، وہاں عمران خان کے کزن جاوید زمان خان پروٹوکول کے لئے موجود ہوتے، وہ جم خانہ کلب کے منتظم تھے۔ نواز شریف کو پیڈ کرائے جاتے اور وہ بیٹ تھامے گراؤنڈ میں قدم رکھتے، مخالف ٹیم ایک روز پہلے اپنی باری لے چکی ہوتی، اس روز انہوں نے جم خانہ کلب بلکہ کہہ لیں میاں صاحب کو باری دینا ہوتی تھی۔

Read more

عمران خان کی حکومت کا مستقبل

وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مخالفین کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے عمران خان کی حکومت اپنی سیاسی مدت پوری نہ کرسکے اور ملک نئے انتخابات کی طرف فوری طور پر گامزن ہو سکے۔ اسی نکتہ کو بنیاد بنا کر تمام حزب اختلاف کی جماعتیں دو نکاتی بیانیہ پر توجہ دے رہی ہیں۔ اول عمران خان کی حکومت ناکام ہو گئی ہے اور ملک شدید ترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ دوئم اس موجودہ بحران کا واحد حل نئے منصفانہ اور شفاف انتخابات ہیں۔

لیکن ان دونوں نکتوں پر حزب اختلاف کی جماعتیں عملی طور پر کوئی بڑی تحریک چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔ ان کا خیال ہے کہ ہم محض سیاسی دباؤ یا میڈیا میں دباؤ ڈال کر حکومت کو مجبور کردیں گے کہ وہ یا تو خود مستعفی ہو جائے یا ان کے بقول سلیکٹرز خود حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لے تاکہ ملک نئے انتخابات کی طرف گامزن ہو سکے۔

Read more

مسائل: بیروت کی طرح کراچی میں بھی تحریک

اگر کوئی شخص واقعتا یہ سمجھتا ہے کہ کراچی کو ’’اندرون سندھ سے آئے وڈیروں‘‘ سے ’’آزاد‘‘ کرواکر اس شہر کے دیرینہ مسائل کا دائمی حل نکالا جاسکتا ہے تو میں اسے ’’سادہ لوح‘‘ پکارنے کو ترجیح دوں گا۔ لوگوں کی نیتوں پر شبہ کرنے کی مجھے عادت نہیں۔کسی کو ٹھوس شواہد کے بغیر ’’ملک دشمن سازشی‘‘ ٹھہرانا ایک غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں کئی اعتبار سے ظالمانہ رویہ بھی ہے۔ربّ کریم ہم سب کو اس رویے سے بچائے رکھے۔

Read more

عدم برداشت…

نام نہاد لبرل طبقے سے تعلق رکھنے والے چند دانشور وقتاً فوقتاً یہ لاگ الاپتے رہتے ہیں کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔ ان میں سے بعض کبھی اتنی رعایت کر دیتے ہیں کہ پاکستان ناکام ریاست بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہمارے سرحد پار دشمن بھارت کے بعض زعما بھی اکثریہی ڈفلی بجاتے رہتے ہیں۔ یقینا بہت سے شعبوں میں معاملات رجعت قہقری کا شکار ہیں۔ قیام پاکستان سے اب تک ہم قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں

Read more

جنرل عاصم باجوہ  کس کس کو لے ڈوبیں گے؟

وفاقی وزیر شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزارت اطلاعات میں ان کے ساتھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چئیر مین اپنے خاندانی اثاثوں کے بارے میں جلد ہی وضاحت سامنے لائیں گے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی یہ دعویٰ کرچکے تھے کہ احمد نورانی کی فراہم کردہ معلومات کی ’حقیقت‘ جلد ہی سامنے آجائے گی۔ بظاہرحکومت نے اس سلسلہ میں کوئی اقدام نہیں کیا۔ شبلی فراز کا

Read more

حکمرانی کا بحران اور صوبائی حکومتیں

پاکستان کا بحران حکمرانی کے نظام سے جڑا ہوا ہے۔ سیاسی یا فوجی حکومتوں کے ادوار بھی ہمیں ایک اچھی اور شفاف طرز حکمرانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ سیاست اور جمہوریت یا قانون کی حکمرانی کے بطن سے اگر اچھی حکمرانی کا نظام پیدا نہ ہو یا لوگوں کا نظام پر عدم اعتماد ہو تو سیاست اور جمہوریت کا مصنوعی عمل اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔ اس لیے موجودہ صورتحال میں لوگوں کی سیاسی و حکمرانی کے نظام پر بہت زیادہ عدم اعتماد یا بداعتمادی کی فضا پائی جاتی ہے۔

