شنگریلا ڈائیلاگ 2025 : ایشیا میں طاقت کا نیا توازن اور پاکستان

گزشتہ دو دہائیوں میں عالمی سیاست کا محور مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد وجود میں آنے والے ایک غیر متوازن عالمی نظام میں ایشیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت نے اس خطے کو نئے جغرافیائی تناؤ، فوجی چیلنجز، اور سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہے۔ ایسے میں شنگریلا ڈائیلاگ 2025 کا حالیہ اجلاس ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں دنیا کی بڑی طاقتوں نے ایشیا بحرالکاہل میں بڑھتی ہوئی

Read more

میں نے کچھ غلط نہیں کیا: سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر

”میں نے کچھ غلط نہیں کیا“ یہ وہ جملہ ہے جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی برطانوی منی سیریز Adolescence (ایڈولینس) میں ایک تیرہ سالہ بچہ بارہا دہراتا ہے، جو اپنی ہی کلاس فیلو کو سفاکی سے قتل کر دیتا ہے۔ یہی جملہ میرے لیے اس تحریر کا نقطۂ آغاز بنا، کیونکہ یہ جملہ صرف ایک بچے کے دفاع کا بیان نہیں بلکہ ایک پورے ذہنی، سماجی اور خاندانی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

بھارت کی پاکستان کے”دفاعی نظام” کو مفلوج بنانے کی تیاری

مایوسی پھیلانا میرا شیوہ نہیں۔ اخبارات نچوڑ کر کام کی بات نکالنا مگر میرا پیشہ ورانہ فرض ہے۔ ٹی وی  اور یوٹیوب پر چلائے پروگراموں سے بھی ’’اندر کی بات‘‘ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بدقسمتی یا خوش قسمتی سے بھارت کی اندرونی سیاست پر میں بطور صحافی 1984ء  سے نگاہ رکھنے کو مجبور ہوا۔ اب اس ملک گئے پندرہ برس گزر چکے ہیں۔ شاید عمر کے باقی رہ گئے حصے میں آئندہ کبھی جا نہ سکوں۔ حال ہی میں

Read more

مریم نواز ہیلتھ کلینک: مسائل، امیدیں اور خدشات

مشترکہ ہندوستان میں مغربی طریقہ علاج کی تاریخ 1600 کی ہے، جب پہلے ڈاکٹر ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے بحری بیڑے کے ساتھ سرجن کے طور پر ہندوستان پہنچے۔ 1757 میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں اپنی حکمرانی قائم کی جس کی وجہ سے سول اور ملٹری سروسز کی ترقی ہوئی۔ بنگال میں 1764 میں کمپنی کے فوجیوں اور ملازمین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک طبی شعبہ قائم کیا گیا۔ ہندوستان کا پہلا ہسپتال مدراس جنرل

Read more

اگلی پاک بھارت جنگ کب ہوگی؟

کرکٹ میچ ہو یا جنگ، جب کوئی ملک ہار جاتا ہے تو عوام اربابِ بست و کشاد سے ناراض ہو جاتے ہیں اور انہیں اپنا غصہ نکالنے کیلئے کوئی سیدھا سیدھا ہدف درکار ہوتا ہے، ایسے میں فیصلہ ساز افراد اور ادارے ہار کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے کیلئے ایک داخلی جنگ آغاز کرتے ہیں، اپنا مستقبل، اپنی سیاست بچانے کیلئے یا اپنے ادارے کی حُرمت بچانے کیلئے۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد ہم نے یہ تماشا دیکھ رکھا ہے۔

Read more

چین سے منسوب "زرعی دہشت گردی”

چینی ٹیکنالوجی نے حالیہ پاک- بھارت جنگ کے دوران یورپی ٹیکنالوجی کو شرم ناک انداز میں غیر موثر ثابت کیا۔ بطور پاکستانی میرے لئے یہ خوشی کی خبر تھی۔ عالمی امور کا طالب علم ہوتے ہوئے مگر جی کو یہ دھڑکا بھی لگا رہا کہ چین کو مذکورہ واقعے کے بعد کسی نہ کسی طرح رسوا کرنے کی کوشش ہو گی۔ یہ توقع اگرچہ میں امریکہ سے نہیں ’’کسی اور ملک‘‘ سے باندھ رہا تھا کیونکہ صدر ٹرمپ چین سے

Read more

تو ذرا چھیڑ تو دے تشنۂ مضراب ہے ساز

کتاب: مور پنکھی مصنف: جاوید صدیقی تبصرہ : عرفان علی ڈنور مجھے جاوید صدیقی صاحب کی کہانیوں اور خاکوں میں کرداروں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں اور ان کی شکلیں دکھائی دیتی ہیں فسوں گر کا یہی کمال ہوتا ہے صاحب! جو جاوید صدیقی صاحب کا کمال ہے۔ ایک تو بہت کم لکھا ہے، مطالعہ کرنے والوں کی تشنگی بڑھا رکھی ہے، اصلی شطرنج کے کھلاڑی ہیں، تھوڑے سے دانے پلیٹ میں بھلے لگتے ہیں، (سندھی میں کہاوت ہے )

Read more

مانندِ جوش غم نہ زیادہ اُبل کے چل

جنگی جنون جب ریاستوں کے اعصاب پر سوار ہو جائے تو وہ سب سے پہلے اپنے ضمیر کے قاصدوں کو خاموش کرتی ہیں۔ مگر یہ خاموشی خود بہت کچھ بولتی ہے۔ حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی نے دو ممالک کی ریاستی افتادِ طبع کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔ ایک طرف وہ ریاست جو عالمی حلقوں میں ”فوجی اثر کی حامل نیم جمہوریہ“ گردانی جاتی ہے، اور دوسری طرف وہ ملک جو اپنے آپ کو فخر سے دنیا کی

Read more

تحریک انصاف کا سرپرست اعلیٰ اور اسٹیبلشمنٹ سے نظر التفات کی درخواست

تحریک انصاف کے بانی سے سرپرست اعلیٰ بننے والے عمران خان نے ایکس پر ایک پیغام میں ملک کو درپیش مسائل کی درست نشاندہی کی ہے لیکن اس کے ساتھ ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں قومی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ صرف اسی صورت میں تعاون کریں گے اگر اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرے اور ان کے سیاسی مطالبے مان لیے جائیں۔ عمران خان کا

Read more

فتح کے بعد کا امتحان: جنگ، امن اور سیاسی استحکام

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان اپنے ازلی اور دیرینہ دشمن ہندوستان سے حالیہ مختصر لیکن شدید جنگ میں فتح یاب ہوا ہے۔ یہ ایک شاندار کامیابی تھی جس میں پاکستان کی مسلح افواج نے شجاعت، بہادری، بہتر جنگی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھرپور اور موثر استعمال کیا۔ یہاں یہ بات بہت حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ

Read more

ٹنڈو بہاول اور مورو کے سانحات میں پریشان کن مماثلتیں اور اسباق

ٹنڈو بہاول اور مورو کے سانحات سندھ کے دو المیے۔ جو تین دہائیوں سے زیادہ کے فاصلے پر ہیں۔ حکمرانوں اور عوام کے پیچیدہ تعلقات کی واضح مثال ہیں۔ 1992 کا ٹنڈو بہاول قتل عام اور مئی 2025 کا مورو کوئی پہلا اور آخری سانحہ نہیں، بلکہ ناکامیوں کی وہ علامات ہیں جو ملکی انداز حکمرانی کو مسلسل متاثر کر رہے ہیں۔ یہ دونوں واقعات، جو دیہی سندھ میں جڑیں رکھتے ہیں، سیاسی اور سماجی زیادتیوں، وسائل کے تنازعات، اور

Read more

جناب شیخ کا نقشِ قدم

پہلی ملاقات ایک ادبی کانفرس کے دوران میں ہوئی۔ وہ سٹیج پر تشریف فرما تھے اور میں سامعین میں موجود تھا۔ کچھ استثنا کے ساتھ یہ صورت ہنوز برقرار ہے۔ کئی تقاریب میں ہم اکٹھے جاتے ہیں۔ وہ سٹیج پر براجمان ہوتے ہیں اور میں انھیں سامعین میں بیٹھ کر دیکھ دیکھ جیتا ہوں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ایک ہی ادارے میں کولیگ کی حیثیت سے انھیں بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ وہ جہاں دیدہ، زیرک، معاملہ

