پنجاب اپنے کیے پر نادم ہے

اگر ہمارے بچے ہمارا خراب تلفظ ٹھیک کرانے کی کوشش کریں تو کیا ہمیں برا لگتا ہے؟ بالکل بھی نہیں لیکن یہی کام کوئی دوسرا کرے اور اس کا اپنا تلفظ بھی اچھا نہ ہو تو ہ میں کیسا لگے گا؟  یقیناً ہمارے ماتھے پر بل آئیں گے، ہو سکتا ہے ہم ایسے شخص کو اپنی علمیت اپنے پاس رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالیں۔ اسی طرح اگر ہم اپنے بچوں کی غلطی پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں، نمبر کم

Read more

کیا عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ہے؟

یہ جون 2004ء کا واقعہ ہے۔ اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی لاہور آئے تو سول سروس اکیڈمی میں انہیں صبح دس بجے ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا۔ معروف صحافی حبیب اکرم نے اس ایونٹ کو کور کرنا تھا اور اپنے ایڈیٹر کے کہنے پہ انہوں نے میر ظفراللہ خان جمالی سے پوچھا کہ آپ کے استعفے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جس پہ میر صاحب مسکرائے اور کہا میں نہیں تو اور کون؟ ان کے بقول

Read more

ہاتھوں کی لگائی گرہیں اب دانتوں سے کھولیں

کسی بھی زبان کے جو محاورے ہوتے ہیں وہ اسے بولنے والے معاشرے کی اجتماعی بصیرت کا بھرپور اظہار ہوتے ہیں۔اسی باعث میں تواتر کے ساتھ اس کالم میں پنجابی کے چند محاوروں کا تواتر سے حوالہ دیتا رہتا ہوں۔میرے پسندیدہ ترین محاوروں میں سے ایک کمال سادگی اور برجستگی سے خبردار کرتا ہے کہ ہاتھوں سے لگائی گرہوں کو بسااوقات دانتوں کے استعمال سے کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔منگل کے دن یہ محاورہ ایک بار پھر میرے ذہن میں

Read more

سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم مایوس ہو چکے؟

تین مارچ کو سینیٹ کے الیکشن کے بعد تحریک انصاف نے ایوان بالا میں نواز لیگ کو پہلی سے تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ اور خود 28 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ سینیٹ کے الیکشن کا سب سے بڑا معرکہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوا۔ جس میں غیر متوقع طور پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے۔ ان کی کامیابی سے اپوزیشن اتحاد کو ایک نئی

Read more

کیا کپتان زرداری کی ٹکر کا کھلاڑی ہے؟

بصد احترام، زرداری صاحب کو میں حقیقت پسند سیاست کا گیری کاسپاروف سمجھتا ہوں۔ وہ جب سیاسی داؤ کھیلتے ہیں تو مخالف کو لگتا ہے ابھی سوچ رہے ہیں اور جب سوچتے ہیں تو مخالف کو پتہ نہیں لگتا کہ وہ کون سا داؤ کھیلنے والے ہیں۔ اگرچہ وہ کھیلنے اور سوچنے کا کام کبھی ایک ساتھ نہیں کرتے، کیونکہ وہ کھیلنا شروع کریں تو پھر سوچتے نہیں، جیسے حال ہی میں سینیٹ کی واحد نشست جیت کر ایک صفحے

Read more

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: کیا جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ووٹ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں؟

اس وقت 100 کے ایوان میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے لیے 51 ووٹ درکار ہیں۔ بظاہر نمبرز گیم میں اس وقت حکومتی اتحاد اپوزیشن سے پیچھے ہے مگر تحریکِ انصاف نے جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس طرح ایک، ایک ووٹ رکھنے والی دو سیاسی جماعتوں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

Read more

راولپنڈی سازش کیس 1951: مقدمے کے کردار اعلیٰ فوجی افسران اور دانشور کیا چاہتے تھے اور نتیجہ کیا نکلا؟

سنہ 1951 میں ماہِ فروری کا یہ آخری جمعہ تھا جب راولپنڈی کی فوجی چھاؤنی میں واقع کرِیگ روڈ پر ایک جنرل کی سرکاری رہائش گاہ میں درجن بھر کے قریب فوجی افسران، ایک جنرل کی بیوی اور کمیونسٹ پارٹی کے تین دانشور عشائیے پر جمع ہوئے۔ وہاں مبینہ طور پر ایک اجلاس ہونا طے پایا تھا۔

Read more

سینیٹ الیکشن اور ضمیر کے قیدی

پاکستان کی مروجہ سیاست نہ تو نظریاتی سیاست ہے اور نہ ہی کسی اصول و ضابطے کو خاطر میں لاتی ہے۔ انفرادی حیثیت سے لے کر پارٹی کی سیاست تک تمام تر فیصلے وقتی اور ذاتی مفادات کی خاطر کیے جاتے ہیں۔ چھانگا مانگا کے جنگل میں قید ضمیر کے قیدیوں میں اور یکم اگست 2019  کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی ناکامی میں کردار ادا کرنے والے ضمیر کے قیدیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

Read more

خطے میں ہلچل مچا دینے والا خط

میری دانست میں فی الوقت سب سے بڑی ’’خبر‘‘ امریکی وزیر خارجہ کا وہ خط ہے جو اس نے افغان صدر اشرف غنی کو لکھا ہے۔اس خط کو غور سے پڑھیں تو بآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والے کئی ہفتوں تک مذکورہ خط کی وجہ سے فقط افغانستان ہی میں نہیں پاکستان سمیت ہمارے خطے میں بہت ہلچل مچی رہے گی۔ ابھی تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ہمیں اس گماں میں مبتلا رکھا تھا کہ افغانستان

Read more

میری کہانی میری زبانی

میری عمر تو 40 برس ہے لیکن میری کہانی میری پیدائش سے 8 سال قبل 30 اگست 1972 کو شروع ہو چکی تھی اور میرا نام بھی رکھا جا چکا تھا، آپ بھی سوچ رہے ہوں گے یہ کیسے ہو سکتا ہے، اس راز کو جاننے کے لیے آپ کو میرے ساتھ تاریخ کے کچھ ان اوراق پر نظر دوڑانا پڑے گی جن کے بارے کچھ لوگوں نے جانتے ہوئے بھی آج تک لا علمی کا اظہار کیا ہے اور دوسری طرف فقط ایک شخص ایسا ہے جس نے اس تاریخ کو زندہ رکھنے کے لیے ایک بہت انوکھا انداز اپنایا ہوا ہے۔

Read more

ڈاکٹر احمد بشیر: تاریخ پڑھانے والے جو تاریخ ہو گئے

  میں ریٹائرمنٹ کے بعد پنجاب کے سب سے بڑے شہر میں شفٹ ہوا تو جنوبی پنجاب کی ایک معروف یونیورسٹی میں تاریخ کے ایک قابل استاد سے دوران گفتگو میں نے پوچھا کہ کیا وہ یہاں کی یونیورسٹیوں مین جہاں تاریخ بھی پڑھائی جاتی ہے ، وہاں کسی ایسے استاد کو جانتے ہیں جو تاریخ کی تدریس کے بارے میں غیر متعصبانہ علمی رویہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے مجھے یہ کہہ کر مایوس کر دیا کہ اب ایسے اساتذہ

Read more

یوسف رضا گیلانی: ضلع کونسل سے وزارتِ عظمیٰ اور پھر سینیٹ تک کا سفر

یوسف رضا گیلانی جب 2012 میں سپریم کورٹ سے نااہل ہوئے تو لوگوں نے سوچا تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے تاہم اب وہ سینیٹ چیئرمین کے مشترکہ اور مضبوط امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔

Read more

ٹنڈو بہاول کے مقتول ہاری اور مائی جندو کی جدوجہد

1960 کی دہائی میں افغانستان سے آئے ہوئے محمد جان پٹھان، حیدرآباد کے نواحی گاؤں دیہاتوں میں پھیری کا کام کرتے تھے، اور چوڑیاں، لپ اسٹک، ائرنگ، بالیاں وغیرہ بیچ کر گزارہ کیا کرتا تھا اور رات کو گاؤں ٹنڈو بہاول کے مسجد میں سو جایا کرتا تھا، گاؤں والے اس کو کھانا پینا دے دیا کرتے تھے۔ گاؤں میں ایک زمیندار فتح محمد بھرگڑی بھی تھا، جس کو دو بیٹیاں جیجی جادو اور جیجی سانئن تھیں۔ وقت گزرنے کے

