کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ جس میں ہلاک ہونے والوں کے اعضا 200 گز دور تک جا گرے

’ہر طرف انسانی لاشیں اور کٹے پھٹے انسانی اعضا نظر آنے شروع ہوئے۔ کسی کا دھڑ درخت پر لٹکا تھا کسی کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے سامنے پڑی تھی۔ کوئی لاش دھماکے کے اثر سے اُڑ کر سامنے فرئیر ہال کے سبزہ زار پر جا گری تھی۔‘

Read more

روایتی تعلیم اور معاشی بحران

موجودہ معاشی صورتحال تشویش ناک ہے، ملک پاکستان ایسی نہج پہ پہنچ چکا ہے جہاں سے نکلنے کے لیے ہم سب کو اب نئے انداز سے سوچنا ہو گا اب روایتی طریقوں سے ہٹ کر بات کرنی ہوگی چونکہ میں اک طالب علم ہوں تو میرا موضوع بحث تعلیم ہے، روایتی تعلیم سے ہٹ کر اگر ہم تھوڑا سا بھی تعلیمی سٹرکچر کو آؤٹ سمارٹ کریں تو واضح نتائج حاصل کر سکتے ہیں، دنیا کافی عرصے سے بدل چکی ہے

Read more

مایوسی نہیں امید

سعید نے ایک کسان کے گھر میں غربت کی حالت میں آنکھ کھولی لیکن قدرت نے اسے بلا کی ذہانت اور خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے اس نے جب سے تعلیم کے میدان میں قدم رکھا ہے تب سے ہر کلاس میں اس کی پوزیشن بہتر رہی ہے اس نے بہترین نمبروں سے میٹرک کیا اور پھر اس سے بھی بہترین نمبروں کے ساتھ انٹر کا امتحان پاس کیا۔ وہ ہمیشہ سے ایک متحرک اور پرجوش نوجوان تھا لیکن چند

Read more

مووی ریویو: کملی

ستارے :صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بچہ، عمیر رانا، حمزہ خواجہ ڈائریکٹر:سرمد سلطان کھوسٹ مصنفہ:فاطمہ ستار اس فلم کی کہانی تین خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں ہمارے ملک میں لاکھوں خواتین اسی طرح کے حالات سے دوچار ہیں جو ان کرداروں کی صورت میں دکھائے گئے ہیں۔ میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی کردار آپ کے اردگرد ضرور موجود

Read more

پرویز مشرف ان کے اہل خانہ اور خواست دعا

پرویز مشرف کے اہل خانہ کی ٹویٹر پر موجود دعا کی درخواست اور پرویز مشرف کی شائع شدہ تصویر سے جو وہ ہسپتال میں حالت علالت میں بستر ہیں سے کئی محسوسات جڑ جاتے ہیں جو جذبات اور تعقل کے راستے دعاؤں اور بد دعاؤں کی زبان بن کر متعلقہ اور متاثرہ خلق خدا کے رحم و کرم پر آ کر موضوع بحث بن جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں دو طرح کے اطوار ہیں ایک جب کوئی مر جاتا ہے

Read more

جرمن سفارتکاری اور ہماری سیاست

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے گزشتہ منگل سے شروع ہونے والے اپنے دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران جرمن سفارت خانے اور جرمن سوسائٹی فار انٹرنیشنل کوآپریشن (GIZ) کے عملے سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ لیکن انہیں اپنا دورہ مختصر کرنا پڑا کیونکہ نہیں کرونا ہو گیا تھا۔ اس بیماری کا پتہ اس وقت چلا جب انہیں دوپہر کے کھانے کے دوران محسوس ہوا کہ ان کی ذائقے کی حس کام نہیں کر رہی۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، ان کا

Read more

شراب اور نائٹ کلبوں پر پابندی سے معاشرتی بگاڑ

جاب مارکیٹ کی ایک اصطلاح ہے Role Identification یعنی آپ اپنے یا کسی اور کے لیے یہ طے کریں کہ کسی کمپنی یا کاروبار میں کس کا کیا کردار ہو گا یعنی کون کیا کام کرے گا یہ کسی بھی کاروباری فرم کمپنی یہاں تک کہ گھروں میں بھی Role Identification ایک اہم کام ہے اسی طرح انٹرنیشنل پالیٹکس میں ملکوں کے بھی کچھ کردار ہیں جیسے کہ ماضی میں انڈیا کو Food Basket کہا جاتا تھا ایک اندازے کے

Read more

سپائیڈر مین: چین نے فلم سپائیڈر مین پر پابندی کیوں لگائی؟

گذشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’سپائیڈر مین – نو وے ہوم‘ کا سینما شائقین میں زبردست کریز دیکھا گیا ہے لیکن چین کے ناظرین اس فلم کو نہیں دیکھ سکے کیونکہ وہاں اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Read more

انڈین پنجاب کے گینگز: کچھ جیل سے چل رہے ہیں تو کچھ غیر ممالک سے مگر کیسے؟

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ انڈین پنجاب کے گینگسٹرز کی طرف مبذول کرائی ہے۔ سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان گینگز کے زیادہ تر جرائم کا تعلق ایک دوسرے سے دشمنی پر مبنی ہے۔ یہ گینگ امیر لوگوں، فلم اور میوزک انڈسٹری سے وابستہ لوگوں سے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

Read more

امریکی سفیر کی کاغذات نامزدگی پیش کرنے کی تقریب میں تاخیر

پارلیمانی جمہوریت کی مسلمہ روایات کو ڈھٹائی سے نظر انداز کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے قائد جناب عمران خان صاحب سے وفاداری بشرط استواری نبھائے چلے جارہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قائم ہوئی شہباز حکومت پارلیمان کے ذریعے صدر کا مواخذہ کرنے کی قوت سے محروم ہے۔سرجھکائے ذلیل ہوئے جانے کے سوا اس کے پاس کوئی اور راستہ ہی موجود نہیں۔اب مگر ایک

Read more

مردوں میں مقبول ویاگرا خواتین کے لیے کیوں نہ بن سکی؟

اگرچہ مردوں کے عضو تناسل کی ایستادگی کے لیے ’نیلی گولی‘ (ویاگرا) فائزر کے کاروبار میں کئی گنا اضافے کے لیے ایک معجزہ سے کم نہ تھی تاہم ’گلابی گولی‘ (خواتین کے لیے ویاگرا) بنانے نے طبی محققین کو خواتین کے جسم کے بارے میں ایک نئی بات سمجھنے اور سیکھنے پر مجبور کیا۔

Read more

میں ہی درست ہوں جیسی خود فریبی: کہیں آپ بھی تو اس کا شکار نہیں؟

ہم خود سے جھوٹ بولتے ہیں جس سے ہمیں صاف ضمیر کے ساتھ غیر اخلاقی کام کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق اگر ہم اپنے جھوٹ پر خود ہی یقین کرنا شروع کر دیں تو دوسرے لوگوں کو یقین کرانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

