کشمیر کے ایک ہی گاؤں کے 20 سے زیادہ نوجوان یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی تک کیسے پہنچے؟

محمد ایوب کو معلوم ہے اُن کے بھائی اس کشتی پر سوار ہو گئے تھے جو یونان کے پانیوں میں ڈوب چکی ہے، لیکن اب تک ان کی شناخت نہ تو مرنے والوں میں ہوئی ہے اور نہ وہ ان 12 پاکستانی شہریوں میں شامل ہیں جو زندہ بچ گئے تھے۔ مگر کشمیر کے نوجوان جانتے بوجھتے اس پُرخطر سفر پر کیوں اور کیسے نکلے؟

Read more

پاکستان میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی: شدید گرمی ہمارے جسم پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے اور اس سے کیسے بچا جائے

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں آئندہ پانچ روز کے دوران درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ کراچی والے ’فِیل لائیک 42‘ کے لیے تیار رہیں جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ مگر شدید گرمی ہمارے جسم پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے اور اس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

Read more

یورپ کے ساحلو، ہماری لاشیں واپس کرو! عاصمہ شیرازی کا کالم

وطن عزیز کے شہری کیوں دوسرے درجے کے شہری کہلانا پسند کرتے ہیں، یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے۔ پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں تو کوئی کیوں یورپ کی گلیوں میں چھپتے پناہ گزین بننے کی تمنا کرے؟

Read more

نئے شہر میں چند روز

مجھے لگتا ہے میں پاگل ہو رہا ہوں۔ شاید یہ شوکت نواز نیازی کے تراجم کا اثر ہے۔ ژاں پال سارتر میرے ذہن پہ قبضہ جما کے بیٹھ گیا ہے یا ہو سکتا ہے یہ اداسی ہو جو چپکے سے پنجے گاڑے بیٹھی ہو۔ مجھے آج کل نیند نہیں آتی۔ ٹھنڈے ہوادار کمرے میں گھٹن ہونے لگتی ہے۔ میں رات کو اکثر اٹھ کر باہر نکل جاتا ہوں۔ میں باہر صحن میں بیٹھ کر موبائل کا کیمرہ کھول کر بے

Read more

آذربائیجان تا قزاقستان

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے نے مرحوم و مغفور صدر ممنون حسین کے دورے آذربائیجان کی یاد تازہ کردی۔ مارچ 2014 میں ہونے والے والے اس دورے کا ایجنڈا بھی وزیر اعظم کے دورے کی طرح بہت بھرپور تھا۔ اس میں ایک بڑا معاملہ باکو میں نیشنل بینک آف پاکستان کی بینک کھولنے سے متعلق تھا۔ مشکل یہ تھی کہ آذربائیجان کے قانون کے مطابق پاکستان کے قومی بینک کی شاخ کھولنے کے لیے ایکویٹی کی جتنی رقم درکار

Read more

وہ کٹھن راستے جہاں سے ایرانی خوردنی تیل، پٹرول اور دیگر سستا سامان پاکستان کے شہروں تک پہنچتا ہے

پاکستان کے مختلف شہروں میں کم قیمت ایرانی سامان جیسا کہ پٹرول اور کھانا پکانے کے تیل کی ترسیل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ لوگ اسے سمگلنگ کا نام دیتے ہیں تو کچھ غیر رسمی معیشت کا۔ بی بی سی نے ایران کے بارڈر سے راولپنڈی کے باجوڑ پلازہ تک سفر کرتے ہوئے اس سامان کا کاروبار کرنے والوں اور اسے استعمال کرنے والوں سے بات کی ہے تاکہ یہ پتا چلایا جا سکے کہ یہ کام چلتا کیسے ہے اور اس سے کس کو کیا فائدہ ہے؟

Read more

’سمگلروں نے میرے بیٹے کا برین واش کیا‘ یونان کشتی حادثے کے بعد پاکستان میں ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا حکم

یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی شہریار سلطان کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے ان کے بیٹے کا ایسا برین واش کیا تھا کہ ’وہ دو، تین روز میں یورپ پہنچ جائیں گے۔‘ ادھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ’انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے‘ کا حکم دیا ہے۔

Read more

کیا اس دور میں اکثریت، اقلیت کے امتیاز کی گنجائش ہے؟

آج کی دنیا جس دور میں داخل ہو چکی ہے وہاں ”اکثریت“ اور ”اقلیت“ کے کسی تصور کی گنجائش بالکل نہیں ہے۔ یہ نظریہ اب باطل اور فرسودہ ہو چکا ہے۔ اس کی جگہ معاشی طاقت اور ٹیکنالوجی میں برتری نے لے لی ہے۔ آج کے دور میں ہم وطن شہری ہی نہیں بلکہ تارکین وطن بھی اقوام کی تعمیر ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ آج

Read more

بائپرجوائے اور میرا وطن

1985 ء میں ہم نارتھ ناظم آباد میں رہائش پذیر تھے جون کی ایک صبح کا ذکر ہے اتوار کی وجہ سے چھٹی کا دن تھا ہم سب گھر والے دیر تک سو رہے تھے اچانک گھر کی گھنٹی بجی۔ میں نیند کے اثر سے آنکھیں مسلتا ہوا گھر کا صدر دروازہ کھولنے گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ہمارے ڈیفنس کراچی میں رہنے والے دو رشتہ دار مع اپنے خاندان کے موجود ہیں اور اپنے ہاتھوں

Read more

کوہ نور: ایک منحوس اور بیوفا ہیرا؟

انسانی تاریخ کی ہر ایک تہذیب میں ہیرے جواہرات کو بہت اہمیت حاصل رہی ہے اور ان کے حصول کے لئے بہت سے بادشاہوں اور ریاستوں نے لڑائیاں لڑی ہیں۔ ہیرے دولت اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ لافانیت اور طاقت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ یہ زمانہ قدیم سے بادشاہوں کے شاہی تاجوں کی زینت بنتے آ رہے ہیں۔ تاریخ میں ایک ایسا ہی ہیرا ”کوہ نور“ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ ہندوستانی تاریخ پر لکھنے والے مشہور مورخ

Read more

پاکستان : تزویراتی گہرائی سے معاشی کھائی تک

تزویراتی گہرائی کا تصور اگر کسی ریاست کی فوجی حکمت عملی میں مناسب حد تک محدود رہے تو یہ امر قابل فہم ہو سکتا ہے لیکن اس حکمت عملی کی خاطر سب کچھ داؤ پر لگا دیا جائے تو ریاست پر گہرے گھاؤ لگ سکتے ہیں اور زخموں سے گھائل ریاست کو اپنا وجود قائم رکھنے کے لیے خود پیدا کردہ طوفان سے نبرد آزما رہنا پڑتا ہے، معاشی اور سیاسی کمزوری اس سنگین نہج تک پہنچ جاتی ہے جس

Read more

یونان کشتی حادثہ: کوٹلی کا وہ گاؤں جہاں ’ہر گھر میں کہرام ہے مگر پیاروں کے زندہ بچنے کی امید بھی‘

یونان میں کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 78 ہے جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں بچائے گئے 104 افراد میں سے 12 پاکستانی شہری ہیں۔ تاہم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے چند خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ اس کشتی پر ان کے پیارے بھی سوار تھے جو اب لاپتہ ہیں۔

