رات کے اندھیرے میں چمکتے موبائل اور  Sexting

ہمارے معاشرہ ارتقائی صورتحال سے دوچار ہے، گزر رہا ہے اس لیے نہیں لکھا کہ ہم مثبت کم اور منفی رجحانات کو زیادہ مستعدی سے قبول کر رہے ہیں، دنیا میں موبائل 80 کی دہائی میں آیا جبکہ پاکستان میں قریب سال 2000 میں آیا ہے، انٹرنیٹ کے عام ہونے سے جہاں دنیا مزید سمٹ گئی وہیں معاشرے میں نئی جہیتیں بھیں دیکھنے کو ملیں، یہ کہانی گھر گھر کی ہے یا پھر یوں کہہ لیں ہر گھر کی، مرد

Read more

انڈیا: اتر پردیش میں دو سے زیادہ بچوں پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے؟

سنہ 2018 میں 125 سے زیادہ اراکین پارلیمان نے صدر کو خط لکھا تھا جس میں دو بچوں کے اصول پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جبکہ رواں سال سپریم کورٹ نے آبادی پر قابو پانے کے اقدامات کے متعلق کئی درخواستوں کو مسترد کردیا کیونکہ اس سے ‘خانہ جنگی جیسی صورتحال’ پیدا ہو سکتی ہے۔

Read more

غیر معروف جنسی بیماری جو ایک بڑا مرض بن سکتی ہے

مائیکو پلازما جینیٹیلیم (ایم جی) ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو کہ مردوں میں پیشاب کی نالی میں سوزش پیدا کرتا ہے جس سے مریض کو پیشاب کرتے وقت درد محسوس ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں نے احتیاط سے کام نہ لیا تو جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی ایک غیر معروف بیماری ایک بڑا مرض بن سکتی ہے۔ ’سُپر بگ‘ یا متعدی مرض ایک ایسا انفیکشن ہوتا ہے جس پر اینٹی بائیوٹِکس کا اثر یا

Read more

پاکستانی قانون کے تحت اپنی منکوحہ کے ساتھ زبردستی کرنا بھی زنا بالجبر ہے

زبردسی زنا یا زنا بالجبر ایک ایسا عمل ہے جس میں جنس مخالف کی اجازت کے بغیر اور اس کی مرضی کے خلاف زبردستی مباشرت کی جاتی ہے یعنی جسمانی اور جنسی تعلق قائم کیا جاتا ہے۔ زنا بالجبر کی اس تعریف میں کسی اگر مگر کی گنجائش نہیں۔ اب ایک سوال اور اٹھتا ہے کہ کیا کوئی شخص اپنے منکوحہ ساتھی کے ساتھ جبری زنا (ریپ) کر سکتا ہے؟ جی ہاں یہ ممکن ہے۔ اور پاکستان میں یہ ہورہا

Read more

اگر شادی ناکام ہو جائے؟

اکثر ادھر ادھر سے وڈیوز اور تحاریر سامنے آتی رہتی ہیں‌ کہ بیوی کو مارنے کا درست طریقہ کیا ہے، بچوں‌ کو مارنے کا درست طریقہ کیا ہے۔ میں‌ نے کافی ڈھونڈا لیکن کہیں‌ کوئی وڈیو یا تحریر ایسی نظر نہیں‌ آئی جس میں‌ شوہر کی پٹائی کا درست طریقہ بیان کیا گیا ہو۔ اس لئے میں‌ نے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ اس اہم موضوع پر بھی کچھ لکھنا چاہئیے۔ وقت کے ساتھ معاشرتی تبدیلیوں‌ کے باوجود

Read more

فلمسٹار نرگس اور عابد باکسر کی اصل کہانی؛ صحافی کا آنکھوں دیکھا حال

لاہور کی ایک سرد شام مجھے بھولتی نہیں ہے۔ فلموں کی ڈریم گرل اور تھیٹر کی ڈانسنگ کوئین کہلانے والی اداکارہ پر وحشیانہ تشدد کیاگیاتھا۔ وہ صوفے پر رضائی اوڑھے درد سے کراہ رہی تھی۔اس کا سارا جسم زخموں سے چور تھا۔اس نے اپنا سراونی ٹوپی سے چھپا رکھا تھا ۔تشدد کرتے ہوئے اداکارہ کو دیواروں کے ساتھ پٹخا گیا تھا اور پھر اس کے سر کےبالوں کے ساتھ بھنویں بھی مونڈدی گئیں۔ یہ اداکارہ نرگس تھی جسے پولیس انسپکٹر

Read more

بالی وڈ اور لالی وڈ میں خواتین میں ہم جنس پرستانہ کہانیاں

شوبز کی دنیا خاصی کھلی ڈھلی کہلاتی ہے اور جو چیزیں عام لوگوں کے لیے ناقابل قبول اور عجیب ہوتی ہیں وہ اس چکا چوند دنیا میں نہ صرف قبول بلکہ کسی حد تک  معمول ہو جاتی ہیں مثلاً آزادانہ میل جول، پارٹی بازی، شراب، مختصر ترین کپڑے اور جنسی میل ملاپ وغیرہ وغیرہ، اور جیسے ہی ان چیزوں کا ذکر اس دنیا کے لوگوں سے جڑتا ہے تو ایک عام بیانیہ ابھر کر سامنے آ جاتا ہے کہ ”شوبز میں

Read more

 10  سالہ سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم بری کر دیا گیا

لاہور میں 10 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا شخص بری کر دیا گیا۔ لاہور کی سیشن عدالت نے ذوالفقار علی نامی ملزم کو منگل کے روز بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف بیوی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منگل کے روز ایک معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج افتخار

Read more

اسلام آباد ویڈیو تشدد کیس: ملزمان کے خلاف جنسی زیادتی اور بھتہ خوری سمیت نئی دفعات شامل

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس میں گرفتار ملزمان کے خلاف نئی دفعات شامل کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اب تک 6 ملزمان گرفتار ہیں جن میں عثمان مرزا شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکی کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ بیان

Read more

عورت میں جنسی خواہش کس عمر تک رہتی ہے؟

ہمارے معاشرے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے سیکس ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ ایسے افراد میں چند جسمانی تبدیلیوں کو چھوڑ کر باقی سارے جذبے اور جوش جوانی والے ہوتے ہیں۔ جوانی میں انسان 2 سے 3 سیکنڈ میں تیار ہو جاتا ہے ۔ جبکہ 50 سال کی عمر میں تناؤ کیلئے دوگنا اور 70 سال کی عمر میں تناؤ کیلئے تین گنا وقت درکار ہے۔ بعض افراد کو تناؤ کے لیے خارجی لمس اور سہلانے کی

Read more

شیطان بھی شرما جائے

وطن عزیز کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ جو اب نہ تو اسلامی رہا اور نہ ہی جمہوریہ۔ جمہوری ملک میں جمہور کی نمائندگی ہونا ضروری ہے، مگر یہاں جمہور کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی، یا یوں کہنا چاہیے کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری اور حکمرانی ہے۔ جو نسل در نسل سیاست کے میدان کو اپنی موروثی جاگیر سمجھتے ہیں۔ رہی بات اسلامی کی تو نہ یہاں کا قانون شریعت اسلامی کے عین مطابق ہے اور نہ ہی معاشرہ۔

Read more

انصاف کے نظام پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ

چند روز سے اسلام آباد میں ایک جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو اور خبروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ جس میں لڑکا لڑکی کو نہ صرف بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ایک دوسرے کے سامنے زبانی اور جسمانی تذلیل بھی کی گئی۔ جنسی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر جوڑے کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ دونوں کی عزت نفس کو بری طرح مجروح کیا گیا۔ پوری انسانیت کی تذلیل کی گئی۔