Read more

حج 2022: برطانیہ کے مسلمان حج کے نئے ڈیجیٹل بُکنگ سسٹم سے پریشان کیوں ہیں؟

برطانوی عازمین حج میں سے کچھ نے پہلے ہی حج ٹور آپریٹرز کے ساتھ بُکنگ کرا رکھی ہے اور اب سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے نئی شرط کے نفاذ کے بعد ان کے پیسے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

Read more

امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن: ’پاکستانی، بھارتی کمیونٹی سے بہت پیچھے ہیں‘

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ پاکستانی امریکیوں کو سیاسی تنظیم سازی کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن ڈی سی — امریکہ میں رواں برس ایوانِ نمائندگان کے وسط مدتی انتخابات میں جہاں دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری حصہ لے رہے ہیں، وہیں بعض مبصرین کا خیال ہے کہ پاکستانی امریکیوں کو سیاسی تنظیم سازی کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ نومبر میں ایوانِ نمائندگان کے وسط مدتی انتخابات منعقد ہوں گے جن میں

Read more

تین غیر معمولی واقعات

ملکی حالات کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ معمولی اور غیر معمولی کے درمیان فرق ختم ہوتا نظر آتا ہے۔ بسا اوقات کوئی بہت معمولی خبر سامنے آتی مگر اس کے اثرات بہت غیر معمولی ہوتے ہیں۔ اسی طرح یہ بھی ہوا کہ کسی خبر کو بہت غیر معمولی بنا کر پیش کیا اور اس کے پیچھے کوئی بہت معمولی سی بات ہوتی ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے میں تین واقعات ایسے ہوئے جن کو ہر حال میں غیر معمولی کہا

Read more

انڈیا چین سرحدی تنازع: لداخ پر امریکہ کے چین مخالف بیانات کے باوجود انڈیا امریکہ کا ساتھ دینے سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟

جہاں امریکہ نے چین کے جارحانہ مؤقف پر تشویش کا اظہار کیا، وہیں چین نے الزام عائد کیا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آئیے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ انڈیا کے لیے ان بیانات کا کیا مطلب ہے؟

Read more

ایل سلواڈور: وہ ملک جہاں اسقاط حمل یا حمل گرنے پر خواتین کو قید کر دیا جاتا ہے

وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور میں اسقاط حمل کے خلاف سخت ترین قوانین نافذ ہیں، چاہے حمل سے ماں کی جان کو خطرہ لاحق ہو یا بچہ ریپ یا خونی رشتوں کے مابین ناجائز تعلقات کا نتیجہ ہو۔۔۔ یہ ریاست ہر قسم کی رکاوٹوں کو ممنوع قرار دیتی ہیں۔

Read more

انقلاب آن ہولڈ

ایک وقت تھا ملک بھر سے لوگ اسلام آباد گھومنے پھرنے کے لیے آتے تھے اور یہاں کے مستقل رہائشیوں پر رشک کرتے تھے کہ ان کا شہر قدرتی خوبصورتی اور بہترین انفراسٹرکچر کا حسین امتزاج ہے۔ مگر اس شہر کو کسی کی ایسی نظر بد لگی ہے کہ اب شاید ہی کوئی ایسا سال گزرتا ہو جس میں اس شہر پر سیاسی یلغار نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں یہ شہر بکھرے ہوئے کنٹینروں کی وجہ سے بے ہنگم

Read more

زبان کیا ہے اور اردو کا تشکیلی سفر کیسا رہا؟

لغت کے اعتبار سے زبان منہ کے اندر کا وہ عضو ہے جس میں قوت ذائقہ ہوتی ہے اور بہ طور آلہ نطق استعمال کی جاتی ہے۔ یہ فارسی زبان کا لفظ ہے اور اردو میں بہ طور اسم مستعمل ہے۔ اس کے ذریعے انسان تکلم یا تحریر کی صورت میں اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتا ہے۔ ایبنگ ہاؤس کے مطابق زبان روایتی علامتوں کا ایک نظام ہے جو کسی بھی وقت اختیاری طور پر مسلمات کے تحت

Read more

حیاتِ مقصود چپراسی (ایک مطالعہ)

جناب مقصود احمد ملک کی قدر و منزلت کا اندازہ یوں بھی ہو سکتا ہے کہ 28 میں سے سات کھاتے صرف آپ کے نام پر تھے۔ ریکارڈ کے مطابق آپ کی آخری ماہانہ تنخواہ بظاہر 25 ہزار روپے تھی البتہ آپ کے اکاؤنٹس سے چھ برس میں لگ بھگ تین ارب روپے کی رقم گذری یا گذاری گئی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

تحریک طالبان پاکستان کو آئین پاکستان اور فاٹا انضمام سے آخر مسئلہ کیا ہے؟

مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر بیرسٹر سیف کے مطابق ٹی ٹی پی قیادت نے کابل مذاکرات میں سب سے زیادہ فاٹا کی قبائلی حیثیت کو بحال کرنے کے مطالبے پر زور دیا، مگر طالبان پر واضح کر دیا کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ پارلیمان کی منظوری سے ہوا ہے اور اسے دو تہائی اکثریت کے بغیر واپس کرنا ممکن نہیں۔

Read more

کسی کے مرنے پر کیا لکھا جائے؟ (مکمل کالم)

کیا یہ ضروری ہے کہ کسی کے مرنے پر اس کی مغفرت کی دعا ہی کی جائے؟ کیا کسی کے مرنے سے اس کے تمام گناہ از خود معاف ہو جاتے ہیں؟ کیا مرنے والی کی صرف خوبیاں ہی بیان کی جانی چاہئیں کیونکہ دنیا کا یہی رواج ہے؟ کیا مرنے والا شخص کے مقام کا تعین اس کے اعمال سے نہیں کیا جانا چاہیے جو وہ اپنی زندگی میں کرتا رہا؟ کیا مرنے والے شخص کی ذات کی تمام

Read more

لاطینی امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ اور منظم جرائم میں خواتین کا حقیقی کردار

منظم جرائم میں خواتین کے کردار کو عام طور پر مرد سمگلروں کے ساتھی، رشتہ دار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے یا ایک ایسے شخص کے طور پر جو تقریباً غیر ارادی طور پر اور جبری طور پر اس کا حصہ بن جاتا ہے۔

Read more

انڈیا اور افغان طالبان میں رابطے کے بعد عبداللہ عبداللہ کی کابل واپسی کتنی اہم ہے؟

افغان اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین عبداللہ عبداللہ غیر متوقع طور پر کابل واپس پہنچے ہیں۔ طالبان حکومت نے عبداللہ عبداللہ کو عید الفطر کے دوران اپنے خاندان سے ملنے کے لیے ملک چھوڑنے کی اجازت دی تھی۔