Read more

یونان کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہریوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ، ہلاکتوں کی تعداد 78 ہو گئی

رپورٹس کے مطابق اس کشتی پر 750 سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں سے 100 کے لگ بھگ بچے ہو سکتے ہیں۔ یونانی حکام اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ اس کشتی پر بڑی تعداد میں تارکین وطن سوار تھے۔

Read more

’72 حُوریں‘: انڈیا میں آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم پر تنازع کیوں کھڑا ہو گیا؟

فلم کے معاون پروڈیوسر اشوک پنڈت نے گذشتہ ہفتے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’وعدے کے مطابق فلم کی پہلی جھلک پیش کرتا ہوں، اُمید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ کیا ہو گا اگر آپ کو دہشت گردوں کی طرف سے کیے گئے وعدے میں 72 حُوروں کے بجائے ایک بُری موت ملے۔‘

Read more

75 سال بعد سکھ بہن کی اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات: ’بیماری کے دوران دعا کی کہ ہمیں دوبارہ ملنے کا موقع ملے‘

طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائی مہندر کور اور عبدالشیخ عزیز انڈیا اور پاکستان کی تقسیم کی وجہ سے 75 سال کی علیحدگی کے بعد دوبارہ مل گئے ہیں۔

Read more

سعودی عرب اور چین میں 10 ارب ڈالر کے نئے معاہدے کیا انڈیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں؟

دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب اور سب سے زیادہ توانائی کا استعمال کرنے والے ملک چین کے درمیان تعلقات کی بنیاد اب تک تو تیل ہی رہی ہے لیکن اب ان دونوں ممالک کے تعلقات کی تصویر بدل رہی ہے۔

Read more

اگر طیب ایردوآن ہار جاتے

 ’۔ دعا کریں، طیب ایردوآن جیت جائیں، ورنہ خطہ بہت سے مسائل سے دوچار ہو جائے گا۔‘ یہ جملہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ہے۔ ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ کے بعد کی بات ہے جو بے نتیجہ رہا۔ یہ ان ہی دنوں کی بات ہے جب وزیر اعظم نے یہ بات اپنے ایک دوست عظیم چوہدری سے تشویش کے لہجے میں کہی۔ ترکیہ جیسا عزیز از جان دوست ہو یا کوئی بھی دوسرا دوست

Read more

ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو خراج تحسین

محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر راجہ اظہر اقبال 37 سال کی سروس کے بعد 14 جون کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ عمومی طور پر کسی بھی سرکاری افسر کو ریٹائر منٹ کے وقت اپنے محکمے کی طرف سے ہی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی سرکاری افسر کی ریٹائرمنٹ کے قریب صحافتی تنظیموں، صحافیوں و دیگر کی طرف سے متعدد الوداعی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ راجہ اظہر اقبال

Read more

کھوٹے سکوں کا ہانکا کیسے کیا جاتا ہے؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا لگا کر ایک کھونٹے پر باندھنے کا کام میجر جنرل سکندر مرزا نے شروع کیا تھا۔ جبکہ پاکستان کے پہلے کمانڈر انچیف جنرل فرینک میسروی نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ 75 سال سے یہ دونوں کام تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ ہند کی تقسیم کے بعد افواج کی تقسیم بھی ہوئی تو جنرل میسروی پاکستان آرمی کے پہلے

Read more

ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور انسانی حقوق کا درس!

پاکستانی نیورو سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل خانے میں قید ہوئے کم و بیش 20 برس بیت چکے ہیں۔ اس دوران پاکستان میں ان کے حق میں آوازیں اٹھتی رہیں۔ سول سوسائٹی اور میڈیا کی طرف سے ان کی رہائی کا مطالبہ ہوتا رہا۔ ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ان کی رہائی کے لئے ایک مہم کی قیادت کرتی رہیں۔ سیاسی جماعتیں بھی دعویدار رہیں کہ بر اقتدار آنے کے بعد ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لانے

Read more

ریشم کے کیڑے پالنے والی خواتین: ’سالانہ 60 سے 80 ہزار روپے مل جاتے ہیں لیکن اب آمدن میں کمی آئی ہے‘

ریشم کے کیڑے انتہائی حساس ہوتے ہیں اور انھیں پالنے والے افراد کو اس بات کی تلقین کی جاتی ہے کہ وہ ہر تیسرے دن سوکھے ہوئے پتے اور دیگر فضلہ صاف کریں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے ان پر فنگس سمیت دیگر بیماریا ں حملہ آور ہو کر پیداوار پر برا اثر ڈال سکتی ہیں۔

Read more

زرداری کی پلاننگ اور نواز شریف کے سمجھوتے

سیاست وقفوں کا نہیں تسلسل کا نام ہے۔ سیاسی ریس میں جو گھوڑے پیچھے رہ جاتے ہیں وہ دوبارہ پہلے جیسی پوزیشن حاصل کرنے میں کم ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ سیاسی میدان سے آؤٹ ہونا ایک متحرک سیاستدان کے لئے سزائے موت سے کم نہیں ہوتا۔ ایک وقت میں کسی سیاسی لیڈر کی مقبولیت کوہ ہمالیہ کو چھو رہی ہوتی ہے اگلے ہی لمحے اس کی سیاست نالہ لئی یا سمن آباد کے گندے نالے میں بہہ رہی ہوتی ہے۔

Read more

صنعتِ پتلا سازی کے پیداواری کمالات: وسعت اللہ خان کا کالم

پھر اس پتلے میں ڈالی جانے والی روح اپنے آزادانہ اظہار کے لیے انگڑائیاں لینا شروع کر دیتی ہے۔ چنانچہ خالق و مخلوق میں ایک بار پھر کش مکش شروع ہو جاتی ہے۔

Read more

احمد شاہ ابدالی سے راجہ رنجیت سنگھ تک

تاریخ وہ کسوٹی ہے جس پر آپ کسی بھی قوم کے عروج و زوال کو پرکھ سکتے ہیں۔ تاریخ سے ہم سیکھتے ہیں۔ تجربہ کرتے ہیں۔ یہ علم التاریخ ہی ہے جس کی بدولت، انسانی نفسیات، عادات و خصائل کا مستند طور پر جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ دنیا کی ہر قوم میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے دنیا آباد ہوئی ہے، دو طاقتیں آپس میں نبردآزما رہیں، ایک اچھائی اور دوسری برائی کی۔

Read more

مزاح لکھنا مشکل کیوں ہے؟

اللہ کو جان دینی ہے، جتنا مشکل کام مزاح لکھنا ہے اتنا مشکل شاید بچہ جننا بھی نہیں۔ مجھے بچہ جننے کا کبھی تجربہ تو نہیں ہوا (اور مستقبل میں بھی کوئی ارادہ نہیں) البتہ مزاح میں منہ مارتا رہتا ہوں اسی لئے جب بھی یہ سوچ کر لکھنے بیٹھتا ہوں کہ آج شگفتہ سی تحریر لکھوں گا تو دانتوں تلے پسینہ آ جاتا ہے۔ اردو ادب میں ایسی شگفتہ تحریر کو غالباً انشائیہ کہتے ہیں۔ انشائیہ لکھنے کا فائدہ

