چیف جسٹس صاحب کے نام ایک خط پر تبصرہ

خاکسار نے گزشتہ کالم میں ’ملی مجلس شرعی‘ نامی ایک تنظیم کے کچھ مطالبات پر تبصرہ کیا تھا۔ اس تنظیم نے احمدیوں کے خلاف مطالبات کی ایک طویل فہرست پیش کی ہے۔ اس عاجز نے عرض کی تھی کہ خاکسار اس کالم میں صرف ایک مطالبہ پر تبصرہ پیش کرے گا اور باقی مطالبات کا جائزہ آئندہ کسی کالم میں لیا جائے گا۔ لیکن پیشتر اس کے کہ خاکسار اگلا کالم لکھنا شروع کرتا، چیف جسٹس صاحب کے نام ایک

Read more

جنرل صاحب سوچیں انہیں کیسے یاد رکھا جائے گا!

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ ’آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔ اسلام آباد میں ’گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منفی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا ٹرولز سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر ہمیں پاکستان اور عوام کی ترقی و خوشحالی

Read more

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا سوال اور مولانا طارق جمیل کی وضاحت

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی نے سوال پوچھا تھا کہ ”اگر پوری دنیا کی عورتیں فیصلہ کر لیں کہ وہ بچے پیدا نہیں کریں گی تو سوچیے کیا ہو گا؟“ بخدا بہت کنفیوزنگ سوال تھا۔ مردانہ نقطہ نظر سے فوری اہمیت کی حامل بات یہ تھی کہ پتہ تو چلے کہ عورتوں کا یہ انکار کس صورت میں ہو گا؟ کوئی طبی طریقہ اختیار کیا جائے گا یا طبعی؟ یعنی خدانخواستہ کہیں سب عورتیں مردوں کو چھوڑ کر کہیں دور بہت دور

Read more

ٹوپی کیسی پہنوں؟ داڑھی کیسی رکھوں؟

حال ہی میں علماء کی ایک تنظیم ملی مجلس شرعی کا لاہور میں اجلاس ہوا اور اس میں جماعت اسلامی کے فرید پراچہ صاحب سمیت بہت سے مختلف گروہوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں جو سوچ و بچار کی گئی اس کا زیادہ تر نشانہ احمدی تھے۔ اس اجلاس کے آخر میں جو قرارداد منظور کی گئی اس کا لب لباب یہ تھا کہ فوری طور پر پاکستان کے آئین اور قوانین میں کچھ

Read more

سیکس لیس میرج ”جنسی آ سودگی“ سے محروم بندھن

اس عنوان کی آمد کا محرک انعم قریشی کی ایک تحریر ہے جو حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ان کی تحریر کا عنوان تھا ”سیکس لیس میرج“ بہت بہادر خاتون ہیں، خاصے ننگے حقائق لکھتی ہیں، اپنے اندر کے حقیقی سچ کو دبنگ انداز میں پیش کرتی ہیں اور اپنے ماحصل پر پارسائی کا غلاف چڑھانے سے اجتناب برتتی ہیں اور خواہ مخواہ کے مصلحت آمیز رویوں میں پناہ نہیں ڈھونڈتیں۔ معاشرے کی عکاسی

Read more

اگر عورت بچہ نہ پیدا کرے تو؟

اگر عورت بچہ نہ پیدا کرے تو؟ سیدھا سا سوال ہے اور اتنا ہی سادہ جواب: دنیا میں لوگ نہیں ہوں گے۔ کون لوگ؟ لوگ۔ پوری دنیا کے لوگ۔ دنیا کی رونق لوگ۔ دنیا کا کاروبار چلانے والے لوگ۔ جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توپوں کا چارہ۔ جنگوں کی خوراک۔ اچھا اور کیا کچھ کرتے ہیں؟ کارخانوں میں دن رات کام کرتے۔ دیہاڑی پر سڑکیں کوٹنے۔ فصلیں اگانے اور کاٹنے والے۔ جہاز اڑانے والے۔ سرحدوں کا تحفظ کرنے والے۔

Read more

کالم لکھتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

لکھتے وقت یہ طے کریں کہ آپ کس طبقے کے لیے تحریر لکھ رہے ہیں۔ کیا یہ سکالرز کے لیے ہے یا عام لوگوں کے لیے؟ عام لوگوں کے لیے ہے تو عام فہم الفاظ استعمال کریں۔ مختصر ترین الفاظ میں موقف دیا جائے اور جس موضوع پر تحریر لکھ رہے ہیں اس پر فوکس کریں، درمیان میں غیر متعلقہ موضوعات کو چھیڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔

چند برس پہلے تک اردو کے اخباری کالم کی طوالت سولہ سو الفاظ کی ہوتی تھی۔ پھر چودہ سو تک بات آئی اور اب ہزار لفظوں میں بات کہنے کا حکم ملتا ہے۔ اب نوے فیصد سے زیادہ افراد موبائل کی چھوٹی سکرین پر تحریر پڑھتے ہیں۔ ان کی توجہ کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔ اس لیے عالمی میڈیا پر رجحان پہلے 800 الفاظ کی تحریر کا ہوا تھا، اب پانچ چھے سو الفاظ تک بات آ رہی ہے۔ جملے چھوٹے لکھنے چاہئیں۔ طویل جملے لکھے جائیں تو پڑھنے والا تو ایک طرف، لکھنے والا خود بھی بھول جاتا ہے کہ وہ کیا بات کہہ رہا تھا۔

Read more

انسانی حقوق کی صورت حال اور وزارت خارجہ کا بیان

پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں امریکی رپورٹ مسترد کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ رپورٹ ناقص ہے اور اس میں حقائق کے خلاف معلومات شامل ہیں۔ البتہ وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں ان غلطیوں کی نشاندہی نہیں کی جو ناجائز طور سے امریکی رپورٹ میں شامل ہیں۔ وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ رپورٹ کی تیاری میں جو طور طریقہ کار اختیار کیا گیا

Read more

پی ٹی آئی کا پی اے سی کی سربراہی کے ساتھ مسخرہ پن۔

ہمارے سیاستدان اور ان کے اعمال پر نظر رکھنے والے مجھ جیسے تبصرہ نگاروں کا بنیادی المیہ یہ ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کیلئے منتخب پارلیمان کی اہمیت کو دل سے تسلیم نہیں کرتے۔ اب تک سمجھ ہی نہیں پائے ہیں کہ پارلیمان اور اس کے اداروں کو متحرک وفعال بنائے بغیر ریاست کے دیگر اداروں کو عوام کے روبرو جوابدہ نہیں بنایا جا سکتا۔ آج بھی وہ دن مجھے اچھی طرح یاد ہیں جب جنرل ضیاء کے سفاکانہ

Read more

نو مئی، فوجی عدالتیں اور انصاف کے تقاضے

ایک بار پھر سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمے چلانے کا معاملہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی بنچ نے لارجر بنچ بنانے کے لیے اس معاملہ کو ججوں کی سہ رکنی کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔ یوں شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق یک اہم مسئلہ پر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کوئی حتمی فیصلہ کرنے میں بدستور ناکام ہے۔

Read more

ہمارے سیاست دان اور مارلن برانڈو

اس دنیا میںانسان اپنے اعمال کا جواب دہ ہوتا ہے، قانون کو، معاشرے کو یا ضمیر کو۔ ذاتی زندگی میں ہمیں اپنے فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنے تجربات کی قیمت ادا کرنا ہوتی ہے۔ اس حوالے سے عظیم فلمی اداکار مارلن برانڈو اپنی خود نوشت سوانح حیات (سانگز مائی مدر ٹاٹ می) میں ایک انتہائی دلچسپ نکتہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگ اپنے گھر کا آرام چھوڑ

Read more

میرا فلسفی ’دوست‘ کارل پوپر

مجھے اچھی طرح یاد تو نہیں کہ فلسفے کی لَت کیسے پڑی، شاید علی عباس جلال پوری کی کوئی کتاب ہاتھ آ گئی تھی، شروع شروع میں زیادہ سمجھ تو نہیں آئی البتہ چند بنیادی نوعیت کے تصورات ضرور ذہن میں بیٹھ گئے، اُس کے بعد جب بھی کتابوں کی کسی دکان یا میلے میں جانا ہوتا تو دو چار فلسفے کی کتابیں ضرور خرید لاتا۔ اِس کا فائدہ یہ ہوا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اچھی خاصی کتابیں

Read more

سید حیدر تقی: وہ یادگارِ کمالاتِ شہر امروہہ (مکمل کالم)

ادارہ جنگ کے انگریزی روزنامے سے 1991 کے ابتدائی مہینوں میں وابستگی ہوئی تھی۔ پاؤں میں ایک چکر تھا، زنجیر نہیں تھی۔ ملک کے حالات دگرگوں تھے۔ حکومتیں آج ہی کی طرح حباب بر آب بلا خیز تھیں۔ کبھی خسروان نادیدہ کے اشارہ ابرو پر زیر و زبر ہو جاتی تھیں تو کبھی دل بے خبر کو درون سینہ کوئی آرزو آ لیتی تھی۔ انگریزی زبان کے محاورے سے محدود آشنائی الگ سے پائے لنگ کے طور آبلہ پا تھی۔

