کیا ایم ٹی جے برانڈ بزنس ایمپائر کے سربراہ مولانا طارق جمیل بھی منحرف ہوگئے

اس قسم کا محاورہ ہمارے اکثر سننے میں آتا رہتا ہے ”گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا“ ایسا اس بندے کے متعلق بولا جاتا ہے جو موقع کی مناسبت سے اپنا ردعمل اور لفظوں کا چناؤ کرتا ہے تاکہ وہ اپنی شخصیت کے پیڈسٹل کو حالات و واقعات کے ہر فریم میں سجا کر مطلوبہ نتائج حاصل کر سکے اور لوگوں کے بیچ بھی آن بان اور شان برقرار رہے۔ گرگٹ ایک کامن گارڈن لزرڈ ہے جس کے متعلق کہا جاتا

Read more

ایک فین کلب کا شہزادہ جو عوام کے ایوان میں رسوا ہوا

پاکستانی سیاست کے انوکھے ہی رنگ ہیں، الگ ہی نظارے اور وکھرے ٹائپ کی اصطلاح بیانیاں ہیں جن کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اگر آج سیاست کے باوا آدم جن کے تصورات کی وجہ سے دنیا جمہوریت جیسے نظام حکومت سے متعارف ہوئی ہے وہ اگر زندہ ہوتے تو ہمارے طرز جمہوریت کو دیکھ کر سر پٹخنے لگتے اور شاید جمہوریت کا یہ روح پرور نظارہ دیکھ کر جمہوریت سے ہی تائب ہو جاتے۔ ویسے تو اس

Read more

کامیڈین پروفیسر شہباز گل کا دبنگ مطیع اللہ جان سے مکالمہ

بندر کے ہاتھ ماچس لگ جائے تو جنگل کی خیر نہیں ہوتی، اسی طرح اگر سوشل میڈیا ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ جائے جو انتہا کے جذباتی اور توہم پرستانہ قسم کی روایات کے امین ہوں تو وہ دنوں میں جذبات کی آگ کو بڑھاوا دے کر معاشروں کو تاریکی میں دھکیل دیتے ہیں۔ جذباتی قسم کے گھوسٹ دانشور اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی خاطر نظریاتی کنفیوژن پیدا کرنے کی خاطر ”آکسیمورون یا صنعت تضاد“ کا سہارا لے کر

Read more

کیا جھوٹ کسی کے باپ کی ملکیت ہے ؟دل کھول کے بولو

اس جملے کا حوالہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے پروفیسر شہباز گل کے حوالے سے دیا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل انتہائی جھوٹا آدمی ہے۔ مگر اب یہ تاریخی جملہ پوری تحریک انصاف کی عکاسی کر رہا ہے اور خان صاحب کو مسیحا ثابت کرنے کے لیے پوری ایڑی چوٹی کا زور لگا کر جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں تاکہ اس تاریخی حقیقت کو سچ بنانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا جا سکے، جس

Read more

علیم خان اور چودھری سرور بھی غدار بن گئے اور سلمان اکرم راجہ کی تشویش

سرپرائز نگ قسم کے سیاسی بحران اور وقتی بندوبست کا شیرازہ بکھرنے کے بعد اوپن سیزن کا آغاز ہو چکا ہے، اس سیزن کی اوپننگ سابقہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور پنجاب میں خان صاحب کے سابقہ ”اے ٹی ایم“ اور مخلص ساتھی علیم خان نے کر دی ہے اور اس آغاز کے بعد بہت سے مزید پردہ نشین بھی باہر نکل کر بغاوت کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ ایک طرح سے نہ رکنے والے تسلسل

Read more

یوٹرن خان کو طلعت حسین کا قیمتی مشورہ

ہمارا بہادر عمران خان جو کہ پاکستان کی عوام کا مسیحا ہونے کے ساتھ ساتھ اب عالم اسلام کا ہیرو بھی بن چکا ہے، جس کے خلاف امریکہ نے پاکستان کی اپوزیشن کو ساتھ ملا کر ایک بہت بڑی سازش رچائی۔ اس سازش کے نتیجہ میں وہ عمران خان کے اقتدار کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے تھے مگر ہمارے خان صاحب نے بڑی سمارٹ چال چلتے ہوئے اپوزیشن کو درمیان میں سے جو ایک طرح سے امریکہ کے لئے ”وچولے“

Read more

اے صاحب بہادر امریکہ تیرا ہم پر احسان ہے

جب بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو وہ اپنے بچکانا فیز میں بہت ہنگامہ خیزیاں کرتا ہے، کبھی مٹی منہ میں ڈال لیتا ہے تو کبھی کچھ توڑ دیتا ہے اور سونے سے پہلے تک اپنے بچپن کے مشن پر کار بند رہتا ہے اور جب والدین سمجھتے ہیں کہ اب بچے کو سو جانا چاہیے، بہت ہو گیا وہ سلانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ اپنی حرکتوں میں محو ہوتا ہے تو اسے ڈرانے کی کوشش کرتے ہوئے ماں کہتی

Read more

امریکہ کا نیوٹرل ہوجانا اور خان صاحب کی کانپیں ٹانگ جانا

کیا قوم سے خطاب کے دوران خان صاحب کی کانپیں ٹانگ رہی تھی یا سلپ آف ٹنگ کا شاخسانہ تھا؟ جو کچھ بھی تھا بہت ہی کنفیوژنگ اور بورنگ تھا یا یوں کہہ لیں کہ ان کی 22 سالہ جدوجہد کا چربہ تھا۔ یوں لگ رہا تھا جیسے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہیں اور ذہن کے اندر بہت کچھ پکا ہوا ہے، کہتے کہتے کچھ کہہ بھی گئے مگر اس کہے پر بھی یوٹرن لے لیا۔ حالانکہ بہت اچھا

Read more

سنکی دانش گرد حسن نثار کو شائستگی ریما عمر سے سیکھنی چاہیے

حسن نثار آج کل ذہنی ٹراما کے ایک سخت ترین فیز سے گزر رہے ہیں بالکل اسی طرح سے جس طرح کسی جوتشی کی درجنوں پیشگوئیاں پے درپے ناکام ثابت ہو رہی ہوں اور وہ بے بسی کے ساتھ اپنا سر پیٹنے لگتا ہے، اپنا غصہ مختلف طرح سے اوروں پہ نکالنے لگتا ہے۔ خود کو عقل کل سمجھنے والے یا سیلف سینٹرڈ قسم کے بندے کا یہ المیہ ہوتا ہے کہ اسے اپنے سوا کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا اور

Read more

عامر لیاقت کا وزیراعظم عمران خان سے شکوہ

شکوہ کی زبان بہت خطرناک ہوتی ہے جس میں انسان آداب مراتب اور رکھ رکھاؤ والی زبان بھول جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی مستی و بے خودی کی کیفیت کا نام ہے جس میں کوئی اپنا دوسرے اپنے سے کھل کر ہم کلام ہوتا ہے اور اپنے گلے شکوے کسی بھی قسم کا مصلحتی فلٹر استعمال کیے بغیر صاف لفظوں میں کہہ ڈالتا ہے، چاہے اس بلنٹ زبانی کے جتنے بھی تلخ نتائج برآمد ہوں اسے اس کی کوئی پرواہ

Read more

کیا ”یس مین“ کا مجسمہ بنے رہنا ذہنی صلاحیتوں کی توہین نہیں ہے؟

خوابوں و خیالوں کی جنت بہت حسین ہوتی ہے کیونکہ اس کے لیے کوئی تگ و دو یا جستجو نہیں کرنا پڑتی بلکہ تصور یاراں ہی کافی ہوتا ہے، یہ ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جس میں ایک ان دیکھا سا سرور ہوتا ہے، جس کے میٹھے سحر میں کھو کر ایک قیمتی و باصلاحیت بندہ آہستہ آہستہ ضائع ہوتا چلا جاتا ہے۔ جب حالات کے بے رحم تھپیڑوں سے آنکھ کھلتی ہے تو ادراک ہوتا ہے کہ جو

Read more

ارطغرل ڈرامے کی حلیمہ سلطان بھی جسم کی نمائش کی شوقین نکلی

یہ ہمارے ہیروز ایسے کیوں نکلتے ہیں جنہیں ہم پوجنے کی حد تک پیار کرنے لگتے ہیں وہی ہمیں اپنے کرتوتوں سے مایوس کیوں کر ڈالتے ہیں؟ آخر یہ اقتدار اور پیسے کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک کیوں چلے جاتے ہیں؟ حال ہی میں کچھ ایسا عجیب سا ہوا ہے جس سے ہمارے پاکستانی مردوں کے دل بری طرح سے چکنا چور ہو گئے ہیں، ارمانوں پر اوس پڑ گئی، آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے

Read more

محبت: کے 40 اصول، انگلینڈ کا چورن اور مذہبی کارڈ

بعض لوگ حادثاتی طور پر یا کسی کے کہنے پر کوئی ایک آدھ کتاب زندگی میں پڑھ لیتے ہیں تو پھر زندگی بھر اسی کے حوالے دیتے رہتے ہیں، اس حقیقت کو جانے بغیر کہ ادبی سطح پر اس کتاب کا معیار کیا ہے؟ اور کس حد تک اس کا ریفرنس دیا جاسکتا ہے؟ ”دی فارٹی رولز آف لو“ جس کی مصنف ایلف شفق ہیں، جو شمس تبریز اور جلال الدین رومی کے گرد گھومتی ہے اور ایک طرح کی