Read more

امریکہ میں در پیش پرائیویسی کے مسائل

امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں شہریوں کو درپیش پرائیویسی کے مسائل پر ایک سیمینار جاری تھا۔ اس ورکشاپ میں ماہر ین نفسیات اور قانون، مقامی دانشور، شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانے والی انجمنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ اس تقریب میں شامل سبھی لوگ باری باری اپنی رائے کا اظہار کر رہے تھے لیکن شہریوں کی پرائیویسی کو لاحق خطرات کے حوالے سے چند شرکاء کی آراء اور تبصرے بڑے دلچسپ تھے جو اس کہانی کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ بالخصوص سیمینار میں شامل ایک خاتون جولیا کی کہانی جس نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کر کے وہاں موجود سب شرکاء کو چونکا دیا۔

Read more

پاکستان میں ہم جنس پرست لڑکیوں کی سرگرمیاں

”میں آپ کے شو دیکھتی ہوں ٹی وی پر“
”اچھا، شکریہ“
جواب دے کر میں اپنی خریداری میں پھر مصروف ہوگئی۔
”میں سوشل میڈیا پر بھی آپ کو فالو کرتی ہوں۔ آپ کا گیٹ اپ مجھے بہت اپیل کرتا ہے۔ “
وہ ایک بار پھر مجھ سے مخاطب ہوئی۔ میں نے مسکرا کر اسے دیکھا۔ اس کی عمر چھبیس ستائیس کے قریب ہوگی، میں جس شاپنگ سینٹر میں موجود تھی وہ کراچی کے ایک پوش علاقے میں واقع ہے۔ میں کاسمٹکس خرید رہی تھی، لہٰذا غور سے ہر چیز پر لکھی تحریر پڑھتی جارہی تھی۔ اتنے میں وہ اچانک میرے قریب آکر مخاطب ہوگئی۔ اس کا لباس کافی ماڈرن تھا۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اس نے بڑی مشکل سے خود کو لباس میں پھنسا رکھا تھا، ایسے میں اس کا کہنا کہ آپ کا گیٹ اپ مجھے اپیل کرتا ہے، میرے لیے حیرت کی بات تھی۔

Read more

بیوی یا لائسنس یافتہ سیکس ورکر؟

ریپ جنسی حملے کی ایک قسم ہے مگر ہر جنسی حملہ ریپ نہیں ہوتا۔ "ریپ ” کی اصطلاح اکثر بغیر فریق دوئم کی رضا کے دخول کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ دخول انسانی اعضا کے ساتھ فطری یا غیر فطری طریق سے ہو سکتا ہے۔ بہر حال یہ طے ہے کہ یہ بزور طاقت ہوتا ہے. یہ طاقت جسمانی ، جذباتی اور ذہنی دباؤ تینوں طرح کی ہو سکتی ہے۔ یہ زبردستی شکار کے حالات، حالت اور توانائی

Read more

انڈیا میں تقاریب میں ناچنے والی خواتین کا استحصال: ’مجھے پنجرے میں ناچنا پڑتا ہے، لوگ ہماری ویڈیو بناتے اور گالیاں دیتے ہیں‘

یہ لڑکیاں بہار کے کچھ علاقوں کی بعض شادیوں یا پارٹیوں میں مخصوص آرکسٹرا بینڈوں میں ناچتی ہیں اور گاتی ہیں لیکن پرفارمنس کے دوران انھیں اکثر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Read more

بھارت: مسلم خواتین کی آن لائن ’نیلامی‘ پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی مذمت، کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی — انسانی حقوق کے کارکنوں، خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رضاکاروں اور صحافیوں نے بھارت میں مسلمان خواتین کی تصاویر اور اُن سے متعلق معلومات بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

گولڈن گرلز: اے پردہ دارو، خود کو یوں بے پردہ تو نہ کرو۔

چار ماہ قبل جب رابعہ الربا نے مجھے اپنے ساتھ گولڈن گرلز سیریز لکھنے کی دعوت دی تو مجھے اندازہ تھا کہ یہ سیریز جہاں بہت سے لوگوں کو پسند آئے گی وہیں بہت سے لوگوں کے لیے حلق کا وہ نوالہ بن جائے گی جو نہ اگلا جاتا ہے اور نہ نگلا جاتا ہے۔ لیکن مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ اس سیریز کی وجہ سے ایسے ایسے لوگ خود نکل کر سامنے آئیں گے جو اس سے پہلے

Read more

پلّوی برنوال: انڈیا میں لوگ سیکس کے بارے میں بات نہیں کرتے، اس لیے میں ان کی مدد کرتی ہوں‘

بہت سے انڈین سکول سیکس ایجوکیشن فراہم نہیں کرتے، اور یہ والدین پر چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں سے جنسی تعلقات کے بارے میں بات کریں۔ سیکس کوچ پلّوی برنوال والدین کو بتاتی ہیں کہ بچوں سے اس موضوع پر کیسے بات کرنی ہے۔

Read more

جب لڑکوں کا ریپ ہوتا ہے

جنسی زیادتی کا نشانہ لڑکا بنے یا لڑکی، دونوں کی شخصیت ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے، لیکن حیرت اور افسوس کا مقام ہے کہ لڑکوں پر ہونے والے اس ظلم کو قانوناً ریپ سمجھا ہی نہیں جاتا۔ تفصیل میں جانے سے پہلے میں اس معاملے کے کچھ پہلوؤں پر بات کرنا چاہوں گی۔ لڑکوں کا ریپ کرنے والے یا تو ’گے‘ ہوتے ہیں جنھیں صرف مردوں میں دل چسپی ہوتی ہے یا پھر ہو وہ مرد ہوتے ہیں جو کہ مرد

Read more

ہم اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے تماشے۔ خدارا پاکستانی ثقافت کی دھجیاں نہ اڑائیں

چند روز قبل پاکستان میں انگریزوں اور بھارتی فلم انڈسٹری کی دیکھا دیکھی ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ مجھے ایوارڈ شو منعقد ہونے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ کسی بھی شعبے میں لوگوں کے کام کو سراہنا نہ صرف ان کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ انعام اور تعریفوں کی بدولت لوگ مزید اچھے سے اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی طرح فن و ثقافت کے شعبے میں بھی ایوارڈ دینے سے نہ صرف فنکاروں کی

Read more

انڈیا میں ممتاز خواتین کی انٹرنیٹ پر ’نیلامی‘

انڈیا میں ملک کی ممتاز اور سرگرم مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ ایک ایپ بنائی گئی جس میں ان عورتوں کے ناموں کی ایک فہرست بنا کر یہ دعوی کیا گیا کہ ان کی نیلامی کی جا رہی ہے۔

Read more

جیہان سادات: مصر کی خاتونِ اول جنھوں نے حقوقِ نسواں کی نوعیت بدل دی

جیہان سادات جن کے شوہر کو سنہ 1981 میں ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جانے والی فوجی پریڈ کے دوران قتل کردیا گیا تھا، ان کا 88 برس میں انتقال ہوگیا ہے۔

Read more

جانیے! پارٹنر کی جنسی بے وفائی کے چودہ اہم اشارے

اگر آپ کے ساتھی کی جیب یا وینٹی بیگ میں ایسی اشیا رکھی ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہے کہ انہیں آپ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا رہا تو شاید یہ جاننا مشکل نہیں رہتا کہ آپ کے تعلق میں کوئی تیسرا چہرا نمودار ہو چکا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ بھی متعدد ایسی چھوٹی چھوٹی علامات موجود ہیں جنہیں اپنے ساتھی یا اپنی دوست کی بے وفائی کے اشارے سمجھنا چاہیے۔ اگر آپ دونوں میں

