قتل، خود کشی یا طبعی موت۔۔۔ انڈیا میں ایک ہی گھر سے ملنے والے پانچ ڈھانچوں کا معمہ کیا ہے؟

ریڈی خاندان ایک وسیع و غریض گھر میں رہتا تھا۔ ان کے گھر کے آس پاس بہت کم پڑوسی تھے۔ پچھلے دو سال میں یہاں کچھ گھر بنائے گئے تھے لیکن قریب ترین گھر بھی ریڈی خاندان کے گھر سے کم از کم 100 فٹ کے فاصلے پر ہے۔

Read more

اتنا ظالم ہے کہ مظلوم نظر آتا ہے

بس ایک عام آدمی اور کرسی نشین میں اتنا فرق ہوتا ہے کہ عام آدمی کو نشہ کرنا پڑتا ہے۔ کرسی کا نشہ خود بخود ہوتا ہے۔ اس نشے پر قابو پا لیا جائے تو رعایا کے لیے رحمت، چڑھ جائے تو تہہ در تہہ عذاب ہے۔

Read more

احمد سلیم، مارکسی دانشور اور بے باک انقلابی

ہماری دھرتی کے ایک انتہائی قابل قدر شاعر، محقق، مفکر، آرکائیوسٹ، ترقی پسند ادیب، مارکسی دانشور اور انسانی حقوق کے علم بردار ہمارے پیارے ساتھی، کامریڈ احمد سلیم اتوار 10 دسمبر کو سماجی استحصال سے پاک معاشرے کے سپنے بنتے اور ایک نئے سویرے کی امید جگاتے، اپنے جگر کے عارضے سے ہار کر ہم سے جدا ہو گئے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی ملک کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات، کسانوں، مزدوروں، عورتوں، مذہبی اقلیتوں اور غیر منصفانہ

Read more

طارق بلوچ صحرائی کی کتاب ”کتبے سے تراشی زندگی“ تعارفی مطالعہ

معاصر کہانی کاروں میں ایک اہم نام طارق بلوچ صحرائی کا ہے۔ صحرائی سے میری پہلی شناسائی ماریہ عروج کے سٹیٹس دیکھنے سے ہوئی جب وہ طارق بلوچ صحرائی کی مختلف کہانیوں سے چھوٹے چھوٹے اقتباسات کو اپنے واٹس ایپ کی زینت بناتی تھی۔ ماریہ گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد میں کیمسٹری کی سٹوڈنٹ تھی۔ سائنس کے مضامین اپنی جگہ لیکن لٹریچر سے بہت لگاوٴ رکھتی تھی۔ محترمہ کے سٹیٹس پر صحرائی کی تحریریں دیکھ دیکھ کے میری پیاس

Read more

دریائے سندھ، کالا باغ اور دھُند میں لپٹا ہوا ڈاک بنگلہ – مکمل کالم

شام ڈھلنے سے کچھ پہلے ہم کالا باغ پہنچ گئے، داؤد خیل سے یہ جگہ پندرہ بیس منٹ کے فاصلے پر ہے، کالا باغ کے علاقے میں داخل ہوتے ہی دریائے سندھ آپ کا استقبال کرتا ہے۔ دریا کو عبور کرنے کے لیے یہاں لوہے کا ایک پُل ہے جو انگریزوں نے 1928 میں تعمیر کیا تھا، اِس پُل پر ریلوے ٹریک بھی موجود ہے مگر اب وہ متروک ہو چکا ہے، پُل سے صرف گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہی

Read more

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد: ’اب مائنس ون انتخابات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے‘

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شائع کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں سے تقریباً 90 فیصد کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو انتخابی عمل میں بدترین دھاندلی قرار دیا ہے۔

Read more

ماہ رنگ اور بقا کی جنگ، مزاحمت کی نشان

بلوچستان کی تاریخ لکھی جائے گی اس میں مزاحمت کے کئی روشن باب ہوں گے اس میں مزاحمت جو ہر سطح پر کی گئی۔ مزاحمت جس میں کسی دین اور مذہب کی تفریق نہیں تھی۔ مزاحمت کے یہ باب قربانیوں سے عبارت ہیں یہ وہ زمانہ ہے جب بلوچستان کی تاریخ بن رہی ہے ایک طرف ظالم کا استبداد ہے اور دوسری طرف حریت کا جذبہ اور پھر 2023 کا سال کی گرد سے ابھرتا ہوا 21 دسمبر کا جو

Read more

آخر آپ ہوتے کون ہیں!

آج کل ٹی وی سکرینز پر ایک اشتہار تواتر کے ساتھ نشر ہو رہا ہے۔ اس اشتہار میں ایک خاندان کے کچھ افراد اپنے ٹھیکیدار سے گھر میں پینٹ لگانے کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر ٹھیکیدار انتہائی اطمینان سے جواب دیتا ہے کہ پینٹ کا کیا ہے وہ تو کوئی بھی لگا لیں گے۔ ٹھیکیدار کے اس جواب پر خاندان کے لوگوں کا رد عمل دیکھنے کے لائق ہے جس میں خصوصاً ایک نو عمر لڑکی

Read more

انتخابات۔ فقط رسمی کیوں؟

ہر گزرتا دن تاریخ بن رہا ہے اور اس تاریخ کو بدلنے کے لئے کتنی ہی کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن تاریخ کہاں بدلنے والی ہے، اس کو جتنی مرضی بدلنے کی کوشش کی جائے لیکن پھر ایک سچ ہزار جھوٹ کے آگے آ کھڑا ہوتا ہے، جو ایک بار تاریخ میں لکھا جا چکا وہ قدغن میں بھی گونجے گی تخت پر بھی۔ مختصر یہی کہ تاریخ کا قتل ممکن نہیں۔ سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے لڑتا

Read more

سولہویں عالمی اردو کانفرنس 2023ء : مقامی زبان و ادب کے مشاہیر (حصہ اول)

سرائیکی زبان و ادب کے اجلاس کی روداد اس اجلاس کی روداد لکھنے میں زیادہ وقت لگنے کی وجہ ہمارے خیال کی کروٹ ہے کہ اگر کشید فکر نہیں تو بھی اردو دان طبقے کو سرائیکی مشاہیر سے متعارف کرانے کے لیے ان کا جو تعارف پیش کیا جا رہا ہے وہی قلم بند کروں کہ شاید کوئی ان کے تفکر کا جویا پیدا ہو کہ ابھی چند دن قبل کہیں پڑھا تھا کہ باہر کی کسی جامعہ میں ایک

Read more

انتخابات کی شفافیت کا بحران اور ممکنہ نتائج

کسی بھی سیاسی اور جمہوری نظام میں انتخابات کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔ لیکن اس اہمیت کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑی اہمیت جو انتخابات کی سیاست سے جڑی ہوتی ہے اسے اس نظام یا انتخابی عمل کی شفافیت کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ کیونکہ اگر انتخابات کا عمل شفافیت کے معیار پر پورا نہ اترتا ہو تو اس سے پوری سیاست، جمہوریت اور انتخابی نتائج سمیت بننے والی حکومت کی ساکھ پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں۔ یہ

Read more

تاریخ عالم کے نرالے اور دلچسپ واقعات

انقلاب روس کے محض ایک سال بعد لینن کو قتل کرنے کی کوشش 1918 میں کی گئی۔ ملک میں اس وقت سول وار سے دوچار تھا۔ ہوا یہ کہ وہ ماسکو میں ایک فیکٹری میں تقریر کرنے کے بعد جا رہا تھا کہ ایک عورت فانیا کاپلان Kaplan جو فوڈ شارٹیجز کی شکایت کر رہی تھی اس نے لینن پر تین گولیاں فائر کر دیں جو اس کی گردن، کندھے اور سینے پر لگیں مگر خوش قسمتی سے وہ پھر