Read more

وزیراعظم کی نشست میں چند”آف دی ریکارڈ” باتیں

قومی ترانے کے خالق مگر مشرقی پنجاب کے جالندھر سے تعلق رکھنے والے حفیظ کو ’’اہل زبان‘‘ شاعر نہیں مانتے تھے۔ اسی باعث انہیں خود کو بقول ان ہی کے ’’بہت زور‘‘ لگا کر خود کو شاعر منوانا پڑا۔ صحافی کو شاعر کی طرح شناخت سے زیادہ اپنی ’’اوقات‘‘ منوانے کے لئے بہت زور لگانا پڑتا ہے۔ میرا اس حوالے سے تکالگ گیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1975ء میں اسلام آباد آگیا تھا۔ فیض احمد

Read more

امن کی ضرورت ہے

اسلام آباد بابوؤں سے لے کر سفارت کاروں کی بستی ہے۔ حالیہ پاک انڈیا تصادم کے بعد اس بستی میں آنا ہوا تو جس سفارت کار سے بھی ملاقات ہوئی اس کے زبان پر ان تازہ واقعات کا ہی ذکر تھا۔ میں نے دوران گفتگو کہا کہ یہ صرف پاکستان کا معاملہ نہیں ہے بلکہ دنیا کے لئے پاک چین دوستی سلامتی کا ذریعہ ہے ورنہ انڈیا جس ذہنیت کا حامل ہے وہ ہر اخلاقی قدر کو پامال کرنے کی

Read more

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی 5 شخصیات

27 مئی 1998 ء کی شام سورج اپنی تمام رعنائیاں سمیٹ کر مارگلہ کے پہاڑوں کی اوٹ میں غروب ہو رہا تھا۔ سائے تیزی سے بڑھ رہے تھے۔ دن کے اجالے تاریکی میں ڈوب رہے تھے۔ شہر اقتدار میں قومی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے تھے۔ مجھے ڈاکٹر کیو خان لیبارٹریز سے انجنیئر فاروق کی کال موصول ہوئی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر آپ سے فوری طور پر ملنا چاہتے ہیں۔ میں سینئر صحافی سہیل عبدالناصر مرحوم کے

Read more

شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ قید سی آئی ڈی کے جاسوس راجہ انار خان کی یادداشتیں

راجہ انار خاں ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سپیشل برانچ پنجاب پولیس پاکستان کی بنتی بگڑتی سیاسی تاریخ کے چشم دید گواہ ہیں۔ انہوں بہت اہم جگہوں پر تعینات رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ جتنا عرصہ شیخ مجیب الرحمٰن مغربی پاکستان کی جیلوں میں قید رہ کر اپنے خلاف غداری کے مقدمے کا سامنا کرتے رہے، اس دوران راجہ انار خاں بطور انٹیلی جنس افسر ایک مشقتی کے روپ تمام عرصہ جیل میں ان کے ساتھ رہے۔

”تھانیداری“ ملنے پر میں رو رہا تھا
پہلی تقرری گجرات میں ہوئی
سہالہ میں ٹریننگ انسٹرکٹر کو پانی کا جگ دے مارا
جب میں چوہدری ظہور الٰہی کے بھتیجے چوہدری تجمل حسین کو پکڑ کر تھانے لے آیا
مونگی دی دال والا تھانیدار
جنرل بختیار کے قہقہے
چوہدری فضل الہی کے بھتیجے کی گرفتاری
1965 ء کی جنگ میں میرا حصہ
آرمی کی دو مربعے زمین پر قبضہ میں نے چھڑوا کر دیا
جب میں نے اپنے ایس پی کو تھپڑ دے مارا
جیل میں شیخ مجیب الرحمٰن کے ساتھ بطور سیکورٹی افسر
شیخ مجیب الرحمن محب وطن یا غدار
ڈھاکہ میں سرنڈر کے روز میں پھوٹ پھوٹ کر رو دیا
شیخ مجیب الرحمٰن کانپ رہے تھے
شیخ مجیب الرحمٰن کی چشمہ بیراج آمد
شیخ مجیب الرحمٰن چشمہ سے سہالہ
ذوالفقار علی بھٹو کی شیخ مجیب الرحمٰن سے ملاقات
شیخ مجیب الرحمٰن نے کہا انار خاں! تم میرے ایس پی ڈھاکہ ہو گے

Read more

شیڈول کاسٹ اور مسیحی اقلیت

غیر منقسم ہندوستان میں آخری مردم شُماری 1941 میں ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی مردم شُماری 1951 میں ہوئی۔ گو کہ پاکستان میں 9 کے قریب مذہبی گروہ بستے ہیں۔ جن میں مسیحی، شیڈول کاسٹ، ہندو جاتی، پارسی بہائی، سکھ، پارسی، کیلاشی بدھسٹ، احمدی۔ لیکن وزارت شماریات کے ریکارڈ میں ان میں سے 5 مذہبی گروہوں کے نام لکھے ہیں۔ جن میں مسیحی، شیڈول کاسٹ، ہندو جاتی، پارسی، بدھسٹ اور 1981 کی مردم شماری میں اس فہرست میں احمدیوں

Read more

(3) جون 1947 ء کا تاریخ ساز اجلاس: تقسیم ہند کے 78 برس

برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں نے ایک ہزار سال تک حکومت کی، 712 ء میں سندھ میں محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ ہی مسلم حکمرانی کا آغاز ہو گیا جس کا اختتام 4 مئی 1799 ء کو سرنگاپٹم میں شیر میسور سلطان فتح علی ٹیپو کی شہادت کے بعد ہو گیا جب انگریزوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی آخری تلوار بھی ٹوٹ گئی تھی۔ قائد اعظم نے تشکیل پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ پاکستان

Read more

انڈیا کی سفارت کاری :سبھی کردار کھلتے ہیں کہانی ختم ہونے پر

بھارتی پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد چار ممالک کے دورے پر تجربہ کار سفارت کار ششی تھرور کی قیادت میں واشنگٹن پہنچا جو کیرالہ سے کانگریس کے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ راہول گاندھی ان کی ”خودپسندی“ سے نالاں رہتے ہیں۔ ششی، نریندر مودی کی دعوت پر بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ امریکہ کے مشہور فلیچر سکول آف ڈپلومیسی سے ڈگری کے بعد وہ کئی برس اقوام متحدہ میں ملازم رہے۔ ایک بار تو اقوام

Read more

سفر حج۔ چوتھا حصہ

صحن حرم میں ہوں کعبہ اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے رات کے اخیر پہر میں بھی مصنوعی لائٹس سے دن کا سماں بندھا ہوا ہے۔ کعبے کا غلاف نیچے سے تھوڑا اٹھایا ہوا ہے جیسے اکثر لوگ پائنچے ٹخنوں سے اوپر کرلیتے ہیں۔ لاکھوں لوگ دیوانہ وار کعبے کی مقناطیسیت کے گرد چکر لگا رہے ہیں اور اپنی اپنی زبانوں میں اپنے اپنے مولویوں کے بتائے ہوئے وظیفے پڑھ رہے ہیں۔ یہاں ایرانی گروپس نے موبائل

Read more

تنہا۔ سابق مشرقی پاکستان پر لکھا گیا اثر انگیز ناول ( 10)

اس نے خود سے کہا۔ ”شریر جانے مٹی کیوں ہوا جار ہا ہے اور من بھی کیسا اجڑا، اجڑا ہے؟ کسی کام کے کرنے پر طبیعت ہی مائل نہیں۔“ یوں کام کرنے کی اسے کوئی ضرورت نہ تھی۔ اس گھر میں تھوک کے حساب سے نوکر تھے۔ پر رسوئی گھر کا بیشتر کام اسے ہی کرنا پڑتا تھا۔ اس کا سسر ڈاکٹر جو چند سال قبل بنگال کا وزیر صحت تھا کھانے پینے اور برتنوں کی صفائی میں کچھ زیادہ

Read more

یوکرین کا روس پر تباہ کن حملہ

یوکرین نے اتوار کو روس پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کر کے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس حملے میں سائبیریا میں پانچ اہم روسی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بیلایا ائربیس بھی شامل ہے، جہاں روس کے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے موجود تھے۔ یوکرین کی خفیہ ایجنسی ”ایس یو بی“ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں روس کے 41 جنگی طیارے، جن

Read more

اصغر ندیم سید کی افسانوی نثر کا اجمالی جائزہ

ادبی دنیا میں شاہ جی کے نام سے پہچانے جانے والے اصغر ندیم سید کا پہلا بڑا حوالہ ڈراما نگاری ہے مگر محض ڈراما نویسی تک محدود کرنے سے ان کے مقام و مرتبے کی تصویر مکمل نہیں ہو پاتی۔ اس مختصر مضمون میں شاہ جی کے ناولوں اور افسانوی مجموعے کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ آدھے چاند کی رات ”آدھے چاند کی رات“ اصغر ندیم سید کا اولین ناولٹ ہے جو پہلی بار 1993 ء میں منظرِ