Read more

افغان خواتین کے شیلٹر بچانے کے لیے کوشاں ماری اکرمی

کابل — افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک چھوٹے سے ریستوران کے باورچی خانے میں تندور کے گرد افغان خواتین جمع ہیں۔ یہ دوپہر کے کھانے کے لیے ریستوران میں آنے والوں کے لیے روٹیاں تیار کر رہی ہیں۔

یہ خواتین گھریلو تشدد کی متاثرین ہیں اور ان میں کئی ایسی ہیں جو کبھی اپنے گھر واپس نہیں جا سکیں گی۔

Read more

عورت اور مذہب کو مسیحائی درکار ہے

مذہب اور اقدار کے نام پر گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) بل 2021 کو رد کیا گیا ہے۔ کیسا ہی عجب معاملہ ہے اس دین کے نام پر ظلم کو تجویز اور تفویض کیا جا رہا ہے جس نے اپنے ظہور کے ساتھ عرب سماج کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ وہ دین جس نے عرب خاندانی نظام کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کیا۔ عورت کو وراثت میں حق دینے کو کہا، تو نومولود بچیوں کو زندہ رکھنے پر

Read more

’مجھے افسوس ہے کہ میں نے 37 سال کی عمر تک سیکس نہیں کیا‘

اگرچہ اوسطاً ایک شخص اپنے لڑکپن میں سیکس کرتا ہے لیکن یہ سب کے ساتھ نہیں ہوتا۔ جوزف‘ 60 سال کے ہیں اور رنڈوے ہیں کے لیے یہ بات بہت شرمناک ہے۔ انھوں نے اپنی کہانی بی بی سی ریڈیو 5 سے شیئر کی۔ میں 30 کے پیٹھے تک کنوارہ تھا۔ مجھے نہیں معلوم یہ کتنا غیر معمولی ہے لیکن میرے لیے باعث شرم اور بدنامی تھی۔ میں حد سے زیادہ شرمیلا اور بے چین شخص ہوتا تھا لیکن اس

Read more

جرم جرم ہے ڈاکٹر یا مفتی نہیں

پہلی بات تو یہ ذہن نشین کر لیں کہ میری رائے میں چونکہ کسی بھی جرم کا دفاع خود اعانت جرم ہے، لہذا میں شروع میں ہی اس سے برات کا اظہار کرتا ہوں۔ اس اعلان کے بعد پہلی بات یہ ہے کہ جرم کی کوئی ذات نہیں ہوتی۔ جرم صرف جرم ہوتا ہے وہ سید، قریشی، ہاشمی، ملک، آرائیں، جٹ، بش یا تنولی وغیرہ نہیں ہوتا۔ دوسری بات یہ کہ جرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ جرم صرف جرم

Read more

محبت سے بے رغبتی

حضرت آدم علیہ السلام کو ”جنت“ میں ”احساس تنہائی“ دلایا گیا اور پھر اماں حوا کو ان کی ساتھی بنایا گیا، جب کہ اماں حوا کو تنہائی کے تجربے کے بغیر ہی حضرت آدم علیہ السلام کا ساتھ ملا۔ جنت میں ساری نعمتیں اور پسندیدہ ساتھی ہونے کے باوجود دونوں شیطان کے بہکاوے میں آ گئے اور انہیں جنت سے نکلنا پڑا۔ البتہ حوا اور آدم علیہما السلام کا ساتھ برقرار رہا۔ سو کہا جا سکتا ہے کہ حضرت انسان

Read more

انسانی اسمگلنگ

جدید معاشرے کو درپیش مسائل میں سے ایک سب سے بڑا اور اہم مسئلہ انسانی اسمگلنگ رہا ہے، جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شکلیں اختیار کرتا رہا ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور واک فری فاؤنڈیشن کی ایک تحقیق کے مطابق انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے والوں کی تعداد تقریباً 40 ملین ہے۔ عالمی سطح پر، اس تجارت کے ذریعے ہونے والے منافع کے مارجن سے انسانی اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جو کہ

Read more

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو گھر کے اندر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں پولیس نے لڑکے اور لڑکی پر تشدداور ہراساں کرنے والے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی پولیس نے فوری کارروائی کی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

ادب میں فحاشی کا مسئلہ

فحاشی کا مسئلہ، بلاشبہ مذہبی اصلاح پسندوں اور ریاست کو طاقت کے اندھے استعمال کی غیر معمولی ترغیب دیتا ہے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اخلاقی اصلاح کے طوفانی جوش اور ریاستی جبر کو کسی ردّعمل کا سامنا نہیں ہوتا اور انھیں اپنی طاقت کے یک طرفہ استعمال کی کھلی چھٹی ملتی ہے۔ اصل یہ ہے کہ ادب کے خلاف فحاشی کی فردِ جرم، ادیبوں کے لیے ایک آزمائش تو ثابت ہوتی ہی ہے، انھیں ادب کی نہاد

Read more

عثمان مرزا: اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار، سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Read more

گھریلو تشدد کا بل اور ہمارا خاندانی نظام۔

چند روز قبل قومی اسمبلی نے گھریلو تشدد کا بل منظور کیا اور اس کو مزید بحث کے لئے سینیٹ بھیج دیا۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر شور مچا کہ یہ بل انتہائی متنازع ہے کیونکہ یہ ہمارے خاندانی نظام کو برباد کر دے گا۔ تو آئیں ذرا اس بل کا جائزہ لیتے ہیں کہ اس میں ایسا کیا ہے جس سے ہمارے شاندار خاندانی نظام کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔ بلکہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور کمزور افراد کے

Read more

انسداد گھریلو تشدد بل کی منظوری پر واویلا کیوں؟

خاتون میرے سامنے غم و حرماں اور کرب و اندوہ کی تصویر بنی بیٹھی تھی۔ آنسو اس کے غمزدہ اور پریشان چہرے کو بگھو رہے تھے۔ اس کے گال غصے، رنج اور پشیمانی کے جذبات سے تمتما رہے تھے۔ گریہ گلو گیر اور لہجہ درد کی تصویر بنا تھا۔ وہ بتا رہی تھی کہ بیس سالا شادی شدہ زندگی میں سوائے پہلے چند دن اس نے خوشی اور مسرت کا شاید ہی کوئی لمحہ دیکھا ہو۔ اس نے نہایت کرب

Read more

جنسی نشہ

میرا، وینا اور منی شنی کی مشتبہ ویڈیو لیکس ہو نے تک ہی بات رہتی مگر ایسا ممکن نہیں تھا کیونکہ جب ایسی بات چل نکلتی ہے تو اس کے راستے تو بہت ہوتے ہیں مگر منزل کوئی نہیں ہوتی ہے۔

پاکستان میں ویڈیو لیکس کا راستہ اہم سرکاری عہدے داروں، ججوں اور صحافیوں کے گھر سے بھی گزرا اور آج کل ویڈیو لیکس کا ہر راستہ مولوی حضرات سے گزر رہا ہے۔ ہر دوسرے دن ایک انتہائی متلی کی کیفیت میں مبتلا کر نے والی کوئی غلیظ سی ویڈیو جگہ جگہ منہ مارتی نظر آتی ہے۔ سوشل میڈیا کو استعمال کر نے والا کوئی ذی روح یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اب تک اس کا فون اس تیزابی بارش سے پاک رہا ہو۔ نہ دیکھنا یا فوراً ہی ڈیلیٹ کر دینا اپنی اپنی یہ آپشنز بہر حال ہر ایک کے پاس موجود ہیں۔