Read more

کیا انڈیا امریکہ کو ناراض کر کے روس کے بعد ایران سے بھی سستا تیل خریدے گا؟

ماہرین کے مطابق اگر انڈیا، ایران کے معاملے میں بھی امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکہ کہہ سکتا ہے کہ پہلے روس کے معاملے میں پابندیاں قبول نہیں کی گئیں اور اب ایران کے معاملے میں بھی امریکی پابندیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Read more

بی جے پی لیڈروں کے گستاخانہ بیان پر قومی اسمبلی میں بحث غیر ضروری ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سوموار کو بجٹ بحث کا آغاز کرنے سے پہلے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے بعض لیڈروں کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کے لئے ’بحث‘ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم، راجہ پرویز اشرف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بھارتی ہندو لیڈروں کے رویہ مذمت کرتے ہوئے بھارت کو دو

Read more

روس کے ادارہ برائے مشرقی علوم میں اردو کا بیش بہا خزانہ

روسی اکیڈمی آف سائنسز 1724 عیسوی میں پیٹر دی گریٹ کے حکم سے قائم ہوئی۔ اس اکیڈمی کے تحت چلنے والا ادارہ برائے مشرقی علوم ( انسٹیٹیوٹ آف اورینٹل سٹڈیز) 1818 میں قائم ہوا۔ یہ ادارہ ان اہم اداروں میں شامل ہے جن میں علم و فن اور ثقافت کے شعبوں میں انتہائی قابل قدر کام ہوا۔ اس ادارے میں کام کرنے والے روسی، پاکستانی نژاد اور بھارتی دانشوروں اور عالموں نے جہاں روس اور اس کی ریاستوں میں تخلیق

Read more

نامعلوم فضائی و خلائی مظاہر پر مزيد تحقيق کی تیارياں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے۔ ’نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن‘ (المعروف ”ناسا“ ) ، نامعلوم فضائی مظاہر ( ”ان آئیڈنٹیفائڈ ایریل فینامنا“ / ’یو اے پیز‘ ) کی نوعیت اور ماخذ کی جانچ کرنے کے لیے اس برس کے موسم خزاں میں شروع ہونے والی ایک جامع تحقیق کے لیے ایک باصلاحیت تحقیقی ٹیم تشکیل دے رہا ہے، جو آسمان/ فضا میں ایسے واقعات و اجسام کا سائنسی نقطۂ نظر سے مشاہدہ کرے گی، جو نہ کسی بھی قسم کے ہوائی

Read more

کیا میں ایک عورت نہیں ہوں؟

کیا میں ایک عورت نہیں ہوں؟ یہ سیاہ فام امریکی خاتون، سوجورنر ٹروتھ (Sojourner Truth) کی وہ تاریخ ساز تقریر ہے جو انھوں نے 1851عسیوی میں امریکہ کی ریاست اوہائیو میں منعقد ہونے والی خواتین کنونشن میں کی تھی۔ یہ تقریر نہ صرف آج بھی طرفداران انسانی اور نسوانی حقوق میں مشہور ہے بلکہ غیر سفید فام نسوانی حقوق کے علم برداروں کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ سوجورنر ٹروتھ سیاہ فام امریکیوں کی غلامی کے خاتمہ اور خواتین کے

Read more

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال

کوئی کام ہو یا نہ ہو سوشل میڈیا تو سب سے اہم کام ہوتا ہے۔ جس طرح لوگ چائے کافی کے عادی ہوتے ہیں اور وقفے وقفے سے طلب محسوس کرتے ہیں عین اس طرح سوشل میڈیا کی طلب بھی محسوس ہوتی ہے۔ جب سوشل میڈیا کا پہلا باضابطہ پلیٹ فارم متعارف ہوا تو ہمیں بھی ایک دوست نے امریکہ سے فون کر کے بتایا کہ اس طرح کا ایک پلیٹ فارم لانچ ہوا ہے آپ بھی رجسٹر ہو جاؤ۔

Read more

جسٹن بیبر: پاپ سٹار جسٹن بیبر کے چہرے کو مفلوج کرنے والی بیماری رامسے ہنٹ سنڈروم کیا ہے؟

پاپ سٹار جسٹن بیبر نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے ان کا چہرہ ایک طرف سے مفلوج ہو چکا ہے۔ تاہم ان کو ہونے والی بیماری ہے کیا اور اس کی علامات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

Read more

بورس جانسن کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیوں کرنا پڑا ؟

آپ کے خیال میں بورس جانسن نے آخر ایسا کیا جرم کیا ہو گا کہ اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی؟ کیا اس کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں یا کوئی پاناما ٹائپ اسکینڈل سامنے آ گیا؟ کیا اس نے منی لانڈرنگ کی یا آمدن سے زائد اثاثے بنا لیے؟ ان میں سے کوئی ایسا جرم نہیں ہے جس کا ارتکاب جانسن نے کیا ہو اور اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی

Read more

تھپڑ – کیا عورت پر تشدد کرنے والا مرد کمزور ہوتا ہے؟

میں نے ایک تاریخ محفوظ کر لی ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جو صحیح وقت پر اپنے بھانجے کو دکھاؤں گی کہ دیکھو اس تاریخ کو دوسری بار تمہارے باپ نے تمہاری ماں پر اس لئے ہاتھ اٹھایا کیونکہ تم رو رہے تھے۔ جب کہ پہلی دفعہ تمہارے باپ نے میری جان سے پیاری عزیزہ جو تمھاری ماں ہے پر ہاتھ اٹھایا تھا تب تم اس کی کوکھ میں تھے۔ میں اس کو بتاؤں گی کہ میں کس کرب میں

Read more

عامر لیاقت! کیجئے ہائے ہائے کیوں

عامر لیاقت کو میں نے پہلی مرتبہ آدم جی سائنس کالج کے آڈیٹوریم میں دیکھا جہاں وہ اور میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔ وہ پری میڈیکل میں تھے اور میں پری انجینئرنگ کے سیکشن میں تھا۔ یہ 1990 کی بات ہے۔ کالج میں ایک تقریری مقابلہ تھا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے سب ہی اچھی تقریر کر رہے تھے لیکن عامر لیاقت کا انداز اور جوش ہی کچھ اور تھا۔ یہ مقابلہ بھی انہوں نے ہی جیتا۔ میرا ایک اور

Read more

روس پر یوکرین سے چوری شدہ گندم برآمد کرنے کے الزام میں کتنی صداقت ہے؟

نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق امریکہ محکمہ خارجہ کی ایک کیبل سے معلوم ہوا کہ مئی کے وسط میں امریکہ نے تقریبا 14 ممالک، جن میں سے اکثریت افریقی ممالک کی تھی، کو خبردار کیا کہ یوکرین کی گندم سے لدے روسی مال بردار بحری جہاز بندرگاہوں سے نکل رہے ہیں۔