Read more

بھٹو، بے نظیر اور نواز شریف: ایٹمی پروگرام کے بانیوں پر کیا بیتی؟

ستائیس مئی 1998 کی رات ہم نے روزنامہ نوائے وقت کے دفتر میں جاگ کر گزاری تھی۔ جس طرح بارہ اکتوبر 1990 کو نواز شریف کی حکومت کے خاتمے سے حوالے سے نام ور افسانہ نگار اشفاق احمد نے بارہویں شریف کا نام دیا تھا اسی طرح ہم نے بھی ستائیس اکتوبر کے رت جگے کو ستائیسویں کی رات قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس مرتبہ ستائیسویں کی رات عیسوی کیلنڈر کے حساب سے آئی ہے۔ ایٹمی دھماکے

Read more

سندھ طاس معاہدہ اور جنوبی ایشیا کا امن

سندھ طاس / دریائے سندھ کے پانی کا معاہدہ (IWT) ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی سے ہوا، طویل عرصے سے ہائیڈرو ڈپلومیسی / پانی والی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر سراہا جاتا رہا ہے۔ سندھ، ماحولیات اور ڈیلٹا اگرچہ اس کے متاثرین ہیں۔ معاہدے کے تحت بھارت کو مشرقی دریاؤں (ستلج، راوی، اور بیاس) کے لامحدود استعمال کا حق ملا اور پاکستان کو مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم، اور

Read more

پاک بھارت حالیہ جنگ اور کشیدگی

بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی جسے بھارت کے چھپن انچ کی چھاتی کے دعویدار تیسرے مرتبہ منتخب ہوئے وزیراعظم نریندرا مودی جن پر ان کے پہلی مرتبہ وزیراعظم بننے تک آر ایس ایس تنظیم سے تعلق کی وجہ سے کچھ سنگین جرائم کی بنا پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد تھی، اور غیر ذمہ دار اور شور و غوغا کی بنیاد پر اپنی جھوٹی باتوں کا پرچار کرتے بھارتی میڈیا نے باقاعدہ ایک جنگ میں بدلا جس

Read more

مُودی کا ”نیو نارمل“ اور راکھ ہوتا سیندور!

”آپریشن سیندور“ کی لاش، دَس مئی سے بے گور و کفن پڑی ہے۔ اَب تو اُس سے تعّفن بھی اُٹھنے لگا ہے۔ کھال ہڈّیاں چھوڑ رہی ہے۔ مُودی، بہار کے انتخابات جیتنے کے لئے گلی گلی محلّے محلّے جھوٹ کے سرکس سجا رہا ہے۔ آپریشن سیندور کو اپنی فتح قرار دیتے ہوئے جَنتاَ کو گمراہ کر رہا ہے اور اُس کی مسلح افواج کھُلے عام اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے مُودی کی راہ کھوٹی کر رہی ہیں۔ مُودی کا

Read more

پاک چین دوستی امریکہ اور انڈیا

امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ پاک انڈیا بات چیت پر لکھی گئی تحریر جس میں ٹرمپ انڈیا اور پاکستان کو دو طرفہ معاملات پر بات چیت کے لیے امریکہ طلب کر رہا ہے چین کی تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کریں تو معلوم ہو گا کہ چینی قوم کی ترقی کا راز ان کی دیگر ممالک میں عدم مداخلت ہے قبل از مسیح میں ایک جنگجو دانشور سن زو کے نام سے چین میں موجود سات کی تعداد میں آپس

Read more

لیاری۔ مارا ماری سے کانا یاری تک

ملک کے ناخداؤں نے لیاری میں دانستہ خون ریزی برپا کی۔ جب ایک ہی دسترخوان پر کھانا کھانے والے ساتھیوں میں ایسے اختلافات پیدا کیے گئے کہ بچھے ہوئے دسترخوان پر ہی دوست کے ہاتھوں دوست قتل ہوئے اور پھر دوستی سے دشمنی کی داستان نسل در نسل چلتی چلی گئی۔ جی ہاں بالکل گینگ آف واسع پور کی طرح لیاری کی گینگ وار بھی ایک ایسی ہی فلمی کہانی لگتی ہے لیکن یہ کوئی فلمی کہانی نہیں بلکہ رونگٹے

Read more

محکمہ تعلیم کی زبوں حالی اور اساتذہ کے مطالبات

اس وقت گلگت بلتستان میں گریڈ 14 کے اساتذہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بی ایڈ کی بنیادی پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو 16 جبکہ سی ٹی والے ٹیچرز کو 14 گریڈ میں ترقی دی جائے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ اسی نوعیت کے 200 اساتذہ کو سفارشی بنیادوں پر 16 گریڈ میں ترقی دی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ اساتذہ کو سکیل سے محروم رکھنا سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ اس حوالے سے کل

Read more

عمران خان کا عسکری رومانس

مقتدرہ نے عمران خان کو اقتدار کے جھولے جھلائے، اقتدار سے محروم کرایا اور پھر انہوں نے ہی پابند سلاسل کرایا۔ سیاسی اور غیر سیاسی مقدموں کی بوچھاڑ کر دی۔ پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن مقتدرہ کی پشت پناہی کا شاخسانہ ٹھہرا۔ مگر خان کے عسکری رومانس کا رنگ پھیکا پڑنے کا نام نہیں لے رہا۔ چاہے یہ رومانس یک طرفہ کیوں نہ رہ گیا ہو۔ خان ڈٹا ہوا ہے کہ جس نے درد دیا وہی درد

Read more

کینیا کا مشہور ناول نگار نگوگی واتھیونگو

بیرونِ ملک مقیم میرے بھائیوں سے بھی بڑھ کر ایک دوست بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان میں رہتے ہوئے بھارتی اخبارات تک رسائی بہت مشکل ہے۔ میری پیشہ وارانہ ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے وہ لمحہ بہ لمحہ واٹس ایپ کے ذریعے بھارت کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ رکھتے ہیں اور ان ہی کی بدولت گزری جمعرات کی سہ پہر مجھے اطلاع ملی کہ بھارتی سینا کے پتی یوپی اور مدھیہ پردیش کی سرحد پر واقع ایک پہاڑی مقام

Read more

بات چیت سے انکار بھارت کو مہنگا پڑے گا!

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مسلح جھڑپوں کے بعد دونوں طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کامیابی کے دعوؤں کو یقین میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ بھارت میں ایک طرف پاکستان پر فتح یاب ہونے کا ’جشن‘ منایا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ اس جنگ سے ہونے والے سفارتی و سیاسی نقصان کا جائزہ لینے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ تاہم سب سے اہم سوال

Read more

عبداللہ حسین کا ناولٹ ”رات“

ناولٹ نگاری کا فن قصہ تحریر کرنے کا جدید فن ہے جسے انسانی زندگی سے مربوط کیے بغیر، تخلیق کرنا ناممکن ہے۔ جس شد و مد سے ناول اور افسانہ زندگی سے انسلاک رکھتا ہے بالکل اسی طرح ناولٹ بھی زندگی سے جڑا ہوتا ہے۔ ناول اور افسانہ کے مانند یہ بھی جدید دور کی نمایندہ صنف ہے۔ اس صنف کی بنیاد تقسیم ِ ہندوستان سے پہلے پڑ چکی تھی لیکن اس کو فروغ تقسیم کے بعد ہوا۔ علامہ نیاز

Read more

جمہوری قدروں کو ڈستا ہوا ”بیانیہ“

پاکستان کی سیاسی تحریک پر ایک طائرانہ نظر ڈالیں تو ہمیں اکثریتی عوام ریاستی بیانیے کی حامی لگتی ہے، جس میں اہم بات ریاستی بیانیے کا جذباتی نکتہ نظر ہے جس کے تحت قومی سلامتی کی مذہبی تفہیم کے تحت حب الوطنی کا حقائق سے برعکس بیانیہ پیش کیا جاتا ہے، جبکہ اس کے مقابل بائیں بازو کی ترقی پسند یا کمیونسٹ/ سوشلسٹ سوچ کے مطابق باشعور سیاسی و جمہوری نکتہ نظر کمزور نظر اتا ہے یا اسے ریاستی مشینری