Read more

منی پور میں بدامنی اور حکومتی بد عملی

منی پور بھارت کی ایک مشرقی ریاست ہے جس کے مشرق میں برما کی سرحد ملتی ہے، مغرب میں آسام، شمال میں ناگالینڈ، جنوب میں میزورام ریاست واقع ہے۔ اس کا دارالحکومت امپھال ہے۔ منی پور کا رقبہ 22327 مربع کلومیٹر ہے۔ ریاست کی سرکاری زبان میٹیی ہے اس کے علاوہ کئی ایک دوسری زبانیں بولی جاتی ہیں، تاریخی طور پر یہ وسط ایشیائی ریاستوں اور مشرق بعید کے درمیان تجارت کی راہداری کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ برصغیر

Read more

پاکستانی سیاست، فوج اور عوام

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے پاکستان کا تقریباً ہر شہری پریشان ہے اور مزید اس یہ پریشانی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان 1947 کو آزاد ہوا۔ آزادی کے وقت میں پیدا نہیں ہوا تھا؛اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت کی سیاست کا رنگ کیا تھا اور تحریک پاکستان کے کارکنان نے تاریخ کے مطابق لاکھوں جان کی قربانیاں دے کر اس ملک کو کس بیانیے پر آزاد کروایا تھا۔ دو قومی نظریہ جسے قرآن سے ماخوذ بتا کر

Read more

’مجھے زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے‘ کاجول نے سوشل میڈیا سے ’بریک‘ لے لی

’مجھے زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے‘ یہ وہ جملہ ہے جو کاجول نے انسٹا اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھتے ہوئے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

نیل فری۔ حویلی کی پری پر سیاحتی میلہ

سرزمین کشمیر، اپنے بے انتہا حسن کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ مغل بادشاہ جہانگیر سے منسوب یہ شعر اس کے حسن کی تعریف میں ایک ضرب المثل کی صورت جانا جاتا ہے اگر فردوس بر روئے زمین است ہمیں است، و ہمیں است، و ہمیں است کہ اگر دنیا میں کہیں جنت ہے تو وہ بس یہی ہے، یہی ہے، یہی ہے۔ اور یہ بات بالکل صحیح ہے۔ کشمیر کا زیادہ بڑا حصہ ہندوستان کے زیر انتظام ہے۔

Read more

بیڈن روڈ کی بیلا

برطانیہ میں برمنگھم کے ہرٹ لینڈ ہسپتال کے بستر پر بیٹھا آج میں اپنی زندگی کی بیلنس شیٹ متوازن کرنے لگا ہوں تو پتہ نہیں ذہن کے کون کون سے کونوں کھدروں سے بے شمار یادیں اور چھوٹی چھوٹی باتیں نکل آئی ہیں۔ رات کی ڈیوٹی پر معمور افریقن نرس اکثر مجھ سے ہنسی مذاق کرتی رہتی ہے۔ آج شام مجھے پوچھ رہی تھی ”سر! آپ نے اپنے ہسپتال میں داخلے کا کسی کو بتایا نہیں، ایک ہفتہ سے آپ

Read more

امرتا شیرگل: جنسی آزادی کی حامی مصورہ جنھیں عورتوں اور مردوں دونوں سے محبت ہوئی

کہا جاتا ہے کہ جس کمرے میں امرتا داخل ہوتی تھیں وہاں بات چیت رک جاتی تھی۔ لوگوں کی سانسیں تیز ہو جاتیں اور سب انھیں دیکھنے لگتے۔ امرتا بالا خوبصورت، دبلی پتلی اور نازک تھیں۔ اکثر وہ چمکدار سرخ بلاؤز کے ساتھ چمکیلی سبز ساڑھی پہنتی تھیں۔ زیور کے طور پر، ان کے کان سے صرف تبتی بالی لٹکتی تھی۔ ان کے کالے بال ہمیشہ کانوں کو ڈھانپے رہتے۔ ان کی پیشانی پر ایک بِندی ہوتی اور آنکھوں میں

Read more

جنرل عاصم منیر کا انتباہ اور ملکی سیاسی منظر نامہ

آج فارمیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اس میں کی گئی باتیں واضح، دو ٹوک اور سخت ہیں۔ فوج نے متفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ سانحہ 9 مئی کو بھلانے کے لئے تیار نہیں ہے اور اس روز توڑ پھوڑ اور عسکری تنصیبات پر حملوں میں ملوث لوگوں، منصوبہ سازوں، معاونت کرنے والوں اور سرپرستوں کو بہر صورت سزا دلوا کر رہے گی۔ یہ مقدمے

Read more

آزاد کشمیر کی نئی حکومت: دلچسپ سیاسی صورتحال

آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم تو ہو گئی تاہم کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود ابھی اس حکومت کی تشکیل کے مراحل زیر کار ہیں۔ آزاد کشمیر میں ’پی ٹی آئی‘ کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی۔ نئے وزیر اعظم کے طور پر مختلف ارکان اسمبلی کے نام سامنے آتے رہے لیکن کئی دنوں کی تاخیر کے بعد، رات کے وقت غیر متوقع طور پر سپیکر اسمبلی چودھری انوار الحق نئے وزیر اعظم

Read more

ایک "نظریاتی ریاست” کی آپ بیتی

1947 تک: ایک ایسی ریاست کے قیام کا تصور جہاں مسلمان آزادانہ زندگی گزاریں گے اور جو سب کے لیے فلاحی ریاست ہوگی 15 اگست 1947 : انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ 1947 کے تحت اس دن دو علیحدہ آزاد برطانوی نو آبادیاں بنام بھارت اور پاکستان کی تشکیل 1948 : بانی پاکستان کی رحلت 1949 : قرار داد مقاصد کی منظوری جس کے تحت اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دینے کی کوشش 1951 : پہلی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش جسے راولپنڈی

Read more

انڈیا میں ’مقدس‘ سمجھے جانے والا جانور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ظالمانہ تفریح کا ذریعہ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ جنگلی حیات نے گذشتہ روز ایک گرے لنگور کو پتھر مار کر ہلاک کرنے والے ملزمان کی شناخت کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ گرے لنگور کس قسم کے ہوتے ہیں اور ان کا ماحول میں کیا کردار ہے؟

Read more

یہ چھٹیاں: شیطان اور عورت کی چال

شریعت موسوی میں تو ایک دن چھٹی کا تھا۔ یہواہ نے کہا تھا ”چھ دن تک تو محنت کر کے اپنا سارا کام کاج کرنا لیکن ساتواں دن خداوند تیرے خدا کا سبت ہے اس میں نہ کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غلام نہ تیری لونڈی نہ تیرا چوپایہ نہ کوئی مسافر جو تیرے ہاں تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو۔“ پہلے کرسچن بازنطینی قیصر کرسٹینین نے اتوار کو مقدس ٹھہرا کر چھٹی کا فرمان

Read more

وسعت اللہ خان کے نام

مکرمی وسعت اللہ خان صاحب! آداب امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے اور مظفرآباد یاترا سے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہوں گے۔ میں ایک مدت سے بی بی سی اردو اور دیگر اردو اخبارات میں آپ کے کالم اور مضامین جو ”بات سے بات“ کے عنوان سے پبلش ہوتے ہیں باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ میں تاریخ، سماجیات اور سیاسیات کا ادنیٰ سا طالب علم ہونے کے ناتے اس حقیقت کو مان چکا ہوں کہ سماجی اقدار جو برصغیر

Read more

عالمی سیاست میں چینی سفارتکاری

رواں برس ہے اوائل میں چین نے اپنی روایتی خاموش سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے مابین ایک تاریخی دوستانہ معاہدہ کروا کر دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ اسی طرح کی صلح جو کاروائی اب دیگر ممالک میں جاری ہے جس کے خوشگوار اثرات مرتب ہونے کے امکانات روشن تر ہوتے جا رہے ہیں۔ دراصل یہ چیز واضح کرتی ہے کہ بڑے ملک ہونے کا مطلب ہی امن برائے بقائے باہمی ہوتا ہے

Read more

کیا اوورسیز کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے سے پاکستان کی فٹبال ٹیم بہتر نتائج دے پائے گی؟

اس بحث کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے ہم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سمیت اوورسیز کھلاڑیوں اور ایک تجزیہ کار سے اس بارے میں تفصیل بات کی ہے۔

Read more

عمران خان، بے مہار جنگجوئی اور ”برمودا تکون“ !