Read more

اعتماد کا ووٹ اور پارلیمنٹ کے باہر

سینیٹ میں پی ٹی آئی کی شکست کا غصہ اپوزیشن پر نکالنا تو قابل فہم ہے لیکن خان صاحب اور ان کے حواری الیکشن کمیشن پر بھی سخت برہم ہیں کہ یہ آئینی ادارہ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں یکسر ناکام رہا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں اپنی پارٹی کے ارکان، جواپوزیشن کے ہاتھوں بک گئے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے شکلوں سے ہی غدار لگتے ہیں، شکست حکومتی

Read more

آئیے اللہ کے دروازے پر دستک دیں

اگرچہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے زمین پر اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے اور اسے دنیاوی معاملات میں خودمختار بنا دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق اپنے معاملات چلائے تاہم اللہ تعالیٰ نے معاملات چلانے کے لئے راہ عمل بھی دکھادی اور ان حدودوقیود کا بھی تعین فرمادیا جن سے تجاوز کو نافرمانی قرار دیا اور سزا کی نوید بھی سنادی چنانچہ مشاہدہ یہ ہے کہ بداعمالی کے مظاہروں پر پہلے دست قدرت اصلاح کے

Read more

اک زرداری، سب پر بھاری

حفیظ شیخ کو حاصل تمام تر حمایت کے باوجود یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی نے ”ایک زرداری، سب پر بھاری“ کے نعرے کو ٹھوس حقیقت بنا دیا۔ صرف یہی نہیں، زرداری صاحب نے سینٹ میں پیپلز پارٹی کی سیٹوں کی تعداد 20 اور پی ڈی ایم کی 53 تک پہنچا دی ہے۔ اب انہیں چیئرمین شپ بھی مل سکتی ہے۔ عمران خان کو چلتا کرنے کی حکمت عملی بنانے میں زرداری صاحب کو بالا دستی حاصل ہے کیوں

Read more

افسوسناک الزامات، خطرناک رجحان

پاکستان جمہوری تحریک کے اہم لیڈروں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کو مشکوک قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے اجلاس اور اعتماد کے لئے ووٹنگ کو ’غیر قانونی‘ قرار دے چکے ہیں۔ تاہم آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنسوں میں اعتماد کے ووٹ کے بارے

Read more

لسبیلہ سے قاسم رونجھو کی کامیابی: سیاسی تبدیلی یا موقع شناسی؟

موجودہ مخصوص طبقے کی ریاست میں سینٹ الیکشن کے بعد سیاسی ہلچل عروج پر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں جو ہمیشہ ہر الیکشن کے ہونے سے لے کر مکمل ہونے تک رہتی ہے۔ مگر حالیہ الیکشن میں پی ڈی ایم کا مقابلہ یعنی اپوزیشن اتحادی جماعتوں کا مقابلہ حکومتی پارٹیوں سے تھا اسی لئے یہ سینٹ الیکشن پاکستان بھر سے حکومت سے تنگ عوام کے لیے دلچسپ رہا جبکہ اس سے پہلے عوام میں سینٹ الیکشن میں اتنی دلچسپی

Read more

کراچی کی نیپیئر روڈ کے قحبہ خانے اور کوٹھے کیسے اجڑے؟

نیپیئر روڈ پر خستہ حالت عمارتیں اور بالکونیوں یہاں کئی بہاریں دیکھ کر اب بیوگی کا لباس تن کیے ہوئے ہیں جہاں کئی کہانیوں نے جنم لیا اور وہیں دفن ہو گئیں، اس محلے کے درو دیوار میں کئی ایسے راز ہیں جو کبھی دہلیز کی دوسری طرف نہیں گئے۔

Read more

سیاسی سرگرمیوں کا محور پنجاب، اپوزیشن کے اگلے اہداف کیا ہیں؟

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد اپوزیشن نے اپنا چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیر اعظم نے تو اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے مگر اب سوال یہ ہے کہ اپوزیشن کا اگلا ممکنہ ہدف کیا ہو سکتا ہے؟

Read more

میاں نواز شریف: ایک لوہار کی

شاعری اور موسیقی میں اردو کی دو غزلیں کچھ وکھرا ذائقہ رکھتی ہیں۔ پہلی فیض کی یہ غزل ہے۔ ’مجھ سے پہلی سے محبت مرے محبوب نہ مانگ‘ ۔ اسے ملکہ ترنم نے کچھ ایسے گایا کہ داد میں فیض نے یہ غزل اسے ہی بخش دی۔ پھر تو فیض سے بھی اس غزل کو سننے کی فرمائش ملکہ ترنم والی غزل کہہ کر کی جاتی رہی۔ دوسری غزل سید زادے عدمؔ کی ہے۔ ’وہ باتیں تری وہ فسانے ترے‘

Read more

ڈسکہ میں علم کا مجسمہ توڑنے والے صالحین

ابھی تازہ واقعہ ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے اپنے ووٹ کی عزت کے لئے اور چوری کو روکنے کے کچھ متأثر کن اقدامات کر کے ملک کے عوام سے داد وصول کی ہے۔ یہ یقیناً قابل ستائش ہے۔ مگر اصل واردات شاید نظر نہیں کیونکہ اگر نظر آتی تو کوئی لکھ رہا ہوتا۔ واردات ملاحظہ فرمائیں :

ڈسکہ کے ایک چوک پر
دماغی خلل کے شکار کسی بندے نے
کسی یورپی ملک کے
کسی چوک پر لگے مجسمے سے متاثر ہو کر
کتاب، استاد اور ایک طالبہ کا مجسمہ لگا کر بنیادی طور پر علم و شعور کا ایک مجسمہ لگا دیا۔
الامان الحفیظ۔ نہ آسمان ٹوٹا نہ زمین پھٹی۔

Read more

وہی تو ہے جو نظام ملک چلا رہا ہے

ایک زرداری سب پہ بھاری، زندہ ہے بھٹو، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کامیاب ہو گیا، ہماری ٹکٹ کی بہت اہمیت ہے، ووٹ کو عزت مل گئی۔ ان نعروں نے آج کل ملک سر پر اٹھا رکھا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکن خوشی سے پاگل ہو رہے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں اسلام آباد کی سیٹ پر حکومت کو شکست دیدی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سینٹر منتخب ہو گئے، حکومت کا امیدوار وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہرا دیا گیا

کیا عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، عوام بھی ایسے بھولے ہیں ہمیشہ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی بنتے رہیں گے، عوام کی عقل اتنی ہے کہ جو بھی مداری تماشا لگاتا ہے اس کے گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں اور گھنٹوں تماشا دیکھتے رہتے ہیں کہ مداری پٹاری سے کچھ خاص چیز نکالے گا، طویل تماشے کے بعد مداری اپنا سامان لپیٹتا ہے اور آئندہ انہونی چیز نکالنے کا لارا لگا کر نکل جاتا ہے

Read more

عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب، الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کی تجویز

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) کے 178 ارکان کی حمایت کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی جماعتیں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں۔

Read more

خبر اور تبصرہ: اب پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟

وزیراعظم ٹریپ ہو گئے یا اپوزیشن بھاگ گئی؟
اپوزیشن مرکزی نہیں پنجاب حکومت گرانا چاہتی ہے
کیا اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے صدر کو کہنا چاہیے تھا؟
عثمان بزدار کا متبادل وزیراعلیٰ کون ہے؟ وجاہت مسعود بتاتے ہیں۔
کیا میاں نواز شریف اپنا گنڈاسا دفن کرنے کے لیے تیار ہوں گے؟
شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کے ساتھ مار پیٹ کا نتیجہ کیا نکلے گا؟
لیاقت علی خان کے ساتھ ممدوٹ اور حمید نظامی کے دھڑے نے کیا سلوک کیا؟
مریم نواز نے ملفوف لفظوں میں دھمکی دی ہے۔ یہ بات انہیں زیب نہیں دیتی۔
بلاول بھٹو نے اس رویے سے فاصلہ اختیار کیا۔

Read more

اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد ۔۔۔

پاکستان جمہوری اتحاد کے اس اعلان کے بعد  کہ اپوزیشن کے ارکان ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے، اب یہ بات تقریباً طے ہے کہ عمران خان حسب خواہش اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اجلاس کے دوران معمول کی گرما گرمی اور الزام تراشی کا ماحول دیکھنے میں نہیں آئے گا۔ تاہم سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد عمران خان اطمینان سے حکومت

Read more

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اپوزیشن کا بائیکاٹ

پاکستان کی قومی اسمبلی میں سنیچر کو اس بات کا فیصلہ ہو رہا ہے کہ آیا اس کے ارکان کی اکثریت کو ملک کے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کہ نہیں جبکہ اپوزیشن نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Read more

