اعتماد کے ووٹ کے بعد کیا سیاسی انتشار ختم ہو گا؟

پرویز الہیٰ نے جن حالات میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا اور پس پردہ جو لین دین کیا گیا، اس سے قطع نظر رات گئے ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بالآخر اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ پرویز الہیٰ کو 186 ارکان نے ووٹ دیا جو پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تعداد کے لحاظ سے اکثریت کے لئے کم از کم تعداد ہے۔ تاہم قانونی اور پارلیمانی لحاظ سے اس ’اکثریت‘ کو غلط نہیں کہا

Read more

پنجاب میں وزیرِاعلٰی پر اعتماد کے ووٹ میں پی ٹی آئی کی کامیابی: ٹال مٹول سے اعتماد کے ووٹ کے درمیان کیا بدلا؟

بدھ کو پرویز الٰہی ممبران کا اعتماد حاصل میں کامیاب ہوگئے اور جمعرات کو حسب اختلاف کی طرف سے اس ووٹ کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کیا گیا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ محض چند ہی گھنٹوں میں ایسا کیا ہوا کہ بظاہر ٹال مٹول سے کام لیتی ہوئی حکمراں جماعت اچانک اعتماد کا ووٹ لینے پر مصر ہو گئی اور اس کے لیے راتوں رات انتظامات کر لیے گئے؟

Read more

پرویز الہی پر پنجاب اسمبلی کا اظہارِ اعتماد: ’آدھی رات کی عدالتوں سے آدھی رات کے اسمبلی اجلاس تک‘

پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں گذشتہ ایک سال سے بہت سے کام رات کے اندھیرے میں ہو رہے ہیں جس کی تازہ مثال پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی پر اعتماد کا ووٹ ہے جسے وہ اپنی کامیابی تصور کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اسے غیر آئینی قرار دے رہی ہے۔

Read more

صدر عارف علوی کا بی بی سی کو انٹرویو: ’سیاسی میدان میں آج ہر کوئی بدلہ ہی لے رہا ہے‘

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت کم کرنا ناگزیر ہے اور یہ بھی کہ وہ اس مقصد کے لیے ’تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کی پیشکش‘ کرتے ہیں۔

Read more

آٹا آٹا کرتی میں رل گئی

آٹے کا بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے۔ جو مناظر اس وقت دکھائے جا رہے ہیں وہ دل دہلا دینے والے ہیں۔ شامت ہمیشہ غریب ہی کی کیوں آتی ہے؟ کچھ روز پہلے میری ملازمہ نے بتایا کہ ہم صرف روٹی ہی کھاتے ہیں، جب بھی بھوک لگے۔ اور کچھ تو ہوتا نہیں کھانے کو تو بس روٹی ہی کھاتے ہیں۔ اب سوچ سوچ کے دل بیٹھا جاتا ہے کہ روٹی بھی پہنچ سے دور ہو گئی ہو گی۔ صد

Read more

فیصل عجمی حقیقت بھی فسانہ بھی

ستمبر 2022 کے آخری ہفتے کا ذکر ہے شاہد ماکلی فون پر تھے۔ شاہد ایک خوبصورت شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پیارا انسان بھی ہے۔ فیصل عجمی کی نئی کلیات ”سخن آباد“ کے بارے بات کی۔ تقریب کے وسط اکتوبر میں انعقاد کا ذکر اور کتاب پر اظہار خیال کی درخواست تھی۔ فیصل عجمی باکمال شاعر اور بڑا کہانی کار ہے۔ مجھے اس سے آگاہی تھی۔ یوں بھی وہ ایک بڑے افسانوی کردار کے طور پر میری یادوں میں

Read more

سیاسی لیڈر کسی کشتی نوح کے انتظار میں نہ رہیں

ہر ذمہ دار قوم کے لیڈروں کو یہ باور کرنا ہوتا ہے کہ بعض اہم معاملات پر وسیع تر اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر قومی اہمیت کے کسی مسئلہ پر کوئی اصولی اختلاف موجود بھی ہو تو قومی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والے لیڈر ان موضوعات پر پبلک بیان دینے یا سیاست کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ حکومت اپنے طور پر اپوزیشن کی رائے جاننے کی کوشش کرتی ہے اور اپوزیشن اگر کسی مسئلہ پر بعض ایسے پہلوؤں

Read more

معاشی دہشت گردی، ذمہ دار کون؟

اب جب جنرل باجوہ ملک کی معیشت کے جنازے پر ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرا رہے ہیں اور عمران خان ہر بُرائی کی ذمہ داری جنرل باجوہ کے کاندھوں ڈال رہے ہیں تو کون سی عدالت یہ طے کرے گی کہ پاکستان کی معیشت اور امن کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا ہے؟ معیشت کے جنازے پر بین کرنے والے ایک صفحے کی حکومت کے تمام کردار کس حد تک ذمہ دار ہیں؟

Read more

جنیوا کانفرنس اور امداد: قرض کی پیتے تھے مے

پاکستان اور اقوام متحدہ نے 9 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر مشترکہ طور پر اہم کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصد گزشتہ سال کے تباہ کن سیلابوں کے بعد ملک کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے امداد کا انتظام تھا۔ گزشتہ سال پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور گلیشئر پگھلنے سے آنے والے سیلابوں سے 80 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر اور 17 سو

Read more

حامد میر کا کالم، سابق باجوہ انتظامیہ کی کشمیر پالیسی، حقائق، سیاست

معروف صحافی حامد میر کا 9 جنوری کوایک کالم شائع ہوا جس میں انہوں نے کشمیر کے حوالے سے سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کئی باتوں کا انکشاف کیا۔ کالم میں بیان کردہ باتیں سیاسی اور عوامی حلقوں میں زیر بحث بھی ہیں۔ حامد میر نے کالم میں کہا کہ سابق باجوہ رجیم نے بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی میں اس بات

Read more

جس دیس میں آٹے چینی کا بحران فلک تک جا پہنچے

آٹے کا مصنوعی بحران اور آٹے کی قیمت میں کمر توڑ اضافہ سندھ کے غریب عوام کے لیے فی الوقت بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ایک کلو آٹا اپنی اصل قیمت سے تین گنا زیادہ نرخ یعنی 160 روپے 170 اور 180 روپے پر بک رہا ہے۔ غریب عوام روٹی کے ایک ایک نوالے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ پیٹ کے جہنم کو بھرنے کے لیے آدم کی اولاد دربدر ہو چکی ہے۔ ایک طرف غربت افلاس بھوک بدحالی

Read more

اور وزیراعظم مودی پاکستان نہ آ سکے!

کالم نگار جاوید چودھری نے ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ طویل ملاقات کے احوال میں لکھا : ”فوج نے 2020 میں نریندر مودی کو پاکستان آنے کے لیے بھی رضا مند کر لیا تھا، یہ کارنامہ جنرل فیض حمید کا تھا۔ نریندر مودی 9 اپریل 2021 کو پاکستان آئیں گے، مودی ہنگلاج ماتا کے پجاری ہیں، یہ سیدھا ہنگلاج ماتا کے مندر جائیں گے وہاں دس دن کا برت رکھیں گے، واپسی پر عمران خان سے ملیں گے۔

Read more

تاریخ کے متعفن ترین چھ سال!

