قوم ہاتھ کا سرہانا بنا کر سو رہے، عمران خان جاگ رہا ہے

ملکی حالات اور معاملات کی اصلاح بظاہر ایک ٹویٹ، ایک پریس کانفرنس، ایک نقشے کا اجرا، ایک دعویٰ یا ایک یو ٹرن کی محتاج ہے۔ یہ سب کام تحریک انصاف کی حکومت بخوبی انجام دے رہی ہے۔ عمران خان کی ایک ٹویٹ ملکی معیشت کی بحالی کا پیغام دے چکی ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تصنع آمیز پریس کانفرنس سعودی عرب کے ساتھ بگڑتے تعلقات کے بارے میں پھیلائی گئی ’افواہوں‘ کے غبارے سے ہوا نکال چکی

Read more

اپوزیشن تبدیلی کے لئے سنجیدہ نہیں

یادش بخیر، 2013 کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنا لی تھی۔ میاں محمد نواز شریف تیسری دفعہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے تھے۔ ملک کی معاشی صورتحال اتنی خراب تھی کہ کچھ عرصہ سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبریں تواتر سے آ رہی تھیں۔ یوسف رضا گیلانی میڈیا میں آنے والی خبروں سے اس قدر نالاں ہوئے کہ انہیں کہنا پڑا تھا کہ ملک لمیٹد کمپنی نہیں کہ دیوالیہ ہو جائے۔ یہ بیان

Read more

مسلم 500 کی جانب سے عمران خان کو ’سال کی بہترین شخصیت‘ کا خطاب ملنے کی پرانی خبر پر ’سرکاری جشن‘

پیر کے روز پاکستان میں سرکاری ذرائع ابلاغ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان ہوں یا حکمران جماعت کے رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ۔۔۔ جہاں نظر دوڑائیں ’دی مسلم 500‘ کے 11ویں شمارے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بہترین شخصیت کا خطاب دیے جانے پر جشن کا سماں ہے۔

Read more

واللہ ہم بغض عمران کا شکار نہیں

بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا۔ تنقید شروع ہو گئی۔ کہا گیا کہ بی آر ٹی منصوبہ شروع ہوا اور ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ بلیو پرنٹ غلط بن گئے۔ گیس اور نالوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ کاسٹ بڑھ گئی۔ کرپشن کا کیس عدالتی سٹے کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ خدا خدا کر کے شروع ہوئی تو بمپر ٹوٹ گیا سیٹ کو چیرے لگائے گئے اور اب یہ حادثہ ہو گیا

Read more

گلگت بلتستان کا الیکشن اور مستقبل

گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے تین ماہ میں الیکشن کرائیں۔ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم زور پکڑ چکی ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے منتخب ہونے کے قابل امیدواروں کا رجحان بڑھ چکا ہے۔عمومی طور پر گلگت بلتستان میں رائے عامہ اسلام آباد میں برسراقتدار جماعت کی حمایت کرتی ہے۔ گزشتہ تین الیکشن کا تجربہ تو ہی بتاتاہے۔ آج کل بھی مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر یا پھر سیاسی اور

Read more

نواز شریف کی فعالیت؟

پاکستان سے بظاہر مفرور مسلم لیگ (ن) کے رہبر میاں نواز شریف جو گزشتہ نومبر سے ”بغرض علاج“ لندن میں مقیم ہیں، مختلف مقامات پر ان کے کافی پینے اور چہل قدمی کی خبریں اور تصویریں منظر عام پر آنے سے حکومت یکدم فکر مند ہو گئی ہے کہ وہ غچہ دے کر باہر گئے ہیں۔ حکومت نے فوری طور پر انہیں واپس لانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ باسی کڑی میں یہ ابال اس وقت آیا

Read more

دو سالہ کارکردگی کا شور اور غریبوں کی سسکیاں

گزشتہ پانچ سال (2013-2018) کے دوران پی ٹی آئی کے دھرنوں، جلسوں میں پی ٹی آئی کا ترانہ ”جب آئے گا عمران سب کی شان بنے گا نیا پاکستان“ سن سن کر ہم یہ امید لگا بیٹھے تھے کہ شاید عمران خان کے برسراقتدار آنے سے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔ پھر یوں ہوا کہ اگست 2018ء میں خان صاحب نے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھا لیا۔ شروع شروع میں موصوف سابقہ حکومتوں پر ملبہ ڈالتے رہے لیکن حکمرانی

Read more

کیا عمران خان آخری ”نامزد“ وزیر اعظم ہوں گے؟

تحریک انصاف اور اس کی حکومت کے نمائندے اپنی حکمرانی کے دو سال مکمل ہونے کے بعد یہ ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ان دو برسوں میں تمام مشکلات کے باوجود عمران خان کی قیادت میں ملک نے اہم معاشی، سماجی، سفارتی اور سیاسی سنگ میل عبورکیے ہیں۔ البتہ اس قصیدہ گوئی کی تان اس فقرے پر ہی ٹوٹتی ہے کہ وزیر اعظم کسی کو ’این آر او‘ نہیں دیں گے۔ یہ ایک دلچسپ صورت حال

Read more

عمران خان حکمرانی کے دو برس

وزیر اعظم عمران خان کی حکمرانی کے دو برس مکمل ہوگئے۔ وہ ایک بڑے سیاسی دعوے اور انقلابی تبدیلیوں سمیت ایک نئے پاکستان کی تشکیل کی بنیادپر اقتدار کا حصہ بنے تھے۔ اگرچہ حکومت کے پاس پانچ برس کا مینڈیٹ ہوتا ہے اور اس کی اچھی یا بری حکمرانی کا تجزیہ دو برسوں کی بنیاد پر قبل ازوقت ہو گا۔ لیکن ان دو برسوں کو بنیاد بنا کر ہم حکومت کی سمت، حکمت عملی، پالیسیوں اور طرز حکمرانی کے معاملات

Read more

محکمہ زراعت کی اصطلاح استعمال کرنے پر شہزاد اکبر ’قومی سلامتی کے اداروں سے معذرت خواہ‘، سوشل میڈیا پر رد عمل

گذشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی طرف سے ایک دلچسپ بیان سامنے آیا جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ ’نواز شریف کو این آر او‘ کس نے دیا؟‘ جواب میں انھوں نے محکمہ زراعت کا ذکر کیا لیکن بعد میں معافی مانگ لی۔

Read more

کیا واقعی بحران ختم ہو چکے ہیں؟

پچھلے تین چار دنوں سے دو درجن بھر وزراء ہر روز ٹی وی پہ آکر گھنٹوں عوام کو یہ یقین دلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ ان کے کپتان اپنی دو سالہ مثالی حکومتی کارکردگی کے تسلسل کو نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ جو تھوڑی بہت مشکلات درپیش تھیں وہ بھی ختم ہو گئی ہیں اور اب کپتان لمبی انگ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ لمبی انگ کھیلنے کی بونگی اس وزیر نے ماری جو کہ کپتان کی

Read more

اپوزیشن کے 2 سال۔ ۔ ۔ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے

مولانا فضل الرحمان گزشتہ کئی مہینے کی خاموشی اور گوشہ نشینی کے بعد قوم کے لئے پرانی خبر کو نئی محاذ آرائی کی تمہید بنا کر سامنے لائے ہیں اور وہ یہ کہ 2018 کے انتخابات تاریخ کی سب سے بڑی چوری تھے۔

اپوزیشن کا حال کے الیکٹرک جیسا ہے جسے تمام تر ایندھن مہیا کر بھی دیا جائے تو بھی بجلی پیدا نہیں کر سکتی۔ بعض سیاسی پنڈتوں کے نزدیک عمران خان کی حکومت نے 2018 کی مبینہ دھاندلی کے سوا بھی اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنے کا پورا موقع دیا۔ کبھی نہ ختم ہونے والی مہنگائی، ناکام خارجہ پالیسی، آٹا چینی کا بحران، کورونا کا طوفان، بروقت فیصلوں کا فقدان، ، بجلی کا بحران، وعدوں کی عدم تکمیل اور پھر سب پر کمال عمران خان کے یو ٹرن۔

Read more

کپتان کے لئے کارکردگی بڑاچیلنج!