اقتدار کی رگوں میں دوڑتی تبدیلی

ہمارے ہاں ادب کی طرح سیاست کو بھی صحیح حیثیت نہیں دی گئی اور بدقسمتی سے سیاست دانوں کو بدترین مخلوق ثابت کرنے کا سلسلہ بہت پہلے شروع ہو گیا تھا۔ حال ہی میں عظیم روسی ادیب چیخوف (Chekhov) کی ایک تحریر میری نظر سے گزری ہے۔ وہ لکھتے ہیں ”ادب پارٹی آفس ہے نہ کھلنڈروں کی تفریح گاہ ہے، نہ تھکے ماندوں کی پناہ گاہ۔ ادب ایک ایسا نگارخانہ ہے جس کی رونق ان تصویروں سے ہے جو انسانی زندگی کے تجربات کا بیان ہوتی ہیں، اس لئے فن کار کی دلچسپیاں جتنی رنگا رنگ اور ہمہ گیر ہوں گی، اتنا ہی اس کا فن جاندار اور متنوع خصوصیات سے تابناک ہوگا“ ۔

Read more

لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

وزیر اعظم کو مکمل یقین ہے کہ وہ قومی اسمبلی سے کل اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یہاں بس یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ وزیر اعظم کو یہ بھی پختہ یقین تھا کہ حفیظ شیخ سینٹ میں جیت جائیں گے۔ وزیر اعظم کو مکمل اعتماد تھا کہ وہ نوشہرہ کی نشست بھی جیت جائیں گے۔ وزیر اعظم کو یہ بھی مکمل اعتماد تھا کہ وہ تمام تر سرکاری مشینری استعمال کر کے ڈسکہ کی سیٹ جیت جائیں گے۔ وزیر اعظم کو تو وزیر آباد سے بھی فتح کی نوید سنا دی گئی تھی۔ لیکن ہر دفعہ ان کے اعتماد نے ان کو دھوکہ دیا

Read more

جب ایک اور پاکستانی وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیا تھا

1993 اور 2021 میں ممکنہ طور پر ہونے والے اعتماد کے ووٹ میں کیا فرق ہے؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی آئین کی دفعہ 91 شق 7 کے تحت ہو رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ صدر مملکت کو اب یہ اعتماد نہیں رہا کہ وزیر اعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ واقعہ پہلی بار ہو رہا ہے اور وہ بھی ایسی کیفیت میں کہ جب ملک کے صدر اور وزیر اعظم دونوں کا تعلق ایک ہی جماعت سے ہے۔

Read more

گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے

پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بدھ کی روز ہونے والے انتخابات خاصی اہمیت بنا چکے تھے، کیونکہ اس دفعہ تمام مخالف جماعتوں نے ایک دوسرے کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور یہ بات حکمران جماعت پی ٹی آئی کے لیے پریشان کن تھی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی ہاٹ سیٹ پر اپنا مشترکہ امیدوار، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بنایا، جو کہ حکومتی امیدوار، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ

Read more

ایم آرڈی سے پی ڈی ایم تک: سیاسی اتحاد اور پیپلز پارٹی کا کردار

تقسیم ہندوستان کے بعد روز اول ہی سے پاکستان سیاسی بے یقینی کا شکار رہا ہے اور اس دوران کئی سیاسی اتحاد بنے، کئی بنائے گئے۔ کئی سیاسی پارٹیاں بنی اور کئی بنائی گئی۔ 80 کی دہائی سے لے کر اب تک پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی اہم سیاسی طاقت کی حیثیت میں ایسے کئی اتحادوں کا حصہ اور کچھ اتحادوں سے الگ تھلگ نظر آتی رہی ہے۔ لیکن میرے خیال میں ان اتحادوں میں کم و بیش پیپلز پارٹی

Read more

عمران خان: پاکستانی وزیرِ اعظم کا سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد قوم سے خطاب، الیکشن کمیشن پر تنقی

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے ’ملک کی جمہوریت اور اخلاقیات کو نقصان پہنچایا ہے‘۔ وزیر اعظم کے مطابق اپوزیشن کا مقصد یہ تھا کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کو استعمال کرتے ہوئے ’حکومت پر عدم اعتماد کی تلوار لٹکا دیں‘۔

Read more

سینٹ الیکشن: ’آپ کو فلمیں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی سیاست ہی کافی ہے‘

قومی اسمبلی کے اجلاس کے اچانک ملتوی کیے جانے پر اسلام آباد میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا اور پی ٹی آئی کے حامی اور مخالف اپنے اپنے تجزیے کرتے رہے۔

Read more

اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ: عمران خان کا نپا تلا قدم یا بند گلی کا راستہ؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخاب کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سنیچر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے تو ایسے میں کیا وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان ایک نپا تلا قدم ہے یا یہ وزیر اعظم کو کسی بند گلی کی طرف لے کر جا رہا ہے؟

Read more

غیر متوقع جیت اور متوقع مشکلات

سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے امیدوار بنانے، ان کی لابنگ کرنے اور پہلے دن سے آخری وقت تک پر امید رہنے والے آصف زرداری بجا طور پر یہ دعویٰ کر سکتے ہیں ان کی بچھائی ہوئی سیاسی بساط میں وہ کامیاب ہوئے ہیں۔ پڑھیے سہیل وڑائچ کا کالم۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا باؤنڈری پر پکڑا گیا سیاسی چھکا

اسلام آباد سے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے مقابلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے امید وار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمہوری روایات کے عین مطابق ہے اور جرات مندانہ اعلان ہے۔ تاہم یہ کہنے میں بھی مضائقہ نہیں ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف خود یہ صورت حال پیدا کرنے کا سبب بنے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی

Read more

سنیٹ انتخابات: 1985ء کے بعد پارلیمانی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ لے کر اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی۔ انہوں نے 340 ووٹوں میں سے 169 جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے۔ ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سات ووٹ مسترد ہوئے۔ ایوان بالا کے انتخاب میں جنرل نشست پر یہ سب

Read more

سینیٹ الیکشن، مریم کے لندن جانے پر قیاس آرائیاں

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کی اسلام آباد سے واحد خالی ہونے والی نشست پر ووٹنگ کے دوران قومی اسمبلی کے ارکان مریم نواز کے لندن جانے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے رہے۔

Read more

جنرل گل حسن خان کی ’ریٹائرمنٹ‘: جب بھٹو کے ساتھیوں نے فوج اور فضائیہ کے آخری ’کمانڈرز ان چیف‘ کو برطرفی کے بعد بندوق کی نوک پر لاہور پہنچایا

سقوط ڈھاکہ کے بعد جنرل گل حسن پاکستان آرمی کے آخری کمانڈر تھے۔ انھوں نے اپنی یاداشتوں میں انتہائی محتاط انداز میں ان واقعات کو تحریر کیا ہے جن میں انھوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور انھیں فوج سے برطرف کیا گیا۔

Read more

کیا حج کرنے اور کتاب لکھنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں؟

تین سال قبل ایک عزیز کے ساتھ ایک جگہ کام کر رہا تھا۔ پیاس محسوس ہوئی، عرض کی کہ سامنے والے گھر کے گھڑے سے پانی پی لوں؟ جواب ملا یہ کسی شیعہ کا گھر ہے، یہاں سے پانی پینا ناجائز ہے، چند ثانیے بعد خود اسے پیاس لگی تو اسی گھڑے سے پانی پینے لگا۔ تب منٹو یاد آیا کہ بھوکے پیٹ کا مذہب روٹی ہوتا ہے۔ تین، چار سال قبل ہی کی بات ہے، میں کسی ہمسائے اور

Read more

پرُسکون اپوزیشن اور بے چین حکومت

سینیٹ الیکشن کا میدان بس سجنے کو ہے اور یہ میلہ کون جیتے گا یہ تو 3 مارچ کو ہی معلوم ہو گا۔ تمام سیٹوں کا مقابلہ اپنی جگہ مگر حقیقی مقابلہ تو سابق وزیراعظم اور منجھے ہوئے سیاستدان یوسف رضا گیلانی اور عبدالحفیظ شخ کے درمیان ہے۔ اس مقابلے کی اہمیت بالکل ایسی ہی ہے جیسے ورلڈ کپ میں پاکستان انڈیا کے میچ کی ہوتی ہے۔ یہ مقابلہ صرف پی پی کا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ یہ