Read more

آئی اے رحمان کے مطالعہ کی وسعت

مسعود اشعر صاحب نے اپنے کالم میں آئی اے رحمان صاحب کی اردو ادب پر گہری نظر کی بات کی جس کا اندازہ انھیں ایک ادبی فیسٹیول میں ان کا خطبہ سن کر ہوا۔ اتفاق کی بات ہے جس روز رحمان صاحب کی رحلت ہوئی، معروف نقاد ڈاکٹر تحسین فراقی صاحب سے فون پر بات ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ جب وہ مجلس ترقیٔ ادب کے ناظم تھے تو ایک دفعہ وہ ان کے دفتر تشریف لائے تھے۔ ان کی

Read more

سہیل احمد اور آفتاب اقبال کی لفظی جنگ: حقیقت کیا ہے؟

لیجنڈ کامیڈین و اداکار سہیل اور معروف ہوسٹ آفتاب اقبال کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شدت سے جاری ہے، سہیل احمد نے احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ پر آفتاب اقبال کے بارے میں اپنی رائے دی جس کے جواب میں آفتاب اقبال نے تقریباً ایک گھنٹے کا وی لاگ کر کے ترکی بہ ترکی سہیل احمد کو جواب دیا جس پر دونوں شخصیات کے چاہنے والوں کو دکھ ہوا، دونوں بڑی شخصیات ہیں، سہیل احمد سٹیج اور

Read more

واہ استاد مارکیز، تم تو اپنے نکلے!

شام کا وقت، تنہائی، ہاتھ میں کافی کا مگ اور کہانیوں کی کتاب پڑھتے ہوئے اگر ہم بے اختیار اچھل پڑیں تو ارد گرد والے یقیناً سوچیں گے کہ بڑھیا کا دماغ چل گیا!

اور ہم زور زور سے ہنستے ہوئے کہیں گے۔ واہ استاد مارکیز کیا تمہیں الہام ہوا تھا کہ ویجائنل لاک کا انکشاف ہمیں کیسا رسوا کرے گا سو تم پہلے سے ہی اس کا انتظام کر گئے۔

کہاں ساؤتھ امریکہ کا نوبل انعام یافتہ ادیب اور کہاں پاکستان کی یہ لکھاری۔ گستاخ اکھیاں کتھے جا لڑیاں؟

صاحب فکشن اور نان فکشن کے بیچ کھچی لکیر اس قدر نادیدہ اور باریک ہے کہ زندگی کے تلخ سچ کو اسے پار کر کے کہانی بننے میں کچھ دیر نہیں لگتی۔

آخر کہانی ہے کیا؟

Read more

اسرائیل کا انتقام، ایران کا انکار

اسرائیل کی طرف سے ایران کے شہر اصفہان پر ڈرون اور میزائل حملے کے بعد بظاہر مشرق وسطیٰ میں کسی بڑے تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت اپنی ان کوششوں میں کامیاب دکھائی دیتی ہے کہ ایران اور اسرائیل ایک دوسرے پر حملوں کے جنون میں وسیع علاقائی جنگ کا سبب نہ بنیں۔ البتہ ان حملوں سے اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت اپنے انتہا پسند عناصر کو یہ باور کروانے میں کامیاب رہے

Read more

بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت” سمجھانے کی کوشش۔

جب سے بانی تحریک انصاف کے خلاف اڈیالہ جیل میں مختلف سنگین الزامات کے تحت بنائے مقدمات کی سماعتوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد کے معدودے چند رپورٹروں کو ان تک رسائی کی اجازت نصیب ہوتی ہے۔ ان سماعتوں کا بلاناغہ مشاہدہ کرنے والے دو رپورٹروں سے مسلسل رابطے میں رہتا ہوں۔ ان کی زبانی یہ علم ہوتا رہا کہ کرکٹ کے اساطیری کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ”کپتان“ جیل کی زندگی سے اداس وپریشان نہیں

Read more

شکست تخت پہلوی (1)

محمد رضا شاہ پہلوی کا دن صبح سات بجے نیواران محل کی خواب گاہ کے دروازے پر ہلکی سی دستک کے ساتھ شروع ہو جاتا۔ محل کے کمپاونڈ میں شاہ کی رہائش بھی تھی اور دفتر بھی۔ "صبح بخیر اعلی حضرت” امیرپور شجاع نے کہا۔ جب تک شاہ حمام سے آتے، ان کا ناشتہ تیار ہوتا۔ ٹوسٹ پر ہلکا سا مکھن اور شہد، پانچ یا چھ دانے خاص قسم کے سوکھے آلو بخارے کے اور مالٹوں کا جوس۔ شاہ سادہ

Read more

کل داخلہ، پرسوں آپریشن!

فائل پہ کچھ لکھتے ہوئے سر اٹھائے بغیر ڈاکٹر نے اپنی کرخت آواز میں کہا۔ کل داخل ہو جانا، پرسوں سیزیرین کریں گے۔

چلیں جی اگلا مریض۔ اور سامنے بیٹھی جواں سال لڑکی پوچھ ہی نہ سکی کہ کیوں؟ ایسا بھی نہیں تھا کہ لڑکی ان پڑھ جاہل تھی۔ لارنس کالج میں پڑھانے والی کو ڈاکٹر نے موقع ہی نہیں دیا کہ وہ سوال کرتی۔

یہ ہماری آپا تھیں۔

ہم ایف ایس سی کے بعد سکول میں پڑھا رہے تھے۔ میڈیکل کالج میں داخلے کا پروانہ بھی مل چکا تھا بس انتظار تھا اس خط کا کہ کلاسز کب شروع ہونی ہیں۔

Read more

’خدا نے کائنات کو تخلیق نہیں کیا‘: سائنسدان سٹیون ہاکنگ

نوٹ: سٹیون ہاکنگ کی کتاب BRIEF ANSWERS TO BIG QUESTIONS سے لیے گئے ایک باب کی تلخیص اور ترجمہ جدید سائنس نے ان سوالوں کے جواب دینے شروع کر دیے ہیں جو ایک طویل عرصے تک مذہب کے دائرہ اختیار میں تھے۔ مذہب نے ان سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی تھی جو ہم سب انسان اپنے آپ سے پوچھتے ہیں ہم اس دنیا میں کیوں آئے ہیں؟ ہم یہاں کہاں سے آئے ہیں؟ اور کائنات کو کس نے

Read more

بیماری پرانی ہے یا وجاہت صاحب کا چورن؟

آج سے چند روز قبل "ہم سب” پر محترمی وجاہت مسعود صاحب کا ایک کالم ’مولانا مودودی نے قیام پاکستان کے بعد بھی قائد اعظم کی مخالفت کی‘ شائع ہوا۔ اس کالم کی خوبصورتی یہ تھی کہ کسی لمبی چوڑی تمہید یا تشریح کے بغیر محض ٹھوس حوالوں سے یہ ثابت کیا گیا تھا کہ ابوالاعلیٰ مودودی صاحب محض پاکستان بننے سے قبل ہی نہیں بعد میں بھی قائد اعظم کی مخالفت کرتے رہے تھے۔ ہر کسی کی طرح مودودی

Read more

کیا بارہ سالہ فلک نور کی شادی اغوا کار کے ساتھ درست ہے؟

View post چیف کورٹ گلگت بلتستان کے حکم پر بارہ سالہ فلک نور سترہ سالہ اغوا کار فرید عالم کے ساتھ بھیج دی گئی جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے فلک نور کے ساتھ شادی کی ہے۔ سماجی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلک نور کو اڑھائی مہینے نے پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ مگراس نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے فرید عالم سے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے۔ فلک کو دارالامان میں صرف پانچ دن رکھا

Read more

جوتی کلش چھلکے

آصف فرخی نے کسی زمانے میں اپنے ایک انگریزی مضمون میں محمد سلیم الرحمن کو Invisible Man لکھا تھا. اب ان وزیبل مین کا ترجمہ کیا ہو ؟ "نادیدنی آدمی” مگر نہیں؛ یا شاید "غیر مرئی آدمی”! غیر مرئی یعنی جسے کوئی دیکھ نہ سکے چھو نہ سکے! مگر سب سے سچی بات تو میر صاحب نے کہہ رکھی ہے دیدنی ہے پہ بہت کم نظر اتا ہے میاں  ہمارے سلیم صاحب ہیں ایسے ہی ادمی: دیدنی آدمی اور دیدنی