Read more

مردوں کی جنسی مجبوریاں اور ان کی وجوہات

محترمہ ڈاکٹر لبنیٰ مرزا صاحبہ نے ایک اہم موضوع ”خواتین میں جنسی خواہش کی کمی“ کے موضوع پر ایک مضمون تحریر فرمایا ہے۔ موضوع تو بہت نازک ہے۔ لیکن پھر بھی اس موضوع کے بارے میں دوسرے فریق، یعنی، مرد کی طرف سے اسی موضوع کے بارے میں موقف پیش کرنا اس معاملے کا دوسرا پہلو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہے۔ جنس کی نوعیت انسان کی عمر کے مختلف حصوں میں اپنی عملیت میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

جس طرح مکڑی سپائڈر کی ایک قسم نر کو مختلف طریقوں سے ملتفت کرتی ہے۔ لیکن جوں ہی نر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیتا ہے۔ اور اس مادہ کو نئی نسل کی پیدائش کی بنیاد پڑنے کا یقین ہو جاتا ہے تو وہ نر کو ہلاک کر دیتی ہے۔ گویا جنس کی ایک مخصوص عمر میں شدت فطرت کی طرف سے نسل

Read more

حبس زدہ معاشرے کی سیاست

اس حبس زدہ معاشرے میں جہاں معصوم زینب سے لے کر موٹر وے پر سفر کرتی خواتین جنسی درندگی کا نشانہ بن گئیں اور دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں میں مستقبل کے معمار اساتذہ اور ملاؤں کی جنسی ہوس کا نشانہ بن گئے۔ کتنی ہی مجبور عورتوں نے پیٹ کا جہنم بھرنے کی خاطر اپنی عصمتوں کا سودا کر لیا۔ ایسے ملک کے ذرائع ابلاغ کو اس سب کچھ کے باوجود اگر کچھ نظر آیا تو حریم شاہ کی شادی کا اعلان۔ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل کے حل کی بجائے حریم شاہ کے ممکنہ دولہا کی تلاش شروع کردی گئی۔ اس کیفیت کو معروف شاعر شاکر شجاع آبادی نے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے کہ ساڈی دھاڑ سنڑی نہ کہیں شاکر، اوندی ہنجھ نکھتی ہل ہل پئے گی۔

Read more

بغداد کی رات اور شہرزاد کی کہانی

صاحب، گزشتہ شب کی کہانی کا دامن پکڑ کے کچھ اور کھوجنے کا ڈھنگ تو ہم نے شہر زاد سے ہی سیکھا ہے جس کے عاشق ہم اوائل عمری میں ہوئے۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ بات درد سے شروع ہوئی، فیض کی نظم تک پہنچی اور ان اشعار کی آفاقیت سراہتے ہوئے درد کی ان اصناف تک پہنچ کے ٹھہر گئی جن کے ذکر سے بہت سوں کے پر جلتے ہیں۔  شاعر کے لئے درد جذب وجنوں و

Read more

پاکستان میں حساب نسواں کے زریں اصول

چونکہ ہمارے ملک میں خواتین کے خلاف جرائم ”معاشرتی“ اور ملی نوعیت کا رخ اختیار کر لیتے ہیں، اس لئے خواتین کے خلاف جرائم پر آپ کو اقدامات تو کیا بات بھی کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ خواتین جو فتنہ در فتنہ اپنے دامن میں چھپائے رکھتی ہیں، اب ملکی وقار اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ پہلے پہل یہ روشن اقدار اور شاندار روایات کے لئے ایک عدد عارضہ تھیں، وہیں ملکی وقار کے درپے

Read more

لڑکوں سے زیادتی ”ریپ“ کیوں نہیں؟

بچپن میں تشدد سہنا، ناگوار سلوک برداشت کرنا اور ہتک آمیز رویے جھیلنا ہی کسی فرد کی شخصیت میں توڑ پھوڑ کے لیے کافی ہیں، لیکن جنسی زیادتی تو وہ عمل ہے جس میں یہ سارے افعال یکجا ہو کر بچے کی روح اور احساسات کو کچل ڈالتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات جس افراط سے اور تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے میں خوف سے لرز جاتی ہوں کہ ہم

Read more

یہ قتل آخری ہے

اسے پہلی بار اس دن تھوڑا سا قتل کیا گیا تھا جب وہ تین سال کا تھا۔ قتل کا ثبوت اس کے گال پہ موجود تھا۔ سب کی نظروں کے سامنے مگر کوئی اس ثبوت کو ثبوت ماننے پہ تیار نہیں تھا۔ ہر بندہ ہی منصف بنا بیٹھا تھا وہ بھی ایسا منصف جس نے فوراً ہی صحت جرم سے انکار کر دیا یہ کہہ کر کہ کیا ہو گیا جو ماں نے تھپڑ مارا، پیار بھی تو سب سے

Read more

سات پاکستانی نوجوان ‘ڈیانا ایوارڈ’ جیتنے میں کامیاب

”وبا کے دنوں میں لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تھے۔ ان کی تفریح کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، جس کے باعث کئی لوگ ذہنی صحت (مینٹل ہیلتھ) کے مسائل سے دوچار ہوئے۔” یہ کہنا ہے 18 سالہ عائشہ شیخ کا جنہیں گزشتہ ہفتے ‘دی ڈیانا ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔

Read more

مفتی عزیز الرحمان بدفعلی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی

مفتی عزیز الرحمان زیادتی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانزک رپورٹ کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کے نمونے مقدمہ مدعی سے میچ نہیں ہوئے۔ مفتی عزیز الرحمان اور مقدمہ مدعی کے فرانزک ٹیسٹ چند روز قبل لیے گئے تھے۔ مفتی عزیز الرحمان کے خلاف زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مفتی عزیز الرحمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں

Read more

اردو ناول ”غبار“ طب میں ہونے والے جرائم کی داستان

موجودہ دور صنعتی اور مشینی ہے اس دور میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ منظر عام پر آنے والی ادبی تخلیقات کے بارے میں زیادہ دیر سوچ سکے یا اس کے اچھے اور برے پہلوؤں پر اظہار خیال کرسکے اگر کوئی کتاب اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے تو یقیناً یہ مصنف کے باصلاحیت ہونے کا اعتراف ہے موجودہ دور میں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے اور پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والے چند ڈاکٹر حضرات بھی طبی

Read more

بالی ووڈ میں محبت بھرے جذباتی منظر بھی محفوظ انداز میں فلمائے جائیں

بھارتی فلم انڈسٹری میں مار دھاڑ اور تشدد پر مبنی فلمیں بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ مقبول بھی ہیں۔ کئی ایسی فلموں میں جرائم پر مبنی مناظر کے ساتھ ساتھ سیکس سین بھی فلمائے جاتے ہیں۔ بھارتی فلمی صنعت بالی ووڈ میں بظاہر اداکاروں کا مناسب انداز میں شوٹنگ کے دوران خیال رکھا جاتا ہے۔ ایسا کرنے کی ذمہ داری فلمی یونٹ کی ہوتی ہے۔ پہلے ایسی مختلف فلموں میں، جن کی کہانی کا تانا بانا جرائم

Read more

یوکرائن: خواتین فوجیوں کو بوٹوں کے بجائے ہیلز میں مارچ کروانے کے فیصلے پر اتنا غصہ کیوں؟

یوکرائن کی وزارت دفاع کی جانب سے اگلے مہینے ہونے والی پریڈ میں خواتین فوجیوں کو بوٹوں کے بجائے اونچی ہیل میں مارچ کروانے کے فیصلے پر سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

Read more

مردوں کی فرسٹریشن کا علاج (مکمل کالم)

’اگر عورت مختصر لباس پہن کر گھر سے باہر نکلے گی تو اس کے ریپ ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔‘ ’معاشرے میں چونکہ فحاشی اور عریانی بڑھ رہی ہے اس لیے مرد بے قابو ہو رہے ہیں، انہیں قابو میں رکھنے کے لیے ہمارے ملک میں مغربی ممالک کی طرز پر نہ کوئی نائٹ کلب ہے اور نہ ایسی کوئی جگہ جہاں ان مردوں کی فرسٹریشن کا مداوا ہو سکے، لہذا یہ بڑھتی ہوئی فرسٹریشن ریپ کا سبب بنتی