Read more

بھولے عوام کب سمارٹ ہوں گے؟

تیسری دنیا کے بیشتر ممالک جہاں غربت بیماری بے روزگاری اور معیشت سے جڑے ہوئے دیگر مسائل کی بھرمار ہے۔ وہاں اکثر دیکھا گیا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں اور خاص طور پر پولنگ کے روز درجنوں لوگ لڑائی جھگڑوں میں اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔ اردگرد پر نظر دوڑائیں تو ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور برما جیسے ممالک ماضی میں ایسی صورتحال سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔ جہاں تک پاکستان کی بات ہے ، یہاں پر بھی

Read more

ناصر کاظمی کا مثالی معاشرہ

(آج ناصر کاظمی کی برسی ہے) ناصر جس معاشرے کا حصہ تھے اس کے مسائل، اس کی ترقی اور اس کی بدلتی ہوئی اقدار میں ان کی دلچسپی آخری سانس تک قائم رہی۔ میں ایک جگہ بیان کر چکا ہوں کہ اپنی زندگی کی آخری شام، طبیعت کی بے انتہا خرابی کے باوجود، وہ یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ صدر مملکت ذوالفقار علی بھٹو اس شام زرعی اصلاحات میں کن اقدامات کا اعلان کرنے والے تھے۔ اس

Read more

وہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون آرٹسٹ جن کے فن پارے ملکہ کے شاہی محل میں سج گئے

امینہ آرٹ انصاری کہتی ہیں وہ پاکستان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتیں اور وہ خواتین کی ارطغرل ہیں۔

امینہ آرٹ انصاری ایک ایسی پاکستانی نژاد برطانوی آرٹسٹ ہیں جن کی ملکہ الزبیتھ دوئم اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا، پرنس فلپ کی بنائی ہوئی دو پینٹگز، پہلے برطانوی پارلیمنٹ میں نمائش کے لیے رکھی گئیں اور اب ملکہ کے ونڈسر محل میں سجائی گئی ہیں۔

Read more

قومی حکومت: اتحاد کی بجائے انتشار کا سبب بنے گی

پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں قومی حکومت کے قیام کا اشارہ دیا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں۔ اسلام آباد میں پاکستان جمہوری تحریک کے صدر مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ’ پی ڈی ایم جس قومی حکومت کے لئے کوشاں ہے، وہ قوم کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دے گی۔ تمام مسائل پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں

Read more

مارچ کا آن پہنچا ہے مہینہ!

کیا کبھی کوئی مارچ ایسا بھی آئے گا جب عورت کو عورت سمجھا جائے گا؟ اسے اس کے اصل روپ میں، جو کہ اس نے خود اپنی مرضی سے اختیار کیا ہے، جینے کا حق دیا جائے گا؟ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

Read more

ڈسکے میں جھرلو کا ڈسکو

آج کے ڈیجیٹل دور میں انتخابی دھاندلی کی سائنس اتنی آگے جا چکی ہے کہ دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ، تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو ہی سکہ رائج الوقت ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

شریف اشرف اور کچھ سوالات

خورے کیہڑا بی لا بیٹھے آں محل اگے کنکاں دی تھاں ترجمہ : کھیتوں میں گندم کے پودوں کی بجائے محل اگ آئے ہیں۔ حیران ہوں کہ میں نے زمین میں کون سا بیج بو دیا تھا؟ یہ شعر ہے ذہین فطین کالم نگار محمد شریف اشرف کا۔ جو ایک اخبار میں باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ موصوف پیشہ ور شجر کار بھی ہیں۔ بنجر زمینوں میں سرسبز جنگل اگاتے ہیں۔ تبھی انہیں سریا، سیمنٹ، ریٹ، بجری کے جنگل اچھے نہیں

Read more

عبدالحفیظ شیخ یا یوسف رضا گیلانی، جیت کس کی ہو گی؟

سینیٹ انتخابات 2021ء کے لیے میدان سج چکا ہے، تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ مقابلہ دو فریقوں کے درمیان ہے یعنی حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم ۔ پی ڈی ایم بنیادی طور پر حکومت گرانے اور عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے بنایا گیا تھا، حکومت گرانے کی ابتدائی تدابیر جلسے جلوس، ریلیاں، احتجاج ایک ایک کر کے ناکام ہوتی گئیں یہاں تک کہ ضمنی انتخابات اور پھر سینیٹ کے انتخابات سر پر آ گئے۔ پی

Read more

پرویز رشید: ایوان بالا سے دلوں کے دربار دوام تک

پیر و مرشد پرویز رشید کو ایوان بالا سے خارج البلد قرار دے دیا گیا۔ سالار جمہوریت کو شکستہ دل رفیقوں کے لشکر میں مقام دوام کی عزت مبارک ہو۔ جس نشست سے محروم کیا گیا، وہ ایک میعادی امانت تھی، جو اعزاز نصیب ہوا، وہ ایک ابدی منصب ہے۔ مزاحمت کی سپہ کے رجز گزار کو قبیلہ حریت کی صف اول تک رسائی پر دلی تبریک۔ ”فروغ گلشن و صوت ہزار“ کے اس سفر میں شکستہ پائی ہی سالکان

Read more

جھوٹا خواب اور سچی حقیقت

جنرل یحییٰ خان کے اس اعلان کے بعد کہ مستقبل کے پاکستان کے وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان ہوں گے اور قومی اسمبلی کا اجلاس وقت مقررہ پر ڈھاکہ میں ہی منعقد ہو گا، مغربی پاکستان میں کافی کھلبلی مچ گئی تھی۔ پنجاب اور سندھ میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس میں شرکت کرنے کے لیے صحافی آنا شروع ہو گئے تھے۔ پریس کانفرنس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو کے ستر کلفٹن مکان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم اراکین کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جو چھ گھنٹے تک چلی تھی۔

میٹنگ کے آغاز میں بھٹو صاحب نے اجلاس میں موجود اراکین کو بتایا تھا کہ جنرل یحییٰ خان نے واضح کر دیا ہے کہ فوج اپنی اپنی بیرکوں میں واپس جانا چاہتی ہے اور آئین سازی کے بعد آئین کے مطابق اقتدار عوام کے منتخب کی ہوئی اسمبلی کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کر دیا ہے کہ اقتدار اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو منتقل کر دیا جائے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس صورت میں پیپلز پارٹی کے پاس مرکز میں کسی بھی قسم کا کوئی اختیار نہیں ہو گا جبکہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں ہم اپنی حکومت قائم کر سکیں گے۔

Read more

کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے؟

فروری میں ہونے والے ضمنی انتخابات نے ملک کی سیاسی فضاء کو گرما دیا ہے۔ این اے 75 ڈسکہ کی نشست پر ضمنی انتخاب نے تو گویا میڈیا کی ساری توجہ ہی حاصل کر لی۔ ڈسکہ میں الیکشن ہوا اور خوب ہوا۔ نون لیگ کے ووٹرز نے بھرپور الیکشن لڑا اور شام تک ڈسکہ میدان جنگ بنا رہا۔ اس کے بعد نتائج آنا شروع ہوئے تو بیس پریذائیڈنگ آفیسرز دھند میں بھٹک گئے۔ صرف وہ نہیں بھٹکے ساتھ میں الیکشن نتائج بھی بھٹک گئے اور جیت ہار میں بدل گئی۔ ایسے میں وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ بیس پولنگ اسٹیشنوں پر ری پول ہو جبکہ مریم نواز صاحبہ کا مطالبہ تھا کہ پورے حلقے میں الیکشن ہوا تاہم اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا اور الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو نئے الیکشن کی تاریخ دے دی۔

Read more

سندھ حکومت، بلاول کے جمہوری سٹانس کے بالکل الٹ جا رہی ہے

پیپلز پارٹی کے حوالے سے ہمیشہ دل میں اچھے احساسات رہے ہیں اور وجہ بھی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے واحد حکمران رہے ہیں جنہوں فاٹا کے لوگوں کو اپنی بساط سے بڑھ کر دینے کی کوشش ہے۔ وزیرستان میں سرکاری انفراسٹرکچر کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے رکھی اور اپنے مختصر دور میں جتنا دیا وہ پاکستان کے تمام حکمران مل کر بھی نہ دے سکے۔ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ پاکستان میں تھرڈ امپائر سے ملے بغیر حکمرانی ناممکن ہے اور اکثر اوقات طاقتور امپائرز کھیلے بغیر گراؤنڈ سے نکال دیتے ہیں لیکن بینظیر بھٹو شہید کے جانے کے بعد لگا جیسے پیپلز پارٹی کی وہ نظریاتی اور اصولی سیاست، اصول کے بجائے وصول کی طرف زیادہ مائل ہو گئی ہے۔

Read more

‘سینیٹ الیکشن ایک اہم سیاسی ہدف بن چکا ہے’

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعرات کو جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیے جانے والی پیش رفت، سینیٹ انتخابات اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوئی۔

Read more

پاوری نہیں ہو رہی!