Read more

رحمن اینڈ رحمن: دھوپ کا ٹکڑا اور بادل کی چھائوں

شہر تو سب پیارے ہوتے ہیں، زمین کو آسمان سے ملاتی ہوئی لکیر پر اونچی نیچی مانوس عمارتیں، کہیں برسوں سے خاموش کھڑے پیڑ جن کے نیچے کسی تیز رفتار فلم کے منظر کی طرح بے نیازی سے گزرتے چہرے۔ کہیں ٹھنڈے پانی کے شفاف دھارے، کہیں وسیع شاہراہیں، کہیں بل کھاتی گلیاں، آوازوں سے گونجتے گلیارے، بازاروں میں لین دین کی فکر میں غرق دکاندار۔ مٹی سے پیالے صراحیاں، لکڑی سے سامان راحت اور لوہے سے کارآمد اوزار تراشتے

Read more

کیا آپ اپنے بچوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں؟

آج میری اپنے کلینک میں ایک ساٹھ سالہ نارویجین مریض سے ملاقات ہوئی جو ایک یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔ انٹرویو کے شروع میں انہوں نے مجھے ایک کانفرنس کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے ایک ایسا تحقیقی مقالہ پڑھا جسے دوسری یونیورسٹیوں کے پروفیسروں اور طلبا و طالبات نے بہت پسند کیا۔ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش تھے۔ انٹرویو کے آخر میں جب میں نے ان کے نوے سالہ والد کا حال پوچھا جنہیں دو سال پہلے کینسر

Read more

ایک پاکستانی کتاب کی اسرائیل میں تقریب، اسرائیلی صدر کا پیغام، اہم امریکیوں کی شرکت

پیر مدثر شاہ صوفی کونسل کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے ایک کتاب ’وسپر ان دی سٹون‘ لکھی ہے۔ یہ کتاب پنڈی کے اردگرد مختلف مذاہب کے آثار اور مقامات کے بارے میں ہے۔ ہندو، سکھ، عیسائی، بدھ اور یہودی آثار کے حوالے سے اس کتاب میں تصاویر ہیں۔ اس کتاب کی تعارفی تقریب یروشلم سینٹر فار پبلک افیئر میں 27 مارچ کو ہوئی۔ اس تقریب میں گنتی کے دو ڈھائی درجن افراد شریک ہوئے۔ کتاب کے لکھاری سمیت کچھ مہمانوں

Read more

چیت کے دکھ کون گن سکتا ہے؟

غالب اچھے رہے، سیدھے سیدھے بتا دیا کہ دل نہیں ورنہ دکھاتا تجھ کو داغوں کی بہار نیز یہ کہ چراغاں کا اہتمام بے معنی ہو چکا کیونکہ کارفرما جل چکا ہے۔ یہ خبر لاہور کی شہری انتظامیہ کو نہیں پہنچی، برسوں سے ان مہینوں میں جشن بہاراں کے عنوان سے جیل روڈ کے ایک پارک نما باغ میں چند اجاڑ دکانیں اور ذوق سے عاری آرائشی نمونے کھڑے کر دیے جاتے ہیں جن میں خوشی کی کم مائیگی یوں

Read more

مولانا مودودی نے قیام پاکستان کے بعد بھی قائد اعظم کی مخالفت کی

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے کچھ احباب کا موقف ہے کہ جمعیت علمائے ہند اور مجلس احرار کے برعکس جماعت اسلامی مطالبہ پاکستان کی مخالف نہیں تھی۔ جماعت اسلامی کا موقف تو یہ تھا کہ مسلم لیگ کے پاس وہ مردان کار موجود نہیں ہیں جو اس نصب العین کو حاصل کر سکیں۔ انہی دو نکات پر بات کر لیتے ہیں۔ کیا جماعت اسلامی قیام پاکستان کی حامی تھی؟ دوسرے یہ کہ جن مسلم لیگی رہنماؤں کی بصیرت، اہلیت

Read more

حافظ نعیم: کیا یہ جماعت اسلامی کی نظریاتی بازیافت ہے؟

نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی شخصیت ماضی کے تمام امرا سے مختلف شخصیت دکھائی دیتی ہے۔ وہ حافظ بھی ہیں اور انجینئر بھی۔ وہ جماعت اسلامی کے کسی بھی بزرگ کی طرح مشرقی لباس زیب تن کرتے ہیں اور ایک عام پاکستانی کی طرح مغربی لباس پہننے میں بھی انھیں کوئی عار نہیں۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ جماعت کی قیادت اب مکمل طور پر نئی نسل کو منتقل ہو گئی ہے۔ کیا یہ

Read more

بے شرم

چند روز قبل ہم لاہور سے کلر کہار جا رہے تھے میں، امی اور اسمرہ میری بیٹی یہ ہم دونوں کی اسمرہ کی پیدائش کے بعد پہلی سیر تھی، سکیکھی کے قیام و طعام والے حصے میں ہم کچھ دیر کے لیے ٹھہرے تو سوچا کیوں نہ کچھ کھایا جائے، سامنے ہی امی کے پسندیدہ فاسٹ فوڈ کا آؤٹ لیٹ تھا ہم وہاں سے کھانے کا سامان لے کر کھلے ہوئے حصے میں بیٹھ گئے۔ جوں ہی ہم نے کھانے

Read more

زنانہ مشت زنی (؟) اور لذت کوشی

کل فیس بک پہ بنت حوا کے نام ایک بھاشن پڑھنے کو ملا جو کسی حکیم جالینوس نے ڈاکٹر کے نام سے لکھا تھا۔ ”مشت زنی (masturbation) کی وجہ سے لڑکیوں کے سیکس ہارمونز بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو کہ آج کل لڑکیوں میں بانجھ پن کی ایک بڑی وجہ ہے۔ شادی کے بعد ایسی لڑکیوں میں یا تو حمل نہیں ٹھہر پاتا یا بار بار حمل ضائع ہو جاتا ہے۔ ٹیسٹ سارے کلیئر ہوتے ہیں۔ بعد میں جب

Read more

اڈیالہ جیل، سوشل میڈیا کا بیانیہ اور تعبیرِ غالب

یوسفی صاحب نے کہا تھا کہ غالب وہ شاعر ہے جو سمجھ نہ آئے تو دونا مزا دیتا ہے۔ یہ بات تو ٹھیک تھی مگر اب غالب کے شارحین اور عشاق نے مرزا کے ہر شعر کی ایسی ایسی تشریح کر کے دکھا دی ہے کہ بندہ سوچتا ہے ’گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم۔‘ میں نے اپنے ایک پرانے کالم میں۔ اوہ معافی چاہتا ہوں، مجھے کالم کی جگہ اظہاریے کا لفظ استعمال کرنا چاہیے کہ استاذی

Read more

سندھ، انگریز اور کراچی

(کراچی کا ایک دل چسپ احوال پیش خدمت ہے۔ یہ نہ تو تحقیقی مقالہ ہے نہ کوئی سرکاری گزٹ۔ دیکھی، پڑھی اور سنی گئی باتوں پر لکھا ایک مضمون ہے۔ طویل اور معلوماتی۔ کراچی شہر کو سمجھنے میں اور اس پر مزید تحقیق کرنے میں اس سے یقیناً ’مدد ملے گی۔ ہمارے دیوان صاحب کراچی کے باسی ہیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ، مجسٹریسی، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، کے ایم سی، جیل ایڈمنسٹریشن، ٹرانسپورٹ، محکمہ زراعت اور ریونیو۔ کراچی کے تقریباً ہر انتظامی محکمے سے

Read more

دریائے دل کی روانی اور خوابِ بہارِ جاوداں

میر تقی میر نے کیا دماغ پایا تھا۔ ایک ہی وقت میں فریب وجود کا احاطہ بھی پیش نظر ہے اور موجود کی قدر پیمائی میں بھی آنکھ تہ در تہ جاتی ہے۔ جس زمین میں ’لوگ کچھ جمع آن ہوتے ہیں‘ جیسی نقد کہی، اسی میں ’میر و مرزا رفیع و خواجہ میر‘ جیسے لعل و گہر بھی گنوا دیے۔ اندوہ دروں تو اس احساس میں گندھا تھا کہ ’ہے خزاں بھی سراغ میں گل کے‘۔ اگلے روز یار

Read more

یونیورسٹیوں کا مالی اور انتظامی بحران اب انہیں نگل لے گا

پاکستان میں جامعات کے مالی، انتظامی اور تعلیمی بحرانوں پر بہت زیادہ لکھا جا چکا ہے۔ لیکن وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ ان بحرانوں میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں دیگر شعبہ جات کی حالت بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ یہاں افراد مسلسل مالی طور پر مستحکم ہو رہے ہیں اور اخلاقی طور پر پستی میں گرتے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں جامعات کا ایک مکمل نظام موجود ہے۔ پاکستان کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک

Read more

موت سے پہلے مرنے والا آدمی

صوفیا کے ہاں ایک قول بہت معروف ہے۔ ”موتوا، قبل ان تموتوا“ ۔ اس کا لفظی مطلب تو یہ ہے کہ موت سے پہلے ہی مر جاؤ۔ اہل تصوف کے ہاں اس کی گونا گوں تفاسیر کی جاتی ہیں، لیکن یقین کیجیے، میں نے ایسا آدمی دیکھ رکھا ہے جو اس قول کی چلتی پھرتی مثال تھا، اور اس کے بظاہر برعکس ایک اور مقولے کا بھی۔ ایک روز کسی، متشکک جاننے والے نے اس سے پوچھا، ”آپ کا حیات