Read more

انتخابات کے بعد کیا ہونے والا ہے؟

اس وقت دنیا کے ہر ملک میں طبقاتی تقسیم موجود ہے۔ یہاں تک کہ یہ طبقاتی تقسیم کیوبا جیسے ملک میں بھی پائی جاتی ہے۔ حالاں کہ کیوبا میں سوشلزم اب تک کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے۔ یہ طبقاتی تقسیم اس وقت بھی پائی جاتی تھی، جب فیڈل کاسترو کی قیادت میں کیوبا ایک مکمل سوشلسٹ ملک تھا۔ یہ طبقاتی تقسیم سویت یونین میں بھی موجود تھی، جہاں تاریخ کا سب سے پہلا اور بڑا سوشلسٹ انقلاب برپا

Read more

نازک موڑ سے نکالنے کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟

غالباً اس وقت کے نامور صحافی ہوں ہمارے اجداد ہوں یا قیام پاکستان کے بعد جنم لینے والے تمام افراد سب ہی اس بات پر متفق ہوں گے کہ انہوں نے پاکستان سے متعلق یہ جملہ اپنے وقت کے یا بچپن سے لے کر اب تک ہر حاکم وقت سے ضرور سنا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ یقیناً قارئین بھی اس بات سے متفق ہوں گے کہ انہوں نے بھی اپنی زندگی میں جملہ ضرور

Read more

بلوچ خواتین کے ساتھ سلوک کو بلوچ روایات کے تناظر میں کیسے دیکھا جا رہا ہے

کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے متاثرہ فریق کے مزاج و نفسیات اور روایات کو سمجھنا بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ناواقفیت میں مسائل سلجھانے کی کوشش میں بھی اکثر اُلجھ کر مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ دروغ گوئی اور وعدہ خلافی اعتماد کو ختم کر دیتا ہے۔ اسی طرح محکوم کو مزید دبانے اور مکمل زیر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال اکثر اوقات محکوم کو ”تَنگ آمد بہ جنگ آمد“ کے مصداق طاقت ور کے مدمقابل

Read more

14ویں صدی کا برطانوی ’گینگسٹر‘ راہب جو اغوا سے لے کر قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا

ایک خطرناک اور قابو سے باہر راہب ’جان آف ٹنٹرن‘ کی زندگی انتی رنگین اور جرائم سے بھری تھی کہ محقق ٹونی میک الیوی کے لیے یہ مجبوری بن گئی کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اس پر ایک کتاب لکھیں۔

Read more

تاریخ اور ثقافت کا قتل عام

انیس سو چون کے دی ہیگ کنونشن کے مطابق دورانِ جنگ ثقافتی ورثے کی جان بوجھ کر تباہی جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔جرائم کی بین الاقوامی عدالت کے مطابق دورانِ جنگ ثقافتی ورثے کی تباہی پر فردِ جرم کی سماعت اس کے دائرہِ اختیار میں شامل ہے۔ہیگ کنونشن برائے تحفظِ ثقافت وجود میں آنے سے آٹھ برس پہلے فلسطین میں اترنے والے صیہونیوں نے انیس سو اڑتالیس میں نئی مملکت کے قیام کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبہ

Read more

عقاب صفت سفارت کاری کے نتائج

مکرمی نصرت جاوید اس بندہ کم مایہ ہی کے استاد نہیں، ان گنت پاکستانی صحافیوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارت، بے خوف خبر رسانی اور ذہنی دیانت جیسے اصولوں کی استقلال کے ساتھ پاس داری پر روشنی دکھانے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے اخباری کالم کا بالاستیعاب مطالعہ قومی معاملات کی تفہیم کے لئے ایک مسلسل درس کا درجہ رکھتا ہے۔ سفارتی زبان کی باریکیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ مثلاً جس صورت حال کو ایک نوآموز صحافی

Read more

نہرو خاندان اور رومان۔ سید حسین اور وجے لکشمی پنڈت

قاہرہ کے عمومی طور ”مردوں کا شہر“ پکارے جانے والے الحرافہ نامی قبرستان میں واحد ہندوستانی مدفون ہے۔ یہ ہے سید حسین کا مدفن۔ پنڈت نہرو کی ہمشیرہ وجے لکشمی پنڈت اور سید حسین کی محبت کے قصے کا مرکزی کردار۔ یہ فقرے کلکتہ سے ایک عزیز دوست کی بھجوائی بی بی سی ہندی پر نشر رحمان فضل کی بیان کردہ مفصل داستان کے ابتدا میں بولے گئے۔ برطانیہ میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی اپنی تحریر

Read more

گروہی خواہشات کی اسیر سیاست

پاکستان میں انتخابات کا غلغلہ ہے۔ ایک طرف معمول کی انتخابی سرگرمیاں دکھائی نہیں دیتیں تو دوسری طرف جوڑ توڑ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت ملک میں انتخابات دو حوالوں سے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ ایک تو یہ پاکستانی عوام کا بنیادی آئینی حق ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ دوسرے ملکی معاشی صورت حال میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کوئی مضبوط اور

Read more

’محبت کے لیے آپ کچھ بھی کر گزرتے ہیں‘: محبت ایسی داستان جو بین الاقوامی سکینڈل بن گئی

یہ وہ داستان محبت ہے جس نے نسلی امتیازات پر مبنی ایک ایسے سکینڈل کو جنم دیا جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی اور یہ اخباروں کی زینت بنی۔

Read more

200 سے زائد مریضوں کا قاتل ڈاکٹر ٹائپ رائٹر کی ایک غلطی سے کیسے پکڑا گیا؟

وہ ایک بہت ذہین ڈاکٹر تھے جنھیں یہ یقین تھا کہ سینکڑوں لوگوں کو مار کر بھی وہ قانون کی گرفت سے محفوظ رہیں گے۔ پولیس کے ہاتھوں شبے کی بنیاد پر پکڑے جانے کے باوجود اُن کا یہ یقین کم نہیں ہوا تھا۔

Read more

تیسری عالمی جنگ

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ دراصل تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہے۔ امریکہ میں 11 ستمبر کے حملوں کو دوسری جنگ عظیم میں پرل ہاربر پر ہونے والے حملے سے مماثلت دی گئی جس کے بعد امریکہ کو جنگ کا جواز مل گیا تھا۔ اگرچہ بہت سے لوگ اسے افسانہ قرار دیں گے لیکن پہلے یوکرائن روس اور اب فلسطین اسرائیل جنگ کے پس منظر تیزی سے بدلتے بین الاقوامی حالات کے تناظر میں،

Read more

انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال؟

ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 ء کو ہونے جا رہے ہیں۔ انتخابات کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کر دیا ہے۔ اب انتخابات نہ ہونے کے متعلق ابہام اور قیاس آرائیاں ختم ہو چکی ہیں۔ ملک میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ لیکن ملک میں موجود سینکڑوں سیاسی جماعتیں ہونے کے باوجود صرف چند بڑی سیاسی جماعتیں ہیں جو ملک پر حکمرانی کرتی

Read more

نوجوانوں کے سیاسی شعور کی قربان گاہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے 1967 میں لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر سے اپنے سفر کا آغاز کیا تو اس وقت اس کے بانی ارکان اوسط عمر 34 سال تھی۔ خود ذوالفقار علی بھٹو 39 سال کے تھے۔ غلام مصطفے ٰ کھر، حیات محمد خان شیر پاؤ، رفیع رضا کی عمر تیس سال تھی جب کہ کراچی یونیورسٹی کے طالب علم رہنما معراج محمد خاں ان سے بھی کم عمر تھے۔ بعد میں یہی لوگ ان کی کابینہ کے