حمزہ شہبازشریف کی آخرکار ضمانت ہوگئی۔ چونکہ منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف پر نہیں بلکہ حمزہ شہباز شریف تھا، اس لیے اب یہ چند ہی ہفتوں کی بات ہے جب شہباز شریف بھی جیل سے باہر ہوں گے۔ اس میں بلاشبہ سازش کی تھیوریوں، اسٹبلشمنٹ کا ہمہ گیر ہاتھ، تلاش کیا جاسکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ حمزہ کو کیس میرٹ کی بنیاد پر ضمانت نہیں مل سکتی تھی… اس کے خلاف فرد جرم تیار کرنے میں نیب کو سترہ

Read more

بلاول بھٹو اور مریم نواز میں ملاقات کی اندرونی کہانی

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مریم نواز میں ون آن ون ملاقات کے دوران بلاول بھٹو لانگ مارچ میں دھرنا دینے کی مخالفت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ دھرنا نہ دیا جائے۔ جس پر مریم نواز نے کہا کہ دھرنا دئیے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ دھرنا دیں گے تو ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔ مریم نواز کے اصرار پر بلاول بھٹو دھر

Read more

افغان جہاد کی حقیقت

ایک ڈکٹیٹر نے اقتدار پر اپنے ناجائز قبضے کو حلال کرنے کے لیے عالمی سامراجی طاقتوں کے حکم پر ریاستی پراپیگنڈے کا خوب استعمال کیا اور عوام الناس کو باور کروانے کی پوری کوشش کی کہ سوویت یونین نے دراصل افغانستان میں اپنی افواج اس لیے بھیجی ہیں کیونکہ وہ بحر ہند کے گرم پانیوں تک رسائی چاہتا ہے۔ حالانکہ تاریخی حقائق ہمیں بتاتے ہیں کہ افغانستان بہت پہلے سے ہی سوویت یونین کی حامی بلکہ زیر اثر سوشلسٹ/ کمیونسٹ

Read more

مریم نواز اور بلاول بھٹو میں یوسف رضا گیلانی کے بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب پر مشاورت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو بطور سینیٹ چیئرمین کامیاب بنانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اس ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا پیغام ایک دوسرے کو پہنچایا گیا۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی

Read more

طوطا طوطی اور الو کی کہانی

کسی طوطے طوطی کا ایک بستی سے گزر ہوا۔ سستانے کے لئے بستی کے ایک گھنے درخت پر بیٹھ گئے۔ کچھ دیر کے بعد طوطی نے محسوس کیا کہ پوری بستی پر ویرانی پھیلی ہوئی ہے۔ کہیں کوئی چہل پہل دکھائی نہیں دے رہی۔ طوطی نے ماحول کی اس وحشت ناکی کی جانب اپنے طوطے کی توجہ دلائی تو طوطے نے کہا کہ تو سچ ہی کہتی ہے۔ میں بھی ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ طوطی نے سوال کیا

Read more

میاں نواز شریف صاحب کے نام کھلا خط

میاں صاحب، آپ چالیس سال سے سیاست میں ہیں۔ آپ کو تین مرتبہ حکومت بنانے کا موقعہ ملا، پانچ مرتبہ اپوزیشن سیاست کا۔ مگر آپ ایک ایسا الیکشن کمیشن تشکیل نہ دے سکے جو الیکشن کے عمل کو آزاد اور شفاف بنا پاتا۔ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عملے اور بیلٹ باکسز کے غائب ہونے کا واقعہ ابھی کل ہی کا ہے۔ اتنے موقعے آپ کو ملے، دو تہائی اکثریت بھی عوام نے تفویض کی پھر بھی اتنی بنیادی اہمیت کا معاملہ حل طلب ہے۔ طرفہ تماشا یہ کہ نہ صرف حل طلب ہے بلکہ یہ تک معلوم نہیں کہ اسے حل کیسے کرنا ہے۔ کیا یہ آپ کی سیاسی بصیرت اور انتظامی سوجھ بوجھ پر سوالیہ نشان نہیں؟

Read more

سرخ گلابوں کا دن، عورت مارچ اور قیادت کا بحران

چودہ فروری کو یوم محبت منایا جاتا ہے۔ محبت کرنے والے ایک دوسرے کو سرخ گلاب کے پھول دے کر اظہار محبت یا تجدید محبت کرتے ہیں۔ پچھلے کئی سالوں کی طرح حسب روایت یوم محبت گزر گیا ہے اور ساتھ ہی کئی لوگوں کا جذبہ ایمانی بھی رفوچکر ہو گیا ہے۔ یوم حیاء کا دن بھی گیا۔ یوم سسٹر بھی گیا۔ یعنی حیاء اور یوم سسٹر محبت کے دن کی ضد میں منانے کا محض اعلان کیا جاتا ہے۔ کچھ کالے دل والے محبت کی مخالفت اور نفرت کے حق میں اخبارات میں اوٹ پٹانگ مضامین تراشتے ہیں اور کئی جعل ساز رنگین اخباری ایڈیشن دے مارتے ہیں۔

Read more

عوام خوش نہیں!

وطن عزیز میں حالیہ ضمنی انتخابات میں ہونے والی گڑ بڑ جمہوری اداروں کے لیے کوئی نیک شگون نہیں، بالخصوص ڈسکہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 میں ہونے والے پرتشدد واقعات جن میں دو افراد جاں بحق ہوئے اور ”پریزائیڈنگ افسروں اور پولنگ تھیلے غائب“ ہونے کے عمل نے ان الیکشن کو ہی متنازع بنا دیا، ابھی اس حلقے کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ الیکشن ہم نے جیتا ہے

Read more

جمہوریت چلانی ہے یا تگڑے خاندان؟

سرحدوں پر امن ہے مگر ملک کے اندر بہت سی فوجیں ایک دوسرے کے سامنے تن کر کھڑی ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم کو فوج اپنا کمانڈر ان چیف اور ملک کا چیف ایگزیکٹو مانتی ہے۔ صدر کے دفتر سے کوئی شرارت نہیں ہورہی۔ بعض عدالتی شخصیات سے کچھ مسئلہ ہے مگر چیف جسٹس آئین و قانون کے مطابق کام چلا رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کے خلاف کوئی غیرقانونی و غیر آئینی کھچڑی نہیں پک رہی۔ دوسری طرف

Read more

سیاسی کارکن بھٹک گئے؟

ایک پرانے سیاسی ورکر بتا رہے تھے کہ انہوں نے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ حیرت ہوئی، وہ کبھی جیالے تھے اور بھٹو کے شیدائیوں میں شمار کیے جاتے، بے نظیر کی شہادت پر غمزدہ تھے، زرداری صاحب کے دور میں مایوسی نے گھیرا، عمران خان بہتر لگا، اس کے حق میں دلائل دیتے اس وقت بھی یقین نہیں آتا تھا، موجودہ حکومت کا دور دیکھا، اب معلوم پڑا، ان کی مایوسی بڑھ گئی، وہ زیادہ مختلف رویہ

Read more

پیپلز پارٹی اور نام نہاد سرخوں کا طریقۂ واردات

ذرا سوچیے کہ ایک دشمن جو آپ کے سامنے کھڑا ہے، ڈنکے کی چوٹ پر آپ پر سب و شتم کر رہا ہے، کھل کر آپ پر حملے کر رہا ہے وہ زیادہ خطرناک ہے یا وہ جو بظاہر آپ کا دوست ہے، آپ کی صفوں میں ہے اور آپ کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے؟ ظاہر ہے سامنے نظر آنے والا دشمن کم موذی ہے کیوں کہ اس کے حملوں کا تدارک آپ کر سکتے ہیں، اس کے

Read more

پاکستان کی ترقی کے لئے سچ بولنے کی ضرورت

قرنوں سے ریاستی، سیاسی اور علمی تجربات تمام انسانوں کی میراث ہیں، اپنا موقف رکھنے سے پہلے میں ایک مثال سے ابتدا کرتا ہوں۔ دودھ سے دہی بنتا ہے، دہی سے مکھن اور مکھن سے گھی بنتا ہے یعنی گھی دودھ کی اعلیٰ ترین شکل ہے۔ آپ گھی کو ٹھوس کر لیں یا مائع اس کے معیار پہ کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ جب دودھ ہی خالص نہ ہو تواس کی کوئی بھی شکل خالص کہاں ہو سکتی ہے؟