سوال یہ ہے کہ اچھی حکمرانی سے ہماری مراد کیا ہے۔ عمومی طور پر اچھی حکمرانی کو لوگوں کا نظام پر اعتماد، وسائل کی منصفانہ اور شفاف تقسیم، اداروں تک عام افراد کی رسائی، نگرانی اور جوابدہی کا موثر نظام، ادارہ جاتی عمل کا مضبوط ہونا، کمزور طبقات کے مفادات کو زیادہ تقویت دینا، اختیارات کی تقسیم اور عدم مرکزیت کا نظام، شہریوں کی نظام امور میں موثر شمولیت یا ان کی فیصلہ سازی میں شراکت، انصاف کا موثر نظام جیسے امور شامل ہوتے ہیں۔

Read more

وزیراعظم صاحب کم از کم اپنے منصب کا ہی لحاظ رکھ لیں

وزیراعظم عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کو انٹرویو دیتے ہوئے ہوئے بہت سی باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ”اندرون سندھ سے منتخب ہو کر لوگ کراچی پہ حکومت کرتے ہیں وہ کراچی پہ پیسہ نہیں لگاتے اس لیے کراچی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اندرون سندھ والے کراچی کے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے“ وزیراعظم صاحب کے ان روشن خیالات نے سندھ کی عوام میں پی ٹی آئی کے لیے پہلے سے موجود تحفظات اور ناپسندیدگی کو شدید نفرت میں تبدیل کر دیا ہے، خان صاحب اس سے پہلے بھی انتخابات کے فوری بعد سندھ کی عوام کے مینڈیٹ کو روندنے کی کوششوں میں لگے رہے ہیں مگر سندھ کی عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے شدید ردعمل نے انہیں کسی بھی مہم جوئی سے شاید روکا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اتنے بڑے منصب پہ بیٹھ کر ایسی بات کہہ گئے کہ جس کے مضمرات ان کے اپنے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، اندرون سندھ سے کراچی پہ حکومت کرنے کا طعنہ دیتے وقت وہ بھول گئے کہ ان کے اپنے وزیر اعلیٰ تونسہ شریف جیسے پسماندہ علاقے کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان سے تعلق رکھتے ہیں، کم پڑھے لکھے نان ٹیکنیکل اور بقول خود بزدار صاحب کے غیر تربیت یافتہ ہیں لیکن وہ بارہ کروڑ عوام کے صوبے کے چیف ایگزیکٹو بنے ہوئے ہیں، محمود خان صاحب سوات کی چھوٹی سی تحصیل مٹہ سے منتخب ہو کر پشاور پہ اپنا سکہ جمائے ہوئے ہیں وہ بھی خان صاحب کی نظر میں کوئی بری بات نہیں اور لسبیلہ سے جام کمال صاحب بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بن کر راج کر رہے ہیں وہ بھی درست مگر سندھ کے ایک بڑے شہر قلندر کی نگری کے انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینیئر سید مراد علی شاہ اندورن سندھ سے صوبے کے وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں یہ بات ان کو کھائے جا رہی ہے۔

Read more

نواز شریف اور عمران خان کی پراگریس ٹرینڈ لائنز

اسی کی دہائی میں انجینئرنگ کی تعلیم جس ادارے سے حاصل کی، وہاں اس زمانے میں بھی سمیسٹر سسٹم رائج تھا۔ سمیسٹر کے اختتام پر خراب رزلٹ کی صورت میں سٹوڈنٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہوا کرتا۔ اس کے لئے ایک پالیسی وضع تھی، مگر اس پالیسی پر من و عن عمل کی بجائے سٹوڈنٹ کو کمانڈانٹ کی سربراہی میں قائم ایک فیکلٹی کی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاتا، جہاں وہ اپنی خراب پرفارمنس کا دفاع کرنے کی کوشش کرتا۔ گاہے بگاہے کسی سٹوڈنٹ کی قسمت یاوری کرتی اور پالیسی کے برعکس بھی اسے کچھ ریلیف مل جاتا۔

اس ضمن میں ایک متھ مشہور تھا، کہ فیکلٹی کمیٹی آپ کی سمیسٹر کے دوران پراگریس دیکھتی ہے، اگر شروع میں اچھی کارکردگی ہو مگر اختتام کے نزدیک پرفارمنس خراب ہو جائے تو اسے لاپرواہی کی نشانی سمجھتے ہوئے سخت فیصلہ ہوتا ہے، جبکہ اگر شروع میں پرفارمنس خراب ہو اور بتدریج بہتری ہو رہی ہو لیکن فائنل میں کچھ اونچ نیچ رہ جائے تو ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کچھ رعائت مل جاتی ہے۔ اس ساری تھیوری کو پراگریس ٹرینڈ لائن سے تعبیر کیا جاتا تھا، کہ اگر ٹرینڈ مثبت ہے تو بہتر، اور اگر ٹرینڈ منفی ہے تو معاملہ گڑبڑ ہے۔