Read more

لیکن تھرڈ امپائر بیچ میں آ گئے۔۔۔ سمیع چوہدری کا کالم

جس بنیاد پر انھوں نے محمد رضوان کو آؤٹ قرار دیا، وہ کئی شائقین کرکٹ سمیت کمنٹری باکس میں بیٹھے ایڈم گلکرسٹ کے لیے بھی اچنبھے کا باعث تھا کہ اس کیمرہ اینگل کی حدود و قیود کے پیشِ نظر اسے کوئی ٹھوس ثبوت ہرگز نہیں کہا جا سکتا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

آل نہیان: دنیا کے سب سے امیر اور ابوظہبی کے حکمران خاندان نے اپنی اور خطے کی قسمت کیسے بدلی؟

دنیا کے سب سے امیر خاندانوں میں اس سال سرفہرست آنے والے ابوظہبی کے شاہی خاندان آل نیہان کی مجموعی دولت کی مالیت 305 ارب ڈالرز ہے اور اس نے امریکی سٹور چین وال مارٹ کے مالک والٹن خاندان کو 45 ارب ڈالرز کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Read more

انتخابی دوڑ میں شامل ٹرانس جینڈر امیدوار: ’الیکشن کمیشن کے عملے کو کہا مجھے مرد، عورت نہیں بلکہ انسان سمجھیں‘

پاکستان میں انتخابات 2024 کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی سیاسی ہلچل اور گہما گہمی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن ایک جانب جہاں ہر جماعت اپنے منشور اور انتخابی دعوؤں کے چرچے میں مصروف ہے تو وہیں خواجہ سرا امیدواروں کو انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے کاغذات نامزدگی کے پہلے مرحلے سے ہی ہر جگہ امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

جبری گمشدگیاں، آئین سے متصادم ریاستی جبر

ریاستیں اپنا وجود قائم رکھنے کے لیے عوام و الناس میں کئی طرح کے ابہام پیدا کرتی ہیں تاکہ وہ ان کے تابع رہیں مگر اس میں عدم توازن کے سبب وہ خود اپنے ہاتھوں اپنا وجود خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ریاستی معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے جب آئین اور قوانین موجود ہیں تو پھر ماورائے آئین و قانون جو بھی قدم اٹھایا جائے گا اس سے خوف و ہراس پیدا ہونے کی بجائے نفرت اور

Read more

ناول: دو لوگ

مصنف: گلزار صاحب (انڈیا) تبصرہ اور تاثرات: عرفان علی جناح (ڈنور) گلزار صاحب کی آواز ان کے ناول ”دو لوگ“ میں گونجتی رہی ہے بالکل کبھی ہلکی اور کبھی بھاری، کبھی افسردہ، کہیں ہر وہ دانشور آواز دکھائی دینے لگتی ہے ماسٹر فضل کی صورت تو کبھی کرم سنگھ کی صورت یقین صادق کا روپ دھار لیتی ہے۔ جس کا فضل ماسٹر پر تو ایسے یقین تھا جیسے گرو گرنتھ صاحب پر! گلزار صاحب کا حاصل مطالعہ بھی اس ناول

Read more

عبداللہ شفیق کے ہاتھوں سے پھسلتی تاریخ، سمیع چوہدری کا کالم

لنچ کے فوری بعد میر حمزہ نے جس ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، وہ ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ پر بہت گراں گزرا۔ میر حمزہ جب ہیٹ ٹرک چانس پر تھے، تب آسٹریلوی سکور کارڈ کی زبوں حالی شائقین کے لیے ایک نادر نظارہ تھا۔ تب یہ میچ یکسر پاکستان کی مٹھی میں آ چکا تھا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

لاکربی فضائی حادثہ: 35 سال قبل ہوائی جہاز کو بم سے اڑانے کا واقعہ، جس میں جلی ہوئی پتلون کے ٹکڑے نے تفتیش کا رخ موڑ دیا

اس رات امریکی ایئر لائن کی پین ایم کی پرواز 103 میں سوار ہر شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 259 افراد میں مسافر اور جہاز کا عملہ شامل تھا۔ مرنے والوں میں سب سے بوڑھا شحض 82 سال کا تھا جبکہ سب سے چھوٹا دو ماہ کا بچہ تھا۔

Read more

ہم اپنے جانی دشمن ہیں

بلا شبہ، ہم حالت جنگ میں ہیں، لاشے گر رہے ہیں، منظر لہو میں لتھڑا ہوا ہے۔ لیکن یہ جنگ ذرا مختلف طرح کی جنگ ہے جس میں ہم اپنے آپ سے برسرِ پیکار ہیں، ہم گولی چلاتے ہیں اور ہمارا ہی سینہ چھلنی ہو جاتا ہے، ہم بارودی سرنگ بچھاتے ہیں اور پھر خود ہی اس پر پاﺅں دھر دیتے ہیں، خود کو زیر کرتے ہیںاور پھر اپنے ہی سینے پر بیٹھ جاتے ہیں، جس طرح کینسر کی بیماری

Read more

’میں آپ کی محبت میں پاگل ہوں۔۔۔‘ وہ خطوط جو ایک ڈکٹیٹر نے مسلم مردوں تک نہ پہنچنے دیے

نوآبادیاتی دور کے کچھ ضبط شدہ خطوط اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کس طرح سپین کی خواتین کے مراکش کے مردوں کے لیے لکھے جانے والے ان تک کبھی نہ پہنچے کیونکہ یہ اس دور میں ممنوع چیز تھی اور یہ اس دور کی تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں۔

Read more

علامہ فضل حق خیر آبادی، الثورۃ الہندیہ اور جنگ آزادی

ہندوستان میں مغلوں کی تمکنت اور جلالت کے ٹمٹماتے چراغ ابھی آخری سانسیں لے رہے تھے۔ جو اگرچہ زمانے کے دستبرد او ر تند و تیز ناموافق ہواؤں سے دور رکھے گئے تھے۔ تاہم ان کا گل ہو نا نوشتہ تقدیر ٹھہرا تھا۔ جا بجا انسانی سروں کے مینار بنا کر اور سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر ہند پر قبضہ کرنے والے ظہیرالدین بابر کے خانوادہ کے آخری تاجدار کی زمام اقتدا ر محض اپنے قلعہ کی چاردیواری

Read more

بلوچستان کی اندرونی کہانی

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا آج وہ کوچہ و بازار میں آ نکلا ہے صوبہ بلوچستان اپنی ذات میں ہمیشہ ایک مزاحمتی علامت کے طور پر رہا ہے، ان کے اس مزاحمتی اور انقلابی رویے کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں۔ ان وجوہات کا حل تلاش کرنے کی بجائے ارباب اختیار نے ان کو ہر زمانے میں دبانے کی ناکام کوششیں کی ہیں مگر تاریخ میں جب ایک نظریے کو زبردستی دبانے کی کوشش کی گئی

Read more

محترمہ کی شہادت، راحت فتح علی خان اور میں

یہی ستائیس دسمبر کی سرد شام تھی۔ میں اور آمنہ قریشی بطور پروڈیوسر چینل فائیو کے گراؤنڈ سٹوڈیو میں ”ففٹین منٹس چئیر“ کے خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ کر رہے تھے۔ آج کے پروگرام کے خصوصی مہمان راحت فتح علی خان تھے۔ لائٹنگ ریڈی تھی اور کیمرے پوزیشن پر تیار تھے۔ راحت صاحب تشریف لائے اور رسمی سے فارمیٹ کے تعارف کے بعد چند لطیف جملوں کا تبادلہ ہوا اور قہقہوں کے درمیان سٹوڈیو کے باہر ریڈ لائٹ آن کر دی