تحریک انصاف حکومت لاکھ اپنی دوسالہ کار کردگی کے ڈھول بجائے، مگر اس کا درست اندازہ عوام کے چہروں سے لگایا جاسکتا ہے۔ کرپشن ’لوٹ مار اور مہنگائی کے ستائے عوام نے 2018 ء میں تحریک انصاف کو ووٹ دیے تھے کہ جس کا مقصد ان پریشانیوں سے نجات حاصل کرنا تھا، لیکن دو برس کا وقت گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف ملا، نہ ہی ان کے نئے خواب پورے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا اپنی جگہ بجا

Read more

بے تحاشا لوڈشیڈنگ میں عوامی بے بسی!

ملک بھر میں شدید گرمی اور حبس کی انتہا ہے، اس پر ستم ہے کہ سارے ملک میں بجلی کی غیر علانیہ طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ایک طویل عرصے سے کراچی کے عوام بجلی کی عدم دستیابی پر سراپہ احتجاج تھے، لیکن اب تو ملک بھر کے تمام شہروں میں بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے د ن کا سکون، رات کا چین برباد کرکے رکھ دیا ہے، بجلی کی اعلانیہ، غیر علانیہ

Read more

مفروضہ قوم: مسئلہ فلسطین کا حل

میثاق مدینہ 622 ء میں خاتم النبیین رسول اللہ ﷺ کی سربراہی میں ریاست مدینہ اور یہود قبائل کے مابین طے پایا۔ بادی النظر میں یہ معاہدہ مسلمانوں کے حق میں نہیں تھا مگر یہ معاہدہ طویل مدت میں مسلمانوں حق میں بہترین ثابت ہوا۔ خاتم النبیین رسول اللہ ﷺ نے طویل مدت کی بہتری پر انحصار کرتے ہوئے یہودیوں سے معاہدہ فرمایا اور دنیا نے دیکھا کہ بادی النظر میں نقصان نظر آنے والا معاہدہ مسلمانوں اور ریاست مدینہ کا بہترین معاہدہ طے پایا۔ آج جدید دنیا کے مسلمانوں کو بھی میثاق مدینہ کے طرز کے معاہدہ کی ضرورت ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے معاملہ پر اسی طرز کے معاہدہ کی انتہائی ضرورت ہے۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو امریکہ کی سربراہی میں تسلیم کرتے ہوئے ایک ”تاریخی ڈیل“ کی مگر فلسطینی عوام اور مسلمانوں بالخصوص پاکستانی اور ایرانی عوام میں بے چینی کا ایک ماحول ہے۔ متحدہ عرب امارات پہلی خلیجی اور تیسری عرب ریاست ہے جس نے اسرائیل کو بحیثیت ریاست تسلیم کیا۔ اس سے قبل 1979 میں مصر اور 1994 میں اردن نے اسرائیل کو تسلیم کیا۔ یہ تسلیم کوئی ایک دن کی ڈپلومیسی کا نتیجہ نہیں ہے عرب ممالک اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے ساتھ 1948 سے جنگی تعلق جاری ہے۔ یہاں تک متحدہ عرب امارات کے پہلے شاہ زاہد بن سلطان النہیان نے اسرائیل کو دشمن قرار دیا مگر آج اس کے وجود کو تسلیم کر لیا۔

Read more

اپوزیشن کے 2 سال۔۔۔ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے

مولانا فضل الرحمان گزشتہ کئی مہینے کی خاموشی اورگوشہ نشینی کے بعد قوم کے لئے پرانی خبر کو نئی محاذ آرائی کی تمہید بنا کر سامنے لائے ہیں اور وہ یہ کہ 2018 کے انتخابات تاریخ کی سب سے بڑی چوری تھے۔ اپوزیشن کا حال کے الیکٹرک جیسا ہے جسے تمام تر ایندھن مہیا کربھی دیا جائے تو بھی بجلی پیدا نہیں کرسکتی۔ بعض سیاسی پنڈتوں کے نزدیک عمران خان کی حکومت نے 2018 کی مبینہ دھاندلی کے سوا بھی

Read more

دو برس کے سہانے یا ڈرؤانے خواب؟

تحریک انصاف نے اقتدار کے دو برس مکمل کرلئے۔ وزرا ء نے ان دو برسوں کو مشکل اور صبر آزما قرار دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی ترقی کے لئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اب وزیراعظم کریز پر سیٹل ہو چکے ہیں، لمبی اننگز کھیلیں گے ’۔ پی ٹی آئی نے اقتدار کے لئے چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی حکومت بنائی، جس کے بارے میں گمان تھا کہ اتحادیوں کے

Read more

ہمارے وزرا جیسا کوئی نہیں!

دنیا کے تمام ممالک میں نظام حکومت متعین ہے۔ کچھ ممالک میں صدارتی نظام نافذ ہے، کچھ ممالک میں پارلیمانی نظام ہے، کچھ ملکوں میں آمریت ہے اور کچھ میں بادشاہت ہے۔ مگر ان تمام نظام حکومت میں ایک چیز مشترک ہے وہ ہے وزراء۔ خواہ حکومت کا سربراہ صدر ہو، وزیر اعظم ہو، آمر ہو یا کوئی بادشاہ اسے حکومتی امور چلانے کے لئے وزراء درکار ہوتے ہیں۔ مگر ہمارے وزراء ہماری قوم کے لئے اللہ تعالی کی طرف

Read more

میرحاصل خان بزنجو ۔ ایک عہد کاخاتمہ

میرحاصل خان کے بارے میں قلم اٹھانا اور اس موضوع سے انصاف کرنا میرے لئے اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ میڈیا پرسن کی حیثیت سے ہمارے تعلقات انکے والد محترم میرغوث بخش بزنجو اور ان کے بڑے صاحبزادہ میر بیزن سے زیادہ تھے میرصاحب کی رحلت کے بعد1990ء میں جب میرحاصل خان قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اسکے بعد ہی آشنائی کا آغاز ہوا میں نے پہلی مرتبہ انہیں کراچی میں میرصاحب کی علالت کے دوران دیکھا تھا اگرچہ

Read more

عمران خان: خدشے، اندیشے اور حقیقت

گزشتہ چند ہفتوں سے اسلام آباد کے صحافتی اور سیاسی حلقوں میں ایک عجیب بحث زور پکڑ چکی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان کے طاقتور حلقوں کا جی اب عمران خان سے بھر چکا ہے۔ وہ اس معاشی بدحالی سے نالاں ہو چکے ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں مگر طاقتور لوگوں کو اندیشہ ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت کو رخصت کیا گیا تو خان صاحب سخت ردعمل دکھائیں گے اور پشتون بیلٹ کے لوگوں سے مل کر مزاحمت کی آواز اٹھائیں گے۔ یہی اندیشے خان صاحب کی حکومت کی اب تک بقا کا سبب ہیں۔

اس بحث کی گونج اخباری کالموں سے لے کر اسلام آباد کے ڈرائنگ روموں میں ”ہوانا“ کے سگار سلگاتی شخصیات سے ہوتی ہوئی حکومت کے رات گئے ”محفل“ سجانے والے وزرا کے حجروں تک پہنچی۔ سب کے ذہنوں میں خان صاحب کے ردعمل کا اندیشہ ایک بہت بڑی دلیل بن چکا ہے۔ میں بہت احترام سے اپنے تمام فاضل دوستوں سے نہ صرف اختلاف کروں گا بلکہ اس مفروضے کو گمراہ کن اور مجذوب کی بڑ قرار دوں گا۔ میرے اس استدلال کے بنیادی نقاط یہ ہیں۔

Read more

پاکستان سفارت کاری میں ’بھائی‘ کیوں تلاش کرتا ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے صوبے ہنان میں وزیر خارجہ وانگ ای کی قیادت میں چینی وفد کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔ ان اسٹریٹیجک مذاکرات میں دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کی صورت حال پر اطمینان کا ظاہر کیا اور متعدد شعبوں میں مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں پاک چین دوستی کو ’آہنی بھائیوں‘ جیسے تعلقات قرار دیا گیا ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ خارجہ

Read more

سیاست کا انتہائی گنجلک کھیل اور عمران خان

جب سے کپتان وزیراعظم بنے ہیں اقتدار کے ایوانوں سے سیاست میں کرکٹ کی اصطلاحات کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے یہ نوید سنائی ہے کہ بحران ختم ہوگیا، اب ہم لمبی اننگز کھلیں گے، ان کے مطابق چند شعبوں کو چھوڑ کر ہر میدان میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایک نجی چینل کے معروف اینکر کے ساتھ قریباً ڈھائی گھنٹے طویل خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے

Read more

گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے سے کام نہیں چلے گا

اب حکومت کو یہ یقین ہو چکا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہی اس کا اظہار وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں جو ان کی کابینہ میں بھی شامل ہیں نے کیا ہے۔ اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ پچھلے دنوں یہ جو ان کے جانے کی باتیں ہو رہی تھیں وہ سچ تھیں، باتیں اب بھی ہو رہی ہیں کہ حزب اختلاف کی جماعتیں یہ خواہش رکھتی ہیں۔ عمران خان کو اقتدار سے محروم کر دیا جائے کیونکہ وہ

Read more

نشیب و فراز کے دو سال

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال کیا مکمل ہوئے کہ پورے ملک میں ایک ہنگامہ بپا ہے۔ حضرت غالبؔ نے اپنی خداداد قوت تخیلہ سے کام لیتے ہوئے ڈیڑھ صدی پہلے اس کا نقشہ ایک شعر میں کھینچ دیا تھا؎ ؍ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق ؍ نوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی۔ ہمارے اہل وطن اس اعتبار سے بہت خوش نصیب ہیں کہ ان دنوں بیک وقت دونوں کیفیتیں اپنے عروج پر ہیں۔ میں نے چند روز پہلے چند وفاقی وزیروں کو ٹی وی اسکرین پر پریس کانفرنس کرتے دیکھا۔

Read more

مسلم لیگ (نون) اور پیپلزپارٹی کا اپنے گناہوں کا کفارہ

شیکسپیئر کا شہرہ آفاق کردار ہملٹ ایک انتہائی ڈرامائی مقام پر جھلاہٹ میں سوال اٹھاتا ہے:”Where is thy Blush”سادہ لفظوں میں وہ یہ جاننا چاہ رہا ہوتا ہے کہ چہرے پر شرمندگی کے باعث نمایاں ہوئی سرخی کہاں گئی۔ ایسی ہی سرخی میں بدھ کی شام مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی کے معزز اراکین سینٹ کے چہروں پر تلاش کرنے کی کوشش کرتا رہا۔مجھے ہرگز نظر نہیں آئی۔ شاید دور کی نظر مزید خراب ہوگئی ہے۔عینک کے شیشے بدلوانے

Read more

کیا شاہ محمود قریشی سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا؟

گزشتہ روز دنیا نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کوئی دوری واقع نہیں ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ’ ہر ملک اپنی خارجہ پالیسی میں خود مختار ہے۔ ان کی اپنی پالیسی ہے اور ہم اپنی پالیسی پر عمل کرتے ہیں‘۔ اس وضاحت کے بعد اب وزارت خارجہ نے بھی سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی تصدیق

Read more

پی ٹی آئی حکومت کی شاندار کامیابی کے دو سال

عمران خان کوئی کٹھ پتلی نہیں بلکہ ایک با اختیار وزیراعظم ہیں۔ اپنے بالوں کا رنگ اپنی مرضی سے منتخب کرتے ہیں۔ اپنے جوتے کا اسٹائل اپنی مرضی کا ہوتا ہے۔ اور اپنے کتے کا نام اپنی مرضی سے رکھتے ہیں۔ اور بھی کئی میدان ہیں جن میں وہ صرف اپنی مرضی کی چیزیں استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنی مرضی کا موڈ اور ترنگ ملے۔ وہ کسی کی نہیں سنتے۔ ان کے تمام یوٹرن بھی ان کی مرضی کے ہیں۔ حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد کراچی میں اپنے پہلے دورے کے دوران ہی انہوں نے کسی سے پوچھے بغیر تمام افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ جو دودھ اور شہد کی نہریں پاکستان میں بہہ رہی ہیں یہ صرف پی ٹی آئی کی دو سالہ کامیاب حکومت کا نتیجہ ہے۔ ویسے تو خیر پاکستان پہلے بھی جنت سے کم نہیں تھا لیکن ان دو سالوں میں تو ترقی اور خوشحالی کی نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں۔

Read more

شریر سیاسی خاکے: میاں محمد نواز شریف

پچیس دسمبر کو میاں محمد نواز شریف لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کی سالگرہ پر دنیا بھر میں چراغاں ہوتا ہے اور پاکستان کے علاوہ پورے یورپ اور امریکہ میں اس دن سرکاری چھٹی بھی ہوتی ہے۔ ان کا تعلق ایک ایسے کشمیری خاندان سے ہے جو اننت ناگ سے ترک وطن کر کے امرتسر میں آباد ہوا تھا۔ میاں صاحب کی آنکھوں میں جو مقابل کو مسحور کر دینے کی صلاحیت ہے، شاید اس کی وجہ اننت ناگ سے تعلق ہی ہو۔

Read more

جب وزیر اعظم جھوٹ بولنے پرمجبور ہو

حوصلہ مندی، جرات اور بہادری کے سب دعوؤں کے باوجود ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے پر پریس کانفرنس منعقد کرکے اپنی کارکردگی بتانے اور اس پر اٹھنے والے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے کارناموں کا ذکر کرنا مناسب سمجھا۔ اس انٹرویو میں متعدد ایسی باتیں کہی گئی ہیں جو اگر جان بوجھ کر غلط بیانی کی کوشش نہیں تو سیاسی، سفارتی اور معاشی معاملات

Read more

جولائی میں دھلائی

دسمبر میں اٹھنے والے درد بارے ہم نے کچھ عرصہ پہلے روشنی ڈالی تھی۔ جس میں ان تکالیف کا کماحقہ جائزہ لیا گیا تھا جو دسمبر میں دردیلی شاعری اور رومانٹک ناسٹلجیا کا باعث بنتی ہیں۔ یہ وجوہات اگر بالکل درست نہ بھی ہوں تو پھر بھی کسی نہ کسی درجے پر ان کو حق بجانب سمجھا جا سکتا ہے۔ دسمبر تو تک بات قابل برداشت تھی لیکن ہم نے کچھ ایسی شاعری بھی دیکھی جس میں جولائی کو بھی

Read more

دو برس میں عمران خان کے ذاتی دوستوں نے کمائی  میں 10 سالہ ریکارڈ توڑ دہے: عارف حمید بھٹٰی

صحافی عارف حمید بھٹٰی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں عمران خان کے چند ذاتی دوست اور کارِ خاص جس طرح سے امیر ہوئے ہیں آپ پچھلے 10 سالہ ریکارڈ بھول جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ان کی تین شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔ وہ خود کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں کہ ہم سے یہ کیا گناہ ہوگیا ہے۔ اس سے ہزار گنا زیادہ جہانگیر

Read more

جہانگیر ترین سے دوستی ہے، مجھے مشکل فیصلہ کرنا پڑا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے جہانگیر ترین سے دوستی ہے۔ ان کے حوالے سے مشکل فیصلہ کر نا پڑا۔ دنیا نیوز میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا میری جدو جہد میں جہانگیر ترین نے بہت ساتھ دیا۔ میرے ساتھ سب سے زیادہ جدوجہد انہوں نے کی۔ بدقسمتی سے شوگرکمیشن نے تحقیقات کیں توجہانگیرترین کا نام بھی سامنے آیا جس پر مجھے افسوس ہوا۔ باقیوں کے خلاف کارروائی کرتے اور جہانگیر ترین کی ملز کے خلاف نہ کرتے

Read more

مک مکا نہیں‘ درمیانی راہ

پارلیمانی نظام کا اصل مقصد کوئی ’’درمیانی راہ‘‘ نکالنا ہی ہوتا ہے۔ہم لوگ مگر خود کو ’’اصول پرست‘‘ ثابت کرنے کے زعم میں مبتلا رہتے ہیں۔اسی باعث ’’درمیانی راہ‘‘ کو حقارت سے ’’مک مکا‘‘ پکارتے رہتے ہیں۔پنجابی محاورے والی ہاتھ سے لگائیں گرہیں مگر اس تناظر میں بسااوقات دانتوں سے کھولنا پڑتی ہیں۔ ہماری دو بڑی اپوزیشن جماعتیں- مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی- ان دنوں ایسی ہی مشقت کا سامنا کررہی ہیں۔پیر کے روز ہوئے سینٹ کے اجلاس میں

Read more

حکومت کے دو سال ، اب تک ٹیم نہ بن سکی

تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہو گئے۔ حکومت اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ دو سال قبل مالی سال 2018ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھا جو اب کم ہوکر 2 ارب 96 کروڑ 60 ڈالرز رہ گیا ہے۔ پچھلے سال نومبر میں پھوٹنے والی وبا کووڈ 19جس نے

