جی 20: سعودی عرب کے معاملے میں انسانی حقوق کے مسائل کو بھلایا نہیں جا سکتا
سعودی عرب رواں ہفتے کے آخر میں جی 20 کی میزبانی کر رہا ہے جو ان کے لیے بڑے قومی فخر کی بات ہے لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے یہ سخت عدم اطمینان کا سبب ہے۔
Read moreسعودی عرب رواں ہفتے کے آخر میں جی 20 کی میزبانی کر رہا ہے جو ان کے لیے بڑے قومی فخر کی بات ہے لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے یہ سخت عدم اطمینان کا سبب ہے۔
Read moreہم جنس پسند افراد کے حقوق اور ان کی حمایت پر اعتراضات اور بعض افراد کی جانب سے لعنت ملامت اور گالم گلوچ کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ یہاں مجھے مجبوراً ہم جنس پسندوں اور گالی گلوچ کرنے والوں کے لئے ایک ہی لفظ یعنی افراد کا سہارا لینا پڑا ہے۔ ہم جنس پسند بھی انسان ہیں۔ یہی انسانی ہمدردی ہے کہ انہیں بھی انسان سمجھا جائے اور ان کے انسانی حقوق کی بات کی جائے۔ انہیں جینے کا
Read moreپاکستان کو بچوں کے حقوق کے عالمی معاہدے کا حصہ بنے تیس برس ہو چکے ہیں۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں 300 کے قریب بچوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں بچوں نے پاکستان میں بچوں کے حقوق کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹن کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے۔ صوبائی وزیر نے ان مطالبات پر مثبت ردعمل
Read moreاتفاق سے میری نظر ایک تبصرے پر پڑی، جو چھاتی کے سرطان کے متعلق آگہی دینے والے صفحے پر کیا گیا تھا۔ مجھے اتنا معلوم تھا کہ مفید معلوماتی مچان پر کوئی منفی انداز فکر موجود نہیں ہو سکتا مگر حقیقت اس کے برعکس تھی۔ چھاتی کا سرطان چونکہ چھاتی کا ہے تو اپنے ساتھ زندگی کو لاحق موت کے خطرے کے ہمراہ حیا اور شرم کے پہلو تک لے آتا ہے۔ حیا اور شرم کے جس پہلو کی جانب
Read moreوطن عزیز میں حیوان سے بڑھ کرانسانوں کے روپ میں گھومنے والے جنسی درندے زیادہ خطرناک ہیں، ہمارے ہاں روز بروز ایسے بڑھتے خوفناک حقائق و واقعات سامنے آرہے ہیں کہ جن کو شیطانیت و درندگی کے کھلے مظاہرے کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا، اس میں زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہوس کے پجاریوں نے خواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑاہے۔ معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایسے ایسے دل دہلا
Read moreزندگی فطرت کا حسین تحفہ ہے اور یہ ہر ذی روح کو صرف ایک بار ہی ملتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس تحفہ کو بغیر کسی پلاننگ کے بس یونہی گزار دیا جاتا ہے۔ اندھی اوربہری ہیلن کیلر نے سچ ہی تو کہا تھا کہ ہم زندگی کو اتنی بھی اہمیت نہیں دیتے کہ کسی چیز کو دوبارہ پلٹ کر ہی دیکھ لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے کچھ خاص مس کر دیا ہو۔ ہم
Read moreجس طرح کوئی بھی سالن ذائقہ دار بنانے کے لیے اس پہ تڑکا لگاتے ہیں، ویسی ہی مملکت خداداد میں اپنی سیاست چمکانے اور اپنا سکا منوانے کے لیے مذہب کا تڑکا لگایا جاتا ہے۔ جوں ہی مذہب کا تڑکا لگا، سمجھو کہ ناممکن کام بھی اب ممکن ہونے والا ہے۔ رحمت العالمین نبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی پاک ذات پہ کسی کو کوئی آنچ بھی قبول نہیں، اور فرانس میں ایک معمولی اخبار نے نبی اکرم
Read moreنادیہ مراد کا تعلق عراق کے شمال میں واقع ضلع سنجر، (جس کی سنجر پہاڑیاں عراق اور شام کے درمیان سرحدی خط کھنچتی ہیں ) میں بسے گاؤں ”کوجو“ سے ہے۔ کردوں پہ مبنی اس گاؤں کی آبادی کا بنیادی ذریعہ معاش کھیتی باڑی اور جہاں کے لوگوں کی زندگی سادہ، امن پسند اور پرسکون تھی۔ 1993ء میں پیدا ہونے والی نادیہ کا شمار گاؤں کی ان خوش نصیب لڑکیوں میں تھا جنہیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ تعلیم
Read moreآپ کے اردگرد بہت سی ایسی خواتین ہوں گی جو وکالت کے شعبے سے منسلک ہیں۔ آپ کے حقوق کے تحفظ کے دوران اکثر اوقات انھیں خود ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ انھیں عزت دی جائے۔
Read more‘یہ شخص کسی درندے سے بھی بڑھ کر ہے، کیوں کہ کوئی درندہ بھی جانوروں کے چھوٹے بچوں کی معصومیت کو تباہ نہیں کرتا، بچے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اور یہ شخص معصوم پھولوں کو اپنے پاؤں تلے کچلتا رہا۔’
یہ الفاظ ہیں راول پنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل کے جنہوں نے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے مبینہ سرغنہ سہیل ایاز کو معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، اغوا، پورن وڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے کے بعد تین بار پھانسی اور تین بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
Read moreسائیکل کا ہینڈل ایک ہاتھ سے پکڑے سائیکل لہراتا، بلند آواز میں ماہیا گنگناتا پچیس چھبیس برس کا مرد، گرما کی سہ پہر، سنسان سڑک، تیز رفتاری سے دوڑتا تانگہ اور اس کی پچھلی نشست پہ بیٹھی تین خوفزدہ عورتیں اور ایک پانچ چھ برس کی ناسمجھ بچی! سائیکل والا کبھی تانگے کے بالکل قریب آ جاتا اور کبھی کچھ پیچھے رہ جاتا۔ تینوں عورتیں آپس میں گہری سہلیاں تھیں اور گھر سے کچھ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے
Read moreمیل ملاپ کی اس رسمی محفل کو دعوت کہنا تو شاید مناسب نہ ہو۔ نیویارک کی فاصلوں اور مصروفیت سے ہلکان جیون دھارا، کرچی کرچی خوابوں سے زخمی، ڈالروں ہڑکائی دوسرے درجے کی زندگی میں دعوت کی موج اور فراوانی کیسی۔ بس پینے اور جینے والوں کو پینے اور جینے کا بہانہ چاہیے ہوتا ہے۔ مہمانوں میں کوئی نہ کوئی کچھ ساتھ لے آتا ہے اور فریق ثانی رضا مند ہو تو لے بھی جاتا ہے۔ ہم میزبانوں کو جانتے
Read moreپاکستانی عدالت نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر پورنو گرافی کے ذریعے پیسہ کمانے والے بین الاقوامی ڈارک ویب سائٹ کے سرغنہ سہیل ایاز کو سزائے موت اور عمر قید ا کی سزا سنانے کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