Read more

ویاگرا کی حادثاتی دریافت کا حصہ بننے والے بیروزگار مزدور جنھوں نے غیراستعمال شدہ گولیاں واپس کرنے سے انکار کیا

برازیلی لیجنڈ پیلے شاید دنیا کے سب سے عظیم فٹبالر تھے۔ مگر اس کے باوجود وہ ویاگرا کے ’پوسٹر بوائے‘ یعنی سفیر بنے۔ پوپ کی جانب سے بھی ویاگرا کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اگر جنوبی ویلز کا ایک صنعتی قصبہ نہ ہوتا تو کسی کو ویاگرا کی خبر نہ ہو پاتی۔

Read more

11 ماہ قبل امریکہ روانہ ہونے والے 9 انڈین نوجوان، جن کی گمشدگی متعدد ممالک کے لیے ایک معمہ ہے

’تقریباً ایک سال ہو گیا ہے لیکن ہمیں اپنے بھائی کے بارے میں کوئی خبر نہیں۔ جب سے ہمارا اس سے رابطہ ٹوٹا ہے ہم رات کو سو نہیں پاتے۔ اُن کے انتظار میں ہر روز گِن گِن کر کاٹ رہے ہیں۔‘

Read more

21 ویں صدی کے ہندوستان میں مسلمانوں کی ذمہ داری

جب ہم تقسیم ہند کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو چیزیں بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔ مسلمانوں کو تعلیم، ملازمت اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ سچر اور مشرا جیسی کمیٹیوں اور کمیشنوں نے دکھایا ہے کہ کس طرح مسلمانوں کو کئی علاقوں میں خام سودا مل رہا ہے۔ قاری کو اس مضمون سے یہ سمجھانے کی کوشش کروں گا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے

Read more

اٹھارہویں ویں ترمیم کے سیاسی حقائق اور صوبائی تحفظات

پاکستان کی آئینی تاریخ کی تاریخوں میں، 18 ویں ترمیم ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھی جاتی ہے، ایسا اہم لمحہ جس نے ملک کے سیاسی منظر نامے کو نئی شکل دی پاکستان کے آئین میں 18 ویں ترمیم، جو 8 اپریل 2010 کو منظور کی گئی، ملک کی آئینی تاریخ میں ایک اہم لمحے کی نمائندگی کرتی ہے۔ جیسا کہ اس تاریخی قانون سازی میں ممکنہ رول بیک یا ترمیم کے بارے میں بات چیت کی قیاس

Read more

کمی کمین

سامراجی نظام کے متاثرہ ملکوں میں قومی ہیروز سامراجیت کے مفاد کے پیش نظر گھڑے جاتے ہیں اور ان افراد کو ہیروز بنا کر پیش کیا جاتا ہے جو ان کے کمرشل مفادات کو فروغ دیتے ہوں۔ اسی لیے ماضی کے ہیرو اب سیلیبرٹی کہلاتے ہیں۔ ماضی کے ہیرو کے تصور کے برعکس اب ہیرو یا سیلیبرٹی وہ نہیں جو جاگیرداروں، سرمایہ داروں یا طاقتور لوگوں کے ظلم کے خلاف ڈٹ جاتا ہو، یا غریبوں کے حقوق کی بات کرتا

Read more

بیرسٹر محمد علی جناح نے کیا دلیل دی ہوگی؟

میرے ایک دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے صفحہ پر مشتاق احمد یوسفی کے نام سے یہ لکھا کہ اس وکیل نے یہ ثابت کر دیا کہ جو آٹھ سو سال سے اکٹھے رہ رہے تھے وہ اب اکٹھے نہیں رہ سکتے، اور وہ وکیل جناح سے قائد اعظم ہو گیا۔ ویسے تو سماجی رابطہ کے صفحات پر اقبال، فراز اور یوسفی کے نام سے وہ کچھ چھاپ دیا جاتا ہے جس کے بارے میں شاید ان

Read more

دنیا کا معروف دانشور لیکن اپنے ہی گھر میں اجنبی

’تم اپنے چراغوں کی حفاظت نہیں کرتے‘ کے سلسلے کی ساتویں قسط بر صغیر ہند کی بیسویں صدی نے اپنے مکینوں کو دو ایسی ’اقبال‘ نام کی شخصیات سے نوازا جنہوں نے اپنے اقبال کو معراج تک پہنچا دیا۔ ایک مشرق میں ہی رہتے ہوئے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے سے مسلمانوں کے لئے خودی اور عشق کا پیامبر بنے۔ دوسرے ’اقبال‘ مغرب میں رہتے ہوئے تدریس، سیاسی سر گرمیوں، تجزیہ نگاری، اور صحافت کے ذریعے سے بے خوف

Read more

ریاست و حکومت کی اپنا ”سودا“ بیچنے میں ناکامی

حق بات یہ ہے کہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے دروغ گوئی ہی ”فروخت“ کی جا سکتی ہے۔ خلق خدا کی بے پناہ اکثریت اپنے ہاں مسلط اشرافیہ سے خوش نہیں۔ نسلوں کی محرومی نے اسے یہ طے کرنے کو مجبور کر دیا ہے کہ ان کے حکمران غاصبوں کا ٹولہ ہیں۔ وہ منافع خور سیٹھوں کے کارندے ہیں۔ عوام کی بھلائی کا نہیں سوچتے۔ انہیں محض سنہرے خواب دکھاتے ہیں۔ غاصب حکمرانوں سے نجات

Read more

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ سنی کی ’غدر 2‘ اور رنبیر کی ’اینیمل‘۔۔۔ بالی وڈ کے لیے سال 2023 کیسا رہا؟

سال 2023 میں جہاں بڑے بجٹ کی میگا فلمیں سنیما ہالوں کی رونقیں واپس لائیں وہیں کئی چھوٹی فلموں نے بڑے اور اہم مسائل پر بات کرنے کی جرات دکھائی۔

Read more

بہروپیے کا المیہ

ریاست کی بہترین تعریف اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ۔ ”ریاست در حقیقت منظم انسانوں کی اجتماعیت ہی کا نام ہے“ تو پھر یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک مدت طویل تک ان کو بے وقوف بنا کر رکھا جائے۔ کروڑوں انسانوں کے گلے میں چند خاندانوں کی غلامی کی زنجیر ڈال دی جائے۔ مفاد پرستوں کے ہاتھوں ان کی نسلوں کا مستقبل تاریک کر دیا جائے۔ ریاست کے محنت کشوں کی روزی روٹی کا فیصلہ

Read more

اسلام میں خدا کا تصور: ابتدائیہ

 خدا کا تصور انسانی تہذیب کے آغاز سے ہی موجود ہے۔ تاریخ میں شاید ہی کوئی معاشرہ خدا کے تصور سے خالی رہا ہو۔ خدا کی فطرت کیا ہے؟ یہ کسی خاص مذہب کے عقیدہ کے ساتھ کیسے مطابقت رکھتی ہے؟ کیا ہم یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ خدا موجود ہے؟ کچھ نہیں کے بجائے کچھ کیوں ہے؟ کیا ایسا ہو سکتا تھا کہ یہ کائنات موجود نہ ہوتی؟ یہ ایسے سوالات ہیں جن کے جواب کے لیے ہر

Read more

شمس الرحمن فاروقی کی ناول نگاری

ایک ذرا مڑ کر اردو دنیا کی ان ساری شخصیات کو دیکھ آئیں جنھوں نے رواں زمانے کے صفحات پر ایک سے زیادہ جہتوں سے اپنے دستخط ثبت کیے اور محترم ٹھہریں توان سب سے الگ اور نمایاں مقام پر ایک شخصیت ملے گی؛ شمس الرحمٰن فاروقی۔ میں ہمیشہ سے ان کی غیر معمولی تنقیدی صلاحیتوں کا معترف رہا ہوں۔ مجھے موقع ملتا رہا ہے کہ ”شعر، غیر شعر اور نثر“ ، ”تفہیم غالب“ ، ”شعر شور انگیز“ اور ”اردو