Read more

مسلم لیگ (نون) اپنے لیڈر نواز شریف کی پالیسی پر چلے گی: مریم نواز

رات کے آخری پہر اسلام آباد میں بوندا باندی شروع ہوئی۔ صبح تک بارش میں شدت آ گئی۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف نیب کیسز کی سماعت ہونا تھی۔ میں ٹھیک ساڑھے سات بجے سری نگر ہائی وے پر تھا۔ میں اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے سینئر صحافی سہیل رشید کو کہا کہ آج ہمیں جی الیون کے اشارے سے گھوم کر جانا پڑے گا۔ کیونکہ پولیس کی بھاری نفری نظر آ رہی تھی۔ ہائی کورٹ کے چاروں اطراف ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر تک خاردار تاریں اور سیمنٹ کے بلاک سے سڑکیں بند کی ہوئی تھی۔

پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور سی ٹی ڈی کے اہلکار جگہ جگہ نظر آ رہے تھے۔ یوں لگ رہا تھا کہ یہ عدالت نہیں بلکہ چھاونی ہے۔ ہمیں ایک کلومیٹر دور گاڑی پارک کرنا پڑی۔ عدالتی احاطے میں داخل ہونے تک تقریباً بھیگ چکے تھے۔

Read more

عمران خان اور شہباز شریف کا دورۂ کراچی اور سوشل میڈیا پر بحث: ’سیاسی رہنماؤں کے وعدے بس وعدے ہی ہوتے ہیں‘

وزیرِ اعظم کی راہ تکتے کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ عمران خان بلآخر جمعرات کے روز کراچی پہنچ رہے ہیں لیکن اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف بھی بدھ کے روز کراچی تشریف لائیں گے۔

Read more

عمران خان نے کمراٹ کو ایک کامیاب سیاحتی علاقہ کیسے بنایا؟

عمران خان کے طرز سیاست، حکومت میں آنے کے طریقے اور اپوزیشن کے خلاف مسلسل سخت موقف رکھنے جیسے بہت سے معاملات پر بات کی جا سکتی ہے اور ہو بھی رہی ہے۔ اور حکومت میں دو سال مکمل کرنے کے بعد اب ان کے ناقدین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہاں تک کہ اپنے بھی پرائے ہوتے جا رہے ہیں لیکن ایک چیز ایسی ہے جس پر پاکستان کے زیادہ لوگ اب بھی اتفاق کرتے ہیں کہ عمران خان نے سوشل میڈیا کی طاقت کو جس طرح اپنے مخالفین کے خلاف کامیابی سے استعمال کیا اسی طرح انہوں نے سیاحت کے معاملے پر لوگوں کی رائے کو انتہائی حد تک متاثر کیا جن میں اگر کوئی ایک مثال دیکھنا چاہے تو وہ ہے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کے انتہائی دوردراز جنگلات پر مشتمل علاقے کمراٹ کی طرف لوگوں کی توجہ دلانا ہے۔

پش اور اور اسلام آباد دونوں سے یکساں قریبا تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کمراٹ کوہ ہندوکش کے دامن میں خوبصورت ترین علاقہ ہے جہاں پر جنگل، آبشاریں، دریا، بادل اور خوبصورت پہاڑ سب یکجا ملتے ہیں، حسن ایسا کہ جب تک انسان دیکھے تو جیسے موجود ہے اور جیسے ہی نظروں سے اوجھل ہوا جیسے خواب دیکھ رہے تھے۔

Read more

تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کی توقع

احمد نورانی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 99 کمپنیاں، 130 فرنچائز ریسٹورنٹس، 30 جائیدادیں جن میں امریکہ میں دو کمرشل پلازے بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان، یو اے ای، امریکہ اور کینیڈا میں پھیلی اربوں ڈالرز کی کاروباری اقلیم۔ رپورٹ کی کوئی تردید کسی ثبوت کے ساتھ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے بس ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ”میرے اور میرے خاندان کے خلاف ایک انجانی سائٹ پر ایک کینہ پرور پروپیگنڈا سٹوری (جو سوشل میڈیا پر ابھی اپ لوڈ کی گئی ہے) کی سختی سے تردید کی جاتی ہے“ ۔