Read moreجہالت کا ایک اپنا معاشرہ ہے نہ اس معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے نہ کوئی مذہب، نہ کوئی اخلاقیات۔ جہالت کے معاشرے کے مکینوں کے نزدیک ہر چیز ان کی ہوس کو پورا کرنے کے لئے جائز ہے نہ حرام کی تمیز نہ حلال کی۔ جہاں دنیا چاند کے مکین بننے کے لئے مقابلے میں ہیں وہی آج بھی قائد کے دیس میں معصوم بچیوں کو اپنی ماؤں کے اور ماؤں کو بچوں کے سامنے ہوس کا نشانہ بنایا جا
Read moreپیر کے روز مقررہ تاریخ ختم ہونے سے پہلے، تقریباً 90 ہزار مردوں نے بوائے اسکاؤٹس آف امریکہ کے خلاف جنسی زیادتی کے دعوے دائر کیے ہیں۔
ان مردوں نے اسکاؤٹ ماسٹرز اور اور دیگر لیڈروں پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں سے اکثر کیسزکا تعلق 60، 70 اور 80 کے عشروں سے ہے۔
Read moreبرطانوی پارلیمنٹ کی لارڈز کنڈکٹ کمیٹی نے 16 نومبر کو 268 صفحات پر مشتمل ایک انکوائری رپورٹ شائع کی ہے جس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو پارلیمنٹ سے نکالے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ کسی لارڈ کو برطرف کئے جانے کے بارے میں برطانوی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے تاہم رپورٹ میں کئی ایک الزامات کے بارے میں تفصیل دی ہے جس میں جنسی ہراسانی، جھوٹ بولنا اور دیگر الزامات شامل ہیں،۔ اطلاعات کے
Read moreانسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد کی تقریریاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ حکومت اور باقی دیگر سیاسی جماعتیں انسانی حقوق، حقوق نسواں اور ان کے تحفظ کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں۔’=
Read moreبرطانیہ کے دارالامراء یا ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے اپنے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر مبنی ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہاؤس سے نکالے جانے سے پہلے خود ہی ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔
Read moreفیس بک نے امریکہ کی نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس کے بارے میں متعدد نسل پرستانہ اور خواتین مخالف پوسٹس، میمز اور تبصرے ہٹا دیے ہیں۔
Read moreاس وقت امریکہ میں موجودہ صدر مملکت ڈانلڈ ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد سوگ منا رہے ہیں۔ رنج و ملال یونیورسل چیز ہے۔ زندگی میں ہرانسان رنج و ملال سے ہم رکاب ہوتا ہے۔ جیسے کسی پیارے کی اچانک وفات، ملازمت کا ختم ہوجانا، یا پھر آپسی تعلقات کا طلاق پر منتج ہونا۔ ایسی صورت میں شاید انسان رونا شروع کردے، یا غصے میں آپے سے باہر ہو جائے، یا خود
Read moreقبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے عطااللہ کہتے ہیں کہ جب ٹیسٹ کے نتائج آئے اور ان میں ایزوسپرمیا کی تشخیص ہوئی تو قبائلی روایات کے برعکس انھوں نے صاف صاف اپنی اہلیہ کو اصل مسئلے سے آگاہ کر دیا اور اب وہ خود اپنا علاج کرا رہے ہیں۔
Read moreاداکار محمد احمد کہتے ہیں کہ ’اب تو یوں ہوتا ہے کہ جب بھی مجھے کوئی آفر آتی ہے تو میں یہ سوال کرتا ہوں مرنا کون سی قسط میں ہے۔‘
Read moreامریکی صدر کو دوران صدارت ہر قسم کے مقدمات سے استثنیٰ حاصل تھی لیکن اب صدر ٹرمپ جب وائٹ ہاؤس سے نکلیں گے تو انھیں کن مقدمات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Read moreاسلام آباد کے ایک نجی بینک میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کافی نمایاں رہا ہے۔ خواتین نے اس پر احتجاج اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ مردوں نے حسب معمول یہی کہا کہ عورت ذمہ دار اور قصوروار تھی۔ اس نے کیوں خاموشی سے برداشت کیا؟ پلٹ کر ہراساں کرنے والے کا منہ کیوں نہ توڑ دیا؟ اس کی خاموشی کا مطلب تو بظاہر ’رضامندی‘ ہے یا ہراساں کرنے والے
Read moreمجھے آج بھی یاد ہے جب ہماری چھوٹی سی فیملی اقتصادی تنگی سے سرگراں تھی امی جان اکثر باباجان کو بچے سکول سے خارج کر کے کسی جگہ کام کاج پر لگانے کا مشورہ دیتی تو بابا جان کا ردعمل ہمیشہ یہی ہوا کرتا تھا کہ ”میں نے ان کو ایسی دولت دینی ہے جوان سے کوئی نہ چھین سکے۔“ بلاشبہ باباجان جو کہ خود بھی غیر تعلیم یافتہ تھے ان کا اس جواب سے اشارہ ہر بار علم کی
Read moreچنیوا اچیبے نے کہا تھا، ”کسی کو یاد کرنا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ عظیم تر! کیوں؟ اس لیے کہ یہ کہانی ہوتی ہے جو جنگجو اور جنگ کے بعد بھی زندہ رہتی ہے۔ کہانی سب کو پچھاڑ دیتی ہے۔ کہانی ہمیں راستہ دکھاتی ہے۔ دنیا کی تاریکیوں میں قدم قدم پر موجود باڑوں اور زنجیروں کی دنیا میں کہانی ہمیں یوں تھام لیتی ہے جیسے کسی اندھے کو کوئی راستہ دکھانے والا مل جائے۔ کہانی ہمیں کانٹوں میں الجھنے سے
Read moreپاکستان میں خواتین کا سیاسی، قانونی اور معاشرتی استحصال کوئی انوکھی بات نہیں جو سنی نہ گئی ہو، اور پشتون معاشرے میں، یہ استحصال بہت حد تک پھیل گیا ہے۔ خواہ وہ برطانوی نوآبادیاتی دور کے دوران ہو یا افغان جنگ کے بعد، پشتون خواتین کے ساتھ یہ نا انصافی طویل عرصے سے عروج پر ہے۔ قبائلی اضلاع میں، خواتین کے بارے میں معاشرتی رویوں، جیسے صنفی امتیاز، جنسی طور پر ہراساں کرنے، جہیز، گھریلو تشدد، غیرت کے نام پر
Read moreخبریں ہیں کہ سندھ کے سرحدی ضلعے کشمور میں معصوم بچی اور اس کی والدہ سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ ملزم رفیق ملک کی نشاندہی پر مفرور ملزم خیر اللہ بگٹی کی گفتاری کے لئے پولیس کارروائی کرنے پہنچی تو خیر اللہ نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ساتھی کی گولی لگنے سے گرفتار ملزم رفیق ملک ”ہلاک“ ہو گیا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر اسے سندھ
Read more16 دسمبر 2012 کو نئی دہلی کی سڑکوں پر سائیکو تھراپی کی ایک 23 سالہ طالبہ جیوتی سنگھ کو ایک چلتی بس میں چھ مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ریپ کے بعد جیوتی کے اندرونی اعضاء کو ایک سریے سے اس قدر مجروح کر دیا کہ پہلے نئی دہلی اور بعد میں سنگاپور کے ڈاکٹروں کی بے انتہا کوشش کے باوجود بھی اسے بچایا نہیں جا سکا۔ اور اس واقعے کے دو ہفتے بعد وہ اس دنیا سے