میرے دوست، سینیٹر رضاربانی نے تجویز دی ہے کہ حکومت 2023 کو ”سالِ دستور“ کے طور پر منانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے کیوں کہ 14 اگست 1973 کو نافذ ہونے والا آئین پاکستان، اِس برس، 14 اگست کو پچاس سال کا ہو جائے گا۔ میں سینیٹر ربانی کی تجویز میں اتنا اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ تقریبات کی رنگا رنگی کے ساتھ ساتھ خود احتسابی کی ایک سنجیدہ مشق کے لئے بھی ایک کمیٹی قائم کر لی جائے۔

Read more

عالمی امداد اور پاکستانی سیاسی لیڈروں کی ذمہ داری

پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے لئے عالمی برادری نے 9 ارب ڈالر کے لگ بھگ امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان میں سے چھ ارب ڈالر اسلامی بنک، ورلڈ بنک اور ایشیا بنک جیسے ادارے فراہم کریں گے جبکہ باقی ماندہ فنڈز دوست ممالک نے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سعودی عرب اس مقصد کے لئے ایک ارب ڈالر دے گا۔ یہ وعدے جینوا

Read more

کرائے کا تانگہ اور ہانکے کی سواریاں

پارلیمانی جمہوریت میں عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو معمول کی سیاست کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم گزشتہ برس 9 اور 10 اپریل کی درمیانی رات عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے اور بعد ملک ایک سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ ڈالر کی قیمت 227 روپے اور افراط زر 24.5 فیصد ہے۔ مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان کے بیرونی قرضے

Read more

ملکی معیشت و جمہوریت کے لئے عمران خان سب سے بڑا خطرہ ہے!

عمران باجوہ ساگا کے عین بیچ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ اپنے ہی اعلان کے مطابق ابھی تک نیوٹرل نہیں ہے اور سیاسی انجینئرنگ کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے خاص طور سے پنجاب اسمبلی کے تین ارکان کو موصول ہونے والی ’خفیہ ٹیلی فون کالز‘ کا حوالہ دیا ہے۔ عمران خان اگرچہ اس وقت ملک میں جمہوریت کے چیمپیئن بننے کے سب سے بڑے دعویدار ہیں لیکن اگر اس وقت ملکی معیشت

Read more

پختون مستقبل کی تشکیل: منظور پشتون یا محمود خان اچکزئی؟

اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ مستقبل میں پختونخوا میں عمران خان کو اکثریت ملے، لیکن چاہنے سے کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے برسوں کی محنت جوڑ توڑ اور پولٹیکل انجینئرنگ سے جو سیاسی توازن پختونخوا میں قائم کر دیا تھا اس پر منظور پشتون کی ’غیر پارلیمانی‘ طوفانی سیاست نے مکمل پانی پھیر دیا ہے۔ جہاں پر قوم پرستوں کو مذہبی سیاستدان روکتے اور مذہبیوں کو قوم پرست کنٹرول کرتے اور دونوں کو روکنے کے لئے کبھی کبھار کسی تیسری فریق

Read more

عمران اور زرداری کا پرویز الٰہی …

پرویزالٰہی وہ سبق کبھی بھولے ہی نہیں جسے یاد رکھنے سے 12واں کھلاڑی بھی اوپنر بن سکتا ہے۔ جہانگیر ترین اور علیم خان نے بھی ایسا کھلاڑی بننے کی کوشش کی مگر وہ دونوں ون مین آرمی ہیں جب کہ پرویزالٰہی کے سر پر چوہدری شجاعت حسین کی شکل میں ایک شجر سایہ دار موجود ہے۔ نوجوانوں کو بتاتا چلوں ، کہ چوہدری شجاعت حسین بھی چند روز وزیرِ اعظم رہے۔ جنرل مشرف کے ظفر اللہ جمالی کو ہٹانے اور

Read more

مریم نواز آئندہ انتخابات میں ”وزارت عظمیٰ“ کی امیدوار

پارٹ نمبر 1۔ مسلم لیگ (ن) کے ”تاحیات“ نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو نہ صرف مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے بلکہ ان کو پارٹی کا ”چیف آرگنائزر“ بھی بنا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا انتہائی اہم فیصلہ ہے۔ اگلا اقدام یہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف پارٹی کی قیادت مریم نواز کے حوالے کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی

Read more

پاکستان میں صحت کے مسائل اور سال 2022

سال 2021 ء وبائی امراض کے خوفناک مناظر، غیر یقینی صورت حال، عالمی تناؤ، غرض یہ کہ بڑے پیمانے پر انسانیت کے لیے ایک مشکل سال رہا تھا۔ سال 2022 شروع ہوا تو کووڈ کی طرز زندگی کو بھول جانے کا سب نے سوچا اور بہتری کی امید کے ساتھ آنکھ کھولی، لیکن وطن عزیز میں صحت کے مسائل پر کیا ہوا اور ہم اس ہنگامہ خیز سال کے آخر تک پہنچ گئے آئیے جائزہ لیتے ہیں۔ سال 2022 کا

Read more

کمپنی ڈوب گئی، کھلاڑی کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا

کچھ عرصہ قبل لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ  نے ایک کتاب لکھی جس کا عنوان تھا ”یہ کمپنی نہیں چلے گی“ ۔ جیسے ہی اس کتاب کا ٹائٹل مارکیٹ میں لانچ ہوا۔ ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ اس وقت عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید کا طوطی بول رہا تھا۔ ایسے ماحول میں ایسی کتاب کا مارکیٹ میں آنا ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا۔ کتاب کے شائع ہونے

Read more

جرنیل، شریف خاندان اور ویٹر

اگر آپ سیاسیات کے طالب علم ہیں تو ہندوستان کے ایک مشہور کیس ”اندراگاندھی بنام راج نارائن کیس“ کا مطالعہ ضرور کریں۔ آپ جان جائیں گے کہ دنیا میں انصاف کا معیار کیا ہے؟ دنیا کا عدالتی نظام کسی سے مرعوب ہو کر فیصلے نہیں کرتا بلکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیتا ہے۔ یہ 1971 کی بات ہے جب ہندوستان میں عام انتخابات ہوتے ہیں اور اندرا گاندھی اپنے آبائی حلقے امیٹھی ’رائے بریلی‘ سے مخالف امیدوار راج

Read more

گونگلو اور ہمارے لال بھجکڑ

” گونگلوﺅں سے مٹی جھاڑنا۔“ پنجاب کے بارہ کروڑ لوگوں کو اس کا مطلب سمجھانے کی ضرورت نہیں اور بقیہ جن دس کروڑ پاکستانیوں کو اس محاورے کا پس منظر نہیں معلوم وہ ان بارہ کروڑ سے پوچھ لیں جنھیں معلوم ہے۔ ورنہ کسی بھی ریاستی عمل دار سے جان لیں جو پچھتر برس سے یہی کام کرتے آ رہے ہیں۔ جو لوگ ایوب خان کے دور میں لڑکے بالے تھے انھیں یاد ہو گا کہ پورے نظامِ تعلیم کو

Read more

چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سیاسی بصیرت کی ضرورت

سال 2022 اپنی تمام تر ہنگامہ خیزی کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ مگر نئے سال یعنی 2023 میں کیا ہو گا واضح جوابات سامنے نہیں آرہے۔ گزشتہ برس اگر حکومتی تبدیلی، بدلتے بیانیوں کا سال تھا تو 2023 چیلنجز کا سال ہے۔ ملک میں اس وقت سیاسی عدم استحکام اپنے عروج پر ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہی بلکہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے اور دھمکیاں دینے

Read more

حکومت ایک بار عوام پر بھروسا کر کے بھی دیکھ لے!