Read more

نواز شریف کا عدالت میں جواب: ’کورونا وائرس کی وجہ سے علاج تاخیر کا شکار ہوا، ابھی پاکستان واپس نہیں آ رہا‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدلیہ کو بتایا ہے ان کی صحت ابھی بہتر نہیں ہے اور اپنے معالجین کی تجویز پر ابھی واپس نہیں آرہے ہیں۔ نواز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں مقدمات پر سماعت روک دی جائے یا ان کے نمائندہ کے ذریعے سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا جائے۔

Read more

باجوہ گھرانے کا کاروبار اور تحقیقاتی کمیشن کی ضرورت

‎نورانی تحقیقاتی رپورٹ کا ہدف ریٹائرڈ جرنیل اور اس کے اہل خانہ نہیں، مسلح افواج کا ادارہ ہے جس کی وجہ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی ہے، جن کا جنرل عاصم سلیم باجوہ سے رشتے داری کا دور نزدیک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارتی اور امریکی کلاکار اس پر بغلیں بجا رہے ہیں اور ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ‎معاملہ اتنا آسان اور سادہ نہیں کہ دو سطری تردید

Read more

کیا منی ٹریل دینا صرف ججوں اور سیاست دانوں پر لازم ہے؟

سی پیک اتھارٹی کے چئیر مین اور وزیر اعظم کے مشیر برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کے بارے میں سیاست دانوں کے علاوہ حکومت کی مکمل خاموشی سے سناٹے کی ایسی کیفیت پیدا ہوئی ہے جو خوف میں مبتلا کرتی ہے۔ یہ خوف ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کو یکساں طور سے محسوس کرنا چاہئے۔ عوام کو اگر سوالوں کا جواب بھی نہیں دیے جائیں گے اور اگر سوشل میڈیا مہم کے ذریعے صحافی

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان کے ٹیکس ریکارڈ کا مطالبہ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ مانگ لیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو اپنے مفصل جواب میں کہا کہ ایف بی آر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میرا ٹیکس ریکارڈ عام شہریوں کو فراہم کیا۔ سرینا عیسیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر برائے

Read more

صدارتی نظام کی باز گشت، عوام کیا چاہتے ہیں؟

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں کافی عرصے سے صدارتی نظام کے لئے زمین ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نظام صدارتی ہو، پارلیمانی ہو، بادشاہت سے ملتی جلتی کوئی آمریت ہو یا خالص بادشاہتی نظام، عوام کو ان سے کبھی کوئی غرض و غایت نہیں ہوا کرتی کیونکہ ہر ملک کے عوام امن چاہتے ہیں، سکون چاہتے ہیں، روزگار کا عام ہونا چاہتے ہیں، عدل و انصاف چاہتے ہیں، مساویانہ سلوک چاہتے ہیں، عزت

Read more

حاضر پاکستان، غائب پاکستان

عمران خان کو ان کے پرانے وعدے یاد کرانا ایک قومی مشغلہ بن چکا ہے لیکن وہ بھی اُس ریاست کے سخت مخالف تھے جہاں انسانوں کو اغوا کر کے گمشدہ کر دیا جاتا ہے۔ آپ کے گھر کے دروازے پر ڈاکٹر دین محمد کی دو بیٹیاں بیٹھی ہیں جو ہر آنے جانے والے سے پوچھتی ہیں کہ ہمارے باپ نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کرو۔ محمد حنیف کا کالم۔

Read more

جنرل عاصم باجوہ کیس: کیا فوجی کرپشن پر بات کرنا منع ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شاید ملکی سیاست دانوں میں واحد شخص ہیں جنہوں نے سی پیک کے سربراہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے اہل خاندان کے اثاثوں کے بارے میں سامنے آنے والی رپورٹ اور اس پر سوشل میڈیا میں ہونے والے مباحث پر رائے دینے کا حوصلہ کیا ہے۔ اس صورت حال میں سب سے پہلے تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ملک کا کوئی حاضر

Read more

خود مختار پاکستان ایک خواب

جنگ عظیم دوم کی تباہ کاریوں سے برطانیہ کے دیوالیہ ہونے کے بعد برصغیر سے اس کی واپسی نوشتۂ دیوار تھی۔ قائد اعظم کی قیادت میں مسلم لیگ ہندوستان کی تقسیم اور اپنی جدا گانہ حیثیت کے بل پر مسلمانوں کے لیے الگ وطن جبکہ گاندھی کی قیادت میں کانگریس متحدہ ہندوستان کے خواہاں تھے۔ لارڈ ماؤنٹ بیٹن جو مارچ کے اواخر میں سلطنت برطانیہ کی جانب سے متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرائے مقرر کیے گئے تھے۔ انہوں نے جون 1947 میں ہندوستان کی تقسیم پر دونوں جانبین کی رضامندی کے بعد مہر ثبت کی۔