Read moreترقی کی منزلوں کو چھونے کے لیے ہمیشہ آگے کی طرف دیکھنا پڑتا ہے نہ کہ پیچھے کی طرف۔ زندگی اور اس سے جڑے ہوئے مسائل اور حقیقتیں جامد و ساکت نہیں ہوتیں بلکہ بہتے ہوئے پانی کے تسلسل کی طرح ہوتی ہیں۔ معاشروں کے ترقی یافتہ ہونے کے سفر کے پیچھے بہت سی کاوشیں اور قربانیاں کارفرما ہوتی ہیں تب کہیں جا کر معاشروں کی تہذیب و تمدن اور سوچ میں وہ بلندیاں پروان چڑھتی ہیں جن پر بہت
Read moreچار سال کی بچی اور اس کی ماں کے ریپ کا اندوہناک سانحہ کسی بھی صاحب دل کا کلیجہ چیر سکتا ہے۔ اس سے پہلے زینب کیس نے بھی خون کے آنسو رلایا تھا۔ درندگی کے ان واقعات پر غم و غصے کا اظہار لازم ہے لیکن صاحب! امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ریپ کے بے شمار واقعات ہوتے ہیں۔ مغرب میں جنسی ہراسانی کے متعدد واقعات ہوتے ہیں۔ ریپ بھی ہوتے ہیں۔ ان کا میڈیا ایسی خبریں سامنے نہیں لاتا۔ ہمارا ”غدار میڈیا“ ایسے واقعات کو نمایاں طور پر پیش کرتا ہے جس سے ہماری دنیا بھر میں بدنامی ہوتی ہے۔
Read moreفرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے رسول کریم ﷺ کے خاکے چھاپنے کو آزادیٔ رائے اور سیکولرازم کا تقاضا کہہ کر مسلسل جاری رکھا اور اسے دنیا کے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی کوئی پروا نہیں تھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا فرانس سمیت مغربی ممالک میں واقعی آزادی رائے پر کوئی پابندیاں موجود نہیں ہیں؟ وہاں کوئی کچھ بھی چاہے تو بول یا کر سکتا ہے؟ اور کیا آزادی کو محدود کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی شق انیس، سول اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدے کی شق انیس اور انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کی شق دس سمیت متعدد بین الاقوامی اعلامیوں کے مطابق آزادی رائے کا تصور لا محدود نہیں ہے۔
Read moreانسانی نفسیات کے راز کی پہلی دو قسطوں میں ہم نے سگمنڈ فرائڈ ، لاشعور اور تحلیل نفسی کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ اس قسط میں ہم کارل ینگ اور ان کے خیالات پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔
CARL JUNG سوٹزرلینڈ کے باشندے تھے۔ انہوں نے انسانی نفسیات کے علم میں گرانقدر اضافے کیے ’بہت سی گتھیوں کو سلجھایا اور بہت سے رازوں کو جانا۔ ان کے اجتماعی لاشعور اور INTROVERT/EXTROVERT کے تصورات بہت مقبول ہوئے۔
Read moreپہلی پریگنینسی ہوئی۔ تو ساڑھے تین ماہ بعد پتہ چلا کہ بچہ تو پیٹ میں ہی مر چکا ہے۔ زہر پھیل چکا ہے۔ ڈی این سی ہو گی۔ پہلے بچے کے مس کیرج کا غم وہ سمجھ سکتے ہیں۔ جنہوں نے اس صورتحال کو سہا ہو گا۔ دوسری پریگنینسی اس واقعے کے پونے دو سال بعد ہوئی۔ پہلے سے زیادہ احتیاط کرنے کو کہا جاتا۔ دل میں وہم پڑا رہتا۔ چھٹے مہینے کا الٹرا ساونڈ ہوا۔ تو نرس نے چپکے سے پوچھا۔ پہلا بچہ ہے۔ میں نے کہا جی۔ کہتی بیٹی ہے۔ مگر سسرال میں مت بتانا کہ بیٹی ہے۔
میری سمجھ دانی ایسی باتوں کو سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی۔ پہلے خاوند کو بتایا۔ انہوں نے تو کہا مجھے تو بیٹی ہی چاہیے تھی۔ سسرال میں چونکہ ہر چیز نیلی بنائی جا رہی تھی۔ تو جب بیٹی کا پتہ چلا تو واضح طور پہ ناپسندیدگی جتلائی گئی۔ بلکہ یہ تک کہا گیا۔ کہ فلاں سورت پڑھتی تو بیٹا ہوتا۔ موضوع یہ نہیں ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ بیٹا تھا یا بیٹی۔ موضوع یہ ہے کہ اگر مجھے علم ہوتا ہے کہ میں کس معاشرے میں بچہ اور وہ بھی بیٹی پیدا کر رہی ہوں۔ تو خدا کی قسم میں اسے خود ابارٹ کروا دیتی۔
Read moreاس عمر میں اتنے روز ماں سے دور رہنا اور ایک ایسے جرم کا شکار ہونا جس کو بیان کرنے کے لیے اس بچی کے پاس الفاظ بھی نہیں تھے۔ سچ پوچھیے تو شاید اس ویڈیو کو دیکھنے والا کوئی بھی شخص اب کبھی چین کی نیند نہیں سو سکتا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم
Read moreلاہور — پنجاب کی صوبائی حکومت نے جنسی تشدد اور زیادتی کی شکار خواتین کے طبی معائنے کے طریقۂ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا طریقہ وضع کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق زیادتی سے متاثرہ خواتین کی طبی جانچ کے لیے ورجنیٹی ٹیسٹ (کنوارہ پن جانچنے) کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے 50 سال بعد متاثرہ خواتین کی طبی جانچ کا نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔
Read moreخواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کی’ کمیٹی آن دی ایلیمی نیشن آف ڈسکرمینیشن اگینسٹ وومن’ یعنی” سی ڈا” نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیاں مسلسل انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بن رہی ہیں۔
Read moreمنٹو وہ بے رحم افسانہ نگار تھا جو مکروہ شکلوں اور سڑاند زدہ معاشرے کے قالین کے نیچے دبے گند کو دکھاتا تھا۔ اس پر مقدمے بنے، اسے فحش نگار قرار دیا گیا لیکن وہ لکھتا رہا۔ ایک مختصر افسانہ ”کھول دو“ بھی تھا۔ جس میں تقسیم ملک کے وقت اپنوں کے ہاتھوں جگہ جگہ جنسی درندگی کا شکار بنی لٹی پٹی سکینہ آزار بند کھول کے شلوار نیچے سرکا دیتی ہے۔
منٹو کی یہ کہانی اس بدبودار سماج کی کہانی ہے جس کے مکروہ چہرے پر پاکیزگی اور تقدیس کی ملمع کاری ہے۔ نام نہاد دانشور جس کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے اور انہیں پورے لباس میں کھیلتی خواتین کے جنسی اعضا بے حال کیے دیتے ہیں۔ جس معاشرے کے لئے مثال دینے کو فاطمۃ الزہرا جیسی بیٹی ہے لیکن حقیقت میں اس کے اعمال میں ہر روز کوئی زینب ہے تو کوئی موٹر وے والی خاتون، بنکوں میں کام کرتی عورتیں ہیں ہسپتال میں علاج کے لئے گئی مریضائیں اور قبرستان میں دفن لاشیں ہیں اور ہاں کشمور کی ننھی کلی ہے جس نے ماں کے اشارے پہ کیمرے کے سامنے اپنی شلوار کھول کے نیچے سرکا دی ہے۔
Read moreاٹلی کے جزیرے سسلی کے پہاڑوں میں نائجیریا کی ایک خاتون خواتین کو جبری طور پر اپنا جسم بیچنے سے بچانے کے لیے ایک لڑائی کی قیادت کر رہی ہیں۔