Read more

ڈینٹسٹ، ماہر نفسیات اور زندگی گزارنے کا فن

محترم ڈاکٹر خالد سہیل صاحب کا مضمون دانت، ڈینٹسٹ اور خودکشی پڑھا اور بہت محظوظ ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب کے مضمون میں میرا ذکر جس محبت سے کیا گیا ہے وہ میرے لیے باعث مسرت بھی ہے اور باعث فخر بھی ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے حلقہ احباب میں پہلی ڈینٹسٹ ہوں یہ بات البتہ میرے لیے حیران کن تھی جب پہلی دفعہ انہوں نے اس کا ذکر کیا تو سوچا کہ ڈاکٹر صاحب تک رسائی کے لیے آپ کو علم و

Read more

سازشی خط کی اصل کہانی اور شیخ رشید

شیخ رشید نہ بنی گالا کا رہا نہ گیٹ نمبر چار کا۔ بنی گالا میں اس پر بد دیانتی کے شک کے علاوہ لانگ مارچ میں متوقع اور بھرپور کردار ادا نہ کرنے، پرامن احتجاج کو خونی مارچ مشہور کرانے اور گھیراؤ جلاؤ کے بیانات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو عدم تحفظ کا شکار کرنے (تاکہ وہ گھروں سے نہ نکلے) اور حکومت کو ان بیانات کی پاداش میں مارچ والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے

Read more

امریکہ: ٹیکساس میں 42 سال قبل قتل ہونے والے جوڑے کی اغوا کی گئی بیٹی مل گئی

جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کے مطابق 40 سال قبل ٹیکساس میں قتل ہونے والے ایک جوڑے کی بیٹی ’محفوظ اور صحت مند‘ ہے۔ ایک نیوز کانفرنس میں ٹیکساس کے حکام نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جوڑے کی بیٹی محفوظ ہے، لیکن دوہرے قتل کا یہ مقدمہ اب بھی چل رہا ہے۔

Read more

ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات

ریاست پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان افغان دارالحکومت کابل میں 3 روزہ مذاکرات کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران افغانستان کی حکومت نے سہولت کار اور ثالث کا کردار ادا کیا۔ ابتدائی طور پر اس کاوش کے نتیجے میں ٹی ٹی پی نے سیز فائر میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلان کیا جبکہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران اہم معاملات پر فریقین کے مابین مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور

Read more

عامر لیاقت حسین: ’ہم نے تو ایسی زندگی گزار لی کہ مر بھی گئے تو کوئی افسوس نہیں ہو گا‘

عامر لیاقت حسین نے خودکُشی کی کوشش کی تھی مگر بروقت ہسپتال پہنچا دیے گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا معدہ صاف کر کے دوا کا اثر تو زائل کر دیا تھا مگر چونکہ اقدام خودکُشی پاکستانی قانون کے تحت جرم تھا لہٰذا پولیس کیس بن گیا تھا اور ظاہر ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مزید تفتیش یا قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو بلوایا ہوگا جو (ہمارے وہاں پہنچ جانے تک) نہیں آ سکی تھی

Read more

مس مارول: پہلی مسلم سُپر ہیرو کمالہ خان کا پاکستان سے گہرا رشتہ جس نے اسے مقبول بنایا

مرکزی کردار یعنی مس مارول کے لیے پاکستانی کینیڈین اداکارہ ایمان ولانی کی شکل میں ڈزنی کے ہاتھ سونا لگا۔ اس سیریز میں وہ تمام باتیں موجود ہیں جو اس افسانوی کردار کو بہترین شکل دیتی ہیں۔

Read more

تحریک انصاف کا خطرناک بیانیہ

عمران خان نے تاحال اپنی ٹیم اور اہلیہ کے ہمراہ پشاور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور پوری صوبائی حکومت ان کے پروٹوکول، مہمان نوازی اور سرگرمیوں کے انتظامات کے علاوہ اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اگر عمران خان ایک اور مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو ان کو یہ یقین دہانی کیسے کرائی جائے کہ اب کے بار صوبائی حکومت پہلے سے زیادہ اہتمام کے ساتھ اس میں شریک اور شامل ہوگی۔ شاید اسی کوشش میں وزیر

Read more

دنیا، نئے وائرس کی لپیٹ میں

دنیا آج کل ایک کے بعد ایک نئی وبا سے جکڑی ہوئی ہے، پہلے سوائن فلو، پھر کرونا، اب بندر پاکس کی وبا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، تاہم یہ وبائی امراض آج انسان کے لئے نئے ضرور ہیں البتہ دنیا کے لئے یہ نئے نہیں ہیں، مختلف وبا کا مختصر جائزہ 1350 میں طاعون کی وبا نے یورپ کو جکڑ لیا تھا، جس سے تقریباً ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی، اس وبا کو بوبونک طاعون کا

Read more

معیشت کیسے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے؟

پاکستان کی پچھلی حکومت کے ساتھ آئی ایم ایف کے معاہدے کی شرائط پوری کرنے کے لئے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم کی مصنوعات میں بڑے اضافے کے ساتھ مہنگائی کا طوفان تقریباً دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ یہ شرائط بادل ناخواستہ پوری کرنا اس لیے ضروری ہو گیا تھا تاکہ معیشت کو وینٹیلیٹر سے اٹھایا جا سکے۔ تجاری خسارہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، بیرونی زرمبادلہ میں بہت کمی آ گئی ہے اور

Read more

غلام ابن غلام

کسی گاؤں میں اگر کوئی امیر لڑکا اجڈ لہجے میں ایک میلے کپڑوں میں چمکتی آنکھوں والے بچے سے مخاطب ہو کر پوچھے کہ اوئے ایڈھے آ (اوئے ادھر آ) جی۔ بچہ قمیض کے دامن کو چھوتا ہوا سامنے آ جاتا ہے ۔ اگلا سوال گاؤں کی ”تہذیب“ والے جانتے ہیں کہ اکثر پوچھا جاتا ہے۔ ”اوئے تسی کون ہوندے او“ ) ( یعنی تمہاری ذات، خاندان کیا ہے؟ تمہاری اپنی پہچان کیا ہے؟ ) بچے کا جواب اور اس

Read more

علاقائی سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد

گزشتہ دنوں تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں افغانستان کی سیکیورٹی اور مستقبل کے حوالے سے افغانستان کے آٹھ پر وسی ممالک کا ہونے والا علاقائی سلامتی سے متعلق چوتھا ڈائیلاگ اس بات پر دال ہے کہ خطے کے ممالک نہ صرف افغانستان کی سلامتی اور اس کے مستقبل کے حوالے سے کتنے حساس اور بیدار ہیں بلکہ وہ اس صورتحال کے خطے کے ممالک پر ممکنہ اثرات اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے کافی سنجیدہ بھی ہیں۔ واضح

