جانوروں کی جبری کھیتی باڑی

دنیا بھر میں ہر روز کروڑوں کی تعداد میں جانور غذا اور انسانی استعمال کی خاطر ذبح کیے جاتے ہیں۔ ایسی کون سی جادوئی چھڑی ہے جو روزانہ اتنی بڑی تعداد میں مرنے والے جانوروں کی نسل کم نہیں ہونے دیتی؟

عید قرباں کی آمد آمد ہے۔ گلیوں محلوں، چوراہوں میں جا بجا قربانی کے جانور بندھے اور مچلتے ہی نظر آتے ہیں۔ گائے، بیل، بکرے، اونٹ، دنبے ہر ہی گلی میں اپنی زندگی کے دن گنتے دیکھیں گے۔ قربانی مذہبی فریضہ ہے جس کی توثیق یہ ہے کہ اس روز غریبوں کو وہ غذا کھانے کو میسر آتی ہے جو سارا سال ان کو نصیب نہیں ہو پاتی۔

Read more

قربانی، عقل اور عشق

جب بھی عیدالاضحٰی قریب آتی ہے تو حسب عادت ایک طبقہ، خاص کر لبرل، روشن خیال اور متجددین قربانی پر طرح طرح کے اعتراضات اٹھا کر شیخیاں بگھارتے ہیں اور ایک دینی عمل اور شعائر اسلام میں سے اہم رکن کو موضوع بحث بنانے کی جسارت کر لیا کرتے ہیں۔

Read more

اشرف غنی اور عید کی نماز کے دوران راکٹوں کا حملہ

سوشل میڈیا آج کل آپ کو جنرل میڈیا سے پہلے پہل تمام اطلاعات بمع آڈیو ویڈیو بہم پہنچا دیتے ہیں۔ جیسا کہ آج صبح جب ہم سوشل میڈیا پر حسب معمول مصروف عمل ہوئے تو ایک تازہ ترین ویڈیو افغانستان کے صدارتی محل ( ارگ) کی وائرل ہو چکی تھی جس میں ایک کمانڈو آرمی افسر عید کی نماز پڑھا رہے ہیں اور ان کے پیچھے اشرف غنی سمیت عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی صف میں شامل تھے۔ اخری رکعت کے رکوع سے قیام کے لئے اٹھ ہی گئے تھے کہ راکٹوں کی گن گرج سنائی گئی اور اس لائیو کوریج میں جو دکھایا گیا وہ صدر اشرف غنی کا اعصابی تناو تھا جو بالکل خوف کے جسمانی اثر کے دباؤ سے عاری تھے۔

Read more

افغان طالبان کے قدموں کی آہٹ

وطن عزیز سماجی امتحان، سیاسی آزمائش، اقتصادی چیلنجز سمیت خطے میں موجود کئی طوفانوں سے نبرد آزما ہے۔ افغان طالبان کے قدموں کی چاپ پاک۔ افغان چمن بارڈر پر سنی ہی نہیں بلکہ پیش قدمی دیکھی بھی گئی کہ عید الاضحی سے قبل انہوں نے اسپین بولدک پر قبضہ کر لیا۔ یہ پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کے حامل کا باعث بنا، باب دوستی پر افغان طالبان کے پرچم لہرائے جانیپر سرحد سیل کر کے اضافی فورسز تعینات کردی گئی۔ اسی دوران برطانیہ کی جانب سے دلچسپ بیان سامنے آیا کہ اگر افغان طالبان نے افغانستان کا کنڑول سنبھال لیا تو وہ ان کے ساتھ بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Read more

مٹا دو فاصلے ایثار کر کے

جولائی کی شدید حبس زدہ گرمی میں دوپہر تین بجے دروازے پر دستک ہوئی۔ وہ بیل بھی بجا سکتا تھا مگر اس کے لیے اسے تھوڑی محنت کرنی پڑتی کیوں کہ وہ ابھی قد میں بہت چھوٹا تھا بیل تک اس کا ہاتھ نہیں پہنچ رہا تھا۔

ٹھک ٹھک ٹھک!
۔ کون ہے؟ بند دروازے کے پیچھے سے آواز آئی۔
میں ہوں آنٹی۔ حسن!
کیا چاہیے تمہیں حسن! اس وقت کیا لینے آئے ہو؟

Read more

ببلو بیل کا فرار

اس سے پہلے ہم آپ کو ببلو کی کہانی سنا چکے ہیں جس کا ایک دن یکلخت بیف بن گیا تھا۔ آج ہم آپ کو ببلو ٹو کی کہانی سناتے ہیں جس کی جرات و شجاعت کی داستان اسے قریب سے جاننے والے کئی نسلوں تک سناتے رہیں گے۔

ببلو کو بیف بنانے کے ایک برس بعد دوبارہ عید آئی۔ برخوردار خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے کزنوں کی جمعیت اکٹھی کی اور رات بارہ بجے مویشی منڈی پر دھاوا بولا۔ اس کے مخبروں نے بتایا تھا کہ اس وقت غنیم بیوپاری خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں اور سستے داموں میں سودا چکا دیتے ہیں کہ دو گھڑی سکون کی نیند تو نصیب ہو۔ بارہا تجربے نے یہ مخبری درست ثابت کی تھی۔ ایک مویشی فروش سے مناسب داموں میں ایک تنومند بچھڑے کا سودا طے ہو گیا۔ بچھڑا گاڑی میں لدوا کر گھر لانے کی ذمہ داری ٹک ٹاک کھوکھر کو سونپی گئی جس کے ٹک ٹاک پر لاکھوں مداح ہیں اور بقیہ وقت میں وہ ہمارے پاس ڈرائیوری کرتا ہے۔

Read more

عید، ناانصافی…. مجھے گھر یاد آتا ہے

ایک دو روز میں عید ہوگی۔ لغت میں لفظ کا معانی کچھ اور ہوتا ہے اور زبان استعمال کرنے والوں کے احساس میں اس کی کیفیت کچھ اور ہوتی ہے۔ میر ہی کو لیجئے، خدائے سخن نے لکھا۔ ہوئی عید، سب نے پہنے خوشی و طرب کے جامے، نہ ہوا کہ ہم بدلتے یہ لباس سوگواراں۔ میر نے نوے برس کی عمر پائی۔ باہر سیاسی افراتفری تھی، تاج تلوار کی نوک پہ رکھا تھا، مغلوں کی سیاسی قوت بکھر رہی

Read more

کامیابی، کامیابی اور کامیابی : نذیر بیگ سے ندیم بننے کا واحد پاس ورڈ!

مقام ہے ڈھاکہ
( سابق مشرقی پاکستان )
سال ہے 1967
اور تہوار ہے عید الاضحی

یہاں ایک فلم، نئے ہیرو ہیروئن کے ساتھ تکمیل کے مراحل سے گزر کر پردہ سکرین کی زینت بننے کو ہے۔ بہ ظاہر یہ ایک نامور ہدایت کار کی طرف سے معمول کی ایک فلم بنانے کا پروجیکٹ ہے اور فلم کے ابتدا میں ہی اسے ایک بڑے فیصلے سے دوچار ہونا پڑا۔ فلم کے ہیرو کے انتخاب میں اچانک تبدیلی کر دی گئی، ایک نئے اداکار کو، ایک مشہور اداکار کا متبادل بنایا گیا ہے لہٰذا، فلم سرکٹ میں، اس سے کوئی ایسی خاص امیدیں بھی وابستہ نہیں کی جا رہیں۔

Read more

جنگ اور غربت سے تنگ کئی یمنی مرغیوں کی ‘قربانی’ کرنے پر مجبور

ویب ڈیسک — مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ پر جہاں بکرے، دنبے، گائے یا اونٹ ذبح کیے جاتے ہیں وہیں مسلم دنیا کے ملک یمن کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کچھ لوگ عید پر مرغیوں کی ‘قربابی’ کر رہے ہیں۔

Read more

‘افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باوجود حوصلہ افزا ہیں’

اسلام آباد — طالبان اور افغان حکومت کے نمائندہ وفد کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باوجود پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک اُمید ظاہر کر رہے ہیں کہ سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازع کا حل ہے۔