وزیراعظم شہباز شریف نے ’خوشخبری‘ سنائی ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نے وعدہ کیا ہے کہ مالیاتی فنڈ کا وفد نویں جائزہ کے لئے تین روز کے اندر پاکستان آئے گا تاکہ پاکستان کو سوا ارب ڈالر کی نئی قسط ادا کرنے کا مرحلہ عبور ہو سکے۔ جب ایک پبلک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کا وزیر اعظم یہ معلومات کسی خوشخبری کے طور پر بیان کرتا ہے تو اس سے ملک کی مالی صورت

Read more

افریقی ایشیائی اتحاد: آزاد بلاک کے خواب کو ڈسنے والے آستین کے سانپ

پچھلے برس دنیا میں عمران خان کے ”ایبسولوٹلی ناٹ“ کے نعرہ کی گونج میں جو پاکستان پہ بیتی وہ میرے سامنے ساٹھ کی دہائی میں انڈونیشیا کے سوئیکارنو کی دھتکار ”جہنم میں جائے تمہاری امداد“ اور ایوب خاں کے ”فرینڈز، ناٹ ماسٹرز“ کی للکار لے آئی۔ اور ساٹھ کی دہائی میں استعماری چنگل سے نکلنے کوشش کرنے والے اکثر ممالک کے رہنماؤں کا انجام نظروں میں گھومنے لگا۔ کہیں بالکل اپنے، مگر کرسی اور اقتدار کی خاطر ملکی مفاد بیچ جانے

Read more

ہماری محلاتی سازشیں اور افغانستان کے انتباہی پیغامات

ذہنی سکون سے کہیں زیادہ اپنی آنکھوں کے تحفظ کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے میں ٹی وی کے علاوہ سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کرنے کو مجبور ہوں۔ کچھ دن پہلے سونے سے قبل مگر موبائل فون میں موجود ٹویٹر اکاﺅنٹ پر نظر ڈالی۔ میری دیرینہ ساتھی نسیم زہرہ کے پروگرام کا ایک کلپ وہاں موجود تھا۔ میرا یار حامد میر اس میں تبصرہ آرائی کے لئے مدعو ہوا تھا۔ حامد دل کی بات اکثر ضرورت سے زیادہ

Read more

’مفتاح بھائی ویڈیو شیئر کرنے کا شکریہ‘ اسحاق ڈار سے متعلق بیان پر مفتاح اسماعیل کو ’پچھتاوا‘

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انھیں اس بات پر افسوس ہے کہ انھوں نے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ’تعلقات‘ کا ناگوار انداز میں ذکر کیا۔ تاہم انھوں نے اس بیان کی ویڈیو شیئر کر کے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

Read more

ٹیکنوکریٹس کون ہیں؟

پاکستان کے وجود میں آنے سے اب تک جمہوری قوتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان سیاسی کشمکش جاری ہے چونکہ اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس تھی جنہوں نے شروع دن سے پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کو پنپنے نہیں دیا اور اپنے غیر جمہوری آمرانہ پالیسیوں اور اقدامات کے تحت طویل عرصہ تک ملک پر مسلط رہے۔ دو منتخب وزیراعظم قتل ہوئے ایک کو پھانسی ہوئی اور متعدد منتخب حکومتوں کو چلتا کر دیا۔ پہلے وزیراعظم کو امریکہ بھیجنا، سیٹو

Read more

پاکستان کو ’آؤٹ سورس‘ کرنے کی کوشش نہ کی جائے

پاکستان میں معیشت کے بعد دہشت گردی کا خطرہ اہم ترین موضوع بحث ہے۔ تاہم ان دونوں معاملات پر کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں ہے اور نہ ہی قومی سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائے کی کوئی صورت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ البتہ ان سنگین مسائل کی موجودگی میں قومی سیاست میں دو نئے پہلو سر اٹھا رہے ہیں جنہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ ایک کا تعلق ان قیاس آرائیوں سے ہے کہ ملک میں طویل مدت کے

Read more

وہ چار لڑکیاں

سیاست کے داؤ پیچ میں ہمیشہ سب سے کامیاب چال کردار کشی رہی۔ ان دنوں پاکستانی سیاسی منظرنامہ انہی گھٹیا وارداتوں کی آماج گاہ ہے۔ کبھی آڈیو کبھی ویڈیو، تین سال پہلے اس بیہودگی کو بطور سیاسی ہتھیار آزمانے کا آغاز ہوا۔ اس سے پیشتر پرنٹ میڈیا یہ ذمہ داری سرانجام دیتا رہا ہے۔ ایوب نواز ٹولے نے ہر جمہوریت پسند کو غدار قرار دیا۔ محترمہ فاطمہ جناح کی بانی پاکستان سے قرابت کا لحاظ تھا یا ان کے سفید

Read more

ثاقب نثار کا سچ سامنے آنا چاہیے

وطن عزیز کا نظام عدل ایک بار پھر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر موضوع گفتگو ہے۔ ثاقب نثار پر ماضی میں جی بی کے چیف جج بھی الزام لگا چکے ہیں اور خود ان کی ایک آڈیو ٹیپ بھی سامنے آ چکی ہے۔ اس مرتبہ لیکن ثاقب نثار صاحب کے دور میں ہونے والی پولیٹیکل انجنیئرنگ میں ملوث رہنے کا الزام کسی متاثرہ فریق کی طرف سے نہیں بلکہ ان کے دور میں ملک

Read more

اسٹیبلیشمنٹ کی ’خواہش‘ یا متحدہ کی سیاسی ضرورت: دھڑوں میں بٹی ایم کیو ایم کو متحد کرنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟

متحدہ قومی موومنٹ کے دھڑوں کے انضمام کا باضابطہ اعلان تو تاحال سامنے نہیں آیا تاہم ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کو متحد کرنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے اور اس کے پس پردہ کیا عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں؟

Read more

”ریاست کی بقا“ کے نام پر عوام کا مزید کچومر

تقریباََ دو مہینے قبل چند دیرینہ دوستوں کے ساتھ میں ایک مہربان کی جانب سے دی دعوت میں موجود تھا۔ وہاں ایک سینئر سیاستدان بھی مدعو تھے۔ تعلق ان کا جنوبی پنجاب سے ہے۔خود کو قومی سطح کا رہ نما بنانے کے بجائے وہ خود کو اپنے حلقے تک ہی محدود رکھتے ہیں۔ اسی باعث 1990ء سے ہوئے ہر انتخاب میں جیت کر قومی اسمبلی پہنچ جاتے ہیں۔ عاجزی کم گوئی ان کی عادت ہے۔ میں انہیں زمینی حقائق سے

Read more

تحریک انصاف کی مومنہ وحید نے پرویز الہیٰ کو ووٹ نہ دینے کی وجوہات بتا دیں

تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گی۔ اس بارے میں ان کا موقف لینے کے لیے ”ہم سب“ سے ٹویٹر سپیس پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مومنہ وحید نے تصدیق کی کہ وہ چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے ممبران کو بیس دن تک ہوٹل

Read more

مولانا طارق جمیل کی صحت، نیو ائر نائٹ پر پیغام اور یورپ فیکٹر

گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل کینیڈا کے دورے پر تھے، ممکن ہے ابھی بھی وہیں ہوں کیونکہ ان کے دل کا حال احوال کچھ دگرگوں ہے۔ سنا ہے ان کا ظالم دل امت کے گناہوں سے دلبرداشتہ ہو کر آس و امید کے تمام دیے بجھانے ہی والا تھا کہ بیچ میں کینیڈین ڈاکٹرز ٹپک پڑے اور انہوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ان کے مایوس دل کو پھر سے باغ باغ کر دیا اور مولانا دوبارہ سے زندگی کی

Read more

جاوید چوہدری کی تحریر میں جنرل باجوہ کے الفاظ

جاوید چوہدری کا انکشافات سے بھرپور کالم پڑھ کر حیرت یہ ہوئی ہے کہ کس بھونڈے انداز میں ریٹائرڈ جنرل باجوہ اپنے یک طرفہ موقف کو پروموٹ کر رہے ہیں اور ظاہر ہے آج بھی وہ اپنے الوداعی قول کے مطابق گمنامی کی زندگی میں نہیں گئے۔ کالم کا مرکزی نقطہ یہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان نے کم از کم تین بار آرمی چیف جنرل باجوہ کو مختلف اوقات میں اس وقت ایکسٹینشن کی آفر بھیجی یا دی