Read moreکارل سیگن نے درست فرمایا تھا کہ ایک سو بیس ارب کہکشائیں مل کر بھی ایک انسان نہیں بنا سکتی۔ انسان اس قدر قیمتی ہے۔
دنیا میں کوئی ریاست ایک چار سالہ بچی سے قیمتی نہیں ہو سکتی۔ چاہے وہ ریاست ایٹمی قوت ہو یا چاہے اس ریاست کی بنیادیں کسی اعلی آدرش پر بنائی گئی ہوں۔ ریاست کے تمام ادارے ایک بکری کی چھینک سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے کہ جن کے انتظامی بندوبست کے نیچے چار سال کی بچی کو تین افراد۔ دو دن۔
بچی کی چیخیں۔ دو دن۔ دو راتیں۔ ہزاروں صدیاں۔ تین افراد۔
Read more“تم آٹا گوندھتے ہوئے اتنا ہلتی کیوں ہو” خلد مکانی اماں کہا کرتی تھیں، جب ہر بات میں مین میخ نکالنے والا کوئی قابل ذکر بات نہ ڈھونڈ سکے تو اس کی تان اس جملے پہ آن ٹوٹتی ہے، اور ہمیں یہ بات یاد آ گئی بینک وڈیو پہ لکھے گئے ہمارے کالم پہ اہل دانش و فہم کے کمنٹس پڑھ کر۔ سمجھ سے باہر ہے کہ کیا کہیں… دیوں کو خود بجھا کر رکھ دیا ہے اور الزام اب
Read moreفیصل نیند سے جاگا، موبائل میں سوشل میڈیا کی فیڈز دیکھیں، اور سخت کوفت میں مبتلا ہو گیا۔ ایک اور محترمہ کو اپنے ساتھ ہوئی کئی سال پرانی جنسی ہراسانی یاد آ گئی تھی اور اپنی مظلومیت کا رونا آج رو رہی تھیں۔ جھوٹی عورت، فیصل نے سوچا، اگر سچی ہوتی تو اسی وقت بولتی نا۔ تب تو بولی نہیں اور آج کسی شریف انسان کی عزت ٹویٹر پر اچھال رہی ہے۔ فیصل کو اس شریف انسان سے بہت ہمدردی محسوس ہوئی۔
Read moreپاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جیل میں ان کے قید خانے میں کیمرے نصب کرنے کے الزامات کے بعد پاکستان میں جیلوں میں خواتین سے روا رکھے جانے والے سلوک اور انھیں دستیاب سہولتوں کے بارے میں ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔
Read moreگذشتہ روز منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک خاتون بس کے عملے کے ساتھ الجھ رہی ہیں اور ان پر ہراس کا الزام عائد کرنے کی دھمکی دیتی ہیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
Read moreافسانہ کسی ایک جملے، واقعے یا کردار پر لکھا جا سکتا ہے، یعنی آپ محض ایک جملے کو حیات بخشنے کی خاطر ایک کہانی ترتیب دیتے ہیں اور اس کہانی میں کہیں وہ جملہ ایسے پرو دیتے ہیں کہ وہ پورے متن سے رشتہ جوڑ لے۔ وہ جملہ کہلوانے کی چاہ میں ایک کردار پکڑا جاتا ہے اور اس کردار کی شخصیت، سماجی زندگی اور نفسیاتی صورت حال کو ایسے نکھارا جاتا ہے کہ وہ ایک جملہ اس کے منہ
Read moreگذشتہ روز منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک خاتون بس کے عملے کے ساتھ الجھ رہی ہیں اور ان پر ہراس کا الزام عائد کرنے کی دھمکی دیتی ہیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
Read moreگذشتہ روز منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک خاتون بس کے عملے کے ساتھ الجھ رہی ہیں اور ان پر ہراس کا الزام عائد کرنے کی دھمکی دیتی ہیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
Read moreبہت سے لوگ جنسی بے حرمتی کے بارے میں بات کرنے سے کتراتے ہیں، کچھ لوگ اپنے ساتھ ہوئی جنسی بے حرمتی کو اپنے آپ سے بھی چھپاتے ہیں۔ وہ یا تو دل ہی دل میں اپنے آپ کو اس کا ذمہ دار سمجھتے ہیں اور شرمندہ محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ساتھ جنسی بے حرمتی کیسے ہونے دی یا ان کا کامل یقین ہوتا ہے کہ وہ اتنے کم اہم ہیں کہ جنسی زیادتی یا بے حرمتی
Read moreپنجاب پولیس نے حال ہی میں ‘ویمن سیفٹی’ کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے۔ خواتین کے لیے یہ سہولت ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے خطرے میں اس ایپ کے ذریعے پولیس سے فوری رابطہ کر سکتی ہیں لیکن کچھ خواتین اس کے استعمال کے حواے سے تذبذب کا شکار ہیں۔
Read moreبینک مینیجر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ”قلیل خمری صاحب“ کے فرمودات کی صداقت روز روشن کی طرح ذہن و دل کو منور کر گئی۔ ہم بھی کتنے سادہ ہیں جو یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ فرسٹریشن کے مارے ہوئے مرد عورتوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا استحصال کرتے ہیں اور جنسی ہراسانی کا شکار بناتے ہیں۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مینیجر صاحب اپنے فرائض منصبی پوری سنجیدگی سے ادا کر رہے تھے ایسے میں جب وہ اپنے کیبن کے طرف جانے لگے تو راستے میں ان کی ساتھی خاتون کھڑی تھیں۔ چناں چہ انہوں نے جاتے جاتے فرض سمجھ کر ”ہاتھ پھیرا“ جسے ہم جیسے نامناسب سمجھتے ہیں مگر خاتون کے رویے کی طرف ہماری توجہ منتقل نہیں ہوئی تھی۔ صد شکر کہ سوشل میڈیا کے دانشوروں کی نشاندہی پر ہم ”اصل حقائق“ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
Read moreپاکستان میں ایک نجی بینک کے مینیجر کی جانب سے اپنی خاتون ساتھی کو غیر مناسب طریقے سے چھونے کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر یہ بحث ہونے لگی جس میں بیشر افراد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے سکتے میں آجانے اور اسی وقت کوئی ردِعمل نہ ظاہر کرنے پر انھیں ہی موردِ الزام ٹھہراتے نظر آ رہے ہیں۔
Read moreسندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتے مسیحی لڑکی کی عمر کے تعین کے لیے تشکیل کیے گئے میڈیکل بورڈ نے لڑکی کو نو عمر قرار دے دیا ہے جبکہ پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف نو عمری کے قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Read moreبہت سارے مرد مؤرخین نے مغل حرم کو ایک ’نسائی، جنسی نوعیت کی اور الگ تھلگ جگہ‘ کے طور پر پیش کیا ہے تاہم گلبدن بیگم کی تحریر سے مغل زنان خانے کی جو تصویر سامنے آتی ہے وہ اس تصور سے یکسر مختلف ہے جو مؤرخین نے پیش کیا۔
Read moreسرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق خلیجی ریاست کے قانون میں تبدیلی اس اصلاحاتی پیکج ہے حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے سنیچر کو منظور کیا تھا۔