Read more

کیا عورت اور مرد میں بغیر کسی جنسی کشش کے دوستی ممکن ہے؟

‘مرد اور عورت دوست نہیں ہوسکتے کیونکہ جنسی تعلق ہمیشہ بیچ میں آجاتا ہے’۔ یہ الفاظ فلم ‘جب ہیری میٹ سیلی’ سے ہیں۔ یہ الفاظ ہیری برنز اس وقت ادا کرتے ہیں جب انھیں کچھ ہی دیر پہلے سیلی کہتی ہے کہ وہ صرف دوست بن سکتے ہیں۔ سیلی، ہیری کو اپنے بے ضرر دوستوں کی فہرست بتا رہی ہے۔ وہ اس بات پر متفق ہے کہ دوستی بغیر کسی جنسی کشش کے ممکن ہے، لیکن ہیری اس کی بات

Read more

جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو…

ایسا نہیں ہے کہ سارے کے سارے سیاستدان ہی کرپٹ، مفاد پرست یا سیاست میں محض مال بنانے کے لیے ہیں۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ سارے کے سارے ایم این ایز قومی اسمبلی میں گالیاں دیتے ہیں اور پھر گالیوں کو اپنے کلچر کا حصہ کہتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ سارے کے سارے عوام مفاد پرست، سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں کے ذہنی غلام ہیں یا سب ہی الیکشن میں قیمے والا نان کھا کر ووٹ ڈالتے

Read more

سادھووں اور پاپیوں کے بیچ!

زندگی جینے کے لیے دنیا میں ابھی تک کوئی زمینی نصاب تو تیار نہیں ہو سکا، مگر زندگی کو قید کر کے کاٹنے کے آسمانی نسخے ضرور موجود ہیں۔ زندگی کو سماجی روایات و آسمانی نسخوں کے قید سے آزاد کروانے کے لیے ہر دور کے سیاسی، سماجی اور نفسیاتی علوم کے ماہرین کی طرف سے اپنے اپنے خیال کی چابی پیش کی جاتی رہی ہے۔ گزشتہ ماہ مردوں کی سوچ اور نفسیات کے بارے میں ”سادھووں اور پاپیوں کے بیچ“

Read more

کیا مرد کو روبوٹ ہونا چاہیے؟

آج کل یہ بحث بہت شدت اختیار کر چکی ہے کہ عورت کا نا مکمل لباس مرد کو اکساتا ہے یا نہیں، اور مرد اس کے ردعمل میں کیا کرتا ہے۔ ہم نے جنس کے ساتھ جس طرح اخلاقیات کو جوڑ دیا ہے ہم اسے باقی جبلتوں اور دوسری انسانی اقدار کی طرح یا تو سمجھتے نہیں یا سمجھنا چاہتے نہیں۔ جنس کے موضوع پہ بات ہو تو ہمیں فوراً یہ خوف کھائے جاتا ہے کہ کہیں ہم اپنی روایات

Read more

آن لائن ڈیٹنگ ایپس چھوڑنے سے ’مجھے اپنی زندگی واپس مل گئی‘

پیو ریسرچ سنٹر کے ڈیٹا کے مطابق کئی خواتین ڈیٹگ ایپس اور سائٹوں پر ہراسانی کی شکار ہوتی ہیں۔ 18 سے 34 سال کی عمر کی خواتین میں سے 57 فیصد کا کہنا ہے کہ انھیں جنسی طور پر نازیبا پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

Read more

ہم گناہ گار عورتیں!

خواتین کی عصمت دری اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود دنیا کا کوئی بھی معاشرہ آج تک اس جرم سے مکمل طور پر نمٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 35 فیصد سے زائد خواتین کو اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں جنسی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موضوع پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ سے مجرموں کے حوصلے کو مزید بڑھاوا ملتا ہے۔ پچھلے دس سال میں حقوق نسواں کی تحریکیں اور ہر خاص و عام کی سوشل میڈیا تک رسائی اس گھناؤنے جرم سے پردہ اٹھانے اور مجرموں کو سزا دلوانے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ اگرچہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ تمام مرد اس بات کے ذمہ دار ہیں۔ مردوں، کم عمر بچوں، حتیٰ کہ لاشوں کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کے کیسز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Read more

اپنے ہی یوگا سکول کی ریپ اور جنسی تشدد کے حوالے سے تحقیقات کی کہانی

بی بی سی کی صحافی اشلین کور دنیا میں یوگا کے سب سے بڑے نظام میں سے ایک سے منسلک ایک معتبر یوگا ٹیچر تھیں تاہم ایک پریشان کن سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد انھوں نے پچھلی کئی دہائیوں سے جاری جنسی تشدد کے مبینہ واقعات کو بے نقاب کیا۔

Read more

فطرت کی متلاشی۔ شبنم گل

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں، مگر ایسے بھی ہیں

میری نظر میں سرور بارہ بنکوی کا یہ شعر جس شخصیت پر پورا اترتا ہے وہ کوئی اور نہیں حساس دل و دماغ کی مالک، ادیبہ اور شاعرہ شبنم گل ہیں۔ جن سے میری شناسائی کا دورانیہ گو طویل نہیں مگر گہرا ضرور ہے۔ شبنم کی گفتگو میں سندھ کے لہجہ کی سادگی، مٹھاس اور دھرتی کے انسانوں سے محبت اور درد مندی کی مہکار ہے۔ وہ فطرت کی اتنی دلدادہ ہیں کہ ہر گفتگو کے بعد مجھے ایسا لگتا جیسے میری ملاقات ٹھنڈے شفاف پانی کے بہتے جھرنے، سرسراتی ہوا کی طاقت سے ڈولتے درختوں، حد نظر پھیلے سبزہ زار، پودوں کی شاخوں پہ ڈولتے خوش رنگ حسین پھولوں اور ان پہ گری شفاف شبنم کے قطروں اور فضا میں بسی زمین کی مسحور اور مخصوص مہک سے ہو گئی ہے۔

Read more

امریکی چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ کی فہرست میں پاکستان شامل، ترجمان دفتر خارجہ کی مذمت

امریکہ نے پاکستان کو چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ (سی ایس پی اے) کی فہرست میں شامل کیا ہے لیکن ترجمان دفتر خارجہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت سے قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کے کسی ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے پاکستان کو تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔

Read more

نمرہ وارث کا شعری جہان

ابہام کو شعری قرات کا عیب قرار دینے والے شارحین اور قارئین متن کو کسی لازمی وحدت کی شکل میں دیکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں جن کے نزدیک شعر کی مختلف پرتیں دریافت کرنے کی کوششیں بھی لغوی یا روایتی طور پر روا استعاراتی معنوں تک پہنچنے کی سعی سے زیادہ نہیں ہوتیں، حالانکہ معنی کا ہالہ لفظ سے جڑت کے باوجود متن کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر موجود ہوتا ہے۔ مثلاً میرا جی کی نظم ”کئی ستارے

Read more

گرومنگ گینگ: ’برطانیہ بدری سے میرے خاندان کے حقوق پامال ہوں گے‘

برطانیہ میں نو عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی فعل کے جرم میں سزا پانے والے گروہ کے دو ممبران برطانیہ سے نکالے جانے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