Read more

انتہائی دیانت دار وزیراعظم اور غلیظ زبانی کا کلچر

جب وکلاء موومنٹ زوروں پر تھی اور کالے کوٹ والے اپنے باس کی بحالی کے لئے سڑکوں پر مارچ کر رہے تھے، اس منظر کو دیکھ کر بہت سے حقیقت پسند دانشور بھی عمران خان کے یوٹرن کی طرح آئیڈیل ازم کی حسین جنت میں مستغرق ہو کر یہ کہنے لگ پڑے تھے کہ اب اس دیس میں قانون راج کرے گا اور ریاست آئیڈیل ماں کی طرح اپنے تمام بچوں سے یکساں سلوک کرے گی۔ آئیڈیل ازم کے اس

Read more

کیا مولانا فضل الرحمٰن ایک سنگدل قسم کے ساہو کار ہیں؟

ملک پاکستان میں مولوی کو سٹریٹ پاور کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے یہ مذہب کے نام پر چند سیکنڈ میں لاکھوں انتہاپسندوں کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی اسی صلاحیت کا دیدہ یا نادیدہ قوتیں فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد چند گھنٹوں میں حاصل کر لیتی ہیں۔ مگر ان کے ساتھ جو المیہ والا معاملہ ہے وہ بہت سنگین ہے، وہ یہ ہے کہ پاکستانی عوام نے آج تک انہیں اقتدار کی مچان تک پہنچنے نہیں

Read more

کیا جاوید احمد غامدی انجینئر محمد علی مرزا کو گندی مکھی سمجھتے ہیں؟

ڈاکٹر اسرار احمد ڈنکے کی چوٹ پر کہا کرتے تھے کہ اسلام میں ملاں یا ملائیت کا کوئی ادارہ یا روایت ہی موجود نہیں ہے اس نظام کو جان بوجھ کر قائم کیا گیا ہے اور اس قسم کی روایت کو ضرورت مندوں نے مذہبی طاقت حاصل کرنے کے لیے خود تخلیق کیا ہے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ ہر مذہبی انسان کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ بذات خود اپنے مذہبی معاملات اپنی فہم و فراست کے مطابق

Read more

اسرائیل کے صدر کی ترکی کی سر زمین پر آمد اور مسلم امہ پریشان حال

اس وقت اسرائیل کے صدر ترکی کی پاک سرزمین جو کبھی سلطنت عثمانیہ کہلایا کرتی تھی کے دورے پر ہیں اور ان کا وہاں بہت پرتپاک استقبال کیا گیا اور یہ معما سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہمارے بنیادی تصور کے مطابق ”یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے“ کے باوجود انہیں جی آیاں نوں کیوں کہا گیا؟ جبکہ ہمیں ترکی والوں نے ارطغرل ڈرامہ تحفے میں پیش کیا ہوا ہے جس کے متعلق عمران خان نے بھی

Read more

سانحہ پشاور اور نوجوانوں میں مذہب سے بے گانگی

جو اپنوں کے شر سے غیر محفوظ ہوں کیا وہ دوسروں کو تحفظ کی ضمانت دے سکتے ہیں؟ یہ وہ سنجیدہ سوال ہے جس پر غور کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، کچھ عرصہ پہلے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی کچھ خطرناک قسم کے الرٹ ملنے وجہ سے عین وقت پر میچ کھیلے بغیر ٹیم دورہ ملتوی کر کے واپس چلی گئی تھی۔ اس کے بعد حکومتی و عوامی غصہ کافی دنوں تک عروج

Read more

ایک گریجویشن لیول کا سٹوڈنٹ جس کا اپنا کوئی نقطہ نظر نہیں ہے

ایک گریجویشن لیول کا سٹوڈنٹ جو کہ حافظ ہونے کے ساتھ تھوڑی بہت مذہبی سمجھ بھی رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں کوچنگ کے سلسلہ میں میرے پاس آیا، دونوں ہاتھوں کے ساتھ جھک کر مصافحہ کرنے کے بعد انتہائی مؤدبانہ انداز میں میرے سامنے بیٹھ گیا۔ میں نے پوچھا کس سلسلہ میں آئے ہو تو اس کا کہنا تھا کہ میں بی اے کی انگریزی کی کوچنگ کے سلسلہ میں حاضر ہوا ہوں مزید پوچھنے پر اس نے بتایا کہ درس

Read more

کیا غامدی سکول آف تھاٹ مذہب کی حقیقت کو دریافت کر پائے گا؟

نظریات سبجیکٹو ہوتے ہیں اور انسانی تاریخ مختلف نظریات سے بھری پڑی ہے، ہر دور میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ہجوم سے ہٹ کر سوچتے ہیں اور تاریخ میں ایسے ہزاروں لوگوں کے شواہد ملتے ہیں جنہوں نے انسانی سوچ کی میراث کو آگے بڑھایا اور اس تسلسل کو تقویت بخشی۔ نظریات کی آماجگاہ چو نکہ انسانی دماغ ہوتا ہے ان پر بحث و مباحثہ کے ذریعہ سے صحیح نتائج تک پہنچنے کی سعی کی جاتی ہے مگر

Read more

کیا ذہنی اذیت دینے والوں کے خلاف بھی کوئی قانون بنے گا؟

آج صبح ایک درد ناک خبر سننے کو ملی کہ شعبہ اردو کے سابق چیئرمین اور سابق ڈائریکٹر سرائیکی ایریا اسٹڈی سینئر پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمٰن عابد حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے، حال ہی میں چھپنے والی میری کتاب ”دانائی کا سفر“ کی اعزازی کاپی میں نے ڈاکٹر صاحب کو بھیجی تو شکریہ کے طور مجھ سے رابطہ کر کے مبارک باد پیش کی اور فرمانے لگے کہ میاں چنوں میں اس کتاب کی

Read more

فرسٹ ائر کا سٹوڈنٹ جو کسی بزرگ سے بیعت ہو جانے کے بعد خود کو خوش نصیب سمجھتا ہے

کچھ عرصہ پہلے ایک فرسٹ ائر ایف ایس سی کا اسٹوڈنٹ کوچنگ کے سلسلہ میں میری اکیڈمی آیا جب اسے پڑھتے ہوئے کچھ عرصہ بیت گیا تو اس کے ساتھ میری کچھ آشنائی سی ہو گئی کیونکہ وہ بچہ بہت مودب اور ذہنی طور پر تھوڑا روٹین سے الگ تھا مثلاً نمازی تھا اور تبلیغی جماعت سے کافی گہری وابستگی رکھتا تھا۔ اکثر چھٹیاں کرتا تھا اور وجہ پوچھنے پر وہ اکثر کہا کرتا تھا کہ وہ سہ روزہ لگا

Read more

حجاب کے متعلق جاوید غامدی کی غیر منطقی گفتگو

زندگی کا طالب علم ہونے کی حیثیت سے، تعصب سے بالاتر ہو کر سچ جاننے کی جستجو و عزم اور خود کو عینیت یا قطعیت سے کوسوں دور رکھنے کی خاطر میں ایسے مذہبی علما کو بغور سنتا رہتا ہوں جو تھوڑا غیر روایتی یا مہذب اور پڑھے لکھے انداز میں علم الکلام کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں ان میں جاوید غامدی بھی شامل ہیں۔ ایک طویل ذہنی مشقت کے بعد یوں لگنے لگا ہے کہ غامدی جیسے لوگ

Read more

کیا شیزوفرینیا ایک خطرناک ذہنی بیماری ہے؟

کسی بھی تصور حیات سے منسلک کوئی بھی سو فیصد اس آئیڈیالوجی کا پریکٹسنگ نہیں ہوتا بلکہ گزرتے وقت اور بڑھتی عمر کے ساتھ ہر بندے کی سوچ میں تغیر و تبدل چلتا رہتا ہے یہی زندگی کا حسن کہلاتا ہے اگر ایسا نہ ہو تو زندگی بے معنی، یک رنگ، اجیرن اور ناگوار سی لگنے لگتی ہے۔ اس کیفیت کو وہ لوگ زیادہ محسوس کرنے لگتے ہیں جو ڈائی ہارڈ مذہبی ہونے کے باوجود تخلیقی ذہن کے بھی مالک

Read more

کیا کبھی کسی موب لنچنگ کا حصہ کسی دینی جماعت کاسر براہ یا کوئی پیر بنا ہے

بی بی سی اردو نیوز کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں قتل ہونے والے ایک ذہنی مریض مشتاق کے بھائی ذوالفقار نے بتایا کہ "جب میں نے مشتاق کو غسل دیا تو میرے لئے بہت تکلیف دہ وہ لمحہ تھا جب میں نے دیکھا کہ اس کے جسم کا کوئی ایک حصہ بھی ایسا نہیں تھا جہاں زخم نہ ہو” اس نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ "یہی نہیں بلکہ غسل دیتے ہوئے مجھے پتہ چلا کہ ظالموں نے