بحر اوقیانوس شمالی کے مغربی حصے میں پچاس ہزار مربع میل سے زائد پر محیط سمندری قطعے کو ”برمودا تکون“ یا ”مثلث ابلیس“ کہا جاتا ہے۔ اس طلسماتی تکون کے ساتھ بے شمار پراسرار داستانیں جڑی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ آبی تکون اب تک پچاس بحری جہازوں اور بیس طیاروں کو ہڑپ کرچکی ہے۔ ہر حادثے کے ساتھ پر اسراریت میں لپٹی کوئی نہ کوئی مافوق الفطرت کہانی وابستہ ہے۔ کئی سراغ لگانے والی اور امدادی ٹیمیں بھی

Read more

لکھنا نہیں آتا تو میری جان پڑھا کر

ادبی دنیا میں ایک وبا تیزی سے پھیل چکی ہے کہ کچھ نیم ادیبائیں اور متشاعرات اپنی اداؤں، بول چال، چھیڑ چھاڑ اور جھوٹی محبت جتانے کر اپنا نام کمانے، شہرت پانے اور اپنا الو سیدھا کرنے میں لگی ہیں۔ وہ اپنے ناز و ادا دیکھا کر ادیبوں کو لبھانے کی کوشش کرتی ہیں، ان سے عشقیہ گفتگو کرتی ہیں، نازیبا حرکات کرنے سے بھی پرہیز نہیں کرتیں۔ اس کے عوض ان کے مضامین اور تحریروں کو اپنے نام سے

Read more

پاکستان لٹریچر فیسٹیول اور کشمیر کے موضوع پہ اہم تقریب

پاکستان آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر حکومت کے تعاون سے مظفر آباد میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دو روزہ لٹریچر فیسٹیول میں کشمیر کلچرل ہیریٹیج، کشمیرز لٹریچر آف ریزیسٹنس، کشمیر ٹورسٹ ہیون، جرنی آف کشمیری ویمن، ہاؤ آرٹیکل 35 A اینڈ 370 افیکٹس پیوپل آف کشمیر، دبستان کشمیر کے نقوش، کشمیر ایشو پہ میڈیا کا کردار کے موضوعات پہ تقریبات کے علاوہ مشاعرہ، کتابوں کی رونمائی، آرٹس اینڈ کرافٹس، میوزک و ڈانس اور

Read more

ایک غدار کا دوسرے کو خط

یہ خط لندن والے بھائی نے موجودہ حالات میں غداری سلسلے کے نئے چشم و چراغ عمران احمد خان نیازی کے نام بھیجا ہے، یہ خاکہ طنز، مسخ شدہ سچائی اور کڑوے ریاستی گھونٹ پر مبنی ہے، اس کا حقیقت سے بظاہر کوئی تعلق نہیں۔ ڈیئر مسٹر خان، امید کرتا ہوں خیریت سے ہوں گے، تمہارے بھی نام، بیان اور تصویر پر پابندی لگ گئی؟ اب میں تمہیں پیار سے بھی بھائی بلاؤں گا تو تمہیں لگے گا میں تمہیں

Read more

عمران خان کارکردگی کا جواب دیں

اب عمران خان صاحب نے نیا پینترا بدلا ہے کہ کوئی بھی سیاسی حکومت اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے ڈیلیور نہیں کر سکتی۔ وطن عزیز میں ہر بچہ جانتا ہے کہ عمران خان کو ریاستی اداروں کی جتنی سپورٹ میسر رہی اس کی مثال نہیں ملتی اور خود عمران خان صاحب اپنی زبان سے کئی بار اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔ لہذا اس بیانیے پر یقین لانے سے قبل جائزہ لینا ضروری ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے

Read more

شمالی علاقہ جات کی سیاحت

پاکستان کے نقشے پر مشرق سے مغرب کی طرف نظر دوڑائیں تو سب سے پہلے کشمیر کی وادی آتی ہے جو کہ شمال میں مزید مشرق کی طرف جھک کر بلتستان میں داخل ہو جاتی ہے۔ مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے کاغان، سوات، ہنزہ اور پھر چترال تک ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑوں میں گھری یہ وادیاں ایک دوسرے سے مختلف اور انوکھے رنگ لیے ہوئے ہیں۔ بلتستان میں اٹھلاتی بل کھاتی ندیاں مغرور حسیناؤں کی طرح دامن اٹھا

Read more

بھارت سے عمران خان کے لئے بھارتی فنڈنگ کی تصدیق

سوشل میڈیا پہ ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عالمی امور کے بھارتی ماہر سمیت جین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے عمران خان کو دو سو کروڑ روپے فنڈ کی صورت دلائے جس پہ عمران خان کشمیر کے معاملے پہ خاموش ہو گئے اور پاکستان آرمی کے خلاف بولنا شروع کر دیا، عمران خان نے انڈیا کے لیے جو کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ سمیت جین نے کہا کہ عمران خان کاوہ

Read more

انڈیا اپنی فوج کا سائز تیزی سے کم کیوں کر رہا ہے اور کیا اس سے ملک کی دفاعی صلاحیت پر اثر پڑ سکتا ہے؟

اس وقت انڈیا میں تقر یباً 13 لاکھ جوانوں پر مشتمل فوج ہے جس کو گھٹا کر 8 لاکھ پر لانے کا منصوبہ ہے۔ مگر فوجیوں کی تعداد تیزی سے کم کرنے کا مقصد کیا ہے اور کیا اس سے انڈیا کے دفاعی صلاحیت پر اثر پڑ سکتا ہے؟

Read more

بغاوت جو ناکام ہو گئی

متعلقہ حلقے بھرپور چھان بین اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جان چکے ہیں کہ 9 مئی کی غارت گری عمران خان کی گرفتاری کا بے ساختہ ردّعمل نہیں، ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا براہِ راست نشانہ آرمی چیف سید عاصم منیر تھے۔ لمحوں کے اندر اندر کوئٹہ سے پشاور تک فوجی تنصیبات اور علامات کو نشانہ بنانا خان صاحب اور اُن کے دیدہ و نادیدہ سہولت کاروں کا بھیانک منصوبہ تھا۔ ورنہ کیسے ممکن ہے کہ کوئٹہ