Read more

شاہین صہبائی کا گمراہ کن ٹویٹ اور پاکستانی فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بار پھر فوج کی غیر جانبداری کے بارے میں پیدا کئے جانے والے شبہات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ’ صحافی شاہین صہبائی اور دیگر افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوکت ترین کے حوالے سے کیا جانے والاپروپیگنڈا غلط اور بے بنیاد ہے۔ شوکت ترین نے خود بھی خود اس دعوے کی تردید کی ہے‘۔ اس سے پہلے امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافی شاہین صہبائی نے الزام

Read more

’وہ کہے اور سنا کرے کوئی‘

کسی بھی ملک میں خوف وہراس پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کی بابت دنیا بھر میں بہت تحقیق ہوچکی ہے۔فیس بک کے تقریباََ بانی کارکنوں میں سے ایک بلکہ امریکی پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئی تھی۔ کئی دنوں تک پھیلے اپنے بیان کے ذریعے اس نے ٹھوس مثالوں اور اعددوشمار کے ذریعے احساس جرم سے رندھی آواز میں اعتراف کیا کہ وہ جس پلیٹ فارم کے لئے کام کرتی تھی اسے کس انداز میں بھارت،سری

Read more

بی جے پی کے رہنماؤں کے متنازع بیانات، حکومت کی صورتِ حال سنبھالنے کی کوشش

فائل فوٹو  نئی دہلی — بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو رہنماؤں کی جانب سے پیغمبرِ اسلام سے متعلق مبینہ متنازع بیانات کے بعد مسلم ممالک کے شدید احتجاج اور باہمی تعلقات کے متاثر ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر بی جے پی کی مرکزی حکومت صورتِ حال سنبھالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔بی جے پی نے اپنے ترجمانوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ وہ ٹی وی مباحثوں میں

Read more

ہر جگہ مہنگائی، دنیا کمزور ترقی کے طویل دور میں داخل ہو رہی ہے: عالمی بینک

فائل (اے پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا "کمزور ترقی اور بلند افراط زر کے ایک طویل دور میں داخل ہو رہی ہے،”۔ یہ بیان ایسے میں آیا ہے جب ادارے نے 2022 کے لیے عالمی ترقی کی پیشن گوئی 1.2 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 2.9 فیصد کر دی ہے۔ ورلڈ بینک نے جنوری میں 4.1 فیصد کی شرح نمو کی پیش گوئی کی تھی۔ عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ملک

Read more

تاریخ میں پہلی مرتبہ تجرباتی دوا سے کینسر کے تمام مریض شفایاب

فائل فوٹو ویب ڈیسک — تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ میں ایک تحقیق کے دوران کینسر کی تجرباتی دوا لینے والے تمام مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔یہ تحقیق نیویارک کے میمورئیل سلؤن کیٹرنگ کینسر سینٹر میں کی گئی۔ اس تحقیق کے دوران ریکٹل کینسر سے متاثر محض 18 افراد کو تجرباتی طور پر ڈوسٹرالیماب نامی ایک دوا چھ ماہ تک دی گئی۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ کینسر

Read more

شہباز حکومت کے ابتدائی پچاس دن، کیا کھویا، کیا پایا!

وطن عزیز میں پی ڈی ایم کے اقتدار کے پچاس دن مکمل ہوچکے ہیں، ان پچاس دنوں میں جہاں ایک جانب پاکستان کے معاشی زوال اور عالمی دنیا میں پاکستان کے تاثر کو خاک میں ملانے کی افسوسناک کہانی لکھی جا رہی ہے، شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد مفتاح اسماعیل کے ہاتھ خزانے کی کنجی دی، مفتاح اسماعیل جو کہ ماضی میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے

Read more

مشرقی رومی (بازنطینی) سلطنت اور تہذیب: ایک مختصر جائزہ

وسیع و عریض علاقوں پر مشتمل قدیم رومن سلطنت کو 395 عیسوی سے دو حصوں ( مغربی اور مشرقی ) میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مغربی حصے کا دارالسلطنت روم تھا جبکہ مشرقی حصہ جو تاریخ میں مشرقی رومی سلطنت یا بازنطینی کے نام سے جانا جاتا ہے، کا دارالسلطنت ”قسطنطنیہ“ تھا۔ قسطنطنیہ ”ابنائے باسفورس کے جزیرہ نما میں واقع قدیم یونانی شہر“ بازنٹائم ( Byzantiumکے سائٹ پر روم کے نامی گرامی شہنشاہ قسطنطین ( Constantine) نے 330 ع میں تعمیر کیا

Read more

ساگر، شاعر اور سمندروں کا عالمی دن

شاعر، امریکی ریاست ہوائی کے دارالحکومت، ’ہونولولو‘ کی خوبصورت بیچ ’وائی کیکی‘ پر سر شام بیٹھا، ہوائی کی دلپذیر ہواؤں میں پیسفک کے عمودی خط کو گھورتے ہوئے، جاوید اختر کا گیت ”ساگر کنارے۔ دل یہ پکارے۔ تو جو نہیں، تو میرا کوئی نہیں ہے۔“ گنگنا رہا ہے۔ اور پس سہ پہر بحرالکاہل کی چست لہروں پر پڑنے والی ٹیڑھی روشنی کی واپسی میں بننے والی ترچھی کرنیں، اس کی آنکھوں کو چندھیا رہی ہیں۔ کہ اچانک اس کا دھیان

Read more

سدھو موسے والا

سدھو موسے والا ہندوستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھتا تھا۔ اسے بچپن سے ہی میوزک میں دلچسپی تھی، مگر وہ پڑھائی کے لحاظ سے کلاس کے چند ہونہار لڑکوں میں بھی شمار ہوا کرتا تھا۔ سنہ 2016 میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ کینیڈا شفٹ ہو گیا اور اس نے میوزک کا بطور کیریئر انتخاب کر لیا۔ 2016 سے 2022 تک کے چھ سالہ مختصر سے پروفیشنل کیریئر میں اس نے شہرت و مقبولیت کی

Read more

مہیب وطن لوگوں سے خوف کھانا چاہیے

آپ سوشل میڈیا کی وال یا کسی ڈھابے پر اپنے دوستوں سے گفتگو کر رہے ہوں کہ آلو بہت مہنگے ہو گئے ہیں، پٹرول کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے، انڈیا طاقتور ہوتا جا رہا ہے، امریکہ کی اندھی مخالفت ہمیں لیبیا بنا دے گی، آج ڈھابے کی چائے میں پتی ہلکی ہے، اور ایسے میں اچانک کوئی اجنبی دھم سے آن کودے اور بتائے کہ آپ شدید غدار ہیں جو ایسی باتیں کر کے پاکستان کی مخالفت کر