Read moreاسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر کے ایک نجی بینک کی انتظامیہ نے اپنے اس افسر کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے جس کی بینک کی ایک خاتون ملازم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Read moreقرون وسطیٰ کے یورپ میں ہزاروں افراد جن میں سے زیادہ تر خواتین تھیں کو جادوگری کے الزام میں نذر آتش کر دیا گیا۔ لیکن صدیوں بعد ان کے خاندان کے لوگ انھیں اس سے مبرا قرار دینے کو کہہ رہے ہیں۔
Read moreچڑیلز نامی ویب سیریز، سنا تو سب نے ہی ہے ساتھ ہی دیکھے، جانے اور سمجھے بنا پرکھ بھی لیا گیا کہ اپنی نوعیت کا منفرد نمونہ معاشرتی اقدار کے خلاف ہی ہوگا۔ ابھی یہ شاہکار نشر بھی نہ ہوا تھا کہ پذیرائی سے بڑھ کر رسوائی میں سینچا گیا۔ ہمارے یہاں کہ معدوم جدت پسندوں اور کمیاب حقوق نسواں کے مچانوں پر خوب مدح سرائی ہوئی تو قدامت پرست اور یقیناً قوم پرست حلقوں میں مذمت اور ناپسندیدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی وجوہات بتانے کی ایسی کوئی ضرورت نہیں۔ غالباً پہلی بار کوئی ایسا نمونہ بنائے جانا، جس میں بلا جھجک اور واشگاف الفاظ میں ان مظالم اور جرائم کو عیاں طور پر فلمایا گیا جس کا سمجھداری اور وزن کے ساتھ فلمائے جانا سوچ کے حصاروں کو پہلے کبھی حقیقی طور پر چھوا بھی نہ تھا۔
ناقدین اور ناپسند کرنے والے شرفاء کو اس ناٹک کے تقریباً ہر پہلو پر اعتراض رہا جن میں سے چند گوش گزار کرتی ہوں
Read moreادھیڑ عمر کا ایک مرد اپنی ہمکار جوان لڑکی سے بلاوجہ اظہار محبت کرتا ہے۔ لڑکی کے چہرے پر بل پڑتا ہے، وہ کہتی ہے کہ بکواس بات ہے۔ مرد پوچھتا ہے کون سی بات بکواس ہے؟ لڑکی کہتی یہی محبت والی۔ مرد محبت پر پورا لیکچر دے ڈالتا ہے۔ لڑکی مسکرانے لگتی ہے۔
مرد نہ صرف اس کو کام میں مدد کرتا رہتا ہے بلکہ اس کی لیاقت اور اہلیت کی بھی مسلسل تعریف کرتا رہتا ہے۔ وہ اسے پھر کہتا ہے کہ ”میں تم سے پیار کرتا ہوں“ اور اکثر کہتا ہے۔ کبھی تو وہ دوسرے اہلکاروں کے سامنے اعتراف کرنے سے بھی نہیں چوکتا۔ اسے لڑکی کی آنکھوں میں اپنے لیے پیار کی جھلک دکھائی دینے لگتی ہے پھر سوچتا ہے شاید میرا گمان ہو۔ یہ سلسلہ کئی برس چلتا ہے۔
Read moreسیاست کے میدان میں نووارد میڈیسن کاتھورن کو سنہ 1965 کے بعد کانگریس کے اب تک منتخب ہونے والے سب سے کم عمر رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔
Read moreانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کفالہ یعنی سپانسرشپ کا موجودہ نظام ملازمین کے استحصال کی راہ ہموار کرتا ہے۔
Read moreسارا میکبرائڈ ریاست ڈیلاویئر سے کامیابی حاصل کر کے امریکی تاریخ میں سینیٹ میں پہنچنے والی پہلی ٹرانس جینڈر بن گئی ہیں
Read moreکیا آپ انسانی دماغ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا آپ انسانی ذہن کے راز جاننا چاہتے ہیں؟ کیا آپ انسان شخصیت کو ایک پہیلی ’ایک بجھارت اور ایک معمہ سمجھتے ہیں؟ کیا آپ انسانی دماغ کو انسانی جسم کا بلیک باکس گردانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو عین ممکن ہے آپ قسط وار کالموں کی اس سیریز سے کچھ استفادہ کرسکیں۔ انسانی نفسیات کی تفہیم میں پچھلی ایک صدی میں حیرت انگیز تبدیلیاں آئی ہیں کیونکہ ماہرین طب ’سائنس اور
Read moreجب 27 سالہ سچن راؤل کی اپنے ساتھی سے تین سال قبل علیحدگی ہوئی تو انھیں ایک ایسے جنسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا جس سے انھیں خاصی ’پریشانی‘ ہوئی۔
Read moreولیم ڈیل رمپل اپنی کتاب ‘دی انارکی، دا ری لینٹ لس رائز آف ایسٹ انڈیا کمپنی’ میں لکھتے ہیں کہ یہ تاریخ کی ایک منفرد مثال ہے جس میں اٹھارویں صدی کے وسط میں ایک نجی کمپنی نے اپنی زمینی فوج اور بحریہ کی مدد سے 20 کروڑ لوگوں پر مشتمل ایک پوری قوم کو غلام بنا دیا تھا۔
Read moreنام رضیہ تھا۔ ہندوستان کی چار سال تک پہلی اور آخری مسلمان حکمران تھی۔ رضیہ اپنے لیے سلطانہ کا لقب پسند نہیں کرتی تھی کیونکہ اس کا مطلب ہے سلطان کی بیوی بلکہ اسے پسند تھا کہ اسے سلطان رضیہ کے نام سے پکارا جائے۔ ہم پاکستان ہندوستان والے اس کی پرواہ نہیں کرتے کہ کس کے آگے پیچھے کون سا نام لگ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے رضیہ سلطانہ پکارتے ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جبڑا
Read moreکیا روح پرور سماں ہے۔ تیرہ سالہ آرزو صرف ایک خوبصورت لڑکی ہی نہیں بلکہ سہولت کا ایک مکمل پیکج ہے۔ لڑکی انتہائی غریب خاندان کی ہے۔ مسلمان نہیں ہے۔ اسے حقیقت میں لونڈی یا باندی بنانا ہم مسلمان مردوں کا پورا حق ہے۔ قانون ایک اسلامی ملک میں مسلمان مردوں کے اس حق کو جائز سمجھتا ہے اور اس حق کا تحفظ بھی خوب کرتا ہے۔ سارے عوام کی رائے یہی ہے کہ کسی بھی غیر مسلم کو سچے دین پر لے آنا اس غیر مسلم پر بہت بڑا احسان ہے کیونکہ اسے دوزخ کی آگ سے چھٹکارا دلانا کوئی معمولی بات نہیں۔
Read moreاسلام آباد — پاکستان کی سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی سزا معافی کے لیے رحم کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔
پارلیمانی امور کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رحم کی اپیل دائر کرنے پر تحفظات تھے لیکن اب انہوں نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔
Read moreپاکستان کی ہندو اور مسیحی اقلیتی برادریاں اپنی لڑکیوں کے مذہب کی جبری تبدیلی کی شکایت ایک طویل عرصے سے کرتی آ رہی ہیں مگر اب تک اس کی روک تھام کے لیے طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔
Read moreگزشتہ اٹھارہ ماہ میں اپنوں اور غیروں سے طعن و دشنام سننے کی عادت سی ہو گئی تھی۔ لیکن اب کی بار جو پتھر آئے ہیں انہوں نے نہ صرف روح کو تار تار کیا ہے کہ برس ہا برس کے تعلق داروں نے بھرم توڑ دیا ہے۔ پریم رس کا پیالہ پھوڑ دیا، جو مے تھی، بہا دی مٹی میں۔ اور ہمیں سوچنے پہ مجبور کر دیا کہ پاکستان کا اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ بنیادی انسانی حقوق کو کس
Read moreلاہور — پاکستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیجے گئے ایک خط پر مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے بہت سے قوانین بنا دیے گئے ہیں جن سے خواتین کو انصاف مل سکے۔ لیکن ان پر مکمل طور پر عمل نہیں ہوتا۔