Read more

پنجابی زبان اور اس کا ارتقا

پنجابی زبان برصغیر کی ایک قدیم اور معروف زبان ہے جو بنیادی طور پر پنجاب کے علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ اس زبان کا تعلق ہند۔ آریائی زبانوں کے خاندان سے ہے، اور اس کا ارتقاء ہزاروں سال پر محیط ایک تاریخی اور ثقافتی عمل کا نتیجہ ہے۔ 1۔ پنجابی زبان کی ابتدا پنجابی زبان کی جڑیں سنسکرت، پراکرت، اور پھر شہستری اپ بھرنشش (Apabhramsa) زبانوں میں ملتی ہیں۔ ان زبانوں کا ارتقا ویدک زمانے (تقریباً 1500 قبل مسیح) سے

Read more

شکست کا دکھ اور دھمکیاں

گزشتہ کئی دنوں سے شکست خوردہ اور بوکھلاہٹ کا شکار نریندر مودی اپنی تقاریر میں ایسی ایسی دھمکیاں اور دعوے کر رہا ہے جنہیں سن کر پہلے تو افسوس اور غصہ بہت آتا تھا لیکن اب اس کی ذہنی حالت، بے بسی، دیوانگی اور بے چارگی پر ترس بھی آنے لگا ہے۔ چند گھنٹوں میں آسمان سے زمین پر گرنے کا دکھ سینے سے لگائے خود کو اور اپنی عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کی کوشش میں یہ جنونی ایسی

Read more

فلسطینی شاعر محمود درویش کا خواب

فلسطینی شاعر، ادیب اور مفکر محمود درویش نے اپنی شاعری اور تحریروں میں آزادی، زندگی اور جدوجہد کے موضوعات کو نہایت گہرائی سے اجاگر کیا ہے ان کے الفاظ اور خیالات فلسطینی قوم کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں جہاں زندگی کی قدر اور آزادی کی طلب کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ محمود درویش کا کلام فلسطینی قوم کی وہ دردناک داستان ہے جو کئی دہائیوں سے ظلم بے دخلی اور جبر کے

Read more

سیاست محروم الارث کیسے ہوتی ہے؟

لسان العصر اکبر الٰہ آبادی کے اقبال کے نام 133 خطوط حال ہی میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے شائع کیے ہیں۔ قبلہ ڈاکٹر صاحب پنجاب یونیورسٹی میں اردو کے صدر شعبہ رہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف اردو لینگوئج اینڈ لٹریچر کے پہلے ڈائریکٹر ٹھہرے۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں مسند ظفر علی خان پر فائز رہے۔ جامعہ الازہر میں اردو اور مطالعہ پاکستان پڑھایا۔ ان دنوں ایران کی تہران یونیورسٹی میں پاکستان چیئر پر رونق افروز ہیں۔ علامہ اقبال

Read more

انتہائی پُرشور اور ناقابل یقین حد تک قریب

عنوان میں استعمال کیا جملہ ایک ناول کے ٹائیٹل؛ ’ایکسٹریملی لاؤڈ اینڈ انکریڈبلی کلوز‘ کا ترجمہ ہے۔ یہ ناول جوناتھن سفران فوائر نے امریکہ میں ستمبر 2001 کی ٹریجیڈی کے بعد لکھا جس پر بعد میں ہالی وڈ میں ایک فلم بھی بنائی گئی تھی۔ اس جملہ سے مراد ناول کے مرکزی کردار ایک نو سالہ بچے آسکر شیل کا اپنے باپ کو نائین الیون حملوں میں کھو چکے ہونے کے بعد کا تجربہ ہے۔ آسکر نیویارک میں اپنے باپ

Read more

مقبولیت سے قبولیت اور پھر یوٹرن

پاکستان کی سیاست میں بہت کچھ ہوتے دیکھا ہے جن کا بیان چلانے پر پابندی تھی ان کو اپنے ہاتھوں سے قبولیت کے کبوتر اُڑاتے دیکھا ہے لیکن خیر پھر میں قوم کو نواز نہ ملا بلکہ شہباز شریف مل گیا کیونکہ بڑوں کو کچھ اور ہی منظور تھا حالیہ عام انتخابات میں سب سے مقبول جماعت تحریک انصاف تھی لیکن ان کی قبولیت بانی کے بدلتے بیانات کے آڑے آ گئی اور جیت ان انتخابات میں اُن کی ہوئی

Read more

فرخ یار کا عشق نامہ

خلقت کے اجتماعی حافظے اور اس کے تخیل کی حیران کن کرشمہ سازیوں (یا کارستانیوں؟) نے جہاں گزشتہ کئی صدیوں سے شاہ حسین اور میلہ چراغاں کی رنگا رنگی کو لازم و ملزوم کر رکھا ہے وہاں شاہ حسین کی تصویر بھی بہت کچھ بدل دی ہے۔ سوال ہے کیا شاہ حسین واقعی یہی کچھ تھے : تکالیفِ شرعی سے آزاد بلکہ ان کی تضحیک و تحقیر کرنے والے، افعال شنیعہ میں مبتلا، مے نوش و امرد پرست و ہر

Read more

عمران خان بتائیں :فوج سے بات چیت میں کون سا قومی مفاد حاصل ہو گا؟

عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کی پیش کش کو دہرایا ہے اور کہا ہے کہ وہ قومی مفاد میں غیر مشروط بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ عمران خان ’کچھ لو کچھ دو‘ کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اس فقرے کے ذریعے علیمہ خان درحقیقت عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھیں جو اگست 2023 سے قید

Read more

ڈیموں اور نہروں کے لئے بجٹ سندھ کے وجود پر حملہ

اس وقت سندھ شدید آبی بحران اور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ بھارت دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کے لیے متعدد ہائیڈرو پاور منصوبوں کی فہرست تیار کر چکا ہے، اور رنبیر کینال کی لمبائی 120 کلومیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جو دریائے سندھ کے بہاؤ کو مزید کم کر دے گا۔ بھارت کی اس آبی دہشت گردی کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے اور اسے عالمی سطح پر شرمندہ کرنے کے بجائے، پاکستان

Read more

ایٹمی دھماکوں میں ڈاکٹر قدیر خان کا کردار ۔۔۔ نذیر ناجی کے تاریخی انکشافات

ستائیس برس قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کئے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر قدیر خان کو بوجوہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کا بانی اور ہیرو قرار دیا گیا۔ ٹھیک پندرہ برس بعد مئی 2013 میں ملک کے معروف صحافی نذیر ناجی مرحوم نے ان دھماکوں میں ڈاکٹر قدیر خان کے کردار کا پول کھول دیا۔ واضح رہے کہ 1998 میں نذیر ناجی وزیر اعظم نواز شریف کے اندرونی حلقے کا حصہ تھے

Read more

مودی اور پاکستان کا معاشی مقام: سیاسی حکمت عملی یا زمینی حقیقت؟

بھارت کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے کے لیے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ برسوں میں علاقائی سیاست اور اقتصادی ترقی دونوں میں برتری حاصل کی ہے۔ تاہم، ان کے ریمارکس نے اکثر پاکستان سے اقتصادی مشابہت پیدا کی ہے، جو مزید تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ مودی انتظامیہ کی پالیسیوں کے نتیجے میں ہندوستان کی جی ڈی پی، غیر ملکی سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنالوجی سبھی نے نمایاں ترقی کی ہے۔

Read more

اللہ میاں کے گھر

پاکستان میں اردو پڑھنے اور بولنے والوں کے لئے اشرف شاد کا نام اب کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جہاں انھوں نے ناول نگاری کو ایک نئی جہت دی یعنی پاکستانی سیاست، صحافت، صدارت، وزارت سمیت عدالت جیسے موضوعات کو ناولوں کی شکل میں ڈھالا۔ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان موضوعات سے جڑے کرداروں کو جو زبان دی اور جس انداز میں انھیں گھمایا پھرایا وہ کردار آج بھی بالکل گھڑی کی سوئی

Read more

آذری احسان فراموش نہیں

آذربائیجان کی ترقی، خوش حالی اور کامرانیوں کی خبریں پڑھتاہوں تو بہت کچھ یاد آ جاتا ہے۔ ہمارے قصے کہانیوں میں کوہ قاف کہلاتے پراسرار پہاڑوں کے دامن میں واقع یہ ملک ہر اعتبار سے بہت خوب صورت ہے۔ وہاں جانے کا اتفاق پہلی بار 1994ء کے موسم سرما میں ہوا۔ ان  دنوں فوجی اعتبار سے اس ملک سے طاقتور آرمینیا نے آذربائیجان کے سرحدی علاقے ناگورنوقرہ باغ پر حملہ کر کے نسلوں  سے آباد آذری آبادی کو وہاں سے