اوسلو کے تاریک پہلو: ڈرگز، ریپ، جسم فروشی، شراب نوشی، گداگری اور ڈارک روم

آپ نے اوسلو کی رنگین راتوں کے بارے میں پڑھا، اب اسی اوسلو کے کچھ تاریک رنگ دیکھیں۔ اوسلو نے اپنے لیے ایک نیا نام پا لیا ہے ”ڈرگ ڈیتھ کیپیٹل آف یورپ“ کیونکہ اس وقت یورپ میں سب سے زیادہ ہیروئن کے عادی افراد اوسلو میں ہیں۔ اوور ڈوز اموات کی شرح بھی یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔ اوور ڈوز سے اموات کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں لوگ ہیروئن کو انجیکٹ کرتے ہیں، اسموک نہیں۔ اس

Read more

بل کوسبی: ’امیریکاز ڈیڈ‘ کی جنسی حملے کے مقدمے میں سزا معطلی پر امریکہ میں غم و غصہ

سنہ 2018 میں اُنھیں سابق باسکٹ بال کھلاڑی اینڈریا کونسٹینڈ کو نشہ دے کر اُن پر جنسی حملہ کرنے پر سزا سنائی گئی تھی جسے بدھ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

Read more

وحدت کالونی میں جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی برطانیہ پلٹ لڑکی ریکارڈ یافتہ نکلی

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ڈرامائی موڑ آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی ریکارڈ یافتہ ہے، کئی مقدمات میں ملزمہ اور کئی میں مدعیہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اندارج مقدمہ کے لیے شناختی کارڈ نمبر، کوائف غلط جمع کروائے، ایف آئی آر میں لڑکی کی طرف سے فراہم کیا گیا موبائل نمبر بھی غلط نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی زیادتی کی

Read more

ترکی خواتین پر تشدد روکنے کے بین الاقوامی معاہدے سے باضابطہ طور پر الگ ہو گیا

ترکی نے خواتین پر تشدد کو روکنے کے بین الاقوامی معاہدے سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

قبل ازیں مارچ میں جب صدر ایردوان نے اس معاہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا تو ترکی کے مغربی اتحادیوں اور ملک کے اندر بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی تھی۔

Read more

ہم اپنے بچوں کو جنسی استحصال سے کیسے بچائیں

سن 1833 میں برطانیہ میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے جو قانون آیا تھا اس کی اہم شقیں کچھ یوں تھیں۔ نو سال سے کم عمر بچے کو فیکٹری میں مزدوری پر نہیں لگایا جائے گا، نو سے تیرہ سال کی عمر کے بچے کو دن میں نو گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، تیرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کو دن میں بارہ گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور بچوں

Read more

پاکستان میں بدفعلی کے جرم میں کیا سزائیں ہو سکتی ہیں؟

لاہور — پاکستان میں کم عمر لڑکوں اور بالغ افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جن میں بیشتر ملزمان صلح صفائی کے بعد سزا سے بچ جاتے ہیں۔ پاکستان کے سماجی حلقوں میں اِن دنوں مدرسہ طالب علم زیادتی کیس موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے۔ اس کیس سے متعلق ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ کیس میں شامل کردہ دفعات اور تمام شواہد کو دیکھنا ہو گا۔

Read more

پاکستان میں مردوں کا ایمان اور عورت کا لباس

گزشتہ کئی دنوں سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کا ایک بیان بنام لباس پاکستانی عورت کے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ جس کی حمایت اور مخالفت میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے خواتین کے خلاف جنسی جرائم کو ان کے لباس سے مشروط قرار دے دیا ہے، بادی النظر میں اس بیان میں کوئی برائی نظر نہیں آتی اگرچہ یہ بیان کسی عام آدمی کا ہوتا، جس کا مطالعہ اور مشاہدہ دونوں ہی کمزور

Read more

سیرت ﷺ پڑھانے سے کیا ہو گا؟

معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے ترکش کا آخری تیر بھی چلا دیا ہے، تجویز یہ دی ہے کہ سیرت النبیﷺ کو بطور مضمون نصاب میں طفلان مدرسہ کے لیے داخل کرنا ہو گا۔ جیسے ہی یہ عظیم کاوش اپنے انجام کو پہنچے گی، حسن اخلاق کے پیکر مجسم سکولوں سے نکلیں گے بدولت جن کے انقلاب کی ہوا چل پڑے گی، ملک عظیم سے معاشرتی برائیاں دامن لپیٹ کر مہاجر ہو جائیں گی، رائے آپ بھی کیا یہی

Read more

ماہواری کے بعد کیا ہو گا؟

وطن عزیز میں ایک ہی کتاب بکتی ہے ” مرنےکے بعد کیا ہو گا "۔ حالیہ زندگی کی کھٹنائیوں اور نارسائی سہنے والوں کو یہ کتاب کہیں اور پناہ لینے کے سپنے دیکھنے پہ اکساتی ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ اس میں لکھے گئے فسانے پڑھنے کے بعد رواں زندگی ہی جنت کا ٹکڑا محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ صاحب مرنے کے بعد کیا ہو گا تو پردہ غیب میں ہے لیکن ہماری زنبیل میں کچھ ایسا ہے

Read more

ٹک ٹاک: سندھ ہائی کورٹ کا ٹک ٹاک پر 8 جولائی تک پابندی لگانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو آٹھ جولائی کو طلب کیا ہے اور پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس وقت تک ٹک ٹاک ایپ کو معطل کیا جائے۔

Read more

مزید گندی باتیں

ریپ جرم ہے، ایک بھیانک جرم ،جس کے لیے عورت کے کم یا زیادہ کپڑوں کا ہونا، بلکہ عورت کا ہونا نہ ہونا بھی ضروری نہیں۔ مثالیں سوشل میڈیا پہ وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور برسات کے ختم ہوتے ہوتے امید ہے مزید مثالیں سامنے آ جائیں گی۔

Read more

سنپولیے لفظوں سے ٹپکتا زہر!

بہن…. تیری ماں دی….. تیری بہن دی…. تیری دھی نوں…. بہن کو…. ماں کو… بچپن میں گلی محلے میں کھیلتے ہوئے، سڑک پر چلتے چلتے، کسی تقریب میں، بازار میں کسی دوکان پہ، بس میں سفر کے دوران، بس سٹاپ پر انتظار کرتے ہوئے یہ لفظ کان میں پڑتے جن کا مطلب قطعی سمجھ میں نہ آتا۔ اب ہمارے سوالات کے جواب تو ایک ہی ہستی کے پاس ہوا کرتے تھے سو آپا کے سر ہو جاتے کہ اس کا

Read more

امرد بازی، بادشاہ، مشائخ اور شاعر

سعودی عرب کے سابق گرینڈ مفتی شیخ عبدالعزیز بن باز کے شاگرد رشید، ڈاکٹر سلمان العودہ نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پسندی کی اس دنیا میں کوئی سزا نہیں ہے اور ہم جنس پسند اس فعل کی وجہ سے اسلام سے خارج نہیں ہوتے۔ 

اسی طرح عرب سپرنگ کا آغاز کرنے والے ملک، تیونس کے 80 سالہ مفکر راشد الغنوشی نے بھی ایک انٹرویو میں بتایا، ”ہم جنس پسندی کو ممنوع قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ یہ ذاتی پسند ناپسند کا معاملہ ہے۔ ان کے مطابق ہم جنس پسندی ایک نجی معاملہ ہے اور اس سلسلے میں قانون کا اختیار نہیں ہونا چاہیے چنانچہ اسے جرم نہیں ہونا چاہیے۔

مردوں میں ہم جنس پسندی کی تاریخ نسلوں کی بجائے صدیوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ عربی زبان میں اسے لواطت اور انگریزی میں سدومی کہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں ہی اصلاحات میں مذہب کا دخل ہے۔ عربی کا لواطت پیغمبر لوط کے نام سے مشتق ہے جب کہ انگریزی سدومی موجودہ اسرائیل میں بحیرہ مردار کے جنوب مغربی کنارے پر واقع جبل سدوم  سے ماخوذ ہے۔