Read more

ڈی جی خان حادثہ: لالچ، نا اہلی، بے حسی کی داستان

پاکستان میں بدقسمتی سے ہر تہوار پر کوئی نہ کوئی ایسا حادثہ ہوجاتا ہے جو فضاء کو سوگوار کر جاتا ہے ۔ ایسا ہی ڈیرہ غازی خان واقعہ ہے جس میں سیالکوٹ سے عید منانے کے لئے واپس جانے والے مزدور لقمہ اجل بنے۔ اگر دیکھا جائے تو اس دفعہ حکومت کی جانب سے عیدالاضحی پر تین بے ڈھنگی ناقابل فہم چھٹیاں دی گئیں۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب ذرائع مواصلات پر کوئی کام نہیں کیا گیا، ریلوے تباہ حال ہے، سڑکوں کی حالت خستہ حال ہے اور 70 فیصد آبادی کی نقل و حرکت کے لئے استعمال ہونے والی بسوں کی نہ چیکنگ کی جاتی ہے اور نہ ہی ڈرائیورز کی ٹریننگ تو ایسے میں اس قسم کی چھٹیوں میں حادثات ناگزیر ہو جاتے ہیں۔

Read more

دفاعی تجزیہ کار بمقابلہ موسمی قصائی

کچھ روز قبل کام کے بعد دیر سے گھر آنے کے بعد سوچا کہ اب کیا پکاؤں چلو کھانا آرڈر کر دینا بہتر ہے۔ کوئی چالیس منٹ بعد رائیڈر آیا اس نے کھانا دے کر پیمنٹ وصول کرتے ہوئے بہت احترام سے کہا کہ میڈم یہ میرا کارڈ رکھ لیں میں الیکٹریشن کا کام بھی کرتا ہوں کبھی ضرورت ہو تو آپ کال کر سکتی ہیں۔ میں نے اس وقت لڑکے کو بغور دیکھا وہ کوئی بیس، اکیس سال کا نوجوان تھا۔ میں نے اگلا سوال کر دیا۔ کیا تم پڑھتے ہو؟ جواب آیا جی میں نے انٹر کیا لیکن گھر کی ذمہ داریوں کے سبب تعلیم آگے جاری نہ رکھ سکا تو اب ڈلیوری کا کام کرتا ہوں، الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں اور ہاں ابھی عید بھی ہے اگر جانور کی قربانی ہو تو پارٹ ٹائم قصائی بھی ہوں۔

Read more

عید الاضحی کے ثقافتی بیانیے کی تہذیب کی ضرورت

مذہبی بیانیہ کیسے ثقافتی بیانیے میں بدلتا ہے اس کی ایک بہت عمدہ مثال عید الاضحی سے قبل کے دس دن ہیں۔ یہ دن اب مذہبی روایت سے بڑھ کر ایک ثقافتی میلے میں بدل چکے ہیں اور میلے کسی بھی معاشرے پہ ٹھٹھک اور ٹھہر کر سوچ بچار کرنے کی دعوت ضرور دیتے ہیں۔

عید قربان پہ جہاں مذہبی بیانیہ دو آرا میں منقسم ہے ایک وہ جو اس قربانی کو مذہبی فریضہ نہیں سمجھتے اور دوسرے وہ جو سنت ابراہیمی کی ہر حال میں تجدید کا قائل ہیں مگر اس وقت جو صورتحال ہے وہ دعوت فکر دیتی ہے کہ اسے معاملے کو مذہبی پیرائے سے الگ ہو کر دیکھا جائے۔ وہ مذہبی بیانیہ جو ان دس دنوں کی تقدیس اور قربانی کی سنت ابراہیمی کی تجدید کا شد و مد سے قائل ہے وہ بھی یہ ماننے اور دیکھنے پہ مجبور ہے کہ یہ دس دن اب ایک ثقافتی میلے کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

Read more

بکرے، انسان اور ان کے کان

قدرت کی تخلیقات یوں تو ہماری ناقص عقل سے باہر ہیں لیکن تھوڑا غور کریں تو بعض چیزوں کی شان تخلیق کسی قدر سمجھ آتی ہے۔ مثلاً ایک عرصہ تک ہمیں بالکل سمجھ نہیں آتا تھا کہ بکروں کے کان اتنے لمبے کیوں ہوتے ہیں۔ لیکن اب ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ بکرے کے کان بنیادی طور پر اسے پکڑنے اور قابو کرنے کے کام آتے ہیں۔ اس عظیم تفہیم کی وجہ یہ ہے کہ ایک مدت سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بکروں کو پکڑنا ہو، انہیں چہل قدمی کروانا مقصود ہو یا انہیں ان کی مرضی کے خلاف ایک جگہ سے دوسری جگہ گھسیٹ کر لے جانا ہو، ان تمام مقاصد کے لیے انتہائی کارآمد اور مفید ذریعہ بکرے کے کان ہوتے ہیں۔

Read more

اشرف غنی کے قوم سے خطاب سے قبل افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم سمت سے آنے والے تین راکٹ صدارتی محل کے قریب آ کر گرے جس کے نتیجے میں وہاں موجود املاک کو نقصان پہنچا۔

Read more

عید قرباں: ’رستم ہاکستان‘ کا ٹائٹل جیتنے والا گوجرانوالا کا 314 کلوگرام وزنی بکرا

زیادہ وزن والے بکرے کے مقابلے میں رستم پاکستان ٹائٹل جیتنے والے شیر دل نامی بکرے کے فتح کے بعد گوجرانوالہ پہنچنے پر اس کے مالک فرخ اعجاز نے ایک مقامی میرج ہال میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

Read more

ڈاکٹر سحرش پیرزادہ: ’جب لوگوں کو پتہ چلتا کہ میں جانوروں کی ڈاکٹر ہوں تو وہ ہنستے بھی اور حیران بھی ہوتے‘

’میں نے فیصلہ کیا کہ اگر لوگوں کے بارے میں سوچوں گی تو آگے نہیں بڑھ سکوں گی پھر میں نے یہ سوچنا چھوڑ دیا کہ ‘لوگ کیا کہیں گے’، اب میں اپنے دل کی بات سُنتی ہوں اور دل سے کام کرتی ہوں۔‘

Read more

تاج محمد سرپرہ: کراچی سے لاپتہ بزنس مین جن کے بیوی بچے ایک اور عید اُن کے بغیر گزاریں گے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت میر تاج محمد سرپرہ گذشتہ سال کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ اگر کورونا نہ ہوتا تو آج وہ، ان کے بچے اور تاج محمد کے خاندان کے لوگ اس اذیت ناک صورتحال سے دوچار نہ ہوتے۔

Read more

جذبہِ ایثار

ہر سال ۱۰ ذوالحج کو تمام دنیا کے مسلمان حضرت ابراہیم (ع) کی اللہ تعالی کے حکم پہ عمل کرتے ہوئے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل (ع) کی اُس عظیم قربانی کی سُنت پہ عمل کرتے ہوئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔ ہزاروں سال پہلے پیش آنے والا یہ واقعہ اللہ تعالی نے ہمیں قرآنِ مجید میں ہو بہو بیان کر کے ہم مسلمانوں تک پہنچایا ہے۔ تاکہ ہم بھی اِس سے سبق سیکھ سکیں۔ جِس طرح حضرت ابراہیم (ع)

Read more

وقت ضائع کئے بغیر ہتھیار ڈال دیں، عام معافی سے فائدہ اٹھائیں: طالبان امیر

افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے ایک بار پھر عام معافی کے اعلان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ” امریکہ سمیت تمام ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں کہا ہے کابل انتظامیہ کے مذاکرات کار دوحہ قطر میں وقت ضائع کر رہے ہیں ان کا رویہ مثبت نہیں ہے۔ ملا ہیبت اللہ نے کہا کہ ہم فوجی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی حل پر بھی یقین رکھتے ہیں اور جو بزرگ

Read more

دوحہ مذاکرات: افغان حکومت اور طالبان کا تنازع کے حل کے لیے آئندہ ہفتے دوبارہ ملنے پر اتفاق

ویب ڈیسک — افغان حکومت اور طالبان کے وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں اور فریقین نے تنازع کے حل کے لیے آئندہ ہفتے دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا ہے۔

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سمیت افغان حکومت کے سینئر نمائندے مذاکرات میں شریک تھے۔

Read more

ڈی جی خان میں بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 27 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر تعداد ایسے افراد کی تھی جو عید کی چھٹیاں گھر گزارنے آ رہے تھے۔ مقامی صحافی کے مطابق بس میں گنجائش سے کہیں زیادہ مسافر سوار تھے۔

Read more

میں ویکسین نہیں لگواؤں گا، ریاست جو مرضی کر لے

آج حسب معمول عید کے چھٹیوں کے ساتھ ہی عید کی تیاریاں بھی شروع ہو گئیں ہیں اور میں نے بھی سوچا کہ کیوں نہ آج بال وغیرہ کٹوا لئے جائیں۔ بال کٹوانے کے لئے اپنے ہیر ڈریسر کی دکان پر رش ہونے کی وجہ سے میں انتظار کی غرض سے دکان میں ہی بیٹھ گیا۔ سوشل میڈیا اور کچھ غیر ضروری کال کرنے کے بعد جب کرنے کو کچھ نہیں تھا میں نے حارث (ہیر ڈریسر) سے کہا کہ

Read more

خان کے سبز باغ سے اسد عمر برآمد!