Read more

دو قومی نظریے کے مثبت اثرات

برِصغیر میں دو قومی نظریے کی غیرمعمولی سیاسی اور تاریخی حیثیت رہی ہے۔ مسلمانوں نے اِس پر آٹھ صدیوں تک حکومت کی اور نہایت کشادہ اَور نفیس تہذیب و تمدن کو فروغ دیا۔ کھلے شہر تعمیر کیے اور باغات کے حسین و جمیل قطعات آباد کیے۔ اولیائے کرام اور مشائخِ عظام نے اسلام کی روشنی طول و عرض تک پہنچائی۔ مسلمانوں کے عہد میں ہندوستان کو ایک سپرپاور کا درجہ حاصل تھا۔ تب مغربی طاقتیں اُس کے وسائل پر قبضہ

Read more

پاکستان میں اقلیتوں کی نمائندگی کا المناک تضاد

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام ایک ایسی ریاست کے تصور پر ہوا تھا جہاں تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہو۔ تاہم، 75 سال گزرنے کے باوجود، اقلیتی برادریاں آج بھی سیاستی اور سماجی محرومیوں کا شکار ہیں۔ پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں اقلیتوں کے منتخب نمائندوں کو براہِ راست ووٹ کے بجائے پارٹیوں کی مرضی سے نامزد کیا جاتا ہے۔ یہ نظام نہ صرف جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے

Read more

میں امریکا نہیں جاؤں گی

میری پیاری بیٹی محور سیّدزادی بچپن سے کہا کرتی تھی کہ میں بڑی ہو کر امریکا میں پڑھوں گی اور امریکا میں ہی رہوں گی۔ چشمِ شعور وا ہونے سے بہت پہلے ہی وہ اس نتیجے تک کیوں کر پہنچی؟ غالباً گھر کے بڑوں کی گفتگو سُن کر جس کا مرکزہ ہوا کرتا تھا، پاکستان کی ہانپتی کانپتی جمہوریت، آمریت کا ہتھوڑا، انتہا پسندی کی دلدل، عدم برداشت کا عفریت، انسانی حقوق کاجنازہ، اور میرٹ کا قتلِ عام۔ محور اپنے

Read more

دو ہمسایہ ایٹمی طاقتیں ہمہ وقت حالتِ جنگ میں

دو ملکوں کے درمیان جنگ تو دور کی بات ہے مجھے گلی محلے میں ایک دوسرے کا گریبان پکڑے افراد کو دیکھ کر بھی خوف آتا ہے۔ ایسے رویے کے ساتھ ’’امن پسندی‘‘ کا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔ سچی بات مگر یہ ہے کہ میں ایک بزدل اور خوفزدہ آدمی ہوں۔ جنگوں سے گھبراہٹ کے باوجود مگر صحافتی ذمہ داریوں کی وجہ سے افغانستان،عراق اور لبنان میں برسرزمین جاکر وہاں جاری رہی قیامتوں کا مشاہدہ کیا۔ پاکستان اور بھارت

Read more

اک بات کا فسانہ

پاکستان میں ٹرکوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر اشعار اور مزاحیہ جملے لکھوانے کا رجحان بہت انوکھا اور دلچسپ ہے۔ ٹرکوں پر ڈیزائن بنوانے کی روایت اتنی مستحکم ہو چکی ہے کہ اب ٹرک آرٹ کے نام سے باقاعدہ ایک ہنر وجود رکھتا ہے۔ آج کل لاہور میں آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن کا بڑا چرچا ہو رہا ہے۔ اس ایپ کی تشہیر کا انداز بڑا نرالا اور قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے طریقہ

Read more

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا محفوظ پاکستان اور یوم تکبیر

آج ہم ایک بار پھر ہم پاکستان کی ایٹمی قوت کے اعلان کی یاد میں یوم تکبیر منا رہے ہیں۔ یوم تکبیر کے حوالے سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ یوم تکبیر کو یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے طور پر منانا چاہیے لیکن حکومتوں کی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں اور ان مصلحتوں کی اسیری میں ہم جیسے طفل مکتب لکھاریوں کی بات نقار خانے میں طوطی والی ہوتی ہے جن کی صدا اقتدار کے ایوانوں سے ٹکرا کر فقط

Read more

عمران خان آخر چاہتے کیا تھے؟ تنقیدی جائزہ

یہ سوال ”عمران خان آخر چاہتے کیا تھے؟“ نہ صرف عوامی مباحثے کا مرکز رہا ہے بلکہ پاکستانی سیاست کے بدلتے ہوئے مناظر میں ایک اہم پہلو بھی بن چکا ہے۔ آئیے اس سوال کا تجزیہ چند مختلف زاویوں سے کرتے ہیں تاکہ ایک واضح اور غیر جانب دار تصویر سامنے آ سکے۔ سیاسی نظریہ اور بیانیہ 1۔ نظام کی تبدیلی عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ ”نیا پاکستان“ ہے، جس کے تحت وہ ایک ایسا نظام لانا چاہتے

Read more

افواہوں کی توپیں، جھوٹ کی گونج

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے کردار نے ایک بار پھر اس پہلو کو اجاگر کیا کہ معلومات کے اس برق رفتار دور میں خبر اور تاثر کے درمیان لکیر کتنی باریک ہو چکی ہے۔ اس دوران دونوں ممالک میں قومی فضائی قوت کی کارروائیاں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں۔ بھارت میں رافیل طیاروں کی پروازوں کو اہم دفاعی ردعمل کے طور پر دکھایا گیا، جبکہ پاکستان میں جے ایف۔ 17 تھنڈر، ایف 16

Read more

سندھ طاس معاہدے کے دیگر پہلو

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ایک قابلِ غور اور کثیر جہتی تجزیہ معروف بین الاقوامی آبی ماہر اور آبی جغرافیہ کے شناور، دانش مصطفیٰ صاحب کے خیالات پر مبنی ہے، جو انہوں نے اپنے مضمون ”پاکستان سندھ طاس معاہدے کی بھارتی معطلی سے کچھ نہیں کھوتا“ میں پیش کیا ہے۔ ذیل میں اس تجزیے کے اہم نکات پیش کیے جا رہے ہیں۔ اور جو خیالات میں نے تجزیاتی ترجمہ کرتے ہوئے اپنے طرف سے لکھے ہیں وہ بریکٹ میں

Read more

یومِ تکبیر اور ایٹمی پاکستان: کون ہے اصل ہیرو؟

28 مئی 1998۔ ایک ایسا دن جب دنیا کو اندازہ ہوا کہ پاکستان اب محض نظریاتی ریاست نہیں، بلکہ ایک ایٹمی طاقت بھی ہے۔ یہ صرف یومِ تکبیر نہیں، یومِ توقیر بھی تھا۔ دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر دھماکوں کی گونج، بھارت کی بوکھلاہٹ، اور پاکستانیوں کی آنکھوں میں چمک۔ ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔ مگر سوال یہ ہے : یہ خواب کس نے دیکھا اور کس نے ایک طویل جدوجہد، اس پر انتھک محنت کی؟ یہ

Read more

کیا جمہوریت خطرے میں ہے؟

حال ہی میں پاکستان پر بھارت کی طرف سے مسلط کی ہوئی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی جنگ کے بعد ملک میں جمہوریت کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان جھڑپوں میں فوج کی کامیابی اور اسے ملنے والی عوامی تائید اور سرکاری ہمدردی کے بعد ملک میں جمہوری نظام حکومت کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بارے میں مختلف خیال آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ بعض

Read more

مودی صاحب کی گولی، محمود غزنوی کا گھوڑا اور ایٹمی قحط

مودی صاحب نے اپنی جنگی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف شہروں میں ترنگا یاترا نکالنے کا اہتمام کیا۔ وہ جہاں گئے وہاں ان پر اتنے پھول نچھاور کیے گئے کہ کیا کسی دولہا کے حصہ میں آئے ہوں گے۔ اور حسب عادت مودی صاحب مختلف جلسوں میں فلمی قسم کے ڈائیلاگوں سے سننے والوں کا خون گرما رہے ہیں کبھی وہ حاضرین کو یہ خوش خبری سناتے ہیں کہ میرا دماغ تو ٹھنڈا ہے لیکن میری رگوں میں

Read more

یومِ تکبیر سے یوم تدبیر تک

ہر سال جب 28 مئی کا سورج طلوع ہوتا ہے، تو پاکستانی قوم فخر، عزم اور غیرت کے احساس کے ساتھ اسے ”یومِ تکبیر“ کے طور پر مناتی ہے۔ یہ دن ہمیں اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں کو ہلا کر دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ ہم ایک پُرامن قوم ضرور ہیں، لیکن اپنی خودمختاری، آزادی اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ محض ایٹمی دھماکوں کا دن