Read more

برطانیہ کی سابق خاتون وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا خفیہ فون برہمس کیسے ایجاد ہوا تھا؟

برہمس برطانیہ کا وہ پہلا فون ہے جس پر رازداری سے بات ہو سکتی تھی اور یہ فون پہلی بار اُس وقت کی برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کو استعمال کے لیے پیش کیا گیا۔

Read more

کیا پاکستان میں بھی سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں؟

ملک اس وقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس سے تو لگتا ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں جس طرح سے سری لنکا میں جو عوام نے کیا وہ شاید یہاں پر ہو سکتا ہے کیونکہ عوام کا صبر اب ختم ہو چکا ہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ صرف باتوں کی حد تک رہ گئے ہیں کوئی عوام کو ریلیف نہیں ہے اب عوام کی زندگی انتہائی تنگ ہونے لگی ہے۔ ظاہر سی بات ہے جب عوام کو

Read more

نوپور شرما کا پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیان، القاعدہ کی انڈیا میں خودکش حملوں کی دھمکی

دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیانات کے ردعمل میں انڈیا میں حملے کریں گے۔

Read more

جب فرانس نے پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے حملے سے بچنے کے لیے نقلی پیرس بنایا

یہ ایک ایسے وقت کی بات ہے جب پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمن طیاروں نے پیرس پر حملہ کر دیا تھا۔ ایسے میں ایک شخص کو غیر معمولی خیال آیا: کیوں نہ دشمن کو ایک ایسی چال میں پھنسایا جائے کہ وہ پیرس کے بجائے کہیں اور بمباری کرے۔۔۔

Read more

روس یوکرین جنگ: کم قیمت پر روسی تیل خریدنے سے انڈیا کو کتنا فائدہ ہوا اور اس میں کیا مشکلات ہیں؟

رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے انڈیا پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے آپ کو معاشی طور پر روس سے دور کرے ۔تاہم انڈیا نے روسی تیل خریدنے کا دفاع کیا ہے۔ انڈیا نے کم قیمت پر روسی تیل کا فائدہ اٹھایا اور اپنی تیل کی درآمدات کو مستحکم کیا۔

Read more

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

یوکرین کی جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اب یہ بحران اجناس کی کمی کی صورت میں عالمی افق پر نمودار ہونے والے ایک بڑے طوفان کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Read more

'یہ صدی چین کی ہے': آبادی میں کمی کے سبب کہیں یہ انڈیا کے لیے درست نہ ہو جائے‘

چین دنیا کی آبادی کا چھٹا حصہ ہے، پھر بھی چار غیر معمولی دہائیوں کے بعد جس میں ملک کی آبادی 66 کروڑ سے ایک ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، اب ان کی آبادی رواں سال کم ہونے کے راستے پر گامزن ہے۔

Read more

‘میں ڈوب رہا ہوں، مجھے بچا لو‘، بے گھر امریکی شہری پولیس کی نظروں کے سامنے ڈوب گیا

امریکی ریاست ایریزونا میں ایک بے گھر شخص کو جھیل میں ڈوبنے سے بچانے میں ناکام رہنے کے بعد تین پولیس افسران کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈوبنے والے شخص کی ساتھی بھی پولیس کو درخواست کرتی رہی مگر پولیس اہلکاروں نے کہا انھیں جلد کشتی مل جائے گی۔

Read more

وہ لوگ جو انٹرنیٹ کو صرف استعمال کرنے سے پیسے کماتے ہیں

آن لائن ہمیں کس حد تک ٹریک کیا جا رہا ہے اس کی تفصیلات پریشان کن ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یورپ میں رہنے والے کسی شخص کے انٹرنیٹ کے استعمال کا ڈیٹا ایک دن میں اوسطاً 376 مرتبہ شیئر ہوتا ہے۔ امریکہ میں رہنے والوں کے لیے یہ تعداد تقریباً دوگنا ہو کر 747 ہو جاتی ہے۔

Read more

شکست خوردہ سیاسی جرنیل کو ریاستی اداروں کے سہاروں کی تلاش

عمران خان نے گرفتاری کے خوف سے لانگ مارچ سے ایک ہفتہ قبل ہی پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پناہ لے لی تھی لیکن ریڈ زون پر قبضہ کرنے میں ناکامی کیا ہوئی انہوں نے خیبر پختونخوا میں مستقل ڈیرے ڈال لئے تھے۔ اب فی الحال گرفتار نہ کرنے کی ضمانت پر بنی گالہ میں واپس آ گئے ہیں جو وفاقی حکومت گرانے کے لئے پی ٹی آئی کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے۔ جہاں کپتان ہر روز پسندیدہ

Read more

اٹھو! اس سے پہلے کہ اٹھا لیے جاؤ

اس موضوع پر میں نے پہلے بھی لکھا ہے۔ میں کوئی صف اول کا لکھاری نہیں کہ میری بات کو پڑھا اور اس پر عمل کیا جائے۔ اپنے پہلے لکھے میں کچھ تبدیلی کے ساتھ دوبارہ اس امید پر لکھ رہا ہوں کہ شاید ”ان کے“ دل میں میری بات اتر جائے۔ مہنگائی اور پاکستان کے روز بروز بگڑتے معاشی اور سیاسی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک سیاسی ڈھانچہ کی مستقبل بنیادوں پر اشد ضرورت ہے۔ وہ سیاسی ڈھانچہ

Read more

مبینہ آڈیوز وڈیوز اور لال و لال

ملک کے معروف بلڈر محترمی ملک ریاض کا ”دلی احترام“ ہر مکتبہ فکر، حلقے، ادارے اور جماعت میں پایا جاتا ہے، گو کہ ہمارے ملک میں ان کے علاوہ بھی بہت سے بڑے بلڈر ہیں، لیکن ان میں وہ بات کہاں ”مالوی مدن سی“ محترم ملک صاحب پاکستان کی سیاست اور نظام میں وہی حیثیت رکھتے ہیں، جو ہماری مشرقی اساطیری داستانوں میں ”پارس“ رکھتا ہے، یعنی اس سے چھو جانا ہی ایک حقیر بے قیمت پتھر کو سونے میں

Read more

دفاعی بجٹ میں اضافہ اور تعلیمی بجٹ میں کمی کیوں ضروری ہے؟

کچھ دنوں سے ملک دشمن عناصر دفاعی بجٹ میں محض 6 فیصد اضافہ پر شور شرابا کر رہے ہیں۔ اب ان احمقوں کو کون سمجھائے کہ پاکستان جیسے ملک، جو کہ دشمنوں میں گھرا ہوا ہے، کے دفاع کے لئے یہ کتنا ضروری ہے۔ اگر امریکہ اپنے نکمے اور لادین فوجیوں پر ویتنام، کوریا، افغانستان اور عراق جنگوں میں کئی ناکامیوں اور شکست کے بعد بھی اربوں ڈالر خرچ کر سکتا ہے تو پاکستان جس کی فوج نے نہ صرف