Read more

سعودی عرب کے ساتھ خراب تعلقات کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، ہمارا مستقبل چین سے جڑا ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ خراب تعلقات کی خبریں غلط ہیں اور پاکستان کی ترقی اور مستقبل چین کے ساتھ منسلک ہے۔

Read more

پاکستان کے لئے سیدھا راستہ کون سا ہے؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں سرکاری طور پر تو صرف یہ کہا گیا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ دورہ تھا۔ تاہم دنیا بھر کا میڈیا اسے گزشتہ ہفتہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کی روشنی میں دیکھ رہا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کو مقبوضہ کشمیر کے سوال پر کھل کر کردار ادا کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس ٹی وی انٹرویو کے

Read more

عمران خان کی حکومت کے دو سال: تبدیلی کے دو سال! لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔۔

سنہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد دو برس پہلے عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور منگل کو ٹوئٹر پر صارفین دو سالہ کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آئے۔

Read more

پاکستان تحریکِ انصاف کے دو سال: عمران خان کی حکومت کی کامیابیاں اور چیلنجز

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت گذشتہ دو برسوں میں کن شعبوں میں کس حد تک کامیاب یا ناکام ہوئی یہ جاننے کے لیے بی بی سی نے حکومتی امور پر نظر رکھنے والے چند ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

عمران خان اور سویلین بالادستی

موجودہ پاکستان میں قائد اعظم کے بعد جن چار سیاست دانوں کو عوام نے بے پناہ چاہا اور ان پہ اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہیں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان۔ کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان اس وقت ملک کے وزیراعظم ہیں۔ ان کے پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی۔ وہ خواتین ووٹرز کو الیکشنز کی طرف

Read more

بی آر ٹی پشاور کا سفر

اپنے مقررہ میعاد سے کافی تاخیر اور موعودہ خرچ سے خاصی زیادہ رقم خرچ کرنے اور طویل انتظار کے بعد بالآخر بی آر ٹی کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس بات کا اقرار کیا کہ بی آر ٹی نہ بنانے کی میری بات غلط تھی اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک کا اس کو بنانے پر اصرار درست تھا۔ کہا جا رہا ہے سیاسی فائدے اور مزید تاخیر کی بدنامی سے بچنے کے لیے منصوبے کی تکمیل سے پہلے ہی اس پر سروس شروع کردی گئی ہے، اس کے ڈیزائن میں بنیادی خامیاں ہیں، یہ جلد خراب ہو جائے گی اور یہ خزانے پر بوجھ بن جائے گی۔

Read more

کراچی کو سنوارنے کیلئے پی ٹی آئی، پی پی پی معاہدہ

مجھ جیسے دو ٹکے کے رپورٹر ہمیشہ اس گماں میں مبتلا رہے کہ صحافی کا بنیادی کام ’’خبر‘‘ دینا ہوتا ہے۔اس خبر کے تناظر میں تبصرہ آرائی کی گنجائش بھی نکل آتی ہے۔گزشتہ چند برسوں سے بتدریج مگر دریافت ہورہا ہے کہ زمانہ بدل چکا ہے۔صحافی کو اب قوم کی’’رہ نمائی‘‘ فرمانے کی ضرورت ہے۔ ’’بریانی کی پلیٹ‘‘ کھاکر ذات برادری کی بنیاد پر ووٹ دینے والوں کو سمجھانا لازمی ہے کہ یہ رویہ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو اقتدار میں

Read more

پارلیمان کی آوازیں اور شتر مرغ پر سوار حکمران

ریاست کی تشکیل کے لئے بنیادی محرک آئین ہوتا ہے۔ آئین سازی پارلیمان کرتی ہے۔ آئین ہی کے ذریعے ریاست تشکیل پاتی ہے۔ پارلیمان یا پارلیمنٹ یا قانون ساز ایوان جہاں قانون سازی کی جاتی ہے۔ پارلیمان تمام تر جمہوری ممالک میں ہوتے ہیں۔ پارلیمان کا نام انگریزی کے پارلیمنٹ سے لیا گیا ہے جو فرانسیسی لفظ پارلماں سے آیا ہے۔ جس کا مطلب بحث و مباحثے کی جگہ ہے۔ پارلیمان میں ملکی مسائل پر بحث ہوتی ہے اور پھر

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ یاسر ہمایوں۔۔۔؟

انتخاب ہوئے، تبدیلی آئی، تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی تو اہم مرحلہ وزیر اعلی پنجاب کے لئے کسی نرالے اور وکھرے شخص کا انتخاب تھا۔ سردار عثمان بزدار کا نام جولائی کی آخری ساعتوں میں عمران خان کے سامنے آیا، امر واقع یہ ہے کہ اگلے ہی لمحے کپتان اس نام کو رد کر چکے تھے۔ یہ نام کیوں منظر عام پر آیا اس کی کیا اہم وجوہات تھیں، قارئین بخوبی واقف ہیں۔ عرض یہ تھی کہ انہی دنوں جب بنی گالہ کی ایک خوشگوار شام عمران خان تحریک انصاف کے ایک نو منتخب نوجوان ایم پی اے کو مبارکباد دے رہے تھے تو عمران خان کا وفادار پالتو کتا ان کے قدموں کے پاس اٹکھیلیاں کر رہا تھا، کبھی آنکھیں موند لیتا تو کبھی جاگ اٹھتا، کبھی نیم مدہوش تو کبھی انتہائی ہوشیاری سے چست، گویا وہ اپنے باس کے دل کے اندر اٹھنے والے سیاسی تلاطم اور فیصلہ سازی کی رم جھم کے رنگ خوب بھانپ چکا ہو۔

Read more

وہ اتنظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں

حضور والا! ہم بھی عدلیہ بحالی تحریک کے بڑے حامی تھے، ججز کے لیے مور پاور کے متمنی تھے، افتخار محمد چوہدری کی بحالی سے لے کر عنایت اللہ بھٹو کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر ہر وقت ہم نے عدلیہ کا ساتھ دیا تھا۔ ہم نے اس کے دوراں اپنے اچھے اچھے دوست کھوئے، محبتوں کو نفرتوں میں بدلتے دیکھا۔ لیکن افسوس، وہ اتنظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں یہ وہ سحر تو نہیں

Read more

تبدیلی کیا ہوتی ہے؟

نظام میں تبدیلی کیا ہوتی ہے، اس بارے میں جواب دو طرح سے ہوگا کہ انقلاب کے ذریعے نظام کو یکسر منقلب کر دینا یا پھر اصلاح کے عمل سے نظام کی ہئیت کو بدل ڈالنا۔ پہلے ہم مختصراً انقلاب کو دیکھ لیتے ہیں۔ دو مثالیں لیتے ہیں 1948 کے چین کی اور 1979 کے ایران کی۔ چین میں انقلاب ایک ایسی پارٹی لائی تھی جو ایک عرصے سے تگ و دو کر رہی تھی۔ انقلاب کے رہنما ماؤ زے

Read more

خلیجی ممالک کے ساتھ خلیج کیسے پیدا ہوئی؟

آج کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اے آر وائی نیوز پر کاشف عباسی کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے مسئلہ کشمیر پر موجودہ کردار پر بیان نے دونوں ممالک کے تعلقات میں بد مزگی پیدا کردی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ شاہ صاحب کے انٹرویو کا وہ حصہ ہی کاٹ دیا گیا مگر تیر کمان سے نکل چکا تھا۔ اب آرمی چیف سعودیہ عرب کا دورہ کریں گے تا کہ جو تعلقات میں بدمزگی

Read more

نیا آئی پی پیز معاہدہ :کچھ مطلب تو اخذ کیجئے مہربان

عمران خان نے طے کیا ہے کہ وٹے مارنے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔ حیرت تھی کہ حکومت نے مریم نواز اور ان کے فتنہ بریگیڈ کو چھوٹ کیوں دی، یوم آزادی کے موقع پر دیکھا کہ مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے پرچم کشائی کی ایک تقریب میں اپنے کارکنوں سے ملک کی خدمت کا حلف لیا۔ خدمت میں یہ کام بھی شامل ہے کہ عمران خان کی حکومت نے اپنی نا اہلی سے قومی اداروں کا جو ستیا ناس کیا ہے مسلم لیگی حکومت آنے پر یہ خرابیاں دور کی جائیں گی۔