Read more

نسلوں کے گھن چکر

سوشل میڈیا کی بدولت جہاں ہمیں پوری دنیا کے بدلتے رجحانات، نئی تحقیقات، ان گنت مسائل، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں سے آگاہی ملی ہے وہیں ہم پاپولر کلچر، برانڈنگ، لیبلنگ اور ورچول زندگی سے بھی روشناس ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا کے توسط سے آج ہمیں ان باتوں کا علم بھی ہو جاتا ہے جو ہمیں آج سے ڈیڑھ دو دہائی قبل پتا ہی نہ تھیں۔ مثلاً ہم میں سے کتنوں کو یہ معلوم تھا کہ ہم کس جنریشن سے

Read more

جنگ کے بعد کی اصل جنگ۔ قومی تعمیر اور استحکام کی ضرورت

دس مئی کو پاکستان نے بہادری، جرات اور حکمت عملی کے ایسے جوہر دکھائے جو نہ صرف ملک کی عسکری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے موقف کو تقویت ملی۔ پہلگام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کا الزام ایک بار پھر بغیر تحقیق کے پاکستان پر دھر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے روایتی الزام تراشی کے ساتھ ساتھ سرحدی خلاف ورزیاں، میزائل اور ڈرون حملے اور

Read more

آپریشن بنیان مرصوص

10 مئی 2025 ء کو پاکستانی افواج نے ایک ایسی کارروائی کا آغاز کیا جس نے نہ صرف جنوبی ایشیا کے جغرافیائی و سیاسی منظر نامے کو بدل دیا بلکہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک ناقابل فراموش باب رقم کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص، جس کا نام قرآنی آیت سے ماخوذ ہے، ایک عسکری حکمت عملی سے کہیں بڑھ کر تھا۔ یہ پاکستانی قوم کی غیر متزلزل استقامت، ایمانی جذبے اور قومی اتحاد کا مظہر بن گیا۔ سورۃ الصف کی

Read more

پاکستانی تاریخ کا بڑا دن

قارئین آج ہم آپ کے سامنے پاکستانی تاریخ کے ایک بڑے اور اہم دن کے حوالے سے بات کرنا چاہ رہے ہیں جس دن پاکستان نے خطے کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے مضبوط دفاع کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا

Read more

چاغی کی گواہی: جب ڈاکٹر عبدالقدیر نے تاریخ رقم کی

پاکستان کی تاریخ میں چند ایام ایسے ہیں جو قوم کی تقدیر کا تعین کرتے ہیں۔ 28 مئی 1998 ء کا دن، جسے ہم یومِ تکبیر کے نام سے یاد کرتے ہیں، انہی میں سے ایک ہے۔ یہ دن صرف ایٹمی تجربہ نہیں تھا بلکہ ایک مکمل فکری، سائنسی، عسکری اور قومی جدوجہد کا عملی اظہار تھا۔ مگر اگر اس دن کی کوئی آواز ہے، تو وہ سب سے پہلے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہے، جنہوں نے علم، عزم اور

Read more

مْودی کا سودا بِک کیوں نہیں رہا

پاکستان کے خلاف چار دنوں تک جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود بھارت ایک بھی ایسا ہدف حاصل نہیں کر پایا جو اس کی ’’فتح‘‘ کا یقین دلائے۔ بہاولپور، مرید کے اور مظفر آباد میں چند مساجد و مدارس کو ’’دہشت گردوں کی تربیت گاہیں‘‘ ٹھہرا کر دور مار میزائلوں سے زمین بوس کر دینا ’’دہشت گردی‘‘ ختم نہیں کر سکتا۔ ’’دہشت گردی‘‘ کی تمنا بنیادی طور پر انسانی دل و دماغ میں مچلتی ہے۔ وہ دیگر جذبات پر

Read more

کینیڈا کی مالٹن ویمن کونسل اور مہاجر خواتین کے نفسیاتی مسائل

کینیڈا میں عورتوں کی کامیابی اور خوشحالی، آزادی و خودمختاری کو فروغ دینے والے ادارے مالٹن ویمن کونسل نے اپنے تئیس مئی دو ہزار پچیس کے سیمینار میں مجھے دعوت دی کہ میں ان کے ساتھ اپنے تجربات اور مشاہدات پر مبنی اپنے خیالات کا اظہار کروں کیونکہ میں نے پچھلے دو سال ان کے ادارے کی نفسیاتی مسائل کا شکار مہاجر خواتین کا علاج کیا تھا اور ان کی مدد کی تھی۔ میں اپنے اس کالم میں اپنی تقریر

Read more

برصغیر کے دریا: چین بھی کھیل کا حصہ ہے

انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام بر صغیر میں حالیہ پاک انڈیا جنگ کے بعد سلگتے مسائل میں سے پانی جیسے اہم ترین مسئلہ پر جو بہت کچھ سلگا سکتا ہے سیمینار کا اہتمام کروایا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، سابق صوبائی وزیر آب پاشی محسن لغاری، مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ، جاوید فاروقی، ذوالفقار مہتو، یاسر حبیب آبی ماہر چوہدری شفیق، سابق انڈس واٹر کمشنرز شیراز جمیل، آصف بیگ اور دیگر ماہرین نے شرکت

Read more

’گولی‘ میں دم ہوتا تو مودی الفاظ کے نشتر نہ چلاتے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی پُراشتعال، انسانیت سوز اور کسی بھی بڑے لیڈر کے مرتبے و مقام سے گری ہوئی تقریر کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو تشدد پر اکسایا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘۔ یہ ہتک آمیز اور سفارتی آداب سے گری ہوئی باتیں، ایک ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب

Read more

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش: ایک جرات مندانہ پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جس انداز سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دوطرفہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے، اور تجارت و انسدادِ دہشت گردی کے ضمن میں بھارت سے بات چیت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا، وہ جنوبی ایشیا کے سیاسی ماحول میں ایک خوشگوار تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔ تاریخی طور پر اس خطے میں الفاظ سے زیادہ اسلحہ حرکت میں آتا

Read more

تنہا۔ سابق مشرقی پاکستان پر لکھا گیا اثر انگیز ناول (8)

وہ یہ سوچتا ہوا اندر آیا  اور لمبے کیل کے ساتھ لٹکتی بانس کے تنکوں کی چھاج اتار کر اپنے سر پر رکھی جب دادو کی آواز اس کے کانوں میں پڑی جو اس سے کہہ رہے تھے : ”تم کیا کہیں باہر جا  رہے ہو؟ پوکھر (تالاب) پر تمہاری دادی ماں پانی لینے گئی ہیں۔ تمہیں اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ اس کی جان اب بوڑھی  ہے۔“ تب باشا کی پچھلی سمت کیلوں کے جھنڈ کی طرف قدرے ڈھلانی

Read more

یوم تکبیر: بڑے زوروں سے منوایا گیا ہُوں

ممتاز شاعر اور قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری مرحوم کا یہ مصرع ”بڑے زوروں سے منوایا گیا ہُوں“ ان نازک حالات کی تصویر کشی کرتا دکھائی دیا جو پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو عالم اسلام کی پہلی جوہری قوت بننے میں پیش آئیں۔ اسے رکاوٹوں اور عالمی طاقتوں کے دباؤ اور مشکلات کے کئی دریا عبور کرنے پڑے۔ یوم تکبیر اپنے نام کی طرح قومی توقیر اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔ زندہ قومیں اپنے

Read more

جھوٹی عظمت کا جشن: شعور سے عاری ایک قوم کا نوحہ

علم و فن، آگہی، شعور، تعلیم اور تحقیق سے بے نیاز ایک ایسی قوم اس دھرتی پر وجود رکھتی ہے جو ان تمام خوبیوں سے محرومی کے باوجود اپنے وجود پر فخر کرتی ہے۔ پچھلے دنوں میں نے ایک ٹیڈ ٹاک سنی جس میں بتایا گیا کہ سائنسی تجربات کی روشنی میں معاشی طور پر مضبوط طبقہ غریب افراد کی نسبت بہتر دانشورانہ صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے۔ لیکن پاکستان میں شاید اس تجربے کا نتیجہ مختلف نکلتا۔ یہاں الٹی

Read more

مشہور ٹی وی اداکار طلعت حسین کی پہلی برسی، 26 مئی 2025

پاکستان کے معروف صدا کار، پی ٹی وی کے عہد ساز اور مشہور ادا کار، طلعت حسین 26 مئی 2024 کو کراچی میں 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ وہ 1940 میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہیں کراچی مرکز کے ڈرامہ سیریل ہوائیں میں لازوال ادا کاری کر کے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے لندن سکول آف میوزک اور