Read more

پاکستان ٹوٹنے کے بارے میں عمران خان کے خدشات اور حقیقت

پاکستان کے سیاسی تاریخ میں عمران خان بلا مبالغہ اسٹبلشمنٹ کا سب سے چہیتا قریبی باخبر اور با اعتماد وزیراعظم تھا۔ جتنی بریفنگ میٹنگز اور معلومات ان کو ملٹری اسٹبلشمنٹ اور ملکی خطرات کے بارے میں ہوں گی ممکن نہیں کہ موجودہ سیاستدانوں میں کسی اور کے پاس ہوں۔ کیونکہ عمران خان کو ایک سویلین اور سیاسی لیڈر کی بجائے ایک ملٹری لیڈر کی طرح سسٹم کا حصہ بنا کر رکھا گیا تھا۔ اس لیے پہلی بار ایک سیاسی لیڈر

Read more

خدمت خلق کے جذبے سےمعمور ماہر ڈاکٹر کا قتل

”جنوری 2018 میں ڈاکٹر ذوالفقار منگی کے نجی کلینک پر مسلح افراد نے حملہ کرکے انہیں، ان کی والدہ اور چھوٹے بھائی سمیت زخمی کر دیا تھا۔ ان کے مطابق وہ وڈیروں کی غلامی اور ان کے گھر جاکر علاج نہ کرنے پر ان کو اور ان کی بوڑھی والدہ اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اور بعد میں یہ معاملہ صلح پر حل ہوا۔ پھر دو سال کے عرصے کے بعد کچھ دن پہلے 30 جنوری 2020

Read more

نیلے سمندروں کو صاف رکھیں

سمندروں کا عالمی دن کرہ ارض پر صحت مندانہ زندگی بسر کرنے کی خاطر صاف و شفاف سمندروں کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ سمندروں کا صاف پانی حیاتیاتی تنوع اور ایکو سسٹم کو اصل حالت میں برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ دنیا بھر میں آٹھ جون کا دن عالمی یوم بحر کے طور پر منایا جاتا ہے یعنی سمندروں کا عالمی دن۔ اس دن کو منانے کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا، آبی جانداروں کو لاحق خطرات

Read more

ہوشربا مہنگائی اور عوامی اشتعال

10 اپریل کو ملکی پارلیمنٹ میں مداخلت کر کے جس طریقے سے عوامی منتخب حکومت کا خاتمہ کر دیا گیا۔ جس طریقے سے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا۔ جس طرح قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر عدالت سے ضمانت یافتہ ملزموں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ وہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب بن چکا ہے۔ گزشتہ دو مہینوں سے امپورٹڈ حکومت جس طریقے سے ملک کو چلا رہی ہیں۔ ایک طرف نیب

Read more

مفاہمت یا احتساب؟

پاکستان میں جب جنرل مشرف نے آئین توڑ کر اقتدار سنبھالا تو اپنا سب سے بڑا بیانیہ ”احتساب“ اپنایا اور اس بیانیہ کے تحت ایک ادارہ جسے بعد میں نیب کا نام دیا گیا اور احتساب کی سنجیدہ کوششیں کی گئیں مگر مصلحت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل مشرف اپنے اس بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے کیوں کہ جنرل مشرف کی جڑیں عوام میں نہیں تھیں اور 9 / 11 کے بعد دنیا اور بالخصوص پاکستان کے حالات

Read more

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیان انڈیا اور اسلامی دنیا کے تعلقات کا ٹیسٹ کیس کیسے بنا؟

سعودی عرب، کویت، قطر اور ایران نے بی جے پی کی رہنما نورپور شرما کے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں متنازع بیان پر احتجاج کیا ہے اور اس متنازع بیان کے بعد بڑھتے ہوئے غصے کو دیکھ کر انڈیا اسلامی دنیا میں اپنے دوست ممالک کو وضاحتیں دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔

Read more

آزاد ملک میں بات کہنے کی ضمانت لازم ہے

پاکستان میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا سوال بڑا پیچیدہ ہے۔ اس باب میں صرف انسانی حقوق کے علم برداروں اور صحافیوں کو ہی شکایات نہیں، بلکہ بسا اوقات خود وہ لوگ بھی شکوہ کرتے نظر آتے، جو مقبول سیاست دان ہیں، اور ان کا شمار حکمران اشرافیہ میں ہوتا ہے۔ یہ وہ لوگ جب وہ بر سر اقتدار ہوتے ہیں، تو ان کو پاکستان دنیا کا آزاد ترین ملک نظر آتا ہے، جس میں ہر شخص کو اظہار

Read more

سابق ہائی سکول ٹیچر نے اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے ایک ملین ڈالر کیسے کمائے؟

شیرون سیونگ ہائی سکول شطرنج سکھانے والی سابقہ استاد اور مارکیٹر ہیں جنھوں نے ’ڈیجیٹل نومیڈ‘ (ایسا شخص جو کسی بھی مقام سے کام کر سکتا ہے) کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور اب جائیداد میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

Read more

امریکی اقدامات غور و فکر کا تقاضا کرتے ہیں

بڑے ممالک کے مشترکہ اقدامات بسا اوقات امن کے نام پر تباہی کا موجب بن جاتے ہیں۔ امریکہ کا انڈو پیسیفک اکنامک فورم بھی ایک اسی نوعیت کا قدم ہے کیونکہ اس میں ہر معاملہ چین سے متعلق ہے اور چین سے متعلق ایسا کوئی بھی قدم ممکن ہی نہیں ہے کہ جس کے ساتھ سے وطن عزیز کو سابقہ نہیں پڑے گا۔ امریکہ خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے اور وہ کیا کر گزرے گا اس کو سمجھنے کے

Read more

عوام کو بچائیں، عوام ہی ریاست ہیں

پاکستان کے لیے سفارتی دنیا بالخصوص بڑے ممالک کی جانب سے مثبت خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ایک طویل عرصے سے لاہور میں چینی قونصل جنرل تعینات نہیں تھے بلکہ قائم مقام قونصل جنرل موجود تھے لیکن اب چین نے قونصل جنرل لاہور میں مقرر کر دیا ہے۔ دوستانہ مزاج رکھنے والے نئے قونصل جنرل نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی مجھے ملاقات کا موقع دیا۔ پہلی ملاقات ہی میں دنیا جہان کے امور زیر گفتگو رہے۔

Read more

لاریب عطا اللہ عیسی خیلوی: ’ضروری نہیں کہ بچے بھی وہ ہی کام کریں جو والدین کرتے ہیں‘