Read more

بھیگے ساون میں اے پی سی

مون سون کا سیزن اپنے جوبن پر ہے۔ گرمی سے پریشان حال لوگوں کے لیے بارش کی نوید گویا کسی من و سلویٰ سے کم نہیں ہوتی اور ہمارے عقیدے کے مطابق تو یہ بارش ویسے بھی رحمت خداوندی ہے۔ مگر شاید ہم اتنے نا اہل اور نالائق ہیں کہ اس رحمت سے بھی مستفید نہیں ہوسکتے اور بارش کا لطف اٹھانے اور سجدہ شکر بجا لانے کی بجائے اس پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کہ کہیں اربن فلڈنگ کی

Read more

یکساں نصاب تعلیم۔۔۔ ایک اور نیا تجربہ؟

قوم کی بد قسمتی کہ پاکستان اپنی تہتر سالہ زندگی میں ایک تجربہ گاہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں مسلسل تجربے ہوتے رہتے ہیں۔ سیاست، قانون، طرز حکمرانی، انتخابی عمل، تعلیم اور سماجی زندگی کے مختلف شعبوں کے حوالے سے ہونے والے تجربوں کے بعد ہم کچھ سیکھنے کے بجائے یا تو کوئی نیا تجربہ شروع کر دیتے ہیں یا وہی پرانا تجربہ دہرانے لگتے ہیں۔ یہ بات اب تک ہم پلے نہیں باندھ

Read more

عمران خان : آپ بڑے کب ہوں گے؟

ایک ایسے وقت میں جب ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی، تاریخ کی بدترین بارشوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک روز میں بیس سے زائد افراد بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شہر کے محلے، گلیاں اور سڑکیں کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، کاروبار بند ہیں اور مکان زیر آب ہونے کی وجہ سے لوگ چھتوں پر رات بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ عمران خان نے

Read more

معیشت مستحکم نہیں ہے

وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 42 کروڑ ہو گیا ہے۔ حکومت اسے بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ شاید وزیر اعظم کو معیشت کے بارے میں صرف کرنٹ اکاؤنٹ کا ہی پتا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ ہی واحد معاشی اشاریہ نہیں ہوتا۔ اور بھی معاشی اشاریے ہوتے ہیں جس سے کسی بھی ملک کی معیشت کے بارے میں مثبت یا منفی رائے مرتب کی جا سکتی ہے۔

اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 2018 میں معیشت چھوڑ کر گئی۔ اس وقت معیشت کی حالت کیا تھی۔ اس وقت ترقی کی رفتار 2.9 % سے 5.8 % ہوئی۔ ملکی زر مبادلہ 18 ارب ڈالر تھے جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی۔ صنعتی ترقی اور زرعی ترقی بھی مثبت تھی۔ شرح سود 5.75 % تھا۔ حکومت سنبھالی تو احتساب کی خواہشمند حکومت اور نیب نے احتساب کے نام پر جب سارے خواہ استاد ہو، صنعت کار ہو، سیاستدان ہو، بیوروکریٹ ہو کو پکڑا تو خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

Read more

کراچی سسک رہا ہے

پرانے زمانے کا ذکر ہے کہ ایک سلطنت میں خلاف معمول بہت بارشیں ہوئیں، لوگوں کے گھر، مویشی سب بہہ گئے، فصلیں تباہ ہو گئیں اور رعایا فاقوں پر آ گئی تو بھوکی ننگی رعایا، روتے دھوتے، دوڑی دوڑی بادشاہ وقت کے پاس مدد کے لیے پہنچی اور ساری صورتحال سے بادشاہ کو آگاہ کیا۔ اپنی رعایا کا یہ حال جان کر بادشاہ بہت فکرمند ہو گیا اور اس نے اسی دن اپنے تمام قابل اور ذہین وزراء کو دربار میں طلب کیا اور اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کا حکم دیا۔

اگلے ہی دن تمام وزراء اپنے اپنے مشوروں کے ساتھ حاضر ہو گئے۔ کسی نے کچھ مشورہ دیا تو کسی نے کچھ۔ بادشاہ نے سب کو بغور سنا اور پھر اس کو اپنے ایک وزیر کا مشورہ بے حد پسند آیا اور اس نے اس پر فوری عملدرآمد کے فرمان جاری کر دیے۔ دن رات ایک کر کے اس منصوبے پر کام شروع ہوا اور پھر کچھ ہی مہینوں کے اندر رعایا نے دیکھا کہ بادشاہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ دن رات محنت سے تیار ہونے والے اونچے اور پرشکوہ محل میں قدم رنجہ فرما رہا تھا جس میں بارش کے سیلابی پانی کا داخلہ ناممکن تھا۔ بادشاہ نے عقلمندی سے اپنا محل، اپنا خاندان اپنا سرمایہ محفوظ کر لیا تھا۔