Read more

تقدیس کی اوٹ میں جنسی بربریت اور ابتسام الہٰی ظہیر کی مداخلت

1۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک 11 سالہ بچہ جو مسجد میں نماز ادا کرنے گیا تھا جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ 2۔ مظفرگڑھ میں ایک 13 سالہ بچہ جو اعتکاف کی حالت میں تھا اس کے ساتھ کسی بدبخت نے جنسی زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ 3۔ فیصل آباد میں ابوبکر معاویہ نامی مفتی کہلانے والے شخص نے ایک 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، بچے کا والد

Read more

ناقہ لیلیٰ، اندھیری رات اور تاریخ کا اندھا موڑ

گزشتہ اظہاریے میں ایک جملہ لکھا کہ ’پاکستان کی ریاست اگست 1991 کے سوویت یونین میں کھڑی ہے۔ سابق ہیئت مقتدرہ اور موجودہ ریاستی بندوبست میں خلیج پیدا ہو چکی ہے‘۔ ملفوف اشارہ تھا مگر پڑھنے والے کی نگہ تیز بین سے خبردار رہنا چاہیے۔ ایک عزیز محترم نے اسی بیان پر انگلی رکھ کر وضاحت مانگ لی۔ معیشت اور سیاسی اختیار کی حرکیات میں چند بنیادی نکات سمجھنا ضروری ہیں۔ جس ریاست میں فیصلہ سازی پر عوام کو اختیار

Read more

لوگ مرتے رہیں گے صاحب جیبیں بھرتے رہیے

پاکستان میں انسانی جان اتنی سستی ہے کہ دنیا میں اس کا مقابلہ کسی بھی ملک سے نہیں کیا جاسکتا۔ چار اضلاع پر ڈاکو قابض ہیں۔ کراچی میں لوگوں نے موبائل لے کر گھر سے نکلنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ سٹریٹ کرائم جس تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اس تناسب سے اگلے چند برسوں میں یہ توقع ہے کہ کم از کم ہر دوسرے شخص کو سال میں ایک مرتبہ ضرور لوٹا جائے گا۔ حالیہ چینی انجینئروں پر خودکش

Read more

رئیس الجامعات اور اُن کی نالائقیاں

ایک ایسے شخص کا تصور کریں جس کا بال بال قرض میں جکڑا ہو، گھر میں کھانے پینے کے لالے پڑے ہوں، اُس کی بیوی ان پڑھ ہو، اُن کے تیرہ بچے ہوں جن میں سب سے بڑے بچے کی عمر سولہ سال اور سب سے چھوٹی بچی ابھی گود میں ہو، وہ شخص جو کماتا ہو سود کی ادائیگی میں نکل جاتا ہو اور ہر تین ماہ بعد اسے نیا قرض لے کر گھر کا خرچ چلانا پڑتا ہو۔

Read more

شکست تخت پہلوی (ابتدائیہ)

اینڈریو سکاٹ کوپر (Andrew Scott Cooper) کی یہ کتاب (The Fall of Heaven) ایران کے پہلوی خاندان کے بارے میں ہے۔ اس میں بہت تفصیل سے شاہی خاندان کے عروج و زوال کی داستان لکھی گئی ہے۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے اس کا کتاب کے کچھ حصے اردو میں ترجمہ کیے ہیں۔ مصنف کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ مشرق وسطی کی تاریخ سے خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ٭٭٭            ٭٭٭    

Read more

نازی باقیات کا بچا کھچا نمائندہ حسن نثار

گزشتہ دنوں سما ٹیلی ویژن پر معروف دانش گرد حسن نثار نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آ بادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ آدھی آ بادی کو نازیوں کی طرز پر گیس چیمبر میں ڈال کر ختم کر دیا جائے تاکہ کسی بھی طرح سے آ بادی کا بوجھ کم ہو جائے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے موصوف سیاست دانوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں بلکہ اس

Read more

آغا حشر اور ”رستم و سہراب“

نیر مسعود کے افسانہ ”گنجفہ“ میں سادے لب و لہجہ کو اختیار کرتے ہوئے اس حقیقت کو بیان کرتے ہیں کہ جیسی ہماری قسمت ہوتی ہے ویسے ہی ہماری زندگی گزرتی ہے۔ اس افسانہ کے ادبی نقطہ نظر میں کوئی طنز، کوئی دکھاوا، کوئی اغراق اور کوئی شکایت اور بناوٹ نہیں ہے۔ اس کے باوجود، اس افسانہ میں پھیلی ہوئی تلخی افسانہ کو ایک منفرد مقام دیتی ہے۔ افسانہ کے تمام کردار توقعات اور حقیقت کے درمیان تکلیف دہ تضاد

Read more

پھر برق فروزاں ہے سر مارگلہ کوہسار….

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائے ابھی چار ہفتے مکمل نہیں ہوئے۔ اس مختصر عرصے میں معیشت، خارجہ امور، قومی سلامتی اور سیاسی منظر پر بہت کچھ بدل گیا ہے۔ نئی حکومت کو فوری طور پر 24 ویں مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جانا تو طے تھا کہ لیکن آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق ابھی تو گزشتہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے اجرا کا جائزہ وسط اپریل میں آئی ایم ایف بورڈ

Read more

عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی سیاسی آرا

وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ عدالتی امور میں انتظامی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ معاملہ اب کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیف جسٹس کی طرف سے عدالتی خود مختاری کی ضمانت اور خط لکھنے والے ججوں سے ملاقات کے بعد عدلیہ کی خود مختاری کے حوالے سے

Read more

پنگوں کی کتھا: نیکی کر دریا میں ڈال

”سر جی! ذرا اسے بھی ’اٹیسٹ‘ (تصدیق) attest کر دیں“ ۔ میں نے پلٹ کر دیکھا تو ایک شخص پیلے دانت نکالے مسکرا رہا تھا۔ میرا برا منہ بنتا دیکھ کر اس نے مزید اضافہ کیا، ”میرا کزن ہے“ ۔ دل میں پہلا جملہ آیا، ”جان نہ پہچان میں تیرا مہمان۔ اور کیا زبردستی ہے“ ۔ یہ 1997 ء کی کسی عید کے آس پاس کا واقعہ ہے۔ میں یعنی فلائٹ لیفٹیننٹ رضی چک لالہ (اب نور خان) ائر بیس

Read more

مرتبان (مکمل کالم)

میں راستوں کا بہت کچا ہوں، اکثر راستہ بھول جاتا ہوں، مجھے ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو ایک مرتبہ کوئی نیا راستہ دیکھ لیں تو دوسری مرتبہ انہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ اس راستے کے شارٹ کٹ نکال لیتے ہیں اور پھر بے حد آسانی کے ساتھ وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ میری مصیبت یہ ہے کہ میں جن راستوں پر برسوں سے چل رہا ہوں وہ بھی مجھے یاد نہیں رہتے، اپنی اس نا

Read more

اپُن کا کرانچی (1)

(کراچی کا ایک دل چسپ احوال پیش خدمت ہے۔ یہ نہ تو تحقیقی مقالہ ہے نہ کوئی سرکاری گزٹ۔ دیکھی، پڑھی اور سنی گئی باتوں پر لکھا ایک مضمون ہے۔ طویل اور معلوماتی۔ کراچی شہر کو سمجھنے میں اور اس پر مزید تحقیق کرنے میں اس سے یقیناً ’مدد ملے گی۔ ہمارے دیوان صاحب کراچی کے باسی ہیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ، مجسٹریسی، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، کے ایم سی، جیل ایڈمنسٹریشن، ٹرانسپورٹ، محکمہ زراعت اور ریونیو۔ کراچی کے تقریباً ہر انتظامی محکمے سے

Read more

پاکستان نے افغانستان کو واخان پر قبضے کی دھمکی کیوں دی؟

جس طرح بچہ اکیلا پیدا نہیں ہوتا، بلکہ اپنے ساتھ والدین بھی پیدا کر دیتا ہے، اسی طرح ممالک اکیلے نہیں بنتے، اپنے ساتھ نئے ہمسائے بھی پیدا کر دیتے ہیں۔ پاکستان بنا تو ان سارے ممالک نے پاکستان کو تسلیم کر لیا جن کے ساتھ برطانیہ اور امریکہ کے اچھے تعلقات تھے۔ پاکستان کے ہمسایہ میں افغانستان واحد ملک تھا، جس کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے تھے نہ اس کے بعد پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات بنے۔ افغانستان