کہتے ہیں جب کسی  ”ماہتڑ ساتھی“ کو ٹرک نے ٹکر ماری تو وہ باقاعدہ غل گپاڑوی انداز میں روتا جائے، روتا جائے۔ ایسے میں کسی دوست نے پوچھا  ”یار تو مر تو نہیں گیا۔ صبر کر۔ نہ اتنا رو“ رونے والے نے جواب دیا۔ ستم یہ نہیں کہ وہ ٹکر مار کر چلا گیا، افسوس یہ ہے کہ اس کے پیچھے لکھا ہوا تھا  ”دوست پھر ملیں گے“ ۔ اجی خیال تھا غالب کے ایک شعر سے کالم کا دریچہ

Read more

افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے لیے تیار ہیں، سربراہ افغان طالبان

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے بڑے علاقے پر قبضے اور فتوحات کے باوجود وہ افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے حامی ہیں۔

مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر اتوار کو اپنے پیغام میں طالبان سربراہ کا کہنا تھا طالبان اسلامی حکومت کے قیام اور امن کی جانب بڑھنے والے ہر موقع سے استفادہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Read more

پہلے قربانی کی جاتی تھی اب قربانی دکھائی جاتی ہے

میرے آفس کے راستے میں دو الیکٹرونکس مارکیٹ آتی ہیں اور دونوں شہر کراچی کی بڑی مارکیٹ میں شمار کی جاتی ہے۔ آج جب میں آفس آ رہا تھا تو میری نظر ان مارکیٹ پر پڑی۔ فریج اور ڈیپ فریزر کی بہت بڑی کلیکشن ہر دکان پر موجود تھی بلکہ باہر روڈ تک بہت بڑی تعداد میں فریج ہی فریج موجود تھے۔

چلتی بائیک پہ ایک اور منظر سڑک پر دیکھا جہاں ڈالے والی سوزوکی گاڑی اپنی اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں تھی۔ کچھ میں جانور موجود تھے اور کچھ میں فریج۔ اس منظر میں بھرپور ربط نظر آ رہا تھا، گویا جانور اور فریج کا بہت گہرا تعلق ہو۔ ویسے اس منظر کا حقیقی اندازہ آپ کو عید کے بعد بھرے ڈیپ فریزر سے بخوبی ہو جائے گا۔

Read more

مذہبی رواداری : ایک نیا سوشل کانٹریکٹ۔ کیا سمجھوتہ ممکن ہے؟ 

پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف مذہب کو بڑے منظم طریقے استعمال کیا گیا ہے۔ جس کی بہت سی وجوہات سیاسی بھی ہیں جن کی وجہ سے اس کا تدارک مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ آج سے کچھ ماہ قبل خیبر پختون خواہ کی عدالت میں ایک شخص کو توہین مذہب کے الزام کی پیروی کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ آج سے چند روز قبل صادق آباد میں توہین مذہب کے مقدمے میں عدالت سے بری ہونے کے باوجود ایک پولیس کانسٹیبل نے ملزم کو کلہاڑیوں سے کاٹ کر مار دیا۔

Read more

امریکہ میں قربانی کے بکرے کا احوال

عید قربان میں ابھی چند دن باقی تھے کہ سلیم اور شدو بھائی نے قربانی کی رسم ادا کرنے کے لیے ایک بکرے کی تلاش شروع کر دی۔ وہ دونوں دوست امریکہ کے ایک دوردراز قصبے اور میکسیکو بارڈر کے قریب گیس سٹیشن اور کنوئینس سٹور میں ملازم تھے۔ وہ اچھے دوست اور اپنے خاندان سے دور، چھڑوں کی جیسے زندگی بسر کر رہے تھے۔ دونوں اکثر عید پر چھٹی لیتے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں مناتے۔ لیکن اب کی بار، باس نے انہیں عید کی رخصت دینے سے انکار کر دیا۔ سلیم ذرا مذہبی رجحان رکھنے والا تھا لہذا اس نے اپنی محنت کی کمائی سے قربانی کے لیے ایک بکرا خریدنے کی ٹھانی۔

Read more

حج اور ایام حج

اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن حج ہے۔ جس کی فرضیت قرآن، حدیث اور اجماع امت سے بالکل اسی طرح ثابت ہے جیسا کہ نماز روزہ وغیرہ کی۔ اس لئے منکر حج کو اسلام اپنے دائرہ میں رہنے کا حق نہیں دیتا۔ لغوی اعتبار سے حج کا معنی ہے ارادہ اور قصد کرنا۔ جبکہ شریعت میں خاص وقت میں خاص طریقے سے ضروری عبادات اور مناسک کی ادائیگی کے لئے کعبۃ اللہ کا قصد کرنا، طواف کرنا اور میدان عرفات میں ٹھہرنا حج کہلاتا ہے۔

Read more

داسو حادثہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نوکری پر دوبارہ بحال کر دیا

چینی کمپنی غضوبہ نے داسو بم دھماکے کے بعد اپنے پاکستانی ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ داسو میں ہونے والے دھماکے سے فقط 500 میٹر دوری پر موجود چینی کمپنی کے برسین کیمپ کے زنگ آلود گیٹ پر اب ایک نیا نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔

Read more

گم نام پتوں پہ بھیجے گئے خط جن کے جواب نہیں آتے

پیارے ابو جی

کیا خیر اور کیا خیریت معلوم کروں۔ آپ وہاں ہیں جہاں سے کچھ خبر نہیں آتی۔ میں جہاں ہوں مجھے اپنی ہی خبر نہیں ہے۔ کئی راتوں سے ٹھیک سے سو نہیں پا رہی۔ سونے لگتی ہوں تو وہ غلطیاں سامنے آ کے ناچنے لگتی ہیں جن کو کرنا میرا نصیب یوں ٹھہرا، کہ آس پاس کوئی اپنا نہیں تھا۔ جب بچہ ہوش کی دنیا میں آتا ہے تو ماں کی گود کے ساتھ ساتھ باپ کی شفقت بھی اس کے لیے اتنی ہی ضروری ہوتی ہے۔

پدرانہ شفقت جسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے میں چھوٹے چھوٹے قدموں سے اتنی دور تک نکل جایا کرتی تھی کہ حساب نہ رہتا تھا۔ حساب ویسے ہی کمزور ہے۔ شاید محبت اور شفقت کی کمی ایسے ہی بندے کا حساب کمزور کر دیتی ہے جیسے میرا ہے۔ پیروں میں چکر پڑنا ایک مثال سہی مگر میرے پیروں میں پڑے بھنور آپ کے دنیا سے جانے تک ختم نہ ہوئے۔

Read more

فراڈ

دو بہاریں اور ایک خزاں اس انتظار میں گزار دی کہ ہنزہ جاؤں گا اور کرونا وائرس نے راستے ایسے بند کیے کہ جیسے لینڈ سلائیڈ ہو گئی ہو، پیسے بھی تھے وقت بھی تھا پر نہیں جاسکے، حالات ہی بڑے سمارٹ تھے ہر طرف سمارٹ لاک ڈاؤن کا چرچا تھا، نومبر پھر آنے والا ہے اس دفعہ میں نے خوب چالاکی سے کام لیا اور پروگرام ہی نہیں بنایا، نہ ہی پیسے بچائے اور نہ ہی وقت، اس طرح میں نے بدلہ لیا کرونا سے، اور ہاتھ کر گیا کرونا کے ساتھ۔