حلف میں حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری کا ذمہ دار قرار دے کر غم و غصے کا اظہار بھی کیا گیا۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے نجی پاور کمپنیوں کے ساتھ نیا معاہدہ ہونے کی خوشخبری سنائی۔ اس نئے معاہدے سے 3 ہزار ارب روپے کی بچت ہو گی جس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ گھروں میں بجلی کے بل کم آئیں گے اور صنعتی پیداوار کی لاگت کم ہو گی۔ اہم بات یہ کہ ریاست کی رٹ مستحکم ہو گی۔

Read more

دو سال بعد…

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید دلائی ہے کہ ”ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے پاکستان پر اب وہ وقت آ چکا ہے جس کے لیے ہم نے وعدے کیے تھے کہ ان کو اب پایہ تکمیل تک پہنچائیں“ اس سے قبل انھوں نے کہا دو سال بہت مشکل گزرے ہیں ملک تباہ حالت میں ملا جسے چلانا ہمارے لئے بڑے معرکے سے کم نہ

Read more

دائروں میں بٹی قوم اور جمہوریت پر مفاد پسندی کا سایہ

گزشتہ چند روز میں پاکستانی میڈیا کی چند سرخیاں قابل غور ہیں: ’بل گیٹس نے سی این این کے انٹرویو میں کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کی توصیف کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اپنے اپنے طور پر پولیو مہم کے سلسلہ میں بل گیٹس سے ٹیلی فون پر بات کی‘۔ ’جنرل اسمبلی کے منتخب ترک نژاد صدر نے دورہ پاکستان کے دوران کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا‘۔

Read more

فلسطین بمقابلہ کشمیر: پاکستان کے لئے سوچنے کے پہلو

ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے سب سے بڑے داعی ترکی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدہ کو یو اے ای کی ’منافقت‘ قرار دیا ہے۔ اسی پلیٹ فارم پر قیادت کی خواہش رکھنے والے عمران خان کی وزارت خارجہ نے محتاط انداز میں کہا ہے کہ ’پاکستان نے اس اعلان کو نوٹ کرلیا ہے۔ اس کے خطے کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے‘۔ معلوم

Read more

سندھ وفاق کی جاگیر نہیں ہے

قابل تکریم چیف جسٹس جناب جسٹس گلزار احمد نے کراچی رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران فرمایا کہ سندھ حکومت انتہائی نا اہل ہے اور مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، یہاں مکمل مافیاز کا راج ہے، سارا پیسہ ہڑپ کر گئے ہیں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ میں تباہی ہے۔ قابل تکریم چیف جسٹس نے اس این ڈی ایم اے کو کراچی کے نالوں کی صفائی اور ان پہ

Read more

کیا عمران کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے؟

سال 2018 کے عام انتخابات سے تھوڑا قبل عمران خان پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین سے ملاقات کے بڑے خواہش مند تھے۔ ابتدا میں پشتین اس ملاقات سے گریزاں تھے مگر پھر کراچی کے ایک مشترکہ دوست نے منظور کو ملاقات پر آمادہ کر لیا۔ منظور پشتین اپنے رفقا کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک خفیہ راستے سے بنی گالہ پہنچے تو تحریک انصاف کے سربراہ نے ان کا دروازے پر آ کر استقبال کیا۔ ملاقات

Read more

شاہ صاحب کی قربانی

جیسے کہ میں نے گزشتہ کالموں میں لکھا تھا کہ موجودہ حکومت بہت جلد اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کاعشرہ منانا شروع کردے گی چنانچہ 2 سال تاخیر سے مکمل ہونے والے پشاور بی آر ٹی پروجیکٹ کے افتتاح سے عشرہ کا آغاز کر دیا گیا ہے حکومت کرونا کے کیسوں میں کمی کو بھی اپنا کارنامہ شمار کر رہی ہے ایک خوش خبری گیس کمپنیوں سے سیس (CESS) کی رقم کی واپسی کا عدالتی فیصلہ بھی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں

Read more

احتساب، بس دیکھتے جائیے

احتساب کا عمل جاری ہے مگر دولت کی واپسی کی کوئی خبر نہیں سننے کو مل رہی۔ ہو سکتا ہے عوام کو اس بارے بتانا ضروری نہ ہو ویسے بھی ہر بات کب انہیں بتائی جاتی ہے۔ تمام فیصلے ان کی مرضی و منشا کے مطابق نہیں ہوتے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انہیں تو اپنا ووٹ دینا ہوتا ہے جسے وہ اپنے من پسند امیدوار کو دے ڈالتے ہیں۔ خیر

Read more

کیا واقعی کورونا ختم ہو گیا ہے؟

ہماری آبائی اور وبائی عادت ہے کہ جو بات ہمارے مطلب کی ہوتی ہے وہ چاہیے ہماری ناپسندیدہ ہستی بھی کرے تو ہم اس پر یقین کر لیتے ہیں۔ اسے ہم مفاداتی دلچسپی کے باہمی عوامل کہیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ انسان کا یہی رویہ اسے خود غرض بناتا ہے۔ ہم پاکستانی معاشی مسائل کے حوالے سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ گزشتہ 72 برسوں میں کوئی ایسا حکمران نہیں آیا جس نے انتخابی نعروں اور وعدوں کو عملی

Read more

عمران خان صاحب! یہ سب کیا ہو رہا ہے؟

ممکن ہے عمران خان صاحب کے مضبوط اعصاب والے سارے سپورٹرز کے ذیل میں کوٹ کی جانے والی خبر پڑھ لینے کے باوجود ٹانگیں اور ہاتھ پاؤں نہ کانپیں لیکن خبر پڑھتے ہی میرا یہ عالم ہو گیا ہے کہ کی بورڈ پر ایک ایک حرف کی ”کی“ کو پریس کرنے کے لئے پوری قوت ارادی کو کام میں لانے کے باوجود اکثر ہاتھ کسی اور برابر والی کی کو پریس کر دیتا ہے جس کو بار بار ڈلیٹ کر

Read more

اپوزیشن کا رویہ اور پاکستان کے سیاسی مستقبل پر اثرات

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے قیادتوں کو اب یہ بات ضرور یاد آتی ہو گی کہ ملک میں دھاندلی زدہ الیکشن کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے اسمبلی کا حلف اٹھا کر انہوں نے فاش سیاسی غلطی کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ غیر شفاف الیکشن میں بدترین دھاندلی کو مسترد کرتے ہوئے اسمبلی کا حلف نہ اٹھایا جائے۔ لیکن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز

Read more

سر سبز پاکستان کی جانب ایک قدم

ہر 14 اگست کو ہم اپنا یو م آزادی جوش وولولہ کے ساتھ مناتے ہیں۔ 1980 ؁ء کی دیہائی میں ایک فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے عوام کی توجہ ملک پہ چھائے گمبھیر سایوں سے ہٹانے کی خاطر انہیں یوم آزادی کے موقع پہ جھنڈیاں لہرانے کو خصوصی جشن منانے پہ لگادیا۔ اس وقت سے یہ رسم ایسی جڑ پکڑ چکی ہے کہ یکم اگست سے ہی ملک کے کونے کونے پہ ہر سڑک کے کنارے ہر ٹریفک سگنل

Read more

عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے پر لوگ مجھے طعنے مارتے ہیں: جاوید میانداد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کا کپتان تھا، آپ میرے کپتان نہیں تھے۔ میں سیاست میں آﺅں گا اور بتاﺅں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ اب میں سیاست پر بھی بات کروں گا، صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔ میں نے عمران کو وزیراعظم بنوایا تھا۔ جاوید

Read more

سندھ حکومت کے خلاف کیا ہونے والا ہے؟

آج سپریم کورٹ کے سہ رکنی بنچ نے کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں شہر میں نالوں پر تجاوزت اور دیگر معاملات پر مقدمہ کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس اور اٹارنی جنرل کی باتوں سے یہ شبہ تقویت پکڑے گا کہ وفاقی حکومت عدالتوں کے تعاون سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کو ایسی کسی سازش کا حصہ

Read more

مالاکنڈ میں ملازمین کا پر امن احتجاج

تاریخی طور پر مالاکنڈ کی سرزمیں ہر مثبت تبدیلی کے لیے استعمال ہوئی ہے اور اس مٹی نے ایسے بہادر، حق پرست اور نڈر لوگوں کو جنم دیا ہے جو حق کے لیے لڑے ہیں اور انہوں نے ہر تعمیری و فلاحی تبدیلی کے نعرے پر لبیک کہا ہے۔ اس علاقے کے زیادہ تر عام لوگوں نے حق پرستی کا حق ادا کرتے ہوئے 1895 ء اور 1897 ء میں انگریزوں کے خلاف غازی عمرا خان اور سرتور فقیرکی اخلاقی