Read more

کیا یوم حیا والوں کو ہر جگہ سیکس ہی دکھائی دیتی ہے

اخلاقی اجارہ داری یا اپنے فلسفہ حیات کو سب سے اعلیٰ جان کر اس پر اترانا دراصل بیمار ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی بیمار ذہنیت کا اظہار ہمیں ہر سال فروری کے مہینہ میں یوم حیا کے پوسٹرز کی صورت میں دیکھنے کو ملتا ہے، جہاں اس قسم کے سٹال لگے ہوتے ہیں وہاں عجیب طرح کی وحشت و دہشت، ایک خاص طرح کی رعونت اور تناؤ والے چہرے خشک مزاجی کے ساتھ اس سحر میں مستغرق ہو کر

Read more

مولانا طارق جمیل کے علاقہ میں بربریت اور علما کی خاموشی

علاقہ تلمبہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کا جم پل ہے اور ایک طویل عرصے سے مولانا صاحب دعوت و تبلیغ کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ ان کی تقاریر سن لیں جن میں وہ اکثر پیار و محبت کا درس دیتے ہوئے پائے جاتے ہیں مگر گزشتہ دنوں ہونے والے المناک واقعہ نے ان کے تبلیغی اثرات اور ان کی مسلسل محنت پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں اور یہ جملہ بالکل صحیح محسوس ہونے لگا ہے کہ

Read more

کیا امریکن سکالر شیخ یاسر قاضی ہماری فکری راہنمائی کر پائیں گے

مذہبی ذہن چاہے دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق رکھتا ہو اس کی فکر کا ایک مخصوص اینگل ہوتا ہے اور اس مخصوص و محدود دائرے سے باہر نکلنا ان کے لیے ناممکن ہوتا ہے، بنیادی وجہ عقیدہ کی وہ گرہ ہوتی ہے جو صفت ایمان مفصل و مجمل کی صورت میں ہر صاحب عقیدہ کے دماغ کے گرد مستقل بنیادوں پر لگ جاتی ہے اور کم و بیش تقریباً ہر مذہب کا اپنے ماننے والوں سے یہی بنیادی

Read more

طاہرہ جالب صاحبہ، جالب کو مسخروں کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے

نقالی کرنا ایک ہنر ہوتا ہے یہ ملکہ بہت ریاضت کے بعد حاصل ہوتا ہے یا یوں کہہ لیجیے کہ بہت سے ماسک اپنے چہرہ پر سجا کر موقع کی مناسبت سے اسٹیج پر پرفارم کرنا ہوتا ہے جس سے داد ملتی ہے، پیسہ اور پروٹوکول بھی۔ جملہ بازی اور چرب زبانی اس فیلڈ کا معیار ہوتی ہیں جو یہ گر جانتا ہو وہ کم از کم پاکستان میں تو بھوکا نہیں مر سکتا اس میں اتنا سکوپ ہے کہ

Read more

کیا جاوید غامدی دہریت کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں ؟

یہ جملہ گزشتہ دنوں ایک زرخیز ذہن، کشادہ دل اور مائنڈ آرکیٹیکٹ ٹائپ مفکر سعید ابراہیم نے اپنی فیس بک وال پہ شیئر کیا تھا اور یہ ان کی زندگی کا تقریباً معمول بن چکا ہے وہ گاہے بگاہے کچھ ایسے جملے لکھتے رہتے ہیں جو غور و فکر کرنے والوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیتے ہیں اور بہت سے شوقین ایسے بھی ہوتے ہیں جو پڑھ کر غور کرنے کے بجائے فوری اپنا جذباتی سا ردعمل ظاہر کر دیتے

Read more

جگت بازوں کا دانشور آفتاب اقبال بمقابلہ شاعر انقلاب حبیب جالب

دانشوروں کے بھی بہت سے طبقے ہوتے ہیں اور ہر طبقہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، ہر طبقہ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اپنی شخصیت کے گرد ہر ایرے غیرے نتھو خیرے سے خود کو بچانے کے لیے ایک حفاظتی باڑ قائم کر لیتا ہے تاکہ من کی شانتی بنی رہے اور چند من پسند لوگوں میں فیض بٹتا رہے اور داد ملتی رہے یہی کافی ہے۔ زندگی میں بڑے بڑے دلچسپ کرداروں سے آمنا سامنا ہوتا رہتا ہے میرے

Read more

انجینئر محمد علی مرزا کی اپنے سٹوڈنٹس کو وارننگ

مادی دنیا میں رہتے ہوئے مادی حقیقتوں سے انکار بھلا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ دنیا کے سب فلسفے پیٹ سے ہی شروع ہوتے ہیں اور پیٹ پر ہی ختم ہوتے ہیں جو اس حقیقت کو جھٹلا کر کوئی بھی فیشنی جبہ پہنتا یا کوئی بھی خول اپنے چہرہ پر چڑھا کر عظیم بننے کی کوشش کرتا ہے یہ سب جھوٹ اور شعبدہ بازی تصور کیا جائے گا۔ کارل مارکس کا سارے کا سارا فلسفہ اسی مادی حقیقت کے گرد

Read more

ایک ایسا شخص، جس کی ذات میں کئی لوگ بستے ہیں

گزشتہ دنوں ایک قاری نے میسنجر کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا اور ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، کریدنے سے پتہ چلا کہ وہ بھی میاں چنوں سے تعلق رکھتا ہے مزید کھوجنے سے پتہ چلا کہ وہ میری اکیڈمی ”دی ویژن“ میں عرصہ پہلے پڑھ چکا ہے۔ میں نے ملنے کا سبب پوچھا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ آپ کے بلاگ کا قاری ہے اور خاص طور پر جو میں نے سیکس ایجوکیشن کے متعلق لکھا

Read more

کیا خود لذتی غیر اخلاقی عمل ہے؟

ہمارے سماج میں زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کرنے کی بجائے ان سے چھپنا یا منہ موڑنا سکھایا جاتا ہے، خاص طور پر انسانی جسم سے جڑے ہوئے مسائل کو ڈسکس کرنے سے ہمارا برائے نام شرافت کا لبادہ کھسکنے لگتا ہے اور کانچ جیسا ایمان ہچکولے کھانے لگتا ہے۔ وہ جینا بھی کیا جینا ہوا جس میں آپ حقائق سے نظریں ہی نہ ملا سکیں اور اپنا معاشرتی بھرم برقرار رکھنے کے لئے آپ کو ہر وقت پاک باز

Read more

کیا منافقوں کے ہجوم میں اپنی جینوئن شخصیت کے ساتھ جیا جا سکتا ہے؟

ہم نے اپنے منافقانہ رویوں کی وجہ سے اپنا معاشرتی ڈھانچہ کچھ اس طرح کا بنا لیا ہے جس میں اوریجنل شخصیت کو جھیلنے کی سکت ہی نہیں رہی، ہر طرف بہروپیوں کا راج ہے مقبول خول پہن کر بہروپیے عوام کے ذہنوں کو بہلاتے رہتے ہیں جیسے ہی کوئی بندہ ان کے ”پرسونا ماسک“ اتار کر حقیقت سے آگاہ کرنے کی کوشش کرنے لگتا ہے باریش طبقے کو تو چھوڑ دیں ان سے کیا گلہ مگر افسوس اس وقت

Read more

کرکٹر محمد رضوان شرمیلے ہیں یا تبلیغ کا پرومو کر رہے ہیں؟

ہمارے ایک استاد ہوا کرتے تھے جو اپنے سبجیکٹ کو ایمانداری سے ڈیل کرنے کی بجائے طلباء کو پیروں فقیروں کی باتوں میں الجھائے رکھتے تھے اور خود کو استاد کہلوانے کی بجائے ”مرشد طریقت“ کہلوانا زیادہ پسند فرماتے تھے اور طلباء کو اپنی روحانی باتوں کے جال میں اتنا محو کر لیتے تھے کہ طلباء اپنے سلیبس کی بجائے ان کی روحانی باتوں کو دو زانو ہو کر سنتے اور اپنا مطلوبہ کام کیے بغیر گھر کی راہ لے

Read more

کیا جاوید غامدی اور احمدجاوید کا بیانیہ اپنی افادیت کھونے لگا ہے

ہماری روایتی فکر میں قصے کہانیاں اور کراماتی چٹکلے سنا کر داد سمیٹنے والوں کی تعداد تو بہت زیادہ ہے اور انہی کہانیوں سے سادہ لوح عوام بہلتے رہتے ہیں، واہ واہ، سبحان اللہ اور بے شک کی صدائیں گونجتی رہتی ہیں۔ ہماری روایتی فکر کے یہ دو نام ایسے ہیں جو واقعی صاحب مطالعہ، کشادہ ذہن اور جدید فکریات پر گہری نظر رکھنے والے لوگ ہیں اور ایک کثیر تعداد ان کی علمی صلاحیتوں کی معترف ہے، ان کی