Read more

ہم امتیاز ساحل و طوفاں نہ کرسکے

مجھے جینے کی کوئی خواہش نہیں لیکن میرے ڈاکٹر مجھے مرنے نہیں دیتے۔ وہ کہتے ہیں زندگی ایک امانت ہے اور اسے اپنے ہاتھوں تلف کرنے کا ہمیں کوئی حق نہیں مگر میرے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیتے کہ کسی کو کیوں یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ ہمیں جیتے جی مار دے پھر سانسوں کا یہ بوجھ بھی ہم کیوں اٹھائیں۔ کبھی کبھی ندامت اور پچھتاوے کا احساس مجھے کچوکے لگاتا ہے، ڈستا ہے۔ کاش میں احمر کو یوں آگے نہ بڑھنے دیتی کاش میں جان پاتی کہ دامن چھڑانا دامن بچانے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

میرا نام فلک ہے۔ احفاظ مجھے فلکی کہہ کر پکارتے تھے۔ تھے اس لئے کہ اب تو ایک دوسرے کو پکارنے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ کام کی بات کے علاوہ کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔

Read more

افغان حکومت اور طالبان میں دوحہ میں ایک بار پھر مذاکرات کا آغاز

افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہفتے سے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

دوحہ میں ہونے والے یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں کہ جب افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے دوران پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کافی عرصے سے قطر کے دارالحکومت میں جاری رہے ہیں تاہم طالبان کے افغانستان کے متعدد علاقوں پر قبضے کیے جانے کے بعد ان مذاکرات میں پیش رفت کم ہوتی گئی ہے۔

Read more

کوہستان واقعے کے بعد چینی کمپنی نے داسو ڈیم کی تعمیر روک دی، پاکستانی ملازمین فارغ

داسو ڈیم ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے انجنئیرز کی بس کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کے حکام پاکستان پہنچے ہیں جنہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کے بعد داسو ڈیم کی تعمیر پر کام کرنے والی چین کی کمپنی نے منصوبے پر کام روک دیا ہے۔ ساتھ ہی چینی کمپنی نے پاکستان کے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔

Read more

قربانی کا مقصد

ہم سب لوگ اپنے بچپن سے ہر سال عید الضحٰی کے تہوار کو پورے اسلامی جوش و جذبہ سے مناتے آ رہے ہیں اور یہ قربانی کا سلسلہ کیسے شروع ہوا اس کے بارے میں بھی اپنے بڑوں سے سنتے رہے ہیں کہ یہ سنت ابراہیمی ہے جس کی پیروی ہر سال مسلمان ماہ ذی الحج کی 10، 11 اور 12 کو اللہ کے نام پر جانور کی قربانی کر کے کرتے ہیں۔

Read more

بھارتی کشمیر میں عید پر جانوروں کی قربانی کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ ہے کیا؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی طرف سے دو انتظامی عہدیداروں اور پولیس حکام کو لکھے گئے ایک خط نے اس مسلم اکثریتی ریاست میں ایک نیا سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

جموں و کشمیر، جہاں 5 اگست 2019ء کے بعد براہِ راست بھارت کا انتظامی کنٹرول ہے، محکمہ حیوانات اور ماہی گیری کے ڈائرکٹر پلاننگ جی ایل شرما نے 15 جولائی کو جموں اور وادی کشمیر خطوں کے ڈویژنل کمشنروں یا انتظامی عہدیداروں اور پولیس سربراہوں کو ایک خط لکھ کر تاکید کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید الاضحیٰ کے موقعے پر گائے، بچھڑوں، اونٹ اور دوسرے جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح نہ کیا جائے۔

Read more

ازبکستان کانفرنس: اشرف غنی کی پاکستان پر تنقید اور عمران خان کا جواب

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے دونوں ملکوں کے عوام اور سرکاری حلقوں کے مابین الفاظ کی جنگ جاری ہے اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مسلسل طالبان کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

Read more

پاکستان کا مجوزہ ’افغان امن کانفرنس‘ مؤخر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک — پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے افغانستان میں قیامِ امن کے حوالے سے مجوزہ تین روزہ ’افغان امن کانفرنس‘ انعقاد سے ایک روز قبل مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان امن کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہفتہ 17 جولائی سے پیر 19 جولائی تک ہونا تھا۔ البتہ اب یہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے اور اس کا انعقاد عید الاضحیٰ کے بعد ہو گا۔

Read more

سعودی عرب میں عید الاضحی کے موقعے پر 85 پاکستانی قیدیوں کی سزا معاف

اسلام آباد — سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے موقعے پر 85 پاکستانی قیدیوں کی سزا کی معافی کا فیصلہ کیا ہے جنہیں وطن واپس لانے کے لیے پاکستان کی حکومت خصوصی طیارہ ریاض بھیجے گی۔

Read more

نصرت بانو، آمنہ عاشق اور آمنہ شہزادی: ہینڈ بال کی سٹارز جنھوں نے اس کھیل کو فیصل آباد میں مقبول بنایا

اگرچہ ہینڈ بال پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں مگر فیصل آباد میں اس کھیل کی مقبولیت کی وجہ نصرت بانو، آمنہ عاشق اور آمنہ شہزادی کو تصور کیا جاتا ہے۔

Read more

مکران میں کرونا کی وبا اور لوگوں کی اموات

صحافیوں کی بھی زندگی ہوتی ہے انھیں صبح شام، کئی کئی سیاسی و سماجی تقریبات کی کوریج اور شہر کے کئی مقامات پر جانا پڑتا ہے۔ بھاگتے دوڑتے شہر کو سکون کا سانس لیتے دیکھنا آنکھوں کو تو شاید اچھا لگتا ہو لیکن دل کا کیا کریں جو کہتا ہے کہ اب کچھ وقت آرام بھی کریں کچھ وقت اپنے کو بھی دیں کہ اچانک دور کسی مسجد میں اعلان سنائی دیتا ہے کہ شمبے اسماعیل کے رہائشی علی داد

Read more

پاک فوج زندہ باد

کراچی کی سپر ہائی وے پر واقع مویشی منڈی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا کہ جب بیوپاریوں یا شہریوں کے بجائے انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جانے لگے۔ کراچی کی یہ مویشی منڈی ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی ہے جو 9 سو ایکٹر کے رقبہ پر محیط ہے، جہاں عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی ایک شہر سا آباد ہوجاتا ہے۔ ملک بھر کے طول و عرض سے بیوپاری

Read more

سعودی عرب عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدی رہا کرے گا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق

Read more

ملک کی تاریخ کے ریکارڈ ترسیلاتِ زر، کیا یہ اضافہ برقرار رہ پائے گا؟

کراچی — پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر ریکارڈ 29 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے جو ملک کی تاریخ میں ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم افراد کی جانب سے بھیجے جانے والی سب سے بڑی مجموعی رقم ہے۔

Read more

دوسرے کی بیوی

عبدالجبار کو دوسروں کی بیویاں اچھی لگتی تھیں۔ وہ جب بھی کسی دوست، رشتے دار یا ہمسائے کی بیوی کو دیکھتا تو نہ جانے کیوں اس کا دل گدگدانے لگتا، دماغ سنسنانے لگتا اور بدن کپکپانے لگتا۔ اکثر و بیشتر اس کی اس کیفیت کا دوسروں کی بیویوں کو اس وقت تک پتہ نہ چلتا جب تک اس کی نگاہیں ان کے ریشمی بدن کو کاٹتی ہوئی ایسے پیچیدہ زاویے بنانے لگتیں کہ جن میں کوئی بھی زاویہ قائم نہ

Read more

پاکستان میں سیاحت: کورونا وائرس اور بارش میں شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟

گلگت بلتستان اور صوبہ خِیبر پختونخواہ میں سیاحت پابندی عائد ہوتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے چند دونوں میں ہو گا مگر اس وقت گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے مطابق علاقے میں سیاحت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخواہ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