‘ویمن فرام پاکستان’ نامی پلیٹ فارم سے وزیرِ اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں خواتین سے ناانصافی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خط میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ‘ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان’ (ایچ آر سی پی) بھی معاون ہے۔
Read moreویب ڈیسک — ہالی وڈ اسٹار اسکارلیٹ جوہانسن نے مزاحیہ اداکار کولن جوسٹ سے شادی کر لی ہے۔ یہ اُن کی تیسری شادی ہے۔
شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہوئی تھی مگر اس کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ پینتیس سالہ اداکارہ نے ہفتے کی شب ‘سٹرڈے نائٹ لائیو’ کے 38 سالہ مصنف اور اداکار کولن جوسٹ سے شادی کی جب کہ دونوں گزشتہ سال مئی سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور دونوں کی اکثر ملاقاتیں ہوتی رہی تھیں۔
Read moreجنوبی انگلستان میں موسم گرما قلیل مدت کا مہمان ہوتا ہے اس لئے انتہائی چاؤ سے اس کا خیرمقدم کیا جاتا اور میلے کی طرح منایا جاتا ہے۔ چمکدار دھوپ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بار بی کیوز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور یار دوست تفریح مناتے ہیں۔ ایسی ہی ایک پر تکلف پارٹی ڈاکٹر بلال کے ہاں سجی تھی، ہم دم سادھے ان کی زبانی ان کے نئے شوق ان کے بیش قیمت تنور کی کہانی سن رہے تھے۔ مبلغ پانچ سو پاؤنڈ کا یہ محض تنور ہزاروں میل کا سفر طے کر کے ہندوستان سے یہاں منگوایا گیا تھا۔
ڈاکٹر بلال کے سامنے علاقے کے بڑے بڑے لوگ بھی منہ کھولنے سے گھبراتے تھے، کیونکہ وہ دانتوں کے جانے مانے سرجن تھے، تو پھر ہماری کیا مجال جو چوں کرتے، بس دل ہی دل میں یہ سوچ رہے تھے کہ بھلا اس فضول خرچی کی کیا ضرورت تھی۔ گفتگو کا رخ تنور سے ہٹا تو ہمارے ماہر معدہ و جگر ڈاکٹر اویس کی طرف ہو گیا جنہوں نے حال ہی میں تین ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ کر کے ترکی سے سر کے مصنوعی بال لگوائے تھے اور اپنے تئیں اپنی عمر کی گاڑی کو ریورس گیئر لگا کر پھر تیس سال کے جوان نظر آنے لگے تھے۔
Read more32 سالہ برطانوی خاتون میک نمارا نے ابو ظہبی کے وزیر روادری شیخ نہیان بن مبارک النہیان پر مبینہ جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات میں بدمزگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
Read moreجدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے بعد وہ واحد ایسے رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں جس نے ترکی کی تشیکیل نو کسی بھی دوسرے ترک رہنما کے مقابلے میں سب سے زیادہ کی ہے
Read moreنسل در نسل ایک ہی روش چلی آ رہی ہے کہ لڑکا ہمیشہ گاڑی سے ہی کھیلے گا اور اگر لڑکی ہے تو اُسے گُڑیا تھما دی جائے گی۔ مگر کوئی لڑکا گُڑیا سے کھیلتا نظر آ جائے یا کسی لڑکی کے ہاتھ میں کوئی ‘سُپر ہیرو’ دکھائی دے تو یہ ہمیں عجیب کیوں لگتا ہے؟
Read moreغیر سرکاری تنظیم سحر کے مینیجر برائے چائلڈ پروٹیکشن بہرام لہڑی نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے قائم کردہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سے چند روز قبل بچوں کے ساتھ زیادتی کے جو اعداد و شمار حاصل کیے ان کے مطابق رواں سال رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 25 ہے۔
Read moreفرحت پروین کا پہلا خط
میں نے۔ درویشوں کے ڈیرے۔ کو اس طرح دن رات لگ کر پڑھا جیسے اگلے دن اس میں سے میرا امتحان ہو۔ انتہائی دلچسپ انداز ہے۔ خوش قسمت ہیں آپ کہ حسب دلخواہ زندگی جیئے۔ امیر حسین جعفری میرا بہت اچھا دوست ہے اس کی وساطت سے آپ کی شخصیت کے بارے میں جانا تو اس بار میں سوچ کے امریکہ آئی تھی کہ آپ سے ضرور ملوں گی کچھ سوال تھے میرے ذہن میں۔ اور آپ کے اور رابعہ کے خطوط پر مشتمل کتاب پڑھ کر یہ طلب دوچند ہو گئی۔ سچ اور صرف سچ پر مشتمل یہ کتاب اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔ جو آپ بیتی ہوتے ہوئے بھی جگ بیتی ہے میں دوبار کینیڈا آئی مگر چونکہ آپ سے اپائنٹمنٹ نہیں لی تھی تو سوچا اگلی بار خاص طور پر آپ سے اپائنٹمنٹ لے کر آؤں گی اور پھر کرونا وبا کی وجہ سے بارڈر بند ہو گئے۔
اے بسا آرزو کہ خاک شدہ
ضمیر نیازی آبروئے قلم بھی ہیں اور آبروئے صحافت بھی۔ ان کا سر بلند قلم کبھی سر قلم نہیں کیا جا سکا۔ وہ ہمیشہ جنوں کی حکایات خونچکاں لکھتے رہے۔ ضمیر نیازی نے اپنی زندگی کو خودی اور خودداری کے جس جوہر کے ساتھ برتا وہ کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ جہاں اہل قلم قبیلوں میں بٹے ہوں، لفظ خریدے اور بیچے جاتے ہوں اور گفتار سے کردار کی سند چھین لی گئی ہو، وہاں ایک مرد علم
Read moreپاکستان کی ہندو اور مسیحی اقلیتی برادریاں اپنی لڑکیوں کے مذہب کی جبری تبدیلی کی شکایت ایک طویل عرصے سے کرتی آ رہی ہیں مگر اب تک اس کی روک تھام کے لیے طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔
Read moreکارکنان کے مطابق مصر میں جنسی حملے، ہراسانی اور ریپ روزمرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے جہاں خواتین اپنے کپڑے نئے سٹائل کے بجائے یہ دیکھ کر منتخب کرتی ہیں کہ کس لباس میں وہ زیادہ محفوظ رہیں گی۔
Read moreپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو میانوالی میں نمل نالج سٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور معروف گلوکار اور اداکار، علی ظفر کو اس کا سفیر مقرر کیا جس کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں فخر ہے کہ انھیں یہ عہدہ دیا گیا ہے۔
Read moreآج کی تاریخ تک کورونا کی جان لیوا وبا نے دنیا کے تیرہ لاکھ افراد کو شہر خموشاں میں دھکیل دیا ہے۔ اگرچہ ان مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد امریکی شہریوں کی ہے، اس کے باوجود نومبر 2020ء میں ہونے صدارتی انتخابات نے ملک میں زندگی کی رمق سی پیدا کر دی ہے۔ مستقبل کے صدر، نائب صدر اور بقیہ نمائندوں کو چننے اور ووٹ دینے کا حق عوام میں طاقت پیدا کرتا ہے۔ یقیناً جمہوریت کا تقاضا