Read more

بزدار کے بعد: پنجاب میں "تبدیلی” کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان سے رابطے کا فیصلہ؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو "فارغ” کروانے کے منصوبے پر گزشتہ 6 ماہ سے "کام” ہو رہا تھا تاکہ ایسا "فول پروف” پلان مرتب دیا جا سکے کہ اگر انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی راہ میں "بنی گالہ اسٹیبلشمنٹ” یا پرائم منسٹر ہاؤس حسب سابق رکاوٹ بننا چاہے تو بھی مزید مزاحمت ترک کرنے پر مجبور ہو جائے۔ تاہم "نئے بزدار” کے سلسلے میں پی ٹی آئی حکومت کے ایک متبادل سیاسی پلان پر بھی غور کیا جا رہا

Read more

اپوزیشن کا رویہ اور اس کے پاکستان کے سیاسی مستقبل پر اثرات

سابق صدر آصف علی زرداری پر احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو نے والی سماعت میں آصف زرداری بلاول ہاؤس کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جب کہ دیگر ملزمان کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، آج مجھ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ جج نے کہا کہ دو سادہ سے سوالات ہیں انگلش میں، آپ وہ سن کر جواب دے دیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ اپنے آرڈر میں یہ ضرور لکھیں کہ وکیل کی غیر موجودگی میں مجھ پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے۔

Read more

وہی کوششیں رائیگاں ہر طرف

حزب اختلاف کی جماعتیں باہمی اتفاق کے فقدان کے باعث حکومت کے لئے کسی بڑی پریشانی کاباعث نہیں بن سکتیں۔ مولانا فضل الرحمن نے اتحادی جماعتوں کے رویوں سے دل برداشتہ ہو کر ایک بار پھر علیحدہ ہو کر پشاور میں جلسے و احتجاج کی کال دی ہے، تاہم حکومت کے لئے پہلے بھی مولانا صاحب پریشانی کا باعث نہیں بن سکے تھے، ریاست کو ان سے کوئی خطرات بھی لاحق نہیں۔ پر امن مظاہرے، جلسے جلوس و عد م

Read more

مسلم لیگ ن میں بڑھتا ہوا انتشار

سیاسی جماعتوں میں داخلی سیاسی بحران کا ہونا ایک فطری امر ہے۔ لیکن اہم بات یہ نہیں کہ سیاسی جماعتوں میں داخلی بحران کیونکر ہے بلکہ اس سے بڑی بات اس بحران سے سیاسی، انتظامی طور پر نمٹنے سے بھی جڑا ہوتا ہے۔ عمومی طور پر سیاسی جماعتوں کی قیادت اول تو اپنے داخلی سطح کے بحران کو قبول ہی نہیں کرتی۔ ان کے بقول پارٹی میں کوئی بحران نہیں اور جو بحران دکھایا جا رہا ہے وہ مخالفین کی

Read more

لاہور میں نیا لاہور

دل بیروت کے بارے میں لکھنے کو بے قرار تھا۔2005 میں اس شہر میں ایک ماہ گزارا تھا۔حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی ہورہی تھی۔اپنے قیام کے دوران لبنان کے دیگر علاقوں میں جانے کا موقعہ بھی ملا۔ایک ہی ملک میں ریاست کے اندر موجود کئی ریاستوں کا بغور مشاہدہ کیا۔جو دیکھا تھا اسے بیان کرنے کا موقعہ مگر نصیب نہ ہوا۔ اخبار نویس کی مجبوری جو Here and Now پر مبنی خبروں کو بیان کرنے کے بعد نئی خبروں

Read more

عہد کرونا میں

دنیا رواں دواں چل رہی تھی ہر طرف رونق اور چہل پہل تھی۔ کاروبار زندگی معمول پر تھے پھر اچانک چین کے شہر وہان سے وائرس کی ایک لہر چلی جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر ویران ہو گئے۔ عجیب مرض ہے جس کی دوا ہے تنہائی بقائے شہر ہے اب شہر کے اجڑنے میں وائرس اتنی شدت سے پھیلنا شروع ہوا ک فوری طور پر تعلیمی ادارے، بازار، مساجد اور

Read more

نیب کا احتساب کیسے ہو گا؟

اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرادری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ اس موقع پر ملزم کو حاضر کرنے کے لئے نیب نے بلاول ہاؤس کراچی سے خاص طور سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے انتظامات کئے تھے تاکہ اس معاملہ پر کارروائی آگے بڑھ سکے۔ یہ تقریباً بیس برس پرانا کیس ہے تاہم موجودہ حالات میں آئیندہ بیس برس تک بھی اس کیس کا کوئی ایسا فیصلہ سامنے آنے

Read more

سی پیک انقلابی ایم ایل ون منصوبہ

1804 ء میں ایک انگریز انجینیر رچرڈ ٹرے دی تھک نے بھاپ سے چلنے والا انجن تیار کیا۔ اس کے بعد جارج سٹیفن سن نے اس سے زیادہ طاقتور انجن بنایا۔ اس انجن کے کامیاب تجربے کے بعد سٹاکٹن سے ڈارلنگٹن تک ریل کی پٹری بچھائی گئی جس پر صرف مال گاڑیاں چلائی گئیں۔ 1830 ء میں لیور پول سے مانچسٹر کو ملانے والی ریلوے لائن کا افتتاح ہوا اور برطانیہ میں سب سے پہلی مسافر گاڑی اسی ریلوے لائن

Read more

لاہور کا گیم چینجر منصوبہ

پرانے وقتوں میں آبادیاں دریاوں کے کنارے بنائی جاتی تھیں تاکہ ان دریاوں سے نہ صرف پینے اور گھریلواستعمال کے لئے پانی باآسانی دستیاب ہو سکے بلکہ دریاوں کے نزدیک رہنے والے لوگ اپنی خوراک کو پورا کرنے کے لئے دریاوں کے پانی سے کھیتی باڑی کرتے اورمچھلیاں بھی پکڑتے تھے۔ یہ قدیم روایت جدید دور میں ایک نئے انداز سے اب بھی قائم ہے۔ دنیا بھر میں ترقی یافہ ممالک نے سمندر اور دریاوں کے کناروں پر اونچی اونچی

Read more

دس غلط فہمیاں جو عمراں خان نے دور کیں

یوں تو تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت کام کرتے ہوئے کافی سال ہوچکے تھے اور ابتدا ہی سے پتہ نہیں کیوں تحریک انصاف کی سیاست اس کا سیاسی فلسفہ عوامی توجہ اور مقبولیت حاصل نہیں کر سکا۔ مگر اس کے باوجود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی میدان میں موجود رہے اور پاکستان کے مسائل پر اظہار خیال کرتے رہے۔ سیاسی جماعتوں کے طرز حکومت پر کڑی تنقید کرتے رہے عوام کی حالت زار پر کھل کر بولتے

Read more

صبا قمر اور نیا لاہور

آج کل اداکارہ، ماڈل صبا قمر کے گانے کی ویڈیو شوٹ کے بہت چرچے ہیں، صبا قمر گلوکار بلال سعید کے ساتھ گانے کی ماڈل بھی ہیں اور پہلی بار ڈائریکشن بھی دے رہی ہیں، سیانے کہتے ہے کہ جو کام نہ آتا ہو اس میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے، دونوں نے گانے کی شوٹنگ تاریخی مسجد وزیر خان میں کرنے کا فیصلہ کیا، اب معلوم نہیں گانے کے بول کیا ہیں جو کہ اس طرح محبوب یا خاوند کا

Read more

کیا پاکستان نے شملہ معاہدہ سے عملاً دستبرداری کا اعلان کر دیا؟

گزشتہ سال پانچ اگست 2019 کو مودی سرکار نے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک حصہ جموں و کشمیر کہلایا اور دوسرے حصے کو لداخ کا نام دے کر دونوں علاقوں کو باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے انڈین یونین میں شامل کر دیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 6 اگست 2019 کو انڈیا کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کی

Read more

مسئلہ کشمیر پر سیاسی دکانداری؟

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب کے بارے میں بیان کے حوالے سے آڑے ہاتھوں لیا۔ سب سے پہلے تو متحدہ اپوزیشن (جو کسی طرح متحد نہیں ) کو مبارک ہو کہ میاں صاحب چلا کاٹ کر بالآخر میدان میں آ گئے ہیں۔ انھیں بعد از خرابی بسیار ہی سہی غالباً یہ احساس ہو گیا ہے کہ اپوزیشن اور خود ان کی جماعت کی طرف سے ان کی طویل کنارہ کشی پر کڑی تنقید ہو رہی ہے لہٰذا انھوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔

Read more

کرپشن فری پاکستان میں بدعنوانی کی نئی کونپلیں

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے انگریزی اخبار دی نیوز کو دیے گئے انٹرویو سے اپوزیشن میں انتشار کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں نفاق کے حوالے سے بھی سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحیٰ سے پہلے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں عید کے فوری بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا تاکہ حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جاسکے۔ اب اس

Read more

پاکستان میں شجر کاری مہم: ’یہ شروعات ہیں، ابھی ایک لمبی جنگ چلے گی‘ عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے دس بلین درخت لگانے کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں 35 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پودے اکھاڑنے والے ان افراد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو جیسے ہر کوئی غصے میں آ گیا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ ذمہ داران کے خلاف ایف آر آئی بھی درج کی گئی۔

Read more

خارجہ پالیسی: میرے نخچیر پہ کیا عالم تنہائی ہے

ایسے وقت میں جبکہ عمران خان اپنی دو سالہ غیرمعمولی کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کرنے کا منصوبہ بنا چکے تھے سعودی عرب سے تعلقات میں تناؤ نے سارے منصوبے کو چوپٹ کر دیا۔ اوپر سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر عدم دلچسپی پر سعودی عرب پر تنقید کی۔ حال ہی میں جب پاکستانی حکمرانوں نے ایک ترانہ بنا کر اور نقشے میں

Read more

وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری مہم: عظمیٰ کاردار کا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کی تقریب میں بدمزگی پید اہو گئی جب پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کا سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا ہو گیا۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، تاہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شجرکاری تقریب میں بدمزگی ہو گئی۔ پی ٹی آئی کی ایم پی

Read more

”یوم یکجہتی کشمیر“ سے ”یوم استحصال“ تک

ہر سال 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر متعدد اردو اخبارات کے خصوصی اشاعت والے صفحات پر تقریباً صفحہ اول کی تمام بڑی جماعتوں کے عمائدین کے مضامین چھپتے ہیں اور ہر مضمون نگار نسل نو کو یہ باور کروانے کی کوشش کرتاہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا سہرا ان کے قائد کے سر جاتا ہے ۔ ان تمام مضامین میں تحریک انصاف کا کوئی ذکر نہیں بن پاتا تھا۔ اس لیے ”یوم استحصال“ کی تجویز دینے

Read more

کشمیر تو آزاد ہو گیا، کیا اب میں اُدھار لے سکتی ہوں؟

پچھلے سال پانج آگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پہ لاگو آئین کی آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے اس کی آزادانہ حیثیت ختم کردی گئی تھی۔ کشمیریوں پہ جبر و ظلم کی داستان تو بہت پرانی ہے، پر حالیہ بھارتی اقدام سے ان مظلوم کشمیریوں کے نہ صرف حق غصب کرلیے گئے، پر تب سے لے کر اب تک نافذ ہونے والے کرفیو میں کشمیریوں نے بہت مظالم جھیلے ہیں، جن کا کوئی شمار نہیں۔ گرفتاریاں، قید

Read more

اب شاید جمہوریت ہماری مجبوری نہ رہے

سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ وبا کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ پاکستان میں وبا کا آسیب کچھ زیادہ ہی تھا۔ پھر کپتان کی سرکار کم از کم اس معاملہ پر بہت زیادہ فکرمند نظر آئی۔ لاک ڈاؤن کے مسئلہ پر بہت اختلاف نظر آیا۔ ڈاکٹر حضرات اور سندھ کے منتری جی مرکز کے اقدامات سے بالکل مطمئن نہیں تھے۔ مگر دوسری طرف داخلی خودمختاری کی وجہ سے فیصلوں میں تاخیر ہوتی رہی اور وبا کا زور کراچی اور سندھ کبھی زیادہ اور کبھی کم ہو جاتا خیر قدرت کا ایک اپنا نظام ہے۔ اور وبا کے لئے جو اقدامات مرکزی سرکار نے کیے ان میں بہتری نظر آئی۔ شہروں میں لوگوں کو کچھ احساس بھی نظر آیا مگر دیہاتی علاقوں میں عوام کا مزاج اور طریقہ کار غیر سنجیدہ ہی رہا۔ اس وبا کا زیادہ زور شہروں میں رہا مکمل لاک ڈاؤن کو نظرانداز کر کے سافٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ اپنایا گیا اور اس سے وبا کے پہلے حملہ میں پاکستان کامیاب ہوا ہے مگر ابھی خطرہ ٹلا نہیں اور خدشہ ہے کہ اس وبا کا ایک اور حملہ ہو سکتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل جاری رکھا جائے مگر وبا اور ہماری سیاست دونوں ہی ناقابل اعتبار ہیں۔

Read more

تین عظیم شہر ایک ہی شخص کے ہاتھوں تباہ

1970ء کی دہائی تک ایشیاء میں چارعظیم شہر تھے جن میں لبنان کا دارالحکومت بیروت سرفہرست تھا۔ اسے مشرق کا پیرس بھی کہا جاتا تھا۔ ہر سال کروڑوں سیاح آرام کرنے، دکھ اور مسائل سے پرے بیروت کے عشرت کدوں میں وقتی پناہ تلاش کرتے تھے۔ بلاشبہ بیروت بحیرہ روم کے ماتھے کاجھومر تھا۔ بیروت کے بعد کراچی کا نمبر تھا۔ جنوبی ایشیاء کے خطے میں کراچی کے مقابلے کا کوئی شہر نہیں تھا۔ کراچی کا موسم، روزگار کی فراوانی،

Read more

درباری کالم نگار اور نادر صدیقی کا اغوا

مجھے یاد پڑتا ہے مجھے سب سے پہلی گالی مسلم لیگ ق کے دور میں پڑی تھی جب پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی تھے اور میں نے ان کے خلاف ایک تنقیدی کالم لکھ دیا جس پر ق لیگی محب وطن پاکستانیوں نے گالیوں کی بوچھاڑ کر دی، وہ دن ہے اور آ ج کا دن۔ ہر دور حکومت میں اگر اپوزیشن کے خلاف لکھا تو اپوزیشن کی گالیاں کھائیں، اگر حکومت کے خلاف لکھا تو حکومتی سپورٹرز

Read more

…وہ جگنو بھی نہیں نکلا

رات کے پچھلے پہر نا شناس کی آواز نے کالم نگار کے دکھ کو اور بڑھا دیا۔ سہگل اور حبیب ولی محمد کے اسلوب کا یہ گائیک اپنی آواز میں ایک الگ ذائقہ رکھتا ہے۔ اس کی آواز طبلے سارنگی کے درد کو دوچند کر رہی تھی۔ وہ گا رہا تھا: آج کی رات غم دوست میں شدت ہے بہت جس سے الفت تھی بہت اس سے شکایت ہے بہت اب وطن عزیز میں تبدیلی کے متوالوں کے دل میں

Read more

عمران خان کی پنجاب پالیٹکس کا تجزیہ

وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ لاہور میں ایک بار پھرگجرات کے چودھریوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔ جن کے ساتھ وہ تقریباًایک سال پہلے جون میں ملے تھے۔ وہ انہیں پہلے دن سے ہی ناپسند کرتے تھے لیکن2018 میں انہوں نے انہیں صرف عثمان بزدار کوحمایت کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ شریفوں کی حکومت کی دہائیوں کی حکمرانی کیساتھ پنجاب ایک بڑاصوبہ ہے جبکہ بزدار کے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا۔ چودھریوں نے اپنی روایت کے مطابق

Read more

خارجہ امور میں رائٹروں اور دانشوروں کا کردار

تھوڑے پرانے زمانے میں ملک کا دفاع صرف فوج کے ذمے ہوتا تھا مگر موجودہ زمانے میں ملک کا دفاع فوج کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے شعبوں کو بھی کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جدید دنیا میں لڑائی اور جنگ کے فزیکل محاذوں کے ساتھ ساتھ نان فزیکل محاذ بھی وجود میں آچکے ہیں جن میں اہم ترین محاذ پراپیگنڈہ کہلاتا ہے۔ یہ اتنا خطرناک محاذ ہے کہ پراپیگنڈے کے محاذ پر شکست خوردہ ممالک فزیکل