Read more

 سوشل میڈیا کی محبت

جو رومانوی داستانیں ہم کتابوں میں پڑھتے تھے۔ عشق و محبت کی لازوال رفاقتیں اور قربتیں اب ان کا وجود خال خال نظر آتا ہے۔ اپنے محبوب کو خط لکھنا اور پھر جواب کا انتظار کرنا۔ کبھی اپنے محبوب کو دیکھ لینا تو ایسے محسوس ہونا جیسے عید کا چاند نظر آ گیا ہو۔ لیکن اب ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ جب سے جدید ٹیکنالوجی یعنی موبائل فون آیا ہے۔ اس نے معاشرے پر بہت منفی اثرات ڈالے ہیں۔ اگر

Read more

زہریلے رویے، منافقانہ ماحول اور فرعونوں سے بھرا میڈیا

دو ہزار انیس کی بات ہے کہ جب لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میں اپنے بڑے بھائی، محسن استاد میاں سرفراز صاحب کے ساتھ ان کے ایک دوست جو کیپیٹل ٹی وی میں اہم عہدے پر براجمان ہیں کو ملنے گئے تو وہاں پر ایک صاحب بیٹھے ملے جو اپنے کمپیوٹر کو کوس رہے تھے اور ساتھ ہی اظہار افسوس کر رہے تھے کہ کاش بیٹی کی بات مان کر ڈیجٹل میڈیا اور ٹیکنالوجی

Read more

بنوں شوز، ٹاپوں کی آواز اور ریل کی سیٹی

کچھ منظر یاداشت پر ایسے نقش ہو جاتے ہیں جیسے کل کی بات ہو۔ رمضان کا مہینہ تھا۔ ابا جان (والد صاحب کے بڑے بھائی، تایا ابو) اسکول آئے تھے مجھے لینے۔ پانچویں میں تھا شاید جب پہلی دفعہ بنوں جانا ہوا تھا۔ بنوں ہمارے گاؤں کے بہت قریب ہے لیکن پتہ نہیں کیوں پانچویں تک انتظار رہا۔ عجیب سی سرشاری تھی کہ تایا ابو اسکول مجھے لینے آئے ہیں۔ پرنسپل صاحب نے کلاس ٹیچر کو بلاوا بھیجا اور ان

Read more

بھارت: مسلم خواتین کی آن لائن ’نیلامی‘ پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی مذمت، کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی — انسانی حقوق کے کارکنوں، خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رضاکاروں اور صحافیوں نے بھارت میں مسلمان خواتین کی تصاویر اور اُن سے متعلق معلومات بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں کرونا کیسز میں پھر اضافہ، عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

اسلام آباد — پاکستان کی حکومت نے کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم ‘ڈیلٹا’ کے کیس سامنے آنے کے بعد عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

Read more

انڈیا میں ممتاز خواتین کی انٹرنیٹ پر ’نیلامی‘

انڈیا میں ملک کی ممتاز اور سرگرم مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ ایک ایپ بنائی گئی جس میں ان عورتوں کے ناموں کی ایک فہرست بنا کر یہ دعوی کیا گیا کہ ان کی نیلامی کی جا رہی ہے۔

Read more

دلیپ کمار کی اکڑ، کشور کی تساہلی اور دم توڑتی مدھوبالا

ویلنٹائن ڈے، جسے مذہب عشق کے پرہیزگار مومنوں نے انتہائی خشوع و خضوع سے اپنے اپنے مسلک کے مطابق منایا۔ اپنے چاہنے والوں /والیوں سے جنم جنمانتر تک ساتھ نبھانے اور سکھ دکھ میں ہر دم ساتھ دینے کے نہ جانے کتنے عہد و پیمان باندھے۔ عین اسی دن گوگل نے مدھو بالا کا ڈوڈل بنا کر اُس خوبصورت چہرے کو خراج عقیدت پیش کیا جس کی دل میں اتر جانے والی مسکراہٹ اور چمکتی آنکھوں کا کوئی جواب اس کے بعد نہ مل سکا۔ وہی مدھوبالا جس کے بارے میں شمی کپور نے کہا تھا کہ جب وہ سامنے ہوتیں تو میں ڈائیلاگ بھول جاتا کرتا تھا۔

ہاں وہی مدھوبالا جس کا یوم پیدائش 14 فروری کو پڑتا ہے۔ وہی دن جو عاشقوں کی عید کہلاتا ہے، محبتوں کا بسنت اور چاہتوں کا نوروز مانا جاتا ہے۔ وقت کی ستم ظریفی یہ کہ ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے جس دن دو پیار کرنے والے اپنی محبت کی تکمیل کی قسمیں کھاتے ہیں اور سات جنموں تک ساتھ رہنے کا وعدہ کرتے ہیں اسی دن جنمی اِس ہر دل عزیز اداکارہ کی محبت ہی ادھوری رہ گئی۔

Read more

شاعری سے تعلق کیسے بنتا ہے

سکول کے زمانے میں میرا خیال تھا کہ کورس کی کتابوں کے علاوہ دنیا میں جو واحد کتاب ہے وہ قرآن ہے۔ باقی ڈائجسٹ ہوتے ہیں اس کے علاوہ شعر و شاعری اور لطیفوں کے پاکٹ سائز کتابچے جو ہر سال رمضان سے پہلے ایک پر اسرار سا شخص تھیلا اٹھائے سکول میں آتا اور پانچ روپے میں شاعری، لطیفوں کے پاکٹ سائز کتابچے کے علاوہ ایک عدد جنتری ہوتی تھی۔ اس جنتری میں پورے سال کا کیلینڈر، ستاروں کے

Read more

ملبہ تو صاف ہو جائے گا لیکن غزہ کے زخم کیسے بھریں گے: غزہ کے ایک ڈاکٹر اور ان کے خاندان کی کہانی

اسرائیل کے فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے سکولوں، سڑکوں، رہائشی عمارتوں اور خطے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی فوری ضرورت ہے، لیکن سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ غزہ کو اس کے 20 لاکھ باشندوں کی ذہنی صحت پر فوری طور پر توجہ دینی ہے کیونکہ وہ بری طرح سے تباہی کی طرف جا رہی ہے۔

Read more

کورونا کی چوتھی لہر

کیا کورونا وائرس ایک حقیقت ہے یا حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے؟ کیا ملک میں کورونا ہے بھی یا حکومت عالمی اداروں سے فنڈ لینے کے چکر میں ہے؟ کیا کورونا ویکسین لگوانی چاہیے یا نہیں؟ کیا ویکسین زندگی بچانے کے لیے ہے یا زندگی ختم کرنے کے لیے؟ حیرت ہوتی ہے لوگوں کی سوچ پر جب کورونا سے لڑتے ہوئے ہمیں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک دنیا

Read more

امریکہ میں گلیوں کے فنکار

اس روز مسٹر ٹام بہت مایوس تھا۔ وہ سارا دن ڈاؤن ٹاؤن کے بڑے شاپنگ مال کے سامنے بیٹھ کر اپنا ساز بجاتا رہا لیکن کسی راہگیر نے اسے ٹپ دینا تو کجا اس کی جانب نظر بھر کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا۔ وہ ایک اچھا ڈرمر تھا اور امریکہ کے 60 s اور 70 s کے مشہور گانوں کی دھنوں کے ساتھ بہت خوبصورت انداز میں اپنا ڈرم بجایا کر تا تھا۔ وہ وہاں ہر آنے جانے والے

Read more

’سُلی ڈیلز‘: انڈیا میں مسلم خواتین کو ٹرول کرنے کے لیے بنائی گئی ایپ پر تنازع

فرض کیجیے ایک دن آپ صبح اٹھتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ انٹرنیٹ پر آپ کی تصاویر اور ذاتی معلومات ’نیلام‘ ہو رہی ہے اور کچھ لوگ آپ پر فحش تبصرے کر کے آپ کی بولی لگا رہے ہیں تو آپ پر کیا بیتے گی؟

Read more

عشرہ ذی الحجہ اسلام کی روشنی میں!