Read more

کیا نواز شریف ”ڈیل آف دی سنچری“ کرکے لندن گئے؟

توشہ خانہ ریفرنس میں اپیل کرنا نواز شریف کو مہنگا پڑ گیا۔ عدالت میں میڈیکل گراؤنڈ پر عدالتی ضمانت اور ای سی ایل سے حکومتی رضامندی پر نام کے انخلا کا ذکر ہوا تو حکومت کو نواز شریف کی واپسی کا خیال آیا اور پھر برسات کے مینڈکوں کی طرح دھڑادھڑ ہر طرف سے نواز شریف کی بیماری کی کہانی، میڈیکل رپورٹس میں فراڈ، ضمانت کی داستان، ضامن کا کردار، واپسی کا طریقہ کار پر وزراء اور ہمنوا بولنے لگے۔

Read more

اداروں کی ”خاموش مداخلت“ کی ضرورت

چند دوستوں کے دِلوں میں کانٹے کی طرح میں اس حماقت کا مسلسل ارتکاب کرنے کی وجہ سے بھی کھٹکتا ہوں کہ پاکستان کو ممکنہ طورپر درپیش آنے والے مسائل کی بابت وقت سے پہلے دہائی مچانا شروع کر دیتا ہوں۔ دورِ حاضرکا تقاضہ اگرچہ یہ ہے کہ صحافی ”اپنی اوقات“ میں رہے۔ ”لفافہ“ جائے تو سو بسم اللہ ورنہ سرجھکائے ”چپ کر دڑ وٹ جا“ والا رویہ اپنائے رکھے۔ اس رویے کو نہایت خلوص سے کئی برسوں سے اختیار

Read more

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سیاحت کے لیے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے سیاحت کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت کیوں پیش آئی، یہ کیا عملی اقدامات کرے گی، اور پاکستان میں سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کی اس کمیٹی کے بارے میں کیا رائے ہے، پڑھیے اس رپورٹ میں۔

Read more

عاصم سلیم باجوہ: آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ پر صحافی احمد نورانی کے الزامات، ’خاندانی کاروبار کا پھیلاؤ اور اُن کی فوج میں ترقی ساتھ ساتھ چلیں’

جنگ گروپ سے منسلک صحافی احمد نورانی نے اپنے ایک تحقیقاتی مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون برائے اطلاعات اور آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کے ‘خاندان کی کاروباری سلطنت کا پھیلاؤ اور ان کی فوج میں اہم عہدوں پر ترقی، دونوں چیزیں ساتھ ساتھ چلیں۔’

Read more

سافٹ امیج اور اقلیتیں

جنرل مشرف سے لے کر عمران خان تک کی حکومتوں کی یہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان کا ”سافٹ امیج“ دنیا میں متعارف ہو۔ اسے روشن خیال اعتدال پسندی (enlightened moderation) کہا جائے یا کوئی اور نام دیا جائے مقصد تو پاکستان کا مفاد ہے۔ یعنی اگر پاکستان کی ساکھ دنیا میں اچھی ہو گی تو لازماً بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگائیں گی۔ اور یہاں کی نوجوان افرادی قوت سے فائدہ اٹھا کر پاکستانی اور عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بہتر کرنے کی خواہش کریں گی۔ اور اگر ملک کا سافٹ امیج اچھا ہو گا تو پھر غیر ملکی سیاح پاکستان کے پہاڑی اور سمندری علاقوں کا رخ کریں گے۔ بلکہ بہت سے لوگ مذہبی سیاحت کی غرض سے بھی آئیں گے۔ یوں ملک ترقی کرے گا۔ مگر اس خواب کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا نہ صرف تحفظ ہو بلکہ تمام اقلیتیں دلی خوشی سے پاکستان میں رہنا پسند کرتی ہوں۔

Read more

کیا مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کے ذریعے معافی مانگ رہی ہے؟

مسلم لیگ (ن) کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان نے ملکی جمہوری نظام میں فوج کے کردار کے بارے نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف جو انتقامی کارروائیاں شروع کی ہیں، ان کےپس پشت فوج کا ہاتھ نہیں ہے ۔ البتہ تحریک انصاف کی حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ اس کی پالیسیاں فوج کی مرضی و منشا سے تیار ہورہی ہیں۔