Read more

اور ہم نے کتاب چھپوائی

ایک تصویر انٹرنیٹ پر ایک محترمہ نے پبلک پوسٹ کے طور پر لگائی، یہ حال میں ہوئی کسی آرٹ کی نمائش کی تصویر ہے۔ کسی طرح اتفاقاً یہ تصویر مسافر کے سامنے آ گئی۔ مسافر نے اس مکان کو دیکھا تو زمان کے ایک اور دور میں پہنچ گیا جہاں مسافر اس مکان میں پایا جاتا تھا۔ یہ جگہ آرٹ کے لیے شروع سے مختص رہی ہے۔ یہ لاہور میں ایر فورس کا ایر ڈیفنس سکول تھا جو کہ اب

Read more

ولایتی بچے بڑے ہو کر کیا بننے کا خواب دیکھتے ہیں؟

لندن یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم نے سات سال کی عمر کے گیارہ ہزار بچوں سے دریافت کیا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہیں۔ لڑکوں اور لڑکیوں میں بارہ شعبے سب سے زیادہ مقبول نکلے ٹیچر، کھلاڑی، سائنسدان، ہئیر ڈریسر، فائر فائٹر، پولیس افسر، آرٹسٹ، شو بزنس آرٹسٹ، جانوروں کے ماہر، حیوانات کے ڈاکٹر، ڈاکٹر اور معمار۔ لڑکیاں ان شعبہ جات میں زیادہ دلچسپی رکھتی دکھائی دیں جن میں وہ دوسرے انسانوں یا حیوانات کی دیکھ بھال کر

Read more

اعلیٰ تعلیم: ملک کا زوال پذیر شعبہ

پاکستان میں ایسا کوئی فائدہ مند قابل فخر شعبہ نہیں ہے جس کو بنیاد بنا کر ہم کہہ سکیں کہ ملک نے اس شعبہ میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ البتہ ہم نے کرپشن، اقرباء پروری، دہشت گردی، بدانتظامی، بداخلاقی، جعل سازی، بھیک مانگنے، قبضہ گیری، لسانی، مذہبی اور علاقائی فسطائیت میں کمال کی ترقی کی ہے۔ ملک پر حکمرانی کرنے والے افراد بیسیوں مالی اور بدعنوانی کے سیکنڈل کا شکار ہوچکے ہیں۔ یہاں جو جتنا بڑا جرم کرتا ہے

Read more

چمونا رائٹر یا چمونی رائٹر؟

ارے انہیں کیسے پتہ چلا؟ کہتے ہوئے ہنس ہنس کے جب ہم بے حال ہو چکے تب ارد گرد بیٹھی سہیلیوں نے پوچھا کہ کیا پڑھ لیا آپ نے جو ہنسی نہیں رک رہی۔

چمونا۔ کہتے ہوئے ہم پھر ہنس پڑے۔
چمونا؟ وہ کیا ہوتا ہے؟
کراچی کی رہنے والی سہیلی نے حیرت سے پوچھا۔
تمہیں چمونے کا نہیں پتہ۔ ہم نے اچھل کر کہا۔
نہیں۔ وہ معصومیت سے بولی۔
کیا تمہیں کبھی چمونوں سے پالا نہیں پڑا۔ ہم مزید حیرت سے بولے۔
اس نے نفی میں سر ہلایا۔

Read more

ایک عورت کی ماہواری پورے خاندان کے لئے نفسیاتی آزمائش ہے؟

 اقبال نے ”تصویر کائنات میں رنگ“ بھرنے کے لئے  ”وجود زن“ کا سہارا لیا۔ اس فنی کرتب کی تحلیل نفسی ایک الگ مضمون ہے۔ لیکن اس رنگین تصویر کے رنگ کب پھیکے اور سیاہ پڑتے ہیں اور اس سے کوئی بھی ماحول کس طرح سے نفسیاتی اور معاشرتی طور پر متاثر ہوتا ہے۔ اس رنگین تصویر کے لب و رخسار اور آنکھوں پر تو ادب نے صفحے سیاہ کر دیے لیکن اس کی روح جسم اور نفسیات کے تاریک اور

Read more

پانی کیسے کیسے گل کھلا رہا ہے

”صاف پانی کی مسلسل قلت زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور غزہ میں زیادہ تر اموات کا سبب ڈی ہائڈریشن اور آلودہ پانی ہے۔بہت سوں کو قطرہ بھر پینے کا پانی بھی میسر نہیں“ (یونیسیف ڈائریکٹر کیتھرین رسل )۔ غزہ میں موجودہ بحران سے پہلے بھی صاف پانی کا بحران تھا۔زیادہ تر آبادی کا دار و مدار کنوﺅں پر تھا۔ سمندر کے ساتھ ساتھ واقع ہونے کے سبب چھ سے بارہ کلومیٹر چوڑی غزہ پٹی کے بیشتر کنوﺅں کا

Read more

محبی عبدالستار کی بیٹی عائشہ عروج کے نام خط

محترمہ عائشہ عروج صاحبہ! اپنے پاکستان کے سفر کے دوران جب میں میاں چنوں آیا تھا تو مجھے آپ کے والد محبی عبدالستار کی لائبریری میں آپ سے مل کر اور آپ کے ابو کی آنکھوں میں آپ کے لیے محبت ’پیار اور فخر دیکھ کر بہت مسرت ہوئی تھی اور دل نے سرگوشی کی تھی کہ کاش اور بھی پاکستانی باپ آپ کے ابو کی طرح روشن خیال ہوتے اور اپنی بیٹیوں کی کامیابی میں رکاوٹ بننے کی بجائے

Read more

ہم نے غلط ہیرو تراش رکھے ہیں

پہلی سے پانچویں جماعت تک کے کسی بچے سے اس کے مستقبل کے عزائم کے بارے میں دریافت کریں۔ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتا ہے۔ ہمارے زمانے میں سکول چھہ سال کی عمر میں پہلی جماعت سے شروع ہوا کرتا تھا۔ پہلی جماعت میں تو ہم نے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا جلد بازی جانا، مگر دوسری جماعت تک عمیق غور و فکر کے بعد ہم نے فیصلہ کر لیا کہ ہمیں پائلٹ بننا چاہیے۔ دوسرے

Read more

یوم جمہوریہ سے یوم پاکستان تک کا سفر

آج جب میں یہ کالم لکھ رہا ہوں تو 23 مارچ ہے، 1956 میں آج کے دن پاکستان نے اپنا پہلا آئین منظور کیا تھا اور انگریز کے بنائے ہوئے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ، 1935 سے جان چھڑوائی تھی، اسی لیے 23 مارچ کو ہم یوم جمہوریہ کہتے تھے کیونکہ یہ دن ہمارے جمہوری سفر کے آغاز کی نشانی تھا، لیکن بھلا ہو خود ساختہ فیلڈ مارشل ایوب خان کا جنہوں نے اس کا نام تبدیل کر کے یوم پاکستان

Read more

میڈرڈ کی گلی!

میڈرڈ جانے والی فلائٹ تھی تو انٹر نیشنل مگر جہاز باوا آدم کے زمانے کا تھا۔ چھوٹی چھوٹی سیٹیں اور فون چارج کرنے کا انتظام ہی نہیں۔

ہم کھڑکی کی سائیڈ پر تھے اور ہمارے ساتھ ایک ادھیڑ عمر جوڑا بیٹھا تھا جو امریکہ سے چھٹیاں گزارنے یورپ آیا تھا۔

ہلکی پھلکی گپ شپ ہوئی۔ ہم تھوڑی دیر اونگھے اور لیجیے میڈرڈ آ پہنچا۔

جہاز سے نکلے، فون دیکھا تو بند۔ اوہ بیٹری تو جواب دے گئی۔ ہم بیٹری چارجر گھر بھول آئے تھے، جہاز میں چارجنگ ساکٹ نہیں تھی۔ یعنی غریبی میں آٹا گیلا۔

Read more

قرارداد مقاصد : ایک اور پنگا (پہلا دکھڑا)

محترم وجاہت مسعود کا ”گدلا تالاب“ دیکھتے ہی کھجلی میرے قلم میں بھی ہوئی، لیکن میں نے اسے سیاہی کی شکل دینے سے گریز کیا۔ پھر مجیب الرحمن شامی کا ”رد گدلا پن“ پڑھ کر اور اس کے جواب میں محترم وجاہت کا ”جواب شکوہ“ پڑھ کر یقین جانیں عرصے بعد خوشی ہوئی، وجہ صرف یہی کہ یہ دو پڑھے لکھے لوگوں کے درمیان سیاست سے بالاتر ہو کر ایک تاریخی واقعہ پر علمی بحث تھی، جس میں ایک دوسرے

Read more

یوم پاکستان، ڈینگ ژیاؤ پنگ اور چین کی نیشنل سائنس کانفرنس

آج 23 مارچ ہے۔ ہم قرارداد لاہور کی یاد میں یوم پاکستان منا رہے ہیں۔ ہمارا خون گرمانے کے لئے ہمیں ٹی وی پر فوجی پریڈ دکھائی جا رہی ہے۔ فخر سے پاکستان کے بنے ہوئے ٹینک اور میزائل دکھائے جا رہے ہیں۔ پریڈ میں پاکستان کا بنا ہوا ٹینک ’حیدر‘ دکھایا گیا۔ اور ہمیں یہ خوش خبری سنائی گئی کہ اس ٹینک کا شمار دنیا کے جدید ترین ٹینکوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کا بنا

Read more

شوکت عزیز صدیقی کیس: عدلیہ کی بالادستی کا اعلان

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیرمنصفانہ قرار دیا ہے اور انہیں ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم اس دوران میں 62 سال کی عمر کو پہنچنے کی وجہ سے جسٹس شوکت صدیقی بطور جج کام نہیں کرسکیں گے لیکن ایک ریٹائرڈ جج کے طور پر پنشن اور مراعات کے مستحق ہوں گے۔ یہ فیصلہ سات سال کے طویل انتظار کے بعد سامنے آیا ہے۔

Read more

آوازوں کا رزق اور شہر میں قحط صدا

چالیس برس پہلے 20 نومبر 1984 کو فیض صاحب کا انتقال ہوا تو مجید امجد کے بعد ہمارے غالباً سب سے بڑے اردو نظم گو اختر حسین جعفری نے ایک نہایت دل گداز نوحہ لکھا تھا۔ جعفری صاحب کی ذہنی افتاد ترقی پسند، انصاف پسند اور آمریت دشمن تھی لیکن ان کا شعری سانچہ جدید عالمی شعریات کے اجزا سے مرتب ہوا تھا۔ اردو کے ایک عام قاری کے لئے ان کی تفہیم قدرے مشکل تھی۔ وہ استعاروں، علائم اور

Read more

ویجائنا میں رسولی!

نشتر ہسپتال پہنچ کر ہمارا وہی حال ہوا جو کھل جا سم سم کے بعد علی بابا کا ہوا۔ ہمارے سامنے نہ جانے کیا کچھ کھل گیا۔

صبح صبح وارڈ میں راؤنڈ ہوتا اور پھر پروفیسر عطا اللہ خان کے ساتھ او پی ڈی کی طرف چل پڑتے۔ وہ وہاں جا کر ایک بڑی میز کے پیچھے بچھی کرسی پر بیٹھ جاتے اور ہم سامنے بنے چار کیوبیکلز میں گھس جاتے۔

باہر ہال میں دور دراز گاؤں دیہات کی عورتیں ہاتھ میں پرچی تھامے قطار لگائے بیٹھی ہوتیں۔ او پی ڈی کی ماسی ان کو ایک ایک کر کے کیوبیکلز میں بھیجتی جاتیں۔

Read more

قرار داد مقاصد یا منزل سے بھٹکنے کا آغاز

گزشتہ دنوں پاکستان کے دو ہیوی ویٹ صحافیوں وجاہت مسعود اور مجیب الرحمان شامی نے اپنے کالموں کے ذریعے 13 مارچ 1949 کو پاکستان کی دستور ساز اسمبلی سے منظور ہونے والی ’قرار داد مقاصد‘ پر مکالمہ کیا ہے۔ پاکستانی سماج میں تحقیق اور تاریخ کو درست تناظر میں پرکھنے کی علمی روایت نہیں ڈالی جا سکی۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ کی جد و جہد اور ملک قائم ہونے کے بعد ہونے والی محلاتی سازشوں کو پرکھنے کا

Read more

پاکستان میں ہر سال بائیس لاکھ سے زیادہ اسقاط حمل

تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد شہلا ایک بار پھر امید سے تھیں۔ ابھی پہلا مہینہ ہی شروع ہوا تھا لیکن وہ اس ”مشکل“ سے چھٹکارا چاہتی تھیں۔ پہلے سے موجود تین بچے، شوہر کی قلیل تنخواہ اور اپنی گرتی ہوئی صحت کے باعث وہ مزید کسی اولاد کی ہرگز متمنی نہیں تھیں۔ حمل کی خبر سن کر شوہر بھی پریشان ہو گیا اور اس نے بچہ ضائع کرنے کے لیے شہلا کو قریبی میڈیکل اسٹور سے گولیاں لا دیں۔

Read more

جناب وجاہت مسعود صاحب قرارداد مقاصد کا کیا قصور؟

وجاہت مسعود صاحب جمہوری روایات، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ وجاہت مسعود صاحب ان چند لکھاریوں میں شامل ہیں جن کے شاگردوں میں نام لکھوانا درویش اپنے لیے باعث فخر خیال کرتا ہے۔ جناب نہایت خوبصورتی سے اپنی بات بیان فرماتے ہیں میری حسرت ہے کہ مہلت نفس میں ان جیسی ایک تحریر ہی قلم سے برآمد ہو جائے۔ شاید فہم کی کمزوری ہے کہ استاد محترم کی گزشتہ تحریر سے کچھ الجھن پیدا ہوئی،

Read more

سوشل میڈیا پر کنٹرول کا ماحول

ٹویٹر جب ایکس (X) ہوا تو اس کے نئے مالک نے اصرار کیا کہ جس پلیٹ فارم کو اس نے خریدا ہے وہ مجھ جیسے یاوہ گو افراد کو لوگوں کے روبرو دانش مند بناکر پیش کرتا ہے۔کسی معاملے پر ہم کچھ لفظ لکھیں تو پڑھنے والوں کا خاص گروہ انہیں شیئرز اور لائیکس کے ذریعے مزید لوگوں تک پہنچاتا ہے۔ بتدریج ایسے لوگوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے جو آپ کے خیالات کا بے تابی

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ، ملیکہ بخاری اور مریم نواز

پچھلے ہفتے امریکی ریاست اوہائیو میں تقریر کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرماتے ہیں کہ امریکا آنے والے بہت سے تارکینِ وطن ”انسان“ نہیں ہوتے، پھر اپنے قولِ زریں کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے تارکین وطن کو ”جانور“ قرار دے دیا، انہوں نے بنا ثبوت یہ بھی کہا کہ ایک گہری سازش کے تحت کچھ ممالک اپنی جیلوں سے نوجوان قیدیوں کو رہا کر کے امریکا بھیج رہے ہیں جو ہمارے شہریوں کیلئے سنگین خطرے کا باعث

Read more

استاد گرامی مجیب الرحمن شامی کی تادیب

برادر عزیز یاسر پیرزادہ علی الصبح دریافت کرتے ہیں کہ آپ نے استاذ الاساتذہ مجیب الرحمن شامی کا کالم دیکھ لیا۔ کیا عرض کرتا۔ ہمارا اپنا ادارتی صفحہ اب سہیل وڑائچ، سلیم صافی اور حامد میر کے طفیل چھپتا ہے۔ یہ آپ ہم تو بوجھ ہیں زمین کا۔ محض یہ جاننے کے لئے دیکھ لیتا ہوں کہ آج کس لفظ پر تیغ احتساب چلی۔ بھائی کے توجہ دلانے پہ استاد گرامی مجیب الرحمن شامی کی تحریر نکال کر پڑھ لی۔

Read more

کیا تبلیغی جماعت ”امہ“ میں کوئی مثبت تبدیلی یا اخلاقی شعور بیدار کر پائی؟

ہمارے آبا و اجداد کا تعلق مسلک دیوبند سے ہے اور ایک طویل عرصہ تک ہم بھی مختلف تبلیغی بزرگان کے بیانات سے مستفید ہوتے رہے ہیں، مولانا طارق جمیل جو ہمارے قریب ہی رہتے ہیں ان کے بیانات بھی سنا کرتے تھے۔ موضوعات کی یکسانیت اور ایک ہی طرح کی گفتگو کو روزانہ کی بنیاد پر سننا بڑے جگر گردے کی بات ہوتی ہے اور ہر ایک میں اتنی سکت بھی کہاں ہوتی کہ وہ کسی تسلسل کی روٹین

Read more

فربہ مزاج لوگ درکار ہیں جو سوچتے نہ ہوں

بہت سے مصنف دنیا کے منظر پر نمودار ہوئے اور مدھم ہو کر بجھ گئے اور اب انہیں کوئی جانتا بھی نہیں۔ شیکسپیئر آج بھی زندہ ہے اس کے لکھے ہوئے ڈرامے اور ان میں درج مکالمے آج بھی انسانوں کے ذہن کو اسی طرح جھنجوڑ رہے ہیں جس طرح شیکسپیئر کے زمانے میں جھنجوڑ رہے تھے۔ ایسا کیوں ہے؟ اس لیے کہ آج بھی انسان کی فطرت اسی طرح خود پسند ہے جس طرح شیکسپئر کے زمانے میں تھی

Read more

احترام رمضان آرڈیننس اور ملتان ٹی ہاؤس پر جماعت اسلامی کا قبضہ؟

احترام رمضان آرڈیننس 1981 جنرل ضیا الحق کے بہت سے تحائف میں سے اس قوم کو دیا گیا ایک ایسا تحفہ ہے جس نے دوران رمضان گزشتہ کئی سالوں سے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ 1981 سے پہلے بھی برصغیر میں رمضان کا مذہبی تہوار ایک ہزار سال سے منایا جا رہا تھا لیکن جس مذہبی جبر کا مظاہرہ پچھلے چالیس سال سے کیا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مذہبی تہوار اگرچہ کسی ایک مذہب

Read more

میرے محبوب قائد کے بغیر دنیا کا نظام نہیں چل سکتا

یہ بات اب طے ہو چکی ہے کہ میرے محبوب قائد کے بغیر دنیا کا نظام نہیں چل سکتا، وہ زنداں میں ہو یا باہر ہمیشہ خبروں میں رہتا ہے، کوئی محفل نہیں جہاں اس کا ذکر نہ ہو اور کوئی گفتگو نہیں جو اس کا نام لیے بغیر جاری رہ سکے، ہر سو اسی کا چرچا ہے اور اسی کی باتیں ہیں۔ ایک طرف اس کے مخالفین ہیں جو اس سے عاجز آچکے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آتی کہ

Read more

نوروز کیسے مناتے ہیں؟

آپا نادرہ مہرنواز نے یہ تحریر 2021 میں لکھی تھی۔ میں سدا کا کاہل ہوں۔ جو تحریر 21 مارچ کو شائع ہونا تھی۔ وہ 24 مارچ 2021 تک معرض تعویق میں رہی۔ تین برس مزید گزر گئے۔ وہ بڑی بہن کے مرتبے میں تین برس مزید بڑی ہو گئیں۔ میں اپنی کوتاہیوں میں مزید چھوٹا ہو گیا۔ حکم ہوا ہے کہ 20 مارچ کی شام یا 21 مارچ کی صبح نشر مکرر کا اہتمام کیا جائے نیز خیال رہے کہ

Read more

سائنس اور خدا کا تصور

ہماری سوسائٹی کے ایک بڑے حصے میں یہ تصور عام ہے کہ سائنس مذہب کی شدید مخالف ہے، اور سائنسی سوچ الحاد کی طرف لے جاتی ہے۔ اس سوچ نے ایک سائنس مخالف رویے کو جنم دیا ہے۔ سائنس اور مذہب کے تعلق کو سمجھنے کے لیے ایک تاریخی پس منظر کی ضرورت ہے۔ پچھلے مضمون میں میں نے سائنس اور سائنسی سوچ کے بارے میں بیان کیا ہے۔ اس مضمون میں، میں پہلے اس سوال پر توجہ مرکوز کرتا

Read more

میری بیٹی کی اپنے ”دانائی“ انکل سے ملاقات

میری بیٹی عائشہ عروج دسویں جماعت کے طالبہ ہے، زندگی کی تقریباً 14 بہاریں دیکھ چکی ہے۔ میری بہت اچھی دوست ہے، برتھ ڈے گفٹ کے طور پر گزشتہ دنوں میں نے اپنی لائبریری جو میری زندگی کا کل اثاثہ ہے اپنی بیٹی کے نام کی تھی۔ اس غیر متوقع سے گفٹ پر وہ بہت خوش ہوئی اور آج کل اپنا خاصا وقت اسی لائبریری میں گزارتی ہے۔ حالانکہ اس کے امتحانات چل رہے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنا

Read more

سربراہ مملکت کے کاندھے پر شہیدوں کے جنازے اور ملک کا مستقبل

ملک کے صدر اور آرمی چیف کے کاندھوں پر دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک پر قربان ہو جانے والے فوجی شہدا کے جنازے ہیں لیکن حکومتی ترجمان اور تحریک انصاف کے لیڈر اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ کون شہدا کے خلاف مہم جوئی کر رہا ہے اور کون ان کا نام بیچنے کے درپے ہے۔ سیاسی چپقلش اب اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مل جل کر مشکلات میں سے راستہ نکالنے کی کوشش تو ایک

Read more

ہیماٹوما بن گیا۔ جلدی آئیے!

جی چاہتا ہے آج آپ کو ڈاکٹری کی دنیا کا ایک اور لفظ سکھائیں جو اردو میں مناسب طور پہ ترجمہ نہیں کیا جا سکتا، شاید اس لیے آپ کو ڈاکٹر اس کے متعلق سمجھا بھی نہیں پاتے۔ کچھ دن گزرے نصف شب کا وقت تھا کہ فون کی گھنٹی بجی۔ فون کی گھنٹی بجنا شاید آپ کے لیے انہونی نہ ہو مگر ہمارے لیے ہے کہ نصف شب اگر فون بجے تو لازما ایمرجنسی کال ہی ہو گی۔ ”

Read more

شیر افضل مروت: مزاحمتی سیاست کا نیا استعارہ

پاکستان کی سیاست میں جو چند نام اب تک معتبر سمجھے جاتے ہیں ان سب میں قدر مشترک مزاحمتی سیاست ہے۔ پاکستان میں سیاست دانوں کی اکثریت ذاتی فائدے اور شہرت کے لیے سیاسی میدان میں اتارتے ہیں۔ چاپلوسی اور ڈرامہ بازی اور درباری صفات سے آراستہ یہ سیاست دان آپ کو ہر پارٹی میں ملیں گے۔ یہ سیاست دان جہاں مفاد دیکھتے وہاں پہنچنے میں دیر نہیں لگاتے اس لیے پاکستان میں سیاست دانوں کی ایک کثیر تعداد ایسی

Read more

کیا ہم شودر ہیں؟

آج کل چیف جسٹس صاحب ضمانت کے ایک فیصلہ کی وجہ سے مذہبی طبقہ کے زیر عتاب ہیں۔ ابھی اس فیصلہ پر ریویو کی سماعت ہو رہی ہے اور چیف جسٹس صاحب نے اس فیصلہ کے قانونی اور شرعی پہلوؤں کے بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل اور نو دیگر مذہبی اداروں سے رائے طلب کی ہے۔ لیکن اس کے با وجود بعض طبقوں کی طرف سے چیف جسٹس صاحب پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ فیصلہ اعتراضات کی زد

Read more

اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ سیاسی نہیں نفسیاتی ہے

مہرے بھی تھک گئے ہیں اور بازی دیکھنے والے بھی۔ تھک تو کھلاڑی بھی گیا ہے پھر بھی کھیلے چلا جا رہا ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

کچھ زیادہ ہی ہو گیا!

وہ زمانے گئے جب لوگ ایک دوسرے کو میراثیوں، پٹھانوں، سکھوں اور عورتوں کے لطیفے بلا روک ٹوک سناتے تھے۔ اب ایسی آزادی نہیں رہی۔ اب تو لفظ میراثی بولنے سے پہلے بھی دس مرتبہ سوچنا پڑتا ہے کہ کہیں دوسرا بندہ آپ کو دقیانوسی نہ سمجھ بیٹھے۔ اسی طرح محفل میں سکھوں یا پشتونوں کے لطیفے سنانے سے پہلے بھی نظر دوڑانی پڑتی ہے کہ کہیں کوئی ایسا شخص تو نہیں بیٹھا جو بعد میں نسل پرستی کا دعویٰ

Read more

اس کی سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

یار لوگوں کا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ خوشیا کی طرز حجامت نے گاؤں کے مردوں کی اکثریت کی شکل و شباہت اور اعمال و افعال کو عین اسلامی طرز میں ڈھالنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ لوگوں کی بہت بڑی اکثریت نے صرف حجامت کروانے کے عذاب سے نجات حاصل کرنے کے لیے شیو کروانا اور سر کے بال منڈوانا ترک کر دیے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ان کے چہروں پر اسلامی طرز کی

Read more

محسن نقوی کا پاکستان

الیکش ہو گئے، ووٹ گنے گئے، ووٹ غائب بھی کیے گئے، ووٹ غائب سے ظہور میں بھی لائے گئے، کچھ سیاستدانوں نے اپنی عزت بچائی، کچھ نے بچی کچی بھی گنوائی، پھر الیکشن ہارنے والوں نے جوڑ توڑ کیا، پارلیمانی جمہوریت میں ایسا ہی ہوتا ہے حکومت بنی تو پتہ چلا کہ الیکشن میں جیتا کون ہے؟ محسن نقوی۔

Read more

تالاب گدلا ہو گیا ہے

پچھلا کالم جس روز اخبار میں نمودار ہوا، مارچ کی 12 تاریخ تھی۔ یہ تاریخ ہمارے دل پہ اس طرح نقش ہے جیسے کلے (Calais) کا نقشہ ملکہ میری اول کے دل پہ مرتسم تھا۔ 12 مارچ 1949 کو لیاقت علی مرحوم نے دستور ساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد منظور کروائی تھی۔ قابل احترام حامد خان سے گواہی لے لیجئے، کل ملا کے 31 ارکان اسمبلی موجود تھے۔ 21 مسلم اور 10 غیر مسلم۔ تمام مسلم ارکان نے قرارداد کی

Read more

ذہن میں آیا "خلفشار”

جان کی امان پاتے ہوئے اپنے دل ودماغ میں گزشتہ کئی روز سے اٹکا ایک خیال آج کے کالم میں لکھ دینا چاہتا ہوں۔ جو خیال میرے دل ودماغ کو جکڑے ہوئے ہے اس کے اظہار سے قبل نہایت عاجزی سے اصرار یہ بھی کرنا ہے کہ ذاتی طورپر میں اس سے ہرگز متفق نہیں۔ محض ایک خیال ہے جو دل ودماغ میں گردش کئے چلے جارہا ہے اور میں درحقیقت اسے بیان کرنے کے بعد اس سے جان چھڑانا

Read more

ہم کیا، ہماری صحافت کیا

تقریباََ ایک ہفتہ قبل خبر آئی تھی کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گردونواح سے دہشت گردی پر نگاہ رکھنے والے حکام نے چند لوگوں کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ بعدازاں معلوم یہ بھی ہوا کہ گرفتار شدگان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ تعداد ان کی تین تھی۔ تفتیش کے دوران مگر ان تینوں نے حکام کو یہ اطلاع بھی دی کہ ان کا گروہ فقط تین افراد ہی پر مشتمل نہیں۔ دیگر لوگ دائیں بائیں ہوگئے ہیں۔اس

Read more

آخری پنگا : ہیما مالنی سے جاں نثار اختر اور پھر ہپی کا شافی علاج بدست سنیاسی باوا

میں نے کہا۔ میں ایک ٹیکنیکل اسکول کا پرنسپل ہوں اور پانچ بجے میری پہلی کلاس ہے۔ لیکن گورے کی سلاجیت، آپ کی اسٹوری، قاسم جٹ اور محمد علی کے لئے میرے بہت سے کام باقی ہیں۔ کیونکہ شاید میں پھر پکڑ میں نہ آ سکوں۔ محی الدین نواب نے میری آنکھوں میں جھانک کر پوچھا، ”کیا میرے لئے بھی“ ۔ میں نے کہا۔ سر، ہم دونوں میں سے کوئی، شاید سال بھر بعد یہاں نہ ہو۔ آپ مجھ سے

Read more

میلہ چراغاں اور یادوں کی دھمال

مادھو لال حسین سے میرا پہلا تعارف ماموں کے گھر بیٹھک میں لگی ایک خوبصورت تصویر کے ذریعے ہوا۔ بچپن تھا، حیرت ہوئی کہ یہ اسی شخصیت کی تصویر ہے جس کا مزار گھر کے بالکل سامنے واقع ہے۔ یہ انکشاف بھی حیران کن تھا کہ مادھو لال حسین ایک نہیں دو شخصیات ہیں۔ مادھو الگ اور شاہ حسین الگ۔ ایک دن نانی کے گھر سرخ روشنائی سے لکھی ہوئی مادھو لال حسین کی مختصر سوانح عمری ملی۔ شاہ حسین

Read more

محسن نقوی کتنا آگے اور اسحاق ڈار کتنا نیچے جائیں گے؟

وزیر خزانہ اورنگ زیب خان نے ملکی معیشت کی اصلاح کا اعلان کرتے ہوئے بعض دلچسپ باتیں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی یہی کہا ہے کہ باتیں بہت ہو چکیں اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اب معیشت پر کسی ڈبیٹنگ کلب کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ نقص کیا ہے اور اسے کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ البتہ ملین ڈالر سوال یہی ہے کہ یہ کام کیسے کیا

Read more

پولینڈ کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ – مکمل کالم

یورپ کا ایک ملک ہے پولینڈ۔ 1980 کی دہائی میں اِس ملک کے معاشی حالات اِس قدر خراب تھے کہ حکومت کو اخراجات قابو میں رکھنے کے لیے شہریوں کی ماہانہ راشن بندی کرنی پڑتی تھی۔ قانون کی رُو سے ہر شخص ایک ماہ میں صرف پانچ سو گرام مکھن، ایک کوکنگ آئل کا پیکٹ، اڑھائی سو گرام مٹھائی، سوا کلو آٹا، اڑھائی کلو گوشت، سوا کلو چاول، دو کلو چینی، تین سو گرام کپڑے دھونے کا پاؤڈر، دو صابن

Read more

فارسی پنجاب کے کھیتوں میں دوڑائی گئی

قابل اجمیری اگست 1931 میں راجستھان کے قصبہ اجمیر میں پیدا ہوئے۔ بچپن درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے نواح میں گزرا۔ گوش سماعت کی تربیت کا سامان موجود تھا۔ فہم سخن کے مقامات طے کر رہے تھے کہ ملک تقسیم ہو گیا۔ قابل اجمیری لکیر کے اس طرف حیدر آباد میں آن آباد ہوئے۔۔ شعر کے ہنر کو سینچنے کی جستجو میں اکتوبر1962 میں وجود کی سرحد پار کر گئے۔ چھوٹی بحر میں بہت اچھا شعر نکالتے تھے۔ قابل

Read more

یہ حکومت چلے گی؟

آصف علی زرداری اب ایک بار پھر ایوان صدر میں ہیں اور موجودہ حکومت کی بقا کے ضامن بھی۔ جب سے حکومت تشکیل پائی ہے یہ سوال بارہا اُٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہ حکومت چل پائے گی؟ اس کا جواب صرف ایک شخصیت کے پاس ہے اور اُس کا نام ہے آصف علی زرداری۔

Read more

پاکستان میں سب کچھ بریکولیج ہے

بریکولیج کے سادہ معنی یہ ہیں کہ دستیاب چیزوں کی مدد سے کچھ نیا بنانا۔ یا پھر ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ جو چیزیں پہلے استعمال ہو چکی ہیں، انہیں ایک نئے ترتیب میں دوبارہ استعمال کرنا۔ یا پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ نئی ثقافتی یا سیاسی پہچان بنانے کے لیے تمام ثقافتوں یا سیاسی سلسلوں سے کچھ نہ کچھ لے کر یا استعمال میں لاکر ایک نیا سلسلہ ترتیب دینا۔ پاکستان میں جو سیاست ہے وہ شروع

Read more

جب اسحاق ڈار اور محسن نقوی ناگزیر ہو جائیں

صدر آصف زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا ہے۔ البتہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوئی لیکن وہ بدستور مسلم لیگ (ن) اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کی اقلیتی حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔ آصف زرداری مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی وجہ سے ہی صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں لیکن بظاہر پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے مشکل فیصلوں میں حصہ دار بن کر اپنی عوامی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی۔

Read more

بے جسم عورتیں!

شادی ہوئی، جنسی تعلق بنا، حمل اور پھر زچگی۔ بچہ سب کے سامنے!

جیسے چڑا لایا دال کا دانا، چڑیا لائی چاول کا دانہ، دونوں نے مل کر پکائی اور مزے مزے سے کھائی۔ کہانی ختم، پیسہ ہضم۔

کاش عورت مرد کی کہانی بھی اتنی آسان ہوتی۔ مرد لایا سپرم، عورت لائی انڈا، بچہ بنا۔
کاش بچہ اتنی آسانی سے بنتا۔

بچہ پیٹ میں بننے کی کہانی بہت پیچیدہ ہے۔ وہ بچہ جو ایک سپرم اور ایک انڈے سے بننا شروع ہوا ہے۔ اس کی ہڈیاں، گوشت، بال ناخن، آنکھیں، دل، معدہ، انتڑیاں، دماغ نو ماہ میں بنتا ہے اور جانتے ہیں کہاں بنتا ہے؟

Read more

متشدّد اسکول ٹیچرز، ٹھرکی مُلّا اور لامذہب انڈیا

راقم کا خیال ہے کہ جینوین شاعر اور ادیب معاشرے میں جاری سوچ سے تھوڑا ہٹ کے ایک مخصوص مائنڈ سیٹ رکھتے ہیں۔ ایسا نہ ہو تو نہ تو وہ اچھی شاعری کر سکتے ہیں نہ اعلیٰ نثری ادب لکھ سکتے ہیں۔ اس لیے کہ اچھی شاعری اور دل کو چھو لینے والی نثر لکھی ہی اس وقت جا سکتی ہے جب دل و دماغ پہ آمد ہو رہی ہو اور آمد شاعر اور ادیب کے اپنے بس میں نہیں

Read more

سائنس کیا ہے؟ سائنسی سوچ کیا ہے؟

سائنس چونکہ ہماری ثقافتی روایات کا حصہ نہیں رہی، اس لیے اس کے بارے میں عام تصورات بہت مبہم، اور بعض اوقات، انتہائی غلط انداز میں پیش کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر بعض حلقوں میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ 1۔ سائنس مذہب کی شدید مخالف ہے اور سائنسی سوچ الحاد کی طرف لے جاتی ہے۔ 2۔ سائنسی حقائق بدلتے رہتے ہیں، اس لیے ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کبھی نیوٹن کے بنائے ہوئے قوانین

Read more