Read more

مذمت اپنی جگہ دھندہ اپنی جگہ

یورپی ممالک غزہ کی لاش پر ’’غم زدہ‘‘ بھی ہیں اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ اسرائیل کے ہاتھ میں لہراتے ’’ساختہِ مغرب‘‘ خنجر کی دھار تیز کرنے کی مشین بھی کاندھے پر اٹھائے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ جب سے روس نے یوکرین پر فوج کشی کی کوئی مغربی ملک روس سے کاروبار نہیں کر رہا۔ نسل کشی کے الزام میں انٹرنیشنل کرائم کورٹ کے وارنٹ نکلنے کے بعد یورپی یونین نے بھی ولادی میر پوتن پر سفری پابندیاں عائد

Read more

بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ جیتنے کی قیمت بھگتنے کو تیار رہیں

جنگ جیت کربھی اقتصادی اعتبار سے اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ سالانہ بجٹ کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان ان دنوں مذکورہ بالا حقیقت کا سامنا کر رہا ہے۔ سچ کو ملفوف انداز میں بیان کرنے کا عادی ہوا ذہن مگر اس کا ذکر کرنے سے گھبرا رہا ہے۔ خدشہ لاحق ہے کہ اس جنگ کی بدولت رونما  ہوئے اقتصادی سوالات کا ذکر کرتے ہوئے جو 6 مئی کی رات سے 10 مئی کی سہ پہر تک جاری رہی

Read more

پی۔ ٹی۔ آئی اور ’معمولِ نو‘ (NEW NORMAL)

اپریل 2022 میں، تحریکِ عدم اعتماد، کے ذریعے محرومِ اقتدار ہونے کے بعد تحریکِ انصاف کے سامنے ایک راستہ تو وہی تھا جو جمہوری فکر کی حامل، سیاست کا وسیع تجربہ رکھنے والی بالغ فکر جماعتیں اختیار کیا کرتی ہیں۔ وہ سیدھے سبھاؤ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جاتی۔ صرف دو ووٹوں کی برتری سے قائم، معجونِ مرکب جیسی مخلوط حکومت کا ناطقہ بند کیے رکھتی اور سائفر جیسے ناٹک رچانے اور فوج کو نشانے پر رکھ لینے کے بجائے تحمل

Read more

حیات ابدی کی تلاش

  زندگی، موت، حیات بعد از موت، حیات ابدی یعنی ایسی زندگی جس میں موت کا وجود یا تصور نہ ہو اور حیات ابدی بعد از موت بظاہر مختلف موضوعات ہیں مگر یہ تمام زندگی اور موت جیسے بنیادی تصورات کے گرد ہی گھومتے نظر آتے ہیں۔ موت اس کائنات کی ایک اٹل حقیقت ہے جس پر دنیا کے تمام مکاتب فکر متفق ہیں یعنی جو ذی روح اس دنیا میں آیا ہے اس نے ایک دن واپس جانا ہے۔

Read more

پاک بھارت طاقت کا توازن

پاکستان اور بھارت کی دفاعی صلاحیتیں جنوبی ایشیا میں طاقت کے نازک توازن کی علامت ہیں۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقت کے حامل ہیں جس کی وجہ سے یہ خطہ دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ بھارت کے پاس دنیا کی چوتھی بڑی فوج ہے جس میں تقریباً 14 لاکھ فعال فوجی شامل ہیں۔ اس کے پاس جدید جنگی طیارے (رافیل، سخوئی، تیجا) ، جدید میزائل سسٹم (اگنی، پرتھوی) اور ائرکرافٹ کیریئر جیسے نیول اثاثے موجود ہیں۔ دوسری

Read more

اڈیالہ کے ”مکین“ سے آنکھ مچولی

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دو سال ہو گئے ہیں آئے روز ان کی رہائی کے بارے میں سیاسی حلقوں میں افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں لیکن ان میں کوئی حقیقت نظر نہیں آتی عمران خان کے خلاف کم و بیش دو سو کیس ہیں لیکن بیشتر کیسوں میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے تاہم وہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید بھگت رہے ہیں ان کی اہلیہ کو 7 سال

Read more

جنگ بندی: ٹرمپ کا دعویٰ ماننا بھارت کی مجبوری

گزرے ہفتے جمعہ کی صبح کو جو کالم چھپا تو اس میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ ’’مذاق‘‘ زیادہ دنوں تک برقرار نہیں رکھا جا سکتا جس کے ذریعے دنیا کی واحد سپر طاقت کہلاتے ملک کا صدر عالمی میڈیا اور رہ نمائوں کے سامنے فخریہ انداز میں دہراتا رہے کہ اس نے پاکستان اور بھارت کے مابین ’’ایٹمی جنگ‘‘ رکوائی ہے۔ بھارت کا وزیر اعظم امریکی صدر کے مذکورہ دعویٰ کے بارے میں ابھی تک ناراض ہوئی ساس کی

Read more

دادیوں والا گاؤں

گھنٹی دوسری بار بجی تو ملازم دوڑ کر دروازے کی طرف لپکا۔ دروازہ کھولا تو سامنے ایک اجنبی نوجوان ایک نوعمر بچے کی انگلی تھامے کھڑا تھا اور دوسرے ہاتھ سے ایک چھوٹا چرمی بیگ اٹھایا ہوا تھا۔ ہاں جی! کیا کام ہے جی؟ کس سے ملنا ہے؟ یہ محمد رشید کا گھر ہے؟ اجنبی شخص نے سوال کیا۔ یہاں تو مجید دادا اور ان کے بیٹے بھائی یاسین رہتے ہیں۔ کم عمر ملازم نے سر کھجاتے ہوئے جواب دیا۔

Read more

فتنہ الخوارج سے فتنہ الہندوستان تک

فتنہ الخوارج کے بعد فتنہ الہندوستان کی دریافت سے افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک نئے ایجنڈے اور عزم کا اظہار کیا ہے۔ چند روز پہلے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستانی ریاست نے دفاعی پوزیشن سے جارحانہ طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے۔ ایک طرف ملک میں دہشت گردی میں ملوث تمام بھارتی پراکسیز کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری طرف بظاہر بنیادی حقوق کی مہم چلانے والے گروہوں کو مشکوک

Read more

بچپن کی جگہ ذمہ داریاں، کم عمری میں شادی کے خلاف بل پر مذہبی اعتراضات کیوں؟

شانزے جو ابھی کالج سے گھر آئی تھی، ماں کے کہنے پر ڈرائینگ روم میں آ گئی۔ سامنے بیٹھے انجان چہروں نے لڑکی پسند آنے کی نوید سنائی تو مارے خوشی کے ماں نے بیٹی کا ماتھا چوم لیا۔ شانزے کی عمر ابھی 17 برس ہے اور ابھی جو وہ راستے بھر مزے سے سونے اور شام کو دوستوں سے ملنے کے پلانز بناتی آ رہی تھی ان کی جگہ اب شادی شدہ زندگی کی بھاری بھرکم ذمہ داریوں نے

Read more

برازیلین قصائی کا چترالی گاہک

ایک شخص جب دکان کھولتا ہے، اپنے گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے دکان کی آرائش کرتا ہے اور گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں نکالتا ہے تاکہ کاروبار منافع بخش ہو، اور دکان کو بڑھانے کے لیے کوششیں کرتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی ادارے بھی اس شہری کو مالی اور تکنیکی طور پر مدد فراہم کرتے ہیں عرب ممالک میں دنیا کے مختلف ممالک سے گوشت آتا ہے جن میں بھارت، پاکستان اور برازیل

Read more

پاکستان۔ ماہرِ امراضِ جنگی جنون۔ مکمل کالم

ہم کالم نگاروں کے لیے بڑی مصیبت ہے، کووڈ آیا تو ڈاکٹر بننا پڑا۔ کمپنیوں کو ویکسین بنانے کے مشورے دیے، لوگوں کو وائرس کی اقسام سمجھائیں، طریقہ علاج تک بتایا۔ اور جب پاک بھارت جنگ کا غلغلہ شروع ہوا تو مجبوراً ہمیں جنگی امور کے ماہر کا روپ دھارنا پڑا۔ لگے ہیں بتانے لوگوں کو کہ بھارت کا ایس 400 ائر ڈیفنس سسٹم کیا ہے، اسرائیل ساخت کے ہیروپ ڈرون کیسے کام کرتے ہیں، ہمارے میزائل انڈیا کے ریڈار