Read more

انسانی جسم میں سور کا دل: جاوید غامدی اور انجینئر مرزا کا موقف

ایک تصویر جو اکثر ہماری نظروں سے گزرتی رہتی ہے جس میں ایک سائنسدان اپنی لیبارٹری میں بیٹھا تجربات میں مشغول ہوتا ہے اور اس کے پیچھے یا محاورتاً کہہ لیں کہ سر کے عین اوپر مذہبی کلاس کے نمائندے ان سائنسی سرگرمیوں پر نظریں گاڑے کھڑے ہوتے ہیں تاکہ سائنسدان اپنے تجربات کی روشنی میں جب اپنی دریافت کا اعلان کرے تو وہ فوری طور پر یہ ڈیکلیئر کر دیں گے کہ ”اس دریافت کا تذکرہ تو ہماری مذہبی

Read more

کیا جنسی گھٹن کا شکار فرد اپنے پارٹنر کو جسمانی طور پر مطمئن کر سکتا ہے

تدریسی پروفیشن سے تعلق ہونے کی وجہ سے اکثر دوستوں سے کسی نے کسی موضوع پر گفتگو ہوتی رہتی ہے اور اس بات کی کوشش ہوتی ہے کہ دوستوں کے درمیان ہر قسم کے معاشرتی ماسک  یا  بناوٹی  رکھ رکھاؤ کو ایک طرف کر کے  زندگی کے  چھوٹے یا بڑے معاملات پر چٹی ننگی گفتگو ہو تاکہ ذہنی قفل  ٹوٹیں، پرتیں کھلیں اور زندگی کی نئی حقیقتیں سامنے آئیں اور ہو سکے تو اپنی ڈسکشن کے ماحصل کو ایک مضمون

Read more

حضرت پیر سید بابا ثقلین شہنشاہ بخاری (لٹاں والی سرکار )

ہمارے سماج میں ذہنی بیماریوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ایسا بندہ جو کسی حادثہ یا صدمہ کی وجہ سے ہوش و حواس کھو بیٹھے یا درجنوں قسم کی ذہنی بیماریوں میں سے کسی ایک بیماری کا شکار ہو جائے تو ایسے بندے کا علاج کروانے کے لیے کسی سائیکائٹرسٹ کا انتخاب کرنے کی بجائے اسے جھاڑ پھونک کرنے والے درجنوں بابوں کے پاس لے جایا جاتا ہے۔ اگر ذہنی بیماری شدت پکڑ لے اور مریض دوسروں کو نقصان

Read more

مردوں کے لیے جنت میں 72 حوروں کا گفٹ مگر عورت کے لیے کیا

خواتین میں سوال پوچھنے کا جذبہ ذرا کم ہوتا ہے مگر تابعداری کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا کم ازکم برصغیر کے کلچر میں تو اس قسم کے شواہد بڑے شد و مد سے ملتے ہیں بنیادی وجہ صدیوں کا استحصال اور عورت کو پیدا ہوتے ہی گھر کی چار دیواری میں قید کر کے گھر کی لکشمی بنانے کی تربیت کا آغاز ہوتا ہے۔ مرد کے لیے عورت کو آزادی دینے کا مطلب اپنی مردانگی کی دھجیاں

Read more

آج کے دور کا سب سے بڑا سوال: کیا اورل سیکس جائز ہے؟

ہم آج جیمز ویب ٹیلی سکوپ کے دور میں جی رہے ہیں، ہینس لپرشی کے لینز سے شروع ہونے والا یہ سفر گلیلیو کی ٹیلی سکوپ تک پہنچا پھر نیوٹن تک پہنچا اس کے بعد ایڈون ہبل نے ٹیلی اسکوپ کی دنیا میں ایک لمبی جست لگا کر ”ہبل ٹیلی سکوپ“ متعارف کروائی جس سے کائنات کی سب سے اعلیٰ بات کا پتہ چلا کہ ہماری کائنات آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنی

Read more

کیا ایک دہریہ انسان دوست اور با اخلاق ہو سکتا ہے؟

ہم ایک ایسے بند معاشرے میں رہتے ہیں جہاں جامد ذہنیت کو قابلیت کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے اس کا اندازہ ہم کچھ اس طرح سے لگا سکتے ہیں کہ امتحانی پرچہ جات کی مارکنگ کے لئے مارکنگ عملے کو متعلقہ پیپر کی ”کی کاپی“ پیپرز کے بنڈلوں کے ساتھ ارسال کر دی جاتی ہے تاکہ اس ماسٹر کاپی کے مطابق عملہ مارکنگ کر کے رزلٹ تیار کر سکے۔ اس قسم کا لیول اور معیار مقابلہ کے امتحانات میں

Read more

کیا اس قوم کو آسمانی خدا اخلاقی زوال سے بچا سکتا ہے

چودہ اگست والے اہم اور تاریخی دن پر ایک نہتی لڑکی مینار پاکستان کیا لینے گئی تھی اور اکیلی لڑکی کا باہر نکلنے کا کوئی جواز نہیں بنتا؟ موٹروے پر رات کی تاریکی میں ایک خاتون کا ہمراہ دو معصوم بچوں کے اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا سفر کرنے کا کیا جواز بنتا ہے؟ شدید برفباری کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود اتنی کثیر تعداد میں محض برفباری کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے مری جانے کا کیا

Read more

ہولی یا کرسمس کی مبارک باد اور انجینئر محمد علی مرزا کا موقف

گزشتہ دنوں مجھے کسی دوست نے انجینئر محمد علی مرزا کا ایک ویڈیو کلپ بھیجا جس میں وہ بیرون ملک میں مقیم مسلمانوں کو ہولی یا کرسمس کی مبارکباد ہندو اور مسیحی کمیونٹی کے ساتھ شیئر کرنے کا طریقہ سمجھا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی آفس میں ہندو اور مسیحی لوگ کام کرتے ہوں تو مسلمان اس کمیونٹی کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بڑی خوشی سے قبول کر لیتے ہیں مگر جب دوسروں کی

Read more

کیا آپ بیلی پور کے بالشتیے فلسفی حسن نثار کو جانتے ہیں؟

نرگسیت کا شکار حسن نثار کی شخصیت تضادات کا مجموعہ ہے جو اپنے اینگر کو بطور فیشن دوسروں پر رعب جمانے کے لیے اکثر استعمال کرتے رہتے ہیں اس ڈر سے کہ کہیں مخاطب بندہ ان کی نرم گوئی سے فائدہ اٹھا کر کوئی ایسا سنجیدہ سوال نہ پوچھ لے جس کا جواب دیتے وقت انہیں اپنی پوری فلاسفی جھا ڑنے کا موقع نہ ملے اور سکرین پوز کا انداز "ماٹھا” رہ جائے۔ کیونکہ حسن نثار صاحب ایسی نرگسیت زدہ

Read more

مفتی طارق مسعود کا بالی وڈ کنگ سلمان خان کو مفت مشورہ

جب کبھی آپ پریشان ہوں یا کبھی کھل کر ہنسنے کو جی چاہے تو لطائف وغیرہ پڑھنے کی بجائے یوٹیوب پر مفتی طارق مسعود عرف ”بولو بھائی بولو“ کا بیان سن لیں آپ کافی حد تک ڈپریشن سے باہر آ جائیں گے مگر تجربہ شرط ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو ایک مفت مشورہ دے ڈالا کیا ہی بہتر ہوتا اگر مفتی صاحب یہ مشورہ سلمان خان کو ارض مقدس میں کنسرٹ میں پرفارم

Read more

کیا ہمارے مذہبی پیشواؤں میں جدید علوم کا مقابلہ کرنے کی قابلیت ہے؟

کچھ میرے خیر خواہ قسم کے لوگ مجھے یہ کہتے رہتے ہیں کہ تم مذہبی معاملات، مذہبی طبقہ یا تبلیغی جماعت جیسے موضوعات پر مت لکھا کرو کیونکہ یہ بہت حساس موضوعات ہیں اور لوگ مذہبی معاملات میں عقل کی بجائے جذبات کی پیروی کرتے ہیں۔ حتی کہ ایک مہربان قاری نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ”اگر تم مذہب سے اتنے نالاں ہو تو مذہب کو ترک کردو“ ان تمام باتوں کا جواب میں کچھ اس طرح سے

Read more

ورچو سگنلنگ یا اخلاقی اجارہ داری کیا ہوتی ہے

ورچو سگنلنگ جس کا آسان ترین مفہوم ”اخلاقی امتیاز کا بلاوجہ دکھاوا کرنا یا اخلاقی اجارہ داری“ کا دعوی بنتا ہے۔ یعنی خود کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ با اخلاق یا باکردار جاننا اور ہر وقت دوسروں کو سدھارنے کی فکر میں لگے رہنا ہے۔ یہ بھی ورچو سگنلنگ کی ایک مثال ہے کہ آپ بیچ سڑک، ٹرین کے ڈبے میں کسی بھی عوامی جگہ پر اکیلے یا باجماعت نماز ادا کرنا شروع کر دیں، بیٹھے یا گزرنے والے