ذی الحجہ ہجری کیلنڈر کے حساب سے قمری سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے چونکہ اس میں اسلام کا عظیم رکن حج ادا کیا جاتا ہے، اس مناسبت سے اس کو ذی الحجہ کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالی نے سال کے بارہ مہینوں میں جن بعض دنوں اور راتوں کو خاص فضیلت بخشی ہے ان میں ذی الحجہ کے شروع کے دس دن بھی شامل ہیں۔ قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے ”یقیناً مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک

Read more

ہمارے چند مسائل اور اہل اقتدار کی عدم توجہی

اہل دانش کے نزدیک سیاست کا مقصد ایک ایسا نظم اجتماعی اختیار کرنا ہے جس سے معاشرے میں رائج غربت، جہالت اور غیر انسانی رواجوں کا خاتمہ ہو سکے اور انسانی معاشرہ تمدن کی معراج تک رسائی حاصل کرسکے۔ ہمارے یہاں سیاست صرف اور صرف اقتدار کے حصول اور اس کی بقاء کے لیے حربے اور حیلے اختیار کرنے کا نام ہے۔ اہل سیاست گلی گلی خلق خدا کے آگے اپنی ایمانداری، غیر معمولی اہلیت اور بے گناہی کا ڈھول

Read more

یہ جو ہم چپ رہتے ہیں

ماں سے جو سنی ہیں، اس کے پاس جو سنانے کو کہانیاں تھیں۔ وہ دیہی سندھ کی ہیں۔ نانا کب لائلپور سے اٹھ کر رانی پور سندھ گئے۔ اس کی تاریخ سال کبھی پوچھا نہیں۔ پاکستان بننے سے پہلے یا بعد کا ہی کوئی وقت رہا ہو گا۔ کب سندھ سے اٹھ کر ساہیوال آ گئے یہ پتہ ہے۔ جب سندھ میں زبان کے مسئلے پر احتجاج ہوا۔ اس کے بعد سال دو لگے انہیں زمین بیچنے اور نئی جگہ ڈھونڈنے میں۔

دو مربعے یا شاید زیادہ بے آباد زمین تھی۔ ٹیلے تھے جنہیں ہموار کر کے قابل کاشت کرنا تھا۔ ماموں اور امی چھوٹے تھے۔ چھوٹی سی گوٹھ تھی، سب ہی رشتہ دار تھے۔ اردگرد ساری زمینیں اپنے ہی لوگوں کی تھیں۔ گوٹھ سے کھیتوں تک کام کرتے بڑوں تک کھانا پہنچانا لڑکیوں کی ہی ذمہ داری ہوتی تھی۔

Read more

موجودہ حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مشکلات میں اضافہ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی معطلی کی تاریخ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی عید تہوار کے مواقع پر کثیر تعداد میں اپنے وطن کا رخ کرتے ہیں تاکہ خوشیاں اپنے عزیز و اقارب کے منا سکیں جولائی میں بچوں کی گرمی کی تعطیلات بھی ہوتی ہے اور پورے سال میں یہ واحد موقع ہوتا ہے کہ لوگ ان تعطیلات میں اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارے۔

بہت سے لوگوں نے ایڈوانس میں ٹکٹیں بھی خرید رکھی ہے۔ لیکن بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی نے جس ایئرلائنز سے ٹکٹس بک کروائی تھیں اس ایئرلائنز کی جانب سے فلائٹ کینسل ہونے کی میل موصول ہو رہی ہیں اوورسیز پاکستانی پریشانی کا شکار ہے۔ جبکہ بہت سے پاکستانی جو چھٹیوں پر پاکستان گئے ہیں اور جن کی چھٹیاں حتم ہو چکی ہیں وہ فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں ایسے اوورسیز پاکستانیوں کو شکایت یہ ہے کہ وہ وطن لوٹنے کے بعد وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ وہ واپس آنا چاہتے ہیں، مگر ان کی کسی جگہ شنوائی نہیں ہو رہی۔

Read more

عثمان خان کاکڑ شہید

عالیہ دنوں ایک سانحہ رونما ہوا جس سے سارے جمہوریت پسند اور مزاحمت پسند اشکبار ہوئے لوگوں کو اس واقعے نے جھنجوڑ کہ رکھ دیا۔ جمہوریت پسند اور مزاحمت پسند اقوام کی چوٹی کے لیڈر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری، صوبائی صدر اور سابقہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ شہید ہوئے جو کہ ایک نظریاتی، انسان دوستی کے ساتھ مظلوم اقوام کی نمائندگی ماورائے رنگ، نسل، زبان اور علاقہ جس خلوص یا اخلاص سے انہوں نے کی واقعی ایک

Read more

بھارتی دہشت گردی اور پاکستان کی حکمت عملی

وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہر ٹاؤن لاہور کے دہشت گرد حملہ میں بھارتی ساز باز کا انکشاف ہونے کے بعد بھارت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پنجاب کے آئی جی پولیس انعام غنی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’کسی ابہام کے بغیر کہا جاسکتا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کی ساری

Read more

جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں، معید یوسف

معید یوسف کے مطابق ملزمان کے فون اور دیگر جو آلات ملے ہیں اس کا فارنزک ہوا ہے اور مرکزی ماسٹر مائنڈ اور معاونین کا تعلق بھی انڈیا سے جڑتا ہے۔

Read more

ممتا کی مجبوری

اس چھوٹے سے قصبے میں بسوں ویگنوں کا یہ اڈا ابھی نیند سے پوری طرح جاگا بھی نہیں تھا۔ سورج کی پہلی کرنوں نے اس کی ٹوٹی پھوٹی، میلی کچیلی دیواروں کو پہلا بوسہ ہی دیا تھا کہ وہ عورت سہمے سہمے قدم اٹھاتی وہاں داخل ہوئی۔ چکنی مٹی جیسے رنگ کی ایک با وقار سی چادر میں اس نے خود کو لپیٹ رکھا تھا۔ سر کے بالوں کی ایک ضدی لٹ جو چادر سے باہر لٹک رہی تھی، غماز

Read more

کس کس بات کو روؤں ناصر

موجودہ حکومت کی ایک خوبی تو ہے کہ یہ پاکستانی قوم کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے عملی مشقیں کرواتی رہتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ جب پورے ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی تھی، محمود و ایاز والے مصرعے کے مصداق امیر غریب سب ایک لیٹر پیٹرول کے لئے لمبی لائنوں میں لگے رہتے تھے۔ اس بحران کو موجودہ حکومت نے پہلے پہل تو سرے سے ماننے سے انکار کیا تھا

Read more

عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے

اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں واضح فرماتا ہے کہ وہ بندے پر اپنے حقوق معاف کردے گا مگر بندے پر بندے کے حقوق معاف نہیں کرے گا یعنی حقوق اللہ سے حقوق العباد اہم ترین ہیں۔ اللہ کے بندوں کو ناراض کر کے اللہ کو راضی کرنے کی سعی لاحاصل ہے۔ آبائی گاؤں میں رہتے ہوئے مذہب کی رسومات زیادہ تر خواتین کو ادا کرتے ہوئے دیکھا۔ راقم کی چچی محترمہ عالم و فاضل تو نہیں ہے مگر خواندہ ضرور

Read more

بیانات سے پیٹ نہیں بھرتا وزیراعظم صاحب

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں روح پرور (روح پرور اس لئے کہ کئی اراکین اسمبلی تکبیر اور رسالت کے نعرے لگاتے رہے ) اور دلیرانہ تقریر نے اقوام عالم کے دل موہ لئے۔ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز ہوں یا پھر اخبارات اور ویب سائٹس ہر جگہ ہی واہ واہ ہوتی رہی، (یہ ایک الگ بات ہے وفاقی وزیر غلام سرور کو اس دوران نیند آ گئی ) کسی اخبار نے سپر لیڈ لگائی تو کسی نے

Read more

لاک ڈاؤن

جھلسا دینے والی گرمی پڑ رہی تھی عارفہ گھر سے نکلتے ہوئے جوس کی ٹھنڈی بوتلیں ساتھ رکھ لیتی اور دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں میں تقسیم کرتی جاتی۔ لیکن پہلے ان کا نام پوچھ کر تسلی کر لیتی کہ وہ ہندو تو نہیں۔ یوں اپنی نیکی کو اس نے تعصب کا لبادہ اوڑھا دیا تھا۔ اس روز بھی وہ دلی کے پرانے محلے سے گزر رہی تھی کہ ایک بوڑھے مزدور کو دیوار سے ٹیک لگائے دیکھ کر گاڑی روکی۔ نام پوچھا تو اس نے رامو نام بتایا۔ عارفہ نے گاڑی آگے بڑھا دی۔