Read moreجب انڈیا میں دلی کی ایک لڑکی نے اپنی عریاں تصاویر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے ہٹوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو ان کے حق میں فیصلہ جاری کیا گیا۔ ہم ان کی کہانی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
Read moreملائیشیا کے شاہی محل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ کی تجویز دی ہے جس پر بادشاہ سلطان عبداللہ نو شاہی خاندانوں کے سربراہان سے مشاورت کریں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے جمعے کو بادشاہ سے ہونے والی ملاقات میں ملک میں ایمر جنسی نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ جس میں پارلیمنٹ کی معطلی بھی شامل تھی۔
Read moreفیسبک کی جگمگاتی دنیا میں جو سنجیدہ نوجوان حلقۂ احباب میں شامل ہوئے یا جنہوں سے اپنی منفرد تحریروں سے متاثر کیا انہیں میں ایک نام مالک اشتر کا بھی ہے۔ پیشے سے ایک پروفیشنل صحافی ہیں اور حالات حاضرہ، مسلمانوں کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر ان کا رخش قلم ایک رفتار سے رواں دواں رہتا ہے۔ میری اگرچہ ان سے بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی مگر سوشل میڈیا کے ذریعے جو کچھ میں نے جانا ہے اس حوالے
Read more” مکیش بھیا، کل فادرز ڈے تھا۔ آپ نے اپنے پاپا کو کیا دیا؟“ میں نے اپنے ٹیوٹر سے پوچھا، جو مجھے اور میری بہن رفعت کو ہندی اور حساب پڑھانے ہمارے گھر آیا کرتے تھے۔
”زور کا ایک طمانچہ“۔ مکیش بھیا نے تیز آواز میں کہا۔
مکیش بھیا سے اس قسم کی گفتگو کی بالکل توقع نہیں تھی۔ وہ تو بڑے ہی خوش مزاج اور مہذب انسان تھے۔ ان کا برتاؤ ہمارے ساتھ بڑا مشفقانہ تھا۔ لیکن آج تو معاملہ ہی عجیب تھا۔ درشت لہجہ، خشمگیں آنکھیں اور خشونت زدہ چہرہ۔ یہ ہمارے والے مکیش بھیا تو نہ تھے۔
Read moreپیدائش کے وقت کچھ بچوں کے مخصوص اعضا میں نقص ہوتا ہے۔ عابد اور مراد بھی ایسے ہی ایک مسئلے کا شکار تھے جنھیں اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
Read moreیہ ایک بہت دل چسپ بات ہے، کبھی آپ غور کریں تو آپ کو سمجھ آتی ہے کہ دوسروں کی بے عزتی کرنے، غلط تنقید کرنے اور دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے لوگ عام طور پر خود محروم، نا آسودہ، کم حیثیت اور کم شکل ہوتے ہیں (شکل تو قدرت کی بنائی ہے، مگر خود کو ظاہری باطنی طور پر گروم کرنا، انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے)۔ بہت کم ایسا ہو گا کہ کوئی خوش شکل، مالی، معاشی اور جنسی طور پر آسودہ شخص کسی کا مذاق بنائے یا بے عزتی کی نیت سے تحقیر کے لبادے میں تنقید کرے۔
میں نے اس موضوع پر پہلے بھی خاصا پڑھا تھا، لیکن پچھلے دنوں اچانک ایک بات سے دوبارہ اس طرف دھیان گیا۔ پاکستان میں بے تحاشا مسائل میں سے، ایک بڑی عمر کی شادی بھی ہے۔ اب تو بڑی تعداد میں عورتیں پہلے بچے کی پیدائش پر 35 سال کی عمر کو پہنچی ہوتی ہیں۔ ان حالات میں اگر کوئی خاتون 45 سال کی عمر میں انتہائی سمارٹ اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ”نانی“ بھی ہو، تو اسے برداشت کرنا واقعی مشکل کام ہے۔
Read moreوبا کے اس دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہاتھوں کو دھونے کی ضرورت ہے اور ماہرین صحت کی جانب سے اس کی پُرزور انداز میں تاکید کی جا رہی ہے لیکن کیا کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل اور بعد میں بھی ایسا کرنا ضروری ہے؟
Read moreآج نہ جانے کیا ہوا تھا، اسکول کی چھٹی ہوئے گھنٹے سے اوپر ہونے کو آ رہا تھا اور بابا ابھی تک اسے لینے نہیں آئے تھے۔ جیسے جیسے اسکول خالی ہو رہا تھا، وہ خوف کا شکار ہو رہا تھا۔ اس خوف کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ وہ مونچھوں والا چوکیدار تھا، جسے دیکھ کر وہ ڈرتا تھا۔ وہ چوکیدار اسے بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔ کیوں کہ وہ جب بھی گیٹ سے باہر نکلتا تھا، وہ چوکیدار غیر محسوس انداز میں اس کی کمر پر ہاتھ پھیرتا، جو اسے بالکل اچھا نہیں لگتا۔
ایسے واقعات کو معمولی جاننے کے بعد زینب، فرشتہ اور ان جیسی لا تعداد بچے اور بچیاں ریپ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں، وہاں پر والدین اور اولاد کے درمیان کمیونیکیشن گیپ ہر حال میں موجود رہتا ہے۔ کچھ باتیں بچوں سے کرنا مشکل ہو جاتی ہیں اور نا ممکن بھی۔ بچے تو بچے ہوتے ہیں، اگر ہم بچپن سے، ان میں ارد گرد موجود لوگوں کا ڈر بٹھا دیں گے۔ تو ان کے لیے آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔
Read moreایک نئی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ برطانوی نوآبادیاتی دور میں انڈیا میں جسم فروش خواتین کو خود کو رجسٹر کروانا پڑتا تھا اور ان کے جنسی اعضا کا معائنہ کیا جاتا تھا۔
Read moreنادیہ سیفائر ان خواتین ریسلرز میں سے ایک ہیں جو اس صنعت میں خواتین کے استحصال کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔
Read moreمیں ایک ایسے زبردست نوجوان کو جانتا ہوں، جو اپنے والدین کا پہلا بچہ تھا۔ اس کی عمر سولہ برس تھی اور وہ چھے بہن بھائی ہو چکے تھے۔ وہ ماں کی صحت کے بارے میں فکر مند رہتا تھا۔ ایک دن اس نے عملی قدم اٹھایا۔ اپنی ماں کو اسپتال لے گیا اور اس کی ٹیوبلائیگیشن کروا دی۔
اپنے شہروں کو دیکھیں۔ ہمارا پیارا کراچی دنیا کے ایک سو اکیس ممالک سے بڑا ہے۔ یورپ کے درجنوں ملک آبادی کے لحاظ سے کراچی سے چھوٹے ہیں۔ اور یہ صرف اس لیے کہ ہم نے لوگوں کو فیملی پلاننگ کی تربیت دی اور نہ ہی فیملی پلاننگ کی سہولت ان تک پہنچائی۔ اب کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جتنے پیسے درکار ہیں، وہ ہمارے پاس نہیں ہیں۔ اس لیے ہم کراچی کے مسائل شاید ہی کبھی حل کر پائیں۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ کراچی اور پاکستان کی آبادی بھی اسی طرح بڑھتی رہے اور ہم اپنی عوام کی زندگیاں رہنے کے قابل بنا پائیں گے، تو یہ جھوٹ ہے۔ یا پھر احمقوں کی جنت میں رہنا ہے۔