Read more

آرمی چیف کا مشورہ اور حقیقت احوال

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ہمیں بیان بازی اور منفی پروپیگنڈے سے بچنا چاہیے اور قومی معاملات میں حقائق کی بنیاد پر موقف اختیار کرنا چاہیے۔ کرسمس کے موقع پر جنرل عاصم منیر کا یہ پیغام نصابی طور سے تو درست ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں درست معلومات تک رسائی کے سب راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ایسے میں عوام کیوں کر جھوٹے پروپیگنڈے اور

Read more

کیا سیاسی فضا بدل رہی ہے؟

یوں تو ہماری ملکی سیاست فطرتاً نہایت تیزی کے ساتھ غیر متوقع طور پر کام کرتی ہے، اسی لئے ہر عام انتخابات سے پہلے کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے لیکن تمام تر پیچیدگیوں کے باوجود پاور پالیٹکس کا پنڈولم عالمی طاقتوں کی پالیسیوں کے ساتھ محو رقص رہتا ہے، اگرچہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد داخلی و خارجی سیاست کے کچھ عوامل نظر نہ آنے والے اس آسیب کے اثر سے نکل چکے ہیں جو پون صدی سے

Read more

ریاض الجنہ: ’میرے شوہر کو تو جانے دیا مگر میں روضہ رسول دیکھے بغیر واپس آ گئی‘

سعودی حکام نے زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ریاض الجنہ میں وبا سے بچنے کے حفاظتی اقدامات کے طور پر نہ صرف زائرین کے لیے مختلف اوقات مقرّر کیے بلکہ یہاں آنے کی حد بھی مقرر کر دی۔

Read more

امریکہ کا 6 جنوری اور ہمارا 9 مئی!

9 مئی کے حوالے سے ”تحریک انصاف“ کا معاملہ ایک گورکھ دھندا بنتا جا رہا ہے۔ تو کیا یہ محض ایک واہمہ تھا؟ کوئی اشتباہِ نظر تھا؟ کسی جادوگر کی ساحری تھی جس نے ہماری آنکھوں اور دل و دماغ میں کچھ نقوش ثبت کردئیے اور ہم اِن ” تخیلاتی ہیولوں“ کو حقیقی مناظر سمجھ بیٹھے؟ اگر ایسا نہیں اور تحریکِ انصاف واقعی 9 مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ذریعے فوج میں بغاوت ابھارنے اور آرمی چیف کا

Read more

پاکستانی شہروں میں غیر معیاری میونسپل سروسز

میونسپل سروسز یا سٹی سروسز سے مراد وہ بنیادی خدمات ہیں جو عوام ریاست سے ان ٹیکسوں کے بدلے میں فراہم کرنے کی توقع رکھتے ہیں جو شہری ادا کرتے ہیں۔ بنیادی میونسپل سروسز میں صفائی، صاف پانی، سڑکیں، پبلک لائبریری، اسکول ایجوکیشن، فوڈ انسپیکشن، فائر ڈیپارٹمنٹ، پولیس، ٹریفک مینجمنٹ، ایمبولینس سروس، اور محکمہ صحت کے دیگر مسائل اور نقل و حمل شامل ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی میونسپلٹی کے لیے دستیاب میونسپل سروسز کا انحصار شہر یا قصبہ، اس

Read more

پیار کیا تو ڈرنا کیا – سدا بہار گیت

اس تحریر میں ہم ان گلوکاروں کا تذکرہ کر رہے کہ جو نہایت معروف و مقبول تھے لیکن کچھ گیت یا تو ان کی پہچان بن گئے یا ان کا نام آتے ہی بے ساختہ یاد آ جاتے ہیں۔ لتا منگیشکر پیار کیا تو ڈرنا کیا، لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گیت ممتاز جہاں بیگم دہلوی عرف مدھو بالا پر عکس بند کیا گیا ہے۔ مدھوبالا نے جو چہرے کے تاثرات دیے ہیں وہ کوئی دوسرا نہیں دے سکتا۔

Read more

شہید بینظیر بھٹو کا عالم ارواح سے بلاول کو خط

میرے پیارے بیٹے بلاول آج تمہیں خط لکھتے مجھے بابا شہید کا میری سالگرہ پہ مجھے لکھا خط یاد آ گیا، جس میں بابا شہید نے مجھے اپنے بے انتہا پیار کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی زندگی کی شروعات کے لیے انتہائی مفید مشورے اور ہدایات دی تھیں تاکہ میں اپنے سیاسی سفر اور بہتر مستقبل کی شروعات کر سکوں۔ شہید بابا کے لکھے خط اور آج میرے لکھے خط میں فرق صرف یہ ہے کہ وہ خط بابا نے

Read more

صنفی برابری کے حصول کا خواب!

دنیا کے تمام ملک چونکہ ارتقائی عمل کے مختلف مدارج میں ہوتے ہیں لہٰذا چند مشترک بنیادی شعبوں کے حوالے سے عالمی صورت حال کو جانچنے کے لئے درجہ بندی کا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ ہر سال کے اختتام پر یہ تجزیہ کیا جاتا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں معاشی و سماجی ترقی، صحت، ماحول، انسانی حقوق اور صنفی فرق جیسے معاملات میں ماضی کے مقابلے میں منفی یا مثبت کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ ایسے موقع

Read more

مریم نواز خاتون کے لئے مشعل راہ

پاکستان میں قدآور سیاسی خواتین لیڈر و شخصیات میں فاطمہ جناح، بیگم نسیم ولی خان، بینظیر بھٹو، کلثوم نواز کے نام سب سے نمایاں ہیں۔ یہ خواتین اپنے دور کے ڈکٹیٹروں سے ٹکرائی اور عوام کی آواز بنی رہی۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی جماعتوں کے وجود کو ختم نہ ہونے دیا۔ ان چاروں خواتین کی جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ تاریخ میں ہمیشہ ان کو اچھے الفاظ سے یاد کیا جاتا رہے گا بلکہ آج بھی

Read more

بے مثال پاک ترک دوستی!

عمومی طور پر ملکوں کے باہمی تعلقات ان کی خارجہ پالیسی کے تابع ہوتے ہیں۔ بدلتے بین الاقوامی حالات کے تناظر میں خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے اثرات ملکوں کے تعلقات پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ پاکستان کے خارجہ تعلقات کی بنیاد بھی یہی اصول ہے۔ تاہم سعودی عرب، ترکی اور چین سے ہمارے تعلقات میں کبھی کمی نہیں آئی۔ ان ممالک سے پاکستان کا پیار، محبت اور عقیدت کا گہرا رشتہ ہے۔ مسلم ممالک میں ہمیں سب سے زیادہ

Read more

پہلی بار کشتی رانی کے مقابلے میں تاریخی شرکت کرنے والا بِلّا ’اولی‘

اولی کے مالک باب ولیمز کہتے ہیں کہ ’ہم دونوں کوئی مثال قائم کرنے کی غرض سے نہیں نکلے تھے۔ یہ ایک عام سی بلی ہے اور یہ میری کشتی کا ایسے ہی لازمی حصہ ہے جیسے اس میں موجود فرنیچر اور اسے پیچھے چھوڑ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔‘

Read more

آئی پی ایل کے پہلے قبائلی کھلاڑی رابن منز: ’سلیکشن کے بعد ماں کو فون کیا تو وہ رونے لگیں، پاپا بھی رونے لگے‘