Read more

ضمنی انتخاب کے نتائج حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی

گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کی 2، ایک ایک پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی اور 2 قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہوئے۔ سندھ کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی، بلوچستان اسمبلی کی نشست پر جے یو آئی، پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے لئے نون لیگ، قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 کرم پر پی ٹی آئی کامیاب قرار پائی ہے۔ جبکہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات میں دھاندلی اور اشتعال انگیزی کے باعث نتائج روک

Read more

سینیٹ انتخابات اور عدلیہ کا امتحان

آئین کے مطابق ایوان بالا سینیٹ کی نصف نشستیں ہر تین سال کے بعد خالی ہو جاتی ہے۔ ان نشستوں پر 6 سال کے لئے نئے سینیٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس سال 3 مارچ کو سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستیں پر 52 خوش نصیب افراد ایوان بالا میں قدم رکھیں گے۔ یاد رہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو سینیٹرز کے انتخابی کالج کا درجہ حاصل ہے۔ چونکہ ماضی میں بھی سینیٹ کے انتخاب کی

Read more

بھٹو سے گیلانی تک: جمہوریت کی جنگ

سیاست آئین کے بطن سے جنم لیتی ہے۔ آئین کی محافظ عدلیہ ہے۔ اب اس کی مرضی حفاظت کرے یا نہ کرے۔ فوجی آمروں کے نزدیک عدالتوں کی اہمیت محض اتنی کہ ایوب خان کے بنائے ہوئے شہر اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں عدالتوں کے لئے کوئی جگہ ہی نہیں رکھی گئی۔ پھر یہ بھی تاریخ کی ستم ظریفی کہ ادھر آئین بنتا ہے ادھر کوئی نہ کوئی فوجی مارشل لاء کا گرز لئے اس کا سر کچلنے کو

Read more

”ڈسکہ ڈانس“ اور پاکستانی امور سے لاتعلقی کیوں ضروری ہے؟

میں اس برس اپنی عمر کے 50 ویں برس میں داخل ہو جاؤں گا۔ تین روز قبل ڈسکہ میں الیکشن کے دوران، اسلامی جمہوری اور ایٹمی ریاست میں ہونے والے تماشے نے خیال کا ایک دائرہ شروع کیا، جو ابھی تھوڑی دیر قبل مکمل ہوا تو، اپنے جیسے غریب گھروں سے تعلق رکھنے والے، یا غربت کا پس منظر رکھنے والوں کے نام، کہ جن کی اکثریت ہے، پورے خلوص سے کچھ تحریر کرنے کا سوچا۔ تو یارو، یہ تمھارے نام ہے۔ پڑھ لو، باقی مرضی تمھاری ہے۔

میں پانچ برس کا تھا جب جنرل ضیاء کا مارشل لاء پاکستان پر نازل ہوا۔ اپنے ابو کے پہلو میں بیٹھے، گلی امرتسریاں ملکوال میں، باجی نگو اور (جگت) خالہ کے گھر بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی جنرل ضیاء کو سیاہ عینک پہلے، اپنے سیاہ نامہ اعمال کا آغاز کرتے ہوئے دیکھا۔ بہت مبہم سی یاد، مگر موجود ہے۔ جب جنرل ضیاء کا سایہ، خدا کے فضل و کرم سے، میرے وطن پر سے آموں کی ایک پیٹی کے طفیل اترا، میں 16 برس کا ہو چکا تھا، اور ان 11 برسوں میں پاکستان فی الحال کی گھڑی تک تو بدلا جا چکا تھا۔

Read more

جمہوری اصلاحات کا پیکیج درکا رہے

سینیٹ الیکشن کو بازیچۂ اطفال بنادیا گیا ۔ کون نہیں جانتا یا مانتا کہ سینیٹ کے الیکشن عمومی طور پر پیسہ کا کھیل بن چکا ہے۔ محض گزشتہ الیکشن ہی میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے ضمیر نہیں بیچے بلکہ یہ سلسلہ کئی عشروں سے سرکاری چھتر سایہ میں جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تین برس قبل انکشافات کرکے بھانڈا پھوڑا توسیاسی منظرنامہ پر کچھ ارتعاش پیدا ہوا۔ خان کا مقصد یہ تھا کہ کسی

Read more

پاکستان میں معدوم ہوتی علاقائی زبانیں: ’فیض اور اقبال کاش پنجابی میں بھی کچھ لکھ دیتے‘

پاکستان کی سب سے بڑی علاقائی زبان سمجھی جانے والی بولی پنجابی کے وارثوں کو اپنی ماں بولی کی قدر قیمت معلوم ہوتی تو پھر انہیں بنگالی ،بلوچی ،سندھی، پشتو اور سرائیکی کی بھی تکلیف معلوم ہوتی۔

Read more

ڈاکٹر گردی یا اللہ کی مرضی؟

قصہ کچھ یوں تھا کہ زیر علاج خاتون جسے میں پہلے ایک مریضہ اور اب ایک مرحومہ کی حیثیت سے جانتا ہوں، کسی موذی مرض میں مبتلا تھی۔ خاتون کا علاج کسی خاص قسم کے انجکشن سے کیا جا رہا تھا، جو لگ بھگ پانچ گھنٹے کے دورانیے میں تھوڑا تھوڑا کر کے لگایا جاتا اور یہ علاج پچھلے کئی روز سے جاری تھا۔

Read more

سکھوں کی ’ٹرین ٹو پاکستان‘ ، جو چھوٹ گئی

23 مارچ 1940 کو مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل خود مختار ریاستوں کے قیام کی قرارداد پیش کی گئی تو منصوبے میں انسانی ہجرت کا تصور موجود نہیں تھا۔ ’قرارداد لاہور‘ سے تقریباً دو ہفتے بعد سکھوں نے بھی کانگرس کی ہم نوائی میں متحدہ ہندوستان اور بصورت دیگر مذہب کی بنیاد پر پنجاب میں الگ سکھ ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

مارچ 1947 تک پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح راولپنڈی شہر میں بھی مذہبی قومیتوں کے باہمی تعلقات میں شدید تناؤ آ چکا تھا۔ 6 سے 13 مارچ کے درمیان کہوٹہ کے نواح میں سکھ آبادی والے دیہات فسادات کی لپیٹ میں آ گئے۔ اسی دوران ہزارہ سے نکالے گئے سکھوں کے قافلے بھی مشرقی پنجاب پہنچے تو پنجاب کی تقسیم آسمان پر صاف لکھی نظر آنے لگی۔

Read more

میرے بھائی صاحب

میں لگ بھگ دو برس کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا لیکن یتیم ہونے کا احساس اپنے بڑے بھائی کی موت کے روز ہوا۔ نام نجیب، میرے نانا ”بابو جی“ جو خود ایک لٹریری شخصیت تھے ، انہوں نے مصر کے معروف لکھاری نجیب محفوظ سے متاثر ہو کر رکھا۔ گھر میں بڑے پیار سے انجم پکارتے اور ہم چھوٹوں کے لیے ”بھائی صاحب۔“ ننھیال میں نئی نسل کی پہلی اولاد تو ان کی پرورش ناز

Read more

چاہ یوسف کی صدا سے خوفزدہ کون؟

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کرانے کے بعد حکومتی حلقوں میں افراتفری کا ماحول نظر آنے لگا، اب ایسا کیا ہوا کہ حکمراں جماعت کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار مستقبل میں کسی خطرے کی نشان دہی کرتا نظر آنے لگا ہے اور نظر انداز کیے جانے والے، سابق وزیراعظم سے متعلق پہلے تو کہا گیا کہ مناسب نہیں معلوم ہوتا کہ سابق وزیراعظم، سینیٹ کی نشست کا امیدوار بنے،

Read more

میرے بھائی صاحب

میں لگ بھگ دو برس کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا لیکن یتیم ہو نے کا احساس اپنے بڑے بھائی کی موت کے روز ہوا۔ نام نجیب، میرے نانا ”بابو جی“ جو خود ایک لٹریری شخصیت تھے انھوں نے مصر کے معروف لکھاری نجیب محفوظ سے متاثر ہو کر رکھا۔ گھر میں بڑے پیار سے انجم پکارتے اور ہم چھوٹوں کے لیے ”بھائی صاحب۔“

ننھیال میں نئی نسل کی پہلی اولاد تو ان کی پرورش ناز نخروں کے ساتھ ہوئی۔ لیکن بچپن سے نوجوانی کے میرے سارے نخرے یا یوں کہیے آوارہ گردی والے سارے شوق بھی انھوں نے میری محبت میں پورے کیے یا پھر برداشت کیے۔