گھر پہنچ کر وہ کام کاج میں لگ گئی پر نہ جانے کیوں آج عارفہ کے دل کو عجیب بے کلی تھی بار بار دیوار سے ٹیک لگائے رامو کا چہرہ اس کی نظروں میں آ رہا

Read more

وہ ترک ناداں کون تھا جس نے خلافت کی قبا چاک کی؟

ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ اقبال نے اتا ترک کے خلافت ختم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے یہ شعر کہا تھا
چاک کر دی ترک ناداں نے خلافت کی قبا
سادگی مسلم کی دیکھ، اوروں کی عیاری بھی دیکھ

کیا یہ شعر اقبال نے واقعی اتاترک کے بارے میں کہا تھا؟ کیا اقبال نے عثمانی خلافت ختم ہونے کی مخالفت کی تھی؟ آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔

Read more

جس محلے میں تھا ہمارا گھر

سجاد احمد صدیقی کی کتاب پر تبصرہ پڑھنے سے پہلے بس اتنا سمجھ لیجیے کہ ڈاکٹر شیر شاہ سید اور آصف فرخی کے دوست ہیں۔ پھر یہ ہی نہیں شیر شاہ ہمت بڑھائیں اور آصف فرخی پیدائشی مصنف قرار دے کر ان کا سب سے پہلا مضمون ’ ہم سب‘ میں شائع بھی کروا دیں۔ تب پھر سوچ کو پرواز اور اظہار کو روانی کیوں نہ ملے۔ سال بھر کے وقفے سے ان کے تین چار مضامین ’ہم سب‘ میں شائع

Read more

عاصمہ رانی قتل کیس: پشاور کی عدالت نے 2018 میں کوہاٹ میں قتل ہونے والی طالبہ کے ایک مجرم کو سزائے موت سنا دی

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت نے جمعے کو سنٹرل جیل پشاور میں اس قتل کے مقدمے کا فیصلے سناتے ہوئے ایک مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت جبکہ دو کو ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں میڈیکل تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو سال 2018 میں کوہاٹ کے علاقے میانخیل میں رشتے سے انکار پر قتل کیا گیا تھا۔

Read more

ڈرم سرکل: امریکہ کا موسیقار قبیلہ

امریکی قوم موسیقی کی بڑی دلدادہ ہے۔ امریکہ کے موسیقاروں نے دنیائے موسیقی میں نئے رجحان متعارف کروائے۔ امریکہ کے کئی گلوکار آج بھی لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن کر دھڑکتے ہیں۔ امریکہ والوں کی میوزک سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر امریکی شہری کے گھر میں بجانے کو کوئی نہ کوئی، چھوٹا بڑا ساز یا سازینہ ضرور موجود رہتا ہے۔ چاہے وہ گیٹار ہو، ڈرم سیٹ ہو، افریقی ڈھول ڈی جنبے ہو، بانسری یا پھر شمالی یا جنوبی امریکہ کے روایتی آلات موسیقی ہوں۔

Read more

اندرون لاہور کے کوتوال: پولیس کا وہ نظام جو دلی سلطنت سے لے کر انگریز دور تک جاری رہا

اندرون لاہور میں ’شاہی گزرگاہ‘ کہلائے جانے والی ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک پر چند افراد خاکی رنگ کی وردی اور اونچے شملے والی پگڑی پہنے، ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے اور گھٹنوں تک لمبی پتلون کی بیلٹ کے ساتھ پانی کی بوتل لٹکائے گذشتہ چند روز سے گھوم رہے ہیں۔

Read more

جانی خیل میں آباد قبائل احتجاج اور اسلام آباد کی طرف مارچ کیوں کر رہے ہیں؟

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے منسلک نیم قبائلی علاقے جانی خیل میں گزشتہ چند ماہ سے کشیدگی جاری ہے۔

مقامی قبائل کے جرگے کے رکن اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ملک اوویز خان نے گزشتہ 25 روز سے جاری احتجاجی دھرنے سے متعلق کہا ہے کہ حکومت تحریری معاہدے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

Read more

ناپید: خالص چھوٹی مکھی کا شہد اور خالص دہریہ

صحیح معنوں میں نظریات اور مذاہب کو سمجھنے کے لئے آپ کا ہر مکتبہ فکر سے انٹریکشن ضروری ہے، اس جستجو میں جب آپ پاکستان جیسے معاشرے میں تصویر کا دوسرا رخ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو قدرت کی طرف سے دی گئی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کے بھرپور استعمال کا مکمل حق حاصل ہے، ایک صحت مند اور خوشحال معاشرہ تمام نظریات، مذاہب اور مکاتب فکر

Read more

ورکنگ وویمن: جب گاؤں کی ممعر خواتین نوجوان لڑکی کے دکان میں کام کرنے کے حق میں باہر نکلیں

جب اقصیٰ نے مِلک کلیکشن سنٹر پر کام کرنا شروع کیا تو علاقے کے مردوں نے اعتراض کیا کہ یہ لڑکی ایک دکان کیسے چلا سکتی ہے۔ یہاں تک کہ جب اقصیٰ نے یہ کام شروع کیا تو علاقے کے مرد ان کے سنٹر پہنچ گئے اور کہا کہ اقصیٰ یہاں کام نہیں کر سکتیں۔

Read more

پردیس ڈرامہ: پردیسیوں کو گھر لوٹنے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟

معاشی حالات کی بہتری کے لیے پردیس جانے والوں کے دل کا حال بیان کرنے والاڈرامہ جنہیں عموماً خاندان والے صرف فرمائیشں پوری کرنے کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔

Read more

اسلام آباد میں اسلام کب آباد ہو گا؟

چالیس سال ہو گئے اس شہر میں آئے، اس کا کونہ کونہ دیکھ چھوڑا نہ اس میں کبھی اسلام نظر آیا اور نہ ہی کبھی یہ آباد نظر آیا، اگر اسلام کی بات کریں تو مساجد کو کمانڈوز سے خالی کروانا پڑتا ہے اور پھر خود کش حملے شروع، مساجد کا بہترین استعمال بھی یہیں پر دیکھا اکثر نکاح اب فیصل مسجد میں ہوتے ہیں مقصد شاید ہی سنت کو زندہ کرنا ہوتا ہو، لیکن فوٹو شوٹ کی اجازت مل

Read more

فواد چوہدری پاکستان کو کورونا سے بچا سکتے ہیں

عرض ہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ یا اس سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اور اگر ان کو ویکسین نہیں لگے گی، جو کہ اب تک نہیں لگ رہی، تو کورونا کے بڑھنے کا خدشہ موجود رہے گا۔

Read more

گوادر میں چینی ٹرالرز کی تحویل: ’پاکستان کی سمندری حدود میں بغیر اجازت کوئی بھی داخل ہو گا تو اسے روکا جائے گا‘

پاکستان کے وزیر جہاز رانی علی حیدر زیدی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ چین کے ان فشنگ ٹرالرز کو گوادر بندرگاہ پر روک دیا گیا ہے اور ان کی وزرات اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

Read more

مغل اعظم کے اصل ہیرو دلیپ کمار نہیں، اس کے ہدایتکار کے آصف تھے

مغل اعظم اپنے وقت کی سب سے مہنگی اور کامیاب ترین فلم تھی لیکن اس کے ڈائریکٹر کے آصف تا عمر ایک کرایہ کے گھر میں رہے اور ٹیکسی پر سفر کرتے رہے۔

Read more

دوبارہ دیکھنے کی ہوس ہے

”میں نے سنا ہے پاکستان میں عورتوں پر بہت پابندی ہے۔ وہ تو اسکول بھی نہیں جا سکتیں۔ چہ جائیکہ بیرون ملک تنہا سفر۔“