Read more

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا بھارتی منصوبہ

بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسیNIAنے مقبوضہ کشمیر کے معروف آزادی پسند رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں دہلی ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ دہلی ہائیکورٹ کا جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس تلونت سنگھ پر مشتمل ڈویژن بنچ ’این آئی اے‘ کے اس درخواست پہ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ یاسین ملک کو گزشتہ سال ’این آئی اے‘ کی خصوصی عدالت نے ’یو اے پی اے‘ کے تحت دہشتگرد اقدام،

Read more

امن دستوں کا عالمی دن اور افواج پاکستان

دوسری جنگ عظیم اور امریکہ کی جانب سے جاپان پر ایٹم بم کے حملوں کے بعد خدشہ تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو جلد ہی کرہ ارض پر نسل انسانی ناپید ہو جائے گی اسی لئے دنیا میں امن کے قیام اور جنگوں کے خاتمہ کے لئے 24 اکتوبر 1945 میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پاکستان نے 30 ستمبر 1947 میں اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔ اقوام متحدہ نے 29 مئی 1948 میں امن

Read more

پاکستان میں وزیراعظم کا سب سے بڑا مسئلہ بے اختیار ہونا ہے: معروف صحافی اور کالم نگار فیض اللہ خان سے مکالمہ

جب ایک سیاسی راہ نما نے پرنم آنکھوں کے ساتھ، قید و بند کی صعوبتوں اور زنداں کی گرمی کا ذکر کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا، تو میرا دھیان فیض اللہ خان کی داستان کی سمت چلا گیا۔ فیض اللہ خان، جسے افغانستان کی اجنبی سرزمین پر قید و بند کا عذاب جھیلنا پڑا۔ جرم اس کا شوق صحافت تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے وہ افغان طالبان کے انٹرویوز کے ارادے سے، خفیہ طور پر

Read more

اقوام متحدہ، مسئلہ کشمیر کیوں حل نہ کرا سکی؟

پہلی جنگ عظیم کے خاتمہ کے بعد لیگ آف نیشنز کا وجود عمل میں آیا تھا تاکہ انسان کو مزید جنگوں سے بچا کر امن کی چھتری کے نیچے محفوظ رکھا جا سکے لیکن لیگ آف نیشنز کا یہ ادارہ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔ جس کے نتیجہ میں کچھ ہی سالوں بعد جنگ عظم دوم دنیا پر مسلط ہو گئی۔ اس جنگ کی بدولت عظیم تباہی و بربادی اور انسانی ہلاکتوں کی نئی سیاہ تاریخ رقم ہوئی۔ سب کچھ

Read more

عمران، عدلیہ گٹھ جوڑ کے تلخ حقائق

پاکستان کا موجودہ گمبھیر اور پیچیدہ منظر نامہ نہ نیا ہے اور نہ ہی اس کو تبدیل کرنے کا طریقہ نیا ہے۔ حقائق یہی بتاتے ہیں کہ جب بھی طاقتور قوتوں کو ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے اس امر کی کبھی پرواہ نہ کی کہ عالمی یا خطے کا کیا سیاسی اور معاشی منظر نامہ یا ضرورت ہے۔ اس تمام سے قطع نظر ’طاقتور قوتیں جنہیں عرف عام میں ”اسٹبلشمنٹ“ کہا جاتا

Read more

شونٹر استور کا دلخراش واقعہ

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سانحہ شونٹر کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کئی خانہ بدوش خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ برفانی تودہ گرنے کا واقعہ 26 مئی سہ پہر چار بجے پیش آیا تھا جس کی زد میں آنے والے گجر بکروال برادری کے افراد کشمیر سے استور کی طرف آرہے تھے۔ اس واقع میں کل 11 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، جی بی ڈی ایم اے کے مطابق واقع میں جاں بحق

Read more

میں نے نواز شریف کو موت سے کیسے بچایا؟

پاکستان کے سیاسی اور صحافتی منظر نامے پر گزشتہ کئی ہفتوں سے میاں نواز شریف کی دوبارہ مبینہ ”ڈیل“ یا ”ڈھیل“ کے حوالے سے گرما گرم بحث جاری ہے۔ اور یارلوگ بڑی دور کی کوڑی ڈھونڈ کر لا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے درمیان گفتگو کے بڑے چرچے ہوئے۔ اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ماضی میں اپنے والد کی طرح آئندہ کسی

Read more

شونتر پاس پر برفانی تودے کا نشانہ بننے والا خانہ بدوش خاندان: ’لاشیں دفنانے کے بعد مویشیوں کے لیے واپس آنا ہے‘

ایک برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے پیش آنے والے اس حادثے میں ریسکیو حکام کے مطابق ایک چار سالہ بچے سمیت آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Read more

جب اترتی ہیں میرے دل میں پرانی یادیں

جب اترتی ہیں میرے دل میں پرانی یادیں کتنی بچھڑی ہوئی کونجوں کی صدا آتی ہے دو دن پیشتر چائے کا عالمی دن دوستوں نے بڑی چاہ سے منایا اور طرح طرح کے بڑے بڑے باتصویر کپ اور چینکوں کی تصویریں لگائیں۔ ہم دیکھتے رہے لطف اندوز ہوتے رہے۔ کچھ لکھنے کا ارادہ ہرگز نہ تھا مگر آج دوپہر بیٹھے بٹھائے کتنی یادوں نے در دل پر دستک دی۔ چائے کے ساتھ چاہت اور محبت والے کتنے رشتے، کتنے مہربان

Read more

جی۔ 20 کانفرنس

جی 20 ایک ایسی تنظیم ہے جو دنیا کی بڑی معیشت والے 19 ممالک اور یورپین یونین پہ مشتمل ہے۔ فی الحال پاکستان اس تنظیم کا رکن نہیں ہے۔ اس کا قیام 26 ستمبر 1999 کو جرمن شہر کولون میں لایا گیا۔ اس میں شریک ممالک ایک سالانہ اجلاس منعقد کرتے ہیں اور باہمی اشتراک کے نت نئے طریقے دریافت کرتے ہیں اور گھوم پھر کر اس اجلاس کا اہتمام مختلف ممالک میں کرتے ہیں۔ اس کا فی الحال کوئی

Read more

سرینگر میں جی 20 اجلاس: ’سیاح کشمیر کا رُخ کریں تو ہمارا کاروبار چلے گا‘

سرینگر کی رہنے والی 28 سالہ فخرالنسا نے جب انڈین حکومت کے چند وزرا کا یہ اعلان سُنا کہ بہت جلد کشمیر میں غیرملکی سیاحوں کا پھر سے تانتا بندھے گا تو اُن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ یہ اعلان سرینگر میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے G20 ممالک سے آئے مندوبین کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔

Read more

صوبیدار رب نواز اور مسئلہ کشمیر

سید سعادت حسن منٹو سنہ 1955 میں انتقال کر گئے۔ ایک عظیم دماغ تھا جو ہم سے بچھڑ گیا لیکن اگر کچھ اور بھی جیے ہوتے تو یار لوگ انتظار یہی کرتے کہ آنکھیں موند لیں منٹو صاحب، تو پھر ہم بالیں کے پاس بیٹھ کر رو لیں گے، ابھی تو آپ زندہ ہیں۔ یوں تو ’منٹو صاحب‘ کے کام کی تفصیل و تفہیم مجھ سے ’پدی کے شوربے‘ کیا خاک سمجھا پائیں گے لیکن آج ہم منٹو کے ایک