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی (حصہ اول)۔

پاکستان میں اس وقت تین اداروں پی آئی اے، اسٹیل ملز اور ریلوے کو سفید ہاتھی کہا جاتا ہے ۔ تینوں ادارے کبھی خودکفیل و خوشحال کماؤ پوت ہوا کرتے تھے۔ رفتہ رفتہ انھیں قومی بھکاری میں بدل دیا گیا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ یہ ملکی خزانے پر بھاری بوجھ ہیں لہٰذا جو بھی پہلا رشتہ ملے اس سے ان کا بیاہ کر کے جان چھڑائی جائے۔

لیکن جن پالیسی ساز افلاطونوں نے ایک زمانے تک فخر پاکستان کہے جانے والے ان تینوں خوشحال اداروں کو کوٹھی سے اٹھا کے کوٹھے پر بھٹا دیا ان کا گریبان پکڑنے کی نہ کسی میں جرات ہے اور نہ صلاحیت۔

Read more

تحریک انصاف کے ارکان کیوں’ برائے فروخت‘ ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف سیاسی تحریک، پارلیمانی بلیک میلنگ اور دباؤ کے دوسرے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوکر اب سینیٹ کے انتخاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی تیاری کررہی ہے۔ منڈی سجا لی گئی ہے اور قیمتیں لگائی جارہی ہیں۔ اسی لئے سینیٹ میں خفیہ ووٹنگ پر اصرار کیا جارہا ہے۔ یہ الزام لگاتے ہوئے البتہ وزیر اعظم نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انہوں نے اپنی پارٹی

Read more

No Country for Brave Men

جوئیل کوان اور ایتھن کوان دو بھائی ہیں اور ہم عصر ہالی وڈ میں بڑے ہدایت کار شمار ہوتے ہیں۔ ان کی 2007ء میں بنائی گئی فلم No country for Old Men بظاہر ایک کرائم تھرلر ہے، دھائیں دھائیں برستی گولیاں اور پے در پے گرتی لاشیں مگر مغربی امریکہ کے پھیلے ہوئے صحرائی مناظر میں فلسفے اور نفسیات کی باریک کلیاں گندھی ہیں۔ اس فلم سے آج کا عنوان ہی اخذ نہیں کیا، ایک اہم حوالہ بھی مستعار لینا

Read more

الوداع فاروق بھائی (ڈاکٹر سید احمد فاروق مشہدی)

فاروق میرا بھائی مجھ سے تین سال چھوٹا مگر شباہت سے ہم عمر محسوس ہوتا تھا۔ ہم دونوں میں اتنی مشابہت تھی کہ بعض لوگ پوچھ لیتے کہ آپ ”جڑواں“ ہیں؟ کئی دلچسپ واقعات بھی پیش آئے۔ ایک دفعہ بی زیڈ یو کے طلبا کا ایک گروپ دفتر ”نوائے وقت“ کے مطالعاتی دورے پر آیا۔

ایک طالب علم مجھے وہاں دیکھ کر حیرت زدہ ہوا ، میرے پاس آیا اور بولا ”سر آپ ڈبل ڈیوٹی“ کرتے ہیں؟ میں نے کہا ”مجبوری ہے مگر بتانا مت کسی کو“ کبھی فاروق کے طالب علم اسے کہتے سر آپ کہتے ہیں میں نے کبھی موٹرسائیکل نہیں چلائی ، کل آپ کینٹ بازار میں موٹرسائیکل پر جا رہے تھے۔ اگر مجھے بازار میں کوئی لڑکا یا لڑکی تپاک سے سلام کرتا تو میں سمجھ جاتا کہ فاروق کے سٹوڈنٹ ہوں گے۔ مگر آشنائی کی گرم جوشی نہ پا کر اگلے روز فاروق سے شکوہ کرتے کہ سر، کل آپ نے لفٹ ہی نہ کروائی۔

Read more

سپریم کورٹ پر ’خود کش حملہ‘ نہ کریں

چیف جسٹس گلزار احمد نے سینیٹ ووٹنگ کے سوال پر صدارتی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے آئین کو ’سیاسی دستاویز ‘ قرار دیا ہے۔ اس طرح خود اپنا اور سپریم کورٹ کا سیاسی کردار متعین کرتے ہوئے ایک بیباکانہ سیاسی رائے دی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت میں سینیٹ میں اوپن ووٹنگ متعارف کروانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب دونوں پارٹیاں اس سے منحرف ہوگئی ہیں جو

Read more

سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید

قیام پاکستان کے چند مہینوں بعد ہی بحیثیت قوم ہمیں اصل فکر یہ لاحق ہوگئی کہ فقط سیاسی جدوجہد کی بدولت قائم ہوئے ملک کو ’’بدعنوان‘‘ سیاست دانوں سے کیسے بچانا ہے۔لطیفہ یہ بھی ہوا کہ مسلمانوں کے لئے جداگانہ وطن کا مطالبہ لاہور کے مینارِ پاکستان تلے ’’قرارداد پاکستان‘‘ کی منظوری کے بعد سندھ کی منتخب اسمبلی نے باقاعدہ انداز میں پیش کیا تھا۔14اگست 1947کے روز ایوب کھوڑو مذکورہ اسمبلی کے قائد ایوان تھے۔بحیثیت وزیر اعلیٰ انہیں ’’مرد آہن‘‘

Read more

ہمارے عدالتی نظام کا المیہ

کسی بھی ریاست کے بنیادی ڈھانچے میں چار چیزیں اہم ہوتی ہیں۔ ریاست کا بنیادی ڈھانچہ حکومت، مقننہ، عدلیہ اور میڈیا ۔ یہ چاروں ریاست کے چار ستون کہے جاتے ہیں کیونکہ اگر ان چار میں سے ایک بھی چیز نہ ہو تو ریاست کا نظم و نسق چلایا ہی نہیں جا سکتا۔

ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ چار چیزیں موجود ہیں۔ مقننہ اور حکومت پر تو میں اپنی رائے اور تبصرہ کئی بار دے ہی چکا ہوں مگر آج ہم اس مملکت خداداد کے نظام عدل پر بات کریں گے کہ کیا واقعی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے تو اس کا جواب ہے نہیں!

Read more

نئے پرانے ٹھگ اور لٹنے والا عوامی قافلہ

جونہی ٹی وی آن کیا کہ خبریں ہی سن لیں۔ وطن عزیز سے کوئی خیر کی خبر آئے بڑا مشکل ہے مگر امید پہ دنیا قائم ہے۔ نیوز چینل کی سکرین پر ایک جانی پہچانی سی ”ادکھڑ“ خاتون کو بلبلاتے دیکھ کر بہت ہی رحم آیا اور بہت غور کیا تو یاد آیا کہ یہ تو فلاں ہیں مگر ان کے دشمنوں کو کیا ہوا جو یہ منت ترلے کا لہجہ اختیار کیے ہیں اور مسلسل بیٹے کی بے گناہی

Read more

پی ڈی ایم کا چور پنکچر کون ہے؟

چور پنکچر، وہ کیا ہوتا ہے؟ ایسا پنکچر جو ٹیوب سے ہوا بغیر کسی چس کے خارج کرتا رہتا ہے یعنی صبح کے وقت ٹیوب خالی ملے گی جبکہ دن بھر ہوا موجود رہے گی لیکن جب چیک کروائیں گے تو پنکچر لگانے والے کو نہیں ملے گا۔ پھر اس کا علاج کیا ہے؟ ساتھ پمپ رکھیں، ٹیوب چینج کروا لیں یا پھر خود بند ہونے کا انتظار کریں۔ کیچڑ وغیرہ یا پھر کوئی تنکا سامنے آنے سے یہ خود

Read more

لال حویلی کے لعل کی گل افشانیاں

لگتا ہے کہ قدرت ہم سے کچھ زیادہ ہی ناراض ہے۔ ایسا نہ ہوتا تو موجودہ وزیراعظم اور نا اہل ٹولے کو ہم پر مسلط نہ کرتی۔ ایک تو ان کی بچگانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور اوپر سے ہمہ وقت اپنی شعلہ نوائی اور ہرزہ سرائی سے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہیں۔

کسی کو اس ہائبرڈ حکومت کی غیر سنجیدہ روش دیکھنا ہو تو ایک نظر اس کے ترجمانوں اور ان کی ”شیریں بیانی“ پر ڈال لے۔ گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والی فردوس عاشق اعوان کی فتویٰ بازی، الزام تراشی اور بہتان طرازی ہو، شہزاد اکبر کی بد زبانی اور بے مغز سمع خراشی ہو، سب و شتم کے نئے نئے گل کھلانے والے شہباز گل ہوں