Read more

سندھ ڈیلٹا کی زندگی کا بحران: پانی کی مسلسل کمی، ماحولیاتی تباہی اور اس کے وسیع اثرات

سندھ ڈیلٹا، جو دنیا کے سب سے بڑے اور متنوع ترین دریائی ڈیلٹاؤں میں شامل ہے، پاکستان کے جنوبی ساحل پر واقع ہے، جہاں سندھو ندی بحیرہ عرب سے جا ملتی ہے۔ یہ علاقہ کبھی حیاتیاتی تنوع، مینگرووز/ تمر، ماہی گیری اور لاکھوں افراد کے روزگار کا مرکز تھا۔ مگر آج یہ نظام حیات، ایک شدید اور مسلسل زوال پذیر رجحان کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی بنیاد پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک کمی ہے۔ کوٹری بیراج کے

Read more

فیلڈ مارشل

فوجی دنیا میں فیلڈ مارشل کا لقب محض ایک عہدہ نہیں، بلکہ یہ قیادت، شجاعت، بصیرت اور حکمت عملی کا ایک ایسا بلند و بالا مینار ہے جو فوجی تاریخ کے افق پر ایک روشن ستارے کی طرح جگمگاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کی اصطلاح کا آغاز قرون وسطیٰ کے یورپی درباروں سے ہوا، جہاں مارشل کا مطلب ابتدا میں شاہی لشکر کا منتظم ہوتا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ، یہ عہدہ فوجی سربراہی کی علامت بن گیا اور کئی ممالک

Read more

پاک بھارت بات چیت، وقت کی اہم ترین ضرورت

حکومت پاکستان اور پاک فوج نے گزشتہ روز خضدار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کی طرح یہ خود کش دھماکہ بھی بھارتی اشارے پر فتنہ الہندوستان نے کیا تھا۔ اس سے پہلے پاک فوج کی 270 ویں کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی میں ملوث تمام بھارتی پراکسی گروہوں سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ آج آئی ایس پی آر کے

Read more

پاک فوج ریاست کا حصّہ یا ریاست؟

پاک بھارت جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد آرمی چیف عاصم منیر ایوب خان کے بعد فیلڈ مارشل کا خطاب حاصل کرنے والے دوسرے آرمی چیف ہیں۔ جنگ کے بعد بلاشبہ پاک فوج نے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر لیا۔ جو کہانیاں 1965 کی جنگ کے متعلق ہم اپنے بزرگوں سے سنتے تھے اس کی ایک جھلک ایک مرتبہ پھر دیکھنے کو ملی۔ پاک فضائیہ کے جو کارنامے 65 کی جنگ میں سننے کو ملتے تھے آج پھر

Read more

فیلڈ مارشل عاصم منیر: حق بہ حق دار رسید

دنیا کی عسکری تاریخ میں کچھ عہدے ایسے ہوتے ہیں جو صرف طاقت، قابلیت اور قیادت کی اعلیٰ ترین علامت نہیں ہوتے، بلکہ ان کے ساتھ تاریخ، عزت اور عظمت جُڑی ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک اہم ترین فوجی عہدہ ”فیلڈ مارشل“ کا ہے۔ ”فیلڈ مارشل“ ایک اعلیٰ ترین فوجی رینک ہے جو کسی ملک کی فوج میں غیرمعمولی خدمات، عسکری قیادت اور قومی دفاع میں بے مثال کردار ادا کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ تاحیات اعزاز

Read more

کیا پاکستان کی سیاست کبھی ”سیزن فائنل“ دیکھے گی؟

پاکستان کی سیاست کسی ان تھک ڈرامے کی طرح ہے جس کا اگلا سین ہمیشہ پچھلے سے زیادہ ہنگامہ خیز ہوتا ہے۔ جیل یاترائیں، ملک بدریاں، مقدمے، این آر او، اور پھر دوبارہ وہی چہرے، تھوڑا میک اپ بدل کر۔ کیا یہ سلسلہ کبھی رکے گا؟ ہر بار جب کوئی نیا چہرہ اقتدار میں آتا ہے، پرانے کرداروں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو جاتی ہے۔ عوام سمجھتے ہیں شاید اب انصاف ہو، مگر جلد ہی منظر نامہ بدل جاتا ہے۔

Read more

تاریخ پیدائش کے عجائبات

ایک مدت سے تاریخ پیدائش غیرمعمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے، کیونکہ قسمت کا حال بتانے والے نجومی سب سے پہلے تاریخ پیدائش معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ستارہ شناس محترمہ اپنی گفتگو میں اِس واقعے کا ذکر کرتی ہیں کہ میرے با اعتماد دَوستوں نے لیفٹیننٹ جنرل سیّد عاصم منیر کی تاریخ پیدائش فراہم کی تھی۔ مَیں نے اُس کی بنیاد پہ اُن کا زائچہ بنایا اور جب اُن سے ملاقات ہوئی، تو مَیں نے اُنھیں آرمی چیف بننے

Read more

جنوبی افریقہ میں”گوروں کے قتلِ عام” کی کہانی

عالمی سیاست کا ادنیٰ شاہد ہوتے ہوئے میں ہرگز سمجھ نہیں پا رہا کہ یہ ’’مذاق‘‘ کب تک چلے گا۔ ’’مذاق‘‘ کا لفظ کچھ سوچ کر لکھا ہے۔ دو ملکوں میں ’’ایٹمی جنگ‘‘ کے امکان معمول کی بات نہیں۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت ہی نہیں جنوبی اور وسطی ایشیا  کے وسیع تر علاقے بھی متاثر ہو سکتے تھے۔ قحط سالی سے بچت تو شاید کسی بھی ملک کے لئے ممکن ہی نہ رہتی۔ مذکورہ بالا تناظر کو

Read more

پاک بھارت تنازع کے تناظر میں، تاریخ، سیاست، دفاع اور قومی یکجہتی

حالیہ پاک۔ بھارت تنازع، جو مئی 2025 ء میں بھارت کے میزائل حملوں سے شروع ہوا، نے پاکستان کی عسکری طاقت اور قومی اتحاد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے 22 اپریل 2025 ء کو پہلگام حملے کے جواب میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ اور فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو گرانے سمیت بھرپور جوابی کارروائی کی، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا۔

Read more

عمران خان کا بادشاہ اور جنگل کا قانون

ستم ظریفی دیکھئے کہ تحریک انصاف کے بانی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی خواہش میں آرمی چیف عاصم منیر کو ’فیلڈ مارشل‘ بننے کا طعنہ دے رہے ہیں۔ اور خیبر پختون خوا میں ان کے ’وزیر اعلیٰ‘ امین گنڈا پور حکومت کو دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو وہ آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون نہیں کریں گے۔ دونوں قوم کے مفاد کی آڑ میں ذاتی سہولتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس

Read more

کیا ہم نے کبھی فرض سے انکار کیا؟

  ایس بی جون ” مجھے اکثر یہ شکایت سننے کو ملتی تھی کہ ہم کرسچن لوگوں کو آگے بڑھنے کے کم مواقع ملتے ہیں۔ میں ہمیشہ اُنہیں کہتا کہ اقلیت کو اکثریت کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور یہ ایک عالمی حقیقت ہے۔ فنکار کو اُس کے مذہب اور نام سے نہیں اُس کے کام سے واہ واہ یا ستائش ملتی ہے۔ مجھے بھی میری عمر بھر کی محنت اور کاوشوں کا صلہ

Read more

جاننے اور پہچاننے کا وقت

حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے دنیا کے سامنے کئی حقیقتیں آشکار کی ہیں۔ طاقت کے نشے میں کسی ملک کو کمزور سمجھ  کر اور اپنی صلاحیتوں کے زعم میں دوسرے کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگانے پر آپ کی مہم جوئی کیسے آپ کے گلے پڑ سکتی ہے اس کا اندازہ دنیا نے لگا لیا ہے۔ کل تک آپ اپنے طور پر ایک غیر متنازعہ قوت تھے اور آج آپ کو اپنا آپ دکھا نے کے لئے پہلے سے زیادہ

Read more

رافیل = (Fail۔ Raw)

  ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو جہاز مکمل تباہ ہو چکا تھا اور کوئی مسافر زندہ نہ بچا تھا۔ ماہرین شواہد اکٹھے کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک بندر پر پڑی، جس کے گلے میں ائر لائن کا ٹیگ لٹک رہا تھا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ یہ بندر بھی جہاز میں ہی تھا۔ لہٰذا اسے پکڑ لیا گیا تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ جنگلی حیات کے قابل ماہرین کی

Read more