ہم نے رسان سے کہا ”پاکستان میں خواتین کا ملک میں اہم کردار رہا ہے۔ 1956 سے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ خواتین اہم عہدوں پر فائز ہیں جن میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی۔ قاعد حزب اختلاف۔ پارلیمانی ممبران، وزرا، سفراء۔ ڈاکٹر جج۔ پولیس افسر اور مسلح افواج میں کمیشنڈ افسر بھی شامل ہیں۔ محترمہ بے نظیر کا نام تو آپ نے سنا ہی ہو گا میجر جنرل شاہدہ ملک اور جسٹس ناصرہ اقبال کے نام بھی آپ گوگل پر سرچ کر سکتی ہیں۔

Read more

اے پی ایم ایس او کا قیام، عروج اور زوال: ’داخلوں سے محروم‘ طلبا کنگ میکر کیسے بنے؟

ایک زمانے میں جو طلبا اتنے مجبور تھے کہ اپنے تعلیمی اخراجات تک برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ اتنے بااختیار کیسے ہو گئے کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتیں اُن کی مرضی سے قائم یا گرائی جانے لگیں؟

Read more

نعیم الحسن ببلو۔ تم نہیں تو تمہاری یادیں ہی سہی

جوں جوں زندگی گزر رہی ہے، زندگی کا اہم حصہ رہنے والے پیارے رفتہ رفتہ ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، ان میں عزیز ترین رشتے، دوست، پسندیدہ شخصیات وغیرہ شامل ہیں، باقی زندگی ان کی یادوں میں ہی گزرے گی، ان میں ایک شخصیت معروف گلوکار نعیم الحسن ببلو بھی ہیں جو اتوار کو ہم سب کو چھوڑ کر اللہ کو پیارے ہو گئے نعیم الحسن ببلو خوبصورت شخصیت کے مالک تھے، ہنس مکھ، محبت کرنے والا انسان، لوگوں کے

Read more

آن لائن امتحانات اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

دنیا نے کرونا وائرس کے بعد جو خد و خال اور شکل ماہیت اختیار کی ہے اسے دیکھ کر روز ایک نیا باب حیرت عیاں ہوتا ہے۔ گزرے برس جب یہ عفریت دنیا میں داخل ہوا تو حقیقت یہی ہے کہ ساری دنیا نہ صرف ورطہ حیرت میں ڈوب گئی۔ بلکہ بڑی بڑی طاقتوں اور تھنک ٹینکس کی فلاسفریاں دھری رہ گئیں۔

Read more

پہلا ماتم، آخری ماتم

شاید چار بجے کا وقت تھا جب فریدہ باجی کا انتقال ہوا۔ کچھ پانچ بجے، مقامی سلہٹی گھرانوں سے فون آنا شروع ہو گئے اور تقریباً چھ بجے تک اس قصبے کا ہر وہ شخص جو پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھتا تھا، جان چکا تھا کہ فریدہ باجی اب نہیں رہیں۔ رات گئے، ہم ان کے گھر پہنچے تو اسی ویرانی نے استقبال کیا جو بن ماؤں کے گھروں کا خاصہ ہوا کرتی ہے۔ خالی سیڑھیاں، زبان باہر نکالے کھونٹیاں، بے تعلق میز۔ مقدس آتش کدوں کی مانند، ہر وقت جلتا رہنے والا چولہا، سرد پڑ چکا تھا۔ اوپر کے کمرے میں فریدہ باجی کا کل ترکہ، تین بیٹے اور ایک شوہر، اس نئی پیدا ہونے والی صورتحال پہ حیرت اور سوگواری کی ملی جلی کیفیت کا شکار تھا۔

Read more

کئی ہفتوں بعد لاک ڈاؤن میں نرمی، ‘دہلی میں تو جیسے زندگی لوٹ آئی ہے’

نئی دہلی — تقریباً دو ماہ بعد سات جون کی صبح جب دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون کے تحت نافذ پابندیاں نرم کی گئیں تو یوں لگا کہ جیسے قفس کے دروازے کھل گئے ہیں اور پرندوں کو باہر نکلنے اور کھلی فضاؤں میں پرواز کرنے کی آزادی مل گئی ہے۔

Read more

امن زندہ باد

میرا تعلق سندھ کے ایک ایسے شہر سے ہے جہاں اقلیتی قومیں اکثریت میں ہیں، سندھ میں کافی ایسے شہر گاؤں ہیں جہاں ہندو آبادی عمومی طور پر زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان کا ہمارے سماج میں ہونا ایک گلدان کی مانند ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول گلدان کی رونق کو نمایاں کرتے ہیں، ۔ ہمارے شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی مثالیں روزمرہ کی زندگی میں ہی دکھنے کو مل جاتی ہیں۔ مذہبی تہواروں، عید،

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بی جے پی قائدین پر حملے کیوں بڑھ رہے ہیں؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بی جے پی کے سابق ضلعی صدر شیخ وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کو گزشتہ برس کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ حالیہ برسوں میں کشمیر میں بی جے پی کے بہت سارے رہنماؤں پر حملے ہوئے ہیں اور سرپنچوں کے قتل کے بھی بہت سے واقعات سامنے آئے ہیں۔

Read more

موت کی وادی سے واپسی

رمضان کا آخری عشرہ چل رہا تھا۔ ہماری طبیعت یوں تو یکم رمضان سے ہی خراب چل رہی تھی۔ کبھی بخار، کبھی کپکپی چڑھنا اور پینا ڈول کھانے کے بعد ٹھیک ہوجانا کچھ معمول کی بات بن گئی تھی۔ ہم یہی سمجھتے رہے کہ یہ ہمارے R۔ A کی وجہ سے ہے اسی طرح ہفتہ گزر گیا۔ بالآخر شوکت خانم سے کووڈ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا تو دل میں سکون اتر آیا۔ لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آئی۔ دو

Read more

خبر، میڈیا اور سماجی اخلاقیات

میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون بھی کہا جاتا ہے۔ اسلامی ریاست کے تصور میں اسلامی عدالت، اسلامی تعلیمی نظام، اسلامی تہذیب، اسلامی نظام معیشت، اسلامی معاشرتی نظام پر بہت کچھ کہا سنا جاتا ہے۔ چلیے چند ثانیے کے لیے یہ چھوڑ دیتے ہیں کہ ایک اسلامی ریاست میں ان معاملات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے یا دین سے مذکورہ بالا جملہ معاملات کی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ کیا ان تمام معاملات کا تعلق صرف ایک اسلامی ریاست

Read more

پی ایس ایل 6 کے شیڈول میں تاخیر، ابو ظہبی کا گرم موسم بھی کھلاڑیوں کے لیے ‘امتحان’

کراچی — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے زیادہ تر کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے براڈ کاسٹرز بھی ابو ظہبی میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔ لیکن ایونٹ کے انعقاد سے قبل پیش آنے والی مشکلات اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیں اور ان کی روانگی میں حائل ہیں ان کے ویزہ مسائل جو حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

Read more

معیشت کی بہتری یا ڈار فارمولہ

کفر ٹوٹا خدا خدا کرے، تین سال بعد بالآخر عمران حکومت اس قابل ہو گئی ہے کہ قوم کو خوشخبریاں دینے لگی ہے، خوشخبریاں بھی ایسی کہ ”اچانک“ خود حکومت کو پتہ چلتا ہے کہ ہماری معیشت تو ترقی کر رہی ہیں، جس معیشت کے بارے میں ماہرین اور عالمی ادارے اندازہ لگا رہے تھے کہ موجودہ نالائق اور نا اہل حکومت معیشت کو نہیں سنبھال سکے گی اور رواں مالی سال میں گروتھ ریٹ ڈیڑھ سے دو فیصد تک رہے گا مگر نا جانے کس کے ”مؤکلوں“ نے کام کر دکھایا کہ معیشت دو نہیں، تین نہیں بلکہ 4 فیصد تک پہنچ گئی اور حکمرانوں کو علم ہی نہیں ہوا

Read more

پی ایس ایل 6: ابوظہبی میں بقیہ میچز میں تاخیر، پاکستان کرکٹ بورڈ کی بےبسی یا بدانتظامی؟

پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچ ابوظہبی میں منعقد کرنے کی ’مکمل منظوری مل گئی ہے۔‘ تاہم اب تک شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سفری دستاویزات سے متعلق بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Read more