Read more

گوا، کابل اور ان کے درمیان ہے پاکستان

کہا جاتا ہے کہ آپ اپنے دوست بدل سکتے ہیں مگر ہمسائے نہیں لیکن الحمدللہ ہماری ایک الگ ہی گنگا بہتی ہے کہ ہم شروع دن سے ایک بڑے ہمسایہ ملک کے ساتھ مسلسل کشمکش کا شکار ہیں۔ اس میں زیادہ قصور شاید ہمارے ہمسائے کا ہی ہو گا لیکن ہم بھی کسی موقعہ پر اس مسلسل کشمکش میں حصہ ڈالنے سے نہیں چوکتے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ شروع دن سے کشمیر ہمارے

Read more

انسانیت کا بھرم

شام گزرے دیر ہو چکی تھی جب میں کشمیر ہائی وے پہ گاڑی سے اترا اور بائیں طرف مڑتی سڑک پہ پیدل چلنے لگا۔ ارادہ تھا کہ آگے دوسری روڈ پہ جا کر آنلائن رائیڈ بک کروا لوں گا یا میٹرو پہ بیٹھ کر منزل مقصود کی طرف بڑھ جاؤں گا۔ کانوں میں ہینڈز فری لگائے موسیقی کا لطف لیتا میں آگے بڑھتا جا رہا تھا کہ میرے پاس ایک گاڑی آ رکی۔ ڈرائیونگ سیٹ پہ ایک ساٹھ سالہ ادھیڑ

Read more

سنانے لگی ہوں چائے ڈے کی یہ داستان عشق

لو بھئی اب یہ دن منانے کی روایات تو خوب ہی پیر پسارتی جا رہی ہے۔ لیبر ڈے، ماں، باپ، عورت اور اب خیر سے چائے ڈے کا نیا اور جی جان جیسا پیارا شوشہ شروع ہو گیا ہے۔ ”ہائے چائے“ ۔ سچی بڑی ہی دلچسپ اور حسین یادیں اس سانولی سانولی محبوبہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اب پڑھیے۔ بچپن چائے کے حوالے سے ہرگز ہرگز خوشگوار نہ تھا۔ بلکہ اگر سچ کہوں تو کئی حوالوں سے بڑا باغیانہ سا

Read more

پراجیکٹ عمران خان کے نئے پاسبان (مکمل کالم)

بلاشبہ سانپ گزر جانے کے بعد لکیر پیٹتے رہنا، کار دانش نہیں لیکن ستم یہ ہے کہ لکیر بھی ہمیں سانپ ہی کی طرح پیہم ڈنک مارے جا رہی ہے۔ اس کے ہر پیچ و خم سے زہریلی آبشار والی پھنکاریں اٹھ رہی ہیں اور ”پراجیکٹ عمران خان“ محروم اقتدار ہو کر بھی آکاس بیل بنا ہوا ہے۔ دس بارہ برس پہلے ”طفلان خود معاملہ“ نے کھیل ہی کھیل میں جس منصوبے کی نیو ڈالی تھی وہ آج سرطان کی

Read more

مولوی فاروق قتل کیس: کیا 33 سال سے فرار دو ملزموں کی گرفتاری کا دعویٰ کوئی ’سیاسی چال‘ ہے؟

مولوی فاروق قتل کیس میں پولیس نے کُل پانچ ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی، جن میں سے دو جھڑپوں کے دوران مارے گئے اور ایک کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی اور مزید دو کو تازہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔

Read more

کیا نو مئی آپ کے لیے سرپرائز تھا؟

نو مئی 2023 ایک زبردست سرپرائز تھا بالکل ایسے جیسے نظام تولید کے اسرار و رموز سے مکمل طور پر ناواقف ایک لڑکے اور لڑکی کی شادی کرا دی جائے اور اگلے چند مہینوں میں حمل ٹھہر جانے کی خبر ایک سرپرائز ہوتی ہے۔ جو بویا تھا وہی کاٹو گے۔ لوگ حیرانی سے پوچھتے ہیں کہ کیا لاہور میں کوئی جناح ہاؤس بھی تھا؟ بھئی حیرانی کی کون سی بات ہے جہاں ہمارا بڑا صاحب رہتا ہو گا وہ ہاؤس

Read more

حقیقت پر مبنی فیصلے یا جذبات کے اندھیرے میں اٹھائے قدم

ہمارے پاس وسائل کی قلت ہے، مادی طاقت و قوت کا فقدان ہے اور جو تھوڑا بہت ہے بھی تو وہ انہیں کا مرہون منت ہے جن کے خلاف ہم برسر پیکار ہونے کی سوچ رکھتے ہیں۔ جتنی بھی طاقتیں تشدد کی راہ پر چلی ہیں وہ اپنے مطلوبہ مقاصد تو حاصل نا کر سکی ہیں لیکن خود مٹ گئی ہیں۔ خود ساختہ بڑے بڑے سورماؤں سے لے کر چھوٹے چھوٹے مصنوعی دلاور تک ہر ایک نے وقتی تباہی تو

Read more

تعلیم سے محروم ہندوستانی مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی کہانی

آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن 2020۔21 کے حوالے سے بحث چل رہی تھی کہ ہندوستان میں دلتوں کی تعلیمی صورت حال روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔ دلت طلبہ کے اپنے دلائل تھے جو اس خیال کو تقویت بخش رہے تھے۔ حالانکہ یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں تھی کیونکہ تعلیمی میدان میں ان کی پیش رفت اچھی ہوتی تو انھیں ریزرویشن ہی کیوں دیا جاتا۔ چونکا دینے والے نتائج کا سامنا اس وقت ہوا جب دوسری کمیونٹی

Read more

عرب ممالک کا سربراہ اجلاس اور امن کی کوشش

19، مئی 2023 کو عرب لیگ کا ایک سالانہ سربراہی اجلاس جدہ سعودی عرب میں منعقد ہوا۔ اس 32 ویں سالانہ اجلاس کی ایک خاص اہمیت تھی کہ اس میں شامی صدر بشار الاسد کو بھی مدعو کیا گیا اور اس اجلاس میں ان کی شرکت بارہ سالہ پابندی کے بعد ممکن ہوئی۔ دوسرے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اچانک شمولیت نے بھی دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ اس موقع پہ فلسطین کے صدر محمود عباس اور

Read more

بھٹو خاندان: نوآبادیاتی راج سے زلفی کی پھانسی تک۔ دوسری قسط

بارہ سال کی عمر میں ذوالفقار علی بھٹو کی منگنی 22 سالہ شیریں سے ہو گئی، وہ ان کے چچا خان بہادر احمد خان بھٹو کی بیٹی تھی، یہ شادی بھٹو کی مرضی کے خلاف ہوئی تھی، اس شادی پر نکتہ نظر ہے کہ بھٹو نے یہ شادی زمینی جائیداد کے حصول کے لیے کی تھی، اگرچہ شیریں زندگی بھر بھٹو کی اہلیہ ہونے کے باوجود محبت کے رشتے سے محروم رہی اور وہ لاڑکانہ میں ہی وفات پا گئی