Read more

کیا سابق کرکٹر سعید انور کی اہلیہ شروع سے سادہ مزاج تھیں

سابق ڈیشنگ کرکٹر اور موجودہ دور کے مولانا سعید انور کا ایک ویڈیو کلپ نظروں سے گزرا جس میں وہ اپنی اہلیہ کے متعلق مخصوص تعریفاتی جملے کچھ اس طرح سے بیان فرما رہے تھے۔ "میری بیوی ایک ڈاکٹر تھی اس کی میرے ساتھ شادی ہوگی اور اسی وجہ سے وہ سپیشلائزیشن نہ کرسکی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں اکیلے سفر نہیں کر سکتا تھا کیونکہ ہمارا ماحول بہت گندا تھا۔ انیس سو چھیانوے میں میری شادی ہوئی

Read more

ہیپی کرسمس کہنے کا رجحان، ہمارا رویہ اور فلسفہ لبرلزم

تقریبا دو دن پہلے میں نے ایک مضمون بعنوان "بطور استاد میں شرمندہ ہوں” لکھا تھا جو "ہم سب” پر شائع ہوا تو پڑھنے والوں نے بہت پسند کیا اور میں ان کا دل سے شکر گزار ہوں۔ کچھ قاری مضمون پڑھ کر صرف لائک کرتے ہیں، کچھ غصہ والی ایموجی شو کرتے ہیں مگر کچھ مضمون کو اچھے سے پڑھ کر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں اور انہی لوگوں کی وجہ سے ہمیں اپنے مضمون کو ری

Read more

کیا انجنیئرمحمد علی مرزا خرد کی آواز اور مذہبی ریفارمر ہیں؟

میں جب کبھی انجینئر محمد علی مرزا کے متعلق کچھ لکھتا ہوں تو بہت سارے لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ” کیا آپ انجینئر کے فلسفہ سے اتفاق کرتے ہیں”؟ تو ان کے لیے میرا یہ جواب ہے کہ میں انجینئر کو صرف اس حد تک پسند کرتا ہوں کہ وہ اپنی بات کا دفاع بے خوفی سے کرتا ہے اور ” مذہبی ہارڈ ٹرتھ” بڑی بے باکی سے بیان کرتا ہے باقی اس کی رائے سے متفق ہونا میرے

Read more

اب بیڈسین کو دیکھنے کے درمیان سنسر شپ کاپردہ حائل نہیں ہوگا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کا جدید ثقافتی دنگل زوروں پر ہے اور دونوں ہنگامی بنیادوں پر ایسے ایسے انقلابی اقدام کر رہے ہیں جن کے کرنے کی ان سے اتنی جلدی توقع نہیں تھی۔ یو اے ای تو خیر بہت پہلے ہی اس راستے پر چل پڑا تھا مگر سعودی عرب، ایران اور افغانستان جیسے ممالک کو ایک طرح سے ”جیل ممالک“ تصور کیا جاتا ہے اور اب سعودی عرب

Read more

بطور استاد میں شرمندہ ہوں

میرا تعلق ٹیچنگ پروفیشنل سے ہے تقریباً زندگی کے چودہ سال اس فیلڈ میں لگا چکا ہوں۔ ہمارا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جہاں پر مختلف مذاہب کے بہت تھوڑے تھوڑے لوگ آباد ہیں مگر عیسائی لوگ کچھ زیادہ تعداد میں ہیں۔ لیکن اس طبقے کی حالت کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے اور ان کی اکثریت سینٹری ورکر ہوتی ہے، ان میں سے کچھ پڑھے لکھے والدین ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے بچے بچیوں کو پڑھا لکھا کر اعلٰی

Read more

 طاہر اشرفی اور طارق جمیل کی معذرت اور سیالکوٹ کا وحشی ہجوم

یہ الفاظ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے منہ سے اس وقت ادا ہوئےجب عاشقان کا ہجوم  اسے  بے دردی  اور سفاکیت کے ساتھ واصل جہنم کرنے کے مشن پر لگے ہوئے تھے اور وہ لاچار بار بار یہ جملے بول رہا تھا کہ "میں کلمہ پڑھ کے مسلمان ہو جاتا ہوں مجھے چھوڑ دو مت مارو” مگر ظالموں نے اس کی آخری خواہش کا بھی احترام نہیں کیا اور اسے جہنم کے سپرد کرکے ہی ان کا کلیجہ ٹھنڈا

Read more

ایم بی ایس نے انسانی خوشیوں کی اہمیت تسلیم کر لی

شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ویژن 2030ء کے مطابق دوسرے عرب ممالک کے سربراہان کے سامنے اس بات کا واضح طور پر اعلان کیا کہ" اگلے پانچ سال میں مشرق وسطی نیا یورپ ہوگا "اس ضمن میں انہوں نے تمام مذہبی انتہا پسندانہ سوچ کو”ٹوتھ لیس” یعنی بے اثر بنانے کا انقلابی بنیادوں پر موثر اقدامات کرنے کا آغاز کر دیا۔ اس میں بہت سے اقدامات ایسے ہیں جن پر ماضی میں بھی پابندی لگ چکی تھی مگر ڈھکے چھپے انداز

Read more

کچھ تصویریں چیخ کر بتاتی ہیں کہ بلاسفیمی کیا ہوتی ہے؟

یہ منظر جنوبی پنجاب کی ایک چھوٹی سی تحصیل ”میاں چنوں“ کا ہے جو ایک علاقائی سوغات ”خوشی کی برفی“ کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہے یہ جہاں پر گندگی کا ڈھیر آپ دیکھ رہے ہیں یہ علاقہ ”میاں چنوں“ کا سب سے اہم روڈ ہے جسے تلمبہ روڈ کہا جاتا ہے بالکل روڈ کے اوپر اہالیان علاقہ اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ دور کہیں ویرانوں میں پھینکنے کی بجائے روزانہ اسی گلی کے شروع میں روڈ پر ہی

Read more

کیا مولانا طارق جمیل کا نوجوانوں کو ذہنی اسیر بنانا مناسب ہے؟

انگریزی کی ایک اصطلاح ہے جسے ”کلٹ آف پرسنیلٹی“ کہتے ہیں جس کا عام فہم مطلب ”شخصیت کا فرقہ“ بنتا ہے۔ جیسا کہ ایک مذہب میں کئی فرقے ہوتے ہیں اسی طرح سیاسی جماعتوں میں بھی کئی دھڑے ہوتے ہیں اور اسی طرح ہر فرقے اور دھڑے کا ایک راہنما ہوتا ہے جس کی قیادت میں لوگ ایک منشور یا پرچم تلے جمع ہو کر کام کرتے ہیں۔ یہ دنیا کے تقریباً ہر بندے کا مزاج ہوتا ہے کہ وہ

Read more

کیا سوشل میڈیا نوجوانوں کو الحاد کی طرف لے کر جا رہا ہے؟

ماہنامہ محاسن اسلام دسمبر کا شمارہ نظروں سے گزرا جس میں اس پریشانی کا اظہار تھا کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کی الحاد کی طرف رہنمائی کرنے کا موثر ذریعہ بن چکا ہے اور 15 سے 25 سال کے بچے بچیاں زیادہ تر اس لہر کا شکار بنتے جا رہے ہیں۔ اس شمارہ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ایسے سینکڑوں اکاؤنٹس ہیں جن کا کام دن رات سائنسی بنیادوں پر خدا کے وجود سے انکار، دین اسلام کے

Read more

کیا آپ رومانوی لمحات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں؟

ڈاکٹر خالد سہیل کا کالم بعنوان "آپ کی شادی کتنی صحت مند ہے؟” کا مطالعہ کر رہا تھا تو میرے ذہن کے افق پر میرے اپنے معاشرے سے جڑی ہوئی کچھ کہانیاں نمودار ہونے لگیں جو اس گھٹن زدہ معاشرے میں آئے روز سننے کو ملتی رہتی ہیں بلکہ یوں کہہ لیجئے کہ ہم اپنی منافقت اور پارسائی کا بھرم قائم رکھنے کے لیے ہر انسانی رشتہ میں اپنی انا کا زہر گھول کر اس کی اصل خوبصورتی کو ہی

Read more

سعودی عرب کا روشن خیالی کی طرف سفر

اکیسویں صدی اپنے بھرپور جلوے ہمیں دکھا رہی ہے یہ سب کچھ ایک ایسی مقدس دھرتی پر ہونے جا رہا ہے جہاں پر سب انسانی تفریحات پر اس وجہ سے پابندی تھی کہ مبینہ طور پر مذہب میں ان کو حرام قرار دیا گیا تھا۔ اس میں دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ سب عیاشیاں عوام کے لئے حرام تھیں مگر سعودی اشرفیہ پر ان قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا کیونکہ وہ قادر مطلق کے قائم کردہ نمائندے ہوتے

Read more

”من سب نبیا فاقتلوہ“ کے متعلق ڈاکٹر خالد ظہیر کا موقف

ڈاکٹر خالد ظہیر جو مشہور مذہبی سکالر ہیں ان کا اس حدیث کے متعلق جس کی بنیاد پر ایک ایسی فضا بنا دی گئی ہے کہ اس پر کوئی سیکنڈ تھاٹ یا رائے کو بلاسفیمی تصور کیا جاتا ہے کے بارے میں واضح موقف سامنے آیا ہے کہ یہ حدیث بالکل ضعیف ہے اور اس قسم کی حدیثوں کی کریڈیبلٹی مشکوک ہوتی ہے اس لیے جمہور علماء ایسی ضعیف حدیثوں کو حدیث کا درجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے مزید کہا