Read more

یوسف گیلانی کی پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی

سید یوسف رضا گیلانی سیاست کا بہت بڑا نام ہے، پہلی مرتبہ سید یوسف رضا گیلانی کو 1990 کی الیکشن مہم میں دیکھا، بوسن روڈ پر ہماری رہائش تھی جو ان کے حلقہ میں آتی تھی، باوقار شخصیت، عام لوگوں کو گلے لگ کر ملتے تھے، پہلا تأثر ہی اچھا پڑا اس لئے ہمیشہ ان کو لیڈر مانا اور جب تک ملتان رہا ووٹ یوسف رضا گیلانی کو ہی دیا۔

اکثر چھوٹی موٹی تقریبات میں گیلانی صاحب کا دیدار ہو جاتا، پھر صحافت میں آ گیا تو اکثر تقریبات میں جانا ہو جاتا تھا جہاں گیلانی صاحب سے بھی سلام دعا ہو جاتی، یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی سیاست میں بہت عزت بنائی، مرکزی حکومت میں بھی اہم عہدوں پر رہے وہاں بھی اپنا وقار بنایا یہی وجہ ہے کہ آج پھر سیاست کو سید یوسف رضا گیلانی کی ضرورت پڑ گئی ہے اور اس وقت سینٹ الیکشن میں سب سے ہاٹ ایشو سید یوسف رضا گیلانی کی انٹری ہی ہے۔

Read more

کمسن بانو کا قتل، جب بیگم جونا گڑھ کو جیل جانا پڑا

خوف ناک اللہ رکھی نے ماں صاب کی خواہش سے بڑھ کر ان کے حکم کی تعمیل کی اور جب ماں صاب ریس کورس سے واپس آئیں تو بند کمرے سے بانو کے کراہنے کی آوازیں آرہی تھیں جہاں اسے قیدرکھا گیا تھا۔ کسی کو جرأت نہیں تھی کہ وہ غریب کی کوئی مدد کرتا۔ جلد ہی اس کی درد ناک چیخیں بھی دم توڑ گئیں اور جب دروازہ کھولا گیا تو بانو مر چکی تھی۔

Read more

پاکستان، امریکہ تعلقات: بغداد کی وہ بغاوت جس نے پاکستانی فوج کے لیے امریکی امداد کی راہ ہموار کی

سنہ 1958 کی عراقی بغاوت سے پہلے تک امریکہ پاکستان کو اہم اتحادی کے درجے سے ہٹانے پر مصر تھا لیکن عراق میں آنے والی تبدیلیوں نے واشنگٹن کا پاکستان کے بارے میں نظریہ بدل دیا۔

Read more

حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

سینٹ کی مارچ 2021 میں خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انتخاب کا ’’عمل‘‘ لکھتے ہوئے خیال آیا کہ وطنِ عزیز کی سیاست کو ’’صاف ستھرا‘‘ بنانے کی فکر میں گھلتے ہمارے ’’ذہن ساز‘‘ مذکورہ عمل کو حقارت سے ’’سیزن‘‘ پکارتے ہیں۔ ایمان داری کے دودھ سے دُھلے لکھاریوں اور اینکرپرسن کی دانست میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھا ہر رکن اس ’’سیزن‘‘ کے دوران اپنے ووٹ کی قیمت مانگتا ہے۔ مناسب رقم

Read more

مستقبل کا نقشہ: سینٹ امیدواروں کا میرٹ

سینیٹ امیدواروں کو دیکھ کر تفصیلی تجزیہ کیا جا سکتا ہے جو اگلے کالم میں پیش خدمت ہو گا، پہلے کچھ دانشورانہ افکار پڑھ لیں پھر آگے بڑھیں گے ۔ ہم جمہوریت پر بہت بحث کرتے ہیں۔ جمہوریت کا یہ مطلب نہیں کہ میری جہالت اور آپ کا علم و فضل تولنے میں برابر ہیں۔ ونسٹن چرچل نے کہا تھا کہ جمہوریت کے خلاف سب سے مضبوط دلیل یہ ہے کہ اوسط درجے کی فہم رکھنے والے ووٹر سے جمہوریت

Read more

یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ

شاعر نے صحیح کہا تھا۔ ’’دل دریا‘‘ سمندروں سے بھی گہرے ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا کی علت نے مگر ہمیں عقل کل بنادیا ہے۔حقائق کا کھوج لگانے کی بجائے گھر بیٹھے ہی کوئی مفروضہ گھڑ لیتے ہیں۔لطیفہ یہ بھی ہے کہ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں ہماری ایجاد کردہ کہانیوں کے بے پناہ خریدار بھی مل جاتے ہیں۔ آج سے کچھ دن قبل اس کالم میں یہ عندیہ دیا تھا کہ ’’حیف ہے اس قو م پہ‘‘والی دہائی

Read more

کیا چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں؟

پاکستان بار کونسل، قانون دانوں اور سیاسی حلقوں کی طرف سے چیف جسٹس گلزار احمد کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریمارکس پر شدید تحفظات سامنے آنے کے بعد یہ سوال سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کہ کیا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ان حالات میں اپنی پوزیشن واضح نہ کی اور جمعرات کو جاری کیے گئے

Read more

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟

حجرہ شاہ مقیم میں اک جٹی عرض گزار تھی : ’پیر جی ایک بکرانذر کروں گی اگر میری سر کے سائیں سے جان چھوٹ جائے‘ ۔ لیکن صرف شوہر کی موت سے اس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تھا۔ اس کی عرضداشت خاصی لمبی تھی۔ وہ اپنی گلی کے فقیر کی کتیا کی موت بھی چاہتی تھی۔ وہ اس کی ہر دم کی چاؤں چاؤں سے نالاں تھی۔ وہ اپنی گلی کے کریانہ فروش کی ہٹی کو بھی آگ میں

Read more

مطالعۂ تاریخ از مولانا کوثر نیازی

کتاب دوست برادرم کاشف منظور نے محبت کے ساتھ کوثر نیازی کی لگ بھگ 80 صفحات پر مبنی ایک چھوٹی مگر بڑی حقیقت کی ترجمان کتاب ”مطالعہ تاریخ“ بھیجی ہے جسے 1991ء میں جنگ پبلشرز لاہور نے شائع کیا تھا۔ کتاب وصول پا کر میں خود ماضی میں کھو گیا کہ یہ کتاب میں نے آج سے کوئی تینتیس، چونتیس سال پہلے اپنے گریجویشن کے زمانے میں پڑھی تھی۔ یہ کتاب جو اصل میں گورنمنٹ کالج لاہور کی ”مجلس تاریخ“

Read more

ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے!

ایک اہم پریس کانفرنس کے ذریعے سیاست دانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ کچھ سیاسی نابالغ الٹا جلسے جلوسوں میں غیر سنجیدہ تبصرے کر رہے ہیں۔ وطن عزیز میں سول ملٹری تعلقات میں عدم توازن اور اس کے نتیجے میں آنکھ مچولی روز اول سے جاری ہے۔ اس الزام میں وزن ہونے کے باوجود کہ کئی مواقع پر فوجی سربراہوں نے اس عدم توازن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی حدود سے تجاوز

Read more

مسئلہ کشمیر: ہمیں ایک راستہ چننا ہو گا

پانچ فروری گزر گیا۔ 5 فروری دنیا بھر میں موجود پاکستانی ہر سال اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں اور کئی دہائیوں سے ظلم و نا انصافی کا شکار اپنے عزم اور موقف پر ڈٹے رہنے والے کشمیری بھائیوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔ 1990 میں جب مرکز میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت تھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار ابراہیم نے تجویز دی کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے۔

جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد نے اس کے لیے 5 فروری کا دن تجویز کیا اور اس تجویز سے وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف نے اتفاق کر لیا۔ یوں 5 فروری 1990 کو پہلی بار یہ دن منایا گیا اور گزشتہ تین دہائیوں سے 5 فروری کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ہماری نیت کشمیر کی آزادی کی ہے تو ہمیں اپنے اپ سے یہ سوال کرنا ہو گا کہ بحیثیت قوم ہم نے اب تک کشمیر یا کشمیری عوام کے لئے کیا کیا ہے؟

Read more

ڈنمارک سے ایک مسیحی پاکستانی کا وزیراعظم کے نام خط

جناب عالی! شروع کرتا ہوں رب جلیل کے بابرکت نام سے جس نے ہمیں پاکستان جیسی سر زمین عطا کی ہے۔ وہ سر زمین جس کو خدا نے طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے، جن کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ جناب عالی! میرا نام نواز سلامت ہے اور میں آپ کو یہ خط یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک ڈنمارک سے لکھ رہا ہوں۔ میرے خیال میں ڈنمارک کو آپ سے زیادہ اچھے طریقے کوئی

Read more