Read more

کارگل کے دو شہیدوں کی کہانی

18 جولائی سن 1999 کو رات کے آخری پہر کراچی کی ملیر چھاؤنی میں ہلچل مچی ہوئی تھی۔ فوجی جوان اپنی فوجی وردیوں میں ملبوس قطار در قطار کھڑے ہوئے فوجی ٹرکوں میں سوار ہو رہے تھے۔ تھوڑی ہی دیر میں ٹرکوں میں سوار ان فوجی جوانوں کی تعداد سینکڑوں میں ہو گئی پھر یہ فوجی قافلہ ملیر چھاؤنی کے گیٹ نمبر ایک سے چھاؤنی سے باہر نکل آیا۔ اس قافلہ کا رخ کراچی کے بین الاقوامی ائرپورٹ کی جانب

Read more

کشور گپتا – بھارت میں رشوت سے بچنے کی ایک کہانی

کشور گپتا: ممبئی میں میرے میزبان کے والدین کی ایک دلچسپ کہانی۔ نیکی کا پھل تو میٹھا ہی ہوتا ہے۔ اس میں ہمارے لیے بھی ایک سبق ہے میں پاکستان میں کیمیکلز کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔ اس سلسلے میں، میں نے ممبئی میں واقع دیوی انڈسٹریز کے مالک کشور گپتا سے رابطہ کیا۔ مجھے ممبئی کے ویزے کے لیے ان کی طرف سے دعوتی خط درکار تھا جو انھوں نے بھجوا دیا۔ ان کے اس خط

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر چین کے تحفظات، شرکت کرنے سے انکار کر دیا

چین نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے متنازع علاقے میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے جی 20 ٹوراِزم اجلاس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Read more

عطار کے لونڈوں کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت پکڑا جائے

حضرت میر تقی میر بھی کیا خوب بات کہہ گئے کہ ‏میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب ‏اسی عطار کے لونڈے سے دوائی لیتے ہیں ‏ اس خوبصورت شعر کو اسلامی جمہوریہ میں مشرف بہ اسلام کرنے کے لئے اس میں لفظ لونڈے کو نکال کر ”لڑکے“ سے تبدیل کرنے کی کوشش کامیابی سے جاری ہے بلکہ اسکولوں کے اساتذہ شعر میں لڑکے کی تحریف کر کے پڑھا رہے ہیں۔ خیر! نصاب اس آرٹیکل کا موضوع نہیں

Read more

ریلوے اسٹیشن پر تین مناظر؟ پہلی قسط

14۔ اگست 2019 کو راولپنڈی جانے کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن پر دو بجے پہنچا۔ گاڑی کی روانگی کا وقت ساڑھے چار بجے تھا۔ پلیٹ فارمز پر وقفے وقفے سے کسی نہ کسی گاڑی کی آمد یا روانگی کا اعلان بذریعہ لاؤڈ سپیکر کیا جا رہا تھا۔ ایک ہی گاڑی کی آمد کا اعلان چار مرتبہ ہو رہا تھا۔ تین دفعہ اردو میں ایک دفعہ انگریزی میں۔ پنجابی میں ایک دفعہ بھی نہیں امر واقعہ یہ ہے کہ لاہور کی

Read more

پاکستان میں جاری سیاسی بحران پر کیا انڈیا کو پریشان ہونا چاہیے؟

مائیکل کوگلمین کے مطابق ’جب آپ کا حریف ہمسایہ ملک، ایک ایسا ملک جو بہترین وقت کے باوجود غیر مستحکم ہے، شدید سیاسی تناؤ، بڑے پیمانے پر بدامنی اور خاص طور پر فوجی قیادت کے ساتھ ہم آہنگی کے بارے میں خدشات کا سامنا کر رہا ہے، تو آپ کو فکرمند ہونا چاہیے۔‘

Read more

دو ستون جو بقا کے ضامن ہیں

نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ کوئی اچانک وقوع پذیر نہیں ہو گیا اور نہ ہی اس کا محرک کوئی وقتی اشتعال تھا جو جلا کر راکھ کرنے پر تل گیا تھا۔ یہ مقاصد رکھتا تھا اور سب سے بڑا مقصد دس مئی کو ہونے والی ایک اہم میٹنگ کو ناکام بنانا تھا۔ کیونکہ عوام میں فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ان قوتوں کے لیے بہت ضروری ہو چکا تھا کہ جو بھارت کی اگست دو ہزار انیس

Read more

گوا میں شنگھائی اجلاس

بھارت کے شہر گوا میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت نے پاک بھارت تنازعہ کے بند زخموں کے منہ کھول دیے، دونوں ممالک کے سفارتکاروں، بپھرے ہوئے میڈیا اور تجزیہ کاروں نے ماضی کی تلخیوں کو زندہ کرنے میں سبقت لے جانے کی کوشش میں کئی سنگ میل عبور کر لئے۔ 1947 میں برطانوی سامراج سے آزادی کے بعد سے دونوں پڑوسی ممالک کے مابین تعلقات کبھی ہموار نہیں رہے

Read more

وزیرستان و پشتون خوا میں تعلیمی مشکلات اور میرا تعلیمی سفر

آگ میں سفر اختتام کو ہے : فرض کر ایکس فاٹا یا پشتون خواہ سے لڑکا ہے۔ تعلیمی سلسلہ 2004ء میں شروع جبکہ 2012ء میں 8th کلاس میں۔ تو 2008ء تک فیصلہ کرنے سے قاصر۔ فیصلے کا اختیار والدین، سکول انتظامیہ، سماج کے پاس ہو۔ سماج سے مطلب اپنے اس پاس لوگ، موبائل و ٹی وی سکرین، ریڈیو ٹیپ ریکارڈ سپیکر و قلم کتاب کاپی پینسل ہے۔ دنیا 2000ء کے بعد تیزی سے digitalize ہو گئی۔ یہاں پاکستان 2010ء کے

Read more

’ہم دیکھیں گے‘: فیض کی نظم پر انڈین فلم ڈائریکٹر کا دعویٰ، عمران خان پر غیر قانونی استعمال کا الزام

’کشمیر فائلز‘ نامی فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ’ہم دیکھیں گے‘ نظم کو، جو کہ ان کی 2022 کی فلم میں استعمال ہوا ہے، اپنے پروموشنل ویڈیوز میں غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔

Read more

ترک انتخابات، اور ہمارے انتخابات

صدر رجب طیب اردگان اپنی زندگی کے مشکل ترین انتخابی معرکے کی جانب بڑھ رہے ہے۔ وہ دو عشروں سے ترکی میں حکومت کر رہے ہیں اور ان کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ ان کے خلاف کی گئی فوجی بغاوت کو عوام نے بندوق پر حوصلے کی کامیابی بنا دیا تھا۔ مگر اس وقت صورتحال ہی ہے کہ ان کے مقابلے میں چھ جماعتی اتحاد کے امیدوار کلچدار اوگلو بھی بہت پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے

Read more

عرب ممالک میں انڈیا اتنا اہم اور پاکستان اتنا غیر اہم کیوں ہو گیا ہے؟

امریکہ، انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیروں کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ گزشتہ ہفتے اتوار کو ہونے والی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

قائد اعظم کا ٹیکس گوشوارہ

قائداعظم اپنے کمرے کی بالکونی میں بیٹھ کے سگار پی رہے تھے۔ اتنے میں کمرے کا دروازہ کھلا اور قائداعظم کے سینئر ملٹری سیکرٹری اکبر خان اندر داخل ہوئے۔ اس سے پہلے کہ قائد کچھ پوچھتے اکبر خان نے حیرت سے قائد کو دیکھا اور پوچھا ’قائد آپ سگار نوشی کر رہے ہیں آپ کو تو ڈاکٹر نے منع کر رکھا ہے ’۔ قائد یہ سن کر مسکرائے اور جواب دیا‘ وہ تو ڈاکٹر نے فاطی کو کہہ رکھا ہے