Read more

مریم نواز کی بطور چیف آرگنائزر تقرری سے مسلم لیگ کیا حاصل کر پائے گی؟

بطور سینیئر نائب صدر مریم نواز مسلم لیگ ن کے سیاسی اور تنظیمی محاز پر ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ان کے ٹارگٹ ملک کے موجودہ حالات، آنے والے انتخابات اور نواز شریف کی واپسی کا راستہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کو متحرک اور فعال بنانا ہے۔

Read more

ایم کیو ایم کی بے سود آنیاں جانیاں

مجھ سادہ لوح کو گماں تھا کہ عمران خان صاحب کی جارحانہ سیاست کے نتیجے میں گزشتہ دنوں کے دوران نمایاں ہوئی محدودات جان لینے کے بعد ہمارے ”ذہن سازوں“ نے بھی کچھ سبق سیکھ لئے ہوں گے۔ کلیدی پیغام ان محدودات کی بدولت یہ ملا ہے کہ وہ جنہیں ”مقتدر قوتیں“ کہا جاتا ہے وطن عزیز میں یقینا فیصلہ کن اثر کی حامل ہیں۔ بوقت ضرورت وہ کسی سیاستدان کو یک وتنہا کرشمہ ساز تصور کرتے ہوئے اسے اقتدار

Read more

جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے صوبے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، معاشی بدحالی اور حکومتی غیر سنجیدگی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کی۔ اس اے پی سی میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان، مسلم لیگ نون کے ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور

Read more

پراجیکٹ ’نیو‘ ایم کیو ایم

شہری سندھ کی سیاست میں ’مہاجر فیکٹر‘ ہمیشہ سے اہم رہا ہے مگر سال 2013ء کے انتخابات کے بعد سے اس رجحان میں تبدیلی آئی اور 2018 میں پہلی بار کراچی نے ایک ایسی جماعت کو مینڈیٹ دیا جس نے وفاق میں حکومت بنائی جس کی ایک بڑی وجہ 22؍اگست 2016 کے بعد سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی تقسیم در تقسیم اور اردو بولنے والوں کے مقابلے میں دوسری زبان بولنے والوں کے ووٹوں کی تعداد میں

Read more

2022 ء: پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا بلیک ائر۔

2022 ء کا سال پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کئی یادگار اور کچھ تلخ یادیں لیے رخصت ہو چکا ہے۔ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی جبکہ ٹیسٹ میچوں میں شاہنوں کی پرفارمنس کافی مایوس کن ثابت ہوئی۔ مجموعی طور پر گزشتہ سال پاکستان نے نو ٹیسٹ میچ کھیلے۔ جن میں تین میچ ڈرا ہوئے، ایک پاکستان نے جیتا جبکہ پانچ میچوں میں شاہینوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں حالیہ

Read more

آئین شکنی کے قصے عوام میں قانون کا احترام ختم کریں گے!

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا دوسرا سیشن گزشتہ روز طویل نشست کے بعد ختم ہو گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں اگرچہ دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اور ملکی معیشت کی بحالی کو قومی سلامتی کے لئے اہم کہا گیا ہے لیکن ان دونوں شعبوں میں بظاہر کسی خوشگوار تبدیلی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ نہ ہی قومی سلامتی کمیٹی کے دو طویل سیشنز

Read more

کیا جنرل باجوہ نے واقعی آصف علی زرداری کو این آر او دیا تھا؟

سینئر صحافی جاوید چوہدری جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے 29 دسمبر 2023 ء کے کالم میں رقم طراز ہیں : ”کیا جنرل باجوہ نے اپنے دور میں کسی کو این آر او دیا؟ اس کا سیدھا سادہ جواب ہے جی ہاں جنرل باجوہ نے دو بار این آر او دیا تھا، پہلا این آر او 2017 میں عمران خان کو دیا گیا اور دوسرا عمران خان کے حکم پر 2021 میں آصف علی زرداری

Read more

آمریت کی گود میں پنپتی جمہوریت

دنیا بھر میں امور مملکت چلانے کے لیے بادشاہت، آمریت، ملوکیت اور جمہوریت جیسے مختلف نظام طویل مدت سے نافذ العمل ہیں۔ تاہم اس امر میں کوئی کلام نہیں کہ مذکورہ بالا مختلف سیاسی نظاموں کے مقابلے میں جمہوریت سب سے توانا، عوامی اور ثمر آور ثابت ہوئی ہے۔ جمہوری نظام میں طاقت کا سر چشمہ مطلق العنان شخصیات کے بجائے جمہور ہوتے ہیں۔ وہ اپنی قسمت کے فیصلے بند کمروں کے بجائے پارلیمان میں عوامی نمائندوں کے ذریعے طے

Read more

جنرل (ر) باجوہ نے کہا ہمارے پاس آپ لوگوں کی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں: عمران خان

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جنرل(ر) باجوہ ایکسٹینشن سے پہلے تھے اور ایک جنرل (ر) باجوہ ایکسٹینشن کے بعد تھے،مجھے جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی۔ عمران خان نے کہا کہ حسین حقانی کو جنرل (ر) باجوہ نے ہائر کیا تھا، ہمیں اس کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں تھا، حسین حقانی نے میرے خلاف مہم چلائی کہ عمران خان اینٹی امریکن ہے، حسین حقانی کے ساتھ سی آئی اے کا بھی

Read more

ماضی سے جڑی چسکہ بھری کہانیاں

میرے اور آپ جیسے عام پاکستانی کے ”حقوق“ کے تحفظ کے لئے مختلف النوع آئینی ادارے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں ”بااختیار“ بنانے کے لئے اگرچہ وہ شاذ ہی بروقت متحرک نظر آئے۔ فقط اپنا اختیار ثابت کرنے ہی کو اکثر ہوش میں آتے ہیں۔ جمہوری نظام کا استحکام منتخب بلدیاتی حکومتوں کے بغیر ممکن ہی نہیں۔ بدقسمتی مگر ہماری یہ رہی کہ 1958ء سے عسکری اداروں کی بالادستی کی وجہ سے اقتدار پر قابض ہونے والوں ہی نے ”اصل

Read more

ہندسے بدل گئے، کب بدلیں گے حالات؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

آمریت کی طویل چار دہائیوں اور 30 برس کی نیم جمہوریتوں کے مغلوبے کو گذشتہ چار سال کے ہائبرڈ رجیم میں ڈھال کر جس نئی بوتل میں ڈالا گیا اُس نے تجربہ گاہ کو ہی اُڑا کر رکھ دیا اور منصوبے کو انجام تک لے جانے والے ’سائنسدان‘ اب کالم نگاروں اور صحافیوں کے سامنے لمبی لمبی نشستوں میں دل کے پھپھولے پھوڑ رہے ہیں۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

خان صاحب، معیشت اور انتخابات!