19 دسمبر کو دبئی میں انڈین پریمیئر ليگ (آئی پی ایل) کے 17 ویں سیزن کے لیے چھوٹی نیلامی میں مشرقی انڈین ریاست جھارکھنڈ کے تین کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے خریدا ہے۔

Read more

انڈین فوج کی حراست میں شہریوں کی ہلاکت: راجوری پونچھ میں 20 سال بعد بھڑکنے والا تشدد مبینہ دراندازی ہے یا مقامی برادیوں کی خلش

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح جھڑپ میں فوجی ہلاکتوں کے بعد فوج پر تین عام شہریوں کے حراستی قتل کا الزام ہے اور فوج نے تحقیقات میں تعاون کا اعلان کیا ہے۔ پونچھ اور راجوری خطوں کی اہمیت کا تذکرہ گذشتہ دنوں انڈین پارلیمنٹ میں بھی ہوا جہاں انڈیا کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے حالات کے لیے جواہر لعل نہرو کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ کشمیر کے سوال پر اقوام متحدہ کا رُخ کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔

Read more

”بھٹو“ کا قاتل خود ”بھٹو“ ؟

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے متعلق مختلف خیال آرائیاں کی جاتی ہیں، اکثر کا خیال ہے کہ یہ آمر جنرل ضیا کی آمریت میں عدالتی قتل ہے، کچھ کا خیال ہے کہ آمر ضیا نے ملک میں جمہوری پارلیمانی نظام کی حیثیت کو ختم کر کے خطے میں امریکی اثر و نفوذ بڑھانے اور منتخب وزیراعظم کو راہ سے ہٹانے کے لئے ”بھٹو“ کو پھانسی کی سزا دلوانے کے لئے عدالت کی مدد حاصل کی، جبکہ کچھ کا

Read more

کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز کہاں دفن ہیں؟

ہمیں اس پراپرٹی کو دکھاتے ہوئے میو اور ٹم نے ہمیں بتایا کہ سینٹ نکولیس ہمیشہ یہاں سے یہاں آباد تھے۔انھوں نے ہمیں چرچ کے قبرستان میں ایک پتھر پر کھدی ہوئی ایک شکل دکھائی۔ اس تصویر میں، سینٹ نک آگے دیکھ رہے ہیں اور یہ ان کی خیراتی فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔

Read more

سمجھوتہ

  یہ مئی 1977 کی بات ہے جب وطن پاک میں سیاسی کشیدگی اور ہنگامہ خیزی عروج پر تھی۔ حکومت وقت نے تعلیمی ادارے بند کر دینے تھے۔ ان فرصت کے لمحات کو مصروفیت میں بدلنے کی خاطر میں بڑے بھائی کے پاس لاہور جانے کی تیاری کرنے لگا۔ بھائی کی دکان بیرون موچی گیٹ میں واقع تھی۔ میں چنیوٹ سے لاہور جانے کے لئے بس اسٹینڈ روانہ ہوا اور لاہور جانے والی بس میں سوار ہوا۔ جن صاحب کے

Read more

بادشاہ ننگا ہے

گئے وقتوں کی بات ہے کہ آبادی کے لحاظ سے ایک بڑے ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ بدقسمتی سے یہ بادشاہ حکمرانی کے کسی طور طریقے سے واقف نہیں تھا۔ اس کا بادشاہت کے عہدے پر پہنچنا محض حادثاتی تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ اس ملک کا سابقہ بادشاہ لاولد اللہ کو پیارا ہو گیا۔ ملکی رواج کے مطابق ملک کے بڑوں نے یہ فیصلہ کیا کہ آنے والی صبح جو شخص سب سے پہلے دارالحکومت میں داخل

Read more

انتخابی ضابطۂ اخلاق اور ہم

8 فروری 2024 ء کو پاکستان میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے لیکن ابھی تک انتخابی گہماگہمی کہیں نظر نہیں آ رہی۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ بعض حلقوں میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہونے پر تاحال شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ یہ بہرحال طے کہ عام انتخابات مقررہ تاریخ پرہی ہوں گے کیونکہ پاکستان کی مقتدر ترین ہستیاں، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان

Read more

محاصرہ قائم ہے لیکن یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا

کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ سیاست جس سمت جا رہی یا لے جائی جا رہی ہے اور وطن عزیز میں جبر کا جو موسم ہے ایسے میں فراز کی مشہور زمانہ نظم ”محاصرہ“ جتنی اب صادق ہے فراز نے جس دور میں لکھی تھی اس وقت بھی کیا ہوگی۔ کہ تمام صوفی و سالک، سبھی شیوخ و امام اور آسمان ہنر کے نجوم امید لطف سے ایوان کج کلاہ میں ہیں۔ گداگران سخن کے ہجوم، جو آج سے

Read more

یوم قائد اعظم اور تقریب عہد نو

انجینئر جاوید صاحب کی حب الوطنی، خلوص اور میزبانی کو صد سلام کہ امارات میں 14 سال کے قیام میں پہلی دفعہ کسی ایسے پروگرام میں شرکت کرنے کا موقع ملا کہ جس میں تمام شرکاء کے چہرے کچھ کر گزرنے کے جذبے سے چمکتے ہوئے نظر آئے۔ یہ پروگرام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی یاد میں رکھا گیا تھا جس عظیم ہستی کے بارے میں گاندھی نے کہا تھا، ”تاریخ عموماً رینگتے ہوئے

Read more

سقوط ڈھاکہ، سانحہ اے پی ایس اور بے نظیر بھٹو کی شہادت (مکمل)

ماہ دسمبر میں ہماری قومی تاریخ کے اہم واقعات ہوئے جنہیں ہم کئی سال گزرنے کے باوجود نہیں بھلا نہیں سکے جو قومیں سانحات کو فراموش کر کے کوئی سبق نہیں سیکھتیں انہیں ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے 16 دسمبر 1971 ء کو بھارت نے اپنی عسکری قوت کے بل بوتے پر پاکستان دو لخت کر دیا لیکن 52 سال گزرنے کے بعد بھی سینکڑوں مورخ ”سقوط ڈھاکہ“ کے اصل اسباب اور اسلامی تاریخ کی سب سے

Read more

الیکشن ہو رہے ہیں یا منہ پے مارے جا رہے ہیں؟

جنہیں آٹھ فروری کے بعد بلوچستان میں بھی حکمرانی کی اداکاری کرنی ہے وہ کیا ہوئے؟ کوئی وفاق پرست بلاول یا مریم جو کوئٹہ جا کر بلوچ بچے بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کے اور گلے لگا کے فوٹو سیشن کرتے ہیں اب تک اسلام آباد پریس کلب کے اطراف میں بھی نہیں پھٹکے۔

Read more

امریکہ کے شہر میامی کے نیچے چھپی 2700 سال پرانی ثقافت

اگرچہ میامی میں آنے والے سیاحوں کو اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے لیکن پرانے مقامی امریکیوں کے ورثہ ابھی بھی شہر میں رہتے ہیں اور وہ اپنی ثقافت کو نمایاں کرنے اور اپنے ورثے کے تحفظ کے لیے ایک مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں۔

Read more

کیا اسلام میں عورت کی گواہی آدھی ہے؟

اسلامی قوانین میں دو قوانین پر آج کل بہت تنقید ہو رہی ہے، پہلی عورت کی گواہی دوئم عورت کا جائیداد میں حصہ۔ تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ اسلام میں عورت کی گواہی آدھی مانی جاتی ہے یعنی دو عورتوں کی گواہی ایک مانی جاتی ہے۔ اسی طرح باپ کی جائیداد میں بھی عورت کا حصہ آدھا ہے یعنی دو بیٹیوں کا حصہ ایک بیٹے کی برابر ہوتا ہے، لہذا کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ چونکہ عورت کے