Read more

بلاول بھٹو اور عمران خان کے نام ایک غیر خوشامدی کھلا خط

پاکستان بننے کے بعد جناح کا زندہ جوہر سیاست صرف ذوالفقار علی بھٹو ہے، جس کی سیاسی فرزندی کا خواب مدینہ اور جواب کوفہ سے مشابہ ہے۔ مدینہ کا خواب حسینیت کی تڑپ بن کر زندہ رہتا ہے اور جواب کوفہ ابن زیاد کی عداوت بن کر اوجھل ہو جاتا ہے۔ اسلامی سیاست کا جوہر زمین کربلا کا ستارہ بن کر چمکتا ہے اور سیاسی اسلام کا زور تیور زینب کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے سامان دربار سمیت ڈھیر ہو جاتا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے کانگریس چھوڑ کر اور اس کے مقابل خم ٹھونک کر مسلم لیگ کی طرف آ کر اس کی سیاسی قیادت سنبھالی۔ ذوالفقار علی بھٹو ایوبی اقتدار سے بغاوت اپنا کر اور اس کے نظام سیاست و حکومت کے لیے چیلنج بن کر اپنی قیادت میں نئی پارٹی سامنے لائے۔ کلید اقتدار اس وقت تھمائی گئی جب ملک شکست خوردہ اور قوم ماتم کناں تھی۔ فوج بے دست و پا؛ نظام بے آئین اور ملکی بقا بھارتی خطرات کی پیش قدمی سے دوچار تھی۔

Read more

حکومت اور اپوزیشن کی ’’آنے والی تھاں‘‘ واپسی

بدھ کی صبح چھپا کالم لکھتے ہوئے میں نے بہت ڈھٹائی کے ساتھ یہ طے کردیا تھا کہ بالآخر سینٹ میں اپنی بھاری بھر کم اکثریت کے باوجود اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں منی لانڈرنگ سے متعلق قانون میں وہ ترامیم بھی منظور کرلیں گی جنہیں عمران حکومت نے اپوزیشن کو رعونت سے نظرانداز کرتے ہوئے پیر کی شام قومی اسمبلی سے پاس کروایا تھا۔ میرے اعتماد کی وجہ مسلم لیگ (نون) کے سینئر رہنما خواجہ آصف صاحب کا ایک

Read more

خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی

دو ہزار تیرہ کے الیکشن ہوتے ہیں ،عمران خان وزیرِ اعظم تو نہیں بن پاتے ،البتہ کے پی کے میں اِن کی پارٹی برسرِ اقتدار آجاتی ہے۔پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کرنا ،معمولی واقعہ نہیں ٹھہرتا۔مذکورہ صوبہ میں ایک مُدت سے برسرِ اقتدار چلی آرہی سیاسی پارٹیوں سے عوام کی ایک بڑی تعداد اپنا اعتماد ایکا ایکی ختم کرکے ،پی ٹی آئی کے پلڑ ے میں ڈال دیتی ہے۔یہ اعتماد اَن گنت خوش کن خوابوں سے

Read more

’این آر او‘ تحریک انصاف کا اسم اعظم ہے

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن نے سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو بلوں کی منظوری روک کر دراصل اپنے جرائم سے بچنے کے لئے ’این آر او‘ لینے کی کوشش کی ہے۔ یہ دونوں بل جو قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور ہوچکے ہیں، سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاؤس ڈاکٹر شہزاد وسیم کے بعض ریمارکس کی وجہ سے پوزیشن نے منظور نہیں ہونے

Read more

پاک سعودی تعلقات کی نزاکت

آئے روز ہمارے ہاں کوئی نہ کوئی نیا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے وہ بھی بیٹھے بٹھائے۔ ایک وزیر صاحب کے بیان نے ہمارے تمام ہوا بازوں کی تعلیم اور تربیت کو مشکوک بنا دیا۔ نتیجہ یہ کہ پہلے سے مسائل میں گھرا ہوا پی۔ آئی۔ اے ایک نئے مالی بحران میں مبتلا ہو گیا۔ کئی ممالک نے ہماری پروازوں پر پابندی لگا دی اور بیرونی فضائی کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے ہمارے درجنوں پائیلٹ پلک جھپکنے میں بے روز