لاریب عطا کو اپنی ٹیم کے ہمراہ آسکر، ایمیز، اور بافٹا جیسی بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے جبکہ انھیں نیٹ فلکس سیریز الٹر کاربن پر شاندار کام کی بدولت ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔

Read more

صدائے روس کی یادیں اور باتیں

ریڈیو صدائے روس کی عمارت میں پہلی بار داخل ہونے سے پہلے میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ میں کتنے منفرد تجربے سے دوچار ہونے جا رہا ہوں۔ یہ عمارت تو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی عمارت سے کچھ کم ہی ہو گی مگر جگہ کو بڑے سائنسی انداز سے استعمال کیا گیا ہے اور دفاتر اور اسٹوڈیو اس طرح ترتیب دیے گئے ہیں کہ کہیں بھی جانے کے لئے زیادہ فاصلے طے نہیں کرنا پڑتے اور

Read more

’دو جادوگر‘ اور دیگر عوامل جو پاکستان میں لانگ مارچز اور دھرنوں کی کامیابی یقینی بناتے ہیں

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر حالیہ دنوں میں بڑے بڑے جلسوں، لانگ مارچوں اور دھرنوں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ عام آدمی کے ذہن میں گاہے بگاہے یہ سوال اٹھتا ہے کہ سیاسی جماعتیں آخر اتنے بڑے بڑے ہجوم جمع کیسے کر لیتی ہیں؟

Read more

جبری گمشدگی اور عدالت عالیہ کا فیصلہ

ریاست کی طرف سے شہریوں کی جبری گم شدگی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اگرچہ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی شہری کو گم شدہ کر دینا ایک جرم ہے مگر اس کے باوجود پچھلی ایک دہائی میں سو سے زیادہ ممالک میں ہزاروں شہریوں کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن ممالک پر جبری گم شدگی کا الزام لگایا جاتا ہے ان میں ایران، عراق، پاکستان، سری لنکا، ایتھوپیا، چلی، امریکہ، شام، انڈیا، روس، اور بنگلہ دیش نمایاں

Read more

راستہ یہی رہا تو زوال کا سفر جاری رہے گا!

سولہویں صدی کے اختتام تک چین، ہندوستان اور سلطنت عثمانیہ یورپ سے کہیں بڑھ کر دولتمند تھے۔ تاہم برطانیہ اور اس کی دیکھا دیکھی اکثر مغربی یورپی ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں Representative ادارے قائم ہو چکے تھے۔ یورپ کے اندر رونما ہونے والی معاشرتی اور معاشی تبدیلیاں سترویں صدی عیسوی میں Glorious Revolution کی صورت اپنے عروج کو پہنچیں۔ بادشاہ اور زمینوں پر قابض اس کے پروردہ جاگیر داروں کے خلاف کسی اور نے نہیں درمیانے طبقے

Read more

آخری پاجامہ اور داتا صاحب کا لنگر!

اس دنیا میں کہیں بھی فری لنچ نہیں۔ نیوٹرل نہ رہنے کی بھی قیمت ہے اور رہنے کی بھی ۔باز کل سے خود کو کبوتر کہنا شروع کر دے تو باقی پرندے اس کا ادب کرنا چھوڑ دیں گے؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

کیرم بورڈ

آخری بار جب میں نے انہیں دیکھا تھا تو وہ بہت کمزور ہوچکے تھے۔ اس دن جب میں ان کے گھر پہنچا تو وہ سو رہے تھے یا شاید بے ہوش تھے۔ چہرے کی جھریاں ایک دوسرے کے اوپر سمانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ سرخ ہونٹ کے ساتھ زبان بھی سرخ سرخ سی ہو رہی تھی۔ سر پر کوئی بال نہیں اور ماتھے کے تل کافی نمایاں تھے۔ دھنسی ہوئی آنکھیں اور چہرہ کسی مرے ہوئے آدمی کا چہرہ

Read more

لٹتی ہوئی عزت اور روشندانوں کی گنتی

ہمارے ایک صحافی دوست، اب یہ معلوم نہیں کہ وہ ہمیں دوست سمجھتے بھی ہیں، یا ہماری یہ محبت حسب معمول یک طرفہ نوعیت کی ہی ہے، بہر حال ان کی زندہ دلی، اور نسلی پس منظر جس میں پٹھان مزاج اور پنجابی جانگلی مزاج کی بے فکری اور زندہ دلی کا بہترین امتزاج ہے، جس میں ان کے اکھڑ پٹھان مزاج کا سمبل ”زا مڑا“ ہے، لیکن ساتھ دیگر ایسی پٹھانوں کی مثبت خصوصیات جو کوہستانیوں میں نہیں پائی

Read more

عمران خان کی سیاست اور زوال

1996 میں عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا، سیاستدانوں کا وتیرہ ہوتا ہے عوام سے لمبے لمبے وعدے کرتے ہیں جو کبھی نہ پورے کر سکتے ہوں، عمران خان نے شروع میں تو اتنی جارحانہ انداز میں سیاست نہیں کی لیکن 2013 کے بعد عمران خان نیازی انتہائی جارحانہ انداز میں سیاست کرنے لگے۔ کنٹینر پر ایسا چڑ گئے کہ وزارت عظمیٰ ملنے کے بعد بھی کنٹینر سے نہ اترے جو قارئین کو ایک واضح مثال سے سمجھا سکتا

Read more

جواہر لعل نہرو: انڈیا کے پہلے وزیرِ اعظم کی زندگی کے آخری لمحات اور وہ خواہش جو پوری نہ کی گئی

اپنی زندگی کے آخری دنوں میں جواہر لعل نہرو مایوس اور تھکے ہوئے لگنے لگے تھے۔ 1962 کی انڈو چین جنگ نے نہرو کو توڑ کر رکھ دیا تھا، انکے چہرے کی چمک غائب ہو گئی تھی اور چہرے پر جھریاں نظر آنے لگی تھیں۔

Read more

طاہر اشرفی صاحب، سعودی عرب اور اسرائیل

ایک بار پھر یہ خبر شائع اور نشر ہوئی کہ کچھ پاکستانی اسرائیل جا پہنچے۔ یہ خبر اڑانے والے کوئی ایسے ویسے صحافی نہیں تھے جنہیں کسی لفافہ کا وصول کنندہ قرار دے کر جھٹلایا جا سکے۔ یہ بھانڈا خود اسرائیل کے صدر نے ورلڈ اکنامک فورم کے چوراہے میں پھوڑا کہ کچھ پاکستانی امریکنوں کا وفد اسرائیل میں ان سے ملا تھا۔ وہ تو سویٹزرلینڈ میں بی جمالو کا کردار ادا کر کے اسرائیل سدھارے اور ہم نے پاکستان

Read more