Read more

جب ملکہ ترنم نورجہاں نے فیض کی خاطر افسروں سے ٹکر لی

دسمبر 1954 ء کے ابتدائی ایام تھے۔ کچھ لوگ ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کے پاس حاضر ہوئے اور کہا ”ہم قائد اعظم کے یوم پیدائش پر ایک چیریٹی شو کر رہے ہیں اور 6 لاکھ کی ٹکٹیں فروخت کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ آپ تشریف لائیں اور نغمہ سرا ہوں تو یہ ایک قومی خدمت ہوگی“ ملکہ ترنم نے حامی بھر لی۔ 25 دسمبر 1954 ء ویک اینڈ کا دن تھا، یعنی ہفتے کے شام۔ ملکہ ترنم نور جہاں وقت

Read more

’شیطان کے زیرِ اثر‘ لڑکے کی کہانی جس سے متاثر ہو کر فلم ’دی اکسوسسٹ‘ بنی

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ناول اور فلم کو ریلیز ہوئے 50 سال ہو گئے ہیں اور اس کی بے پناہ کامیابی کے باوجود اس نوجوان کی حقیقی شناخت اور تاریخ جس کی کہانی سے متاثر ہو کر یہ ناول لکھا گیا آج بھی گمنامی میں ہے۔ .

Read more

ہیر کو ہیرو اور کیدو کو ’اسٹیبلشمنٹ‘ بنانے والے وارث شاہ جن کے کردار امر ہوگئے

ہیر سے متعلق کسی کو قطعی طور پر یہ تو معلوم نہیں ہے کہ وہ کوئی حقیقی کردار تھا یا نہیں مگر قصہ ہیر کا ایک جغرافیائی پہلو ہے جس میں یہ پنجاب کی مقامی ذاتوں اور ان کے درمیان کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

تاثیر مصطفیٰ بھی رخصت

یہ میرا جنگ کے نیوز روم میں باقاعدہ پہلا دن تھا 1991 فروری کی پانچ تاریخ تھوڑا سا گھبرایا کیونکہ زیادہ تجربہ نہیں تھا اور ادارہ بڑا۔ کہانیاں قصے بڑے۔ صرف اتنا تھا مجھے سکھانے والے بھی معمولی نام نہیں تھے۔ ان کا مجھے منتقل کیا گیا اعتماد شاید آج بھی کبھی شرمندگی کا باعث نہیں بنتا۔ جنگ کے نیوز روم میں مختلف مزاج کے لوگ تھے۔ میں نے ڈیسک پر بیٹھے جب بڑے دائرے کے ڈیسک والوں پر نگاہ

Read more

نگران وزیر اعظم کی خواب گاہ سے براہ راست

نگران وزیراعظم نے ایک بلوچ صحافی کو بتایا کہ جب میں سونے جا رہا تھا تو میں نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ بلوچ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ اب میں نہیں جانتا کہ جب نگران وزیراعظم اپنی خوابگاہ کا دروازہ بند کر لیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

Read more

ایک طوفان کی آمد ہے

دہائیوں کی پیشہ ورانہ صحافت کو طویل بندش کے بعد طوعاً و کرہاً فی الوقت خیر باد کہہ کر پھر سے میدان سیاست میں قدم رکھنے کو پر تول ہی رہا تھا کہ سیاست پھر سے اک لاینحل بحران کے ایسے خوفناک مرحلے میں داخل ہو چلی ہے جس کے سنگین نتائج کی فرشتوں کو بھی خبر نہیں اور ٹیلی وژن ٹاک شوز میں بیٹھے طوطوں کو تو بالکل بھی نہیں۔ آسمان صبح شام کیسے رنگ بدلے گا، انگشت بدنداں

Read more

امن کی کنجی کس کے پاس ہے؟

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آ سکتا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران یو این کے سیکرٹری جنرل، امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پانچ اگست دو ہزار انیس کے بھارتی حکومت کے اقدامات اور بھارتی سپریم کورٹ

Read more

کیا ماضی میں بھی کسی سیاسی جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم ٹھہرایا گیا یا اسے انتخابی نشان سے محروم کیا گیا؟

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چند حلقوں سے یہ بحث بھی سننے کو ملی کہ اگر پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان سے محروم ہوئی ہے تو پیپلز پارٹی سے بھی ماضی میں تلوار کا نشان چھینا جا چکا ہے تاہم یہاں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ تاریخی طور پر اگر ایسا کچھ ہوا تو کیوں ہوا اور الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے سے اُن تاریخی واقعات اور فیصلوں کی مماثلت کیا بنتی ہے؟

Read more

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ہراساں کیے جانے کی شکایات: ’کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو وہاں لے جائیں گے جہاں جانے والے نامعلوم کہلاتے ہیں‘

گذشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے سلسلے میں مشکلات اور رکاوٹوں سے متعلق دعوے اور الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب کے بہت سے حلقوں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات درپیش آئیں اور اگر وہ انھیں حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہے ہیں تو ان سے کاغذات چھین لیے گئے۔

Read more

پروفیسر نسیم نقوی۔ برطانوی پاکستانیوں کے لئے سرمایۂ افتخار سے تفصیلی گفتگو

سائنس اور ٹیکنالوجی کی جو نئی جہتیں بڑی تیزی سے ہماری دنیا اور انسانی معاشرے کو تبدیل کر رہی ہیں۔ ان میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، جینیاتی طب، ڈرون، تھری ڈی پرنٹنگ اور بلاک چین ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ جو قوم آگے بڑھ کر انہیں تسخیر کر لے گی کل دنیا کی قیادت کا تاج اسی کے سر سجے گا۔ 2023 ء کے رخصت ہوتے ہوتے جہاں کئی بری خبریں اداسیٔ دل اور مایوسی کا سبب بنیں وہیں یہ خوشخبری سن کر

Read more

مسائل حل نہ کرنے پر اقلیتی برادری کا الیکشن گے بائیکاٹ کا اعلان

سندھ بھر میں اقلیتی برادری کی خاطر خواہ آبادی موجود ہے۔ کراچی سے کشمور تک تمام شہری اور دیہی علاقوں میں اقلیتی برادری رہتی ہے، گزشتہ سال کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں بدامنی عروج پر رہی بدامنی کی وجہ سے لوٹ مار کے ساتھ اغوا کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔ سندھ کی تاریخ میں اقلیتی برادری نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر کئی دنوں تک دھرنا دیا اس دھرنے کا اثر پورے سندھ تک پہنچا ہندو دیوان

Read more

نئی نسل کو سچ بتانا ضروری ہے

خوش آئند بات ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے اخبارات میں سقوط ڈھاکہ کی وجوہات کے بارے میں ریاستی بیانیے سے ہٹ کر بھی مضامین شائع ہو رہے ہیں۔ لیکن یہ کافی نہیں، نئی نسل کو آگاہی دینے کے لیے ضروری ہے کہ نصاب میں بتایا جائے انتھک محنت اور بے مثال قربانیوں سے حاصل کیا گیا وطن اپنے قیام کے کچھ ہی عرصہ بعد کیوں دولخت ہوا تھا۔ اس بحث کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اس سانحے کو

Read more

سولہویں عالمی اردو کانفرنس 2023ء : مقامی زبان و ادب کے مشاہیر (حصہ اول)

پنجابی اور سندھی زبان کے اجلاس کی کارروائی اس کانفرنس میں اتنے ہمہ جہتی موضوعات پر اجلاس ہوئے ہیں کہ کسی ایک تحریر میں ان کو سمونا ان موضوعات کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ اس نا انصافی کا گلہ کہیں کہیں مقررین نے بھی کیا۔ اس کانفرنس پر پہلی تحریر کا موضوع وہ اجلاس ہیں جو مقامی زبان و ادب سے اردو اور اردو دان طبقے کے پہلے سے قائم روابط کو مضبوط، مستحکم اور مستقل کرنے کی محبانہ حکمت