Read more

پاکستان میں ”برقع“ ٹاپ ٹرینڈ پر چلا گیا

پاکستان دنیا کی واحد ٹرینڈ انڈسٹری بن چکی ہے جہاں پر کوئی بھی ٹرینڈ چند سیکنڈ میں ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے، اہل کفار کو ہمارے اس ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل لیول پر تسلیم کر کے ایک منفرد ایوارڈ سے نواز نے کا بندوبست کرنا چاہیے۔ سیالکوٹ والے المناک واقعہ کا مرکزی ملزم جو میڈیا کے سامنے ببانگ دہل اپنی سفاکی کا اعتراف کرتے ہوئے لبیک کے نعرے لگا رہا تھا جس کا نام ”عمران رضوی“ ہے جو اپنی بہن کے

Read more

گورنمنٹ کالج لاہور کے وائس چانسلر کا ریورس گیئر

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی ”خیر مقدمی یا جی آیاں نوں“ والی تقریر سن رہا تھا جو انہوں نے مولانا طارق جمیل کو دعوت خطاب دینے سے پہلے اپنے ویژن کو متعارف کرواتے ہوئے گوش گزار کی، ہمہ تن گوش ہو کر ان کی زبان سے ادا ہونے والے جملوں کی بصیرت کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا اور امید یہی تھی کہ وہ آج طارق جمیل کی موجودگی میں ایک جدید سائنس لیبارٹری جو

Read more

انجنیئر محمد علی مرزا کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیجئے

جب مساجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جایا کرتے تھے تو اکثر ایک رویہ دیکھنے میں آتا تھا۔ جو ہمیں اس وقت بہت ہی عجیب اور احمقانہ محسوس ہوتا تھا مگر ڈر کی وجہ سے کبھی حفاظ کرام سے تذکرہ نہیں کر پاتے تھے۔ وہ رویہ یہ تھا کہ تقریباً ہر فرقہ کی مسجد کی ایک ایسی دیوار ہوتی ہے جس پر مذہبی پروگرام کے اشتہارات یا مسلکی سٹکرز وغیرہ چسپاں کیے جاتے ہیں، حفاظ کرام کچھ بچوں

Read more

پارسائی کے لبادے میں بے گناہوں کا قتل

آج یاد کیجئے شہید انسانیت سلمان تاثیر کو جنہوں نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے ملاقات کرنے کے بعد ایک تاریخی پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ ”توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال روکا جائے“ انہوں نے یہ بالکل نہیں کہا تھا کہ اس قانون کو ختم کر دیا جائے لیکن اتنی بات کہنا جرم ٹھہرا اور صاحبان منبر کے اشتعال دلانے کے نتیجہ میں انہی کے ایک باریش سکیورٹی گارڈ ممتاز قادری نے

Read more

گورنمنٹ کالج لاہور کا نام بدل کر تفہیم المذاہب رکھ دیا جائے

ایک مضبوط ریاست اسی وقت معرض وجود میں آتی ہے جب اس کے تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ اپنی اپنی ڈومین میں رہ کر دلجمعی سے کام کر رہے ہوں بدقسمتی سے اگر ایسا نہ ہو تو (کیلا ریاست) یعنی (بنانا اسٹیٹ) بننے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔ ممکن ہے آپ میرے اس موازنہ سے اتفاق نہ کریں لیکن اس سے مراد یہاں افراتفری یا کنفیوژن کا ماحول ہے اور ایسا منظر اس وقت بنتا ہے جب ادارے ایک

Read more

میرا جسم میری مرضی، اپنا کھانا اور بستر خود گرم کرو؟

انتہا پسندانہ رویے دنوں میں جنم نہیں لیتے بلکہ ان کے پیچھے صدیوں کا جبر ہوتا ہے، یہ نفسیاتی دباؤ کی صورت میں ایک لاوے کی طرح ذہنوں میں پکتے رہتے ہیں اور آخر میں ایک دن یہ دماغی ککر دباؤ کی وجہ سے پھٹ جاتا ہے۔ اس کا نتیجہ بعض اوقات ایسے اظہاریہ کی صورت میں سامنے آتا ہے جسے فوری طور پر معاشرہ قبول کرنے کا متحمل نہیں ہوتا اور ردعمل کے طور پر ایک ایسی فضا یا

Read more

کیا آپ قطب آن لائن والی سرکار کو جانتے ہیں؟

انگریزی کا ایک ایکسپریشن ہے ”ٹو بوٹ سیلنگ“ مطلب ایک ساتھ دو کشتیوں کی سواری کرنا ظاہر ہے اس کا نتیجہ اس کے علاوہ کیا نکل سکتا ہے کہ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم یا نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔ پیشگی معذرت اگر لفظوں کو آگے پیچھے کر دیا ہو مگر مفہوم یہی ہے کہ دو کشتیوں کا سوار کبھی منزل تک نہیں پہنچ پاتا۔ ہمارے سماج کا ڈھانچہ کچھ اس طرح سے تشکیل پا گیا

Read more

شراب، شباب اور کباب

ایسے معاشرے زندگی کے کسی بھی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتے جہاں منافقت عروج پر ہو، جہاں دوہرے معیارات کا چلن ہو اور منافقت کی باقاعدہ ایکسٹرا کوچنگ کلاسز کا دھندا بھی عروج پر ہو۔ دینی مدارس میں باقاعدہ طور پر اس چلن کی پریکٹس کروائی جاتی ہے، ایک دوسرے کے فرقہ کے خلاف مناظرہ بازی کی باقاعدہ ریہرسل کروائی جاتی ہے اور معمولی تشریحاتی مسائل پر طلباء اور عوام کو فرقوں کی بنیاد پر ایک دوسرے کا دشمن

Read more

جب لنگور کے ہاتھ حور لگ جائے تو کیا نتیجہ نکلتا ہے؟

”اصلی ہیرے کی پہچان ایک جوہری کو ہوتی ہے، بندر کے ہاتھ ماچس لگ جائے تو کچھ نہیں بچتا، بندر کیا جانے ادرک کا سواد“ پیشگی معذرت اگر میں نے کسی کہاوت کی ٹانگ توڑ دی ہو۔ یہ کہاوتیں ہم اکثر سنتے رہتے ہیں ان کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ اناڑی یا عطائی جو چیزوں کی حقیقت سے بے خبر ہوتے ہیں مگر دکھاوے کی ایکٹنگ بڑے کمال کی کرتے ہیں اور اکثر صورتحال کو بگاڑ دیتے ہیں۔ تنگ

Read more

آپ کے انڈر ویئر کا رنگ کون سا ہے؟

آپ نے زندگی میں مختلف لوگوں کو اپنے دوست احباب یا رشتہ داروں سے اس قسم کے سوال پوچھتے ہوئے سنا ہو گا کہ (آپ کا پسندیدہ مشغلہ، پسندیدہ کتب، پسندیدہ کھانا، پسندیدہ ممالک یا پسندیدہ مٹھائی وغیرہ کیا ہے ) ؟ ان باتوں کا جواب ہر کوئی اپنے ذوق و شوق اور پسندیدگی سے دینے کی کوشش کرے گا مگر جیسے ہی آپ اس سے یہ سوال پوچھیں گے کہ آپ جو انڈر ویئر پہنتے ہیں اس کا رنگ

Read more

کیا مالا علی کردستانی سب سے بڑے کامیاب بزنس مین ہیں؟

ڈاکٹر مالا علی کردستانی کی شخصیت کا جادو آج کل پاکستان میں عروج پر جا رہا ہے یوں کہہ لیجیے کہ ٹاپ ٹرینڈ پر چل رہا ہے۔ جھاڑ پھونک اور اونٹ کے پیشاب کو اونٹ کے دودھ میں ملا کر کینسر کے علاج کا دعوی کرنے والا یہ بندہ کردستان سے بچ بچا کر سعودی عرب وہاں سے عراق اور آج کل پاکستان میں اپنے فن کا جادو جگا رہا ہے۔ اتنے ملکوں سے نکلنے کی بنیادی وجہ ان کا

Read more

یہ شلوار ٹرینڈ کیا ہے؟

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شلوار ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ایک ٹک ٹاکر علینہ خان نے گھر کی چھت کے اوپر شلوار اتار کر کیٹ واک کرنے کی ایک ویڈیو اپلوڈ کر دی جو بہت زیادہ وائرل ہو کر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ یہ ٹک ٹاکر اٹھارہ ہزار فالورز کو اپنی توجہ کے سحر میں مبتلا کر چکی ہیں اور یہ سلسلہ رفتہ رفتہ دراز ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی خبروں

Read more

ریاست مدینہ میں قرآنی سیپارے مہنگے ہو گئے

جب سے ریاست مدینہ کے وزیراعظم نے یہ فیصلہ صادر فرمایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قرآن بھی لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا اس وقت سے سپاروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور آخری اطلاعات آنے تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب سپارے مارکیٹ سے ختم ہوچکے ہیں اور جو مل رہے ہیں وہ دگنی قیمت پر مل رہے ہیں۔ اس قلت پر اہل ایمان و اسلام کی دانشور کلاس سر