معیشت کی زبوں حالی میں کوئی کلام نہیں۔ لیپا پوتی کے باوجود اِس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا کہ ہماری معاشی تباہ حالی کی تاریخ خاصی طویل ہے۔ آج ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے بھارت کے زرمبادلہ ذخائر چھ سو ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ بنگلہ دیش چالیس ارب ڈالر لئے بیٹھا ہے۔ ہم ایک ایک دو دو ارب ڈالر کے لئے دنیابھر کے گلی گوچوں میں ”فریادِیتیم“ گاتے ہوئے مقفل دروازوں سے سرپھوڑ رہے ہیں۔ اِس صورتِ

Read more

بدحال معیشت اور ارباب اقتدار و اختیار کی شاہ خرچیاں

چار دہائیوں سے کبھی وفاق میں تو کبھی پنجاب میں اقتدار میں رہنے والے خاندان کے موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ لاعلم تھے کہ ملک کی معیشت اس قدر تباہ تھی۔ یہ ہی بات سابق وزیر اعظم عمران خان بھی کہا کرتے تھے کہ انہیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ مسائل کی شدت کسی نوعیت کی ہے۔ افسوسناک پہلو تو یہ ہے کہ اقتدار کے حصول کی دوڑ میں شرکت کرنے والوں

Read more

جاوید چودھری کے شاہکار کالم کا چرچا

بچپن کی بہت سے حسین یادیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو زندگی بھر پیچھا نہیں چھوڑتیں، آ گے کی طرف تیز تیز دوڑتے وقت کے ساتھ کہیں نہ کہیں ضرور پلٹ آتی ہیں، جس سے مخصوص یاد کی اہمیت ذہن کی تہوں میں کہیں نہ کہیں تازہ ہو جاتی ہے۔ گلی میں گونجنے والی ایک آواز جاوید چودھری کے موجودہ شاہکار کالم سے ریلیٹ کر گئی، اسی لیے اس کا تذکرہ کرنا مناسب جانا۔ جب چھوٹے تھے تو گلی محلے

Read more

بے نظیر بھٹو امر ہو چکی ہیں

27 دسمبر 2007 کی سرد شام تھی سورج اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیرتے ہوئے مغرب میں ڈوب رہا تھا لیاقت باغ کی جلسہ گاہ ”زندہ بھٹو ہے زندہ ہے“ اور ”بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر“ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا تھا بے نظیر بھٹو روایتی انداز ہاتھ ہلا کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں جلسہ کی کامیابی سے وہ پھولے نہیں سما رہی تھیں دہشت گردی کے پیش نظر انہیں

Read more

کیا طے شدہ حدود سے تجاوز غیر آئینی نہیں

مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بیشتر  نے یہ لطیفہ سن رکھا ہوگا۔ جی ہاں وہی جس میں ایک بادشاہ اپنے تئیں یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس کی رعایا میں ریاستی من مانیاں برداشت کرنے کی حد کیا ہے۔اس کی حد ماپنے کے لئے شہر کے ایک مصروف ترین پل پر ٹال ٹیکس کی شرح ناقابل برداشت حد تک بڑھادی جاتی ہے۔ رعایا اس کی بابت احتجاج کی جرات ہی نہیں دکھاتی۔ اسے مزید مشتعل کرنے کو یہ

Read more

قومی اتفاق رائے: غیر جانبدار فوج تو یہ کام نہیں کر سکتی

یوکرین روس جنگ کے تناظر میں نیا سال یوں تو پوری دنیا کے لئے نئے چیلنجز کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ ایک طرف اس جنگ کے خاتمہ کے کوئی آثار نہیں ہیں تو دوسری طرف کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ عالمی معیشت اور دنیا کے شہریوں کو روس کے ساتھ اس جنگ کی کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ تاہم خاص طور سے اہل پاکستان کے لئے 2023 کا آغاز شدید پریشانی، مایوسی اور بے چینی کے ماحول

Read more

جنرل باجوہ نے کہا "آپ پلے بوائے ہیں”۔ میں نےجواب دیا کہ "ہاں”: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آخری ملاقات میں جنرل باجوہ نے مجھے پلے بوائے کہا تو میں نے اس بات کی تصدیق کی۔ لاہور میں صحافیوں نے عمران خان سے ملاقات کی اس دوران وہاں موجود صحافی حید ر شیرازی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ "جنرل باجوہ نےآخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلےبوائےہیں۔ میں نےجواب دیا کہ "ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں۔” عمران خان نے کہا کہ قمرباجوہ کمر میں

Read more

پاکستان کا معاشی بحران: سیاسی جماعتوں اور اداروں کی ذمہ داری

عمران خان کو جب ان کے بقول گزشتہ سال یہ معلوم ہوا کہ اپوزیشن ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کر رہی ہے، تو انھوں نے اپنے تہیں یہ سوچ لیا کہ اگر ان کے پاس اقتدار نہیں رہتا تو آنے والی حکومت بھی آسانی سے نہ چل سکے۔ اپنی ذاتی سیاست کے لحاظ سے تو شاید عمران خان نے درست سوچا ہو، لیکن ملکی مفاد کے اعتبار سے ان کا طرز عمل کسی طور درست

Read more

پاکستان: صحافت کے لئے خطرناک ملک

ہم 2022 ع کو الوداع کر کے نئے سال 2023 میں داخل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال بھی 2021 ع کی طرح صحافیوں کے لئے مشکل ترین سال ثابت ہوا۔ پاکستان با الخصوص سندھ سمیت پوری دنیا میں صحافیوں کو قتل کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جیلوں میں قید کیا گیا، ہراساں کر کے دھمکایا گیا، مگر طاقتور سے طاقتور ترین طاقتوں کے آگے صحافی نہ جھکے نہ بکے اور نہ ہی قلم کیمرا کو بند رکھا۔ پاکستان

Read more

افغانستان اور غالب کے زود پشیماں

امریکہ کا 2 عشروں پر محیط قیام افغانستان، جہاں افغانستان میں کم و بیش دو لاکھ انسانی جانوں کی ہلاکت کا باعث بنا وہیں تقریباً تین کروڑ کی آبادی میں تقریباً چالیس لاکھ افغان اندرون ملک در بدر ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق ستائیس لاکھ افغان اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ سعادت حسن منٹو کے ”چچا سام“ نے اس مہم جوئی میں مجموعی طور پر 2۔ 26 ٹریلین ڈالرز جھونک دیے۔ اگر ڈالر میں ہی حساب لگایا جائے

Read more

تو پھر چار حرف ہیپی نیو ایئر پہ

اس برس ایک  تصویر ایسی ضرور شائع ہو گی جس میں سرکردہ حزبِ اختلافی رہنما عمران خان کسی نجی یا سرکاری تقریب یا اجلاس یا کانفرنس میں وزیرِ اعظم سے اتفاقاً یا اراداتاً  یا جبراً مصافحہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں گے

Read more

اک گوہرِ مراد جو غلط جگہ پیدا ہوا

یہ ایک مضطرب طالب علم کے بے قرار دل کا سنجیدہ اور پر مغزفکری مکالمہ ہے جس کا بنیادی مقصد ایک فکری مغالطے کی تصحیح ہے۔ لہٰذا اگر آپ تفریح طبع کے لئے کسی ہلکی پھلکی تحریر کی تلاش میں ہیں یا آپ عالم اسلام کے جید اور سکہ بند رہنما جناب عمران خان کے نقاد ہیں تو آپ اپنی راہ لیں، یہ کوئی دوسرا مقام ہے۔ بندہ پرور اضطراب اور پریشانی کا یہ عالم ہے کہ نہ بھوک ہے

Read more

پی ڈی ایم ڈوبے گی کیسے؟

پی ڈی ایم اور خاص طور پر مولانا فضل الرحمان کا یہ خدشہ اپنی جگہ درست تھا کہ اگر عمران خان کی حکومت ختم نہیں کی جاتی تو نومبر میں وہ اپنی مرضی کا چیف آف آرمی سٹاف لگا دے گا جو یقینی طور پر جنرل فیض حمید ہی ہو گا اور پھر عمران خان 2023 کے انتخابات کو فیض حمید کی مدد سے مینج کرے گا، دو تہائی اکثریت لے گا اور سارے کے سارے نظام کو لپیٹ کر

Read more

مودی کی کامیابیاں اور ہمارے سیاست دان: اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں

بھارتی حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے ) کے تحت ایک سال کے لیے 25۔ 81 اکیاسی کروڑ پچیس لاکھ ) سے زائد افراد کو مفت راشن فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا سے متاثرہ غریب عوام کے لیے دی جانے والی سبسڈی کے پروگرام کو مزید وسعت دی جائے۔ اس پروگرام پر چار سو

Read more

بلدیاتی انتخابات – شکریہ تنویر الیاس

سیاست میں دعوی اور وعدے، گویا کیے ہی توڑنے کے لیے جاتے ہیں۔ ہر آنے والی حکومت نئے نئے وعدے کر کے آتی ہے اور مدت پوری ہونے کے بعد اپنے وعدہ خلافیوں پر کہانیاں و بہانے تراشتی ہے۔ ایسا ہی ایک وعدہ آزاد ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں سے عوام سے کیا جاتا تھا اور پھر وقت آنے پر حیلے بہانوں سے اس سے منہ موڑ لیا جاتا تھا۔ یہ وعدہ ”بلدیاتی انتخابات“ کے انعقاد کا

Read more

سیاست دان، الزامات اور مکافات عمل

قدرت کا اپنا کھیل، اپنا نظام ہے۔ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سن کر یقین آ گیا کہ ہر چیز پلٹ کر آتی ہے۔ سن اٹھاسی جنرل ضیا کی موت کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف دو بڑے کھلاڑی کے طور پر ایک دوسرے کے سامنے آئے، بلکہ ”لائے“ گئے۔ بے نظیر بھٹو تو اپنے والد کی سیاسی میراث کی وجہ سے ابھریں مگر نواز شریف کو اسی طرح لانچ کیا

Read more

میثاق معیشت کی ضرورت

بالفرض آج نئے انتخابات ہو جائیں تو کیا حالات میں بہتری آ جائے گی؟ ایک امکان یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اس کی منشاء کے مطابق اکثریت نہیں ملتی تو وہ نتائج کو تسلیم کرے گی نہ نئی حکومت کو سکون سے کام کرنے دے گی۔ دوسری صورت میں پی ٹی آئی دوبارہ برسر اقتدار آ جاتی ہے تو اس کے پاس کیا فارمولا ہے جو پچھلے ساڑھے تین سال اپلائی نہیں کر سکی اور اب اسے بروئے

Read more

پاکستانی کی ڈوبتی معیشت

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے متعلق تبصرے تو آج کل ہر ٹیلی۔ ویژن چینل پر نشر ہوتے نظر آتے ہیں۔ پاکستانی معیشت آزادی کے بعد کے چند سال ہی سکون اور اطمینان سے گزار سکی۔ اس کے بعد سے دیوالیہ ہونے کی تلوار پاکستانی معیشت کے سر پر آج تک لٹک رہی ہے۔ ہماری ملکی معیشت مسلسل بڑھتے ہوئے قرض اور سروسنگ فیکٹر کی لاگت کی وجہ سے دیوالیہ پن کے خطرے سے دوچار ہے۔ جب تک معیشت کی سمت

Read more

سیاسی عدم استحکام اور غیر مستحکم معیشت

کل ہی ایک خبر میری نظر سے گزری کہ متحدہ عرب امارات حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی حکومتی ملازم کاروبار کرنا چاہے تو اس سے ایک سال کی رخصت مل سکتی ہے اسی دوران وہ حکومت سے تنخواہ لینے کا مجاز بھی ہو گا۔ اگر اس دوران اس کا کاروبار مستحکم ہوا تو وہ اپنا استعفیٰ دے کر اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکتا ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سکیم ہے، جس کے تحت

Read more

کون کتنا گناہ گار ہے؟

یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں : ” جناب وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان دیا ہے کہ عوام غم نہ کریں ہم دہشت گردی کا ناسور کچل دیں گے۔ مزید کہا کہ گھڑی چور نے ملک کو بد نام کیا۔ معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔ دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے۔ سوچنے کی بات ہے ملک میں دوبارہ سے دہشت گردی ہو رہی ہے۔ بنوں اور بلوچستان

Read more

طویل المدت ٹیکنو کریٹ بندوبست

رواں برس کے اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب کھو دینے کے بعد عمران خان صاحب نے انتہائی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے فوری انتخاب کے حصول کی ٹھان لی۔ 25 مئی کے روز مگر اسلام آباد پہنچ کر بھی وہ ایسا ماحول بنا نہیں پائے جو ان کو اپنے طے شدہ ہدف کے قریب لے جاتا۔ بعدازاں لاہور سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کا اہتمام ہوا۔ اس کا شیڈول نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر اثرانداز ہونے کی خواہش

Read more

’حقیقی آزادی، استعفوں اور اسمبلیاں توڑنے‘ کے بعد مہنگائی مکاؤ احتجاج

تحریک انصاف نے جمعہ سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کرنے سے پہلے اسد قیصر کی سربراہی میں پارٹی کا ایک وفد اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف سے ملا تھا اور مستعفی ہونے والے تمام ارکان کے استعفی اجتماعی طور سے منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے وفد پر واضح کیا کہ کہ ہر رکن کو خود پیش ہو کر اپنے

Read more

سیاسی بحران، اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کردار

موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پاکستان سیاست میں ایک بھونچال کی صورتحال رہی ہے۔ موجودہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم اور سابقہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی تلخی آخری حدوں کو چھوتی نظر آئی ہے۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ جس طرح دست و گریبان ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے آئین اور قانون کو روندنے سے بھی گریز نہیں کر رہی ہیں۔ اس صورتحال میں عدلیہ پر ایک بہت

Read more

گڈو رونقی

بچپن کے کچھ کردار کبھی نہیں بھولتے، ہمارے محلے میں ایک لڑکی تھی گڈو، سب اسے گڈو رونقی کہتے تھے، شادی بیاہ کے موقعے پر ہر تقریب کی جان، خود ڈھولکی بجاتی، خود ہی ٹِیپ کے سروں میں گاتی اور پھر کچھ دیر میں کمر پہ دوپٹہ کس کر خود ہی محوِ رقص ہو جاتی، دلہن کی رخصتی کے موقع پر گڈو کی بھاں بھاں سب سے بلند ہوتی اور اگر محلے میں کوئی وفات ہوجاتی تو سیاہ پوش گڈو

Read more

ایک کالم مستقبل کے مورخین کے لئے

یہ کالم نہ تو پی ٹی آئی کے عاشقان عمران کے لئے ہیں نہ مسلم لیگ کے متوالوں اور نہ ہی پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لئے کیونکہ ان میں سے ہر ایک بذات خود علم و دانش اور سمجھ بوجھ میں عقل کل ہیں۔ انہیں کسی کو سننے یا پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ کالم ان مورخین اور محققین کے لئے ہیں جو مستقبل قریب میں پاکستان کی تباہی کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔ میں اللہ تعالی کو حاضر

Read more

فون سیکس سے جنسی تسکین پانے والا خود ساختہ مجسمہ پارسائی

تقریباً پونے چار سال تک حکومت کی صورت میں راج کرنے والا سسٹم کا چہیتا اور حکومت میں آنے سے پہلے ”سرپرستی“ کی صورت میں خداوندان سسٹم کی لیبارٹری سے اپنی شخصی سرجری کروانے کے بعد منظر عام پر لایا جانے والا عمران خان نیازی آج کل جنسی تفریح کے بعد جنسی احساسات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جیسی آڈیو لیک کی زد میں ہے اور لگتا ہے کہ شاید یہ سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں ہے۔ اس موضوع پر