Read more

پی ٹی آئی کے ساتھ پنجابی محاورے والا "ہتھ”

انتخابی حرکیات کا دیرینہ اور سنجیدہ طالب علم ہوتے ہوئے میں کئی ہفتوں سے عاشقانِ عمران خان کو خبردار کئے چلے جارہا تھا کہ ”کھمبے کو بھی کھڑا کردیں گے تو …“والے مغالطے میں نہ رہیں۔ یہ بات سو فیصد درست کہ عمران حکومت کو اپریل 2022ء میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے بعد شہباز شریف کی قیادت میں جو حکومت قائم ہوئی اس نے پاکستان کو دیوالیہ سے بچانے کے نام پر ہمارے عوام کی اکثریت کو

Read more

پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک: ’حملہ آور کے داخل ہونے سے پہلے دروازہ بند کر دیا‘

مقامی حکام کے مطابق جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی چارلس یونیورسٹی میں ایک اسلحہ بردار حملہ آور نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک جبکہ 25 کو زخمی کر دیا ہے۔ اس حملے کو ملک کی حالیہ تاریخ کا سب سے خطرناک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

انتہائی صارفیت اور ماحولیاتی تبدیلیاں

سرمایہ دارانہ معاشی نظام میں صارفیت پسندی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اس لیے یہ معاشی نظام صارفیت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ اشتہارات اور دیگر ذرائع کی مدد سے صارف کے دل میں مختلف چیزوں کے بارے میں یہ یقین پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ چیزیں اس کی بنیادی ضرورت ہیں۔ ویسے تو انسانی تاریخ میں خرید و فروخت کا تصور بہت پرانا ہے۔ اور تاریخ کے مختلف ادوار میں

Read more

ہم آواز الفاظ اور سیاسی نعرے

آج ذہن میں چند الفاظ جو ہم آواز بھی ہیں اچانک سے آ کر کسی کونے میں بیٹھ گئے۔ قارئین! آپ بھی پڑھیے اور لطف اٹھائیے! کہ اگر ان الفاظ کو جوڑا جائے تو موجودہ ملکی حالات کی بہترین عکاسی ہو گی۔ کیئر ٹیکر۔ چیئر میکر۔ الیکشن۔ سلیکشن۔ ووٹ۔ نوٹ۔ عوامی۔ غلامی۔ رسائی۔ رہائی۔ کھیل۔ جیل۔ ڈیل۔ ڈھیل۔ آزادی۔ بربادی۔ انسانیت۔ جمہوریت۔ سیاست۔ عداوت۔ ریاست۔ سیاست۔ رفقاء۔ وزراء۔ مذاکرات۔ مقبوضات۔ عمل۔ نمل۔ میثاق۔ اتفاق۔ سوگوار۔ ناگوار۔ بازی۔ ماضی۔ ڈور۔ شور۔

Read more

مزاحمت کی علامت: بلوچ عورت

یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ جنگیں صرف فوجوں اور بہادر مردوں نے لڑی تھیں، جب کہ عورتیں اور بچے اپنے گھروں کے اندر بزدل بن کر بند رہے تھے۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ عورتوں نے بھی ہر ممکن جنگی حالتوں کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ اپنے تخلیقات سے بھی جنگجووں کی حوصلہ افزائی کر کے ان کی ہمت بڑھائی۔ تاریخ میں ہمارے پاس ایسی کہیں ساری خواتین کی تعداد موجود ہے جنہوں نے اپنے اپنے طریقے

Read more

بڑا بدمعاش – سکولوں میں بُلی اِنگ

دو ہزار چودہ میں امریکہ میں سی ڈی سی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلی مرتبہ بلی انگ کو سرکاری طور ایسے ڈیفائن کیا تھا: ایک جارحانہ رویہ۔ جس میں طاقت کا عدم توازن واضح طور پر پایا جائے۔ اسے مخالف کو نقصان پہنچانے کی نیت سے مسلسل دوہرایا جائے۔ یہ جسمانی، نفسیاتی، سماجی، اور تعلیمی نقصان پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ سی ڈی سی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بارہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بیس فیصد طالب علم اس

Read more

پتھر کے صنم پتھر کے خدا

یہاں اس مضموں میں ہماری منشاء تخلیق کائنات اور تخلیق انسان بالکل بھی نہیں ہے۔ بلکہ اس بر بات کریں گے کہ تخلیق آدم کا جو کوئی بھی جس بھی نظریے کا ماننے والا ہو۔ اس بات سے آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ کہ انسان سماجی زندگی گزارنے پر انحصار کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ تبھی تو ارسطو کہتے ہیں کہ جو بندہ سماجی زندگی سے دور رہتا ہے وہ یا تو جانور ہے یا خدا۔ اب بندہ تو کسی

Read more

بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا پر پولیس کا کریک ڈاؤن: ’ہمیں اسلام آباد سے کوئی توقع نہیں، اداروں پر بھروسہ نہیں‘

بلوچ یکجہتی مارچ کا آغاز چھ دسمبر کو بلوچستان کے شہر تربت سے ہوا تھا اور بدھ کی رات اس مارچ کے شرکا اسلام آباد پہنچے جہاں انھیں لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر یہ مارچ کیوں ہو رہا ہے، مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں اور یہ احتجاج ماضی کے مظاہروں سے کیسے مختلف ہے؟

Read more

عالمی تجارت کے لیے ’خطرے کی علامت‘ بننے والے حوثی باغی کون ہیں اور وہ بحیرہ احمر میں جہازوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟

حوثی باغیوں نے عہد کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے ہر اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنائیں گے۔ مگر حوثی باغی کون ہیں اور وہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read more

برطانیہ کے بے اختیار سیاستدان

میں ایسٹ لندن کے جس پارلیمانی حلقے میں رہتا ہوں وہاں سے سٹیفن ٹمز (Stephen Timms)  1994 سے مسلسل برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں، لیبر پارٹی کے دور حکومت میں ان کے پاس کئی اہم وزارتوں کے قلمدان رہے۔ یہ برطانوی دارالعوام یعنی ہاؤس آف کامنز کے ان 650 اراکین میں سے ایک ہیں جو اپنے حلقہ کے لوگوں سے رابطے اور ان کی خدمت کو ہی اپنی سیاست کا محور اور اولین ترجیح سمجھتے

Read more

ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ۔ ایک روشن عہد جو تمام ہوا!

پاکستان میں غربت کے عفریت سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاکستان بیت المال اپنے محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح و بہبود اور مستحقین کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یوں تو ادارے کے ہر سربراہ نے اپنے اپنے وقت میں ادارے کی خدمت کی ہے لیکن جس طرح حال ہی میں عامر فدا پراچہ نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر اپنے ایک سال کے مختصر عرصے میں ادارے کے ملازمین اور اس سے اعانت

Read more

’اس عمر میں اتنے پیسے۔۔۔‘ وہ نوجوان انڈین کھلاڑی جنھیں آئی پی ایل کی نیلامی نے کروڑ پتی بنا دیا

انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا پہلا دن کئی کھلاڑیوں پر دولت کی بارش کا دن تھا۔

Read more

کیا عمران خان جیل سے الیکشن لڑ سکیں گے اور ماضی میں کن سیاستدانوں نے ایسا کیا؟

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق سابق وزیر اعظم اور جماعت کے بانی عمران خان جیل میں ہوتے ہوئے تین حلقوں سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیں گے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود شخص جب تک سزا یافتہ نہیں ہوتا وہ اس وقت تک ایک آزاد شہری کی طرح الیکشن لڑ سکتا ہے۔

Read more