Read more

قطر میں جاسوسی کے الزام میں قید اپنے سابق نیوی افسران کو چھڑوانا مودی حکومت کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہے؟

یہ 30 اگست 2022 کی رات کی بات ہے جب قطر میں کام کرنے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو وہاں کی انٹیلیجنس کے افسران نے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے اِس ڈرامائی واقعہ کے بعد انھیں دوحہ کی جیل میں باقی قیدیوں سے الگ رکھا گیا۔

Read more

ایک بے ربط کالم (مکمل کالم)

ایک واقعہ۔ چند دن پہلے میں کسی دوست کی طرف جا رہا تھا، رات کا وقت تھا، جس سڑک پر میری گاڑی تھی وہ یک طرفہ تھی (بولے تو ون وے تھی)، اچانک سامنے سے ایک موٹر سائیکل آ گئی جس کی بتی بھی نہیں تھی، بدقت تمام میں نے بریک لگائی ورنہ ٹکر لازمی تھی۔ شیشہ نیچے کر کے دیکھا تو ایک بارہ تیرہ سال کا بچہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا جس کے پیچھے دو لڑکے مزید بیٹھے

Read more

بلاول اور ”محبان وطن“

”چھاتی پر مونگ دلنا“ اردو محاورہ ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ منہ پر مخالفت کر کے ستانا، منہ توڑ، سخت اور دلیل کے ساتھ جواب دینا۔ مخالف جس لب و لہجہ میں اور انداز میں بات کرے اسے ایسا جواب دینا کہ اس سے کوئی جواب نہ بن پڑے۔ حفیظ جونپوری کے اشعار اور اردو کا یہ محاورہ بھارت کے شہر ”گوا“ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شرکت پر ”محبان

Read more

’ایک مستحکم پاکستان امن کے لیے ضروری ہے‘

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی خبریں انڈیا کے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر سب سے اہم خبروں میں شائع اور نشر کی گئی ہیں۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے بعد اَب آگے کیا ہوگا؟

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جس کا بہت زیادہ خوف اور ڈر تھا، آخر کار، وہی ہوا اور عمران خان کو نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔ مگر افسوس صد افسوس! کہ عمران خان کو جس بات کی بہت زیادہ اُمید اور خوش فہمی تھی،اُن کی وہ تمنا پوری نہ ہوسکی اور ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما کو اُس کی جماعت کے کارکن گرفتار ہونے سے نہ بچا سکے۔ دراصل گزشتہ ایک برس میں پاکستان

Read more

گوا کانفرنس اور بھارتی ہٹ دھرمی

بھارتی شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت چونکہ بھارتی نیتاؤں کی توقعات کے برعکس تھی اس لیے بھارت نہ صرف اس اہم علاقائی کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ کی شرکت اور ان کے لب و لہجے سے پریشان نظر آئے بلکہ بھارتی وزیر خارجہ نے اس موقع پر تمام تر سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک غیرسیاسی اقتصادی فورم کے ماحول کو اپنی عادت اور

Read more

مجھے ایسے ٹورازم سے بچاؤ

سرزمین کشمیر، اپنے بے انتہا حسن کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ مغل بادشاہ جہانگیر سے منسوب یہ شعر اس کے حسن کی تعریف میں ایک ضرب المثل کی صورت جانا جاتا ہے اگر فردوس بر روئے زمین است ہمیں است، و ہمیں است، و ہمیں است یعنی اگر دنیا میں کہیں جنت ہے تو وہ بس یہی ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ یہ بات بالکل سولہ آنے صحیح ہے۔ اور یہ بھی ایک حقیقت کہ کشمیر

Read more

ایس سی او کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت

خارجہ امور کی بابت لکھنے سے میں گریز کرتا ہوں۔سیاسی میدان میں لگے تماشے دیہاڑی لگانے کے لئے وافر مواد فراہم کردیتے ہیں۔ پھکڑ پن کی گنجائش نکل آتی ہے اور سوشل میڈیا سے لائیکس اور شیئرز کے حصول کی ہوس کو بھی تسکین مل جاتی ہے۔گزشتہ ہفتے کا آخری کالم لکھتے ہوئے مگر ”دانشوری“ جھاڑنا پڑی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ”بھارت“ جارہے تھے۔ بھارت کے گرد کومے میں نے اس لئے لگائے ہیں کہ اصولی طورپر

Read more

کیا سندھ میں بھٹو اب بھی زندہ ہے؟

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعوی ’کیا ہے کہ ”ہمیں اب بھٹو کی وجہ سے نہیں مگر کام کی وجہ سے ووٹ ملتے ہیں!“ زمینی حقائق کو پیش نظر رکھا جائے تو زرداری صاحب کی اس بات سے مکمل اتفاق کرنا ذرہ مشکل ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کو ووٹ ملنے اور 15 سال سے مسلسل سندھ میں حکومت میں رہ کر نیا رکارڈ قائم کرنے کی وجہ صرف

Read more

سیر بنگال: مہرباں راتیں، بے مہر صبحوں کے بعد

80 اور 90 کی دہائی گلے ملنے والی تھیں کہ اس دنیا میں مجھے پہلا سانس نصیب ہوا۔ جہاں تک یاد پڑتا ہے، وہاں بھی جنت اور دوزخ کی تقسیم تھی۔ تقسیم کا یہ کیڑا شاید انسان وہاں سے ہی ساتھ لایا ہے۔ پیدائش کے وقت مجھے معلوم نہ تھا کہ آگے چل کے میری پیدائش کا خطہ مجھ سے اٹوٹ رشتہ قائم کر لے گا، شاید سب سے ہی کرتا ہو گا۔ مجھے اس وقت معلوم نہ تھا کہ

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس۔ مستقبل کی پیش بندی

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی بنیاد 15 جون 2001 کو شنگھائی میں رکھی گئی تھی اور تنظیم میں اس وقت آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان) ، مکمل رکنیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے چار مبصر ممالک (افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا) اور چھ ”ڈائیلاگ پارٹنرز“ (آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی) شامل ہیں۔ سنہ 2021 میں ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکن کی حیثیت سے شمولیت

Read more

کیا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر پھر سے شدت پسندی کا فلیش پوائنٹ بن رہا ہے؟

مبصرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دو بڑے حملوں میں دس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انڈیا کے زیرانتظام جموں اور کشمیر کے حالات سے متعلق انڈین حکومت کے نئے بیانیے کو چیلنج کا سامنا ہے۔

Read more

پاکستان کی طرف سے انڈین مائنڈ سیٹ کو نہ سمجھنے کا شاخسانہ

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس میں بھارت میں ہی جولائی میں ہونے والے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ پاکستان میں بعض حلقوں کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ”ایس سی او“ کانفرنس میں شرکت کے فیصلے پہ تنقید کی گئی تاہم سنجیدہ حلقوں کی طرف سے کانفرنس میں شرکت کے اس فیصلے کو درست اقدام قرار دیا گیا کہ اس اہم تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں

Read more