Read more

مولانا مکی الحجازی کے چٹکلے، سیکس زدہ ذہنیت اور گناہ بے لذت

مولانا مکی الحجازی ایک بڑے نامی گرامی عالم ہیں ان کا یوٹیوب چینل مذہبی دنیا کا مقبول ترین چینل ہے جس میں وہ مختلف لوگوں کی طرف سے بھیجی گئی پرچیوں پر درج شدہ سوال پڑھ کر ان کا جواب دینے میں مشغول پائے جاتے ہیں۔ وہ دینی مسائل پر گہری نگاہ رکھتے ہیں مگر ان کی وجہ شہرت بطور ”سیکس گرو“ یا ”میرج گرو“ ہونے کی زیادہ ہے۔ اگر آپ ان سے پوچھے جانے والے سوال پر غور کریں

Read more

عاصمہ جہانگیر: اے آئرن لیڈی تجھے سلام

گزشتہ دنوں عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک لمحہ کے لیے یوں لگا جیسے عاصمہ  کی روح اس مجمع میں آن پہنچی ہو. ہر ایک کی زبان پر  عاصمہ کا نام تھا٫ اسٹیج سے ایسے ایسے دبنگ انکشافات ھو رھے تھے جنہیں عاصمہ جیسی دبنگ خاتون ہی زبان پر لانے کا حوصلہ رکھتی تھی مگر اس دن عاصمہ  کی روح علی احمد کرد میں حلول کر

Read more

عضو تناسل سے سوچنے والے لوگ

اس اصطلاح کو استعمال کرنے کی وجہ سے بہت سوں کو اعتراض ہو سکتا ہے کہ سوچا تو دماغ سے جاتا ہے عضو تناسل سے نہیں۔ میں یہاں اس اصطلاح کی وضاحت کرتا چلوں کہ دماغ سے سوچنے والے لوگ ریشنل اور لوجیکل ہوتے ہیں، ایسے لوگ مسائل کا سامنا کر کے ان کا حل لوجیکل بنیادوں پر ڈھونڈ نے کی کوشش کرتے ہیں مگر عضو تناسل سے سوچنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو خود تو بے شرمی کی

Read more

طارق جمیل کی حور فینٹسی، مفتی طارق مسعود کے ٹوٹکے اور بچوں کی لائن

مذہبی شناخت رکھنے والوں کا یہ المیہ ہوتا ہے کہ وہ خود کو کامل اور اپنے مذہب و فرقہ کو حق سچ ماننے اور دوسرے مذاہب و فرقہ کو گمراہ اور جھوٹے سمجھنے کی علت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ پست ذہنی انہیں بچپن سے ورثہ میں ملتی ہے جس میں معاشرتی ماحول، سکول، کالج اور مدرسہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اس معاشرتی سکولنگ کو (ابتدائی ذہنی پروگرامنگ) کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اس ابتدائی سپون فیڈنگ

Read more

سجدے کرنے والے ورلڈ کپ سے باہر اور شیمپین اڑانے والے ورلڈ چیمپین

میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے پہلے ایک ڈس کلیمر دینا چاہتا ہوں کہ میرا مقصد مذہبی اقدار کا مذاق اڑانا بالکل نہیں ہے اور نہ کسی خاص پہلو کو ہٹ کرنا ہے۔ جمہوریت اور فریڈم آف ایکسپریشن کے اس دور میں اپنی ناقص رائے کا اظہار کرنے کی کوشش کروں گا۔ دنیا میں صرف مسلمانوں کا ہی وجود نہیں ہے بلکہ بے شمار مذاہب کے پیروکار موجود ہیں۔ جیسے ہمارا اپنے مذہب اور خدا کے بارے میں یہ

Read more

عرب مسلمان مذہبی شدت پسند کیوں نہیں ہیں؟

ہم آج ”فریڈم آف ریلیجن“ اور ”فریڈم فرام ریلیجن“ کے دور میں جی رہے ہیں، ہم چاہے تسلیم کریں یا نہ کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ حقیقت یہی ہے کہ دنیا کی ترجیحات بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی جا رہی ہیں، اب اسے حالات کا جبر کہہ لیں یا ارتقائی پراسس، اگر ہم نے بھی آگے بڑھنا ہے تو پھر ہمیں بھی خود کو تبدیل کرنا ہو گا اور وہ تمام ذہنی بیریئر ہٹانے ہوں گے

Read more

کیا تشکیکی انداز فکر کسی کو پڑھایا یا سکھایا جا سکتا ہے؟

انسانی دماغ ایک ”pattern recognizing“ مشین ہے جو پر اسرار، ان دیکھی اور بے بنیاد خوف کو محسوس کر کے کہانیاں گھڑنا شروع کر دیتا ہے۔ الف لیلوی داستانوں کا انبار اسی ذہنی کیفیت کے معجزے ہیں اور یہی سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی صورت میں چل رہا ہے وہ الگ بات ہے کہ اب ان کہانیوں کی کریڈیبلٹی کافی حد تک مشکوک ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے وقتوں میں لوگ ”اسٹیٹس کو“ یا ”اسٹیبلش عقائد“ کو ہی فائنل

Read more

ایک مولوی سے مکالمہ

ایک وقت تھا جب مولوی کو بہت ہی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا زمین پر خدا کا حقیقی نمائندہ تصور کیا جاتا تھا لوگ مسجد کے مولوی کے ساتھ گھریلو مسائل بھی ڈسکس کیا کرتے تھے تاکہ مسائل کو سلجھانے کے لیے بہتر حل مل سکے بچوں کے نام تجویز کروانے کے علاوہ بچیوں کے رشتوں کے مسائل اور استخارہ وغیرہ کے لیے مولوی پر بھروسا کیا کرتے تھے بڑے بڑے جلسوں میں مولوی کی تقریریں سننے کے

Read more

یہ اوکاڑہ کے ارسطو آفتاب اقبال کون ہیں؟

کیا آپ آفتاب اقبال کو جانتے ہیں؟ کیا انہوں نے کوئی نمایاں قسم کا کارنامہ سر انجام دیا ہے؟ کیا وہ مفکر ہیں؟ میں نے جب حلقہ یاراں میں یہ سوال پوچھے تو مجھے سننے کو یوں ملا ”بس زیادہ کچھ تو نہیں جانتے بس اتنا پتہ ہے کہ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر ہنسنے ہنسانے کا کام کرتا ہے اور شو باز اتنا ہے کہ کیمرہ مین بار بار اس کا زرق برق لباس اور جوتے دکھا رہا

Read more

پہلی نظر میں دل دے بیٹھنا حقیقت ہے یا مغالطہ

پیار کیا ہے اس کی حقیقت کیا ہے؟ یہ ریالٹی ہے یا فینٹسی؟ یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ پیار اصلی ہے یا جھوٹ؟ کیا پیار کے لیے شادی ضروری ہوتی ہے؟ کیا شادی کے بعد بھی پیار برقرار رہتا ہے یا صرف ایک سمجھوتا کی شکل اختیار کر لیتا ہے؟ کیا پیار دو دلوں کا ملن ہوتا ہے تو پھر ولی کی اجازت کیوں؟ اپنے لائف پارٹنر کو منتخب کرنے کے لیے شادی سے پہلے ڈیٹ کرنا کیا غیر

Read more

کیا ہم خدا کے وجود کا سرا ڈھونڈ پائیں گے؟

    کائنات کی معلوم تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ انسان آغاز سے ہی خدا کا سرا ڈھونڈنے میں سرگرداں رہا ہے۔ شروع میں وہ کسی بھی طاقتور چیز ”یعنی پہاڑ، سمندر، آسمان، چاند، سورج، درندے یا آسمانی بجلی وغیرہ“ کو دیکھتا تھا تو اسے محسوس ہوتا تھا کہ جو چیز بھی اس سے زیادہ طاقتور ہے وہی خدا، بھگوان یا دیوتا ہے اور وہ اسی کے آگے ماتھا ٹیکنے لگ پڑتا تھا۔ polytheism یعنی کثیر الخدا کے تصورات

Read more

اب پپی جپھی نہیں چلے گی: مفتی پیمرا کا فتویٰ

گزشتہ دنوں پیمرا نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس کی روشنی میں (گلے لگنا, پیار کرنے کے مناظر بیڈ سین, یعنی لوی ڈوی کی  تمام اقسام اس کے علاوہ بے ہودہ اور بولڈ ڈریسنگ) اب ٹی وی ڈراموں میں نہیں دکھائی جائیں گی وجہ یہ بتائی گئی کہ یہ ہمارے کلچر کی (ٹرو پکچر) صحیح عکاسی نہیں ہے , یہ سب کچھ (ان ڈیسینٹ) غیر مہذب ہے اور ان فحش مناظر کا ہمارے کلچر سے دور دور تک کوئی