Read more

ریپ اور مرد کی نئی شناخت

پچھلے دنوں مدرسے میں طالب علم سے بد فعلی کی خبر منظر عام پر آئی۔ یہ اپنی نوعیت کی کوئی نئی خبر نہیں تھی۔ اب بچے نہ مدرسوں میں محفوظ رہے نہ ہی تعلیمی اداروں میں اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ جنسی استحصال کا شکار نہیں ہوں گے ۔ مدرسے اور درسگاہیں تو دور کی بات ہے۔ بدقسمتی سے بچے بچیاں اپنے ہی گھروں میں جنسی زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں۔ محرم، مقدس رشتے اپنی درندگی میں

Read more

عمران خان اور علم جنسیات

عمران خان کو چاہیے کہ بار بار عورت کے کپڑوں کی پیمائش کرنے کی بجائے اپنا قانون خود ہی پڑھ لیں اور پھر قوم کے مردوں کو بھی اس قانون سے ڈرائیں اور کبھی کبھی اللہ کے عذاب کا بھی ذکر کر دیا کریں شاید ہماری بیمار ذہنیت کو افاقہ ہو۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان اور سگمنڈ فرائڈ

تصور کریں کہ آپ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچھ دن اپنے کسی دوست کے مہمان ہوتے ہیں اور جب آپ اس کے ساتھ شہر کی سیر کو نکلتے ہیں تو آپ اپنے دوست سے پوچھتے ہیں کہ کیا اس شہر میں خواتین نہیں ہوتیں؟ آپ یہ سوال اس لئے پوچھتے ہیں کیوں آپ کو شہر میں سوائے مرد حضرات کے علاوہ بہت ہی کم خواتین بازاروں میں یا عام چلتے پھرتے دکھائی دیتیں ہیں۔ اب تصور کریں کہ

Read more

کیا میں ٹربل میکر تھی؟

حکم ملا تھا کہ میں اور ڈاکٹر نیلم شاہ میڈم کے دربار میں حاضر ہوں۔ میں جانتی تھی کہ ہمیں کس لئے طلب کیا گیا ہے لیکن ڈاکٹر نیلم شاہ کی موجودگی سے دل کو ڈھارس تھی کہ معاملہ تھوڑی بہت ڈانٹ ڈپٹ سے آگے نہیں بڑھے گا آخر ڈاکٹر نیلم شاہ ایک قد اور سیاسی شخصیت کی صاحبزادی تھیں۔ ”تم واقعی ٹربل میکر ہو جب سے تم اس ڈپارٹمنٹ میں آئی ہو عجیب و غریب واقعات ہونے لگے ہیں۔“

Read more

بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کا سدباب

کچھ دنوں سے وطن عزیز میں جنسی جرائم اور وزیر اعظم کے بیان کے تناظر میں تبصروں اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہمارے معاشرے میں ایسے جرائم ناقابل قبول ہیں اور عوام میں اس حوالے سے خاصہ اضطراب پایا جاتا ہے، دینی مدارس کی اہمیت مسلمہ ہے لیکن ایسے مقدس ماحول میں جہاں ہر وقت قرآن و حدیث کی بات ہو رہی ہو ایسے جرائم کا ارتکاب انتہائی افسوس ناک ہے، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی

Read more

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کو سائبر ہراسانی پر سزا: ’مجھے میری ننگی تصاویر پوسٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ واپس لینے کو کہا گیا‘

کراچی یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر کو حال ہی میں ایک خاتون پروفیسر کی جعلی تصاویر انٹرنیٹ پر پھیلانے کے جرم میں سزا ہوئی ہے لیکن مجرم کو سزا دلوانے کے لیے کتنی اذیت سے گزرنا پڑا؟

Read more

جنس، جرائم اور تکرار‎‎

اختر علی سید سے شناسائی اور دوستی کے مرحلے نوجوانی ہی میں طے ہو گئے تھے۔ ان کے علم اور تدبر کا دبدبہ تو تب بھی تھا۔ یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس گہر ناتراشیدہ سے ایسا کٹیلا جوہر برآمد ہو گا اور اس مشت خاک سے ایسی ہمہ جہت روشنی پھیلے گی۔ موجودہ صدی کے ابتدائی برسوں میں وہ آئرلینڈ چلے گئے۔ ملاقات کم ہو گئی۔ او بصحرا رفت و ما در کوچہ ہا رسوا شدیم۔ اختر علی سید

Read more

تاریخ کا بوجھ

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ دنوں کچھ پریشان کن بیانات دیے ہیں۔ ان کے نتیجے میں ملک میں اور بیرون ملک اشتعال پھیلا۔ لوگوں نے غم و غصے کے علاوہ تشویش اور مایوسی کااظہار کیا۔ لیکن دونوں راہ نما اپنے بیانات پر قائم ہیں۔ عمران خان سوچتے ہیں کہ پاکستانی عورتیں پردہ نہ کرتے یا مناسب لباس نہ پہنتے ہوئے مردوں کے جذبات بھڑکا تی ہیں۔چنانچہ یہ عمل ریپ کو دعوت دینے کے

Read more

’الٹرا پروسسڈ‘ کھانوں کو ہم کیوں اتنا پسند کرتے ہیں اور وہ ہمارے جسموں کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟

الٹرا پروسسڈ کھانے آپ کے جسم کے ساتھ کیا کرتے ہیں یہ ایک لمبی بحث ہے۔ لیکن کیا آپ چٹ پٹے چپس کے پیکٹ کو آسانی سے نظر انداز کر سکتے ہیں؟

Read more

دیکھو حامد سے آنکھیں بند کرو جوناتھن تک

جوناتھن، یہ ریپ شیپ کی بات نہ کرو۔ اس سلسلے میں ویسٹ کو کچھ نہیں پتا اور مجھے ویسٹ کا بہت علم ہے۔ یہ پاکستانی عورتوں کے ریپ والے مسئلے پر جنرل مشرف نے کچھ روشنی ڈالی تھی کہ اس کے بعد امیگریشن میں کچھ آسانی ہو جاتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ جنرل مشرف ملک سے باہر رہتے ہیں جب کہ مختاراں مائی مظفرگڑھ ہی میں مقیم ہیں۔ پھر کچھ بات پی ٹی آئی کے پسندیدہ پولیس چیف لاہور نے بتائی تھی کہ عورت رات کو گھر سے اپنے تین بچوں کے ساتھ نکلے اور گاڑی کی پٹرول گیج بھی چیک نہ کرے تو پھر ریپ تو ہو گا۔ باقی ماندہ حقائق میں بتا چکا ہوں لیکن آج اور بھی واضح کر دیتا ہوں۔ پاکستان میں عریانی بہت بڑھ گئی ہے، عورتیں تھوڑے تھوڑے کپڑوں میں ہوتی ہیں۔ اب نائٹ کلب کی بھی اجازت نہیں ہے تو پھر صرف ریپ یا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا راستہ ہی بچتا ہے۔ کیونکہ پاکستانی مرد یورپین مردوں کی طرح روبوٹ تو ہیں نہیں۔

Read more

وزیراعظم، پاکستانی معاشرہ اور ریپ کلچر

محترم وزیراعظم آپ پچھلے کچھ ماہ میں دو مرتبہ جنسی زیادتی کے بارے میں بیانات دے چکے ہیں جو ان سب لوگوں کے لیے جو اس کا شکار ہوئے اذیت کا باعث بنے اور لوگ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ آپ کس یوٹوپیا میں زندگی گزار رہے ہیں کہ آپ جنسی زیادتی جیسے اہم مسئلے کی ا، ب سے واقف نہیں اور جیسے کہ آپ نے ذکر کیا کہ جب یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے تو آپ اپنے قریبی مشیروں کے ساتھ مل کے اس کے اوپر غور و خوض فرماتے ہیں تو عرض ہے کہ اگر یہ وہی وزیر مشیر ہیں جو بلاول بھٹو کے بارے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں اور نازیبا القابات سے نوازتے ہیں تو آپ غلط لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں اور طرح یہ کہ آپ نے ان کو کبھی روکنا گوارا نہیں کیا۔