Read more

پرویز رشید نے راز سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کی تاریخ میں اعلیٰ عدلیہ اور فوج نے کئی بار بڑے بڑے معرکے سر کئے ہیں حتیٰ کہ آئین شکنی، مارشل لأ کے نفاذ اور دیگراقدامات کو ہمیشہ جائز قراردیا گیا۔ اس مقصد کے لئے 1950ء کی دہائی میں جسٹس منیر نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا جو آج تک رائج ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم کے سرخیل افتخار محمد چوہدری اور جسٹس کھوسہ نے اعلان کیا تھا کہ نظریہ ضرورت کو دفن کردیا گیا ہے لیکن دونوں نے نظریہ ضرورت کا

Read more

پاکستانی عوام اور خارجہ پالیسی: دل تو پاگل ہے

ہم جلد باز لوگ ہیں۔ بحثیت قوم ہمیں محبت بڑی جلدی ہو جاتی ہے۔ ذرا کسی نے تھوڑی سی اہمیت دی، ہم نے اسے پیار کا انداز سمجھ لیا۔ جب پاکستان بنا تو اس سے پہلے ہمیں کسی سے محبت ہوتی، ہم نے نفرت کرنا سیکھی۔ محمد علی جناح کا خیال اور گمان تھا کہ پاکستان الگ ملک بن بھی گیا، تب بھی انڈیا پاکستان تعلقات ایسے ہی رہیں گے، جیسے امریکہ اور کینیڈا کے ہیں۔ آنا جانا بھی آسان

Read more

تحریک انصاف کی کارکردگی: نواز شریف سے نواز شریف تک

پاکستان جیسے ملک میں جہاں دہائیوں کے دوران معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں بڑھانے پر صلاحیتیں صرف کی گئی ہوں، کسی بھی نئی حکومت کے لئے دو سال کی مدت میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانا ممکن نہیں ہوسکتا۔ تاہم ایسی حکومت جو تحریک انصاف کی طرح بلند بانگ دعوؤں اور ’22‘ سال کی تیاری یا جد و جہد کے بعد برسر اقتدار آئی ہو، دو برس کے دوران حالت کی تبدیلی کا کوئی واضح نقشہ

Read more

غلام سرور خان: وفاقی وزیرِ برائے ہوا بازی کا بدعنوان سیاست دانوں کو ’واجب القتل‘ قرار دینے کے بیان پر وزرا کی تنقید، سوشل میڈیا پر بحث

گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کے ایک نفرت انگیز بیان کے باعث ان ہی پر تنقید کی جا رہی ہے اور پاکستانی سیاست میں بڑھتے انتہاپسند بیانیے پر بحث ہو رہی ہے۔

Read more

پاکستان ’’گرے لسٹ‘‘ میں کیوں پہنچا؟

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نون) کے چند اہم اور متحرک رہ نمائوں سے حال ہی میں دوستوں کی محفلوں میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وہ تمام ایماندارانہ افسردگی کے ساتھ اعتراف کرتے پائے گئے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو مطلوب قوانین کی منظوری کے دوران ان کی جماعتوں کے ساتھ پنجابی محاورے والا ’’ہتھ‘‘ ہوگیا۔عمران حکومت یہ تاثر پھیلانے میں کامیاب رہی کہ ان قوانین کی منظوری میں تعاون کے بدلے اس سے نیب قوانین میں نرمی والا "NRO”مانگا جارہا

Read more

دو سال یا دو صدیاں۔۔۔؟

عمران خان کو اقتدار انجوائے کرتے دو سال ہو چکے لیکن کیا آپ کو لگتا ہے واقعی یہ دو سال ہی ہوئے ہیں؟ اگر آپ منہ میں سنہری چمچہ لے کر پیدا ہوئے ہیں یا ہمارے وزیراعظم کی طرح آپ کا کچن کوئی اور چلاتا ہے، یا آپ ایسے سرکاری افسر ہیں جو کسی کی فائل دبانے کا اختیار رکھتے ہیں تو آپ کا جواب ”ہاں۔“ میں ہو سکتا ہے، حکومت کچھ بھی کرتی رہی آپ کو کوئی فرق نہیں

Read more

نواز شریف کو واپس لانا واقعی ضروری ہے

وزیر اعظم عمران خان، کابینہ اور حکومتی وزرا کی طرف سے لمبی چپ کے بعد آج کل پھر راگ نوازی بڑے زور و شورسے الاپا جا رہا ہے۔ بظاہر اس کی وجہ وہ تصویر ہے جس میں نواز شریف اپنے بیٹے کے ہمراہ رم جھم برستی بارش میں مکمل طمانیت سے چہل قدمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ نواز شریف کی تصویریں اس سے پہلے بھی حکومتی ایوانوں کی جھیل میں ارتعاش پیدا کرتی رہی ہیں مگر اس آخری

Read more