Read more

وزیر خزانہ صاحب معیشت کی بحالی کے ثبوت کہاں ہیں؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور میں یہ بات ثابت کر سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مسائل ضرور درپیش ہیں لیکن پاکستان ان مشکل مالی حالات سے باہر نکل آئے گا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی ماضی میں کارکردگی اور تحریک انصاف کی ناکامی پر لیکچر دیا اور پاکستان کے بارے میں خوبصورت شاعرانہ باتیں کیں۔ البتہ ان

Read more

چوہدری صاحب کا سال

چوہدری صاحب دس ووٹوں کے ساتھ سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلی بنے اور اکثریتی جماعت اُن کے ہاتھوں بے بس ہے۔ عدالت اُن سے آگے چلتی ہے اور تحریک انصاف اُن کے پیچھے، وہ ایسے مرد قلندر ہیں کہ بقول اقبال ’فرشتے جن کی نصرت کو، قطار اندر قطار اب بھی۔‘

Read more

الیکشن کے نام پہ دل ڈوبتے کیوں ہیں

زر و جواہر کے پجاری، علم و شعور اور شرافت انسانیت کے دشمن، وہ ہی لوگ ہیں جن کی دشمنی کا ہدف وہ انسانی شعور ہے جو ان کی ملوکیت اور اجارہ داری کے لئے سب سے زیادہ رسوائی کا باعث ہے۔ یہ آج بھی اس خام خیالی میں ہیں کہ ایک بار پھر سے بائیس کروڑ انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانک لیں گے۔ یہ وہ ہی لوگ ہیں جن کا ماضی، جن کے چہرے، جن کی پارسائی

Read more

سیاسی دھند میں فیصلوں کا فقدان

جمہوری نظام میں عام انتخابات کا مقررہ مدت میں ہونا ایک روایت ہے۔ ہر نئی حکومت آنے کے بعد یہی خیال کیا جاتا رہا ہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں قوم سے اس جماعت کو ووٹ دینے کی ضرورت ہوتی ہے جسے وہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جہاں ووٹر اس بات میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے کہ کون منتخب ہوتا ہے، انتخابات ان کی رائے کا واضح اظہار قرار دیے جاتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے اختلافات

Read more

پاکستان کے خارجہ تعلقات پر ملکی صورتحال کا اثر

یہ بنوں واقعہ سے چند ایام قبل کی بات ہے۔ نیپال کے سفیر نے پانچ سات افراد کو اپنے پاس دعوت پر مدعو کیا۔ وہ پاک نیپال تعلقات میں بڑھوتری کے لئے بہت کوشاں ہے اور اگر ہم جنوبی ایشیا کی سیاست اور پاکستانی مفادات کا تجزیہ کریں تو یہ حقیقت کھل کر ہمارے سامنے آ جائے گی کہ ہمارے لئے نیپال ایک غیر معمولی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ وہیں سے ہمارے ایک ریٹائرڈ کرنل کو بھی بھارت نے اغوا

Read more

پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور جلد انتخابات: کیا وزیرِاعلٰی اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں؟ 

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وزیرِاعلٰی 11 جنوری سے قبل اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ بعض پی ٹی آئی رہنماؤں کی رائے ہے کہ اس کے بعد وزیرِاعلٰی عدالت کی حکم عدولی کے مرتکب ہوئے بغیر اسمبلی تحلیل کر پائیں گے۔

Read more

دنیا کی تاریخ کا رخ موڑنے والے تین اہم قتل

انسانی تاریخ کا دھارہ موڑنے میں قتل بہت اہمیت کے حامل رہے ہیں، حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، کیا یہ قتل کی سازش تھی یا عمران خان کو ڈرانے کی ایک کوشش کہلائے گی یہ ایک بحث ہے جو شاید کافی عرصے جاری رہے گی، پاکستان میں عموماً قاتلانہ حملے مقبول لیڈروں کے حصے میں آئے، بہر حال عمران خان کی مقبولیت سے صرف سیاسی دشمن ہی

Read more

دولت کا کھیل : ہوس چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریں

پاکستان میں پاناما لیکس، دبئی لیکس اور آف شور کمپنیوں کے شورو غوغا سے توشہ خانے تک، دولت جمع کرنے کے نئے نئے عنوانات سامنے آرہے ہیں۔ ہماری سیاسی قیادت میں استثناء کی گنجائش کم ہی لگتی ہے، گنتی کے چند لوگ ہی بے داغ اور پارسا ہوں گے۔ انسانی نفسیات ہے کہ دنیا کی جو چیز وافر دستیاب ہو، اس کی طلب اور ہوس کم ہوجاتی ہے، لیکن مال و زر اور دولت ایسی آفت ہے کہ اس کی

Read more

کرپٹ یا اخلاقی دیوالیہ شخص کو قوم کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں

جب سے ہوش سنبھالا ہے اس وقت سے یہی سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان صرف پاکستان نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ اسلامی جمہوریہ کا لفظ سنتے ہی ہر اس شخص کے دل میں جذبہ احترام امنڈ آتا ہے جو یہ نہیں جانتا کہ اسلامی جمہوریہ کو بدقسمتی سے ہم صرف کتابوں میں پڑھنے یا پاکستان کے ساتھ لگانے کے لیے استعمال کرتے آ رہے ہیں۔ ملک میں پھیلی کئی برائیوں کو چھوڑ کر ابھی میں صرف اخلاقیات پر بات

Read more

عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب رہے

پچھلے دنوں میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ، حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں ایک بیان دینے کی پاداش میں پیپلز پارٹی سے اختلافات کے باعث سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے سینیٹر مصطفٰے نواز کھوکھر کے ہاں ایک ڈنر پر مدعو تھا۔ بات چیت مختلف موضوعات سے گھومتی گھامتی پہلے موجودہ سیاست پر اور پھر وہاں سے عمران خان کی طرف سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل تک آ

Read more

وہ ایک آدمی!

جانے یہ ستّر کے پیٹے کا کیا دھرا ہے یا کچھ اور کہ عمران خان یکایک ”اس ایک آدمی“ کا نام بھول گئے ہیں جو کبھی ان کے دل میں گلاب بن کر مہکتا اور اب خاربن کر کھٹکتا ہے۔ کچھ دِن قبل، گھنٹہ بھر کے خطاب میں انہیں اس کا نام یاد نہ آیا۔ بولے… ”آٹھ ماہ پہلے ’ایک آدمی‘ نے فیصلہ کرکے ملک پر جو ظلم کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ اس ایک آدمی نے

Read more

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ہارنے کے خوف میں مبتلا مسلم لیگ (نون)

میڈیا کی دکھائی ”بگ پکچر“ ہی نہیں روزمرہّ زندگی کے مشاہدات کے تناظر میں بھی وفاقی حکومت کا جائزہ لیں تو وہ کامل بے بس ومجبور نظر آتی ہے۔ریاست کے دیوالیہ ہوجانے کے خوف سے بوکھلائی حکومت کو عمران خان صاحب نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مزید الجھا رکھا ہے۔ حالیہ دنوں میں تاہم کچھ ایسے اقدامات نمودار ہوئے جنہوں نے عندیہ دیا کہ اردو شاعری کے محبوب کی کمر کی طرح ”ہے یا نہیں ہے“والا سوال

Read more

روح عصر پر دائمی اداروں کی گرفت اور سیاسی تماشہ

  رواں برس کے اپریل میں وزارت عظمیٰ کے منصب سے فارغ ہوجانے کے بعد عمران خان صاحب بقول ا ن کے ”مزید خطرے ناک“ ہوگئے تو میرے کئی صحافی ساتھی اس کی بابت بہت جذباتی ہوگئے۔مجھ بڈھے کو نہایت خلوص سے یاد دلانا شروع کردیا کہ پاکستان کی    60 فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔وہ روایتی سیاست سے اکتا چکی ہے۔ حکمران اشرافیہ کی گرفت سے آزاد ہونے کو مچل رہی ہے۔ عمران خان صاحب نے کمال