Read more

ڈرم سرکل: امریکہ کا موسیقار قبیلہ

امریکی قوم موسیقی کی بڑی دلدادہ ہے۔ امریکہ کے موسیقاروں نے دنیائے موسیقی میں نئے رجحان متعارف کروائے۔ امریکہ کے کئی گلوکار آج بھی لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن کر دھڑکتے ہیں۔ امریکہ والوں کی میوزک سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر امریکی شہری کے گھر میں بجانے کو کوئی نہ کوئی، چھوٹا بڑا ساز یا سازینہ ضرور موجود رہتا ہے۔ چاہے وہ گیٹار ہو، ڈرم سیٹ ہو، افریقی ڈھول ڈی جنبے ہو، بانسری یا پھر شمالی یا جنوبی امریکہ کے روایتی آلات موسیقی ہوں۔

Read more

مرد کوئی روبوٹ نہیں

مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔ یہ جواب ہے اس سوال کا جو وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران دیا۔ ایسے ہی ملتے جلتے نادر خیالات کا اظہار وہ رواں سال 4 اپریل کو قومی ٹیلی ویژن پر ایک سوال کے جواب پر بھی دیے چکے ہیں۔ جب ایک خاتون نے ان کی توجہ ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی طرف دلائی تھی۔ بقول وزیر اعظم پاکستان کے ایسے کیسز ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی کی وجہ سے ہیں۔

Read more

کیا پاکستانی مدارس میں جنسی جرائم کی تحقیقات کے لیے کوئی باقاعدہ نظام موجود ہے؟

پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جنسی جرائم کی شکایت اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے اساتذہ اور انتظامیہ پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی ہوتی ہے تاہم وفاق المدارس میں ایسی شکایت کی تحقیقات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

Read more

شوبز ڈائری: ’صنفی تعصب مردوں میں ہی نہیں عورتوں میں بھی ہوتا ہے‘

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کو کس نے صنفی تعصب کا نشانہ بنایا، پریانکا چوپڑا نے ہندی فلم کا نیا فارمولا کیا دیا اور اداکار سونو سود اب لوگوں کی مدد کیسے کر رہے ہیں؟ یہ سب جانیے اس ہفتے کی شوبز ڈائری میں۔

Read more

فحاشی اور ریپ: وزیراعظم victim blaming کر رہے ہیں

بتاریخ 4 اپریل وزیراعظم پاکستان، جناب عمران خان کے قومی ٹیلی ویژن پرسوال جواب کے سلسلہ میں ایک سامع نے ان کی توجہ ملک میں بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی طرف دلائی تو انھوں نے فرمایا، ’ہمارے ملک میں بچوں اور عورتوں کے ریپ کی رپورٹنگ ایک فیصد بھی نہیں۔ یہ سب کیسز ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی کی وجہ سے ہیں۔ پردے کا تصور اسی لئے ہے کہ temptation نہ ہو۔ معاشرے میں ہر انسان کے

Read more

خواتین کا ٹافی سے موازنہ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید: ’اب سمجھ آئی نئے پاکستان میں مرد کی شناخت روبوٹ اور عورت کی بطور ٹافی ہو گی‘

سوشل میڈیا پر جہاں وزیراعظم کے بیان کے بعد خواتین نے اپنے تجربات بیان کیے کہ کیسے وہ مکمل لباس میں ہوتے ہوئے بھی ہراسانی کا سامنا کرتی ہیں، وہیں عورت کا موازنہ ٹافی سے کرنے پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات: ’میری بیٹی کو کہا گیا کہ وہ انڈروئیر میں پوز کرے‘

بچوں کے تحفظ کے لیے قائم خیراتی تنظیموں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بی بی سی نے اس حوالے سے ایک بچے کی والدہ سے گفتگو کی جن کی بیٹی صرف 12 برس کی تھیں جب ان کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا۔

Read more

بچوں سے جنسی رغبت کا عارضہ (پیڈوفیلیا) – ایک نفسیات دان کا نقطہ نظر

ڈاکٹر سہیل گیلانی سے ہماری عمر بھر کی واقفیت ہے۔ ڈاؤ میڈیکل کالج میں دوران طالب علمی ان کا حوالہ شعر و ادب، فن تقریر اور طلبا سرگرمیوں میں شرکت تھا۔ اب ان کی شناخت امریکہ کے ایک ایسے سائیکاٹرسٹ کی ہے جو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انتہائی خطرناک مجرمانہ ذہنوں کے نہاں خانوں میں اتر کر مقفل دروازے وا کرتا ہے تاکہ تشخیص، علاج، اصلاح اور دوبارہ ان کو سماجی زندگی میں لانے کی راہیں نکالی جاسکیں۔

پیڈوفیلیا کیا ہے؟

سہیل گیلانی: یہ ایک بالغ شخص کی نابالغ بچوں میں حد سے بڑھی ہوئی جنسی کشش ہے جو بار بار سر پر سوار ہو کر شہوانی جذبات ابھار دیتی ہے۔ یہ کبھی بلا استثنا (Exclusive) نہیں ہوتا۔

Read more

نیازی صاحب کی بے نیازیاں

ابھی حالیہ دنوں میں خان صاحب نے ایک غیر ملکی ادارے کو ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے معمول کے مطابق پھر بے نیازی کا مظاہرہ کیا اور اینکر نے جب ریپ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ :

” اگر ایک خاتون کم کپڑے پہنتی ہیں تو اس کا مردوں پر اثر ہو گا جب تک کہ وہ روبوٹ ناں ہوں اور یہ ایک عام عقل کی بات ہے۔“
اب اگر ان کے اسی بیان کا تجزیہ کیا جائے تو اس سے کئی پہلو نکلتے ہیں اور کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

Read more

آخر بچے اور مُردے منی اسکرٹ پہننا کب بند کریں گے؟

اب میں بار بار کیا دہراؤں کہ ہمارے ذہین و فطین وزیراعظم اور قابل ترین حکومت ہر بار کچھ ایسا بیان دیتی ہے کہ ہم جو پچھلے بیان یا پالیسی کے صدمے سے باہر نہیں نکلے ہوتے دوبارہ دل پکڑ کر رہ جاتے ہیں۔ ابھی ہم والدین کو ان کی ظالم اولاد کے ساتھ زبردستی نتھی کرنے والے بل اور سائنس اور صوفی ازم کے درمیان غائبانہ تعلق کی تک بندی سوچ ہی رہے تھے کہ حاکم وقت نے ایک اور بم پھوڑ دیا۔

Read more

جمائمہ خان بالآخر ہمارے ساتھ مل کر ہنسیں مگر کس پر؟

صاحب، رنج کی شدت اس قدر ہے کہ ہم خود کلامی کے مرض میں مبتلا ہو کر کچھ سوال اپنے آپ سے پوچھے چلے جا رہے ہیں؟ اگر ریپ عورت کے کپڑوں سے متعلق ہے تو زینب فرشتہ اور ان جیسی لاکھوں بچیاں کیا پہن کر سامنے آتی ہیں کہ ریپسٹ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے؟ قبر میں لیٹنے والی عورتوں کا کفن کیا اس قدر ناکافی ہوتا ہے کہ بہت سے معصوم ریپسٹ مردہ جسم کے بلاوے

Read more