Read moreایک معروف ادبی میلے کی انتظامیہ نے خلیجی شاہی خاندان کے ایک سینیئر رکن پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے اُن کے ایک خاتون اہلکار پر مبینہ طور پر مجرمانہ جنسی حملہ کیا ہے۔
Read moreمیں نے ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ اگر موبائل کمپنیاں کچھ مخصوص ذہنیت کے لوگوں کے موبائل کی گیلری دیکھ لیں تو ان کو کبھی معزز صارف نہ کہیں، پڑھ کر ہنسی تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی کہ میری آنکھوں کے سامنے خواتین کے ساتھ ریپ کی وارداتوں کا موجودہ سوشل میڈیا ٹرینڈ گھوم گیا۔ پاکستانی قوم کی ایک خاص خوبی ہے کہ جیسے ہی کوئی نیا حادثہ وقوع پذیر ہوتا ہے، یہ قوم پرانا واقعہ بھول کر نئے وقوعہ کی گتھیاں سلجھانے کے ساتھ ساتھ اس کے عوامل و عواقب پہ بحث کرنا شروع کر دیتی ہے۔
Read moreمیں پشاور سے رات کے وقت ایک شادی میں شرکت کے لئے اسلام آباد جا رہا تھا۔ شادی ہال کا پتا نکالا، گوگل میپس میں لگایا اور جی پی ایس آن کیا۔ رستے میں دوستوں سے پرانی باتیں کر کر کے رستہ کم کر رہے تھے۔ اسلام آباد ٹول پلازا کراس کر کے میں نے کچھ پوچھا۔ کسی نے ریڈیو پر نغمہ لگایا اور ہم اس وقت چونکے جب فون سے آواز آئی کہ ”اب آپ کو متبادل رستہ فراہم کیا جا رہا ہے“۔ یعنی ہم اپنا اسلام آباد کا ایگزٹ کراس کرچکے تھے۔ دل ہی دل میں اپنے آپ کو کوسا کہ اگلا ایگزٹ پورے پینتالیس کلومیٹر دور چکری پر تھا۔ خیر اپنے اعصاب ٹھنڈے کیے۔ دوستوں سے درخواست کی کہ ذرا جی پی ایس کو غور سے سنیں اور فون کا والیوم بڑھا دیا۔
اب آپ ایک لمحے کو تصور کریں کہ گوگل میپس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم کی بجائے مولوی گائیڈننگ سسٹم لگا ہوا ہے۔ میں نے جونہی رہنمائی سے تھوڑی سی روگردانی کی اور اوپر سے فتویٰ دے دیا۔ ”جا تو بھی کافر۔ اور ہاں تمہارا نکاح بھی ٹوٹ گیا۔ نہیں بتاتا آگے رستہ۔“ اور کٹ سے میرا فون ہی ڈیڈ ہو گیا۔ اب مسئلے کی تو وضاحت ہو گئی۔ یعنی ایک مسلمان اسلام چھوڑ کر کافر ہو گیا۔ مرتد ہو گیا۔ اب اس کا قتل لازم ہے۔ کون عدالت کے بکھیڑے پالے۔ بس ایک گولی۔ وکیل ایک دوسرے سے بڑھ کر عدالتوں میں دفاع کے لئے تیار۔ مقتول کا جنازہ بھی نہیں پڑھا جا سکتا۔ بیوی پہلے ہی سے مطلقہ۔ بچے یتیم اور والدین ایک دوسرے سے منہ چھپا رہے ہیں۔
Read moreماضی میں کئی دلخراش جنسی زیادتی کے واقعات سوشل میڈیا کی توسط سے ملکی و عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے۔ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ واقعات رونما ہونے پر میڈیا کی تشہیری مہم میں شراکت دار تو بن جاتے ہیں ’لیکن جیسے ہی کوئی ملزم گرفتار ہوتا ہے، اس کے اگلے دن ہی سب کچھ فراموش کر دیا جاتا ہے۔
Read moreایک خاتون اسپتال یا کلینک میں بچہ جن رہی ہو اور کوئی اجنبی اس کی نہایت فطرتی اور تکلیف دہ مرحلے میں خفیہ طور پر مجرمانہ فلم بندی کرنے میں مصروف ہو، تا کہ کل کو وہ اس خاتون کو اس کے نہایت ذاتی اور فطرتی عمل کی عکس بندی دکھا کے شرمسار کرے، یا ہراساں کر سکے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر سکے۔ جہاں تک دوران پیدائش مرحلے کو فلم بند کر کے کسی کو ہراساں کرنے کا ہے، جو خالصتاً شرم ہی سے منسوب ہے، تو بتاتی چلوں کہ دنیا کا ہر انسان بشمول عورتوں کی زچگی میں فلم بندیاں کرنے والے اور عزت اور تقدس کو عورت کی زانو میں رکھ کر نفرت اور تشدد کو فروغ دیتے تمام آدم، عورت کی زانو ہی سے دنیا میں تشریف لائے ہیں، جسے وہ ماں کہتے ہیں۔
وہ ہم جماعت، ہم کار، ٹی وی پر ”تیرے جسم میں ہے کیا؟ آہ تھو“، کرنے والوں سمیت ہر کوئی عورت کے جسم سے جنا گیا ہے۔ یہ الگ مدعا ہے کہ زندگی جننے والے اعضا کو شرم سے تشبیہ دے کر ”غیرت“ کو ہوا دی جاتی ہے۔ مگر یہاں اس بحث کا محور، مجرمانہ طور پر خفیہ عکس بندیاں ہیں، جو اسپتالوں میں ہوتی ہیں۔ مریض کی بیماری سے فائدہ اٹھانے والے کم ظرف ہیں، جو مریض کی بیماری میں بھی، ذلت کے گڑھے میں کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔
Read moreانسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دنیا بھر میں سزائے موت ختم کرنے کے لئے جد و جہد جاری اور ہر سال 10 اکتوبر کو سزائے موت کے خاتمے کا عالمی دن بھی منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر، اس موضوع پر ہیومن رائٹس کمیشن اور دیگر تنظیموں کی جانب سے سیمینار، کنونشن اور آن لائن میٹنگ منعقد کی جاتی ہیں، تو وہیں سزائے موت ختم کرنے کے عالمی مطالبہ کے مقابلے میں، پاکستان جیسے ملک میں سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے عوامی مطالبے روز بروز زور پکڑتے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ہر طبقہء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی آرا کا اظہار کرنے کے ساتھ پولیس اور نظام انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے عوام خود سزائیں دینے پر بھی تلے ہوئے ہیں۔
گزشتہ دنوں اس کی بد ترین مثال، زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو عدالت سے ضمانت پر متاثرہ بچی کے چچا نے ضلع کچہری کے احاطہ میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ کر کے ملزم کو موت کے گھاٹ اتار دیا، وہیں مظفر گڑھ میں ڈکیتی کرتے پکڑے جانے والے 3 ملزموں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے، ان کے ہاتھ بھی کاٹ دیے گئے۔ جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں اس طرح کے واقعات آئے دن سننے کو ملتے ہیں۔
Read moreہر عاشق اور ہر محبوب اس رومانوی حقیقت سے واقف ہے کہ وہ بہانے بہانے سے زندگی کی گہما گہمی میں تخلیے کے وہ لمحے تلاش کرتا رہتا ہے جب وہ تصور جاناں میں محبوبہ سے ملاقات کرے اور وہ سب کچھ کرے جو وہ حقیقی دنیا میں نہیں کر سکتا۔ تنہائی کے ایسے لمحے محبوب کو خیالوں کی جنت میں لے جاتے ہیں۔ وہ خیالی دنیا کی ملاقاتیں اتنی دلفریب ’اتنی دل گداز‘ اتنی دلنشیں اور اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ مرزا غالب بھی یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے
؎ جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے