عدم اعتماد: خواب اور اندھا کباڑی

”خواب لے لو خواب۔“ صبح ہوتے چوک میں جا کر لگاتا ہوں صدا خواب اصلی ہیں کہ نقلی؟ ” یوں پرکھتے ہیں کہ جیسے ان سے بڑھ کر خواب داں کوئی نہ ہو! خواب گر میں بھی نہیں صورت گر ثانی ہوں بس ہاں مگر میری معیشت کا سہارا خواب ہیں! خوابوں کا وہ خوبصورت سفر جو 30 اکتوبر 2011ء کو شروع ہوا تھا، بظاہر اختتام کی جانب گامزن نظر آ رہا ہے۔ وہ خوابوں کا ٹوکرا جو کپتان اپنے

Read more

نو مور عمران خان

جس تیزی کے ساتھ موسم تبدیل ہو رہا ہے اس سے کہی زیادہ تیزی اور شدت کے ساتھ ملک کا سیاسی درجہ حرارت بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ مارچ میں پہلے کبھی اچانک اتنی گرمی نہیں پڑی جتنی اس بار تیزی سیے گرمی آ گئی ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ دیسی مہینے اپنے نام میں ہی گرمی سردی سمائے ہوئے ہیں۔ پھگن اور چیتر اکثر اوقات ٹھنڈے گزرتے ہیں۔ پھگن کے آخر میں اور

Read more

تحریک عدم اعتماد: سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کون ہیں؟

گذشتہ بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان نے سوات جلسہ میں کہا تھا کہ ’اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں نوٹوں سے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔‘ تاہم اِن ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ’ضمیر کی آواز پر‘ حکمراں جماعت سے الگ ہوئے ہیں۔

Read more

مجوزہ مخلوط حکومت۔ اس کے بعد کیا ہو گا

دو ٹکے کا رپورٹر ہوتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے مشاہدے کے بعد جو خیال ذہن میں آئے اسے وقت سے بہت پہلے بیان کردینے کا عادی ہوں۔ یہ سمجھ ہی نہیں پایا کہ ان دنوں مارکیٹنگ کا زمانہ ہے۔ سیاست کی طرح صحافت میں بھی اپنی دکان چمکانے کے لئے ”ٹائمنگ“ کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ ویسے بھی ”صحافت“ اب الیکٹرانک ہو چکی ہے۔ اس کی رونق ”شوبز“ والی مہارت کا تقاضا کرتی ہے اور عمر کے آخری

Read more

مجوزہ مخلوط حکومت۔اس کے بعد کیا ہوگا

دو ٹکے کا رپورٹر ہوتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے مشاہدے کے بعد جو خیال ذہن میں آئے اسے وقت سے بہت پہلے بیان کردینے کا عادی ہوں۔یہ سمجھ ہی نہیں پایا کہ ان دنوں مارکیٹنگ کا زمانہ ہے۔سیاست کی طرح صحافت میں بھی اپنی دکان چمکانے کے لئے ”ٹائمنگ“ کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ویسے بھی ”صحافت“ اب الیکٹرانک ہوچکی ہے۔اس کی رونق ”شوبز“ والی مہارت کا تقاضہ کرتی ہے اور عمر کے آخری حصے میں داخل ہوجانے کے

Read more

دستور سے وابستہ رہنے کی تحریک

پاکستان کے اولین عہد میں ایسے عظیم الشان کارنامے تاریخ کے صفحات پر ثبت ہوئے جن پر ہماری قوم ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ ان میں قرارداد مقاصد مرکزی حیثیت رکھتی ہے جو اسلام اور جمہوریت کے جدید تصورات کا نہایت عمدہ امتزاج ہے۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی نے پاکستان بنتے ہی یہ انقلابی نظریہ پیش کیا کہ جس طرح ایک فرد کلمۂ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوتا ہے، اسی طرح ایک مسلم ریاست کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کی حاکمیت

Read more

سانپ اور سیڑھی کا کھیل

ٓٓاپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد سے پاکستانی سیاست میں بھونچال سی کیفیت ہے۔ شہر اقتدار میں جوڑ توڑ کا کھیل بھی بڑے زور و شور سے جاری ہے۔ یوں کہئے کہ ایک منڈی لگی ہے جس میں خریدار اور بکنے والا دونوں ہی مول تول کے فن آزما رہے ہیں۔ کسی کو زیادہ نرخ چاہئیں تو کسی کو مستقبل کی ضمانتیں، کوئی سیاسی سپیس چاہتا ہے، کوئی اچھے نرخ

Read more

جب وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو نے تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنایا لیکن حکومت نہ بچا سکیں

عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے تین روز قبل تک وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو مطمئن تھیں کہ ان کی حکومت محفوظ ہے۔ (فائل فوٹو) کراچی — پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف متحدہ اپوزیشن 23 اکتوبر 1989 کو عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا چکی تھی جس پر یکم نومبر کو رائے شماری ہونا تھی۔ہر طرف افواہوں، دھمکیوں اور تند و تیز بیانات کا بازار گرم تھا۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم

Read more

یوکرائن یا روس کے لیے شہد کا جال

پاکستان میں اچھے بھلے صاحب فہم بھی اسی فکری مغالطے کا شکار ہیں کہ ہم نے سوویت یونین کو افغانستان میں پھنسا کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اکثر پاکستانیوں کے نزدیک لفظ سوویت یونین اور اور روس میں کوئی فرق نہیں، اسی طرح پاکستان میں اکثریت کے نزدیک سرد جنگ سے مراد وہ جنگ ہے جو افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں روسی پروردہ حکومت روسی فوجوں اور پاکستان کے حمایت یافتہ مجاہدین کے مابین لڑی گئی۔ ہمارے نزدیک اس سرد

Read more

سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے 24 منحرف ممبران اسمبلی موجود ہیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اور ملک نواب شیر وسیر نے حامد میر کو سندھ ہاؤس میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر عدم اعتماد کی تحریک میں عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ راجہ ریاض کا تعلق جہانگیر ترین گروپ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تقریباً 24 ممبران اسمبلی موجود ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت ان

Read more

عدم اعتماد تحریک، گالم گلوچ اور ڈی چوک

مارچ 2022 ع کے بعد اپریل 2022 ع میں نئے پاکستان سے پرانے پاکستان میں واپسی ممکن ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف عمران خان کی حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے۔ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک میں کامیابی کے لئے 190 سے زائد ممبران کی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کر لیا ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد 6 ماہ کے لئے اپوزیشن اپنی مخلوط حکومت بنائے گی اور پنجاب میں بھی تبدیلی لائی جائے گی۔

Read more

تحریک عدم اعتماد: ’سندھ ہاؤس میں حکومت کے نہیں اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی مقیم ہیں‘

‏سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر سیاسی کارکنان کو تصادم سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

Read more

وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر جی ڈی اے کہاں کھڑی ہے؟

تحریک انصاف اور جی ڈی اے میں شکوے شکایات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم اکثر لوگوں کی رائے یہی ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں یہ اتحاد عمران خان کی حمایت کرے گا۔

Read more

”جٹ دا کھڑاک“

میری محترم دوست اور عوام میں بے پناہ مقبول مہر بخاری سے کیمرے کے روبرو گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی بالآخر پھٹ پڑے۔ وفورجذبات میں ”نیپیوں“ اور ”پشاور“ کا تذکر ہ بھی کر دیا۔ ان کے دیے انٹرویو کے بعد یہ سوچنا قطعاً دیوانگی ہوگی کہ گجرات کے چودھریوں سے منسوب مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف جمع ہوئی تحریک عدم اعتماد پر گنتی کے دوران عمران خان صاحب کی حمایت میں ووٹ ڈالیں گے۔ طویل

Read more

جارج آرویل کا اینیمل فارم اور پاکستان کے موجودہ حالات!

عمران خان کا پاکستان میں سیاسی کردار، ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر لوگوں کے دلوں پر نقش رہے گا۔ ایک کامیاب کھلاڑی تھا مگر اس کے افکار و نظریات کبھی بھی قابل رشک نہیں رہے۔ چند جرنیلوں، دو تین اخبار نویسوں اور مستند نوسر بازوں کے ٹولے نے نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے خلاف اسے استعمال کرنے کے لئے سیاست کے پر کشش راستہ پر ڈالا اور مذہب، جس سے اس کا دور کا واسطہ نہیں تھا،

Read more

اس لیے سیاست سے نفرت ہے

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایک بھی وزیر اعظم 5 سال نہیں رہا۔ وجہ کیا ہے؟ پاکستان بننے کے بعد 1958 تک پے در پے وزیر اعظم آئے کوئی کچھ دن کے لئے کوئی کچھ مہینوں کے لیے کوئی کئی سال کے لیے۔ ایک کتاب ہے ”پاکستان میں مارشل لاء کی تاریخ“ میں لکھتے ہیں کہ 1954 میں ایوب خان نے فلاں ہوٹل میں مارشل لاء لگانے کا فیصلہ کیا۔ وقت گزرنے کے بعد آخر کار 1958 میں مارشل

Read more

امر پیرزادو کی کتاب: ”بابا۔ انور پیرزادو“

  ”مجھے کبھی یہ آئیڈیا پسند نہیں آیا کہ اولاد یا والدین اپنے سلیبریٹی یا مشہور شخصیت والدین، یا والدین اپنے سلیبریٹی اولاد کے بارے میں کتاب لکھیں۔ پھر چاہے وہ ارنسٹ ہیمنگوے یا عاصمہ جہانگیر یا فیض احمد فیض یا ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹیاں، یا شیخ ایاز یا رسول بخش پلیجو کے بیٹے ہی کیوں نہ ہوں۔ کیونکہ ایسا کرنے سے نہ ہی والدین، اور نہ ہی وہ اولاد، جن پر وہ کتاب لکھی جا رہی ہے، کے

Read more

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پی ٹی آئی کے علاوہ پاکستان میں پانچ سال کے لیے قومی حکومت کی تجویز

جیوز نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹالک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں شہباز شریف نے واضح کیا کہ قومی حکومت کی تشکیل ان کی ذاتی رائے ہے۔ شہباز شریف نے تحریک انصاف کو تصادم سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے دن اپنے ووٹرز کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔

Read more

سزائے موت اور مسلم حکمران

گزشتہ ہفتہ بارہ مارچ کو سعودی عرب نے ایک ہی دن میں اکیاسی افراد کو سزائے موت دے دی۔ اس خبر نے ایک طرف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو متحرک کیا تو وہیں دوسری طرف اسلامی ملکوں کے عدالتی نظام اور قوانین کو پھر سے زیر بحث لایا گیا۔ اس سے قبل جنوری 2016 میں سعودی عرب نے ایک دن میں 47 بندوں کو سزائے موت دی تھی اور 2019 میں بھی ایک ہی دن میں 37 بندوں کا

Read more

آصف علی زرداری بمقابلہ عمران احمد نیازی

پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومت کی نا اہلی، نالائقی، مہنگائی، اپوزیشن کے خلاف انتقامی مہم، لاقانونیت، سٹریٹ کرائم، دہشت گردی، اقربا پروری، ناکام خارجہ پالیسی اور کرپشن جیسے مسائل کے خلاف سندھ سے اسلام آباد تک بھرپور اور منظم لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔ یہ مارچ 27 فروری سے 8 مارچ تک طے کیا گیا تھا جس کی قیادت پی پی کے جواں سال قائد بلاول بھٹو کر رہے تھے۔ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ مارچ توقعات

Read more

”مک مکا“ کی تیاری

ہماراآئین تحریری طور پر مرتب ہوا ہے۔ غیر تحریری آئین کے مقابلے میں سیاسیات کے عالم اس نوع کے آئین کو بہتر گردانتے ہیں۔ دلیل یہ دی جاتی ہے کہ تحریری صورت میں لکھے آئین کی بدولت کسی ریاست کے شہری بآسانی جان لیتے ہیں کہ ان کے حقوق وفرائض کیا ہیں۔ اس سے بھی اہم تر حقیقت یہ ہے کہ تحریری آئین اقتدار کے ڈھانچے اور مختلف ریاستی عہدوں کے مابین اختیارات کی تقسیم واضح انداز میں اجاگرکردیتا ہے۔

Read more

صحافت وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکے

مولوی محمد سعید کا نام اس ملک کے صحافیوں کے لئے مرشد باصفات اور گفتہ شیریں مقال کی تاثیر رکھتا ہے۔ ڈان اور سول اینڈ ملٹری گزٹ جیسے اخبارات سے مدتوں وابستہ رہے۔ پاکستان ٹائمز کے مدیر کے منصب سے پیشہ ورانہ زندگی کا اختتام کیا۔ اس صحافی کی عظمت میں کیا کلام جسے خالد احمد جیسے نابغہ روزگار صاحب علم نے اپنا استاد تسلیم کیا۔ قیام پاکستان کے فوراً بعد کے برسوں میں مولوی صاحب کی صحافت اپنے نصف

Read more

کپتان صاحب ہارا ہوا میچ تماشائی میدان میں اتار کر جیتیں گے؟

یہ کہے بغیر کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں نمبر پورے کر لئے ہیں، عمران خان کے طرز عمل سے لگتا ہے وہ میچ ہار چکے ہیں لیکن اسے تسلیم کرنے کا حوصلہ جمع نہیں کر پا رہے۔ وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد جو ہیجانی کیفیت پیدا کی ہے، وہی ان کے خوف اور اعتراف شکست کی سب سے بڑی علامت ہے۔ اب یہ بے معنی ہو چکا ہے کہ اسمبلی

Read more

ان پر ایک خوف ہے، ڈر ہے اور ایسے میں ٹانگیں کانپتی نہیں بلکہ کانپیں ٹانگتی ہیں: بلاول

پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز پر میزبان حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت ہفتوں دنوں کی بات ہے، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن دو سو کا نمبر حاصل کر لے گی۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے کانپیں ٹانگنے سے متعلق ان کی ویڈیو جعل سازی سے بنائی ہے۔

Read more

کیا عمران خان کو محفوظ راستہ دیا جائے گا؟

صاف نظر آ رہا ہے کہ خود پسند اور گھمنڈی کپتان بری طرح سے اپنے سیاسی و دیگر مخالفین کے گھیرے میں آ چکا ہے اور یہ بات بھی سب دیکھ رہے ہیں کہ اسے بالکل بھی عوامی یا میڈیائی حمایت نہیں مل رہی ہے تو اس کی وجہ اس کے عوام دشمن اقدامات ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس گمبھیر صورت حال میں بھی اسے اپنے مخالفین کو دھمکیاں اور پھبتیاں سوجھ رہی ہیں اور وہ

Read more

اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر جلسے جلوس: بات کدھر جائے گی؟

وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں پارلیمان کے سامنے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں تحریک انصاف نے 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی اور دباؤ کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Read more

تحریک عدم اعتماد: ’معاملات حل نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہو گا‘، اپوزیشن کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کو تحریکِ انصاف کے حامیوں کے ’سمندر‘ کو عبور کر کے پارلیمان تک جانا ہو گا اپوزیشن نے اس تحریک پر ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

نظام البتہ ویسے ہی رہے گا

ایک مشہور لطیفہ میں بیان ہوا دیہاتی مصر رہتا ہے کہ شہر میں سجایا میلہ در حقیقت اس کا ”رومال چرانے“ کی سازش تھی۔ مذکورہ لطیفہ کے برعکس وطن عزیز میں ان دنوں وزیر اعظم عمران خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عنوان سے حقیقی معنوں میں لا متناہی ”آنیاں جانیاں“ برپا ہیں۔ نظر بظاہر اس ضمن میں عمران خان صاحب کی حمایت یا مخالفت میں اراکین قومی اسمبلی کو ترازو کے کسی ایک پلڑے میں جمع کرنے

Read more

زرداری کی شاہ مات

سیاسی بساط پر سب پہ بھاری بازی گر آصف علی زرداری نے عدم اعتماد کی اپنی آخری چال چلتے ہوئے شاہ مات کا اشارہ کیا ہے۔ یہ آخری چال اتنی قیامت خیز تھی کہ ہر سو شور مچ گیا۔ اتنی جلدی اور اتنی غیر متوقع چال تھی کہ ایک ہی سوال کیا جانے لگا کہ کیا کہیں یہ چال عجلت میں تو نہیں چل دی گئی۔ اس کی تیاری تو نہیں کی گئی تھی۔ یہ چال کامیاب ہوگی یا نہیں

Read more

تحریک عدم اعتماد اور اتحادی

اس وقت وطن عزیز میں سیاسی ماحول انتہائی درجہ حرارت پر ہے۔ سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کی گہماگہمی اپنی جگہ مگر عدم اعتماد کی تحریک نے درجہ حرارت کئی گنا بڑھادیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، آصف علی زرداری کے سیاسی گر، مولانا فضل الرحمٰن کی تجربہ کاری، نون لیگ کی پالیسیوں کے خلاف عمران خان ڈٹ کر کھڑے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ باوجود اس کے کہ ان کی پارٹی کی صفیں انتشار کا

Read more

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات؟

بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔ متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 86 ارکان کے دستخطوں سے سپیکر آفس میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔ یہ کسی وزیر اعظم کے خلاف چھٹی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ پچھلے 74 سال میں 30 وزرائے اعظم بر سر اقتدار جن میں 7 نگران وزرائے اعظم بھی شامل ہیں۔ بیشتر وزرائے اعظم کو برطرف کیا گیا یا انہیں مستعفی پر مجبور کیا گیا چوہدری محمد

Read more

تحریک عدم اعتماد: جب بےنظیر بھٹو کو وزراتِ عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے ’بھاؤ تاؤ کا بازار گرم‘ ہوا

23 اکتوبر 1989 کو پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی کے سپیکر کو جمع کروائی گئی تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ آئندہ ایک ہفتے میں معاملات کہاں سے کہاں جا پہنچیں گے۔ یہ ایک ہفتہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ وقت تھا جو ملکی سیاسی تاریخ پر اپنے گہرے اثرات چھوڑ گیا۔

Read more

سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں

دنیا میں عجیب و غریب سیاسی صورت حال ہے۔ یوکرین اور روس معاملات کے بعد تو سیاسی دنیا میں مزید ایک گفتگو کی فضا بن رہی ہے اور چائنہ میں کورونا پھر سے نمودار ہو رہا ہے اور صیہونی سربراہ نے طیب اردگان سے ملاقات کی ہے۔ دوسری طرف ہمارا پڑوسی بھارت غلطی سے میزائل بھیج رہا ہے دنیا میں تقریباً ہر دوسرے سیاست دان اور حکمران کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ اب آتے ہیں وطن عزیز پاکستان کی سیاست

Read more

اکثریت ثابت کرنے کے اعتماد سے محروم حکومت

عمران خان صاحب کے اندازِ سیاست وحکومت کے بارے میں ہزاروں تحفظات کے باوجود میں خلوص دل سے یہ سوچتا ہوں کہ انہیں محلاتی سازشوں کے ذریعے تیار ہوئی تحریک عدم اعتماد کے استعمال سے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے سے گریز اختیار کرنا چاہیے تھا۔ انہیں اگر ہر صورت گھر بھیجنا ہی مقصود تھا تو رواں برس کے جون کا انتظار کر لیا جاتا۔ اس ہفتے کا آغاز ہوتے ہی آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی سے

Read more

اگر صادق و امین ہو تو توشہ خانہ کا حساب دو

خبر گرم ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل ڈی چوک، اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بقول شخصے وہ اپوزیشن کے کردار اور تحریک عدم اعتماد کے پس منظر پر ’روشنی‘ ڈالیں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس کے ساتھ ساتھ خود کو ملنے والے غیرملکی تحائف کی تفصیل بھی عوام کو بتائیں گے، جس کے

Read more

عدم اعتماد، عوام، حکومت اور اپوزیشن

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی گئی ہے۔ جس میں مسلم (ن) کے ایاز صادق، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ، پیپلز پارٹی کی طرف سے شازیہ مری، نوید قمر اور جے یو آئی (ف) کی طرف سے شاہدہ اختر علی، عالیہ کامران شامل ہیں۔ تحریک پر 86 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔ دوسری طرف عمران خان نے کہا ہے

Read more

مسلم لیگ ن کے ناراض راہنما کا عدم اعتماد میں شکست کا خدشہ

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میدان سیاست خاصا گرم ہو گیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن عمران خان کے خلاف سرگرم عمل ہے تو وزیر اعظم اسے ناکام بنانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں جوڑ توڑ کے ”باد شاہ“ آصف علی زرداری تحریک عدم اعتماد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس وقت آصف علی زرداری مسلم لیگ (ق) ، ایم کیو ایم،

Read more

قوم کو تحریک عدم برداشت مبارک ہو

وہ عوام جنہوں نے تازہ ہوا اور تبدیلی کے شوق میں اتنے در بنا لئے کہ پوری دیوار چھلنی ہونے کے بعد گرنے کے درپے آ گئی، ان کے فیصلہ کا وقت آ گیا ہے کہ شکر کریں یا صبر۔ مگر اپنا تو یہ عالم کہ اب عادت سی ہو گئی ہے، کوئی تعریف کرے یا تنقید، فوری اس پر خوش یا نالاں اب نہیں ہوا جاتا۔ غمی ہو یا خوشی جب یہ دہلیز پار کر کے اندر آئے تو

Read more

پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ ایک رپورٹر کی نظر سے

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تو تحریک انصاف نے بھی سندھ میں سندھ حقوق مارچ کی نوید سنائی تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں کمو شہید گھوٹکی سے کراچی تک سفر کرنے کا موقع ملا جس سے اندازہ ہوا کہ تحریک انصاف سندھ میں کہاں کھڑی کا تنظیم کا ڈسپلن کیا ہے۔ قیادت کا ویژن کیسا ہے۔ پچیس فروری 2022 کو کراچی سے اس مارچ کے لیے پی ٹی آئی سندھ کے صدر

Read more

وزیر اعظم :میلسی سے دیر اور دہن سے دہانہ تک

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نے ایک تلاطم بپا کر رکھا ہے۔ دیکھیے اس بحر کی تہہ سے اچھلتا ہے کیا؛ نتائج سے قطع نظر اس تلاطم کا ایک منفی نتیجہ یہ نکلا ہے کہ گزشتہ دنوں میلسی اور گورنر ہاؤس کراچی میں خان صاحب کی دو تاریخ ساز یا تاریخ شکن تقاریر، کسی حد تک پس منظر میں چلی گئی ہیں۔ یہ بڑا قومی زیاں ہے۔ ویسے تو کھیل کود کے زمانے سے ہی وزیراعظم عمران

Read more

کیا عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ سے باہر سڑکوں پر ہو گا؟

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ملک کا سیاسی ماحول ہیجان خیز ہو چکا ہے اور کسی بھی معمولی غلطی سے یہ کسی بڑے سیاسی تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔ ابھی تک فریقین نے خود کو زبانی حملوں تک محدود رکھا ہے لیکن زبان و بیان کی شدت سے ظاہر ہوتا ہے کہ طرفین سڑکوں پر پنجہ آزمائی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ بدقسمتی سے اگر یہ صورت حال رونما ہوتی ہے

Read more

کیا تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ سڑکوں پر ہو گا؟

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ملک کا سیاسی ماحول ہیجان خیز ہو چکا ہے اور کسی بھی معمولی غلطی سے یہ کسی بڑے سیاسی تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔ ابھی تک فریقین نے خود کو زبانی حملوں تک محدود رکھا ہے لیکن زبان و بیان کی شدت سے ظاہر ہوتا ہے کہ طرفین سڑکوں پر پنجہ آزمائی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ بدقسمتی سے اگر یہ صورت حال رونما ہوتی ہے

Read more

اعتماد اور عدم اعتماد کے شکستہ پل پر خود کلامی

ن م راشد کے حسن کوزہ گر نے جہاں زاد کی محبت میں نو برس گزارے اور پھر ایک روز جہاں زاد سے اجازت طلب کی کہ ایک بار پھر سے اپنے ان مہجور کوزوں کی جانب لوٹ جائے، جن کے شراروں سے دلوں کے خرابے روشن ہو سکیں۔ ہمارے ملک میں جمہوریت کی شہرزاد پر گزرنے والی ابتلا ایسی سادہ نہیں رہی۔ گزشتہ صدی کو ایک طرف رکھیے۔ بلا کشان محبت پہ جو ہوا، سو ہوا۔ اکیسویں صدی طلوع

Read more

گالیاں کھا کے بے مزہ نہ ہوا

اب تو میں یہ سوچ رہا ہوں کہ سیاست میں جتنی تیزی سے گالیوں کا ذخیرہ استعمال ہو رہا ہے اتنی سرعت سے تو تیل اور گیس کے عالمی ذخائر بھی ختم نہیں ہو رہے۔ اتنی تیزی سے تو عالمی درجہ حرارت بھی نہیں بڑھ رہا۔ ویسے بھی اردو میں معیاری گالیوں کی تعداد سو کے لگ بھگ ہے۔ پنجابی میں اسے دو سے ضرب دے لیں۔ ان تین سو میں سے کم ازکم دو سو گالیاں تیس اکتوبر دو

Read more

عمران خان گھبرا چکے ہیں

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بالآخر پیش ہو چکی ہے۔ اس آئینی راستے تک پہنچنے کے لیے اپوزیشن کو عمران خان کے مربی اور سرپرست کی آبپارہ سے پشاور رخصتی کا انتظار کرنا پڑا۔ اس بات سے قطع نظر کہ عمران خان سیاسی طور پر بالکل تنہا ہوچکے ہیں۔ مگر بطور وزیراعظم انہیں اپوزیشن پر اب بھی برتری حاصل ہے۔ بقول خواجہ محمد آصف وہ کرسی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ان کا اٹارنی

Read more

کیا عمران خان کو تبدیل کرنے سے قسمت بدلے گی؟

ان دنوں ملکی سیاست میں کافی ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے باہمی مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کو ملکی سیاست میں کئی ماہ کی غیر یقینی صورتحال کے بعد جمع کروایا گیا۔ یا اسے ایسے کہا جا سکتا ہے کہ آصف علی زرداری کو ایک بار پھر میدان میں اتارا گیا ہے۔ اب کی بار عمران

Read more

فوج کو غیر سیاسی بنانا قومی خدمت ہوگی

اسلام آباد کی پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے واقعہ کے بعد ملک میں پایا جانے والا سیاسی بحران تشدد اور تصادم کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں تقریر کرتے ہوئے آصف زرداری کو اپنی بندوق کے نشانے پر رکھنے کی بات کہہ کر ایک ناخوشگوار اور ناقابل قبول ہیجان پیدا کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں موجود ہیں

Read more

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی: مجھے بھی فیمنسٹ نہ کہو

طاہرہ سے تعارف غائبانہ تو تھا کہ وہ امارات میں اور میں اسلام آباد میں۔ کچھ معاندانہ بھی رہا۔ اندازہ ہوا کہ بریشم کی طرح نرم لہجے والی ڈاکٹر رزم حق و باطل میں فولاد بھی ہے۔ پھر کراچی کی عالمی اردو کانفرنس میں ملاقات ہوئی تو بات اتنی ہی دیر چلی جتنی دیر ابلتی ہوئی کوزہ بھر چائے چلی۔ برادر انور سین رائے مسکراتے ہوئے شکوہ جواب شکوہ سنا کیے۔ میں نے کتاب دیکھی تو اس کے بیک کور

Read more

عمران خان کی ان سوئنگ یارکر کی دھمکی، اپوزیشن رہنماؤں کا ردعمل، الیکشن کمیشن اِن ایکشن

الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کو عدم اعتماد کی تحریک کے دوران جلسے کرنے اور پھر ان جلسوں میں فوج کا حوالہ دینے کو افسوسناک اور مایوس کن قرار دیا ہے۔

Read more

پیپلز پارٹی کا مارچ: جیسے میں نے دیکھا

میں ایک رپورٹر ہوں اور میں نے بلاول بھٹو زرداری کے کراچی سے لے کر اسلام آباد تک مارچ کے ساتھ سفر کیا، جو چیزیں میرے مشاہدے میں آئیں میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ ویسے تو لانگ مارچ کے کئی پہلو ہیں لیکن دو تین باتیں ایسی ہیں جن کا ذکر کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ جیسا کہ مارچ جب خانیوال پہنچا تو وہاں پر آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ اس ٹرک پر موجود

Read more

انصار الاسلام: جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم ایک رضاکار تنظیم ہے یا ’نجی ملیشیا‘؟

انصار الاسلام کیا ہے، یہ کیسے کام کرتی ہے، اس کے ممبران کی تعداد کتنی ہے اور یہ دیگر سیاسی جماعتوں کی رضاکار تنظیموں سے کس حد تک مختلف ہے؟

Read more

پیپلز پارٹی کی تیسری اننگز اور ملکی و عالمی سیاسی منظر نامہ

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کا ہاتھ پکڑ کر 27 فروری کو مزار قائد سے عوامی مارچ کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کی سیاست میں تیسری اننگز کا آغاز کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی سیاست کا آغاز تاشقند میں ہندوستان کے ساتھ مذاکرات میں صدر ایوب کے موقف سے اختلاف سے کیا تھا اور بے نظیر بھٹو نے اپنی جلاوطنی ختم کر کے لاہور میں ایک بڑے عوامی استقبال سے دوسری اننگز کا

Read more

یہی چراغ جلیں گے تو چھٹے گا اندھیرا

اوائل مارچ کی اس شفق جھلملاتی شام میں گورنمنٹ کالج لاہور کی گوتھک طرز کے برج اور عمارتوں کی چوٹیاں طلائی رنگوں میں نہاتی کس قدر فسوں خیز لگتی تھی۔ باد بہاراں اس کے بوٹوں اور سبزہ زاروں پر تیرتی پھرتی نوخیز چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتی خوبصورت لگتی تھی۔ اس عظیم الشان درسگاہ میں آنے کا مقصد RIWAیعنی Ravians Iqbalians Welfare Amityکے بینر تلے اسی کالج کے 1970 بیچ کے ایک بے حد ہونہار راوین جناب زاہد شمسی کی کتاب

Read more

جعمرات کی سیاسی سرگرمیاں، فوج کا واضح پیغام، عمران خان کا عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک میں بڑے جلسے کا اعلان

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ’فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اس سلسلے میں غیرضروری افواہیں نہ پھیلائی جائیں اور نہ ہی غیر ضروری بحث کی جائے۔‘

Read more

سنہ 1986 میں وزیر اعلیٰ نواز شریف تحریک عدم اعتماد سے کیسے بال بال بچے؟

آج کل وطن عزیز میں تحریک عدم اعتماد کے خوب چرچے ہیں۔ میڈیا ڈھونڈ ڈھونڈ کر پاکستان کے سابق وزرائے اعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریکوں کی تاریخ اور اس کی کھوج کاری میں مصروف ہے۔ ہمارے ہاں ایس قسم کی عدم اعتماد تحریکیں کس طرح، اور کس کے ایما پر لائی جاتی ہیں۔ اور انہیں کامیابی یا ناکامی سے کیسے انجام پذیر کیا جاتا ہے۔ اس سے تاریخ و سیاست سے دلچسپی رکھنے والے سبھی صاحبان علم واقف

Read more

زبان کی پھسلن

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ جب ڈی چوک پینچا تو بلاول بھٹو کی زبان چوک گئی۔ بلاول بھٹو کا بچپن، لڑکپن اور جوانی یورپ میں گزری۔ وہ بھی قائد اعظم اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح اردو روانی سے بولنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔ اب تو خیر وہ انگریزی زبان کی طرح اردو میں بھی خاصے رواں ہو گئے ہیں مگر اردو بھی انگریزی لہجے میں بولتے ہیں۔ اس کے باوجود اپنا مافی الضمیر بطریق احسن بیان کرتے

Read more

بلاول بھٹو: ’آصفہ بھٹو کے ساتھ ڈرون ٹکرانا سوچا سمجھا حملہ تھا، آئی ایس آئی تحقیقات کرے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ان کی حکومت مخالف پرامن عوامی مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ڈرون کا آصفہ بھٹو سے ٹکرانا ایک سوچا سمجھا حملہ تھا، اس کی مذمت کرتے ہیں اور آئی ایس آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Read more

عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی۔ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پورے ملک کے عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لئے مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے مل کر اسے تاریخی مارچ بنا دیا ہے اور یہ مارچ تحریک عدم اعتماد

Read more

سیاسی لیڈر شپ اور عوام کی سیاسی تربیت

جب سے اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کی مہم شروع کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کے حواریوں کی جیسے نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ صلاح مشورے تیز کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی نے جلسے جلوس بھی شروع کر دیے ہیں۔ اتوار کو پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی تقریر میں اپوزیشن کے خلاف ہمیشہ

Read more

تحریک عدم : کیا تاریخ رقم ہو پائے گی

تاریخ پہ تاریخ ، تاریخ پہ تاریخ اور بالآخر آج 8 مارچ بروز منگل تحریک عدم اعتماد باقاعدہ طور پر اسمبلی میں جمع کرا دی گئی اور پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بھی بالآخر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ ہی گیا یا یوں کہہ لیں کہ اپوزیشن نے کفر توڑا خدا خدا کر کے، یہ کفر تو ٹوٹا لیکن کس کے لیے عوام کے لیے یا اپنا سیاسی مستقبل سنوارنے کے لیے۔ کیونکہ پچھلے ایک ڈیڑھ

Read more

’’کواکب‘‘ وہ نہیں جو نظر آتے ہیں

دو روز قبل وطن عزیز میں قوت واختیار کے حقیقی منابع تک مؤثر رسائی کی بدولت مشہور ہوئے ایک ٹی وی اینکر نے سوشل میڈیا پر تازہ ترین سیاسی صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دو منٹ تک پھیلی ان کی وڈیو ’’تجزیہ ‘‘نہیں عمران خان صاحب کے خلاف تیار ہوئی سنسنی خیزچارج شیٹ تھی۔ اسے بہت غور سے دیکھنے اور سننے کے بعد جی چاہا کہ جوتا اٹھائوں اور اسے اپنے سر پہ برسانا شروع کردوں۔ایسی کیفیت

Read more

شوکت عزیز کے خلاف تحریک عدم اعتماد (2006) پر عمران خان کی تقریر

آخر وزیر اعظم عمران خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گئی۔ ایک عرصہ سے سن رہے تھے کہ نمبر پورے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد بس آیا چاہتی ہے۔ آج آئی یا کل آئی۔ بہر حال یہ مرحلہ آ گیا اور اپوزیشن نے اس تحریک کے ساتھ اپنے پتے میز پر رکھ دیے۔ یہ وقت بتائے گا کہ عمران خان صاحب اس کا شکار ہوتے ہیں یا اس تحریک کو ناکام بنا دیتے ہیں۔  اب سے پہلے پاکستان

Read more

جبری پابندی کے نو ماہ کی کہانی

تاریخ اپنے آپ کو بار بار دہراتی ہے۔ جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے ان کا جغرافیہ بدل جاتا ہے۔ آٹھ مارچ کو اسلام آباد میں کچھ ایسے واقعات پیش آئے، جن میں مجھ ناچیز کو ماضی کی جھلکیاں نظر آرہی تھیں۔ میں ان واقعات کے تناظر میں مستقبل کی ایک تصویر کا خاکہ بھی دیکھ رہا تھا۔ یہ مارچ 2008ء تھا۔ مجھ پر پابندی کو چار ماہ گزر چکے تھے۔ نومبر 2007ء میں جنرل پرویز مشرف کی حکومت نے

Read more

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: کون کس سے مل رہا ہے، دعوے اور ’دس کروڑ کی پیشکش‘ کا الزام

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے سپیکر سے درخواست کی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کو ایوان میں لانے میں دیر نہ کریں کیونکہ ’ملک لمبے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے‘۔

Read more

ایم کیو ایم سے ملاقات اور وزیر اعظم کا جارحانہ لہجہ: ’میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا‘

وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز کراچی میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ملاقات کے بعد گورنر ہاوس سندھ میں ایک خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو اپنی خواہش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت دیر سے دعا کر رہا تھا کہ یہ تحریک لائیں۔‘

Read more

ایم کیو ایم کے سیاسی اتحادوں کی تاریخ: ’حکومت میں جانے نہ جانے کے فیصلے اُوپر سے ہوتے‘

وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور حکومت بچانے کے لیے اتحادیوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ ماضی میں تحریک عدم اعتماد، حکومت سازی یا سیاسی اتحاد کی حکومتوں میں ایم کیو ایم کے ‘آنے جانے’ کی وجہ سے اس جماعت اور اتحادیوں کی سیاست کیا رخ اختیار کرتی رہی۔

Read more

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد

کئی دنوں سے اس کالم میں اصرار کیے چلا جا رہا ہوں کہ وزیر اعظم خواہ کتنا ہی کمزور اور غیر مقبول کیوں نہ ہو جائے اسے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا جوئے شیر لانے والی مشقت کا تقاضا کرتا ہے۔ عمران خان صاحب کو یقیناً موجودہ پارلیمان میں اپنے تئیں بھاری بھر کم اکثریت میسر نہیں۔ اپنی حکومت برقرار رکھنے کے لئے نام نہاد ”اتحادی“ جماعتوں کے محتاج ہیں۔ ان جماعتوں کو ”اشارہ“ نہ ملا

Read more

تحریک عدم اعتماد پر 86 دستخط، سیاسی پینترے اور فضل الرحمنٰ کی دھمکی

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آنا ان کا مقدر بن چکا تھا۔ سو اپوزیشن کے 86 ارکان کے دستخطوں سے سابق سپیکر ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری، سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے اپنی ریکوزیشن سپیکر چیمبر میں جمع کرا

Read more

بلاول بھٹو کا عوامی مارچ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کس حد تک بحال کر پایا؟

ماضی میں پنجاب کی حمایت نے پیپلز پارٹی کو ایک قومی سیاسی طاقت بنا کر کھڑا کر دیا تھا، مگر پھر حالات موافق نہ رہے۔ مبصرین کے سامنے اب یہی سوال ہے کہ بلاول بھٹو اس مارچ کے ذریعے پنجاب میں اپنی پوزیشن بہتر کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوئے؟

Read more

ہائبرڈ بندوبست ناکام کیوں ہوتا ہے؟

ہماری تاریخ کا ہر صفحہ گرد آلود اور ہر باب سیاہ پوش ہے۔ آج سات مارچ ہے۔ 45 برس قبل 7 مارچ 1977 کو کسی منتخب حکومت کی نگرانی میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ یہ انتخابی مشق اکتوبر 1976 میں آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل غلام جیلانی کی ایک خفیہ رپورٹ سے شروع ہوئی اور پہلا ووٹ ڈالے جانے سے کئی ہفتے قبل 19 جنوری 1977 کو عملی طور پر اپنے انجام کو

Read more

عدالت ہے یا عداوت؟

عدالت میں بے انصافی اب سے نہیں یہ اس وقت سے شروع ہوا جب ایک منتخب وزیراعظم اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے ساتھ 1977 میں جو ظلم ہوا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ایک ایسے وزیر اعظم جس کی وجہ سے پاکستان دنیا میں ایک ملک کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ 73 کے آئین پاکستان کو ایک زبردست تحفہ دیا بھٹو کی قربانیاں پاکستان کے لیے کسی سے پوشیدہ نہیں۔ 10 اور 11 نومبر

Read more

کیا کپتان گھبرا رہا ہے؟

6 مارچ کو دن کے پہلے حصے میں تو ندیم افضل چن کی واپسی کی خبریں میڈٰیا پر چھائی رہیں۔ صبح کے بھولے چن صاحب نے بالآخر چن چڑھا ہی دیا اور پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔ صرف ایک بات کی کہ تحریک انصاف اپنے وعدے پورے نہیں کر سکی اس لیے پارٹٰی کو چھوڑ دیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کھلے دل سے ندیم افضل چن کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان تمام سیاسی

Read more

آڈیو کالم: ہائبرڈ بندوبست ناکام کیوں ہوتا ہے؟

ہماری تاریخ کا ہر صفحہ گرد آلود اور ہر باب سیاہ پوش ہے۔ آج سات مارچ ہے۔ 45 برس قبل 7 مارچ 1977 کو کسی منتخب حکومت کی نگرانی میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ یہ انتخابی مشق اکتوبر 1976 میں آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل غلام جیلانی کی ایک خفیہ رپورٹ سے شروع ہوئی اور پہلا ووٹ ڈالے جانے سے کئی ہفتے قبل 19 جنوری 1977 کو عملی طور پر اپنے انجام کو

Read more

عورت مارچ: تعصب کا خاتمہ

تاریخی طور سے ہر سال آٹھ مارچ عورتوں کے عالمی دن کی حیثیت سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال کا سلوگن ”تعصب کا خاتمہ“ اس بات کی عکاس ہے کہ اب عورتوں کے خلاف جبری تشدد، متعصب فیصلے، امتیازی سلوک اور حق رائے کی صلبی جیسی روایات کو دم توڑنا ہو گا۔ دہائیوں پر محیط پاکستان کے پس منظر میں خواتین کے لیے قدغن اور برابری کے مواقع اور برابر مواقع دونوں ہی ناپید رہے۔ باوجود اس

Read more

رفیق تارڑ: جب سابق صدر نے جنرل پرویز مشرف کے سلیوٹ کا جواب نہیں دیا

جب پرویز مشرف صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنا چاہتے تھے تو صرف ایک ہی چیز ان کی راہ میں حائل تھی اور وہ بھی صرف قانونی نکتہ نظر سے۔۔۔ اور وہ تھے اس وقت کے صدر رفیق تارڑ۔

Read more

گہری سازشوں کے چرچے اور مہنگائی

گزشتہ ہفتے کا آخری کالم معمول کے مطابق جمعرات کی صبح اٹھنے کے بعد لکھا تھا۔ مولانا فضل الرحمن صاحب نے اس سے قبل اطلاع یہ دی تھی کہ ’’آئندہ 48گھنٹوں‘‘ میں تحریک عدم اعتماد والا کارتوس چلادیا جائے گا۔ وہ چل گیا تو خزاں بہار میں بدل جائے گی۔ یہ کالم چھپنے کے دن ان کی جانب سے ہوئے اعلان کو 72سے زیادہ گھنٹے گزرچکے ہوں گے۔ تحریک عدم اعتماد مگر اس وقت تک قومی اسمبلی کے سپیکر کے

Read more

اب یا کبھی نہیں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان، اسپیکر اسد قیصر اورڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے چند روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے فیصلے کا اعلان کردیاہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چھیاسی اراکین قومی اسمبلی نے نوٹس پر دستخط کیے ہیں حالانکہ قانون کے مطابق اس مقصد کے لیے صرف ارسٹھ اراکین کے دستخط

Read more

چور ایجنٹ اور غدار کے بعد اب جنسی الزامات

جمہوریت میں ہمیشہ مختلف سیاسی جماعتیں اور مختلف سیاسی لیڈر ایک دوسرے سے اختلاف کرتے ہیں۔ اور بسا اوقات یہ اختلاف شدید ہوتا ہے۔ ہر سیاسی جماعت کو اور خاص طور پر اس جماعت کو جو کہ اقتدار میں ہو، برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ اختلاف رائے کسی سیاسی حریف کی طرف سے بھی ہو سکتا ہے اور کسی صحافی یا کسی لکھنے والے یا کسی عام آدمی کی طرف سے بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ہر اختلاف اور

Read more

بزرگ صحافی اور تاریخ کا امتحانی پرچہ

میر صاحب 1810ءمیں رخصت ہوئے تھے۔ اس دوران فلک نے کیسا کیسا انقلاب دیکھا، اجداد پہ کیا گزری اور خود ہماری محضر پر کیسا کیسا نوشتہ مُہر کیا گیا۔ خدائے سخن کے نشتر کی کاٹ مگر بدستور حقیقت کی پرتیں وا کئے جاتی ہے۔ فرمایا، ’عہد ہمارا تیرا ہے یہ جس میں گم ہے مہر و وفا / اگلے زمانے میں تو یہی لوگوں کی رسم و عادت تھی‘۔ اور یہ اگلا زمانہ کوئی ایسا زیادہ پرانا بھی نہیں۔ کوئی

Read more

اقتدار کی ہوس

پچھلے چند روز سے چوہدریوں کا ڈیرہ ملکی سیاست کی مرکزی آماجگاہ اور سیاسی پنڈتوں کے لئے ایک مقدس مندر کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول بھٹو اس کا باپ زرداری، اور پھر شہباز شریف سے لے کر سپیکر اسمبلی اسد قیصر تک اور پھر آخر میں عمران خان اور پھر فضل الرحمان، یہ سارے سیاسی گرو یکے بعد دیگرے، چوہدریوں کے ڈیرے پر ماتھا ٹیکنے، ان کے چرن چھونے اور ان کا

Read more

تحریک عدم اعتماد کے چرچے

وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بڑا پرکشش اور شان و شوکت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ جو سیاسی راہنما ایک دفعہ اس کا مزہ چکھ لیتا ہے۔ اس کے دل میں بار بار اس کو حاصل کرنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر اختیارات کے چشمے کہیں اور سے پھوٹتے ہیں۔ مگر اس عہدے کا جاہ و جلال اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والا پروٹوکول ہر سیاستدان کو اس کے حصول کے لیے بیتاب رکھتا ہے۔ آج

Read more

عوامی مارچ۔ 48 گھنٹے۔ چوہدری شجاعت کی عیادت

پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عکس بے نظیر کی قیادت میں رحیم یار خان پہنچ چکا ہے۔ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی عوامی مارچ کا والہانہ استقبال اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ عوام اب تبدیلی سرکار کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس لیے عوامی مارچ کا ہر جگہ شاندار استقبال ہو رہا ہے۔ رحیم یار خان کے بعد ملتان اور پھر براستہ لاہور سے اسلام آباد کا سفر بذریعہ جی ٹی

Read more

عدم اعتماد: ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم“ والا ماحول

جمعہ اور ہفتہ کی صبح اٹھ کر میں یہ کالم نہیں لکھتا۔ جمعیت العلمائے اسلام کے رہ نما مولانا فضل الرحمن صاحب نے مگر اعلان کر دیا ہے کہ ”آئندہ 48 گھنٹوں“ میں بالآخر ”تحریک عدم اعتماد“ پیش ہو سکتی ہے۔ مولانا ایک زیرک اور کئی حوالوں سے ذمہ دار سیاستدان ہیں۔ خواہ مخواہ کی بڑھک لگانے کے عادی نہیں۔ ان کے دعویٰ پر اعتبار کو مجبور محسوس کر رہا ہوں۔ اگرچہ مجھے اب بھی یہ گماں ہے کہ جس

Read more

پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ اور تحریک انصاف کے حقوق سندھ مارچ سے کس کو کیا فائدہ حاصل ہو گا؟

آٹھ مارچ کو تحریک انصاف کا مارچ کراچی میں اور پیپلز پارٹی کا مارچ اسلام آباد میں داخل ہو گا۔

Read more

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: وزیرِ اعظم کو ہٹانے پر اپوزیشن متفق، آگے کے لائحہ عمل پر عدم اتفاق برقرار

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں اگلے چند روز میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر متفق ہو گئی ہیں۔ تاہم تاحال یہ فیصلہ نہیں ہو پایا ہے کہ یہ تحریک کون اور کب پیش کرے گا۔

Read more

کیا ہونے جا رہا ہے؟

کیا بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا حشر بھی اسی طرح ہو گا جیسے کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کا ہوا تھا۔ فضل الرحمان کے ساتھ اس وقت اکثریتی پارٹیاں کھڑی تھی اور اسلام آباد میں ان کے دھرنے میں شرکت کا عندیہ بھی دیا ہوا تھا۔ لیکن ملتان میں جب فضل الرحمان سے غیبی آواز کے سہارے لاتعلقی کا اعلان ہوا تو ساری سیاسی پارٹیاں غیر علانیہ اپنی اپنی دائروں میں جا کے سمٹ گئی۔ اس وقت

Read more

مارچ کے مہینے میں دو مارچ

مارچ کے مہینے میں مچلنے والے دو مارچ اک وفاقی حکومت کی طرف سے صوبہ بچاؤ مارچ ہے جس کو سندھ حقوق مارچ سے منسوب کیا گیا ہے اور دوسرا سندھ حکومت کا پاکستان بچاؤ مارچ ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں دارالحکومت کی طرف رواں دواں ہے جو کراچی سے 10 دن تک سندھ اور پنجاب کے 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان تحریک انصاف

Read more

اقلیتوں کے لیے دوہرا ووٹ کیوں ضروری ہے؟

ٓپاکستان کی تاریخ میں ایک سیاسی اتحاد 1977 کے الیکشن میں ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف پی این اے کے نام سے بنا تھا۔ جس کے نتیجے میں ملک میں مارشل لاء کا نفاذ عمل میں آیا۔ دوسری دفعہ عمران خان کی حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کا اتحاد سامنے آیا ہے۔ یہ اتحاد کیا رنگ لائے گا، کہنا قبل از وقت ہے۔ موجودہ حکومت مخالفین اور صحافیوں کی آواز دبانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے کہ

Read more

اب انہیں کوئی اور گیم سوچنا ہو گی

اپنے لکھے کالموں کا ریکارڈ رکھنے اور ان کے حوالے دینے کی مجھے عادت نہیں۔ دیانت داری سے یہ سمجھتا ہوں کہ اخبار کے لئے لکھی تحریر عموماً ڈنگ ٹپاؤ ہوتی ہے۔ اسے رات گئی بات گئی کی صورت ہی لینا چاہیے۔ اس اعتراف کے باوجود یاد آ رہا ہے کہ طویل مدت کے بعد چندر وز قبل جب نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ماضی کی تلخیاں بھلاکر گجرات کے چودھریوں کے لاہور

Read more

اب انہیں کوئی اور گیم سوچنا ہو گی

اپنے لکھے کالموں کا ریکارڈ رکھنے اور ان کے حوالے دینے کی مجھے عادت نہیں۔ دیانت داری سے یہ سمجھتا ہوں کہ اخبار کے لئے لکھی تحریر عموماً ڈنگ ٹپاؤ ہوتی ہے۔ اسے رات گئی بات گئی کی صورت ہی لینا چاہیے۔ اس اعتراف کے باوجود یاد آ رہا ہے کہ طویل مدت کے بعد چند روز قبل جب نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ماضی کی تلخیاں بھلا کر گجرات کے چودھریوں کے

Read more

ساری جاتی دیکھ کے آدھی دیجیو چھوڑ

موجودہ حکومت نے بار بار بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کیا جب اس اضافہ پر عوام نے شور مچایا تو حکومتی ترجمانوں کی فوج نے میڈیا پر بیان دیے کہ وطن عزیز اس وقت بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔ عوام جب خاموش نہیں ہوئی تو یورپ اور امریکہ اور ہمسایہ ممالک کے اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ بجلی اور پٹرول کے نرخوں نے

Read more

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور پارلیمان میں تیسری قوت کا کردار

اب ایک بار پھر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں تحریک کی کامیابی کے لیے ووٹ پورے کرنے کو حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ مگر یہ کھیل اتنا سادہ بھی نہیں۔ خاص طور پر ایک ایسے ملک میں جہاں حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی قوت کے ساتھ ساتھ، ایک تیسری قوت کی بات بھی بار بار کی جاتی ہو۔

Read more

کیا اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد چائے کی پیالی میں طوفان ثابت ہونے جا رہی

گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر سب سے گرم موضوع اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانا رہا ہے۔ اس تحریک کو لے کر کم وبیش اپوزیشن کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کے ساتھ کئی کئی نشستیں کر چکے ہیں۔ زرداری صاحب نے لاہور میں ڈیرے ڈالے اور نون لیگی رہنماؤں سمیت دیگر جماعتوں سے ملاقاتیں کیں۔ دوسری طرف

Read more

بجلی، تیل کی قیمتوں میں کمی: وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے لیے مالی وسائل کہاں سے آئیں گے؟

وزیر اعظم کے اعلان کی وجہ سیاسی مشکلات ہوں یا پھر عوام کی امیدیں، یہ سوال بہر صورت اپنی جگہ موجود ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکج، جس میں دیگر نکات بھی شامل ہیں، کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا؟ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا خسارہ کہاں سے پورا ہو گا جس کا کچھ حصہ خود حکومت کو ادا کرنا ہو گا؟

Read more

قدرت نواز شریف پر مہربان

قدرت ہمیشہ اس شخص پر مہربان ہوتی ہے جس سے وہ کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دلوانا چاہتی ہے۔ قدرت کچھ لوگوں کو کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دینے کا چانس دیتی ہے جس کے لئے وہ کئی سالوں سے جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں لیکن شاید ان کی قسمت میں نہیں ہوتا کہ ان کے ہاتھوں کو بڑا کام پاء تکمیل تک پہنچ سکے۔ اگر پاکستان کی بات کریں تو قدرت نے ذوالفقار بھٹو، جنرل ضیاء الحق اور بینظیر بھٹو کو

Read more

بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کا لانگ مارچ

وزیراعظم کے حالیہ دورہ روس کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے۔ ایک موقف یہ ہے کہ ان حالات میں پہلے سے طے شدہ دورہ منسوخ کر کے اقوام عالم میں متنازعہ ہونے سے بچا جاسکتا تھا جبکہ ایک موقف یہ ہے کہ یہ دورہ کافی پہلے سے طے شدہ تھا لہذا اس دورے کو منسوخ کرنا ممکن نہیں تھا اور اس دورے سے ملک و قوم کو بہت فائدہ ہونے جا رہا

Read more

ملتان کے مخدوم

ملتان کے وسیب ہوٹل پہ بیٹھا تھا کہ ایک پچاس پچپن سالہ شخص سے باتوں باتوں میں مخدوم سجاد حسین قریشی کے جد امجد کے بارے میں پوچھ لیا، اللہ ورایا نام کا شخص پہلے تو مجھے گھورتا رہا پھر کہنے لگا کہ ”میں زیادہ تو نہیں جانتا مگر میرے والد مرحوم کہتے تھے کہ مخدوم سجاد حسین قریشی انگریز سرکار کے وفادار تھے“ آنکھ مار کے کہنے لگا ”مالشیے تھے انگریز کے“ میرے ابا بتاتے تھے کہ انگریز جب

Read more

عمران حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ ناراضگی

پی ٹی آئی حکومت قیام کے تھوڑے عرصے بعد سے بعض سیاسی اور صحافتی حلقے وقتاً فوقتاً یہ تاثر دیتے چلے آ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے عمران خان کے ساتھ تعلقات میں رخنے آ گئے ہیں اس لیے اس کی حکومت کی جلد چھٹی ہونی والی ہے۔ اپوزیشن حلقوں کی طرف سے اس قسم کا تاثر پھیلانے کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے اسی طرح عام صحافیوں کی بات بھی اتنی اہم نہیں مگر بعض معتبر سمجھنے جانے والے

Read more

ڈاکٹر مہدی حسن: ایک عالم کی موت

ڈاکٹر مہدی حسن بھی دار فانی سے رخصت ہوئے۔ کیسی اندوہناک خبر تھی۔ تمام صحافتی، علمی، ادبی اور سیاسی حلقوں میں اس خبر پر رنج و الم کی لہر دوڑ گئی۔ مہدی صاحب کے ہزاروں شاگرد اس سایہ دار چھاؤں سے محروم ہو گئے جس کی ہزاروں شاگرد اس سایہ دار چھاؤں سے محروم ہو گئے۔ جس کی شفقتوں کے سائے میں بیٹھ کر انہیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سمجھ میں آتا تھا۔ ڈاکٹر مہدی حسن بلاشبہ ایک نابغہ ءروزگار

Read more

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کو دینے پر آمادہ

متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم بشمول پیپلز پارٹی) نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی حد تک ہوم ورک مکمل ہو گیا ہے۔ تاہم ایک ایک رکن کی حامل جماعتوں سے بھی ووٹ مانگے جا رہے ہیں۔ بظاہر اقتدار کے ایوانوں میں خاموشی ہے۔ کوئی ہلچل دکھائی نہیں دیتی لیکن سیاسی جوتشی برملا کہہ رہے ہیں کہ کپتان کی گھر

Read more