Read more

بلاسفیمی اور اس سے جڑے ہوئے تصورات

بلاسفیمی یا توہین مذہب کو مذہبی قوانین کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جس میں مذہبی کتب اور خدا، بھگوان یا دیوتا کے بارے میں عزت و احترام سے بے نیاز ہو کر سوالات اٹھانا ہوتا ہے تاکہ ان تصورات کو عقلی بنیادوں پر پرکھا جا سکے، ایسا ہر کوئی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس راستے پر چلنا اتنا آسان ہوتا ہے۔ انسانوں کی دریافت شدہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ انسانوں کی اکثریت ریوڑ کی طرح ہوتی ہے

Read more

نعت خوانوں کی ڈسکو نعتیں اور ملتانی پری

موسیقی روح کی غذا ہوتی ہے جب آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوں تو آزما لیجیے آپ کو خود ہی ان ابتدائی جملوں کی گہرائی کا اندازہ ہو جائے گا اور دوران موسیقی ایسے ایسے تصورات کی شبیہ ذہن میں بننے لگے گی کہ آپ باغ باغ ہو جائیں گے، موسیقی سے محبت کرنے والے یہ گانے تو اکثر سنتے ہوں گے۔ 1: میرے رشکے ہ  قمر 2: میرے محبوب قیامت ہوگی آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی 3:

Read more

خواتین کے باریک کپڑے اور پورن سائٹ سرچنگ

جن معاشروں میں بہت کچھ حرام و ممنوع ہوتا ہے وہاں پر ”کلوزڈ ڈور“ سرگرمیوں کا چلن بہت عام ہو جاتا ہے منافقانہ رویے پنپنے لگتے ہیں، فطری خواہشات کو مختلف حیلے بہانوں سے دبانے سے معاشرے میں فرسٹریشن لیول بہت بڑھ جاتا ہے، ایسے معاشروں میں جلوت میں لوگ پارسا بن جاتے ہیں اور خلوت میں وہ تمام حرام زدگیاں کرتے ہیں جن سے انہیں جنسی تسکین حاصل ہوتی ہے، بعض لوگ خود کو خود تسکینی تک محدود کر

Read more

تصوف روحانیت اور مرشد کی بیعت

بدھا نے دنیا سے رخصت ہوتے وقت اپنے پیرو کاروں کو آخری وصیت کرتے ہوئے کہا کہ ( اپنا راستہ خود تلاش کرنا اور میری پیروی مت کرنا ) کرشنا مورتی کا کہنا تھا کہ (سچ تلاش کرنے کا کوئی متعین راستہ نہیں ہوتا) کنفیوشس کا کہنا تھا (انسان کا اپنا تجربہ اس کا حقیقی رہنما ہوتا ہے ) سچ کیا ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے اس کا حقیقی مزہ چکھنے کی تمنا میں لاکھوں لوگوں نے اپنی

Read more

یہ المہند علی المفند کیا ہے؟

یہ وہ مشہور میجک ورڈز ہیں جن کا آج کل بہت چرچا ہے دنیا کی غالب اکثریت کو ان الفاظ کی کانوں کان خبر نہ تھی، بھلا ہو انجینئر علی مرزا اور مفتی مسعود کا جن کی بدولت ان الفاظ کی حقیقت کھلی۔ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ کسی کتاب کا نام ہے جو بہت عرصہ پہلے برصغیر میں چھپی جس کے مصنف کا نام (مولانا خلیل احمد سہارن پوری) ہے جو سلسلہ دیوبند مسلک کی ایک معتبر شخصیت

Read more

کیا عورت مرد کا چار عورتوں کے ساتھ سونا برداشت کر سکتی ہے؟

انسانی نفسیات بڑی گنجلک چیز ہوتی ہے جس کا سرا ڈھونڈنے کی جستجو میں سگمنڈ فرائیڈ کارل یونگ، کارل روجرز نے اپنی زندگیاں تیاگ دیں اور موجودہ دور میں بھی ماہر نفسیات انسانی ذہنی گتھیاں سلجھانے میں مصروف عمل ہیں، انسانی ذہن ایک ایسی مشین ہے جو ہر وقت حرکت میں رہتی ہے جس دن اس میں کوئی خلل واقع ہوتا ہے تو انسان ابنارمل ہو جاتا ہے ہے اور جب یہ رسپانس دینا بالکل بند کر دیتا ہے تو

Read more

مفتی طارق مسعود کی جہلم آمد اور انجینئر علی مرزا فرار

کافی عرصہ سے مفتی طارق مسعود اور انجینئر محمد علی مرزا کے درمیان مناظرہ کرنے کی کلپ بازیاں چل رہی تھی دونوں یوٹیوب چینل چلاتے ہیں اور لاکھوں فالورز ہولڈر ہیں دونوں اپنے اپنے پیروکاروں میں شعور و گیان بانٹنے کا دعوی پورے زور و شور سے کرتے ہیں۔ مفتی صاحب چار شادیوں کے بہت زیادہ حامی ہیں ان کا دعوی ہے کہ اس سے زنا جیسے واقعات میں کمی واقع ہو سکتی ہے اور اب تک تین شادیوں سے فیض یاب ہوچکے ہیں چوتھی کی تلاش جاری ہے۔

Read more

کیا سیکس کے لیے عورت کی رائے جاننا ضروری ہے ؟

ہم مٹی پاؤ ٹائپ معاشرہ کے قیدی ہیں جہاں پر کھل کر بات کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے، گھٹن کا یہ عالم ہے کہ ہمارے بچوں کے پاس سوچنے کے زیادہ آپشن نہیں اور انہیں مخصوص دائرے میں رکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے، یک دائروی سی زندگی گزارنے کی وجہ سے ان کی آنے والی زندگی میں ایک عجیب طرح کا ٹیڑھا پن آ جاتا ہے، جس کا خمیازہ انہیں ساری عمر بھگتنا پڑتا ہے۔ انہیں گناہ و

Read more

احمد رفیق اختر اور ان کی پیش گوئی

احمد رفیق اختر جنہیں ماڈرن صوفی ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ہماری کلین شیو پڑھی لکھی کلاس ان کی بہت دل دادہ ہے، اب یہ مسئلہ بحث طلب ہے کہ ”پڑھا لکھا“ کون ہوتا ہے؟ بہت سے لوگ ایم فل اور پی ایچ ڈی ہوتے ہیں مگر ان کا مینٹل سپیکٹرم زیادہ گرون اپ نہیں ہوتا اور وہ نئی تحقیق کے بارے میں ایک طرح کا آلسی رویہ رکھتے ہیں اور جو انہوں نے پڑھ سیکھ لیا ہوتا ہے بس

Read more

خواتین اپنے بارے میں کیسا سوچتی ہیں؟ چند سوالات اور جوابات

ژان پال سار ترکی رفیق سفر اور محبوبہ سیمن دی بوا کا خواتین کے متعلق کہنا تھا کہ ”عورت پیدا نہیں ہوتی بلکہ بنائی جاتی ہے“ بہت ہی جاندار جملہ ہے اور خواتین کے متعلق پوری انسانی تاریخ کی نفسیات کی گرہیں کھول کر رکھ دیتا ہے۔ یہ جملہ ایک ضرب المثل بن چکا ہے ”کہ عورت مرد کی نسبت کم عقل ہوتی ہے“ ۔ پتہ نہیں کس سیانے بندے نے یہ بات کہی تھی مگر اس جملے کا اثر

Read more

جان اللہ کو دینی ہے لیکن شرٹ لیوائس کی پہننی ہے

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین المعروف ”جان اللہ کو دینی ہے“ گزشتہ دنوں امریکہ کے دورے پر روانہ ہوئے تو بعض خبروں کے مطابق انہیں ائرپورٹ پر جانچ پڑتال کے لیے تقریباً تین گھنٹے روک کر رکھا گیا اور خبر یہ ہے کہ پاکستان ایمبیسی کی تحریری ضمانت پر انہیں کلیئر کیا گیا اس کے بعد انہوں نے ٹائم سکوائر پر لیوائس کی شرٹ پہن کر ایک ویڈیو بنا ڈالی۔ جس میں انھوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ

Read more

پرویز ہود بھائی نے آخر ایسا کیا کہہ دیا؟

انگریزی کا ایک محاورہ ہے ہے ”ایلی فینٹ ان دی رووم“ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کوئی مشکل مسئلہ یا موضوع واضح طور پر سامنے ہو مگر اسے تسلیم کرنے یا اس پر گفتگو کرنے سے بچنا یا منافقانہ روش اختیار کر کے جان بوجھ کر آنکھ بند کر لینا وغیرہ۔ ہمارے جیسے بند معاشروں میں بہت سارے موضوعات کو ڈسکس کرنا گناہ کبیرہ تصور کیا جاتا ہے اور بہت سارے غور طلب معاملات و مسائل کو معاشرتی

Read more

کیا نیوزی لینڈ نے ہمارے خلاف سازش کی ہے؟

نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کھیلے بغیر ہی لوٹ گئی اس کے پیچھے وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو فائیو آئیز انٹیلی جنس گروپ کی طرف سے ایک تھریٹ الرٹ موصول ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے فوری مشاورت کر کے یہ سیریز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کا موقف تھا کہ میچ سے زیادہ ہماری کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی اور جان کا تحفظ زیادہ ضروری ہے، ہمارے وزیراعظم کے

Read more