Read more

شاہ محمود کا ”ورنہ“

شاہ محمود قریشی ماشاء اللہ اپنی کرسی پر خوب جچتے ہیں۔ بنے بنائے وزیر خارجہ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، خاندانی وجاہت بھی وافر مقدار میں میسر ہے۔ بڑے زمیندار ہونے کے ساتھ ساتھ مخدوم بہاؤالدین ذکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین ہیں۔ گویا دین و دُنیا دونوں سے گاڑھی چھنتی ہے۔ مریدوں کا وسیع سلسلہ، اندرون اور بیرون مُلک پھیلا ہوا ہے، سندھ میں بھی وہ ہزاروں کی تعداد میں آباد ہیں۔ اکثر ان کے مداح (جن میں

Read more

داخلی سیاسی ضروریات میں کشمیر پالیسی کا تڑکا

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چیرہ دستیوں کو مسترد کیا ہے اور ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے لئے مہاتیر محمد کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کے حوالے سے شروع ہونے والے مباحث کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو آنکھیں دکھانے کے علاوہ اب واضح کیا ہے

Read more

رحمت للعالمین ﷺ کے پیروکار

کسی اچھے معلم کے سٹوڈنٹ یا پیروکار کیسے ہوں گے ؟ اچھے! یقیناً توقع تو یہی کی جاتی ہے اور کی جانی چاہیے کہ ان کے ساتھ وابستہ افراد کے سوچ اور عمل میں اس معلم کی کچھ نہ کچھ جھلک ہو۔ اور اگر ان افراد کے طرزعمل معقول نہیں ہوں گے تو اس استاد کے بارے میں شاید لوگ اچھے آراء قائم نہیں کریں گے۔ اگرچہ استاد کو کلی طور پر ان سے وابستہ لوگوں کے طرز عمل کا

Read more

وزیراعظم گجرات کے چوہدری گھرانے سے شدید ناراض: منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں تبادلوں کا حکم

وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں سے شدید ناراض ہیں ، گزشتہ روز بھی کسی اتحادی سے ملاقات نہ کی، اتحادی جماعتوں کے حلقوں میں لگائے ہوئے 2 اہم اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز سمیت 5افسروں کی شکایات پر انہیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔ آئندہ ہفتے پنجاب کے اہم افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے جائیں گے۔ مرحلہ وار پولیس اور بیوروکریٹس کی رپورٹس پر ان کو تبدیل کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے اہم ذمہ داران کے مطابق

Read more

سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کا معاہدہ بھی ختم

اکتوبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جسے پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سیاسی و خارجہ محاذ پر ٹرافی کے طور پر پیش کیا تھا۔ اس وقت وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے

Read more

کچھ باتیں خواب نگر کی

ہمارے اور آپ کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال نے ملک بنانے کا خواب دیکھا تھا، ایک ایسا ملک بنانے کا خواب، جہاں کچھ لوگ خواب دیکھیں اور کچھ لوگ خواب دکھائیں۔ پاکستان بننے کے پہلے دن سے لے کر آج تک خواب دیکھنے کا سلسلہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری و ساری ہیں۔ تاریخ میں زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں، گزشتہ ایک دو سال کے خواب ہی دیکھ لیجیے تو آپ کو خوابوں کی نوعیت کا

Read more

کمرہ عدالت میں قتل: ریاست اور حکمران طبقات ذمہ دار ہیں

ریاست، حکومت اور سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہی عوام کے جذبات اور رجحانات کی تعمیر کرتا ہے۔ رجحانات اور بیانیہ عوام تخلیق نہیں کرتے اور نہ ہی عوام کا مجموعی شعور کسی بیانیہ کی خود بخود پیروی کرتا ہے۔ سماج کی بہتر تعمیر اور رہنمائی کے لئے مذہبی اور سیاسی جماعتیں تشکیل دی جاتی ہیں جو معاشرے کی رہنمائی کے لئے لیڈرشپ تیار کرتی ہیں۔ جس سے معاشرہ میں پائی جانے والی محرومیوں کی نشاندہی کر کے دور کیا جاتا

Read more

پاکستانی نقشہ پر کشمیر ہمارا ہے!

پا کستانی قوم نے بڑے جوش و جذبے سے یوم استحصال کشمیر منا یا اور حکومت نے بھی بڑی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے حقیقی نقشہ کی نقاب کشائی کردی، یہ نیا نقشہ پاکستان کی اصل ترجمانی کرتا ہے، جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر ’لداخ اور جموں پاکستان کا حصہ ہیں۔ اگرچہ اس نقشہ کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کو کیے گئے اقدامات سمیت دیگر متنازع علاقوں کے بارے میں برسوں سے جاری عیارانہ

Read more

حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی پہلی برسی

مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے انڈیا میں ضم کرنے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پرپاکستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سرکاری طور پر 5 اگست کو ”یو استحصال“ ، یوم سیاہ کے نام سے منایا گیا۔ اس سے ایک دن پہلے وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے پاکستان میں ظاہر کرنے والا ایک نقشہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کے اس نقشے

Read more

’شعیب اختر صاحب، گھاس کھانے کے لیے اقتدار کیوں چاہیے؟‘ راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے فوج کا بجٹ بڑھانے والے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے اگر خدا سے کبھی انھیں موقع دیا تو وہ اپنے چیف آف سٹاف کو اپنے ساتھ بٹھائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر فیصلے کریں گے۔

Read more

پاکستان، سعودی عرب اور کشمیر: حقائق منہ چڑا رہے ہیں

یوم استحصال کشمیر، پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ اگر ریلیوں، صدر، وزیراعظم اور دیگر عمائدین حکومت کی تقریروں سے کشمیر آزاد ہو سکتا تو 5 اگست کو کشمیریوں پر ظلم کی طویل سیاہ رات ختم ہو جاتی لیکن پرجوش اور جذباتی تقریروں کے بعد ہمیں زمینی حقائق کا بھی غیرجذباتی انداز سے بنظر غائر جائزہ لینا چاہیے۔ حقائق کس انداز سے ہمارا منہ چڑا رہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی عملی تصویر ہمارے برادر اسلامی ملک کے اس فیصلے سے آشکار ہو جاتی ہے کہ سعودی عرب نے یک دم پاکستان کو یہ الٹی میٹم دے دیا کہ 3 ارب ڈالر کا قرضہ جو ڈیڑھ سال قبل مالی مشکلات سے نمٹنے کے لئے دیا گیا تھا اس میں سے ایک ارب ڈالر واپس کر دیا جائے۔

سٹیٹ بینک کے پاس رکھی یہ رقم ریاض کو واپس کر دی گئی ہے۔ شاید دنیا میں ہمارا واحد دوست چین پھر ہماری مدد کو آیا اور اس نے سعودیہ کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2018 ء میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3 سال کے لیے 6.2 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکیج میں 3 ارب ڈالر نقد اور 3.2 ارب ڈالر مالیت کی موخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت شامل تھی۔

Read more

حکومتیں، جمہوریت اور کشمیر

ہمارے ہاں سیاستدانوں نے ملکی سالمیت کے متعلق غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کر کے حساسیت پیدا کر دی ہے۔ کشمیر پر بجا طور پر سیاسی قیادت کی کارکردگی فوجی آمروں سے بہتر رہی لیکن یہ بھی پیش نظر رہے کہ عوام نے ان سانپوں کو بار بار دودھ پلایا جو جمہوریت کو ڈس لیتے ہیں، ایسے خاندان نظام کو مسحکم نہیں ہونے دیتے یوں آپ چاہیں تو اس عدم استحکام کو تنازع کشمیر کے حل میں تاخیر سے جوڑ کر دیکھ سکتے ہیں۔

خاص طور پر انیس سو نوے کے عشرے میں مسلم لیگ ن کے پروپیگنڈا سیل نے بے نظیر بھٹو کو جس طرح سکیورٹی رسک قرار دیا وہ آج بھی یاد ہے، ن لیگ کے میڈیا سیل نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ سکینڈل اٹھانے کے لئے ایک اخبار سے پیکیج ڈیل کی۔ پھر آصف علی زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا نام دیا۔ بہرحال یہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ہتھکنڈے تھے۔ اسامہ بن لادن سے رقم لینے، آئی جے آئی کی تشکیل اور سرکاری خزانے سے سیاستدانوں کی خریداری کے معاملات پر جب بھی بات ہوئی ایک درجہ پر آ کر رک گئی۔

Read more