Read more

پلے بوائے خان اور آڈیو لیکس کے ثمرات

پچھلے دنوں عمران خان کی متعدد آڈیوز لیک ہوئیں جن میں مبینہ طور پر وہ کسی خاتون کے ساتھ جنسی گفتگو کرتے پائے گئے، سننے میں آ رہا ہے کہ مزید آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہو سکتی ہیں۔ درست یا فیک؟ یہ ایک الگ بحث ہے، اس وقت سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہ، یا اس سے ملتے جلتے اسکینڈلز عمران خان اور ان کے چاہنے والے سپورٹرز کے درمیان دوریاں پیدا کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اس کا

Read more

خان صاحب کا باجوہ ڈاکٹرائن

ایک سینیئر چینی سفارتکار نے پاک چین قربت پر ناک بھوں چڑھانے والے اپنے ہم منصب امریکی سفارت کار سے کہا تھا کہ پاکستان اس خطے میں چین کا اسرائیل ہے۔ اسی کسوٹی پر پاکستان بالخصوص پنجاب کی سیاست میں مسلم لیگ ق اسٹیبلشمنٹ کا اسرائیل ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

پاکستانی سیاست کی تلاطم خیزیاں اور دم توڑتی معیشت

پاکستان میں سیاست ایک سیلاب بلا کی شکل اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ کافی عرصے سے جاری سیاسی بحران نے ملکی معیشت کے بخیے ادھیڑ دیے ہیں۔ ہمارا ملک جو کم وسائل کی وجہ سے ہمیشہ سے مسائل کا شکار رہا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ تو مملکت خداداد میں بسنے والے غریب کم وسیلہ کروڑوں افراد کو روزگار، رہائش اور ان کی تعلیم و علاج کا بندوبست کرنا ہے مگر ملک میں جاری بحران سے معیشت سکڑتی جا

Read more

ریحام خان کی ممکنہ نئی کتاب؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دھرنے کے دوران شادی کر کے شہرت پانے والی ٹی وی اینکر ریحام خان نے عمران خان سے دوسری طلاق ملنے کے بعد تیسری شادی کرلی ہے، ریحام خان کے چاہنے والوں کو مبارک ہو، جن بزرگوں نے امید لگا رکھی تھی ان کے دلوں پر یہ خبر بجلی بن کر گری ہے ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے جو ان سے عمر میں 13 سال چھوٹے

Read more

زنگ آلود نظام

بہت سے دن گزر گئے اور میں نہ کالم لکھ پائی نہ ڈھنگ سے کچھ پڑھ سکی۔ یہ تمام دن انتہائی خوشی بھری مصروفیت کے تھے۔ ہمارے سب سے چھوٹے بیٹے کی شادی تھی۔ بحیثیت ماں ہر چیز ہمیں کو دیکھنا تھی۔ خیر جسے کتابیں پڑھنے اور لکھنے کی جنون کی حد تک چاٹ لگی ہو اسے بے چینیاں ستاتی رہتی ہیں۔ اتنے ڈھیروں دنوں میں سیاست کے افق پر طرح طرح کے نئے پرندے اڑانیں بھرتے رہے۔ کوئی اسمبلیاں

Read more

سر فرینک میسروی سے عاصم منیر تک – پارٹ 2۔

جنرل پرویز مشرف جنہیں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے 12 اکتوبر 1999 ء کو برطرف کر دیا تھا گو انہوں نے وزیر اعظم کے حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کیا لیکن اس وقت کی عسکری قیادت نے وزیر اعظم کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی بجائے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ جنرل پرویز مشرف نے باضابطہ طور مارشل لا لگائے بغیر آئین کو معطل کر کے حکومت کرنے کا نیا طریقہ ایجاد

Read more

آٹا سوا سو روپے کلو: مگر مزہ سیاست کھیلنے میں ہے

کراچی سے خبر آئی ہے کہ وہاں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کرنے والے صحافی کو شکوہ صرف یہ ہے کہ قیمت مقررہ نرخ سے ایک سو روپے زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔ اس دوران وزارت اقتصادی امور نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پاکستان کو مختلف ذرائع سے 5 ارب ڈالر سے زائد قرض موصول ہوا۔ البتہ لاہور میں دو وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کی

Read more

ریحام خان کی شادی: ’اگر شوہر 13 سال بڑا ہوتا تو کیا تب بھی یہی بحث ہوتی؟‘

ریحام خان نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر مرزا بلال ان سے 13 سال چھوٹے ہیں مگر وہ ان کے ساتھ خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔

Read more

پرویز الہیٰ بحال لیکن پنجاب میں ایک نیا غدار دریافت

پاکستان میں سیاست چونکہ تفریح کا سب سے آسان اور پسندیدہ ذریعہ ہے، شاید اسی لئے ملکی سیاست دان عوام کو رجھائے رکھنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔ کل نصف شب کے وقت گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلان کر کے ’سرپرائز‘ دیا تو آج پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے صدر سے مطالبہ کیا کہ انہیں آئین شکنی پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ یوں

Read more

ہر طرف بحران ہی بحران

پنجاب کا گورنر جو کہتا ہے وہ وزیر اعلیٰ نہیں مانتا، وزیر اعلیٰ جو کہتا ہے وہ چیف سیکریٹری نہیں مانتا، چیف سیکریٹری جو کہتا وہ عدالت نہیں مانتی اور یہ سب جو کہہ رہے ہیں وہ عمران نہیں مانتا۔ پنجاب میں سیاسی بحران۔ امریکہ سے ڈالر ملتے رہے، ہم برے طالبان کو مارتے اور اندر ہی اندر اچھے طالبان کو بدستور پالتے رہے۔ حتی کہ ڈونلڈ ٹرمپ آ گیا جس نے کہا کہ یہ سب اب نہیں چلے گا۔

Read more

جنگل اور جنگلی حیات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں

جنگلات کی کٹائی ایک خلاف فطرت عمل ہے اور دور حاضر میں جب پوری دنیا کو بدترین فضائی آلودگی اور موسمی حدت کا مسئلہ درپیش ہے، ایسے میں درختوں کی کٹائی گویا پوری انسانیت کو تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے۔ ہماری زمین بہت تیزی کے ساتھ جنگلات سے محروم ہو رہی ہے پاکستان میں اگرچہ ماحولیات کے تحفظ پر کافی بات ہو رہی ہے اور اقدامات بھی کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود جنگلات کی کٹائی

Read more

بینظیر بھٹو کی وطن واپسی

وہ 2006 کا سال تھا جب امریکی صدر نے جارج بش انڈیا کے دورے پر آئے، تو واپسی میں ایک رات پاکستان کا بھی دورہ کیا اس وقت صدر مشرف دو عہدے اپنے پاس رکھے ہوئے تھے، وہ آرمی چیف اور بہت زیادہ طاقت کے ساتھ صدر پاکستان بھی تھے۔ امریکی خارجہ پالیسی اس وقت نام نہاد دہشتگردی کے خلاف گھوم رہی تھی، ایران و افغانستان دونوں جگہ امریکی افواج کام کر رہی تھی۔ ایران میں اینٹی صدام گروپس کی

Read more

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی بحران

آج کل ملک کا ہر شہری ملکی معیشت کی تباہ حالی اور سیاسی انتشار اور عدم استحکام کی صورتحال سے پریشان ہے اور ہر محب وطن کو ان خطرات کا ادراک ہے کہ یہ صورتحال ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے حقیقی طور پر سنگین خطرات کا موجب ہے۔ پاکستان میں اقتصادی بحران کی سنگین صورتحال درپیش ہے اور معیشت کی ابتری کی یہ صورتحال ملک کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ ہر شعبے کے

Read more